Our _Blog_

Our Daily News

Monday 8th January 2018 ----- 20th Rabi Ul Sani 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

رشتہ نہ ملنے کا رنج ،تھانہ روات کے علاقہ میں 7 بچوں کی ماں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

Mother of 7 shot dead over marriage proposal of her daughter in Rawat

some image

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔رشتہ نہ ملنے کا رنج ،تھانہ روات کے علاقہ میں دومسلح ملزمان نے علی الصبح گھر کے اندر گھس کر 7 بچوں کی ماں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا مقتولہ کا شوہر گزشتہ کچھ عرصہ سے منشیات کے مقدمہ میں جیل میں ہے قاتل واردات کے بعد فرار علاقہ میں شدید خوف و ہراس۔

، روات پولیس کے مطابق نواحی علاقہ بگا شیخاں کے ہائشی نواب خان کی بیوی 7 بچوں کی ماں گل بی بی گزشتہ روز گھر میں موجود تھی کہ علی الصبح دو مسلح افراد وسیم ولد جاوید اقبال اور غلام فرید صابری ولد ربنواز ساکن بگاشیخاں اسکے گھر میں داخل ہو گئے اور فائرنگ کر کے اسے ابدی نیند سلا دیا

پولیس کے مطابق ملزم وسیم مقتولہ کی بیٹی سے شادی کا خواہشمند تھا اور رشتہ مانگ رہا تھا جس کے انکار پر اس نے اسے قتل کر دیا جبکہ مقتولہ کا شوہر نواب خان اس وقت جیل میں منشیات فروشی کے الزام میں سزا کاٹ رہا ہے ۔پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔

Rawat; A Mother of seven children has brutally been shot dead over refusal of marriage proposal, the incident happened in village Bagga Sheikhan of Rawat region.

According to Rawat police, who told pothwar.com that, the murdred women is Gull bibi wife of Nawab Khan of village Bagga Sheikhan. The men who murdered are Waseem son of Javed Iqbal and Ghulam Farid Sabri son of Rabnawaz also of Bagga Sheikhan.

The police said after Gul Bibi refused proposal of her daughters marriage to Waseem, upon which Waseem along with Ghulam fard sabri shot dead Gul Bibi and then fled.

According to Rawat police that, Nawab Khan husband of Gul Bibi is serving jail sentence, The incident has left fears in Bagga Sheikhan.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

راجہ عاصم الیاس ولد محمد الیاس سکنہ سکوٹ دوبیرن ملاں کی شادی راجہ محمد سعید آف سکوٹ کی دختر نیک سے انجام پائی

Wedding of Raja M Ilyas celebrated in Manchester

some image some image

مانچسٹر (نمانیدہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ۔راجہ اجمل حسین سے) ----مانچسٹر رائل نواب ہوٹل میں راجہ عاصم الیاس ولد محمد الیاس سکنہ سکوٹ دوبیرن ملاں کی شادی راجہ محمد سعید آف سکوٹ کی دختر نیک سے انجام پذیر ہوی اس موقعہ پر دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا

جس میں برطانیہ میں مقیم خطہ پوٹھوار کے معروف سیاسی سماجی کاروباری شخصیات کی شرکت تقریب انتہائی پروقار اور خوبصورت رنگوں سے سجای گی تھی جس میں بہت سی فیملز نے بھی شرکت کی ایک چھت کے نیچے پوٹھوار کے خوبصورت چہروں کا آپس میں ملن ہوا

اس تقریب کی خاص بات راجہ سعید نے بہت سے بچھڑے ہوے دوستوں کا بھی آپس میں پندرہ بیس سالوں کے بعد رابظہ ہوا جو سکول یا کالج کے زمانے کے بعد غم روزگار کے سلسلے میں دیار غیر میں آ کر آباد ہوے تمام لوگ اس تقریب سے بہت لطف اندوز ہوے تمام احباب اور دوستوں نے راجہ سعید صاحب کو مبارک باد اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے

نیے جوڑے کے لیے دعا کی اللہ تعالی زندگی کے نیے سفر کو کامیاب رحمتوں اور برکتوں میں رکھے آخر میں راجہ محمد سعید نے تمام احباب اور دوستوں کا بہت شکریہ ادا کیا جنہوں نے برطانیہ کی مصروف زندگی میں سے وقت نکال کر ان کی دعوت پر شرکت کی

Manchester; Wedding of Raja Mohammad ilyas son of Mohammad Ilyas of village Doberan Mallan to daughter of Raja Mohammad saeed of Dhok Bhathi and Spain took place at Royal Nawaab in Manchester.

برطانیہ میں ایک لاکھ سے زائد افراد اسلام قبول کر چکے ہیں، چھیاسٹھ فیصد خواتین نے اسلام قبول کیا

Over 100,000 people have converted to Islam in UK

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- برطانیہ میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

چھیاسٹھ فیصد خواتین نے اسلام قبول کیا مردوں کے مقابلے میں خواتین کی زیادہ تعداد اسلام قبول کر رہی ہے- گزشتہ برس پانچ ہزار سے زائد برطانوی دائرہ اسلام میں داخل ہوئے- گزشتہ دس برس کئ مقابلے میں اسلام قبول کرنے کی تعداد دوگنی ہو چکی ہے-

یاد رہے کہ سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کی سالی نے بھی اسلام قبول کر لیا ہے - اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے جس کی وجہ سے لوگ جوق در جوق اسلام میں داخل ہو رہے ہیں-

London; The number of Muslim converts in Britain has passed 100,000, fuelled by a surge in young white women adopting the Islamic faith. The figure has almost doubled in ten years – with the average convert now a 27-year-old white woman fed up with British consumerism and immorality.

But the organization's report argued that most converts saw their religion as ‘perfectly compatible’ with living in Britain.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان عبا سی کا یو سی دکھالی میں جلسہ عام سے خطاب

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان عبا سی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کو مسائل ورثے میں ملے مسلم لیگ ن نے 2013میں اقتدار سنبھالا تو ملک مسائل اور افرا تفری کا شکار تھا دہشتگردی ،بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا ماحول تھا مگر آج حالات یکسر مختلف ہیں آج خیبر سے کراچی تک امن و امان کی صورتحال بہتر ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں کی اعلیٰ کارکردگی کے باعث انڈیکس میں اول آنا ترقی و خوشحالی کی علامت ہے میٹرو بس سروس سے عوام کو سفری مشکلات سے نجات ملی ہے انہوں نے گزشتہ روزیو سی دکھالی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے گنگوٹھی تا ڈہوک اعوان اور دربار بابا غلام بادشاہ تا موہڑہ کموں سڑک کی پختگی ،گرلز مڈل سکول ڈھیری مادھو کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ موضع گاڑ ،ڈھیری مادھو ،تل مادھو ،بھمروٹ ،ڈہوک فقیراں ،موہڑہ حیات اور موہڑہ کمو ں میں سوئی گیس کی فراہمی کا اعلان بھی کیا امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 2راجہ صغیر احمد نے کہا کہ چالیس سالوں سے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کو بے نقاب کر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے حلقہ کے عوام ساتھ دیں ہم خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکر ٹری شوکت اقبال جنجوعہ نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی عوام مخالفین کی افواہوں پر دھیان نہ دیں اور مسلم لیگ ن کی قیادت کو اور مظبوط کریں انہوں نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اس موقع پر چیرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر چیرمین یو سی دوبیرن خورد 145ظفر بگھاروی 145راجہ ضمیر اور امین کیانی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر 145شفقت محبوب ایڈووکیٹ 145راجہ ثقلین 145چوہدری عابد آف سموٹ سینئر مسلم لیگی رہنما کیپٹن محمد فاروق اور ماسٹر عبدالمجید بھی موجود تھے ۔

 

یوسی سموٹ میں الیکشن سے قبل ہی پی ٹی آئی کو جھٹکا!لالہ محمدرسول اور چوہدری عابد خان کی حافظ عثمان عباسی کے موہڑہ آدڑیاں کے جلسے میں شرکت

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ یوسی سموٹ میں الیکشن سے قبل ہی پی ٹی آئی کو جھٹکا!لالہ محمدرسول اور چوہدری عابد خان کی حافظ عثمان عباسی کے موہڑہ آدڑیاں کے جلسے میں شرکت ،تفصیلات کے مطابق لالہ محمدرسول اور چوہدری عابد خان نے گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد پینل کی بھرپور حمایت کی تھی جس کی بدولت آزاد گروپ نے نہ صرف پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ٹکٹ یافتہ امیدواروں کو شکست دی بلکہ یہ گروپ چیئرمین وائس چیئرمین کے علاوہ کونسلروں کی بھی چار نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو گیا تھا مگر گزشتہ روزاس گروپ کے سرکردہ رہنماؤں لالہ محمد رسول اور چوہدری عابدخان نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کے موہڑہ آدڑیاں کے جلسے میں نہ صرف شرکت کی بلکہ وہاں اسٹیج پر بھی موجود تھے اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے اس طرح الیکشن سے قبل ہی پی ٹی آئی اپنے دو بڑے رہنماؤں کی سرپرستی سے محروم ہو گئی اور انہوں نے آئندہ الیکشن میں شاہد خاقان عباسی کی حمایت کا عندیہ دے دیا ۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر یوسی چوآخالصہ کی بستیوں موہڑہ لنگڑیال ،بڑی بن،پیر حالی،میرگالہ خالصہ،ڈھوک آہیر اور ڈھوک چوہدری گوہر علی میں سوئی گیس کی فراہمی کے لئے کام کا آغاز

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر یوسی چوآخالصہ کی بستیوں موہڑہ لنگڑیال ،بڑی بن،پیر حالی،میرگالہ خالصہ،ڈھوک آہیر اور ڈھوک چوہدری گوہر علی میں سوئی گیس کی فراہمی کے لئے کام کا آغاز آج بروز پیر صبح نو بجے ہوگا اس موقع پر مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے صدر صوبیدار میجر عبدالرزاق ،چیئرمین یوسی چوآخالصہ سیدراحت علی شاہ اور چیف مہربان خان پراجیکٹ کا سنگ بنیادرکھیں گے کام کا آغاز ڈھوک چوہدری گوہر علی سے کیا جائے گا ۔

سموٹ تا موہڑہ بھٹیاں روڈ کے لیے ایک کروڑ گرانٹ کا اعلان

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی اور امیدوار پی پی 2راجہ صغیراحمد نے سموٹ تا موہڑہ بھٹیاں روڈ کے لیے ایک کروڑ کرانٹ کا اعلان کر کے اہلیاں علاقہ کے دل جیت لیے،ان خیالات کا اظہار جنرل کونسلر یونین کونسل سموٹ چوہدری ساجد حسین عرف منگا اورچوہدری عابد حسین نے میڈٖیا سے گفت گو کے دوران کیا۔

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔چوہدری بابو جمیل ،حاجی محمد بشیر ،راجہ بابر ،ٹھیکدار عابد ،راجہ اشفاق ،چوہدری ابرار ،لالا ممتاز ،محمداخلاق ،نے پوٹھوارڈاٹ کوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اہلیان موہڑہ آدرڑیاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور معاو ن خصوصی حافظ عثمان عباسی کاشکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے موہڑہ آدڑیاں کے لیے 20لاکھ روپے کا فنڈ مہیا کیا انہوں نے مزید کہا کہ معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کی ذاتی کاوشوں سے گیس کا منصوبہ شروع کیا گیا اس کے علاوہ سموٹ تا بیول ،سموٹ تا ڈھوک بھٹیاں سڑک کی منظوردی جس سے جلد یوسی سموٹ کی عوام مستفید ہو گی انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے الیکشن میں کیے گئے عوامی وعدے کے مطابق اپنا کام کر دکھایا اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی وہ حلقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے یوسی سموٹ کی عوام کی خدمت کریں گے

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔مسلم لیگ ن نظریہ پاکستان کی محافظ جماعت ہے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما یوسی سموٹ بابو چوہدری محمد جمیل نے پوٹھوارڈاٹ کوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ و زیراعظم شاہد خاقان عباسی کے گیس منصوبے اور یوسی سموٹ کے گاوں موہڑہ آدڑیاں کے لیے 20لاکھ روپے کی لاگت کے فنڈز مہیا کیے جس سے گلیوں کو پختہ ،سیوریج کا نظام بہتر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا انھوں نے کہا کہ میں یوسی سموٹ کی عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا اور بہت جلد یوسی سموٹ مثالی یونین کونسل ہو گی اس موقع پر انھوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ،ضلعی جنرل سیکرٹر ی شوکت اقبال جنجوعہ اور راجہ محمد صغیر کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے یوسی سموٹ کی عوام کی محرومیوں کو دور کیا جارہا ہے

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی اور امیدوار پی پی 2راجہ صغیراحمد نے سموٹ تا موہڑہ بھٹیاں روڈ کے لیے ایک کروڑ کرانٹ کا اعلان کر کے اہلیاں علاقہ کے دل جیت لیے،ان خیالات کا اظہار جنرل کونسلر یونین کونسل سموٹ چوہدری ساجد حسین عرف منگا اورچوہدری عابد حسین نے پوٹھوارڈاٹ کوم سے گفت گو کے دوران کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے نائب صدر بلال قیوم چغتائی اور چوہدری ذوالٖفقار کا ڈویژنل صدر پی پی پی سردار سلیم حیدر کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے نائب صدر بلال قیوم چغتائی اور چوہدری ذوالٖفقار نے ڈویژنل صدر پی پی پی سردار سلیم حیدر کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ لونی سلیال میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا ۔ جس میں سردار سلیم حیدر خان، ڈویژنل جنرل سیکرٹری راجہ خرم پرویز، ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان ، آصف شفیق ستی ، گلزار اعوان سمیت کثیر تعداد میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔

some image

دی سمارٹ سکول کلرسیداں کا سالانہ فن گالا،مستی،کھیل ،شرارتوں کا ہنگامہ،اہلیان علاقہ کا اظہار مسرت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ دی سمارٹ سکول کلرسیداں کا سالانہ فن گالا،مستی،کھیل ،شرارتوں کا ہنگامہ،اہلیان علاقہ کا اظہار مسرت،تفصیلات کے مطابق کلرسیداں میں واقعہ دی سمارٹ سکول کے زیر اہتمام سالانہ فن گالا کا اہتمام کیا گیا،موسم سرد ہونے کے باوجود سکول کے بچوں ،والین اور اہلیان علاقہ نے فن گالا میں بڑی تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر بچوں کی تفریح کے لئے مختلف قسم کے پروگرام ترتیب دئیے گئے تھے جن میں بڑے بچوں کے لئے ہوپ دی کون،بیلون شوٹنگ،پنک پانگ دی بال،سپیریٹ بیم،جبکہ چھوٹے بچوں کے لئے میوزیکل چےئر،مہندی،فیس پینٹنگ،بیلون فائٹنگ جیسے پروگرام ترییب دئیے گئے تھے ،علاوہ ازیں بچوں کے لئے جھولوں کا بھی بندوبست کیا گیا تھا،فن گالا میں کھیل کے ساتھ ساتھ کھانے کے سٹال بھی لگائے گئے تھے،فن گالا کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں سکول کے بچوں،والدین کے علاوہ اہلیان علاقہ کو بھی مدعو کیا گیا تھا،جو علاقائی راویت سے ہٹ کر تھا اور اس کو اہلیان علاقہ نے ایک مثبت اور تعمیری سرگرمی قرار دیا ار مسرت کا اظہار کیا،فن گال کے مہمان خصوصی چےئرمین بلدیہ کلرسیداں شیخ عبدالقدوس تھے۔ یہ ہنگامہ شام 5 بجے تک بلا تاخیر جاری رہا جس میں بعد دوپہر علاقے کی دوسرے تعلیمی ادوارں کے طلبہ وطالبات نے بھی بھاری تعداد میں شرکت کی۔

some image

کلرسیداں میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں پولیس کے لیے سوالیہ نشان بن گئیں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ کلرسیداں میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں پولیس کے لیے سوالیہ نشان بن گئیں ، کلرسیداں شہر میں دن بدن گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی چوری کی واردتوں میں اضافہ ہوگیا ہے،گاؤں کنوہا کے رہائشی محمد رفیق نے پولیس تھانہ کلر سیداں کو رپٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے سوزوکی بولان نمبر LOZ 0257 ماڈل 1999محمد شبیر سکنہ سری منگ ضلع باغ آزاد کشمیر کو کرائے پر دی ہوئی تھی جو کہ مذکورہ نے اپنے بیکری کے کارخانے واقعہ دوبیرن روڈ مرید چوک کے باہر کھڑی کی تھی کو نامعلوم چو ر گزشتہ شب چوری کر کے لے گئے ہیں ،یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے کلرسیداں میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی چوری کی وارداتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے،جس سے شہری اپنی قیمتی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز سے محروم ہو رہے ہیں، گزشہ ہفتہکے دوران بھی گوجر خا ن روڈ سے ایک موٹر سائیکل چور ہوگیا تھا،مقامی حلقوں نے بڑھتی ہوئی واردتوں پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ کلرسیداں پولیس کی کارکردگی پر نوٹس لیں۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، ریجنل کیمپس راولپنڈی نے خزاں 2017کے ٹیوٹر کی تعیناتی کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا

شاہ باغ کلر سیداں۔یاسر ملک،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ریجنل کیمپس راولپنڈی نے خزاں 2017کے ٹیوٹر کی تعیناتی کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا اس سلسلے میں ریجنل ڈائریکٹر ، اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر اور دیگر عملہ نے ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں کا دورہ کیا اور تحصیل کوارڈینیٹر کی مدد سے ٹیوٹر بریفینگ کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹیوٹر کو یونیورسٹی کے قوانین و ضوابط کے تحت کام کرنے کی ہدایت کی گئی اس موقع پر ریجنل ڈارئریکٹر نے ہدایت کی کہ طلباء و طالبات کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم کے دوران ان کی رہنمائی کی جائے تا کہ طلباء و طالبات دوران تدریس کسی بھی مشکلات کا سامنانہ کرنا پڑے یونیورسٹی کی اولین ترجیح لوگوں کو تعلیم ان کی دہلیز پر دینا اور طلباء و طالبات کو آسانیاں پیدا کر نا ہے

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

موہڑہ کموں ڈھوک فقیراں میں سائیں ظفر کی رہائش گاہ پرجلسہ عام ۔اہل علاقہ کی طرف سے اپنے قائدین کا پر تباک استقبا ل

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ موہڑہ کموں ڈھوک فقیراں میں ساہیں ظفر کی رہائش گاہ جلسہ عام ۔اہل علاقہ کی طرف سے اپنے قاہدین کا پر تباک استقبا ل ۔سینکڑوں افراد نے آمدہ الیکشن میں شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان ۔حلقہ تبدیل ہو ناں ہو ہم ایک ضلع ایک علاقے کے رہائشی ہیں شاہد خاقان عباسی صرف ہمارے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں،عوام سابقہ حکومت کی کارکردگی کو مد نظر رکھیں کہاں 18اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ اور سوئی گیس کا ناپید ہونا گیس اسٹیشنوں پر لمبی لمبی قطاریں اب ملک میں بجلی اور گیس وافر مقدار میں موجود ہیں ملک کی عوام کو موجودہ حکومت نے بھر پور ریلیف دیا۔ عوام علاقہ کی دی درخواست پرحضور بابا غلام بادشاہؒ کی پاک دھرتی،ڈھیری مادھوں،تل گجرال،گاڑھ،بھمبروٹ، ڈھوک فقیراں،موہڑہ کموں اور یوسی غزن آبادکی محلقہ آبادیوں کو سوئی گیس دینے اورسڑک کا جلد کام کر نے کی یقین دھانی۔تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ موہڑہ کموں ڈھوک فقیراں میں ساہیں ظفر کی رہائش گاہ جلسہ عام کا انعقاد کیا گیاجس کا اہتمام راجہ ضمیر شریف،بابو محمد اخلاق ، چوہدری ابرار حسین نے کیا جبکہ اس موقع پر جلسہ کا ااوزیر اعظم پاکستان کے معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی ، راجہ شوکت اقبال جنجوعہ ، راجہ صغیر احمد آف مٹور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب، چیئر مین ایم سی راجہ ظہو ر اکبر ، وائس چیئرمین ملک غلام مر تضیٰ ،چیئر مین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی ، وائس چیئر مین مر زا محمد مسعود،وائس چیئرمین یو سی مٹور راجہ شیر بہادر ، وائس چیئرمین یو سی ہوتھلہ اسد محمود ستی ، مسلم لیگی کارکن راشد مبارک عباسی ، راجہ اظہار مجید المعروف راجہ زاری،نوجوان سیاسی شخصیت جابر کیانی ، ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ، ممبر ایم سی قاضی عبدالقیوم ، ممبر ایم سی کہوٹہ سید ذرین شاہ ،ایم سی کہوٹہ راجہ فیصل عزیز ، سید حیدر شاہ آف ڈھنگور سیداں ، بزرگ مسلم لیگی رہنماء راجہ بابو اقبال آف ممیام ، راجہ عباس پپوآف بگلہ راجگان ،خان طاہر جنرل کونسلر یوسی دوبیرن خور د ،راجہ افتخار احمد جنجوعہ جنرل کونسلر یوسی دوبیرن خور د ،راجہ شفقت محبوب ایڈوکیٹ ،جنرل کونسلروارڈنوتھیہ چوہدری فرزند، راجہ ظفر اقبال سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی ۔

some image

راجہ شوکت حسین اورعبد الحمید مغل وائس چیئر مین یوسی دکھالی کی درخواست پر ایم پی اے راجہ محمد علی نے کوٹ روڈ کے لیے لاکھوں روپے کی گرانٹ جاری کر دی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ شوکت حسین اورعبد الحمید مغل وائس چیئر مین یوسی دکھالی کی درخواست پر ایم پی اے راجہ محمد علی نے کوٹ روڈ کے لیے لاکھوں روپے کی گرانٹ جاری ۔سروئے بھی ہو گیا ۔ عوام علاقہ کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ موضع کوٹ میں ایم پی اے پی پی ٹو راجہ محمد علی کی وساطت سے18لاکھ کی خطیر گرانٹ سے ایک سٹرک تعمیر کی گئی اور اب کوٹ گاوں کو جانے والی سٹرک کے لیے مزید 4لاکھوں روپے کی گرانٹ منظور ہو چکی ہے سڑک کا آج سروئے کی کر لیا گیا ہے اور اس پربہت جلد کام بھی شروع ہو جائے گا۔چیئر مین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین ،عبد الحمید مغل وائس چیئر مین یوسی دکھالی معززین علاقہ راجہ فیصل محمود ،راجہ گلفراز،راجہ آمین،راجہ محمد ابرار،راجہ آصف پٹواری اور دیگر معززین علاقہ نے فنڈز دینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیاہے۔ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد الحمید مغل وائس چیئر مین یوسی دکھالی نے کہا کہ حکومت مساہل کے حل کے لیے فی الفور ضلع کے الیکشن کرائے جاہیں ۔ضلعی الیکشن کی تکمیل سے ہی مساہل میں کمی آئے گئی ۔عوام نے جن توقعات کی بنا پر عوام نے ہم کو ووٹ دیے تھے ان کے اعتماد پر اترنے کا واحد حل ضلع کے الیکشن ہیں کیونکہ جب ضلعی باڈی مکمل ہو گئی تویونین کونسلوں کے تمام چیئرمینوں کا فنڈز کی ترسیل ہو گئی اور جب فنڈز ملیں گئے تو ہم عوام کے مساہل حل کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ الیکشن ہوئے 2سال کا عرصہ مکمل ہو نے کو ہے اور ہم بلدیاتی نمائند وں نے اپنی الیکشن مہم کے دوران اپنی اپنی یونین کونسلو ں کے عوام سے باتیں کچھ وعدئے کیے تھے اب ہم فنڈز اس طرع سے میسر نہیں ہیں جس طرع ہونے چاہے اس کا واحد حل ضلع کے الیکشن ہیں انہوں نے کہا کہ ہم حلقہ پی پی ٹوکی تمام یونین کونسلوں کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور جنرل کونسلرزمسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مساہل کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع کے الیکشن کر ائے جاہیں تاکہ عوام کے مساہل حل ہو سکیں ۔

some image

ضلع کوہسار کی "باز گشت "کی ہم پر زور مذمت کرتے ہے -کہوٹہ اور کوٹلی کی عوام کو "قربانی کا بکرا"ناں بنایا جائے۔ہم ایسا فیصلہ کسی صورت میں برداشت نہیں کرتے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ضلع کوہسار کی "باز گشت "کی ہم پر زور مذمت کرتے ہے -کہوٹہ اور کوٹلی کی عوام کو "قربانی کا بکرا"ناں بنایا جائے۔ہم ایسا فیصلہ کسی صورت میں برداشت نہیں کرتے جس سے عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑھے ۔کہوٹہ ایک تاریخی شہر ہے جس کی صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ عالم اسلام اورپوری دنیا میں جانا پہچانا جا تا ہے ،اس پاک دھرتی نہیں ملک کو ایٹمی طاقت بنایا ،جرنیل ،کرنیل ، جیٹس ،نامور وکلاء ،عالمی سیاستدان ، عالمی کھلاڑیاں پیدا کیے ہیں جنہوں نے ملک کا نام روشن کیا اور کہوٹہ کی عوام کی ان قر بانیوں کو نظر انداز کر کے ضلع کوہسار بنا کر مری کو ہیڈ کواٹر بنا کر عوام کو مزید پر شانی میں ڈالا جا رہا ہے ہم ایسا کوئی بھی فیصلہ کسی صورت میں برداشت نہیں کرتے بلکہ اس فیصلے کو نا مظور نا منظور نا منظور کرتے ہیں اورضروت پڑھی تو ہم اس فیصلے کے خلاف سخت احتجاج کر یں گئے جس کی تاریخ اور وقت بعد میں تعین کیا جائے گا ان خیالا ت کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معرو ف سیاسی وسماجی شخصیات چیئر مین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنماء راجہ رفاقت جنجوعہ ،معروف قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ، نوجوان قانو دان و ادبی شخصیت راجہ عبداللہ ابرہیم ایڈوکیٹ، کونسلر یوسی دکھالی راجہ شاہد اجمل اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے راجہ عاصی جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم اہلیان علاقہ اس فیصلے کو کسی صورت میں قبول نہیں کرتے بلکہ ہم اس نا منظور کرتے ہیں اور اس سلسلے میں اہم ایک کمیٹی بھی تشکیل دیں گئے جس میں مختلف سیاسی جماعتوں اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگ ہوں گئے جو اس حوالے سے وزیر اعظم پاکستان ، ڈی سی ، کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر اور عدالت سے بھی رجوع کر یں گئے ہم ایسے فیصلے کو کسی صورت میں برداشت نہیں کر یں گئے جو کہ بغیر مشاروت سے ہم پر مسلط کیا جائے اور وہ بھی ایسا فیصلہ جس کا کوئی سر پاوں ناں ہو نا ں ہی اس کی ضرورت ہمیں اپنا ضلع راولپنڈی ہی منظور ہے جہاں ہم با آسانی پہنچ سکتے ہیں ۔

some image

کہوہ شہر کا بر لبِ سڑک سلاٹر ہاؤس کھنڈرات اور گندگی کے ڈھیر کا منظر پیش کر نے لگا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوہ شہر کا بر لبِ سڑک سلائٹر ہاؤس کھنڈرات اور گندگی کے ڈھیر کا منظر پیش کر نے لگا۔گوشت دھونے کے لیے سلاٹر ہاوس کو سپلائی ہونے والے پانی والے کنویں میں آورہ اور کتوں کے گرنے کا انکشاف۔ جبکہ صفائی نہ ہونے کے باعث وہاں پر بدبو پھیلی ہوئی ہے گوبر ،آنتوں کے ڈھیر جگہ جگہ خون پھیلا ہوا ہے پورا دن آوارہ اور کِرم زادہ کتے اس سلاؤٹر ہاؤس میں جمع ہوتے ہیں بعض مردہ کتے بھی نالی میں پڑے ہیں اور بدبو کی وجہ سے سلاؤٹر ہاؤس کے پاس رہنے والے تاجر اور گزرنے والے مسافر شدید پریشان ہیں جگہ جگہ کیڑے ،مکوڑے ،موٹے موٹے چوہے ،بلیاں اور گندگی کی وجہ سے وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے جبکہ ڈاکٹروں کی نا اہلی کی وجہ سے اسی گندگی میں سینکڑوں جانور وہاں ذبح ہوتے ہیں اور وہی گوشت اس علاقہ کے مکین کھاتے ہیں سلائٹرہاؤس بلکل برلب سڑک اور شہر میں واقع ہے چند سال قبل اسکو شہر سے باہر لے جانے پر کام شروع ہوا تھا جو بعد میں ٹھپ ہو گیا ذرائع کے مطابق لاکھوں روپے وہاں خرچ بھی کیے گے شہریوں عوام علاقہ نے اے سی کہوٹہ عنصر حیات اور دیگر منتحب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ سلائٹر ہاؤس کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے اور جب تک شفٹ ہوتا اس پر انے سلاٹرہاؤس کی مرمت کی جائے اسکو ماربل لگایا جائے اور دروازے لگا کر اسکو بند کیا جائے لاکھوں روپے کا ٹھیکہ ہونے کے باوجود نہ اسکی صفائی کی جاتی ہے اور نہ ہی مرمت کی جاتی ہے عوامی حلقوں نے ڈی سی راولپنڈی اور اے سی کہوٹہ سے فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

آغاسید مشتاق حسین آف ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کو لڑکیوں کے لیے فری سکول کی تعمیر کرانے پر خراج تحسین

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں نے اپنے ایک بیان میں کیا کہ آغاسید مشتاق حسین آف ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کو لڑکیوں کے لیے فری سکول کی تعمیر کرانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔آغاسید مشتاق حسین نقوی ایک درد دل رکھنے والے عظیم انسان ہیں انہوں نے ہمیشہ عوام کے فلاح و بہبو د کے لیے کام کیا انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈیرہ مشتاق شاہ گاوں کا جانے والی احسن روڈکی تعمیر بھی اپنی مدد آپ کے تحت کی انہوں نے عوام علاقہ کے ایک بہت بڑھے مسلے کو دیکھتے ہوئے اپنی ذاتی کوششوں کاوشوں سے اپنی ذاتی بلڈنگ میں پوسٹ آفس منظور کرایا جو معتدد گاوں کے بوڑھے مرد و خواتین کو پنشن دیتا ہے اور وہاں پر ہی بجلی کے بل بھی جمع کیے جاتے ہیں وہ کہ اہل علاقہ کے لیے اتنی بڑھی سہلوت ہے جس کوہم اہلیان علاقہ ساری زندگی نہیں بھلا سکتے اور اب وہ علاقے کی غریب ، یتیم اور نادار بچیوں کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت اور کروڑوں روپے کی زمین ہائی سکول تعمیر کر رہے ہیں ہم اہل علاقہ ممتاز سماجی شخصیت آغاسید مشتاق حسین آف ڈیرہ مشتاق شاہ بازار خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

کلیام اور مندرہ کے علاقوں میں جی ٹی روڈ پر واقع شہریوں کی قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے والے بااثر افراد کیخلاف کارروائی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ معروف سماجی شخصیت راجہ احسان آف کماندریال نے کہا ہے کہ کلیام اور مندرہ کے علاقوں میں جی ٹی روڈ پر واقع شہریوں کی قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے والے بااثر افراد کیخلاف کارروائی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے سیاسی جماعت کی آڑ میں لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والے کس منہ سے عوامی عدالت میں پیش ہو کر ووٹ مانگیں گے راجہ احسان نے کہا کہ انہوں نے ان افراد کیخلاف اعلیٰ احکام کو درخواستیں دے دی ہیں

ممبر قومی اسمبلی راجہ محمد جاوید اخلاص کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ممبر قومی اسمبلی راجہ محمد جاوید اخلاص کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر پرانے رتیال کی معروف شخصیات راجہ کامران حیدر راجہ ہارون الرشید ماسٹر عابد علی سعید ماسٹر طاہر راجہ ممتاز علی نے مبارک باد پیش کی ہے

some image

ملکوں کی ترقی کا راز جمہوریت میں ہی ہوتا ہے, خضر اسلام قریشی اور مظہر حسین وارثی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ رہنما مسلم لیگ ن گوجرخان خضر اسلام قریشی اور مظہر حسین وارثی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملکوں کی ترقی کا راز جمہوریت میں ہی ہوتا ہے اور اسی جمہوری نظام نے پاکستان کو میاں نوازشریف جیسا عظیم لیڈر دیا جس نے دنیا میں پاکستان کو مقام دلایا سپرپاور بھی پاکستان کے نام سے کانپ رہی ہے جس کا ہمیں اپنے ملک اور میاں نوازشریف جیسے عظیم لیڈر پر فخر ہے اب میاں نوازشریف نے میاں شہبازشریف کو اپنا جانشین مقرر کیا ہے ہم ان کی اس کال پر انہیں عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے

some image

پیپلز پارٹی جاتلی کے رہنما راجہ نعیم المجید کے بیٹے اور بھتیجے کی دعوت ولیمہ

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پیپلز پارٹی جاتلی کے رہنما راجہ نعیم المجید کے بیٹے اور بھتیجے کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کر گیا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی خصوصی شرکت تقریب میں آئے ہوئے مہمانوں کی پرتکلف کھانوں بکرے کی سجی ،مٹن ،اسٹیم روسٹ ،سیخ کباب،فش ،حلوے اور کھیر سے تواضع کی گی دولہوں نے مہمانوں کو بہترین کھانا فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کرنے پر عدیل ٹینٹ سروس کے مالک راجہ کامران ایوب کو دو لاکھ روپے بطور انعام دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گاؤں جاتلی میں پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ نعیم المجید کے بیٹے اجہ زین اور بھتیجے راجہ جہانزیب کی دعوت ولیمہ کی بہت بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے خصوصی شرکت کی اس موقع پرانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں پیپلز پارٹی نے کبھی عدلیہ کے خلاف بیان نہیں دیا ہمارے عظیم قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اٹیمی طاقت کی بنیاد رکھ کرپاکستان کونا قابل تسخیر قلعہ بنا دیا ہے جسکی حفاظت کے لیے ہم اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے پاکستان ہماری پہچان ہے تقریب میں چیرمین یوسی نڑالی طاہر اشفاق ، چیرمین یوسی دیوی راجہ شبیر و،وائس چیرمین راجہ سعید ،وائس چیرمین یوسی جاتلی راجہ زیشان ،چیرمین یوسی ساہنگ سجاد سرور ،وائس چیرمین دولتالہ ٹو مرزا منیر ، ٹھیکیدار شمیم ،میجر (ر) اظہر نعیم ،ہیسکول آئل کمپنی اسلام آبادکے جی ایم راجہ افتخار ،نشان حیدر پریس کلب جاتلی و دولتالہ کے صحافیوں کے علاوہ علاقہ بھر سے پیپلز پارٹی و دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں اور نامور شخصیات نے شرکت کی

مستالہ دوہرے قتل کا ڈراپ سین ملزمان گرفتار اقرار جرم کرلیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مستالہ دوہرے قتل کا ڈراپ سین ملزمان گرفتار اقرار جرم کرلیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے مستالہ میں نہتی ماں بیٹی کو بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا،قتل کی واردات سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا،پولیس تھانہ جاتلی نے مستعدی کا مظاہر کرتے ہوئے چھ دن کے اندر قاتلوں کو گرفتار کرلیا، ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جاتلی ثناء اللہ نیازی نے ہمراہ ڈی ایف سی سرفراز بھٹی اور کانسٹیبل رحیم اختر شک کی بنیاد پر شوکت سکنہ مستالہ کے گھر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرلیا، دوران تفتیش اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ عدنان عرف مونو سکنہ مستالہ مقتولہ(ر) سے شادی کا خواہش مند تھا، مقتولہ اسکے مجرمانہ کردار کی وجہ سے اس سے متنفر تھی،مایوس ہوکر اس نے لڑکی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا، عدنان عرف مونونے ڈرا دھمکا کر لڑکی کو قتل کرنے کے لیے مجھے ساتھ لے گیا، ہم دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور عدنان عرف مونو نے پہلے ماں پر چھریوں کے وار کیے بیٹی بچانے کے لیے آئی تو اسے بھی قتل کردیا،پولیس نے عدنان عرف مونو کوبھی گرفتار کرلیا ہے۔

چیئر مین یوسی دولتالہ سید قلب عباس کا محلہ چنن اور زرگرمیں دس لاکھ کی گرانٹ سے ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر تقر یب سے خطاب

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے تمام تر وسائل استعمال کر رہی ہے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ، ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کے توسط سے کڑور ں روپے کی لاگت سے یو نین کو نسل دولتالہ میں کروڑوں کے ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں الیکشن میں عوام سے جو وعدے کیے تھے انشا اللہ ان کو عملی جا مہ پہنا ئیں ان خیالات کا اظہار چیئر مین یوسی دولتالہ سید قلب عباس دولتالہ نے محلہ چنن اور زرگرمیں دس لاکھ کی گرانٹ سے ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر جنر ل کونسلر چوہدری مظہر عرف گو گا ،چوہدری اسد،حاجی اقبال اور ناصر بھی مو جود تھے انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان میں مسلم لیگ ن کی قیادت میں برق رفتاری سے تعمیر و ترقی کا سفر اس بات کا واضح ثبوت اور روشن دلیل ہے کہ منتخب عوامی نمائندوں نے علاقہ عوام کو سہولیات کی فراہمی اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کا تہیہ کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ان سڑکوں کی تعمیر سے دور دراز کے دیہات و قصبات کے رہنے والوں کو نہ صرف سفری سہولیات مہیا ہوں گی بلکہ علاقہ میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا جنر ل کونسلر چوہدری مظہر نے کہا کہ پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور رکن صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کی کاوشوں سے یونین کونسل دولتالہ میں تعمیر و ترقی کے لیے فنڈز جاری کیے گئے جس پر ہم اپنی قیادت کے مشکور وممنوں ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں

بزدل جرنیل نے امریکی جنگ میں اتحادی بن کر قومی غیرت کا جنازہ نکال دیا، چوہدری عابد ایڈوکیٹ

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ بزدل جرنیل نے امریکی جنگ میں اتحادی بن کر قومی غیرت کا جنازہ نکال دیا،حکمرانوں کو امریکا بارے دوٹوک موقف اپنانا چاہیئے،پرائی جنگ میں اپنے بچوں کو مروانے والوں سے حساب لیا جائے،ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی چار وامیدوار برائے این اے51 چوہدری عابد ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ امریکا کی جنگ کو اپنی نہ کہنے پر جماعت اسلامی کو تنقید کا نشانہ بنانے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، ٹرمپ کے بیان سے ثابت ہو گیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں پاک آرمی کو کرائے کی فوج بنا دیا گیا تھا ،امریکی صدرکے بیان پر حکمرانوں کی بزدلانہ خاموشی نے قوم کو سیخ پا کر دیا ہے، اب بھی وقت ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور امریکی جنگ سے باہر نکل آئیں ،ذاتی کی بجائے قومی مفادات کا تحفظ کریں، قوم اپنی عزت اور غیرت کا سودا کسی صورت قبول نہیں کرے گی،

پارلیمانی سیکر ٹری راجہ محمد جاوید اخلاص نے اپنی رہا ئش گاہ پر عمر ے کی مبارک باد کے لیے آنے والوں مختلف وفود سے گفتگو

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پارلیمانی سیکر ٹری راجہ محمد جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قا ئدین میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کے بر ابر لانے میں کا میاب ہو گئے ہیں سی پیک منصوبہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کی تقدیر بدل دے گا مسلم لیگ کارکر دگی کی بنیاد پر 2018 کا الیکشن میں کامیابی حاصل کر ئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہا ئش گاہ پر عمر ے کی مبارک باد کے لیے آنے والوں مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے راجہ شوکت عز یز بھٹی،شوکت محمود قاضی،داکٹر محبوب اختر اعوان،عمر ان محبوب ،کونسلر عامر شاہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے خلاف سازشیں کوئی نئی بات نہیں مخالفین کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی سابق وزیر اعظم کو اقتدار سے الگ کر نے سے قومی ترقی پرمنفی اثرات پڑے 2013 میں اقتدار سنھا لنے کے بعد ہی نواز شریف اورحکومت کے خلاف دھر نوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جو صرف ترقی کی رفتار روکنے کی کوشش تھی حکومت نے اپنے ساڑھے چار سالہ دور اقتدار میں بہتر ین کار کر دگی کا مظاہر ہ کیا ملک سے دہشت گر دی ، انر جی بحر ان سمیت متعدہ مسا ئل پر قابو پا لیا سے نجات دلائی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی آیئنی مدت پوری کر ئے گی اور عام انتخابات اپنی وقت پر 2018 میں ہوں گے

some image

ریجنل یونین آف جرنلسٹس گوجرخان کے صدر چوہدری محمد اخلاق نے پریس کلب بیول کی بلڈنگ کے لیے 25000 ہزار روپے دینے کا اعلان کردیا

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----ریجنل یونین آف جرنلسٹس گوجرخان کے صدر چوہدری محمد اخلاق نے پریس کلب بیول کی بلڈنگ کے لیے 25000 ہزار روپے دینے کا اعلان کردیا انہوں نے صدر پریس کلب بیول شفیق الرحمن وارثی اور جوانئٹ سیکرٹری مبین ہاشمی سے ٹیلی فون گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب بیول کی بلڈنگ کے کام کا آغاز کریں جس کے لیے سب سے پہلے میں 25000 روپے دیتا ہوں جس پر صدر پریس کلب بیول شفیق الرحمن وارثی اور دیگر ممبران نے سینئر صحافی چوہدری محمد اخلاق کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کے گزشتہ سال بیول کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد اسلم نے بیول پریس کلب کے لیے زمین وقف کرنے کا اعلان کیا تھا اب اس بلڈنگ کے تعمیراتی کام کا جلد ہی آغاز ہوگا - سابق پٹواری حلقہ بیول راجہ اظہر ایوب کیانی نے بھی کچھ ہفتے پہلے پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا تھا امید ہے اسی طرح سیاسی و سماجی شخصیات کے تعاون سے یہ عمارت مکمل ہوجائے گی-

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

تھانہ صادق آباد کے علاقے میں گیس لیکیج اور سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاوید قریشی جاں بحق

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ تھانہ صادق آباد کے علاقے میں گیس لیکیج اور سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاوید قریشی جاں بحق جبکہ ماں پانچ بچوں سمیت جھلس کر شدید زخمی ہو گئی۔ بند کھنہ روڈ گلی نمبر 10مسلم ٹائون میں رات گیس بندش سے چولہا کھلا رہ گیا145 صبح دیاسلائی جلانے پر دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی۔النور کالونی گلی نمبر 6سیکٹر ٹو میں سلنڈر پھٹنے سے 50سالہ نرگس سلطانہ اور بچے سعدیہ145 طاہرہ145 نیلم145 فاطمہ اور وجیہہ الحسن جھلس گئے۔

 

راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں قدرتی گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مہم کا پانچواں مظاہرہ

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں قدرتی گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مہم کا پانچواں مظاہرہ گلاس فیکٹری چوک میں ہوا، مظاہرین نے حکومت اور محکمہ گیس کے خلاف شدید نعرےبازی کی اور کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ اور لیکچ کی وجہ سے انسانی جانوں کے ضیاع پر محکمہ سوئی گیس کے حکام سمیت متعلقہ افراد کیخلاف مقدمات درج کروائیں گے، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ملک ظہیر اعوان نے کہا کہ اتنی شدید سردی میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی مشکل بنی ہوئی ہے جبکہ حکمران جھوٹے وعدوں اور بڑے بڑے دعووں کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کراچی کی طرح راولپنڈی شہر و کینٹ میں پچھلے دس سالوں سے بدترین گیس لوڈشیڈنگ پر سوموٹو ایکشن لیں تاکہ گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں کمروں میں گیس بھر جانے سے دھماکوں سے انسانی جانوں کے نقصان سے بچا جاسکے، حکومت اور محکمہ سوئی گیس کو متنبہ کررہے ہیں کہ فی الفور شہر وکینٹ کے علاقوں سے گیس لوڈشیڈنگ ختم کریں۔ اگر محکمہ سوئی گیس نے روش نہ بدلی تو پھر اگلے جمعہ گلاس فیکٹری چوک میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے اور آخر میں اسلام آباد سوئی گیس آفس کے باہر پورا شہر اور کینٹ کے عوام دھرنے دیں گے اور اس وقت تک نہیں اٹھے گے جب تک گیس لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو جاتی، مظاہرین سے حاجی محمد نصیر بھٹی چیئرمین کونسلر اتحاد، اصلاح الدین خان راہنما تحریک انصاف، مقبول احمد ڈار سینئر نائب صدر لیبر ونگ، شیرولی خان صدر رکشہ یونین، خیرالرحمن خان تاجر راہنما، اکبر خان تاجر راہنما تحریک انصاف نے بھی خطاب کیا۔

غیرملکی ساتھی کے ہمراہ اے ٹی ایم لوٹنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے غیرملکی ساتھی کے ہمراہ اے ٹی ایم لوٹنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم دیدیا، ملزم وسیم آفتاب کیخلاف آر اے بازار پولیس نے دس اکتوبر 2015کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا، رپورٹ کے مطابق کلمہ چوک پر واقع عسکری بینک کی اے ٹی ایم پر ملزمان نے رقم نکالنے کیلئے ڈیوائس لگائی جس پر سکیورٹی عملے نے فوری طور پر اس کی اطلاع بینک انتظامیہ اور پولیس کو دیدی۔

تھانہ روات پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی دو منشیات فروش گرفتار

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔تھانہ روات پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی دو منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد ،غیر قانونی سلینڈر کی بھرائی پر ملزم گرفتار سامان قبضہ میں لے لیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے اے ایس آئی علمدار شاہ نے چک بیلی روڈ پر دوران گشت منشیات فروش عشرت محمود کو گرفتار کر کے1400 گرام چرس ،عبداللہ ولد نعیم سکنہ کوہاٹ کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ جبر درویش بازار میں چھاپہ مار کر سلینڈروں کی غیر قانونی بھرائی کے دوران ملزم خالد محمود کو گرفتار کر کے 4 عدد سلینڈر ،پائپ مشین و دیگر سامان برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئیے۔

تھانہ روات کے علاقہ میں چوری کی دو مختلف وارداتوں کے دوران نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،قیمتی سامان اور نقدی لوٹ کر فرار

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔تھانہ روات کے علاقہ میں چوری کی دو مختلف وارداتوں کے دوران نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،قیمتی سامان اور نقدی لوٹ کر فرار مقدمات درج سراغ نہ مل سکا تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ فیز8 میں چوروں نے دو مختلف وارداتوں کے دوران سید رضوان شاہ اور بہادر خان کے گھروں کے تالے توڑ کر اندر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،الیکٹرانک سامان ،لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی اور با آسانی فرار ہو گئے تاہم روات پولیس نے مقدمات تو درج کر لئیے مگر کسی بھی واردات کا سراغ نہ مل سکا ۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

ر اجہ طار ق محمودکو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری اینڈسیکنڈر ی سکولز ضلع میرپور تعینات ہونے پردلی مبارک باد

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔آزادکشمیرسکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی راہنماؤں اللہ دتہ بسمل راجہ محمدیوسف راجہ شہباز خان شاہدحنیف محمدآصف چودھری محمدشبیرمحمدیوسف طاہرچودھری عنصر محمودمبشرحسین امانت جعفری چودھری محمداکرام نذیر حسین راجہ محمدفاروق اورقاری محمدعارف نے ممتاز ماہرتعلیم ر اجہ طار ق محمودڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری اینڈسیکنڈر ی سکولز ضلع میرپور تعینات ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے ان کی تعیناتی کاخیرمقدم کیاہے حکومت آزادکشمیر اورمحکمہ تعلیم �آزادکشمیر سے ان کی تعیناتی پراظہارتشکر کیاہے ۔

صوفی مطلوب حسین مغل اور ڈومال یونین کونسل فیض پورشریف کے سیاسی سماجی وکاروباری راہنما خواجہ محمداحتشام کوعمرے کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے پردلی مبارک باد

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی راہنماچودھری اللہ دتہ بسمل نے جماعت اہلسنت جموں وکشمیر کے سینئرراہنما صوفی مطلوب حسین مغل اور ڈومال یونین کونسل فیض پورشریف کے سیاسی سماجی وکاروباری راہنما خواجہ محمداحتشام کوعمرے کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے پردلی مبارک بادپیش کی ہے ۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

سکوٹ۔ حاجی خادم حسین ( مرحوم ) کے صاحبزادے راجہ ذوالفقار علی انتقال کر گئے

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔سکوٹ کے رہائشی حاجی خادم حسین( مرحوم) صاحبزادے اور مولوی عبدالخالق( مرحوم) کے بھانجے راجہ ذوالفقار علی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ وہ راجہ تو صیف کے والد محترم اور مقامی زکوۃ کمیٹی کے چیرمین راجہ مبارک علی کے چچا ذاد اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن( ر) عبدالمعروف کے خالہ ذاد بھائی تھے۔وہ چند سال پہلے واپڈہ میں مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائرڈ ہو ئے تھے ان کی عمر تقریبا66سال تھی۔ نماز جنازہ سکوٹ میں اداکی گئی۔ نماز جنازہ میں چیرمین راجہ ندیم احمد، وائس چیرمین ٹھیکیدار راجہ بشارت، راجہ محمد جا وید سکوٹ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات اور عمائدین علا قہ نے شرکت کی۔

چوہدری محمد سخاوت یو کے اللہ کو پیارے ہو گئے،سہوٹ حیال میں سپرد خاک کر دیا گیا

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔سہوٹ حیال مارکیٹ،معروف ویٹ لفٹر چوہدری عبد الرحمن کے والد محترم،نوجوان ویٹ لفٹر چوہدری عمر فرانس ،چوہدری عثمان کے داد ،چوہدری محمد سخاوت یو کے رضائے الہٰی سے وفات پا گئے ہیں ،ان کی نماز جنازہ آج تین بجے ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیا سی و سماجی شخصیات سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔محمداسرار الحق قاری صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا (فیض پورشریف)نے آزادکشمیر کے ممتاز صحافی الحاج شبیرحسین رچیال کے انتقال پرملال پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفر ت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔

Picture of the Day

Congratulations to Nawazish Ali Khan son of Meharban Khan of Morra Nagrial now settled in Staffordshire, for getting 8 wickets for 52 runs at charity cricket match held at Edgbeston, Birmingham, Raising £1,000.

some image

some image

some image