Our _Blog_

Our Daily News

Tuesday 7th November 2017 ----- 18th Safar 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

والسال برطانیہ کے ڈاکٹرابرار مجیدکوبطور ڈاکٹردکھی انسانیت کے لئے شاندارخدمات انجام دینے پرپرائیڈآف بریٹن کااعزاز

Dr Ibrar Majeed of Walsall awarded pride of Brittain by Prince William

some image

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔ بوعہ کلاں ، چکسواری کے ڈاکٹر ابرار مجید ولد چوہدری عبدالمجید کو طب کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر پرنس ولیم کی جانب سے پرائڈ آف بریٹن کے اعزاز سے نوازا گیا۔ڈاکٹر ابرار مجید برطانیہ کے شہر والسال میں مقیم ہیں۔پرنس ولیم ڈاکٹر عبدالمجید کے بارے میں جان کر نہایت ہی پر مسرت ہوئے۔ دنیامیں جتنے بھی عظیم لوگ گزرے ہیں انمہوں نے زندگی میں سخت محنت اورزبردست جدوجہدکی ان عظیم انسانوں نے بے شمار سختیاں برداشت کیں اورپھرجاکراس قابل ہوئے کہ عظمت وعزت کے پرچم کوچھوسیکیں انسا ن نے ارتقاء کی جومنزلیں طے کی ہیں وہ سب محنت ہی کاثمرہیں�آج انسانی ترقی کے جومظاہرہمارے سامنے ہیں وہ انسان کی صدیوں کی محنت ومشقت کاصلہ ہیں

ہمیں ان عظیم انسانوں کے عظیم کردار پرفخرہیں جوایسے اوصاف رکھتے ہیں اوران کے والدین کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی بھرپور توجہ سے یہ انمول ہیرے ملک وقوم کے درخشندے ستارے بنے ہیں ہم ڈاکٹرابرارمجیداوران کے والدین کومبارک بادپیش کرتے ہیں یونین کونسل فیض پورشریف کے موضع بوعہ کلاں سے تعلق رکھنے والے کے معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری عبدالمجید حال مقیم والسل برطانیہ کے فرزندڈاکٹرابرار مجیدکوبطور ڈاکٹردکھی انسانیت کے لئے شاندارخدمات انجام دینے پرپرائیڈآف بریٹن کااعزاز پانے پرمبارک بادپیش کرتے ہیں

چودھری عبدالمجیداورڈاکٹرابرار مجیدہمار ے ہیرو ہیں جنہوں نے اپنے آبائی علاقہ بوعہ کلاں اوربرطانیہ کے شہروالسل کے عوام کاسرفخرسے بلندکردیاہے ابرارمجیدبرطانیہ میں یہ اعزاز پانے کے موقع منعقدہ تقریب سے برطانوی وزیراعظم ٹریسامے اور برطانوی شہزادے پرنس ولیم نے جن خیالات کااظہار کیاہے ہم ان کابھی شکریہ اداکرتے ہیں ڈاکٹرابرار مجیدکی بطورڈاکٹردکھی انسانیت کے لئے بین الاقوامی وقومی شاندار خدمات کے اعتراف میں پرائیڈآف بریٹن کااعزاز پانے پروالسل برطانیہ کے ساتھ سا تھ یونین کونسل فیض پورشریف کے تمام علاقوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے

اورجشن کاسماں ہے ڈاکٹرابرار مجیداوران کے والدمحترم چودھری عبدالمجیدکودلی مبارک بادپیش کررہے ہیں ان خیالات کااظہار معروف سیاسی وسماجی راہنماؤ ں چودھری محمداعجاز حاجی چودھری منظور حسین چودھری محمداعظم کوٹھوی اور اے ڈی چودھری آف تنگ د یو نے ڈاکٹرابرار مجیدکوپرائیڈآف بریٹن کاایوارڈ ملنے پرمبار کبادپیش کرتے ہوئے اپنے ایک تہنیتی بیان میں کیا ہے۔

Walsall, Birmingham; Dr Ibrar Majeed son Ch Abdul Majeed has been awarded pride of Brittain by Prince William, he was awarded for his contributions in helping those hurt and feeling sad while on duty.

Dr Ibrar Majeed who lives with his family in Walsall is from village Boha Kallan in union council Faiz Pur Shareef in Chakswari. His award has been celebrted back in his native village.

The Duke of Cambridge was inspired by this touching story at the Pride of Britain Awards. Last night saw the annual Pride of Britain Awards where some of the most inspiring shows of bravery and compassion are rewarded and shared with the nation.

Prince William spent a lot of time throughout the night mingling with the many celebs who attended the event, but most importantly, spending lots of time with the award winners of the night who all have incredibly brave stories.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

یونین کونسل غزن آباد میں مشترکہ کھلی کچہری کا انعقاد

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر تحصیلدار راولپنڈی ملک نور زمان اور تحصیلدار کلر سیداں طارق محمود نے یونین کونسل غزن آباد میں مشترکہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں چےئرمین یوسی غزن آباد طارق یسین کیانی،وائس چےئرمین ظفر عباس مغل،سروس سنٹر انچارج کلر سیداں سلیمان مشتاق،جنرل کونسلر عبدالمجید کیانی،سابق نائب ناظم سید مداح حسین شاہ ،پٹواری اخلاق حسین،امتیاز احمد اور شوکت عباس سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔کھلی کچہری میں چےئرمین طارق یسین کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد محکمہ مال کے حوالے سے پائی جانے والی شکایات اور ان کا ازالہ کرنا ہے۔انہوں نے گرداوری نظام میں بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام میں بے شمار خامیاں ہیں جس کی وجہ سے عوام کے مسائل میں کمی آنے کی بجائے اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے گرداوری نظام میں تکنیکی مسائل کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ وراثتی معاملات میں عوام پس کر رہ گئے ہیں کمپیوٹرائزد نظام سے قبل عوام کو سہولیات حاصل تھیں مگر کمپیوٹرائزڈ نظام کے شروع ہوتے ہی مسائل میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔انہوں نے اس موقع پر کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے پر سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔سید اشتیاق شاہ سکنہ گراٹہ سیداں نے شکایت کی کہ جمع بندیوں میں ان کے دادا کا نام غلط لکھ دیاگیا ہے جبکہ تبادلہ انتقال میں بھی ان کا نام غلط ہے۔بار بار چکر لگانے کے باوجود نام میں درستگی نہیں کی جا رہی،انہوں نے بتایا کہ بعض با اثر افراد نے قبرستان کی جگہ پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔اخلاق احمد سکنہ شاہ باغ نے 27 فٹ سرکاری راستہ واگزار کرانے کی اپیل کی۔نمبردار خادم حسین نے شکایت کی کہ وراثت کے انتقال کا معاملہ گزشتہ چھ ماہ سے لٹکا ہوا ہے ۔

انہوں نے پرانے نظام کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔عبدالمجید کیانی نے شکایت کی کہ یتیم اور بیوہ خواتین کے فوتگی نامے کے سلسلہ میں بے پناہ مشکلات ہیں، ان میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔زرینہ بی بی نے شکایت کی کہ اس کا خاوند 2005 میں انتقال کر گیا تھا، دیور وراثتی انتقال میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔لیاقت علی سکنہ موہڑہ فیض اللہ نے شکایت کی کہ جمع بندیوں کے دوران ان کا غلط نام لکھ دیا گیا ہے۔محمد شہزاد نے بتایا کہ انہوں نے چھپر کے علاقہ سے زمین کا تبادلہ کیا، موقع پر نشاندہی کروائی تو جگہ فالتو نکلی۔نشان لگوائے گئے جو بعد ازان مٹا دہئے گئے ہیں ۔تھانے میں بھی درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔راجہ نوید نے پٹواریوں کے بارے میں شکایت کی کہ وہ اپنے اپنے حلقہ جات میں موجود نہیں ہوتے،عوام ریکارڈ کی درستگی کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ دو برس ہو گئے گرداوری نہیں بھری جا رہی۔اس موقع پر تحصیلدار نے متعلقہ پٹواریوں کو پیر اور جمعرات کے روز اپنے اپنے پٹوار سرکل میں موجود رہنے کی ہدایت جاری کی۔جنرل کونسلر فرزند علی نے شکایت کی کہ پٹوار سرکل چنام میں تعینات امتیاز نامی پٹواری دستیاب نہیں ہوتا جس کی وجہ سے انہیں کئی کلومیٹر فاصلے طے کر کے کلر سیداں جانا پڑتا ہے۔مرزا اختر نے شکایت کی کہ وراثت کے انتقال کیلئے بار بار چکر لگوائے جاتے ہیں۔

 

راجپوت کلب چک مرزا کے زیر اہتمام پہلا آل پنجاب ارسلان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ چک مرزا میں شروع

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ راجپوت کلب چک مرزا کے زیر اہتمام پہلا آل پنجاب ارسلان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ چک مرزا میں شروع ہو گیا جس میں مختلف اضلاع کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں پہلا انعام آٹھ ہزار روپے دوسرا پانچ ہزار روپے بمعہ ٹرافیاں ہو گا ٹورنامنٹ کو چوہدری راحیل ،شہباز بھٹی،ملک نعمان سرفراز نے آرگنائز کیا ہے مختلف ایام میں چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس ،پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،چیئر مین راجہ صفدر کیانی،چیئر مین راجہ ندیم احمد،چئیر مین پرویز قادری،راجہ بشارت ،شاہد اکبر گجر،چوہدری محمد شفیق، راجہ سعید،جبران صفدر کیانی،چوہدری شیراز،راجہ محمد منیرمہمانان خصوصی ہوں گے۔

فیصل صغیر راجا آف درکالی شیر شاہی تحصیل کلر سیداں 3نومبر بروز جمعہ کو راولپنڈی کچہری سے لا پتہ

some image

شاہ باغ، کلر سیداں ۔ یاسر ملک نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ۔۔۔مقامی صحافی و کالم نگار فیصل صغیر راجا آف درکالی شیر شاہی تحصیل کلر سیداں 3نومبر بروز جمعہ کو راولپنڈی کچہری سے لا پتہ ہیں جس کسی کو ان کے بار ے میں معلومات ہو درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں ۔0301-5555318, 0301-5585010

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ بلدیہ کونسلر حاجی اخلاق حسین اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب روانہ ہو گئے ۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

مسلم لیگ ن جو بھی کام کیے وہ ملک و عوام کے فلاح وبہبود کے لیے کیے , راشد محمود بھٹی

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راشد محمود بھٹی ضلعی صدر مسلم لیگ ن (دی لائنزگروپ ) نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے جاری ہیلتھ کارڈ پر وگرام سے غریب اور نادار افراد بھر پور فاہدہ اٹھا سکیں گے ۔جو غریب آدمی کسی اعلیٰ ہسپتال میں اپنی کسی بڑی بیماری کا علاج کر انے کی ہمت نہیں رکھتا ہیلتھ کارڈ پر وگرام مسلم لیگ ن کی حکومت کی طرف سے ان افراد کے لیے ایک انمول تحفہ ہے ۔اس کارڈ میں3لاکھ (300000)روپے کی رقم ہوتی ہے جس سے وہ اپنا علاج باآسانی کر اسکتا ہے اگر اس کو مزید ایک یا دو کارڈ مزید ضرورت ہو تو وہ بھی ہم دیں گے ۔ا ن خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء راشد محمود بھٹی ضلعی صدر مسلم لیگ ن (دی لائنزگروپ ) نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جو بھی کام کیے وہ ملک و عوام کے فلاح وبہبود کے لیے کیے جس سے سیاسی مخالفین سخت پر یشان ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ایٹمی پروگرام ہو ، میٹرو بس سروس ہو ،یا سی پیک منصوبہ ہو یہ مسلم لیگ ن کا ہی کارنامہ ہے پاکستان دشمن عناصر سی پیک منصوبے سے خوف زدہ ہو کر دہشت گردی کی وارداتیں کرا رہے ہیں مگر ہماری حکومت ، افواج پاکستان اورملک کی 20کروڑ عوام کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور سی پیک منصوبے کو مکمل کر کے اور دہشت گردی کو جڑ ھ سے اکھاڑ کر پاکستان کو ایک پر امن اور معاشی طور پر مستحکم کریں گے انشاء اللہ2018میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت آئے گی ۔

گورنمنٹ ایلمنٹری سکول علیوٹ نے مجموعی بر تری حاصل کرتے ہوئے تحصیل میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر جاری گورنمنٹ ایلمنٹری سکولوں میں مقابلہ جات میں گورنمنٹ ایلمنٹری سکول علیوٹ نے مجموعی بر تری حاصل کرتے ہوئے تحصیل میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔بچوں کے والدین اور عوامی حلقوں کی طرف سے گورنمنٹ ایلمنٹری سکول علیوٹ کے ہیڈ ماسٹراور اساتذہ کی کاوشوں کا سراہا ہے ۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر میں گورنمنٹ ایلمنٹری سکول لیول کے پانچ مقابلوں میں سے گورنمنٹ ایلمنٹری سکول علیوٹ نے چار مقابلے جن میں نمبر1(Quiz Competation)نمبر2(Math Olympiad )نمبر3(Spell Bee)نمبر4(Brain Of Punjab)میں تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی اسی طرع تحصیل میں اول سکول کا بھی درجہ حاصل کر لیا ۔ بچوں کے والدین اور عوامی حلقوں کی طرف سے گورنمنٹ ایلمنٹری سکول علیوٹ کے ہیڈ ماسٹراور اساتذہ کی کاوشوں کا سراہا ہے۔

جس دن ملک کی عوام کو ووٹ کی اصل قیمت کا پتہ چلے گا اس دن ملک میں حقیقی تبدیلی آئے گی۔, ملک عبد القیوم رہنماء یوتھ ونگ جماعت اسلامی کہوٹہ

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ملک عبد القیوم رہنماء یوتھ ونگ جماعت اسلامی کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس دن ملک کی عوام کو ووٹ کی اصل قیمت کا پتہ چلے گا اس ان ملک میں حقیقی تبدیلی آئے گئی۔ہر الیکشن میں ملک کی عوام تعلق داری ، رشتہ برادری،پارٹی وابستگی اور دیگر حالات کے بیش نظرعوام اپنی ووٹ ضائع کرتے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں لوٹ کھسوٹ کا نظام راج ہو جاتا ہے اور عوام مسائل کے گرداب میں ہی پھنسی رہتی ہے۔ عوام ملک سے امیر اور غریب کا فرق اوروی آئی پی پرٹوکول کو ختم کیا جائے ۔غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور ہمارے ملک کی بڑی بڑی شخصیات پروٹوکول لے کر پر رہے ہیں دوسرے ممالک آج ترقی کی منزلیں طے کر رہے ہیں اور ہم پروٹوکول کے پیچھے بھاگ رہے ہیں یورپ ممالک میں اگر کوئی سیاست کرتا ہے تو وہ صرف اور صرف اپنے ملک کی فلاح و بہبوداور عوام کی خدمت کے لیے کرتے ہیں ان کی سیاست کا محور خدمت کے گرد گھومتا ہے جبکہ ہمارے ملک میں سیاست مال بناو اپنے آپ کو سنوارواور بیرون ممالک کے دورے اور مفت کا پروٹوکول حاصل کر نے کے گرد گھومتی ہے ان خیالات کا اظہار ملک عبد القیوم رہنماء یوتھ ونگ جماعت اسلامی کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مجھے چند ماہ ایک عرب ملک میں رہنے کا اتفاق ہوا وہاں پر حالات دیکھ کر دل خوش ہوا جبکہ ان کے حالات کی نسبت اپنے ملک کے بارے میں سوچ کر دل خون کے آنسو رویا ۔یہاں میں نے دیکھا کہ ہر بندہ قانون کی پاسداری کر رہا ہے مگر ہمارے ملک میں قانون تو بنائے جاتے ہیں مگر ان پر عمل درآمد کر نے کے لیے نہیں بلکہ ان کو توڑنے کے لیے ۔ہمارے ملک میں قانون صرف اور صرف غریب آدمی پر لاگو ہوتا ہے امیر تو قانون کی دھجیاں بکھیرتا نظر آتا ہے جبکہ دوسرے ملک امیر غریب کا فرق نظر ہی نہیں آتا سب قانو ن کی پاسداری کرتے نظر آتے اسی لیے تو ممالک آج آسمان کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں اور ہم وہاں کے وہاں ہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارا ملک کلمے کے نام پرحاصل کیا گیا تھا اور اس میں اسلامی قانون کا نفاد لازمی ہے اگر اسلامی قانون نافد ہو جائے تو ملک میں سے VIPکا تصور ہی ختم ہو جائے گا کیونکہ دین اسلام میں سب برابر ہیں کوئی کسی سے چھوٹا بڑا نہیں ہوتا اگر کوئی کسی سے بڑا ہوتا ہے تو وہ تقویٰ کی بنیاد پر بڑا ہوتا ہے پیسے کی بدولیت نہیں ۔

دارالعلوم یعقوبیہ کے سالانہ جلسہ تقسیم انعامات کی پروقار تقریب

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ممتازعلمی اور روحانی شخصیت پروفیسرڈاکٹرساجدالرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف نے کہاہے کہ انگریز سے ورثے میں ملنے والا نظام تعلیم اور نصاب تعلیم ہمارے مسائل کی جڑہے، ہمیں ایسے نظام تعلیم اور نصاب تعلیم کی ضرورت ہے جوجدیدعلوم کے ساتھ ساتھ ہمارے طلبہ کارشتہ محمدرسول اللہ ﷺ سے مستحکم بنائے، الحمدللہ! دارالعلوم یعقوبیہ بگھارشریف اسی منزل کی جانب پوری یکسوئی سے رواں دواں ہے۔ وہ دارالعلوم یعقوبیہ کے سالانہ جلسہ تقسیم انعامات کی پروقار تقریب سے خطاب کررہے تھے۔پروفیسرساجدالرحمن نے کہاکہ ان شاء اللہ کہوٹہ کے مقام پر بہت جلد گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن سطح تک تعلیم کے لئے ایک معیاری ادارہ قائم کیاجارہاہے اس کے ساتھ ساتھ ایک لآ کالج کے قیام کابھی ارادہ ہے جس کاالحاق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے ہوگا۔ تقریب کے صدرنشین سابق چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ سردار محمداسلم نے کہاکہ ایسے ہی ادارے ملک کی تقدیربدل سکتے ہیں جونئی نسل کاتعلق ماضی سے جوڑتے ہوئے انھیں جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کرسکیں۔انھوں نے حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کی ضرورت پر زوردیا۔تقریب سے صاحبزادہ نورالعارفین نیریاں شریف، صاحبزادہ محبوب حسین چشتی بیربل شریف سرگودھا، حاجی محمدمنیرصدرانجمن محبین مشائخ بگھارشریف برطانیہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اٹک راجہ امجدجنجوعہ، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے قاضی احمد صہیب، سیدعلی محی الدین شاہ، ڈاکٹرشبیرکلہو اور حاجی حبیب اللہ نے بھی خطاب کیا۔قرات، نعت ، اردو، انگریزی، عربی تقریر،بیڈمنٹن،50میٹر ریس اور ٹیبل ٹینس کے مقابلہ جات میں دارالعلوم یعقوبیہ بگھارشریف کے طلبہ نے کامیابی حاصل کی جبکہ کرکٹ فیض الاسلام سکول مندرہ، والی بال گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول نارہ، جیولن تھرو اور شاٹ پٹ میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نارہ جبکہ 100میٹر ریس میں کمال ماڈل سکول چوک پنڈوڑی نے کامیابی حاصل کی۔13ویں سالانہ ہفتہ کھیل میں تحصیل ہائے کہوٹہ، کلرسیداں اور گوجرخان سے مجموعی طورپر 20سے زائد گورنمنٹ اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے شرکت کی۔ کامیاب طلبہ میں 51ہزار نقدی معہ ٹرافیوں کے انعامات تقسیم کیئے گئے۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

میو نسپل کمیٹی کو ٹلی ستیا ں کے ضمنی انتخا با ت میں ڈا کٹر فیا ض را جہ 09ووٹ لیکر کا میاب

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ میو نسپل کمیٹی کو ٹلی ستیا ں کے ضمنی انتخا با ت میں ڈا کٹر فیا ض را جہ 09ووٹ لیکر کا میاب ،مد مقابل عبد الرحیم ستی 08 نزیر احمد ستی 01 لے سکے جبکہ شکیل احمد ستی کو ئی ووٹ بھی نہ لے سکے ڈا کٹر فیا ض را جہ نے اپنی کا میابی کو مسلم لیگ ن کی کا میابی قرا ر دیا اور کہا کہ میرے قا ئد میاں نواز شریف ، شا ہد خا قان عبا سی ، راجہ اشفا ق سرور ہیں جنکی قیا دت میں کو ٹلی ستیاں میں اربو ں رو پے کے ترقیا تی منصو بو ں پر کا م جا ری ہے جلد میو نسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں کے لیے بھی اپنے قا ئدین کی مدد سے خصو صی فنڈز لا ؤ ں گا وا ضع رہے کہ چا رو ں امیدواروں نے آزا د حثیت سے الیکشن میں حصہ لیا تھا جن میں سے عبد الرحیم ستی کو الطا ف ستی ایڈووکیٹ گرو پ کی حما ئت حا صل تھی جبکہ ڈا کٹر فیا ض را جہ کو الطا ف احمد ستی گرو پ کی حما ئت حا صل تھی انتخابا ت میں کا میا بی کے موقعہ پر الطا ف احمد ستی نے تما م ممبرا ن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ممبرا ن کے اس فیصلے سے ہما رے حوصلے بلند ہو گئے ہم نئے عزم کیساتھ کا م کریں گے اور میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں کی بہتری اور عوام کے بہتر مفا د کے لیے کا م کر نا ہما ری اولین ترجیحی ہے

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

مرزاامین آف گلاسکو کی آئی جی پنجاب کیپٹن(ر)عارف نواز سے ان کے آفس میں ملاقات ،اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مرزاامین آف گلاسکو کی آئی جی پنجاب کیپٹن(ر)عارف نواز سے ان کے آفس میں ملاقات ،اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پرآئی جی پنجاب کیپٹن(ر)عارف نوازنے کہا ہے کہ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں جائیدادوں پر قبضہ ،جھگڑے اور دیگر مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع سطح پر سیل قائم کئے گئے ہیں ،سائلین کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد اور انصاف فراہم کیا جاتا ہے ،تھانوں میں تفتیش کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے جامع اقدامات اٹھائے جارہے ہیں پولیس اپنے فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دے رہی ہے اس حوالہ سے کسی افیسر کی شکایت پر سخت ایکشن لیا جائے گا ،اوورسیز ہمارے لیئے باعث فخر ہیں جوکہ سرمایہ بھیج کر ملکی ترقی میں معاون کردار ادا کرتے ہیں پولیس ان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کرے گی ،گوجرخان کی اکثریت بیرون ممالک میں مقیم ہے جن کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے متعلقہ تھانوں کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں وہ گزشتہ روز مرزا امین آف گلاسکو (گوجرخان) سے اپنے آفس میں ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے کیپٹن(ر)عارف نوازنے بتایا کہ حکومت پنجاب نے اوور سیز کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کی شکایات پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے قانونی کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے اس ضمن میں موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری انصاف فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ اوور سیزپاکستانی دن رات محنت کرکے اپنے وطن میں سرمایہ بھیجتے ہیں ان کے جان و مال کا تحفظ کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ پولیس کا روایتی کلچر تبدیل ہوچکا ہے اب مزید بہتری کی طرف گامزن ہیں فرنٹ ڈیسک قائم کئے گئے جہاں پر آن لائن درخواستیں موصول ہونے کے ساتھ ہی ایکشن لیا جاتا ہے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر پولیس جرائم کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے

some image

قاضی ظہور الحق کا ایم پی اے افتخار احمدوارثی کی دعوت پر ہمراہ مسلم لیگی رہنما چوہدری ابرار احمد،ڈاکٹر عامر شاہ وارثی گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بیول کا دورہ

some image

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ ایگزیکٹو ڈسڑک آفسیر راولپنڈی قاضی ظہور الحق نے ایم پی اے افتخار احمدوارثی کی دعوت پر ہمراہ مسلم لیگی رہنما چوہدری ابرار احمد،ڈاکٹر عامر شاہ وارثی گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بیول کا دورہ کیا جس میں ناقص بلاک کی جلد از سرنو تعمیر کرانے کی یقین دہانی کروائی اور 2002میں تعمیر ہونے والے ناقص سیکنڈفلور پر ایگزیکٹو ڈسڑک آفیسر قاضی ظہور الحق نے کہاکہ محکمہ کی اجازت کے بغیر کمزور بلڈنگ پر ڈبل سٹوری تعمیر کرانے پر اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو اُس وقت کے پرنسپل کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گئی جس نے بغیر پاس کرائے یہ ناقص بلڈنگ تعمیر کروائی قاضی ظہور الحق نے ہائیر سکینڈری سکول بیول کے کمروں کی کمی کے پیش نظر اور موجودہ حکومتی پالیسی کے باعث گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بیول کو گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول بیول میں ضم کردیا پرائمری سکول کے تمام معاملات ہائیرسکینڈری سکول کے سربراہ سعید اختر کے سپرد کیے بعد ازاں قاضی ظہور الحق نے گرلز ہائیر سکینڈری سکول بیول کابھی دورہ کیا اور سکول کے مسائل سننے اور اُن کو جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی میں مزیدا ضافہ کردیا

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی) ۔۔۔۔حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی میں مزیدا ضافہ کردیا جس سے غریب آدمی بری طرح متاثر ہوا عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ خوردونوش کے قیمتیں پہلے ہی آسمان سے باتیں کررہی ہیں ٹماٹر 200روپے کلو ،پیاز 100روپے کلو ،سبزیاں 100روپے کلو فروخت ہورہی ہیں جس سے حکومت کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اب رہی سہی کسر پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرکے پوری کردی گئی ہے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے جہاں خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا وہاں گاڑیوں کے کرائے میں بھی مزید اضافہ ہو گیا جس سے غریب مزدور دیہاڑی دار طبقہ سرکاری ملازمین کے لیے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے تاکہ غریب آدمی کو بھی دو وقت کی روٹی میسر ہوسکے اور وہ سکھ کا سانس لے سکے۔

بیول ،بھڈانہ ،حبیب چوک ،دریالہ ، قاضیاں اور اس کے گردو نواح میں وپڈا کی منٹینس کے نام پر صبح 9سے شام 6بجے تک غیر اعلانیہ لوشیڈنگ

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ حکومت کے لوڈشیڈنگ فری ملک کے بیانات اخباری حدود تک محدو د،بیول ،بھڈانہ ،حبیب چوک ،دریالہ ، قاضیاں اور اس کے گردو نواح میں وپڈا کی منٹینس کے نام پر صبح 9سے شام 6بجے تک غیر اعلانیہ لوشیڈنگ ایکسین سے رابطہ کرنے پر ایکسین گوجرخان نے بھی لاعلمی کا اظہا ر کر دیا کاروبار زندگی ٹھپ ہو گیا اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے جب سے حکومت سنبھالی اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کر رہی ہے اور 4سال سے حکومتی وزیر صبح شام ٹی وی پر آ کہ بڑے فخر کے ساتھ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے بڑے بڑے بلند وبانگ دعوے کرتے ہیں لیکن بیول اور اس کے گردو نواح میں کئی ماہ سے وپڈا حکام نے منٹینس کا ڈھونگ رچا کے صبح 9سے شام 6بجے تک لوڈشیڈنگ کر کے عوام کو ذلیل خوار کر رہے ہے کئی ماہ سے کارو بار زندگی ٹھپ ہو کے رہ گیا ہے اہلیان علاقہ نے اعلی احکام سے ظا لمانہ لو شیڈنگ ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ غریب آدمی اپنی مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال سکے

قاضیاں شہر میں پانی کی نکاسی کا مسلہ حل نہ ہو سکا

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ قاضیاں شہر میں پانی کی نکاسی کا مسلہ حل نہ ہو سکا جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ عوامی حلقوں کا اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق قاضیاں اوراس کے گردونواح میں نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ پانی تالاب کی شکل میں کھڑا ہے جس کی وجہ سے عوام الناس کو سخت تکلیف کا سامنا ہیں اور ڈینگی جیسی خطرناک بیماری کا خطرہ ہیں کئی بار ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ایم پی اے افتخار احمد وارثی سے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہ ہو سکی عوامی حلقوں نے اعلی احکام سے فی الفور پانی کی نکاسی کا مسلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہیں تا کہ عوام الناس کی مشکالات کا ازالہ ہو سکے

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے 5 پرائمری سکولوں کو ایک یا دو بڑے کیمپس میں ضم کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے 5 پرائمری سکولوں کو ایک یا دو بڑے کیمپس میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس دفتر کی طرف سے راولپنڈی کینٹ انتظامیہ کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہے ، راولپنڈی ہیڈکوارٹر ریجن ایم ایل اینڈ سی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے راولپنڈی کینٹ کی انتظامیہ کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں ڈائریکٹر راولپنڈی ریجن نے راولپنڈی کینٹ کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کینٹ بورڈ ایجوکیشن سسٹم پر عملدرآمد کرتے ہوئے پانچ سکولوں کو ایک یا دو بڑے کیمپس میں ضم کیا جائے ۔ واضح رہے کہ کئی منتخب ممبران کینٹ بورڈ تعلیمی اداروں کو ضم کرنے کی پالیسی کی مخالفت کر چکے ہیں ان کا موقف ہے کہ متبادل بندوبست کرنے سے قبل ان سکولوں کو کام جاری رکھا چاہئے کیونکہ یہ عام بچوں کو بھی تعلیم جیسی بنیادی سہولت فراہم کر رہے ہیں ۔

 

غیر قانونی کمرشل و رہائشی تعمیرات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کیخلاف مقدمات درج

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کمرشل و رہائشی تعمیرات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کیخلاف مقدمات درج کرادئیے جبکہ ایک کارخانے سمیت 8 جائیدادوں کو سیل کردیا، ایک بلڈنگ کو مسمار کردیا گیا۔میئر راولپنڈی سردار نسیم خان کی ہدایت پرمیونسپل چیف آفیسر خالد جاوید گورایہ کی قیادت میں میونسپل آفیسر پلاننگ شہزاد حیدر کی زیر نگرانی خلاف نقشہ و بلا اجازت تعمیرات کیخلاف آپریشن کیاگیا ۔ شمس آباد کے رہائشی علاقہ میں قائم کردہ لکڑی کے کارخانہ کو سیل کیا گیا ۔ صادق آباد چوک میں غیر قانونی دوکانات کو سیل کیابندکھنہ روڈ پر غیر قانونی تعمیر کو بندکروایااوردوکانات سیل کی گئی ۔ ٹرانسفارمر چوک ، صادق آباد چوک میں غیر قانونی تعمیر کو سیل کیا گیا۔تھانہ نیو ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں میں مختلف مالکان کے خلاف 8 ایف آئی آرز بھی درج کروائی گئی۔میئر ، میونسپل کارپوریشن، راولپنڈی اور چیف آفیسر ، میونسپل کارپوریشن،راولپنڈی نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کو بلا تفریق جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔ میونسپل آفیسر پلاننگ شہزاد حیدر نے کہا کہ پلاننگ برانچ کی سالانہ آمدن کا ٹارگٹ ساڑھے چھ کروڑ روپے ہے لیکن تقریبا چار ماہ میں پلاننگ برانچ کی آمدن 10 کروڑ روپے سے زائد ہوئی ہے۔

عوام الناس اور تمام روڈ یوزرز سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے سوشل میڈیا فیس بک بیچ پرٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق مکمل اور مفید معلومات حاصل کر سکتے ہیں

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے کہا ہے کہ عوام الناس اور تمام روڈ یوزرز سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے سوشل میڈیا فیس بک بیچ پرٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق مکمل اور مفید معلومات حاصل کر سکتے ہیں انہوںنے کہا کہ اس پیچ پر ٹریفک سے متعلق ہر قسم کی معلومات، رہنمائی و آگاہی ، ڈرائیونگ لائسنس و لرننگ سے متعلق معلومات، ٹریفک اپ ڈیٹس، روڈ حادثات سے روک تھام کیسے ممکن ہے، موٹر سائیکل سواروں کے لئے معلومات،پارکنگ قوانین سے آگاہی اور دیگر ٹریفک معلومات کے علاوہ راولپنڈی ٹریفک پولیس اور ایجوکیشن ونگ کی جانب سے شہریوںمیں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کی تصاویر ، تحریری معلومات اور دیگر آگاہی سرگرمیوں سے متعلق معلومات بھی شیئر کی جار ہی ہیں انہوں نے کہا کہ شہری اس پیچ کا وزٹ کرکے ٹریفک قوانین کے بارے میں بہت ساری معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور اپنا فیڈ بیک اور مزید تجاویز بھی دے سکتے ہیں چیف ٹریفک آفیسر یوسف علی شاہد نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں روڈ یوزرز میں بڑے پیمانے پر بذریعہ پمفلٹس، پبلک ایڈریس سسٹم اور ملٹی میڈیا لیکچرز ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم شروع کر رکھی ہے اس دوران زیادہ سے زیادہ شہریوں میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین کے بارے میں آگاہی دی جار ہی ہے اس کے علاوہ سوشل میڈیا اور ویب سائٹ کے ذریعے بھی آگاہی فراہمی کا سلسلہ جار ی ہے انہوںنے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی حاصل کر کے ان پر عمل کریں۔

ماروی میمن اسحاق ڈار کو ملنے کے لئے اگلے دنوں میں لندن روانہ ہو رہی ہیں

اسلام آباد ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب) ۔۔۔۔ وزیر مملکت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن اسحاق ڈار کو ملنے کے لئے اگلے دنوں میں لندن روانہ ہو رہی ہیں ماروی میمن کا لندن یاترا کا مقصد اسحاق ڈار کی تیمارداری اور مشکل وقت میں ساتھ دینے کے عہد کو دہرانا ہے۔ ماروی میمن اور اسحاق ڈار کے مابین قربت کے چرچے پہلے ہی میڈیا کی زینت بن چکے ہیں۔ اسحاق ڈاردل کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور لندن میں زیر علاج ہیں۔ کمزور دل اسحاق ڈار کی ہمت بندھانے کے لئے ماروی میمن جلد لندن روانہ ہو جائیں گی اور لندن میں ماروی میمن اسحاق ڈار کے ہاں ہی رہائش رکھیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ہو سکتا ہے کہ ماروی میمن کا یہ دورہ خفیہ ہو۔ جبکہ اس سے قبل میڈیا رپو رٹ میں یہ خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں کہ ماروی میمن اور اسحاق ڈار نے خفیہ شادی رچا رکھی ہے ۔لیکن دونوں کی جانب سے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ۔

پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ ۔اسلام آباد سے مدینہ جانے والی فلائٹ کے مسافروں کا سامان اسلام آباد ہی چھوڑ دیا

راولپنڈی ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب) ۔۔۔۔ پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ ۔اسلام آباد سے مدینہ جانے والی فلائٹ PK 713 کے مسافروں کا سامان اسلام آباد ہی چھوڑ دیا۔ مسافروں کا کہنا ہے کے ہم یہاں مدینہ ائر پورٹ سامان کے لیئے خوار ہو رہے ہیں کوئی سننے والا نہیں۔سامان میں کپڑوں سمیت عمرہ کی ادائیگی کے لیئے ضروری سامان تھا۔یہاں عملہ بھی موجود نہیں۔مسافروں نے اعلیٰ خکام سے فوری کاروائی کی اپیل کی ہے ۔ مزید معلومات کے لئے متاثرہ فیملی کے بیٹے کا رابطہ نمبر 03425563260

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

چودھری لعل حسین گو رنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بہادرمیں یوم شہدائے جموں کے حوالے سے بزم ادب کے زیراہتمام ایک پروقار تقریب

some image

چکسواری( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ راجہ راشدمحمودتراب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری سکولز ضلع میرپور کی خصوصی ہدایت پرچودھری لعل حسین گو رنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بہادرمیں یوم شہدائے جموں کے حوالے سے بزم ادب کے زیراہتمام ایک پروقار تقریب منعقدہوئی تقریب کی صدارت ادارے کے صدر معلم آصف عزیز نے کی تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاجماعت پنجم کے طالب علم جواد احمدنے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جماعت ہشتم کے طالب علم عتیق الرحمن نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاتقریب سے انچارج بزم ادب وڈپٹی صدر معلم اللہ دتہ بسمل اورمدرسین امان اللہ غازی اوراحمدفراز نے بھی خطا ب کیا انچار ج بزم اد ب اللہ دتہ بسمل نے نظامت کے فرا ئض بھی انجام دیے تقریب کے انعقاد میں مدرس قاضی محمدنویداورچودھری مہربان علی سٹاف ممبرنے بھرپور تعاون کیاتقریب میں اساتذہ اورطلبہ نے شرکت کی آصف عزیز صدرمعلم نے تقریب سے بحیثیت صدرتقریب خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ شہدائے جموں کاخون رنگ لائے گااورانشاء اللہ مقبوضہ کشمیر جلدآزادہوگا6نومبر1947ء ؁ کے دن کوکبھی فراموش نہیں کیاجاسکتاجس دن ڈوگرہ فوج اورہندوبلوائیوں نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت جموں کوکے لاکھوں مسلمانوں کاقتل عام کیا6نومبر1947ء ؁ کوجموں کے مسلمانوں پرقہرڈھایاگیااس کی یادیں آج بھی کشمیریوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں جنہیں بیان کرنے پرکلیجہ منہ کوآجاتاہے 70 برس قبل مقبو ضہ کشمیرجموں میں آڑھائی لاکھ مسلمانوں کابے دردی سے قتل عام کیاگیاانسانی تار یخ کاجائزہ لیاجائے توکسی ایک دن میں لاکھوں مسلمانوں کاقتل عام کی مثال ڈھونڈنامشکل ہے مگر یہ بھارتی غاصب فوج تھی جس نے طاقت وقوت کے بل بوتے پرکشمیر پرفوج کشی کی اورآرایس ایس ہندومہاسبھااوردیگرہندوانتہاپسندتنظیموں کے ساتھ مل کرنہتے اوربے گناہ کشمیریوں کانہ صرف بہیمانہ قتل عام کیاگیابلکہ لوٹ مارخواتین کی اجتماعی عصمت دری جلاؤگھیراؤکی بدترین وارتیں کی گئیں

سائل ایم گل بہار ایڈووکیٹ کو تھانہ پولیس ناڑنے جھوٹا اوربے بنیاد مقدمہ درج کر کے 5دن حوالات میں رکھا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹلی کا اجلاس زیر صدارت صدر بار راجہ جاوید اختر منعقدہوا جس میں معززرکن بار ایم گل بہار چوہدری ایڈووکیٹ کی طرف سے پیش کی گئی درخواست جس کے مطابق سائل ایم گل بہار ایڈووکیٹ کو تھانہ پولیس ناڑنے جھوٹا اوربے بنیاد مقدمہ درج کر کے 5دن حوالات میں رکھا گیا سیکرٹری جنرل بار ڈسٹرکٹ بارایسوایشن چوہدری صغیر احمد ایڈووکیٹ نے قرار داد مذمت پیش کی گئی (1)ڈسٹرکٹ بار ایسو ایشن کوٹلی جھوٹا مقدمہ میں بند حوالات کر نے پراور پولیس کے نارواسلوک پر جو قرار داد مذمت پیش کی گئی تھے اس کو منظور کر لیا گیا (2)ڈسٹرکٹ بار نے معاملے پر جوڈیشل انکوائر ی کروانے کا مطالبہ کیا اور جھوٹا مقدمہ خارج کرتے ہو ئے زمہ داران کے خلاف کاروائی ضابطہ کرنے کا مطالبہ کیا

سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزنگ کے کمانڈرنگ آفیسر میرپور ڈ ویژن لیفنٹیٹ کرنل سیدعیاد حسن کا دور ہ ڈڈیال

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزنگ کے کمانڈرنگ آفیسر میرپور ڈ ویژن لیفنٹیٹ کرنل سیدعیاد حسن کا دور ہ ڈڈیال کے دوران صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ کھٹاڑدلاؤ ر خان میں ڈی ایس ایل کی سروس آغاز اور لوگوں کی سہولت کے لئے 4جی ڈی ایس ایل سرو س کھٹا ڑ دلاؤرخان پہلے مرصلے میں درخواستے دے اور کنکشن حاصل کرے صحافیوں سے گفتگوکرتے ئے انہوں نے کہا کہ تحصیل ڈڈیال میں جلد تین نئے بوسٹر لگا ئے جائیں گے ایس سی او باقی سروسیزکے حوالہ سے اپنی تمام تیاری مکمل کر چکا ہے اگلے چند ماہ تک عوامی شکایات کا ازلہ ہو جا ئے گا اس موقع پر انور لطیف ڈار ،رانا لیاقت ،خواجہ مسعود ،سابق زکوۃچےئرمین ادریس مغل ،راجہ عجاز دلاؤر خان ،ملک عنصر صدریق ،راجہ ماجد ،ایس کے منجیر محمد معفید نے میڈیا سے گفتگو ایڈوائزرایس سی او چوہدری جہانگرشہزاد بھی موجودتھے مزید انہوں نے کہا بہت جلد نیوسٹی اونا ع میں سروے کیا جا ئے گا اور وہاں پر ایک بوسڑر بھی لگا یا جائے گا

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

سابق امیدار کونسلر پی ٹی آئی چوہدری محمد حنیف کے بہنوئی مرزا شعیب کے والد محمد مطلب لونی سہلیال میں سپرد خاک

some image

شاہ باغ، کلر سیداں ۔ یاسر ملک نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ۔۔۔سابق امیدار کونسلر پی ٹی آئی چوہدری محمد حنیف کے بہنوئی مرزا شعیب کے والد محمد مطلب لونی سہلیال میں سپرد خاک ۔ تفصیلات کے مطابق سابق امیدار کونسلر پی ٹی آئی چوہدری محمد حنیف کے بہنوئی مرزا شعیب کے والد محمد مطلب جو کہ کچھ عرصہ سے علیل تھے گزشتہ روز ان کا انتقال ہو گیا مرحوم کو آبائی گاؤں لونی سہلیال میں سپردخاک کر دیاگیا ۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت اور مرحوم کی مغفر ت کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل لہڑی کے گاوں سہر کے رہائشی بزرگ مسلم لیگی رہنماء راجہ سلطان مقصودرضائے الہی سے وفات پا گئے

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل لہڑی کے گاوں سہر کے رہائشی بزرگ مسلم لیگی رہنماء راجہ سلطان مقصودرضائے الہی سے وفات پا گے ۔ ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں سہر میں اد اکی گئی نمازے جنازہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی ،چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل ، مسلم لیگ ن یونین کونسل لہڑی کے صدر راجہ فیاض یعقوب جنجوعہ ، چیئر مین یونین کونسل لہڑی راجہ ممتاز ، وائس چیئر مین ڈاکٹر مختار ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفافت جنجوعہ ، سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ ، سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔

جسٹس (ر) محمد صدیق فاروقی کا انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کو اسلام آباد میں سپرد خاک کیا گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ جسٹس (ر) محمد صدیق فاروقی کا انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کو اسلام آباد میں سپرد خاک کیا گیا۔آزاد کشمیر میں آپ نے مختلف عہدوں چیئرمین سروس ٹریبونل ایڈہاک جج، سیکرٹری قانون اور چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیئے۔ جسٹس محمد صدیق فاروقی سابق وائس چانسلر آزاد کشمیر یونیورسٹی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری خلیل احمد قریشی کے بہنوئی تھے۔آپ تحصیلدار نسیم فاروقی اور انجینئر طارق فاروقی کے بڑے بھائی تھے۔ آپ کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر جسٹس ابراہیم ضیاء،اعلیٰ سول افسران ،ججز ،سیاسی کارکنان اور سماجی حلقوں نے شرکت کی ۔

بلدیہ کونسلر محمد جنید بھٹی کی نانی محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ گاؤں پھلینہ میں ادا کی گئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ بلدیہ کونسلر محمد جنید بھٹی کی نانی محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ گاؤں پھلینہ میں ادا کی گئی جس میں چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،وائس چیئر مین چوہدری ضیارب حسین منہاس، حافظ سہیل اشرف ملک، شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود،چوہدری محمد اشرف، راجہ کامران عابد، آصف منہاس، عابد حسین زاہدی ،ٹھیکیدار لطیف بھٹی، عبدالوحید جنجوعہ اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے گزشتہ روز شرقی گوجرخان کا دورہ کیا دور کے دوران فاتحہ خوانی بھی کی اور جوجوز فاسٹ فوڈ بیول میں دیے گئے اعشایہ میں بھی شرکت کی ۔قمر غلام بوٹا کے سسر رضوان قمر کے نانا مرزا ولی صاحب کی تعزیت کے لئےوفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ایم این کی ان کے گھر ڈھوک بگھی نتھے گئے لواحقین سے اظہار افسوس کیا مرحوم کی مغفرت کے لئے دعُا کی

some image

Picture of the Day

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2017

new graphics