Our _Blog_

Our Daily News

Saturday 10th June 2017 ----- +5 Ramadan 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

ٹریزا مے کا سادہ اکثریت حاصل نہ کرنے کے باوجود شمالی آئر لینڈ کی ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کا اعلان

برطانوی الیکشن میں بارہ پاکستانی نژاد امیدواروں نے میدان مار لیا

UK 2017 election result; Theresa May claims Conservative government supported by DUP

12 Pakistani-origin candidates who won in the UK election

some image some image

لندن، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔۔۔ برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے اعلان کیا ہے کہ وہ حالیہ انتخابات میں سادہ اکثریت حاصل نہ کرنے کے باوجود شمالی آئرلینڈ کی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی کے ساتھ نئی حکومت بنا رہی ہیں۔ ٹریزا مے کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے حوالے سے اہم مذاکرات دس روز بعد مقرر کردہ وقت پر ہی شروع ہوں گے۔

برطانوی عام انتخابات میں 30 پاکستانی نژاد امیدوار بھی میدان میں اترے جن میں 12 نے کامیابی حاصل کرلی ۔ برطانیہ کے عام انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں نے تقریباً 30 پاکستانی امیدوار کو ٹکٹ دیئے ۔ لیبر پارٹی کی جانب سے چودہ جبکہ لبرل ڈیموکریٹس نے چھ ، سکاٹش نیشنل پارٹی نے ایک ، پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو میدان میں اتارا ۔

بریڈفورڈ ویسٹ کی نشست پر لیبر پارٹی کی امیدوار ناز شاہ جبکہ بریڈفورڈ ایسٹ کے حلقے سے لیبر پارٹی کے ہی عمران حسین جیتے ہیں۔ برمنگھم پیری بار کے حلقے سے لیبر پارٹی کے خالد محمود جبکہ برمنگھم لیڈی وڈ سے لیبر پارٹی کی ہی شبانہ محمود ایک بار پھر کامیاب ہوئی ہیں۔ لیبر پارٹی کی یاسمین قریشی بولٹن ساؤتھ ایسٹ جب کہ لیبر پارٹی کی ڈاکٹر روزینہ ایلن خان ٹوٹنگ لندن سے دوبارہ رکنِ پارلیمان بنی ہیں۔ وارنگٹن ساؤتھ سے فیصل خورشید نے لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ حکمران کنزرویٹو پارٹی کے تین امیدوار ساجد جاوید برومز گرو سے، نصرت غنی ویلڈن جبکہ رحمان چشتی گیلنگھم اور رینہم سے ایک بار پھر انتخابات جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

London; Theresa May has said she will form a Conservative government backed by the DUP, claiming it can bring "certainty" to the UK. After visiting the Queen, the Prime Minister claimed there was a "strong relationship" between the two parties, amid concern over the DUP's controversial anti-abortion and anti-LGBT policies.

The UK voted for hung parliament after shock losses for the Conservatives in the 2017 general election. With 649 of 650 seats declared, the Tories had 318 seats - eight short of the figure needed to win outright - with Labour on 261, the SNP on 35 and Liberal Democrats on 12.

Jeremy Corbyn's party increase its share of the vote by 9.6 per cent, while the Tories were up 5.5 per cent, the Liberal Democrats, Greens and SNP saw small loses and Ukip's vote collapsed.

Paul Nuttall resigned as the party's leader after claiming its work "was not done", while Nicola Sturgeon and Tim Farron attacked Ms May for her decision to hold an election.

A large number of candidates with roots in Pakistan participated in the election in Britain on June 9. At least 12 have so far been successful. Amongst who won the 2017 elections are, Labour Party candidate Faisal Rashid was elected MP from Warrington South. Afzal Khan secured the seat for Manchester Gorton. Imran Hussain of the Labour Party in Bradford East. Labour Party’s Yasmin Qureshi won from Bolton. Rehman Chishti from the Conservative Party also won from Gillingham. Nusrat Ghani also secured a seat. Labour candidate Naz Shah in Bradford East. Labour Party candidate, Khalid Mahmood. Shabana Mahmood, a Labour Party candidate Birmingham, Ladywood. Rosena Allin-Khan of the Labour Party also won her seat in Tooting.Sajid Javed affiliated with the Conservative Party won his seat and Labour Party’s Mohammed Yasin defeated Conservative Richard Fuller in Bedford.

some image some image some image some image

From Left; Faisal Rashid, Afzal Khan, Imran Hussain and Naz Shah.

some image some image some image some image

From Left; Yasmin Qureshi, Khalid Mahmood, Rosena Allin-Khan and Sajid Javed.

some image some image some image some image

From Left; Rehaman Chishti, Nusrat Ghani, Mohammad Yasin and Shabana Mahmood.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

مرید چوک کلر سیداں میں نصب بجلی کا کھمبا دکانداروں کیلئے وبال جان بن گیا

Short circuiting electricity poll causing havoc in Mureed Chauk

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مرید چوک کلر سیداں میں نصب بجلی کا کھمبا دکانداروں کیلئے وبال جان بن گیا۔زیر زمین کرنٹ پھیلنے سے متعدد جانور کرنٹ کی زد میں آ گئے جبکہ متعدد دکانداروں کے برقی آلات بھی جل گئے ہیں۔ دکانداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واپڈا کی نا اہلی کی وجہ سے مرید چوک میں نصب کھمبا کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔دکانداروں کے مطابق معمولی بارش سے بھی زمین میں کرنٹ پھیل جاتا ہے جبکہ دکانوں میں بھی دونوں تاروں میں کرنٹ آ جانے سے ان کے ٹی وی، یوپی ایس اور دیگر آلات تباہ ہو گئے ہیں۔دکانداروں کے مطابق کلر سیداں میں واپڈا کے عملے کو تمام صورتحات سے اگاہ کرنے کے باوجود وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے ،اگر واپڈا نے فوری توجہ نہ دی تو انسانی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

 

مغل با ز ا ر میں ٹر یفک کے مسا ئل کے حل کے لیے جو ا قد ا م ا ٹھا یا گیا و ہ قا بل تعر یف ہے

Traffic police applauded for making Mughal bazaar one way

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ا نجمن تا جر ا ن مغل با ز ا ر کے صد ر شیخ خو ر شید ا حمد نے کہا ہے کہ ا سسٹنٹ کمشنر ر بنو ا ز منہا س کی جا نب سے مغل با ز ا ر کو و ن و ے کر نے ا و ر ر مضا ن کے ا س مقد س مہینے میں و ا ر ڈ ن ا نچا ر ج عمر ا ن نو ا ب ا و ر ا ن کے عملہ کی جا نب سے ا حسن ڈ یو ٹی سر ا نجا م د ینے پر ا نجمن تا جر ا ن مغل با ز ا ر خر ا ج تحسین پیش کر تے ہو ئے ا نہو ں نے کہا کہ مغل با ز ا ر میں ٹر یفک کے مسا ئل کے حل کے لیے جو ا قد ا م ا ٹھا یا گیا و ہ قا بل تعر یف ہے ا و ر تا جر و ن کے مسا ئل میں کمی ہو ئی ہے

شریف برداران نے ترقی کے نام پر لوٹ مار مچا رکھی ہے , ر ا جہ سا جد جا و ید

Raja Sajid Javed (PTI) accuses Sharif family for corruption in the name of development

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی ڈ پٹی آ ر گنا ئز ر ر ا جہ سا جد جا و ید نے کہا ہے کہ شریف برداران نے ترقی کے نام پر لوٹ ومار مچا رکھی ہے عوام انکے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے جے آئی ٹی کی تفتیش سے ن لیگ کے درباریوں کی چیخیں نکل رہی ہیں شریف براداران کو لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا کرپشن پکڑے جانے پر حکومت کے جے آئی ٹی پر الزامات شرمناک ہیں ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے عمران خان وہ واحد امید کی کرن ہیں جس نے سٹیٹس کو کو للکارتے ہوئے وقت کے فرعونوں کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے۔

دودہلی، عاقلہ فاونڈیشن کے چیرمین جلیل الرحمان مرزا کی جانب سے131خاندانوں میں عید پیکج کی تقسیم

Jalil Ur Rehman Mirza donates Ramadan package to 131 families in Dodilli

some image

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم انوار الحق راجہ سے، فوٹو، قیصر محمود) ۔۔۔۔ دودہلی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت اور سماجی تنظیم عاقلہ فاونڈیشن کے بانی وچیرمین جلیل الرحمان مرزاکی جانب سے ہر سال کی طرح گزشتہ روز دودہلی کے 131خاندانوں میں عید پیکج تقسیم کیا۔ پیکج میں چاول، گھی، چینی ، سویاں اوردیگر کھانے پینے کی اشیاء شامل تھیں۔ دریں اثنا برطانیہ میں مقیم ڈھوک مغل مو ضع دودہلی کے رہائشی ریاض احمد کی جانب سے تمام 131خاندانوں میں500روپے نقد فی کس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے جلیل الرحمان مرزا نے کہا کہ صاحب حثیت افراد کا فرض ہے کہ وہ غریب ونادار افراد کی مدد کر یں تاکہ وہ بھی عیدکی خو شیاں منا سکیں۔ اگر صاحب ثروت افراد دل کھول کرغریب ونادار افراد کی مدد کریں تو ان کی مشکلات میں کمی آسکتی ہے۔ چونکہ جلیل الرحمان مرزا کو نجی دورہ پر کنیڈا روانہ ہو نا تھا اس لیے عید پیکج قبل از وقت تقسیم کر دیا گیا۔ بعدازاں وہ پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے کنیڈا روانہ ہو گئے جہاں ایک ہفتہ قیام کے بعد عمرہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب جائیں گئے۔امکان ہے کہ جلیل الرحمان مرزا عید الفطر کے بعد پاکستان واپس آجائیں گئے۔

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈی سکول نلہ مسلماناں شمالی کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکیشن اور کلاسز کا اجرا ہوئے تین سال گزر گئے مگر تاحال ایک سبجیکٹ اسپیشلسٹ بھی تعینات نہ ہو سکی

Subject specialist still not deployed despite authorisation 3 years ago at Nala Musalmana school

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈی سکول نلہ مسلماناں شمالی کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکیشن اور کلاسز کا اجرا ہوئے تین سال گزر گئے مگر تاحال ایک سبجیکٹ اسپیشلسٹ بھی تعینات نہ ہو سکی جس کی وجہ سے طالبات کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ممبر سکول کونسل اور جنرل کونسلر صوبیدار میجر محمد سلیمان بھٹی کے مطابق کرنل محمبوب سلطان راجہ، سابق صدر مسلم لیگ یوسی نلہ مسلماناں صوبیدار مقصود علی مرحوم اور ان کے خاندان نے دو کروڑ کی لاگت سے مذکورہ سکول کی خوبصورت عمارت تعمیر کی۔19اپریل2014ء ای ڈی او ایجوکیشن راولپنڈی کے زریعے یہ عمارت حکومت پنجاب کے حوالے کر دی گئی۔ جس پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری تعلیم نے25اپریل2014ء کو ہائی سکول سے اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکیشن اور ساتھ ہی ہائیر سیکنڈری کی ایس این ای بھی جاری کردی۔ اُسی سال باقاعدہ فرسٹ ایئر کلاس کا اجرا بھی ہو گیا۔ نلہ مسلماناں کی کمیونٹی نے اپنی مدد آپ ٹیچرز بھی دیے لیکن باقاعدہ سے سائنس کلاس ٹیچر نہ ہونے کی وجہ سے سائنس کلاس نہ چل سکی۔ جس کی وجہ سے پوری یونین کونسل نلہ مسلماناں بلخصوص طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے جبکہ سکول ھذا اور قرب وجوار میں میٹرک پاس کرنے والی طالبات کی تعداد ساٹھ سے اوپر ہے۔ عوام الناس اور طالبات شدید کسمپرسی کے عالم میں مبتلا ہیں۔ ایسے حالات میں منتخب عوامی نمائندؤں پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ اہلِ علاقہ اور جنرل کونسلر صوبیدار میجر محمد سلیمان بھٹی نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، وفاقی وزیرِ پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب ایم پی اے راجہ محمد علی، سیکرٹری تعلیم پنجاب حافظ اللہ بخش اور کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

حضرت باباغازی سرکار چلومیرگالہ کا سالانہ عرس مبارک چلومیرگالہ رہائش گاہ سائیں محمد رشید میں ہوا

Annual urs mubarak celebrated in Chulu Mirgala

some image

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی)۔۔۔۔۔حضرت باباغازی سرکار چلومیرگالہ کا سالانہ عرس مبارک چلومیرگالہ رہائش گاہ سائیں محمد رشید میں ہوا جس میں افطارڈنر کا پروگرام زیر نگرانی سائیں محمد رشید ہوامحفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا خصوصی دعا علامہ قاری شفیق الرحمن سلطانی نے کی۔علاقہ کے لوگوں نے کژیر تعداد میں شرکت کی۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

کہوٹہ شہر اور گردونواح کے دیہات میں عطائی ڈاکٹر لوگوں میں موت بانٹنے لگے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ محکمہ صحت ضلع راولپنڈی اور ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ کی غفلت ولاپروائی سے کہوٹہ شہر اور گردونواح کے دیہات میں عطائی ڈاکٹروں لوگوں میں موت بانٹنے لگے ۔منتھلی لے کر غریب عوام کی جانوں سے کھیلنے کا لائسنس جاری کردیا کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ،منتخب ایم این اے اور ایم پی اے نے بھی تمام سرکاری محکموں کوکھلی چھٹی دے دی عوامی حلقوں کا شدید احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت ضلع راولپنڈکے ای ڈی اواور ڈی ڈی ایچ اوکہوٹہ کی جعلی ڈاکٹروں اور پراہیویٹ ہسپتالوں کے مالکان سے ملی بھگت سے کہوٹہ کی عوام کو ان کے ہاتھوں ذبح ہونے کے لیے چھوڑ دیا تحصیل کہوٹہ کے گردونواح کے دیہات میں بے شمار جعلی کلینک ہیں جن میں پانچ جماعتیں پاس ڈاکٹر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں کئی افراد ان کی غلط ٹریٹ منٹ کر نے سے اللہ کے حوالے ہو چکے ہیں جبکہ کہوٹہ شہر میں بھی موجود تمام پراہیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹر عوام کو "کھنڈی چھری"سے ذبح کر رہے ہیں دیہات کے سادہ لوح عوام کے دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں "ڈیلوری"والی خواتین کو یہ کہ کر آپریشن پر راضی کیا جاتا ہے کہ بچے کی دھڑکن رک رہی ہے یا یہ کہتے ہیں کہ اگر آپریشن ناں ہواتو بچہ یابچے کی ماں دونوں میں سے ایک مر جائے گا اس طرع یہ آپریشن ک کے25000سے 30000ہزارروپے تک لے لیتے ہیں اور اگر کوئی بد قسمت انسان جس کے داہیں طرف درد ہو تو یہ ڈاکٹر اس کو آپنڈیکس کا کہ کر اس کا آپریشن کرتے ہیں اور مریض سے کہتے ہیں اگر اس کا آپریشن ناں کیا گیا تو آپنڈیکس "پھٹ"جانے کا خطرہ ہے اور اگر یہ پھٹ گئی تو پھر بڑا آپریشن کر کے صفائی کر نا ہو گئی اس طرع یہ پراہیویٹ کلینک والے 20000روپے لے لیتے ہیں عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر صحت سے ان جعلی ڈاکٹروں اور نام نہاد پیدا گیروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے بھٹو وژن دیکھنا چاہتے ہیں , ایم ذرین اعوان

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ایم ذرین اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے بھٹو وژن دیکھنا چاہتے ہیں ذوالفقار علی بھٹو شہید بانی وچیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی کی سوچ کو آگے بڑھاتے ہوئے بی بی شہید نے بھی اپنی جان کا نذرانہ دیکر یہ ثابت کر دیا تھا کہ نظریہ کبھی نہیں مرتا وہ نظریہ اب بھی جیالوں کے دل میں گھر کیے ہوئے ہے پاکستان کو ہمیشہ کے لیے دشمنوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ایٹمی پلانٹ کا تحفہ دیا آئین پاکستان متفقہ دیا اس کے علاوہ بے شمار ایسے کارنامے انجام دیئے جو کہ ہر ایک کی زبان پر ہیں۔ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلززیوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدرصدارتی ایوارڈ یافتی سیاسی وسماجی شخصیت ایم ذرین اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وہ شمع جو قائد محترم نے روشن کی تھی اُس کو قائد ین کے علاوہ کارکنوں کی قربانیوں نے لازوال بنا دیا وہ کارکن جس نے بھٹو شہید اور محترم کی جدوجہد کو اپنی آنکھوں سے دیکھا آج اُن کی جماعت کو دیکھ کر جیالے سکتے کے عالم میں ہیں کہ پیپلزپارٹی کیا تھی ۔ تنظیمی طور پر پیپلزپارٹی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت تھی لیکن آج صرف سندھ کی حکمران پیپلزپارٹی ہے پیپلز پارٹی کے قائدین شہید پر کرپشن کا کوئی الزام نہ لگ سکا پیپلزپارٹی کے کارکن ہی جماعت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کے یہ کارکن اپنے قائدین کے ساتھ مل آئندہ الیکشن میں بھر پور محنت کرہیں گے اور ایک مر تبہ پھر سارے ملک میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت آئے گئی ۔

ووٹر کی عزت و احترام اور عوام کی بے لوث خدمت راجہ صغیر احمدکی پہچان ہے, راجہ ذوالفقار علی ستی آف کتھیل ہون

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ الیکشن جب ہونگے ووٹ راجہ صغیر کو ہی دیں حلقہ پی پی ٹو کی غیورعوام کی قیمتی ووٹز راجہ صغیر احمد کی امانت ہے حلقہ کی عوام کی ووٹ کا صیح حق دار راجہ صغیر احمد ہے کیونکہ ووٹر کی عزت و احترام اور عوام کی بے لوث خدمت راجہ صغیر احمدکی پہچان ہے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ذوالفقار علی ستی آف کتھیل ہون نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن 2013میں حلقے کی عوام نے40ہزار ووٹ دے ان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا مگران کے مخالفین جب ان کو میدان میں شکست ناں دے سکے تو ان کو کاغذات میں ہرا دیا جس کی وجہ سے آج حلقے کی عوام مساہل کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں منتخب ممبر ان کو نہیں مل پا رہے جس کی وجہ سے آج حلقہ پی پی ٹو مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے انہوں نے کہا حلقے کی غیور عوام ایک مر تبہ پھر ایک پلیٹ فارم پر اگٹھے ہیں اور انہوں نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ الیکشن کل ہوں یا 2018کو ووٹ خادم اعلیٰ حلقہ پی پی ٹو راجہ صغیر احمدکی امانت ہے ۔

مسلم لیگ ن کے مخالفین حکومت کے ترقیاتی کام دیکھ کر مخالف سیاسی جماعتیں سخت پرشان ہیں -, راجہ گلزا ر احمدجنرل کونسلر یوسی ہوتھلہ

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ گلزا ر احمدجنرل کونسلر یوسی ہوتھلہ نے کہا کہ آنے والے الیکشن 2018میں حلقہ این پچاس اور پی پی ٹو سے شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی۔حلقہ بھر میں مسلم لیگ ن کے ممبران کے اسمبلی کی طرف سے جاری ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر مخالف جماعتیں سخت پرشان ہیں۔ وفاقی حکومت کے مثبت فیصلوں کی بدولت پاکستان ایک مضبوط ابھرتی ہوئی معشیت کے طور پر سامنے آرہاہے ملک بہتری کی طرف جا رہا ہے ۔مسلم لیگ ن کے ملک و عوام کے لیے کیے گئے مثبت فیصلوں کے اثرات آنے والی نسلوں پر بھی مر تب ہو نگئے ۔پاکستان کی سلامتی مضبوط ہاتھوں میں ہے ملک بچہ بچہ اپنے وطن عزیز کے لیے قربان ہونے کو تیا ر ۔ قاہد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے پاک وطن عزیز کے لیے جو خواب دیکھا تھا مسلم لیگ ن اس کی روشن تعبیر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلزار احمد المعروف راجہ گلزاری جنرل کونسلریونین کونسل ہوتھلہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے مخالفین حکومت کے ترقیاتی کام دیکھ کر مخالف سیاسی جماعتیں سخت پرشان ہیں -کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ نواز حکومت نے یوں ہی ترقیاتی کام جاری رکھے توان کے لیئے اقتدار کے خواب چکنا چور ہو جائیں گے-انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف بھی برسرپیکار ہیں میاں شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کے تمام مساہل حل کر رہے ہیں-انہوں نے مزید کہا کہ نواز حکومت عوام کو زندگی کے ہر شعبے میں سہولتیں فراہم کر رہی ہے -اور وہ وقت دور نہیں جب ہم ترقی یافتہ ملک وقوم بنیں گے-

تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران وحید آف لونہ رجگان کے اعزاز میں خالد جامور کی طرف سے پر تکلف افطار ڈنر

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران وحید آف لونہ رجگان کے اعزاز میں خالد جامور کی طرف سے پر تکلف افطار ڈنر۔سپروائزرعمر خطاب،انجینرعبدالسمیع خان کی خصوصی شر کت ۔اس موقع پر راجہ عمران وحید آف لونہ رجگان نے اپنے بیان میں کہا کہ ماہ مقدس کا دوسراعشرہ شروع ہو گیا ہے اور یہ رحمتوں ،برکتوں کا ماہ اب اپنے اختتام کی طرف جا رہا ہے اللہ پاک سے دعاء ہے کہ اللہ پاک اس ماہ مقدس کے صدقے ہمارے تمام صغیرہ کبیرہ گناہ معاف کرئے انہوں نے کہا کہ تمام مسلمان ماہ مقدس میں نیکیاں کمایں نکیوں کے اس ماہ کو ہاتھوں سے جانے ناں دیا جائے اور زیادہ سے زیادہ نیک کام کر کے اللہ کے ہاں سرخروں ہونا چاہے رمضان المبارک کا مقدس ماہ ہمیں اخوت اور برداشت کا سبق دیتا ہے۔ اور اب عید الفطر آنے کو ہے اس میں اپنے اردگرد عزیز و اقارب میں غریب بہن بھائیوں کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے۔ کیونکہ ہمارا دین بھی ہمیں یہی سبق دیتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی ممبر صوبائی اسمبلی نے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل پنجاڑ کے لیئے ڈیڑھ کروڑ کے فنڈز جاری کر دیئے

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی ممبر صوبائی اسمبلی نے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل پنجاڑ کے لیئے ڈیڑھ کروڑ کے فنڈز جاری کر دیئے ۔ (75) لاکھ سے گلہ گلوریاں تا کیرل سڑک پر تیز رفتاری سے کام جاری ۔جبکہ منیند ، باڑہ ، سنگیاں ، کھوئیاں ، کھرانگ مرینیاں کے دیہاتوں کے لیئے (25) ، (25) لاکھ کی لاگت سے رابطہ سڑکیں بنائی جائیں گی ۔ دیرینہ عوامی مطالبات پورے کرنے پر گاؤں کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ راجہ محمد علی کے مشکور ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر (ر) ظہور عباسی نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا ۔ چیئرمین پنجاڑ ماسٹر (ر) ظہور عباسی نے کہا کہ گلہ گلوریاں تا کیرل سڑک عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر تھی ۔ منیند اور باڑہ کے ساتھ ساتھ ملحقہ دیہات کے لوگ شدید مشکلات کا شکار تھے ۔ راجہ محمد علی نے عوامی مطالبے پر (75) لاکھ کے فنڈز جاری کیئے ۔ جس پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ اس سڑک کے بننے سے دویونین کونسلوں دوبیرن خورد اور پنجاڑ کے گاؤں کا رابطہ ہوگا۔ جوکہ علاقہ میں میگاپراجیکٹ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین کونسل پنجاڑ میں راجہ محمد علی کی قیادت میں ترقیاتی کام زور وشور سے جاری ہیں ۔ بجلی کے منصوبوں کے لیئے (60) لاکھ کی گرانٹ بھی جاری ہو چکی ہے ۔ جس سے ڈھن لہڑی ،موضع سنگھیاں کی سکیم بھیج دی گئی ہے ۔ چیئرمین ماسٹر (ر) ظہور عباسی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی ایم پی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ راجہ محمد علی نے دیرینہ عوامی مطالبات پورے کر دیئے ۔ جس پر اہلیا ن علاقہ شکر گزار ہیں ۔ اور امید کرتے ہیں ۔ کہ آئندہ بھی علاقائی مسائل کے حل کے لیئے راجہ محمد علی اس سے بڑھ کر کردار ادا کرینگے ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور ان کے خاندان پر الزامات لگانے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا,سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور ان کے خاندان پر الزامات لگانے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگامیاں نوازشریف اور ان کا خاندان ہر میدان میں باعزت سرخرو ہوگا اور سازشیں کرنے والوں کو ہمیشہ کی طرح ناکام ہی ملیں گی جب بھی ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف رواں دواں کیا جاتا ہے تو چند مٹھی بھرسازشی عناصر ترقی کی راہ میں حائل ہو جاتے ہیں لیکن ملک کو میاں محمد نوازشریف نے ترقی یافتہ بنانے کا تہیہ کررکھا ہے تمام رکاوٹیں اور سازشیں ریت کی دیوار ثابت ہونگی ان خیالات کااظہار سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جو لوگ میاں نوازشریف کے ترقی کے سفر دشمن ہیں وہ ملک وقوم کے ہرگز خیر خواہ نہیں ہو سکتے باشعورعوام جانتے ہیں کہ کون عوام کی عملی خدمت کررہا ہے اور کون ملکی ترقی کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف محنت اور لگن کے ساتھ اسی طرح ملک وقوم کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے

ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے عمران خان نے ہمیشہ آواز بلند کی,تحریک انصاف کے رہنما راجہ الطاف حسین

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے عمران خان نے ہمیشہ آواز بلند کی کرپٹ مافیا نے عوام کا حق چھین رکھا ہے لیکن اب ملکی دولت لوٹنے والوں کو احتساب اور انجام سے کوئی نہیں بچا سکتا ملک کو کرٹ مافیا سے نجات دلانے کیلئے عمران خان نے مضبوط تہیہ کر رکھا ہے ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے رہنما راجہ الطاف حسین نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کرپشن اور کرپٹ مافیا نے ملک کو دیمک کی طرح نقصان پہنچایا لوٹ مارکرنے والوں نے اپنے آپ کو مضبوط کیا اور عوام کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ملک وقوم کی دولت لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا تحریک انصاف کے قائد نے تہیہ کر لیا ہے کہ ملک کو کرپشن اور کرپٹ مافیا سے نجات دلا کر ہی دم لیں گے باشعور عوام کرپشن کے خاتمے کیلئے عمران خان کے ساتھ ہیں اب ملک پر کسی صورت کرپٹ ٹولہ مسلط نہیں ہوگا

اللہ پاک ان عظیم ہستیوں کے صدقے روزِ محشر حضور اکرمؐ کی شفاعت کا حق دار بنائیں , خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری حیدری

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ متحدہ عُلماء المشائخ سپریم کونسل آف پاکستان تحصیل گوجرخان کے نائب صدر خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سیدہ خدیجہؓ سب سے پہلے حضرت محمد ؐ پر ایمان لائیں اور آپؓ کو آقاؐ کی پہلی بیوی ہونے کی بھی سعادت حاصل ہے ام المومنین حضرت خدیجہؓ حسن سیرت اعلیٰ اخلاق بلند کردار عزت و عصمت کی مالک ہیں آپؓ ایسی تمام برائیوں سے پاک تھیں جو عرب میں پھیلی ہوئی تھیں غریب پروری اور سخاوت آپؓ کی امتیازی خصوصیات تھیں سب سے پہلے آپؓ آقا ؐ کی نبوت پر ایمان لائیں ابتدائے اسلام میں جبکہ ہر طرف مشکلات کے پہاڑ کھڑے کیے ہوئے تھے نہ صرف خو د ایمان و عمل صالح پر ثابت قدم رہیں بلکہ نہایت جانثاری سے حضور اکرم ؐ کی دلجوئی اور تسکین قلب کا سامان کرتی رہیں اپنی تمام دولت آقا ؐ پر قربا ن کر دی حضرت خدیجہؓ کائنات کی وہ عظیم ہستی ہیں جن کو حضور پاک ؐ کی پہلی بیوی زوجہ ہونے کا شرف حاصل ہے حضرت محمد ؐ ام المومنین حضرت خدیجہؓ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جب لوگوں نے مجھ پر ایمان لانے سے انکار کیا تو وہ مجھ پر ایمان لائیں جب لوگوں نے مجھے معاش سے مجبور کر دیا اور آپؓ نے میر ی مال سے مدد فرمائی سرکار ؐ اپنی زوجہ خدیجہ ؓ کا بے حد احترام فرمایا کرتے اور ان کی حیات میں آپ ؐ نے کوئی دوسری شادی نہیں فرمائی ۔مزید خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری حیدری نے کہا کہ اللہ پاک ان عظیم ہستیوں کے صدقے روزِ محشر حضور اکرمؐ کی شفاعت کا حق دار بنائیں

Daultala and Jatli NEWS

دولتالہ اور جاتلیکی خبریں

چیئر مین یو نین کو نسل سکھو چوہدری ابر ار سرور کا سکھو میں محلہ راجگان میں سڑک کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ ایک تقر یب سے خطاب

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے تمام تر وسائل استعمال کر رہی ہے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کے وساطت سے کڑوروں روپے سے زائد کی لاگت سے یو نین کو نسل سکھو کے مختلف قصبات میں ترقیاتی کام شروع ہو گئے ہیں انشا اللہ یو نین کو نسل سکھو مثالی علاقہ بنا ئیں گے ان خیالات کا اظہار چیئر مین یو نین کو نسل سکھو چوہدری ابر ار سرور نے سکھو میں محلہ راجگان میں سڑک کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ ایک تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا اپنے ڈیڑھ سالہ اقتدار میں یو نین کو نسل سکھو میں تقر یبا ایک کروڑ بیاسی لاکھ کے تر قیاتی کام مکمل کروائے جن میں 50 لاکھ موہڑہ چو ہدری سے موہڑہ جسوال سڑک، 60 لاکھ سے سکھو شہر کی تمام گلیاں کو پختہ ،33 لاکھ سے ایلمنٹری سکول چک دولت کی چار دیواری کی تعمیر سمیت دیگر جھو ٹی بڑی گلیوں کی تعمیر پر کام تیز ی سے جاری ہے جبکہ گیس کی حوالے سے چک دولت میں اضافی آبادی کے لیے 60 لاکھ سمیت یوسی کے تمام علاقوں میں سر وے مکمل کر لیا گیا انہوں نے کہا یونین کونسل سکھو میں تعمیر و ترقی کا سفر اس بات کا واضح ثبوت اور روشن دلیل ہے کہ حکومت نے علاقہ عوام کو سہولیات کی فراہمی اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کا تہیہ کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور رکن صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کی کاوشوں سے یونین کونسل سکھومیں تعمیر و ترقی کے لیے فنڈز جاری کیے گئے جس پر ہم اپنی قیادت کے مشکور وممنوں ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں

some image some image

مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبر شائع ہوئی تو اس خبر کو بعض حلقوں نے میرے ساتھ منصوب کرنے کی کوشش کی جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے, چیرمین یوسی جاتلی چوہدری ابرار رشید

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ چند دن قبل بعض اخبارات میں یوسی جاتلی پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کی مسلم لیگ ن کے نمائندوں سے ملاقات اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبر شائع ہوئی تو اس خبر کو بعض حلقوں نے میرے ساتھ منصوب کرنے کی کوشش کی جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے میں اس کی سختی سے تردید کرتا ہوں خوش فہمی میں رہنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گاچیرمین یوسی جاتلی چوہدری ابرار رشید

Chak Bale Khan News

چک بیلی خان کی خبریں

چک بیلی خان کے مین بازار میں سڑک پر قبضہ جمانے والی تجاوزات مافیا کے خلاف ٹریفک پولیس کی وارننگ

some image some image

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان کے مین بازار میں سڑک پر قبضہ جمانے والی تجاوزات مافیا کے خلاف ٹریفک پولیس کے وارننگ آپریشن دوران مقامی یو سی چئیر مین صغیر احمد گجر قبضہ مافیا کی حمایت میں باہر نکل آیا اور سرِ عام ٹریفک پولیس اور قانون کو غلیظ گالیاں دینا شروع کر دیں ٹریفک پولیس کے سیکٹر انچارج کامران یاسین بٹ نے بتایا کہ انھیں گذشتہ کچھ عرصہ سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ چک بیلی خان کے مین بازار میں سوزوکیوں پر سبزی فروٹ بیچا جاتا ہے جس سے ٹریفک جام ہو جاتی ہے مین بازار کے دکاندار بھی سڑک پر سامان لگا دیتے ہیں اور سڑک پر پارکنگ کی وجہ سے روڈ بلاک رہتی ہے جس کے لئے ٹریفک پولیس نے ان لوگوں کو وارننگ دینے کے لئے وارننگ آپریشن شروع کیا جونہی آپریشن ختم ہوا تو یونین کونسل چک بیلی خان کے چئیرمین صغیر احمد گجر نے سڑک پر آکر قانون اورقانون کے رکھوالوں کو گالیاں دینا شروع کر دیں جس پر ایک اہلکار نے چئیرمین کو کہا کہ چئیرمین صاحب قانون کو برا بھلا کہنا ہمیں زیب نہیں دیتا موقع پر موجود چک بیلی خان تاراولپنڈی ویگن سروس کے اڈہ مینیجر چوہدری نصیر احمد نے چیئر مین کے اس طرزِ عمل پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا واقعہ کے بعد اڈہ مینیجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چک بیلی خان میں ٹریفک کی روانی میں مشکلات تھیں اس لئے انہوں نے مسئلہ کے حل کے لئے ٹریفک پولیس سے درخواست کی تھی جس پر ایک منتخب چئیرمین کے اس غیر اخلاقی طرزِ عمل پر انہیں تشویش ہوئی ہے چوہدری نصیر احمد نے وفاقی وزیرِ داخلہ جناب چوہدری نثار علی خان سے اپیل کی ہے کہ چئیرمین کے اس طرزِ عمل کا لازمی طور پر نوٹس لیں۔

Eastern Gujarkhan NEWS

شرقی گوجر خان کی خبریں

راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی چوہدری افتخار احمد وارثی نے تحصیل گوجرخان کے لیے بھاری فنڈز منظور کروا کر صیح معنوں میں حق نمائندگی ادا کر دیا, راجہ طارق محمود آف رتالہ

some image some image

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے)۔۔۔۔ سابق ناظم یونین کونسل قاضیاں راجہ طارق محمود آف رتالہ نے کہا ہے کہ ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی چوہدری افتخار احمد وارثی نے تحصیل گوجرخان کے لیے بھاری فنڈز منظور کروا کر صیح معنوں میں حق نمائندگی ادا کر دیا ،میاں شہباز شریف کی طرف سے خصوصی ہدایت پرتحصیل گوجرخان کے دیہاتوں میں تعمیر و ترقی کے ان گنت نئے کام شروع ہو ں گئے اورباقی ماندہ کاموں پر جلد کام شروع ہو جائے گا انہوں نے کہا منتخب ارکان اسمبلی نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر دئیے مسلم لیگ (ن)عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے نہ کہ صرف کھوکھلے نعروں پر اسی خدمت کی بدولت آئندہ جنرل الیکشن میں مسلم لیگ (ن) تحصیل گوجرخان میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی ۔انہوں نے مزید کہا عوا م کے فلاح و بہبود کے لیے تحصیل گوجرخان کے منتخب ارکان اسمبلی دن رات ایک کیے ہوئے ہیں اور تمام وعدے پورے کیے جائیں گئے ۔

یونین کونسل تھاتھی موضع پلینہ کے لیے پہلے فیز میں چھ لنک روڈز کو پختہ کروا دیا گیا, سردارعبدالقیوم

some image some image

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے)۔۔۔۔ ڈویشنل انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویژ ن سردارعبدالقیوم نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے مسلم لیگ (ن) کے قائدین میاں محمد نواز شریف ،میاں شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کی انتھک کوششوں سے ملک پاکستان ترقی کی شاہراہ پر چل پڑا ہے ملک بھر کا مثالی بجٹ پیش کرنے کے بعد پنجاب کا بجٹ ترقی و خوشخالی کا آئینہ دار ہے انہوں نے کہا لاہور سے کراچی موٹر وے میٹرو سروس اورنج ٹرین اور پوزیشن لینے والے سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ اور بیروزگار نوجوانوں کے لیے سبز گاڑیوں کی سکیم و بے شمار ترقیاتی کام شروع کیے ہیں جو مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا عوام کے ساتھ دوست پالیسیوں کا واضع ثبوت ہے انہوں نے کہا ایم این اے راجہ جاوید اخلاص جس طریقہ سے تحصیل گوجرخان میں تعمیر ق ترقی کے کام کروا رہے ہیں اس کی مثالی کہیں نہیں ملتی اب تحصیل گوجرخان کے لیے بھاری فنڈز منظور کرواکر راجہ جاوید اخلاص نے حق نمائندگی ادا کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کے مشکور ہیں جنہوں نے نے میری یونین کونسل تھاتھی موضع پلینہ کے لیے پہلے فیز میں چھ لنک روڈز کو پختہ کروا کر ہمیں شکریہ کا موقع فراہم کیا ہے اہلیان علاقہ ان احسانات کا بدلہ ووٹ کی پرچی سے اداکرئے گی ۔

Rawat / Rawalpindi News

روات /راولپنڈیکی خبریں

پرائس کنٹرول کمیٹی راولپنڈی کا مجسٹریٹ غیر قانونی طور پروفاقی دارالحکومت کے قصبہ روات میں داخل ہو گیا دکانداروں سے ہزاروں روپے جرمانہ وصولی

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔۔ پرائس کنٹرول کمیٹی راولپنڈی کا مجسٹریٹ غیر قانونی طور پروفاقی دارالحکومت کے قصبہ روات میں داخل ہو گیا دکانداروں سے ہزاروں روپے جرمانہ وصولی ،مقامی تاجروں نے شک پڑنے پر پکڑ کر سہالہ پولیس کے حوالے کر دیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گزشتہ روز نعیم اللہ نامی شخص اپنے آپکو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ظاہر کر کے اکیلا ہی روات بازار داخل ہو گیا جہاں پر اس نے مقامی قصابوں اور دیگر دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ کر کے رقم وصول کر لی اس دوران مقامی تاجروں کو شک گزرا جس پر انھوں نے اسے پکڑ کر پولیس چوکی روات تھانہ سہالہ کے اہلکاروں کے حوالے کر دیا اس سلسلہ میں پولیس چوکی روات کے محرر انجم نثار نے بتایا کہ نعیم اللہ نائب تحصیلدار اور پرائس مجسٹریٹ راولپنڈی تعینات ہے جو غلطی سے روات بازار داخل ہو گیا تھا جرمانہ کی رقم واپسی کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا ہے ۔

سیاسی شخصیت کے چہیتے پٹواری خورشید عرف پپوکی چیرہ دستیوں کے خلاف مقامی زمیندار گزشتہ کئی ہفتوں سے سراپا احتجاج

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ زمین مالکان کے احتجاج پر بااثر سیاسی شخصیت کا چہیتا پٹوار سرکل تخت پڑی کا پپو پٹواری بپھر گیا مالکان کوسنگین نتائج کی دھمکیاں کوئی مائی کا لال میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا چاہے جتنا مرضی زور لگا لیں ،میرے خلاف شکایات کرنیوالوں کو ایسا سبق سکھاؤں گا کہ زندگی بھر ہاتھ ملتے رہیں گئے ،اہلیان علاقہ کا بااثر پٹواری کی فوری معطلی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پٹوارسرکل تخت پڑی میں عرصہ دراز سے تعینات سیاسی شخصیت کے چہیتے پٹواری خورشید عرف پپوکی چیرہ دستیوں کے خلاف مقامی زمیندار گزشتہ کئی ہفتوں سے سراپا احتجاج ہیں درجنوں معززین مذکورہ پپو پٹواری کے خلاف وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو تحریری طور پر بھی آگاہ کر چکے ہیں گزشتہ روز مذکورہ پٹواری نے مقامی زمیندار چوہدری اعظم و دیگر کو فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں کہ میں آپ لوگوں کی زمینوں میں ایسی خورد برد کر دوں گا کہ اے جی ڈی سی بھی درستگی نہ کر سکے گا اگر احتجاج فوری ختم نہ کیا تو انجام کے آپ لوگ خود ذمہ دار ہوں گئے جنرل کونسلر تخت پڑی چوہدری مرزا خان ،اعظم خان ،محمد یاسین ،محمد سہیل طارق ،قیصر محمود ،محمد عمران ،سعید قریشی ،محمود قریشی ،جمیل احمد ،عذیزاحمد و دیگر نے پٹواری خورشید کی دھمکیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور کمشنر راولپنڈی سے اسکی فوری معطلی کا مطالبہ کیا ہے ۔

واپڈا سب ڈویزن وڈالہ کے علاقوں میں روزانہ 12 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ واپڈا سب ڈویزن وڈالہ کے علاقوں میں روزانہ 12 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ،شدید گرمی میں بجلی کی بندش سے بچے بوڑھے اور مریض نڈھال ،ایس ڈی او اور ایکسےئین کے نمبر ز پر رابطہ ناممکن ،عوام علاقہ کا احتجاج تفصیلات کے مطابق سب ڈویزن وڈالہ کے درجنوں قصبات تخت پڑی ،ڈھوک چوہدریاں ،پنڈ جھاٹلہ ،گڑولی ،جاوا ،ڈھوک منشی عبداللہ میں روزانہ غیر اعلانیہ طور گھنٹوں بجلی بند کر دی جاتی ہے باالخصوص سحر و افطار کا احساس کئیے بغیر کبھی پورا پورا دن اور کبھی رات گئے تک بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بجلی کی بندش کے دوران سب ڈویزن وڈالہ کے دفتر کا نمبر بھی کئی گھنٹے کیلئے مصروف کر دیا جاتا ہے عوام علاقہ نے آئے روز غیر اعلانیہ بجلی کی بندش پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نااہل لائن سپرٹنڈنٹ اور ایس ڈی او وڈالہ کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا ہے ۔

محکمہ مال کے ضلعی افسران کی مبینہ ملی بھگت عوامی احتجاج کے پیش نظر پٹوار سرکل تخت پڑی کے پٹواری کوچند ہفتے کیلئے سرکاری چھٹی پر بھیج دیا گیا

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ محکمہ مال کے ضلعی افسران کی مبینہ ملی بھگت عوامی احتجاج کے پیش نظر پٹوار سرکل تخت پڑی کے پٹواری کوچند ہفتے کیلئے سرکاری چھٹی پر بھیج دیا گیا منتخب عوامی نمائندوں اور مقامی زمینداروں کا انتظامیہ کے روئیے پر شدید تحفظات کا اظہار ،بااثر پٹواری خورشیداور اسکی پشت پناہی کرنیوالے ذمہ داران کی فوری معطلی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بااثر سیاسی شخصیت کے چہیتے پٹواری خورشید عرف پپوکے نارواء روئیے ،غیر حاضری اور زمینوں میں خرد برد کے خلاف منتخب عوامی نمائندوں اور سینکڑوں مقامی زمینداروں کے احتجاج اور شکایات کے بعد اے جی ڈی سی راولپنڈی عارف رحیم نے مذکورہ پٹواری کو چند ہفتوں کی سرکاری چھٹی دے دی جسکے بعد سائلین اے سی صدر و دیگر متعلقہ افسران کے دفاتر میں گزشتہ کئی دنوں سے خوار ہو رہے ہیں مگر کہیں سے انصاف نہیں مل رہا جنرل کونسلر تخت پڑی چوہدری مرزا خان ،چوہدری یاسین ،چوہدری اعظم ،سہیل طارق ،محمد عمران ،جمیل احمد ،قیصر محمود و دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ذاتی نوٹس اور فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست پر اسلام آباد کے تھانہ سیکر یٹریٹ میں مقدمہ درج

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست پر اسلام آباد کے تھانہ سیکر یٹریٹ میں مقدمہ درج ۔مقدمہ میں وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور ملک نور کے نام شامل ہیں ۔ شیخ رشید نے تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا کے اگر مجھے کچھ ہوا تو وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف بھی ذمہ دار ہونگے ۔مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکی کی دفعہ شامل کی گئی ہے ۔جبکہ پولیس نے پہلے ہی مسلم لیگ ن کے رہنما ملک نور کو گرفتار کررکھا ہے ۔

اسلام آباد انتظامیہ کے ریونیو شعبہ میں ایک اور جعلی انتقال کا انکشاف

اسلام آباد (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ اسلام آباد انتظامیہ کے ریونیو شعبہ میں ایک اور جعلی انتقال کا انکشاف ۔ایف آئی اے نے انکوائری کے بعد پٹواری کریم اللہ گرفتار کرلیا ۔پٹواری نے مبینہ ملی بھگت سے ندیم سلیم کو 8 کنال اراضی کا نام ظاہر کیا۔ندیم سلیم نے جعلی ریکارڈ پر پنڈ پڑیاں میں 8 کنال زمین کروڑوں روپے میں فروخت کردی ۔اس سے قبل بھی ریونیو شعبہ میں پانچ جعلی انتقال کے انکشاف پر پٹواری حاجی مختار نوکری سے فارغ ہوچکا ہے ۔

آر پی او راولپنڈی فخر سلطان راجہ کا پشاور روڈ رمضان بازار کا اچانک دورہ

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ آر پی او راولپنڈی فخر سلطان راجہ کا پشاور روڈ رمضان بازار کا اچانک دورہ رمضان بازار میں ناقص سیکورٹی انتظامات پر سب انسپکٹر یونس کو معطل کردیا۔ آر پی او وصال فخر سلطان راجہ کا کہنا تھا کے سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے پاس میٹل ڈیٹیکٹرز تک موجود نہیں ہیں رمضان بازاروں کی سیکورٹی پر غفلت برداشت نہیں کریں گے۔آئندہ بھی اگر کوئی غفلت کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف بھی اسی طرح کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اے ایس ایف کی بے نظیر ایئرپورٹ پر کارروائی،ہیروئین نائجیریا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ اے ایس ایف کی بے نظیر ایئرپورٹ پر کارروائی،ہیروئین نائجیریا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔کارروائی کے دوران فلپننز نامی نائجیرین شہری گرفتار،اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔گرفتار نائجیرین شہری کے سامان سے ہیروئین برآمدکی گئی ۔ملزم نے سامان میں موجود ڈریس پینٹس میں ہیروئین چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کے گرفتار ملزم ترکش ایئر لائن کی پرواز771پر استنبول کے راستے نائجیریا جا رہا تھا۔جسے دوران تلاشی ہیروئین برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔

مری روڈ پر تین نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر ایک گاڑی روک کر شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین لی

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ راولپنڈی: تھانہ وارث خان کے علاقے شاہ کی ٹالیاں زیارت کے سامنے مین مری روڈ پر تین نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر ایک گاڑی روک کر شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔واردات کے بعد ڈکیت شدید ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔واضح رہے کے مری روڈ راولپنڈی کی مصروف ترین شہراہ ہے جہاں 24 گھنٹے آمدورفت رہتی ہے ۔

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری عید سے قبل ہی تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری عید سے قبل ہی تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی ۔ماہ جون کی تنخواہ اور پنشن 20 جون کو اکاؤنٹس میں منتقل کردی جائے گی ۔پنجاب فنانس رولز سیکشن فائیو ایف کے تحت تنخواہ کی ادائیگی کی جائے گی۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس کا ون ویلنگ کے خلاف آپریشن

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس کا ون ویلنگ کے خلاف آپریشن۔مری روڈ اور دیگر شاہراہوں پر سحری اور افطاری کے اوقات میں ون ویلنگ کیخلاف آپریشن کاآغا ز کردیا گیا۔سی ٹی او یوسف علی شاہد نے ڈی ایس پیز، انسپکٹرز، ڈیوٹی آفیسرز اور بیٹ انچارج کوخصوصی احکامات جاری کردئیے۔ون ویلنگ کیخلاف سکواڈ تشکیل دے دیا گیا۔خصوصی ناکہ بندیوں کے زریعے ون ویلرز کو گرفتا کرکے حوالہ پولیس کیا جائے گا۔سی ٹی او یو سف علی شاہد کا کہنا ہے کے ون ویلرز کیخلاف سیکشن 99/a کے تحت ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

بیرون ملک سے تتہ پانی دھنواں ضلع کوٹلی آزادکشمیر کے مقام پربیواؤں یتمیوں اورغرباومساکین میں رمضان فوڈ پیکیج کی تقسیم

چکسواری( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ حاجی چودھری محمودحسین آف ڈھانگری بہادر حال مقیم برطانیہ نے کہاہے کہ ضرورت مندوں کی خدمت کرنااوران کے کام آناسنت رسولﷺہے صحابہ کرام اوربزرگان دین بڑھ چڑھ کرضرورت مندوں کی خدمت کرتے تھے حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رعایاکی خبرگیری اوراورخدمت کابہترین نمونہ پیش کیاآپ جہاں کوئی ضرورت منددیکھتے اس کی ضرورت پوری کرتے ایک دوسر ے کے کام آناخدمت خلق ہے ضرورت مندوں کی خدمت ان سے ہمدردی کرنے سے اوراوران کے دکھ درد میں شریک ہوکرسکون اورراحت ملتی ہے ان خیالات کااظہارحاجی چودھری محمودحسین اوران کے فرزندچودھری سلطان محمود اورعادل محمود نے بیرون ملک سے تتہ پانی دھنواں ضلع کوٹلی آزادکشمیر کے مقام پربیواؤں یتمیوں اورغرباومساکین میں رمضان فوڈ پیکیج کی تقسیم کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیاہے ساڑھے پانچ لاکھ مالیت کارمضان فوڈپیکیج تقسیم کیاگیادھنواں کے مختلف علاقوں کے 70سے زائدخاندانو ں میں رمضان پیکیج تقسیم کیاگیادھنواں کے مقامی سیاسی وسماجی راہنماؤں حوالدار محمدشبیرمحمدمقصودمحمدمحفوظ اوردیگرنے فوڈ؛پیکیج تقسیم کیاحاجی چودھری محمودحسین آ ف ڈھانگری بہادر اوران کے فرزندعادل محموداورسلطان محمود کی جانب سے ہرسال رمضان المبارک میں مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکیج کی تقسیم پردھنواں کے عوام نے ان کاشکریہ اداکیااوران کی خدمت خلق کے حوالے سے شاندارخدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیاحاجی محمودحسین نے فوڈ پیکیج کی تقسیم میں پرخلوص تعاون کرنے پرچودھری مطلوب حسین ڈھانگری بہادر اوردھنواں کے سماجی راہنماؤں حوالدار محمدشبیرمحمدمقصود اورمحمدمحفوظ اوردیگرکاشکریہ اداکیاہے۔

some image

چودھری محمدبشیرپرواز کوصدر معلم ہائی سکول چکسواری تعینات ہونے پر مبارک باد

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )۔۔۔۔ انجمن اساتذہ جموں وکشمیر ضلع میرپور کے پریس سیکرٹری اللہ دتہ بسمل قا ئداساتذہ چودھری مہربان علی اورچودھری محمدیاسین نگیال (ر) معلم نے ممتازماہرتعلیم چودھری محمدبشیرپرواز کوصدر معلم گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری تعینات ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے ان کی تعیناتی کازبردست خیرمقدم کیاہے حکومت آزادکشمیر اورمحکمہ تعلیم آزادکشمیرسے ان کی تعیناتی پردلی اظہار تشکر کیاہے

ماہ مقدس احترام کرنے کرنا چھوڑدیا زائدکمائی کے چکر وں میں افطاری سے کئی گھنٹے قبل ہی دوکاندار نے سجا کر پکوڑے سموسے فروخت کر نا شروع

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ماہ مقدس احترام کرنے کرنا چھوڑدیا زائدکمائی کے چکر وں میں افطاری سے کئی گھنٹے قبل ہی دوکاندار نے سجا کر پکوڑے سموسے فروخت کر نا شروع چوکوں چوراہوں پر افطاری سے کئی گھنٹے قبل ہی پکوڑوں اورسموسوں کی فروخت سے روزہ خوری میں اضافہ انتظامیہ جرمانے تک محدود عوام علاقہ نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان دوکاندار روں پر پابندی لگی جائے جو انتظامیہ نے ٹائم دیا ہو اور اعلی احکام بالا سے گزارش کی ہے کہ کچھ دوکاندار انتظامیہ کی دی ہو ئی رلسٹ پر عمل ہی کرتے ہیں رمضان مبارک رحمتوں اور برکتوں زاہد منافع پر سختی سے نمٹاجا ئے اور رلسٹ پر لازمی عمل کرائے جائے

ڈڈیال میں چھاپہ پولیس کی کمار بازی کی محفل الٹ دی 6ملزمان ڈرامائی انداز میں گرفتار

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال ان ایکشن ماہ رمضان کے مقدس ماہ میں بھی باز نہ آنے والے شیطان کے چیلوں کے گرد گھیراتنگ عماد ڈار کا ہمراہ نفری تروٹہ ڈڈیال میں چھاپہ پولیس کی کمار بازی کی محفل الٹ دی 6ملزمان ڈرامائی انداز میں گرفتار ملزمان کے زیر قبضہ جوے پر لگی ایک لاکھ 21ہزار دیگر سامان ضبط تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپور اور ڈی ایس پی ڈڈیال عطاالرحمن کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ ڈڈیال ان یکشن SHOعماد ڈار ASIزوہیب طاہر نے ہمراہ نفری اسد حسین ،سہیل مرزا ،مرزا توقر ،مرزا زولفقار سمیت دیگر نے تروٹہ ڈڈیال میں سجی جوئے کی محفل پر چھاپہ مار ملزمان اسحاق ،گلفام ،شہزاد ،حمید حسین،اقبال حسیں ،ظہیر عباس کو ڈرمائی انداز میں گرفتار کر کے قبضہ سے ایک لاکھ 21ہزار سے زیادہ رقم اور دیگر سامان ضبط کر لیا

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

مسلم لیگ ن گوجرخان کے صدر راجہ محمد حمیدایڈوکیٹ کی ہمشیرہ اور راجہ سلیم کی اہلیہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں

Wife of Raja Saleem passed away in Gujar Khan

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مسلم لیگ ن گوجرخان کے صدر راجہ محمد حمید کی ہمشیرہ کو سپرد خاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن گوجرخان کے صدر راجہ محمد حمیدایڈوکیٹ کی ہمشیرہ اور راجہ سلیم کی اہلیہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں ان کی نمازہ جنازہ مولوی محمد رمضان آف شیخ پور نے پڑھائی جنازے میں مسلم لیگ ن کے رہنماسابق صوبائی وزیر اُمیدوار برائے قومی اسمبلی NA51چوہدری محمد ریاض ،چیرمین بلدیہ گوجرخان شاہد صراف ،چیرمین دیوی راجہ شبیر ،چیرمین دولتالہ قلب عباس ،وائس چیرمین سعید ،چیرمین آہدی محمد خان بھٹی ،وائس چیرمین سکھو یسین ،وائس چیرمین راماں حاجی آفتاب ،پیپلز پارٹی جاتلی کے رہنما راجہ شازی،مسعود سرور،انسپکٹر عقیل عباس ،سب انسپکٹر تھانہ جاتلی مہر ممتاز ، شوکت عزیز بھٹی کے کواڈنیٹر احسن مرزا، نعیم نواز ،راجہ شیر افضل ،راجہ محمود ،راجہ ناہید ،راجہ شعیب ،حاجی رفیق ،راجہ سکندر ، نشان حیدر پریس کلب جاتلی کے صدر سید امجد حسین شاہ ،جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی ،سینیر نائب صدر پرویز اختر ،سیکرٹری فنانس ملک مسعود احمد ،راجہ ابو بکر ،ملک عامر ،چوہدری سجاد ،راجہ صفدر ،ایڈوکیٹ راجہ مبین ،راجہ مستجاب ، وکلا کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

ڈہوک لس چوہدری محمد عظیم کی اہلیہ اور چوہدری محمد سعید آف ڈاورہ کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کرد یا گیا

Wife of Ch azeem passed away in UK buried in her native village Dhok Lass, Jabber

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے)۔۔۔۔ ڈہوک لس چوہدری محمد عظیم کی اہلیہ اور چوہدری محمد سعید آف ڈاورہ کی ہمشیرہ جو گزشتہ روز انگلینڈ میں انتقال کر گئیں تھیں جن کا جسد خاکی جمعہ کو وطن لایا گیا شام چا ر بجے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان ڈہوک لس میں سپردخاک کرد یا گیا جبکہ نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ادھر شیخ پرویز اختر ،شیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخ نے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ۔

بھلاکھر سے کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے مجسٹریٹ ارشد سلیمان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ،نماز جنازہ کوئٹہ میں ہی ادا کی گئی

Kahuta Devlopment authority Majistrate Arshad Suliman of village Balakhar passed away

کوئٹہ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے مجسٹریٹ ارشد سلیمان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ،نماز جنازہ کوئٹہ میں ہی ادا کی گئی جس میں اتھارٹی کے افسران ،اعلیٰ سول حکام اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ان کا تعلق کلر سیداں کے گاؤں بھلاکھر سے تھا اور یہ گزشتہ پچیس برس سے کوئٹہ میں مقیم تھے۔

بڑکی جدید کے جمیل مغل کی والدہ انتقال کر گئیں ان کی نمازجنازہ اسلامیہ ہائی سکول کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی

Mother of Jamil Mughal passed away in Barki Jadeed, Gujar Khan

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ بڑکی جدید کے جمیل مغل کی والدہ انتقال کر گئیں ان کی نمازجنازہ اسلامیہ ہائی سکول کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں خواجہ نعیم قیوم، ثاقب علی بیگ، مرزا بشیر، ملک اعجاز، راجہ اسد محمود،ڈاکٹر قاضی طارق، فاروق احمد قریشی،ملک محمدنصیر، شیخ صلاح الدین، خواجہ نجم، انجم بٹ، مرزا عبدالرحمان، مرزا رمضان ایڈووکیٹ، سلیم شہزاد پاک وطن، ملک شفقت جمیل، ملک عابد اعوان، خواجہ جہانگیر، قاسم قریشی، مرزا وسیم، خواجہ شوکت ، راجہ الطاف، پہاظہور، حاجی مشتاق، شیخ احسن جمیل، خواجہ عادل،قاری امجد محمود، ماسٹر ممتاز سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

Picture of the Day

Slough Jammia Masjid Ghousia... Ramadan Mubarak

some image

When the Islamic Trust was founded in 1967-1969, it was with intention of establishing a Masjid in Slough. The following year, They bought and converted a house on the junction of Montem Lane and Arthur Road, which became the town's first Masjid. Although this was originally seen as a temporary measure, the Montem Lane Masjid is now a permanent fixture.

In 1983 the Slough Islamic Trust purchase leased a plot of land in Diamond Road from the Slough Borough Council, and in 1984 the go-ahead was given for the Masjid to be built on the site. The foundation stone was laid on 8th May 1983, and in 1985 the Jamia Masjid Ghousia was complete - Alhumdolillah.

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk

    Website admin
    some image

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2017

new graphics