Our _Blog_

Our Daily News

Saturday 10th February 2018 ----- 23rd Jamadi Ul Awwal 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

کاشتکاروں کے لئے سنہری مواقع سپرنکلر،ڈرپ ،سولر اور ٹنل سسٹم کی فراہمی

Golden opportunity for farmers in Pothwar region to install solar and drip tunnel system

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔موہڑہ نگڑیال کلر سیداں،ڈرپ سسٹم کے ذریعے پانی قطروں کی شکل میں پودوں کی جڑوں کو فراہم کیا جاتا ہے،کھاد اور پانی ضائع ہوئے بغیر حسب ضرورت پودوں کی جڑوں تک پہنچ جاتا ہے ،

جس سے نہ صرف پیداوار بڑھتی ہے بلکہ کم پانی سے زیادہ زمینوں کو زیر آب لایا جاتا ہے،یہ سسٹم سبزیوں،باغات،زیتوں اور انگور وغیرہ کے لئے بہترین ہے،سپرنکلر سسٹم میں پانی پھوار کی شکل میں فصلوں پر سپرے کیا جاتا ہے،

یہ سسٹم چارہ،گندم اور مکئی وغیرہ کی فصلوں کے لئے موزوں ہے،سولر سسٹم،،شمسی توانائی،، کو سولر پینلز کے ذریعے اکٹھا کر کے بروئے کار لایا جاتا ہے،کیونکہ ڈرپ سسٹم کو چلانے کے لئے ڈیزل انجن یا بجلی کا استعمال ہوتا تھا جس سے خرچہ بڑھنے کے ساتھ ساتھ آلودگی میں بھی اضافہ ہوتا تھا،اس سسٹم کے ذریعے مفت بجی فراہم ہوتی ہے ،پاکستان میں سورج تقربیا اپنی آب و تاب سے چمکتا ہے جو کہ سولر سسٹم کے لئے موزوں ہے،

موہڑہ نگڑیال کے محمد شفیق نے چار اعشاریہ تین ایکڑ پر اس پورے سسٹم کو لگانے کے لئے کام کا آغازکر دیا ہے جو آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے،محکمہ واٹر منیجمنٹ محکمہ اصلاح آبپاشی راولپنڈی جن کا آفس گوجرخان روڈ کلر سیداں میں ہے ان کے ممبر طالب حسین نے تفصیلات سے آگا ہ کیا،اس موقع پر ڈاکٹر ربنواز راجہ ،حافظ موید،محمد رضوان بھی موجود تھے۔

Choa Khalsa, Kallar Syedan; The Punjab government has introduced sprinkler drip, solar and tunnel system for the farmers, A new project has been carried out at the land owned by Mohammad Shafiq in Morra Nagrial in union council Choa Khalsa.

The Punjab government is giving farmers to establish the system in their land, the drip system will cost the farmers 40% while the government will pay 60% and on solar system the government will pay 80% while the farmer will only pay 20%.

The technologies under the proposed project will result in productivity enhancement, efficient resource management, crop diversification, better quality produce and promotion of environment friendly free energy source.

For full details please watch the video below, it is very important for the farmers...

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

ایس کے پرفارمنس کارز کمپنی کے مالک شان فیاض کی پانچ لاکھ پونڈز کی نوسربازی

SK Performance Cars owner Shan Fiaz jailed for £500,000 con

some image some image

لندن، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔ ہائی پرفارمنس کارز ایس کے پرفارمنس کے مالک شان فیاض کو پانچ لاکھ پونڈ کے لگ بھگ نوسربازی کے جرم میں جیل کی سزا سنا دی گئی۔ شان نے ابتدائیطور پر ایک جائز اور قانونی کاروبار شروع کیا جس میں وہ مہنگی گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کام کرتا تھا۔

بعد ازاں جائز کام غلط راستے پر اس وقت پڑا جب کمیشن پر گاڑی بیچ دینے کے بعد اس نے گاڑی کے مالکوں سے جھوٹ بولنا شروع کر دیا کہ ان کی گاڑی ابھی نہیں بکی۔ اور اور اس رقم کو اپنے اور اپنی کمپنی کے استعمال میں لاتا رہا۔شان جب کسی بھی مہنگی گاڑی کی سیل خبر کسی ویب سائٹ یا اخبار میں دیکھتا تو مالکوں سے رابطہ کر کے انھیں کمیشن پر گاڑی کی فروخت کا وعدہ کر لیتا۔اور جب گاڑی بک جاتی تو کلائنٹ سے جھوٹ بول دیتا کہ ابھی ان کی گاڑی نہیں بکی۔

اسی طرح شان نے قریباً اٹھائیس کاریں بیچ ڈالیں اور مالکان کو رقم ادا نہیں کی ۔عدالت میں بتایا گیا کہ کس طرح شان نے جھوٹ اور غلط بیانی سے اپنے کلائنٹس کو لوٹا۔شان کو چھپن ماہ کی سزا سنائی گئی

London; Shan Fiaz the owner of a high-performance car brokers has been jailed for almost five years for lying to customers about whether their cars had been sold and leaving them as much as £500,000 out of pocket. Shan Fiaz operated SK Performance Cars, in Bridgeman Street, Great Lever, and at first ran it as a legitimate business.

However, when he fell into financial difficulties he began conning customers so that he could pay back creditors, but also continued to pay himself a substantial wage. Fiaz, or one of his employees, would contact people when they advertised their vehicles on websites such as Auto Trader. SK Performance would sell the cars on behalf of customers and take some of the profit.

However Fiaz conned clients by selling their cars on and lying to them, telling them that they had not been sold, they had people interested in them or sales had fallen through at the last minute. Then clients would receive none of the money.

On one occasion a salesman told a customer that he was sitting on the bonnet of his car in the showroom when it had in fact already been sold. Bolton Crown Court heard yesterday how a total of 28 cars were sold by Fiaz during that time when people were not paid money they were owed.

In total, people were left at least £300,000 out of pocket by Fiaz but the figure could have been as high as £500,000, prosecutor Jaime Hamilton said. Fiaz was sentenced to 56 months in prison for conspiracy to commit fraud and given a two-month sentence to be served concurrently for sending a malicious communication.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----کمشنر و کوآرڈینیٹر زبیر گل کو سینٹ کا ٹکٹ دے دیا گیا - زبیر گل کو سینٹ کا ٹکٹ ملنا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے فخر کی بات ہے زبیر گل سینٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی نماہندگی بہتر انداز میں کریں گے ان خیالات کا اظہار نومنتخب ایڈوائزر ٹو کمشنر اینڈ کوآرڈینیٹر پرائم منسٹر آف پاکستان اوورسیز پاکستانی حاجی محمد عارف آف منجوٹھ نے نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام سے ملاقات کے دوران کیا اور حاجی عارف صاحب نے مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کی نماہندگی کا خاص خیال رکھتے ہوئے زبیر گل جیسے محنتی اور محب وطن پاکستانی کا انتخاب کیا-

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

دوستیاں نبھانے والا شخص ہوں، چوہدری نثار علی خان

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں دوستیاں نبھانے والا شخص ہوں،کلر سیداں کے لوگوں سے ووٹ کا نہیں احساس کا رشتہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔میں جہاں بھی جاتا ہوں کلر سیداں کے عوام کی مثالیں دیتا ہوں،حلقہ بندیوں کے باوجود میرا کلر سیداں کی عوام سے پہلے سے بھی زیادہ مضبوط رشتہ ہو گا اور ماضی کی طرح آئندہ بھی تعلق داری نبھاتا رہونگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں کے ر کن بلد یہ ر ا جہ خلیق احمد کی و فا ت پر ا ن کے گھر مہر ہ سنگا ل میں فا تحہ خو ا نی کے بعد کا ر کنوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ا س مو قع پر ر کن پنجا ب ا سمبلی ا نجنیئر قمر ا لا سلا م ر ا جہ ،سا بق ا یم پی ا ے محمود شو کت بھٹی ،محمد ظر یف ر ا جا ،چیئر مین بلد یہ شیخ عبد ا لقد و س ،حا جی ا خلا ق حسین ،ر ا جہ ظفر محمو د ،شیخ حسن ر یا ض ،آ صف منہا س ،عا بد ز ا ہد ی ،جنید بھٹی ،چیئر مین محمد ز بیر کیا نی ،چیئر مین فیصل منو ر ،منا ظر ا قبا ل جنجو عہ ا و ر د یگر بھی مو جو د تھے ۔چو ہد ر ی نثا ر علی خا ن نے کہا کہ میری منشا کے مطابق اگر حلقہ بندیاں نہ کی گئیں تو وہ الیکشن کمیشن کیخلاف اپیل میں جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کلر سیداں کی غیور عوام میرے حلقہ میں ہی رہے۔میں جذباتی آدمی ہوں ،زندگی کا نچوڑ عہدے نہیں عزت ہے جس کیلئے میں کچھ بھی کر سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار حلقہ بندیوں میں تبدیلی الیکشن کمیشن کر رہا ہے جبکہ اس سے قبل انتظامی سطح پر حلقہ بندیوں میں تبدیلی کی جاتی رہی۔انہوں نے کہا کہ نئی مردم شماری کے نتیجے میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے حلقہ میں چھ لاکھ،ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کے حلقہ میں چھ لاکھ اور کچھ،عمران خان کے حلقہ میں پانچ لاکھ اور کچھ،شیخ رشید احمد کے حلقہ میں چھ لاکھ اور کچھ کی تبدیلی متوقع ہے جبکہ ایم این اے ملک ابرار کا واحد حلقہ ہے جہاں سات لاکھ کی تبدیلی ممکن ہو سکتی ہے۔ حلقہ این اے 52 میں 11 لاکھ 85 ہزار کی آبادی ہے،میرے دوسرے حلقہ این اے 53 میں پونے دولاکھ آبادی کا آضافہ ہوا ہے۔شاہد خاقان عباسی کا ساڑھے سات یا پونے 8 لاکھ آبادی کا حلقہ بنتا ہے،گوجر خان کو ایک لاکھ پر مشتمل آبادی منتقل ہو سکتی ہے جبکہ شیخ رشید اور عمران خان کو دو دو لاکھ کی آبادی مزید ملے گی،انہوں نے کہا کہ اگر آبادی میں کمی بیشی ہوئی بھی تو میرے حلقہ سے ہی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ حلقہ بندیوں سے مجھے بھی تکلیف اور تشویش ہے،میری خواہش تھی کہ تحصیل کلر سیداں کی دیگر یونین کونسلیں جو مری کہوٹہ کیساتھ منسلک ہیں میرے حلقہ میں شامل ہو جاتیں مگر ایسا ہوتا دیکھائی نہیں دے رہا ۔انہوں نے کہا کہ خلیق احمد راجہ مسلم لیگ (ن) کے دست و بازوں تھے اور ان کے انتقال پر مسلم لیگ (ن) اپنے ایک مخلص دوست سے محروم ہو گئی ہے ۔

some image

 

سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے سکولز ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرز بھی اپنے مطالبات کے حق میں لاہور میں احتجاجی مظاہرے میں شامل

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔صوبہ بھر میں دیگر شہروں کی طرح تحصیل کلر سیداں کے سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے سکولز ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرز بھی اپنے مطالبات کے حق میں لاہور میں احتجاجی مظاہرے میں شامل ہو گئے جس کی وجہ سے سکولز ہیلتھ نیوٹریشن پروگرام سمیت پولیو، ڈینگی اور دیگر سرگرمیاں بری طرح متاثر ہونا شروع ہو گئی ہیں۔تحصیل کلر سیداں میں ٹی ایچ کیو ہسپتال سمیت دیگر بنیادی مراکز صحت میں کام کرنے والے سات کے قریب سکولز ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرز جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں گزشتہ روز اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے لاہور روانہ ہو گئیں۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب انہیں دس برس بعد بھی مستقل نہیں کر رہی جبکہ ہمارے کنٹریکٹ میں بھی جدید نہیں کی جا رہی ہے۔

د یہا تی کی غلطی ا و ر غفلت سے سینکڑ و ں ا فر ا د بجلی سے محر و م

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔د یہا تی کی غلطی ا و ر غفلت سے سینکڑ و ں ا فر ا د بجلی سے محر و م ،کٹا ئی کے د و ر ا ن د ر خت بجلی کے ٹر ا نسفا ر مر پر جا گر ا جس و ہ تبا ہ ہو گیا یہ و ا قعہ جمعہ کی صبح 9-30بجے ا س و قت پیش آ یا جب ا یک د یہا تی د ر خت کا ٹ ر ہا تھا ا و ر د ر خت بجلی کے ٹر ا نسفا ر مر پر جا گر ا جس سے کلر سگو ا ل کے سینکڑ و ں ا فر ا د کی بجلی منقطع ہو گئی سا ر ا د ن بستیا ں بجلی کے بغیر ر ہیں ا و ر 12گھنٹے گز ر جا نے کے با و جو د علا قے میں بجلی بحا ل نہ ہو سکی جس سے معمو لا ت ز ند گی بڑ ی طر ح سے د ر ہم بر ہم ہو ئے لو گو ں کو پانی کے حصول میں بھی شد ید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ ا آ ئیسکو سب ڈ و یثر ن کلر سید اں کے حکا م کے مطا بق و ہ نئے ٹر ا نسفا ر مر کے حصو ل کے لیے کو شا ں ہیں ہمیں لو گو ں کی مشکلا ت کا بخو بی ا حسا س ہے۔

خلیق احمد راجہ کی یاد میں پیرس شادی ہال کلر سیداں میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی جانب سے تعزیتی ریفرنس

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔پاکستان مسلم لیگ ن یو تھ ونگ کلر سیداں کی جانب سے سابق چیف ایڈیٹر ،ممبر ایم سی ،سابق صدر یوتھ ونگ خلیق احمد راجہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پیرس شادی ہال میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ایم پی اے انجینئر قمر السلام راجہ،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،سابق ایم پی اے شوکت محمود بھٹی،امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی تھری راجہ علی اصغر،چےئرمین ایم سی کلر سیداں شیخ عبد القدوس،ممبر سنسر بورڈ حکومت پاکستان محمد ظریف راجا،جنرل سیکرٹری جاسم کنول راہی ،شیخ ندیم احمد،نصیر زندہ،ممبر ایم سی راجہ ظفر اقبال،چےئرمین یو سی کنوہا راجہ پرویز اختر قادری،پروفیسر ڈاکٹر مخدوم علی سید،شیخ توقیر احمد نے اپنے خطاب میں مرحوم خلیق احمد راجہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر ان کے بھائی ماسٹر سرفراز راجہ،عتیق احمد راجہ بھی موجود تھے،مہمان گرامی میں ممبر ایم سی چوہدری محمد اخلاق،ممبر ایم سی چوہدری ضیارب،ممبر ایم سی چوہدری مشتاق،شیخ حسن سرائیکی،وائس چےئرمین راجہ طلال خلیل،راجہ افتخار احمد پکھڑال، صوبیدار حاجی چوہدری غلام ربانی، ممتاز قانو ن دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،ارسلان قریشی،تنویر ناز بھٹی،محمد حبیب، چوہدری عثمان وڑائچ،مولانا مطلوب حسین،ملک اکمل،صحافی فیصل ندیم راجہ،راجہ طیب تھوہا،ملک یاسر سمیت مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سیداں اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور ورکروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کلرسیداں میں چائلڈ پروٹیکشن ڈے منایا گیا

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ سی ای او محکمہ تعلیم طارق قاضی اور ڈپٹی ڈی ای او سہیل رضا کی ہدایت پر گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کلرسیداں میں چائلڈ پروٹیکشن ڈے منایا گیا۔ بچوں میں آگاہی پھیلانے کے لئے سکول کو خوبصورت بینرز اور چارٹس سے سجایا گیا ،اس موقع پر واک اور تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کے علاوہ اے ای او سکندر فیاض راجہ اور اعظم شہزاد، ہیڈماسٹر ممتاز علی، ڈپٹی ہیڈماسٹر عبدالرزاق راجہ نے خصوصی طور پرشرکت کی،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اورنعت رسولؐ سے کیا گیا۔ تقریب میں بچوں اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے اے ای او سکندر فیاض راجہ اور دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، انکی حفاظت ہمارا اولین فریضہ ہے، چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے والدین اور بچوں میں آگاہی پیدا کرتے ہوئے کہا کہ بچے معصوم ہوتے ہیں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں بچوں کا ہر لحاظ سے خیال رکھنا چاہیے، اس موقع پر بچوں نے ہاتھوں میں چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کرواک کی۔ تقریب کا اختتام قومی ترانا بجا کر کیاگیا۔

some image

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

الیکشن میں ہماری کامیابی حق سچ کی فتح ہے۔ چیئر مین یونین کونسل بیورراجہ محمدفیاض

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یونین کونسل بیورراجہ محمدفیاض امیدوار برائے وائس چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کی یوسی بیور کے مخصوص نشستوں کے الیکشن میں ہماری کامیابی حق سچ کی فتح ہے۔ یونین کونسل بیور میں ہمارے بلدیاتی الیکشن میں تمام قوتیں مل کر بھی اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ26مارچ2017کو یونین کونسل بیور کی غیور عوام نے جومثبت فیصلہ ہمارے حق میں کیا تھااس کے مثبت اثرات یونین کونسل میں ترقیاتی کاموں کی صورت میں مر تب ہو رہا ہے26مارچ2017کو جو ایک اچھا فیصلہ آیا تھااس کا اثرصرف یونین کونسل بیور کے پر ہی نہیں بلکہ اس کے نتائج حلقہ پی پی ٹو کی سیاست پر بھی اثر پڑیں گے انہوں نے کہا االلہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مخصوص نشستوں میں بھی عوام کی دعاوں سے ہمیں کامیابی ملی ہے انشاء اللہ عوام کے تمام مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے ۔ ان موقع پرتحصیل صدر مسلم لیگ ن راجہ بشیر، مسلم لیگ ن یوسی بیور کے صدر راجہ نذاکت حسین ، وائس چیئر مین سردار طاہر محمود، راجہ عظیم المعروف ساہیں عظیم آف گوہڑہ راجگان اور راجہ امتیا ز آف گوہڑہ راجگان ، عوام باشعور ہیں انکو معلوم ہے کہ راجہ محمد علی نے نہ صرف یو سی بیور بلکہ پورے حلقہ پی پی ٹو میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ عظیم المعروف ساہیں عظیم آف گوہڑہ راجگان اور راجہ امتیا ز آف گوہڑہ راجگان،سیاسی وسماجی شخصیت حاجی منشی ریاض آف بیور ۔ راجہ ظہور آف گوہڑہ رجگان ، راجہ اظہار مجید آف گوہڑہ راجگان، جنر ل کونسلر چوہدری شاہنواز سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

some image

ڈیرہ مشتاق شاہ پوسٹ آفس کو کام کرتے ہوئے ایک سال ہو گیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے ۔۔۔۔ ڈیرہ مشتاق شاہ پوسٹ آفس کو کام کرتے ہوئے ایک سال ہو گیا۔ پہلی سالگرہ کے موقع پرعلاقے کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کی طرف سے انعامی سکیم ۔ایک بجلی کا بل جمع کرانے پر ایک گرم جراب کا بطور تحفہ"مفت" عوام کی طر ف سے آغاسید مشتاق حسین نقوی کا تہ دل سے شکر یہ ۔ تفصیل کے مطابق ڈیرہ مشاق شاہ بازار میں علاقے کی معروف سماجی شخصیت آغاسید مشتاق حسین نقوی کی کوششوں سے پوسٹ آفس منظور ہوا تھا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو ایک بہت بڑا مسلہ حل ہو گیا تھا پوسٹ آفس کا فرض شناس عملہ عوام کی خدمت دل جمی کے ساتھ کر رہا ہے اب علاقے کی عوام کو پنشن ، بل جمع کر انے ، رجسٹری ، پارسل،خط وکتابت کے لیے شہر نہیں جانا پڑھتا عوام کے تما م کام اسی پوسٹ آفس میں ہی ہونے لگے ہیں جبکہ عوام کی مزید سہولت کے لیے پوسٹ آفس میں اکاؤنٹ بھی کھولے جا رہے ہیں ۔پوسٹ آفس کی پہلی سالگرہ کے موقع پر علاقے کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کی طرف سے ایک انعامی سکیم شروع کی گئی ایک بجلی کا بل جمع کرانے پر ایک گرم جراب کا بطور تحفہ"مفت" عوام کی طر ف سے آغاسید مشتاق حسین نقوی کا تہ دل سے شکر یہ ہے ۔

some image

وارڈ نمبر9کی عوام کا دیرینہ مسلہ حل, نیا ٹرانسفامر نصب

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے ۔۔۔۔ ممبر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ کی طرف سے اپنی وارڈ نمبر9کی عوام کا درینہ مسلہ حل کر دیا۔ 100KVکا نیاء ٹرانسفامر نصب کرا دیا جبکہ وارڈ نمبر9میں 30لاکھ روپے کے ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچ گئے ۔بجلی اور سوئی گیس کا بھی ہو گیا جن جگہوں پرپائپ لائنیں نہیں تھیں وہاں پر سوئی گیس کی نئی لائنیں بھی ڈال دی گئی۔اہلیان وارڈ نمبر9کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔شاندار الفاظ میں ممبر ایم سی کہوٹہ ممبر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ کو خراج تحسین ۔ عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے اپنی وارڈ کی عوام کے تمام مساہل ان کی دہلیز پر حل کروں گا ۔ان خیالات کا اظہاروارڈنمبر9سے ممبر ایم سی کہوٹہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام کی دعاوں سے اپنی وارڈ نمبر9میں لاکھوں روپے کی گرانٹ سے لاکھوں روپے کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے اور اللہ پاک کا شکر ہے کہ ایک بہت بڑی گرانٹ کے ترقیاتی منصوبوں پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا یہ سب عوام کی دعاہیں اور اللہ پاک کا کرم ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنی وارڈ کی غیور عوام کا شکر یہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے 5دسمبر2015کو ایک مثبت فیصلہ کیا اور اپنا قیمتی ووٹ سے مجھے کامیاب کیا جس کے آج وارڈ میں اچھے اثرات مر تب ہو رہے ہیں انشاء اللہ اپنی وارڈ کی عوام کے تمام مساہل حل کروں گا ۔سیاسی وسماجی شخصیات زاہد محمود سیفی ، ماسٹر خوشی محمد اور دیگر اہلیان وارڈ نمبر9کی عوام نے شاندار الفاظ میں ممبر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے سرگرم کارکن محمد خورشید کا اپنی مدد آپ کے تحت گلی کی پختگی کا کام

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے ۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے سرگرم کارکن محمد خورشید کا اپنی مدد آپ کے تحت گلی کی پختگی کا کام ۔ محمد خورشید نے ایم سی کہوٹہ کی طرف سے فنڈز ناں ملنے پر اپنی مدد آپ کے تحت25000روپے سے گلی کی پختگی کا کام کر ایا ۔اہلیان علاقہ کی طر ف سے علاقہ کی نوجوان سیاسی شخصیت محمد خورشید کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین ۔ تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے سرگرم کارکن محمد خورشید کے گھر کو جانے والی گلی عرصہ دراز سے کچی تھی اس نے کئی بار در خواستیں دی مگر کسی نے بھی اس کو فنڈز ناں دیا جس پر محمد خورشید نے اپنی مدد آپ کے تحت25000روپے سے گلی کی پختگی کا کام کر ایا ۔اہلیان علاقہ کی طر ف سے علاقہ کی نوجوان سیاسی شخصیت محمد خورشید کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین کیا ۔نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عوام کی خدمت کا جذبہ سے میرا دل لبریز ہے انشاء اللہ اپنی عوام کی خدمت جاری رکھوں گا ۔

some image

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

گوجرخان کو ضلع بنانے کیلئے گوجرخان چوک سے ریلوے پھاٹک تک ریلی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان و انجمن تاجران ایکشن کمیٹی جانب سے گوجرخان کو ضلع بنانے کیلئے جو گوجرخان چوک سے ریلوے پھاٹک تک ریلی گئی اس میں روحانی تحریک پاکستان نے بھرپور انداز میں شرکت کی، سرور اینڈ شریف لاء چیمبر سے روحانی تحریک کے جلوس نے عبدالرحمن مرزا ، محمد رمضان مرزا یڈووکیٹ ، سید شبر عباس باقری اور بارایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد انجم مرزا کی قیادت میں طارق کیانی پلازہ کے سامنے پریس کلب اور ایکشن کمیٹی کی جانب سے ریلی میں بھرپور شرکت کی، دیگر اراکین میں چوہدری جہانزیب ، مبشر ڈوگر، محمد علی ، ظہیر کیانی، نقیب سلطان ، احمد حبیب مرزا، عبدالرزاق مرزا، عاشق کیانی وغیرہ نے شرکت کی، ریلی مرکزی انجمن تاجران اور پریس کلب گوجرخان کے قائدین کی قیادت ایکشن کمیٹی کے صدر مرزا عمرا سد اللہ ایڈووکیٹ ، انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری شہادت بٹ ، انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد اقبال، جماعت اسلامی کے راجہ محمد جواد، غلام قمر، کھوکھا یونین کے نومی بٹ ، گارمنٹس کے صدر احتشام شیخ کی قیادت میں ریلوے پھاٹک کی جانب نعرے لگاتے ہوئے ریلی گئی، انتظامیہ کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، شرکائے ریلی نے ریلوے پھاٹک پر کھڑے ہوکر لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کو روکے رکھا، شرکائے جلوس نے پرجوش نعرے لگائے ، ماریں گے مرجائیں گے گوجرخان ضلع بنائیں گے ، اس تحریک میں جماعت اسلامی ، تحریک انصاف ، پاکستان پیپلز پارٹی ، پریس کلب ، انجمن تاجران اور گوجرخان کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، پی ٹی آئی کے چوہدری محمد عظیم، شہزادہ خان اور چوہدری ساجد محمود ، طارق عزیز بھٹی نے بھی شرکت کی، بعدازاں ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص وہاں پر پہنچے اور انہوں نے عوام سے وعدہ کیا کہ کل ان شاء اللہ وزیراعظم سے مل کر گوجرخان کو ضلع بنانے کیلئے نوٹیفکیشن دیاجائے گا، دریں اثناء روحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمن مرزا نے تمام سیاسی ، مذہبی و علاقائی پارٹیوں کے افراد ، پریس کلب ، ایکشن کمیٹی اور دیگر زعماء کا شکریہ ادا کیااور انہوں نے کہا کہ ضلع بنانے کی تحریک میں نورحسین شاہ کے مشن کو جاری رکھا جائے گا ،اس مشن میں ندیم بخاری نے بھی کردار ادا کیا ، مرزا محمد رفیق نے بھی کردار ادا کیا، شوکت حیات مرحوم نے بھی ادا کیا ، ہم اس لگائی ہوئی مشعل کو بجھنے نہیں دیں گے اور روحانی تحریک عنقریب پریس کلب اور گوجرخان کی تنظیموں کے ساتھ مل کر سید کسراں ، اسلام پورہ جبر ، مندرہ ، دولتالہ اور شہر گوجرخان میں احتجاجی مظاہرے اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک گوجرخان کو ضلع نہیں بنایا جاتا۔ روحانی تحریک کے بانی نے کہا کہ دولتالہ کو تحصیل بناؤ ، مندرہ کو تحصیل بناؤ، ضلعی ہیڈکوارٹر بھی بناؤ اور بیول کو بھی تحصیل بناؤ ، اس مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔

some image some image

آزاد کشمیر اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر دنیا بھر کے مسلمانوں کے قلوب کو مسرت سے بھر دیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ خالد مبین ناظم اعلیٰ مجلس تحفظ ختم نبوت گوجرخان نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر دنیا بھر کے مسلمانوں کے قلوب کو مسرت سے بھر دیا ہے یقیناًتمام اراکین اسمبلی پوری امت مسلمہ کی طرف سے مبارک باد کے مستحق ہیں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے محاذ پر کام کرنے والوں کیلئے یہ سنگ میل ایک نئی منزل کی نوید نظر آرہا ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی تابناک تاریخ گواہ ہے کہ جس جس نے آقاؐ کی ختم نبوت کیلئے کسی درجہ میں بھی کام کیا اللہ تعالیٰ نے اسے سرفرازی عطافرمائی اور جس نے قادیانیوں کی طرفداری کی اللہ تعالیٰ نے اسے ذلیل و رسواکر دیا

گوجرخان ضلع بناؤ تحریک کی کال پر انجمن تاجران ، پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور سول سوسائٹی نے گزشتہ روز ریلوے ٹریک پر دھرنا دے کر راولپنڈی جانے والی ٹرین کو روک دیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان ضلع بناؤ تحریک کی کال پر انجمن تاجران ، پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور سول سوسائٹی نے گزشتہ روز ریلوے ٹریک پر دھرنا دے کر راولپنڈی جانے والی ٹرین کو روک دیا دھرنا کے شرکاء گوجرخان ضلع بناؤ کے نعرے لگا رہے تھے اس موقع پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران کے صدر حاجی چوہدری محمداقبال، جنرل سیکرٹری شہادت بٹ، مرزا عبدالرحمن، مرزا اسداللہ اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ آج پانچ سال ہو چکے ہیں گوجرخان کے عوام سے کیا ہوا وعدہ حکمرانوں نے پورا نہیں کیا ہمیشہ ہی یہاں کے عوام کے ساتھ وعدے کئے گئے مگر ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیااب ہمارا مطالبہ ہے کہ گوجرخان کو ضلع بنایا جائے اپنی سیاست چمکانے اور اقتدار حاصل کرنے کی خاطر یہاں کے بچوں کے مستقبل سے نہ کھیلا جائے اگر حکمرانوں کو اپنے اقتدار کیلئے ووٹ کی پرچی کی ضرورت ہے جس کی خاطر وہ جھوٹے وعدے کرتے پھرتے ہیں تو آمدہ انتخابات میں یہاں کے عوام بھی ووٹ کے وقت سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے اس موقع پر مظاہرین بھرپور انداز میں گوجرخان ضلع بناؤ کے نعرے لگاتے رہے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاویداخلاص، چیئرمین بلدیہ شاہد صراف نے دھرنے میں پہنچ کر انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے شرکاء سے مذاکرات کئے جس کے بعد پرامن طور پر دھرنا ختم کر دیا گیا

چک بیلی خان میں انٹر نیٹ کی کم رفتار اور بار بار تعطل سے صارفین کو انتہائی مشکلات

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان میں انٹر نیٹ کی کم رفتار اور بار بار تعطل نے صارفین کو انتہائی مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے انٹر نیٹ کی سست رفتاری اور تعطل کے باعث محکمہ نادرا اور بینکوں میں کام کافی متاثر ہوتا ہے جہاں روزانہ عوام کی عملہ کے ساتھ لڑائیاں نظر آتی ہیں یہ حال تو معمول کے نظام کا ہے اس کے علاوہ اگر کبھی کوئی فنی خرابی آ جائے تو اسے دور کرنے کا کام ہفتوں تک چلا جاتا ہے عوامی حلقوں نے محکمہ پی ٹی سی ایل کے حکام سے اپیل کی ہے کہ معاملہ کو فوری درست کیا جائے۔

آج چک بیلی خان میں بجلی کے بل جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے جبکہ صارفین کو تاحال بل کوموصول نہیں ہوئے

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان میں بجلی کے بل جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے جبکہ صارفین کو تاحال بل کوموصول نہیں ہوئے اس طرح آخری تاریخ گذر جانے پر آئیسکو کی لا پرواہی کی وجہ سے سرچاج کا اضافی بوجھ صارفین پر پڑ جائے گا بل تقسیم کرنے میں آخری تاریخ گذر جانے کا عمل پہلی درفعہ نہیں ہو رہا بلکہ ہر بار صارفین کو اس خفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس ضمن میں جب مقامی سب ڈویژن سے رجوع کیا جائے تو عملہ کی کمی کا کہا جاتا ہے حالانکہ عملہ کو پورا کرنا صارفین کا کام نہیں بلکہ یہ محکمہ کی ذمہ داری ہے عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ معاملہ کا نوٹس لے کر نہ صرف یہ کہ مسئلہ کو حل کیا جائے بلکہ تاریخ گذر جانے پر صارفین کو سرچارج بھی معاف کیا جائے

some image

تھاتھی میں زیر نگرانی شکیل احمد عطاری سالانہ میلاد مصطفی و عرس غوث الوریٰ کانفرنس

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔مورخہ15فروری بروز جمعرات دن دس بجے رہائشگاہ سابق ٹاؤن ناظم چوہدری محمد عظیم تھاتھی میں زیر نگرانی شکیل احمد عطاری سالانہ میلاد مصطفی و عرس غوث الوریٰ کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں خصوصی نعت علامہ محمد عادل کی ہو گی اور خصوصی خطاب حاجی اظہر عطاری کا ہو گا اس پاکیزہ محفل میں ہر خاص و عام کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔

سالانہ عرس مبارک پیر سید شاہسوار حسین مورخہ 18فروری بروز اتوار بمقام دربار عالیہ رتالہ ڈہوک پیراں

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔سالانہ عرس مبارک پیر سید شاہسوار حسین مورخہ 18فروری بروز اتوار بمقام دربار عالیہ رتالہ ڈہوک پیراں میں ہورہا ہے جس میں خصوصی خطاب مولانا عبدالرحمن جامی کا ہو گا اور زیر سرپرستی گدی نشین پیر سید ہارون حسین شاہ ہو گا ۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

میٹرو بس پراجیکٹ راولپنڈی اسلام آباد کو پنجاب میٹرو بس اتھارٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ پاکستان میٹرو بس پراجیکٹ راولپنڈی اسلام آباد کو پنجاب میٹرو بس اتھارٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر پانچ پیکجز کل تک میٹرو اتھارٹی پنجاب کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق کمشنرراولپنڈی ڈویژن ندیم اسلم چوہدری نے اس سلسلے میں ہدایات جار ی کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر راولپنڈی پیکج تھری شمس آباد تا آئی جے پی روڈ،اسلام آباد کے چار پیکجز میٹرو بس اتھارٹی کو دئیے جارہے ہیں۔ادھر کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے دادوچھا ڈیم اور عمار چوک سگنل فری منصوبہ کے حوالے سے جمعرات کو عسکری حکام کو بریفنگ دی ۔

 

اسلام آباد پولیس نے تھانہ ترنول اور تھانہ سہالہ کے علاقے میں قائم فحاشی کے دو اڈوں پر چھاپہ مار کر 25 افراد کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ اسلام آباد پولیس نے تھانہ ترنول اور تھانہ سہالہ کے علاقے میں قائم فحاشی کے دو اڈوں پر چھاپہ مار کر 25 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار کئے گئے افراد میں 19 دوشیزائیں بھی شامل ہیں جنہیں وفاقی دارالحکومت میں ملازمت کا جھانسہ دے کر دوسرے شہروں سے لایا گیا اور یہاں انہیں دھندے میں پھنسا دیاگیا ہے ۔ ترنول پولیس نے ڈی 17 میں واقع فلیٹ پر چھاپہ مار کر شاہد جاوید اور 5 لڑکیوں کو گرفتار کیا جبکہ سہالہ پولیس نے ڈی ایچ اے فیز IIکی سٹریٹIIسیکٹر ڈی میں چلنے والے ایک اڈے سے 5 افراد اور 14 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا ۔

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، نیو ٹیچنگ بلاک ہولی فیملی ہسپتال میں پانچ روزہ ایم آر سی پی پیسز کورس

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، نیو ٹیچنگ بلاک ہولی فیملی ہسپتال میں پانچ روزہ ایم آر سی پی پیسز کورس پروفیسر محمد عمر وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کی زیرنگرانی مکمل ہوگیا۔ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہے جو یہ کورس چوتھی مرتبہ منعقد کروا رہی ہے ، اس کورس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کورس میں رائل کالج آف فزیشن سرجن گلاسگو، لندن اور ایڈن برا یو کے کنسلٹنٹ اور ایم آر سی پی امتحان کے ایگزامنر بھی ہیں جو پاکستان میں آکر پاکستانی طلبہ کو اس امتحان کی تیار کروا رہے ہیں یہ پانچ دن کا کورس پروفیسر محمد عمر اور برطانوی ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم ڈاکٹر عصمہ قازی، ڈاکٹر محمد ولید، ڈاکٹر مشتاق آفریدی، ڈاکٹر طمار سعید کے ساتھ مل کر منعقد کرایا گیا۔ سعودی عرب، قطر، فلسطین، اور ملک بھر سے20ڈاکٹروں نے برطانوی امتحان کی تیاری کے سلسلے میں اس میں حصہ لیا اور اس کورس کے انعقاد کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے پروفیسر محمد عمر اور کورس کی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا، اس کورس کا معیار برطانیہ میں ہونے والے کورس کی طرح کا رکھا گیا ہے جس کی بدولت طلبہ کو ایم آر سی پی کا امتحان پاس کرنے میں آسانی ہوگی، اس کورس کی تیاری میں میڈیکل کی انتہائی پیچیدہ بیماریوں کے لئے مریضوں کا انتخاب کورس کی سب سے بڑی کامیابی تھی اور برطانیہ کے امتحان کی تیاری کرنےو الے ڈاکٹروں نے اس کو انتہائی مفید قرار دیا۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

الیکشن میں تما م مخالفین کو لگ پتہ جا ئے گا کہ لو گ مسلم لیگ ن سے کتنا پیار کرتے ہیں, عبدالمالک

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ایڈ منسٹر یٹر ضلع کونسل میر پور چیئر مین عبدالمالک نے کہاکہ مظفر آ باد کی تاریخ میں میا ں نوازشریف کا جلسہ تاریخی اہمیت کا حامل تھا کشمیر یو ں نے اپنے محبوب قائد میاں محمد نوازشریف اور دختر پا کستا ن مر یم نواز کا بھر پور انداز میں استقبال کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ میا ں محمد نواز شریف کشمیر یو ں کے دل کی دھڑکن ہیں ان کے ساتھ صرف سیاسی ہی رشتہ نہیں بلکہ قلبی رشتہ ہے ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ پا نچ فروری یو م یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفر آباد کے جلسے میں اتنی بڑی تعداد لوگو ں کی جمع ہو گئی یو ں محسوس ہو رہا تھا کہ یہ ایک ٹھاٹھیں مارتا ہو ا سمندر ہے انہو ں نے کہاکہ سابقہ حکو متو ں کے کئی بڑے جلسو ں میں یہ سب سے بڑا جلسہ تھا انہو ں نے کہاکہ مظفر آ باد کے جلسے کو دیکھ کر سابق صدر آ صف علی زرداری کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں اور وہ بڑھکیں مارنے پر مجبور ہو گئے ہیں الیکشن میں تما م مخالفین کو لگ پتہ جا ئے گا کہ لو گ مسلم لیگ ن سے کتنا پیار کرتے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیر یو ں کے ساتھ پا نچ فروری کو یو م یکجہتی کشمیر مظفر آ باد کا جلسہ تاریخ ساز تھا

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر حلقہ نمبر دو چکسواری اسلا م گڑھ کے سیکرٹری جنرل عظیم رحمت نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیر یو ں کے ساتھ پا نچ فروری کو یو م یکجہتی کشمیر مظفر آ باد کا جلسہ تاریخ ساز تھا جس میں کشمیر یو ں نے بھی اپنے محبوب قائد میا ں محمد نواز شریف سربراہ مسلم لیگ ن کا شاندار استقبال کیا جس کا تمام کریڈ ٹ وزیر اعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور ان کی پوری ٹیم کو جاتا ہے ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیو ں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ آ زاد کشمیر کی تاریخ میں آ ج تک کو ئی بھی سیاسی جماعت یا حکو مت اتنا بڑا جلسہ کرنے میں کا میا ب نہیں ہو سکی جتنا مسلم لیگ ن نے کرکے دکھایاہے اس جلسے سے ثابت ہو گیا ہے کہ خطہ کے لوگ قائد مسلم لیگ ن میا ں محمد نواز شریف اور متحرمہ مریم نواز کے ساتھ کتنی محبت اور پیا ر کرتے ہیں ۔

چکسواری پر یس کلب چکسواری کے دو بڑ ے گروپو ں کا اتحاد

some image

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چکسواری پر یس کلب چکسواری کے دو بڑ ے گروپو ں کا اتحاد ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر صحافتی سرگر میو ں میں انجام دہی پر متحد علاقہ چکسواری کے لوگو ں کو درپیش مسائل اجاگر کرنے پر اتفاق جمو ں کشمیر یو نین آ ف جرنلسٹس کے مرکزی صدر راجہ نثار احمد خا ن نے دونو ں گروپوں کو متحد کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا مقامی سطح پر سابق میڈیا ایڈوائزر چودھری یاسر ممتاز صدر افراز محمود راجہ سابق صدر حاجی ادریس چودھری سابق صدر محمدرفیق بھٹی اور برطا نیہ سے آ ئے ہو ئے صحافی اسرار علی چودھری سابق نائب صدر پر یس کلب چکسواری کی کو ششیں رنگ لائی ہیں مر زا محمد نذیر سمیت ان کے 10ساتھیو ں کو قائل کر لیا تقریب میں مرکزی صدر راجہ نثار احمد خا ن نے بطور مہما ن خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ پروفیشنل صحافی معاشرے کی آ نکھ اور کا ن ہوتے ہیں صحافی اصلا ح معاشرہ کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں اور صحافیوں کی صحافتی خدمات سے عوام کے مسائل حل ہو تے ہیں زرد صحافت کی وجہ سے صحافت بدنام ہو رہی ہے صاف ستھری صحافت کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کیلئے چکسواری پر یس کلب کے صحافیو ں کا صحافتی جہاد قابل ذکر ہے چکسواری پر یس کلب اندرون و بیرون ملک یکساں مقبول ہے آج مر زا محمد نذیر کی قیادت میں جن ساتھیو ں نے اتحاد و اتفاق کا مظاہر ہ کرتے ہو ئے اکھٹے ہو ئے ہیں میں چکسواری پر یس کلب کے تما م صحافیو ں کو مبارک باد پیش کرتا ہو ں اس موقع پر گورنمنٹ ہا ئی سکول چکسواری کے صدر معلم چودھری بشیر پرواز حاجی تا سب حسین ( ر) صدر معلم چکسواری چیئر مین زکواۃ و عشرکمیٹی حلقہ نمبر دو چکسواری راجہ عبدالعزیز خا ن حاجی اخلاق احمد دانش سابق اے ای او قائد اساتذہ چودھری مہربان علی مسلم کانفر نس مرکزی ممبر مجلس عاملہ چودھری رخسار ایوب چودھری ناصر محمود صدر ٹرانسپورٹ یونین میرپور راجہ خالد محمود ڈاکٹر محمداسحاق صدر ڈڈیال پر یس کلب نمبر دار چودھری محمد شفیق نے چکسواری پر یس کلب کے تما م صحافیو ں کو اتحاد واتفاق قا ئم کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔

ایس ڈی ایم ڈڈیال سردار زیشان نثا ر کو تبادلہ جرا ئی کر دیاگیا جبکہ ان کی جگہ چو ہدری نعیم کو بطو ر ایس ڈی ایم ڈڈیا ل تعنیا ت کر دیا گیا

some image some image

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ایس ڈی ایم ڈڈیال سردار زیشان نثا ر کو تبادلہ جرا ئی کر دیاگیا جبکہ ان کی جگہ چو ہدری نعیم کو بطو ر ایس ڈی ایم ڈڈیا ل تعنیا ت کر دیا گیا با قاعدہ ٹو نفیکشن جا ری ہو چکا ہے چو ہدری نعیم ایک دو روز میں چا رج سنبھا ل کر بطور ایس ڈی ایم ڈڈیا ل اپنا کام شروع کر دیں گے ۔۔۔ ڈڈیال(نمائندہ خصوصی) کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ میرپور کا ڈڈیال کے معذور افراد میں ویل چیئرز کی تقسیم کورٹ یتیم بچوں کا گھر ہے اس گھر میں بچوں کی شفقت اور خدمت کا جو کام ہو رہا ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی کورٹ کے پلیٹ فارم سے لائن آف کنٹرول کے متاثرہ علاقوں میں 20ہزار کمبل تقسیم کیے گئے سب سے بڑی عبادت انسانیت کی خدمت ہے جو بندہ دوسروں کی خدمت کیلئے کام کرتا ہے اصل میں وہی بڑا انسان ہے کورٹ کیلئے کام کرنے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں کشمیر فری بلڈ بینک ڈڈیال کی خصوصی معاونت سے معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کرنے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے سابق وزیر حکومت چوہدری محمد افسر شاہد،سابق چیئرمین ایم ڈی اے چوہدری حنیف، پرنسپل ریونیو اکیڈمی مظفر آباد چوہدری محمد ایوب،ایڈ منسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال ساجد نزیر ایڈووکیٹ، چوہدری مسعود بھلوٹ، ساجد دلاور، عبدالشاہد چوہدری اور دیگر مقررین کا خطاب جبکہ اس موقع پر چوہدری اختر، راجہ آزاد نمبردار ، صدر انجمن تاجراں چوہدری خلیل، اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال سردار ذیشان نثار اور یدگر بھی موجود تھے مقررین نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ چوہدری اختر نے غریبوں کی خدمت کا جو بیڑا اٹھایا ہے اس پر اللہ ہی انکو اجر دے سکتا ہے جو سکون غریبوں کی خدمت کرنے میں ملتا ہے وہ سکون کسی کام میں نہیں ملتا انہوں نے کہا کہ کورٹ آزاد کشمیر میں سب سے بڑا رفاعی ادارہ ہے ہمیں اس کا حصہ بننے پر فخر ہے کورٹ میں رہتے ہوئے ہمیں غریبوں اور یتیم بچوں کی خدمت کا موقع ملا ہے ہمیں جہاں بھی تکلیف دہ انسانوں کا پتہ چلتا ہے ہم وہاں جا کر ان کی خدمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہم نے لائن آف کنٹرول کے متاثرہ علاقوں 20 ہزار کمبل تقسیم کیے بنی نوع انسانو ں کی خدمت پر تمام دنیا کے مذہب اورعقیدے متفق ہیں ہم سب لوگوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ کورٹ کے اندر آکر ہمارا کام دیکھیں ۔

ڈڈیال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی پنجاب کا مشہور منشیات فروش گرفتار

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی پنجاب کا مشہور منشیات فروش گرفتار 3کلو چرس برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تفتیش شروع عوام علاقہ ڈڈیال کا ڈڈیال پولیس کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپور سید ریاض حیدربخاری کی ہدایت پر ڈی ایس پی ڈڈیال عط الرحمن کی نگرانی میں ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال راجہ ذوہیب طاہر اور اسد اقبالihcنے ہمراہ نفری جن میں ذوہیب، سہیل جرال، ذولفقار علی، تجمل بٹ، اور ناظم حسین اور دیگر شامل ہیں نے ناکہ لگا کر ملزم اصغر ولد شیر محمد قوم مند ساکن گجرانوالا کی تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے 3کلو چرس برآمد ہوئی جس پر ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف 9C cnsaکے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے عوام علاقہ ڈڈیال نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرنے پر ڈڈیال پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدررفاقت جنجوعہ کی ہمشیرہ وفات پا گئیں ۔ان کی نماز جنازہ سخی سبزواری والے قبر ستان میں ادا کی گئی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدررفاقت جنجوعہ کی ہمشیرہ وفات پاء گیں۔ان کی نمازے سخی سبزواری والے قبر ستان میں ادا کیا گیا جبکہ نمازے جنازہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئر مین قاہد ایوان سنیٹ سنیٹرراجہ محمد ظفر الحق، وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی چیئرمین پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب راجہ محمد علی ایم پی ائے حلقہ پی پی ٹو،چیئر مین یونین کونسل منیادندہ چوہدری صداقت حسین ، چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر میں ضلع کونسل راولپنڈی ،چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ، مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ علی اصغر، خطیب مر کزی جامع مسجد کہوٹہ مولاناادریس ہاشمی ،ممتاز عالم دین مولاناحافظ ظہور احمد نقیبی ،نوجوان عالم دین مولانا قاری عثمان احمد عثمانی ،مسلم لیگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر،مسلم لیگ کہوٹہ سٹی کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب، چیئر مین مونسپل کمیٹی راجہ ظہور اکبر ،وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ،وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی،چیئرمین یونین کونسل پنجاڑماسٹر محمد ظہور عباسی،چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی،وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل،چیئرمین یونین کونسل نارہ ماسٹر چوہدری یونس،چیئر مین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین ، سابق ناظم یوسی مٹور راجہ الیاس اختر ،صدر کہوٹہ بار ایسوسی ایشن سردار نذاکت حسین ،کونسلر محمود چوہان آف بگھون ،قاری عبد الرحیم ،وائس چیئر مین یوسی نڑھ محمد بشیر ستی ،راجہ عبد القدوس آف بگھون ،ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی سید ذرین حسین شاہ ،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ آصف ربانی قریشی ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ارشد محمود ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ ماسٹر نوازقریشی ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی عبد القیوم، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ ملک حاجی عبدالرؤف، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ فیصل محمود ،حاجی ملک منیر اعوان صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ، ملک شوکت حسین المعروف ملک مہان ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء ، سیکر ٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ،صحافی ملک عامر محمود ،ممبران پریس کلب کہوٹہ حاجی اصٖغر کیانی، راجہ عمران ضمیر، کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔

some image

مقا می نیو ز ا یجنٹ ہا ر و ن ا لر شید کی و ا لد ہ ،سہیل ا حمد کی پھو پھی طو یل علا لت کے بعد ا نتقا ل کر گئیں مر حو مہ کو گا ؤ ں مک میں سپر د خا ک کر د یا گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔مقا می نیو ز ا یجنٹ ہا ر و ن ا لر شید کی و ا لد ہ ،سہیل ا حمد کی پھو پھی طو یل علا لت کے بعد ا نتقا ل کر گئیں مر حو مہ کو گا ؤ ں مک میں سپر د خا ک کر د یا گیا نما ز جنا ز ہ میں پیپلز پا ر ٹی تحصیل کلر سید اں کے صد ر محمد ا عجا ز بٹ ،محمد فیا ض کیا نی ،ز ین ا لعا بد ین ،نو ید ا ختر مغل ، شیخ حسن ر یا ض ،عا بد ز ا ہد ی ،حا جی محمد ا سحا ق ،عا طف ا عجا ز بٹ ،محمد ضا بر ،ا لحا ج ا سلم با نی ،حا جی غلا م ر با نی ،شیخ ند یم ا حمد ،سید جنید عبا س شا ہ ،قمرا یاز ،چو ہد ر ی ا سد ا لر حما ن ا ٰیڈ و و کیٹ ،صحا فیو ں ،تا جرو ں ا و ر معز ز ین علا قہ نے شر کت کی ۔

خوش بخت ہیں وہ لوگ جو دینا میں رہتے ہیں تو خیربن کر ،جب دنیا سے جاتے ہیں ایک زمانہ انہیں یاد کرتا ہے،خلیق احمد راجہ کی یاد میں محفل

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔مہیرا سنگال کلر سیداں،خلیق احمد راجہ مرحوم کا شمار انتہائی نفیس انسانوں میں ہوتا تھا،ان کے جانے کے بعد ایک خلا سا محسوس کیا جا رہا ہے،ان کی کی ہوئی باتیں بہت سے دوست و احباب میں بہت اہمیت رکھتی ہیں،مرحوم ایک عمدہ انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک صحافی اور بہترین سیاست دان بھی تھے،وہ کافی عرصہ تک پوٹھوار ڈاٹ کوم کے ساتھ منسلک رہے ،انہوں نے ہمشیہ سچا ئی کو اپنا شعار بنایا،انہوں نے مخلوق خدا کی آواز کو اقتدار کے ایوانوں تک پہچانے میں کلید ی کردار ادا کیا،وہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کے پہلے ،،چیف ایڈیٹر ،،بھی مقرر ہوئے،گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں وارڈ نمبرایک مہیرا سنگال کی عوام نے ان کی عوام کے لئے کی گئیں کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کو بلا مقابلہ ممبر مونسپل کمیٹی کلر سیداں کا ممبر منتخب کیا،جو اس زمانے میں مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے،دعائے چہلم کا انعقاد کیا گیا،جس میں چےئرمین پاکستان مسلم لیگ ن و موتمر عالم اسلام راجہ محمد ظفر الحق،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہارون کمال ہاشمی،چےئرمین بلدیہ شیخ عبد القدوس، چےئرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر،ممبرچوہدری محمد اخلاق،ممبر چوہدری ظفر محمود،ممبر بلدیہ عابد زیدی،ممبر بلدیہ عاطف اعجاز بٹ، چےئرمین راجہ پرویز اختر قادری، چےئر مین صفدر کیانی،چےئرمین زبیرکیانی،صوبیدار حاجی چوہدری غلام ربانی،راجہ افتخار پکھڑال،سابق نائب ناظم راجہ اظہر اقبال پاکستانی،احسان الحق قریشی،شیخ خورشید،چوہدری توقیر اسلم، ممتاز شاعر یاسر کیانی،جنرل کونسلر چوہدری شفیق گجر، صحافیوں میں راجہ محمد سعید، انوار الحق راجہ،ملک یاسر،جاوید اقبال پرنس،سید مبارک علی شاہ، ملک صبور سمیت سیاسی،سماجی اور فلاحی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مولانا محمد اقبال قریشی نے خطاب فرمایا اور نعت خوان حضرات نے حمد و نعت کے پھول پیش کئے۔

Picture of the Day