Our _Blog_

Our Daily News

Friday 8th December 2017 ----- 19th Rabi Al-Awwal 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

وادی تیراہ میں شہید ہونے والے فوجی جوان سپاہی اکرام حسین کو روات کے قریب آبائی گاؤں بھنگڑیل میں پورے فوجی اعزاز سے سپرد خاک کر دیا گیا

Pak Army Solider from Bangreel, Rawat killed by terrorist

some image some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ وادی تیراہ میں شہید ہونے والے فوجی جوان سپاہی اکرام حسین ولد منیر حسین کوجمعرات کے روز روات کے قریب آبائی گاؤں بھنگڑیل میں پورے فوجی اعزاز سے سپرد خاک کر دیا گیا ۔

نماز جنازہ میں سٹیشن کمانڈر راولپنڈی کرنل منصور،11کوررجمٹ کے کپٹن عاطف،چیئر مین یو سی روات اظہر محمود،وائس چئیر مین راجہ شہزاد جنرل کونسلر راجہ پرویز راجہ طالب ،سید حسنین شاہ بخاری ،ماسٹر عبدالرحمان اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

۔فوج کے چاق و بند دستے نے شہید کو سلامی دی اس موقع پر صدر مملکت اور چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں ۔

Rawat; Pak army Solder Akram Hussain son of Munir Hussain has been killed by terrorist, A full military honor was given at his namaz e janaza in village Bangareel near Rawat.

According to the Pakistan Army brave Mohammad Akram Shaheed was killed in a attack in Waadi Tehra, At the namaz e janaza, present was station commander Rawalpindi Col Mansoor along with other senior military officials.

Large number of local villagers from village Bangreel and surrounding villages attended the namaz e janaza, as a symbolic cloth was laid on behalf of Chief of army staff on grave of Mohammad Akram Shaheed.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

پیپلزپارٹی نے اسلام آباد میں بڑا جلسہ کر کے ثابت کیا ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے, راجہ قمر مسعود

PPP is still within heart of public, Raja Qamar Masood

some image

برطانیہ ؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ قمر مسعود نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اسلام آباد میں بڑا جلسہ کر کے ثابت کیا ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے ۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف جمہوریت ہے ،جمہوری تسلسل سے خرابیوں کا خاتمہ ہو تا ہے امیدوار کی اہلیت اور نا اہلیت کا فیصلہ بھی کرنے کا اختیار صرف عوام کو حاصل ہے

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کی تمام جمہوری سیاسی قوتیں ذاتی اختلافات ترک کر کے ملک کے بہتر جمہوری مستقبل کے لیے متحد ہو جائیں۔

نادیدہ قوتیں باری باری جمہوریت کو کمزور کرنے کے در پے ہیں اور اس کے لیے مہرے تبدیل کر دئیے جاتے ہیں ماضی میں پیپلز پارٹی کی قیادت کو جس انتقام اور تعصب کا نشانہ بنایا گیا آج وہی سلوک مسلم لیگ ن کی قیادت کے ساتھ جاری ہے جس کا مقصد ملک میں ابھرتی ہوئی سیاسی قوتوں کو کمزور کرنا ہے یہ روش ملکی مفاد میں نہیں ۔

Birmingham; Raja Qamar masood of Choa khalsa and Birmingham has praised the success of public rally in Islamabad and told that the Pakistan peoples party is still within heart of public.

With hopes that the much-touted pro-poor policies will provide them with basic amenities, hundreds of people attended the 50th Foundation Day rally of the Pakistan Peoples Party on Tuesday.

The Parade Ground in Islamabad and its adjoining roads were brimming with party workers and vehicles, sounds of now-iconic party music filling the air. The red, green and black of the party’s colours donning flags, sweaters, caps, cars and even faces of party faithful.

The political gathering — termed by some to be a litmus test of the party in Punjab — saw supporters travel hundreds of miles to attend the rally with areas such as Murree and Azad Jammu and Kashmir and even Karachi represented.

سعودی حکومت نے ڈی کیٹیگری کی ٹریول ایجنسیوں کو ویزے جاری کرنے کا اختیار دے دیا

Travel agencies can now issue Saudi tourist visas

سعودی عرب(؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام )۔۔۔۔ سعودی حکومت نے ڈی کیٹیگری کی ٹریول ایجنسیوں کو سعودی عرب کے اندر اور بیرون ملک سے سیاحتی، تعلیمی اور طبی بنیادوں پر ویزے جاری کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ آن لائن نیوز پورٹل ' کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ سعودی کمیشن برائے سیاحت وقومی ورثہ نے پہلی ٹریول ایجنسی کو ویزا جاری کرنے کا لائسنس دے دیا ہے۔

سیاحت کمیشن کے مکہ میں ڈائریکٹر محمد عبداللہ الامری کا کہنا ہے کہ ان کے ادارے کے قیام سے قبل سیاحت اور سفر کے شعبوں کو شدید مشکلات در پیش تھیں۔ شہزادہ سلطان بن سلمان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سیاحتی شعبے کے فروغ کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیاہے

Now all four categories of licensed travel agencies in Jeddah (A, B, C and D) can provide a variety of services including the sale, purchase and issuance of travel tickets inside and outside the Kingdom through various means of transport, and to market tourist trips provided by the tour organizers in addition to handling tourist and educational visas.

اردو خبر کی تفصیل

Jeddah/Riyadh: Travel agencies in category D can now issue visas for tourists and for educational or medical treatment purposes inside and outside the Kingdom. The Saudi Commission for Tourism and National Heritage (SCTH) in Jeddah has issued the first license allowing a travel agency in category D to issue such visas.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

پنجاب ٹیچرز یونین مرکز کلر سیداں میں بلامقابلہ کامیابی ،مرکز چوآ خالصہ کے انتخابات دس دسمبر بروز اتوار ہوں گے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پنجاب ٹیچرز یونین مرکز کلر سیداں میں بلامقابلہ کامیابی ،مرکز چوآ خالصہ کے انتخابات دس دسمبر بروز اتوار ہوں گے جس میں سات سو سے زائد اساتذہ حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق قاسم حسین شاہ بخاری اور فرقان فرحت بلامقابلہ صدر اور جنرل سیکرٹری مرکز کلر سیداں منتخب ہو گئے جبکہ مرکز چوآ خالصہ کے انتخابات آمدہ اتوار کو ہوں گے جس کے لیے امجد محمود بھٹی کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کر دیا گیا ،پولنگ صبح نو بجے سے چار بجے تک گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ میں ہو گی جس میں سات سو پندرہ رجسٹرڈ اساتذہ ووٹ کا حق استعمال کریں گے ۔یہاں پر شاہین اور پھول گروپ کے درمیان مقابلہ ہے شاہین گروپ کی طرف سے عبدالرؤف صدارت ،عمران غالب جنرل سیکرٹری جبکہ پھول گروپ کی جانب سے صہیب عزیز صدارت اور صالح غفور جنرل سیکرٹری کے امیدوار ہیں ۔

 

جماعت اسلامی ملک کو کرپشن فری بنانے کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی , جماعت اسلامی کے ضلعی امیر شمس الرحمان سواتی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔جماعت اسلامی کے ضلعی امیر شمس الرحمان سواتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک کو کرپشن فری بنانے کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی ،کرپشن نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے ۔انہوں نے جماعت اسلامی تحصیل کلر سیداں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ پانامہ لیکس میں شامل دیگر ناموں کے خلاف بھی کاروائی کرے انصاف کا تقاضا ہے کہ تمام ملزمان کوعدالت کے کٹہرے میں لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں ملک میں اسلامی نظا م کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے این اے52سے خالد محمود مرزا اور چوہدری عطا ربانی کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ حلقہ پی پی 5میں عرفان بھٹی جماعت اسلامی کے امیدوار ہو سکتے ہیں ۔اجلاس کی صدارت مقامی امیر راجہ ضمیر الرحمان نے کی جس میں زونل جنرل سیکرٹری حاجی مشکور حسین نے سال بھر کی کارکردگی پیش کی ،اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن اور شعبہ تعلیم و تربیت کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ میں ہیلتھ کنونشن کے سلسلہ میں فیملی پلاننگ اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ جہاں زچہ و بچہ سنٹر کی سہولت میں حاصل ہے میں ہیلتھ کنونشن کے سلسلہ میں فیملی پلاننگ اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین نے کیمپ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر لیڈی ڈاکٹر فیملی پلاننگ ڈاکٹر فوزیہ شریف نے خواتین کو فیملی پلاننگ کے سلسلہ میں مشورے دہئے اور مفت ادویات فراہم کیں۔حاملہ خواتین کا طبی معائنہ اور الٹرا ساؤنڈ بھی کیا گیا اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں۔بی ایچ یو چوآ خالصہ کے انچارج ڈاکٹر اشفاق احمد، لیڈی ہیلتھ وزٹر زینت پروین سمیت دیگر عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔میڈیکل کیمپ میں علاج معالجہ کے سلسلہ میں مریضوں کی خاصی تعداد موجود تھی۔

مسجد فیضان مدینہ چھجیالہ میں منعقد ہو رہی ہے جس سے علامہ عبدالجبار فدائی اور دیگر خطاب کریں گے ۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔درس قرآن کی تقریب نو دسمبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مسجد فیضان مدینہ چھجیالہ میں منعقد ہو رہی ہے جس سے علامہ عبدالجبار فدائی ،نعیم نقشبندی،وقاص حسین قادری،طیب طاہر،احسان الحق چشتی،رضوان صابری،عامر نقشبندی اور دیگر خطاب کریں گے ۔

ماں جی ویلفیئرٹرسٹ بیول کی جانب سے گو رنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ کے پچاس طلبا کے لیے سویٹرز کا عطیہ

some image

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔ماں جی ویلفیئر ٹرسٹ بیول اینڈ یو کے کی جانب سے گو رنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ کے غریب، نادار اور یتیم بچوں کے لیے پچاس سویٹرز کا عطیہ دینے کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہو ئی۔ تقریب میں دوسروں کے علاوہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن( ر) عبدالمعروف اور حاجی محمد فیاض اور نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم انوار الحق راجہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سکول کے پچاس طلبا میں مو سم سرما کی مناسبت سے سویٹرز تقسیم کی گئیں، جن طلبا میں سویٹرز تقسیم کی گئیں ان میں سکوٹ، ممیال، سینتھہ، سلطان خیل ، بھیائی مہر علی اور دودہلی سے غریب اور نادار خاندانوں کے بچے شامل تھے۔ اس سے قبل بوائز ہا ئیر سیکنڈری سکول سکوٹ کے پچاس طلبا میں ماں جی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے کاپیاں اور سکول یو نیفارم تقسیم کیا جا چکا ہے۔ اس موقع پر مقامی عمائدین نے سکول کے طلبا کی مدد کر نے پر ماں جی ویلفیئر ٹرسٹ کو زبر دست خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے ان کے تمام عہدیدران کا شکریہ اد اکیا۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر راجہ الطاف حسین (جن کا تعلق چنگا بنگیال سے ہے) سے نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ماں جی ویلفیئر ٹرسٹ نے میری خصوصی درخواست پر سکول کے طلبا کی مدد کی جس پر سکول کا جملہ اسٹاف ماں جی ویلفیئر ٹرسٹ کا ممنون ہے۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

کہوٹہ مندر والی گلی نزد مچھلی چوک میں احمد فریش دودھ اینڈ دہی کے نام سے کاروباری سنٹر کا افتتاح

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ مندر والی گلی نزد مچھلی چوک میں احمد فریش دودھ اینڈ دہی کے نام سے کاروباری سنٹر کا افتتاح ۔ افتتاحی تقریب میں خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب، مسلم لیگ کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، مسلم لیگ ن یو تھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے سابق صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ، سابق آفیسر ٹی ایم اے کہوٹہ راجہ محمد رفیع سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت ۔احمد فریش دودھ اینڈ دہی کے مالک خالد محمود اور عثمان خالد نے بتایا کہ ہمارے گھریلوں بھینسوں کا فریش دودھ ، خالص دہی ،خالص دیسی گھی ، دیسی انڈے اور فارمی انڈے بازار سے بارعائت فروخت کے لیے دستیاب ہیں اس موقع پرتمام مہمانوں نے احمد فریش دودھ اینڈ دہی کے مالک خالد محمود اور عثمان خالدکا مبارکباد دی اور ان کے کاروبار میں ترقی اور روزی میں بر کت کی بھی دعا کی ۔ خالد محمود اور عثمان خالدنے تمام مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا اور ان کے ریفریشمنٹ کا بھی بندو بست کیا گیا تھا ۔

some image

حکومت پنجاب کے احکامات پر "صاف دیہات پر وگرام " زور و شورشروع

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ حکومت پنجاب کے احکامات پر "صاف دیہات پر وگرام " زور و شورشروع ۔یونین کونسل دکھالی میں چیئر مین راجہ شوکت حسین اور وائس چیئر مین عبد الحمیدمغل کا اپنی یوسی کے تمام گاوں کا دورہ ۔عوام کو اس حوالے سے آگاہ کیا اور صفائی کا بہترین انتظامات کرائے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میں محمد شہباز شریف کے احکامات پر پنجاب بھر میں "صاف دیہات" پر وگرام شروع کر دیا گیا ہے اس پر وگرام کے سلسلے میں یونین کونسل دکھالی کے چیئر مین راجہ شوکت حسین ، وائس چیئر مین عبد الحمید مغل نے اپنی یونین کونسل کے گاوں سہیالی ،سروٹ ، کلانہ ، پیکاں ، ٹیری ، کھرانگ کلاں ، کھرانگ سیداں ، دکھالی ، لونہ ، بھورہ حیال ، لونہ سیداں ، کوٹ اوردیگر علاقوں کا دورہ کیا اور عوام میں صفائی کے حوالے آگائی کی اس موقع پر کثیر تعداد میں معززین علاقہ بھی موجود تھے اہلیان علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس پروگرام کا خیر مقدم کرتے ہوئے یونین کونسل دکھالی کے چیئر مین راجہ شوکت حسین ، وائس چیئر مین عبد الحمید مغل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو اپنے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔

some image

روشن مواڑہ ویلفیئرٹرسٹ کاغریبوں کی مددکا سلسلہ بددستورجاری

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ روشن مواڑہ ویلفیئرٹرسٹ کاغریبوں کی مددکا سلسلہ بددستورجاری۔اپنے علاقے کے غریب افراد کی بے لوث خدمت کرتے ہوئے 1سال 7ماہ ہو گے ۔روشن مواڑہ ویلفیئرٹرسٹ کے آنر ممتاز قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور معروف معالج ڈاکٹرراجہ سجاد جنجوعہ کو جولیاں اٹھا کر دعاہیں ۔رواں ماہ میں اپنی یونین کے 47گھرانوں کو 2000اور3000فی کس کے حساب سے امداد کی ۔تحصیل کہوٹہ کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی اور عوامی حلقوں کی طرف سے روشن مواڑہ ویلفیئرٹرسٹ کے آنر معروف قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور معروف معالج ڈاکٹر سجاد جنجوعہ اور ان کی ٹیم کو شاندار الفاظ میں خرج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل مواڑہ میں ممتازمسلم لیگی رہنماء سابق امیدوار برائے چیئر مین معروف قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اوران کے بھائی معروف معالج ڈاکٹر سجاد جنجوعہ نے اپنے علاقے کی غریب عوام کی امداد کے لیے روشن مواڑہ ویلفیئرٹرسٹ کے نام سے ایک رفاعی ادارے کا قیام رکھا جس کو ماہانہ2000اور3000فی کس کے حساب سے امداد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے 1سال اور 7ماہ ہو گئے ہیں اس کے علاوہ بھی وہ اپنے اس آفس میں علاقے کے غریب ، نادار ،بیواہوں اور یتیموں کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کرتے ہیں نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر سجاد جنجوعہ نے کہا کہ یہ جو نیکی کا کام کر رہے ہیں یہ کسی نمود و نمائش کے لیے نہیں بلکہ صرف اور صرف اللہ پاک کی رضاء کی خاطر کر رہے رفاع عامہ کے یہ کام اللہ کی رضاء کی خاطر جب کیے جاتے ہیں تو جہاں اللہ پاک رزق روزی میں بے شمار برکت ڈٖالتے ہیں وہاں پر ہی ایک قلبی سکون میسر ہوتا انہوں نے کہا ہم اللہ پاک سے دعاء کرتے ہیں کہ وہ ہماری اس نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور کرہیں آمین ۔

some image

محترم جناب میاں محمد نواز شریف کے خلاف ہونے والی سازشیں ناکام ہو گئی ,راجہ رفاقت جنجوعہ

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ رفاقت جنجوعہ سابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قاہد محترم جناب میاں محمد نواز شریف کے خلاف ہونے والی سازشیں نکام ہو گئی مخالفین کسی خوش فہمی میں ناں رہیں 2018میں بھی ن لیگ کی ہی حکومت آئے گئی انہوں نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آتی ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو چند سازشی عناصر ملک میں افرا تفری پھیلا دی جاتی ہے اس وقت اندرونی اور بیرونی قوتیں سی پیک کے منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت بلخصو ص قاہد محترم جناب میاں نواز شریف کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے سابق صدر راجہ رفاقت جنجوعہ نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے دھرنے دیکر اس منصوبے کو التواع میں ڈالا اور اب جھوٹے اور من گھڑٹ مقدمات کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ اس وقت امریکہ اسرائیل اور بھارت ملکر ہمارے ملک کو کمزور کرنے کے در پے ہیں اسوقت تمام سیاسی قیادت کو اپنے مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے چاہیے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت کو سازشو ں سے ختم نہیں کیا جا سکتا عوام میاں نواز شریف کے ساتھ ہے انشاء اللہ 2018میں بھی ن لیگ کی ہی حکومت آئے گئی۔

راجہ محمد ظفر الحق کو سینٹرل ایگزیکٹوکونسل اور سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا چیئر مین منتخب کرہونے پر مبارکباد

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ممتاز مسلم لیگی رہنماء راجہ سخاوت حسین ایڈوکیٹ ،چیئر مین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین ، پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان ،مسلم لیگی رہنماء راجہ سعید احمد ، لیگی رہنماء راجہ علی اصغر اور یوتھ ونگ کے راجہ عاصی جنجوعہ نے اپنے مشتر کہ بیان میں چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن قاہد ایوان سنیٹ و سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق کو سینٹرل ایگزیکٹوکونسل اور سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا چیئر مین منتخب کرہونے پر مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی طرف سے بنائی جانے والی سینٹرل ایگزیکٹوکونسل اور سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے لیے تحصیل کہوٹہ کی رہائشی عالم اسلام کی معروف شخصیت چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن قاہد ایوان سینٹ و سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق کو چیئر مین منتخب کر دیا گیا۔اہل علاقہ میں خوشی کی لہر ۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ ہم تمام مسلم لیگی کارکن قاہد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا سینٹرل ایگزیکٹوکونسل اور سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے چیئر مین شپ کے لیے راجہ محمد ظفر الحق جیسی شخصیت کا احسن انتخاب احسن اقدام ہے یہ راجہ ظفر الحق کا پارٹی کے رہنماوں کے ساتھ احسن رویہ ،مدبرانہ سوچ کا نتیجہ ہے ان کی شخصیت ایک صاف شفاف کردار والی شخصیت ہے راجہ محمد ظفر الحق نے جس طرع میاں محمد نوازشریف کی جلا وطنی کے دوران پارٹی قیادت سنبھالی اور جس سے پارٹی مورال بلند ہوا اسی طرع وہ اس مر تبہ بھی اپنا کام احسن طریقے سے سر انجام دیں گئے پارٹی کے لیے جو ان کی خدمات ہے وہ ناقابل تلافی ہیں ان کی ان تمام کوششوں کاوشوں کا مد نظر رکھتے ہوئے قاہد محترم جناب میاں محمد نوازشریف نے ان کا انتخاب کیا جس پر ہم مسلم لیگ ن کے تمام کارکنا ن ان کا شکر یہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹروقائد ایوان سینٹ راجہ محمد ظفر الحق نے ہمیشہ تمام اسلامی ممالک کوآپس میں اتحاد رکھنے میں اپنا اہم کر داراداکیا جس کیوجہ سے تمام اسلامی ممالک ان کی شخصیت پر اتفاق کرتے ہیں اسی لیے آج اللہ پاک نے ان کو جو عزت عطا فرمائی ہے اور پوری دنیا میں ان کا ایک مقام ہے ساری دنیا بلخصوص تمام اسلامی ممالک ان کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں ہم اہلیان علاقہ چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹروقائد ایوان سینٹ راجہ محمد ظفر الحق کی صحت دراز عمری کے لیے ہمیشہ دعاگو ہیں ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

دیار غیر میں رہ کر محنت مزدوری کرتے ہیں اور زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں لیکن ہمیں اور ہمارے بچوں کو کوئی تحفظ نہیں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ دیار غیر میں رہ کر محنت مزدوری کرتے ہیں اور زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں لیکن ہمیں اور ہمارے بچوں کو کوئی تحفظ نہیں اور ہماری جائیدادیں بھی غیر محفو ظ ہیں بااثر پولیس ملازم نے ہمیں بے جاتنگ کررکھا ہے اپنے اثر ورسوخ کی وجہ سے پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی اور ملزمان گرفتا رنہیں ہو رہے ملک سعید اعوان نے پوٹھوہار پریس کلب میں صحافیوں کوبتایا کہ وہ اس معاملہ کی وجہ سے سعودی عرب سے کاروبار چھوڑ کر کئی روز سے آیا ہوں اور میرے خاندان کو جانی خطرہ ہے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف آئی جی پنجاب مجھے انصاف دلائیں میرے والد مراد علی نے سال 1954ء میں مسمی نظام دین سے زمین خرید کی تھی جس پرمیں نے دو کمرے اور چار دیواری 2002ء میں تعمیر کی تھی مورخہ 13/11/17 کو ہم نے مستری مزدور لگا کر پہلے سے تعمیر شدہ دیوار تھوڑی سی اونچی کروائی اس دوران عدالتی اہلکار سمن لے کر آگیا اور ہمیں کہا کہ کام بند کردیں جو ہم نے کام روک دیاگزشتہ رات تقریباً دو بجے میری بیوی تنویر اختر مال مویشی کو دیکھنے کیلئے اٹھی تو دیکھا کی پانچ آدمی ہماری تعمیر شدہ دیوار اکھیڑ رہے تھے جن میں ایک اجمل ولد داؤد سکنہ دیہہ، شکیل ولد نامعلوم ساکن سہانگ مسلح بندوق باقی تین نامعلوم کے ہاتھ میں بیلچہ وغیرہ تھے دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے ہماری تعمیر شدہ دیوار اور گیٹ گرا کر توڑدیا اور اجمل اور شکیل نے میری بیوی کو دھمکی دی کہ اگر قریب آئی تو جان سے مار دیں گے ان لوگوں نے ہمارا بہت نقصان کیا ہے ایک بااثر پولیس ملازم نے کئی روز تک ایف آئی آر بھی درج نہ ہونے دی بڑی مشکل کے بعد تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج ہوئی اب ملزمان گرفتا رنہیں ہور ہے

وفاقی وزیر پانی وبجلی بھی اس صورتحال کا نوٹس لیں اور گوجرخان میں جاری بلاجواز بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمد اقبال چیئرمین راجہ افتخار کیانی جنرل سیکرٹری الحاج شہادت حسین بٹ دیگر عہدیداران غلام قمر راجہ غالب حسین شاہد قریشی حاجی محبوب حسین راجہ سرفراز شیخ نعیم نے مشترکہ اخباری بیان میں گوجرخان میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ پر تعجب کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کی طرف سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے اعلانات ہو رہے ہیں جبکہ گوجرخان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بدستور جاری ہے واپڈا گوجرخان کی طرف سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا اعلیٰ احکام نوٹس لیں اور بلاجواز لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گوجرخان میں ختم کیا جائے کاروباری طبقہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے سخت مشکلات میں مبتلا ہے تاجر رہنماؤں نے کہا کہ اگر واپڈا گوجرخان نے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہ کیا تو تاجر برادری سراپا احتجاج ہوگی وفاقی وزیر پانی وبجلی بھی اس صورتحال کا نوٹس لیں اور گوجرخان میں جاری بلاجواز بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے

چک بیلی خان میں نجی بینک کے مینیجر کا دسمبر کے مہینے میں کئی کھاتہ داروں کو رقوم دینے سے انکار

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان میں نجی بینک کے مینیجر نے دسمبر کے مہینے میں کئی کھاتہ داروں کو رقوم دینے سے انکار کر دیا عمومی دنوں میں بھی اپنی سٹیٹمنٹ بہتر بنانے کے لئے ماہ کے آخری ایام میں اے ٹی ایم بند کر دی جاتی ہے چک بیلی خان کے رہائشی کھاتہ دار ممتاز احمد اکاؤنٹ نمبر2491518نے بتایا کہ وہ انہوں نے یو بی ایل چک بیلی خان برانچ کوڈ0862کے مینیجر سے مبلغ سات لاکھ روپے نکلوانے کے لئے رجوع کیا تو مینیجر نے یہ کہہ کر رقم دینے سے انکار کر دیا کہ وہ اس رقم کے لئے پہلے سٹیٹ بینک سے اجازت نامہ لے کر آ ئیں کیونکہ دسمبر کے مہینے میں رقم نکلوانے کے سٹیٹ بینک کا اجازت نامہ ضروری ہے کھاتہ دارنے کہا ہے کہ اس طریقہ کار سے ان کا اعتماد بینکوں میں رقوم رکھنے سے اٹھ جائے گا لہٰذا سٹیٹ بینک معاملہ پر نظر ثانی کر کے بینکوں کو بروقت رقوم کی ادائیگیوں کا پابند بنائے

چک بیلی خان آنے والا کرش سے لدا ڈمپر ڈرائیور کی غفلت کے باعث جل کر راکھ ہو گیا

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان آنے والا کرش سے لدا ڈمپر ڈرائیور کی غفلت کے باعث جل کر راکھ ہو گیا ٹیکسلا سے چک بیلی خان آنے والے ڈمپر کے ویل کو جام ہونے کی وجہ آگ لگ گئی پیچھے سے آ نے والی گاڑیوں نے ڈمپر ڈرائیور کو لگی ہوئی آگ سے آ گاہ کیا لیکن سڈارئیور نے اس کا کوئی نوٹس نہ لیا اور اپنا سفر جاری رکھا وڈالہ پل کراس کرنے کے بعد ابھی صرف500میٹر کا فاصلہ ہی طے کیا تھا کہ آگ نے پورے ڈمپر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب آگ ڈرائیور کے اپنے جسم کے قریب پہنچی تو اس نے فوراً چھلانگ لاگئی اور اپنی جان بچا کر مالک کی گاڑی کے جلنے کا تماشا د یکھنا شروع ہو گیا تھورڑی ہی دیر میں لاکھوں روپے مالیت کا ڈمپر راکھ میں تبدیل ہو گیا

some image

حویلیاں طیارے حادثے کو پیش آئے سال ایک سال بیت گیا, جاتلی کے نواحی علاقہ بینس کے رہائشی احسن غفار کی پہلی برسی عقیدت احترام سے منائی گی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ حویلیاں طیارے حادثے کو پیش آئے سال ایک سال بیت گیااس حادثے میں شہید ہونے والے جاتلی کے نواحی علاقہ بینس کے رہاشی احسن غفار کی پہلی برسی عقیدت احترام سے منائی گی ڈی جیASF کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گی اور دعا کی گی تفصیلات کے مطابق جاتلی کے نواحی گاؤں بینس کا رہاشی احسن غفار جو کہ گزشتہ سال حویلیاں میں طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں شہید ہو گیا تھا گزشتہ روز اس کی پہلی برسی منائی گی اس موقع پر شہید کے والد غفار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احسن ہنس مکھ اور شریف تھایہ ہر وقت کہتا تھا کہ میں ڈیفنس کے محکمے میں جاؤں گا یہ اس کی دلی خواہش بھی پوری ہو گی پھر یہ ASF کمانڈو میں بطور ASI بھرتی ہوا اور جہازوں میں ائیر گارڈ کی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیتا تھی گزشتہ سال یہ حویلیاں طیارہ حادثے میں جام شہادت نوش کیاشہادت ایک بہت بڑا رتبہ ہے کہ میرے بیٹے کو ملا ہے شہید ہمیشہ زندہ ہوتا ہے اے ایس ایف ڈی جی علی عباس کی جانب سے سب انسپکٹر شجیل اور دیگر اسٹاف نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا مانگی اس موقع پر شہید کے والد غفار بھائی قاسم ،ماموں محمود ،کیپٹن (ر) خالد ، چیرمین یوسی آہدی محمد خان بھٹی ،ماسٹر (ر) رشد ،ماسٹر (ر) خداداد ،جنرل سیکرٹری نشان حیدر پریس کلب جاتلی راجہ محمد علی ،عامر مقبول ،عابد نسیم کے علاوہ سکول کے بچے اور گاؤں کے کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے

some image

جاتلی بینک منیجر راجہ عبد الجبا ر بھٹی کو اسٹنٹ وائس پریذڈنٹ کے عہدے پر ترقی محمد امتیاز اور دیگر کی مبارکباد

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی بینک منیجر راجہ عبد الجبا ر بھٹی کو اسٹنٹ وائس پریذڈنٹ کے عہدے پر ترقی محمد امتیاز اور دیگر کی مبارکباد تفصیلات کے ، مطابق نیشنل بینک کینال برانچ بیول کے منیجر راجہ عبدا لجبار بھٹی کو بہترین خدمات کے نتیجے میں ترقی دے کر اسٹنٹ وائس پریذڈنٹ بنا دیا گیا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں تعینات ٹیچرز محمد امتیازاور سید فرحت عباس شاہ نے انہیں مبارک باد پیش کی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ٹر) راجہ عبدالجبار بھٹی کو اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ نیشنل بنک ترقی ہونے پر صدر پوٹھوہار پریس کلب عامر وزیر ملک ، جنرل سیکریٹری جاوید اقبال ملک ،راجہ محمد جواد،ملک محمد نصیر اور چوہدری محمد یعقوب نمبر دار نے مبارکباد پیش کی۔

آمریت کی کوکھ میں پرورش پانے والوں کو جمہوریت کی الف ب کا بھی علم نہیں، , راجہ پرویز اشرف

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ حکومت نے دھرنا مظاہرین کے معاملے میں انتہائی نااہلیت کا ثبوت دیا، ناموس رسالتﷺ کے معاملے میں ہم دھرنا والوں کی حمائیت کرتے ہیں، کئی مواقع پر ہم نے مسلم لیگ ن کی حکومت کو گرنے سے بچایا، پارلیمنٹ میں اپنی جائدادوں کے ثبوت لہرانے والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے عوام کو سیاسی شعور دیا ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے پیر سید عبدالرحمان شاہ گیلانی کی نماز جنازہ کے بعد چیئرمین یونین کونسل نڑالی شیخ طاہر اشفاق کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ کے معاملے پر حکومت کو سو جوتے اور سو پیاز بھی کھانے پڑے، وزیر کو ازخود استعفٰی پیش کردینا چاہیے تھا، ناموس رسالت کے معاملے پر حکومت بھی قربان کرنی پڑے تو گھاٹے کا سودا نہیں، سیاسی و جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کے لیے ہم نے کئی مواقع پر مسلم لیگ ن کی حکومت کو سہارا دیا، کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے نواز شریف حیلے بہانے کررہے ہیں، پاکستانی عوام کو سیاسی شعور ذوافقار علی بھٹو شہید نے دیا، آمریت کی کوکھ میں پرورش پانے والوں کو جمہوریت کی الف ب کا بھی علم نہیں،

some image

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

پانچ سال میں کھلے دودھ پر پابندی عائد کرنے اور معیاری دودھ فراہمی پر اتفاق

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھلے دودھ پر مکمل پابندی عائد کرنے کیلئے پاسچرائزیشن قانون پاس کروانے کے بعد اب پاسچرائزیشن عمل کو لاگو کرنے کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے زیراہتمام پاسچرائزیشن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ مشاورتی اجلاس میں پاسچرائزیشن عمل کو ہی کھلے دودھ کا واحد متبادل تسلیم کرتے ہوئے قانون کی مکمل تائید کی گئی اور آئندہ5 سال کے اندر کھلے، غیر معیاری دودھ پر مکمل پابندی لگانے کی حمایت کی اور عوام کو حفظان صحت کے مطابق معیاری دودھ بہترین پیکنگ میں مہیا کرنے کیلئے اجتماعی کوشش کرنے پر اتفاق کیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ پاسچرائزیشن کا عمل ہی کھلے دودھ کا واحد متبادل ہے جس کے ذریعے عوام کو خالص، صحت مند اور معیاری دودھ کی فراہمی ممکن ہے۔ ڈاکٹر طلعت محمود پاشا نے بتایا کہ دنیا کے زیادہ تر ممالک میں پاسچرائزیشن کا عمل اپنایا جا چکا ہے اور پاکستان مزید تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ تمام سٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کریں تو یہ مشکل نہیں ۔

 

ٹرمپ کے اعلان سے انصاف اور امن کی امیدوں کا خون ہوگا،ظفرالحق

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ سینیٹ میں قائد ایوان سنیٹرراجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو قابض اسرائیلی انتظامیہ کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے متوقع اعلان نے تمام اسلامی ممالک کے عوام کو انتہائی بے چین اور مایوس کیا ہے ۔ اس اعلان سے انصاف اور امن کی امیدوں کا خون ہوگا۔ کشیدگی بڑھے گی جو مشرق وسطیٰ کے باہر دنیا کو بھی متاثر کر ے گی ۔ عرب لیگ کی طرح اسلامی کانفرنس کا ہنگامی سربراہی اجلاس بلایا جائے ۔

راولپنڈی میں قدرتی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف گزشتہ روز ظفرالحق روڈ سمیت مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ راولپنڈی میں قدرتی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف گزشتہ روز ظفرالحق روڈ سمیت مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت وزیراعلیٰ پنجاب اور ایس این جی پی ایل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور دھمکی دی کہ اگر شہریوں کو یہ بنیادی سہولت فراہم نہیں کی گئی تو مجبوراً ہم بھی مری روڈ پر دھرنا دے ڈالیں گے، راولپنڈی کے کئی بدقسمت علاقے ایسے بھی ہیں جہاں یہ بنیادی سہولت بالکل دستیاب نہیں ہو رہی بالخصوص اڈیالہ روڈ، دھمیال روڈ، کالج روڈ، گلشن آباد، کہکشاں کالونی، ڈیفنس روڈ، آریہ محلہ ،مبارک لین، مری روڈ، ٹیپو روڈ، سرسید چوک، جہانگیر روڈ، امر پورہ، سیٹلائٹ ٹاؤن سمیت دیگرکے بیشمار علاقوں میں لوگ سلنڈر اور لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہیں جبکہ رہی سہی کسر بڑے بڑے کمپریسر استعمال کئے جانے سے پوری ہو جاتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں محکمہ گیس کے عملے کی ملی بھگت سے سرعام کمپریسر استعمال کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے دوسروں کی حق تلفی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر یہ آلہ استعمال نہ کیا جائے تو تمام گھروں کو مناسب پریشر کے ساتھ یہ سہولت ملنا شروع ہو جائے گی مگر چونکہ ایس این جی پی ایل انتظامیہ کمپیرسر کا استعمال نہ کرنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داری صرف اشتہارات کی حد تک سمجھتے ہوئے عملی طور پر کچھ بھی نہیں کر رہی، اس حوالے سے ظفر الحق روڈ پر ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی ظہیر احمد اعوان نے کہا کہ حکومت گیس لوڈشیڈنگ کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے محکمہ گیس کے حکام اور حکومتی وزیروں ومشیروں کی فوج میڈیا پر آکر گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے بارے میں مسلسل جھوٹ بولتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں قدرتی گیس کی شدید قلت تشویشناک صورت اختیار چکی ہے، انہوںنے کہا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ راولپنڈی کے شہریوں کو گیس لوڈ شیڈنگ سے نجات دلوائے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

اقوام متحدہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا نو ٹس لے کر قتل وغارت بند کر ائے ۔ , عبدالمالک

چکسواری ( نمائند ہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر ضلع میر پور کے صدر چیئر مین عبدالمالک نے کہاکہ مسئلہ کشمیر دنیا کا سب سے دیرینہ مسئلہ ہے جس کی قراردادیں سترسال سے اقوام متحدہ میں حل طلب ہیں ریاست جمو ں و کشمیر بر صغیر کی تقسیم سے قبل ایک آ زاد اور خود مختار ریاست کے طور پر دنیا کے نقشے پر موجود تھی تقسیم کے دوران ریاست جمو ں کشمیر نے پا کستا ن کے ساتھ شامل ہو نا تھا جس کو ایک بھارت نے ساز باز کرکے جعلی اور فرضی دستا ویز تیا ر کرکے کشمیر کو اپنے ساتھ شامل کرلیا جو کشمیر یو ں کی مر ضی کے خلا ف فیصلہ تھا اس دن سے کشمیر ی آزادی اور الحاق پا کستا ن کی جنگ لڑ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے صحافیو ں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا کشمیر یو ں کی منز ل پا کستا ن ہے اور کشمیری اپنی منزل حاصل کرنے کیلئے کسی قربا نی سے دریغ نہیں کر ینگے انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو چا یئے کہ وہ مقبو ضہ کشمیر میں ہو نی والی بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا نو ٹس لے کر قتل وغارت بند کر ائے ۔

محکمہ مال میں عوامی سہولیا ت کیلئے انقلابی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ ایم۔ایل۔اے چوہدری مسعود خالد

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ محکمہ مال میں عوامی سہولیا ت کیلئے انقلابی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔موقع کی نشاندہی ہو یا نقول کا حصول فوری کا رروائی ہو گئی۔ریکا رڈ کی ہڑتال سمیت قبضہ مافیا کولگام ڈال دی ہے مقامی ایم۔ایل۔اے چوہدری مسعود خالد نے صحیح مو قو ں میں میرٹ کی عا صی کیلئے اقدا ما ت اُٹھا ئے ہیں اور غلط کا مو ں سے سختی سے منع کر رکھا ہے ہم عوامی مفاد میں بہتر سے بہتر کی تلاش میں ہیں پرا ئس کنڑول کمیٹی کے تحت ذخیرہ اندوزوں اور مضہر صحت اشیا ء فروخت کے خلاف کارروائی بھی جا ری ہے انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ان خیالات کا اظہار تحصیلدار ڈڈیال و انچارج پرائس کنڑو ل کمیٹی ڈڈیال چوہدری قیصراسلم نے صحا فیو ں سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا ،انہو ں نے کہا کہ سا ئلین کو موقع کی نشا ندہی کیلئے بار بارپٹواریو ں کے گرد گھو منا پڑتا تھااب موقع کی نشاہدہی کیلئے دس دن مقرر کررہے ہیں کہ اس وقت کے اندر اندر پٹواری نشا ندہی کر کے رپورٹ کریں گے۔ گرداوری کی جا نچ پڑتا ل بھی جاری ہے انہو ں نے کہا کہ ہم پر فرض ہے کہ ہم عوام کی جائیدادو ں کی حفاظت کریں۔

فرض شناس پولیس آفیسر چوہدری حسن قیوم کو ایس ایس پی کو 19گریڈ میں ترقیاب ہونے اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارک باد

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ممتاز سیا سی و سماجی و کاروبای شخصیت ،کشمیر بلڈ بنک کے صدر حاجی مسعود بھلوٹوی ، چوہدری نعمان نشتر اور چوہدری شکیل بھلوٹوی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرض شناس پولیس آفیسر چوہدری حسن قیوم کو ایس ایس پی کو 19گریڈ میں ترقیاب ہونے اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا انہو ں نے مزید کہا کہ ایس ایس پی چوہدری حسن قیوم محکمہ پولیس کے قابل فخر آفیسر ہیں جن کا سابقہ ریکارڈ انتہائی اعلیٰ صلاحتوں کا مظہر ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی عوام الناس کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی میں اپنا پیشہ ورانہ کردار ادا کرتے رہیں گے ۔انہوں نے آخر میں کہا کہ آئی جی محکمہ پولیس آزاد کشمیر شعیب دستگیر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک قابل اور فرض شناس آفیسر کو ترقیاب کر کے محکمہ میں قابل اور محنتی آفیسران کی حوصلہ افزائی کی ۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

راجہ نذیر (مرحوم) آف سرجہ کی اہلیہ کو سپرد خاک کر دیا گیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ راجہ نذیر (مرحوم) آف سرجہ کی اہلیہ کو سپرد خاک کر دیا گیا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یونین کونسل راماں کے گاؤں سرجہ کی سماجی شخصیت راجہ نذیر (مرحوم) کی اہلیہ اور راجہ ابرار منہاس کی والدہ صحافی راجہ جہانزیب منہاس کی نانی کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گی جنازے میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ، ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی ،چیرمین یوسی دیوی راجہ شبیر ،چیرمین یوسی دولتالہ ون سید قلب عباس ،یونین کونسل راماں کے چیرمین مرزا عنایت اﷲ،وائس چیر مین حاجی آفتاب ،مختلف مکاتب فکر کی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

پیر سیدسعید الحسن شاہ گیلانی اور صاحبزادہ سید حامد شاہ گیلانی کے والد محترم پیر سید عبدالرحمان شاہ گیلانی رضائے الٰہی سے وفات پاگئے

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پیر سیدسعید الحسن شاہ گیلانی اور صاحبزادہ سید حامد شاہ گیلانی کے والد محترم پیر سید عبدالرحمان شاہ گیلانی رضائے الٰہی سے وفات پاگئے، ان کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے پیر سید سعید الحسن شاہ گیلانی نے پڑھائی ، نماز جنازہ میں سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف، چیئرمین مین یوسی نڑالی شیخ طاہر اشفاق، جنرل کونسلر ملک خالد، رہنما مسلم لیگ ن راجہ ظفر محمود، سید مدثر حسین شاہ چیف ایگزیکٹو المدثر فاؤنڈیشن، بریگیڈئر (ر) عبدالرحمان جرال، بریگیڈئر (ر) عمر لاہور، کرنل اسد، ڈاکٹر سید علی عباس شاہ کاظمی، جسٹس زید اللہ، میاں ادریس، ملک اخلاق چیئرمین یوسی لوئی بھیر، پیر سید ابوزین محی الدین محبوب، پیر سید فضل عباس شاہ گیلانی آستانہ عالیہ کوٹلی (آزاد کشمیر)، پیر ظہور احمد کاظمی آستانہ عالیہ جہلم کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی، نماز جنازہ آبائی گاؤں نڑالی میں ادا کی گئی۔

some image

تعزیت

Condolences

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ) نگائل کی معروف شخصیت چوہدری محمد صدیق کی وفات پر ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس ملک محمد نصیر، فوٹوگرافر چوہدری یعقوب، مشتاق گجر، استاد جاوید، چوہدری محمد حسین نے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔

Picture of the Day