Our _Blog_

Our Daily News

Friday 9th June 2017 ----- 14th Ramadan 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

کلرسیداں میں بڑے دوکانداروں کے وارے نیارے

سبسڈی کی اشیاء یوٹیلیٹی سٹوروں سے غائب ،بازار کی دوکانوں میں دستیاب

Subsidized items missing from the utility stores and found sold in larger stores in Kallar Syedan

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔کلرسیداں میں بڑے دوکانداروں کے وارے نیارے ،سبسڈی کی اشیاء یوٹیلیٹی سٹوروں سے غائب ،بازار کی دوکانوں میں دستیاب ۔یوٹیلیٹی سٹور میں غیر معیاری بیسن کی فروخت ،

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان کے موقع پر نو ارب روپے کے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا جس کے ثمرات عام افراد تک پہنچنے کی بجائے بڑے دوکاندارو ں کو فراہم کیئے جا رہے ہیں یوٹیلیٹی اسٹوروں پر چینی دستیاب ہے نہ چنے جبکہ یہاں فروخت ہونے والا بیسن بھی غیر معیاری ہے

جس میں مکئی کا آٹا شامل کر کے فروخت کیا جا رہا ہے یوٹیلیٹی سٹوروں نے مافیا کی شکل اختیار کر لی ہے جس دن چینی لائی جاتی ہے اسی دن وہ غائب ہو جاتی ہے اور دوکانداروں کے اسٹوروں میں منتقل ہو جاتی ہے یوٹیلیٹی اسٹور کی بیشتر اشیاء اور مشروبات یہاں فروخت کرنے کی بجائے دوکانداروں کے ہاتھوں فروخت کر دیئے جاتے ہیں

اور عام لوگ اس کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں اسٹورو ں میں فروخت کیا جانے والا بیسن بھی غیر معیاری ہے اس طرح حکومت پنجاب کے نو ارب روپے سے عام لوگوں کی بجائے خواص کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں یوٹیلیٹی اسٹور کے مالکان اہم فریضہ سرانجام دے رہے ہیں ۔

Kallar Syedan; Larger shops are bricking with business during Ramadan as Subsidized items missing from the utility stores and found to be sold in larger stores in Kallar Syedan.

The Punjab government had announced nine Billion rupees package during Ramadan to supply Subsidized items at utility stores, so people with low income can afford to buy grocery goods.

All the grocery goods that arrive at utility store disappear and soon found to be sold in market stores in Kallar Syedan, those items left to sold are being low standard or are mixed of fake items.

The Punjab government has been told that you are not helping common man but the mafia who takes the goods from utility stores and sell them on again. Authorities are being asked to take action and investigate.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

پاکستانی نژاد امام مسجد نے شرمناک حرکتوں کی وجہ سے بڑھاپے میں اپنی ناک کٹوادی

Mohammed Haji Sadiq, 80, has been charged with 15 offences at Cardif Masjid

some image

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)----   برطانیہ کے شہر کارڈیف کے علاقے کے رہائشی اسی سالہ امام مسجد حاجی صادق نے شرمناک حرکتوں کی وجہ سے بڑھاپے میں اپنی ناک کٹوادی-

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امام مسجد حاجی صادق پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے پانچ سالہ بچی کو جنسی ہراساں کیا ہے اس کے علاوہ پینتس سال بچوں اور بچیوں کو قرآن پاک پڑھاتے ہوئے متعدد بچیوں کو ہراساں کیا

عدالت میں سنوائی کے دوران ایک لڑکی نے ویڈیو لنک پر بیان دیا کہ وہ کہیں سال پہلے امام مسجد حاجی صادق سے جنسی ہراساں کی جا چکی ہے مسجد جس میں حاجی صادق امامت کرواتے تھے وہ کچھ عرصہ پہلے آتشزدگی کے باعث بند کر دی گئی تھی

جس کے بعد حاجی صادق ایک اور مسجد میں امامت کروانے لگے اور دوبارہ بند ہونیوالی مسجد میں واپس نہ آئے حاجی صادق کے الزامات کی کارڈیف کورٹ میں سنوائی جاری ہے جلد ہی فیصلہ آنے کی توقع ہے-

Cardif, Wales; A former teacher at a Cardiff masjid has pleaded not guilty to indecently assaulting young girls. Mohammed Haji Sadiq, 80, has been charged with 15 offences relating to four different victims all aged under 14, over a 10-year period between 1996 and 2006.

Appearing at Cardiff Magistrates’ Court on Friday, Sadiq pleaded not guilty to all 15 charges. Seven related to allegations of indecent assault on a girl under the age of 14 between 1996 and 2001. The other eight charges related to allegations of intentionally touching a girl under the age of 13, the touching of which was sexual, between 2004 and 2006.

Sadiq was involved with Madina Masjid, now based in Woodville Road, Cathays, between 1976 and 2006. Police said Sadiq taught at the masjid until 2006, and since then has had no involvement with the masjid.

The defendant, of Lake Road East, Cyncoed, was remanded on conditional bail to appear at Cardiff Crown Court for his next hearing on January 13.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

پرائس چیکنگ کے موقع پر چوکپنڈوری شہر میں دو بیکری مالکان جبکہ ایک فروٹ فروش کیخلاف مقدمات درج

Traders in Chauk Pindori bazaar handed fines over price list rates

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس نے بدھ کے روز پرائس چیکنگ کے موقع پر چوکپنڈوری شہر میں دو بیکری مالکان جبکہ ایک فروٹ فروش کیخلاف مقدمات درج کروا دہئے ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس نے چوکپنڈوری میں واقع ایک بیکری پر چھاپہ مارا جہاں محمد جاوید سکنہ کرور پکا کارخانہ کام کر رہا تھا ۔مذکورہ شخص سے اے سی نے میڈیکل سرٹیفکیٹ طلب کیا گیا جو فراہم نہ کر سکا جس پر بیکری کے مالک سہیل احمد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اے سی نے چوکپنڈوری میں ہی واقع ایک اور بیکری کو بھی چیک کیا گیا جہاں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ۔بیکری میں مٹھائی بھی انتہائی پرانی اور زنگ آلود پڑی ہوئی تھی جو کہ حفظان صحت کے اصولوں کے بھی خلاف ہے جس پر بیکری کے مالک شہزاد نامی شخص کیخلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔دریں اثناء چوکپنڈوری روڈ کے اوپر ریڑھی لگاکر تربوز فروخت کرنے پر محمد حسین سکنہ ٹیالہ کیخلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔فروٹ فروش نہ صرف تجاوزات کا مرتکب ہو رہا تھا بلکہ ٹریفک کی آمدورفت میں رکاوٹ کا باعث بھی بن رہا تھا۔

 

تھانہ کلر سیداں نے شادی شدہ عورت کو اغواء کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

Police case registered against Shamraiz for abducting a married women from Kanoha

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔تھانہ کلر سیداں نے شادی شدہ عورت کو اغواء کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔محمد طاہر ولد محمد فاضل سکنہ کنوہا نے پولیس کو بیان دیا کہ میں محنت مزدوری کرتا ہوں۔میری شادی عرصہ نو برس قبل مسماۃ (ع) بی بی سے ہوئی جس کے بطن سے میری ایک بیٹی بعمرچھ برس ہے ۔میری بھانجی مسماہ (ع) بی بی سکنہ پڑ میں شادی شدہ ہے جس کو ملنے کیلئے میری بیوی وہاں جاتی رہتی ہے اور اس دوران شمریز نامی شخص نے میری زوجہ سے تعلقات استوار کر لئے ۔مورخہ 30 مئی حسب معمول کام سے فارغ ہو کرواپس آیا عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد بوقت ساڑھے نو بجے گھر آیا تو میری زوجہ گھر میں موجود نہ تھی جبکہ میری چھ سالہ بیٹی گھر میں اکیلے ہی سو رہی تھی ۔ میں نے اپنی بیوی کے بارے میں اپنے عزیز رشتہ داروں سے پوچھا مگر کچھ پتہ نہ چل سکا۔مورخہ 31 مئی،میری دوسری بیوی کے موبائل فون سے فون آیا اور مجھے معلوم ہوا کہ میری بیوی کو مسمی شمریز نے ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے جبکہ گھر کی پڑتال کرنے پر 35 ہزار روپے کی نقدی بھی غائب ہے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ, مسلم لیگ ن یو سی چوآخالصہ کے رہنما چیف مہربان حسین

Meharban Khan thanks MNA Shahid Khaqan Abbassi for gas supply project in UC Choa Khalsa

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔مسلم لیگ ن یو سی چوآخالصہ کے رہنما چیف مہربان حسین نے یو سی چوآخالصہ میں سوئی گیس کی منظوری اور کلرسیداں سے سرصوبہ شاہ دورویہ سڑک کے لیئے فنڈز مختص کرنے پر وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اربوں روپے کے میگا پراجیکٹ شروع کر کے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ چوآخالصہ کے علاوہ ٹکال ،ڈھوک بابا گوہر،ڈھوک آہیر ،میرگالہ خالصہ ،پیر حالی اور بڑی بن میں سوئی گیس کی منظوری دور حاضر کا بڑا منصوبہ ہے جس سے ہزاروں افراد مستفید ہو ں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ شاہد خاقان عباسی کے بڑے مشکور ہیں جنہوں نے میری اس درخواست پر کاروائی کی اور میگا پراجیکٹ دیئے ۔

اسٹیٹ لائف انشورنس کی جانب سے ڈیتھ کلیم کی ادائیگی

Family of Late Tahir Rizwan handed insurance payment in Mamyam

some image

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کا رپوریشن آف پاکستان کے سیلز منیجر انوار الحق راجہ نے گزشتہ روز ادارہ کی جانب سے ممیام کے رہائشی طاہر رضوان(مرحوم) کے بیٹے کوایک لاکھ اٹھارہ ہزار رچھ سو پیسنٹھ روپے کا ڈیتھ کلیم چیک دیا۔مرحوم نے اسٹیٹ لائف سے ایک لاکھ مالیت کی پالیسی خریدی تھی جس کی محض ایک قسط جمع تھی۔ اس موقع پر سیلز منیجر انوار الحق راجہ نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ اسٹیٹ لائف نے اپنے بیمہ دار سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔اسٹیٹ لائف کے راولپنڈی ذون نے2016میں 857 سے زائد خاندانوں کو اپنے وعدے کی پاسداری کر تے ہوئے ایک لاکھ روپے مالیت سے اوپر کے ڈیتھ کلیم چیک دیئے جن کے گھروں کے سربراہ اس دنیا میں نہیں رہے اور ان کی آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں رہا۔ جبکہ ایک لاکھ سے کم مالیت کے چیک اس سے گئی گنا زائد ہیں۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کا رپوریشن آف پاکستان یتیموں اور بیواؤں کو سہارہ دینے والا ادارہ ہے اور اسٹیٹ لائف نے ہمیشہ اپنے وعدے کی پاسداری کر تے ہو ئے اپنے پالیسی ہولڈرز سے کیے گئے وعدے کو پورا کیا ہے۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

پولیس تھانہ کہوٹہ کے سابق ایس ایچ او کے ستائے شخص نے خود سوزی کی دھمکی دے دی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پولیس تھانہ کہوٹہ کے سابق ایس ایچ او کے ستائے شخص نے خود سوزی کی دھمکی دے دی ۔پولیس تھانہ کہوٹہ کے سابق ایس ایچ او اور ملازمین کی ملی بگھت ۔نتھوٹ کے رہائشی ملک مکان کو گھر سے بے گھر کر دیا ۔با اثر ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ کہوٹہ کے سابق ایس ایچ اوسردار ذوالفقار احمد اور تین دیگر سب انسپکٹروں نے3لاکھ25ہزار روپے لے لیے ۔ پر چہ کاٹ کر دوسری جانب سے بھی بھاری رقم لے کر پرچہ خارج کر دیا ۔پولیس کا مذکورہ شخص کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ،رقم واپسی کا تقاضع کر نے پر عامر صدیق نامی ASIکا ساہل کو کسی بڑھے جھوٹے کیس میں اندر کر نے کی دھمکی ۔غریب شخص کی وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس ، آرپی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ میر ا پر چہ بحال کر کے نامزدملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے میری زمین اور پولیس کی طرف سے لی گی رقم واپس کی جائے ۔ ان خیالات کااظہار طارق محمود ولد منظور حسین ساکن جگیوٹ خالصہ یونین کونسل ہوتھلہ تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میں نے 6کنال زمین محمد آفتاب سے خریدی اور کمرہ تعمیر کرایا بجلی کا میٹر لگوایا ہوا تھا کہ چند افرادجن میں قمر زمان ، بابر اقبال ،سعد اشرف ، محمد اشرف ، تنویر عرف تیرواور حسن نے وہ کمرہ گرادیا اور مذکورہ نے ساہل کو زور کوب کیا جس میں نے پولیس تھانہ کہوٹہ میں درخواست دی جس پر مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 285بجرم440|427،148\149ت پ کے تحت مقدمہ بحکم عدالت درج ہوا جبکہ اس مقدمہ کے اندراج کے لیے پولیس تھانہ کہوٹہ کے سابق ایس ایچ او سردار ذوالفقار احمد نے 70ہزار ،ASIعامر صدیق نے1لاکھ50ہزار ،SIانصر نے70ہزار اورفرحت کیانی کار خاص نے35ہزار روپے نے لے لیے اور پھر ملزمان سے ساز باز کر کے میرا پرچہ بھی خارج کر دیا اور نامز د افراد نے میری زمین پر قبضہ کر لیا اور مجھے میری مالکیتی زمین پر بھی جانے سے بھی منع کرتے ہیں اور مجھ پر تشدد کیا میں جب دوبارا تھانہ کہوٹہ گیا تو دیکھا کہ مذکورہ افراد تھانہ کہوٹہ میں ایک پولیس افسر کے کمرئے میں رکھی ہوئی چارپائی پر بیٹھے آرام کر رہے ہیں مذکوراں پولیس افسران کی ملزموں سے ملی بھگت کر مجھے میری زمین سے محروم کر دیا ۔۔غریب شخص نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس ، آرپی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ میر ا پر چہ بحال کر کے نامزدملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے میری زمین اور پولیس کی طرف سے لی گی رقم واپس کی جائے بصورت دیگر اگر میرئے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے ناں ہو ئے تو میں CPOآفس کے باہر خود سوزی کر دوں گا ۔

some image

محکمہ جنگلات اورگزارہ کی غفلت ٹمبر مافیا نے کہوٹہ کے جنگلات میں سے چوری کاٹی کئی گئی لکڑی کے نشانات ختم کر نے کے لیے آگ لگا دی گئی

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ محکمہ جنگلات اورگزارہ کی غفلت ٹمبر مافیا نے کہوٹہ کے جنگلات میں سے چوری کاٹی کئی گئی لکڑی کے نشانات ختم کر نے کے لیے آگ لگا دی گئی ۔حکومت پاکستان کے خزانے کو کرڑوں روپے کا ٹیکہ ۔جنگل میں بسنے والے چرندپرند اور نایاب نسلیں جل کرخاکسترہر سال کروڑوں کی لکڑی غیرقانونی طریقے سے کاٹ کر پنجاب کی منڈیوں میں سپلائی کی جاتی ہے محکمہ جنگلات اورپولیس آنکگ بندکیے ہوئے جس کی وجہ سے حکومت پنجاب کو ہر ماہ" کرڑوں کا ٹیکہ" لگایا جا تاسپاہی سے لیکرمحکمے کا ڈی ایف او تک سب برابر حصہ لیتے ہیں عوام کا شدید احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات اور گذارہ کی ٹمبر مافیا سے ملی بھگت کی وجہ سے تحصیل کہوٹہ میں جنگلات کا صفایا ہو گیا ہے ٹمبر مافیا نے چیڑ کے سبز درختوں کا گاجر مالی کی طرع کاٹ کر جنگلات کا میدانوں میں تبدیل کر دیا رہی سہی کسرٹمبر مافیا کی طرف سے لکڑی کے نشانات ختم کر نے کے لیے لگائی جانے والی آگ نے نکال دی عوامی حلقوں کا سخت احتجاج اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔

مقامی انتظامی اداروں کی مبینہ سستی کے باعث کہوٹہ شہر اور دوسرے ملحقہ کارباری علاقوں میں بھکاریوں اور نوجوان بھکارنوں کی یلغار

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مقامی انتظامی اداروں کی مبینہ سستی کے باعث کہوٹہ شہر اور دوسرے ملحقہ کارباری علاقوں میں بھکاریوں اور نوجوان بھکارنوں کی یلغار نے کہوٹہ شہر جیسے حساس علاقے کوسکیو رٹی رسک بنا دیابھیک نہ دینے والے خریداروں اور راہگیروں کو بددعائیں دینا ، کھلی گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں اور دکانوں کے سامان چرانے کے علاوہ جرائم پیشہ عناصر کی مخبری کرنے کی شکایات بھی عام ہیں لیکن متعلقہ اداروں کی پْر اسرارخاموشی نے جان ومال داؤ پر لگا رکھا ہے تفصیلات کے مطابق کہوٹہ شہر میں بازار اور اس کے ملحقہ شہروں اور دیگر علاقوں کے بازاروں کے علاوہ گلی محلوں اور مرکزی شاہراؤں کے چوکوں پر بھی پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار ہے جو روزانہ محصوص اوقات میں بھیک مانگنا شروع کر دیتے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے مقامی پولیس ،انتظامیہ کی طرف سے بھکاریوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں لکی جا رہی ہے کہوٹہ شہر جیسے حساس علاقے میں بھکاریوں کی اتنی بڑی تعداد میں موجود تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے دور دور کے علاقوں سے بھی کہوٹہ میں نوجوان بھکارنیں بھیک مانگنے آتی ہیں اور بھیک کی آڑ میں فحاشی کا دھندہ کرتی ہیں اور دکانوں سے چوری بھی کرتی ہیں شہری و کاروباری حلقوں کی طرف سے سخت احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور دیگر حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

ایس پی راوالپنڈی افتخار الحق کا کہوٹہ رمضان سستے بازار کا دورہ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ایس پی راوالپنڈی افتخار الحق کا کہوٹہ رمضان سستے بازار کا دورہ بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنرمہر عنصر حیات اور دیگر عملہ کی تعریف وزیرا علیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جو رمضان پیکج دیا ہے اسکو عوام تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے تاجر اس مقدس ماہ رمضان کے مہینے میں ناجائز منافع خوری سے گریز کریں تفصیل کے مطابق ایس پی ضلع راوالپنڈی افتخار الحق نے ہمراہ ڈی ایس پی کہوٹہ ملک محمد اعجاز ، اے سی کہوٹہ عنصر حیات اور ایس ایچ او کہوٹہ سردار شکیل احمد کے ہمراہ کہوٹہ رمضان سستے بازار کا دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے لگائے گئے سٹالوں کا معائنہ کیا اور انتظامیہ کی طرف سے عوام کو دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا ایس پی افتخار الحق نے کہوٹہ رمضان سستا بازار میں لگائے گے سٹالوں آٹے چینی کی فراہمی اور دیگر بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کی تعریف کی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عوام کو معیاری اور سستی اشیاء فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے اور اس مقدس مہینے میں لوٹ مار کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔

some image

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

گوجرخان شہر بیول جبر دولتالہ اور دیگر علاقوں میں نا جائز منافع خوروں نے انت مچا دی مہنگائی کا طو فان بر پا کر دیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان شہر بیول جبر دولتالہ اور دیگر علاقوں میں نا جائز منافع خوروں نے انت مچا دی مہنگائی کا طو فان بر پا کر دیا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ طارق امیر اپنے دفتر میں بیٹھ گئے ، کلرک کو بازار میں مہنگائی کنٹرول کر نے کے لئے بھیج دیا فرضی کا روائیوں کا نوٹس لیا جا ئے مہنگائی کی روک تھام کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو اپنے دفتر سے با ہر آنا ہو گا تفصیلات کے مطابق گوجرخان اور گردونواح میں نا جائز منافع خوروں نے مہنگائی کا طوفان بر پا کر رکھا ہے فروٹ ، گوشت ، سبزیاں اور دیگر اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں کنٹرول ہی نہیں ہو رہی ہیں ہر دکاندار نے سرکاری ریٹ لسٹ کو صرف آویزاں کر نے کے لئے لٹکا کر رکھا ہے اور جبکہ ریٹ اپنی من مرضی کے مقرر کر رکھے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے کنٹرول کر نے کے لئے حکومت کی ہدایت پر عمل کر تے ہو ئے مقامی انتظامیہ اقدامات کرے

شہر تجاوزات کی بھرمار سبزی منڈی ، فروٹ منڈی ، تمباکو کٹڑہ ،قصائی گلی ، و دیگر گلیات میں چھابہ فروش، فروٹ فروش کے تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنا محال ہو گیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ شہر تجاوزات کی بھرمار سبزی منڈی ، فروٹ منڈی ، تمباکو کٹڑہ ،قصائی گلی ، و دیگر گلیات میں چھابہ فروش، فروٹ فروش کے تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنا محال ہو گیا ہے گوجر خان شہر میں سکھو روڈ ،لنڈا بازار جی ٹی روڈ کے اطراف میں تمام ریڑھیوں نے قبضہ کر رکھا ہے جس وجہ سے کسی بھی وقت حادثات کا خدشہ ہے

گوجرخان ، فروٹ کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی تین روزہ فروٹ خریداری کے بائیکاٹ

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان ، فروٹ کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی تین روزہ فروٹ خریداری کے بائیکاٹ کے باوجود قیمتیں بلند ترین سطح پر فروٹ کی قیمتیں سن کر خریداروں کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں لوگوں قوت خرید ختم ہو کر رہ گئی تفصیلا ت کے مطابق گوجرخان میں فروٹ کی قیمتوں میں تاحال کوئی واضح کمی نہ آسکی پھلوں کی قیمتیں سن کر خریداروں کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں من مانے ریٹ مہنگائی میں اضافہ کا باعث ہیں غریب اور متوسط طبقہ اس انتظارمیں ہے کہ فروٹ کی قیمتیں کم ہوں تو وہ فروٹ خرید کر افطاری فروٹ کے ساتھ کرسکیں لیکن من مانی قیمتوں سے فی الحال ان کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی مقامی انتظامیہ فروٹ کی قیمتوں کے تعین کے حوالہ سے ابھی تک کوئی ٹھوس اقدامات نہ کر سکی جس کے باعث فروٹ کی قیمتیں بلند ترین سطح تک پہنچ چکی ہیں

گوجرخان شہر میں سوئی گیس کا کم پریشر اور بجلی کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے, راجہ محمد عمیر

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ جماعت اسلامی کے رہنما راجہ محمد عمیر نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ گوجرخان شہر میں سوئی گیس کا کم پریشر اور بجلی کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے موسم میں بہتری کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آسکی شدید گرمی میں سوئی گیس کا کم پریشر سمجھ سے بالاتر ہے ماہ رمضان میں حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کے دعوے کہاں گئے بجلی کے ساتھ گیس کا بھی پریشر کم کر کے عوام کو دوہری مشکلات میں مبتلا کر دیا گیا ہے چاہیے تو یہ تھا کہ حکومت ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلانات پر عملدرآمد اور اپنے وعدوں کی پاسداری کرتی لیکن یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے بجلی کے ساتھ گیس کا بھی پریشر ختم ہو کر رہ گیا ہے افطاری اور سحری کے اوقات میں تو گیس کا پریشر کم تھا لیکن اب دن کو بھی گیس پریشر کم رہنے لگا اس صورتحال کا نوٹس لے کر عوام کی مشکلات کو ختم کیاجائے

Daultala and Jatli NEWS

دولتالہ اور جاتلیکی خبریں

آج بھی پیپلز پارٹی میں موجود ہوں اور آئندہ بھی انشا اﷲ اس کا حصہ رہوں گا , چیرمین یوسی جاتلی چوہدری ابرار رشید

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ چند دن قبل بعض اخبارات میں یوسی جاتلی پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کا مسلم لیگ ن کے نمائندوں سے ملاقات اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبر شائع ہوئی تو اس خبر کو بعض شخصیات نے میرے ساتھ منصوب کرنے کی کوشش کی جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے میں اس کی سختی سے تردید کرتا ہوں خوش فہمی میں رہنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گاچیرمین یوسی جاتلی چوہدری ابرار رشید ،میں راجہ پرویز اشرف کو ہی میں اپنا لیڈر مانتا ہوں ، میں آج بھی پیپلز پارٹی میں موجود ہوں اور آئندہ بھی انشا اﷲ اس کا حصہ رہوں گا بلدیاتی الیکشن سے قبل مسلم لیگ کی قیادت نے مجھے اپنے قافلے میں شامل کرنے اور ن لیگ کے ٹکٹ سے چیرمین یونین کونسل کاالیکشن لڑنے کی آفر کی گی اور ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز کا کہا گیا تو میں نے صاف انکار کر دیا پیپلز پارٹی نے مجھے چیرمین شپ الیکشن لڑنے کا ٹکٹ دیا تو اﷲ کے فضل و کرم سے میں چیرمین منتخب ہو گیا، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور ایک بہادر اور نڈر لیڈر ہیں، انہیں وزارت عظمی کا عہدہ ان کی قائد انہ صلاحیتوں کی وجہ سے ملا ،جس کی وجہ سے آج ہماری تحصیل گوجرخان کا نام پوری دنیا میں جانا جاتا ہے ،جس طرح انہوں نے گوجرخان عوام کی خدمت کی اس کی مثال نہیں ملتی، اس سے پہلے بھی اس دھرتی کے ہیوی ویٹ سیاست دان آئیتب ان کی و فاق اور صوبائی دونوں میں حکومت ہونے کے باوجود اپنی تحصیل کے کیے کوئی میگا پروجیکٹ نہیں دے سکے، ہماری اس سے بڑی بد قسمتی اورکیا ہو سکتی ہے،2018 کے جنرل الیکشن میں پیپلز پارٹی گوجرخان سے کلین سویپ کرے گی موجودہ حکومت کے منتخب تحصیل گوجرخان کے عوامی نمائندوں سے لوگ سخت نالاں ہو چکے ہیں اور لوگ جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ، انشا اﷲ عید کے فوار بعد مسلم لیگ ن کی درجنوں اہم شخصیاتپیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلانات کریں گئیں

یو نین کونسل راماں کے عوام کی معیار زندگی بلند کر نے کے لیے دستیاب تمام وسا ئل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں, مرزا عنا یت اللہ

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما و چیئر مین یو نین کو نسل راماں چیئر مین مرزا عنا یت اللہ نے کہا ہے کہ یو نین کونسل راماں کے عوام کی معیار زندگی بلند کر نے کے لیے دستیاب تمام وسا ئل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں ایم این اے راجہ محمد جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عز یز بھٹی کی معا ونت سے پوری یو نین کونسل میں بلا تفر یق تر قیاتی منصو بوں پر کام جاری ہے جس سے عوام کا میعارزندگی بلند ہوگا عوامی خدمت کا جو مشن لے کرمنتخب ہوئے تھے انشا اللہ اس حوالے سے اپنی ذمہ دار یاں پوری کر یں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ تحصیل گوجر خان کی قیادت نے یو سی راماں کو ہمیشہ اپنا گھر سمجھ یہی وجہ ہے کہ جو بھی عوامی مسائل ان کے سامنے پیش کیا جا تے ہیں ان پر فوری طور ضر عملددر آمدہو ا ہے انہوں نے کہا کہ پوری یو نین کو نسل میں سڑکوں اور گلیوں کو پختہ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ عملی سیاست ہمارا شیوا ہے جبکہ جھوٹ اور دھوکہ کی سیاست کر نے والوں کو آئندہ انتخابات میں شکت کا سامنا کر نا پڑے گا انہوں نے کہا2018میں مسلم لیگ ن اپنی کارکر دگی کی بنیاد کر یو نین کو نسل راماں سمیت تحصیل گو جر خان سے کلین سو یپ کر ئے گی

خون سفید ہو گیا جاتلی کے نواحی علاقہ بہیر رتیال میں زمین کے تنازعے پر بھائی نے بھائی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ خون سفید ہو گیا جاتلی کے نواحی علاقہ بہیر رتیال میں زمین کے تنازعے پر بھائی نے بھائی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا مقدمہ درج ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق شبیر احمد ولد مہربان خان سکنہ بہیر رتیال نے تھانہ جاتلی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں نے گیس میٹر کی سروس لگوائی اور اس کے اردگرد اینٹیں لگائی بشیر احمد جو کہ میرا سگا بھائی ہے اس نے گرا دیں تو میں نے دوبارہ لگا دیں گزشتہ روز افطاری کے بعد رات 8بجے کے قریب میں اپنے گھر میں بیوی بچوں کے ہمراہ موجود تھا کہ اتنے میں باہر ے گالی گلوچ کی آواز آئی میں نے باہر نکل کر دیکھا کہ بشیر مصلح پسٹل30بوراس کی بیوی مسلح کلہاڑی بشیر نے مجھے دیکھتے ہی پسٹل سے مجھ پرسیدھے فائر کیے ایک میرے دائیں بازو جبکہ دوسرا میری پسلی پر لگا اور میں گر گیا اتنے میں اس کی بیوی نے وار کلہاڑی کیا جو کہ مجھے چھاتی پر لگا جس سے مین شدید زخمی ہو گیا پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے زیر دفعہ324ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا وجہ عناد زمین کا تنازعہ بتا یا گیا ہے

Eastern Gujarkhan NEWS

شرقی گوجر خان کی خبریں

بیول کے نواحی علاقہ سوئیں حافظاں کا ٹرانسفارمر آئے روز خراب

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ بیول کے نواحی علاقہ سوئیں حافظاں کا ٹرانسفارمر آئے روز خراب،آئیسکو سب ڈویثرن کے اہلکار بھاری رشوت کا مطالبہ کرنے لگے ،اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔بیول کے نواحی علاقہ سوئیں حافظاں کا ٹرانسفارمر جو عرصہ دراز سے سنگل فیز چل رہا ہے آئے روز خراب ہوجاتا ہے شدید گرمی اور رمضان المبارک میں روز ے داروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اس سلسلے میں اگر آئیسکوسب ڈویثرن بیول کے ایس ڈی او سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے بھاری معاوضہ کا مطالبہ کر دیا جو غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہے لہذا وفاقی وزیر چوہدری عابد شیر علی اور ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ایس ڈی او کی من مانیوں کا سختی سے نوٹس لیں ان خیالات کااظہار سوئیں حافظاں کے رہائشی ہارون گل فراز،محمداشفاق اور عامر علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

رمضان المبارک میں بھی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی) ۔۔۔۔ رمضان المبارک میں بھی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،بیول اور گردونواح کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ بیول اور گردونواح علاقوں میں رمضاں المبارک جیسے مقدس ماہ میں بھی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کیو جہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوامی وسماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ عوام پر سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا عذاب بھی مسلط کر دیا گیا ہے جس سے خواتین کو امور خانہ داری میں دقت کا سامنا ہے ۔

مسلم لیگ ن انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی, شیخ طارق محمود سیٹھی

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)----  مسلم لیگ ن انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی مخالفین اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے الزام تراشی بند کریں مسلم لیگ ن نے کبھی بھی تھانہ کچہری کی سیاست نہیں کی کچھ لوگ مظلوم بن کر اپنی ناکام سیاست کو زندہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ اپنے مشن میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے گوجرخان میں بلا امتیاز ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے جس کا کریڈٹ ایم این اے راجہ جاوید اخلاص،ایم پی اے افتخاراحمدوارثی اور ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی کو جاتا ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

Rawat / Rawalpindi News

روات /راولپنڈیکی خبریں

اسلام آباد پولیس میں تبادلے اور معطلیاں ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے دو ایس ایچ اوز کو معطل کردیا

اسلام آباد (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )۔۔۔۔ اسلام آباد پولیس میں تبادلے اور معطلیاں ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے دو ایس ایچ اوز کو معطل کردیا ۔ایس ایچ او سبزی منڈی اسجد محمود کو معطل کرکے لائن حاضر کردیاگیا ایس ایچ او سبزی منڈی علاقے میں جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام رہا ، انسپکٹر رخسار مہدی کو سبزی منڈی تھانے کا نیا ایس ایچ او لگا دیا گیا ایس ایچ اولوئی بھیر ملک بشیر کو بھی معطل کردیا گیا انسپکٹر محبوب احمد کو لوئی بھیر کا نیا ایس ایچ تعینات کردیا گیا ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی: انسداد دھشت گردی کی عدالت نمبر ۲ میں ٹاپ سٹی کے مالک معیظ خان سمیت چھ دوسرے ملزمان کی پیشی

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔۔ راولپنڈی: انسداد دھشت گردی کی عدالت نمبر ۲ میں ٹاپ سٹی کے مالک معیظ خان سمیت چھ دوسرے ملزمان کی پیشی سی ٹی ڈی نے دس روز کا مزید ریمانڈ طلب کر لیا معیظ خان اور محمد عیسی کے وکلاء فیصل کوسین مفتی اور جی ایم شاہ نے دلائل دیتے ہوئے ریمانڈ کو مسترد کرنے کی استدعا کی وکلاء نے کہا کہ سی ٹی ڈی رینجرز کے ساتھ بارہ مئی کو ریڈ میں شامل نہ تھی جبکہ ہمارے مؤکل بے گناہ ہیں۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سے اتفاق نہیں کیا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے ٹاپ سٹی کے مالک کنور معیظ سمیت 7 ملزمان کو چودہ روزہ ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

راولپنڈی:تھانہ پیر ودھائی پولیس نے ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )۔۔۔۔ راولپنڈی:تھانہ پیر ودھائی پولیس نے ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ٹرک کی تلاشی کے دوران ایک من چرس 16کلو افیون برآمد تین ملزمان گرفتار پولیس۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پیر ودہائی پولیس نے کر وڑوں روپے مالیت کی ایک من چرس 16 کلو افیون پنجاب کے مختلف شہروں میں سمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا دی اور تین ملزمان گرفتار کر لئے گرفتار ملزمان میں سے دو کا تعلق پشاور اور ایک کا تعلق وہاڑی سے ہے ایس ایچ او مصطفی کمال نیازی کا کہنا ہے کے ملزمان نئے مو ٹر سائیکل سپلائی کر نے والے ٹرک میں منشیات سپلائی کر تے تھے۔ کاروائی کے دوران ٹرک سے چار نئے موٹرسائیکل بھی بر آمد کر لئے گئے ہیں۔

راولپنڈی تھانہ صادق آباد کے علاقیڈھوک کشمیریاں جامع اسکول کے قریب فائرنگ،فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ راولپنڈی تھانہ صادق آباد کے علاقیڈھوک کشمیریاں جامع اسکول کے قریب فائرنگ،فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی، جان بحق ہو نے والے شخص کا نام مبشرجبکہ زخمی ہونے والے شخص کا نام نبیل بتایا جاتا ہے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ,زرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گلی میں کھڑے ہونے کے تنازعہ پر پیش آیا،مبینہ ملزم مشتاق مغل نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

ایفی ڈرین کیس کے ملزم افتخار احمد خان نے فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائرکر دی

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )۔۔۔۔ ایفی ڈرین کیس کے ملزم افتخار احمد خان نے فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائرکر دی افتخار احمد خان نے اپنے وکیل راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ کے ذریعے اپیل دائر کی کے اسلام آباد ہائیکورٹ ، ٹرائل کورٹ کا اکیس اپریل دو ہزار سترہ کا فیصلہ کو کالعدم قرار دے ۔ اپیل میں استدعا کی گئی کے عدالت فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے ۔انسداد منشیات عدالت کی جج ارم نیازی نے اکیس اپریل دو ہزار سترہ کو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔ٹرائل کورٹ کی جانب سے فرد جرم عائد ہونے کے بعد ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی کاروائی۔شہریوں کو غیر معیاری اور ناقص فوڈ کھلانے پر متعدد ریسٹورنٹ کو جرمانے

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )۔۔۔۔۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی کاروائی۔شہریوں کو غیر معیاری اور ناقص فوڈ کھلانے پر متعدد ریسٹورنٹ کو جرمانے۔پیزہ ہٹ کو 50ہزار جرمانہ،چیتلیاں ریسٹورنٹ50ہزار جرمانہ ،سب وے 30ہزار جرمانہ ،کنٹکی ریسٹورنٹ کو50ہزار جرمانہ، رشید سویٹ کو 50ہزار جرمانہ،جہانگیر بالٹی کو غیر معیاری کھانے اور ناقص فوڈ کھلانے پر 50ہزار جرمانہ کیا گیاجبکہ دیس پردیس اور دیگر 10ہوٹلز کے سیمپلز لیے گئے اور نوٹسز جاری کیے گئے۔ کنٹوٹنمنٹ بورڈ کے عملے نے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں شہیریوں کو غیر معیاری۔باسی۔ اور ناقص کھانے فروخت کرنے والوں کے خلاف کوروائی کرتے ہوئے انہیں بھاری جرمانے کیے۔ اور نوٹسز جاری کیے۔ کینٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی غیر قانونی ہے۔ کینٹ کو صاف رکھنا۔ اور ہوٹلز کی چیکنگ اور انکے خلاف کاروائی کرنے کا قانونی حق کینٹ بورڈ کے شعبہ فوڈ کے پاس ہے۔راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے میں شہریوں کو ناقص اورغیر معیاری فورڈ فروخت کرے والے ہوٹلز کے خلاف اس وقت تک کاروائی جاری رہے گی۔جب تک وہ اپنا قبلہ درست نہ کرلیں۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

تحریک انصاف آ زاد کشمیر کی بڑ ی قوت بن چکی ہے, راجہ ذوہیب خا ن

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پاکستا ن تحریک انصاف آ زاد کشمیر حلقہ نمبردو کے صدر راجہ ذوہیب خا ن نے کہاکہ تحریک انصاف آ زاد کشمیر کی بڑ ی قوت بن چکی ہے چیئر مین عمرا ن خا ن اور آ زاد کشمیر پی ٹی آ ئی کے صدر بیر سٹر سلطا ن محمود چودھری کی اصولوں پر مبنی سیاست نے پارٹی مذید فعال اور مضبوط کر دیا ہے اگلے آ نے والے الیکشن پا کستا ن اور آ زاد کشمیر میں تحریک انصاف کو اقتدار میں آ نے سے کو ئی نہیں روک سکتا آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ان خیالات کااظہارا نہو ں نے صحافیو ں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کوعو ام نے پہلے ہی مسترد کر رکھا ہے اب مسلم لیگ ن کو بھی گھر بھیج دینگے عوا م ان دونو ں جماعتو ں کے آ پس میں مک مکا اور عوا م دشمن پا لیسیو ں سے پوری طرح اگاہ ہو چکے ہیں کر پشن کے خاتمے اور میرٹ کی بحالی تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے ۔

وفاقی حکو مت کی جا نب سے آ زاد کشمیر حکو مت کو اتنا زیادہ بجٹ نہیں دیا گیا, عبدالمالک

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر ضلع میر پور کے صدر چیئر مین عبدالمالک نے کہاکہ آج تک کسی بھی وفاقی حکو مت کی جا نب سے آ زاد کشمیر حکو مت کو اتنا زیادہ بجٹ نہیں دیا گیا جتنا مسلم لیگ ن کی حکو مت نے دیا ہے یہ وزیرا عظم پا کستا ن میا ں محمد نواز شریف کی کشمیر یو ں کے ساتھ گہری محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور وزیر اعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حید رخا ن پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے آ زاد کشمیر کے اندر بجٹ کے بعد اب تعمیر وترقی کا انقلاب آ ئے گا ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیو ں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ ان گیارہ ما ہ میں مسلم لیگ ن کی حکو مت بلا تفریق آ زاد کشمیر کے انتیس حلقو ں میں تعمیر و ترقی کے منصو بو ں پر کر وڑو ں روپے خرچ کر چکی ہے اور آ زاد کشمیر کے بجٹ میں عوامی فلا ح بہبود کے لئے خاطر خواہ فندز مختص کئے جا ئیں گے جس سے آ زاد کشمیر کے لوگ ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دو ر کا آ غا ز کر ینگے ۔

بے گنا ہ کشمیر یو ں کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں کیو ں نہیں پیش کیا جاسکتا ۔ حاجی ذوالفقار علی خا ن

نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ آل جمو ں و کشمیر مسلم کا نفر سن کے مرکزی سالار اعلیٰ حاجی ذوالفقار علی خا ن نے کہاکہ مقبو ضہ وادی میں قاتل بھار تی سیکیورٹی فورسز نے مودی سرکار کے کہنے پر ماہ رمضا ن المبارک میں بھی کشمیر یو ں پر بر بریت جاری رکھی ہو ئی ہے بھارت کے اس ظلم و ستم پر عالمی برادری کی خامو شی کا مقصد بھارت کو مقبو ضہ وادی میں دہشتگردی کی کھلی چھٹی ملی ہو ئی ہے مگر بھارت کشمیر یو ں پر جتنا مر ضی ہے ظلم کر لے کشمیر اس کے ہا تھ سے نکل چکا ہے ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیو ں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ حکو مت پاکستا ن کو مقبو ضہ کشمیر کی اس نا زک صورت حال کو اقوام متحدہ میں پیش کر نا چا یئے انہو ں نے کہاکہ اگر بھارتی دہشتگرد کا مقدمہ عالمی عدالت انصا ف میں لے جا یا جاسکتا ہے تو نہتے بے گنا ہ کشمیر یو ں کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں کیو ں نہیں پیش کیا جاسکتا ۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

تعزیت

Condolences

اٹلی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم چوہدری امجد)----   گزشتہ جمعہ کو ہر دلعزیز شخصیت چوہدری منگا جو پیرس سے اپنے وطن پاکستان گئے تھے جمعہ کے دن ماہ رمضان میں تقدیر الہی سے وفات پا گئے جس کی خبر سن کر ہر آدمی اور خاص کر ان کے دوست احباب ان کی اچانک موت پر دکھ سے نڈھال ہو گئے ان میں شامل راجہ ظہیر اختر سہوٹ حال مقیم یوکے نے اپنے تمام دوستوں کو فون کر کے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی اور چوہدری منگا کے بیٹے چوہدری خرم چوہدری خالد اوران کے رشتہ داروں میں چوہدری نصیر ۔چوہدری مغفور اور ان کے تمام لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی اور چوہدری منگا کے لئے اللہ کے حضور دعا کی اللہ پاک ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ان کے علاوہ اٹلی سے راجہ وحید اختر ۔راجہ انوارالحق راجہ تبسم یوکے ۔ حاجی شوکت ۔اٹلی سے راجہ حاجی حسن اختر سنگنی نے بھی ان کے لواحقین سے دلی دکھ کا اظہار کیا ان کے علاوہ اٹلی سے چوہدری فاروق آف موہڑہ ہیراں ۔چوہدری عامر سنگنی چوہدری راشد عرف ساجد ۔نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم چوہدری امجد سنگنی ۔راجہ صداقت سنگنی نے خاص کر ان کے بیٹوں اور تمام لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور ان کے والد صاحب لئے اللہ کے حضور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ۔

Picture of the Day

Northampton Masjid and Islamic Centre ..... Ramadan Mubarak

some image

The Northampton Masjid and Islamic Centre was founded in July 2013 after two of the local communities Taawun Educational Trust and Al – Iman Society of Northamptonshire entered into partnership to purchase the building after realizing they mostly shared the same ideas, objectives and visions.

The centre main objective is to provide spiritual guidance for the Muslim community at large and also wishes to cater for the social, cultural and educational needs of the Muslims of Northamptonshire and thus engaged in Daawah (propagation), education, welfare and other Islamic activities.

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk

    Website admin
    some image