Our _Blog_

Our Daily News

Thursday 10th August 2017 ----- 17th Zi Qad 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

برمنگھم اڑتالیس گھنٹوں میں چار قتل کی وارداتیں، لوگوں میں خوف و ہراس

Birmingham has been plagued by four murders committed within just 48 hours

some image some image

برمنگھم (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- برطانیہ کے شہر برمنگھم میں اڑتالیس گھنٹوں میں چار قتل کی وارداتیں ہوئیں۔ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولس مصروف تفتیش، پہلی واردات میں اولڈ بری کے علاقے میں میاں بیوی کی لاشیں گھر سے برآمد ہوئی-

ہمسایوں نے گھر سے بچوں کے رونے اور چیخنے کی آوازیں سنی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے لیں۔ چھبیس سالہ بیوی اور تیس سالہ خاوند موقع پر جاں بحق ہوچکے تھے ان تین بجے جنکی عمر دس سال سے کم تھی دوسری واردات بلیک کنٹری کلب میں ہوئی جہاں چوبیس سالہ نوجوان کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا

اور چوتھی واردات میں ایک چالیس سالہ ساجد نامی شخص جو منی بس ڈرائیور تھا اس کے گھر کے قریب موصلے کے علاقے میں چاقو کے وار سے قتل کیا گیا - قتل کی وارداتوں سے برمنگھم کے علاقوں کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گئی

Birmingham; The West Midlands has been plagued by four murders in just 48 hours. The tragic events started to unfold on Saturday, with the discovery of a suspected murder-suicide in Oldbury. An unprecedented summer of violence has seen the number of deaths soar.

The bodies of a husband and wife were discovered at a home in Oldbury in what is believed to be a murder-suicide. Police were called to Pel Crescent, at around 2pm on Saturday, after neighbours were concerned by the cries of young children at the address.

Officers attended and found a 26-year-old woman who had suffered fatal head injuries, while the body of a 30-year-old man was also discovered in another room. The three children – all aged under eight – are being cared for by family members.

A private hire minibus driver has been named locally as the victim of last night’s murder here in Moseley. Forty-year-old Sajad Hussain was said to have been stabbed to death on his doorstep in Tenby Road.

Police have described the incident hich happened shortly before 10.50pm as a “brutal attack.”A neighbour said Mr Hussain, known locally as “Saj”, had been having a cigarette outside his home when he was attacked.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

حاجی ہاوس وٹفورڈ میں گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد

Ghiarvein Shareef held at the residence of Haji M Munir

some image

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----واٹفورڈ میں مقیم دوبیرن کلاں کے رہائشی حاجی منیر بھٹی کی رہائشگاہ حاجی ہاوس میں گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں حاجی منیر بھٹی کے عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی گئی اس کے بعد خصوصی دعا کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا- حاجی منیر بھٹی صاحب ہر سال اپنی رہائش گاہ پر گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کرتے ہیں-

Watford; Ghiarvein Shareef was held at the residence of social and political personality Haji Mohammad Munir of Doberan Kallan in Watford, Large number of people attended the function.

برطانیہ کے مختصر دورے پر آئے ہوئے میجر جنرل اعجاز اعوان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

Reception held for Major Gen Ijaz Awan in Birmingham

some image

برمنگھم، پوٹھوار ڈاٹ کوم ،محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔ برمنگھم میں برطانیہ کے مختصر دورے پر آئے ہوئے میجر جنرل اعجاز اعوان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔استقبالیہ تقریب کا اہتمام سموٹ کلر سیداں کے چوہدری وادی حسین کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ تقریب کے دیگر شرکا میں چوہدری ارشد محمود، چوہدری زبیر شریف، چوہدری ظہور حسین، چوہدری اذکار محمد، چوہدری حماد حسین اور محمد اقبال موجود تھے۔تقریب میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال زیر بحث رہی۔

Birmingham; A Reception was held for Major Gen Ijaz Awan who is on short holidays in UK, The reception was held at the residence of Ch Wadi Hussain of Samot, Kallar Syedan in Birmingham.

Others guest included Ch Arshad Mahmood, Ch Zubair Sharif, Ch Zahoor Hussain, Ch Azkar Mohammad, Ch Hammad Hussain and Mohammad Iqbal, Current political situation was discussed as Ch Wadi Hussain thanked Major Gen Ijaz Awan and guest for attending the function.

پوٹھوار ڈاٹ کوم میلہ پلس سپورٹس شو واقع وٹفورڈ میں ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے

Tennis Tournament to be held at pothwar.com mela

some image

وٹفورڈ، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔ وٹفورڈ میں منعقد ہونے والے پوٹھوار ڈاٹ کوم میلے میں کبڈی، کرکٹ، نیزہ بازی کے ساتھ ساتھ ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ جو میلے کے ااغاز سے شروع ہو گا اور دن بھر جاری رہے گا۔

میلے کی تقریبات کا آغاز صبح دس بجے بروز اتوار تیرہ اگست کو کیا جائے گا۔ میلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کوئی انٹری فیس نہیں ہے۔ اور خواتین کے لئے کپڑوں، عبایہ،حجاب، سکارف کے سٹالز اور بچوں کے لئے باونسی کاسل، فن فئیر کے ساتھ ساتھ فوڈ سٹالز بھی موجود ہوں گے۔ یعنی ہر پہلو سے یہ ایک مکمل فیملی فن ڈے ہو گا۔

اس کے علاوہ اس میلے میں خوبصورت اور دلچسپ نیزہ بازی مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔نیزہ بازوں کی ٹیم میں مرد اور خواتین دونوں موجود ہوں گے۔خوبصورت روایتی یونیفارم میں سجے سجائے گھوڑوں کے ساتھ دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔جیتنے والی ٹیم کو کار انعام میں دی جائے گی۔

دوسرے کھیلوں میں والی بال، کرکٹ ٹورنامنٹ، پوٹھواری سمی، سٹون لفٹنگ ، بینی اور ڈھولچی بھی اس میلے کا حصہ ہوں گے۔

Watford; Tennis tournament has been included at Pothwar.com mela which will take place on 13th August at holleywell community centre , Chaffinch Lane, Watford WD18 9QD.

Any team wishing to participate at the mela please contact pothwar.com on 07763249391. Other events taking place at the mela are Naiza baazi, Volleyball, Cricket, Kabbadi, Stone lifting, Pothwari Sammi dance, Tittar, Bataira, Greyhound dogs, Aseel cockerel, Eagles along with dhol team performing.

The mela will start time is 10-5pm, host of food and cloth stalls available for Families, The mela is specially dedicated to families with children, bouncy castle along with children play centre.

پوٹھوار ڈاٹ کوم کی جانب سے اٹھارویں یوم تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں وٹفورڈ میں میلے کا انعقاد، فری انٹری کے ساتھ،جو کہ ایک ہی وقت میں میلہ، کنٹری شو اور سپورٹس شو ہو گا

Pothwar.com mela to be held in Watford on 13th August

some image

سلاو، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم اس سال اپنے اٹھارویں یوم تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں وٹفورڈ میں ایک میلے کا انعقاد کر رہی ہے۔یہ میلہ اتوار تیرہ اگست کو وٹفورڈ کے ہولی ویل کمیونٹی سنٹر میں ہو گا۔پوٹھوار ڈاٹ کو م کی ایگزیکٹو ٹیم کا کہنا ہے کہ وٹفورڈ میں ہونے والا یہ میلہ اس سال پوٹھواریوں کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا۔

میلے میں کسی بھی مقابلے میں حصہ لینے کے لئے ، یا اپنے کاروبار یا کمپنی کی پروموشن کا سٹال لگانے کے لئے رابطہ کریں۔ خواتین اگر اپنی کسی کاریگری، فوڈ یا کسی ہنر کا سٹال لگانا چاہیں تو پلیز رابطہ کریں۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے روات میں استقبال کے لئے بدھ کے روز کلرسیداں اور کہوٹہ سے ریلیاں نکالی گئیں

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے روات میں استقبال کے لئے بدھ کے روز کلرسیداں اور کہوٹہ سے ریلیاں نکالی گئیں چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین ،چیئرمین یوسی کنوہا راجہ پرویز اختر قادری ،چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ،چیئرمین یوسی بھلاکھر راجہ صفدر کیانی ،چیئرمین یوسی غزن آباد طارق یاسین کیانی ،چیئرمین یوسی بندہ صوبیدار عبدالخالق ریلیوں کی شکل میں چوک پنڈوڑی پہنچے جہا ں رکن پنجاب اسمبلی انجنیئر قمر الاسلام راجہ نے ایک بہت بڑا استقبالیہ کیمپ قائم کر رکھا تھا مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلرسیدا ں کے صدر راجہ طلال خلیل ایک بڑی ریلی کی شکل میں چوک پنڈوڑی پہنچے بلدیہ کلرسیدا ں کے ارکان بھی قافلوں کی شکل میں پہنچے ،یوتھ کے دیگر ارکان ارسلان قریشی،حسن سرائیکی ،شیخ توقیر احمد نے بھی شرکت کی ۔د ن ایک بجے جلوس ایم پی اے قمر الاسلام راجہ اور چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس کی قیادت میں روات کے لیئے روانہ ہوا ہی تھا کہ حلقہ پی پی دو کہوٹہ کا جلوس رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی کی قیادت میں کلرسیداں کے جلوس میں شامل ہو گیا کہوٹہ کے جلوس میں مسلم لیگ ن سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر،چیئرمین دکھالی راجہ شوکت حسین ،وائس چیئرمین عبدالحمید مغل اور دیگر مقامی رہنما بھی شامل تھے ۔چوک پنڈوڑی ،شاہ باغ میں شرکائے جلوس کا پرتپاک استقبال کیا گیا ریلی کے شرکاء مانکیالہ پہنچے تو راجہ جاوید اشرف کی قیادت میں ان پر گلپاشی کی گئی چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی ،چیئرمین لوھدرہ محمد نوید بھٹی ،چیئرمین مغل ملک نور احمد،چیئرمین تخت پڑی چوہدری خلیل احمد ،چیئرمین بگا شیخاں چوہدری عامر جمشید بھی ریلیوں کی شکل میں روات پہنچے جہاں راجہ طلال خلیل ،چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ نے ان کا استقبال کیا ۔

 

سابق وزیر اعظم نوا زشریف کے روات میں استقبال کے لیئے آنے والے لوگوں کی بڑی تعداد محض حاضری لگا کر راستوں سے ہی واپس لوٹ گئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔سابق وزیر اعظم نوا زشریف کے روات میں استقبال کے لیئے آنے والے لوگوں کی بڑی تعداد محض حاضری لگا کر راستوں سے ہی واپس لوٹ گئی بلدیہ کلرسیداں کے بیشتر ارکان چوک پنڈوڑی سے واپس لوٹ آئے اسی طرح کہوٹہ سے آنے والے جلوس کے کئی شرکاء چوک پنڈوڑی اور مانکیالہ سے واپس گھروں کو پلٹ گئے اس طرح حلقہ پی پی دو کہوٹہ اور حلقہ پی پی پانچ کا مشترکہ جلوس جب روات پہنچا تو گاڑیو ں کی تعداد ساٹھ رہ گئی تھی بیشتر شرکاء حاضری لگا کر گھروں کو چلے گئے جی ٹی روڈ روات میں کنٹینر رکھ کر اسٹیج بنایا گیا تھا مہمانوں کے لیئے استقبالیہ کیمپ بھی موجود تھا جہاں لوگ دن بھر نواز شریف کی آمد کے منتظر رہے مگر ان کی تاخیر کے باعث شام ہوتے ہی اپنے گھروں کو چلے گئے جس کے بعد شام گئے تازہ دم لوگ نواز شریف کی ایک جھلک دیکھنے روات پہنچے ۔

خالد مسعود ایڈووکیٹ نے بھی ایک بڑی ریلی کی شکل میں روات میں میاں نواز شریف کا استقبال کیا ریلی ڈڈیال سے روانہ ہوئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں میرپور حلقہ ون کے رکن اسمبلی خالد مسعود ایڈووکیٹ نے بھی ایک بڑی ریلی کی شکل میں روات میں میاں نواز شریف کا استقبال کیا ریلی ڈڈیال سے روانہ ہوئی تھی جس میں آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے عہدے داران بھی شامل تھے ریلی میں شریک گاڑیوں پر پاکستا ن اور آزاد کشمیر کے جھنڈے اور نوا زشریف کی تصاویر آویزاں تھیں ڈڈیال سے روات تک ریلی کے شرکاء کا دان گلی ،سرصوبہ شاہ ،چوآخالصہ ،کلرسیداں ،چوک پنڈوڑی میں لیگی کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا ساگری پہنچنے پر مسلم لیگ ن تحصیل راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری قاسم کیانی نے شرکاء پر گلپاشی کی اور انہیں ٹھنڈے مشروبات پیش کئے ۔

حافظ ملک سہیل اشرف کا پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کا صدر بننا خوش آئند ہے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔حافظ ملک سہیل اشرف کا پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کا صدر بننا خوش آئند ہے ملک سہیل اشرف تجربہ کار اور زیرک سیاستدان ہیں ان کی نامزدگی سے پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں میں مزید مضبوط اور فعال ہوگی حافظ ملک سہیل اشرف کو تحصیل کلر سیداں کا صدر نامزدکرنے پر ضلعی صدر سید زاہدحسین کاظمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ا ن خیالات کا اظہار پی ٹی ائی تحصیل کلر سیداں کے سابق سینئر نائب صدر شیخ امتیاز احمد راجو، سابق سیکرٹری اطلاعات تحصیل کلر سیداں سید جنید عباس شاہ ، شیخ فیاض ، محمد ظروف راجا ، محمدریاض بالڑہ ، راجہ محمد ہمایوں خان کیانی ،سابق جنرل سکرٹری تحصیل کلر سیداں راجہ اشفاق جنجوعہ ، عاقب علی ، ملک عامر ڈریال دیگر نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے رہنماؤں نے کہا کہ حافظ ملک سہیل اشرف باصلاحیت اور باکردار شخصیت ہیں ان کا تحصیل صدر بننا خوش آئند ہے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک سہیل اشرف پارٹی کو تحصیل سطح پر منظم اور مضبوط کرنے میں اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے ۔

تھانہ کلر سیداں میں گاڑی دکھانے کا جھانسا دے کر 17 لاکھ روپے کی رقم چھیننے کے الزام میں چھ افراد کیخلاف مقدمہ درج

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے گاڑی دیکھانے کا جھانسا دے کر 17 لاکھ روپے کی رقم چھیننے کے الزام میں چھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ناصر علی شاہ ولد واجد علی شاہ سکنہ چھوٹا گلہ راولا کوٹ آزاد کشمیر نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ محمد حفیظ ولد جیون خان سکنہ بلڑیا تحصیل کہوٹہ کیساتھ گاڑیوں کے لین دین کا کاروبار کرتا ہوں اور اس سے کاروباری جان پہچان بھی ہے۔چند یوم قبل محمد حفیظ نے مجھے پیغام بھیجوایا کہ اس کے پاس ایک ہنڈائی کار ہے اگر خریدنی ہے تو آ کر دیکھ لواور ساتھ رقم بھی لیتے آنا۔میں اور میرا تایا زاد بھائی سید یاسر علی کلر سیداں آئے ،رابطہ ہونے پر محمد حفیظ نے بتایا کہ شاہ باغ (کلر سیداں) آ جاؤ،میں وہاں موجود ہوں۔ جب ہم شاہ باغ پہنچے تو وہاں محمد حفیظ،عدنان حسین ،محمد صدیق ،حسن،عامر ،جمشید سڑک پر کھڑے تھے ۔محمد حفیظ نے بتایا کہ گاڑی میرے گھر کھڑی ہے وہی چلتے ہیں اور وہی پر سودا بھی طے کرتے ہیں۔ہم کیری ڈبہ میں بیٹھ گئے اور راستے میں اترکر چند قد م پیدل چلنے کے بعد ان سب نے ہمیں قابو کر لیا اور اور میرے پاس موجود رقم مبلغ 17 لاکھ روپے چھین لی اور زد و کوب کرنے کے بعد فرار ہو گئے

حافظ ملک سہیل اشرف تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں کے صدر مقرر نوٹیفیکیشن جاری

some image

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے رہنما وسابق تحصیل ناظم کلر سیداں حافظ ملک سہیل اشرف تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں کے صدر مقرر نوٹیفیکیشن جاری ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے صدر سید زاہد کاظمی نے پی ٹی آئی کے رہنما و سابق ٹاؤن ناظم کلر سیداں ملک سہیل اشرف کو تحصیل کلر سیداں کا صدر ، راجہ اظہر اقبال پاکستانی کو جنرل سیکرٹری جبکہ راجہ آفتاب حسین جنجوعہ کو انفارمیشن سیکرٹری مقرر کر تے ہوئے نو ٹیفکیشن جاری کر دیے اس موقع پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری میجر (ر ) انیس سلطان ، پی ٹی آئی کلر سیداں کے رہنما راجہ ہمایوں کیانی ، راجہ اشفاق جنجوعہ ، یاسر منصور ودیگر بھی موجود تھے اس موقع پر نو منتخب تحصیل صدر حافظ ملک سہیل اشرف نے پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے صدر سید زاہد کاظمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قیادت نے مجھ پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرونگا اور تحریک انصاف کو تحصیل کلر سیداں میں منظم ، مضبوط او ر مزید فعال کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا ۔

حافظ ملک سہیل اشرف کا پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کا صدر بننا خوش آئند ہے ملک سہیل اشرف تجربہ کار اور زیرک سیاستدان ہیں ان کی نامزدگی سے پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں میں مزید مضبوط اور فعال ہوگی حافظ ملک سہیل اشرف کو تحصیل کلر سیداں کا صدر نامزدکرنے پر ضلعی صدر سید زاہدحسین کاظمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ا ن خیالات کا اظہار پی ٹی ائی تحصیل کلر سیداں کے سابق سینئر نائب صدر شیخ امتیاز احمد راجو، سابق سیکرٹری اطلاعات تحصیل کلر سیداں سید جنید عباس شاہ ، شیخ فیاض ، محمد ظروف راجا ، محمدریاض بالڑہ ، راجہ محمد ہمایوں خان کیانی ،سابق جنرل سکرٹری تحصیل کلر سیداں راجہ اشفاق جنجوعہ ، عاقب علی ، ملک عامر ڈریال دیگر نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے رہنماؤں نے کہا کہ حافظ ملک سہیل اشرف باصلاحیت اور باکردار شخصیت ہیں ان کا تحصیل صدر بننا خوش آئند ہے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک سہیل اشرف پارٹی کو تحصیل سطح پر منظم اور مضبوط کرنے میں اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے ۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے حلقہ انتخاب میں لو ڈ شیڈنگ میں اچانک اضافہ

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے وزیر اعظم بنتے ہی ان کے حلقہ انتخاب سکوٹ، ممیام،ممیال اور گردونواح میں لوڈ شیڈنگ میں اچانک اضافہ ہو گیا، عوا م کا زبر دست احتجاج، وزیر اعظم ہو شربا لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں، تفصیلات کے مطا بق سکوٹ، سینتھہ، بھیائی مہر علی، ممیال، ممیام کے علاقوں میں جو کہ حلقہ انتخاب حلقہ این اے پچاس میں شامل ہیں وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کا حلقہ انتخاب میں روزانہ دس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کے دل کا چین اور رات کی نیدیں حرام کر دی ہیں۔آئیسکو سب ڈویژن کہوٹہ اور کلر سیداں کے علاقوں میں دن رات بجلی کی آنکھ مچولی جا ری رہتی ہے جس پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔ ڈھوک ڈھیری مو ضع ممیال سے معروف مسلم لیگی راجہ محمدبشیر نے صو رتحال پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے وزیر اعظم پاکستان شاہد خا قان عباسی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے لیے ایم پی اے پی پی ٹو راجہ محمد علی کی ہدایت پر کہوٹہ سے بھی بڑا جلوس روانہ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے لیے ایم پی اے پی پی ٹو راجہ محمد علی کی ہدایت پر کہوٹہ سے بھی بڑا جلوس روانہ۔ جلوس کی قیادت مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر ، سٹی صدرڈاکٹر محمد عارف قریشی ، یوتھ ونگ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ کے قیادت میں براستہ چوک پنڈوری روانہ ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قاہد میاں محمد نواز کے حق میں نعرہ بازی ۔جلوس کی قیادت چوک پنڈوری سے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب نے کی جہاں وہ حلقہ پی پی ٹو کی دیگر یونین کونسلوں کے جلوس کے ساتھ کھڑئے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق میاں محمدنواز شریف کی لاہور راونگی کے موقع پر مسلم لیگی کارکنوں نے اپنے قاہد کااستقبال کر نا تھا اس سلسلے میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ محمد علی کی خصوصی ہدایت پر کہوٹہ سے ایک بہت بڑا جلوس روانہ ہو اتحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلوں سے جلوس صبح سویرئے کی کلر چوک پہنچنا شروع ہو گئے تھے صدر مسلم لیگ ن چیئرمین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی،یوسی بیور سے چیئر مین یونین کونسل بیور راجہ محمد فیاض ، مسلم لیگ ن یوسی بیور کے صدرراجہ نذاکت حسین،یوسی لہڑی کے صدرراجہ فیاض یعقوب،یوسی مواڑہ کے صدرراجہ نائید رزاق،جنر ل سیکر ٹری یوسی نارہ قاری عبد الرحیم ،مسلم لیگ ن یوسی نڑھ کے صدر اپہلوان ستی ، مسلم لیگ ن یوسی نڑھ کے صدر کھڈیوٹ کے صدر چیئر مین سجاد ستی ، مسلم لیگ ن یوسی ن ہوتھلہ صدر ٹھکیدار نسیم، جنرل سیکرٹری حفیظ آسی،مسلم لیگ ن یوسی دکھالی کے صدرچیئر مین یوسی راجہ شوکت حسین،وائس چیئر مین عبد الحمید مغل ،مسلم لیگ ن یوسی مواڑہ سیکر ٹری جنرل ٹھکیدار حسن، یوسی مٹور سے چیئر مین یونین کونسل مٹورراجہ اشتیاق،مسلم لیگ ن یوسی نارہ کے صدر حکیم برکت حسین،مسلم لیگ ن یوسی یوسی دوبیرن کے صدرراجہ عجائب ،جنرل سیکرٹری طاہر ستی نے اپنے جلوس لائے جو کلر چوک اے سی بس اڈے کے قریب سے کثیر تعداد پر مشتمل گاڑیوں اور سینکڑوں کارکنوں پر مشتمل جلو س مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر ، سٹی صدرڈاکٹر محمد عارف قریشی ، یوتھ ونگ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ کی قیادت میں روات کے لیے روانہ ہوا جہاں انہوں نے اپنے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب پی پی ٹو راجہ محمد علی کے ہمراہ اپنے قاہد کا استقبا ل کیا۔

some image

میاں محمد نواز شریف ملک کی کررڑوں عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ عبد الحمید مغل وائس چیئر مین یونین کونسل دکھالی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ممتاز مسلم لیگی رہنماء عبد الحمید مغل وائس چیئر مین یونین کونسل دکھالی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میاں محمد نواز شریف ملک کی کررڑوں عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ایک فیصلے کے تحت میاں محمد نواز شریف کو اقتدار سے تو ہٹا دیا گیامگرعوام کے دلوں سے کوئی بھی نہیں نکال سکتا۔ملک کی عوام چوتھی بار بھی انہی کو ہی کامیاب کرئے گئی میاں محمد نواز شریف کی نااہلی ملک کی ترقی کے خلاف گہری سازش ہے ۔بیرونی طاقتیں ملک کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتیں ۔عوام سے بھاری مینڈیٹ حاصل کر نے والے وزیر اعظم کو گھر بھیجنے سے ملک میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ آسکتی ہے ۔ انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ ن عوام کی پوری طاقت سے ایک مر تبہ پھر اقتدار میں آگئے ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز مسلم لیگی رہنماء عبد الحمید مغل وائس چیئر مین یونین کونسل دکھالی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔اس موقع پرجنرل کونسلر مر زاطاہر مغل،مر زا بشارت،تعظیم اختر،عبدالحق صدیقی،مرزا شعبان،صوبیداررقیب،جاوید اختر،حاجی نذیر،ساجد صدیقی،حاجی آمین،بشیر صدیقی،مر زاعبد القدوس،مرزاادریس،عبد الوہاب مغل،عبدالمنان مغل،محمد سعید بھٹی،کلیم انجم،ٹھکیدارمحمد مشتاق،غلام عربی مجبور،محمد اشتیاق اور دیگر افراد بھی موجودتھے۔ عبد الحمید مغل نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ دشمن ممالک کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے وہ ہمارے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا نہیں دیکھ سکتی۔ تاریخ گواہ جب جب میاں محمد نواز شریف کو سیاست سے آوٹ کر نے کی کوشش کی گئی وہ پہلے سے بھی زیادہ عوامی طاقت سے اقتدرار میں آئے ۔ہمارے کل بھی قاہد میاں محمد نواز شریف تھے اور آج بھی ۔انشاء اللہ میاں محمدنواز چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گئے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گئے

some image

خاور قادری ایڈوکیٹ چیئرمین الوکیل تنظیم برائے انسانی حقوق تحصیل کہوٹہ کی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ کی سالانہ فیسوں کے سلسلے میں سے ملاقات

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ خاور قادری ایڈوکیٹ چیئرمین الوکیل تنظیم برائے انسانی حقوق تحصیل کہوٹہ کی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ کی سالانہ فیسوں کے سلسلے میں سے ملاقات۔ فیسوں میں سال2017-18 ؁ء کے لیے نمایاں طور پر کمی کردی گئی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ۔ پرنسپل نے بتایا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ کی سابقہ فیسوں میں نمایاں طور پر کمی کرکے ایف اے سال اول 6,740/-روپے جبکہ بی اے سال اول 10,875/-ایف ایس سی سال اول 6,8,50/-اور بی ایس سی سال اول 11,235/-روپے کردی گئی ہے۔ کالج میں یتیم اور غریب بچوں کے لیے زکوۃ (PEEF)فنڈ ،فیس معافی اور دیگر سہولیات بھی دی جائیں گی۔ تحصیل کہوٹہ کے کسی غریب اور یتیم بچے کو تعلیم سے محروم نہیں ہونے دیں گے۔اس موقع پر چیئرمین الوکیل تنظیم برائے انسانی حقوق خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ نے پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ کو خراج تحسین پیش کیا اور اعلان کیا کہ غریب اور یتیم طالبعلموں کو یونیفارم اور کتابیں الوکیل تنظیم برائے انسانی حقوق کی طرف سے مہیا کی جائیں گی۔ تعلیم شہریوں کا بنیادی حق ہے جس کو مساوات کی بنیاد پر بلا تفریق ہر امیر اور غریب تک پہنچایا جائے گا ۔گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ کے سٹاف کی مشکلات کے لیے آواز اُٹھائی جائے گی اور اُن کے تمام مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ ڈگری کالج کہوٹہ کی فیسوں میں کمی کے بعد اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اہلیان علاقہ نے چیئرمین الوکیل تنظیم برائے انسانی حقوق خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم بڑی مشکل سے بچوں کو میٹرک کرواتے ہیں لیکن وسائل نہ ہونے اور فیسوں کے زیادہ ہونے کی وجہ سے ہم اپنے بچوں کو مزید تعلیم دلوانے سے قاصر تھے ۔

محکمہ صحت تحصیل کہوٹہ اور تحصیل انتظامیہ"ستو"پی کے سو گئی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ محکمہ صحت تحصیل کہوٹہ اور تحصیل انتظامیہ"ستو"پی کے سو گئی۔زمہ داروں کی غفلت و لاپر وائی کی وجہ سے کہوٹہ شہرگندگی کے بڑھے بڑھے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ جگہ جگہ گندئے پانی کے جوہڑجن میں ڈہنگی مچھربڑی مقدار میں پایا جانے لگا۔ انتظامیہ کا ضلعی انتظامیہ کو"سب اچھا "کی رپورٹ ۔ کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ٖڈاکٹر مناء کا شدید احتجاج ۔انہوں نے کہا کہ ڈہنگی مچھروں کے خاتمے اور احتیاطی تدبیر کے نام پر برائے نام پروگرام کر کے صرف خانہ پری کی جاتی ہے جبکہ حقیقت میں کوئی بھی کام نہیں ہو رہا ۔انہوں نے کہا تحصیل انتظامیہ کا کوئی بھی پر سان حال نہیں ہے حالیہ بارشوں کی وجہ سے اندرون کہوٹہ شہر میں پانی کے جوہڑ پائے جاتے ہیں جن میں کھڑے گندئے پانی میں بڑی مقدار میں ڈھنگی مچھر پایا جاتاہے محکمے والئے ہیں "نئی نویلی دلہن"کی طرع شہر آنے سے شر ماتے ہیں انہوں نے کہا اس کے علاوہ بھی محکمہ صحت کی لاپر وائی کی وجہ سے کہوٹہ میں بڑی مقدار میں کھانے پینے کی اشیاء کو فروخت کی جاتی ہیں سینٹر ی فوڈ انسپکٹر اپنے دفتر تک ہی محدود ہے وہ بھی اپنے دفتر سے باہر نکلنا کبیرہ گناہ سمجھتاہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

آمروں کی گود میں بیٹھ کر سیاست میں آنے والوں کی سوچ بھی آمرانہ ہے ۔

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چوہدری خالد جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آمروں کی گود میں بیٹھ کر سیاست میں آنے والوں کی سوچ بھی آمرانہ ہے ۔نواز شریف نے کبھی پارلیمنٹ کی اہمیت کو سمجھا ہی ہے شہیدجمہوریت محتر مہ بے نظیر بھٹو شہید کی حکومت کو گرانے ، عدم استحکام اور عدم اعتماد جیسی تحریک کا خود نواز شریف گرم جوشی کے ساتھ آلہ کار بنے حتیٰ کہ اپنے ہی وزیر اعظم محمد خان جونیجوکو بھی گھر بجھوانے کا محرک بھی میاں محمد نواز شریف ہی تھے انہوں نے کہا جے آئی ٹی تحقیقسے اپنے سارے چھپے اثاثے سامنے آگئے ہیں اور میاں صاحب آپ کا جرم بھی ثابت ہو گیا آریٹکل 62اور 63کے تحت انہوں نے بحثیت وزیر اعظم قوم کے سامنے اورعدالتوں میں بار بار جھوٹ بولا ہے انہوں نے کہا کہ اب کریشن ایک پیسے کی نہیں اربوں کی بھی ثابت ہو گئی ہے جس کا پیسہ بچا کر آپ نے منی لائنڈرینگ کی ہے اپنوں کو چھوڑ کر غیروں کے لیے بھی 16بڑی آف شور کمپنیاں بنا کر لاکھوں بے روز گا ر افراد کو روزگا ر دینے کے بجائے ان کا استحصال کیا ہے انہوں نے کہ اب یہ پوچھنا کہ میں نے کیاء کیا ہے میں بے قصور ہوں تو یہ سب باتیں اب بے فضول ہیں احتساب کے اس مر حلے سے آپ کو گزرنا ہی ہو گا ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے متعلقہ پٹواری کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاکر سائل کو انصاف دلایاجائے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پٹواری سرکل جنڈ نجار نشاندہی کیلئے مال بٹورنے کا مطالبہ کرتاہے، احکامات کے باوجود 20 دن سے چکر لگوا رہاہے، رخساراحمد سکنہ جنڈ نجار کا الزام، تفصیلات کے مطابق رخساراحمد سکنہ جنڈ نجار نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ ان کے سرکل جنڈ نجار کا پٹواری ملک اسد خلیل بغیر رشوت کوئی کام کرنے کو تیار نہیں، میں نے اپنی ذاتی زمین کی نشاندہی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کو درخواست دی تھی جنہوں نے متعلقہ پٹواری کو نشاندہی کیلئے احکامات جاری کئے، مگر بیس دن گزر گئے پٹواری نشاندہی کیلئے متعلقہ جگہ پر جانے کو تیار نہیں اور مجھ سے 30ہزار روپے رشوت لے لی، اب مزید 20ہزار روپے مانگ رہاہے اور کہتاہے کہ جس سے مرضی شکایت کر لو، رقم دو گے تو موقع پر جاکر نشاندہی کروں گا، رخساراحمد نے اعلیٰ حکام اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے متعلقہ پٹواری کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاکر سائل کو انصاف دلایاجائے

آئیل ٹینکر ایکسل ٹوٹنے کے باعث جی ٹی روڈ کے کنارے کے ساتھ ٹیڑھا ہوگیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان سے تین کلومیٹرفاصلہ پرللیانی کے قریب آئیل ٹینکر ایکسل ٹوٹنے کے باعث جی ٹی روڈ کے کنارے کے ساتھ ٹیڑھا ہوگیا ٹینکر میں موجود پندرہ ہزار لیٹرکیروسین مٹی کا تیل موجود تھا جو بڑی مقدار میں بہنا شروع ہو گیااطلاع ملنے پر موٹروے پولیس اور ریسکیو1122، فائربریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اس موقع پر موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی ندیم گل نے جی ٹی روڈ کو ایک طرف سے بند کرکے دوسرا ٹینکر منگوا کر آئیل منتقل کردیااس کے بعد جی ٹی روڈ کوٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

تحریک انصاف گوجرخان کے زیر اہتمام یونین کونسل نوردولال میں عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا گیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحریک انصاف گوجرخان کے زیر اہتمام یونین کونسل نوردولال میں عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے تحصیل صدر وسینئر رہنما چوہدری محمدعظیم، راجہ طارق کیانی، چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ،چوہدری ساجد ، ہارون کیانی،شہزادہ خان، راجہ آصف،امین ڈار، گل اخلاق تھتھال، راجہ یاسر، ربنواز قریشی، مصطفی قریشی، ابرار خان، نمبردار فیض اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ ستر سالہ تاریخ میں پہلی بار حکمرانوں کا احتساب ہوا ہے اب عوام کا فرض ہے کہ ووٹ کی پرچی کے ذریعہ کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کریں پی ٹی آئی حکمران خان کی قیادت میں ملک کو خوشحال بنائے گی اور اداروں کو مضبوط کر کے عوام کے مسائل کو حل کرے گی جلسے کا اہتمام صدر یونین کونسل نوردولال راجہ بابو محمد رفیق نے کیااس موقع پر یونین کونسل کوری دولال اور نوردولال کی تنظیم سازی مکمل کی گئی اور عہدیداروں میں جنرل سیکرٹری تحصیل گوجرخان راجہ آصف رضا نے نوٹیفکیشن تقسیم کئے

Chak Bale Khan News

چک بیلی خان کی خبریں

چوہدری محمد امیر افضل کو تحریکِ انصاف ضلع راولپنڈی کانائب صدر بنا دیا گیا

some image

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ پاکستان تحریکِ انصاف حلقہ پی پی5کے راہنما چوہدری محمد امیر افضل کو تحریکِ انصاف ضلع راولپنڈی کانائب صدر بنا دیا گیاپاکستان تحریکِ انصاف ضلع راولپنڈ ی کے صدر زاہدحسین کاظمی نے چوہدری محمد امیر افضل کو ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن دیا چوہدری محمد امیر افضل کو یہ عہدہ حلقہ پی پی5میں ان کی پارٹی کے لئے گراں قدر خدمات کو دیکھتے ہوئے دیا گیا چوہدری محمدامیر افضل نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے دی گئی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کرنے کے لئے کوشاں رہیں گے انہوں نے کہا کہ بحثیت پارٹی کارکن اپنی محنت کو ایک فرض سمجھتے ہوئے ادا کرتے رہے ہیں جسے آئندہ بھی وہ جاری رکھیں گے انھوں نے پارٹی کو ان کی محنت کا معترف ہونے اور ان پر اعتماد کرنے پر اپنی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا ہے

Eastern Gujarkhan NEWS

شرقی گوجر خان کی خبریں

واپڈا احکام نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرکے عوام پر عذاب ڈال دیا

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے ) ۔۔۔۔واپڈا احکام نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرکے عوام پر عذاب ڈال دیااسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹوں سے بھی تجاوز کر گیا شدید حبس اور سخت گرمی کے موسم میں طویل لوڈ شیڈنگ بوڑھے بچے مرد و خواتین بلبلا اٹھے طویل ترین لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کا جینامحال ہو گیا ہر گھنٹے کے بعد بجلی بند کرنے سے کاروبار ٹھپ ہوگیا رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ ہونے سے شہری رات جاگ کر گزارنے پر مجبور نہ دن کو چین نہ رات کو سکون نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد (ن) لوگ کی حکومت نے شدید گرمی اور حبس میں انتقام لینا معمول بنا لیا ہے سیاسی سماجی مذہبی حلقوں نے کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہم سے کس غلطی کا انتقام لے رہی ہے انہوں نے کہا اگر بجلی کی یہی صورتحال رہی تو ہم اجتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں انہوں نے متعلقہ اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔

عدلیہ اور قومی سلامتی کے اداروں پر بلاجواز تنقید کرنا بندکیا جائے ۔ راجہ ابراہیم کیانی ،چوہدری نمبردار مالک اور چوہدری محمد رفاقت

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء راجہ ابراہیم کیانی ،چوہدری نمبردار مالک اور چوہدری محمد رفاقت نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قائد پی ٹی آئی عمران خان کی کوششوں سے ملک کے اندر بڑے چوروں پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جن پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے اور صیح معنوں میں ملک کی خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد پاکستان میں جمہوریت اور قانون کی بالا دستی میں اضافہ ہوا ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ بڑوں کیخلاف اختساب کا عمل شروع ہوا انہوں نے کہا نواز شریف کے علاوہ دیگر بڑئے چوروں کے خلاف بھی جلد اختساب ہو گا انہوں نے کہا نواز شریف کا اسلام آباد سے لاہور تک ریلی کا انعقاد کرنے کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ ملک میں انتشار پھیلایا جائے انہوں نے کہا میاں نواز شریف نے ہمیشہ قومی سلامتی اداروں کو نشانہ بنایا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ عدلیہ اور قومی سلامتی کے اداروں پر بلاجواز تنقید کرنے بندکیا جائے ۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

چکسواری سے مسلم لیگ ن آزادکشمیر چکسواری کے کارکنوں کاقافلہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کے استقبال کے لئے کھاریاں روانہ ہوگیا

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیرحلقہ نمبر2 چکسواری کے سینئرنائب صدر راجہ مظہرکیانی آف بڑوٹیاں چکسوار ی اورراجہ تسلیم خالدمرکز ی رہنمامسلم لیگ ن آزادکشمیرکی قیادت میں چکسواری سے مسلم لیگ ن آزادکشمیر چکسواری کے کارکنوں کاقافلہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کے استقبال کے لئے کھاریاں روانہ ہوگیا جو چودھری عابدرضاایم این اے کی قیادت میں کھاریا ں میں میاں محمدنواز شریف کااستقبال کر ے گا روانگی کے وقت صحافیوں سے گفتگو رکرتے ہوئے راجہ مظہرکیانی اورراجہ تسلم خالدنے کہاکہ ہم اپنے ہردل عزیزقائد میاں محمدنوازشریف کا تاریخ سازاستقبا ل کریں گے اوریہ ثابت کریں گے کہ میاں محمدنوازشریف آج بھی مقبول ترین لیڈر ہیں پاکستانی عوام کے دلوں پرحکمرانی کرتے ہیں پاکستان اورآزادکشمیر کے تمام شہروں علاقوں کی طرح چکسواری فیض پورشریف پنیام پنڈخورد اوردیگرشہروں اورعلاقوں سے مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے کارکن کھاریا ں جاکر میاں محمدنوازشریف کے قافلے کاجی ٹی روڈپرشاندار استقبال کریں گے ہم بھی چودھری عابدرضاایم این اے کی قیادت میں اپنے محبوب قائدمیاں محمدنوازشریف سابق وزیر اعظم پاکستان کاشانداراورفقیدالمثال استقبا ل کریں گے

Picture of the Day