Our _Blog_

Our Daily News

Tuesday 10th April 2018 ----- 23rd Rajab 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا دورہ کلر سیداں بری طرح سے ناکام ،بلدیاتی چیئر مینوں اور ارکان نے الیکشن کمیشن پر شکایات کے ڈھیر لگا دئیے

District election commissioner visit to Kallar Syedan fails badly as elected leaders deplore election boundaries

some image some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا دورہ کلر سیداں بری طرح سے ناکام بلدیاتی چیئر مینوں اور ارکان نے الیکشن کمیشن پر شکایات کے ڈھیر لگا دئیے ۔اس وقت صورتحال اور بھی مضحکہ خیز ہو گئی جب ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے انکشاف کیا کہ تحصیل کلرسیداں میں اس وقت 35ڈسپلے سینٹر ز کام کر رہے ہیں جس پر اجلاس میں موجود تمام افرادنے حیرت اور لا علمی کا اظہار کیا۔

چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عبوری ووٹرلسٹ کو چھپا کر رکھنا سمجھ سے بالا ہے اگر الیکشن کمیشن نے تمام معاملات طے کر لیے ہیں تو پھر اس طرح کی نشستوں کا کوئی مقصد نہیں ۔چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے کہا کہ دور دراز یونین کونسل ہونے کے باوجود لوگوں کو ڈسپلے سینٹر ز کا علم ہی نہیں ۔وائس چیئر مین یوسی گف راجہ افتخار بھولا نے کہا کہ دفتر یوسی گف اور گورنمنٹ سکول بکھڑال ایک ہی آ راضی پر واقع ہیں مگر ہمیں پانچ ایام بعد اطلاع ملی کہ ملحقہ عمارت میں الیکشن کمیشن نے ڈسپلے سینٹر قائم کیا ہے کسی بھی ڈسپلے سینٹر کے باہر کچھ بھی آویزاں نہیں

ارکان بلدیہ صوبیدار ظفر اقبال بیگ ،عاطف اعجاز بٹ، راجہ ظفر محمود،محمد حنیف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے لوگوں کیلیے کوئی آسانی پیدا نہیں کی ہر ووٹر اپنی ووٹ کی تصدیق کے لیے ڈسپلے سینٹرز تک نہیں پہنچ سکتا اس کے لیے ضروری ہے کہ گھر گھر جا کر تصدیق کرا لی جاتی ۔پیپلز پارٹی کے رہنما محمد فیاض کیانی نے کہا کہ یوسی سموٹ کی ووٹز کلر سیداں شہر اور کلر سیداں کی ووٹز کہوٹہ کی لسٹوں میں درج ہیں ان کی درستگی اور تبدیلی کے لیے عام افراد کا مارے مارے پھرنا بے وقت کی راگنی ہے ۔مقامی صحافی اکرام الحق قریشی نے سوال کیا کہ وہ کلر سیداں شہر کے رہائشی ہیں ان کے لیے یہ بڑا انکشاف ہے کہ الیکشن کمیشن نے کلر سیداں میں 35ڈسپلے سینٹرز قائم کئیے ہیں انہیں تو کلر سیداں کا سینٹر تلاش کرنے میں کئی دن لگے تو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا جواب تھا کہ آپ میڈیا کا مطالعہ کرتے تو آپ کو اس تکلیف سے نہ گزرنا پڑتا جس پر انہیں بتایا گیا کہ وہ نوائے وقت اخبار کے نمائندے ہیں اور کسی بھی سینٹر کے قیام سے قطعی طور پر لا علم ہیں اور اس بات کو بڑے وثوق سے کہتے ہیں کہ کسی بھی سینٹر کے باہر کوئی معلوماتی بورڈ یا عبارت آویزاں نہیں جس پر وہ مکمل طور پر خاموش ہو گئے

چیئر مین یوسی کنوہا پرویز اختر قادری ،چیئر مین گف راجہ فیصل منور، چیئر مین منیاندہ چوہدری صداقت حسین،وائس چیئر مین مناظر اقبال جنجوعہ، شاہد اکبر گجرنے الیکشن کمشنر کی بریفنگ سے مایوس ہو کر کوئی بھی سوال کرنا مناسب نہ سمجھا اور اٹھ کر چلے گئے ۔وائس چیئر مین ٹھیکیدار محمد بشارت نے کہا کہ نصف ماہ گزرنے کے باوجود عام لوگ ڈسپلے سینٹروں سے لاعلم ہیں کونسلر کو ووٹر لسٹوں تک رسائی ممکن نہیں اور ہر ووٹر یہاں تک پہنچ ہی نہیں سکتا۔اس طرح ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا دورہ کلر سیداں آمداً ،گفتاً،نوشتاً، برخاستاًتک محدود رہااور اجلاس میں موجود تمام افراد نے صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی نعیم احمد نے کہاہے کہ 2018کے عام انتخابات میں بہت کم وقت رہ گیا ہے ،لوگ ووٹ کے اندراج درستگی اخراج اور منتقلی کے لیے دو ہفتوں کے اندر اندر ڈسپلے سینٹرز سے رجوع کریں 24اپریل کے بعد ووٹر لسٹ میں کسی قسم کی تبدیلی ممکن نہ ہو سکے گی ۔درستگی تبدیلی اخراج اندراج کے لیے متعلقہ افراد یا ان کے بلڈ ریلیشن والے لوگ ہی مجاز ہوں گے اس کے علاوہ کسی بھی دوسرے ذرائع سے آنے والی درخواست قابل قبول نہ ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز جناح حال کلر سیداں میں بلدیاتی ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں ٹرن آؤٹ آبادی کے اعتبار سے انتہائی مایوس کن تھا لوگ اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ دیں اور اس مقصد کے لیے پولنگ سٹیشن تک ضرور پہنچیں ۔انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ پر درج عارضی اور مستقل پتہ کے علاوہ کسی تیسرے ایڈریس پر ووٹ منتقل نہیں کی جا سکے گی ،لوگ ووٹر لسٹ کی تفصیل کے بارے میں 8300پر میسج کریں ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ کلر سیداں میں اس وقت 35ڈسپلے سینٹرز کام کر رہے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں غلام مصطفی نے کہا کہ ووٹر کا زیادہ تعداد میں پولنگ سٹیشنز پر جانا مہذب معاشرے کی علامت سمجھا جاتا ہے بلدیاتی ارکان لوگوں کی درست رہنمائی کر کے ان کے انتخابات میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں ۔

Kallar Syedan; The visit of District election commissioner to Tehsil Kallar Syedan failed in every way as the local elected chairmen bombarded the District election commissioner with public grievances over the changed boundary for coming election.

The District election commissioner told that their are 35 display center working in Kallar Syedan, in which Ikram Ul Haq Qureshi told that he does not know of one working center established in Kallar Syedan.

Local political leaders told that so far the voters have no information how and where to register votes, the situation is so bad even if public would find out now, it will take them further two weeks to register.

District election commissioner Naeem Ahmed warned that their is nothing that can be done about boundary changes and people must register their votes and vote lists must be completed by April 24th.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

لندن کے مصروف ترین شاپنگ مرکز آکسفورڈ اسٹریٹ کی دکان پر دن دیہاڑے ڈاکووں کا حملہ ،قیمتی سامان لے کر فرار

Armed gang with sledgehammers and swords broke into a luxury watch shop on Oxford Street

some image some image

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----موٹرسائیکلوں پر سوار چھ ڈاکووں نے گھڑیوں کی دکان پر ہلہ بول دیا - تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لندن کے مشہور اور مصروف شاپنگ مرکز آکسفورڈ اسٹریٹ پر واقع گھڑیوں کی دکان پر چھ ڈاکووں نے ہلہ بول دیا -

چھ ڈاکو ہتھوڑے اور خنجروں کے ساتھ دکان پر پہنچے جن میں سے چار ڈاکو باہر پہرہ دینے کھڑے ہوئے اور دو ڈاکووں نے ہتھوڑوں کے ساتھ دروازہ کھولنے کا ہر حربہ استعمال کیا جب دروازہ نہ کھلا تو فلمی انداز میں موٹرسائیکل کی ٹکر سے شیشہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے

اور تمام قیمتی گھڑیوں کو لوٹ لیا اور واپس باہر آنے پر دروازہ نہ کھلا دو ڈاکو اندر قید ہو کر رہ گئے پھر پہرے پر کھڑے چار ڈاکووں نے ہتھوروں اور موٹر سائیکل کی ٹکڑوں کے ذریعے اپنے ساتھی ڈاکووں کو باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئے اور پھر ایک موٹر سائیکل وہی چھوڑ کر خنجر لہراتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

ذرائع کے مطابق کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی البتہ پولیس اپنی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے اور ڈاکووں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی- آکسفورڈ اسٹریٹ میں باقی دکانداروں میں خوف و ہراس پھیل گئی

London; A moped gang armed with sledgehammers and swords have broken into a luxury watch shop on Oxford Street. Six thieves wearing black helmets and motorcycle gear stormed Watches of Switzerland this morning, stealing an unknown amount of high-end jewellery.

Using a red moped as a battering ram, they forced open the shop doors before ransacking the department store. In shocking footage one of the group paces across the pavement waving a two-foot-long sword at passers-by.

Two of the group were able to enter while the other four remained on the street. However, those two became trapped behind the door. Those outside are seen trying to open the doors so they can escape from the smoke-filled shop. Eventually they do so and flee down Oxford Street. The area outside the upmarket store has been cordoned off while police investigate.

سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈائمند روڈ مسجد کے زیر اہتمام یوم علی علیہ السلام کے سلسلے میں محفل کا انعقاد کیا گیا-

Special programme in remembrance of Hazrat Ali (RA) held at Diamond rd Masjid In Slough

some image

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈاہمند روڈ مسجد کے زیر اہتمام حضرت علی علیہ السلام کی یاد میں محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی-

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھی گئیں نوجوانوں کے لیے انگریزی میں خطاب کرنے کے لیے خصوصی طور پر ڈربی سے آئے ہوئے علامہ حافظ فضل محمد نے بڑے ہی خوبصورت انداز میں نوجوان نسل کو حضرت علی علیہ السلام کی شان اور محبتوں کے بارے میں بتایا

اس کے علاوہ اردو میں بھی خطابات کیے گئے خطیب جامع مسجد سلاو ڈاہمند روڈ حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب نے بڑے ہی خوبصورت انداز میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے محفل ظہر کی نماز کے بعد شروع ہوئی اور عصر سے پہلے اختتام پذیر ہوئی آخر میں درودوسلام پڑھا گیا اور اختتامی دعا کی گئی اور پھر لنگر تقسیم کیا گیا-

Slough; Islamic trust Slough at Diamond road Masjid organized an estimable event of Youm-e- Ali (RA) in the remembrance of the Holy Prophet’s noble companion and cousin, Hazrat Ali (RA). The auditorium was full to its capacity with people of different age groups who came to attend the program.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- احمد نسیم نے سوئٹزرلینڈ میں سفیر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا احمد نسیم وڑائچ نے تمام ملکوں کے سفران کو اپنے گھر مدعو کیا اور پاکستانی فیملیز سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر لوگوں نے سفیر احمد نسیم کو مبارک باد دی۔ احمد نسیم نے 1997سے 2000 تک پاکستان ایمبیسی برن میں کام کیا اور اب سوئزر لینڈ میں سفیر تعینات ہوئے ہیں۔

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- سپین کی معروف شخصیت محمد اقبال چوہدری نے عالمی مشاعرے میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام کے اعزاز میں عشایئے کا اہتمام کیا جس میں بارسلونا کی سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ معروف کاروباری شخصیات اور چند مقامی شعراء نے بھی شرکت کی، پروگرام کا باقاعدہ آغاز مرزا ندیم بیگ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جس کے بعد مہمانوں کاتعارف کرایا گیا اور ان کی آمد کو بارسلونا میں پاکستانی برادری کیلئے اعزاز قرار دیا گیا

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- جہلم سے تعلق رکھنے والے شیڈو منسٹر افضل خان کو صدر پاکستان ممنون حسین کی طرف سے ستارہ قائداعظم ملنے پر جہلم فورم مانچسٹر کی جانب سے ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پرافضل خان نےکہا کہ پاکستان، جہلم، مانچسٹر اور برطانیہ میرا فخر ہیں۔ستارہ قائداعظم سے نوازنے پر حکومت پاکستان کا مشکور ہوں لیکن یہ اعزاز صرف میرا نہیں بلکہ پوری پاکستانی کمیونٹی کا ہے

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

دھمالی کے قریب چوآروڈ پر آسمانی بجلی پڑنے سے اینٹوں کے بھٹے کی چمنی پھٹ گئی لاکھوں کا نقصان

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ آسمانی بجلی پڑنے سے اینٹوں کے بھٹے کی چمنی پھٹ گئی لاکھوں کا نقصان،یہ واقعہ گزشتہ روز گاؤں دھمالی کے قریب چوآروڈ پر واقع نمبردار عبدالعزیز کے بھٹے پر اس وقت پیش آیا جب موسلا دھار بارش کے دوران آسمانی بجلی بھٹے کی چمنی پر پڑی اور وہ چند ہی لمحات میں ٹو ٹ پھوٹ کا شکارہو کر ناکارہ ہو گئی وہاں ارد گرد موجود تمام لوگ محفوظ رہے ۔

نجم السلام مغل رشتہ ازدواج کے حسین بندھن میں منسلک ہوگئے۔ان کی دعوت ولیمہ راولپنڈی کے رشید شادی ھال میں ہوئی

some image

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔پروفیسر عبدالغفور مغل کے بیٹے عبدا نقیب مغل ایڈووکیٹ ،عبدالشکیب مغل، عبدالصیب مغل کے بھائی نجم السلام مغل رشتہ ازدوجی کے حسین بندھن میں منسلک ہوگے۔ان کی دعوت ولیمہ راولپنڈی کے رشید شادی ھال میں ہوئی جس میں پیرعبدالشکور،سابق جنرل کونسلر بیول چیئرمین انجمن تاجراں آئی نائی اسلام آباد ملک محمد فیاض،پیپلزپارٹی بالٹے(انگلینڈ) کے نائب صدر حاجی محمد نسیم،سابق جنرل کونسلر محمد اشتیاق قریشی،ڈاکٹر سہیل بیول ۔سیاسی سماجی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔

some image

کلرسیداں اور گردونواح میں شدید طوفانی بارش،آسمانی بجلی گرنے سے متعدد لوگوں کی قمیتی برقی اشیاء جل گئیں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ کلرسیداں اور گردونواح میں شدید طوفانی بارش،آسمانی بجلی گرنے سے متعدد لوگوں کی قمیتی برقی اشیاء جل گئیں،گندم کی تیار فصل پر بارش کے مضر اثرات،تفصیلات کے مطابق کلرسیداں اور گردونواح میں اتوار کی صبح شروع ہو نے والی بارش نے شب کو طوفانی بارش کا روپ دھار لیا،بادلوں کی گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے سے متعدد علاقوں میں لوگوں کی قمیتی برقی اشیاء جل گئیں،کلرسیداں کے نواحی علاقے سکوٹ کے موضع سکوٹ سیداں میں آسمانی بجلی نے قیامت ڈھا دی،آسمانی بجلی گرنے سے گاؤں کے متعدد گھرانوں کے پنکھے،ٹی وی،فریج اور دیگر قمیتی برقی آلات جل کر ناکارہ ہو گئے ،بجلی گرنے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہو ئے گھروں سے باہر نکل آئے،طوفانی بارش سے گندم کی تیار فصل پر بھی مضر اثرات پڑے ،کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پورے سال کی محنت کا پھل اس وقت تیار کھڑا ہے،لیکن پہ درپہ ہونے والی بارش سے خدشہ ہے کہ کہیں ہماری فصل تباہ نہ ہوجائے،تاہم طوفانی بارش سے گزشتہ چند دنوں سے جاری گرمی کی لہر کا خاتمہ ہو گیا ،اور موسم خوشگوارہو گیا.۔

ضلع راولپنڈی کی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی سماعت 11 اپریل کو ہو گی

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوارالحق راجہ سے) ۔۔۔۔ضلع راولپنڈی کی قومی وصوبائی اسمبلی کی حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت الیکشن کمیشن اسلام آباد میں 11اپریل بروز بدھ کو مقر رکی گئی ہے۔ حلقہ پی پی سات اور پی پی آٹھ کی حلقہ بندیوں کے خلاف ایم پی اے راجہ محمد علی ، چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، چیرمین یو سی منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔ چیرمین راجہ ندیم احمد نے تحصیل کلر سیداں اور یو نین کو نسل دوبیرن کلاں کو دوصوبائی حلقوں میں تقسیم کر نے اور چیرمین چوہدری صداقت حسین نے یو سی منیاندہ کو پی پی آ ٹھ کا حصہ بنا نے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ محمد کبیر کیانی کو پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کا شوشل میڈیا ہیڈ مقر ر کردیا گیا ، پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے صدر راجہ ساجد جاوید نے چند دن قبل یونین کونسل بھلاکھر سے تعلق رکھنے والے محمد کبیر کیانی کو شوشل میڈیا ہیڈ نامزد کرتے ہوے نوٹیفیکشن جاری کردیا ۔ یادر ہے کہ محمد کبیر کیانی چیرمین یونین کونسل بھلاکھر صفدر کیانی کے بھانجے ہیں۔

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ کے طالب علم محمد عثمان علی نے آٹھویں جماعت کے امتحان میں 500نمبرز میں سے 359نمبر لے کر سکول میں اول پوزیشن حاصل کی۔ محمد عثمان علی کا تعلق ممیال سے ہے اور وہ پرائمبری سکول ممیال کے ٹیچر محمد جاوید کے صاحبزادے ہیں۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر راجہ الطاف حسین ، اساتزہ اور دوست واحباب نے محمد عثمان علی اور اس کے والدین کو شاندار نتائج پر مبارک باد پیش کی ہے۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

گورنمنٹ گرلز ہائی مٹور کی دیوار بھی گر گئی۔کہوٹہ شہر میں نالیوں کا گندہ پانی اور ابلتے ہو گٹروں کا پانی دوکانوں میں داخل

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ایم سی کہوٹہ شہر میں تر قیاتی کاموں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے کہوٹہ شہر میں ہونے والی بارش نے ایم سی کہوٹہ کی ناقص کارکر دگی کا پول کھول دیا ۔جبکہ بارش کی وجہ سے گورنمنٹ گرلز ہائی مٹور کی دیوار بھی گر گئی۔کہوٹہ شہر میں نالیوں کا گندہ پانی اور ابلتے ہو گٹروں کا پانی دوکانوں میں داخل ہو گیا گندی گلیوں پر گلیاں ڈال کر ترقیاتی کاموں کا ڈھنڈورہ پیٹنے والوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ۔اہل علاقہ کا ایم سی کہوٹہ کی ناقص کارکر دگی پر کی ناقص کارکر دگی پر کڑی تنقید۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ شہر میں ہونے والی بارش کی وجہ سے کہوٹہ شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر نے لگی ۔گندگی سے اٹھی ہوئی نالیوں میں صفائی ناں ہونے کی وجہ سے نالیوں کا گندہ پانی اور ابلتے ہو گٹروں کا پانی دوکانوں میں داخل ہو گیا شہر میں ہر طرف گندہ پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے بدبو اور تعفن کی وجہ سے سانس لینا بھی مشکل ہو گیا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلاتا ت کا سامنا کر نا پڑھ رہا تھاجبکہ ایم سی کہوٹہ کی زمہ دار شخصیت پکی گلیوں پر گلیاں ڈال کردن رات ترقیاتی کاموں کاڈھنڈورہ پیش کر رہے ہیں ایم سی کہوٹہ کی ناقص کارکردگی پر عوامی حلقوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلند و بانگ دعوے کر نے والوں کی کارکردگی بھی ہم نے دیکھ لی ہے۔

some image

وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی سے سید ظہیر عباس نقوی چیئرمین (نوپ) ارشد جاوید گروپ سرکل راولپنڈی کا ملاقات

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی سے سید ظہیر عباس نقوی چیئرمین (نوپ) ارشد جاوید گروپ سرکل راولپنڈی کا ملاقات ۔اپنے مطالبات سے آگاہ کیا جس کو انہوں نے بہت جلد حل کر نے کی یقین دھانی کرائی ۔ سید ظہیر عباس نقوی کا وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور ان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کا تہ دل سے شکر یہ ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی سے یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں بنڈھیا سید اں کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید ظہیر عباس نقوی چیئرمین (نوپ) ارشد جاوید گروپ سرکل راولپنڈی نے ملاقات کی اور اپنے چند ایک معملات سے آگاہ کیا جس پر حافظ عثمان عباسی نے ان کے تمام معملات کو آئندہ چند دنوں میں حل کر نے کی یقین دھانی کرائی اس موقع پر چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، چیئر مین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی ،راجہ ثقلین آف ممیام، سید صداقت حسین شاہ ،سید نذابت حسین شاہ ،انضمام ستی آف کھڈیوٹ سمیت دیگر افراد موجود تھے

some image

ڈرگ انسپکٹر عمر کا کہوٹہ شہر کا دورہ ۔میڈیکل سٹور کو چیک کیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ڈرگ انسپکٹر عمر کا کہوٹہ شہر کا دورہ ۔میڈیکل سٹور کو چیک کیا ۔ادویات کی کوالٹی ، کمپنی،ایکسپائری ڈیٹ اور صفائی کا نظام چیک کیا عوامی حلقوں کی طرف سے اظہار اطمنان ۔ تفصیل کے مطابق ڈرگ انسپکٹرکہوٹہ عمرنے کہوٹہ شہر کے مختلف بازاروں مین بازار ، چھنی بازار ،قدید بازار ، مٹور روڈ ، پنجاڑ روڈ ،تھانہ روڈ، کلر روڈ اور تحصیل چوک کہوٹہ کا دورہ کیا اور مختلف میڈیکل سٹورں کا معائنیہ کیا انہوں نے سٹوروں میں دورے کے موقع پر ادویات کی کوالٹی ، کمپنی،ایکسپائری ڈیٹ اور صفائی کا نظام چیک کیاانہوں کہوٹہ شہر کے مختلف پر ائیویٹ کلینکوں کا بھی دورہ کیا ۔اور وہاں پر موجود ادویات کو بھی چیک کیا ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

پاکستان تحریک انصاف یوسی ملوٹ ستیاں میں ورکرز کنونشن اہتمام کیا گیا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف یوسی ملوٹ ستیاں میں ورکرز کنونشن اہتمام کیا گیا، جس مہمان خصو صی صداقت علی عباسی امیدوار این اے57، امیدوارز پی پی6جادید اقبال ستی، راجہ زعفران ، میجر(ر) لطاسب ستی تھے۔اجلاس میں سابق صدر ڈاکٹر فیاض ستی، صدر لیبرونگ صضیرستی، ڈاکٹر قمرالزمان ستی،ظیہرستی، ڈاکٹرادریس ستی، رضا اخلاص ستی، یوتھ ونگ صدرخاور اقبال ستی، آئی ایس ایف، ارسلان ستی، دیگر نے شرکت کی۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے صداقت علی عباسی نے کہا 4 کوٹلی ستیاں کو بے یارومددگار چھوڑ کر غائب رہنے والے کوٹلی ستیاں کی عوام کہ اب دھوکہ نہیں دے سکتے جھوٹے نعروں اور وعدوں کا دور ختم ہو چکا ہے کوٹلی ستیاں کی عوام اب باشعورہو چکی ہیں تحریک انصاف اقتدار میں آکر کوٹلی ستیاں میں حقیقی تبدیلی لائے گی کوٹلی ستیاں کی پسماندگی کے زمہ دار ن لیگ اور پیپلزپارٹی ہیں جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں کوٹلی ستیاں کو تر قی نہیں دی۔جاویداقبال ستی نے نے کہا کہ اگر کوئی تبدیلی لاسکتی ہے وہ تحریک انصاف ہے مزید کہا کہ صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ کوٹلی ستیاں کا حق ہے۔ راجہ زعفران امیدوار پی پی 6 نے بیان میں کہا جولوگ 2013کے الیکشن میں عمران خان کوپاگل خان کتے تھے اب وہی لوگ ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے مزید کہا انصاف کا تقاضا ہے کہ جن لوگوں نے پارٹی کے لیے محنت کی حلقے میں لوگوں سے رابط رکھا ان کو ٹکٹ دیا جائے۔ میجر(ر) لطاسب ستی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ کوٹلی ستیاں میں پارٹی جس کو بھی دے ہم سب ایک دوسرے کی سپورٹ کریں گے۔کنونشن سے ڈاکٹر فیاض ستی، صضیر ستی، خاور ستی ، عبیدالرحمن ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

some image

غلام مرتضی ستی کا یو سی دھیر کو ٹ ستیاں کا دو رہ ،مختلف عما ئدین علا قہ و معززین وکارکنا ن پی ٹی آئی سے ملا قا تیں

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ سابق رکن قومی اسمبلی اور رہنما ء پا کستان تحریک انصا ف امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 57غلام مرتضی ستی کا یو سی دھیر کو ٹ ستیاں کا دو رہ ،مختلف عما ئدین علا قہ و معززین وکارکنا ن پی ٹی آئی سے ملا قا تیں پی ٹی آئی کو حلقہ این اے57میں منظم کر نے اور قائد عمرا ن خا ن کا پیغا م گھر گھر پہنچا نے کا عزم ، تفصیلا ت کیمطا بق سابق رکن قومی اسمبلی اور رہنما ء پا کستان تحریک انصا ف امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 57غلام مرتضی ستی نے پی ٹی آئی رہنما ؤں راجہ عتیق الرحمن ستی اور راجہ محمداکثیر ستی کے ہمرا ہ یو سی دھیر کو ٹ ستیاں کے جن علاقوں کا دو رہ کیا ان میں سریاں نا بگلہ، کٹلو ٹیا ں ،ڈونگیاں ،کو رٹ سیا ہ ، اور اکھو ڑی شامل ہیں اس مو قعہ پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف ہی واحد جما عت ہے جو محض عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے جسکا عملی ثبو ت ان پانچ سالوں میں پاکستان تحریک انصا ف کے قائد عمران خا ن کی قیا دت میں شبا نہ رو ز کو ششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں 2018کے انتخا با ت میں کا میابی کے بعد یو سی دھیر کو ٹ ستیاں کی پسما ندگی کے خا تمے اور عوامی بنیادی حقوق کی فراہمی اولین ترجیحی ہو گی ۔

کو ٹلی ستیاں کی تعمیر و ترقی کی ضا من مسلم لیگ ن ہے, حا فظ عبد الستا رالخیری

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن کو ٹلی ستیاں کے رہنما ء معرو ف سماجی شخصیت حا فظ عبد الستا رالخیری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کو ٹلی ستیاں کی تعمیر و ترقی کی ضا من مسلم لیگ ن ہے جس میں ہر دو ر اقتدا ر میں وزیر اعظم شا ہد خا قان عبا سی ،صوبا ئی وزیر راجہ اشفا ق سرور ، حا فظ عثمان عبا سی اور راجہ عتیق سرور کی شبا نہ رو ز کو ششیں قابل تحسین ہیں جس میں کو ٹلی ستیاں کی تما م بڑی سڑکوں پر جا ری کا م ، سکو لوں کی اپ گریڈیشن ، بجلی فراہمی کے لیے فنڈز کی فراہمی سمیت دیگر کا موں کیلیے اربو ں رو پے کے فنڈز کی فراہمی میں میں ان تمام رہنما ؤں کی کو ششیں اور کا وشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے کہا جتنے ترقیاتی کام ان پانچ سالوں میں ہو ئے تا ریخ میں اسکی مثا ل نہیں ملتی جن میں سیلہ سیدا ں تا کو ٹلی ستیاں روڈ ، کہو ٹی کلیا ڑی کینو تعمیر شدہ سڑکوں اور ریسکیو 1122کے قیام سمیت دیگر منصوبوں کے لیے اربوں رو پے کے فنڈز کی فراہمی عوام دو ستی کا نتیجہ ہے

معروف شا عر استا د محترم خان مجتبی خان کیخلا ف منفی پروپگنڈے کی شدید مذمت

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کو ٹلی ستیاں سانٹھ انوالی کے رہا ئشی منیر احمد ستی نے ایک بیان میں کہا کہ معروف شا عر استا د محترم خان مجتبی خان کیخلا ف منفی پروپگنڈے کی شدید مذمت کر تے ہیں خان مجتبی خان اپنی ہر ایک محفل کا حمد و ثنا ء اور آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیﷺکی مدا ح سرا ئی کر تے ہیں جس کے کئی ثبو ت بری تعدا د میں محفلوں کے ریکا رڈ کی صو رت میں مو جو دہیں مگر چند لو گ جو اسے منفی تا ثر دیتے ہو ئے ذا تی مفا دا ت کی خا طر پر یو پگنڈے کر رہے ہیں ان کا حقا ئق سے کو ئی تعلق نہیں انہوں نے مزید کہا معروف شا عر استا د محترم خان مجتبی خان کی طرف سے اس کے با وجو د بھی مختلف محا فل میں معا فی کا اظہا راور اپنی صفا ئی پیش کر نے کے با وجو د با ر بار پروپگنڈے کر نا ذاتی عدا وت کا نتیجہ ہے

صوبا ئی وزیر راجہ اشفاق سرور کی کو ٹلی ستیاں میں کھلی کچہری ہلڑ با زی کی نظر ہو نے پر وہ اپنے علاقہ کے مسائل بیان نہ کرسکے, غفار احمد ستی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ مسلم لیگ (ن) چک پہاڑ و یوتھ ونگ کوٹلی ستیاں کے ترجمان غفار احمد ستی نے اپنے ایک بیا ن میں کہ کہا کہ گزشتہ روز صوبا ئی وزیر راجہ اشفاق سرور کی کو ٹلی ستیاں میں کھلی کچہری ہلر با زی کی نظر ہو نے پر وہ اپنے علاقہ کے مسائل بیان نہ کرسکے مگر اس موقع پر یوتھ ونگ کے سنئیر نا ئب صدر سیدساجد شاہ گیلانی نے کوٹلی ستیاں کے تاثرات پر جو تفصیلی گفتگو کی جس پر ذاتی مفاد پرست ٹولہ کو سخت تکلیف ہوئی جو کہ خود ساختہ گروپ کا نام دینے والے نہ تو کوٹلی ستیاں کے ساتھ مخلص ہیں اور نہ ہی پارٹی کے مخلص ہو سکتے ہیں حق کی بات اور علاقائی مسائل منتخب نمائندوں کو بتانا اگر جرم ہے تو یہ کئی بار ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنی پارٹی مسلم لیگ (ن) کا مان رکھا 2013کے الیکشن میں راجہ اشفاق سرور کو مری والوں نے ہرا کر بھیجا تھا تو کوٹلی ستیاں کے عوام نے اسے منتخب کیا تو مفاد پرست ٹولہ ان کو اپنے ذاتی مفاد کے لئے استعمال کرتے رہے جبکہ عوام کے مفاد کو پسِ پردہ رکھا گیا مفاد پرست اگر کہیں کہ یہ خود ساختہ ہے تو غفار ستی عوام کے مسائل کی لمبی فہرست آئندہ رکھتاہے جس کا جواب نہ ہی مفاد پرست ٹولہ جواب دے سکے گا ، نہ ہی منتخب صوبائی وزیر جن کی آنکھوں پر مفاد پرست ٹولہ نے پٹی باندھی ہوئی ہے اور جب ہم کو ئی با ت کرتے ہیں تو اس کو کبھی شاہد ریاض ستی گروپ کا نام دیا جاتا ہے اور کبھی خو دساختہ گروپ کا مگرراجہ اشفاق سرور یہ بات بھول گئے ہیں

کہ اگر شاہد ریاض ستی اپنے حلقہ کاالیکشن نہ چھوڑتا تو آپ MPAنہیں بلکہ سردار سلیم MPAہوتا آپ کے مشیروں نے ایسی روایات کو جنم دیا ہے جوکہ کوٹلی ستیاں کے اندر کئی دھڑے بن گئے ہیں اور یہی روایات بر قرار رہی تو آنے والے انتخابات میں پارٹی کو بڑا نقصان پہنچے گا پھر جناب کی آنکھیں کھل جائیں گی آپ اور آپ کے مشیر اپنی غلطیوں کوتسلیم کرنے اور ازالہ کرنے کے بجائے مختلف رنگ دیتے ہیں وہ وقت دُور نہیں دو ماہ بعد اس کاخمیازہ آپ کو بھگتنا پڑے گااور میرے حوالے سے جناب کے مشیر پروپیگنڈا کرتے ہیں جو کہ من گھڑت ہے انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم پاکستان شا ہد خا قان عبا سی و صوبا ئی وزیر سے پو چھتے ہیں کہT.V بوسٹر جوکہ 2007 کا منصوبہ ہے ، کروڑوں کاتھا ، آج تک مکمل نہ ہوا فنڈ زعوام کا تھا ، کہاں استعمال کیا گیا اور منصوبہ مکمل کیوں نہ ہوا ؟T.V بوسٹر اور جنگل نمبر 5/3 جوکہ کوٹلی ستیاں کا ہے کہوٹہ کے لوگوں نے قبضہ کیا ، آپ نے اور آپ کے مشیر وں نے کیا کردار ادا کیا؟باؤنڈی لائن موضع پرنڈلہ پر موضع نڑھ کے لوگوں نے ہزاروں کنال اراضی پر قبضہ گروپ اور محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے قبضہ کیا ہے آپ نے کیا کردار ادا کیا؟ دنوئی ریسٹ ہاؤس یاپنچ پیر روڈ کا کیا کیا گیا ، دس سالوں میں ایک دفعہ بھی فنڈ مہیانہیں کیا گیا ؟ پرنڈلہ سے دیگل روڈابھی تک کیوں نہ بنی؟ بوائز مڈل سکول دیگل کی اپ گریڈیشن کے لئے کئی باردرخواست کی گئی ، مگرابھی تک اپ گریڈ کیوں نہ ہوسکا؟ گرلز مڈل سکول دنوئی کی اپ گریڈیشن کے لئے بھی کئی باردرخواستیں دی گئیں ، مگرابھی تک اپ گریڈ کیوں نہ ہوسکا؟ پنجاڑ تا نڑھ روڈ کا منصوبہ ۔

جوکہ نڑھ ریسٹ ہاؤس تک بنتا تھا موضع پرنڈلہ کا حصہ چھوڑ کر لنک روڈ پر مین روڈ بنا دیگئی آخر کیوں ،آپ نے اپنے حلقے کی عوام کے بارے میں کیا سوچا؟ دنوئی تا دیرہ رابطہ سڑک کو ابھی تک مکمل کیوں نہ کیا گیا ؟ موضع پرنڈلہ کے لئے دس سالہ دور میں کوئی فنڈ نہ دیا گیا، وزیر اعظم کوٹلی ستیاں جلسے میں آئے اور انہوں نے بارہا کہا کہ کوئی روڈ بنانی ہے ، لیکن ابھی تک روڈ نہ بنائی گئی، کیا آپ کوٹلی ستیاں کے عوام کے لئیمخلص نہ ہیں ؟ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے نڑھ جلسے میں کہا کہ شارٹ راستہ کے بارے میں بتائیں ، لیکن آپ نے غلط انفارمیشن دی اور کہا کہ بڑھے بڑھے پہاڑ ہیں ، دنوئی ریسٹ والی روڈ صرف 11کلو میٹر ہے لیکن سفر 1گھنٹہ میں راولپنڈی پہچ سکتا ہے ، آپ نے علاقے کے عوام سے یہ غدار ی کیوں کی پرنڈلہ روڈ پر کئی حادثے پیش آئے جس میں کئی جانیں ضائع ہوئیں ، مگر کوئی ازالہ نہ کیا گیا اور نہ ہی روڈ تعمیر کی گئی آخر کیوں؟ یونین کونسل بھتیاں میں لینڈ سلائڈنگ کا آج تک سروے نہ ہوا ، اگر ہوا بھی تو کوئی معاوضہ نہ ملا ، آخر کیوں ؟موضع پرنڈلہ اور موضع دنوئی میں کوئی ڈسپنسری نہیں ، آج تک کوئی عمل نہ کیا گیا کیوں؟ کروڑوں کی لکڑی ہر سال تحصیل کوٹلی ستیاں کارپوریشن کی مد میں جاتی ہے مگر اس کا ایک روپیہ بھی کوٹلی ستیاں کی عوام پر خرچ نہیں کیا جاتا ، کیوں؟ موضع پرنڈلہ اور موضع دنوئی کو واٹر سپلائی سکیم نہ دی گئی ، آخر کیوں؟ یونین کونسل بھتیاں کادفتر 3سال یونین کونسل کی حدود سے باہررہا ، یونین کونسل تک رسائی کے لئے عوام کو 5سے 6کلو میٹر اضافی سفر طے کرنا پڑتا رہا جناب کے مشیروں نے ACکوٹلی ستیاں کے دفتر میں بھی جا کر دفتر یونین کونسل کو اپنی حدود میں نہ آنے کے لئے کئی حربے استعمال کئے ، آخر کیوں؟ کیا آپ عوام سے اس طرح مخلص ہیں؟ یونین کونسل بھتیاں کا قیام تین چار عشرہ سے ہے لیکن ابھی تک اس کی اپنی بلڈنگ کیوں نہ بنائی گئی؟ اضافی کرایہ کی مد میں عوام کا فنڈ ،عوام کے مشکلات کا باعث ہے۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود گوجرخان شہر میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود گوجرخان شہر میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا منصوبہ فائلوں میں مکمل اور گرانٹ خرچ ہو گئی شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں نیب بلدیہ گوجرخان میں معاملات کی چھان بین کرے ان خیالات کااظہار یو کے کی معروف پاکستانی کاروباری شخصیت حاجی ممتازمرزا نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گوجرخا ن شہر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے حکومت نے چار کروڑ جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی اپنے دور میں ایک کروڑ روپے سے زائد فنڈز دیے اتنی خطیر رقم کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا مرزا مختار علی نے کہا کہ متعلقہ ادارے عوام کو بتائیں کہ پانی کی مد میں ملنے والی گرانٹ کس جگہ خرچ کی گئی بلدیہ گوجرخان بھی شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی ہے انہوں نے نیب احکام سے مطالبہ کیا کہ پانی کے مسئلہ کو حل کرانے اور دیگر معاملات کیلئے جاری ہونے والی گرانٹ کی چھان بین کیلئے انکوائری کرائے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آئیں

حکومت راجہ پرویز اشرف کیخلاف کارروائیاں کر رہی ہے، گوجرخان بار کے سابق صدر پاکستان پیپلزپارٹی سٹی گوجرخان کے صدر طاہر راحیل اعوان ایڈووکیٹ

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان بار کے سابق صدر پاکستان پیپلزپارٹی سٹی گوجرخان کے صدر طاہر راحیل اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف تحصیل گوجرخان کے عوام کو نوکریاں دی گیس منصوبوں کیلئے رقم مختص کرنے اور پرویز اشرف کمپلیکس اور شہر کے اندر واٹر سپلائی سکیم دی عوام کی خدمت کرنے پر ان کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی گئیں وہ ہر میدان میں باعزت سرخرو ہو رہے ہیں گزشتہ عام انتخابات میں بھی راجہ پرویز اشرف کو اپنے حلقہ میں الیکشن مہم نہ چلانے دی گئی تھی اور پانچ سال بعد بھی بے شمار مقدمات سے بری ہونے کے باوجود نیب ان منصوبوں کی بابت راجہ پرویز اشرف کیخلاف کارروائیاں کر رہی ہے جو عوامی منصوبے ہیں اورتحصیل گوجرخان کی ترقی کیلئے تھے

پیپلزپارٹی نے اپنے دور اقتدار میں گوجرخان کی تقدیر بدلی ،میگا پراجیکٹس سے تحصیل کی محرومیوں کا ازالہ ہوا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پیپلزپارٹی نے اپنے دور اقتدار میں گوجرخان کی تقدیر بدلی ،میگا پراجیکٹس سے تحصیل کی محرومیوں کا ازالہ ہوا ،سیاسی مخالفین ہمارے ترقیاتی کاموں پر اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں ان ممبران اسمبلی کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ عوامی عدالت میں آئیں ،کسی ایک بھی میگا پراجیکٹ کا ڈرائیکٹو دکھا دیں ،دودھ کا دودھ ،پانی کا پانی ہوجائے گا ،تحصیل کی تمام یونین کونسلز کو گیس کی فراہمی بلاتفریق کی ،بجلی کی مد میں منصوبے دیئے گئے ،پاسپورٹ آفس لیکر آئے ،رابطہ سڑکوں کا جال بچھایا گیا ،پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے فنڈز دیئے گئے ،مندرہ اور سوہاوہ تا چکوال روڈ کیلئے بھی فنڈز پیپلزپارٹی کے دور میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے جاری کیئے ،تمام شعبوں کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ،گوجرخان کو ضلع بنانے کیلئے پر عزم لیکن اس وقت مسلم لیگ ن کی پنجاب میں حکومت تھی جنہوں نے ہمارے عوامی مطالبہ کو پورا ہونے میں روڑے اٹکائے ،اب عوام آئندہ انتخابات میں ان کو محاسبہ کریں گے ان خیالات کا اظہارسرپرست اعلیٰ پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان راجہ جاوید اشرف نے گزشتہ روز یہاں پوٹھوہار پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دینے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر راجہ محسن صغیر بھٹی ،چوہدری عامر خورشید ،راجہ اذکار ،خاقان بابر کیانی،کاروباری شخصیت راجہ اختر ،ملک آصف اکرام ایڈووکیٹ ،راجہ محمد علی ،راجہ سرفراز،یونس جونی ،قاسم صغیر بھٹی ،اورنگزیب بٹ ،راجہ کاشف کاشی ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ گوجرخان کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز دیئے گئے جبکہ اپنے پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ پرنوکریاں دیں انہوں نے کہا کہ سیاست کو عبادت کا دجہ دیا اور اللہ کے فضل سے شہر کیلئے وہ کردکھایا جوکہ تاریخ میں ایک مثال ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے والے خود بھی کچھ فنڈز لاکر دکھائیں آج چار سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے انہوں نے کہا کہ نااہل قیادت کی وجہ سے آج پھر تحصیل محرومیوں کا شکار ہے

some image

غربت سے تنگ آکر خود کو آگ لگا لینے والاچک بیلی خان کا رہائشی 38سالہ شخص اشتیاق احمد لوگوں کی مداخلت سے بچا لیا گیا

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ غربت سے تنگ آکر خود کو آگ لگا لینے والاچک بیلی خان کا رہائشی 38سالہ شخص اشتیاق احمد لوگوں کی مداخلت سے تو بچا لیا گیا لیکن ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں عدم توجہ کے باعث موت کے منہ میں دھکیلا جا رہا ہے چک بیلی خان سے مسلم ن لیگ کے چوہدری سخاوت حسین نے بتایا کہ غربت کی وجہ سے تنگ اشتیاق احمد کے آگ لگانے پر اسے فوراً لوگوں نے بچا کر ہسپتال پہنچایا جہاں ایمرجینسی میں اسے پہلے پٹی کی گئی اس کے بعد اب تک کئی روز سے پلٹ کر دیکھا تک نہیں گیا جس کے باعث جلنے والے شخص کے جسم سے بد بو آنا شروع ہو گئی ہے اگر ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے عملہ نے یہی طرزِ عمل اختیا رکھا تو اشتیاق احمد کی بچائی جانے والی جان کی کوشش رائیگاں چلی جائے گی اوراس کے دو بچے اور بیوی خدا نخواستہ غربت کی چکی میں مزید پسنا شروع ہو جائیں گے چوہدری سخاوت حسین نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ہولی فیملی ہسپتال کے عملہ کا قبلہ درست کرتے ہوئے اشتیاق احمد کی جان بچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

راولپنڈی سمیت پنجاب کے پانچ بڑے شہروں میں جہاں پر واسا کے محکمے ہیں، وہاں پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس بنانے کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ سپریم کورٹ کے حکم پر راولپنڈی سمیت پنجاب کے پانچ بڑے شہروں میں جہاں پر واسا کے محکمے ہیں145 وہاں پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس بنانے کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔ ان منصوبوں پر اربوں روپے لاگت آئیگی۔ اس حوالے سے لاہور میں ہائوسنگ اور پانچوں واسا حکام کی اعلیٰ سطح کی میٹنگز بھی ہو چکی ہیں۔ اگلے مالی سال میں ان منصوبوں کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کئے جانے کی توقع ہے تاکہ ان منصوبوں پر جلد سے جلد کام شروع ہو سکے اور شہریوں کو بہتر ماحول مل سکے۔ راولپنڈی سمیت دیگر واسا حکام پہلے ہی اے ڈی پی میں یہ سکیم شامل کرنے کیلئے بھجوا چکے ہیں۔ ایم ڈی واسا راولپنڈی راجہ شوکت محمود نے اس حوالے سے بتایا کہ جن شہروں میں واسا کے ادارے موجود ہیں وہاں یہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس بنائے جائیں گے145 جبکہ باقی شہروں میں لوکل گورنمنٹ یہ پلانٹس بنائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں واسا کے پاس پہلے سے ہی ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے گورکھ پور کے قریب ساڑھے پانچ ہزار کنال زمین موجود ہے جو انوائرنمنٹل امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت خریدی گئی تھی۔

 

تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں چھ بچوں کی ماں کوبھانجے اوربھتیجے نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں چھ بچوں کی ماں کوبھانجے اوربھتیجے نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ایس ایچ اوتھانہ رتہ امرال انسپکٹرمرزازمان رضانے بتایاکہ مہرکالونی ڈھوک حسونزدفوجی کالونی میں رہائش پذیر35سالہ گل سانگا کواتوارکواس کے خاوندکی موجودگی میں اس کے بھتیجے اجمل اوربھانجے مسلم عرف کھجورہ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،پولیس کے مطابق مقتولہ کاخاوندنشئی ہے اورمقتولہ کے عزیزوں کوشبہ تھاکہ اسکاکردارٹھیک نہیں ،مقتولہ کے پانچ بیٹے اورایک بیٹی ہے ملزموں نے گل سانگاکے بیٹوں عمیرخان اورزبیرخان کے سامنے گولیوں کانشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق ملزمان دونوں ڈکیتی کے مقدمات میں چالان ہوچکے ہیں ۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

شوپیاں واقعہ بھارتی بربریت کی بدترین مثال ہے۔ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )۔۔۔۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے کہا ہے کہ شوپیاں واقعہ بھارتی بربریت کی بدترین مثال ہے۔ لاکھوں کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ بھارت لائن آف کنٹرول پر کیمیکل ہتھیار کا ناجائز استعمال کر کے نہتے بے گناہ کشمیری عوام کے جذبہ آزاد ی کو دبا نہیں سکتا۔ لائن آف کنٹرول پر رہنے والے کشمیری عوام پاکستانی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ ان کی داد رسی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ حکومت پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے تحریک آزاد ی کشمیر کو خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ موجودہ حالات میں حکومت آزاد کشمیر کی آل پارٹیز کانفرنس بلا کر سیاسی و سفارتی جدوجہدپر نئی حکمت عملی اپنائی جائے۔موجودہ حکومت آزاد کشمیرمکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا کر اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آزاد کشمیر کی تاریخ میں ہم نے اپنی حکومت میں تین میڈیکل کالج ،کئی یونیورسٹیاں اور دیگر میگا پراجیکٹس دیے ۔ جن سے آنے والی نسلیں بھی استفادہ کریں گی۔موجودہ حکومت اپوزیشن کو دیوار سے لگا رہی ہے اور خطہ میں برادریوں اور علاقائی تعصب کو ہوا دی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے سابق میڈیا ایڈوائزر یاسر ممتاز چوھدری کے آفس میں صحافیوں کے نمائندہ وفد سے کیا۔انہوں نے کہا کہ متاثرین LOC کو کسی صورت بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ بھارت نے کنٹرول لائن پر 14 فٹ اونچی 560 کلو میٹر لمبی باڑ تعمیر کر رکھی ہے ۔ جس میں لائیٹنگ جدید الارمنگ سسٹم نصب ہونے کے ساتھ ساتھ اس میں بجلی کا کرنٹ بھی چھوڑا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے کسی قسم کی در اندازی ممکن ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنا رول نہ ادا کرنے کی وجہ سے آج دنیا میں قیام امن کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔اگر اقوام عالم اسی طرح خاموش تماشائی بنی رہی توجنوبی ایشیاء میں ایک بیانک جنگ کے بادل منڈلاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر ایشو پر بہترین سفارت کاری کی اور انشااللہ 2018 ء کے الیکشن میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں حکومت بنائیں گے۔اور جو اس وقت پاکستان کے معاشی حالات ہیں ان کو بہتر بنائیں گے اور دنیا کے اندر جو پاکستان کا ایمیج موجودہ حکومت نے خراب کیا اس کو دوبارہ بحال کریں گے۔ جو لوگ یہ سوچتے تھے کہ ہم نے پاکستان پیپلز پارٹی کو بندھ گلی میں دھکیل دیا ہے ان کو آنے والے الیکشنوں میں پتہ چل جائے گاکہ پیپلز پارٹی ہی وفاق کی علامت ہے اور وہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر بہتری کی طرف لے کر جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال چوہدری نعیم اختر دیانتداراور فرض شناس آفیسر ہیں ، راجہ جمروز خان

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال چوہدری نعیم اختر دیانتداراور فرض شناس آفیسر ہیں ایس ڈی ایم ڈڈیال نے جو فیصلہ درخواست حکم امتناعی عارضی پر دیا وہ مکمل انصاف پر مبنی تھا اے سی ڈڈیال نے دونوں فریقین کو سماعت کرنے کے بعد وہ فیصلہ صادر فرمایا تھا راجہ فصل حسین نامی شخص اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال اور ہمارے خلاف جھوٹی خبریں اور بے بنیاد پروپگنڈے کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار راجہ جمروز خان ،راجہ پرویز خان، راجہ جاوید خان، راجہ راشد خان، راجہ ماجد خان، راجہ واجد خان، راجہ ارشد خان، راجہ انصر خان، راجہ عارف خان، راجہ اویس خان، راجہ صدیق خان، راجہ بشارت خان، راجہ تزارب خان، راجہ منشی خان، حاجی اکرم خان، راجہ اورنگزیب خان اور دیگر نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خاندان کو راجہ فضل حسین نامی شخص سے شدید جانی خطرہ ہے اگر ہمیں کوئی بھی نقصان ہوا تو اس کا زمہ دار راجہ فضل حسین اور اس کے ساتھی ہوں گے انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیمطابق کھیوٹ نمبر 9کا ٹوٹل رقبہ 182کنال اور خسرہ نمبر 132،14کنال 17مرلہ ہے جس میں رحمت جان وغیرہ کا قبضہ ہے اور اس میں تقسیم کے مطابق فیصلہ کو مقدم رکھا جاتا ہے ایسی صورت میں یہ رقبہ ہمیں ہی ملے گا اس رقبہ میں تعمیر کیلئے جو پہلے سے سنگل سٹوری مکان تعمیر شدہ تھا اس کے اوپر دوسری سٹوری بنانے کیلئے اجازت دی گئی جو کہ ٹوٹل رقبہ ایک کنال 3مرلہ کی حد تک اجازت دی گئی ہے راجہ فضل حسین اور اس کے ساتھ غیر قانونی میڈیا پر اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال پر بے بنیاد اور غلط الزام تراشی کر رہا ہے یہ ایک عدالتی فیصلہ ہے اور ان معاملات کو میڈیا پر لانا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ۔

ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال محمد شہزاد چوہدری کی منشیات فروشوں کے خلاف ایک اور کامیاب کاروائی بڑا منشیات فروش گرفتار

some image

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال محمد شہزاد چوہدری کی منشیات فروشوں کے خلاف ایک اور کامیاب کاروائی بڑا منشیات فروش گرفتار 745گرام چرس برآمد مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی عوام علاقہ ڈڈیال کا ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپور سید ریاض حیدر بخاری کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس پی ڈڈیال سردار غالب حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال انسپکٹر محمد شہزاد چوہدری نے اے ایس آئی سمیع اللہ،اکرم تفتیشی،سجاد شاہ،ثمر عباس،ڈی ایف سی تجمل بٹ اور دیگر کے ہمراہ اطلاع پر انب کے مقام پر چھاپہ مار کر منشیات فروش عبدالمالک ساکن لوئر دیر حال انب ڈڈیال کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 745گرام چرس برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے عوام علاقہ ڈڈیال نے ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال اور ان کی پوری ٹیم کو منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔

چوہدری شبیر نے خود کو زنجیروں سے باندھا ہوا ہے بھوک ہڑتال سے صحت دن بدن خراب

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ متاثرہ منگلا ڈیم چوہدری شبیر کو ڈڈیال چوک میں دھرنا دیے 11روز گزر گئے داستان غم سننے کوئی نہ آسکا چوہدری شبیر نے خود کو زنجیروں سے باندھا ہوا ہے بھوک ہڑتال سے صحت دن بدن خراب ہونے لگی اپنا گھر اور مال مویشیوں کا فارم ہاؤس منگلا ڈیم کی ظالم موجوں کی نظر ہو گیا معاوضہ اور جگہ نہ مل سکی کئی سرکاری دفاتر کے دھکے کھا کھا کر تھک گیا ہوں اگر میں مر گیا تو مقبول بٹ شہید چوک میں میری قبر بنوائی جائے چیئرمین چوہدری شبیر کی صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق ڈڈیال سے تعلق رکھنے والے متاثرہ منگلا ڈیم جن کا گھر اور مال مویشیوں کا فارم بھی منگلا ڈیم کی ظالم موجوں کی نظر ہو گیا جس کے بدلے میں چیئرمین شبیر کو صرف گھر کیلئے 10مرلہ کا پلاٹ دینے کا وعدہ کیا گیا جس پر چیئرمین شبیر نے مطالبہ کیا تھا کہ فارم ہاؤس سے ہی اس کی زندگی کا گزر بسر چلتا تھا اور رزق حلال کماتا تھا فارم ہاؤس کیلئے جگہ نہ ملنے پر وہ کوئی کاروبار نہیں کر سکے گا مگر اس کی ایک نہ سنی گئی چیئرمین شبیر پچھلے کئی سالوں سے احتجاج کرتا آرہا ہے اس بار چیئرمین شبیر نے ایک بار پھر تھک ہار کر مقبول بٹ شہید چوک میں خود کو زنجیروں سے باندھ کر بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے اور دھرنا بھی دے دیا ہے چیئرمین شبیر کا کہنا ہے کہ اس کے مطالبات کی منظوری تک وہ چوک میں بیٹھا رہے گا اگر یہاں اس کی موت واقع ہو گئی تو اس کی قبر مقبول بٹ شہید چوک میں ہی بنائی جائے ۔

some image

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

تعزیت

Condolences

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر مظفر آباد مسعود الرحمن نے یاسر ممتاز چودھری سابق میڈیا ایڈوائزر اور ٹھیکیدار چودھری ممتاز حسین کے گھر فرنال پنیام جا کر فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر۲ چودھری عارف، چودھری محمد بشیر پرواز صدر معلم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چکسواری ، چودھری عاشق حسین ، چودھری امین اور چودھری عمربھی موجود تھے۔ فاتحہ خوانی کے بعد انہوں نے لواحقین سے اظہار افسوس بھی کیا۔

Picture of the Day