Our _Blog_

Our Daily News

Monday 9th October 2017 ----- 19th Muharram Al Haram 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

یوسی نارہ کے لیے سوئی گیس منظور جبکہ بجلی کی مد میں لاکھوں روپے کی گرانٹ کا اعلان

PML-N public ally held in Nara, Kahuta as gas supply is announced

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ نارہ میں چیئرمین چوہدری یونس اورکونسلر محمود چوہان کے زیر اہتمام مسلم لیگ ن کا جلسہ ۔وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی سمیت پی پی ٹو کے چیئر مینوں کی شر کت ۔50لاکھ کی گرانٹ سے تعمیر ہونے والے پل کا افتتاح ۔

یوسی نارہ کے لیے سوئی گیس منظور جبکہ بجلی کی مد میں لاکھوں روپے کی گرانٹ کا اعلان ۔یوسی نارہ میں چیئرمین چوہدری یونس اورکونسلر محمود چوہان کی طرف سے اپنے مہمان خصوصی کا پر تباک استقبال گھوڑوں پر بٹھا کر جلسہ گاہ لا یا گیا جبکہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑئے اور اپنے مہمانوں پر "نوٹوں کی بر سات"۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز یونین کونسل کے نارہ کے گاؤں بھگون میں ایک بہت بڑا جلسہ منعقد کیا گیا جس اہتمام یوسی نارہ کے چیئرمین چوہدری محمد یونس اورکونسلر محمود چوہان نے کیا جلسے میں مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ، ممبر ضلع کونسل شوکت اقبال جنجوعہ ، چیئر مین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل ، چیئر مین یونین کونسل مواڑہ مجیر عبدالرؤف جنجوعہ ، چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ، چیئر مین یونین کونسل بیور راجہ محمد فیاض ، چیئر مین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی ، چیئر مین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی ، ، چیئر مین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین ، چیئر مین یونین کونسل بلاکھرصفدر کیانی ، چیئر مین یونین کونسل کنوہا پر وزیر قادری ، چیئر مین یونین کونسل لہڑی راجہ ممتاز،وائس ، چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ اسد محمود ستی ،وائس ، چیئر مین یونین کونسل یونین کونسل مٹورراجہ شیر بہادر،مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر ،معروف مسلم لیگی رہنماء عبد المجید مغل ،مسلم لیگی رہنماء راشد مبارک عباسی ،جنر ل کونسلر یوسی ہوتھلہ راجہ گلزار احمد المعروف گلزاری ،سابق نائب ناظم نارہ راجہ سجاد حیدر،راجہ ذوالفقار علی ستی ،قاری عبد الرحیم ،راجہ اظہار مجیدعرف زاری ، حیدر شاہ ، راجہ جلیل آف لونہ ، سید وجہی گیلانی ، چوہدری انتر آف بھگون ،چوہدری معروف جنرل کونسلر یوسی نارہ سمیت ہزاروں افراد نے شر کت کی ۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نے بھگون روڈ پر واقع بر ساتی نالے پر 5000000لاکھ کی خطیر گرانٹ سے تعمیر ہونے والے پل کا افتتاح کیا اور نارہ کے لیے یوسی نارہ کے لیے سوئی گیس منظور جبکہ بجلی کی مد میں لاکھوں روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا ۔اپنے خطاب میں مقرنین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے تمام مسائل حل کر ئے گی انشاء اللہ2018میں مسلم لیگ ن کی ہی حکومت بر سر اقتدار آئے گئی ۔

Nara, Kahuta; A PML-N public rally was held in village Baghoon, the rally was organised by Union council Nara Chairman, Ch Younis. guest of honour was envoy to the Prime Minister, Hafiz Usman Abbassi, who was brought on horse and with Dhol music.

At the public rally all the PML-N Chairman, vice Chairman along with councillors ad large number of public attended the rally. All the speakers praised contributions of the Prime Minister in PP2 constituency.

Hafiz Usman Abbassi announced new package for the union council Nara in which gas will supplied to the union council as well as electricity supply to all the villages. A opening ceremony was held on the inauguration of a bridge at the cost of 50 Lakh rupees.

Their was also announcement of upgrading of school, The guest at the rally applauded the PML-N led government for their contributions.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

وزیر اعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر فرانس کے دو روزہ دورے پر پیرس پہنچ گئے

PM Raja Farooq Haider given warm reception in Paris

some image

پیرس (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,زاہد مصطفی اعوان سے)----وزیر اعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر فرانس کے دو روزہ دورے پر پیرس پہنچ گئے ۔وزیر اعظم کے اعزاز میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس آزاد کشمیر کے صدر راجہ محمد اشفاق نے اپنے ہی ریسٹورینٹ پر ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے عہدیداران کے علاؤہ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس آزاد کشمیر کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے راجہ محمد اشفاق اور دوسرے لیگی عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا ۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم۔سینئرنائب صدر راجہ منظور حسین جنجوعہ۔نعیم چوہدری ۔کے علاؤہ لیگی عہدیداران اور صحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Paris, France; The Prime Minister, Azaad Kashmir, Raja Farooq Haider has arrived in France, A Reception was held by PML-N President, Paris, Raja Mohammad Ishtiaq for the Prime Minister, where large number of social and political personalities were present.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

بریڈ فورڈ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) ----بریڈ فورڈ میں مقیم بیول کے رہائشی محمد نصیر وارثی عرف بابو نے سلاو سے بریڈ فورڈ کے دورہ پر آئے ہوئے چوہدری اخلاق چوہدری یاسر علی نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی کے اعزاز میں ناشتہ کا زبردست اہتمام بریڈ فورڈ کی مشہور بریک فاسٹ پلیس مغل میں کیا - مغل بریک فاسٹ پلیس ناشتہ کی خوبصورت جگہ ہے جہاں پر ناشتہ میں نہاری، پائے، آملیٹ، چنا پراٹھا اور حلوہ پری کافی مشہور ہے- محمد نصیر وارثی نے سلاو سے آئے ہوئے مہمانوں کی بہت خدمت کی ان کو مختلف جگہوں پر بھی وزٹ کرایا-

بریڈفورڈ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)---- بریڈ فورڈ میں مقیم بیول کے رہائشی ملک حامد رضا کی طرف سے چوہدری یاسر،چوہدری اخلاق اور نمائندہ خصوصی پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی کے اعزاز میں پارٹی کا اہتمام کیا گیا- تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے کسی کونے سے بیول کا کوئی بھی شخص بریڈ فورڈ جائے اور حامد رضا سے روٹی کھائے بغیر واپس آئے ناممکن ہے گزشتہ روز سلاو سے بریڈ فورڈ کے دورے آئے ہوئے سلاو کے رہائشی چوہدری اخلاق، چوہدری یاسر علی اور نماہندہ خصوصی پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی کے اعزاز میں ملک حامد رضا نے ایک زبردست دعوت کا اہتمام پشاوری ریسٹورنٹ میں کیا جس میں سلاو سے آئے ہوئے مہمانوں ے علاوہ محمد نصیر وارثی، چوہدری آصف، حسیب چوہدری اور ملک آصف نے شرکت کی- تمام دوستوں نے مل کر کھانا کھایا اور مخلتف موضوع پر بات چیت بھی ہوئی- ملک حامد رضا بیول کے رہائشی ہیں اور کبڈی کے مشہور کھلاڑی حاجی پنوں خان کے بیٹے ہیں سلاو یا برطانیہ سے کوئی بھی بیول کا رہائشی بریڈفورڈ میں اگر آجائے تو حامد رضا کو خبر ہوجائے تو کام چھوڑ کر خدمت کے لیے پہنچ آتے ہیں اور کھانا کھانے کے بغیر جانے نہیں دیتے- کھانے کی اس پارٹی کے اختتام پر تمام دوستوں نے ملک حامد رضا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا کام چھوڑ کر ہم کو عزت بخشی-

some image

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

پنجا ب کی د س با ر ا یسو سی ا یشنو ں کے صد و ر کو معطل کر تے ہو ئے نا ئب صد و ر کو فو ر اً صد و ر کے چا ر ج سنبھا لنے کا حکم

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سیکر ٹر ی پنجا ب با ر کو نسل نے و کلا ء کی فہر ستیں بر و قت ا ر سا ل نہ کر نے پر پنجا ب کی د س با ر ا یسو سی ا یشنو ں کے صد و ر کو معطل کر تے ہو ئے نا ئب صد و ر کو فو ر اً صد و ر کے چا ر ج سنبھا لنے کا حکم د یا ہے معطل کیے جا نے و ا لے صد و ر میں با ر ا یسو سی ا یشن و ہا ڑ ی ،چو نیا ں ،گو جر ہ ،ر ینا لہ خو ر د ،میا ں و ا لی ،کلر سید اں ،فیر و ز و ا لا ،تا ند لیانو ا لا ا و ر جڑ ا نو ا لا شا مل ہیں نائب صد و ر کے فر ا ئض سنبھا لنے ا و ر تین ا یا م کے ا ند ر ا ند ر و کلا ء کی و و ٹر لسٹیں پنجا ب با ر کو نسل کو ا ر سا ل کر نے کی ہد ا یت کی ہے۔

 

انجینئر قمرالاسلام راجہ نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو میں جنوبی ایشیائی ممالک کی کانفرنسز میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم اور چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمرالاسلام راجہ نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو میں جنوبی ایشیائی ممالک کی کانفرنسز میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ پہلی کانفرنس کا مقصد تیسری دُنیا کے ممالک میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے آگہی پیدا کرنا اور مختلف شعبہ جات میں مساوی مواقع کی فراہمی تھی۔ انجینئر قمرالاسلام نے پاکستانی وفد کے قائد کی حیثیت سے شرکا کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں مساوی مواقع کی فراہمی کے ساتھ ساتھ خواتین کے ساتھ ترجیحی برتاؤ کیا جا رہا ہے اور اوپن میرٹ کے ساتھ ساتھ خواتین کے لیے ملازمتوں کا کوٹہ پانچ فیصد سے بڑھا کر پندرہ فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عمر کی حد میں بھی خصوصی رعایت دی جا رہی ہے۔ دوسری کانفرنس کا موضوع تعلیم میں غریب طالبعلموں کو مساوی مواقع کی فراہمی تھا۔ پاکستانی وفد کے سربراہ کی حیثیت سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پاکستان کو یہ فخر حاصل ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن دُنیا کا سب سے بڑا ایکویٹی ادارہ بن گیا ہے جو تیس لاکھ سے زائد مستحق طلباو طالبات کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ مفت کتابیں بھی فراہم کررہا ہے۔ واپسی پر دوہا میں ایک روزہ قیام کے دوران انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی اور ان کی ملک کے لیے خدمات کو سراہا۔ ہفتہ کی صبح لاہور پہنچنے کے فوراً بعد انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور تعلیم کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت میٹنگ میں مستحق بچوں کے لیے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں رواں مالی سال کے اندر چولستان سمیت دوردراز علاقوں میں 2700 نئے سکول کھولے جائیں گے جن میں سے آٹھ سو سکول کھولے جا چکے ہیں۔

عتیق امیر افضل کی جانب سے شہر یو ں کے اعزاز میں ایک پُر وقار ڈنر کااہتمام

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما و معر وف تاجر میاں امیر افضل نے بیٹے عتیق امیر افضل کو حج کی سعادت حاصل کرنے پرزشہر یو ں کے اعزاز میں ایک پُر وقار ڈنر کااہتمام کیا جس میں چوہدری محمد اشرف، سردار محمد یو سف، عابد حسین زاہدی ، محمد ضابر حسین، چوہدری زین العابدین، نصیر اختر بھٹی، سیٹھ عبدالرؤف بٹ ، الحاج محمد اسلم بانی ،مسعود بھٹی ،ر ا نا ز عفر ا ن ،حاجی محمد صغیر ، محمد فیاض کیانی ، نوید اختر مغل ،سب ا نسپکٹر نصیر ا لر حما ن ،طا ر ق محمو د ، شمشیر مسیح کے علاوہ اہل محلہ سمیت دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر معزین علاقہ نے حاجی عتیق امیر افضل حج کی سعادت حاصل دلی مسرت کااظہار کرتے ہو ئے مبارک باد پیش کی ۔

some image

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

ممتاز عالم دین مولانا قاری آمین خطیب جامع مسجد بلال کا گذشتہ روزجمعہ کے موقع پر خطاب

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ممتاز عالم دین مولانا قاری آمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوتﷺکے انکار سے سارے مذہب کی بنیاد گر جاتی ہے عقیدہ ختم نبوتﷺمذہب اسلام کی وہ اساس ہے کہ جس کے انکار سے پورے دین سے انکارلازم آتا ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مولانا قاری آمین خطیب جامع مسجد بلال نے گذشتہ روزجمعہ کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ حضور ﷺآخری نبی آپﷺکی ازواجؓ امت مسلہ کی ماہیں آپ کے اہل بعیتؓ اور اصحاب کرامؓساری امت کے لیے قابل تکریم عقیدہ ختم نبوت ﷺکے ختم ہونے سے ان سب کا انکار ہو جا تا ہے اسی طرع قرآن آخری کتاب حضور ﷺ کی احادیث بھی آخری پیغام فقحہ آخری لاء ہے ان تمام چیزوں کی نفی ہو جا تی انہوں نے کہاکہ اس لیے قانون تحفظ ختم نبوت ﷺکے بدلنے کی جسارت کی گئی ہے وہ حقیقتاًمہذہب اسلام اور امت مسلہ پر ایک بہت بڑا حملہ ہے اب اس کو اصلی صورت میں لایا گیا ہے مگر جو اقدام کیا گیا تھا یہ قابل مذمت ہے اس لیے زمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے یہ قانون بہت بڑی قربانیوں سے پاس ہوا تھا اس چھیڑنا آسان نہیں ہے ایسا کیا گیا تو پھر پوری قوم اٹھ کھڑی ہو گئی جس سے ناں تو کوئی سیاہ قانون بچے گا اور ناں ہی سیاہ قانون بنانے والی اسمبلی بچے گئی ۔

آٹھ اکتوبر2005کے زلزلے کے12سال مکمل ہونے پر 8اکتوبر کا دن "قومی سانحات سے آگاہی"کے حوالے سے متعین کیا گیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ آٹھ اکتوبر2005کے زلزلے کے12سال مکمل ہونے پر 8اکتوبر کا دن "قومی سانحات سے آگاہی"کے حوالے سے متعین کیا گیا ہے سول ڈیفنس کہوٹہ کے انچارج ساجد مہناس اور سول ڈیفنس کہوٹہ کے رضا کاروں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں بچوں میں شعور آگائی کے حوالے سے ایک پروگرام کیا جس میں قدری آفات سے نبٹنے کے لیے عملی مظاہرہ کیا گیا اس دن کو منانے کا مقصد ایک تو ان تقریباتین لاکھ سے زاہد شہیدا کی یاد کے حوالے سے ہے جو کہ آٹھ اکتوبر 2005کے تباہ کن زلزلے کی وجہ سے آزاد کشمیر ملحقہ علاقہ جات اور اسلام آباد کے مارگلہ ٹاورزکی تبائی کی صورت میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اس دن کا دوسرا بڑا مقصدعوام میں شعور اور آگاہی پیدا کر نا کہ ہم قومی سطح پر رہنماء ہونے والے قدرتی سانحات اور انسان کے اپنے پیدا کیے گئے انسانت کش سانحات غیر روائتی اور ممنوع ہتھیاروں استعمال دہشت گردی جیسے خونی واقعات دنیا کے تباہی کے دیگر سامان خرب ظلم ناانصافی وغیرہ سے بچا جائے ۔ اس دن کے حوالے سے ایک عملی تربیتی ورکشاپ محکمہ تعلیم کے تعاون سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ میں منعقد کی گئی جس میں سکول کے ٹیچنگ سٹاف اور طلبہ کو سانحات کی صورت میں حفاظتی اقدامات اور جان بچانے کے ہنگامی طریقوں سے عملی طور پر رشناس کرایا گیا اس موقع پر سکول ہذا کے پرنسپل سر قمر ناظم قریشی صاحب نے سول ڈیفنس کے چیف انسٹرکٹر ساجد مہناس اور ان کی ٹیم کے تمام رضا کاروں کا شکریہ ادا کیا اور ان یقین دلایا کہ ان کے اس پیغام کو عملی طور پر ہر گھر میں پہنچایا جا ئے گا ۔

Eastern Gujarkhan NEWS

شرقی گوجر خان کی خبریں

some image

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا تھاتھی میں ایک بڑے ورکر کنونشن سے خطاب

some image

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )َ۔۔۔۔۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا دور حقیقی جمہوریت کا دور تھا جس کو عوام آج یاد کر رہے ہیں ہمارے دور اقتدار میں ملک بھر میں تعمیر و ترقی کے جال بچھائے گے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا تھا آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا سیاسی مخالفین پی پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں موجودہ حکمرانوں نے ختم نبوت ایکٹ میں ترمیم کر کے اپنے آپ کو تباہی کے دھانے پر رلا کھڑا کر دیا میرے دور اقتدار میں یوٹیوب پر گستاخانہ موا د تھا جس کی وجہ سے میں نے یوٹیوب ملک بھر میں بند کر دی تھی وہ گزشتہ روز صوبیدار چوہدری عبدالعزیز مرحوم کے بیٹے چوہدری عبدالحمید ،چوہدری مجیب الرحمان اور چوہدری زاہد کی راہشگاہ تھاتھی میں ایک بڑے ورکر کنونشن سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پران کے ہمراہ پی پی تحصیل گوجرخان کے سرپرست اعلی ٰ راجہ جاوید اشر ف،جنرل سیکرٹری محسن صغیر بھٹی ایڈووکیٹ ،نائب صدر عرفان نوا ز راجہ اور مشاہد حسین و دیگر موجود تھے اس موقع پرپیپلز پارٹی یوسی تھاتھی کی تنظیم سازی بھی گئی اور منتخب ہونے والے عہدہداروں کو راجہ پرویز اشرف نے نوٹیفکیشن بھی دئیے ۔انہونے کہا تھاتھی میرا دوسرا گھر ہے صوبیدار چوہدری عبدالعزیز میرے بھائی تھے ان سے سنہری یادیں وابستہ ہیں یوسی تھاتھی کی باشغور عوام آئندہ آنے والے الیکشن میں میرا ساتھ دے گئے تا کہ تعمیر و ترقی کے باقی مائندہ کام مکمل ہو سکیں گئے اور پہلا وعدہ میرا یوسی کی عوام کو سوئی گیس کی فراہمی کا ہے ۔شرکا ء سے جنرل سیکرٹری محسن صغیر بھٹی ،چوہدری مجیب الرحمان اور یوتھ کونسلر عمران مانی نے بھی خطاب کیا ۔

ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بیول اور دیگر مقامی ڈاکخانوں سے پنشن کی ادائیگی نہیں کی جا رہی

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔۔۔۔۔ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بیول اور دیگر مقامی ڈاکخانوں سے پنشن کی ادائیگی نہیں کی جا رہی۔محکمہ ڈاک کے مقامی عملہ کا موقف ہے کہ کیش پہنچانے والی گاڑیوں سے کنٹریکٹ ختم ہونے کی وجہ سے ڈاکخانوں میں کیش نہیں پہنچ رہی جس کی وجہ سے پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی ممکن نہیں ہورہی ۔ دوسری طرف ہر ماہ کی پہلی تاریخ کا انتظار کرنے والے بزرگ پنشنرزروزانہ ڈاکخانوں کا چکر لگا لگا کر نڈہال ہوگئے ہیں۔ روزانہ انہیں کئی گھنٹوں بعد یہی جواب ملتا ہے کہ کیش نہیں ہے۔بیول سمیت شرقی گوجرخان کے ڈاکخانوں میں یہی صورت حال ہے۔بزرگ شہریوں اور فیملی پنشن لینے والی بیوہ خواتین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی ڈاکخانوں سے پنشن کی عدم ادائیگی پر باز پرس کی جائے اور ناقص انتظامات کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزادی جائے نیز سکیورٹی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرکے فی الفور کیش ڈاک خانوں میں پہنچانے کا انتظام کیا جائے۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

پمز کو شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے الگ کرنے کیلئے احتجاج چھٹے روز بھی جاری

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سٹاف و ملازمین کی جانب سے پمز کو شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے الگ کرنے کیلئے احتجاج چھٹے روز بھی جاری رہا۔ اس دوران ایمرجنسی میں آنیوالے مریضوں کو یہ کہہ کر واپس کیا جاتا رہا کہ صرف ایکسیڈنٹ والے کیس ڈیل کئے جائیں گے۔ ہڑتالی ملازمین نے9 ستمبر کو پارلیمنٹ ہائوس کی جانب مارچ کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔ ہفتہ کے روز پمز میں ایڈمن بلاک سے برن سنٹر تک ریلی نکالی گئی اور وفاقی حکومت کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔ نرسنگ ایسوسی ایشن کے صدر امام دین اور نان گزٹیڈ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ملک طاہر اعوان نے خطاب میں کہا کہ ہم پمز کو یونیورسٹی سے الگ کرنے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔۔ ہفتہ کو بھی پمز میں او پی ڈی، آپریشن تھیٹر سمیت دو درجن سے زائد شعبے بند رہے جس کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، مری، آزاد کشمیر، ہزارہ ڈویژن سیمت مختلف شہروں سے آنے والے 12ہزار سے زائد مریضوں کا چیک اپ نہیں ہو سکا۔

 

تھانہ وارث خان کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ سے باپ بیٹازخمی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ تھانہ وارث خان کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کرکے باپ بیٹے کوزخمی کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق ہفتہ کی رات ظفرالحق روڈپررہائش پذیراکبرجان اپنے موٹرسائیکل پرگھرکے دروازے پرپہنچاجہاں اس کے بیٹے محمدعیسیٰ نے دروازہ کھولااسی دوران دونامعلوم موٹرسائیکل سواروہاں پہنچ گئے اورگن پوائنٹ پرانہیں لوٹنے کی کوشش کی ان کی مزاحمت پرملزموں نے فائرنگ کردی جس سے دونوں باپ بیٹازخمی ہوگئے جنہیں بے نظیربھٹوہسپتال منتقل کردیاگیا۔

پنجاب بھر میں قبرستانوں کی جگہوں پر ناجائز قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو کارروائی کی ہدایت

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ وزیراعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب بھر میں قبرستانوں کی جگہوں پر ناجائز قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر قبرستانوں کی مقبوضہ زمین واگزار کروائی جائے۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلٰی کی اس ہدایت کے بعد میئر راولپنڈی سردار نسیم نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو حکم دیا ہے کہ فوری طور پر شہر کے تمام 64قبرستانوں کی اصل جگہ کا تعین کرتے ہوئے جہاں بھی قبضہ سامنے آئے فوری طور پر کارروائی کر کے جگہ واگزار کروائی جائے، یاد رہے کہ پنجاب کے دوسرے شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی مافیا نے متعدد قبرستانوں میں برسہا برس سے قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو اپنے عزیز اوقارب کی تدفین میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

راجہ امجدپرویز علی خان کوسیکرٹری تعلیم ایلیمنٹڑی اینڈسیکنڈری سکولز آزادکشمیر تعینات ہونے پردلی مبارک باد

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)---- آزادکشمیرسکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی راہنماؤں اللہ دتہ بسمل چودھری محمداکرام راجہ محمدیوسف محمدشکیل اعوان شاہدحنیف راجہ شہباز خان محمدجمیل اورنگ زیب شاکرقاضی محمدنویدنبیل احمدراجہ محمدفاروق نذیرحسین محمدآصف یوسف طاہرعنصر محمود اورقائداساتذہ چکسواری چودھری مہربان علی نے جناب راجہ امجدپرویزعلی خان صاحب کوسیکرٹری ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری سکولز آزادکشمیر تعینات ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے ان کی تعیناتی کاخیرمقدم کیاہے اور انہیں سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری سکولز آزادکشمیر تعینات کرنے پرحکومت آزادکشمیر کاشکریہ اداکیاہے۔

محمد حفیظ خان ضلعی جنرل سیکرٹری ٹیچرز آرگنائزیشن میرپور کی زیرصدارت راجہ امجد پرویز سیکرٹری تعلیم کی تعیناتی کے حوالے سے ایک اجلاس

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ محمد حفیظ خان ضلعی جنرل سیکرٹری ٹیچرز آرگنائزیشن میرپور کی زیرصدارت راجہ امجد پرویز سیکرٹری تعلیم کی تعیناتی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ خان ضلعی جنرل سیکرٹری ٹیچرز آرگنائزیشن سکولز آزادکشمیر نے کہاکہ راجہ امجد پرویز کا شمار آزادکشمیر کے قابل اور فرض شناس افسران میں ہوتا ہے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ ترین عہدہ پر ان کی تعیناتی محکمہ تعلیم کے لیے ایک نیک شگون ہے انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ موصوف اپنی بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے سخاوت محمود غوری سابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری آزادکشمیر سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راجہ امجد پرویز ایڈمنسٹریشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں محکمہ تعلیم کی ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار اد اکریں گے انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اساتذہ کو درپیش مسائل کے لیے بھی راجہ امجد پرویز سیکرٹری تعلیم اپنا کردار ادا کریں گے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمدامین سابق تحصیل صدر ٹیچرز آرگنائزیشن تحصیل ڈڈیال نے کہاکہ راجہ امجد پرویز جیسے فرض شناس اور اہل شخص کا سیکرٹری تعلیم تعینات ہونا ہمارے لیے باعث فخر ہے انہوں نے کہاکہ سیکرٹری تعلیم آزادکشمیر بھر کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی بلخصوص مڈل مدارس میں جونیئر سائنس مدرس، عربی معلمین کی تعیناتی سمیت دیگر مسائل پر اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہاکہ اساتذہ کے ٹائم سکیل کے معاملات عرصہ دراز سے یکسو نہیں ہو سکے۔جن اساتذہ کے ٹائم سکیل کیسز مظفر آباد میں زیر کار ہیں ان کیسز کو حل کرانے میں اپنا خصوصی کردار اد ا کریں تاکہ اساتذہ میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کرنے میں مدد ملے اجلاس میں اورنگزیب راجہ،سید سکندر شاہ، محمد زکریا، راجہ نسیم، سید سجاد حسین شاہ، تبارک حسین، راجہ فیاض خان،ضیاء اقبال، جاوید خان،چوہدری ساجد علی، راجہ طارق محمود، سکندر راجہ سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس کے اختتام پر شرکائے اجلاس نے راجہ امجد پرویز کو سیکرٹری تعلیم تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

لیڈی ہیلتھ ورکر کو نارمل مزنیہ پر لانے کے لئے حکومت آزاد کشمیر کو ایک ہفتہ کی ڈیڈلائن

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ لیڈی ہیلتھ ورکر کو نارمل مزنیہ پر لانے کے لئے حکومت آزاد کشمیر کو ایک ہفتہ ڈےٖڈلاین تفصیلات کے مطا بق لیڈی ہیلتھ ورکر تعدادی تقربیاً 3500لیڈی ہیلتھ ورکر ہیں نارمل مزنیہ پر لانے کے لئے سات دن کی ڈیڈلاین دی انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر سب کو ایڈ ویس تنخواہ دی جا تا ہے لیکن لیڈی ہیلتھ ورکر کو ایڈویس تنخواہ نہیں دی جا تا ہے جب پولیوکے قطرے ماں بچہ کا ہفتہ زچہ بچہ کی دیکھ بھال لیڈی ہیلتھ ورکر کرتی ہیں ہمارے ساتھ ظلم وزیاتی بند کی جائے اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے گے تو ٹھیک سات دن بعد مجبورًلیڈی ہیلتھ ور کر سٹرکوں پر آیا کرحل کرائے گئے اس کی تمام تر زمہ داری حکومت کی ہوگئی

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

حادثہ میں جانبحق ہونے والے پاک آرمی کے جوان حمزہ عباسی پورے فوجی اعزاز کے ساتھان کے آبائی گاؤں دوبیرن میں سپرد خاک کیا گیا

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ گزشتہ روز کہوٹہ کے قریب پنڈی روڈ پر نالہ لنگ پر ڈمپر اور کار کا المناک حادثہ میں جانبحق ہونے والے پاک آرمی کے جوان حمزہ عباسی اوردو نوں حقیقی بھائیوں طلعت عباسی ،طیب عباسی کو ہزاروں افراد کے موجودگی میں آشکبار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا کے پاک آرمی کے جوان کوپورے فوجی اعزاز کے ساتھان کے آبائی گاؤں دوبیرن میں سپرد خاک کیا گیا جبکہ حادثے میں فوت ہونے والے دیگردوبھائیوں کی نماز جنازہ محلہ آڑہ والے قبرستان میں ادا کئی گئی مر حومین کی نمازئے جنازہ ممتاز عالم دین قاری عثمان احمد عثمانی نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ، ممبر ضلع کونسل راجہ شوکت اقبال جنجوعہ جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ضلع راولپنڈی ،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ایم پی اے راجہ محمد علی ، خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد امیدوار برائے، صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو ،پی ٹی آئی حلقہ این اے پچاس کے رہنماء صداقت علی عباسی ، راجہ ایم ستار اللہ ایڈوکیٹ ،مسلم لیگ کہوٹہ سٹی کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، چیئر مین مونسپل کمیٹی راجہ ظہور اکبر ،وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ، پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب ،چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدواربرائے چیئر مین ضلع کونسل،وائس چیئر مین اسد محمود ستی،چیئرمین یونین کونسل پنجاڑماسٹر محمد ظہور عباسی،چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی، چیئرمین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین،وائس چیئرمین عبد الحمید مغل،چیئرمین یونین کونسل بیورراجہ محمد فیاض، ، ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی سید ذرین حسین شاہ ،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ آصف ربانی قریشی ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ارشد محمود ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ ماسٹر نوازقریشی ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی عبد القیوم، ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ فیصل محمود ،صدر پریس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر،حاجی ملک منیر اعوان صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدرراجہ رفاقت جنجوعہ، راشد مبارک عباسی ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء ، سیکر ٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ،صحافی ملک عامر محمود ،ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، کبیر احمد جنجوعہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔پاک آرمی کے جوان حمزہ عباسی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپر د خاک کیا گیا مرحوم کی قبر پر وزیر اعظم پاکستا ن ، صدر پاکستان ،آرمی چیف کی طرف سے پھولوں کی چادریں بھی چڑھاہیں گیں جبکہ پاک فوج کے چاک وچابند دستے نے سلامی پیش کی۔

some image

سیر ت کمیٹی چو آ خا لصہ کے بنیا د ی کا ر کن ر ا جہ عبد ا لحمید ا نتقا ل کر گئے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔سا بق چےئر مین یو سی کنو ہا لفٖٹیننٹ سلطا ن علی مر حو م کے فر ز ند سیر ت کمیٹی چو آ خا لصہ کے بنیا د ی کا ر کن ر ا جہ عبد ا لحمید ا نتقا ل کر گئے نما ز جنا ز ہ پر و فیسر ڈ ا کٹر سا جد ا لر حما ن نے پڑ ھا ئی جس میں چےئر مین سید ر ا حت علی شا ہ ،چےئر مین ر ا جہ ند یم ا حمد ،چےئر مین ر ا جہ پر و یز ا ختر قا د ر ی ،ا لحا ج غلا م ظہیر ،ر ا جہ جا و ید لنگڑ یا ل ،ڈ ا کٹر علی ا صغر ،ر ا جہ ر بنو ا ز خا ن ،حا جی ا حمد سعید ،پیر سید منصو ر حسین شا ہ ،حا جی عبد ا لو حید ،ا حسا ن ا لحق قر یشی ،با بو نو ر ا لہی ،نمبر د ا ر ا سد عز یز ،گلفر ا ز بٹ ا و ر د یگر نے کثیر تعد ا د میں شر کت کی ۔

حوالدار صا د ق کی ا ہلیہ محر ر تھا نہ صا د ق آ با د محمد ا شتیا ق ،ا سٹا م فر و ش محمد صا بر ،محمد مشتا ق کی و ا لد ہ گز شتہ ر و ز حر کت کلب بند ہو جا نے سے ا نتقا ل کر گئیں

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔حو ا لد ا ر(ر) صا د ق کی ا ہلیہ محر ر تھا نہ صا د ق آ با د محمد ا شتیا ق ،ا سٹا م فر و ش محمد صا بر ،محمد مشتا ق کی و ا لد ہ گز شتہ ر و ز حر کت کلب بند ہو جا نے سے ا نتقا ل کر گئیں نما ز جنا ز ہ میں چےئر مین یو سی نلہ مسلما نا ں چو ہد ر ی شفقت محمو د ،سا بق ٹا ؤ ن نا ظم حا فظ ملک سہیل ا شر ف ،ا یس ا یچ ا و تھا نہ صا د ق آ با د سید ز ا ہد شا ہ کا ظمی ،سا بق نا ظم محمد ا عجا ز بٹ ،مسلم لیگ ن کے بز ر گ ر ہنما شیخ محمد ا کر م ،بلد یہ کونسلر ز شیخ حسن ر یا ض ،ر ا جہ ظفر محمو د ،عا بد ز ا ہد ی ،لطیف بھٹی ،عا طف ا عجا ز بٹ ا و ر سید سیما ب حید ر شا ہ ،نو ید مغل تا جر و ن ،معز ز ین علا قہ ا و رتھا نہ صا د ق آ با د کے عملہ سمیت د یگر نے شر کت کی ۔

تعزیت

Condolences

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ۔۔۔۔۔چودھری مطلوب حسین چودھری محمدآفتاب چودھری محمدشکیل اورچودھری اللہ دتہ بسمل نے گزشتہ روزاسلام گڑھ جاکرحاجی چودھری منظور حسین سے ملاقات کی ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پران سے اظہارتعزیت کیامرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی اس موقع پرماسٹر محمدمقصودبھی وہاں موجودتھے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ سابق کونسلر بلدیہ راجپوت بردادری کے سرکردہ راہنماراجہ محمدعارف مرحوم کی محلہ راجگان ڈڈیال کی ولدہ محترمہ راجہ ظفر اقبال ،راجہ بنارس ،راجہ طارق کی ولدہ محترمہ گزشتہ روز انتقال کر گئی مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی قبرستان محلہ راجگا میں ادا کی گئی نماجنازہ گلہار شریف کے امام نے پڑھائی نمازجنازہ میں آزاد کشمیر ہائی کوٹ کے جسٹں راجہ شراز کیانی ،شوکت علی چوہدری ،خواجہ محمد نذیر ،عدالت خان،راجہ محمد عرفان ،ڈڈیال پریس کلب صدر ڈاکٹر محمد اسحاق،پریس کلب ڈڈیال کے صدر انور لطیف ڈار ، دیگر نے شرکت کی آخر میں مرحومہ کی درجہ کی بلندی کی دعاکی مرحومہ کو جنت فردوس میں جگہ عطا کر یں آمین

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔سا بق و ز یر د ا خلہ چو ہد ر ی نثا ر علی خا ن کے معا و نین خصو صی شیخ سا جد ا لر حما ن ، ر ا جہ عبد ا لطیف ر کن قو می ا سمبلی غلا م سر و ر خا ن ،حا فظ سہیل ا شر ف ملک ،چےئر مین ز بیر کیا نی ،منا ظر ا قبا ل جنجو عہ ،محمو د شو کت بھٹی ،ہما یو ں کیا نی ،ر ا جہ ا شفا ق جنجو عہ ،چو ہد ر ی نعیم بنا ر س ا و ر د یگر نے گا ؤ ں بٹر جا کر سپر یم کو ر ٹ کے (ر) ڈ پٹی سلٹسر ر ا جہ نو ر خا ن سے ا ن کی ا ہلیہ کی و فا ت پر د لی تعز یت کا ا ظہا ر کیا ۔

Picture of the Day