Our _Blog_

Our Daily News

Wednesday 8th November 2017 ----- 19th Safar 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

لارڈ مئیر آف بریڈفورڈ کے پاکستان میں ذاتی دورے کے دوران مئیر چین پہننے پر ایک نئی قانونی بحث کا آغاز

Legal row breaks out after Bradford Lord Mayor wearing Chains of office in Pakistan

some image

بریڈفورڈ، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔ برطانیہ میں لارڈ مئیر آف بریڈفورڈ کی جانب سے پاکستان میں ذاتی دورے کے دوران مختلف مقامات پر مئیر کی چین پہن کر جانے کے بارے میں سوشل میڈیا اور ویب سائٹز میں تصاویر آنے کے بعد ایک نئی قانونی بحث کا آغاز ہو گیا۔ کیونکہ ذاتی دورے پر جاتے ہوئے حکومت کی طرف سے دی گئی چین پہن کر جانے کی قانون میں ممانعت کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ لارڈ مئیر کونسلر عابد حسین نے پاکستان میں مختلف مقامات کے وزٹ کے دوران اپنا اثر رسوخ دکھانے اور پاکستان میں شو آف کرنے کی غرض سے مئیر چین پہن کر شرکت کی۔جبکہ ایسا کرنے کی اجازت صرف اسی صورت میں ہوتی ہے جب مئیر کو حکومت کسی سرکاری کام کے سلسلے میں بیرون ملک بھیجے۔

کونسلر سائمن کے مطابق کسی نے ایک گمنام پتے سے انھیں خط لکھا جس میں کونسلر عابد حسین کی تصاویر کے بارے میں بتایا ان کا کہنا تھا کہ مئیر ہوتے ہوئے کونسلر عابد حسین کا یہ عمل نہایت ہی شرمناک اور قابل اعتراض ہے۔خط میں کونسلر سائمن سے سوال کیا گیا کہ کونسلر عابد حسین کے پاس متبادل چین کہاں سے آئی اور ان تصاویر سے یوں ثابت ہوتا ہے کہ حکومت نے لارڈ مئیر کو سرکاری طور پر پاکستان بھیجا ہے جہاں وہ خصوصی تواضع حاصل کر رہے ہیں۔

کونسل سائمن نے کونسل کے وکیل سے سرکاری طور پر تمام معاملہ واضح کرنے کے بارے میں خط لکھ دیا ہے جس میں پوچھا گیا ہے کہ کیا مسٹرلارڈ مئیر نے اپنے ذاتی خرچے پر پاکستان کا دورہ کیا یا حکومت کی جانب سے دئیے گئے فنڈز استعمال کیے۔دوسرے کیا یہ بات کونسل کے علم میں تھی کہ مسٹر لارڈ مئیر چین اپنے ساتھ لے کر جارہے ہیں۔تاکہ اپنی سرکاری حیثیت ظاہر کر سکیں۔

کونسل کے وکیل کے مطابق مسٹر لارڈ مئیر نے دورے کے دوران اپنی ذاتی رقم استعمال کی اور انھوں نے اس دوران کونسل کی چین کی بجائے متبادل جیولری استعمال کی۔ جو سرکاری چین ہر گز نہیں ہے۔ کونسلر عابد کا کہنا تھا کہ انھوں نے فیس بک پر کئی پکچرز پوسٹ کیں ان کے علاقے کے لوگ ان کی حیثیت سے آگاہ تھے۔اور انھیں مبارکباد دینا چاہتے تھے۔مگر وہ کسی پر اپنا اثر رسوخ استعمال نہیں کرنا چاہتے تھے نہ ہی کسی کے لئے کوئی بھی کام کر رہے تھے۔

Bradford, Pakistan; Tory councillor says the lines between personal and private have been “blurred” after photographs emerged of the Lord Mayor of Bradford Councillor Abid Hussain appearing to wear chains of office while on an unofficial visit to Pakistan.He was seen wearing Chains of office at Baghar Shareef,Kahuta.

Councillor Simon Cooke, (Con, Bingley Rural) said he had been made aware of an anonymous letter claiming Councillor Abid Hussain was on an “unofficial, personal trip to Pakistan” and that his actions in appearing there as Bradford’s Lord Mayor were a “disgrace.”

The letter asks where he got the replica chains from and why he was allowed to do this. It continues by claiming that the pictures created the impression of an official Bradford Council visit to Pakistan, adding that Cllr Hussain appeared to be enjoying hospitality and being “treated well as a Bradford representative”. The letter goes on to say other councillors accompanied Cllr Hussain on the trip.

In response to the letter, Cllr Cooke said he had approached Bradford Council’s solicitor to get an understanding of the situation and whether or not the Council should take any action. He said: “My obvious concern is that the Lord Mayor is representing the city in Pakistan. “I have no issue at all with official visits to Pakistan and I like Abid, but if this is a private visit, to try and turn a private visit into an official visit doesn’t look like the sort of thing (the Council) should be doing.

“The boundaries here are blurred. I have asked the solicitor whether the trip was privately funded, in which case it was not an official trip, and whether they knew he was taking chains with him to appear in an official capacity. There may have been chains made out of costume jewellery and assume that’s what these are. They don’t look like the official ones which have the crest in the middle.”

In response to the concerns, a Bradford Council spokesman said: “The visit is a personal one and the Lord Mayor does not require authorisation to visit Pakistan. He could not conduct official Council business during his visit, as his role is largely ceremonial. The chains were not those held by the Council and the visit was not funded by the Council.”

Meanwhile, Cllr Hussain said he funded the visit entirely from his own pocket. He has posted a number of pictures of the visit on his Facebook page. He said: “Obviously they have heard I am the Lord Mayor this year and want to come and congratulate me which is kind of them. I’m proud of Bradford and Keighley and will always speak positively about it wherever I am including on this visit but no one is paying me or tasking me to do anything whilst I am here.”

Cllr Cook said while it may not be an official visit, certain things had given the impression that it was and he said he hoped the Lord Mayor would act more carefully in the future.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

ناروے کی حکومت نے اپنے ملک کے شہریوں کو دْہری شہریت دینے کا فیصلہ

Norwegian government decides to give double citizenship to citizens

(پیرس(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،زاہد مصطفی اعوان سے ----   ناروے کی حکومت نے اپنے ملک کے شہریوں کو دْہری شہریت دینے کا فیصلہ کیاہے۔ناروے میں کم و بیش40 ہزار افراد پاکستانی پس منظر رکھتے ہیں اور سہولت سے ان کو بھی فائدہ ہوگا۔دائیں بازور کی جماعت ایف آر پی سے تعلق رکھنے والی ناروے کی وزیر برائے امیگریشن مس سلوی لیس تھاگ کا کہنا ہے کہ اس سال موسم خزاں کے دوران ہی یہ قانون منظور کروالیا جائے گا۔

اسکینڈے نیویا میں ناروے وہ واحد ملک ہے جس نے ابھی تک دْہری شہریت پر پابندی لگا رکھی ہے۔اگرچہ اس بارے میں پچھلے سال بھی غور کیاجارہا تھا،تاہم اس تجویز پر حتمی فیصلے کو ملتوی کردیاگیا تھا۔حکومتی اتحاد میں شامل ایف آر پی دوسری بڑی پارٹی ہے، جو غیرملکیوں کے بارے میں اپنی سخت گیر پالیسیوں کے حوالے سے مشہور ہے ٗاس جماعت نے اس تجویز کی حمایت کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ دہشت گردی جیسے سنگین جرائم کی صورت میں دہری شہریت والوں کو ان کے دوسرے ملک آسانی سے بدر کہاجاسکتاہے۔پارٹی کے مطابق کسی بھی شہری کو اس کے ملک سے تو محروم نہیں جاسکتا تاہم اگر اس کے پاس دوسرے ملک کی شہریت ہوگی تو اس سے نارویجین شہریت واپس لے کر اسے دوسرے ملک بھیجا جاسکتاہے۔

نارویجین پاکستانی قانون دان احسن رشید کے مطابق اس قانون پر عمل درآمد کی صورت میں بہت سے نارویجین پاکستانیوں کی اپنے آپ کو قانونی طور پر پاکستانی کہلوانے کی خواہش پوری ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ بہت سے پاکستانی ایسے ہیں، جن کے پاس صرف نارویجین شہریت ہے اور وہ جب پاکستان جاتے ہیں تو انہیں غیرملکی تصور کیاجاتاہے۔ تاہم اب ان کی پاکستانی شناخت بحال ہوجائے گی۔احسن رشید ایڈوکیٹ نے بتایاکہ دْہری شہریت کی صورت میں نارویجین پاکستانی پاکستان میں پراپرٹی خرید سکتے ہیں اور وہاں رہ سکتے ہیں لیکن پھر بھی انہیں انتخابات لڑنے کا حق نہیں مل سکے گاکیونکہ اس حوالے سے عدالتوں میں بہت سے فیصلے آچکے ہیں

ناروے میں مقیم ممتاز سماجی شخصیت علی اصغر شاہد کا کہناہے کہ اس مجوزہ قانون سے ان پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا جن کے پاکستان میں مفاد ہیں اور متواتر پاکستان جاتے ہیں یا زیادہ تر وہاں رہتے ہیں ٗخاص طورپر ان نارویجین پاکستانی کو فائدہ ہوگا جو ستر کی دہائی میں ناروے آئے تھے اور سنگل نیشنیلٹی ہونے کی وجہ سے وہ ناروے کے ہی ہوکر رہ گئے ہیں۔ اب اگر دْہری شہریت مل جاتی ہے تو ان کی خواہش ہوگی کہ وہ اپنی پاکستانی شناخت بحال کریں اور زیادہ تر پاکستان میں ہی رہیں۔

Oslo, Norway; The Norwegian government has decided to give double citizenship to citizens of their country. There are 40,000 Pakistani national living in Norway and they will also benefit from the facility.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

راجہ طارق محمود مرتضیٰ کا چوآخالصہ کے گاؤں ٹکال میں ماہ پارہ مغل کی رہائش گاہ پر خطاب

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے رہنما راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حکومت نا اہل وزیراعظم کو پروٹوکول دے کر عدلیہ کا مذا ق اڑا رہی ہے پاکستان تحریک انصاف کرپشن کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد مقاصد کے حصول تک جار ی رکھے گی اور نوازشریف کو کسی قسم کا این آر او دینے کی اجازت نہیں دے گی ،ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے چوآخالصہ کے گاؤں ٹکال میں ماہ پارہ مغل کی رہائش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کرپشن فری پاکستا ن کی بنیاد رکھ دی ہے اور نوا زشریف جیسے شخص کو نا اہل ہو کر وزارت عظمیٰ چھوڑنا پڑی نوا زشریف کی معذولی پی ٹی آئی کی جدوجہد کی مرہون منت ہے عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ باریاں لگانے والو ں کے عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومتی وزیر مشیر آج بھی اداروں میں انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں مگر ان کے دن گنے جا چکے ہیں پوری قوم آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے گی انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ گلی محلے کی سطح پر لوگو ں سے اپنے روابط مستحکم کریں تاکہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو عبرتناک شکست دی جا سکے ،ماہ پارہ مغل نے کہا کہ ن لیگ کی جھوٹ پر مبنی سیاست کا پول کھل چکاہے قو م لند ن میں بیٹھ کر سازشیں کرنے والوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔

 

کلر سیداں شہر میں ڈکیتی کی ایک واردات میں دو موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر ڈاکٹر کو لوٹ لیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں شہر میں ڈکیتی کی ایک واردات میں دو موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر ڈاکٹر کو لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ڈکیتی کی یہ واردات کلر سیداں محلہ سیٹھاں میں شام چھ بجے کے قریب نےئر ہومیو کلینک دو نقاب پوش ڈاکو آ گئے جن کے ہاتھ میں اسلحہ تھا اور کلینک میں موجود ڈاکٹر نےئر سجاد کی جامعہ تلاشی کے دوران ان کی جیب سے 09 ہزار روپے کی رقم نکال لی اور اسلحہ لہراتے ہوئے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ڈاکٹر نےئر سجاد کے مطابق انہوں نے واردات کی اطلاع تھانہ کلر سیداں کو کر دی ہے مگر ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔

تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور ٹریکٹر کے نیچے آ گیاجو معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔حادثہ کے فوری بعد یونین کنوہا کے لیگی رہنما چوہدری اسد عزیز موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے گاڑیوں کو روک کر مسافروں کی مدد سے ٹریکٹر کے نیچے پھنسے ہوئے ڈرائیور کو بحفاظت باہر نکال لیا ۔وہاں موجود افراد کے مطابق اگر ڈرائیور کو بروقت ریسکیو نہ کیا جاتا تو اس کی جان بھی جا سکتی تھی ۔

پٹرولنگ چیک پوسٹ غوثیہ میں عملے کی پیشہ ورانہ تربیت کا سلسلہ مکمل

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ملک محمد یوسف اور ڈی ایس پی محمد افتخار کی ہدایت پر پٹرولنگ چیک پوسٹ غوثیہ میں عملے کی پیشہ ورانہ تربیت کا سلسلہ مکمل ہو گیا۔تربیتی کورسز میں ناخوشگوار واقعہ کے دوران لوگوں کو ریسکیو کرنے سمیت کارڈن آف کروانا اورکرائم سین کو محفوظ کرنا جیسے طریقے شامل تھے۔اس موقع پر فیزیکل مشقیں بھی کروائی گئیں اور لیکچرز بھی دہئے گئے۔محرر پٹرولنگ چیک پوسٹ غوثیہ خرم شہزاد نے بتایا کہ 28 کے قریب ملازمین اور آفسران کو اس پیشہ ورانہ تربیت سے گزارہ گیا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ کورسز شروع کروانے کا مقصد پیشہ ورانہ صلاحتیوں میں نکھار پیدا کرنا اور ملازمین کی کاکردگی کو مثالی بنانا ہے ۔ پیشہ ورانہ تربیت پر عوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

گورنمنٹ ہائی سکول سرصوبہ شاہ نے کرکٹ اور فٹ بال میں ضلع راولپنڈی سے بھی میدان مار لیا

some image

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔۔گورنمنٹ ہائی سکول سرصوبہ شاہ نے کرکٹ اور فٹ بال میں ضلع راولپنڈی سے بھی میدان مار لیا۔کرکٹ کا میچ سرصوبہ شاہ اور گلیانہ سکول کے درمیان ہو ا۔پہلے سرصوبہ شاہ نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ دس اوور میں87رن سکورکیا جواب میں گلیانہ سکول نے دس اوور میں77رن سکور کرسکی اس طرح سرصوبہ شاہ سکول دس رن سے میچ جیت لیا۔تیمور قریشی نے 17بال پر45رن سکور کیا اور مین آف دی میچ رہے۔ جبکہ فٹ بال میں سرصوبہ شاہ سکول کا مقابلہ لتڑار سکول کے درمیان ہوا جو سرصوبہ شاہ نے پہلے ہاف میں سات گول کرکے واضع برتری حاصل کرلی دوسرے ہاف سے پہلے لتڑار سکول نے شکت تسیلم کرلی۔عبدالنان نے بہترین کھل پیش کیا اور مین آف دی میچ رہے۔سکول کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل میں شانداد کارکردگی پرسابق جنرل کونسلربہادرعلی چوہان،کرکٹ کوچ ماسٹر محمد رمضان منہاس،فٹ بال کوچ ماسٹر واجد اقبال،توصیف فٹ بال کلب سرصوبہ شاہ،عمران چوہان،مہران چوہان،سردار نیبل،سردارناصر،سردارحمزہ،اور دیگر نے مبارک باد پیش کی اورسکول کی مزید بہتر کارکردگی کے لیے دعا کی۔

گزشتہ رات چوکیدار کے ساتھ واردات کے بعد چیئرمین راجہ ندیم احمد کا سخت رد عمل،غیر متعلقہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔دوبیرن کلاں کلر سیداں ،گزشتہ رات ساڑھے بارہ بجے تین نامعلوم افراد جنہوں نے پستول تان کر ڈیوٹی پر موجود چوکیدار کو بازار میں رسیوں سے باندھ کر فرار ہو گئے،تھانہ پولیس کلر سیداں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا،چوکیدار نے پولیس کوبتایا کہ وہ گزشتہ رات ڈیوٹی پر موجود تھا رات ساڑھے بارہ بجے تین نامعلوم افراد آئے اور آتے ہی مجھ پر پستول تان لئے اور مجھے رسیوں سے باندھ کر فرار ہو گئے،اس کے علاوہ انہوں نے مجھے کچھ نہیں کہا،سب انسپکٹر اسلم نے یونین کونسل میں آئے ہوئے تاجروں اور معززین کو یقین دلایا کہ آپ کے تعاون سے علاقے میں خوف ہراس پھیلانے والے عناصر کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ جن حضرات کے پاس لائسنسی اسلحہ ہے ان کو ڈیوٹی پر معمور کیا جائے،چےئرمین راجہ ندیم احمد کی درخواست پر تھانہ کلر سیداں کی پولیس نے رات کی گشت کو وسیع کر دیا ہے،جس میں ممیام،سکوٹ جوڑ،دوبیرن کلاں،نلہ مسلماناں اور گرد و نواح کا علاقہ شامل ہے، راجہ ندیم احمد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر متعلقہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے،کوئی بھی مشکوک آدمی نظر آئے تو میر ے فون نمبر پر یا تھانہ کلر سیداں کے فون نمبر پر اطلاع دی جائے،پولیس کی نفری سمیت گاڑی دوبیرن کلاں کے گرد و نواح میں موجود ہوگی،انہوں نے عوام سے کہا کہ خوف کی کوئی ضرورت نہیں ،آپ مشکوک افراد کی نشان دہی کریں،پولیس اس پر فوری کاروائی عمل میں لائے گی،اس موقع پر وائس چےئرمین ٹھکیدار بشارت حسین،چوہدری ظفر اقبال،تاجروں اور گرد و نواح سے کثیر تعداد میں معززین شریک ہوئے،چوہدری ظفر اقبال نے چوکیداروں کی تعداد بڑھنے اور ان کے پاس اسلحہ کو یقینی بنانے پر زور دیا جس کی تمام تاجروں نے تائید کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

سابق امیدوار چئیرمین تنویر ناز بھٹی پاکستان مسلم لیگ ن دی لائنز گروپ تحصیل کلر سیداں کے صدر منتخب نوٹیفکیشن جاری

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔نلہ مسلماناں کلر سیداں،سابق امیدوار چےئرمین تنویر ناز بھٹی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کے ساتھ گہری ،فکری اور قلبی وابستگی رکھی ہوئی ہے اور ہمیشہ انشا اللہ مسلم لیگ ن کو منظم،مضبوط اور متحرک کرنے اور رہبر پاکستان میاں محمد نواز شریف،شہباز پاکستان ،میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کے استحکام اور پاکستان مسلم لیگ ن کا پیغام دی لائنز کے ذریعے اور ذاتی طور پر گھر گھر پہنچاؤں گا،کیونکہ یہ میرا ملی ،قومی اور نظریاتی فریضہ ہے،اس سے قبل میاں رضا چیف ایگزیکٹیو پاکستان مسلم لیگ ن دی لائنز گروپ نے تنویر ناز بھٹی کو پاکستان مسلم لیگ ن دی لائنز تحصیل کلر سیداں کا صدر نامزد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،تحصیل کلر سیداں کے سیاسی حلقوں نے تنویر ناز بھٹی کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

some image

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

خطرے کی گھنٹی, چیئر مین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیا ق احمد کی پی پی ٹو کے رہنماء راجہ وحید احمد خان سے ان کی رہائش گاہ پراہم ملاقات

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ خطرے کی گھنٹی بج گئی ۔مسلم لیگ ن کے رہنماء چیئر مین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیا ق احمد کی PTIحلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ وحید احمد خان سے ان کی رہائش گاہ پراہم ملاقات ۔اپنی اس ملاقات میں حلقہ پی پی ٹو کی سیاست پر تفصیلی گفتگو اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین بھی موجود تھے ۔چیئر مین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق احمد نے (KDA)گروپ کے صدر PTIحلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ وحید احمد خان سے کہا کہ کہوٹہ کے تمام سرکاری ادارے سیاست کی بھینٹ چڑھ گے ہیں اگر آپ کو بجلی کا ایک میٹر لگوانا ہو تو جہاں آپ کو چکروں پہ چکر کاٹنا ہونگے وہاں پر ہی آپ کو نذرانہ بھی دینا ہو گا اور مخالف سیاسی سوچ رکھنے والوں کو تو مزید پر شان کیا جاتا ہے سر کاری اداروں کوسیاسی"جن"چمٹ چکے ہیں اس کو ختم کر نے کے لیے ہمیں کہوٹہ ڈویلپمنٹ الائنس کے تعاون کی ضرورت ہے تا کہ سر کاری اداروں کا سیاست سے پا ک کر سکیں راجہ وحید احمد خان نے چیئر مین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق احمد کی جرائت کو سراتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے خیالات اور پی ٹی آئی کے منشور میں کافی مطابقت پائی جاتی ہے کہوٹہ ڈویلپمنٹ الائنس کا مقصد ہی یہی ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جائے ۔راجہ وحید احمد نے مزید کہا کہ ہم ہر سطح پر عوام کے حقوق کی جنگ لڑھ رہے ہیں اور ہم آپ کواپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں انشاء اللہ ہم سب اگھٹے ہو کر تمام سر کاری اداروں سے ذاتی پسند اور ناپسند کے کلچر کو ختم کر دیں گے سر کای اداروں کو سیاست سے پاک کرنا ہم سب کی مشتر کہ ذمہ داری ہے ۔

some image

وائس چیئر مین یونین کونسل دکھالی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد الحمید مغل اور رضاء بھٹی نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی تیماداری کی

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ خیبرپختونخواہ کے پختونو ں کے صدر معر و ف سیاسی وسماجی شخصیت محمود خان بنگش علیل ہو گے ۔گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنماء وائس چیئر مین یونین کونسل دکھالی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد الحمید مغل اور رضاء بھٹی نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی تیماداری کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے ان کو دعاء دی جبکہ خیبرپختونخواہ کے پختونو ں کے صدر معر و ف سیاسی وسماجی شخصیت محمود خان بنگش نے اپنی عیادت کے لیے آنے پر مسلم لیگ ن کے رہنماء وائس چیئر مین یونین کونسل دکھالی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد الحمید مغل اور رضاء بھٹی کا شکر یہ ادا کیا ۔

سابق امیدوار برائے ناظم میجر (ر) شمیم جاوید ملک آئندہ چند دنوں میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر یں گے

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ سابق امیدوار برائے ناظم میجر (ر) شمیم جاوید ملک آئندہ چند دنوں میں PTIمیں شمولیت اختیار کر یں گئے ۔آئندہ دو تین دنوں میں میجر (ر) شمیم جاویدملک اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ ایک جلسہ منعقد کراہیں گے جس میں وہ باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر یں گے ۔سیاسی ذرائع کے مطابق میجر (ر) شمیم جاوید ملک کے پی ٹی آئی میں شمولیت سے پی ٹی آئی کہوٹہ شہر میں مزید مضبوط ہو جائے گئی کیونکہ میجر (ر) شمیم جاویدجو کہوٹہ اعوان برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور اس برادری کا کہوٹہ کی سیاست میں بڑا عمل دخل رہا ہے اور ان کی دیگر برادیوں کے معززین سے بھی دوستی ہے اور ان کی شمولیت دیگر سیاسی جماعتوں کے لیے بھی ایک بڑا سیاسی جھٹکا ثابت ہو سکتا ہے ۔

واپڈا آفس کہوٹہ کریشن کا گڑھ بن گیا ۔رشوت مانگنے کی عوامی شکایات

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ واپڈا آفس کہوٹہ کریشن کا گڑھ بن گیا ۔رشوت مانگنے کی عوامی شکایات پر"کریشن کے بے تاج بادشاہوں" کہوٹہ کے دولائین سپریڈنٹ مرزا ایاز اور آفتاب ستی کا تبادلہ ۔عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ پڑھی ۔ذرائع کے مطابق یہ دونوں لائین مین جو کہوٹہ کے مقامی بھی ہیں اور عرصہ دراز سے تعینات بھی ہیں یہ کہوٹہ کی ایک شخصیت بجلی کے 6میڑوں کا30ہزار روپے فی کس کے حساب سے1لاکھ80ہزار روپے مانگ رہے تھے عوامی شکایات پر کریشن کے ان بے تاج بادشاہوں کا محکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام نے سکھو تبادلہ کر دیا ہے کہوٹہ کے عوامی اور سماجی حلقوں راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء ، اشرف کیانی ، ملک شاہد ، ملک عامر محمود،راجہ خاور نے محکمہ واپڈ ا کے اعلیٰ حکام کا تہ دل سے شکر یہ ادا کرتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے کہ اگر ان دنوں افراد نے سکھومیں اپنی روش تبدیل ناں کی تو ان کا وہاں سے گجرانوالہ تبادلہ کیا جائے ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

حلقہ این اے پچا س کے عوام وزیر اعظم،کی وزا ت عظمی سے سخت ما یوس, پیپلز پا رٹی کے رہنما ء معرو ف سماجی شخصیت امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے پچاس آصف شفیق ستی

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پیپلز پا رٹی کے رہنما ء معرو ف سماجی شخصیت امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے پچاس آصف شفیق ستی نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ حلقہ این اے پچا س کے عوام وزیر اعظم،کی وزا ت عظمی سے سخت ما یوس ہر طر ف نا امیدی اور ما یو سی کا عا لم عوام کی توقعا ت پر پا نی پھیر دیا گیا ماضی مین مو صو ف وزیر اعظم، شاہد کا قا ن عبا سی یہی را گ الا نپتے رہے کہ ہمیں ہر دفعہ وقت کم ملا ہما ری حجکو مت کیخلا ف رو ڑے اٹکا ئے گئے یا پھر فنڈز کی عدم دستیا بی کے لا رے لگا کر عوام آئندہ کے سہا نے خوا ب دکھا کر ووٹ حا صل کیے جا تے تھے مگر اب جبکہ 2013کے انتکا با ت میں کا میا بی کے بعد شا ہد کا قا ن عبا سی کو وزیر پٹرولیم بننے پر عوام کو یہ امید تھی کہ شا ئد اب اس حلقہ میں جہا ں وہ گیس کی فرا ہمی کو ما ضی میں نا ممکن منصو بہ قرا ر دیتے تھے سا بق دو ر میں مری میں گیس فرا ہمی کے وہ سو ئی گیس کی فرا ہمی سے محرو م وا حد تحصیل کو ٹلی ستیاں یاہ ں گیس کی فرا ہمی کو ممکن بنا ئیں گے مگر وہ یہ منصو بہ بھی اپنے چا ر سدالوں میں نہ دے سکے اب جبکہ وزیر اعظم، منتخب ہو نے کے بعد عوام کی امیدیں بڑھ گئیں تھیں کہ اب اس حلقہ کی تعمیر و ترقی اور سا بق وزیر اعظم و وزیر اعلی کے اعلا نا ت کو عملی جا معہ پہنا نے کیساتھ ساتھ لچھ میگا پرا جیکٹس کا بھی اعلا ن کریں گے مگر اب تک کی 100دنو ں کی کا رکردگی حلقہ کے عوام کے لیے انتہا ئی ما یوس کن ہے

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

ساہنگ ڈھوک بھٹیاں میں راجہ ابرار بھٹی کی رہائش گاہ پردو خاندانوں کے درمیان جاری دیرینہ دشمنی کو دوستی میں بدلنے کے حوالہ سے منعقدہ تقریب

some image

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، زاہد شفیق قریشی سے)۔۔۔۔ اللہ نے اپنے محبوب رسول سے معراج پر جو حروف راز کہے ان میں سے ایک یہ بھی تھا کہ کہ جو دو ٹوٹے دلوں کو جوڑے گا اس کے لیے جنت کی بشارت ھے،دشمنی کی حدت اور شدت سے دو خاندان ہی نہیں بلکہ سارا علاقہ متاثر ہوتا ھے انتقام کے بجائے معاف کر دینا اللہ کے ہاں مقبول عمل ھے علاقہ کو امن و آتشی کا گہوارہ بنانے کے لیے اور دشمنیوں کے دراز سلسلوں کا خاتمہ میری زندگی کا نصب العین ھے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے ساہنگ ڈھوک بھٹیاں میں راجہ ابرار بھٹی کی رہائش گاہ پردو خاندانوں کے درمیان جاری دیرینہ دشمنی کو دوستی میں بدلنے کے حوالہ سے منعقدہ کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے راضی نامہ میں اہم کردار اداکرنے پرعلاقہ کی معروف شخصیت سید سجاد حیدر شاہ عرف شہادہ شاہ دیرہ سیداں اور ابرار بھٹی آف ڈھوک بھٹیاں کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ انسان خود عظیم نہیں ہوتا اس کا کردار عظیم ہوتا ھے سو سال زندہ رہنے کے لیے سو سال زندگی کی نہیں ایک اچھے کام کی ضرورت ہوتی ھے تقریب کی نقابت کے فرائض مسلم لیگی راہنما سید حسنات شاہ آف دیرہ سیداں نے سر انجام د یئے تقریب میں سابق صدر یونین کونسل ساہنگ مسلم لیگ ن مرحوم سید مشتاق حسین شاہ کی علاقائی خدمات کے حوالہ سے خصوصی ذکر کیا گیا ا س موقع پر چیئر مین منگھوٹ یونین کونسل راجہ ابرار جٹال،چیئر مین یو سی ساہنگ راجہ سجاد سرور ،وائس چیئر مین یونین کونسل ساہنگ راجہ اشفاق اکبر کیانی،علاقہ کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت سید سجاد حسین شاہ عرف شہادہ شاہ،بھٹی فیملی کی سرکردہ شخصیت ولائت بھٹی،فاروق بھٹی، ابرار بھٹی،طارق بھٹی،مقتول دانش کے والد تنویر بھٹی اور مبینہ قاتل یاسر بھٹی بھی موجود تھے،پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری قادر نواز قادری،قمر عابد کیانی،ممبر صوبائی اسمبلی کے پی اے راجہ توصیف مبارک جٹال،عابد کیانی،پیپلز پارٹی کے دیرینہ جیالے کارکن راجہ پرویز کیانی،سابق کونسلر اشرف شاہ،ذوالقرنین شاہ ،پرویز شاہ ،بہادر شاہ،دلبر شاہ ،راجہ سیاب آف سنگھوری،سب انسپکٹر راجہ اشفاق آف جوڑیاں،سابق نائب ناظم چوہدری دستگیر آف جھنگ،چوہدری خوشنود آف جھنگ،امجد حسین قریشی آف کلیال،،کامران کیانی، کے علاوہ چیئر مین راول پریس کلب مندرہ زاہد شفیق قریشی،تحصیل گوجرخان کی ممتازسیاسی و سماجی شخصیت راجہ اذکار بھٹی آف مسہ ، خان عصمت اللہ خان، اسمعٰیل بھٹی آف اراضی موہری، سدا بہار چیئر مین اشتیاق آ ف چہاری کلیال نے خصوصی شرکت کی آخر میں ہر دوفریقین مقتول دانش کے والد تنویر بھٹی اورراجہ یاسر کو راجہ شوکت عزیز بھٹی نے گلے ملوا کر راضی نامہ کے احسن عمل کو سر انجام دیا جس کے بعد ممتاز مذہبی شخصیت امجد حسین قریشی نے بار گاہ خدا وندی میں دست دعا بلند کر کے اس عمل کی قبولیت کے لیے التجا کی

تھانہ مندرہ کے علاقہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، زاہد شفیق قریشی سے)۔۔۔۔ تھانہ مندرہ کے علاقہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات،دو موٹر سائیکلوں پر چھ مسلح ڈاکووں نے دن دو بجے عین مندرہ چکوال روڈ پر بلڈنگ میٹریل کے دفتر پر ہلہ بول دیاتین افراد سے تین لاکھ ستتر ہزار روپے لوٹ کر فرار ایس ایچ او مندرہ اطلاع پا کر اہلکاروں کے موقع پہنچ گے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی،ڈکیتی کا سراغ لگانے کے لیے ایس ایچ او مندرہ سردار ذوالفقار نے اپنی نگرانی میں بہترین اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر کاروائی کا آغاز کر دیا گزشتہ روز دن چار بجے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چھ مسلح افراد نے عین چکوال روڈ رکھ موڑ سٹاپ پر واقع راجہ رمیض بلڈنگ میٹریل کے دفتر میں شبیر سکنہ ڈھوک میر پوریاں سکنہ رکھ تارا گڑھاپنے دیگر ساتھیوں ک ساتھ موجود تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چھ مسلح ڈاکووں نے جو پوٹھواری میں گفتگو کر رہے تھے نے اسلحہ کی نوک پریرغمال بنا کر ٹیبل کی دراز سے دو لاکھ روپے ، شبیر کی جیب سے ایک لاکھ روپے ،بشیر سکنہ تاجو جھنگی ستر ہزار روپے عدنان ارشاد سکنہ رکھ سات ہزار روپے چھین کر ان کے موبائلوں کی بیٹریز نکال کر انہیں کمرے میں بند کر کے فرار ہو گے واردات کی اطلاع پر ایس ایچ او مندرہ اطلاع پا کر اہلکاروں کے موقع پہنچ گے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی،ایس ایچ او مندرہ سردار ذوالفقار احمد نے چیئر مین راول پریس کلب مندرہ زاہد شفیق قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکو پوٹھواری میں گفتگو کر ہے تھے ڈکیتی کا سراغ لگانے کے لیے میں نے اپنی نگرانی میں بہترین اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر کاروائی کا آغاز کر دیا ملزم کتنے بھی ہوشیار کیوں نہ ہوں قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے علاقے کے امن و خراب کرنے اور ان کی جان و مال کونقصان پہنچانے والوں کے خلاف جنگی بنیادوں پر کاروائی کی جائے گی

ساہنگ کو کچرا کنڈی نہیں بننے دینگے اور علاقہ کے مفاد کے خلاف کوئی فیصلہ قبول نہیں کیا جائیگا

some image

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، زاہد شفیق قریشی سے)۔۔۔۔ ساہنگ کو کچرا کنڈی نہیں بننے دینگے اور علاقہ کے مفاد کے خلاف کوئی فیصلہ قبول نہیں کیا جائیگا ساہنگ میں کچرا کنڈی لگانے کا منصوبہ عوام کے ساتھ سخت زیادتی ہے اگر عوام کی رائے کا احترام نہ کیا گیا تو سخت مزاحمت کی جائیگی پہلے بھی عوام کے ساتھ کھڑے تھے اب بھی ثابت قدم رہیں گے اشرافیہ دفتروں میں بیٹھ کر منصوبے بنانے کے بجائے زمینی حقائق کو مد نظر رکھے درجنوں دیہات کے درمیان کچرا کنڈی بنانا دانشمندی نہیں اگر بزورِ طاقت منصوبہ شروع کرنے کی کوشش کی گئی تو عدلیہ سمیت ہر فورم پر احتجاج کیا جا ئیگا۔ ان خیالات کا اظہار شرکائے میٹنگ نے ساہنگ اڈہ پر منعقدہ کچرا کنڈی کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس میں کیا جس میں علاقہ کی سر کردہ شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکائے اجلاس میں راجہ قادر نواز قادری ، راجہ پرویز کیانی ، سید شبر عباس ایڈووکیٹ ، سید اکرام حسین شاہ ایڈووکیٹ ،سردار قمر عابد ، حاجی محبوب ، راجہ سخاوت ، ظفر اقبال راجہ اختر امتیاز اکرام الحق ہمایوں ظفر نوازش علی آصف نواز عمران اعوان و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ یہ منصوبہ چونکہ علاقہ کے مفاد کے خلاف ہے اس لئے بلا تفریق کسی سیاسی جماعت کسی برادری یا کسی گا ؤں کے یونین کونسل جھنگی جلال کے عوام مشترکہ طور پر ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کریں گے اور ہر طبقہ فکر سے رابطے کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جا ئیگا ایکشن کمیٹی جلد تمام علاقوں کا دورہ کر کے بلدیاتی نمائندوں ، علماء ،طلباء ، کسانوں کو منصوبہ مضرات کے بارے میں آگہی اور جدوجہد میں شرکت کی دعوت دے گی

some image

دولتالہ واٹر سپلائی پراجیکٹ 13کروڑ روپے سے زائد کی خطیر لاگت خرچ ہونے کے باوجود آج تک پایہ ءِ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ 12سال قبل شروع ہونیوالا دولتالہ واٹر سپلائی پراجیکٹ 13کروڑ روپے سے زائد کی خطیر لاگت خرچ ہونے کے باوجود آج تک پایہ ءِ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا،سینکڑوں لوگوں نے ہزاروں روپے خرچ کرکے کنکشن بھی حاصل کر رکھے ہیں مگر آج تک پانی کی ایک بوند تک نہیں مل سکی،دولتالہ کے شہری آج بھی پانی کی شدید کمی کا شکار ،پینے کے صاف پانی کی بھی قلت،زیر زمین پانی زہریلا اور آلودہ ہونے کی وجہ سے مضر صحت ہو گیا ،یپا ٹائٹس بی،سی سمیت دیگر جان لیوا امراض میں بھی اضافہ، ارباب اختیار عوام کی حالت زار پر توجہ دیتے ہوئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو جلد از جلد ممکن بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں ان خیالات کا اظہار یونین کونسل دولتالہ1سے جنرل کونسلر چوہدری ابرار حسین اور جنرل کونسلر رانا محمد فاروق نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی دولتالہ کے شہریوں کا بنیادی حق ہے اور پانی کی فراہمی کیلئے سرکاری خزانے سے13کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ،12سال کا طویل عرصہ گزر گیا مگر آبادی کو پانی نہیں مل سکا ،عوامی نمائندوں کا مزید کہنا تھا کہ واٹر سپلائی سکیم دولتالہ کو ٹی ایم اے گوجرخان کے سپرد کردیا گیا تھا جس کی جانب سے اسے مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے اور دولتالہ میں پانی سے متعلقہ خطرناک مسائل میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان ،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے راجہ جاوید اخلاص سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر واٹر سپلائی سکیم دولتالہ کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اور دولتالہ کے شہریوں کو پانی کی محرومی اور جان لیوا بیماریوں سے چھٹکارا دلایا جائے

اراضی سینٹر گوجرخان میں رشوت ستانی کا بازار گرم،ٹاؤٹ مافیا کا راج قائم ،عوام کو ذلیل و خوار ہونے لگے

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ اراضی سینٹر گوجرخان میں رشوت ستانی کا بازار گرم،ٹاؤٹ مافیا کا راج قائم ،عوام کو ذلیل و خوار ہونے لگے ،بدتمیزی اور بد اخلاقی معمول بن گئی ،عوامی حلقوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق گوجرخان اراضی سینٹر جانے والے غربی گوجرخان کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،اراضی سینٹر کے انچارج سمیت عملے کے دیگر ارکان کا ضروری کام سے جانے والوں کیساتھ انتہائی نا روا سلوک معمول بن چکا ہے ،ٹاؤٹ مافیا کی مرضی کے خلاف کسی قسم کا کام نہیں کیا جاتا لوگوں کو بار بار چکر لگوا کر ذلیل و خوار کیا جاتا ہے اور ہتک آمیز اندز میں گفتگو کی جاتی ہے ،عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اراضی سینٹر گوجرخان کے عملے کا قبلہ درست کیا جائے

معروف فلاحی ادارے سلیمان فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتالہ کیلئے کمپیوٹر لیب کا تحفہ

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ معروف فلاحی ادارے سلیمان فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتالہ کیلئے کمپیوٹر لیب کا تحفہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی اور سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد آج افتتاح کریں گے ،افتتاحی تقریب آج(بدھ) دن11بجے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتالہ میں منعقد ہو گی ،تقریب میں محکمہ تعلیم کے افسران ،اساتذہ کرام،عمائدین علاقہ شریک ہوں گے ،تقریب میں شرکت کیلئے سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد بھی مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات سے وطن پہنچ چکے ہیں،گزشتہ روز ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ محمد ساجد کا کہنا تھا کہ سلیمان فاؤنڈیشن اپنے آغاز سے ہی فروغ تعلیم کیلئے فلاحی اقدامات اٹھاتی آ رہی ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ تعلیم ہی وہ اہم ترین شعبہ ہے جس کو بہتر بنانے سے ہی نہ صرف ملک و قوم کا بھلا ہو سکتا ہے بلکہ نوجوانوں کے مستقبل کو بھی روشن اور مفید بنایا جا سکتا ہے ،سرکاری تعلیمی ادارے در حقیقت عوام کی ملکیت اور ضرورت ہیں، عوامی ،سماجی سطح پر کوششیں کرکے ہم حکومت کا ہاتھ بٹا سکتے ہیں اور اپنے تعلیمی اداروں کو انتہائی کار آمد بنا سکتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ سلیمان فاؤنڈیشن فروغِ تعلیم میں بھرپور معاونت کیلئے اپنے قدم آگے بڑھا چکی ہے ،ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم اپنی بھرپور خدمات فروغ تعلیم کیلئے مہیا کریں گے کیونکہ عوامی سماجی سطح پر تعلیمی اداروں کی سرپرستی وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ۔

some image

گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں کے بچوں کی سن لی گئی بہت جلد گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں میں سائنس ٹیچر کی ہنگامی بنیاد پر تعیناتی

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں کے بچوں کی سن لی گئی بہت جلد گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں میں سائنس ٹیچر کی ہنگامی بنیاد پر تعیناتی کا ای ڈی راولپنڈی قاضی ظہور الحق نے عندیہ دے دیا صحافیوں نے ای ڈی او راولپنڈی قاضی ظہور الحق نے سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور سائنس ٹیچر کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ہائی سکول قاضیاں میں میتھ اور فزکس کی پوسٹ نہیں ہیں جس پر قاضی ظہور الحق نے یقین دلایا کہ بہت جلد سائنس ٹیچر کی پوسٹ الاٹ کر کے کمی کو پورا کیا جائے گا تا کہ بچوں کی تعلیم میں حرج نہ ہو ا۔

بجلی کی موجودہ بحران عارضی اور ماحولیاتی اثرات کا نتیجہ ہے, رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد وارثی

some image

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماء ، رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ بجلی کی موجودہ بحران عارضی اور ماحولیاتی اثرات کا نتیجہ ہے جو بہت جلد ٹھیک ہو جائیگا . بجلی کے موجودہ عارضی بحران پر سیاست کرنے والے قوم کو ورغلانے کی بجائے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں . انہوں نے یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے کارکنوں اور معززین سے اپنے حلقہ انتخاب کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماء اگر کہیں زلزلہ بھی آجائے تو اس کا الزام بغیر سوچے سمجھے حکمران جماعت پر دھر دیتے ہیں جو کہ انتہائی دکھ اور پریشانی کی بات ہے . انہوں نے کہا کہ سموگ اور دیگر موسمیاتی اثرات کی وجہ سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے جو کہ عارضی اور بہت جلد حل ہو جانے والا مسئلہ ہے . اپوزیشن اس معاملے پر سیاست نہ کرے اور قوم کو نہ ورغلائے . انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے قوم کے مقدر پر چھائے اندھیروں کو دور کرنے کیلئے جو عملی کام کئے ہیں ان کی مثال پاکستان کی پوری تاریخ میں نہیں ملتی .

مہلوٹ چوک , خواجہ فیصر محمود رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی) ۔۔۔۔خواجہ فیصر محمود رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے اس سلسلے میں دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب اُن کی رہائش گاہ مہلوٹ چوک میں منعقد ہوئی جس میں ایم این اے راجہ جاوید اخلاص،ایم پی اے افتخاراحمدوارثی،تحریک انصاف کے رہنما چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ،ملک فیاض ،چیئرمین او پی ایل چوہدری اشتیاق کے علاوہ اساتذہ،تاجروں،وکلاء، پولیس افسران،وارڈن افسران کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام انیس سکولوں کے دو سو طلبا وطالبات میں سکول شوز اور سویٹرز تقسیم کئے گئے

some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی قاضیاں و جنڈ نجار کے زیر اہتمام علاقے کے انیس سکولوں کے دو سو طلبا وطالبات میں سکول شوز اور سویٹرز تقسیم کئے گئے۔ اس سلسلہ میں تقریب ڈھوک فیض آباد یوسی بھڈانہ میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت چوہدری صاحب داد تھے۔ اس کے علاوہ حاجی راجہ محمد نذیر اور دیگر معززین علاقہ بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی کے کام کی تعریف کی اور سوسائٹی کو دو لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔ سوسائٹی کے صدر قاضی قیصر اور دیگر نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

مانچسٹرسے آنے والی پی آئی اے کی پروازمیں سگریٹ سلگانے سے منع کرنے پرتین مسافرعملے سے الجھ پڑے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ مانچسٹرسے آنے والی پی آئی اے کی پروازمیں سگریٹ سلگانے سے منع کرنے پرتین مسافرعملے سے الجھ پڑے، جنہیں اسلام آباد لینڈنگ کے بعداے ایس ایف کے حوالے کر دیا گیا۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق پیرکی صبح پی آئی اے کی پروازپی کے702مانچسٹرانگلینڈسے بے نظیر ائر پورٹ پہنچی جس کے کپتان نے پی آئی اے سیکیورٹی کو آگاہ کیاکہ دوران سفر مسافرطارق محمود ، تبارک حسین ومحمداکرم نے جہازمیں سگریٹ پینے کی کوشش کی تو جہازکے عملے نے انہیں آگاہ کیاکہ جہازکے اندرسگریٹ نوشی سختی سے منع ہے ۔ان کے اس عمل سے حادثہ بھی ہوسکتاہے جس پرمذکورہ مسافرجہازکے عملے سے الجھ گئے ،پی آئی اے سیکیورٹی کی جانب سے شکایت موصول ہونے پراسلام آبادائرپورٹ پرتعینات ائرپورٹ سیکیورٹی فورس سٹاف نے انہیں روک لیااورامیگریشن کرانے کے بعدان تینوں سے تحریری معافی نامہ لے کرطیارے کے کپتان کی اجازت سے انہیں اپنے گھروں کوجانے کی اجازت دی گئی ۔

 

آریہ محلہ اعوان آباد عمرروڈ مسلم کالونی میں گیس بندش کیخلاف اہل علاقہ کا احتجاج

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ موسم میں خنکی بڑھنے کے ساتھ ساتھ گیس کی قلت کی شکایات بھی بڑھتی جارہی ہیں۔ یوسی 45 آریہ محلہ145 اعوان آباد عمرروڈ145 مسلم کالونی145 چمن زار کالونی راولپنڈی میں سوئی گیس کی بندش کے خلاف علاقہ کے صارفین نے بدھ(آج) محکمہ سوئی گیس کے خلاف جی ٹی روڈ سواں سوئی گیس کے دفتر کے باہردھرنادینے کا اعلان کیاہے۔ یوسی 45 میں تین سال سے آریہ محلہ145 چمن زار 145 اعوان آبادعمرروڈ اور مسلم کالونی میں گیس کا انتہائی کم پریشر برقرار ہے۔ یوسی 45 کے چیئرمین ملک سلطان محمود اور کونسلرز نے کہا ہے کہ ٹیپو روڈ سے گزرنے والی آٹھ انچ کی لائن سے ملحقہ علاقہ جات کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

پاکستان پوسٹ حکومتی عدم توجہی اور محکمانہ بدانتظامی کے باعث مسائل کا شکار

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ پاکستان پوسٹ حکومتی عدم توجہی اور محکمانہ بدانتظامی کے باعث مسائل کا شکار ہے ۔ 10ارب روپے سے زائد سالانہ خسارے کا شکار ادارے میں افسران کی فوج ظفر موج کے باوجود معاملات میں بہتری لانے کی بجائے تمام تر توجہ پرائیویٹ پارٹنرشپ کے معاملات پر مرکوز ہے جس سے ڈاک کی ترسیل و تقسیم کا نظام اور سروسز کا معیار مزید گرتا جا رہا ہے۔ اس وقت پاکستان پوسٹ میں ڈائریکٹر جنرل گریڈ 22کے علاوہ گریڈ 17تا 21کی پوسٹوں کا ایک ہجوم ہے جس میں اب وزارت پوسٹل سروسز کے افسران بھی شامل ہو چکے ہیں۔ سکیورٹی کے نام پر بڑی تعداد میں منافع بخش اور عوام کو خدمات فراہم کرنے والے ڈاکخانوں کی بڑی تعداد میں بندش اور کئی برسوں سے بھرتی پر پابندی کے باوجود خسارے کے شکار ادارے میں افسران کی فوج ایک سوالیہ نشان ہے۔ متعدد ڈاک خانے سکیورٹی کے نام پر بند کرنے کے باوجود ڈاکخانوں میں ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔ پوسٹل ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی بلز جمع کرنے پر ملازمین کو ملنے والا خصوصی معاوضہ بند ہونے سے انکی کارکردگی متاثر ہوئی اور ادارہ قومی بچت کی طرف سے منافع بخش سکیمیں پاکستان پوسٹ کو نہ دینے سے اسکے ریونیو اہداف متاثر ہوئے اور حکومتی محصولات میں نمایاں کمی آئی۔ ڈرائیونگ اور اسلحہ لائسنس کی تجدید متعلقہ صوبائی حکومتوں نے واپس لیکر متبادل طریقوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکسز کی وصولی بھی برائے نام رہ گئی ہے۔ منی آرڈرز کے ذریعے رقوم بھجوانے والوں کی تعداد میں انتہائی کمی ہو چکی ہے کیونکہ بینکوں کے ساتھ ساتھ موبائل کمپنیوں کے ذریعے رقوم کی ترسیل کا رحجان بڑھ چکا ہے۔ حکومت نے وزارت پوسٹل سروسز قائم کر کے بظاہر بہتر قدم اٹھایا ہے لیکن وزارت کیلئے اہداف کا حصول مشکل ٹیسٹ کیس ہو گا۔ پاکستان پوسٹ میں ماضی میں دو نان پوسٹل سروسز کے ڈائریکٹر جنرل تعینات رہ چکے ہیں جن کے ادوار میں پاکستان پوسٹ منافع بخش ادارہ بن گیا تھا اور اس دوران ملازمین بھی خوشحال ہوئے۔ مسائل اپنی جگہ لیکن موجودہ وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان بخاری ادارے کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے پرامید ہیں۔ انہوں نے نوید سنائی ہے کہ ایک ریفارمز ایجنڈے پر کام جاری ہے جس کے نتیجے میں محکمہ ڈاک کو ماضی کی طرح منافع بخش ادارہ بنانے اور پیشہ وارانہ اور ایجنسی خدمات کو جدید خطور پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

چودھر ی محمدرشید کے فرزندچودھری محمدیاسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ولیمہ کی تقریب نئی آباد ی بوعہ میں منعقدہوئی

نئی آباد ی بوعہ ؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ۔۔۔۔ چودھر ی محمدرشید کے فرزندچودھری محمدیاسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ولیمہ کی تقریب نئی آباد ی بوعہ میں منعقدہوئی ولیمہ کی تقریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی چودھری محمدیاسین کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر سیاسی وسماجی راہنماؤں چودھری محمداعجازحاجی چودھری محمدسلیم حاجی چودھری منظورحسین ٹھیکیدار محمدداود خان ٹھیکیدار بدردین ٹیلرماسٹرچودھری ممتازاحمد چودھری محمد لعل دکاندار بابوچودھری غالب حسین (ر ) ہیڈکلرک اور آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی راہنماچودھری اللہ دتہ بسمل نے دلی مبارک بادپیش کی ہے اوران کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیاہے ۔

صوفی مطلوب حسین مغل اوربابوچودھری غالب حسین (ر) ہیڈکلرک نے چودھری محمدخلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین ضلع میرپورکوگریڈبی 18 میں ترقیاب ہونے پردلی مبا رک بادپیش کی ہے ان کی ترقیابی کاخیرمقدم کیاہے اوردلی مسرت کااظہار کیاہے

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

موہڑہ وینس کنوہا میں, محمد اکمل کی والدہ انتقال کر گئیں

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پولیس لائن راولپنڈی میں تعینات سب انسپکٹر امجد ناہید،سابق نائب ناظم راجہ طارق وینس کی پھوپھی اور محمد اکمل کی والدہ انتقال کر گئیں جنہیں کلر سیداں کے نواحی گاؤں موہڑہ وینس کنوہا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں چےئرمین یوسی کنوہا ماسٹر پرویز اختر قادری،وائس چےئرمین چوہدری شاہد گجر،سابق ناظم حاجی غلام ظہیر بھٹی،پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر سیٹھ محمد اعجاز بٹ،پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے رہنما حافظ ملک سہیل اشرف،لیگی رہنما راجہ محمد افتخار ،چوہدری اسد عزیز،مسلم لیگ (ن) یوسی کنوہا کے صدر سید شہاب ثاقب،سید غلام ظہیر گیلانی سمیت سیاسی سماجی اور کاروباری حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔۔ پریس کلب بیول کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت شفیق الرحمن وارثی منعقد ہوا جس میں تمام ممبرا ن نے شرکت کی اجلاس میں حاجی چوہدری ماسٹر رقیب احمد کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب اور لواحقین کے صبر وجمیل کے لیے دعا کی گئی۔

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ صغیر احمد آف مٹور امیدوار بر ائے پی پی ٹو کے بڑئے بھائی اور وائس چیئر مین یوسی مٹور راجہ شیر بہاد ر کے والد محترم کی وفات پر سابق وفاقی وزیر داخلہ کے معاون خصوصی راجہ لطیف اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ بشارت عباسی نے ان کی رہائش گاہ مٹور جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی ۔

some image

Picture of the Day

Reception given to friends by M Naveed on birth of his baby boy in Birmingham

some image some image

برمنگھم نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام شاہد ہاشمی ہمارے پیارے دوست محمد نوید کے گھر اللّه تعالیٰ نے چاند جیسا بیٹا عطا کیا ہے جس پر محمد نوید نے اپنے تمام دوست احباب کو شاندار دعوت برمنگھم میں دی ۔۔جس پر تمام دوستوں نے شرکت کی جن میں صفیر حسین مرزا حسین عدنان احمد عدنان برو محمد شکیل محمد وسیم اور دیگر احباب نے شرکت کی اور محمّد نوید کا شکریہ ادا کیا اور ان کے بیٹے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مبارک بات پیش کی ۔اللّه تعالیٰ سے دعا ہے نوید بھائی کے بیٹے کو لمبی زندگی دے امین

some image

some image