Our _Blog_

Our Daily News

Saturday 7th April 2018 ----- 19th Rajab 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

والتھم سٹو میں چکسواری کے رہائشی امان شکور کو نامعلوم افراد نے بے دردی سے قتل کر دیا

Amaan Shakoor of Chakswari shot dead in London

some image some image

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم افتخار وارثی) ----برطانیہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے مسلم کمیونٹی سخت پریشان گزشتہ روز والتھم سٹو لیژر سنٹر میں دو نامعلوم افراد نے ازاد کشمیر چکسواری کے رہائشی امان شکور کو حملہ کر کے شدید زخمی کردیا

نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا پولیسنے اطلاع ملتے ہی علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی نوجوان کے قتل پر مسلم کمیونٹی شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی - پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں یاد رہے کہ رواں سال قتل کے انچاس واقعات رپورٹ ہوئے -

London; The father of a teenager who has become the 48th person killed in London this year has described him as “wonderful son” who had simply gone out to see friends and never came back.

Amaan Shakoor, 16, of Chakswari and Walthamstow was standing with friends outside Walthamstow Leisure Centre when he was approached by two hooded men and shot in the face.

He died of his injuries in hospital at 5.45pm yesterday, becoming the 48th person to be murdered in the capital so far this year.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

سلاو(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم افتخار وارثی) ----سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈاہمند روڈ مسجد میں بروز اتوار حضرت علی علیہ السلام کی یاد میں محفل کا انعقاد کیا جارہا ہے تمام افراد کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے خواتین کے لیے پردے کا اہتمام کیا گیا ہے- محفل کا آغاز نماز ظہر کے بعد ہوگا اور عصر کی نماز کے بعد اختتامی دعا ہوگی اور لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا اردو اور انگلش میں خطابات بھی ہوں گے-

some image some image

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

عمر شہزاد جرال کا کلر سیداں میں سید جنید عباس شاہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیے سے خطاب

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ عمران خان کے معتمد ساتھی سوشل میڈیا ٹیم کے سیکرٹری عمر شہزاد جرال نے کہا ہے کہ کرپٹ اور لٹیروں کو شکست دینے کا وقت آ پہنچا ہے ،پی ٹی آئی نے چار برس میں ملک کے بدترین صوبے کے پی کے کو اصلاحات کے ذریعے دوسروں کے لیے مثالی بنایا ۔پاکستان کی تاریخ بدل رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام کلر سیداں میں سید جنید عباس شاہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے وزراکے بچے آج سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں ،چوہدری نثار سمیت کلر سیداں کے ارکان اسمبلی قوم کو بتائیں کے ان کے بچے کہاں تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔کے پی کے میں تعلیم اور صحت کے شعبو ں میں انقلابی اقدامات کئیے گئے پولیس کو سیاسی دباؤ سے آزاد کیا گیا جس سے وہاں مثبت نتائج برآمد ہوئے ۔بیلین ٹری منصوبہ پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے جس میں ہم نے چھ ارب روپے کی بچت کی ،جبکہ شہباز شریف کے کسی بھی منصوبے میں شفافیت نظر نہیں آتی ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے پاس امیدوار ہی نہیں تھے اور آج ہر حلقہ میں چھ چھ امیدوار موجود ہیں جو پی ٹی آئی کی کامیابی کی دلیل ہے۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ذاتی گروہی اختلافات تر ک کر کے متحد ہو جائیں اور آئندہ انتخابات میں صرف عمران خان کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنا کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں۔پی ٹی آئی نیو یارک کے صدر چوہدری ظہور پنیام نے کہا کہ نبیﷺ نے سڑکیں اور پل نہیں بنائے بلکہ انہوں نے تعلیم کے ذریعے انقلاب برپا کیا۔عدالت کی جانب سے عمران خان کو صادق اور آمین قرار دینا پی ٹی آئی کے مقاصد کی کامیابی ہے ۔سید جنید عباس شاہ نے کہا کہ باری باری اقتدار کے مزے لینے والوں نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ان کے اثاثوں میں بھاری اضافے ہوئے جبکہ غریب غریب تر ہوتا چلا گیا۔پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا کہ پی ٹی آئی مدینہ کی ترز پر پاکستان میں ریاست بنانا چاہتی ہے جمہوریت کے نام پر اقتدار میں آنے والوں نے قیام پاکستان کے مقاصد کو دانستہ نظر انداز کیا ۔پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی صدر نبیلہ انعام نے کہا کہ باہمی اتحاد سے ہی کامیابی ہمارے قدم چوم سکتی ہے ،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک نے کہا کہ بزرگ اور نوجوا ن باہمی اتحاد سے پی ٹی آئی کی کامیابی کا راستہ ہموار کریں گے ۔پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے صدر راجہ بلال دکھی نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کو ناقابل شکست طاقت بنا کر دم لیں گے۔راجہ حسین اختر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک کا ہر بچہ آج سوا لاکھ کامقروض ہے تو اس کے ذمہ دار صرف حکمران ہیں ،اس سے قبل مہمانوں کو چوکپنڈوری سے ریلی کی شکل میں کلر سیداں لایا گیا۔

 

کھودا پہاڑ نکلا چوہا ،چیئر مین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس نے اڈا پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ خوری

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا ،چیئر مین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس نے اڈا پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ خوری کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے کلر سیداں پولیس کو درخواست ارسال کی جس میں کہا گیا کہ اشتیاق حسین سکنہ مندرہ کو کلر سیداں میں اڈا پارکنگ فیس کا ٹھیکہ الاٹ کیا گیا تھا جس میں اڈا فیس کی ریکوری بمطابق جاری نوٹیفکیشن وصول کرنا تھا ۔ٹھیکہ الاٹ کئے جانے کے بعد متعدد بار مذکورہ کیخلاف اوورچارجنگ اور خلاف نوٹیفکیشن وصولی کی شکایات وصول ہوئی تھیں جس پر انتظامیہ نے اسے آفس میں طلب کر کے زبانی و تحریری طور پر اوورچارجنگ سے منع کیا مگر اس کے باوجود مذکورہ ٹھیکیدار ٹرانسپورٹروں سے بھتہ وصولی سے باز نہ آیا۔ادھرکلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ظہور احمد نے ٹھیکیدار کی جانب سے بھتہ وصول نہ کرنے کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی۔

آئندہ الیکشن میں ایم پی اے راجہ محمد علی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گئے،چئیرمین چوہدری صداقت حسین

some image

سہوٹ کلیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )چوہدری الفت حسین ۔۔۔بناہل کلر سیداں،چوہدری صداقت حسین نے پوٹھوارڈاٹ کوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیا ں ہونے والے کے باجود ایم پی اے راجہ محمد علی ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی حلقے کی عوام کے دلوں میںآج بھی پہلے کی طرح رچے بسے ہوئے ہیں یوسی منیاندہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈزدینے پر ایم پی اے راجہ محمد علی کا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔ہماری دعائیں اور سپورٹ راجہ محمد علی کے ساتھ ہے انشاء اللہ آئندہ آنے والے الیکشن میں راجہ محمد علی بھرپور کامیابی حاصل کریں گے 2013کے پاکستان اور آج کے پاکستان میں بڑا فرق ہے ملک سے دہشت گردی لوڈ شیڈنگ اور لاقانونیت میں واضع کمی سی پیک ، موٹر وے ،میٹرو بس اور اورنج ٹرین جیسے منصوبے سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ان خیالات کا اظہار معروف مسلم لیگی رہنماء چیئر مین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا اس موقع پر ممتاز مسلم لیگی کارکن وچیئر مین زکوۃ کمیٹی راجہ طاہر بھی موجو د تھے۔ چوہدری صداقت حسین نے کہا کہ عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا ہے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گئی وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی نے اپنے حلقے میں اربوں کے ترقیاتی کام کرائے ہیں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی توجہ دی گئی ادرتعلیمی اداروں کو راجہ محمد علی نے اپ گریڈ کر کے تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کیا ۔انہوں نے کہا کہ حلقے تبدیل ہونے کی وجہ سے ہم صوبائی اسمبلی میں حلقہ پی پی8میں شامل ہو گئے ہیں مگر ہماری دعائیں اور سپورٹ راجہ محمد علی کے ساتھ ہے انشاء اللہ آئندہ آنے والے الیکشن میں راجہ محمد علی بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔

برطانیہ کی ممتاز سماجی شخصیت محمد زرین بھٹی کی چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔ٹیالہ دوبیرن کلاں،وٹفورڈ برطانیہ میں مقیم ،ٹیالہ دوبیرن کلاں کے رہائشی ممتاز سماجی شخصیت محمد زرین بھٹی نے چےئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں چےئرمین سینیٹ منتخب ہونے اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی،چےئرمین سینیٹ نے محمد زرین بھٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ ہم سب مل کر پاکستان کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گئے،انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ملک پاکستان کے لئے لازوال قربانیاں ہیں،جن پر ہمیں فخر ہے،محمد زرین بھٹی نے راولپنڈی انسیٹیوٹ آف کارڈیوجی کے چیف ایگزیکٹیو جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی سے بھی ملاقات کی جس پر علاقے میں ہسپتالوں کو بہتر کرنے اور مریضوں کو سہولیات کی فراہمی پر خصوصی طور پر بات چیت کی گئی،محمد زرین بھٹی نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مدد آپ جو میرا اور میری فیملی کا مشن ہے صحت کے حوالے سے علاقے میں جلد خوشخبری سنائی جائے گی جس پر مشاورت جاری ہے،انہوں نے سابق ڈائریکٹرپاکستان سٹیل ملز کراچی جنرل ریٹائرڈ ظہیر خان سے بھی ملاقات کی۔

چک مرزا، چوہدری عثمان وڑائچ اور چوہدری کامران وڑائچ کی عمرہ کی سعادت کے بعد وطن واپسی

some image

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔چک مرزا کی معروف سماجی شخصیت چوہدری عثمان وڑائچ اوران کے بھائی چوہدری کامران وڑائچ( جوکہ اسپین میں مقیم ہیں) گزشتہ روز عمرہ کی سعادت حاصل کر نے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ اسلام آباد آئیر پورٹ پر دوست واحباب نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر عثمان وڑائچ نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ مقامات مقدسہ کی زیارت سے دلی سکون حاصل ہو تا ہے انھوں نے دعا کی اللہ ہر مسلمان کو مقامات مقدسہ کی زیارت نصیب کر ے۔

some image

راجہ امتیاز کے فرزند کبیر امتیاز راجہ کو برطانیہ میں انڈر 19قومی کرکٹ میں نمائندگی کا اعزاز حاصل ہو گیا

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔یوسی چوآ خالصہ کے گاوں موہڑ نگڑیال سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد راجہ امتیاز کے فرزند کبیر امتیاز راجہ کو برطانیہ میں انڈر 19قومی کرکٹ میں نمائندگی کا اعزاز حاصل ہو گیا کبیر امتیاز راجہ نے اپنی شاندار اکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم انڈر 19میں اچھا کھلاڑی بن گیا اہل علاقہ نے اس کی شاندار کھیل اور برطانیہ میں اندڑ 19میں قومی کھلاڑی بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک چھوٹے گاوں سے تعلق رکھنے والا نوجوان بڑا کھلاڑی بن گیا اس کے عمدہ کھیل اور محنت رنگ لائی

چوآ خالصہ مین بازار میں صادقین ڈیکو ریشن سنیٹر اینڈ گفٹ شاپ کا افتتاح

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔ چوآ خالصہ مین بازار میں صادقین ڈیکو ریشن سنیٹر اینڈ گفٹ شاپ کا افتتاح بدست مخدوم سید حسن ناصر نقوی سجادہ نشین دربار حسینی ؑ چوآ خالصہ نے کیا اس موقع پر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی دکان کی برکت دعائے خیر سید آصف علی شاہ نے فرمائی اس موقع پر سابق مدرس محمد اسحق حیدری اور ان کے عزیز واقارب افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے رہے

وارڈ نمبر5 لنک روڈ کیلئے ایم پی اے راجہ محمد علی کی سفارش پر پچاس لاکھ کی گرانٹ سے تعمیراتی کام شروع

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ سابق نائب ناظم یوسی نلہ مسلماناں حاجی محمد مشتاق کیانی کی درخواست پر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ایم پی اے راجہ محمد علی نے دوبیرن تا سوہاوہ براستہ کیانی پورہ ڈھوک اعوان کی سفری مشکلات کو منتظر رکھتے ہوئے پچاس لاکھ کی خطیر رقم مختص کی تھی۔ علاوہ ازیں پنڈبینسو تا ڈھوک سوہاوہ21لاکھ کی گرانٹ سے کنکریٹ سڑک تعمیر ہو چکی ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر71لاکھ کی گرانٹ سے مذکورہ سڑک کی تعمیر کا کام مکمل ہو جائے گا۔ اب پچاس لاکھ کی گرانٹ سے مذکورہ آبادی کاتمام سفری مشکلات کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اس منصوبے کا فوکل پرسن سابق نائب ناظم حاجی مشتاق کیانی کو مقرر کیا گیا ہے۔ تعمیراتی کام شروع ہونے پر اہلِ علاقہ وارڈ نمبر5پنڈبینسو کے سماجی و سیاسی شخصیات نے اظہار تشکر کرتے ہوئے معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ایم پی اے راجہ محمد علی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

some image

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ جمعہ کے روز کلر سیداں اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف علمائے کرام اور مذہبی جماعتیں مکمل خاموش محکمہ ڈاک بازی لے گیا۔اعلیٰ حکام کی ہدایت پر جمعہ کے روزمحکمہ ڈاک کے تمام ملازمین نے اپنے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چوہدری عثمان وڑائچ اور کامران وڑائچ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس آ گئے۔عزیز و اقارب اور دوستوں نے اسلام آباد آئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

سید نذابت حسین شاہ کی کاوشوں سے ٹٹھی سیداں میں گھریلو سوئی گیس کے میڑوں کی تنصیب

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے ۔۔۔جنگل میں منگل ہو گیا ۔۔۔سید نذابت حسین شاہ کی کاوشوں سے ٹٹھی سیداں میں گھریلو سوئی گیس کے میڑوں کی تنصیب۔ میڑوں کی تنصیب کا افتتاح معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت حسین شاہ اور محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں نے کیا۔ ٹٹھی سیداں کہوٹہ شہر سے تقریبا8سے 10کلو میٹر فاصلے کی دوری پر ہے اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔اہلیان علاقہ کا وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی ،راجہ شوکت اقبال جنجوعہ اورمعروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت حسین شاہ کا تہ دل سے شکر یہ.۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل ہوتھلہ کے علاقہ ٹٹھی سیداں کی رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت حسین شاہ کی کوششوں سے یوسی ہوتھلہ کے علاقہ ٹٹھی سیداں میں سوئی گیس کے پائپوں کے بچھائی ،سوئی گیس کینکش سروس لائین کے بعدمیڑوں کی تنصیب کا افتتاح بھی ہوگیا ۔اس موقع پرمعروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت حسین شاہ، سردار مطلوب ، سید عاشق شاہ ،سید کفائت شاہ ، سردار جاوید سمیت دیگر اہل علاقہ بھی موجود تھے ۔اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت حسین شاہ نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا خاصہ ہے انشاء اللہ حلقے کی عوام وفاء کا بدلہ بھی وفاء کے ساتھ ہی دیں گئے اور آمدہ الیکشن میں شاہد خاقان عباسی ایک مر تبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگئے ۔

یوسی بیور کے علاقہ سانج اور تھاتھی کے لیے48لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یوسی بیور راجہ فیاض احمد کا عظیم کارنامہ یوسی بیور کے علاقہ سانج اور تھاتھی کی عوام کا صدیوں پرانا مسلہ حل کر دیا۔چیئر مین یوسی بیور راجہ فیاض احمد کی درخواست پر ایم پی اے راجہ محمد علی کی طرف سے یوسی بیور کے علاقہ سانج اور تھاتھی کے لیے48لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری ۔چیئر مین راجہ فیاض نے 48لاکھ کی خطیر گرانٹ سے راستے میں پڑھنے والے برساتی نالے پلی تعمیر کرا کرسانج اور تھاتھی کا سب سے پرانا مسلہ حل ہو گیا ۔ اہلیان علاقہ کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی چیئر مین پی اینڈ ڈی ایم پی اے راجہ محمد علی اورمعروف مسلم لیگی رہنماء و سیاسی وسماجی شخصیت چیئر مین یوسی بیور راجہ فیاض احمد کا تہ دل سے شکر یہ ۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل بیور کے علاقہ سانج اور تھاتھی کی طرف سے جانے والاراستہ جس میں ایک بہت پرانا برساتی نالہ پڑھتا تھا جس میں سے گزرنے کے لیے اہل علاقہ کوجوتے اتار کر پانی سے گزرناپڑھتا اور جب بارش ہوتی تھی تو اہل علاقہ کا بیور اور کہوٹہ سے زمینی راستہ کٹ ہو جاتا تھا عوام علاقہ یہ ایک بہت بڑا مسلہ تھا جس پر کسی بھی زمہ دار اور منتخب امیدوار کی نظر نہیں پڑھ رہی تھی جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا تھا سکول جانے والے بچوں ، بچیوں اورڈیوٹی پر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا تھا اپنے علاقے کی عوام کے اس مسلے کو دیکھتے ہوئے چیئر مین یوسی بیور راجہ فیاض احمد نے فی الفور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی چیئر مین پی اینڈ ڈی ایم پی اے راجہ محمد علی سے رابطہ کیا جس انہوں نے 4500000لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری جس پر چیئر مین راجہ فیاض نے 48لاکھ کی خطیر گرانٹ سے راستے میں پڑھنے والے برساتی نالے پلی تعمیر کرا کرسانج اور تھاتھی کا سب سے پرانا مسلہ حل ہو گیا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین راجہ فیاض نے کہا کہ میں ایم پی اے راجہ محمد علی کا اپنی طرف سے اور اپنی وارڈ کی عوام کی طرف سے شکریہ ادا کر تا ہوں جنہوں نے اتنی بڑھی گرانٹ جاری کی انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں اپنی یونین کونسل کے تمام پولنگ اسٹیشن سے راجہ محمد علی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراہیں گئے ۔

some image

روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ کے آنر راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کی طرف سے ہونہار طالبہ نازش نورین کونقد انعام اور تعریفی اسناد

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ کے آنر راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کی طرف سے ہونہار طالبہ نازش نورین کوانقد انعام اور تعریفی اسناد ۔پنڈی بورڈ کی طرف سے ہونے والے 5Thکلاس کے حالیہ امتحانات میں گورنمنٹ پرائمری سکول اسلوہا کی طلباء نازش نورین نے500نمبروں میں472نمبر لے کر ضلع راولپنڈی میں تیسری جبکہ تحصیل کہوٹہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔طلباء کے اعزاز میں روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ویلفیئر ٹرسٹ مواڑہ کے آنر ڈاکٹر سجاد جنجوعہ،ممتاز قانون دان راجہ سخاوت حسین ایڈووکیٹ، چیئرمین پنجاب ٹیچر ایسویشن ظفراقبال،صدر عاطف محمود ،نائب صدر عبدالرؤف عباسی سکول ٹیچر اسلوہامیڈیم فرزانہ کے علاوہ دیگر سکول ٹیچر ز اور علاقہ معززین نے شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہونہار طلباء نے یہ ثابت کر دیاکہ گورنمنٹ سکول کا معیار تعلیم کسی سے کم نہیں اساتذہ کی محنت اور طلباء کی لگن نے آج نہ صرف سکول بلکہ تحصیل اور ضلع میں نام روشن کر کے ایک مثالی کردار ادا کیااسکے لئے اساتذہ ،طلباء مبارک باد کے مستحق ہیں ۔تقریب میں چیئرمین ویلفیئر ٹرسٹ مواڑہ ڈاکٹر سجاد جنجوعہ نے ہونہار طلباء کو شیلڈ اور نقد انعام جبکہ سکول ٹیچر ز کو تعریفی اسناد دی۔اس موقع پر نازش نورین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی میں والدین اور ٹیچر فرزانہ کا نمایاں کر دار ہے انہوں نے اپنی کامیابی کو ٹیچر کے نام کیا نازش نورین نے کہا کہ مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں اپنی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شُکر ادا کر تی ہوں ۔

some image

مولانا حافظ خالد نقشبندی ، قاری اجمل اور معروف سیاسی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ نے عمرے کی ادائیگی کی سعادت حاصل کر لی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ جماعت اہلیسنت کے ممتاز عالم دین مولانا حافظ خالد نقشبندی ، قاری اجمل اور معروف سیاسی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ نے عمرئے کی اداہگی کی سعادت حاصل کر لی ۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیدا ں کی ممتاز مذہبی شخصیت جماعت اہلیسنت کے ممتاز عالم دین مولانا حافظ خالد نقشبندی ، قاری اجمل اور معروف سیاسی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ نے عمرئے کی اداہگی کی سعادت حاصل کر لی۔حافظ خالد نقشبندی ، قاری اجمل اور راجہ تصدق جنجوعہ کوعمرئے کی اداہگی پر راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ، چیئر مین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سات ،راجہ شیر بہادر وائس چیئر مین یوسی مٹور ،راجہ بابو اقبال آف ممیام، راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ عباس پپو کونسلر ، ممبر پرریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے دلی مبارک باد پیش کی ہے ۔

some image

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

فیلڈ اسسٹنٹس محکمہ زراعت توسیع کے احتجاج میں سائل کنزرویشن فیلڈ ورکر اور ایپکا یونین راولپنڈی کا بھی مکمل تعاون اور شمولیت کا اعلان

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ فیلڈ اسسٹنٹس محکمہ زراعت توسیع کے احتجاج میں سائل کنزرویشن فیلڈ ورکر اور ایپکا یونین راولپنڈی کا بھی مکمل تعاون اور شمولیت کا اعلان جس سے فیلڈ اسسٹنٹس محکمہ زراعت توسیع کا احتجاج مزید تقویت اختیار کرگیا تفصیلا ت کے مطابق محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹس وزراعت انسپکٹرز گزشتہ آٹھ دنوں سے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال پر ہیں اور پورے پنجاب میں محکمہ زراعت سے متعلقہ تمام کام ٹھپ ہو کر رہ گئے گزشتہ روز سائل کنزرویشن ورکرز یونین محکمہ زراعت راولپنڈی ،ایپکا یونین راولپنڈی اور کسان اتحاد نے بھی زراعت توسیع کے فیلڈ اسسٹنٹس کے احتجاج میں شمولیت کا اعلا ن کردیا جس پر ایگریکلچر فیلڈ اسسٹنٹ ایمپلائیز یونین ضلع راولپنڈی کے صدر عتیق الرحمن ستی ،جنرل سیکرٹری آصف محمود ستی ، سرپرستِ اعلٰی امتیاز احمد ، فنانس سیکرٹری محمد قاسم حنیف ودیگر عہدیداران نے ان کا شکریہ اد ا کیا اور اس موقع پر انھوں نے کہا کہ فیلڈ اسسٹنٹس اور زراعت انسپکٹرز کے مطالبات اگر جلد از جلد پورے منظور نہ ہوئے تو ہر مقام پر ان کاساتھ دیں گے اور اگر کوئی بھی آفیسر اس ہڑتا ل میں روڑے اٹکانے کی کوشش کرے گا تو وہ اپنے ساتھ ہونے والے کسی بھی ناخوشگوارواقعے کا خود ذمہ دار ہوگا عبد المجید جنرل سیکرٹری سائل کنزرویشن ورکر یونین راولپنڈی ڈویژن نے مکمل تعاون اور الحاق کا یقین دلایا بہت جلد ہڑتا ل کا دائرہ ضلعی لیول تک بڑھایا جائے ا ور اگلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی لاہور کا بھی گھیراؤ کیا جائے گا ایگریکلچر فیلڈ اسسٹنٹس وزراعت انسپکٹر ایمپلائز یونین ضلع راولپنڈی کے صدر عتیق الرحمن ستی اور جنرل سیکرٹری آصف محمود ستی نے مزید کہا کہ مطالبات کی منظوری اور ان کا نوٹیفیکیشن ہونے تک ہڑتا ل جاری رکھی جائے گی ۔

some image some image

تھانہ بنی گالہ کی حدود پنڈ بیگوال میں شریف شہری کی قیمتی اراضی پر قبضہ

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ سا بق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے جانے کیساتھ قبضہ مافیا پھر سرگرم ہو گیا تھانہ بنی گالہ کی حدود پنڈ بیگوال میں شریف شہری کی قیمتی اراضی پر قبضہ ، قبضہ گروپ کے سر غنہ طالب حسین نے عدالتی احکامات پاؤں تلے روند ڈالے، جعلی اشٹام پیپر کے ذریعے میرے ساتھ نو سربازی کی جا رہی ہے میں جدی مالک ہوں، قبضہ گروپ کے طالب حسین سے جان کا خطرہ ہے مذکورہ شخص نے پنڈ بیگوال میں خوف کی کیفیت طاری کر رکھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار محمد تنویر نے میڈیا کو اپنی داستان غم سناتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نو سربا اور قبضہ گر و پ کا سر غنہ طالب حسین آئے روز میرے خلاف جھوٹی درخواستیں دے کر مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا ہے قبضہ گروپ کے سر غنہ طالب حسین گروپ میں محمد شکیل نامی خطرناک لوگ بھی شامل ہیں اور گروپ کیوجہ سے علا قے خوف کی کیفیت طاری ہے محمد تنویر نے آئی جی اسلام آباداور مقامی پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور قبضہ گروپ کے طالب حسین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور قبضہ گروپ سے نجات دلائی جائے۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

ڈی ایس پی گوجرخان سردار بابر ممتاز کی ہدایت پر پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی تیز کر دی منشیات فروش گرفتار

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ڈی ایس پی گوجرخان سردار بابر ممتاز کی ہدایت پر پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی تیز کر دی منشیات فروش گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی اور ڈکیت گینگ کے ارکان بھی گرفتار کر لئے گوجرخان سرکل کے تینوں تھانوں جاتلی، مندرہ اور گوجرخان میں پولیس کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ منشیات فروشی ، قماربازی کا مکمل خاتمہ کیا جائے ڈی ایس پی کی صحافیوں سے گفتگو،گوجرخان پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران دو ڈکیت ،منشیات فروش اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیاڈی ایس پی سردار بابر متماز نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے صندل گینگ کے بدنام زمانہ منشیات فروش یاسر حسین ولد عاشق حسین کو گرفتار کرکے اس سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ملزم کے خلاف 9Cکے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ڈکیتی کی دو الگ وارداتوں میں دو ملزمان محمد وقاص ،نعمان احمد کو گرفتار کرلیا جبکہ چوری کے مقدمہ کے ملزم محمد اخلاق اور اقدام قتل کے اشتہاری ملزم محمد فیصل کو بھی گرفتار کرلیا ہے

some image

اسلام پورہ جبر نزد گورنمنٹ ہائی سکول پیم روڈ چونتری میں جامع قادریہ رضویہ تنویر اسلام دینی درسگاہ کا ایک شاندار افتتاح

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے)۔۔۔۔مورخہ 18اپریل بروز بدھ بعد از نماز عشاء بمقام اسلام پورہ جبر نزدیک گورنمنٹ ہائی سکول پیم روڈ چونتری میں جامع قادریہ رضویہ تنویر اسلام دینی درسگاہ کا ایک شاندار افتتاح زیر سرپرستی محمد مظفر جماعتی،علامہ محمد بلال ،راجہ پرویز وارثی ،حاجی صوفی محمد خان ،خواجہ محمد رمضان ہورہا ہے جس میں تلاوت قرآن پاک قاری محمد قلزم ظہیر نعیمی اور خصوصی نعت انجم ریاض نقشبندی کی ہو گی جبکہ مفتی علامہ محمد حسیب ،پروفیسر نثار الرحمن صدیقی ،علامہ حافظ محمد قادری کامران،علامہ نعمان مدنی ،علامہ حافظ محمد اشفا ق کے علاوہ خصوصی خطاب عالمی شہرت یافتہ مفکر اسلام حضرت علامہ مولانا مفتی حنیف قریشی خطیب اعظم راولپنڈی کا ہوگا محفل کے اختتام پر لنگر کا خصوصی انتظام ہو گا اس پاکیزہ محفل میں ہر خاص و عام کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔

پاکستان عوامی تحریک اسلام پورہ جبر کے آفس میں ایک مشاورتی اجلاس

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے)۔۔۔۔پاکستان عوامی تحریک اسلام پورہ جبر کے آفس میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی سلطان نعیم کیانی ،ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن راولپنڈی انار خان گوندل ،ریاض حسین جنرل سیکرٹری عوامی تحریک گوجرخان ،ریاست قادری ناظم عوامی تحریک گوجرخان ،محمد ہارون،ناظم دعوت عوامی تحریک گوجرخان ،ملک شفقت اعوان نائب صدر عوامی تحریک گوجرخان ،شیخ عبدالقدوس ،مرزا زاہد حفیظ قاضیاں،حاجی حنیف تھاتھی،ماسٹر حمید ،ماسٹر ساجدبورگیاں ،حافظ اسحاق ،نزاکت سیفی اور دیگر عوامی تحریک یوسی قاضیاں ،تھاتھی ،بیول ،جبر ،جنڈ مہلو کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں 2018کے جنرل ایکشن کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور حکمت عملی بنائی گئی اس موقع پر سلطان نعیم کیانی نے کہا آمدہ جنرل الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گئے عام انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جا رہی ہے اور پورے ملک میں عوامی تحریک بھرپور تحریک سے الیکشن لڑئے گی عوامی تحریک ملک کی بڑی جماعت بن چکی ہے الیکشن 2018میں واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی ۔

احسن فراز کی دعوت ولیمہ کی تقریبات بیول میں منعقد ہوئی سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی شرکت

some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم افتخار وارثی) ----پیپلز پارٹی بیول کے بزرگ راہنما لالہ شبیر کے بیٹے فراز احسن شبیر کی دعوت ولیمہ کی پُر وقار تقریب اُن کی رہائش گاہ بیول منعقد ہوئی جس میں سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ، پی ٹی آئی کے راہنما چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ، پیپلز پارٹی گوجرخان کے نائب صدر چوہدری محمود، چیئرمین عباس، چوہدری خورشید، افضل کیانی ، ڈاکٹر طارق،مسلم لیگ ن کے صدر چوہدری مزمل، چوہدری وحید،پیپلزپارٹی بیول کے صدر حافظ عمران منظور،سابق صدر آر یو جے گوجرخان چوہدری اخلاق،ڈاکٹر شعیب ، چوہدری ضیاء، ملک فیاض، کامران کامی، چوہدری اورنگزیب، چوہدری امجد عباس یوکے ، شیراز وارثی، راجہ صفدر، ملک شعیب، اساتذہ کرام ، تاجروں ، صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دولہا کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

نئی نویلی دلہن کی موت معمہ بن گئی۔ دلہن کی بہن کوثر عباس نے الزام لگایا ہے کہ سسرال والوں نے صائمہ کا قتل کیاہے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ نئی نویلی دلہن کی موت معاملہ معمہ بن گئی۔آٹھ مارچ کو کوٹ ہتھیال بھارہ کہو کی رہائشی دوشیزہ صائمہ کی شادی عرفان محمود سے ہوئی۔ شادی کے تیسرے روز صائمہ کی پر اسرار موت واقع ہوگئی، دلہن کی بہن کوثر عباس نے الزام لگایا ہے کہ سسرال والوں نے صائمہ کا قتل کیاہے۔رات کو دو بجے والدہ کو کال پر صائمہ کی چیخیں سنائی گئیں بہن کے مطابق اس کا گھر صائمہ کے گھر سے پانچ منٹ کی مسافت پر ہے لیکن ساری رات نہیں بتایا گیا کہ آپ کی بہن بیمار ہے۔صبح جب مجھے بتایا گیا کہ صائمہ بیمار ہے اس وقت تک اس کی موت ہو چکی تھی، پوسٹ مارٹم کے لئے قبر کشائی بھی نہیں کی جا رہی، اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ ر اولپنڈی پولیس ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے، ڈی سی اسلام آباد کے حکم کے باوجود قبر کشائی نہیں کی جا رہی۔ ادھرخاوند کا موقف ہے کہ اہلیہ کی طبیعت اچانک خراب ہوئی تھی،جس پر گھر والے سورۃ یاسینٰ اور دیگر قرآنی آیات پڑھتے رہے لیکن ڈاکٹر کو نہیں بلایا۔ اس سلسلے میںاسسٹنٹ کمشنر فیصل سلیم نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے لئے درخواست بھیج دی ہے اب ڈاکٹر کا انتظار ہے۔

 

راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کی حدود میں بلانقشہ وخلاف نقشہ کمرشل تعمیرات کی سرپرستی کرنے والے عملے کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کی حدود میں بلانقشہ وخلاف نقشہ کمرشل تعمیرات کی سرپرستی کرنے والے عملے کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہونے کے بعد بظاہر یہ امید پیدا ہو گئی تھی کہ اب شہر میں غیرقانونی تعمیرات میں کچھ کمی ہوگی اور ان غیرقانونی تعمیرات سے خزانے کو نقصان کے علاوہ طرح طرح کی جن قباحتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان سے بھی شاید نجات ملے گی، مگر ایسا نہ ہو سکا۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے مری روڈ پر رابی سینٹر سمیت چھ بڑے بڑے پلازوں کی بلانقشہ تعمیر اور کمپلیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر کارپوریشن کے متعدد افسران و اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اور پلازہ مالکان کیخلاف بھی کارروائی کی تھی اور اس وقت بھی محکمہ نے 26فروری کو جاری کردہ سمن میں مزید سات پلازوں کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے جن میں کالج روڈ پر واقع تاج محل پلازہ، لیاقت روڈ پر نشاط سینما کے سامنے خستہ حال مارکیٹ کے اوپر کمرشل تعمیرات، پیرودھائی کے علاقہ میں خٹک سی این جی کے عقب میں غیرقانونی فیکٹری کی تعمیر، چاندنی چوک کمرشل مارکیٹ والی سڑک پر غیرقانونی پلازہ کی تعمیر، آریانہ ہوٹل کے ساتھ گلی میں 30مرلے کی غیرقانونی مارکیٹ، مری روڈ پر گل نور مارکیٹ کے سامنے مارکیٹ کی تعمیر اور کمیٹی چوک پر غیرقانونی پلازہ کی تعمیر شامل ہے۔ ان غیرقانونی تعمیرات کے حوالے سے میونسپل آفیسر پلاننگ شہزاد حیدر، میونسپل آفیسر ریگولیشن شہزاد گوہر، بلڈنگ سپرنٹنڈنٹ حاجی محمد افضل اور انسپکٹروں غضنفر اللہ، ملک صادق، فیاض اور صحبت خان سے بظاہر انکوائری ہو رہی ہے، مگر یہ سب کچھ ہونے کے باوجود دوسری طرف صورتحال یہ ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بلانقشہ وخلاف نقشہ تعمیرات کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئی ہیں، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ فرق صرف اتنا پڑا ہے کہ اب رشوت کے دام دگنے ہوگئے ہیں اور اب چوتھا حصہ پوچھنے والوں کیلئے بھی رکھا جاتا ہے۔ ادھر میونسپل کارپوریشن میں ایک ماہ قبل تعینات ہونے والے نئے چیف آفیسر سید شفقت رضا نے پندرہ مارچ کی صبح جب دفتر کا پہلا دورہ کیا تو عملے کو غائب پاتے ہوئے انہوں نے برہمی کا اظہار کیا تھااور تعمیری باتیں کر کے یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ اب ایسے نہیں چلے گا مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی باتیں صرف باتوں کی حد تک تھیں سب کچھ ویسے ہی ہو رہا ہے جیسے ہوتا تھا وہی غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کی بھرمار، البتہ اتنی تبدیلی ضرور آئی ہے کہ پہلے ڈھوک رتہ پل کے ارد گرد سڑک پر کھڑی فی ریڑھی سے تین ہزار روپے لئے جاتے تھے جو اب پانچ ہزار روپے ہو گئے ہیں۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

ضلعی ایلیمنٹری بورڈ میرپور کے سالانہ امتحانات کے نتائج آگئے ہیں نتائج میں سرکاری تعلیمی اداروں کے پول کھل گئے ہیں

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ کس کے ہاتھوں پر اپنی ناکامی تلاش کروں؟ بلند معیار تعلیم کا دعویٰ کرنے والے حکومتی وزراء پر؟ افسران بالا جو سب کچھ جاننے کے باوجود خاموشی اختیار کرتے ہیں؟ تعلیمی اداروں کے اندر اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کی بجائے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھنچانے والوں پر؟تفصیلات کے مطابق ضلعی ایلیمنٹری بورڈ میرپور کے سالانہ امتحانات کے نتائج آگئے ہیں نتائج میں سرکاری تعلیمی اداروں کے پول کھل گئے ہیں تحصیل ڈڈیال کے تمام گرلز اور بوائز ہائرسیکنڈری اور ہائی سکولز جن کے نتائج مقام عبرت ہیں شاہد ہی حکومت وقت ،محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران اور صوبدیدی عہدوں پر برجمان اور خوشنودی کرنے والے افسران سمیت دیگر اپنی ذاتیات سے باہر نکل کر عملی طورپر محکمہ تعلیم کی خدمت کریں محض نعرہ ہی نہیں بلکہ عملی طور پر اس پیغمبری شعبہ کی خدمت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی جبکہ اس مقدش پیشے کی آڑ لیکر اس کو بدنام کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں۔ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری کٹھاڑ دلاور خان کی جماعت 8th کل 15 طالبات شامل امتحان ہوئیں شامل امتحان میں سے صرف 03 طالبات ہی پاس ہو سکیں جبکہ 12 فیل ہیں جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کنڈور کی جماعت 5th کی 11 طالبات شامل امتحان ہوئیں ان میں سے 02 پاس جبکہ 09 فیل ہوئیں ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بٹلی کی تعلیمی صورت حال یہ ہے کہ ادارہ کی طرف سے جماعت 5th کے صرف 04 طلباء نے امتحان دیا اور چاروں فیل ہوگئے ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بہاری جماعت 5th کے 10 طلباء شامل امتحان ہوئے ان میں سے 02 پاس جبکہ 08 فیل ہوئے ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سملوٹھہ جماعت 5th کے 05 طلباء میں سے 01 پاس جبکہ 04 فیل، ضلعی ایلمنٹری بورڈ میرپور کے زیر انتظام جماعت 8th کے امتحان میں شرکت کرنے والوں میں گورنمنٹ بوائز ہائی بلوح کے 14 طلباء میں سے 02 پاس02, غیرحاضر اور 10 طالب علم فیل ہوئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سملوٹھہ کے 12 طالب علم شامل امتحان ہوئے ان میں سے 02 کامیاب ہوئے جبکہ 10 ناکام رہے ہیں یاد رہے کہ یہ تعداد صرف ریگولر طلباء و طالبات کی ہے عمومی طور پر اساتذہ اپنے نتائج بہتر بنانے کے لیے بہت سارے طالب علموں کوقربان کرتے ہوئے ان کو پرائیوٹ کردیتے ہیں راجہ فاروق حیدر خان وزیراعظم آزادکشمیر، بیرسٹر افتخارگیلانی ،سیکرٹری تعلیم سمیت دیگر اعلیٰ احکام سپورٹر ور غیر سپورٹر کی عینک اتار کرکے مقدس پیشہ کوبدنام کرنے والے نکمے اساتذہ کا سختی سے محاسبہ کریں

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

Breaking news...Haji Abdul Rehman of Malik Pur passed away in Slough

some image

Slough; Haji Abdul Rehman of village Malik Pur, Samot has sadly passed away, namaz e janaza will be held today Saturday 7th April after namaz e Asr (6.30pm) at Diamond road Masjid SL1 1RX, Burial will take place in Pakistan, For more information pls call Haji M Taj on 07737 798466.

تعزیت

Condolences

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پوٹھوہار پریس کلب کے چیف ایگزیکٹو کلیم اللہ بھٹی ایڈووکیٹ نے بار ایسوسی ایشن کے سینئر رکن مرزا خورشید اختر کی وفات پر گہرے غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی ہے

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے)۔۔۔۔چےئرمین یونین کونسل قاضیاں چوہدری ناصر تاج نے منجھوٹہ لالہ صفدر ،صوفی رفاقت کی والدہ اور رتالہ میں ڈاکٹر شعیب کی پھوپھی کی وفات پر ان کے رہاشگاہ پر جا کر مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے)۔۔۔۔مقامی صحافی اسلام پورہ جبر شیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخ نے گوجرخان بار کے سابق صدر مرزا خورشید ایڈووکیٹ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

Picture of the Day