Our _Blog_

Our Daily News

Sunday 8th April 2018 ----- 21st Rajab 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

میرپور کے نوجوان طاہر حسین کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا

Home office deported Tahir Hussain for his criminal activities

some image

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم افتخار وارثی)---- جرائم اور غیر قانونی قیام پر میرپور کے رہائشی طاہر حسین کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز برطانیہ میں مقیم سنگھوٹ میرپور کے رہائشی طاہر حسین کو غیر قانونی سرگرمیوں اور جرائم میں ملوث ہونے کے باعث پولیس نے گرفتار کر کے ڈی پورٹ کردیا

طسہر حسین چھ سال پہلےسپاوس ویزہ پر برطانیہ آیا تھا - یاد رہے کے برطانوی ہوم آفس اس سال ساٹھ کے لگ بھگ افراد کو ڈی پورٹ کرچکا ہے جن میں آٹھ پاکستانی بھی شامل ہیں- ہوم آفس کی جانب سے چھاپے مارنے کا کام جاری ہے گزشتہ روز سلاو میں بھی ہوم آفس کی ٹیم نے چھاپہ مار کر دو تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے

London; The British government has deported around 60 people who arrived in UK on spouse visa and are found to be involved in illegal activities, the home office is no longer tolerating such acts.

Tahir Hussain of village Sanghot in Mirpur was deported, he had arrived in UK on spouse via six years ago, he was arrested by police and found to be involved in serious illegal activities, he was deported back to Pakistan.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

ڈھوک بابا فیض بخش کے رہائشی برطانیہ کے شہر والسال میں مقیم مشہور بزنس مین واجد حسین کے بیٹے متین حسین کی دعوت ولیمہ

Wallima of Motin Hussain celebrated in Walsall

some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مبین ہاشمی۔۔۔۔ ڈھوک بابا فیض بخش کے رہائشی برطانیہ کے شہر والسال میں مقیم مشہور بزنس مین واجد حسین کے بیٹے متین حسین کی دعوت ولیمہ نواب ریسٹورنٹ برمینگھم میں انعقاد پذیر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے مشہور بزنس مین گلیکسی اینڈ پریمیئر ٹریول کے اونر واجد حسین کے بیٹے، وحید حسین اور حفیظ حسین کے بھتیجے حافظ متین حسین کی شادی ڈھوک بابا فیض بخش کے رہائشی برطانیہ سلاؤ میں مقیم حاجی طارق کی دُختر نیک سے انجام پائی ولیمہ کی تقریب نواب ریسٹورنٹ کے شادی حال برمینگھم میں انعقاد پذیر ہوئی

دعوت ولیمہ میں سابقہ میئرسلاؤ چوہدری محمد شفیق، چوہدری زبیر، چوہدری زاہد،حاجی ظہیر، حاجی مسعود (سلاؤ)، حاجی محمد یاسین، حاجی محمد حمید، حاجی ارشد محمود، محمد ایوب، سیاسی و سماجی راہنما چوہدری زمرد حسین، بیرسٹر یاسر محمود (برمینگھم) ، چوہدری سخاوت حسین، چوہدری محمد فیاض (ٹیل فورڈ)،راجہ ناصر کیانی، راجہ محمد شکیل کیانی( صدر پی پی پی بارٹن آن ٹرنٹ) ، چوہدری ساجد محمود (اونر نواب ریسٹورنٹ ) ، چوہدری یونس، چوہدری نعیم رسول (سٹوک آن ٹرنٹ)، سکولر گروپ کے علاوہ

ڈیوزبری، لندن ، برمینگھم، سلاؤ، لیڈز سے کثیر تعداد میں دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی اور واجد حسین کو مبارک باد پیش کی، واجد حسین، وحید حسین اور حفیظ حسین نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کو شکریہ ادا کیا۔

Birmingham; Wedding of Motin Hussaain son of Wajid Hussain of village Dhok Baba Faiz Buskh, Kallar Syedan was celebrated in Walsall with large number of family and friends.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی لوٹ مار پونے دو کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر ہونے والی آب نوشی سکیم نے چلنے سے انکار کردیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی لوٹ مار پونے دو کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر ہونے والی آب نوشی سکیم نے چلنے سے انکار کردیا تمام والوو اور پائپ لیک، مرمت کے لیے بھی لاکھوں روپے درکار، تفصیلات کے مطابق زیر زمین پانی کی تعمیت سے محروم گاؤں گف میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ راولپنڈی نے پونے دو کروڑکی لاگت سے پانچ برس قبل آب نوشی اسکیم گف کو تعمیر کیا اور چھ ماہ تک آزمائشی طور پر اسے محکمہ نے چلانا تھا اسے بھی نہ چلایا گیا اور کروڑوں روپے زمین میں مدفن رہے پانچ برس بعد پبلک ہیلتھ نے اسکیم کو مقامی لوگوں پر مشتمل یوزر کمیٹی کے سپرد کردیا جس نے اسے بمشکل تین ماہ تک چلایا جس کے بعد اسکیم کو اس لیے بند کردیا گیا کہ اس کے تمام والو و اور پائپ زنگ آلود اور غیر معیاری ہونے کے باعث ناکارہ ہوچکے تھے پانی گھروں تک پہنچنے سے قبل ہی راستہ میں ضائع ہوجاتا اور اسکیم باضابطہ افتتاح سے قبل ہی مرمت کے لیے لاکھوں روپے کی امداد کی طالب ہے اس طرح محکمہ پبلک ہیلتھ آب نوشی اسکیم کے نام پر کروڑوں روپے کھاگئے اس کے بعد کسی کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی خادم اعلیٰ پنجاب نے بھی اس لوٹ مار کا کوئی نوٹس نہ لیا۔

 

جو بھی پرچی فیس وصول کررہے ہیں وہ بلدیہ سے طے شدہ معائدے کے مطابق ہے , ٹھیکیدار حضرات ساجد بلو اور اسد نواز بٹ

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔کلرسیداں میں اڈہ فیس کے ٹھیکیدار حضرات ساجد بلو اور اسد نواز بٹ نے کہا ہے کہ وہ جو بھی پرچی فیس وصول کررہے ہیں وہ بلدیہ سے طے شدہ معائدے کے مطابق ہے کسی ٹریکٹر ٹرالی سے پرچی وصول نہیں کی انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بلدیہ کلرسیداں سے طے شدہ ایجنڈے کے مطابق سوزوکی تمام اقساط، بسوں، کوسٹرز، لوڈرز، مزدا، شفٹ اٹھانے والی گاڑیوں ، ویگن، ٹویوٹا اور ہائی ایس سے پرچی وصول کی جارہی ہے طے شدہ فی پھیرا 15روپے کی بجائے ہم صرف دس روپے وصول کررہے ہیں ڈمپر، کیری ڈبہ، ٹیکسی، ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ پر کوئی فیس عائد ہے نہ ہی وصول کی جاررہی ہے جو حضرات ڈمپر وغیرہ سے پرچی وصول کرتے ہیں ان کی نشاندہی کی جائے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ تمام پرچی فیس بلدیہ کلرسیداں سے طے شدہ امور کے عین مطابق ہی وصول کی جارہی ہے اس بارے میں پائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں نے تمام عہدے داران سے تحریری حلف نامے بھی لیے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں نے تمام عہدے داران سے تحریری حلف نامے بھی لیے ہیں جس میں ان سے یہ عہد لیا گیا کہ وہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ وفاداری نبھائیں گے پارٹی جو ذمہ داری سونپے گی اس کو نبائیں گے کسی دھڑے بندی کا حصہ نہیں بنیں گے اور صرف پی ٹی آئی کی تنظیم کے ساتھ مل کر کام کریں گے پارٹی جس امیدوار کو بھی ٹکٹ دے گی ہم دل و جان سے اس کا ساتھ دیں گے اور اس کی کامیابی کے لیے محنت کریں گے۔

بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق ، تین بچوں کا باپ مرزا سہیل بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق پہلا واقعہ دوبئی میں پیش آیا جہاں تین بچوں کا باپ مرزا سہیل بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا،دوسرا واقعہ گاؤں آراضی میں پیش آیا جہاں 19 سالہ نوجوان شان علی کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق تین بچوں کا باپ مرزا سہیل دوبئی میں بطور ڈرائیور کام کرتا تھا گزشتہ روز وہ مسجد کی بجلی درست کر رہا تھا کہ اس دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا نماز جنازہ کلر سیداں کے گاؤں دودہلی میں ادا کی گئی ۔دوسرا حادثہ گاؤں آراضی میں پیش آیا جہاں گھر کا فرش تیار کیا جا رہا تھا اس دوران کمرے کے آہنی دروازے میں کرنٹ آ گیا جس سے شان علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

کلر سیداں اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کاروباری زندگی مفلوج کر کے رکھ دی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔کلر سیداں اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کاروباری زندگی مفلوج کر کے رکھ دی۔گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔لوڈشیڈنگ کے باعث جہاں کاروباری حلقے پریشان ہیں وہاں آبنوشی اسکیمیں بھی بند ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین کو پانی کے حصول کیلئے بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ ٹینکڑز کے ذریعے حاصل کیا جانے والا آلودہ پانی پینے پر مجبور ہو گئے ہیں جس سے پیٹ کی بیماریاں بھی پھیلنے کا اندیشہ لاحق ہو گیا ہے۔لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروباری طبقہ جس میں زیادہ تر تعداد فوٹو اسٹیٹ مشینیں استعمال کرنے والوں اور ٹیلر ماسٹرز کی بھی ہے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ رات کے اوقات میں بچے اور بوڑھے بھی راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔بجلی کی اس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر انجمن تاجراں مرید چوک کے سرپرست اعلی اور پیپلز پارٹی کلر سیداں سٹی کے صدر چوہدری زین العابدین عباس نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے ضروری اقدامات کرے بصورت دیگر کلر سیداں کی تاجر برادری اپنا لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔

پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے نو منتخب نائب صدر محمد گلفراز بٹ کو مبارکباد

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں صداقت علی عباسی، غلام مرتضیٰ ستی،ہارون کمال ہاشمی، حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ ساجدجاوید، آصف محمودکیانی، طارق مرتضیٰ، خورشید ستی،چودھری جاویدکوثر، مرزانعیم، عرفان الحق ایڈووکیٹ، حاجی غلام احمد، راجہ عنائت اللہ، راجہ مبشر، چودھری ذیشان اور دیگر نے پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے نو منتخب نائب صدر محمد گلفراز بٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ ان کے انتخاب سے پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔

ایم پی اے راجہ محمد علی کی پچیس لاکھ روپے گرانٹ سے موہڑہ چا چیاں کی چار گلیات مکمل،راجہ ظفر الحق اور راجہ محمد علی کا شکریہ

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔موہڑہ چاچیاں ،دوبیرن کلاں،عبد الرزاق ،محمد امین بھٹی اور چوہدری ظفر اقبال کی وساطت سے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ محمد علی کی پچیس لاکھ روپے گرانٹ سے چار گلیات کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، چوہدری ظفر اقبال نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے گاؤں کی چار گلیات کی حالت انتہائی خستہ تھی ،جس پر راجہ محمد علی نے ہماری خصوصی درخواست پر اس منصوبے کو پایہء تکمیل تک پہنچایا حالانکہ نئی حلقہ بندیوں میں ہمارا موضع پی پی ۸ کا حصہ بن چکا ہے،راجہ محمد ظفر الحق اورراجہ محمد علی نے ہمارے اس دیرینہ مسئلے کو حل کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں اہلیان گاؤں ان کے مشکور ہیں ،اور آنے والے الیکشن میں حلقہ پی پی ۷ سے ان کی دوست و احباب سے مل کر بھر پور حمایت کریں گئے اور انہیں کامیاب کرانے میں اہم کردار ادا کریں گئے۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

ذیشان محمود جنجوعہ ولد ارشد محمود جنجوعہ رشتہ ازدواج میں منسلک،دعوت ولیمہ کا اہتمام روز ویلی میں کیا گیا

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔محلہ اکبری چوآ خالصہ،ذیشان محمود جنجوعہ ولد ارشد محمود جنوعہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ،اختر محمود جنجوعہ،صفیان محمود جنجوعہ،کوثر محمود جنجوعہ،امجد علی،محمد شہزاد نے روز ویلی شادی ہال میں آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا،مہمان گرامی میں حلقہ پی پی ۸ صوبائی اسمبلی پنجاب پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نعیم احمد مرزا،پٹواری چوہدری عبد القدوس،چوہدری محمد جہانگیر،چوہدری علی اختر،چوہدری ایاز گجر،چوہدری رضوان گجر،چوہدری وقاص گجر،چوہدری محمد رمضان گجر،عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ،ملک طاہر ایڈووکیٹ ،حوالدار محمود ،منشی بنارس،قاضی محمد سہیل،شیخ میسم طمار،ظفر اقبال گڈو ،دوست و احباب اور رشتے داروں سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔الیکشن کمیشن کے حکام پیر کے روز صبح ساڑھے نو بجے بلدیہ ہال کلرسیداں میں خطاب کریں گے اور انتخابات پر لیکچر دیں گے ۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

موجودہ حکومت اپنے آخری ایام میں ہے آنے والی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی, راجہ طارق محمود مر تضیٰ

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے ۔۔۔۔ موجودہ حکومت اپنے آخری ایام میں ہے آنے والی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گئی پا کستان تحریک انصاف اقتدارمیں آ کر ملک کے حالات بدل دے گی جبکہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور ہی کرپشن ہے ملک باشعور عوام اب کسی کے بہکاوئے میں نہیں آہیں گئے انشاء اللہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہو گا جسمیں عوام کو بلاتفریق معاشی و معاشرتی انصاف فراہم ہو گا ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف رہنما ء راجہ طارق محمود مر تضیٰ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سات نے میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی ،راجہ ثاقب محمود بھی موجود تھے ۔ راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے کہا حکومت پنجاب تعلیم اور صحت پر توجہ دے ۔حلقہ پی پی سات کی عوام آج بھی تعلیم اور صحت کے جدید سہولیات سے محروم ہیں میٹروبس اور اورینج ٹرین کے بجائے تعلیم اور صحت پر توجہ دیتے تو اس کے مزید مثبت اثرات مرتب ہوتے ۔والدین اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ جب ان کے پاس اعلیٰ تعلیم ہو گئی تو ان میں مزید شعور آئے گا ان اپنی ووٹ کی مزید قدر ہو گئی۔ آمدہ الیکشن میں بھر پو ر حصہ لوں گا حلقے کی عوام ترقیاتی کاموں کے حوالے سے حقیقی تبدیلی کے لیے PTIکا ساتھ دیں ۔

some image

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس کانسٹیبیل مظہر ستی شہید کیس میں کیری ڈرائیور لہراسب خان عرف پولو نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس کانسٹیبیل مظہر ستی شہید کیس میں کیری ڈرائیور لہراسب خان عرف پولو نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی اور تھانہ کہوٹہ میں شامل تفتیش ہو گیا جس پر الزام ہے کہ دس روز قبل ملوٹ ستیاں جنگل میں مشکوک کیری کو چیکنگ کے لئے کانسٹیبیل مظہر اور اس کے ساتھی وقاص نے روکنے کی کوشش کی تو کیری میں سوار دیگر افراد نے فائر کر کے کانسٹیبیل مظہر ستی کو موت کی گھاٹ اتار دیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے بعدازاں کیری جاوہ کے قریب جنگل میں چھوڑ کر غائب ہوگئے تھے پولیس نے تلاش کرتے ہوئے کیری کو اپنے قبضے میں لے لیا بعد ازں پولیس نے کیری مالک کے گھر کابوٹہ ملوٹ ستیاں میں ریڈ کیا اور لواحقین کو ملزم پیش کرنے پر مجبور کیا مقامی برادری کے معززین نے بھی لواحقین ملزم کو فوری پیش کرنے پر آمادہ کیا مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات 7اے ٹی اے شامل ہونے کی وجہ سے تفتیش تھانہ کہوٹہ کے انسپکٹر ایس ایچ او کو سونپی گئی کیونکہ تھانہ کوٹلی ستیاں انسپکٹرتعینات نہیں ہے سب انسپکٹر ملک نذیر بطور ایس ایچ او کام کررہے ہیں۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹلی ستیاں کے گراؤنڈ میں کھلی کچہری

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور آج 7اپریل بروز ہفتہ سہ پہر اڑھائی بجے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹلی ستیاں کے گراؤنڈ میں کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل اور شکایات سنیں گے موقع پر حل کے احکامات جاری کریں گے تمام سرکاری امحکموں کے افسران کو ہدیات جاری کر دی گئیں ہیں صدر مسلم لیگ راجہ خورشید ستی ایڈوکیٹ نے عوام علاقہ کو شرکت کی دعوت دیتے کہا کہ پیش ہو کر اپنے مسائل پیش کریں

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

ڈائریکٹر کالجز النساء گروپ اسد ثاقب کا النساء کا لج گوجرخان کے سالانہ دن کی تقریب سے خطا ب

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ہم طالبات کو محض زیور تعلیم سے آراستہ نہیں کرتے بلکہ ان کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں کیونکہ تعلیم کا مقصد محض کتابیں رٹ لینے کا نام نہیں بلکہ تعلیم کا اصل مقصد طلباء و طالبات کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ زمانے کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کے قابل ہو سکیںیہ باتیں ڈائریکٹر کالجز النساء گروپ اسد ثاقب نے النساء کا لج گوجرخان کے سالانہ دن کی تقریب سے خطا ب کے دوران کہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا کالج طالبات کی تربیت پر خصوصی توجہ دیتا ہے اور انہیں اس قابل بنانے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ مستقبل کی ذمہ داریوں سے احسن طریقے س نبرد آزماہو سکیں انہوں نے کہا کہ تعلیم کا مقصد محض کتابوں کو رٹا لگا کر نمبر حاصل کرنے ہی نہیں ہے بلکہ تعلیم کا اصل مقصد طلباء طالبات کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ مستقبل کی ذمہ داریوں کو سمجھ سکیں اور پھر خود کو اس قابل بنا سکیں کہ زمانے کی رفتار کے ساتھ چل سکیں معروف اداکارہ رولی انعم نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ النساء گروپ آف کا لجز میں طالبات کو جیسا ماحول فراہم کیا جاتا ہے اور طالبات کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جا تی ہے انہوں نے مزید کہا کہ انساء گروپ آف کالجز میں دوسرے کالجز کے مقابلے میں کم فیس لیکر بھی اعلیٰ نتائج حاصل کیے جاتے ہیں اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ اس گروپ کی انتظامیہ تعلیم کو محض کاروبار نہیں بلکہ ایک مقصد سمجھتے ہیں

گوجرخان تیزرفتار رکشہ بے قابو ہوکر کھائی میں جاگرا ،ڈرائیور سمیت دو نوجوان شدید زخمی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان تیزرفتار رکشہ بے قابو ہوکر کھائی میں جاگرا ،ڈرائیور سمیت دو نوجوان شدید زخمی ،ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا تفصیلات کے مطابق کوٹلی ستیاں کے رہائشی دو نوجوان قمر اور اصغر رکشہ پر راولپنڈی کی طرف جارہے تھے کہ رستہ میں تاج ہوٹل کے قریب رکشہ بے قابو ہوکر کھائی میں جاگرا جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کیا جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی

راجہ ظفر الحق رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے جی ٹی روڈ پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان دینی جماعتوں کے زیر اہتمام افغانستان ،فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف جبکہ تحریک لبیک کی فیض آباد دھرنا پر راجہ ظفر الحق رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے جی ٹی روڈ پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ،علامہ مختار رضوی،علامہ محمود الحسن ،علامہ سعیدشاہ ودیگر نے خطاب کیا تفصیلات کے مطابق افغانستان ،فلسطین اور کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف دینی جماعتوں نے نماز جمعہ کے بعدسیرانی مسجد سے علامہ مختار رضوی کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نہتے مسلمانوں پر مظالم پر عالمی دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،مسلم حکمرانوں کو ان مظالم پر یکجاں ہوکر آواز اٹھانا ہوگی ادھر تحریک لبیک کے زیر اہتمام بھی مرکزی جامع مسجد سے علامہ محمود الحسن کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد الحسن اورعلامہ سعید شاہ گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیض آباد دھرنا کے موقع پر کئے گئے معائدہ کی پاسداری کی جائے ،راجہ ظفر الحق کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت قادیانیوں کی سرپرستی بند کرے اور اگر تحریک کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کی جائے گی

some image

گندم کی کٹائی کا موسم آتے ہی کئی کھاتے پیتے لوگ بھی غربت کا لبادہ اوڑھ کر بھکاریوں کا روپ دھا ر گئے

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ گندم کی کٹائی کا موسم آتے ہی کئی کھاتے پیتے لوگ بھی غربت کا لبادہ اوڑھ کر بھکاریوں کا روپ دھا ر گئے ہیں دکانوں ،ہوٹلوں اور دفاتر وغیرہ میں کام کرنے والے غیر کاشتکار لوگ بھی کھیتوں کھلیانوں کا رخ اختیار کئے ہوئے ہیںیہ خود ساختہ بھکاری جہاں مختلف اداروں دکانوں ہوٹلوں وغیرہ سے سال بھر تنخواہیں وصول کرتے ہیں کٹائی کا موسم آتے ہی گندم اکٹھی کرنے کے اس کام میں لگ کر بھاری اناج اکٹھاکر کے فروخت بھی کرتے ہیں اس طرح زمینداروں کے قرب و جوار میں رہنے والے اصل غریب اور مفلوک الحال لوگ عشر اور فصلوں کی اس امداد سے محروم رہ جاتے ہیں سنجیدہ حلقوں نے جہاں حکومت سے ان پیشہ ور بھکاریوں کا قلع قمع کرنے کی درخواست کی ہے وہاں زمینداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ ان پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں اور اور خود اپنے ارد گرد اور عزیزو اقارب میں غریبوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کریں

چک بیلی خان کے محلہ مستریاں میں ایک ماہ کے اندر دکان کے تالے توڑ کر چوری کرنے کی دوسری واردات

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان کے محلہ مستریاں میں ایک ماہ کے اندر دکان کے تالے توڑ کر چوری کرنے کی دوسری واردات ہو گئی چوروں نے پیر انوارالحق کی دکان کے تالے توڑے ایل پی جی گیس کا سلنڈر اٹھایا اور اور ادر گرد کے خطرات کو بھانپتے ہوئے فرارا ہو گئے جبکہ چند روز قبل اسی دکان سے صرف چند گز کے فاصلے پر ارشد نامی دکاندار کی دکان میں بھی اسی طرح کی واردات کی جا چکی ہے پولیس نے پیر انوارالحق کی جانب سے واردات کے متعلق درخواست لے لی ہے جبکہ اس سے قبل ہونے ہونے والی واردات کی درخواست بھی پولیس چوکی چک بیلی خان پر محفوظ پڑی ہے اور کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

نالہ کورنگ پر تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کے فوری خاتمے کیلئے ٹاسک فورس کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی زیرصدارت نالہ کورنگ پر تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کے فوری خاتمے کیلئے ٹاسک فورس کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ چیئرمین سی ڈی اے عثمان اختر باجوہ، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن اٹارنی جنرل، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سید نجف اقبال، ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمان بگوی، ڈی جی پاکستان انوائرنمنٹل ایجنسی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نالہ کورنگ، آبی وسائل پر ناجائز تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کے خاتمے کیلئے ایک ہفتہ کا نوٹس دیا جائے تاکہ ازخود غیرقانونی تعمیرات ختم کر دی جائیں۔ اسکے بعد خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ نالہ کورنگ کو آلودگی سے بچانے کیلئے پاکستان انوائرنمنٹل ایجنسی بھی اپنی رپورٹ مرتب کر کے سی ڈی اے اور انتظامیہ کو بھجوائے گی جس پر ضروری ایکشن لیا جائیگا۔ لوگوں کو بھی ہدایت کی گئی کہ سیپٹک ٹینکس فوری تعمیر کرائیں۔ اے ڈی سی جی نے رپورٹ پیش کی۔

 

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن(پی آئی اے ) کی نیو کارپوریٹ لک کا افتتاح

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن(پی آئی اے ) کی نیو کارپوریٹ لک کا افتتاح کر دیا ہے۔ جمعہ کو پی آئی اے اسلام آباد میں پی آئی اے نیو کارپوریٹ لک کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان مہمان خصوصی تھے ۔سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن عرفان الہی 145سی ای او مشرف رسول سیان،سی او او ضیاء قادر145 سی سی او بلال منیر شیخ 145چیف ٹیکنکل آفیسر عامر علی سمیت پی آئی اے اور ایوی ایشن ڈویژن کے افسران کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار مہتاب نے کہا کہ اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں میں سروسز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے اور اس ضمن میں تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جارہیں ہیں ۔پی آئی اے نے قومی جانور" مارخور " کی تصویروالا لوگوجاری کر دیا ہے 145پی آئی اے کی نیو کارپوریٹ لک میں کاک پٹ سے منسلک دروازے پر پاکستان کاپرچم اسکے بعد انگریزی میں پی آئی اے اور اسکے بعد اردو میں پی آئی اے لکھا گیا ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر مشرف رسول سیان نے پی آئی اے کارپوریٹ لک کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ پی آئی اے کے آفیشل لوگو کر تبدیل کر کے قومی جانور مارخود کی تصویر والا نیا لوگو بنایا گیا ہے 145پی آئی اے نیو کارپوریٹ لک میں سہولیات کے معیار کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے میں اندرونی اور بیرونی مشکلا ت اور چیلنجز کے باوجود پی آئی اے کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے پی آئی اے کی نیو کارپوریٹ لک کی تیاری پرپی آئی اے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے لوگو کی" ری برانڈنگ " ایک اچھا قدم ہے 145ہماری اولین ترجیح ہے کہ پی آئی اے کو دنیا کی جدید ترین ایئر لائنوں کی صف میں شامل کریں 145اسکے لئے ٹیم ورک ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نیو کارپوریٹ لک میں پی آئی اے کی نئی اور درست سمت کا تعین کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح مارخور انتہائی بلندی پر مشکل ترین حالت میں آگے بڑھتا ہے اسی طرح پی آئی اے بھی ترقی کی منازل طے کررہی ہے ۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

متاثرہ منگلا ڈیم چوہدری شبیر کو ڈڈیال چوک میں دھرنا دئیے 10روز گزر گئے داستان غم سننے کوئی نہ آسکا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ متاثرہ منگلا ڈیم چوہدری شبیر کو ڈڈیال چوک میں دھرنا دی10روز گزر گئے داستان غم سننے کوئی نہ آسکا چوہدری شبیر نے خود کو زنجیروں سے باندھا ہوا ہے بھوک ہڑتال سے صحت دن بدن خراب ہونے لگی اپنا گھر اور مال مویشیوں کا فارم ہاؤس منگلا ڈیم کی ظالم موجوں کی نظر ہو گیا معاوضہ اور جگہ نہ مل سکی کئی سرکاری دفاتر کے دھکے کھا کھا کر تھک گیا ہوں اگر میں مر گیا تو مقبول بٹ شہید چوک میں میری قبر بنوائی جائے چیئرمین چوہدری شبیر کی صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق ڈڈیال سے تعلق رکھنے والے متاثرہ منگلا ڈیم جن کا گھر اور مال مویشیوں کا فارم بھی منگلا ڈیم کی ظالم موجوں کی نظر ہو گیا جس کے بدلے میں چیئرمین شبیر کو صرف گھر کیلئے 10مرلہ کا پلاٹ دینے کا وعدہ کیا گیا جس پر چیئرمین شبیر نے مطالبہ کیا تھا کہ فارم ہاؤس سے ہی اس کی زندگی کا گزر بسر چلتا تھا اور رزق حلال کماتا تھا فارم ہاؤس کیلئے جگہ نہ ملنے پر وہ کوئی کاروبار نہیں کر سکے گا مگر اس کی ایک نہ سنی گئی چیئرمین شبیر پچھلے کئی سالوں سے احتجاج کرتا آرہا ہے اس بار چیئرمین شبیر نے ایک بار پھر تھک ہار کر مقبول بٹ شہید چوک میں خود کو زنجیروں سے باندھ کر بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے اور دھرنا بھی دے دیا ہے چیئرمین شبیر کا کہنا ہے کہ اس کے مطالبات کی منظوری تک وہ چوک میں بیٹھا رہے گا اگر یہاں اس کی موت واقع ہو گئی تو اس کی قبر مقبول بٹ شہید چوک میں ہی بنائی جائے ۔

تحصیل ڈڈیال کے تمام گرلز اور بوائز ہائرسیکنڈری اور ہائی سکولز کے نتائج مقام عبرت ہیں

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ کس کے ہاتھوں پر اپنی ناکامی تلاش کروں؟ بلند معیار تعلیم کا دعویٰ کرنے والے حکومتی وزراء پر؟ افسران بالا جو سب کچھ جاننے کے باوجود خاموشی اختیار کرتے ہیں؟ تعلیمی اداروں کے اندر اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کی بجائے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھنچانے والوں پر؟تفصیلات کے مطابق ضلعی ایلیمنٹری بورڈ میرپور کے سالانہ امتحانات کے نتائج آگئے ہیں نتائج میں سرکاری تعلیمی اداروں کے پول کھل گئے ہیں تحصیل ڈڈیال کے تمام گرلز اور بوائز ہائرسیکنڈری اور ہائی سکولز جن کے نتائج مقام عبرت ہیں شاہد ہی حکومت وقت ،محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران اور صوبدیدی عہدوں پر برجمان اور خوشنودی کرنے والے افسران سمیت دیگر اپنی ذاتیات سے باہر نکل کر عملی طورپر محکمہ تعلیم کی خدمت کریں محض نعرہ ہی نہیں بلکہ عملی طور پر اس پیغمبری شعبہ کی خدمت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی جبکہ اس مقدش پیشے کی آڑ لیکر اس کو بدنام کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں۔ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری کٹھاڑ دلاور خان کی جماعت 8th کل 15 طالبات شامل امتحان ہوئیں شامل امتحان میں سے صرف 03 طالبات ہی پاس ہو سکیں جبکہ 12 فیل ہیں جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کنڈور کی جماعت 5th کی 11 طالبات شامل امتحان ہوئیں ان میں سے 02 پاس جبکہ 09 فیل ہوئیں ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بٹلی کی تعلیمی صورت حال یہ ہے کہ ادارہ کی طرف سے جماعت 5th کے صرف 04 طلباء نے امتحان دیا اور چاروں فیل ہوگئے ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بہاری جماعت 5th کے 10 طلباء شامل امتحان ہوئے ان میں سے 02 پاس جبکہ 08 فیل ہوئے ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سملوٹھہ جماعت 5th کے 05 طلباء میں سے 01 پاس جبکہ 04 فیل، ضلعی ایلمنٹری بورڈ میرپور کے زیر انتظام جماعت 8th کے امتحان میں شرکت کرنے والوں میں گورنمنٹ بوائز ہائی بلوح کے 14 طلباء میں سے 02 پاس02, غیرحاضر اور 10 طالب علم فیل ہوئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سملوٹھہ کے 12 طالب علم شامل امتحان ہوئے ان میں سے 02 کامیاب ہوئے جبکہ 10 ناکام رہے ہیں یاد رہے کہ یہ تعداد صرف ریگولر طلباء و طالبات کی ہے عمومی طور پر اساتذہ اپنے نتائج بہتر بنانے کے لیے بہت سارے طالب علموں کوقربان کرتے ہوئے ان کو پرائیوٹ کردیتے ہیں راجہ فاروق حیدر خان وزیراعظم آزادکشمیر، بیرسٹر افتخارگیلانی ،سیکرٹری تعلیم سمیت دیگر اعلیٰ احکام سپورٹر ور غیر سپورٹر کی عینک اتار کرکے مقدس پیشہ کوبدنام کرنے والے نکمے اساتذہ کا سختی سے محاسبہ کریں

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

ملک پور کے حاجی عبدالرحمٰن سلاو میں وفات پاگئے

some image

سلاو، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد افتخار وارثی۔۔۔۔۔ ملک پور ،سموٹ کے حاجی عبدالرحمان رضائے الٰہی سے سلاو میں وفات پا گئے، مرحوم کی عمر پچانوے کے لگ بھگ تھی۔وہ پچھلے کچھ عرصے سے علیل تھے اور ویکسم پارک پارک ہسپاتل میں ایڈمٹ تھے۔ ان کی وفات ہفتے کے روز سحری کے قریب ہوئی۔ ان کی نماز جنازہ ڈائمنڈ روڈ مسجدمیں ادا کر دی گئی۔ ان کی میت تدفین کے لیے پاکستان لے جائی جائے گی۔ مرحوم محمد ریاض، محمد تاج اور محمد فیاض آف سلاو کے والد تھے۔

ممتازمسلم لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی بھتیجی اوروحید قریشی کی بیٹی وفات پا گئیں

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے ۔۔۔۔ ممتازمسلم لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی بھتیجی اوروحید قریشی کی بیٹی وفات پا گئی ۔ مر حومہ کی نمازے جنازہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے سامنے گرائنڈو میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی چیئرمین پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب راجہ محمد علی ایم پی ائے حلقہ پی پی سات،SSPاسلام آباد پولیس جمیل ہاشمی ،ممتاز عالم دین مولاناحافظ ظہور احمد نقیبی ،نوجوان عالم دین مولانا قاری عثمان احمد عثمانی ،مسلم لیگ ن یوسی لہڑی کے صدر راجہ فیاض یعقوب جنجوعہ ،راجہ حق نواز جنجوعہ ،پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب، چیئر مین مونسپل کمیٹی راجہ ظہور اکبر ،چیئر مین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین ،وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ،وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ آصف ربانی قریشی ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ارشد محمود ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ، ،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ فیصل محمود ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ، جنرل سیکر ٹری حامد لطیف ستی ، سیکر ٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ ،حاجی ملک منیر اعوان صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء ،صحافی ملک عامر محمود ،ساجد جنجوعہ ،راجہ پر ویز ، شیخ خلیل ،ممبران پریس کلب کہوٹہ،حاجی اصغر کیانی، راجہ عمران ضمیر، کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔

some image

چچا کی نماز جنازہ میں شر کت کے لیے کوئٹہ سے آنے والاپاک فوج کاجوان راستے میں راجن پورکے مقام پرٹریفک حادثے میں جان بحق

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے ۔۔۔۔ چچا کی نمازے جنازہ میں شر کت کے لیے کوئیٹہ سے آنے والاپاک فوج (اہر فورس )کاجوان راستے میں راجن پورکے مقام پر میں ٹریفک حادثے میں جان بحق ۔دونوں چچا بھتجے کی نمازہ جنازہ اگھٹی ادا کی گئی ۔ایک ہی گھر سے دو جنازے اٹھنے پر رقت آمیز مناظر ہر ایک آنکھ اشکبہار تھی ۔نمازے جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شر کت ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے رہائشی عبد الوحیدجو بیرون ملک میں کام کرتے تھے وہ دوہبی میں دل کا دورہ پڑھنے سے اپنے مالک حقیقی سے جاملے ان کی ڈیڈ باڈی گذشتہ روز کوئی آئی ان کا ایک بھتیجا شاہد حمید جو اہر فورس میں ملازم تھا وہ اپنے چچا کے جنازے میں شر کت کے لیے آرہا تھا کہ راجن پور کے مقام پر ایکسیڈنٹ میں فوت ہو گیا دونوں چچا بھتیجے کی نمازے جنازہ ایک ہی دن ایک ہی مقام پر ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی، راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سات،چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی ، وائس چیئر مین اسد محمود ستی ، سیکر ٹری یونین کونسل ہوتھلہ امجد حسین ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ، جنرل سیکر ٹری حامد لطیف ستی ، سیکر ٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ ،صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے نمازے جنازہ میں شر کت کی ۔ایک ہی گھر سے دو جنازے اٹھنے پر رقت آمیز مناظر ہر ایک آنکھ اشکبہار تھی۔

some image

تعزیت

Condolences

سلاؤ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----معروف بزنس مین متحرک مسلم لیگی راہنما و چیرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری پاکستان میں اپنے بھائی چوہدری فدا حسین مرحوم کی تدفین کے بعد واپس انگلینڈ پہنچ گئے دوست احباب اور کمیونٹی راہنماؤں کی طرف سے ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کا سلسلہ جاری سابق مئیر چوہدری محمد راسب ،سابق مئیرچوہدری شفیق احمد، سابق مئیر راجہ محمد زراعت ، سابق چیرمین لیبر پارٹی راجہ صفدر علی ، بیرسٹر اظہر چوہان ، صدر پی ڈبلیو اے راجہ محمد شبیر ، سابق صدر چوہدری محمد صدیق ،مسلم لیگ ن یوکے کے صدر محمد شکور خان ، وٹفورڈ کی معروف سماجی شخصیت حاجی محمد منیر ، سابق کونسلر ووکنگ چوہدری ریاست خان ، حافظ محمد اسلم ، حافظ اکرم صاحب , سلاؤ سنٹرل جامع مسجد کے امام حافظ عدنان ظہیر صاحب ، پوٹھوار ڈاٹ کوم کے چیرمین راجہ نصیر ، افتخار وارثی ، سابق کونسلر نذر لودھی,چوہدری اورنگزیب نمائندہ جنگ جیو ٹی وی، سمیت کونسلرز، صحافی تنظیموں کے نمائندوں ، کاروباری شخصیات نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر اظہار افسوس کیا مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی ۔ اشتیاق چوہدری نے کمیونٹی کی طرف سے بھرپور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا ہے

Picture of the Day