Our _Blog_

Our Daily News

Saturday 7th January 2017

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

پاکستا ن اور چین کا مٹیاری سے لاہور کے درمیان ہائی کپیسٹی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا معاہدہ، 4 ہزار میگا واٹ بجلی ملے گی

China to build £1.2 billion power line across Pakistan

some image

لندن، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ۔۔۔۔۔۔ پاکستان اور چین کے درمیان ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن کا معاہدہ طے پا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں پاکستان اور چین کے مابین لاہور سے مٹیاری کے درمیان پہلی ہائی کپیسٹی ٹرانسمیشن لائن کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس پر ڈیڑھ ارب ڈالر لاگت آئے گی۔یہ لائن لاہوراورمٹیاری کے درمیان پاکستان کی پہلی ہائی کپیسٹی ٹرانسمیشن لائن ہوگی۔

چین ڈیڑھ ارب ڈالر لاگت سے لاہور اورمٹیاری کے درمیان ٹرانسمیشن لائن 2018 تک مکمل کی جائے گی۔ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے شمالی و جنوبی قومی گرڈ کو منسلک کیا جائیگا ،جس سے 4ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی آئندہ ڈیڑھ سال میں ممکن بنائی جائےگی۔یہ ٹرانسمیشن لائن پاکستان میں پرائیویٹ سیکٹر میں بچھائی جانے والی پہلی ٹرانسمیشن لائن ہو گی. 46 بلین ڈالر مالیت کا سی پیک منصوبہ کئی دیگر منصوبوں کی شمولیت سے 51 ارب ڈالر مالیت تک پہنچ چکا ہے

London; China’s State Grid Corporation is set to build a $1.5-billion (£1.22bn) power line across Pakistan to enable the transmission of 4,000 megawatts of electricity from the country’s north to south, the government said on Friday .

Pakistani and Chinese officials signed an investment agreement in Beijing the previous day to build the country’s first high-voltage, direct current (HVDC) line, according to a government statement. It was inked by Mohammad Younus Dagha, Pakistan’s secretary of water and power, and Shu Yinbiao, chairman of State Grid Corporation of China.

The high-capacity transmission line will be a key component in transmission infrastructure, the Pakistani government said. It will link the national grid between the southern town of Matiari, near a new power station, to Lahore city in the east some 1,000 kilometres (620 miles) apart.

Construction will begin later this month, and should take about 20 months, said a spokesman for the Pakistani prime minister’s office.

The project is the latest in a series of big Chinese investments, most of which fall under a planned $55 billion worth of projects for a China Pakistan Economic Corridor (CPEC).

The country has been struggling to provide enough power to its nearly 200 million citizens for years with widespread rolling blackouts in both rural and urban areas, and Prime Minister Nawaz Sharif has vowed to solve the crisis by 2018.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

برطانیہ میں یوم مقبول شہدائے چکوٹھی ۱۲ فروری کو بریڈ فورڈ میں منایا جائےگا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی شوکت مقبول بٹ ہونگے ۔ تمام آزادی پسند وں کو شرکت کی دعوت

Youm e Maqbool to be celebrated in Bradford on 12th Feb

وٹفورڈ برطانیہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)-----  برطانیہ میں شہید کشمیر مقبول بٹ اور شہدائے چکوٹھی کی برسی ان کے شایاں نشان ۱۲ فروری بروز اتوار برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں منائی جائیگی ۔ برطانیہ میں بسنے والے کشمیری خصوصا آزادی پسند وں کو اس تقریب میں شرکت دعوت دیتے ہیں تا کہ شہداء کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دیا جا سکے ۔ کیونکہ مقبول بٹ شہید ہی کشمیری قوم کی یکجہتی کی علامت ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے صدر محمود کشمیری اور جنرل سیکرٹری آصف مسعود نے مقبول بٹ شہید ڈے کے حوالے سے اخباری نمائندہ سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری ہر سال اپنے ہر دل عزیز شہید لیڈر مقبول بٹ کا یوم شہادت اا فروری انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔ بلکہ فروری کے مہینے کو ماہ مقبول کا نام دیا جاتا ہے اور سارہ ماہ تقاریب کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔ برطانیہ میں بھی جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کی جانب سے بریڈ فورڈ میں تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ہر مکتبہ فکر کی شخصیات اور آزادی پسند جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے تقریب میں شہید کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا جائےگا اور شہید کشمیر کے افکار اور جدو جہد جو کہ خالصتا ریاست جموں کشمیر کی وحدت ، آزادی خودمختاری ، خوشحالی اور غیر طبقاتی سماج کے قیام پر مبنی ہے پر روشنی ڈالی جائے گی ۔ تقریب میں بابائے قوم شہیدِ کشمیر حضرت مقبول بٹؒ کے علاوہ شہدائے چکوٹھی، لیاقت اعوان شہید ، فرخ قریشی شہید ، سجاد انجم شہید ودیگر شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں تیاریوں کے لئے مختلف برنچوں سے رابطے بھی کر رہے ہیں تا کہ تقریب کو یادگار بنایا جا سکے ۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

چوہدری نثار علی خا ن نے علاقے کی سیاست کو نیا رخ دیا

Ch Nisar Ali Khan has given new direction to polotics in Tehsil Kallar Syedan, Sheikh Sajid Ur Rehman

some image some image

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔وفاقی وزیر داخلہ کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمٰن نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خا ن نے علاقے کی سیاست کو نیا رخ دیا ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا اصولو ں اور شرافت کی سیاست کو فروغ دیا اور لوگوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب ڈھوک چوہدریاں بھلاکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت محمد ادریس نے کی۔ تقریب میں کونسلرز حق نوازآرائیں ،سردار عصمت اللہ ،جبران صفدر کیانی کے علاوہ سردار محمد آصف ،راجہ عبدالطیف بھی موجود تھے ،شیخ ساجد الرحمٰن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کوئی محدود کمپنی نہیں ہے اس میں نئے لوگوں کا آنا اشد ضروری ہے کارکن دل کشادہ کریں اور نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہیں انہوں نے کہا کہ بھلاکھر میں سکول کو اپگریڈ ہم نے کیا ساڑھے دس کروڑ کی لاگت سے کارپٹ روڈ تعمیر کی گئی سوا کروڑ کی لاگت سے بھلاکھر دودہلی روڈ تعمیر کی گئی 65 لاکھ کی مزید گرانٹ جا ری کر دی گئی ہے انہوں نے زور دیا کہ کارکن متحد ہو کر چوہدری نثار علی خان کے ہاتھ مضبوط کریں، مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری عبدالغفار نے کہا کہ مایو س لوگ ہی ن لیگ کو چھوڑ کر جا سکتے ہیں ایسا کرنے والوں کو جلد اپنی غلطی کا احساس ہو گا اور ان کی واپسی بھی ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ بھاری ترقیاتی گرانٹ کا تقاضا ہے کہ بھلاکھر کے عوام چوہدری نثارعلی خان کے دست و بازو بنیں ،چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،ضلع کونسل کے رکن کامران عزیز ایڈووکیٹ نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کی آمد سے قبل ہمارے علاقے پسماندگی میں ڈوبے ہوئے تھے آج ہم ترقی یافتہ شمار ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آج بروز ہفتہ کلرسیداں آئیں گے

Ch Nisar Ali Khan to address at TMA Kallar Syedan today

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آج بروز ہفتہ کلرسیداں آئیں گے وہ دن گیارہ بجے ٹی ایم اے ہال کلرسیداں میں بلدیاتی ارکان سے خطاب کریں گے جس کے بعد وہ مانکیالہ میں لیگی کارکنوں اور بلدیاتی چیئرمینوں اور ارکان سے خطاب کریں گے بعد ازاں وہ ترائیہ اور اڈیالہ بھی جائیں گے ۔

بھلاکھر سے دودہلی سڑک کی تعمیر مکمل ہو گئی سوا کروڑ کی لاگت آئی

Balakhar to Dodilli road completed with 1.25 Caror rps cost

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔بھلاکھر سے دودہلی سڑک کی تعمیر مکمل ہو گئی سوا کروڑ کی لاگت آئی ہے ،سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کونسلر مرزا عبدالرحمٰن نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی کھلی کچہری میں کیا تھا جس پر وزیر داخلہ نے سڑک کی تعمیر کے لیئے سوا کروڑ کی گرانٹ جاری کی مقامی لوگوں نے ذاتی زمینیں وقف کر کے سڑک کے لیئے کچا ٹریک بنا کر دیا جس پر کنکریٹ سڑک کی تعمیر مکمل کر لی گئی جس سے بھلاکھر اور دودہلی کے درمیان پہلی بار رابطہ قائم ہوا ،ا س سے قبل لوگ آنے جانے کے لیئے سروہا ،جوچھہ،چک،دھمالی اور سکوٹ کی مسافت طے کرتے تھے ۔

کلرسیداں اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش کسانوں کے چہرے کھل اٹھے

Farmers faces shine as rainfall in Kallar Syedan

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔کلرسیداں اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش کسانوں کے چہرے کھل اٹھے شدید گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے متعددی امراض کے خاتمے کے علاوہ گندم کی فصل اور باغات پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ۔

کلرسیداں سے پیر ودھائی روٹ پر بھی اے سی کوسٹر سروس شروع کی جائے

Public demand for AC bus service from Pir Dhoi to Kallar Syedan

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔کلرسیداں کے شہریوں نے کلرسیداں سے پیر ودھائی اے سی کوسٹر سروس کے اجراء کا مطالبہ کیا ہے شہریوں کے مطابق کلرسیداں سے راجا بازار اے سی کوسٹر سروس کی کامیابی کے بعد ضرورت اس امر کی ہے کہ کلرسیداں سے پیر ودھائی روٹ پر بھی اے سی کوسٹر سروس شروع کی جائے جس کے لیئے عوام چوہدری نثار علی خان کے اعلان کے منتظر ہیں ۔

کلرسیداں سے ملحقہ علاقوں میں ویگن مافیا کا راج ،کسی قانون کو خاطر میں نہیں لاتے منہ مانگا کرایہ وصول کیا جاتا ہے

Kallar Wagon transporters accused of behaving like mafia

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔کلرسیداں سے ملحقہ علاقوں میں ویگن مافیا کا راج ،کسی قانون کو خاطر میں نہیں لاتے منہ مانگا کرایہ وصول کیا جاتا ہے اور ویگن سروس اپنا روٹ بھی پورا نہیں کرتی ،کلرسیداں سے چوآخالصہ آٹھ کلومیٹر کا کرایہ تیس روپے کلرسیداں سے دوبیرن بارہ کلومیٹر کا کرایہ تیس روپے ،کلرسیداں سے سرصوبہ شاہ گیارہ کلومیٹر کا کرایہ پینتیس روپے وصول کیا جا رہا ہے ،یہاں پر چلنے والی گاڑیاں روٹ پورا نہیں کرتیں ان کی چھتوں پر بھی مسافر سوار کیئے جاتے ہیں اور ویگن مالکان نے مافیا کی شکل اختیار کر لی ہے جو سیکرٹری آر ٹی اے کے جاری کردہ کرایے نامے کو بھی قبول نہیں کرتے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کی جانب سے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہیدکی ۸۹ سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

Zulfiqar Ali Bhutto birthday celebrated by PPP Distt Rawalpindi

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔بھٹو ایک مشن کا نام ہے ،جس نے ملک کے لئے بے مثال قربانیاں دیں ،ہم اس مشن کو جاری رکھتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کو جاری رکھیں گئے،قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید کی ۸۹ سالگرہ کے موقع پر جیالوں کا خطاب ،جس میں جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب ندیم افضل چن،راجہ عمران اشرف،مرتضی ستی،سابق سٹی ناظم محمد اعجاز بٹ، چوہدری ظہیر سلطان،چوہدری سجاد علی سمیت رہنماؤں، کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی نے قائد ذوالفقار علی بھٹو کی ۸۹ سالگرہ کا کیک کاٹا اور دعا کی۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

کہوٹہ شہر میں موسم سرما کی پہلی بارش گھریلو سوئی گیس کی"چھٹی"۔چولہے ٹھنڈے پڑے رہے

Home gas supply hit on first day of rain fall in Kahuta region

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ شہر میں موسم سرما کی پہلی بارش گھریلو سوئی گیس کی"چھٹی"۔چولہے ٹھنڈے پڑھے رہے ۔عوام سردی سے سارا دن ٹھٹھرتے رہے ۔گیس ناں ہونے کی وجہ سے عوام فاقہ کشی کر نے پر مجبور ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں کی طرع کہوٹہ شہر میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ۔خشک سردی کی وجہ مختلف بیماریوں کا شکار عوام نے سکھ کا سانس لیا جبکہ بارش کی وجہ سے گھریلوں سوئی گیس بھی بلکل بند رہی گیس کی بندش کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر ناپڑھ رہا ہے شدید سردی میں مختلف پکوان بنانے کا خواب ادھورا رہ گیا ۔بارش کی وجہ شدید سردی رہی اور گیس ناں ہونے کی وجہ بچے ، بوڑھے سب پرشان رہے عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

قائد ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو جاری رکھیں گے

PPP supporters pledge to continue in to legacy of PPP leaders

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ بریسٹر ظفراقبال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کو اس وقت شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم لیڈر کی ضرورت ہے۔ جہنوں نے ملک کو ایک آہین اور قانون دیا پیپلز پارٹی شہید زولفقار علی بھٹو کے مشن کی تکمیل کیلئے اپنی کوشش جاری رکھے گئی ۔ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلزپارٹی کے بزرگ رہنماء رہنما بریسٹر ظفر اقبال چوہدری، پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی ٹو کے رہنما ء"فرزند پوٹھوہار" معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ شکیل کیانی، محمد خورشید خان اور سیاسی وسماجی شخصیت اشرف کیانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنان اپنے قائدین آصف علی زراداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور پی پی کیلئے ہر قربانی کیلئے ہر وقت تیار ہیں اپنے خون کے نذرانے بھی دیکر قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو جاری رکھیں گئے انہوں نے کہا کہ پاکستاں پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کیلئے ہر طبقے کی آواز بلند کی اور غریب عوام کے حقوق کی خاطر جھنگ لڑی ظالم آمر حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق کی آواز بلند کی غریبوں کو انکے حقوق کے بارے میں شعور دیا اسی لیے آج ملک کا غریب سر اٹھاکر جی رہا ہے

عوام نے حق سچ کی سیاست کا ساتھ دیا انشاء اللہ اب علاقے میں حقیقی تبدیلی آئے گی ۔ عبد الحمید مغل وائس چیئر مین یونین کونسل دکھالی

Abdul Hamid Mughal praises voters in UC Dhakali for their support

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ عبد الحمیدمغل نے اپنے بیان میں کہا کہ یونین کونسل دکھالی کی غیور عوام کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں جہنوں نے حقیقی طورپرسیاسی شعورکا ثبوت پیش کیا عوام علاقہ 5سمبرکا ایک دن ہمارے لیے نکالاانشاء اللہ اپنی ساری زندگی عوام علاقہ کے نام وقف کر تا ہوں ان خیالات کا اظہارحلقہ پی پی ٹو کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد الحمید مغل وائس چیئر مین یونین کونسل دکھالی نے اپنے دفتر میں صحافیوں اور علاقے کے معززین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع راجہ عابد آف کلانہ،محمد یاسیر، راجہ محمدراشد ،راجہ شان، ساجد محمود،مرزا اشتیاق احمد سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی ۔عبد الحمیدمغل نے کہا کہ میں بھورہ حیال، لونہ ،دکھالی، نوگراں،پیکاں،کلانہ ، کھرانگ سیداں،پکھڑال ،بٹوہا،سہالی، سروٹ اور یونین کونسل دکھالی کے دیگرعلاقوں کی غیور عوام کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں جہنوں 5دسمبر کو ایک مثبت فیصلہ کیا انشاء اللہ عوام علاقہ کو اس کے بہتر اثرات نظرآہیں گے ۔عوام نے حق سچ کی سیاست کا ساتھ دیا انشاء اللہ اب علاقے میں حقیقی تبدیلی آئے گئی ۔

حکومت پنجاب کے کئی سالوں سے جاری 17کروڑ کے دو میگا پراجیکٹ واٹر سپلائی اور سیوریج کے منصوبے کرپشن اور غبن کا شکار ہو گئے

Mega projects launched many years ago are being wasted due to negligence of elected members,

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ منتخب عوامی نمائندوں کی عدم دلچسبی کہوٹہ شہر میں حکومت پنجاب کے کئی سالوں سے جاری 17کروڑ کے دو میگا پراجیکٹ واٹر سپلائی اور سیوریج کے منصوبے کرپشن اور غبن کا شکار ہو گئے۔ بااثر سیاسی شخصیات کی پشت پناہی کیو جہ سے کہوٹہ شہر کی تقریباً60ہزار سے زائد آبادی نالے کا گندا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہے۔ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، محکمہ پبلک ہیلتھ راولپنڈی کی نااہلی اور کرپشن کا نوٹس لیں۔ کہوٹہ شہر کیلئے سیوریج کی مد میں کروڑوں کے فنڈز نہ صرف منظور ہوئے بلکہ فنڈز جاری بھی ہوئے مگر افسوس موقع پر منصوبے کا نام و نشان تک نہ ہے۔ سیوریج کے کاغذی منصوبہ کی تحقیقیات محکمہ انٹی کرپشن سے کرائی جائے۔ کہوٹہ شہر کی 60ہزار آبادی 15کروڑ کی گرانٹ خرچ ہونے کے باوجود موجودہ دور میں گندے نالے کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہے۔ شہریوں کو بغیر فلٹریشن کے مضرصحت اور گٹروں کا پانی سپلائی کیا جا رہا ہے۔ جبکہ کہوٹہ شہر کی 75فیصد سے زائد آبادی پانی کی سہولت سے بالکل محروم ہے۔ سیوریج اور واٹرسپلائی کی مد میں حکومت پنجاب نے پانچ سال قبل کہوٹہ شہر کیلئے میگا پراجیکٹ منظور کرتے ہوئے 17کروڑ کی گرانٹ ریلیز کی۔ محکمہ پبلک ہیلتھ راولپنڈی اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے سیوریج کی مد میں کروڑوں روپوں کی گرانٹ کرپشن اور غبن کا شکار ہو گئی۔ جبکہ واٹر سپلائی کیلئے کروڑوں روپے خرچ کر کے انتہائی ناقص کوالٹی کی موٹریں مہنگے داموں خریدی گئیں۔ تفصیل کے مطابق موجودہ دور میں بھی کہوٹہ شہر کی دونوں یونین کونسل اربن شمالی I، اربن جنوبیII کے ہزاروں شہری پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ گٹروں کا گندہ پانی اور انتہائی مضرصحت پانی سپلائی ہونے سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر ایک سروے کے دوران شہریوں نے بتایا کہ ہمارے محلوں دھپری، نئی آبادی، گلشن رضاکالونی، محلہ نوتو، پلنگڑی، بحریہ کالونی، چھنی، ادوالہ، گرڈاسٹیشن، ٹنگی، محلہ سخی سبزواری اور گردو نواح کے شہری علاقوں میں پانی کا نام و نشان تک نہ ہے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران 12کروڑ سے زائد گرانٹ واٹر سپلائی کی مد میں حکومت پنجاب محکمہ پبلک ہیلتھ کے زریعے جاری کر چکی ہے سیوریج کیلئے دو کروڑ سے زائد کے فنڈز بھی حکومت نے جاری کئے مگر کہوٹہ شہر میں سیوریج نام کی کسی شے کا وجود نہ ہے۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ گٹروں اور نالوں کا پانی گلیوں سڑکوں میں آنے سے نہ صرف چلنے میں دشواری بلکہ بدبو اور تعفن سے شہریوں کا جینا محال ہو چکا ہے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور سیوریج کے کروڑوں روپے کے فنڈز میں کرپشن اور غبن کرنے پر فل فور انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اتنے بڑے پیمانے پر کہوٹہ شہر میں کرپشن اور غبن کی وجہ سے نہ صرف شہری متاثر ہو رہے ہیں بلکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کیلئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن اور غبن کے خلاف جلد شہریوں کی میٹنگ بلا کر اس معاملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے گی۔

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

پوٹھوہار پریس کلب کے الیکشن 2017ء کے سلسلے میں یونائیٹڈ گروپ (قائم شدہ2007ء) نے تمام سیٹوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

United group submit registration papers for Pothohar press club elections in Gujar Khan

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پوٹھوہار پریس کلب کے الیکشن 2017ء کے سلسلے میں یونائیٹڈ گروپ (قائم شدہ2007ء) نے تمام سیٹوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے قبل گروپ کے رہنما اور سینئر صحافی فرزندعلی چوہدری نے پینل کے امیدواروں کا اعلان کیا جن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ان میں درج ذیل صحافی شامل ہیں سرپرست اعلیٰ ملک وزیر محمد، چیئرمین شہزاداحمد قریشی، وائس چیئرمین خان لیاقت، صدر عامر وزیر ملک، نائب صدر ظہیر اخترخواجہ، نائب صدر راجہ ارشد، نائب صدر مرزا رفعت، جنرل سیکرٹری ملک جاوید اقبال، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شہزادہ ارباب اعجاز، جوائنٹ سیکرٹری راجہ جاوید، فنانس سیکرٹری عامرنصیر قریشی، رابطہ سیکرٹری خاور کیانی، ایڈمن سیکرٹری راجہ فیصل کیانی، چیف ایگزیکٹو احمد نواز کھوکھر،مجلس عاملہ ملک خورشید،ملک اسد، ملک نصیر، شیخ صلاح الدین، محمد کلیم اللہ بھٹی، صاحبزادہ تصور شاہ، راجہ ضیاء، راجہ اقبال، چوہدری محمود، حکیم عبدالرؤف کیانی پوٹھوہار پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں سینئر صحافیوں کے باہمی صلاح مشورہ سے یونائیٹڈ گروپ کے رہنمامعروف صحافی فرزندعلی چوہدری نے پینل کا اعلان کر دیا

چہاری کلیال گوجرخان میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفی ؐ منعقد ہوئی

Millad celebrated in Chiharey Kalayal, Gujar Khan

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ متحدہ علماء المشائخ سپریم کونسل آف پاکستان تحصیل گوجرخان کے نائب صدر خلیفہِ اعظم خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری کی رہائش گاہ آستانہ سیّد شبیر بخاریؒ چہاری کلیال گوجرخان میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفی ؐ منعقد ہوئی جس میں سید جاوید شاہ بخاری، ۔محمد گلفراز چشتی،حافظ فیضان علی ،محمد نعمان علی اور حافظ یوسف نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیاجس میں خصوصی خطاب میں قاری سرفراز کلیامی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ گناہوں کو معاف کرنے والا ہے توبہ قبول کرنے والا ہے ربِ کریم توبہ کرنے والوں اور پاک وصاف بندوں کو پسند کرتا ہے رجوع کرنے والوں کی طرف متوجہ رہتا ہے بخشش کے طلب گاروں پر ابرِ رحمت برساتا ہے لغزشوں کو معاف فرماتا ہے توبہ ایک آگ ہے جو دل میں بھڑکتی ہے اور گناہوں کا زنگ دھونے کا آلہ کار بنتی ہے توبہ ایک درد ہے جو جگر سے جدا نہیں ہوتا توبہ اللہ تعالیٰ اور رسول کریم ؐ کی تعلیمات و احکامات سے روگردانی کو روکتی ہے اللہ تعالیٰ گناہوں کو معاف کرنے والا ہے توبہ قبول کرنے والا ہے وہ توہمیں خوب نوازتا ہے لیکن ہمیں ہی حقیقی معنوں میں اپنے عظیم الشان ربِ کریم کو راضی کرنا نہیں آتا سچی توبہ سے ہم دور ہیں خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری نے کہا کہ جس روز ہم گناہوں کی دلدل سے نکلنے کا ارادہ کر لیں گے اور سچی توبہ کے ساتھ اپنے ربِ رحیم سے رجوع کریں گے تو انشاء اللہ ایمان کی حلاوت روح کی گہرائیوں تک محسوص ہوگی جب کوئی بندہ توبہ کرتا ہے اور توبہ نبھاتا ہے اللہ پاک اس کی نیکیا ں قبول کرتا ہے گناہوں کو معاف کرتا ہے ہر گناہ کو نیکی میں بدل دیتا ہے

یونین کونسل جھنگی جلال کے حلقہ سے کسی مستحق کو ملازمت نہ دی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا

Protest planned if jobs are not given to locals in UC Jhangi Jalal

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ یونین کونسل جھنگی جلال کا ایک ہنگامی اجلاس راجہ صفدر حسین بھٹی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں راجہ شجاع حیدر، راجہ اعجاز حسین، راجہ زاہد الحسن، راجہ آزاد کیانی، راجہ زاہد حسین سمیت علاقہ بھر کی سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں متفقہ قرارداد میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے خالی آسامیوں کی بھرتی کے سلسلے میں درجہ چہارم سرکاری سکولز میں ملازمت کیلئے مقامی یونین کونسل سے ہی کسی بھی شخص کو ملازمت دی جائے نہ کہ کہیں اور دوردراز سے کسی کو یونین کونسل جھنگی جلال میں ملازمت دی جائے اگر یونین کونسل جھنگی جلال کے حلقہ سے کسی مستحق کو ملازمت نہ دی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا حکام بالا اور مقامی منتخب قیادت سے علاقہ بھر کے لوگ یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ یونین کونسل جھنگی جلال میں اس یونین کونسل سے کسی بھی شخص کو سرکاری ملازمت فراہم کی جائے

ٹریفک وارڈنز گوجر خان کی گزشتہ برس کارکردگی کی رپورٹ جاری

Traffic police in Gujar Khan publish annual report

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ٹریفک وارڈنز گوجر خان کی گزشتہ برس کارکردگی کی رپورٹ جاری وارڈنز نے بغیر نمبر پلیٹ اور دیگر خلاف ورزیوں پر پچاس لاکھ اسی ہزار روپے سے زائد رقم جرمانے کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرائی تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن سرکل گوجر خان نے اپنی گزشتہ برس کی کارکرگی کے اعداد و شما ر جاری کر دیئے ہیں جن کے کے مطابق وارڈنز نے گزشتہ برس 15567 گاڑیوں کا چلان کیا اور پچاس لاکھ بیاسی ہزار آٹھ سو روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی ان میں بغیر نمبر پلیٹ کے 950 موٹر سائیکل اور 50گاڑیاں تھانے میں بند کئے اس کے علاوہ غیر معیاری نمبر پلیٹ والی 6120 مختلف گاڑیوں کا چالان کیا گیا اعلامیہ کے مطابق انچارج سرکل محمد سہیل نے صرف دسمبر میں ایک لاکھ سینتیس ہزار روپے اور ڈیوٹی آفیسر جواد مرزا نے 40ہزارر وپے جرمانے کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرائے

سینئر نائب صدر راجہ محمد اقبال صراف کا صرافہ ایسوسی ایشن گوجرخان کی طرف سے دس لا کھ روپے کا عطیہ دینے کا اعلان

Sarafa association Gujar Khan to get 10 Lakh rps donation from Raja M Iqbal Saraf

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحصیل اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت بابو عبدالقدوس ٹی بی سنٹر میں منعقد ہوا جس میں آئندہ تین سال کے لئے انتظامیہ کی تشکیل نو کی گئی اس کے مطابق بابو عبدالقدوس صدر حاجی محمد اقبال صراف سینئر نائب صدر سید شیر شاہ نائب صدر اول ملک احتشام ایڈووکیٹ نا ئب صدر دوم سعیدین خان ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری مرزا عبدالرحمن جوائنٹ سیکرٹری حافظ افضال احمد فنانس سیکرٹری راجہ منور احمد ناز سیکرٹری نشرو اشاعت ان عہدیداران کی متفقہ منظور ی د ی گئی سابقہ تین سالہ کارکردگی کی رپورٹ سیکرٹری جنرل سعیدین خان ایڈووکیٹ نے پیش کی جس پر شر کا ئے اجلاس نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا فنانس سیکرٹری حافظ افضال احمد نے آمدو خرچ کی رپورٹ پیش کی جس کی متفقہ منظور ی دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ادارہ کی اپنی بلڈنگ بنائی جا ئے جس میں مریضوں کو تمام تر سہولیات میسر ہوں سینئر نائب صدر راجہ محمد اقبال صراف نے دس لا کھ روپے کا عطیہ صرافہ ایسوسی ایشن گوجرخان کی طرف سے دینے کا اعلان کیا با قی احباب نے بھی زیادہ سے زیادہ عطیہ حاصل کر نے کا وعدہ کیا

یونین کونسل راماں کا پہلا با ضا بطہ اجلاس گزشتہ روز چیئر مین مرزا عنا یت اللہ کی صدرات میں منعقد ہوا

Councillors and chairman hold first meeting at union council Raman

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ یونین کونسل راماں کا پہلا با ضا بطہ اجلاس گزشتہ روز چیئر مین مرزا عنا یت اللہ کی صدرات میں منعقد ہوا جس میں وا ئس چیئر مین سمیت کونسلر ز سے شر کت کی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے مرزا عنا یت اللہ کی کہنا تھا کہ عوام نے ہم پر اپنا بھر پور اعتماد کر تے ہو ئے ہمیں منتخب کیا تھا اب ہمارا فر ض ہے کہ ہم ان کے اعتماد پر پورا اتر تے ہوئے ان کے بنیادی مسا ئل کو حل کر یں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عوام کی خدمت کی عملی جذبہ رکھتے ہو ئے بلا تفر یق تر قیاتی کا موں کاسلسلہ جاری رہے انشا اللہ اپنے دور چیئر مینی میں یونین کو نسل راماں کے پسماندہ علاقوں میں ریکارڈ تر قیاتی کام ہو ں گے انہوں نے کہا کہ یو نین کونسل راماں ایک ادارہ ہے جس میں تمام فیصلے با ہمی مشاورت سے کیے جا ئیں گے انہوں نے کہا کہ پار لیمانی سیکر ٹیری راجہ محمد جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شو کت عز یز بھٹی کی کاو شوں سے تر قیاتی کام جاری ہے جس پر یو نین کونسل کے عوام ان کے شکر گزار ہیں اس موقع پر یو نین کونسل راماں کے وا ئس چیئر مین اورکونسلرز نے چیئر مین مرزا عنا یت اللہ پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا

some image

جاتلی اور گردونواح میں طویل خشک سالی کے بعد موسم سر ما کی پہلی بو نداباندی کسانوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے

Farmers joy at rainfall in Jatli and surrounding regions

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی اور گردونواح میں طویل خشک سالی کے بعد موسم سر ما کی پہلی بو نداباندی کسانوں کی مرجھائے چہرے کھل اٹھے سردی کی شدت میں اضافہ تفصیلات کیمطابق جاتلی اور گر دنواح میں گذشتہ کئی ماہ سے جاری خشک سالی کے بعد رب العزت نے اپنی مخلوق پر رحمت بر ستے ہوئے موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم خو شگوار اور انتہا ئی خنک ہو گیا گذ شتہ ماہ کے انتظار کے بعد آنے والی اس باران رحمت سے جہاں موسمی بیماریوں میں کمی ہوگی وہاں گندم کی فصل پر بھی اچھے اثرات مر تب ہوں گے ہلکی بارش سے خشک سردی میں کسی حد تک کمی واقع ہوئی

جاتلی طویل خشک سالی کے بعد موسم سرما کی پہلی بارش نے مندرہ چکوال روڈ پر پانی کی نکاسی کا نظام تباہ کر دیا

After rainfall water enters homes due to work on Mandra Chakwal road

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی طویل خشک سالی کے بعد موسم سرما کی پہلی بارش نے مندرہ چکوال روڈ پر پانی کی نکاسی کا نظام تباہ ہونے کے بعد بارشی پانی گھروں میں داخل ہوگیااور دوکانوں کے سامنے دریا کا روپ دھار لیا اہل مکین اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اعلی احکام سے پانی کی نکاسی کے لیے مناسب انتظامات کرنے اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے

نیشنل پریس کلب اسلام آباد2017 کے ہونے والے انتخابات میں جاتلی نشان حیدر پریس کلب اور دولتالہ پریس کلب کے صحافیوں کی شرکت

Jatli journalist participate in elections at National press club, Islamabad

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد2017 کے ہونے والے انتخابات میں جاتلی نشان حیدر پریس کلب اور دولتالہ پریس کلب کے صحافیوں کی شرکت نشان حیدر پریس کلب جاتلی کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی ، جنرل سیکرٹری پریس کلب دولتالہ صغیر احمد چوہدری ،راجہ ابو بکر ،چوہدری عامر مقبول ،یاسر مغل نے الیکشن میں حصہ لینے والے اُمیداواروں عامر بٹ ،افضل بٹ ،شکیل اور دیگر ممبران کے ساتھ ملاقات کی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ نشان حید رپریس کلب جاتلی کے صدر امجد حسین شاہ ،جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی ،راجہ ابو بکر ،راجہ پرویز اختر ،ملک مسعود ،ڈاکٹر یعقوب ،انور شمس اور دیگر ممبران کی جانب سے پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان 2017کے انتخابات میں بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیس کی ہے اور اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ پہلے کی طرح اب بھی یہ اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے

میاں اسلم سابق ممبر قومی اسمبلی و نائب امیر صوبہ پنجاب صوبائی سیاسی کمیٹی کے سیکرٹری میاں محمد رمضان نے دولتالہ کا دورہ کیا

Jammat e Islami senior figures visit Daultala region

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جماعت اسلامی الیکشن 2018میں کسی کے لیے میدان کھلا نہیں چھوڑے گی ملک پاکستان میں غربت کی بڑی وجہ کرپشن ہے پانامہ کیس میں جماعت اسلامی کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی حکمرانوں سمیت ہر کرپٹ ادارے اور شخص کا احتساب ہونا چائیے جماعت اسلامی ملک پاکستان میں اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے قوانین کا نفاذ پر یقین رکھتی ہے نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں محمد اسلم ، گزشتہ روز الیکشن مہم 2018کے سلسلے میں میاں اسلم سابق ممبر قومی اسمبلی و نائب امیر صوبہ پنجاب صوبائی سیاسی کمیٹی کے سیکرٹری میاں محمد رمضان نے دولتالہ دورہ کیا مسجد الھزال دفتر جماعت اسلامی میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ایک آئینی جمہوری جماعت ہے ضلع راولپنڈی کی تمام نشتوں پر جماعت اسلامی اپنے نشان پر الیکشن لڑے گی کرپشن نے پاکستان کو کھوکھلا کر دیا حکمران پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جماعت اسلامی احتساب اور اللہ اسکے رسول کے نظام پر یقین رکھتی ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جماعت فلاحی کاموں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جلد ہی چوہدری عابد ایڈووکیٹ کی زیر نگرانی ایمبولینس سروس کا�آغاز ہو گا دورے کے دوان ان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد امیر ضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی گروپ لیڈر راجہ محمدجواد تھے جبکہ میزبان وائس چےئرمین یو سی دولتالہ ٹو مرزا منیر مرزا تجمل حسین جرال چوہدری عابد ایڈووکیٹ و دیگر تھے۔

بیول اور اس کے گردو نواح میں موسم سرما کی پہلی ہی بارش سے سوئی گیس کا پریشر زیرو ،

First rainfall in Bewal region brings smiles on faces of farmers as gas supply pressure is brought down to zero

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) را جہ طارق ایوب۔۔۔۔ بیول اور اس کے گردو نواح میں موسم سرما کی پہلی ہی بارش سے سوئی گیس کا پریشر زیرو ، چولہوں میں دئے ٹمٹما نے لگے ۔بیول میں گزشتہ دن میں ہو نے والی بارش کے دوران دن کے وقت ہی سوئی گیس کی سخت بندش ہونا شروع ہو گئی جس سے سوئی گیس استعمال کرنے والے مایوس ہو گئے اہل علاقہ نے سوختہ لکڑیاں خریدنی شروع کر دیں اور جلد ہی سلنڈر ز میں گیس بھرائی شروع کر ادی تا کہ رات کے لئے کھانے کا بند وبست کیا جا سکے کیونکہ گزشتہ کئی دن سے خصوصاً شام کو کھانا پکانے کے وقت اور پھر صبح صبح کے اوقات میں گیس کا پریشر کم ہوتا تھا لیکن کل جیسے ہی تیز بارش کا آ غا ز ہو اتو دن کے اوقات میں سوئی گیس والوں نے صارفین کو تارے دکھا دئے اور گیس پریشر زیرو ہو گیا۔اہل علاقہ نے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی سے اور را جہ جاوید اخلاص سے خصوصی اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کی طرف تو جہ دی جا ئے

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) را جہ طارق ایوب۔۔۔۔ موسم سرما کی پلی بارش ، سردی کی لہر میں اضا فہ،کسانوں کے چہرے کھل اٹھے ۔بیول اور اس کے گردو نواح میں گزشتہ دن موسم سرما کی بارش ہو ئی تو ہر ایک خوش ہو گیا یہ بارش خطہ پوٹھوار میں تقریباً تین ،چار ماہ کے بعد ہو ئی جو کہ گندم کی فصل کے لئے بالخصوص بہت ہی اچھی رہے گی کیونکہ ماہ نومبر میں گندم کی بیجائی کر نے کے بعد بالکل بارش نہ ہو ئی تھی جس سے گندم کی فصل سخت متاثر ہو رہی تھی اور لوگ بارش کے خصوصی دعائیں کر رہے تھے لیکن بارش نہیں ہو رہی تھی اب نئے سال ہی میں موسم سرما کی پہلی بارش نے ایک طرف تو موسم کو سخت بدل دیا ہے اور سردی کی لہر میں اضا فہ ہو گیا وہاں یہی بارش کسانوں کے لئے ایک خوشخبری بن کر آ ئی ہے

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

کو ٹلی ستیاں کے فی میل ٹیچرز کی سنیا رٹی لسٹ ڈپٹی ڈسٹرک ایجو کیشن آفس فی میل کو ٹلی ستیاں میں آویزاں کر دی گئی

Senior list of female teachers in Kotli Sattian sent to Deputy education office

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔کو ٹلی ستیاں کے فی میل ٹیچرز کی سنیا رٹی لسٹ ڈپٹی ڈسٹرک ایجو کیشن آفس فی میل کو ٹلی ستیاں میں آویزاں کر دی گئی ،اعتراضا ت سات دنوں کے اندر جمع کروانے کی ہدا ئت تفصیلا ت کیمطا بق ڈپٹی ڈی او ز فی میل کو ٹلی ستیاں شازیہ عظمت کے حکم پرکو ٹلی ستیاں کے فی میل ٹیچرز کی سنیا رٹی لسٹ ڈپٹی ڈسٹرک ایجو کیشن آفس فی میل کو ٹلی ستیاں میں آویزاں کر دی گئی تحصیل بھر کے پرا ئمری ،ایلیمنٹری ،سیکنڈری اور ہا ئر سیکنڈری سکولو ں میں کا م کر نے والی پرا ئمری سکول ٹیچرز کی سنیا رٹی لسٹ 01-12-2016کی تعدا د کیمطا بق آویزا ں کر دی گئی ہے تحصیل بھر کی پرا ئمری سکولو ں کے ٹیچرز اپنے کوائف کی پڑتا ل کر لیں کو ئی بھی اعترا ض یا درستگی درکا ر ہو سات دن کے اندر اندر اپنی شکا یت تحریری طو ر پر ثبو ت اعتراض کے ہمرا ہ جمع کروا دیں

کو ٹلی ستیاں کی مختصر خبریں

Brief news from Kotli Sattian region

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ جما عت اہل سنت تحصیل کو ٹلی ستیاں کی تما م تنظیما ت کا مشترکہ اجلا س ،یا رسول اللہ ﷺ کے نا م پر نئی تنظیم کا اعلا ن ،سجا دہ نشین دربا ر عا لیہ بلا وڑہ شریف صا حبزادہ حق خطیب حسین علی با دشا ہ سرکا ر کو قا ئد اہل سنت نا مزد کر دیا گیا ،عشق رسول ﷺ کے فرو غ اور قر آن پاک کی تعلیما ت کو عام کر نے میں در پیش مسائل کا خا تمہ اور انسانیت کی خدمت اولین ترجیحی ہے نو منتخب قا ئد اہل سنت صا حبزادہ حق خطیب حسین علی با دشا ہ سرکا ہ سرکا رکا اجلاس سے خطا ب تفصیلا ت کیمطا بق جما عت اہل سنت تحصیل کو ٹلی ستیاں کی تما م تنظیما ت کا مشترکہ اجلا س زیر صدا رت سجا دہ نشین دربا ر عا لیہ بلا وڑہ شریف صا حبزادہ حق خطیب حسین علی با دشا ہ سرکا ر منعقد ہوا جسمیں تحصیل بھر کی تما م تنظیمو ں کے عہدیدا را ن،خطبا ء ،قراء و حفا ظ کرام اور عاشقان مصطفی ﷺنے کثیر تعدا د میں شرکت کی اجلا س میں یا رسول اللہ ﷺ کے نا م پر نئی تنظیم کا اعلا ن کیا گیا جس میں سجا دہ نشین دربا ر عا لیہ بلا وڑہ شریف صا حبزادہ حق خطیب حسین علی با دشا ہ سرکا ر کو قا ئد اہل سنت نا مزد کیا گیا علما ئے کرام نے اس عزم کا اعا دی کیا کہ وہ صا حبزادہ حق خطیب حسین علی با دشا ہ سرکا ر کی سر پرستی میں جما عت اہل سنت کے استحکا م اور عشق مصطفی ﷺ کے فرو غ کے لیے تمام اختلا فا ت بھلا کر ملکر کام کریں گے جس کے لیے کو ٹلی ستیاں کی تمام یو نین کو نسلوں سے علما ئے کرام کو تنظیم کاممبر نامزد کیا گیا اورایک کو آرڈینیشن کمیٹی بھی قائم کی گئی جو علما ئے کرام کے مسائل ، قرآن پاک کی تعلیما ت کو عام کر نے میں مسائل کی نشا ندہی کرے گی جس کے بعد صا حبزادہ حق خطیب حسین علی با دشا ہ سرکا ر کی سر پرستی میں ہی ان مسائل کا حل کیا جا ئے اس موقع پر صا حبزادہ حق خطیب حسین علی با دشا ہ سرکا ہ سرکا ر نے علما ئے کرام سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا عشق رسول ﷺ کے فرو غ اور قر آن پاک کی تعلیما ت کو عام کر نے میں در پیش مسائل کا خا تمہ اور انسانیت کی خدمت اولین ترجیحی ہے انہوں نے کہا مجھے کسی شہرت یا دولت کی کمی نہیں میرا مقصد صرف اللہ تعالی کے نا م کی سربلندی اور عشق مصطفی ﷺ کا فروغ ہے دنیا بھر میں محفل میلا د کا مقصد بھی یہی ہے کہ عشق مصطفی ﷺہی اصل ایمان ہے

ڈی لیمیٹیشن اتھا رٹی کا انوکھا فیصلہ ،وارڈ بنا دی مگراسمیں ووٹ کو ئی بھی شا مل نہیں انتخا با ت کا شیڈو ل بھی جا ری کر دیا گیا جا ری شیڈول بھی ملتو ی ہو نے کا خدشہ تفصیلا ت کیمطابق ، میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں میں نئی شامل ہونے والی پانچ وارڈز میں انتخا با ت کے لیے شیڈو ل جا ری ہونے کے بعد بھی التوا کا شکا ر ہو نے کا خدشہ ڈی لمیٹیشن اتھا رٹی کی جا نب سے بنا ئی جا نے والی وارڈز وارڈ نمبر 15رکھ درنو ئیا ں جہا ں کو ئی ووٹ بھی شامل نہیں جس پر الیکشن کمیشن نے نظر ثا نی کیے بغیر انتخا با ت کے شیڈول کا اعلا ن کر دیا عوام علا قہ اس امید پر تھے کہ وارڈ نمبر 15رکھ درنو ئیا ں میں میں دیگر 4وارڈز سے ووٹیں شفت کی جا ئیں گی مگر ایسا تو نہ ہوا اور انتخا با ت کے شیڈول کا اعلا ن کر دیا گیاجس کیمطا بق ان 5وارڈز میں 24جنوری کو انتخا با ت ہو نے ہیں مگر دو سری جا نب عوام علا قہ نے اس فیصلہ پر سخت تشویش کا اظہا ر کر تے ہو ئے عدا لت جا نے کا بھی فیصلہ کیا ہے .

عاطف جمیل ستی تحریک انصاف تحصیل کو ٹلی ستیاں کے سنےئرنائب صدر نامزد نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔ عاطف جمیل ستی نامزد ہو نے پر تحریک انصاف کے دیرانہ کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی یاد رہے کے عاطف جمیل ستی انٹرا پارٹی الیکشن میں تحصیل کے صدر کے مضبوط امیدوار تصور کیے جاتے تھے جنیں پارٹی کے دیرانہ کارکنان اور لیڈران کی حمایت حاصل تھی۔

ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس عطائر محمود نے سکول کیلئے جگہ وقف کرنے شخص کو چوکیدار کی پوسٹ پربھرتی نہ کرنے پر حکم امتناعی جاری کرتے ایجوکیشن اتھارٹی کے حکام سے جواب طلب کر لیامحمد تنویر نے راجہ شوکت ستی ایڈوکیٹ کے ذریعے رٹ دائر کی تھی جس پر ایکشن لیتے ہوئے حکام کوطلب کر لیا

Mirpur News

میرپور کی خبریں

بزم ادب کے ز یراہتمام منعقدہ تقریبات

Function held under Bazme Adab at high school, Dangri Bhadur

some image

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔۔ چودھری اللہ دتہ بسمل انچارج بزم ادب چودھری لعل حسین گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بہادر نے کہا ہے کہ طلبہ بزم ادب کے ز یراہتمام منعقدہ تقریبات میں حصہ لے کراچھے مقرر بن سکتے ہیں وہ اظہارخیال کرنے کے طریقے سیکھ سکتے ہیں اپنی صلاحیتوں کوبہترانداز سے بروئے کارلاسکتے ہیں اپنے اندرخوداعتمادی پیداکرسکتے ہیں مقررکے لئے خوداعتمادی بنیادی حیثیت رکھتی ہے اس لیے طلبہ کوبزم ادب کے پروگرامیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیناچا ہیے ا نہوں نے ان طلبہ کومبارک بادپیش کی جوجوش وخروش کے ساتھ بزم ادب کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیتے ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہار بزم ادب کے زیراہتمام منعقدہ ہفتہ وار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب صدر معلم محمدافضل چودھری کی نگرانی میں منعقدہوئی تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاجماعت ششم کے طالب علم محمدرمیض نے تلاوت کلام پا ک کی سعادت حاصل کی جماعت نہم کے طالب علم عماداصغر نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاجماعت ہفتم کے طالب علم عتیق ا لرحمن نے تقریرکی جماعت ہفتم کے طالب علم عثمان قدیر نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے

some image

آزادکشمیر کو ماڈل اسٹیٹ بنانے کا منصو بہ قریب کر لیا گیا , چوہدری محمد مسعود خالد ایڈووکیٹ

Azaad Kashmir to be made model state, Ch M Khalid advocate

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سینئر ممبر پالمنٹر ین سابق وزیر وزیر صحت چوہدری محمد مسعود خالد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پر وگرام کے ذریعہ آزادکشمیر کی موجود ہ حکومت وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حید ر کی قیادت میں آزادکشمیر کو ماڈل؛ اسیٹ بنانے کا منصو بہ قریب کر لیا گیا ہے ریاستی تر قی کیلئے ہر اضلاع نے سی پیک منصوبہ کے کے ذریعہ لوگوں کے مسائل جن میں رابطہ لنک سٹر کیں طبعی سہولیات تعلیمی اداروں کی بحالی بے روز گاری کا خاتمہ آزادخطہ میں گڈ گو رنس کی بحالی بے انصافی اور رشوت کر پشن کا خاتمہ اس حکومت کی اولین تر جیحات ہو گئی ان اخیالات کا اظہار انہوں نے حویلی بٹھار میں حاجی محمد یونس بٹھاروی کی طرف سے دیے گئے ایک بڑے استقبالیہ میں یو نین کو نسل چھتر و سیاکھ انکر خادم آباد سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقعہ پر مسلم لیگی نون کے راہنما ساجد نذیر چوہدری ظہور احمد آف چھتر وکے علاوہ مسلم لیگ کی ینگ یو نین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی حلقہ ایل اے ون چوہدری مسعودخالد ایڈووکیٹ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا میں اپنے سب ڈوثرن کے عوام کو یقین دلاتا ہو ں آپ کے مسائل تر جحی بنیادوں پر حل کر تا ہو ں میر ی اولین تر جیات ہیں اس خطہ کا پہلا مطالبہ دھان گلی سٹر ک اور سیاکھ روڑ تا ویلی بٹھا و تک پختگی بھی میر ی آپ لوگوں سے کمنونٹ ہے ان تمام منصوبہ جات پر جن میں کچھ منصوبہ جات پر کام شروع ہو چکا ہے میر ی یہ بھی خواہش ہے وزیر اعظم آزادحکومت راجہ فاروق حید ر کی خصوصی معاونت سے ڈڈیال کو براستہ بیلی بٹھار چاتہ ملحق پل سی پیک منصوبے کے بناکر میر پور ڈڈیال کی مسافت کو نہایت کم کر دیا جائے اس پل کی تعمیر سے ڈڈیال میر پور کا فصلہ صرف اور صرف 20 کلومیٹر رہ جائے گا جبکہ ڈڈیال سب ڈوثرن کو بھی اس پل کی وجہ سے صوبہ پنجاب دینہ سے ملادیا جائے گا اسطرح یہ پل جو اس علاقہ کا دیر نیہ مطالبہ ہے منگلا ڈیم کی تعمیر سے اس مسافت مزید اصافہ ہو گیا تھا تارکین وطن شہید کو اس پل کی تعمیر سے دینہ جہلم سے بھی منسلک کر دیا جائے گا منگلاڈیم اور تارکین وطن کی اس دھرتی کو ایک ماڈل سب ڈوثرن بناکر ان کے بنیادی مساہل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ آزادکشمیر حکومت کے سابق وزیر اوقاف ومذہبی امور ونائب مرکزی صدر پاکستان پیپلز پارٹی محمد افسرشاہد چوہدری نے کہا بانی پاکستان ایٹمی قوت عظیم اسلامی جموریہ پاکستان کے وزیر خارجہ شہید ذوالفقار علی بھٹوایک عظیم فلاسفر اور ایک ایسے راہنما تھے جس نے محنت کشوں کو آوازدی وہاں مزور طبقہ کو جینے کا حق دلایا پوری اسلامی امہ کو تیسری دنیاکا تصور دے کر پوری اسلام امہ کو ایک پلیٹ فارم جمع کر نے کا جو عندیہ دیا تھا تمام مسلمان ممالک ایک بلاک بنائیں تاکہ اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا جاسکے یہ وہ تاریخی شخصیت تھی جس نے اپنے وجود کو جہاں تسلیم کر ایا وہاں قوم کو ایک شعور دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 89سالگر ہ پر خطاب کر تے ہو ئے کیا سالگر ہ کی تقر یب میں ڈڈیال سب ڈوثرن سے ڈوثرنل صدر سابق ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ خواجہ محمد نذیر خان تحصیل صدر الطاف ارشد ملک محمد خان ارشد ملک سابق ایڈمنسٹر یٹر چوہدری محمد نواز شاہد گجر سابق سٹی صدر چوہدری ساجد گجر آف بھلوٹ کے علاوہ کارکنان پیپلز پارٹی نے شرکت کی ڈوثرنل صدر خواجہ محمد نذیز کی طرف سے سالگر ہ کا کیک کاٹا گیا اخر میں اس عزم کا اظہار کر تے ہوئے کہا قائد پر قربان پر لبیک کر تے ہو ئے پاکستان پیپلز پارٹی کو آزادخطہ میں ایک مضبوط قوت بنائیں گے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال پر یس کلب میں یوم حق خوداریت کے موقع پر ایک تقریب صدر ڈڈیال پر یس کلب منعقد ہو گی جس میں ڈڈیال پر یس کلب کی جنرل کو نسل کے سنےئر ممبران طارق عقیل چوہدری شجاع الر حمن عبد الغفور چغتائی خان گل خٹک کے علاوہ پر یس کلب کے دیگر عہدیدارن جنرل سیکر ٹر ی ظہیر احمد سپرؤ نائب صد ر چوہدری عبد الغفور ڈپٹی جنرل سیکر ٹر ی محمد مشتاق چغتائی سیکر ٹر ی مالیات چوہدری محمد الیاس نائب سیکرٹری عبد اللہ خان سیکر ٹر ی نشراشاعت عدنا ن شبیر نائب صدر سنےئر وقار بشیر نے شرکت کی اجلاس میں خطاب کر تے ہوئے صدر پر یس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق نے کہا آج کا دن 5جنوری بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے 68سال ہو گئے ہیں سلامتی کو نسل نے قردار یں سطح کر کے جو عہد کیا تھا آج بھارت اس قرادرں منحرف ہو چکا ہے کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ معروف سماجی تنظیم انجمن ندائے حق کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی کے شرکاء نے کتوں کا دنگل رُکوانے کامطالبہ کر دیا رمذمتی قرار داد پیش کر دی گئی ملک کو ترقی کی طرف لے جانے کے لیے ڈگریوں کی ضرورت ہوتی ہے کتوں مرغوں کی نہیں ۔ایڈمنسٹریشن یہاں سے کروڑوں روپے لوٹ کر لے گئی آزاد کشمیر کے اندر سے کرپشن ختم ہوجائے تو یہ دنیا کی سب سے امیر ترین ریاست بن جائے موجودہ حکومت کے سینئر وزیر نے خود ہی پیپلز پارٹی کی حکومت میں اسمبلی میں جانوروں کے دنگل پر پابندی لگائی اب اسے ڈڈیال کی ثقافت کہا جا رہا ہے موجودہ حکومت نے اپنے ہی بنائے گئے قانون کی دھجیاں بکھیر دی اداروں کو مضبوط کرنے کی بجائے ان کو کھوکلا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کتوں کی لڑائی کسی بھی صورت میں نہیں ہونے دیں اگر ہوئی تو بھرپور احتجاج پر تما م مکتبہ فکر کے لوگ متفق ۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو بند کیا جائے دو دن کی ڈیڈ لائن نہیں تو پہیہ جام ہڑتال اور دھرنا دینے کا اعلان سب ڈویثرن ڈڈیال میں فحاشی ، منشیات فروشی اور جوئے کے اڈے قائم ، کلکٹر میرپور بھلوٹ ، منڈی ، ٹھارہ ،ڈینگل کی زمینوں پر جو قیمت فی مرلہ کے حساب سے مقرر کی گئی نوٹی فیکیشن منسوخ کیا جائے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ، آئی جی آزاد کشمیر اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ان خیالات کا اظہار انجمن ندائے حق کے بانی خواجہ افتخار احمد صدیقی کی زیر صدارت میں بلائے گئے اجلاس سے سیاسی ، سماجی ،مذہبی ، بار ایسو سی ایشن پریس کلبز کے نمائندگان نے خطاب کرتے ہوئے کیا

some image some image

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

چوہدری جمشید کے والدین کریمین،تایا محترم و اہلیہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

Dua observed for late parents of Ch Jamshaid in Dhok Baba Baland, Choa Khalsa

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔ڈھوک بلندیاں چوآ خالصہ،چوہدری جمشید کے والد و والدہ محترمہ،تایا و اہلیہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں مولانا محمد سلیمان نقشبندی،چوہدری اختر علی،چوہدری عبد القیوم،چوہدری محمد شبیر،چوہدری صغیراحمد،پٹواری چوہدری عبد القدوس،ماسٹر چوہدری محمد تنویر،ماسٹر چوہدری محمد سلیم،چوہدری واجد علی، مشتاق احمد کھوکھر،چوہدری طارق محمود سمیت اہلیان گاؤں نے شرکت کی۔

چیئر مین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق احمد کے بڑے بھائی راجہ تجمل حسین عرف بھولاوفات پا گئے

Raja Tajamal Hussain brother of Raja Ishtiaq Ahmed, Chairman UC Mator passed away in village Thoa Khalsa

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق احمد کے بڑہے بھائی راجہ تجمل حسین عرف پولاوفات پا گے ۔ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاوں تھوہاخالصہ میں ادا کی گئی نمازے جنازہ میں خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد آف مٹور ،سابق ممبر ضلع کونسل حاجی راجہ منیر احمد ، وائس چیئر مین یونین کونسل مٹور راجہ توقیر المعروف راجہ شیر بہادر، چیئر مین یونین کونسل مواڑہ میجر (ر) راجہ عبد الروف جنجوعہ ، چیئر مین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی ، چیئر مین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی ، چیئر مین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی ،چیئر مین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی ، وائس چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ اسد محمود ستی ، مسلم لیگ ن یوسی ہوتھلہ کے جنرل سیکرٹری راجہ حفیظ احمد آسی،چیئر مین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین ، وائس چیئر مین یونین کونسل عبد الحمید مغل ،سیکرٹر ی یونین کونسل مٹوریٰسین قریشی ،سیکرٹری شمروز ، جنرل کونسلرزراجہ عباس پپو ، کونسلرراجہ اعجاز، کونسلرراجہ احمد نواز جنجوعہ، کونسلرراجہ عرفان سرور، کونسلرراجہ آصف نواز، کونسلرراجہ مالک داد،یوتھ کونسلرراجہ احتشام کاظم،راجہ حق نواز آف بملوٹ ، آل پاکستان ٹینکر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راجہ سعید احمد آف گھڑیٹ ، راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ بابو اقبال آف ممیام ،سابق نائب ناظم یوسی نارہ راجہ سجاد حیدر ،جنرل کونسلر یوسی دوبیرن خان طاہر ، حاجی راجہ غلام نبی آف تھوہا ،راجہ طارق سرور آف تھوہا ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سے کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔

جاتلی کے علاقہ ٹانویں میں صوبیدار ظفر کو سپرد خاک کر دیا گیا

Subaidar Zaffar passed away in village Tanvey in Jatli

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی کے علاقہ ٹانویں میں صوبیدار ظفر کو سپرد خاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق جاتلی کے علاقہ ٹانویں کا صوبیدار ظفر جو کہ ایس ایس جی کمانڈو میں اپنے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے بیماری کے باعث سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھے گزشتہ روز یہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ان کو پورے فوجی اعزا ز کے ساتھ سپر د خاک کیا گیا ان کی نمازہ جنازہ میں ایس ایس جی اور دیگر اداروں کے اعلی افسران و سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

تعزیت

Condolences

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔وزیر داخلہ کے معاونین خصوصی راجہ عبدالطیف،شیخ ساجد الرحمٰن نے مقامی صحافی جاوید اقبال کے گھر جا کر انکے والد محترم اور ڈاکٹر جنید سے ان کے کمسن بیٹے کی وفات پر دلی تعذیت کا اظہا ر کیا ہے ۔

Picture of the Day

Millad procession in Slough, Picture by Iftikhar Warsi

some image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk.

    Website admin
    some image