Our _Blog_

Our Daily News

Wednesday 11th January 2017 ----- 12th Rabi Ul Sani 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

معروف پوٹھواری شاعر ماسٹر نثار احمد ناز ٹکالوی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Pothwari poet Master Nisar Ahmed of Kallar Syedan killed in fatal accident

some image some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)جہانگیر افضل ۔۔۔۔ معروف پوٹھواری شاعر ماسٹر نثار احمد ناز ٹکالوی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ وہ محکمہ تعلیم سے ریٹائرمنٹ کے بعد فیملی کے ساتھ راولپنڈی میں رہائش پذیر تھے۔ صبح بچوں کو سکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ سڑک کراس کرتے ہوئے ایک گاڑی کی زد میں آگئے۔ انہیں فوراً ہسپتال پہنچایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے۔ وہ کرنل طلعت شبیر بھٹی کے ماموں اور سابق نائب ناظم چوآخالصہ حبیب بھٹی کے کزن تھے۔ مرحوم کی نمازجنازہ شام ساڑھے چار بجے ٹکال میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں سابق ٹی ایم او گوجرخان مالک داد بھٹی‘ چیئرمین یوسی چوآخالصہ سید راحت شاہ‘ منیجر راجہ عبدالجبار بھٹی علاقے بھر کے اساتذہ ، وکلا اور سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ماسٹر نثار مرحوم درس وتدریس کے ساتھ شاعری کا ذوق بھی رکھتے تھے ۔ ان کا پوٹھواری مجموعہ کلام ’ ’’ آس چوبارے ‘‘ گزشتہ برس شائع ہوا تھا۔ان کے بڑے بیٹے عثمان بھٹی نے گزشتہ برس وکالت کا امتحان پاس کیا ہے۔

Kallar Syedan; Well known Pothwari folk singer Master Nisar Ahmed "Naz" has been killed in fatal car accident. According to the family Master Nisar Ahmed Naz was taking his children to school, when he was hit by a car while returning home. The driver of the vehicle fled.

The incident happened in Rawalpindi, Master Nisar Ahmed Naz was taken to hospital; but died from his injuries. Master Nisar Ahmed Naz a well known personality, after retirement from teaching job he settled in near Dhamiyal camp, Qaid Azam colony, Rawalpindi.

Namz e janaza was held in his native village of Takal in Kallar Syedan and he was cousin of ex nab nazim UC Choa Khalsa, Habib Bhatti.

featured image

Please click on the pictures to view full large size of the above pictures.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

سلاؤ میں کمیونٹی راہنماوں کا مذمتی اجلاس مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل پر قاتلانہ حملے کی پرُزور مذمت

Slough Pakistani community condemn attack on Zubair Gul

some image some image

سلاؤ(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)----   سلاؤ میں کمیونٹی راہنماوں کا مذمتی اجلاس مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل پر قاتلانہ حملے کی پرُزور مذمت پولیس ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرِ کردار تک پہنچائے اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔ اجلاس زیر صدارت راجہ محمد شبیر خان ناڑوی صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ساؤتھ زون ہوا چیرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری کی خصوصی شرکت ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معروف بزنس مین و مسلم لیگی راہنما و چیرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری نے کہا کہ زبیر گل مسلم لیگ ن کا ہی نہیں بلکہ پوری کمیونٹی کا سرمایہ ہیں ہم ان پر بزدلانہ قاتلانہ حملے کی پرُزور مذمت کرتے ہیں اور مشکل اور پرشانی کی اس گھڑی میں پوری کمیونٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے وہ مسلم لیگ ن کے کارکن کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں اور ان کے اور ہمارے جمہوری انتخاب سے کسی کو اختلاف بھی ہو سکتا ہے مگر یہ حق کسی کو حاصل نہیں کہ وہ ان کی آواز بند کرنے کے لئے ان کی جان لینے کی کوشش کرے یہ عمل جس نے کیا ہے ہم اس کی بھرپوُر مذمت کرتے ہیں اور لندن میٹروپولیٹن پولیس کمیشنر سے اپیل کرتے ہیں کہ اس قاتلانہ حملے کی جلدازجلد تفتیش کرکے ملزموں کو گرفتار کریں اور ان کے ان داتا کے نام کو لوگوں کے سامنے لائیں تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ جمہوری لباس میں جو مجرم ذہین کے لوگ ملوث ہیں وہ کون ہیں ہماری گورنمنٹ پاکستان خصوصاً جناب وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف صاحب وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف صاحب وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے گزارش ہے کہ جناب زبیر گل صاحب نے کچھ لوگوں کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے جن کی کہڑیاں پاکستان میں لوگوں سے ملتی ہیں اس کیس کی خصوصی تفتیش ہونی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسے کسی حادثے سے بچا جاسکے اور مجرموں کے چہرے بھی کمیونٹی کے سامنے آئیں۔ صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیرساؤتھ زون راجہ شبیر ناڑوی نے کہا کہ حکومت برطانیہ اس معاملے کی ایک ٹیسٹ کیس سمجھ کر انکوائری کرے اور ان شواہد کا جائزہ لیں جن کو زبیر گل صاحب نے اپنے بیان میں ذکر کیا ہے اور ان کریمینلز کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں اس سے پہلے کہ وہ کسی کی جان لے لیں کمیونٹی یہ طرز سیاست مسترد کرتی ہے زبردستی کسی کی آواز دبائی نہیں جاسکتی اور اس دھونس زبردستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سابق مئیر آف سلاؤ راجہ محمد زراعت نے کہا ھے کے زبیر گل کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی زنجیر اور آواز ھیں اُن پر حملہ کر کےھماری آواز کو دبایا نہی جا سکتا مسلم لیگ کے سینئر رھنما اور پی ڈبلیو اے کے سابق صدر راجہ محمد ایوب نے پرزور مزمت کرتے ھوے کہا ھے کے یہ کسی دہشت گردی سے کم نہی ھے کسی کے گھر میں داخل ھو کر اس کی فیملی کے بلکے ماں کے سامنے اس کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ کرنا بہت ھی بڑی دہشت گردی ھے سابق چیرمین لیبر پارٹی راجہ صفدر علی نے کہا کہ جمہوریت ہمیں درس ہی ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا دیتی ہے اور کسی کے گھر میں گھس کر قاتلانہ حملہ کرنا نہایت ہی بزدلانہ اور اخلاق سے گری ہوئی حرکت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے چوہدری اصغر علی ، چوہدری حسن اختر ، چوہدری نزاکت حسین و دیگر نے مذمت کی ہے۔

ایسٹ لندن اسمبلی ہال فارسٹ روڈ والتهم سٹو میں 33 ویں سالانہ جلسہ و جلوس اور رحمتہ العالمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

33rd annual urs mubarak held in Walthamstow, London

some image some image some image

لندن ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم. .....راجہ اجمل حسین ) سے ایسٹ لندن اسمبلی ہال فارسٹ روڈ والتهم سٹو میں 33 وایں سالانہ جلسہ و جلوس اور رحمتہ العالمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت و صدارت جناب مفکر اسلام حضرت پیر سید عبدالقادر جیلانی شاہ صاحب نے کی جلوس لندن کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا اسمبلی ہا ل اختتام پذیر ہوا اس کے بعد عظیم الشان رحمتہ اللہُ العالمین کانفرنس منعقد کی گئی برطانیہ یورپ پاک و ہند ممالک عربیہ کے علاوہ دنیا بهر سے نامور مشایخ وعظام دانشور حضرات نے حضور پاک صل اللہ علیہ و الہ و سلم کی سیرت پر اپنے مقالہ جات اور تقاریر ارشاد فرمائیں نبی پاک کی شان رحمت اسلام کا تصور امن عالم اسلام کا درس محبت اخوت پر ارشادات گوش گزار کی اس کانفرنس میں برطانیہ بهر سے عاشقان رسول صل اللہ علیہ و الہ و سلم نے بهر پور شرکت کی سخت سرد موسم کی باجو د کافی تعداد میں خواتین و حضرات اور بچوں بڑهو ں نے شرکت لنگر کا وسیع تر انتظام کیا گیا تھا جو دن گیارہ بجے سے لیکر پورا دن جاری رہا اس جلسہ و جلوس اور کانفرنس کا انعقاد دارالعلوم قادریہ جیلانیہ والتهم سٹو انجمن خدام قادریہ لندن انٹرنیشنل مسلم موومنٹ برطانیہ و یورپ نے کیا

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

لہتراڑ میں اشتہاریوں کے درمیان سات گھنٹوں تک خوفناک فائرنگ کا تبادلہ ،فائرنگ سے بے گناہ شادی شدہ خاتون جاں بحق

جاں بحق ہونے والی خاتون کلر سیداں کے صحافی اکرام الحق قریشی کی قریبی عزیزہ تھیں

Women relative of Ikram ul Haq Qureshi murdered in village Lehtrar

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)----   لہتراڑ میں اشتہاریوں کے درمیان سات گھنٹوں تک خوفناک فائرنگ کا تبادلہ پولیس تماشائی بنی رہی فائرنگ سے بے گناہ شادی شدہ خاتون جاں بحق ،جاں بحق ہونے والی خاتون کلر سیداں کے صحافی اکرام الحق قریشی کی قریبی عزیزہ تھیں۔یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا دن گیارہ بجے لہتراڑ بازار سے صرف دو کلو میٹر دور گاؤں کلاں میں مبینہ اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ شروع ہوئی جو شام چھ بجے تک جاری رہی اس دوران فریقین اپنی پوزیشنیں تبدیل کرتے رہے اسی طرح ایک فریق دوسرے فریق کی فائرنگ سے بچنے کے لیے قریبی آبادی میں جا گھسا ،دوسرا گروپ اس کا پیچھا کرتے آ گیا ایک گروپ نے ایک گھر میں جا کر پناہ لے لی دوسرا گروپ فائرنگ کرتے ہوئے آ پہنچا ۔اس دو طرفہ فائرنگ سے اپنے گھر میں موجود شادی شدہ عابدہ خاتون فائرنگ سے جاں بحق ہو گئی۔گھر کے درو دیواروں پر گولیوں کے سینکٹروں نشانات پڑے ہیں ،گھنٹوں فائرنگ ہوتی رہی مگر دو کلو میٹر دور لہتراڑ چوکی پر موجود پولیس نفری حرکت میں نہ آئی اس طرح بے گناہ خاتون اپنے ہی گھر میں غیروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئی۔یہ خاتون کلر سیداں کے صحافی اکرام الحق قریشی کی قریبی عزیزہ تھیں جنہیں منگل کے روز مقامی قربستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مقامی حلقوں نے واقعہ کو پولیس کی بدترین ناکامی قرار دیتے ہوئے چوکی انچارج کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کلر سیداں اور گردونواح میں گیس کے ساتھ بجلی کی بھی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری

excessive load shedding continues in Kallar Syedan region

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)----کلر سیداں اور گردونواح میں گیس کے ساتھ بجلی کی بھی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے نظام زندگی کو بری طرح سے متاثر کیا ہے ۔بجلی کی بندش کے کوئی اوقات کار بھی نہیں اڑھائی سے تین گھنٹے تک بجلی بند رکھی جاتی ہے جس سے لوگ شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں بھاری بھر ماہانہ بلوں کی ادائیگی کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عذاب سے کم نہیں ۔لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعوے اپنی جگہ مگر حقیقت حال یہ ہے کہ علاقہ بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے بجلی کے ساتھ ساتھ گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے ،کھانے کے اوقات میں سوئی گیس دستیاب نہیں ہوتی اور عوام صورتحال پر عاجز آ چکے ہیں اور کوئی ان کا پرسان احوال نہیں ہے ۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپنے حلقہ انتخاب میں بھر پور حق نمائندگی ادا کر رہے ہیں، بھلہ سے صوفی محمد سلیمان

Ch Nisar Ali Khan praises for his contributions by Sufi M Suliman of village Bhalla

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)----وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اہنے حلقہ انتخاب میں بھر پور حق نمائندگی ادا کر رہے ہیں یہ لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں ہر بستی اور گاؤں میں مخالفین بھی ان کے ترقیاتی کاموں کا اعتراف کرتے نظر آتے ہیں ۔یہ بات گاؤں بھلہ سے صوفی محمد سلیمان اور دیگر نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ گاؤں بھلہ کی گلیات کی تعمیر کے لیے اٹھارہ لاکھ کی فراہمی پر وہ چوہدری نثار علی خان اور ان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان کے انتہائی مشکور ہیں ادھر برطانیہ سے لیڈر آف کونسل چوہدری محمد خان نے بھی گرانٹ کی فراہمی پر چوہدری نثار علی خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے ۔

ایم پی اے راجہ محمد علی کی جانب سے یونین کونسل دوبیرن کلاں کے لیے میگاپروجیکٹ کی منظوری پر مشکور ہیں، چیرمین راجہ ندیم احمد

Raja M Ali thanked for mega projects in UC Doberan Kallan

سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی کی جانب سے حلقہ پی پی ٹو کے لیے کروڑوں روپے کے میگا پروجیکٹ کے ٹینڈر جا ری ہو نے سے مخالفین کی رات کی نیدیں حرام ہو گئی ہیں۔ یو نین کو نسل دوبیرن کی گلیات کے لیے ٹینڈر جاری کرانے پر اہلیان یو سی دوبیرن کلاں راجہ محمد علی کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔ ان منصوبہ جات کی تکمیل کے بعد کئی اور ترقیاتی منصوبے پائپ لائن میں ہیں جن کے جلد ٹینڈر جا ری ہو نے والے ہیں۔راجہ ندیم احمد نے کہا کہ وہ آئندہ چنددنوں میں اسپین سے وطن واپس لوٹ رہے ہیں اور انشاء اللہ میں تمام منصوبوں پر کام اپنی نگرانی میں کراؤں گا اور کام کے معیار پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا۔انھوں نے کہا کہ علا قے میں جتنے بھی کام ہو ئے ہیں وہ سب مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں ہو ئے اور مخالفین کے پاس منفی سیاست کے سوا کچھ نہیں۔راجہ ندیم احمد نے کہا کہ آئندہ ڈیڈھ سال میں علاقے میں اتنے ترقیاتی کام ہوں گئے کہ ایک ریکارڈ ہو گاور انشاء اللہ آئندہ قومی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

راجہ محمد علی کی طرف سے حلقہ پی پی ٹو کی 20یونین کونسلوں کےلئے 40کروڑ کی گرانٹ جاری

40 Caror rps sanctioned for 20 unioncouncils in PP2 by Raja M Ali

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی کی طرف سے حلقہ پی پی ٹو کی 20یونین کونسلوں کے 40کروڑ کی گرانٹ جاری ۔ تمام ترقیاتی منصوبوں کے اخبار ٹینڈر بھی شائع ۔منتخب بلدیاتی نمائندوں اور کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی چیئرمین پی اینڈ ڈی ایم پی اے راجہ محمد علی کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔مسلم لیگ ن کے ایم پی اے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی نے حلقہ بھر میں ترقیاتی کاموں کے منصوبوں پر کروڑوں روپے کی گرانٹ جاری کرکے عوام کے دل جیت لیے انشاء اللہ2018کے الیکشن میں بھی کامیابی راجہ محمد علی کے قدم چومے گی ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء چیئرمین یونین کونسل مواڑہ میجر (ر) راجہ عبد الروف جنجوعہ ، مسلم لیگ ن کے رہنماء"فرزندگوہڑہ راجگان" راجہ وحید احمد آف گوہڑہ، مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ،مسلم لیگ ن یوسی بیور کے صدر راجہ نذاکت حسین ، مسلم لیگ ن کے رہنماء وائس چیئرمین یونین کونسل دکھالی عبدالحمید مغل اور صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہو ں نے کہا کہ عوام کی خدمت مسلم لیگ ن کے قائدین کا خاصہ ہے عوام کے تمام مساہل ان کی دہلیز پر حل ہوں گئے ۔مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدنے نمائندے سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے راجہ محمد علی نے میری یونین کونسل دوبیرن کلاں کے لیے بھی تقریبا 2کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی اس سے پہلے بھی انہوں کروڑوں روپے کے کام کیے ہیں میں اپنے ایک نجی دورے پر بیرون ملک آیا ہوں اور انشاء اللہ اگلے ہفتے میں ملک واپس آجاوں گا اور اپنی یونین کونسل کی عوام سے باہمی مشاورت کے بعدہم ترقیاتی کام کراہیں گئے انہوں نے کہا کہ میری یو نین کونسل میں ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی نے ہائر سکینڈری سکول کے لیے کروڑوں روپے کا فنڈز جاری کیا تھا وہ ہائر سکول اب مکمل تیار ہے بہت جلد اس کا افتاح بھی کیا جائے جا ئے گا ۔

تحصیل کہوٹہ کے ٹیچر زکو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اندر اپنی سینارٹی لسٹ چیک کرائیں

Teachers asked to check their names in seniority list

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (زنانہ)تحصیل کہوٹہ کے حکم پر تمام کیڈزجس میںPST،EST(G)،DM،AT،PETکی سنیارٹی لسٹ آویزاں کر دی گی ہے ۔تمام متعلقہ ٹیچر زکو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اندر اپنی سینارٹی لسٹ چیک کرہیں ۔تاکہ سنیارٹی لسٹ کو حتمی شکل دی جائے اس کے بعد کسی ٹیچر کا اعتراض قابل قبول نہیں ہو گا ۔

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

جاتلی کے علاقہ موہڑہ حیات میں فائرنگ کر کے پچاس سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا

M Tariq shot dead over land dispute by his own brother in village Morra Hayat, Jatli

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی کے علاقہ موہڑہ حیات میں فائرنگ کر کے پچاس سالہ شخص کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق موہڑہ حیات کا رہائشی طارق جو کہ غیر شادی شدہ تھا اس کا اپنے بھائی اظہر کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا گزشتہ روز طارق نے اپنے گھر کے باہر واقع زمین میں ٹریکٹر کے ساتھ ہل چلا رہا تھا کہ اتنے میں اظہر نے بھائی کو ایسا کرنے سے منع کیا اور اس نے طیش میں آ فائر کر دیے جو کہ سیدھے مقتول کی چھاتی پر لگے جس سے وہ جانبر نہ ہو سکا اور موقع پر دم توڑ گیا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے روانہ کر دیا قانونی کاروائی شروع کر دی

دولتالہ میں چیرمین یونین کونسل سید قلب عباس شاہ کی خصوصی دعوت پر ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کی ایک پروقار تقریب

Function held by Chairman UC Daultala, Qalib Abbass Shah for development work inauguration

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ سینیٹر لفیٹنٹ جنرل (ر) عبدلقیوم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک و قوم کیلئے جاری پالیسیوں کے تسلسل سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی دہشت گردی و توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے طویل مدتی اقدامات سے وطن عزیز کی قسمت بدل جائے گی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں پاکستانی زندہ قوم ہیں مندرہ چکوال سے خوشاب تک ریلوے ٹریک بچھوانے اور ریل سروس کے اجراء کی جدوجہد کررہا ہوں راجہ جاوید اخلاص ایم این اے اپنی زندگی میں جاوید اور اخلاص کا مجسمہ ہیں وہ اتوار کے روز دولتالہ میں چیرمین یونین کونسل سید قلب عباس شاہ کی خصوصی دعوت پر ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے قبل ازیں وفاقی وپارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ، صدر مسلم لیگ تحصیل گوجرخان راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ ، قاضی شوکت محمود چیرمین قاضی گروپ آف کمپنیز نے دولتالہ کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا تقریب میں چیرمین دولتالہ ٹو چوہدری جمشید ، وائس چیرمین مرزا منیر ، چیرمین سکھو چوہدری ابرار سرور ، چیرمین آہدی محمد خان بھٹی ، وائس چیرمین یوسی کرنب الیاس حاجی ظفر محمود ، شیخ ریاض ، صوبیدار (ر) عبدالمجید آف نتھہ چھتر ، ٹھیکیدار خورشید ہزاروی ، حاجی جان محمد ، سید زوالفقار حسین شاہ اور یگر اہم شخصیات نے شرکت کی تقریب کے انتظامات میں چیرمین سید قلب عباس شاہ اور کونسلر چوہدری مظہر مسعود گو گا نے کئے تھے جبکہ چیرمین سید قلب عباس وائس چیرمین شیخ سعید راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ ہمارا عوام کی فلاح و بہود کیلئے جاری سفر جاری رہے گا دولتالہ میانہ پھبمل روڈ کو کارپٹ کیا جائے گا جس کیلئے چھ کروڑ کی لاگت سے جلد اس ترقیاتی منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا جبکہ دولتالہ کی اضافی آبادیوں میں گیس پائپ لائین بچھوائی جا رہی ہیں رواں مالی سال میں مزید ایک کروڑ گلیوں کی تعمیر پر خرچ کئے جائیں گے فیزکل کام پر یقین رکتھا ہوں خالی اعلان کی سیاست نہیں کرتے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے عسکری اور سیاسی قیادت کو سلوٹ پیش کرتا ہوں علاقائی ترقی میں اب ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کا بھی بھرپور شئیر ہوگا

دولتالہ کیلئے اعلان کردہ تمام ترقیاتی منصوبہ جات پر کام کا آغاز ہوچکا ہے

Development projects in Daultala region have started, Raja Naeem Nawaz

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ موجودہ حکومت نے عوام کا معیار ز ندگی بلند کر نے کا تہیہ کر رکھا ہے دولتالہ میں عوامی فلا ح وبہبود کے بے شمار منصوبے جاری ہی وفاق پارلیمانی سیکرٹری رجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عز یز بھٹی کی وسا طت سے یونین کونسل دولتالہ کیلئے بہت سے منصوبہ جات کا آغاز ہوچکا ہے انشا اللہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر یں گے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے کے کوارڈی نیٹر مسلم لیگی رہنما راجہ نعیم نواز نے اپنے ایک بیان میں کیں،انہوں نے بتایا کہ دولتالہ کیلئے اعلان کردہ تمام ترقیاتی منصوبہ جات پر کام کا آغاز ہوچکا ہے ،جس میں گلیوں سڑکوں اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر ،گیس کی فراہمی وغیرہ کے منصوبہ جات شامل ہیں ، یونین کونسل دولتالہ کی تعمیر وتر قی کے لیے ہم نے پہلے بھی فنڈ کی فر اہمی ممکن بنائی اور آئندہ بھی ممبران قومی وصوبا ئی سے مز ید تر قیاتی گر انٹ حاصل کرکے عوامی مسا ئل حل کر نے کی کوشش کر یں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی بھی عوامی مسائل سے نہ صرف بخوبی آگاہ ہیں بلکہ ان کے حل کیلئے بھی کوشاں ہیں مسلم لیگی ممبران اسمبلی اور کارکنان عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں

مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ نعیم نواز کے بھا نجے کی شادی گذشتہ روز بخیر خوبی سر انجام پا گئی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع کی شکل اختیا ر کر گیا

Social and political personalities wallima celebrations of nephew of Raja Naeem Nawaz

some image some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ نعیم نواز کے بھا نجے کی شادی گذشتہ روز بخیر خوبی سر انجام پا گئی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع کی شکل اختیا ر کر گیا جن میں ایم این اے راجہ محمد جاوید اخلاص،ایم پی اے راجہ شوکت عز یز بھٹی،مسلم لیگ ن گوجر خان کے صدر راجہ حمید ایڈووکیٹ،ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت شوکت محمود قاضی،چیئر مین محمد خان بھٹی،مرزا عنا یت اللہ،مرزا ارشد ،وائس چیئر مین چوہدری محمود حسین،راجہ کو ثر علی،راجہ خرم عز یز،کے علاوہ علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شر کت کی

معروف سینئر صحافی محمدنجیب جرال کے بھتیجے وجاہت علی کی دعوت ولیمہ ان کی رہائش گاہ نڑالی میں انجام پائی

Wallima celebration of Wajhat Ali nephew of journalist M Najeeb Jarral held in Narali

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ وجاہت علی کی دعوت ولیمہ صحافی اجتماع بن گئی ، صدر پریس کلب دولتالہ و اراکین کی شرکت ، گزشتہ روف معروف سینئر صحای محمدنجیب جرال کے بھتیجے وجاہت علی کی دعوت ولیمہ ان کی رہائش گاہ نڑالی میں انجام پائی ،دعوت ولیمہ میں صحافیوں کی بڑی تعداد ننے شرکت کی جن میں صدر پریس کلب دولتالہ راجہ صدیق کیانی سینئر صحافی نائب صدر پوٹھوہار پریس کلب گوجر خان راجہ ارشد محمود، عامر مقبول یاسر مغل راجہ اسحاق راجہ ابو بکر خرم شاہ یاسر شاہ راجہ زبیر رستم علی ملک رانا ابرار کنول اور سلیم شیخ شامل تھے

جاتلی وارڈن پولیس کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی متعددگاڑیوں کے چالان

Traffic wardens take action against law breaking motorist

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی وارڈن پولیس کا خلاف ورزی کرنے والے متعددگاڑیوں کے چالان تفصیلات کے عوامی و سماجی حلقوں کا اظہار اطمینان مطابق گزشتہ روز وارڈن پولیس کے اہلکار قاسم نے سکولوں کی شفٹ والی گاڑیوں کے پائیدانوں کے ساتھلٹکتے سکول بیگ اور چھتوں پر معصوم بچوں کو بٹھانے پرڈرائیوروں کو محتاط رہنے کیہدایت کرتے ہوئے آئندہ جو عمل درآمد نہیں کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اوور لوڈنگ والوں کے خلاف درجنوں چالان وارڈن اہلکار کا کہنا ہے کہ قانون سے بالا تر کوئی نہیں بغیر لائسنس اور بغیر کاغذات کے گاڑی چلانے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ہمیں جو ذمہ داری سونپی گی ہے انشا اﷲاس پر بھرپور طریقے سے عمل کیا جائے گا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے پر عوامی سماجی حلقوں نے خوب سراہا ہے

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے کمروں اور چار دیوار ی کی تعمیر کی بنیادوں کے لیے کی جانے والے کھدائی بچوں کے لیے وبال جان بن گئی

Construction of boundary wall at high school, Jatli becomes menace of parents and students

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے کمروں اور چار دیوار ی کی تعمیر کی بنیادیوں کے لیے کی جانے والے کھدائی بچوں کے لیے وبال جان بن گی والدین کا تشویش کا اظہار تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل محکمہ ایجوکیشن کی طرف سے خطرناک بلڈنگ کی دوبارہ تعمیر کے لیے بوائز ہائی سکول جاتلی کے لیے دی جانے والی لاکھوں روپے گرانٹ جاری کی اس کے باوجود ایک مہینے سے زاہد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ٹھیکیدار نے کمروں اور چار دیواری کی تعمیر کے لیے بنیادیوں بنانے کے لیے کھدائی کروانے کے بعد کام ادھوراا چھوڑ کر غائب ہو گیا سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھدائی کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے گراونڈ میں کھیلنے والے بچوں کے لیے کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہیں بچوں کے والدین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلی احکام سے فوری تعمیر شروع کروانے کا مطالبہ کیا ہے

فخرے پوٹھوہار ملک طارق طاری کا نام ہے جن کو آج بھی کبڈی کے شوقین یاد رکھتے ہیں

Legendry kabbadi player Malik Tariq "Tari" praised for their contributions in sport

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ کبڈی کاکھیل ہماری ثقافت کو اجاگر کرتا ہے خطہ پوٹھوہار کا مقبول ترین کھیل جس کو ملک بھر میں ایک اچھی جسمانی ورزش کے طور پر جانا جاتا ہے جس سے بلخصوص نوجوان نسل میں منفی سرگرمیوں کی روک تھام ہو تی ہے جس علاقے یا خطہ کے کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ہمارے علاقے میں کہیں ایسے نامور کھلاڑی پیدا ہوئے ہیں جنہوں نے ملک بھر میں اپنے آپ کو کھیل کے میدان میں منوایا ہے جن میں سہر فہرست فخرے پوٹھوہار ملک طارق طاری کا نام ہے جن کو آج بھی کبڈی کے شوقین یاد رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری محبوب حسین آف لس نے جبر کے مقام پر کبڈی میچ کے مہمان خصوصی کے خثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ان کے ساتھ چوہدری سعید آف ڈاورہ اور کونسلر ملک فیاض و دیگر لوگ موجود تھے اور آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے،

یوسی قاضیاں کے سرکاری سکولوں میں مقامی لوگوں کو ہی درجہ چہارم میں تعنیات کیا جائے, وحید مراد

Grade four jobs should be given to local area public, Waheed Murad

some image

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ پی وائی او یونین کونسل قاضیاں کے صدر وحید مراد نے کہا ہے کہ یوسی قاضیاں کے سرکاری سکولوں میں مقامی لوگوں کو ہی درجہ چہارم میں تعنیات کیا جائے اگر مقامی لوگوں کو سکولوں میں تعنیات نہ کیا گیا تو حق تلفی ہو گی دوردراز سے تعنیات ہونے والے لوگ بروقت سکولوں میں نہیں پہنچ سکتے انہوں نے کہا راولپنڈی یا کلر سیداں کے لوگوں کو یوسی قاضیاں کے سرکاری سکولوں میں تعنیات کرنا سراسر زیادتی کے مترادف ہے جو کسی صورت قبول نہیں ہے انہوں نے کہا یوسی قاضیاں کے سینکڑوں نوجوانوں نے درجہ چہارم میں درخواستیں جمع کرائی تھی لیکن ایک بھی درخواست پر عمل نہ ہو سکا لیکن دوردراز سے لوگ یونین کونسل قاضیاں کے سکولوں میں تعنیات کر دئیے گئے جو کہ مقامی لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے ،انہوں نے کہا ہم متعلقہ اعلیٰ حکام سے اس زیادتی کا نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں ، اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی کونسلر یونین کونسل اسلام پورہ راجہ سلطان سکند رکیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں ہمیشہ کی طرح عوام کے حقوق کے لیے جہدو جہد جاری رکھیں گئے اور بلاتفریق عوام کے فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جائے گا اب عوام کی نظریں تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان پر لگی ہوئی ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب پی ٹی آئی برسرا قتدار آئے گی انہوں نے کہا تحریک انصاف کے کارکن متحد اور منظم ہیں پی ٹی آئی استحصالی نظام کے خاتمہ کے لیے جہدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے کہا تحریک انصاف جمہوری سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور قوم ہمارے ساتھ ہے جسکی بدولت ہم آئندہ جنرل الیکشن میں واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گئے

پوٹھوہار پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد

Pothohar press club management congratulated

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے عوام میں سیاسی شعور بیدار کرنے میں میڈیا کا بنیادی کردار ہے مسلم لیگ ن کی حکومت آزادی صحافت کی علمبردار ہے جمہوری طریقہ سے پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے عہدیداروں کا انتخاب مثبت عمل ہے صحافتی اداروں میں بھی جمہوری رویوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کااظہار سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے پوٹھوہار پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحریک انصاف گوجرخان کے سینئررہنما چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان میں نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ مثبت اور تعمیری صحافت معاشرے کے مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ تنقید برائے تعمیر کے اصول کو مدنظر رکھ کر صحافی برادری اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کریں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ راجہ محمد احسان آف کماندریال نے پوٹھوہار پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ بانی پوٹھوہار پریس کلب حاجی ملک وزیر کی کاوشیں اور خدمات قابل ستائش ہیں آج گوجرخان کے صحافیوں کو پریس کلب کی خوبصورت عمارت میسر ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔پوٹھوہار پریس کلب کے صدر ملک عامر وزیر ،جنرل سیکرٹری ملک جاوید اقبال کو ملک طارق اعوان ایڈووکیٹ ،تحریک انصاف کے سیکرٹری انفارمیشن راجہ یاسر کرسال ،پیپلزپارٹی کے بلال صغیر منہاس نے مبارک باد پیش کی ہے

سروس روڈ کے دونوں اطراف ریلوے روڈ مکمل طور پر تجاوزات مافیا کے قبضے میں

Serious concerns over encroachment on both sides of service road

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان شہر سے تجاوزات کا خاتمہ نہ ہوسکا صفائی گلی سبزی منڈی مین بازار لنڈا بازار سروس روڈ کے دونوں اطراف ریلوے روڈ مکمل طور پر تجاوزات مافیا کے قبضے میں خریداری کیلئے آنے والوں کے لئے بہت اذیت ناک صورتحال کا سامنا شہریوں نے نو منتخب چئیرمین اور وائس چئیرمین سے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن کا مطالبہ گوجرخان شہر میں تجاوزات کی بھرمار جگہ جگہ غیر قانونی ٹھیے اور ریڑھیاں لگنے سے راستے ختم ہو کر رہ گئے جبکہ دکانداروں نے بھی سارا سامان سٹرکوں پر پھیلا رکھا ہے پیدل گزرنے والوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے بالخصوص خریداری کیلئے آنے والی خواتین کیلئے یہ صورتحال انتہائی اذیت ناک ہے شہری تاجر وں سمیت عرصہ دراز سے شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کا مطالبہ کر رہے لیکن شنوائی نہیں ہو رہی تاجر برادری نے عملہ تجاوزات کی ملی بھگت سے سارا شہر تجاوزات مافیا کے حوالہ ہو کر رہ گیا نو منتخب چئیرمین اور وائس چئیرمین اس صورتحال پر ایکشن لیں

یونین کونسل بیول کا بند دروازہ سکول ٹائم کھلا رہے گا- چیرمین یونین کونسل بیول

Closed gate at UC Bewal is to opened during school time, Chairman UC Bewal

بیول(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----یونین کونسل بیول کا بند دروازہ سکول ٹائم کھلا رہے گا- چیئرمین یوسی بیول نمبردار عباس اور وائس چیئرمین مرزا منیر نے داتا چوک کے دکانداروں کا مطالبہ پورا کرتے ہوئے یونین کونسل کی پارکنگ ایریا کا گیٹ سکول چھٹی ٹائم کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے تاکہ ٹریفک جام نہ ہو اور ڈرائیور حضرات اور دکانداروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑئے بیول داتا چوک کے دکانداروں نے چئیرمین اور وائس چیئرمین کا بھرپور شکریہ ادا کیا جنہوں نے فوری مطالبہ مناتے ہوئے گیٹ کھولنے کے احکامات جاری کیے....

تحصیل گوجرخان کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Gujar Khan

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی کے علاقہ بہیر رتیال میں راجہ اسلم شہید ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد راجہ لطیف کی رہائش گاہ پر کیا جا رہا ہے جس کا آغاز صبع نو بجے بغیر کسی وقفے کے دن 1.30بجے تک جاری رہے گا الشفا آئی ہسپتال کے ماہر ڈاکٹر حضرات مریضوں کا فری چیک اپ کریں گے راجہ طالب کی جانب سے علاقہ بھر کے آنکھوں کی بیماری میں مبتلا مریضوں کو دعوت دی ہے

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پاکستانی قوم کی نظریں عمر ان خان پر لگی ہیں پاکستان تحریک انصاف واحد جما عت ہے جو ملک کوبحر انوں سے نکال سکتی ہے عمر ان خان پاکستانی عوام کے لیے دل و جان سے مخلص ہیں موجو دہ حکمر انوں کے خلاف پی ٹی آئی ہر پلیٹ فارم پر آواز ا ٹھا ئے گی ہماری سیاست اصولوں کی سیاست ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما چوہدری جاوید کوثر نے اپنے ایک بیان میں کیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ راجہ ارشدکو پوٹھوہار پریس کلب گوجر خان کا نائب صدر بننے پر مبارکباد ، گزشتہ روز پریس کلب دولتالہ کے صدر صدیق کیانی سرپرست اعلی محمد ریاض چشتی جنرل سیکرٹری چوہدری صغیر احمد سینئر صحافی محمد نجیب جرال چوہدری عامر مقبول یاسر مغل ملک طاہر اعوان اور دیگر نے پوٹھوہار پریس کلب گوجر خان کے الیکشن میں سینئر صحافیوں ملک عامر وزیر کو صدر اور راجہ ارشد کو نائب صدر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے اُمید ظاہر کی ہے کہ ہمیشہ کی طرح مثبت صحافت کے فروغ کیساتھ ساتھ علاقائی مسائل کو پہلے سے زیادہ اچھے طریقے سے ہائی لائٹ کریں گے۔

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پریس کلب چوا سیدن شاہ کے چیئرمین سید طلحہ فاروق کی طرف سے قبضہ گروپ کے خلاف تھانہ میں دی گئی دادرسی کی درخواست پر قبضہ گروپ کے خلاف کاروائی کی بجائے ایس ایچ او تھانہ چواسیدن شاہ ملک محمد نوازکی طرف سے الٹا سید طلحہ فاروق کی گرفتاری ایس ایچ او کی بدترین پولیس گردی ہے اور قبضہ مافیا کی پشت پناہی ہے سی پی او اور آر پی او راولپنڈی ایس ایچ او کی دہشت گردی کا نوٹس لیکر ایس ایچ او کے خلاف کاروائی اور سید طلحہ فاروق کے خلاف کاروائی ختم کریں

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

کوٹلی ستیاں کے نواحی علاقے لہتراڑ میں قتل کی سابقہ دشمنیوں کا بدلہ چکانے کیلئے, فائرنگ کر دی جس کے باعث ایک خاتون جاں بحق

Women killed in a revenge in village Lehtar, Kotli Sattian

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کوٹلی ستیاں کے نواحی علاقے لہتراڑ میں قتل کی سابقہ دشمنیوں کا بدلہ چکانے کیلئے اشتہاریوں اور مفروروں نے گاؤں کا محاصرہ کر کہ شدید فائرنگ کر دی جس کے باعث ایک خاتون جاں بحق ہو گئی فائرنگ کئی گھنٹے جاری رہی دوسری پارٹی کے گھروں کو فائرنگ سے چھلنی کر دیا ،تفصیلات کے مطابق دو ہفتے قبل ایک گروپ نے فائرنگ کر کہ جہانزیب نامی شخص کو قتل کر دیا تھا جس کا بدلہ لینے کیلئے اس کے بھائی قمر زیب، اور کالا وغیرہ نے مخا لفین کے گھروں پر اپنے 10سے زائد ساتھیوں سمیت فائرنگ کی جو دن بھر جاری رہی جس کے نتیجے میں گاؤں کی 40سالہ خاتون خاتون عابدہ بی بی زوجہ تنویر جاں بحق ہو گئی ایس ایچ او راجہ صبور کی تصدیق واضع رہے کئی سالوں سے جاری قتل کی دشمنیوں میں دونوں پارٹیوں کے7سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں

Taxila News

ٹیکسلا کی خبریں

راوالپنڈی ااسلام آباد آرٹسٹ ایکویٹی کے قیام کا اعلان،نورکنی عبوری کمیٹی قائم

Announcement of Rawalpindi Islamabad arts acuity

some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ فن کو زندہ رکھنے والے فنکار قوم کا اثاثہ ہیں ،فنکاروں کے حقوق کا تحفظ بنیادی مقصد ،حکومتی سطح پر فنکاروں کے لئے اقدامات لائق تحسین ،ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے،خالد ضیاء ،رفعت علی قیصر ،انعم ملک اور حاجی سلیم قریشی سمیت دیگر کا خطاب راوالپنڈی ااسلام آباد آرٹسٹ اکیوٹی کے قیام کا اعلان،نورکنی عبوری کمیٹی قائم ،تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل میں ایک خصوصی اجلاس ہوا جس میں ٹی وی ،فلم ،اسٹیج اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے نامور ڈائیڑیکٹر و پروڈیوسر زرفعت علی قیصر ،خالد ضیاء صدیقی ،ریاض صدیقی ،انجم ملک ،اسمعیل شاہد،حاجی محمد سلیم ،یار محمد خان ،منور خان آفریدی ،نعیم ببا ،وسیم حیدر ،اظہر فیروز ،رانا کاشف ،علی شان ،سہیل مغل ،اعجاز منیر ،مسرو ر خان ،اسلم بھٹی ،بابر فیاض نبیل احمد ،سجاد بٹ ،سفیر عباسی ،نوید بھٹی ،لالی شاہ ،محمد حسن چوہدری ،سردار خان ۔سلیمان ،چوہدری عمران ،سید سمیر شاہ اور رشید مغل سمیت دیگر نے شرکت کی فلم ،سٹیج ،ٹی وی اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے نامور ڈائیریکٹرز ،پروڈیوسرز نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر فنکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے راوالپنڈی اسلام آباد آرٹسٹ اکیوٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا جس کے لئے ۔۔۔نو رکنی عبوری کمیٹی قائم کی گئی جو الیکشن تک کام کرے گی شرکاء نے اس موقع پر فنکاروں کے حقوق کے لئے بھرپور جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا اور اکیوٹی کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں انہوں نے کہا کہ دن کو زندہ رکھنے والے فنکار قوم کا اثاثہ اور ملک وملت کا فخر ہیں جنہوں نے انتہائی کسمپرسی کے حالات میں بھی دن کو زندہ رکھا حکومتی سطح پر فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے اٹھائے جانے والے حالیہ اقدامات لائق تحسین ہیں مگر ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے فنکار بے شمار مسائل کا شکار ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ آج تک فنکاروں کے لئے کسی نے کچھ نہیں کیا شرکاء نے مشترکہ طور پر راوالپنڈی اسلام آباد آرٹسٹ اکیوٹی کو بھرپور فعال کرنے کا فیصلہ کیا اور فنکاروں سے اس میں شمولیت کی اپیل کی

some image

ٹیکسلا ( نمائندہ خصوصی )طویل ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ،بدترین لوڈ شیڈنگ سے کاروباری معاملات ٹھپ ہو کر رہ گئے ،بار بار بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن سے الیکٹرانک اشیاء جل جانے سے شہریوں کا لاکھوں کا نقصان ،شہری و سماجی حلقوں کا شدید احتجاج ،غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ فوری بند کی جائے ،شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ اور ٹیکسلا میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے شہر میں مسلسل تین سے چار گھنٹے جبکہ مجموعی طور پر تیرہ سے سولہ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے بجلی کے بار بار اچانک بریک ڈاؤن کے سبب گھروں میں موجود شہریوں کا الیکٹرانکس کا سامان جل جانے سے مجموعی طور پر شہریوں کا لاکھوں کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ کاروباری حلقے اس سے بری طرح متاثر ہیں کاروبار ٹھپ ہر کر رہ گئے ہیں رات گئے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے نظام زندگی بری طرح متاثر کرر کھا ہے ایک طرف مارگلہ کریشرز پلانٹس پر مبینہ طور پر بجلی کی چوری کی جارہی ہے جہاں غیر قانونی بجلی کی کنکشن پر واپڈا حکام کا کوئی دھیان نہیں مبینہ طور پر ان غیر قانونی کنکشن کی آڑ میں منتھلی وصول کی جارہی ہے جبکہ بجلی کی کمی کا عذر تراش کر شہریوں کو طویل ترین لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا رکھا جارہا ہے شہری و سماجی حلقوں نے واہ کینٹ اور ٹیکسلا میں بجلی کی طویل ترین اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے دھکمی دی ہے کہ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو واپڈا دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا شہریوں نے وفاقی وزیر مملکت برائے بجلی سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیکسلا میں مارگلہ کریشرز پلانٹس پر بجلی کے غیر قانونی کنکشن کا نوٹس لیں اور شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی بند کروایا جائے

ٹیکسلا (حاجی محمد سلیم ) حکومت جانے کی دعویدار افواہ ساز فیکٹریاں بند ہو چکی ،چوہدری نثار علی خان ملک وملت کا سرمایہ ء افتخار ہیں ،پاکستان کی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والی مسلم لیگ (ن) ہی آئندہ بھی حکومت بنائے گی ،چوہدری نثار علی خان زیرک سیاستدان اور باصلاحیت شخصیت کے حامل ہیں ،ان کی قیادت میں عوامی خدمت کرنا ہمارے لئے اعزاز ہے ،وفاشعار گھرانے سے تعلق ہے ،حاجی دلدار خان سے لوگ والہانہ پیار کرتے ہیں ،محمود حسین شاہ اور ذیشان صدیق بٹ کا انتخاب چوہدری نثار علی خان کا دور اندیش فیصلہ ہے ، افسوس جس شخص نے ملک وقوم کی خدمت کی اس پر تنقید کے نشتر برسائے گئے ،چوہدری نثار علی خان کو جو عزت و مرتبہ رب العزت نے عطا کیا وہ کوئی چھین نہیں سکتا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سفیر خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگوکے دوران کیا سفیر خان نے کہا کہ جرات مند قیادت نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا چوہدری نثار علی خان عزم و ہمت کی مثال اور جراتوں کے امین ہیں جنہوں نے اپنی سیاسی زندگی کو عوامی خدمت کا مرکز بنایا اور ان کی ولولہ انگیز قیادت میں نہ صرف وزرات داخلہ جدید خطوط پر استوار ہوئی بلکہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں اور دانشمندانہ کردار کے سبب ملک کو حالیہ سیاسی بحرانوں سے بھی نکالا اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانے پڑی سفیر خان نے کہا کہ جسے اللہ نے عزت دی ہو کوئی اس سے چھین نہیں سکتا چوہدری نثار علی خان وہ سیاستدان ہیں جن کے دامن پر نہ سیاسی کرپشن کا کوئی داغ ہے نہ اور کسی معاملات میں ان پر کوئی انگلی اٹھا سکتا ہے افسوس ملکی و بین الاقوامی سطح پر معروف اور مرتبہ ومقام رکھنے والے اس عظیم سیاستدان پر بھی یہاں تنقید کی نشتر چلائے گئے یہ وہ بے ضمیر لوگ ہیں جنہوں نے کسی کو بھی معاف نہیں کیا اور جو پاکستان کی تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ ٹیکسلا سرکل پولیس نے ا شفا ق ا حمد نا می شخص کے سفا ک قا تل شیر بہا در کو گر فتا ر کر لیا۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ ٹیکسلا پو لیس نے مو ر خہ 28.12.16 کو ا شتیا ق ا حمد کی مد عیت میں مقد مہ د ر ج ر جسٹرکیاجس نے بیا ن کیا کہ میں او ر میرا حقیقی بھا ئی ا شفا ق ا حمد بعمرقر یب 40/42 سا ل ہمر اہ ا پنے بھا ئی چا ئے پینے کے لیے فر نٹیر ہو ٹل ٹیکسلا بیٹھے ہو ئے تھے ۔کہ میر ا بھا ئی اشفا ق ا حمد ہا تھ د ھو نے کے لیے ہوٹل کی سائیڈ پر ٹینکی کی طرف گیا ۔ اسی اثناء میں روڈ کی جانب سے ایک شخص شیر بہادر نے اچانک آکر میرے بھائی کے سرپر سریے کے کھونچا سے پے در پے وار کیے جس سے میرا بھائی شدید زخمی اوربے ہوش ہو گیا۔ جس کو سول ہسپتال پہنچایاجوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مورخہ01.01.17کو جاں بحق ہو گیا ۔تھانہ ٹیکسلا پولیس نے کا رو ائی کر تے ہو ئے مورخہ06.01.17 کو ملزم نامزدFIR شیر بہادر ولد کلندر خان سکنہ ایبٹ آباد کو HMCروڈ نزد نہر سٹاپ طارق CNGسے گرفتار کر کے پیش عدالت کر کے ریمانڈ جسمانی حاصل کر کے تفتیش مقدمہ جاری ہے۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ جے یو آئی کے مرکزی رہنماء سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو موجودہ حالات تک پہنچانے کی ذمہ داروہ قوتیں ہیں جو گزشتہ 70 سال سے اس ملک میں حکمران ہیں اگر ملک مقروض ہے تعلیمی میدان میں بہت پیچھے رہ گیا ہے صحت کا شعبہ ناکام ہے تو اس کی ذمہ داری کسی صورت بھی مذہبی قوتوں پر عائدنہیں کی جا سکتی بلکہ ساری کی ساری ذمہ داری حکمران طبقات پر ہے وہ حکمران شیروانی والے ہوں یا خاکی والے ۔ ان خیالات کا اظہار حافظ حمد اللہ نے جمیعت علماء اسلام کی طرف سے نومنتخب چیئر مین بلدیہ ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ وائس چیئرمین ذیشان صدیق بٹ اور کونسلرزکے اعزاز میں مرکز جمیعت محفوظ منزل میں منعقد ہونے والے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام ہر باطل قوت چاہے وہ سامراج خود ہو یا اسکے ایجنٹ کے مقابلہ میں صف اول میں نظرآئے گی ہم نے پاکستان کے دفاع اور سالمیت کا حلف لیا ہوا ہے اوراسکے لئے ہم اپنا فریضہ سمجھتے ہیں کہ اس ملک کا دفاع کریں اسی طرح ایک حلف اسلام کے دفاع ہم نے اللہ کے ساتھ بھی کر رکھا ہے ہم دونوں حلف پر پورا اتر رہے ہیں لیکن سیکولر کہلانے والی سیاسی جماعتیں پاکستان کے دفاع پر تو ہمارے ہمراہ ہوتی ہیں لیکن اسلام کے دفاع کے لیے تیار نہیں ہوتیں ، حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جے یو آئی وہ واحد قوت ہے جو پاکستان کے اسلامی اورجمہوری تشخص کے دفاع کے لئے میدان میں موجود ہے ، ہر قسم کی کرپشن سے ہمارا ہر ممبر پاک ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک کے نظریاتی سرحدوں کی حفاظت یہی مدارس و مذہبی حلقے اوربالخصوص جے یو آئی کر رہی ہے ،ہمیں پاکستان کی ترقی خوشحالی اور دفاع کے لئے ہر قسم کے اختلافات کو بھلا کر کام کرنا چاہیے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب چیئرمین بلدیہ ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ نے کہا

کہ میں جے یو آئی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہماری عزت افزائی کی میں ٹیکسلا کی عوام کو یقین دھانی کرواتا ہوں کہ انشاء اللہ ہم ٹیکسلا شہر کے عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے اپنی بساط کے مطابق خدمت میں کو ئی کسر نہی اٹھا رکھیں گے ہمیں ٹیکسلا کے عوام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا تعاون چاہیے ہم مل جل کر عوام کی خدمت کریں گے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین ذیشان صدیق بٹ نے کہا کہ ہم تمام عوا م کے تعاون سے ان عہدوں پر براجمان ہوئے ہیں انشاء اللہ آپ کی توقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے ، جمیعت علماء اسلام نے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کی حمایت کی آج بھی ہمیں عزت بخشی اس پر ہم دل کی گہرائیوں سے انکے مشکور ہیں ٹیکسلا کی ترقی کے لئے اورعوام کی خدمت کے لئے ہم اسی تعاون کی امید رکھتے ہیں ہمارے دروازے ہرفرد کے لئے دن رات کھلے ہیں ، تقریب سے محمد اقبال اعوان ، مفتی عبدالشکور شاکر اور پیر طریقت یادگار اسلاف مولاناعبد الغٖفورصاحب نے بھی خطاب کیا ، تقریب میں مختلف جماعتوں کے ذمہ داران ، علماء کرام بالخصوص ملک شاہد نواز ، عمر رشید ،مولانا عبد الروف معاویہ ، مولانا عمر فاروق صدیقی، قاری مصباح اسلام ، مولانا فقیرمحمد ، میزبان محفل حکیم محمد سعید ، محمود اختر فاروقی ، مشتاق حسین نقوی ، مفتی بلال احمد ، مولانا کلیم اللہ بٹ ، محمد صفدر ، فاروق الحسن ، قاری عارف حسن ، ملک سفیر عالم ، محمد افضل جنجوعہ ، کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

some image

Mirpur News

میرپور کی خبریں

فیض پورشریف بازار میں چھٹی عظیم الشان سالانہ محفل میلادمصطفٰے ﷺ

Annual millad procession held in faiz pur shareef

some image some image

چکسواری،آزاد کشمیر؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،حافظ شہریاربسمل۔۔۔۔ جمعیت علماجموں وکشمیر کے صدرآستانہ عالیہ فیض پورشریف کے سجادہ نشین حضرت مولاناپیر محمدعتیق الرحمن نے کہاہے کہ میلانامنانااہلسنت کی پہچان ہے حضور نبی اکرم ﷺ کامیلاد منانااہلسنت کاصدیو ں سے طریقہ چلا آرہاہے غلامان رسول ﷺ میلادمناکراللہ دتعالیٰ کے اس احسان عظیم کاشکراداکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپناپیارارسول ﷺ عطاکیانبی کریم ﷺ مومنوں کے لئے اللہ تعالٰی نعمت عظمٰی ہے مومن میلادمناکراس عظیم نعمت کاشکرادا کرتے ہیں پوری دنیامیں حضو ر نبی کریم ﷺ کامیلادمنایاجاتاہے امریکہ یورپ سمیت پوری دنیاکے کونے کونے میں عاشقان رسول ﷺ انتہائی عقیدت واحترام اورشان وشوکت آپ ﷺ کامیلا دمناتے ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہار فیض پورشریف بازار میں 6ویں عظیم الشان سالانہ محفل میلادمصطفٰے ﷺ کے بڑے اجتماع سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے محفل میلاد کااہتمام غلامان رسول ﷺ نے کیاتھا مولاناپیر محمدعتیق الرحمن نے کہاکہ پوری دنیامیں آپ ﷺ کامیلاد منایاجاتاہے بڑے بڑے جلوس نکالے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ ابولہب نے آپ ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشخبری سنانے والی اپنی لونڈی کوآزادکیااسے یہ خوشی منانے پرجہنم میں پیر کے روز اس انگلی سے پانی ملتاہے جس کے اشارے سے اس نے اس لونڈی کوآزادکیاتھاایک کافرکوخوشی کااظہارکرنے پریہ راحت ملتی ہے توعاشقان رسول ﷺ کومیلادمنانے پرجوانعام واکرام ملتاہے

اس کاکوئی اندازہ نہیں کرسکتاانہوں نے کہاکہ دنیاامن کی متلاشی ہے بڑ ے بڑ ے خطرا ت سے دوچارہے دنیااگرامن چاہتی ہے تووہ آپ ﷺ کے دامن سے چمٹ جائے پھردنیاامن وآشتی کاگہوار ہ بن سکتی ہے آپﷺ امن وآشتی اخوت ومساوات کوجوپیغا م لائے وہ پیغام اورکوئی نہیں دے سکتاآپ ﷺ سراپارحمت ہیں فرزندان توحیدوشمع رسالت کے پروانے آپ ﷺ کے ارشادات پرعمل پیراہیں سواد اعظم اہلسنت کایہ عقیدہ ہے کہ نبی کریم ﷺ کے تمام اختیارات اللہ تعالٰی کے عطائی ہے اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کواس دنیامیں مختار کل بناکربھیجاپوری دنیامیں اللہ تعالیٰ کی حمداورآپ ﷺ کاذکر ہورہاہے انہوں نے کہاکہ برصغیر کے مسلمانوں نے طویل جدوجہدکے بعدقائداعظم محمدعلی جناح کی قبابل فخرقیادت میں پاکستان حاصل کیاتھاقیام پاکستا ن علماء ومشائخ اہلسنت کابنیادی کردارہے پاکستان اسلام کے نام پرقائم ہوااورانشاء اللہ قائم رہے گااسلامی نظام کے مکمل نفاذ اورنظام مصطفٰے ﷺ کے عملی نفاذ میں امت مسلمہ کے تمام مسائل ومشکلات کاحل مضمر ہے مسلمان عتاب کاشکارہے کشمیر کے مسلمان ظلم وستم کاشکارہیں طویل مدت سے بھارتی مظالم کاسامناکررہے ہیں اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تمام تنظیموں نے اپنی آنکھیں بندکررکھی ہیں کشمیریوں کی زندگی کواذیت بنادیاگیاہے 84471 مربع میل پرمشتمل ریاست جموں وکشمیر ایک مکمل وحدت ہے کشمیریوں کواقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق بنیادی حق حق خودارادیت دیاجائے پورا کشمیرآزاد ہوکرپاکستان کاحصہ بنے گااجتماع کے آخرمیں انہوں نے اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحاد پاکستان کی سلامتی وخوشحالی افواج پاکستان کی سرفرازی مسلمانوں کی عافیت اور مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعاکرائی

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

جاتلی کے علاقہ موہڑہ حیات میں بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والے بھائی کو سپرد خاک کر دیا گیا

Namaz e janaza of M Tariq murdered by his own brother held in Morra Hayat, Jatli

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی کے علاقہ موہڑہ حیات میں بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والے بھائی کو سپرد خاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھائی اور بھتیجے کے ہاتھوں زمین کے تنازعے پر قتل ہونے والے مقتول طارق کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گی جس میں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

ممتازعالم دین خطیب مر کزی جامع مسجد کہوٹہ مخدوم ادریس احمد ہاشمی کے والد محترم ممتاز مذہبی شخصیت قاضی خادم حسین طویل علالت کے بعد وفات پا گئے

Qazi Khadam Hussain passed away in Shah Bagh

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ممتازعالم دین خطیب مر کزی جامع مسجد کہوٹہ مخدوم ادریس احمد ہاشمی کے والد محترم ممتاز مذہبی شخصیت قاضی خادم حسین طویل علالت کے بعد وفات پا گئے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاوں شاہ باغ میں ادا کی گی نمازے جنازہ ممتاز مذہبی وروحانی شخصیت سجادہ نشیں چوراشریف پیر سید شبیر علی شاہ نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں امیر اہلیسنت و جماعت پیر سید زبیر احمد شاہ ، سابق صدر آزاد جموں کشمیر سردار حاجی محمدیعقوب ،خادم اعلی پی پی ٹو راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب ، چیئرمین MCکہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، وائس چیئرمین ملک غلام مر تضی ،مولانا عبد الحمید نقشبدی ، مولانا افضل رضوی ، ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ فیصل عزیز،سابق مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر حافظ صغیر احمد،مولانا علی احمد واسطی آف ملتان ، مولاناگل شبیر آف ڈیرہ اسماعیل خان ،صاحبزادہ محمود عباسی آف واہ، ممبر پریس کلب کہوٹی کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں علماء دین ،وکلا ، صحافیوں اور معززین علاقہ نے شر کت کی ۔

Picture of the Day

Members of public at recent Sakrana mela

some image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk.

    Website admin
    some image