Our _Blog_

Our Daily News

Wednesday 7th June 2017 ----- 12 Ramadan 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

ورلڈ ٹریڈ سنٹر ڈی ایچ اے کے ایک فلور میں لگی آگ پر قابوپا لیا گیا

آگ جنریٹر میں ڈیزل کی لیکج کی وجہ سے لگی۔

World Trade Centre, Rawat on fire as 'smoke' billows from basement

some image

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ----   ورلڈ ٹریڈ سنٹر ڈی ایچ اے کے ایک فلور میں لگی آگ پر قابوپا لیا گیا ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے ۲ جی ٹی روڈ ہائیپر سٹار ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ایک فلور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

انتظامیہ کے مطا بق آگ جنریٹر میں ڈیزل کی لیکج کی وجہ سے لگی۔آگ نے کہیں گھنٹے تک عمارت کو اپنی پلیٹ میں لیے رکھا ۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بروقت کاروائی کی

اور تمام عمارت کو خالی کروا لیا جس کی وجہ سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا تاہم عمارت کو ااگ کی وجہ سے کافی نقصان پہنچا ۔اس دوران جی ٹی روڈ پر کہیں گھنٹے ٹریفک جام رہا ۔

Rawat; See video below....

Rawat; last night feared the World Trade Centre was on fire after what appeared to be smoke billowed from the basemnet of the building. The smoke clouds engulfed the main GT road and surrounding area.

According to spokesman at World trade centre who told pothwar.com that the fire occured due to leakage diesel leakage from a genrator, The rescue services were called and the building was cleared in emergency.

No one was injured in the incident but the world trade centre building was badly damged, large queue of traffic jam occured but traffic police manged to clear the area.

World Trade Center Islamabad is a mixed-use 14 story development located on the G.T road, DHA, Islamabad, Pakistan affiliated with the World Trade Centers Association.

The development includes a three story shopping mall including a 150,000 sqft. Carrefour , six story office tower and a 267 room four-star hotel. The project is owned by Dubai based Al Ghurair Giga Group.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

لندن میں دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کرنے والی برطانوی پولیس کے مطابق حملہ آوروں میں سے ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری خرم بٹ تھا

London Bridge terrorists named as Khuram Shazad Butt, Youssef Zaghba and Rachid Redouane

some image

لندن:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )  لندن میں دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کرنے والی برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں میں سے ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری خرم بٹ تھا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ 27 سالہ خرم بٹ شادی شدہ تھا اور ایک بچے کے والد تھا۔ وہ کئی سالوں سے مشرقی لندن میں بارکنگ کے علاقے میں مقیم تھے۔

خرم بٹ کو ایک مرتبہ اسلامی شدت پسندی کے بارے میں اور جیل میں قید مبلغ انجم چوہدری سے روابط کے حوالے سے چینل فور کی ڈاکیومنٹری میں شامل کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق اس حملے میں ملوث دوسرے حملہ آور کا تعلق مراکش سے تھا اور ان کا نام راشد رضوان تھا۔ ان کی عمر 30 سال تھی۔یاد رہے کہ خرم بٹ اور راشد رضوان نے ہفتہ کی شب لندن برج اور بورو مارکیٹ میں ایک حملے میں سات افراد کو ہلاک اور 48 کو زخمی کیا تھا۔

پولیس نے ان حملہ آوروں کو بھی موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ ٹیکنالوجی کمپنیوں نے ٹریزا مے کے الزامات مسترد کر دئیے۔ پیر کی صبح پولیس نے کہا ہے کہ حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں مشرقی لندن میں نیو ہیم اور بارکنگ کے علاقوں میں مزید دو مقامات کی تلاشی لی گئی ہے اور کئی افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ پولیس نے اتوار کو بارکنگ کے ایک فلیٹ سے چند خواتین سمیت 12 افراد کو حراست میں لیا تھا جن میں سے ایک 55 سالہ شخص کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے رہا کر دیا گیا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ فلیٹ حملہ آوروں میں سے ایک کا ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس کی کمشنر کریسیڈا ڈک نے کہا ہے کہ پولیس کو حملہ آوروں کی ویگن سے اور چھاپوں کے دوران بہت بڑی تعداد میں فورینزک مواد ملا ہے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور ترجیح اب یہ بات جاننے کی ہے کہ اس منصوبے میں کوئی اور شامل تھا یا نہیں

London; Scotland Yard said Khuram Shazad Butt, Rachid Redouane and Youssef Zaghba all from east London, carried out the attack. The third London Bridge attacker has been named as Youssef Zaghba, 22, a Moroccan-Italian man who had been living in east London.. All three were shot dead by the police.

Butt, 27, a British citizen who was born in Pakistan, lived with his wife and children in Barking. Rachid Redouane, 30, also from Barking, had claimed to be Moroccan and Libyan. He also used the name Rachid Elkhdar.

Police said they were still trying to confirm the identity of their accomplice. Assistant Commissioner Mark Rowley said Butt was known to the security services, but there was no evidence of ‘attack planning’.

الیکشن میں کوئی بھی امیدوار کہیں سے بھی حصہ لے سکتا ہے- سلمی یعقوب

Any candidate can take part in election, Salama Yaqoob

some image

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)----   بریڈفورڈ ویسٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لینے والی سلمی یعقوب نے اپنے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میرا تعلق بریڈ فورڈ سے نہیں ہے

انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ الیکشن میں کوئی بھی امیدوار کہیں سے بھی حصہ لے سکتا ہے اور میں بریڈ فورڈ ویسٹ کی عوام کی خواہشات پر بریڈ فورڈ سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہوں انشاءاللہ کامیاب ہو کر بریڈ فورڈ کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کروں گی بریڈ فورڈ ویسٹ کے نمائندگان عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں-

Slough; Salma Yaqoob told media that anyone can contest election any where in the country and i deplore propganda against me by my opponents, I am taking part to contest election in Bradford west due to wishes of local public.

پاک فرانس فرینڈ شپ کے صدر فرانسوا پیپونی کی پاکستانیوں کی ایک مذہبی تنظیم کے وفد سے ملاقات

Francois Pupponi meets with Pakisatni community

some image

پیرس((نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام , زاہد مصطفی اعون )----پاک فرانس فرینڈ شپ کے صدر فرانسوا پیپونی نے پاکستانیوں کی ایک مذہبی تنظیم کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ سارسل میں پاکستانیوں کے لئے نماز تراویح کے ھال کا بندوبست کر کے دیا جائے گا ۔اور نماز عید کے اجتماع کے لئے بھی ایک بڑے ھال کا بندوبست کر کے دیا جائے گا

تاکہ تمام پاکستانی اپنی مذہبی دن اجتماعی طور پر ادا کر سکیں ۔انھوں نے کہا کہ عید کے بعد سارسل میری کی طرف سے ایک ھال مستقل دیا جائے گا ،تاکہ پاکستانی کیمونٹی اپنے تاریخی دن ایک جگہ منا سکیں ۔

انھوں نے کہا کہ میں پاکستانی کیمونٹی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ۔میرے حلقہ میں پاکستانی کیمونٹی میرے ووٹرز بھی جو مجھے گیارہ جون کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں گے ۔فرانسوا پیپونی نے بعد میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

کہ میں آئندہ الیکشن میں مجھے کامیاب کروائیں ،میں جلد ہی فرانس کے نومنتخب صدر ایمینل ماکھرون کو پاکستان کے دورہ پر لانے کے لئے کردار ادا کروں گا ۔پاکستانی کیمونٹی کی کثیر تعداد نے فرانسوا پیپونی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اور انہیں 11جون آئندہ ہفتے ہونے والے الیکشن میں کامیاب کروانے کے لئے بھر پور کمپین چلانے کا بھی اعلان کیا ۔

France; Pak France friendship President Francois Pupponi met with Pakistani community in Sarsal and promised to deliver them with facilities for Taravi and eid hall.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

راجہ محمد علی کا کلر سیداں سستے بازار کا دورہ ،ایک دوکاندار کو جیل بھیجنے کا حکم چئیر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس کی مداخلت پر معاملہ رفع دفع

Raja Mohammad Ali's Kallar Syedan cheap market visit and orders prison for a shopkeeper as Sheikh Abdul case resolved on intervention

some image some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی کا کلر سیداں سستے بازار کا دورہ ،ایک دوکاندار کو جیل بھیجنے کا حکم چئیر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس کی مداخلت پر معاملہ رفع دفع ،تفصیلات کے مطابق راجہ محمد علی نے اے ڈی سی جی عارف رحیم ،چئیر مین دوبیرن راجہ ندیم احمد،چئیر مین کنوہا پرویز اختر قادری کے ہمراہ کلر سیداں رمضان سستے بازار کا دورہ کیا خریداروں سے ملاقات کی اور فروٹ کے معیار کو انتہائی غیر معیاری قرار دیا اور حکم دیا کہ فریش فروٹ ختم ہوتے ہی تازہ فروٹ دوبارہ بازار تک پہنچایا جائے ۔انہوں نے ایک کھجور فروش کو مہنگے داموں کھجوریں فروخت کرنے پر کلر سیداں تھانے منتقل کرنے کا حکم دیا تو چئیر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے انہیں بتایا کہ انہوں نے ذاتی حیثیت میں رمضان سستا بازار لگوایا ہے غریب دوکانداروں سے عام افراد کو زبردستی ریلیف دلوایا جا رہا ہے ہر سبزی اور فروٹ والا روزانہ ایک ہزار سے زائد کا نقصان برداشت کرتا ہے یہ بڑی زیادتی کی بات ہے حکومت انہیں سبسڈی دے ورنہ یہ بازار ختم کرے۔ان کی مداخلت پر ایک دوکاندار کو جیل بھیجنے کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا اس موقع پر دوکانداروں نے واضح کیا کہ وہ مہنگا سامان خرید کر سستے داموں فروخت کر کے اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ رہے ہیں اس کے باوجود اگر حکومت خوش نہیں تو سرکاری طور پر رمضان بازار قائم کر لے ۔شیخ عبدالقدوس نے راجہ محمد علی کو بتایا کہ کلر سیداں میں کوئی بڑی مارکیٹ ہے نہ منڈی ،سبزی اور فروٹ اسلام آباد منڈی سے لائے جاتے ہیں ختم ہونے پر دوکاندار اسی دن واپس اسلام آباد منڈی نہیں جا سکتا ۔

 

رینجرز کاروائی میں لا پتہ ہونے والے محمد نوید ولد محمد صدیق کی 75سالہ والدہ کی آرمی چیف ،چیف جسٹس سے اپیل

Mother pleads for where about of her son picked up by rangers

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ رینجرز کاروائی میں لا پتہ ہونے والے محمد نوید ولد محمد صدیق کی 75سالہ والدہ نے آرمی چیف ،چیف جسٹس ،وفاقی وزیر داخلہ اور آئی جی کے نام تحریری درخواستوں میں کہا ہے کہ 12مئی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹاپ سٹی اسلام آباد کے دفاتر پر چھاپے مار کر متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ،حراست میں لیے گئے تمام افراد کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کر کے عدالت سے ان کا ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا مگر ان کے بیٹے محمد نوید کا تاحال کوئی اتہ پتہ نہیں اسے کہاں رکھا گیا کس جرم میں رکھاگیا ہے کوئی علم نہیں ہے جبکہ دیگر گرفتار ہونے والوں کو عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا انہوں نے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے محمد نوید کو بھی منظر عام پر لایا جائے اس کا جرم بتایا جائے اس کے خلاف مقدمہ قائم کیا جائے مگر بلاوجہ اسے قید میں رکھنا اس کے بنیادی حقوق کے منافی اقدام ہے ۔

کلر سیداں میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن سحر و افطار کے وقت بھی بجلی بند رہی

No electricity supply at Sehri or Iftari due to electricity breakdown in Kallar Syedan

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن سحر و افطار کے وقت بھی بجلی بند رہی ،گزشتہ شب گیارہ بجے طوفان کے باعث کلر سیداں اور گردونواح میں واپڈا کے تمام فیڈرز کام کرنا چھوڑ گئے کلر سیداں شہر میں بھی ساری رات بجلی بند رہی سحری کے اوقات میں بھی بجلی بند تھی اسی طرح شام کے اوقات میں بھی طوفان بادو باراں کے ساتھ ہی بجلی غائب ہو گئی اور گھنٹوں بجلی بند رہی ۔افطاری کے وقت بھی بجلی موجود نہ تھی کلر سیداں چوآ خالصہ سب ڈویژنوں کا عملہ ہاتھوں پر ہاتھ دھرے بیٹھا رہتا ہے جس کی وجہ سے بجلی کا طویل بریک ڈاؤن معمول بنتا چلا جا رہا ہے اور آئیسکو کلر سیداں شہر میں بھی بجلی کی مکمل فراہمی میں بری طرح سے ناکام ہے اس کے اہلکار کام کرنا توہین سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ روزانہ زرا سی ہوا چلے یا بارش ہو فیڈز ٹرپ ہو جاتے ہیں جس کے بعد بجلی کی بحالی میں کئی کئی گھنٹے لگتے ہیں صارفین نے موجودہ صورتحال پر انتہائی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

کلر سیداں شہر کے وسط میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور موبائل شاپ کے تالے توڑ کر دو لاکھ سے زائد مالیت کے قیمتی موبائل فونز چوری کر کے لے گئے

Ameer Afzal of Phalina mobile phone shop burgled in Gujar Khan road

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں شہر کے وسط میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور موبائل شاپ کے تالے توڑ کر دو لاکھ سے زائد مالیت کے قیمتی موبائل فونز چوری کر کے لے گئے۔امیر افضل سکنہ پھلینہ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو تحریری درخواست میں بتایا کہ وہ گوجر خان روڈ کلر سیداں میں راجپوت موبائل شاپ کے نام سے اپنا کاروبار کرتا ہے۔پیر اور منگل کی درمیانی شب نامعلوم چور تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے اور دکان میں موجود 18 کے قریب قیمتی ٹچ موبائل فونز جن کی مجموعی مالیت دو لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے چوری کر کے لے گئے۔سب انسپکٹر راجہ غلام شبیر مصروف تفتیش ہیں۔

سیشن جج کلر سیداں گلزار احمد خالد نے لڑائی جھگڑے میں نامزد ملزم شہزاد خان ولد سوار خان سکنہ بھروٹہ کی درخواست برائے عبوری ضمانت مسترد کر دی

Judge refuses bail order for Shezad Khan of Baroota

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں گلزار احمد خالد نے لڑائی جھگڑے میں نامزد ملزم شہزاد خان ولد سوار خان سکنہ بھروٹہ کی درخواست برائے عبوری ضمانت مسترد کر دی جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر راجہ غلام شبیر نے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا جسے آج جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

تمام قصاب برادری کو ہدایت ہے کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کا خصوصی خیال رکھیں, صدر قصاب یونین کہوٹہ چوہدری حاجی محمد جاوید جندران

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ صدر قصاب یونین کہوٹہ چوہدری حاجی محمد جاوید جندران نے ایک بیان میں کہا کہ میں نے تمام قصاب برادری کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کا خصوصی خیال رکھیں اور عام ریٹ سے پچاس روپے کم فی کلو گوشت فروخت کیا جائے انھوں نے کہا کہ رمضان سستے بازار میں اعلیٰ اور معیاری چھوٹاگوشت سات سو کے بجاے چھ سو پچاس میں فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اچھے اور صحت مند جانور ذبح کیے جائیں اور لوگوں کو صاف ستھرا اور صحت مند گوشت مہیا کیے جائیں انھوں نے کہا کہ اگر کہوٹہ سے جانوروں کی کمی محسوص ہو تو ہم دیگر علاقوں سے دنبے اور بکرے لا کر ذبح کیے جاتے ہیں انھوں نے کہا کہ گیارہ مہینے انسان کماتا رہتا ہے رمضان کے اس مقدس مہینے میں ہمیں معاشرہ میں ان غریب اور نادارلہوگوں کا بھی خیال رکھان چاہیے انھوں نے قصاب برادری سے اپیل کی کے یونین کی طرف سے دیے گئے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زایدہ ریلے ف دیا جائے ۔

پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ(رجسٹرڈ) نے رواں سال 20لاکھ روپے عوامی خدمت پر خرچ کیے۔ حاجی ملک منیر اعوان

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ حاجی ملک منیر اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ(رجسٹرڈ) نے رواں سال 20لاکھ روپے عوامی خدمت پر خرچ کیے۔ 5لاکھ روپے شعبہ صحت، 7لاکھ شعبہ تعلیم ،تجیزوتدفین 3لاکھ اور رمضان پیکج میں5لاکھ روپے پر خرچ کیے ۔جبکہ12لاکھ روپے کی خطیر رقم سیلاب زدگان کی امداد اس کے علاوہ ہے ۔دکھی انسانیت کی خدمت ہی ہمار ا نصب العین ہے ۔ان خیالات کا اظہار پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ کہوٹہ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں مستحق لوگوں کی مدد کر ناغریب اور مستحق افراد کے لیے ہر قسم کے علاج معالجے کا بدوبست کر نا ایمر جنسی کی صورت میں 24گھنٹے ایمولینس کی سہولت فراہم کرنامستحق طلباء و طالبات کے لیے تعلیمی اخراجات کت بند وبست کرنا ذہین طلبا و طالبات کے لیے تعلیمی وظائف کا انتظام کرنا انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ(رجسٹرڈ) نے گذشتہ سال کے دوران 1645مریضوں کو میڈیکل کی خدمات فراہم کی ان میں مختلف نوعیت کے آپریشنزہارٹ سرجری ،میجر سرجری ،آپینڈیکس،ہرنیاں اور پتہ وغیرہ شامل ہیں جبکہ دیگر مریضوں کو ایکسرے ،الٹراساؤنڈ،ادویات اور ڈاکٹروں کی فیس کی ادائگی میں تعاون کیا گیا ایمبولینس سروس کے ذریعے سال بھر میں820مریضوں نے ایمبولینس سروس سے فائدہ اٹھایا عام مریض493دیگر فری سروس والے افراد جبکہ57میتیوں کو ان کے لواحقین تک پہنچانے میں تعاون کیا گیا فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے سینکڑوں مریضوں کو فری مکمل چیک اپ،ٹیسٹ اور ادویات فراہم کی گئی انہوں نے کہا کہ پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ(رجسٹرڈ) نے 1600طلباء اور طالبات کو کاپیاں ، یونیفارم ،سکوم شوز اور بیگ وغیرہ فراہم کیے تاکہ وہ اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں اس کے ساتھ ساتھ پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ(رجسٹرڈ) نے کہوٹہ کے 30بچوں کے مکمل تعلیمی اخرجات بھی برداشت کر رہا ہے۔ پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ(رجسٹرڈ) نے یتیم اور بے سہارا بچیوں کے لیے جہیز کا بند وبست کرنا بھی شامل ہے پاکستان بیت المال سے63بچیوں کے جہیز کے لیے امداد حاصل کی گئی انہوں نے کہا کہ یہ ادرہ عوام کے تعاون سے غریب اور دکھی انسانوں کی خدمت کر رہا ہے اس لیے عوام الناس مخیر حضرات اس ادارے کے ساتھ بھر تعاون کرہیں اور دکھی دلوں کی دوعاہیں حاصل کرہیں۔

حکومت نے ایک تاریخی بجٹ پیش کیا ہے, ڈاکٹر محمد عارف قریشی

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے ایک تاریخی بجٹ پیش کیا ہے ترقیاتی کاموں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کثیر فنڈز رکھے گے ہیں جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا انھوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ اور صوبائی بجٹ میں کوشش کی گئی کہ کوئی نیا ٹیکس نہ لگایا جائے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ ملک کی تعمیر وترقی پر اہم کردار ادا کیا ہے جتنے بھی بڑے میگا پراجیکٹ ہیں وہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں شروع ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی کامیابی پر دشمن ممالک نا خوش ہیں انکی ہر ممکن کوشش ہے کہ اس منصوبے میں روکاوٹیں دالی جائیں مگر موجودہ حکومت اور مسلح افواج انکے خواب کو پورا نہیں ہونے دے گی انھوں نے کہا کہ تما م قوتیں قومی یکجہتی اور ترقی کے منصوبوں میں اتفاق رائے پیدا کریں اور تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کریں

وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی ممبر صوبائی اسمبلی کا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت گوندل اور سی پی او اسرار عباسی کے ہمراہ رمضان سستے بازار کہوٹہ کا دورہ

some image

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی ممبر صوبائی اسمبلی کا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت گوندل اور سی پی او اسرار عباسی کے ہمراہ رمضان سستے بازار کہوٹہ کا دورہ ۔ عوامی مطالبہ پر راجہ محمد علی نے چینی کے سٹاک کی کمی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے کہوٹہ کے لیئے چینی کا کوٹہ بڑھانے کے احکامات موقع پر جاری کیئے ۔ جبکہ بہترین شاندار اور معیاری و سستی اشیاء امضان سستے بازار میں فروخت کرنے پر راجہ محمد علی نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مہر عنصر حیات ، ٹی ایم او مخدوم بلال اور ان کی تمام ٹیم کو شاباش اور مبارک باد دیتے ہوئے انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماراجہ محمد علی ایم پی اے نے رمضان سستے بازا ر کہوٹہ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محود گوندل ، سی پی اوراولپنڈی اسرار عباسی ، اے ڈی سی عارف رحیم ، ڈی ایس پی کہوٹہ سرکل ملک اعجاز ، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مہر عنصر حیات ، ایس ایچ او کہوٹہ سردار شکیل ، ٹی ایم او مخدوم بلال ، ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان، گرداور چوہدری افتخار ، سٹی صدر مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر عارف قریشی ، صدر لائرز ونگ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ، راجہ رفاقت جنجوعہ صدر یوتھ ونگ کہوٹہ ، چیئرمین دکھالی راجہ شوکت ، سابق کونسلر راجہ عابد ، ملک منیر اعوان، ٹیکس انسپکٹر راجہ عمر حیات ، سردار امین ثاقب اور دیگر سینکڑوں کی تعداد میں مسلم لیگی ورکرز ، کارکنان شہری جمع ہوگئے ۔ راجہ محمد علی نے اس موقع پر انتظامیہ ، اے سی کہوٹہ مہر عنصر حیا ت، ٹی ایم او مخدوم بلال کی کا رکردگی کو سراہا ۔ اور کہا کہ میاں شہباز شریف کی جانب سے رمضان سستے بازار وں کے قیام سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے ۔ خادم اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صوبہ پنجاب ترقی کی شاہراہ کی جانب گامزن ہے ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

گوجرخان میں صفائی کی ابتر حالت اور ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل کا بیان شہر کی صفائی ستھرائی کو تسلی بخش قرار دیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان میں صفائی کی ابتر حالت اور ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل کا بیان شہر کی صفائی ستھرائی کو تسلی بخش قرار دیا حقائق کے منافی ہے ایم ڈی نے جی ٹی رود سروس روڈ کو دیکھ کر تو تسلی کر لی کہ صفائی کا نظام بہتر ہے اگر صفائی کے نظام کو عملی طور پر چیک کر نا ہے تو اندرون شہر کی آبادیوں میں جا کر دیکھیں کہ گلی محلے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکے ہیں خاکروب کئی کئی روز کوڑے کے ڈھیروں کو اٹھانا گوارا نہیں کرتے کمپنی کی ذمہ داری سروس روڈ اور جی ٹی روڈ کو صرف صاف کرنا نہیں بلکہ گلی محلوں میں بھی روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کا نظام بہتر کیا جائے کوڑے دانوں سے جو روزانہ دن میں تین بار کوڑا اٹھانے کی ہدایت کی ہے کہ کوڑے دان کچرے کے ڈھیروں سے بھر جاتے ہیں اور کوڑا باہر ڈھیروں میں تبدیل ہو جاتا ہے رات کو بڑی گاڑی ایک بار ہی اٹھانے آتی ہے شہریوں نے ایم ڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرپرائز وزٹ کریں اور گلی محلوں میں جا کر صفائی کے نظام کو چیک کریں اور آبادی مکینوں سے پوچھیں کہ صفائی کے نظام کی صورتحال کیا ہے صرف سستا رمضان بازار اور جی ٹی روڈ کی صفائی کو پورے شہر کے ساتھ نہ جوڑا جائے

گوجرخان میں سوئی گیس کا پریشر زیرو افطاری کے وقت سامان افطاری کی تیاری دشوار ہو گئی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان میں سوئی گیس کا پریشر زیرو افطاری کے وقت سامان افطاری کی تیاری دشوار ہو گئی اس صورتحال سے گھریلوصارفین سخت پریشان محکمہ سوئی گیس فوری طور پر گوجرخان شہر کا گیس پریشر بڑھا کر لوگوں کی مشکلات کو ختم کرے اس بات کا مطالبہ مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران الحاج شہادت حسین بٹ حاجی ملک محبوب حسین شیخ الطاف حسین غلام قمر شاہد قریشی ارشد محمود اور راجہ اقبال نے مشترکہ اخباری بیان میں کیاان تاجر رہنماؤں نے کہا کہ پہلے بجلی کی بدترین اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے اذیت ناک صورتحال سے گزر رہے ہیں اب سوئی گیس کا پریشر کم کر دیا گیا ہے جس کے باعث ہانڈی روٹی کی تیاری بھی دشوار ہو گئی ہے بالخصوص افطاری کے اوقات میں سوئی گیس کا پریشر بالکل کم ہو کر رہ جاتا ہے اور سامان افطاری تیار کرنا بھی دشوار ہو گیا ہے فوری طور پر گیس کا پریشر بڑھایا جائے تاکہ عوام کی مشکلات ختم ہوں ادھر عوامی سماجی حلقوں نے شہر میں بجلی گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور بلدیہ کی طرف سے پانی سپلائی نہ ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ نااہل ارکان اسمبلی کی وجہ سے سارا شہر مسائلستان کا منظر پیش کررہا ہے

گوجرخان شدید گرمی کی لہر اور واپڈا کی طرف سے بدترین لوڈشیڈنگ اور بلدیہ کی طرف سے شہر میں پانی کی سپلائی معطل

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان شدید گرمی کی لہر اور واپڈا کی طرف سے بدترین لوڈشیڈنگ اور بلدیہ کی طرف سے شہر میں پانی کی سپلائی معطل ، شہری سخت مشکلات سے دوچار گوجرخان اور گرد ونواح میں حالیہ شدید گرمی کی لہر صبح سویرے ہی سورج نے آگ برسانا شروع کر دیا بازار میں مارکیٹیں سنسان ہو گئیں شدید گرمی میں واپڈا نے بھی انت مچائے رکھی بار بار بجلی کی بندش سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بالخصوص روزہ داروں کا واپڈا نے سکون غارت کئے رکھا بچے بوڑھے اور مریض بجلی نہ ہونے سے نڈھال ہو گئے واپڈا کی طرف سے ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور بلدیہ کی طرف سے شہر میں پانی کی سپلائی نے بھی شہری آبادی کے مکینوں کے مسائل میں اضافہ کر دیا شدید گرمی میں پانی سپلائی نہ ہونے سے لوگ پانی کی تلاش میں سرگرداں رہے شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی قیادت بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے اور شہر میں پانی کی سپلائی میں بھی بہتری لائے تاکہ شہر یوں کی مشکلات کا خاتمہ ہو

Chak Bale Khan News

چک بیلی خان کی خبریں

چک بیلی خان کے مین بازار میں سڑک پر قبضہ جمانے والی تجاوزات مافیا نے ایک بار پھر سڑک پر ڈیرے ڈال لئے

some image some image

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان کے مین بازار میں سڑک پر قبضہ جمانے والی تجاوزات مافیا نے ایک بار پھر سڑک پر ڈیرے ڈال لئے ہیں جس سے ٹریفک کی رکاوٹ روز کا معمول بن گئی ہے چک بیلی مین روڈ پر واقع ایک دکاندار خلیل احمد کے مطابق کچھ عرصہ پہلے ان دکانداروں پر دکان سے باہر سڑک پر سامان سجانے پر پابندی لگا دی گئی تھی جس پر وہ سختی سے عملدرآمد کر رہے ہیں لیکن تھوڑے ہی وقت بعد کچھ سرکردہ لوگوں کے کچھ من پسند افراد نے ان کی چھوڑی ہوئی جگہوں پر دکانیں سجا لی ہیں دکاندار خلیل احمد نے کہا کہ اگر سڑک پر دکانیں سجانے کا عمل ان کے لئے غیر قانونی تھا تو جو لوگ بٹھائے گئے ہیں انھیں کون سے قانون کا تحفظ دیا گیا ہے

چک بیلی خان میں گرمی کی شدت اور بجلی کی آنکھ مچولی نے روزے داروں کو نڈھال کر کے رکھ دیا

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان میں گرمی کی شدت اور بجلی کی آنکھ مچولی نے روزے داروں کو نڈھال کر کے رکھ دیا ہے فیڈر ٹرپ ہونے سے بار بار بجلی بند ہو جاتی ہے جس سے آرام کرنے والے روزہ دار بے سکونی کیفیت میں مبتلا ہوجاتے ہیں عبادت میں خلل واقع ہوتا ہے بار بار بجلی کی بندش سے کاروبارِ زندگی بھی بری طرح متاثر ہو تے ہیں حکومت مخالف لوگوں نے اس معاملہ میں حکوت کے دعوؤں کو بھرپور تنقید کا کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف حکومت2018ء میں لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمہ کا دعویٰ کرتی ہے دوسری جانب اس شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کا ایک رائی برابر بھی فرق نظر نہیں آ رہا عوامی حلقوں نے اس غیر اعلانیہ بندش کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔

Eastern Gujarkhan NEWS

شرقی گوجر خان کی خبریں

راجہ احسان الحق کی پیپلزپارٹی اور راجہ پرویز اشرف کے قافلے میں شمولیت

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ راجہ احسان الحق کی پیپلزپارٹی اور راجہ پرویز اشرف کے قافلے میں شمولیت خوش آئند ہے راجہ احسان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے ان خیالات کا اظہار سابقہ ناظم یونین کونسل قاضیاں آغا نعمان منیر ایڈوکیٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راجہ احسان الحق جیسے مخلص ورکر کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے پارٹی کے ووٹ بنک اور مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے آغا نعمان منیر ایڈوکیٹ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا نظریاتی ورکر ہر قسم کے مفاد سے بالا تر ہو کے فیصلے کرتا ہے آغا نعمان منیر ایڈوکیٹ نے کہا 2018کے عام انتخابات میں یوسی قاضیاں سے راجہ پرویز اشرف کو تاریخی فتح ملے گئی

بیول گوجرخان اور بیول کلرسیداں روڈ کی تعمیر میں انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)----بیول گوجرخان اور بیول کلرسیداں روڈ کی تعمیر میں انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال ،عوام سراپا احتجاج اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔بیول گوجرخان اور بیول کلرسیداں روڈ جو عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی ان دونوں سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے جس میں ٹھیکیدار کی مبینہ کرپشن یا غفلت کے باعث انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا جارہا ہے جس کیو جہ سے یہ قوی امکان ہے کہ دونوں سڑکیں تعمیر ہونے کے چند ہفتے بعد ہی دوبارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائیں گئی عوامی وسماجی حلقوں نے بیول گوجرخان اور بیو ل کلرسیداں روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال ہونے پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں سڑکوں کی خستہ حالت کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کاسامناہے چار سال بعد اگر ان دونوں سڑکوں کی تعمیر شروع ہوئی تو ٹھیکیدار کی من مانیوں کی وجہ سے انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا جارہاہے جس کی وجہ سے یہ خدشہ ہے کہ ساون کے موسم میں دونوں سڑکیں دوبارہ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوجائیں گئی لہذا اعلی حکام فوری نوٹس لیں اور ٹھیکیدار کی من مانیوں کا سختی سے نوٹس لیں۔

پیپلزپارٹی پر تنقید کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں , راجہ جاوید اشرف

some image

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے سرپرست اعلی راجہ جاوید اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر تنقید کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اہلیان گوجرخان کی بلا تفریق خدمت کی اور ترقیاتی کاموں کا جال تحصیل گوجرخان کی ہریونین کونسل تک پہنچایا جبکہ موجودہ لیگی قیادت صرف کھوکھلے نعرے لگانے میں ہی مصروف ہے ان کے چار سالہ دور اقتدا رمیں کوئی ایک قابل ذکر منصوبہ بھی گوجرخان میں شروع نہیں ہوسکا اسمبلی میں جا کر پچھلی سیٹوں پر بیٹھنے والے اہلیان گوجرخان کے لیے کچھ نہ کرسکے جس کی وجہ سے آج تحصیل گوجرخان مسائل کا گڑھ بن چکی ہے ان خیالات کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ تحصیل گوجرخان کی نااہل لیگی قیادت اپنے چار سالہ دور اقتدار میں صرف گلی،نالی کی پختگی تک ہی محدود رہی سوئی گیس کے جو منصوبے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے دور اقتدار میں منظور کروائے تھے صرف اُن پر ہی کام ہوا کوئی بھی نیا منصوبہ منظور نہیں ہوسکا اب الیکشن 2018میں عوام ان کا بائیکاٹ کریں گئے اور ان کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑئے گا۔

Rawat/Rawalpindi News

روات/راولپنڈی کی خبریں

باغ سرداراں میں جائیداد کے تنازعہ پر30 سالہ خاتون کو قتل کر دیا گیا

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ----  راولپنڈی جائیداد کے تنازعہ پر30 سالہ خاتون کو قتل کر دیا گیا ۔واقع باغ سرداراں میں پیش آیا ۔جہاں باغ سرداراں راولپنڈی کی ہی رہائشی خاتون جس نام شیزہ خان اور شوہر کا نام عادل عمران بتایا جاتا ہے کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ریسکیو 1122نے نعش کو ڈسٹرک ہیڈ کواٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق شیزہ خان کو سر میں دو گولیاں لگی جو کے اس کی موت کا باعث بنی ۔

نصیر آباد ،پشاور روڈ پر نامعلوم افراد نے 52سالہ شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )---- راولپنڈی نصیر آباد ،پشاور روڈ پر نامعلوم افراد نے 52سالہ شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سلیم ولد اللہ داد کو نصیر آباد راولپنڈی میں نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے گولی مار کر قتل کر دیا پولیس حکام کے مطابق سلیم کو گولی منہ پر ماری گئی ۔ابتدائی طور پر قتل کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

راولپنڈی سے لاھور جانے والی مسافروین ٹرک سے ٹکرا گئی10 مسافر شدیدزخمی

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )---- جہلم ترقی ٹول پلازہ کے قریب راولپنڈی سے لاھور جانے والی مسافروین ٹرک سے ٹکرا گئی10 مسافر شدیدزخمی ۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے شدید زخمیوں کو سول ہسپتال جہلم منتقل کردیا 10 شدید زخمیوں میں 1 خاتوں اور 5 بچے شامل ہیں۔زخمیوں میں سے 4افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

خالدمحمود کو صدر معلم صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا (فیض پورشریف)تعینات ہونے پرمبارک باد

چکسواری( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔۔۔۔ انجمن اساتذ جموں وکشمیر ضلع میرپور کے پریس سیکرٹری اللہ دتہ بسمل نے ممتاز ماہرتعلیم خالدمحمود کو صدر معلم صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا (فیض پورشریف)تعینات ہونے پرمبارک بادپیش کی ہے انکی تعیناتی کاخیرمقدم کیاہے انکی تعیناتی پرمحکمہ تعلیم آزادکشمیر اورحکومت آزادکشمیر سے دلی اظہارتشکر کیاہے ۔۔

چکسواری( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ انجمن اساتذ جموں وکشمیر ضلع میرپور کے پریس سیکرٹری اللہ دتہ بسمل قائداساتذہ چکسواری چودھری مہربان علی راجہ شہبازخان اور محمدقاسم آف محمودآبادنے ممتاز ماہرتعلیم محمدبشیرپرواز کوصدر معلم گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری تعینات ہونے پرمبارک بادپیش کی ہے انکی تعیناتی کاخیرمقدم کیاہے انکی تعیناتی پرمحکمہ تعلیم آزادکشمیر اورحکومت آزادکشمیر سے دلی اظہارتشکر کیاہے

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

چئیر مین یونین کونسل غزن آباد راجہ طارق یٰسین کیانی کے والد محترم چئیر مین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی کے خالو راجہ محمد یٰسین انتقال کر گئے

Raja Mohammad Yasin passed away in village Sadyot

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔چئیر مین یونین کونسل غزن آباد راجہ طارق یٰسین کیانی کے والد محترم چئیر مین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی کے خالو راجہ محمد یٰسین انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں سدیوٹ میں ادا کی گئی جس میں وفاقی وزیر داخلہ کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان ،چئیر مین راجہ عامر مظہر،چئیر مین راجہ شوکت حسین،چئیر مین سیدراحت علی شاہ،چئیر مین چوہدری شفقت محمود،چئیر مین صداقت حسین،چئیر مین نوید بھٹی،چئیر مین راجہ شہزاد یونس،چئیر مین راجہ صفدر کیانی،چئیر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس ،عبدالحمید مغل،مناظر اقبال جنجوعہ ،سید مداح حسین شاہ،کیپٹن محمد فاروق اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

چکسواری( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ظفراقبال مغل کے جواں سالہ بیٹے عدیل ٖظفرمغل کوگزشتہ روز آہوں اورسسکیوں میں ڈومال کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیاجوگزشتہ پیرکی شام اچانک دل کادورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے مرحوم کی نمازجناز ہ گزشتہ روز ڈومال میں اداکی گئی نمازجنازہ پیرسیدحسنات حسین شاہ نے پڑھائی نمازجنازہ میں ہرطبقہ فکرکے افرادنے بڑی تعداددمیں شرکت کی عدیل ظفرمغل کی وفات سے پورے علاقہ کی فضاسوگوارہے اورہرآنکھ اشکبارہے عوام نے سوگوارخاندان کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیاہے اوردعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ سوگوارخاندان کوجواں سالہ بیٹے کی موت کاعظیم صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے اورصبرجمیل عطاکرے

Picture of the Day

GMT Ghosia Masjid, Abbeywood, Kent.... Ramadan Mubarak

some image

Ghosia Masjid, Abbeywood, Kent was constructed on special day of 14th August 2009, where peaceful message of Islam is spread and local community is given various facilites.

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk

    Website admin
    some image