Our _Blog_

Our Daily News

Tuesday 9th January 2018 ----- 21st Rabi Ul Sani 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

کلر سیداں شہر کو مسافر گاڑیوں کیلئے ون وے کر دیا گیا، مقامی افراد نے تحصیل انتظامیہ کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا

Kallar Syedan town center made one way traffic for passenger vehicles

some image

کلر سیداں، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی سے۔۔۔۔ کلر سیداں شہر کو مسافر گاڑیوں کیلئے ون وے کر دیا گیا جس کیلئے مقامی افراد نے تحصیل انتظامیہ کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا تا ہم راولپنڈی سے آنے والے سرکاری ملازمین نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اس پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا۔

گورنمنٹ گرلز ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کلر سیداں کی پرنسپل، اساتذہ اور طالبات نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو دی گئی مشترکہ درخواست میں تحریر کیا ہے کہ کلر سیداں شہر کو مسافر گاڑیوں کیلئے ون وے کر کے ہمارے سفری مسائل میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

بیشتر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے راولپنڈی روڈ اور گوجرخان روڈ پر واقع ہیں اور ہمارا زیادہ تر اسٹاف اپنے اپنے اداروں میں پہنچنے کیلئے ٹی ایم اے کی بسوں سے استفادہ حاصل کرتا ہے۔گزشتہ کئی ایام سے راولپنڈی کی جانب سے آنے والی مسافر گاڑیوں کاکلر سیداں شہر میں داخلہ بند ہونے کی وجہ سے ہمیں بائی پاس پر اترنا پڑتا ہے جس کے بعد ہمیں سواری کے انتظار میں کافی وقت تک انتظار کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ہم اپنے دفاتر میں تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے ڈیوٹی سے غیر حاضر قرار دے دہئے جاتے ہیں

۔انہوں نے اے سی کلر سیداں سے استدعا کی ہے کہ وہ صبح 8 بجے تک مسافر گاڑیوں کی شہر میں داخلے کے احکامات پر نظر ثانی کریں تا کہ ہمارے سفری مسائل میں کمی آ سکے اور ہم بروقت دفاتر پہنچ کر اپنے اپنے فرائض ادا کر سکیں۔

Kallar Syedan; The Kallar Syedan town centre has been made one way traffic for passenger vehicles, The decision has been welcomed by the local residents but civil workers working in Kallar Syedan have deplored the decision made by local municipal.

Kallar Syedan Government girls technical training center, Principal along with staff and students deplored the decision and have asked the decision to be reversed, They said our situation has become worse by making the one way system.

Most of the civil servants who work on Rawalpindi road and gujar Khan road, who use bus to come to work, now will be dropped at Kallar bypass which would mean a long walk to their work place.

Most of the workers working in Kallar Syedan have also asked for a compromise, where the bus service should be allowed to enter Kallar Syedan town center until 8am, allowing them to get to work on time.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے پاکستانی برٹش میڈیا کے اعزاز میں عشائیہ

British Pakistani media given reception by UK Pakistan Chamber of commerce (UKPCCI)

some image

لندن، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد افتخار وارثی۔۔۔۔ یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے برطانیہ میں پاکستانی میڈیا سے وابستہ افراد کے اعزاز میں عشائیے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔عشائیے کی یہ تقریب لندن کے علاقے ایلنگ میں ایک مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی۔

اس تقریب میں پرنٹ میڈیا، ٹی وی اور آن لائن میڈیا کے حوالے سے تمام معتبر نام موجود تھے۔تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری محمد صدیق نے برٹش پاکستانی میڈیا کا شکریہ ادا کیا جو پاکستان کی مثبت تصویر دنیا کے سامنے لانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

انھوں نے اس موقع پر برطانیہ میں آباد پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اس وقت پاکستان سرمایہ کاری کے حوالے سے ایشیا کا ٹائیگر بننے جارہا ہے ملک کے حالات سرمایہ کاری کے لیے موزوں ترین ہیں۔اس حوالے سے انھوں نے اپنے حالیہ دورے کا حوالہ دیا جس میں انھوں نے پاکستان میں مختلف شہروں میں اتھارٹیز ے ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنے خدشات ظاہر کیے مگر انھیں بتایا گیا کہ مغربی دنیا میں پاکستان کے اندر سیکیورٹی کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات میں کوئی صداقت نہیں۔

London; A Reception was held at a restaurant in London for all the major media journalist in London, The function was organized by Ch Mohammad Sadeeq President of of Pakistan Chamber of commerce and industry.

At the function were all major journalist connected with TV, Print Media and On line news. Ch Mohammad Sadeeq thanked the British Pakistani media for their support and dedication for their country Pakistan.

Also in his speech he urged the British Pakistani community to invest in Pakistan, Ch Mohammad Sadeeq President of of Pakistan Chamber of commerce and industry said he and his fellow directors have been in Pakistan and are encouraged for what we have seen.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

ہائی کورٹ کے ذریعے منکوحہ خاتون کو بیوی بنا کر گھر لے جانے کے خواہش مند مولوی صاحب کو خاتون نے شناخت کرنے سے ہی انکار کر دیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ہائی کورٹ کے ذریعے منکوحہ خاتون کو بیوی بنا کر گھر لے جانے کے خواہش مند مولوی صاحب کو خاتون نے شناخت کرنے سے ہی انکار کر دیا عدالت نے خاتون کو والدین کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی ۔چکوال کے گاؤں ملووال کے مولوی محمد آصف رضا گیلانی نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں درخواست دی کہ میری بیوی صائمہ شبیر کو محمد شبیر اور زعفران نے زبردستی اپنے گھر رکھا ہوا ہے خاتون کو عدالت طلب کر کے بیا ن لیا جائے ۔کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر نصیر الرحما ن نے خاتون کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جہاں معزز جج نے خاتون سے مولوی آصف رضا گیلانی کے بارے میں سوال کیا تو خاتون نے اسے شناخت کرنے سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے اسے والدین کے ہمراہ گھر روانہ کر دیا ۔یاد رہے کہ خاتون کا چند ماہ قبل نکاح ہوا تھا جس کے بعد مولوی آصف رضا گیلانی اسے اغوا کر کے لے گئے کلر سیداں پولیس نے مولوی صاحب کے خلاف اغوا کا مقدمہ بھی درج کر رکھا ہے جس میں آصف رضا گیلانی نے ایڈیشنل سیشن جج کلر سیداں گلزار احمد خالد سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے جس کی توثیق کے لیے آج بروز بدھ اسے عدالت پیش ہونا ہے ۔

گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرنے کی کوشش کرنے والا 30 سالہ شخص جانبر نہ ہو سکا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرنے کی کوشش کرنے والا 30 سالہ شخص جانبر نہ ہو سکا اور دو ہفتے موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ رات چل بسا ۔متوفی کے بھائی اشفاق محمود سکنہ بمہ گنگال نے 26 دسمبر کو تھانہ کلر سیداں میں متوفی بھائی عزیز حسن کے اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا تھا کہ متوفی کلر سیداں شہر میں ٹیلرنگ کا کام کرتا تھا ۔اپنے گھر سے باہر کھیتوں میں ایک درخت کیساتھ گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرنے کی کوشش کی،اس اطلاع پر میں فوری طور پر موقع پرپہنچ گیا مگر میرے پہنچنے سے قبل ہی مقامی افراد نے اس کے گلے سے پھندا نکال کر اسے تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جا چکے تھے جس پر میں بھی فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گیا جس سے مجھے معلوم ہوا ہے اسے بے نظیر ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دو ہفتے موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گیا۔متوفی نے ایک برس قبل شادی کی تھی جس کے ہاں کوئی اولاد نہ تھی۔

تعلیم کے فروغ کیلئے نجی تعلیمی ادارے اہم رول ادا کر رہے ہیں,چیئر مین بلد یہ شیخ عبد ا لقد و س

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چیئر مین بلد یہ شیخ عبد ا لقد و س نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے نجی تعلیمی ادارے اہم رول ادا کر رہے ہیں جس سے شرح خواندگی میں کافی حد تک بہتری آئی ہے۔تعلیم کے بغیر کوئی قوم اپنی بقاقائم نہیں رکھ سکتی۔طلباء و طالبات کی صلاحتیوں کو اجاگر کرنے کے سا تھ سا تھ غیر نصا بی سر گر میا ں بھی ضر و ر ی ہیں۔پر ا ئیو یٹ تعلیمی ا د ا ر ے جس طر ح کا م کر ر ہے ہیں و ہ قا بل تعر یف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزدی سمارٹ سکول میں فن ڈ ے کے مو قع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بچے قوم کا عظیم سرمایہ ہیں ،آج کا بچہ کل کا قائد ہے،اس لئے ضروری ہے کہ والدین اور اساتذہ مل کر ان کی تعلیم و تربیت میں اپنا کردار ادا کریں۔سکول کی پرنسپل ماہ رخ نے بتا یا کہ کوالٹی ایجوکیشن کا فروغ ہمارے ادارے کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ ادارے میں اعلی تعلیم یافتہ اسٹاف بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر مامور کیا گیا ہے جن کا مقصد بچوں کی صلاحتیوں میں نکھار پیدا کرنا ہے۔ادارہ میں کمپیوٹر لیب سمیت سائنس لیب اور دیگر جدید قسم کی تدریسی سہولیات میسر ہیں ۔ناظرہ کی کلاسز بھی جاری ہیں اور انگلش کی اسپیشل کلاسز کا بھی اجراء ہو چکا ہے تا کہ بچوں کو انگریزی میں عبور حاصل ہو سکے ۔اس مو قع پر بچو ں کی تفر یح کے لیے ورائٹی شو ،نشانہ بازی سمیت میجک شو ،گیمز بھی پیش کیا گیا جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا اور کھل کر داد دی۔تقریب میں بچوں کے والدین اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے سات سالہ بچے کو ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہو گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے سات سالہ بچے کو ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ،دوسرے حادثے میں چار طالب علم زخمی ہو گئے ۔پہلی کلاس کا طالب علم غلام حسین سکنہ پیکاں پیدل سکول جا رہا تھا کہ راستے میں کسی نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار دی جسے بے ہوشی کی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچادیا گیا۔ ٹریفک کے ایک اور حادثہ میں روڈ کراس کرتے ہوئے چار طالب علم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں مرہم پٹیاں کرنے کے بعد گھروں کو بھیج دیا گیا۔ٹریفک کا یہ حادثہ موہڑہ پھڈیال کے قریب واقع شاہین پبلک سکول کے سامنے پیش آیا جہاں رافعہ نوید،احمد سلیم،زہرہ اور تابندہ سکنائے دوبیرن روڈ کراس کر رہی تھیں کہ تیز رفتار ویگن کی زد میں آ کر زخمی ہو گئیں۔

کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے حتمی لسٹ آویزاں کر دی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے حتمی لسٹ آویزاں کر دی۔حتمی لسٹ کے مطابق اب صدارت کیلئے عرفان احمد چوہدری اور اطہر احمد خالد کے درمیان مقابلہ ہو گا۔نائب صدارت کیلئے سمیرہ شاہین اشتیاق اور طاہر آمین ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں،اسی طرح جنرل سیکرٹری کیلئے ابراہیم مرزاکا مقابلہ فہیم الدین کیانی جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے عثمان اسلم بانی اور سردار عاطف منیر کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ ووٹر لسٹ میں نام شامل نہ ہونے پر نائب صدارت کے امیدوار عمیر حسین بھٹی ایڈووکیٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے ہیں۔صدارت کے امیدوار سید سبط الحسن ایڈووکیٹ، عرفان احمد چوہدری کے حق میں دستبردار ہو گئے جبکہ عبدالحلیم چوہدری، عرفان الحق راجہ اور خضر حیات نے اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو کر کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔

تحصیل کلر سیداں میں جانوروں کی رجسٹریشن کا کام سست روی کا شکار

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلمپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تحصیل کلر سیداں میں جانوروں کی رجسٹریشن کا کام سست روی کا شکارہے۔فوکل پرسن ڈاکٹر محسن واثق کے مطابق تحصیل کلر سیداں میں اب تک صرف پچاس فیصد جانوروں کی رجسٹریشن کا کام مکمل ہو سکا ہے جبکہ ضلعی محکمہ لائیو اسٹاف نے حیوانات شماری کا کام10 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔حیوانات شماری کا عمل مکمل ہونے کے بعد معلوم ہو سکے گا کہ تحصیل کلر سیداں میں کتوں گھوڑوں ،گدھوں ،بھیٹر بکریوں ،بھینسوں ،مرغیوں،بطخوں اور دیگر جانوروں کی کل تعداد کتنی ہے تا کہ ان کے علاج معالجہ کے بارے میں مکمل جانکاری حاصل ہو سکے۔

بلد یہ کو نسلر و ا ر ڈ نمبر 22ر ا جہ طا ر ق محمو د نے ڈ ھو ک پنڈ ،پر ا نا سر و ہا ،ڈ ھو ک بیا ل ا و ر د یگر میں و ا ر ڈ کی سطح پر 35لا کھ ر و پے کی گر ا نٹ سے تر قیا تی مکمل کر ا د یے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ بلد یہ کو نسلر و ا ر ڈ نمبر 22ر ا جہ طا ر ق محمو د نے ڈ ھو ک پنڈ ،پر ا نا سر و ہا ،ڈ ھو ک بیا ل ا و ر د یگر میں و ا ر ڈ کی سطح پر 35لا کھ ر و پے کی گر ا نٹ سے تر قیا تی مکمل کر ا د یے تر قیا تی کا م کی تکمیل پر کا ر و با ر ی شخصیت مسعو د بھٹی ،حا جی جا و ید ،ر ا جہ ا ظہر ،ا متیا ز کیا نی ،ظفر کیا نی ،ر ا جہ شفا عت ،ر ا جہ غضنفر ،ر ا جہ نا صر نے بلد یہ کو نسلر ر ا جہ طا ر ق محمو د کا شکر یہ ا د ا کیا ہے ۔ا س مو قع پر ر ا جہ طا ر ق محمو د نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ و ا ر ڈ میں آ ئند ہ بھی فنڈ ز کی فر ا ہمی پر تر قی کا عمل جا ر ی ر ہے گا ا و ر بنیا د ی مسا ئل کو تر جیح بنیا د و ں پر حل کیا جا ئے گا ۔

انٹربورڈ کے زیر اہتمام گورنمنٹ سکول کھیلوں کا اہتمام کیا گیا

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔انٹربورڈ کے زیر اہتمام گورنمنٹ سکول کھیلوں کا اہتمام کیا گیا۔جس میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سرصوبہ شاہ کی فٹ بال ٹیم نے ڈسٹرکٹ لیول کے بعد ڈویثرن لیول میں بھی کامیابی حاصل کر کے بورڈ میں مسلسل دوسری بار اؤل پوزیشن حاصل کر کے چیمپئن بننے کا اعزا بھی حاصل کیا ۔سکول کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل میں بھی شاندارکامیابی پر چیئرمین چوہدری صداقت حسین،وائس چیئرمین توفیق تاج کیانی ،(یونین کونسل منیاندہ)سابق جنرل کونسلر بہادر علی چوہان،ٹھکیدار چوہدری پرویز اختر،کسان کونسلر چوہدری شبیر چوہان،مسلم لیگ نوں یونین کونسل منیاندہ کے صدر حاجی غلام فرید،یوتھ کونسلر راجہ اظہر یامین،صدر انصاف یوتھ ونگ سردار ناصر محمود،یوتھ کونسلر عدنان بشارت یونین کونسل چوآخالصہ، پاکستان پیپلز پارٹی POYتحصیل کلرسیداں کے صدر راجہ عمادطارق کیانی،توصیف فٹ بال کلب کے کوچ محمد منیر اشرف خالد،تاثیر بٹ عرف شانابٹ،حماد مادی،راجہ محمد زرین،چوہدری اخلاق ،چوہدری محمد مہران کی طرف سے سکول پرنسپل محمد اخلاق،سابق صدر پنجاب ٹیچر یونین چوآخالصہ وسپورٹس صدر ماسٹر محمد رمضان منہاس،ٹیم کوچ ماسٹر واجد، ماسٹر حاجی طارق محمود منہاس،اور جملہ سٹاف کو فٹ بال ٹیم کی شاندار کارگردگی پر مبار باد پیش کی گئی۔

بیول سالانہ لیگ شوٹنگ والی بال بال ٹوربامنٹ اختتام پذیر، فائنل میچ چوہدری ساجد منگا والی بال کلب( کنڈ)اور چوہدری ناظم والی بال کلب (سموٹ)کے درمیان ہوا

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔بیول سالانہ لیگ شوٹنگ والی بال بال ٹوربامنٹ اختتام پذیراس عظیم الشان ٹورنامنٹ پوٹھوہار کی چودہ بہترین ٹیموں نے شرکت کی فائنل میچ چوہدری ساجد منگا والی بال کلب( کنڈ)اور چوہدری ناظم والی بال کلب (سموٹ)کے درمیان ہوا۔جو سخت مقابلے کے بعد چوہدری ساجد منگا کلب نے جیت لیا۔فائنل میچ کے مین آف دی میچ طیب رشید(پنڈرڑہ ہردو) منگا کلب رہے۔مین آف دی سیریز محمد شمریز منگا کلب رہے۔منگا کلب کے کوچ محمد سرفراز بٹ عرف حضرت شہکی نے ٹیم کی شاندار کارگردگہ پر تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی۔

روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو پر لگ گئے،مرغی کی اونچی اڑان

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔روزمرہ کھانے کی اشیاء جن میں سبزیات جو کہ اس موسم میں دس بیس روپے فی کلو گرام ہوا کرتی تھیں،مولی ساٹھ روپے ،شلجم ساٹھ روپے،گاجر ساٹھ روپے،گوبھی ساٹھ روپے،پالک تیس سے پچاس روپے فی گڈی،ٹماٹر ۸۰ روپے فی کلو،دھنیاں بیس روپے کا ایک ہانڈی کے لئے،سبز مرچ ایک سو ساٹھ روپے،بھنڈی دو سو روپے کلو اسی طر ح پھل بھی ریٹ میں بہت زیادہ عام آدی می پہنچ سے دور،مالٹا ایک سو بیس روپے،مسمی سو روپے،کیلا سو روپے درجن،سیب بھی سو روپے سے زائد فروخت ہو رہا ہے لیموں اور ادرک بھی عوج پر ہے،دوکانداروں سے اگر ان چیزوں کو کم کرنے کے لئے کہا جائے تو موٹی موٹی آنکھیں دیکھائی جاتی ہیں،مرغی گزشتہ ایک ہفتہ سے زندہ فی کلو گرام دو سو سے زائد فروخت کی جا رہی ہے،دالیں،چائے،چاول ،آئل،گھی،خشک میوہ جات، بھی غریب کی پہنچ سے دور،محکمہ پرائس کنٹرول شاید ختم کر دیا گیا ہے،اگر دوکانداروں کو زور دے کر کسی چیز کی قیمت کم کرنے کو کہا جائے تو آخر جواب ملتا ہے کہ پیٹرول و ڈیزل مہنگا ہو گیا ہے،جب پیڑولیم مصنوعات سستی تھیں اس وقت کسی نے بھی مہنگائی کو کنٹرول نہیں کیا،عوامی حلقوں کا کہنہ ہے کہ اب تو الیکشن قریب ہیں کوئی بھی دوکانداروں سے پوچھنے کا رسک نہیں لے گا؟

ممیال تا پنڈ بھنسو روڈ کے لیے 6کروڑ اور سکوٹ سے دوبیرن لنک سڑک کے لیے 3کروڑ روپے کی گرانٹ جاری

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کی درخواست پر وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے 9کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ جاری کر دی ۔ممیال تا پنڈ بھنسو روڈ کے لیے 6کروڑ اور سکوٹ سے دوبیرن لنک سڑک کے لیے 3کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر دی اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ، معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی ، راجہ شوکت اقبال جنجوعہ اورچیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدکو خراج تحسین ۔الیکشن 2018میں شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گئے۔ میاں نواز آج بھی عوام کے دلوں میں حکمرانی کر رہے ہیں ملک کی عوام اس سال 2018میں ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے انتخابی نشان "شیر"پر مہر لگا کر قاہد محترم جناب میاں محمد نواز شریف کا ایک مر تبہ پھر ملک کا وزیر اعظم بناہیں گئے ۔ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، وائس چیئر مین ٹھیکدارمحمد بشارت نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے یوسی دوبیرن کلاں کے گاوں ممیال تا پنڈ بھنسو روڈ کے لیے 6کروڑ اور سکوٹ سے دوبیرن لنک سڑک کے لیے 3کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر نے پروزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ، معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی ، راجہ شوکت اقبال جنجوعہ کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا اس موقع پر ان کے پینل کے دیگر کونسلرز صوبیدارچوہدری نعمت،جنرل کونسلر محمد معروف راجہ ،کسان کونسلرحاجی محمدرفاقت،یوتھ کونسلر محمد ثاقب،اقلیتی کونسلر محمد بوٹا،لیڈز کونسلرسفینہ بیگم بھی موجود تھے۔ چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، وائس چیئر مین ٹھیکدارمحمد بشارت نے کہا کہ ہم ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری یوسی میں کروڑوں روپے کے کام کرائے الیکشن2018 کی آمد آمد ہے انشاء اللہ ہماری یوسی سے شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گئے ۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

روشن مواڑہ لائبریری و سماجی بیٹھک کا قیام

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ یوسی مواڑہ میں معروف رفاعی ادارے روشن مواڑہ ویلفئیر ٹرسٹ کے آنر راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کی طرف سے روشن مواڑہ لائبریری و سماجی بیٹھک کا قیام ۔ راوں میں باقاعدہ افتتاح بھی ہو گا ۔ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر سجاد جنجوعہ نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ اقدام یوسی مواڑہ میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ادقدام ہے اس لائبریری میں اعلیٰ قسم کی کتابیں ، تمام روزنامہ اخباریں اور انٹر نیٹ کی سہولت بھی موجود ہو گئی اور وہاں پر ڈیجٹل لائبریری سے بھی مستعفید ہو ں گئے اس کے علاوہ علمی اور ادبی رجحان کو فروغ دینے کے لیے سماجی بیٹھک یا گپ شپ مر کز کے طور پر حوصلہ افزائی کی جائے گئی تاکہ صحت مند بحث مباحثے اور مکالمے کا بھی رجحان کو بڑھاتے ہوئے ایک روشن ، روادار اور باشعور معاشرے کے قیام کی کی طرف سے پیش قدمی کی جا سکے انہوں نے کہا یہ اقدام اہل علاقہ کے لیے مثبت ثابت ہو گا عوام کے تعاون سے تمام کام ہونگے ان موقع پر ٹھکیدار احسن ، راجہ ناہید ، راجہ زاہد سمیت دیگر اہل علاقہ موجو د تھے تمام اہلیان علاقہ نے روشن مواڑہ ویلفئیر ٹرسٹ کے آنر راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کی ہے ۔

some image

جدید آلات اور سامان تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعوان کے حوالے کر دیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کواڈینیٹر حلقہ این اے پچاس حافظ عثمان عباسی کی طرف سے 17لاکھ کے جدید آلات اور سامان تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعوان کے حوالے کر دیا چےئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، وائس چےئر مین ملک غلام مرتضیٰ و دیگر کونسلرز بھی وہاں موجود تھے ، تفصیل کے مطابق کواڈینیٹر وزیر اعظم شاہد عباسی حافظ عثمان عباسی کی طرف سے 17لاکھ کے جدید آلات اور دیگر سامان کہوٹہ پہنچا دیے انھوں نے مزید کہا کہ ٹی ایچ کیو کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ بہت جلد 17ارب روپے کے منصوبوں کا افتتاح بھی کیا جائے گا اس موقع پر چےئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، وائس چےئر مین ملک غلام مرتضیٰ ،کونسلرز قاضی عبدالقیوم ،قاضی اخلاق احمد، سید زرین شاہ، ملک عثمان اور ایم ایس نے سامان وصول کیا راجہ ظہور اکبر نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ وزیر اعظم شاہد عباسی اور ھافظ عثمان عباسی نے تحصیل کہوٹہ۰ کے عوام کے مسائل جسطرح حل کیے اسکی مثال نہیں ملتی تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے مدر چائلڈ سنٹر میں اس سے قبل بھی وزیر اعظم نے جدید آلا اور مشینری مہیا کی تھی 17لاکھ کے نئے آلات اور سامان آنے سے عوام کو ریلیف ملے گا انھوں نے کہوٹہ شہر میں 31کلو میٹر گیس پائپ لائن اور22کروڑ کی واٹر سپلائی دینے پر اپنی طرف سے اور تمام ایم سی کے ممبران کی جانب سے شاہد عباسی اور حافظ عثمان عباسی کا شکریہ ادا کیا۔

some image

موجودہ حکمرانوں نے ملکی دولت کو بے دردی سے لوٹا ۔ راجہ طارق محمود مر تضیٰ

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ تحریک انصاف حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ملکی دولت کو بے دردی سے لوٹا ۔چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان امید کی ایک کرن ہیں جنکی جرات اور بہادری سے آج بڑے بڑ ے بادشاہِ سلامت کٹہرے میں ہیں انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کا استحصال کیا قوم کو مقروض بنایا آج ہر بچہ ایک لاکھ تیس ہزار کا مقروض ہے انھوں نے کہا کہ بد قسمتی کی بات ہے کہ اس حلقے کا وزیر اعظم ہوتے ہوئے بھی نہ یونیورسٹی ہے نہ ہسپتال اس پسماندہ علاقے کو صرف وعدوں پر بہلایا جاتا ہے راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ملک میں ایک ایسا نظام لائے گی جہاں امیر غریب سب برابر ہونگے سب کے لیے ایک جیسا قانون ہو گا انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور اس علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی اور اس آج نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لیے نوکری کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں انھوں نے کہ اکہ انشا اللہ عمران خان کی قیادت میں ایک نیا ء پاکستان ضرور بنے گا نوجوان عمران خان کا پیغام گلی گلی پہنچائیں ۔

آر، ڈبلیو،ایم سی کہوٹہ کا گریڈ اسٹیشن وارڈ نمبر 10صفائی کے بہترین انتظامات

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ آر، ڈبلیو،ایم سی کہوٹہ کا گریڈ اسٹیشن وارڈ نمبر 10صفائی کا بہترین انتظامات ۔اہل محلہ کی طرف سے چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ ، انچار ج آر، ڈبلیو،ایم سی ولید عباسی اور سینٹری ورکر سپر وائزر گل اجمیر کی شاندار الفاظ میں تعریف ۔ تفصیل کے مطابق چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر،وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ ، انچار ج ویسٹ منیجمنٹ ولید عباسی کی خصوصی ہدایت پر سپر وائزرسید علی شاہ اور گل اجمیرنے زیر نگرانی وارڈنمبر10گریڈ اسٹیشن ، ڈھوک بابا عطامحمد میں بہترین صفائی کر ائی محلے بھر کی تمام گلیاں اور نالیوں صاف کی ۔اہل محلہ کی طرف سے چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ ، انچار ج ویسٹ منیجمنٹ ولید عباسی اور سپر وائزر سید اسدعلی شاہ اورگل اجمیر کی شاندار الفاظ میں تعریف۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائی مین بازار میں واقعہ معروف کاروباری شخصیت کے چار گودام سیل کردیے گئے،گودام میں چوہوں کی بھرمار

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائی مین بازار میں واقعہ معروف کاروباری شخصیت کے چار گودام سیل کردیے،کارروائی چوہوں کی بھرمار ، زائد المعیاد مشروبات ، مربہ جات کی وجہ سے کی گئی چند روز قبل انڈسٹریل اسٹیٹ میں ہزاروں کلو جعلی سرخ مرچ برآمد کر کے فیکٹری بھی سیل کی گئی تفصیلات کے مطاب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گوجرخان شہر میں ملاوٹ مافیا، صحت و صفائی کے حوالہ سے روزانہ کی بنیاد پر کارروائی جاری ہے گزشتہ چند دنوں کے دوران فوڈاتھارٹی کی ٹیم نے جعلی سرخ مرچ کی فیکٹری اور معروف برانڈ کی جعلی پتی بناے کے گودام اور مین بازار میں واقع ایک بڑے کریانہ کے معروف تاجر کے چار گودام سیل کر دیئے گوداموں میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور چوہوں کی بھرمار کے علاوہ ایکسپائر مشروبات مربہ جات وغیرہ کی بڑی تعداد پائی گئی فوڈ اتھارٹی نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں متعلقہ کاروباری ادارے صحت وصفائی کے حوالہ سے اپنے معاملات بہتر کر لیں

گورنمنٹ سرور شہید کالج گوجرخان میں سالانہ پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ (پی ٹی ایم) کا انعقاد

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ استاد اور شاگرد کے مابین اعتماد کا باہمی رشتہ حصول علم میں اہم اور بنیادی کردار ادا کرتا ہے والدین کافرض بنتا ہے کہ وہ اپنے زیر تعلیم بچوں کی نصابی سرگرمیوں سے مکمل طور پر آگاہ رہیں اور اساتذہ کے ساتھ رابطہ میں رہیں گورنمنٹ سرور شہید کالج گوجرخان میں سالانہ پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ (پی ٹی ایم) کا انعقاد بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ان خیالات کااظہار سالانہ پی ٹی ایم کے موقع پر پرنسپل ادارہ سید ساجد علی بخاری نے اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ اس سالانہ میٹنگ میں ستر فیصد سے زائد والدین نے شرکت کر کے اس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہ اس کا بنیادی مقصد طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کے حوالہ سے ان کی کارکردگی والدین کے سامنے رکھنا ہوتی ہے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں پر رائے دے کر طلبہ کی صلاحیتوں میں مزید بہتری اور نکھار لایا جاتا ہے ساجد علی بخار ی نے کہا کہ والدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ و ہ پی ٹی ایم میں ضرور شرکت کیا کریں تاکہ انہیں اپنے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں سے آگاہی حاصل ہوسکے انہوں نے اس موقع پر کالج اساتذہ کی محنت پر انہیں بھی خراج تحسین پیش کیا

جھنڈا کے رہائشیوں کا مسئلہ حل کرانے پر شکریہ

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ، راجہ ضیاء الحق، مرز امظہر، عبدالرحمن ، عمران ملک، مرزا ظفر ، مرزا مبشر، مرزا خالد نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ ہاؤسنگ سکیم نمبر1اور بہاری کالونی کے نکاسی آب کے پانی سے جھنڈا کے متاثر ہونے کا خطرہ تھا اس مسئلہ کوسابق کونسلرملک غضنفر نے خصوصی کاوشوں سے حل کرایا جس پر وہ خراج تحسین کے لائق ہیں انہوں نے کہا کہ جھنڈا کے رہائشیوں کا مسئلہ حل کرانے پر چیئرمین بلدیہ الحاج محمد شاہد صراف کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس مسئلہ کو حل کرانے میں خصوصی دلچسپی لی اور جھنڈا کے رہائشیوں کا یہ مسئلہ حل کرا دیا

ملک نثار اعوان ایڈووکیٹ کو جوائنٹ سیکریٹری گوجرخان بار ایسو سی ایشن بننے پر مبارک باد

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ملک نثار اعوان ایڈووکیٹ کو جوائنٹ سیکریٹری گوجرخان بار ایسو سی ایشن بننے پر مبارک باد، شاہد کیانی ایڈوکیٹ، سہیل کیانی ایڈوکیٹ۔ بار ایسوسی ایشن گوجرخان کے سالانہ انتخابات 2018 میں بلا مقابلہ منتخب ہو نے والے جوائنٹ سیکریٹری ملک نثار اعوان ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری مرز ارشد انجم ایڈووکیٹ، فنانس سیکریٹری عفرانہ جبیں ایڈووکیٹ اور لائبریری سیکریٹری مہر احسان خان ایڈووکیٹ کو چئیرمین تجاوزات راجہ سہیل کیانی ایڈووکیٹ، راجہ شاہد کیانی ایڈووکیٹ، مرزا کامران ایڈووکیٹ، صدر گوجرخان بار مرزا اسد اللہ ایڈووکیٹ، عرفان قریشی ایڈووکیٹ، مرزا کامران ایڈووکیٹ، راجہ سعید ایڈووکیٹ، عمار جیلانی ایڈووکیٹ،ملک حمید ایڈووکیٹ اور راجہ فرقان کیانی ایڈووکیٹ نے مبارک دی اور کہا کہ ہم ان بلا مقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداروں سے امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے

some image

یونین کونسل دیوی کے گاؤں موہڑہ حیات میں ایلیٹ والی بال کلب اور الحیات کلب کے درمیان چیلنج میچ کا انعقاد

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ یونین کونسل دیوی کے گاؤں موہڑہ حیات میں ایلیٹ والی بال کلب اور الحیات کلب کے درمیان چیلنج میچ کا انعقاد مہمان خصوصی پی ٹی آئی راجہ پرویز اخترنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزموہڑہ حیات گاؤں میں والی بال کا چیلنج میچ کا انعقاد کیا گیا ایلیٹ کلب کی ٹیم میں بہترین کھلاڑیوں نے حصہ لیا عمران رشید نے لاہور سے میچ کھیلنے کے لیے خصوصی شرکت کی اور میچ دیکھنے کے لیے آنے والے تماشائیوں نے خوب دل کھول کر دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی جیت ایلیٹ کلب کے حصے میں آئی مہمان خصوصی پی ٹی آئی راجہ پرویز اختر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

تھانہ جاتلی کے علاقہ کونٹ سے کنویں سے نوجوان کی لاش بر آمد، وجہ خود کشی بتائی گئی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی کے علاقہ کونٹ سے کنویں سے نوجوان کی لاش بر آمد وجہ عناد خود کشی بتائی گی تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی کے علاقہ کونٹ سے ایک ہفتہ قبل 19 سالہ نوجوان محمد فیضان جو گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا جس کی لاش گزشتہ روز گاؤں میں واقع کنوئیں سے بر آمد ہوئی

some image

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء چوہدری جاوید کوثر کی جبر پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو

some image

اسلام پورہ جبر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممرا ز شیخ سے )۔۔۔۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء چوہدری جاوید کوثر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلیوں نالیوں کی سیاست کرنے والے جان لیں کہ اب عوام باشغور ہو چکی ہے ساڑھے چار سال سے زائد عرصہ مزے کی نیند سونے والوں کو اب عوام کی کیسے یاد آ گئی گلیاں نالیوں کو پکا کر کے اب کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے مسلم لیگ (ن) صرف گلیوں نالیوں کی سیاست کرتی آئی ہے گزشتہ حکومت نے بھی الیکشن کے قریب عوام کو بیوقوف بنایا تھا جس کا رزلٹ عوام کا باخوبی جانتے ہیں اب عوام باشغور ہے کہ ایک مسلم لیگی ایم این اے ،ایم پی اے کس طرح کونسلر لیول کے کام کراکر عوام سے ووٹ لینے کا حق رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جبر پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ساتھ محمد اعجاز محمود اعوان گوجرخان اور راجہ طارق کیانی تھے انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن)ملکی سطع پر بلکل زیروہ ہو چکی ہے اور رہی سہی کسر علاقائی سطع پر نکل رہی ہے کرپشن کی شہنشاہ میاں بردران کو عوام اب جان چکی ہے کس طرح انہوں نے ملک کا سرمایہ لوٹا اور ملکی اداروں کو کھوکھلا کیا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ایک ہی سکے کے دو روخ ہیں اب کی بار باریاں لگانے والوں کی چھٹی ہوگی عوام تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اب کی بار ہر طرف تحریک انصاف کا جھنڈا بلند ہو گا ،

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی میں از خود اضا فہ

ؓبیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، :راجہ طارق ایوب)۔۔۔۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی میں از خود اضا فہ،ضروریات اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال،ہر ماہ کے منی بجٹ سے عوام پریشان۔گزشتہ ماہ کے آخر میں گورنمنٹ کی طرف سے پٹرول ،ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی پہلے سے بھی بڑھ گئی ہے اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں جو کہ صارفین کی پہنچ سے باہرہیں۔روزمرہ کی اشیاء،سبزی ،دال، چاول ، پھل،اور گوشت ، مرغ پہلے سے کئی گنا مہنگے ہو گئے ہیں مرغ 180روپے کلو،مچھلی 350روپے کلو،موٹا گوشت350روپے کلو،سفید چنے 200روپے کلو،دال ماش160 روپے کلو،چاول 140روپے کلوجب کہ ہر سبزی 80 اور 100 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔اس خود ساختہ مہنگائی سے عوام اب عاجز آ چکے ہیں اور اپنے منتخب نمائندوں کی طرف دیکھ رہے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پٹرولیم کی قیمتیں کم کی جائیں ۔

راجہ محمودالحسن ، راجہ نعیم سرور اور انعام الحق کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد

some image some image

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔ ٹکال سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر تعلیم ہیڈ ماسٹر راجہ محمود الحسن ، اکاونٹس آفیسر ملٹری راجہ نعیم سرور اور اکاؤنٹس آفیسرملٹری انعام الحق عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔ دوست احباب نے انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

پاکستان پوسٹ کی عوام بالخصوص تاجر برادری کی سہولت کیلئے شروع کردہ کیش آن ڈیلیوری سروس ناکام ہو گئی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ پاکستان پوسٹ کی عوام بالخصوص تاجر برادری کی سہولت کیلئے شروع کردہ کیش آن ڈیلیوری سروس ناکام ہو گئی ہے۔ یہ سروس ایسے صارفین کیلئے شروع کی گئی تھی جو اندرون ملک اپنا سامان یا اشیاء لوگوں کو بھجوا کر اسکے بدلے اپنی رقوم بھی پوسٹل سروسز کے محفوظ اور وسیع ملک گیر نیٹ ورک سے ہی جلد واپس منگوانے کے خواہشمند ہوں۔ ابتداء میں انتہائی ناکافی تشہیر، کمزور ترین مارکیٹنگ نظام کے باوجود عوام نے اس سروس کے باکفایت اور ملک گیر نیٹ ورک کی وجہ سے کافی حد تک استفادہ کیا کیونکہ ان کو چار پانچ دنوں میں رقوم ملنے لگیں تھیں جو کہ دیگر اداروں کے ذریعے ناممکن ہے۔ اس لحاظ سے یہ سروس مثبت نتائج کی حامل دکھائی دی لیکن بعدازاں اس سروس کو صرف 226مقامات تک محدود کر دیا گیا جس میں ملک کے متعدد ایسے اہم علاقے بھی نظرانداز کر دیئے گئے جہاں نجی کوریئرز کمپنیاں بخوبی کام کر رہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ کراچی145 اسلام آباد145 پشاور سمیت کئی اہم شہروں میں ڈاک کی تقسیم میں تاخیر اور بڑھتی شکایات بھی کیش آن ڈیلیوری کی بکنگ میں انتہائی کمی کا سبب ہے مگر اس گھمبیر مسئلے پر اعلیٰ حکام سمیت کسی کی توجہ نہیں کیونکہ ادارہ اپنی ڈیلیوری سروس کو معیاری اور بااعتماد بنانے میں ناکام نظر آتا ہے جو کہ اسکے خسارے کی بڑی وجہ ہے۔ تاجر برادری کی رائے میں پاکستان پوسٹ کو صارفین بالخصوص مارکیٹ کی ڈیمانڈ کا ادراک نہیں ہے اسی لئے یہ ادارہ تباہی کے دہانے پر ہے حالانکہ پوسٹل سروسز کی پالیسیوں بالخصوص ترسیل و تقسیم کے معیار کو جدید ضروریات کے مطابق بہتر بنا کراسے منافع بخش اداروں کی صف میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ تاجر برادری نے وزارت پوسٹل سروسز سے ادارے کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیاہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے برف خانے کی آڑ میں ملاوٹ زدہ جعلی دودھ تیار کرنے والا گروہ بے نقاب کر دیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے برف خانے کی آڑ میں ملاوٹ زدہ جعلی دودھ تیار کرنے والا گروہ بے نقاب۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بتایا کہ تونسہ شریف کے مضافاتی علاقے میں اقبال آئس فیکٹری میں زائد المعیاد پائوڈر سے دودھ تیار کر کے فریز کیا جاتا تھا۔ فریز کیا گیا دودھ برف کے بلاکس کی صورت میں مختلف شہروں میں بھیجا جاتا تھا۔ 5ہزار لٹر برف کی صورت جما ہوا، 2ہزار لٹر تیار دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ تمام ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم اُن کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید دنیا کی طرح دودھ میں ملاوٹ کے خاتمے کا واحد حل پاسچرائزیشن ہی ہے۔ پاسچرائزیشن پلانٹس لگانے کی حکمت عملی میں مثبت پیشرفت جاری ہے اور اگلے 5سال میں گائوں کی سطح تک پلانٹس لگنے کا عمل مکمل ہو جائیگا۔ مزید کارروائیوں میں معروف برانڈز کی جعلی سلانٹی اور چپس تیار کرنے والی فیکٹری بھی سیل کر دی گئی۔ ناقص تیل، ٹیکسٹائل کلرز اور گلی سڑی اشیاء خوردو نوش کے استعمال سے چپس تیار کئے جا رہے تھے جبکہ پیکنگ پر کراچی اور ملتان کا پتہ درج تھا، تمام ناقص اشیاء خوردو نوش موقع پر تلف کر دی گئیں۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کی موٹر برانچ میں نیو رجسٹریشن کی ریڈ بکس ختم ہو جانے اور ہیڈکوارٹر سے نئی رجسٹریشن بکس نہ آنے کی وجہ سے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے کیس متاثر ہونے لگے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کی موٹر برانچ میں نیو رجسٹریشن کی ریڈ بکس ختم ہو جانے اور ہیڈکوارٹر سے نئی رجسٹریشن بکس نہ آنے کی وجہ سے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے کیس متاثر ہونے لگے ہیں، ایک ہزار سے زائد کیسز التواء کا شکار ہو چکےہیں ، ایکسائزذرائع کے مطابق ریڈرجسٹریشن بکس ختم ہو جانے اور ڈی جی ایکسائز آفس سے نئی ریڈ رجسٹریشن بکس نہ آنے کی وجہ سے موٹر کار، کمرشل ،رکشہ کی رجسٹریشن کیس التواء کا شکار ہوتے جا رہے ہیں ، ریڈ رجسٹریشن بکس نہ ہونے کی وجہ سے پرانی گاڑیوں کی ٹرانسفر جن کاپیاں نئی بننی ہیں ، ایسی گاڑیوں کے مالکان کے کیسز بھی جمع تو ہو رہے ہیں مگر ریڈ رجسٹریشن بکس نہ ہونے کی وجہ سے لوگ دفتر کا بار بار چکر تو لگا رہے ہیں مگر انہیں بغیر کام کے ہی واپس لوٹنا پڑ رہا ہے ، اس حوالے سے موٹر برانچ کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ یہ رجسٹریشن بکس ڈی جی آفس سے آنی ہیں امید ہے کہ جلد ہی انہیں یہ بکس بھجوا دی جائیں گی۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

میں عوام کا خادم ہوں، نو منتخب ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی چکسواری خواجہ محمدایوب

چک سواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔نو منتخب ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی چکسواری خواجہ محمدایوب نے کہا ہے کہ میں عوام کا خادم ہوں جس طرح وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور سالار جمہوریت سردار سکندر خان نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ میں اُس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت ایڈمنسٹریٹر کے چارج لیتے ہوئے میونسپل کمیٹی چکسواری میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کے کام میرٹ پر ہونگے چکسواری میر ا گھر ہے اور میں اس کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں میں صرف مسلم لیگ (ن) کا ایڈمنسٹریٹر نہیں بلکہ بلاتحصیص ساری سیاسی جماعتوں کا ایڈمنسٹریڑ ہوں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا میں بے حد مشکور ہوں جنہوں نے ایک سیاسی کارکن ہونے کے ساتھ مجھ پر اعتماد کیا ۔ تقریب سے عظیم بخش چوہدری چوہدری محمد عارف ،لالہ تصدق رفیقی سابق ایڈمنسٹریٹر اسلام گڑھ ،چوہدری غالب حسین ،چوہدری خالد داد سابق ایڈمنسٹریٹر چکسواری ،فراز احمد سیکرٹری میونسپل کمیٹی چکسواری ،توقیر نجیب نے بھی خطاب کیا تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ شمس الرحمن نے حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض خواجہ محمد اقبال سر انجام دیے تقریب کی صدارت راجہ شجاعت علی کوآرڈینٹریوتھ ونگ آزاد کشمیر نے کی اس موقع پرچودھری بشیر انجم چوہدری صند ل ، داود کاشف ،حاجی امجد ، صدر معلم بشیر پرواز ،راجہ وقار حمت ، چوہدری جمیل اعظم ،ارشد حسین مٹھا ،خواجہ امیر حسین ، خواجہ محمد ادریس ، خواجہ ماسٹر فاروق شاد ، اے ای او محمد عجائب ،اے ای او اسلام گڑھ راجہ گلبہار اکرم ،حافظ عبد القیوم انصاری ،بابرحسین ،چےئرمین زکوۃ و عشر حلقہ چکسواری راجہ عبد العزیز سمیت حلقے کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

some image

چکسواری پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران برائے سال2018ء مرزامحمدنذیرسرپرستِ اعلیٰ،غلام مرتضیٰ عطاری صدر

چک سواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔آزادکشمیرکے سینئرصحافی غضنفرعلی راجہ نے چکسواری پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران برائے سال2018ء مرزامحمدنذیرسرپرستِ اعلیٰ،غلام مرتضیٰ عطاری صدر،قاضی جہانگیراحمدسینئرنائب صدر،شہزادعظیم سیکرٹری جنرل،حافظ شہریاربسمل سیکرٹری مالیات اورعابدحسین مرزاسیکرٹری اطلاعات کابلامقابلہ منتخب ہونے پردلی مبارک بادپیش کرتے ہوئے اس اُمیدکااظہارکیاکہ چکسواری پریس کلب کی پور ی صحافتی ٹیم علاقائی مسائل کواُجاگرکرنے اوراُن کے ممکنہ حل کے لیے اپناقلمی جہادجاری رکھے گی

ڈڈیال پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ایس ایس پی میر پو ر ریاض حید ر بخاری ڈی ایس پی راجہ عطاالرحمان خصوصی ہدایت پر ڈڈیال پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی 2مختلف کاروائیوں میں 15بوتل شراب اور 1عدد30بور پستول برآمد ملزمان گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پولیس ڈڈیال عمارڈار اور سب انسپکٹر راجہ زوہیب طاہر نے ہمراہ نفری کے چھاپہ مار کر ملزم صغیر ولد نیاز علی ساکن بلاول سہنسہ کو گرفتا ر کر کے ملزم کے قبضہ سے 15بوتل اعلیٰ کوالٹی کی شراب برآمد کر لی دوسری کاروائی میں ندیم ولد مشتاق ساکن بلوح کو گر فتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 30بورپستول برآمد کر لیا پو لیس نے دونوں ملزمان کے خلاف 3/4اور 15ضمن 2کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی اس کاروائی میں اسد اقبال سہیل جرال ذولفقار علی تجمل بٹ عمران ملک ناظم حسین اور دیگر نفر ی نے حصہ لیا عوام علاقہ ڈڈیال نے پولیس کی اس کاروائی سہراتے ہو ئے خراج تحسین پیش کیا

چوہدری ساجد نذیر ایڈووکیٹ کو بلدیہ ڈڈیال کا ایڈمنسٹریٹر تعینات ہونے اور چارج لینے پر مبارک باد

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ چوہدری ساجد نذیر ایڈووکیٹ کو بلدیہ ڈڈیال کا ایڈمنسٹریٹر تعینات ہونے اور چارج لینے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار حاجی محمد رحمن چوہدری آف منڈی نے چوہدری ساجد نذیر ایڈووکیٹ و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کرتے ہوئے کیا حاجی محمد رحمن چوہدری نے کہاکہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے فیصلے پر عوام ڈڈیال بے حد خوش ہیں چوہدری ساجد نذیر ایڈووکیٹ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو صوبدیدی عہدے پر تعینات کیا ہے انہوں نے کہاکہ ساجد نذیر ایڈووکیٹ کی فیملی کی سیاست میں بڑی خدمات ہیں انگلینڈ میں چوہدری ساجد نذیر کے تایاچوہدری عبدالرشید لارڈ میئررہے ہیں حاجی محمد رحمن آف منڈی نے کہاکہ چوہدری ساجد نذیر نوجوان ہیں اور ڈڈیال شہر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے ایک نمایاں وزیژن رکھتے ہیں چوہدری ساجد نذیر ایڈمنسٹریٹر کی قیادت میں ڈڈیال شہر میں نمایاں طور پر تبدیلی آئے گی اور ڈڈیال شہر میں نمایاں طور پر ٹریفک اور دیگر مسائل کے حل کرانے میں اہم کردار ادا کریں گے انہوں نے کہاکہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ڈڈیال کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے ساجد نذیر ایڈمنسٹریٹر ڈڈیال کو مکمل طورپر سپورٹ کریں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری صفدر، چوہدر ممتاز ،محمد عمران، عماد تصدق ، ہارون واحد ،علی رضاء، شمش الحق بھلوٹ ،سرمد منیر ،طاہر افتخار،انیس افتخار سمیت دیگر موجود تھے۔

ڈڈیال بلدیہ کے شہریوں کے تمام مسائل اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے شہریوں کی تمام تنظیموں کی مشاورت

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ میونسپل کمیٹی ڈڈیال کے نوتعینات ہو نے والے ایڈمنسٹر یٹر ساجد نذیر ایڈووکیٹ نے کہا وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حید ر کے ایل اے ون سابق وزیر صحت چوہدری محمد مسعود خالد کے وثیرن کے مطابق ڈڈیال بلدیہ کے شہریوں کے تمام مساہل اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے شہریوں کی تمام تنظیموں کی مشاورت سے اپنے شہر کو ایک خوبصورت ٹاون بناؤں گا اس کیلئے شہر کے تمام اداروں کو فحال بنانے کیلئے شہروں کی نمائندہ تنظیم انجمن تاجراں اور ڈڈیال کے سابق چےئرمینوں ایڈمنسٹر وں اور سابق کو نسلراں کی مشاروت اور راہنمائی سے ڈڈیال بلدیہ کے دومرتبہ مساہل کے تدراک کیلئے ایک لائحہ عمل مرتب کیاجائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈڈیال پہنچے پر بلدیہ ڈڈیال کا میونسپل کمیٹی چارج سنبھالنے سے قبل ڈڈیال کے سب بڑے عوامی استقبالیہ سے خطاب کر تے ہوئے کہا اجتماع سے ڈڈیال سب ڈوثیرن کے سینئر اراکین کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر تنظیموں کے نمائندوں جن میں سابق چےئر مین بلدیہ شوکت علی چوہدری سابق ایڈمنسٹر بلدیہ چوہدری خالد بھلوٹ مسلم لیک (ن) کے راہنما راجہ شعیب عابد چوہدری تجمل حسین ارشد محمود عبد الکریم بھٹی چوہدری ظفر خان نیو جاگل چوہدری غلام شبیر ایڈووکیٹ پاک کشمیر برنس کمیونٹی کے وائس چےئر مین گلدسکوبرطانیہ الحاج چوہدری محمد یونس تھپنالوی الحاج چوہدری نزاکت علی آف پاگل چک چوہدری عبد الغفور ارشد محمود ڈڈیال پر یس کلب کے صدر ڈاکٹر محمداسحاق طیب انصاری چوہدری گل عارف آف موہرہ کنیال طاہر قیوم، خان گل خٹک کے علاوہ ڈڈیال انتظامیہ کے انچارج سردار ذیشان نثار چوہدری محمد مشتاق آف چھتر وہ چوہدری عبدالمجید آف نیلی سیداں چوہدری محمد عثمان قاری محمد اکرم نیازی کے علاوہ دیگر معزرین علاقہ نے شرکت کی

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

تعزیت

Condolences

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔۔ صوفی محمدیعقو ب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف اور چودھری لعل حسین گور نمنٹ ہائی سکول ڈھانگر ی بہادر کے صدرمعلم اوراساتذہ نے محمد مجیدامجد(ر) صدرمعلم گورنمنٹ ہائی سکول منگلاہملٹ کے بڑے بھائی محمداقبال قریشی (ر) معلم کے انتقال پرملا ل پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفر ت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاہے ۔

سلام پورہ جبر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممرا ز شیخ سے )۔۔۔۔گسرور تھاتھی راجہ اورنگزیب کے بیٹے عدنان زیب کی وفات پر چوہدری جاوید کوثر ،محمد اعجاز محمود اعوان اور راھہ طارق کیانی نے دعائے مغفرت اظہارتعزیت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

کلرسیدان، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی سے۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی،پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدور، حافظ ملک سہیل اشرف، آصف محمود کیانی،آفتاب جنجوعہ،راجہ ساجد جاوید،ہمایوں کیانی،پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،ایم سی صدر چوہدری زین العابدین عباس، نائب صدر نوید اختر مغل،جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی نے پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ اظہر اقبال کی رہائش گاہ موہڑہ وینس کنوہا جا کر ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی۔

Picture of the Day