Our _Blog_

Our Daily News

Thursday 8th February 2018 ----- 21st Jamadi Ul Awwal 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

یونین کونسل جاتلی کے جنرل کونسلر ملک سعید کی تحر یک انصاف کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت

PTI only councilor in UC Jatli defects to PML-N

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ یونین کونسل جاتلی سے تحریک انصاف کی واحد وکٹ گر گئی بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے جنرل کونسلر ملک سعید نے تحر یک انصاف کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی

پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور شوکت عزیز بھٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار غیر مشروط طور پر مسلم لیگ میں شامل ہوا ہوں تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات میںیونین کونسل جاتلی سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے واحد جنرل کونسلر ملک سعید نے پارٹی پالیسوں سے اختلافات کر تے ہوئے تحریک انصاف کو چھوڑکر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی

گذشتہ روزوفاقی پار لیمانی سیکر ٹری راجہ محمد جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عز یز بھٹی کی موجودگی میں ایک تقر یب میں انہوں نے باقا عدہ طور پر مسلم لیگ ن میں شمو لیت اختیار کر لی اس موقع پر دو نوں ممبر ان نے انھیں ہار پہنائے انہوں نے جنرل کونسلر ملک سعید کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کر تے ہو ئے کہاکہ

انہوں نے انپے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا ہے اس موقع پر ملک سعید نے خطاب کر تے ہوئے کہا میں شمولیت کا فیصلہ مسلم لیگ کی گڈ گورننس اور گوجرخان کے اراکین اسمبلی کی قائد انہ صلاحیتوں سے متاثر ہو کر کیا پی ٹی آئی میں سوائے مایوسی کے کچھ نہ ملاپا اس موقع پر شاہد صراف ،چوہدری وحید ،عامر گجر اور کثیر تعداد میں لیگی ارکان موجود تھے

Gujar Khan; General Councilor Malik Saeed at Union council Jatli has defected to PML-N, he was the only PTI elected councilor in the union council Jatli in Gujar Khan.

Malik Saeed defected to the PML-N in the presence of MNA Raja Javed Ikhlas and  Raja Shaukat Aziz Bhatti, he was welcomed with flower garland as he was welcomed to the party.

Malik Saeed told pothwar.com that he had defected to the PMl-N due to PTI party policies which i totally disagree with, I am in favor of policies of PML-N.

Malik Saeed also told that he left party without any political pressure, I left PTI on decision i had made after failing to agree with PTI policies. At the presence were also Shahid Saraf, Ch Waheed and Amir Gujar.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

برطانیہ میں اسلامی نکاح کی قانونی حیثیت کے حوالے سے ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت

High Court judge to rule on validity of Islamic wedding ceremony

some image

لندن، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ ے۔۔۔۔ لندن میں برطانیہ میں اسلامی نکاح کی قانونی حیثیت کے حوالے سے ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت جاری ہے کیس کے مطابق لندن کی ایک خاتون چھیالیس سالہ نسرین اختر نے محمد شہباز خان کے ساتھ نکاح کیا اور ان کا کہنا ہے کہ وہ جائز اور قانونی طور پر شادی شدہ ہیں۔

مگر واقعہ کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ان کے شوہر شہباز خان اس نکاح کی قانونی حیثیت سے انکاری ہیں۔مسٹر جسٹس ولیم ایک فیملی کورٹ میں اس کیس کی سماعت کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہوم آفس کی جانب سے برطانیہ میں شریعہ لا کے حوالے ایک مطالعاتی تحقیق جاری کی جا چکی ہے مگر اس پر عمل در آمد شروع نہیں کیا گیا۔ مگر قانونی ماہرین کے مطابق برطانیہ میں عیسائی اور یہودی شادی کی طرح مسلم شادی کی قانونی حیثیت بھی سول میرج سے ہی ممکن ہے۔

London; A High Court judge has been asked to decide whether an estranged couple who took part in an Islamic wedding ceremony in a London restaurant are validly married.

Nasreen Akhter, 46, says her "Islamic faith marriage" to Mohammed Shabaz Khan, also 46, constituted a "valid marriage". Mr Khan disagrees.

Mr Justice Williams is analyzing the case at a hearing in the Family Division of the High Court in London days after the Home Office published an experts' independent review into the application of Sharia law in England and Wales.

Lawyers say his ruling will have implications. A panel of experts, which included an academic and lawyers, said Muslim couple should be required to undergo civil marriages in addition to Muslim ceremonies to bring Islamic marriage legally into line with Christian and Jewish marriage.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

جرمنی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )----جرمنی اور اٹلی سے ڈی پورٹ ہونے والے 26 پاکستانی اسلام آبادپہنچ گئے۔ ائرپورٹ ذرائع کے مطابق برطانیہ سے ایک سپیشل فلائٹ منگل کی سہ پہرپانچ بج کربیس منٹ پربے نظیر ائرپورٹ پہنچی جس کے ذریعے جرمنی سے ڈی پورٹ کئے گئے24 اور اٹلی سے ڈی پورٹ ہونے والے2 پاکستانی اسلام آبادپہنچے ۔ان ڈی پورٹیزکے بارے بتایاجاتاہے کہ یہ لوگ غیرقانونی طورپران دونوں ملکوں میں مقیم تھے جنہیں وہاں کی حکومتوں نے حراست میں لے کربرطانیہ کے راستے واپس پاکستان بھیج دیا۔ اسلام آبادائرپورٹ پرتعینات ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ان کے کوائف کی تصدیق کے بعدان میں سے 17افرادکو گھرجانے کی اجازت دے دی جب کہ سفری ریکارڈدستیاب نہ ہونے پر9افرادکوپاسپورٹ سیل اقبال ٹاؤن بھیج دیاگیا۔

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- میرپور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والا برطانوی شہری خالد زمان اسلام آباد ائیر پورٹ پر گرفتاراور ہیروئن برآمد - تفصیلات کے مطابق برطانوی شہری جو میر پور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والا ہے جس کا نام خالد زمان سالار بتایا جاتا ہے گزشتہ روز لندن جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے سات سو پچاسی میں سوار ہونے کے لیے اپنا سامان چیک کرا رہا تھا کے دوران چیکنگ ائیرپورٹ عملہ نے دو کلو کے لگ بھگ ہیروئن برآمد کر کے مسافر کو ائیرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا- پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی

پیرس(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,زاہد مصطفی اعوان )----فرانس میں برف باری دوسرے روز بھی جاری رہی ۔برف باری سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ۔تفصیل کے مطابق فرانسکے بڑے بڑے شہروں سمیت پیرس میں بھی دوسرے روز برف باری جا ری رہی ۔میٹرو ٹرین سروس اور بسیں بند رہیں ۔ایفل ٹاور کو بھی بر ف باری کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے ۔کاروباری زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

تیز رفتار کار بے قابو ہر کر الٹ گئی، چکڑالی بدھال کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی جبکہ بس ڈرائیور بیت الخلا میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ تیز رفتار کار بے قابو ہر کر الٹ گئی، چکڑالی بدھال کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی جبکہ بس ڈرائیور بیت الخلا میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق۔پہلا حادثہ چوکپنڈوری کے قریب ٹیالہ موڑ پر پیش آیا جہاں گوجرانوالہ سے آنے والی کار تیز رفتار ی کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں شہزاد نامی ڈرائیور اور دیگر دو افراد کو جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں۔ حادثہ کے باعث گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی۔ ٹریفک کا دوسرا حادثہ چکڑالی موڑ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل الٹ گیا جس سے اختر ولد محمد تاج اور عمران ولد قمر شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 نے انہیں موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا۔ادھر کلر سیداں شہر میں واقعہ اے سی کوسٹر اڈے پر ڈائیور حسن اختر ولد محمد منظور سکنہ جلیاری مندرہ اپنی کوسٹر کو گوجرخان جانے کے لیے سٹینڈ پر کھڑی کر کے بیت الخلا میں گیا جہاں اسے دل کا دورہ پڑا اور وہ جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو 1122نے اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کیا جہاں ڈاکٹر ز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ،نعش کو ورثا کے سپرد کر دیا گیا۔

 

لڑکی میرے حوالے نہیں کی جا رہی۔دلچسپ پہلو یہ ہے کہ لڑکی بھی پہلے سے شادی شدہ ہے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ نعیم اکرم ولد محمد اکرم سکنہ گوجر خان حال مقیم موہڑہ وینس کنوہا نے پولیس کو بیان دیا کہ میں آجکل اپنے ماموں محمد رفیق سکنہ موہڑہ وینس کنوہا کے ہاں رہائش پذیر ہوں۔گزشتہ روز صبح 8 بجے اپنے ماموں کے گھر موجود تھا کہ اسی دوران مجھے سر میں درد شروع ہو گیامیں نے اپنی ممانی مسماۃ(ص)کو کہا کہ وہ مجھے کوئی گولی دے جس پر میری ممانی نے تین گولیاں دیں جو میں نے کھا لیں۔گولیاں کھانے کی وجہ سے مجھے الٹیاں شروع ہو گئیں،میں نے ممانی سے استفسارکہ یہ گولیاں کیسی تھیں جنہیں کھاتے ہی مجھے الٹیاں شروع ہو گئیں جس پر ممانی نے جواب دیا کہ تمہیں جان سے مار دینا ہے ۔اتنے میں ابراہیم سکندر بھی آ گیا جس نے مجھے مارنا شروع کر دیا ۔ممانی نے ڈنڈا میرے سر پر مارا جو مجھے سر پر پچھلی جانب لگا۔میرے شور وویلا کرنے پر کافی لوگ جمع ہو گئے ۔ممانی (ص) وغیرہ نے یہ وقوعہ اپنے شوہر رفیق کے ایما ء و مشاورت سے کیا۔وجہ عناد یہ ہے کہ عروج نامی لڑکی جو مجھے سے شادی کرنا چاہتی ہے اپنا گھر چھوڑ کر میرے پاس آ گئی ہے جس کے والدین نے ہمارے خلاف اغواء کا مقدمہ بھی درج کروا رکھا ہے۔عروج نامی لڑکی معزز عدالت کے روبرو اپنا بیان بھی قلمبند کروا چکی ہے جس پر میں نے اسے ماموں رفیق کے ہاں رکھا ہوا ہے۔ماموں رفیق اب عروج کو میرے حوالے کرنے سے صاف انکاری ہے ، اس کا کہنا ہے کہ میں نے لڑکی کی خاطر ڈیڈھ لاکھ روپے کی رقم خرچ کی ہوئی ہے لہذا رقم ادا کرو گے تو لڑکی واپس کی جائے گی ،میں نے پچاس ہزار روپے کی رقم بھی ادا کر دی ہے مگر اس کے باوجود لڑکی میرے حوالے نہیں کی جا رہی۔دلچسپ پہلو یہ ہے کہ لڑکی بھی پہلے سے شادی شدہ ہے۔

معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی نے ایک اور وعدہ وفا کر دیا،اہلیان محلہ اکبری چوآ خالصہ گزشتہ دو دہائیوں سے مسائل کا شکار تھے

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔محلہ اکبری چوآ خالصہ،گزشتہ دودہائیوں سے محلہ اکبری کے خواتین و حضرات اس گلی کی وجہ سے انتہائی مسائل کا شکار چلے آ رہے تھے،یہاں سے سکول کے بچے ،نماز ی حضرات اور پیدل چلنے والے خواتین و حضرات گونا گوں مسائل سے دو چار تھے،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ایم پی اے راجہ محمد علی کی خصوصی توجہ سے کئی لاکھ روپے کی گرانٹ سے یہ دیرینہ مسائل حل ہو گیا ہے،جنرل سیکرٹری لائرز ونگ عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ،مسلم لیگی رہنما چوہدری وقاص احمد گجر،چوہدری محمد رمضان گجر،طاہر محمود بھٹی اور اہلیان محلہ اکبری نے معاون خصوصی راجہ محمد علی کادلی شکریہ ادا کیا ہے، ان کا کہنہ تھا کہ یہ تیس سال قبل راجہ محمد ریاست مرحوم کی کوشش سے ایم پی اے چوہدری خالد محمود نے بنوائی تھی،تیس سال بعد راجہ محمد علی نے سیاست سے بالا تر ہو کر عوام کی امنگوں کا ساتھ دیتے ہوئے اس دیرینہ مطالبے کو پایہء تکمیل تک پہنچایا،حالانکہ گزشتہ الیکشن میں راجہ محمد علی کو یہاں سے اس طرح ووٹ نہیں ملے تھے،پھر بھی انہوں نے حق نمائندگی ادا کر دیا،چوہدری محمد رمضان گجر نے وزیر اعظم پاکستان جناب شاہد خاقان عباسی سے گزراش کی ہے کہ گزشتہ دور ے کے دوران گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول چوآ خالصہ میں وعدہ کیا تھاکہ چوآ خالصہ سکول کے طالب علموں کے لئے امتحانی ہال ترجیحی بنیادوں پر بنا کر دیا جائے گا،ہمیں امید ہے کہ پاکستان کے اعلیٰ منصبی دور کے دوران اس وعدے کی تکمیل کو عملی جامہ پہنایا جائے گا ،جس سے علم دوستی کے ایک نئے باب کا اضافہ ہو گا۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

ٹکال میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت سلیم مغل کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کا راجہ صغیر احمدآف مٹور کی حمائت کا اعلان

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ۔۔۔۔ راجہ صغیر احمد کے قافلے میں دن بدن اضافہ ہونے لگا۔ حلقہ پی پی ٹو کے گاوں ٹکال میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت سلیم مغل کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے راجہ صغیر احمدآف مٹور کی حمائت کا اعلان کر دیا ۔راجہ صغیر احمد کاسیاسی پلڑا بھاری راجہ صغیر احمد آف مٹور 2018کا سب سے مبضوط امیدوار بن گئے ۔ حلقے کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ۔سیاسی مخالفین کی رات کی نیندیں اکھڑ گئی۔عوام کا خادم بن کر خدمت کروں گا ۔کسی بھی پارٹی سے ٹکٹ اپلائی نہیں کروں گا بلکہ آزاد حثیت سے الیکشن لڑوں گا پارٹی ٹکٹوں سے مضبوط ٹکٹ عوام کا ہوتا ہے جس کو ووٹ کہتے ہیں جس کانیڈینٹ کو عوام اپنا ٹکٹ دیں گے وہی پنجاب اسمبلی کا ممبر بنے گا۔حلقہ پی پی ٹو کی غیور عوام بخوبی واقف ہیں حلقہ میں جو آج ترقیاتی کام ہو رہے ہیں میرے الیکشن لڑنے کی وجہ سے ہو رہے ہیں کیونکہ میرے سیاسی مخالف جو عام غریب آدمی سے بات کر نا بھی گہوارہ نہیں کرتے تھے آج ان کے گھروں میں جا کر پوچھ رہے ہیں کہ آپ کی کون گلی ،سٹرک بنانی ہے ۔میرے الیکشن لڑنے سے ایک غریب مزدور کی عزت میں اضافہ ہوا ہے حلقے بھر میں میرے ووٹر سپورٹرالیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں انشاء اللہ 2018کا الیکشن ہمارا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد نے یونین کونسل چوآخالصہ کے گاوں ٹکال میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت سلیم مغل کی رہائش گاہ میں ایک بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا س موقع پرعلاقے کی سیاسی وسماجی شخصیات سلیم مغل ، نعیم مغل ،کلیم مغل ،ندیم مغل ،زین مغل ،سعد مغل نے اپنے تمام عزیز و اقارب کے ساتھ آمدہ الیکشن کے حوالے سے راجہ صغیر احمد آف مٹور کی حمائت کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو اقبال آف ممیام ، راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ عمران المعروف مینوں آف موہڑہ لنگڑیال ،،راجہ علی ، حافظ جاسم ،مجیرمحمد صدیق، راجہ عبدالرحمن، نذیر بھٹی سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ موجود تھے ۔ راجہ صغیر آف مٹور نے معروف سیاسی وسماجی شخصیات سلیم مغل ، نعیم مغل ،کلیم مغل ،ندیم مغل ،زین مغل ،سعد مغل اور دیگر کا شکر یہ ادا کیا ۔

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔11فروری بروز اتوار پنڈ میرگالہ دوکان سائیں محمد ریاض پر جشن عید میلادالنبی ﷺ ع بڑی گیارہوں شریف کی محفل زیر صدارت خلفیہ ڈاکٹر محمد رزاق نقشبندی زیر نگرانی حکیم مشتاق قادری ،سائیں محمد ریاض ہوریہ ہے جس میں خصوصی خطاب علامہ محمد اقبال قریشی ہاشمی کا ہوگا خصوصی نعت شریف معروف نعت خوان ماسٹر نعیم اختر نقشبندی اور قاری حافظ ندیم اختر کلیامی کی ہوگی۔ مزید اشتہار میں

some image some image

ایم سی کلر سیداں کے رکن راجہ خلیق احمد کی رسم قل آج بروز جمعرات دن ایک بجے گاؤں مہیرہ سنگال میں ادا کی جائے گی ۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

تحصیل کہوٹہ کے معروف شاعر محمد ایوب فاروقی کے شعری مجموعہ "ٹپکا لہوجگرسے "کی پروقار تقریب روہنمائی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ تحصیل کہوٹہ کے معروف شاعر محمد ایوب فاروقی کے شعری مجموعہ "ٹپکا لہوجگرسے "کی پروقار تقریب روہنمائی ۔سیاسی وسماجی شخصیات ، ادبی ، مذہبی اور معززین علاقہ کی بھر پور شر کت ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مواڑہ کے رہائشی محمد ایوب فاروقی کے شعری مجموعہ ٹپکا لہوجگرسے کی ایک پر وقار تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس کی صدارت پرائیڈ آف پرفارمنس جاوید عباسی نے کی اس موقع پر پروفیسر حبیب گوہر نے کہا کہ محمد ایوب فاروقی نے بہت اعلی ٰ شعری مجموعہ تحریر کیا آج یوسی مواڑہ کو مبارک باد پیش کر تا ہوں جہاں ان جیسے شاعر نے جنم لیا میں انکو انکی اس کاوش پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتا ہوں اس موقع پر شعراء جن میں عبدالرحمن واصف ،حسن ظہیر راجا،نوید فداستی،عبداللہ کمال ،عون رضاسید ،قمر عباسی، ظفراقبال آثیم،احمد بلال و دیگر نے اپنا کلام پیش کر حاضرین مجلس سے خوب داد سمٹی۔ تقریب میں عوام کی کیثر تعداد موجود تھی جنہوں نے مصنف کو ذبردست خراج تحسین پیش کی۔مقررین محسن شاہد،ڈاکٹر سجاد جنجوعہ ،حماد احمدو دیگر نے مصنف کے شعری مجموعہ کو ایک بہترین اضافہ قرار دیتے ہوئے مبارک باد پیش کی ۔ تقریب میں وائس چیئر مین یوسی مٹور راجہ توقیر المعروف راجہ شیر بہادر ، راجہ عمران ستار ،راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔

some image

حکمران جماعت عوام میں پیپلز پارٹی کا مورال بلند سے بلند ترین دیکھ کر سخت پر شان ہیں۔ آصف شفیق ستی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے پچاس کے رہنماء آصف شفیق ستی امیدوار برائے قومی اسمبلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاہور جلسے نے ن لیگ کی آنکھیں کھول دی ہیں۔حکمران جماعت عوام میں پیپلز پارٹی کا مورال بلند سے بلند ترین دیکھ کر سخت پر شان ہیں۔ قاہد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید نے غریبوں ،کسانوں مزدوروں کیلئے جو قربانیاں دی ہیں آج تک کسی سیاسی لیڈر یا جماعت نے نہیں دیں عوام کے دلوں سے انکو نکالا نہیں جا سکتا پی پی پی نے حلقہ میں جن کو عزت دی انہوں نے ہی پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا کارکنوں ورکروں کے مسائل حل کرنے کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی انشاء اللہ ہم نے ایک مرتبہ پھر حلقہ این اے پچاس اور پی پی ٹو میں جس طرح نظریاتی ورکروں کارکنوں کو اگٹھا کیا اسکی وجہ سے پیپلزپارٹی ایک ایسی قو ت بن چکی ہے کہ آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی آصف شفیق ستی نے مزید کہا کہ لاہور میں گزشتہ روز کے پیپلز پارٹی کے جلسہ نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی آج بھی پاکستان کی بڑی جماعت ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے موجودہ وزیر اعظم جوہمارے اسی حلقے سے ہیں انہوں نے عوام کے مساہل حل کر نے کے بجاے علاقے کے لوگوں کو مایوس کیاوہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے پچاس اور پی پی ٹوکے عوام کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کریں گے پی پی پی بلاول بھٹو کی قیادت میں پورے پاکستان میں کامیابی حاصل کرے گی آئندہ وزیر اعظم بلاول بھٹو ہونگے ۔

some image

بھورہ حیال یوسی دکھالی کی مصروف ترین مین گلی کے لیے80000لاکھ روپے کا فنڈ ر ریلز

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ وائس چیئر مین یوسی دکھالی عبدالحمیدمغل کی طرف سے عوامی خدمت کا سلسلہ بدستور جاری ۔عبد الحمیدمغل کی درخواست پر ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی نے گاؤں بھورہ حیال یوسی دکھالی کی مصروف ترین مین گلی کے لیے80000لاکھ روپے کا فنڈ ر ریلز کر دیے۔ کام شروع ۔وائس چیئر مین یوسی دکھالی عبدالحمیدمغل کا ہمراہ جنرل کونسلر ارشد کیانی ،جنرل کونسلر مرزا طاہر محمود اور چوہدری رمضان کے مذکروہ گلی کا دورہ ۔ٹھکیدار کو معیاری اور سکیل کے مطابق بہترین کام کر نے کا سختی کے ساتھ ہدائت ۔عبد الحمید مغل یونین کونسل دکھالی کے وائس چیئر مین اور مسلم لیگ ن کے جیالے رہنماء ہیں ۔مسلم لیگ ن یوسی دکھالی کے کارکنوں ،ورکروں ،اہلیان بھورہ حیال کے معززین کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی اوروائس چیئر مین یوسی دکھالی عبدالحمیدمغل کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دکھالی گاؤں بھورہ حیال کو جانے والے راستہ جو میں سٹرک سے گاؤں کی طرف جاتا تھا وہ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا تھا جس کو دیکھتے ہوئے اہل علاقہ کی عوام کے ہر دلعزیز شخصیت وائس چیئر مین یوسی دکھالی عبدالحمیدمغل نے وزیر اعلیٰ پنجاب ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی سے فی الفور رابطہ کیا جنہوں نے ان کی درخواست پر گاؤں بھورہ حیال یوسی دکھالی کی مصروف ترین مین گلی کے لیے80000لاکھ روپے کا فنڈ ر ریلز کر دیے جس پر کام بھی شروع کیا تھا اور مکمل بھی ہوگیاہے ۔فنڈز کی ترسیل پر مسلم لیگ ن یوسی دکھالی کے کارکنوں ،ورکروں ،اہلیان بھورہ حیال اورمعززین علاقہ کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی اورممتاز مسلم لیگی رہنماء وائس چیئر مین یوسی دکھالی عبدالحمیدمغل کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

some image

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول مانکیالہ مسلم میں ’چائلڈ پروٹیکشن ڈے ‘منایا گیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ COمحکمہ تعلیم اور ڈپٹی ڈی ای او کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول مانکیالہ مسلم میں ’چائلڈ پروٹیکشن ڈے ‘منایا گیا ، بچوں میں آگاہی پھیلانے کے لئے سکول کو خوبصورت بینرز اور چارٹس سے سجایا گیا تھا،اس موقع پر واک اور تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں والدین کے علاوہ اے ای او مس سمیعہ ناز مرکز گوجرخان، مس مہوش مرتضیٰ مرکز گلیانہ، جناب محمد سبحان مرکز کونتریلہ ، کامران حسین مرکز ساہنگ نے خصوصی طور پرشرکت کی،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد نعت رسولؐ پیش کی گئی،تقریب میں بچوں اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ، انکی حفاظت ہمارا اولین فریضہ ہے ، ہیڈ مسٹریس اسماء رانی نے چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے والدین اور بچوں میں آگاہی پیدا کرتے ہوئے کہا کہ بچے معصوم ہوتے ہیں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں بچوں کا ہر لحاظ سے خیال رکھنا چاہیے ، اس موقع پر جنرل ممبر الطاف حسین نے بھی خطاب کیا، بچوں نے ہاتھوں میں چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کرواک کی، تقریب کے انعقاد میں مس اسماء رانی اور انکی پوری ٹیم کی کاوش کو والدین نے بھر پور سراہا، تقریب کا اختتام قومی ترانا بجا کر کیاگیا

یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجرخان کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کے ڈویژنل رہنما اور روحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمن مرزا، روحانی تحریک کے مرکزی رہنما سید شبر عباس باقری ، انگلینڈ PYO کے سابق سیکرٹری جنرل سید شجر عباس باقری، غرباء طلباء کے قائد نور حسین شاہ مرحوم مغفور کے فرزند UKپیپلز پارٹی کے رہنما سید اکمل باقری، روحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمن مرزا کے معتمد خاص مبشر ڈوگر اور لائرز فورم راولپنڈی ڈویژن کے ممتاز رہنما ضلع بناؤ ایکشن کمیٹی کے فعال ممبر محمد رمضان مرزا اور جنرل سیکرٹری بارایسوسی ایشن گوجرخان ارشد محمود انجم مرزا ایڈووکیٹ نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجرخان کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی ہے اور ان کے لئے نیک تمناؤں کااظہار کیا ہے

انسانی سمگلروں کا مضبوط نیٹ ورک نوجوانوں کو سہانے سپنے دکھا کر یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر ان کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ایف آئی اے کی ملی بھگت سے انسانی سمگلروں کا مضبوط نیٹ ورک نوجوانوں کو سہانے سپنے دکھا کر یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر ان کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ایف آئی اے کے دفاتر کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں افسران بھاری نذرانے لے کر ان ایجنٹوں کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہیں حکومت نے آج تک اس اہم ایشو کو سنجیدگی سے نہیں لیا حکومتی اہلکار اور کچھ ارکان اسمبلی کی آشیر باد سے بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے کروڑوں اربوں روپے لوٹے جا رہے ہیں حکومت فوری طور پر معاملہ کا نوٹس لے ان خیالات کااظہار بلدیہ گوجرخان کے اپوزیشن کونسلر ثاقب علی بیگ، افتخار وزیر، مرزا بشیر، راجہ آفتاب، شہزادہ خان، خواجہ امیرزمان، سابق ناظم راجہ عبدالغفور کیانی، ٹھیکیدار بنارس اور غالب شاہ نے پوٹھوہار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک بھر بالخصوص گوجرخان میں انسانی سمگلروں کا نیٹ ورک نوجوانو ں کو بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقمیں بٹور رہے ہیں گوجرخان کے کئی نوجوان یورپ جانے کی لالچ میں لاپتہ ہیں حکومت اس بارے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی غلام فرید جو انسانی سمگلروں کی بھینٹ چڑھ چکا ہ اس کی میت واپس لانے کے احکامات اور متاثرہ خاندان کی مالی امداد کا اعلان بھی کیا جائے اس موقع پر ثاقب علی بیگ نے انسانی سمگلروں کے خلاف قانونی کارورائی کیلئے فری لیگل کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا ہے پریس کانفرنس میں افتخار وزیر نے کہا کہ ایجنٹ مافیا اور ڈرگ مافیا نے جو گوجرخان میں پنجے گاڑھ رکھے ہیں ان کیخلاف فوری سخت کارروائی کی جائے

گیارہ فروری بروز اتوار جی ٹی روڈ پر دھرنا اور ہڑتال ہوگی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ضلع بناؤ تحریک ایکشن کمیٹی کے صدر عمر اسداللہ ایڈووکیٹ نے گوجرخان کی چالیس سے زائد تنظیموں کے نمائندہ اجلاس کے بعد مطالبہ کی منظوری کیلئے پہلے احتجاجی پروگرام کا اعلان کردیا 9فروری بروز جمعہ بعد نماز جمعہ ریلوے ٹریک پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جبکہ گیارہ فروری بروز اتوار جی ٹی روڈ پر احتجاج اور ہڑتال ہوگی تفصیلات کے مطابق ضلع بناؤ ایکشن کمیٹی کیا اہم اجلاس گزشتہ روززیرصدارت عمراسداللہ ایڈووکیٹ منعقد ہوا جس میں گوجرخان کی چالیس سے زائد تنظیموں کے اہم عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں مقررین نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران میاں شہبازشریف اورچوہدری نثار علی خان نے تینوں نشستیں ن لیگ کو جتوانے کی صورت میں گوجرخان کو ضلع بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن پانچ سال گزرنے کو ہیں وہ وعدہ پورا نہیں کر سکے تحصیل گوجرخان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ گوجرخان کو فوری طور پر ضلع کا درجہ دیا جائے تمام سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیمیں ا س پر ایک موقف رکھتی ہی اس مطالبہ کی منظوری کیلئے ہر قدم اٹھایا جائے گا اجلاس میں مقامی ارکان اسمبلی کی طرف سے کسی قسم کا رابطہ نہ کرنے پر شدید تنقید کی گئی تنظیموں کے نمائندوں کی مشارت کے بعد صدر عمراسداللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ 9فروری کو ریلوے ٹریک جبکہ گیارہ فروری بروز اتوار جی ٹی روڈ پر دھرنا اور ہڑتال ہوگی

گوجرخان میں صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے اعلیٰ احکام نوٹس لیں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان کی معروف شخصیت اکرام الحق راجہ نے کہا ہے کہ گوجرخان شہر میں مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے کھلے عام غیر معیاری اور کم وزن تول کر شہریوں سے اضافی رقم وصول کر کے روزانہ ہزاروں روپے کی دیہاڑیاں لگا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 20جنوری کو سبزی منڈی چوک میں واقع ایک مرغ فروش سے گوشت لیا اس نے وزن کم اور رقم زیادہ وصول کی جس پر اس سے احتجاج کیا لیکن اس نے غلطی تسلیم کرنے کی بجائے ڈھٹائی سے کہا کہ جہاں مرضی شکایت کرو کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا جس پر اسسٹنٹ کمشنر کو تحریری درخواست دی لیکن پندرہ روز گزرنے کے باوجود اس درخواست پر عملدرآمد نہ ہو سکا اور درخواست کو سردخانے میں ڈال دیا گیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ انتظامی افسران کی ملی بھگت سے گوجرخان میں صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے اعلیٰ احکام نوٹس لیں

واپڈا گوجرخان نے آئے روز مسلسل کئی کئی گھنٹوں بجلی بند کرنا معمول بنا لیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ واپڈا گوجرخان آئے روز مسلسل کئی کئی گھنٹوں بجلی بند کرنا معمول بنا لیا واپڈا کی طرف سے بلاجواز کئی کئی گھنٹوں بجلی بند رکھنے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ اورکاروباری طبقہ کا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے واپڈا گوجرخان کی طرف سے روزانہ مسلسل کئی کئی گھنٹوں بجلی بندرکھنے کا وفاقی وزیر پای وبجلی نوٹس لیں عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر میں آئے روز واپڈا کی طرف سے مسلسل کئی کئی گھنٹوں بجلی بند کر دی جاتی ہے اس حوالہ سے کوئی شیڈول اور اطلاع صارفین کو نہیں دی جاتی جب چاہا بجلی کی سپلائی بند کر دی جاتی ہے عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا گوجرخان کی بغیر شیڈول کئی کئی گھنٹوں بجلی بند رکھنے کا نوٹس لیا جائے ان حلقوں نے تاجر تنظیموں اور دیگر شہری تنظیموں پر بھی سخت حیرت کااظہار کیا ہے کہ مسلسل کئی کئی گھنٹوں بجلی بندرہنے سے تاجر برادری کا نقصان ہے لیکن نام نہاد تنظیمیں صرف اخباری بیان کے سہارے ہی نمائندگی کررہی ہیں عملی طور ان کی کارکردگی صرف مختلف محکموں میں نئے آنے والے افسران سے ملاقات اور فوٹو سیشن تک ہی محدود ہے عوام اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہے

سینئر فوٹو گرافر خواجہ جہانزیب جیبی کے ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوجانے پرانکی عافیت دریافت کرتے ہوئے بذریعہ فون دعائے صحت

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ آل پاکستان اخبار فرو ش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکاخان ،نائب صدر پنجاب عقیل احمد عباسی،زیب سجادہ نیر یاں شریف پیرمحمد شمس العارفین ،پیر عماد الدین ،تحریک صوبہ پوٹھوہار کے بانی وچیئرمین ملک امریز حیدر، ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی نے چیئرمین گوجرخان میڈیا سنٹر اخبار مارکیٹ منیر احمد ملہوترہ کے بیٹے مقامی اخبار کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر محمد یاور منیر ملہوترہ اورسینئر فوٹو گرافر خواجہ جہانزیب جیبی کے ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوجانے پرانکی عافیت دریافت کرتے ہوئے بذریعہ فون دعائے صحت کی جبکہ صدرپوٹھوہار پریس کلب حاجی عامر وزیر ملک ،جنرل سیکرٹری ملک جاوید،چیئرمین خان لیاقت ،شیخ ساجد قیوم،مرزا اسلم ،شیخ سجاد،میاں ہارون ،میونسپل کونسلر راجہ ادریس،مرکزی انجمن تاجراں کے صدر چوہدری اقبال ،چوہدری محبوب ،غلام قمر ،ظہیر خواجہ ،مرزا ندیم ،طلعت سیال اورراجہ خرم منہاس نے بھی یاور منیر ملہوترہ کی عیادت کر تے ہوئے دعائے صحت کی

تھانہ مندرہ کے انتہائی اہم کیس کا ڈراپ سین،فرانزک رپورٹ نے ایک بے گناہ باپ کو سر خرو کر دیا

some image

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، زاہد شفیق قریشی سے)۔۔۔۔تھانہ مندرہ کے انتہائی اہم کیس کا ڈراپ سین،فرانزک رپورٹ نے ایک بے گناہ باپ کو سر خرو کر دیا اڑھائی ماہ بعد آنے والی نیگیٹوڈی این اے رپورٹ نے اپنی ہی سگی بیٹی کے ساتھ انتہائی قبیح فعل کا الزام جھوٹا ثابت کر دیا ،تفتیشی سب انسپکٹر چوہدری اسلم نے ملزم کی بے گناہی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی 16اکتوبر کو مسماۃ (ص) نے اپنی والدہ اور ماموں ملک اعجاز کے ہمراہ پولیس تھانہ مندرہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے اپنے سگے والدملک بلال صفدرسکنہ جھلیاری پرزبردستی زیادتی کاالزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا تھا اس الزام میں مذکورہ شخص تقریبا دو ماہ سے جیل کاٹ رہا ھے پولیس حتمی فائنڈنگ کے لیے فرانزک رپورٹ کا انتظار کر رہی تھی جو کہ گزشتہ روز میڈیکل رپورٹ اور ڈی این اے ٹیسٹ پولیس تھانہ مندرہ کو موصول ہوئے ایس ایچ او مندرہ سردار ذوالفقار احمد نے ،،اوصاف،،سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ انتہائی حساس نوعیت کا کیس تھا انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ہم نے انتہائی باریک بینی اور تمام جزیات کو مد نظر رکھتے ہوئے تفتیشی عمل سر انجام دیا تفتیشی سب انسپکٹر چوہدری اسلم نے کہا کہ ہم اپنی فائنڈنگ مکمل کر چکنے کے باوجود ڈی این اے ٹیسٹ اور میڈیکل رپورٹس کا انتظار کر رہے تھے جو کہ لاہور سے آنی تھیں میں نے متعدد مرتبہ لیبارٹری حکام کو ریمائنڈر دیئے کہ رپورٹس جلد بھیج جائیں تا کہ جلدانصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیںآج ہمیں نیگیٹو ڈی این اے ٹیسٹ اور میڈیکل رپورٹس موصول ہو چکی ہیں اور ہماری تفتیش میں بلال صفدر بے گناہ ثابت ہو چکاھے عوامی حلقوں تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم،چیئر مین یو سی منگھوٹ راجہ ابرار جنجوعہ،چیئر مین گلیانہ میاں عامر الرحمٰن، چیئر مین یو سی کوری دولال مامون رشید قریشی،پیپلز پارٹی برطانیہ کے راہنما سید اکمل عباس شاہ ،پیپلز پارٹی کے ضلعی راہنما راجہ سہیل عزیز،سید اکرام حسین ایڈوکیٹ،عرفان قریشی ایڈوکیٹ،راجہ صغیر بگرال ایڈوکیٹ،پیپلز یوتھ سٹی کے صدر شاہد بٹ،کونسلر راجہ عابد رکھ،سماجی شخصیت نعیم رفیق بھٹی چہاری،خان عصمت اللہ خان،پیپلز پارٹی کے راہنماراجہ عمران کامی،پیپلز یوتھ کے راہنما یاور قریشی،پی پی پی تحصیل کے سینئر نائب صدرجاوید مغل پٹھان،کھوکھا یونین کے صدر نومی بٹ،انجمن تاجراں کے راہنما خان اشرف خان نے اس بات پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ھے کہانہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں صرف ایک فرانزک سائینس لیبارٹری کا ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ھے فرانزک رپورٹس کی تاخیر کی وجہ سے ایک بے گناہ باپ مہینوں جیل کاٹ رہا ھے انہوں نے فرانزک رپورٹس کی تاخیر کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی اور ہر ضلع کی سطح پر فرانزک سائینس لیبارٹریز کا مطالبہ کیا ھے ۔۔

some image

غربی گوجرخان میں قائم متعدد نجی سکولوں میں ناقص سیکورٹی، زیر تعلیم طلبا کا پسٹل ،خنجرکلاس روم میں لے جانے کا انکشاف ،لڑالی جھگڑے معمول بن گئے

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ غربی گوجرخان میں قائم متعدد نجی سکولوں میں ناقص سیکورٹی زیر تعلیم طلبا کا پسٹل ،خنجرکلاس روم میں لے جانے کا انکشاف لڑالی جھگڑے معمول بن گئے چند دن قبل جاتلی میں قائم نجی سکول کے طلبا نے سکول کے باہر ہوائی فائرنگ اورآپس میں لڑ پڑے سکول انتظامیہ نے ایکشن لینے کے بجائے واقع کو دبا دیا والدین میں سخت تشویش انتظامیہ سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع کے مطابق غربی گوجرخان میں قائم متعدد پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے انتہائی ناقص ترین انتظامات کے باعث نہم و دہم کلاسوں میں پڑھنے والے طلبا کی آپس میں گروپ بندی کے باعث لڑائی جھگڑا کرنے کے لیے اپنے ساتھ پسٹل اور خنجر لے کر کلاسوں میں آ جاتے ہیں اور جب بھی لڑائی جھگڑا ہو جائے تو یہ اس کا آزادانہ استعمال بھی کرتے ہیں چند دن قبل جاتلی میں قائم نجی سکول میں زیر تعلیم طلبا کی آپس کے لڑائی جھگڑئے کے بعد سکول کے باہر اسلحہ کا آزاددانہ استعمال کیا گیا طلبہ کی طرف سے ہوائی فائرنگ کی گی واقع پر سکول انتظامیہ خاموشی اختیار کر تے ہوئے واقع کودبا دیا جس کی وجہ سے گذشتہ روز دوبارہ ایسا واقع پیش آگیا جب اسی نجی سکول میں زیر تعلیم طلبا کی سکول کے مین گیٹ کے باہر آپس میں لڑائی جھگڑا شروع کر دیا نجی سکول میں طلبہ کی آپس میں لڑائی اور اسلحے رکھنے کی وجہ سے والدین سخت پر یشانی کا شکار ہیں انہوں نے سکول انتظا میہ سے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مز ید کو ئی نا خو شگوار واقعہ پیش نہ آئے

دولتالہ کے بازاروں میں تجاوات کے باعث راستے سکڑ گئے، خریداروں کی بہتات،گراں فروشی ،تجاوزات،غلط پارکنگ ،ون وے کی خلاف ورزی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ دولتالہ کے بازاروں میں تجاوات کے باعث راست سکڑ گے خریداروں کی بہتات،گراں فروشی ،تجاوزات،غلط پارکنگ ،ون وے کی خلاف ورزی ،تمام تر انتظامی ٹھپ ،لوگوں بالخصوص خواتین ،بوڑھوں اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنامتعلقہ انتظامیہ سے اصلاح احوال کیلئے اقدامات اُٹھائیں جائیں میاں ارشد،تفصیلات کے مطابق دولتالہ کے بازاروں میں بڑھی ہوئی تجاوزات ،غلط پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی کے باعث ٹریفک جام کے باعث بازاروں سے پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے طویل وقت تک ٹریفک جام کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات اٹھانا پڑتی ہیں متاثرین میں زیادہ تعداد عورتوں ،بچوں اور بوڑھوں کی ہوتی ہے ، معروف سماجی شخصیت میاں ارشد نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اصلاح احوال اور لوگوں کو مسائل اور مشکلات سے نجات دلانے کے لیے ترجیع بنیادوں پر عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے

معروف تاجر چوہدری صفدر علی چوہدری علی اکبر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ معروف تاجر چوہدری صفدر علی چوہدری علی اکبر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گے سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے مبارک باد تفصیلات کے مطابق دولتالہ کے معروف تاجر چوہدری صفدراپنے بیٹے چوہدری اکبر علی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گے وطن پہنچتے ہی علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری ساجد محمود رہنما پی ٹی آئی ،چیرمین یونین کونسل آہدی محمد خان بھٹی ،چوہدری زاہد محمود ،ھاجی رمضان زرگر ،چوہدری غضنفر علی ،حاجی امجد علی ،راجہ ماسٹر افضل ،ملک افضال ،چوہدری ارسلان ،چوہدری ذیشان نے مبارک باد پیش کی

گوجرخان کو ضلع کا درجہ دینا مسلم لیگ ن کے بس کی بات نہیں، چوہدری ذوالفقار رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ گوجرخان کو ضلع کا درجہ دینا مسلم لیگ ن کے بس کی بات نہیں پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل کو ضلع کا درجہ نہ دینا عوام کے ساتھ سرا سر نا انصافی ہے 2013میں گوجرخان کو ضلع کا درجہ دلوانے کے اعلانات دھرے کے دھرے رہ گے انشاﷲگوجرخان ضلع پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہی بنے گا مندرہ چکوال ،سوہاہ چکوال کی سڑک کودو رویہ ،گوجرخان میں پاسپورٹ آفس ،دولتالہ میں نادرہ آفس کا قیام ،تحصیل بھر کے گھر گھر میں گیس اور بجلی کی فراہمی یہ سب تاریخی پروجیکٹ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے ہی مرہون منت ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری ذوالفقار رہنما پاکستان پیپلز پارٹی، ممبر ایگزیکٹیو کونسل ضلع راولپنڈی نے ایک بیان میں کیا

some image

بیول اور اس کے گردو نواح میں ڈی کینٹنگ(ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں گیس بھرنا) کا کاروبار عروج پر ہے

ؓبیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، :راجہ طارق ایوب)۔۔۔۔ بیول اور اس کے گردو نواح میں ڈی کینٹنگ(ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں گیس بھرنا) کا کاروبار عروج پر ہے محکمہ کی طرف سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ شرقی گو جر خان بیول ،جبر،قاضیاں،میرہ شمس ،بھڈا نہ اور دیگر چھوٹے علاقوں میں گیس بھرائی کاکاروبار بہت زیادہ ہے جب کہ ایسا کام کرنے والے انتہائی خطرناک طریقے سے یہ گیس ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں بھرتے ہیں جس سے کسی بھی وقت کوئی خطرناک حادثہ رونما ہو سکتا ہے کیونکہ یہ کاروبار اکثر ایسی جگہ پر کیا جا رہا ہے جس کے قریب ہو ٹلز، پکوڑہ سموسہ فروش،اور دیگر دکانیں بھی ہیں اور ایک ذرا سے غفلت سے گیس کی وجہ سے حادثہ ہو سکتا ہے کیونکہ ان میں کسی قسم کی حفاظتی احتیاط نہیں کی جارہی ہے

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Gujar Khan

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مرکزی انجمن تاجران کے اعلامیہ کے مطابق ضلع بناؤ تحریک کے احتجاجی پروگرام میں حصہ لینے کیلئے تاجر تنظیموں کا اہم ہنگامی مشارتی اجلاس آج بروز جمعرات د ن تین بجے پوٹھوہار ہوٹل میں طلب کر لیا گیا جس میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

وفاقی پولیس کی ملکیتی لیز پر دی گئی اراضی فروخت کرنے کی کوشش کے الزام میں اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل سابق سرکل رجسٹرار ملک دین کی اہلیہ ،بھائی اور دیگر رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ وفاقی پولیس کی ملکیتی لیز پر دی گئی اراضی فروخت کرنے کی کوشش کے الزام میں اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل سابق سرکل رجسٹرار ملک دین کی اہلیہ ،بھائی اور دیگر رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، تفتیش میں کئی پولیس افسران اور بااثر افراد کے نام سامنے آنےکا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں تعینات انسپکٹر عصمت اللہ نے تھانہ شمس کالونی پولیس کو درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس لائن ہیڈ کواٹر اسلام آباد میں واقع پولیس کی ملکیتی اراضی پر قائم پٹرول پمپ ملک دین کی اہلیہ نصرت ملک کو بذریعہ ایگریمنٹ لیز پر دیا گیا تھا ،ملک دین کی اہلیہ نے الف دین ،محمد صفدراور سہیل احمد عباسی کے ساتھ ملی بھگت کر کے فروخت کرنے کی کوشش کی ،ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ الف دین کے مطابق کسی لیز ایگریمنٹ میں جعلی سازی نہیں کی ،پولیس کو مذکورہ اراضی کا کرایہ دیتے ہیں۔کرایہ زیادہ ہونے کی وجہ سے متعدد بار درخواست دی جس پر بعض پولیس افسران نے اتفاق بھی کیا اور پولیس سے ہمارے مذاکرات بھی ہوتے رہے، الف دین نے بتایا کہ 70لاکھ روپے کا چیک کرائے کی مد میں دے رکھا ہے اور اس کے علاوہ 22لاکھ روپے بھی ادا کر رکھے ہیں جبکہ 30لاکھ روپے جرمانے کی صورت میں بھی دیا ہے۔پولیس کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کی جائے تو کئی پولیس افسران و اہلکار بھی ملوث پائے جائیں گے ۔

 

جنگلات کے تحفظ اور بچاؤ کے لیے انتہائی اقدامات اور جنگلات کی کٹائی پر سزائیں دیرپا حل نہیں بلکہ اس میں مقامی آبادی کو شامل کر کے اُنہیں احساسِ ملکیت دیا جائے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ تھنک ٹینک پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی ( ایس ڈی پی آئی ) میں منعقدہ مذاکراہ میں ماہرین نے کہا ہے کہ جنگلات کے تحفظ اور بچاؤ کے لیے انتہائی اقدامات اور جنگلات کی کٹائی پر سزائیں دیرپا حل نہیں بلکہ اس میں مقامی آبادی کو شامل کر کے اُنہیں احساسِ ملکیت دیا جائے اور باقاعدہ مالی معاونت کا طریقہ کار وضع کیا جائے ،ایس ڈی پی آئی کے زیرِ اہتمام جنگلات کے تحفظ اور بچاؤ کے عالمی معاہدہ پر گزشتہ روز مذاکرہ منعقد کیا گیا، مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے سربر اہ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ درختوں کی کٹائی سے نظامِ حیات چلانے والے لوگوں کے درختوں کو محفوظ بنا کر آمدن مہیا کی جائے۔ اس سے ما حولیاتی نظام اور اُس کے توازن میں بہتری لانے میں مدد مل سکے گی۔ یہ جنگلات کے تحفظ اور بچاؤ کا عالمی معاہدہ 146ریڈ پلس145 کے عمل کو سمجھ کر آمدن کو بہتر کیا جا سکتا ہے اور مقامی آبادی میں محرومی دورکر کے توازن لایا جا سکتا ہے ،مذاکرہ سے گفتگو کرتے ہوے ٔانسپکٹر جنرل محکمہ جنگلات سید محمود ناصر نے کہا کہ دس سال قبل اس عالمی معا ہدے کے لیے کام کا آغاز کیا گیا جس پر آج عملدرآمد کیا جا رہاہے۔ اس موقع پر ِفنِ لینڈ سے آئےہو ئےعالمی معاعدہ پر عملدرآمدکے ما ہر جان لکسن نے ماحولیات کے حوالے سے خدمات پر ادائیگی کے عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور جاری دو منصوبوں کی تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کیا ۔ اُنہوں نے اس اَ مر پر زور دیا کہ اس عمل سے فا ئدہ اُٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ بہتر انداز میں منظم ہو کر کام کیا جائے۔

ٹاسک فورس اورسیز پاکستانیز ضلع راولپنڈی نے محکمہ مال،پولیس،ٹی ایم او، اینٹی کرپشن، جعلی ہاوٗسنگ سکیموں،آر ڈی اے اور محکمہ ایکسائز سے متعلقہ30درخو استوں کی سماعت کی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ ٹاسک فورس اورسیز پاکستانیز ضلع راولپنڈی نے محکمہ مال،پولیس،ٹی ایم او، اینٹی کرپشن، جعلی ہاوٗسنگ سکیموں،آر ڈی اے اور محکمہ ایکسائز سے متعلقہ30درخو استوں کی سماعت کی ۔ چیئرمین افتخار احمد وارثی نے سٹی پو لیس آ فیسر را ولپنڈی اسرار عبا سی کے ہمراہ بیشتر در خو استوں پر موقع پر احکا مات جاری کئے اور کہاکہ اوور سیز کی ز یا دہ تر شکا یا ت ز مین سے متعلقہ ہیں اس سلسلے میں انہیں خصو صی آ گا ہی د ینے کی ضر ورت ہے کہ وہ مشتر کہ ز مین کی خر ید و فرو خت سے مکمل بچیں تا کہ انہیں غیر ضروری مسا ئل یا نا خو شگو ار وا قعا ت کا سا منا نہ کر نا پڑ ے ۔انہوں نے کہا کہ اوور سیز کی شکا یا ت کے فو ری ازا لے کے لئے خصو صی عدا لتیں بھی تشکیل د یں گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ اوور سیز پا کستا نیز کمیٹی کے اجلاس کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات سنتے ہوئے کیا ۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوا ٹر اشعر اقبا ل اور ملک سعید سمیت ضلعی اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔ شر کا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے افتخا ر وا رثی نے کہا کہ اس کمیٹی کا مقصد فعا ل اندا زمیں کا م کر تے ہو ئے بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں کی ز یر التو اء شکا یا ت کو تیزی سے نمٹا کرفور ی انصا ف مہیا کر نا ہے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

ڈڈیال میں تھانہ کی مجموعی کارکردگی گزشتہ تقربیاً3ماہ سے مثالی ہے, سب ڈویثرن کی سیاسی وسماجی کے علاوہ معرزین علاقہ

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ سب ڈویثرن کی سیاسی وسماجی کے علاوہ معرزین علاقہ نے ایک مشترکہ بیان میں انسپکٹرجنرل پولیس آزاد کشمیر شعیب دستگرسے مطالبہ کیا ہے ڈڈیال میں تھانہ کی مجموعی کارکردگی گزشتہ تقربیاً3ماہ سے مشالی ہے ڈی ایس پی سرکل ڈڈیال چکسواری عطا الرحمن ایس ایچ او تھانہ عمار ڈار اور اس کے عملہ کے افسران اے ایس آئی اجمل خان زوہیب طاہر کی دن رات محنت سے جہاں منشیات فروش قلع قملع ہوا وہاں ڈڈیال میں چوروں ڈکیتوں میں بھی کئی ملزمان کو گرفتار کر کے ڈڈیال سے قاتلوں کو بھی ڈرامائی سطح گرفتار کیا گیا برنالہ سے منی ایکسیچ بھٹی چوک میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان جنوں نے ڈکیتی کے دوران ایک آدمی کو پستول سے گولی مارکر زخمی کر دیا تھا جس کی وجہ سے ڈڈیال میں ایک خوف ہراس کی کیفیت پیداہو گئی تھی تھانہ ایس ایچ او ڈڈیال کی دن رات کی انتھک محنت سے ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کر نے کیلئے سخت محنت کی سماجی حلقوں نے خوشی کا اظہار کر تے ہوئے کہا ڈڈیال پولیس کی بہتر ین کارکردگی پر ڈڈیال پولیس کو بھی کارکردگی کے ایواڈ دیے جائیں کیونکہ سب ڈوثرن ڈڈیال پولیس کی کارکردگی اس اعتبار سے بھی مثالی ہے سب ڈوثرن دودریاؤں کے درمیان اور منگلاجھیل کے سامنے ہے جہاں ڈکیت ملزمان جہاں لانچوں کے ذریعے ڈڈیال کے اندر داخل ہو کر رات کی تاریکی میں سنسنی خیز وارداتیں کر کے فرار ہو جائیں جبکہ اس کے علاوہ تھانہ ڈڈیال میں نفری کی کمی کے بادجود بھی سب ڈوثرن میں جرائم ریشوں نہایت کم ہے اگر ہماری ڈڈیال کی پولیس کی حوصلہ افزائی کی جائے تو دودریاؤں میں قائم یہ سب ڈوثرن جرائم سے پاک ہو سکتا ہے

آزاد امیدوار عابد شاکرملک دوست احباب کے تعاون و بھرپور حمایت سے بلدیاتی الیکشن مین حصہ لیں گے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ تحصیل ڈڈیال وارڈ نمبر چار(04)محلہ ملکاں سیکٹر نمبر چھ(06 )بلدیاتی الیکشن کے لیے آزاد امیدوار عابد شاکرملک نے دوست احباب کے تعاون و بھرپور حمایت سے بلدیاتی الیکشن مین حصہ لیں گے۔ ملک شاکر عابد نے کہا کہ میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں اپنے دوست احباب کے حمایت سے بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لوں گا۔میرا مشن عوامی خدمت ہے اور اپنے خاندانی راویات کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے تایا ملک محمد بشیرمرحوم سابق ممبربلدیہ ڈڈیال کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے وارڈ کے لوگوں کی خدمت کروں گا۔ موجود سیاست میں نوجوانوں کا بڑا اہم رول ہے۔وراڈ کے تمام لوگوں کی مجھے بھرپور حمایت حاصل ہے۔انشاء اللہ میری جیت پکی ہے۔

آزاد کشمیر کے سٹار کرکٹر سلمان ارشاد کو لوٹ لیا گیا واردات میں عابد شیر علی کا نام استعمال

میرپور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- آزاد کشمیر کے علاقے راولا کوٹ سے تعلق رکھنے والے اور حال ہی میں پی ایس ایل کھیلنے کے لیے لاہور قلندر میں سلیکٹ ہونے والے نوجوان کرکٹر سلمان ارشاد کو سیاسی و سماجی شخصیت عابد شیرعلی کے نام پر لوٹ لیا-تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کے مطابق کسی نے ان کے نمبر پر فون کرکے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی کا سیکرٹری بول رہا ہوں اور وزیر اعظم کی طرف سے کرکٹر سلمان ارشاد کو سرکاری گاڑی تحفے میں دینا چاہتے ہیں ان سے رابطہ کرایا جائے ایس پی نے نمبر اپنے گن میں کودے کر کرکٹر سلمان ارشاد کو پہنچانے کا کہا آخر کار نمبر کرکٹر تک پہنچ گیا اور فون کرنے پر وہی بات دوراہی گئی اور کہا گیا کےاس کے آپ کو اس اکاونٹ نمبر میں فورا ایک لاکھ چالیس ہزار روپے جمع کرانا لازمی ہوں گے کرکٹر اور اس کی فیملی بے فوری طورپر رقم اس کے اکاونٹ میں جمع کرادی جو فورا ہی اس شخص نے نکلوا لی - رقم کراچی سے نکلوائی گئ اور اکاونٹ لاہور میں ہے ملزم کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر ایف آئی اے سے رابطہ کر لیا گیا اور ملزم کے اکاونٹس کی تفصیلات دے دی گئی- ملزم نے سرکاری سیاسی شخص کا نام بھی استعمال کیا اور سرکاری ملازم کے ذریعے کیسے چالاکی سے رابطہ کیا جس پر کوئی بھی شک نہیں کر سکتا تھا کہ جھوٹ ہو سکتا ہے

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

ہفت روزہ "محاسبہ"چیف ایڈیٹر ملک عابد حسین اعوان کی خوشدامن وفات پا گئیں ۔ ان کی جنازہ ان کے آبائی گاوں پنجگراں میں ادا کی گئی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ہفت روزہ "محاسبہ"چیف ایڈیٹر ملک عابد حسین اعوان کی خوشدامن وفات پا گیں ۔ ان کی جنازہ ان کے آبائی گاوں پنجگراں میں ادا کیا گیا ۔ نمازے جنازہ میں سابق ایم پی اے شوکت محمو د بھٹی ،چیئر مین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود ، مسلم لیگی کارکن مر زا تنویر ، چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی ،چیئر مین یونین کونسل کنوہا پر ویزقادری ، وائس چیئر مین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل،چیئر مین یوسی تخت پڑی چوہدری خلیق احمد، چیئر مین یونین کونسل لوھراں نوید بھٹی ، وائس چیئر مین راجہ یونس ، سابق نائب ناظم شفقت محبوب راجہ ایڈوکیٹ ، جنرل کونسلر وارڈ نوتھیہ چوہدری فرزند علی ، بابو محمد اخلاق آف نوتھیہ ، معروف صحافی چوہدری ابرار حسین ، معروف صحافی و کالم نگار طارق ، معروف صحافی شیخ قمر السلام ،معروف صحافی و کالم نگار عبد العزیز پاشا،معروف صحافی چوہدری عقیل ،صحافی اسد حیدری ،صحافی خاور بھٹی ،حاجی زاہد اقبال ، راجہ ہمایوں رہنما PTI،راجہ اشفاق جنر ل سیکر ٹری کلر پی ٹی آئی ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی ۔

some image

سیاسی وسماجی رہنما چوہدری امتیاز حسین کے بھائی چوہدری افتخار حسین کو ڈھوک بابا گوہر موضع ٹکال میں سپرد خاک کر دیا گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سیاسی وسماجی رہنما چوہدری امتیاز حسین کے بھائی چوہدری افتخار حسین کو ڈھوک بابا گوہر موضع ٹکال میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سابق ارکان اسمبلی کرنل شبیر اعوان ، محمود شوکت بھٹی ،چیئر مین راجہ علی اصغر، چیئر مین سید راحت علی شاہ ، راجہ قمر مسعود، او پی ایل کے چوہدری اشتیاق حسین ، سردار حیات خان آف فتح جنگ، راجہ گلستان خان ،صوبیدار میجر عبدالرزاق ،کونسلروں اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مسلم لیگ کے رکن راجہ صفدر کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت جماعت اسلامی دیوی کے رکن ڈاکٹر عنایت الرحمن نے راجہ صفدر کے والد کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی اورمرحوم کی مغفرت اور درجات کی بُلندی کے لیے دعا کی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پریس کلب کلر سیداں کے عہدے داران عامر کمبوہ، راجہ محمد سعید، جاوید چشتی ، جاوید اقبال، اکرام الحق قریشی ، شہباز رشید، راجہ ناصر بشیراور دیگر نے بیول کے صحافیوں شفیق وارثی ، وقاص وارثی سے ان کی نانی اور روات کے صحافی ملک عابد اعوان سے ان کی خوشدامن کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Picture of the Day