Our _Blog_

Our Daily News

Thursday 7th January 2016

  some image

شاہد صراف کی گزشتہ ہفتے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف سے خفیہ ملاقات

انہیں اپنی وفاداریوں کا یقین دلاتے ہوئے اپنی حمایت کی درخواست

راجہ جاوید اخلاص اپنے انویسٹر شاہد صراف کو بلدیاتی چیئرمین بنانے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار

PML-N leader Shahid Sarraf seeks PPP support from back door

Javed Ikhlas ready to go any length to get chairmanship for Shahid Sarraf

دولتالہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نجیب جرال ) شاہد صراف کا بلدیہ چئیرمین شپ کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ، جاوید اخلاص نے شاید صراف کے مد مقابل امیدواروں کو دستبردار کرانے کے لیے اگلے الیکشن میں پی پی تین سے ن لیگ کے ٹکٹ کی پیش کشیں شروع کر دیں ، دونوں روائتی سیاسی حریفوں کے یکجا ہونے پر سیاسی حلقوں میں تہلکہ مچ گیا، گوجرخان شہر سے بلدیہ کی چیئر مین شپ کی دوڑ میں شامل نومنتخب کونسلر شاہد صراف تین سال قبل مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے تھے، شاہد صرف نے گزشتہ ہفتے سابق وزیر اعظم پاکستان و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف سے خفیہ ملاقات کی اور انہیں اپنی وفاداریوں کا یقین دلاتے ہوئے اپنی حمایت کی درخواست کی، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے واحد کونسلر افتخار وزیر کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے کی گئی اس میں راجہ جاوید اخلاص کی مرضی بھی شامل ہے، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ راجہ جاوید اخلاص اپنے انویسٹر شاہد صراف کو بلدیاتی چیئرمین بنانے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں اوراسی لیے شاہد صراف کے مدمقابل ن لیگیوں سمیت دوسرے امیدواروں دست بردار ہونے پر آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ کی طرف سے صوبائی حلقہ پی پی تین کے ٹکٹ کی پیشکش کر رہے ہیں، ذرائع کے مطابق راجہ جاوید اخلاص نے جماعت اسلامی کے رُکن اور انکے دست راست سمجھے جانے والے قاضی شوکت محمود کے ذریعے شہر سے منتخب کونسلر ثاقب بیگ ایڈووکیٹ کو بھی چیئرمین شپ سے دست برداری کی صورت میں پی پی تین سے ن لیگ کے ٹکٹ کی باقاعدہ پیش کش کی ہے تاہم ثاقب بیگ نے یہ پیش کش ٹھکرا دی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز اشرف بھی اسوقت اس صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، وہ ایک طرف تو وارثی اور جاوید اخلاص کے درمیان حائل خلیج کو مزید وسیع کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، دوسری طرف پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں جانے والے سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ طارق کیانی کو بھی سبق سکھا کر انہیں کمزور کریں گے، شاہد صراف نے پرویز اشرف اور جاوید اخلاص کوالگ الگ اپنی وفاداریوں کا یقین دلارکھا ہے اور وہ اسے اپنا بندہ سمجھتے ہیں حالانکہ سب کو پتہ ہے کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا بندہ ہے، جاوید اخلاص اور پرویز اشرف دونوں ہی تحریک انصاف کے چوہدری عظیم طارق کیانی اور مسلم لیگ ن کے افتخار احمد وارثی کے مضبوط ہونے کو اپنے لیے سیاسی خطرہ سمجھتے ہیں اور انہیں نیچا دکھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف کو امید ہے کہ اگر وہ عام انتخابات میں رائے عامہ اپنے حق میں کرنے میں کامیاب ہوگئے تو شاہد صراف ماضی کی طرح ہوا کا رُخ دیکھ کر ان کے ساتھ آجائیں گے، واضح رہے کہ شاہد صراف کا ماضی اور سیاسی تاریخ بھی راجہ پرویز اشرف کی توقعات کے عین مطابق ہے، گوجرخان کے لوگ اس بات کے گواہ ہیں کہ پانچ مئی دوہزار تیرہ کو شہباز شریف گوجرخان آئے تو شہر کو پیپلز پارٹی کے جھنڈوں اور جھنڈیوں سے سجانے والے شاہد صراف کی کوٹھی پر گیارہ مئی کو ن لیگ کی فتح کا جشن منایا گیا تھا، گویا صرف ایک ہفتے کے اندر اپنے گھر کو دو مختلف پارٹیوں کے جھنڈوں سے سجانے والے شاہد صراف اب کی بار بھی ان ہی دوسیاسی شخصیات کو اپنی وفاداریوں کا یقین دلائے ہوئے ہیں اور دونوں اس پر یقین بھی کر چکے ہیں۔

Gujarkhan- Shahid Sarraf of PML-N met ex PM Pervaiz Ashraf of PPP in order to be elected as Chairman of Gujarkhan. This effort was made for only PPP councillor in Gujarkhan. Raja Jave Ikhlas is ready to go any length as he is offering the opponent of Shahid Sarraf to withdraw and receive PML-N ticket for PP-3 in coming election. On the other hand Pervaiz Ashraf beleives that Shahid Sarraf will come to PPP as according to his previous record. Javed Ikhlas and Pervaiz Ashraf, both beleives that Shahid Sarraf is sincere with them while he is only sincere with post.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

لنڈن میٹرو ( ٹیوب )میں 50 لاکھ پونڈ اور 1000 ہزار موبائل فون چوری کرنے والے گیارہ افراد کے ایک گینگ کو مجموعی طور پر 30 سال کے لیے جیل کی یاترہ پر بھیج دیا گیا۔

Mobile phone stealing gang arrested in London .

(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,زاہد مصطفی اعوان )لنڈن میٹرو ( ٹیوب )میں 50 لاکھ پونڈ اور 1000 ہزار موبائل فون چوری کرنے والے گیارہ افراد کے ایک گینگ کو مجموعی طور پر 30 سال کے لیے جیل کی یاترہ پر بھیج دیا گیا۔اس گینگ کا سربراہ نوید موشفق اس کی بیگم 36 سالہ اولیہ موشفق، 42 سالہ پرمجیت سنگھ کلرا، 24 سالہ حرمیت بھاٹیا، 55 سالہ پرتبل بھاٹیا، 20 سالہ نرموہن بھاٹیا، 31 سالہ رنجیت بھنگر، 41 سالہ مبارک کورسی، 28 سالہ احمد رضاء4 اور 43 سالہ ارجی سنگھ سیٹھی شامل ہیں۔ یہ گینگ دن 2 بجے سے شام 10 بجے تک کام کیا کرتے تھے۔جنہیں سی سی ٹی وی کی مدد اور انتہائی محنت سے برطانیہ پولیس کے 100 سے زائد افیسرز نے گھروں اور دکانوں میں ریڈ کر کے 143000 ہزار فون قبضہ میں لیے جن میں ایک ہزار چوری کے پائے گئے اور ایک گھر سے 23 ہزار پونڈ بھی برآمد کئے۔ڈھائی سال تک ان تمام چوروں کا پیچھا کیا گیا۔ ان سے چوری شدہ مال خریدنے والے اصلی دوکاندار جو یہ مال فروخت کرتے تھے کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ بارسلونا (زاہد مصطفی اعوان )بارسلونا میں معاشی بحران کے شکار پاکستانی فیملیز ہم سے رابطہ کر سکتی ہیں۔تعاون اور ملازمت دیں گے۔ان خیالات کااظہار ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے چیئر مین چوہدری محمد سلیم لنگڑیال نے راجہ شعیب ستی اور چوہدری امتیاز لوراں کے اعزاز میں ہو نے والی ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی جو ضرورت مند ہے اور اسے کا م چاہیے وہ مجھ سے رابطہ کرے ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کا با عزت کام دیں گے اور وہ خاندان جو معاشی بحران کی وجہ سے پر یشان ہیں اور گھر کا چولہا جلانا مشکل ہے وہ خاندان بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور با عزت طریقے سے اپنے گھر کا چولہا جلانے سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما محمد اصغر برھان آف سرگودھا کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

Mother of M Asghar Burhan, PTI leader France,passed away in Sargodha

پیرس(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,زاہد مصطفی اعوان )پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما محمد اصغر برھان آف سرگودھا کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں ۔نماز جنازہ آبائی گاوں میں ادا کر دی گئی ۔پی ٹی آئی فرانس کے صدر عمر رحمان ۔سکرٹری انفارمیشن امیتاز کدھر ۔چوہدری محمد افضال ڈھل بنگش۔طاہر اقبال ،بابر مغل ،عاصم ایاز آرائیں ،ناصرہ فاروقی ۔صحافی زاہد مصطفی اعوان اور دوسرے افراد نے اصغر برھان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

برطانیہ میں تعصب کی بنیاد پر نو عمر مسلمان لڑکی کو پندرہ برس سے زائد عمر کا ہونے کے شبے میں ویرانے میں زبردستی بس سے اتار دیا گیا

Teenage girls forces to get off the bus in Birmingham .

برمنگھم نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم شاہد محمود ھاشمی برمنگھم:برطانیہ میں تعصب کی بنیاد پر نو عمر مسلمان لڑکی کو پندرہ برس سے زائد عمر کا ہونے کے شبے میں ویرانے میں زبردستی بس سے اتار دیا گیا۔ برطانوی شہر برمنگھم میں مقیم پندرہ سالہ زہرا صادق اپنی دوستوں کے ہمراہ بس میں سفر کر رہی تھی۔ کنڈکٹر کے ٹکٹ مانگنے پر زہرا نے ٹکٹ دکھائی تو خاتون کنڈکٹر غصے میں آ گئی اور میک اپ ہونے کے باعث زہرا کو پندرہ برس کا ماننے سے انکار کر دیا جبکہ 35 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے زبردستی ویرانے میں بس سے اتار دیا۔زہرا کو شہر میں داخل ہونے کے لئے چار میل کا سفر تنہا پیدل طے کرنا پڑا۔ زہرا کے خاندان نے واقع کو تعصب قرار دیتے ہوئے نیشنل ایکسپرس بس سروس سے رابطے کی کوشش کی تاہم بس سروس کی جانب سے بات کرنے سے انکار کر دیا گیا۔

  • some image

    Tariq Parvez Birmingham

    برمنگھم نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم شاہد محمود ھاشمی پی پی پی کے سینئر راہنماچوہدری طارق پرویز بیول برمنگھم نے پی پی پی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ آج کل کے حکمران قائد اعظم اور قائد جمہوریت کے پاکستان کو جنگ کا میدان بنانا چاہتے ہیں۔ ہمیں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے فلسفے کو آگے لے کر چلنا ہے اسی کی بدولت ہم کامیابی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں سندھ سے 70 فیصد نشستیں جبکہ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں 45 فیصد نشستیں حاصل کیں ،پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،

  • some image

    Raja Zaffar ul Haq Kahuta

    دوبئی (نمأندہ پو ٹھوہار ڈاٹ کوم ۔ راجہ راشد جنجوعہ) ۔ سینیٹر راجہ محمد ظفراسینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کو ساتویں بار موتمر عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک بادلحق کو ساتویں بار موتمر عالمِ اسلامی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد۔ موتمرِ عالمِ اسلامی کے جنرل سیکرٹری کے عہدے کی مدت چار سال ہے۔ راجہ محمد ظفرالحق کو ساتویں بار جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ہے۔ راجہ محمدظفرالحق 24 سال سے اس عہدے پر فائز ہیں۔ ان کی اعلیٰ کارکردگی، دیانت اور شرافت کی اعلیٰ مثال پر عالمِ اسلام نے ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا ہے - دوبئی میں مقیم مسلم لیگ ن کے سینٔر رہنما اور سابق جوأنٹ سیکرٹری مسلم لیگ یوتھ ونگ راولپنڈی ثاقب محمود راجہ نے راجہ ظفرالحق کو ساتویں بار موتمر عالم اسلامی منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے اور کہا کہ راجہ صاحب ایک نیک اور فرض شناس شخصیت ہیں اور ان پر عالم اسلام کا اعتماد مسلم لیگ ن اور پاکستان کے لیٔے باعث فخر ہے ۔

  • some image

    Mohammad Khan Dewsbury

    کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما ملک محمد خان آف کلرسیدا ں شدید علیل ہو گئے انہیں ڈیوز بری کے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا احباب سے ان کی صحت یابی کے لیئے دعا کی اپیل کی گئی ہے ۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

گاؤں سہر میں ایک ہی رات میں چوروں کی چار گھروں کی تلاشی ،لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور نقدی چرا کر لے گئے

Four homes burgeled in village Sehar .

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)گاؤں سہر میں ایک ہی رات میں چوروں کی چار گھروں کی تلاشی ،لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور نقدی چرا کر لے گئے پہلی واردات ڈھوک مغلاں میں ہوئی جس میں ملزمان نے محمد ظہور ولد محبوب کے گھر سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور ایک لاکھ روپے نقد ،نوید ولد شرف دین کے گھر سے طلائی زیورات اور دس ہزار کی نقدی چرا کر ڈھوک راجگان پہنچے جہاں انہوں نے کبیر اور معروف کے گھر میں بکسوں کی تلاشی لی پارچات وغیرہ اٹھائے اور انہیں باہر راستے میں پھینک کر فرار ہو گئے ،کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

کلرسیداں پل کے ستونوں کی مرمت کے لیئے سوا تین کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے

Over 3 Karor rps estimate to repair Kallar bridge .

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلرسیداں پل کے ستونوں کی مرمت کے لیئے سوا تین کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے پنجاب ہائی وے کے مطابق کلرسیداں شہر میں واقع نالہ کانسی کے پل کو مضبوط بنانے کے لیئے اس کے تمام ستونوں کو کنکریٹ سپورٹ دی جائے گی علاوہ ازیں زمین پر بھی فرش بندی کر کے نکاسی آب کو مزید آسان بنایا جائے گا یاد رہے کہ برسوں قبل گہری کھدائی کر کے کلرسیداں پل کے ستونوں کو کمزور کر دیا گیا تھا ڈائریکٹر برجز پنجاب کے دورہ کلرسیداں میں پل کے ستونوں کی مرمت کی منظور دی گئی ۔

کلرسیداں سے ملک کے دیگر بڑے شہروں تک لوگو ں کو جدید اور معیاری بس سروس کی فراہمی کے لیئے پنجاب حکومت کو درخواست دے دی گئی 

Applicaion submitted for better transport service to other cities .

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلرسیداں سے ملک کے دیگر بڑے شہروں تک لوگو ں کو جدید اور معیاری بس سروس کی فراہمی کے لیئے پنجاب حکومت کو درخواست دے دی گئی ،راجا بازار سے کلرسیداں ایئر کنڈیشنڈ کوسٹر سروس چلانے والی کمپنی نیو دربار نے کلرسیداں کو ملک کے بڑے شہروں سے ملانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیئے کلرسیداں سے بہاولپور براستہ موٹروے شاہ پور ،شاہ جیونہ، جھنگ ،ملتان کے علاوہ سیالکوٹ ،لاہور ،فیصل آباد ،مردان،ایبٹ آباد اور پشاور کے روٹ پرمٹ کے اجراء کے لیئے سیکرٹری پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو باضابطہ درخواستیں دے دی ہیں جن کی منظوری سے ایئر کنڈیشنڈ بس سروس کا باضابطہ اجراء کر دیا جائے گا ،کلرسیداں کے شہریوں اور کاروباری افراد نے نئی سروس کے اجراء کے فیصلے کا زبردست خیر مقدم کیا ہے ۔

موضع بناہل میں چوری کے الزام میں رضا اور خلیل کے خلاف مقدمہ درج

Police case registered against fugitive Raza and Khalil in village Banhal .

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)چوری کے ملزمان ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے بھاگ نکلے کلرسیداں پولیس نے موضع بناہل میں چوری کے الزام میں رضا اور خلیل کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا تھا ملزمان نے سیشن جج عرفان سعید کی عدالت سے عبوری ضمانتیں کرا رکھی تھیں وہ توثیق کے لیئے عدالت گئے عدالت نے ضمانت مسترد کر دی تو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

کلرسیداں اور گردونواح میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ شیڈول کے ساتھ ساتھ فورس لوڈ شیڈنگ بھی جاری

load shedding along with force load shedding taking place in Kallar Syedan .

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلرسیداں اور گردونواح میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ شیڈول کے ساتھ ساتھ فورس لوڈ شیڈنگ بھی جاری کاروبار زندگی درہم برہم ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ایام سے آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں ،روات ،چوآخالصہ اور مٹور میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے شیڈول لوڈ شیڈنگ ختم ہوتے ہی فورس لوڈ شیڈنگ شروع ہو جاتی ہے جس سے طلباء کے علاوہ عام لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ویلڈنگ،ٹیلرنگ سے وابستہ لوگ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں آبنوشی اسکیموں سے پانی کی فراہمی ممکن نہیں رہتی اس طرح موسم سرما میں بھی بجلی کی مسلسل نایابی حکومت کی بدترین نااہلی کا سب سے بڑا ثبوت ہے وزیر اعظم نواز شریف 2018 کولوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا سال قرار دیتے ہیں وزیر بجلی خواجہ آصف اس کی تردید کر دیتے ہیں بجلی کی مسلسل بندش سے کلرسیداں شاہ باغ چوک پنڈوڑی کنوہا چوآخالصہ شاہ خاکی سموٹ دوبیرن کلاں سکوٹ اور دیگر علاقوں کے صارفین نے بدترین لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کیا ۔

کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے ملک کے معروف صنعتکار سیٹھ مطلوب حسین اسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Famous businessman Matloob Hussain of Kallar Syedan passed away in Lahore .

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے ملک کے معروف صنعتکار سیٹھ مطلوب حسین اسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے نما زجنازہ لاہور میں ادا کی گئی جس میں صوبائی وزراء صنعتکاروں کے علاوہ کلرسیداں بلدیہ کے نو منتخب ارکان عاطف اعجا زبٹ ،شیخ حسن ریاض ،طارق تاج ،صغیر بھولا ،سیٹھ عبدالرؤف اور دیگر نے شرکت کی ۔

امن وامان کی صورت حال بہترکرنے اور دیگراقدامات پر وزارت داخلہ مبارک باد کی مستحق ہے‘راجہ ظفرمحمود

Raja Zaffar Mahmood appluds situation of peace and harmony .

کلرسیداں(محمدجاویدچشتی‘نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام) نومنتخب جنرل ممبرمیونسپل کمیٹی کلرسیداں راجہ ظفرمحمودنے کہاہے کہ وزارت داخلہ کے اقدامات کی وجہ سے ملک میں امن وامان کی صورت حال بہت بہترہوئی ہے، گزشتہ دورحکومت میں ہرروزدھماکے ہوتے تھے جن میں بے گناہ انسانی جانیں ضائع ہورہی تھیں۔ میڈیاسے باتیں کرتے ہوئے انھوں نے مذیدکہاکہ کسی بھی وزار ت کی جانب سے یہ پہلاموقع ہے کہ ایک جامع کارکردگی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہے ، جس پر وزارت داخلہ مبارک باد کی مستحق ہے۔ انھوں نے کہاکہ انسانی سمگلروں، دہشت گردوں اور کراچی کاامن تباہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن پر پوری قوم چودھری نثارعلی خان کی ممنون احسان ہے اور ان کی درازی عمرکے لئے دعاگوہے۔

چوہدری محمد جمشید کے والدین اور اہلیہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ محفل کا اہتمام

Dua observed for late parents of Ch M Jamshaid in dhok Baba Baland .

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین،ڈھوک بابا بلند چوآ خالصہ،چوہدری محمد جمشید کے والد محترم،والدہ محترمہ اور اہلیہ مرحومہ و مغفورہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق نائب ناظم داؤد اکبر راجہ،محمد ظہیر راجہ، مولانا محمد سلیمان نقشبندی،چوہدری اختر،چوہدری عبد القیوم،چوہدری محمد شبیر،چوہدری صغیر احمد،چوہدری طارق،میاں شاہد حامد،ماسٹر تنویر،ماسٹر سلیم،چوہدری رضوان مقدم،حوالدار مشتاق،چوہدری واجد حبیب چوک سمیت دیگر نے شرکت کی۔

english news in detail

  • some image

    Ch M Farooq Saroha Chaudhrian

    سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،انوار الحق راجہ سے) میونسپل کمیٹی کے نو منتخب کو نسلر راجہ طارق محمود ایک متحرک سیاسی کا رکن ہیں، علا قائی مسائل کے حل کے لیے ان کی کو ششیں قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سروہا چوہدریاں سے معروف شخصیت اور کلر سیداں شہر کے تاجر چوہدری محمد فاروق نے نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ راجہ طارق محمود علا قے کے مسائل حل کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اہل علا قہ نے ان کو منتخب کر کے علا قے کے لیے ایک اہل نمائندہ کا چنا ؤکیا ہے۔انھوں نے کہاکہ راجہ طا رق محمود انشاء اللہ عوام کی تو قعات پر پو را اتریں گئے اور عوام کے انفرادی واجتما عی مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کر یں گئے۔

  • some image

    Ch Tasneem Majeed Shah Bagh

    شاہ باغ کلر سیداں (ملک یاسر نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم ) ماہر تعلیم ڈاکٹر اے کیو خان سکول سسٹم چوکپنڈوڑی کلر سیداں کیمپس کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری تسنیم المجید جو کہ ایمز سیکنڈری سکول کے ایگزیکٹو ہیڈ بھی ہیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فروغ تعلیم میری زندگی کا سب سے اہم مقصد ہے درس و تدریس سے لگاؤ فطری طور پر ہی میری شخصیت میں موجود تھا اس سے قبل بھی عسکری خدمات کے دوران بھی میں مطالعہ اور اپنی قوم کے نونہالوں کے حوالے سے فکر مند رہتا تھا میں نے اسی چیز کو ملحوض خاطر رکھتے ہوئے شعبہ تعلیم کا انتخاب کیا اور الحمداللہ ہمارے پاس ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایجو کیشن سسٹم جیسے قیمتی ادارہ تعلیم جس کا اپنا ایک باضابطہ پلان اور مشن ہے

  • some image

    Abid Zahidi Kallar Seydan

    کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) ممبر میونسپل کمیٹی کلر سیداں عابد زاہدی نے کہا ہے کلر سیداں کے عوام چوہدری نثار علی خان سے والہانہ محبت کرتے ہیں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کلر سیداں کے عوام کے ساتھ وفا نبھائی اور یہاں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروا کر اپنا حق نمائندگی ادا کر دیا بلدیاتی انتخابات میں کلر سیداں کے عوام نے چوہدری نثار علی خان کی شاندار خدمات کو اپنے ووٹ کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا میونسپل کمیٹی کلر سیداں میں چوہدری نثار علی خان کے نامزد امیدواروں کی شاندار جیت اس بات کی مظہر ہے کہ کلر سیداں کے عوام شرافت کی سیاست کافروغ اور تعمیرو ترقی کا تسلسل چاہتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے مغل آبادمیں گزشتہ روز ممتاز مسلم لیگی رہنما مرزا تنویر الحق کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا

ہم بچے ہیں لیکن سمجھدار ہیں کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں اہلیان سلطان خیل

Sultan Khail residents say dont think of us like children

دوبیرن کلاں (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام )منیرچشتی: ہم بچے ہیں لیکن سمجھدار ہیں کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں اہلیان سلطان خیل اپنی پہچان خودرکھتے ہیں مخالفین ہمیں بچہ سمجھتے ہیں ہم بچے ہی سہی مگر من کے سچے ہیں اپنے پرائے کی پہچان رکھتے ہیں سابقہ چےئرمین عبدالخالق میرے انکل ہیں ہم چالیس سال کے بچے ہیں اپنا کردار ادا کرنا جانتے ہیں ان خیالات کا اظہار سجاد احمد، کاشف محمود ، محمد نوید ، شکیل امیدوار برائے جنرل کونسلر اور ان کے ساتھ آئے ہوئے دیگر لوگوں نے کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان لوگوں نے ہاتھ میں فیڈر (دودھ پینے والی بوتل)بھی اٹھائے ہوئے تھے یہ سب راجہ جاوید اور چوہدری جلیل کے مرکزی الیکشن آفس میںآئے ہوئے تھے اور سب نے آزاد پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا، اس موقع پر سجاد احمد نے راجہ ناصر کی طرف سے راجہ جاوید اور چوہدری جلیل کی حمایت کا اعلان کیا۔

صوبیدار محمد نذیر۔صوبیدار محمد رفیق۔حوالدار محمد منیر اورحاجی محمد ضمیر کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ پنڈبینسو کی ڈھوک کنگر میں ادا کی گئی

Namaz e janaz for mother of M Nazir was held in Pind Bhainsoo, Kallar Syedan .

نلہ مسلماناں ،سہر(نمائندہ پو ٹھوار ڈاٹ کام : راجہ محمد حفیظ)پنڈ بینسو کی سیاسی و سماجی شخصیات صوبیدار محمد نذیر۔صوبیدار محمد رفیق۔حوالدار محمد منیر اورحاجی محمد ضمیر کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ پنڈبینسو کی ڈھوک کنگر میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں علماء کرام اساتذہ کرام اور سیاسی و سماجی شخصیات جن میں راجہ محمد نواز سابق تحصیل نائب ناظم کلر سیداں۔اصغر کیانی۔ راجہ محمد حنیف وائس چےئرمین یو۔سی نلہ مسلماناں۔ امیدوار برائے وائس چےئرمین ٹھکیدار محمد بشارت ۔راجہ محمد شبیر۔کونسلرز صوبیدار میجر(ر) محمد سئلمان بھٹی۔ملک طارق محمود۔راجہ محمد آزار۔حاجی محمد نذیر سابق کونسلرز محمد سعید بھٹی۔محمد ایوب راجہ۔ماسٹر لیاقت علی۔ہیڈماسٹر غلام نبی۔علامہ عبدالسلام۔علامہ عبدالرزاق۔راجہ محمد زین۔حاجی محمد صدیق۔ملک حمید کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان ڈھوک کنگر میں سپردخاک کیا گیا۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

راجہ محمد بشیر کی قیادت میں مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے ایک وفد کی راجہ محمد ظفر الحق سے انکی رہائش گا ہ پر ملاقات

Delegation led by Raja M Bashir meet with Raja Zaffar Ul Haq .

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ راجہ محمد بشیر کی قیادت میں مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے ایک وفد کی چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق سے انکی رہائش گا ہ پر ملاقات موتمر عالم اسلام کا جنرل سیکر ٹر ی منتخب ہونے پر اورعمر ے کی سعادت حاصل کر نے پرمبارکباد ۔ تفصیلا ت کے مطابق مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدرراجہ محمد بشیر کی قیادت میں ایک وفد جس میں یونین کونسل بیور سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرامیدواربرائے چیئر مین راجہ فیاض آف گوہڑہ راجگان ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدرراجہ رفاقت حسین جنجوعہ ،سیکرٹری اطلاعات راجہ عاصم عرف عاصی جنجوعہ ، میڈیا ایڈ وایئزر شیخ شکیل احمد ، راجہ عابد سمیت دیگرافراد شامل تھے انہوں نے چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن سنیئٹر راجہ محمد ظفر الحق کو موتمر عالم اسلام کا جنرل سیکر ٹر ی منتخب ہونے پر اورعمر ے کی سعادت حاصل کر نے پرمبارکباد پیش کی صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے راجہ محمد بشیر نے کہا کہ چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹروقائد ایوان سینٹ راجہ محمد ظفر الحق کا موتمر عالم اسلام کا دوبارہ جنرل سیکر ٹری منتخب ہونا ایک بہت بڑا فخرکا مقام ہے انہوں نے کہا کہ راجہ محمد ظفر الحق صرف تحصیل کہوٹہ اورملک پاکستان کی نہیں بلکہ تمام عالم اسلام کے لیے قابل فخر ہیں انہوں نے کہا کہ چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹروقائد ایوان سینٹ راجہ محمد ظفر الحق نے ہمیشہ تمام اسلامی ممالک کوآپس میں اتحاد رکھنے میں اپنا اہم کر داراداکیا جس کیوجہ سے تمام اسلامی ممالک ان کی شخصیت پر اتفاق کرتے ہیں اسی لیے آج اللہ پاک نے ان کو جو عزت عطا فرمائی ہے اور پوری دنیا میں ان کا ایک مقام ہے ساری دنیا بلخصوص تمام اسلامی ممالک ان کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں ہم اہلیان علاقہ چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹروقائد ایوان سینٹ راجہ محمد ظفر الحق کو دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی صحت دراز عمری کے لیے دعاگو ہیں ۔

some image

امیدوار برائے چیئر مین یوسی بیور سرادر ایم رضاء اور وائس چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد یوسف کی بھریور حمایت کا اعلان

Haji Taifoor Satti announces to support Sardar M Raza un UC Bior .

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ یونین کونسل بیور میں سیاسی تبدیلی گاوں بھنتی کی ڈھوک باڑاں ناں موہڑہ کے تما م رہائشیوں نے سابق ناظم یوسی حاجی ظیفور ستی کی قیادت میں امیدوار برائے چیئر مین یوسی بیور سرادر ایم رضاء اور وائس چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد یوسف کی بھریور حمایت کا اعلان کر دیا ان کے حق میں دعائے خیر امیدوار برائے چیئر مین یوسی بیور سرادر ایم رضاء اور وائس چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد یوسف کی سیاسی پوزیشن مزید مظبوط ہو گی ہم نے سیاست میں رہ کرعلاقے میں اپنی وساطت سے بھی زیادہ ترقیاتی کام کرائے اپنے دورمیں بھنتی میں بے شمار تر قیاتی کام کرائے اور میں امیدواربرائے چیئر مین یوسی بیور سردار ایم رضاء کے ساتھ ہوں اور انشاء اللہ میرے تما م ووٹرسپورٹر الیکشن میں سردار ایم رضاء کو ووٹ دیں بھی دیں گے اور سپورٹ بھی کر یں گے ان خیالات کا اظہار سابق ناظم یوسی بیور حاجی ظیفورستی نے گذشتہ روز یونین کونسل بیور کے گاوں بھنتی کی ڈھوک باڑاں ناں موہڑہ میں ایک بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا میٹنگ میں پورے گاوں نے شرکت کی اس موقع پرپورے گاوں نے متفقہ طورحاجی ظیفور ستی کی قیادت میں امیدوار برائے چیئر مین یوسی بیور سرادر ایم رضاء اور وائس چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد یوسف کی بھریور حمایت کا اعلان کر دیا اوراعلان کیا کہ سردار ایم رضا اور راجہ محمد یوسف کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کر دیں گے اس موقع پر امیدوار برائے چیئر مین یوسی بیور سرادر ایم رضاء اور وائس چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد یوسف نے اپنے خطاب میں تمام اہلیان علاقہ کا شکر یہ اداکیا اور کہا کہ میر امشن عوام کی بے لوث خدمت ہے اور میں نے اقتدارمیں نہ ہوتے بھی بے شما رکام کرائے اورآپ لوگو ں کے تعاون سے کامیاب کرعلاقے میں مزید ترقیاتی کام کراوں گا ۔

some image
  • some image

    R Amir Mazhar Hothla

    مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ یوسی ہوتھلہ کے نومنتخب چیئر مین معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ عامر مظہرنے کہا ہے کہ موجودہ سال 2016 یونین کونسل ہوتھلہ میں ترقیاتی کاموں کا سال ثابت ہو گا الیکشن میںیوسی کی عو ا م نے مجھے بھا ر ی ا کثر یت سے کا میا ب کر کے جس ا عتما د کا ا ظہا ر کیا ہے ا س پر پو ر ا اتر نے کی کو شش کر و ں گامخلو ق خد ا کی خد مت میر ا شعا ر تھا ہے ا و ر ر ہے گا۔ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہو ں نے گز شتہ ر و ز یوسی ہوتھلہ کے دورے کے بعد اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگوکے د و ر ا ن کیا ا نہو ں نے کہا

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

حکومتی عوامی نمائندوں سے ٹراما سنٹر کی بحالی توقع رکھنا بے سود ہے, یونین کونسل موہڑہ نوری شعیب محمود اعوان

Elected members will not solve Trauma centre issue, Shoaib Mahmood Awan .

دولتالہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نجیب جرال)جب سے ہوش سنبھالا ہے مرکز صحت کو غیر فعال ہی دیکھا ہے، بیڈ گورننس کبھی نہیں چھپ سکتی، حکومتی عوامی نمائندوں سے ٹراما سنٹر کی بحالی توقع رکھنا بے سود ہے ان خیالات کا اظہار رہنما تحریکِ انصاف یونین کونسل موہڑہ نوری شعیب محمود اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ یونین کونسل موہڑہ نوری بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی بیڈ گورننس سے نہ بچ سکی یونین کونسل موہڑہ نوری کی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات دینے کی غرض سے برسوں پہلے یہاں پر ایک سرکاری ڈسپنسری قائم کی گئی تھی جو کہ بھینسوں کے باڑے کی منظر کشی کر رہی ہے گوجرخان کی عوام کے ساتھ ترقیاتی کاموں کے نام پر مذاق بند کیا جائے پورے ملک کی طرح تحصیل گوجرخان کے مسائل بھی پاکستان تحریکِ انصاف کی مرکزی حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔ میں ہارا نہیں ہرایا گیا ہوں، تا ہم نئے پاکستان کی حصولی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے آئندہ انتخابات میں گوجرخان کی عوام مقامی سیاست دانوں کو آئینہ دکھا کر دم لے گی

فوجی فاؤنڈیشن ہائیر سیکنڈری سکول دولتالہ میں سپورٹس ڈے کا انعقاد افتتاح پرنسپل نے کیا،

Sports day held at Daultala Fauji foundation school

ددولتالہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نجیب جرال)فوجی فاؤنڈیشن ہائیر سیکنڈری سکول دولتالہ میں سپورٹس ڈے کا انعقاد افتتاح پرنسپل نے کیا، تفصیلات کے مطابق دولتالہ فوجی فاؤنڈیشن سکول نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نوجوانوں میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے کھیلوں کا دن منعقد کیا، اس موقع پر سکول کے پرنسپل کرنل محمد صغیر نے اپنے خطاب میں کھیلوں کی اہمیت و افادیت سے طلبہ کو آگاہ کیا، کھیلوں کے تمام مقابلوں میں بچوں نے جوش و خروش اور جذبے سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، کھیلوں کے بہترین انعقاد پر پرنسپل اور سٹاف نے پی ٹی آئی پرویز اختر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،

گیس کنکشن کے حصول کے لیے غریب عوام ایجنٹوں کے ہاتھوں لُٹنے پر مجبور

Members of public coned by agents for gas connection .

جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نجیب جرال)گیس کنکشن کے حصول کے لیے غریب عوام ایجنٹوں کے ہاتھوں لُٹنے پر مجبور، فی میٹر مقررہ فیس سے کئی گنا زیادہ وصول کی جانے لگی، سروس یا میٹر لگانے کے موقع پر ایجنٹ ان سرکاری اہلکاروں کے ساتھ موجود ہوتے ہیں اور خدمت کے نام پر نذرانہ وصول کر تے ہیں ایجنٹوں کی جیب گرم نہ کرو تو کیس مہینوں لٹکا رہتا ہے، غریب صارفین کا کوئی پرسان حال نہیں، عوامی و سماجی حلقوں کا متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جاتلی ،دولتالہ ،رتیال کے نواحی دیہاتوں میں گیس کنکشن کے حصول کے لیے لوگوں سے بیس ہزار سے پچیس ہزار روپے تک وصول کیے جاتے ہیں جب کہ ڈیمانڈ نوٹس کی فیس پانچ سے ساڑھے سات ہزار ہے ،جو لوگ ایجنٹوں کو پیسے دیتے ہیں ان کا کام دو سے تین ماہ کے اندر ہو جا تا ہے طے شدہ طریقہ کار پر چلنے والے لوگ سالوں گیس کنکشن سے محروم رہتے ہیں فہیم ،گلزار ، امتیاز ، بلوچ ، انجم ،گلتاسب ، دلپزیر ،خان بیگ اور دیگرکا کہنا نے بتایا کہ یہ ایجنٹ سادہ لوح لوگوں کو گیس کے دفتر سے گھیر کر اپنا فون نمبر دے دیتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کا کام گھر بیٹھے ہو جائے گا ا ن ایجنٹوں کے ساتھ محکمہ کے لوگ بھی ملوث ہیں جب یہ سروس یا میٹر لگانے کے لیے آتے ہیں تو یہ ایجنٹ ان کے ساتھ موجود ہوتے ہیں اورموقع پر بھی خدمت کے نام پر نذرانہ وصول کر تے ہیں ہماری اعلی احکام سے اپیل ہے کہ محکمہ میں ان کالی بھیڑوں پر نظر رکھیں اور ان اہلکاروں اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے،

پولیس چوکی دولتالہ کے نئے انچارج نے چارج سنبھالی لیا

Sub Insp Ch M Afzal takes over at Daultala police check post .

دولتالہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نجیب جرال)پولیس چوکی دولتالہ کے نئے انچارج نے چارج سنبھالی لیا، سماج دشمن عناصر کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہوگی انچارج کا عزم تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی دولتالہ میں پچھلے کئی ہفتوں سے باقاعدہ کوئی انچارج نہیں تھا، گزشتہ روز سب انسپکٹر چوہدری محمد افضل نئے انچارج مقرر ہو گئے، سب انسپکٹر محمد افضل نے چارج سنبھالتے ہی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہوگی اور میڈیا جرائم کے خاتمے کے لیے ہماری مدد کرے،

سابق ٹاؤن ناظم چوہدری محمد عظیم کی رہاہشگاہ تھاتھی میں ایک محفل بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺ منعقد ہوئی

Millad held at the residence of Ch M Azeem in Thathi

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے ) سابق ٹاؤن ناظم چوہدری محمد عظیم کی رہاہشگاہ تھاتھی میں ایک محفل بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺ منعقد ہوئی جس میں پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد سجاد ساجد نے خصوصی خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے نبی کریم کی ذات اقدس ہمارے لیے زندگی گزارنے کا بہترین نمونہ ہے ہم سیرت مصطفی ﷺ پر عمل کر کے ہی دنیا و آخرت میں سرخروہو سکتے ہیں نبی کریم ﷺ کی اطاعت میں گزری ہوئی زندگی ہی آخرت میں ذریعہ نجات ہے نبی کریم ﷺ کی آمد سے ہی انسانیت کو نئی حیات ملی آپ ﷺ کی ولادت باسعادت سے قبل زمانہ جاہلیت عروج پر تھا آپ ﷺ کی آمد سے جہالت اور اندھیروں کے بادل چھٹ گئے اور طرف نور ہی نور اور اجالاہو گیا انسانیت میں عورت ماں بیٹی اور بہن کے پیار کا اور بیوی کی وفاشعاری کا درس دیا ہمیں خوش قسمت ہے کہ آپ ﷺ کے امت میں سے ہیں ہم چاہے ہم ایسے کام کریں کہ کل بروز قیامت اپنے نبی پاک ﷺ کی شفقت کا سایہ نصیب ہو نماز کی پابندی کریں اور احکام خدا وندی بجالائیں ۔ محفل میں علامہ ناظم نقشبندی (کنگر)محمد شکیل قادری عطاری(گوجرخان ) اور چوہدری محمد عظیم نے بھی خطاب کیا اور ہدیہ نعت معروف نعت خوان طالب چشتی آف قاضیاں اور حاجی حنیف آٖٖف تھاتھی نے پیش کی جبکہ چےئرمین یوسی اسلام پورہ راجہ جمشید احمدکیانی ،چےئرمین یوسی تھاتھی چوہدری مصدق حسین ،بینک منیجر یو بی ایل بلیام پنڈوری ملک الطاف حسین ، ماسٹر ساجدحسین پنڈوری بنگیال کونسلر سلطان سکندر ،سابق نائب ناظم یوسی تھاتھی چوہدری ظفر اقبال ،حاجی حنیف،حافظ اشفاق، شعیب حسین سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی آخر میں چوہدری محمد عظیم ،چوہدری مصدق حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ،

featured image

اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

Unannounced load shedding continues in Jabber region .

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے ) اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری شیڈول سے ہٹ کر بھی تین تین گھنٹے بجلی مسلسل بند رہنے لگی بلخصوص نماز فجر کے دوران بجلی نہ ہونا ایک معمول بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے نمازیوں سمیت دیگر علاقہ عوام شدید دشواری میں مبتلا ہیں علاقہ عوام کا کہنا ہے سردیوں میں اتنی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کا ہونا حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے جن لوگوں کا کام بجلی پر ہے وہ سارا سارا دن بجلی کے انتظار میں بیٹھے بیٹھے دن گزار دیتے ہیں اور شام کو حالی ہاتھوں گھروں کو لوٹ جاتے ہیں جبکہ مساجد میں پانی کی بھی شدید قلت پائی جاتی ہے عوامی اور سماجی حلقوں نے فوری طور پر غیر اعلانیہ لود شیڈنگ ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔

سویر اسکل سنٹربیول میں ایثار کی بہترین مثال‘ طالبہ نے اپنا انعام کلاس فیلو کو گفٹ کردیا

Savera foundation award students at Bewal centre .

بیول(ٍنمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)جہانگیر افضل ۔ سویرا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے سکل سنٹرز میں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ بچیوں کی تربیت پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔ گزشتہ روزتقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں ہر سنٹر میں اول دوم اور سوم آنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔بیول سکل سنٹر سے کورس مکمل کرنے والی تیس طالبات میں سے اول آنے والی طالبہ فرحانہ نے ایثار کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے انعام میں ملنے والی سلائی مشین اپنی ہی ایک کلاس فیلو نوشین کو گفٹ کردی ۔ تقریب میں موجود تمام شرکاء نے طالبہ کے اس جذبہ کی تحسین کی۔ تعلیم و تربیت کے تمام اداروں میں اساتذہ اور طلبا کو ایسی روایت ڈالنی چاہیے کی اپنی ضرورت سے زائد اشیاء دوست عزیز کو تحفے میں دے دیں تاکہ ان کی ضرورت پوری ہو جائے۔ یہ اسلامی معاشرے کی ایک اہم روایت رہی ہے جو اب ختم ہوتی جا رہی ہے ۔آجکل ایثار کی ایسی مثالیں کم کم دیکھنے کو ملتی ہیں۔ چھوٹی عمر میں جب بچوں میں ہمدردی و ایثا رکا جذبہ پیدا ہو جائے تو آئندہ زندگی میں وہ زیادہ سخاوت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے مال گھٹیا نہیں بلکہ بڑھتا ہے یہی وجہ ہے کہ تاریخ نے کبھی کسی سخی کو بھوکا مرتے نہیں دیکھا۔ اللہ تمام مسلمانوں کو دوسروں کے ساتھ ہمدردی و ایثار کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مسلم لیگ ن یو سی سوئیں چیمیاں کے نومنتخب چیئرمین ملک شیر افگن کے چچا ،ڈاکٹر شاہد اعوان کے والد محترم عبدالعزیز اعوان رضائے الہی سے انتقال کر گئے

Abdul Aziz Awan passed away in Sui Cheemian .

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی سے) مسلم لیگ ن یو سی سوئیں چیمیاں کے نومنتخب چیئرمین ملک شیر افگن کے چچا ،ڈاکٹر شاہد اعوان کے والد محترم عبدالعزیز اعوان رضائے الہی سے انتقال کر گئے مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ تحصیل کلرسیداں اور تحصیل گوجرخان کے اساتذہ،تاجروں،صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حافظ محمد اکرام کا ڈھوک بابا فیض بخش میں محفل میلاد سے خطاب

Millad celebrted in Dhok Baba Faiz Buksh .

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی )حضور پاک ﷺ کی آمد اللہ تعالی کا بہت بڑا فضل ہے یہ اللہ تعالی کا بہت بڑا انعام ہے اس پر جتنا بھی اظہار تشکر کیا جائے کم ہے اللہ تعالی نے حضور پاک ﷺ خصائل حمیدہ کے ساتھ متصف فرما کر اس دنیا میں مبعوث فرمایا وہ تمام کمالات جو دیگر انبیائے کرام کو اللہ تعالی نے عطا فرمائے تھے وہ سارے آپ کی ذات میں جمع فر ما دیئے اور اپنی ذات کا مظہر بنا کر اس د نیا میں بھیجاان خیالات کااظہار حافظ محمد اکرام نے ڈھوک بابا فیض بخش میں محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Taxila News

ٹیکسلا کی خبریں

ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی میں پاکستان کو غیر جانبدار ہوکر ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے

Pakistan should stay away from Iran Saudi Arabia dispute .

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی /نمائندہ پو ٹھو ہارڈاٹ کامپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ایراناور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی میں پاکستان کو غیر جانبدار ہوکر ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے،اور پاکستانی فوج نہیں بھیجنی چاہئے،شفاف اور غیر جاندارانہ انتخابات کے لئے نہ صرف انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں بلکہ الیکشن کمیشن میں موجود ڈھیروں خامیوں کو دور کرنا ہوگا،پاک چائنا اقتصادی منصوبے پر خیبر پختون خواہ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،2018 کے جنرل الیکشن میں چوہدری نثار علی خان کو انکے گھر کی سیٹ سے شکست دیکر سیاسی فرعونیت کا خاتمہ کریں گے،لودھران الیکشن میں حکومت پنجاب کے تابڑ توڑ حملوں کے باوجود لوگوں نے پی ٹی آئی کو کامیاب کیا،نظام میں تبدیلی کے بغیر عوام کا معیار زندگی نہیں بدل سکتا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ میں ایم این اے غلام سرور خان و کارکنان پی ٹی آئی حلقہ این اے 53 کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ،تقریب سے ایم این اے غلام سرور خان، ایم پی اے محمد صدیق خان ، ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر نے بھی خطاب کیا، جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دھرنوں نے عوام میں شعور بیدار کیا،اور ایک نظریہ پر سب کو متحد کردیا،انکا کہنا تھا کہ لودھران میں ن لیگ کے امیدورا کا جتانے کے لئے حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،ضابطہ اخلاق کے برعکس ترقیاتی کاموں کا لامتناہی سلسلہ جاری رکھا گیا مگر ان تمام تر اوچھے ہتکنڈوں کے باوجود لوگوں نے پی ٹی آئی پر اعتماد کا اظہار کیا،عوام کا معیار زندگی اسی وقت بلند ہوگا جب ملک میں فرسودہ نظام تبدیل ہوگا، لوٹ مار اور کرپشن کی سیاست ختم ہوگی ،انکا کہنا تھا کہ مذکورہ حلقہ میں غلام سرور خان ایک بڑے فرعون کا مقابلہ کر رہے ہیں آمدہ جنرل االیکشن 2018 میں میں خود حلقہ میں انکی الیکشن کمپین چلاؤں کا اور چوہدری نثار علی خان کو انکی گھر کی سیٹ سے بھی شکست دیکر ہمیشہ کے لئے فرعونیت کا خاتمہ کردیں گے،انھوں نے کہا کہ سیاست میں صرف عمران خان سے متاثر ہوں جنہوں نے تمام تر پیشکشوں کو ٹھکرا کر عوام کے حقوق کی بات کی انھوں نے انکشاف کیا کہ جنرل مشرف نے انھیں وزیر اعظم بنانے کی پیشکش کی جس کا جواب عمران خان نے اس طرح دیا کہ وزیر اعظم بن کر وہ اپنا آئینی رول ادا کریں گے ناکہ آپکی ڈکٹیشن پر چلیں گے،عمران خان پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں لوگوں کو معاشی اور معاشرتی انصاف ملے ، نوجوانوں کو بہتر روزگار میسر آئے ،ملک میں لوٹ کھسوٹ کی سیاست کا خاتمہ ہو،انکا کہنا تھا کہ 67 گذرنے کے بع دبھی ملک میں عوام کے حالات نہیں بدلے،ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،جس کی بنایدی وجہ کرپٹ نظام ہے ، پی ٹی آئی نئے پاکستان کے لئے جدوجہد کر رہی ہے اور پی ٹی آئی کے نئے پاکستان کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا،استقبالیہ تقریب میں ایم این اے حمید الحق،ایم این اے ساجدنواز،ایم این اے شہر یار آفریدی،ایم این اے رائے حسن نواز،ایم این ایکرنل امیر اللہ مروت،ایم این اے حاجی خلیل الزمان،ایم این اے اظہر خان جدون،ایم این اے محمد علی خان،سابق سینیٹر اعظم سواتی،ایم پی اے راجہ جہانزیب،ایم پی ات امجد خان نیازی،ایم پی ات راشد حفیظ،کے علاوہ پی ٹی آئی واہ کینٹ ٹیکسلا کے کارکنان و عہدیداران وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ امجد کاشمیری ، حاجی زاہد رفیق، چن شاہ کاظمی ، خیر اللہ خان، نو منتخب چئیرمین وائس چیئرمین ، کانسلران کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

some image

Comments from Readers

  • بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی سے) پریس کلب بیول کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت شفیق الرحمن وارثی منعقد ہوا جس میں تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس میں پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے جنرل سیکرٹری فرزند علی چوہدری کے ماموں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر و جمیل کے لیے دعا کی گئی۔

    some image
  • اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے ) اسلام پورہ جبر کی سیاسی و سماجی شخصیت کوخواجہ محمد رمضان کی جواں سالہ بیٹی کی وفات پر اسلامپورہ جبر کے مقامی صحافی شیخ پرویز اختر ،شٰیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخ نے اظہار تعزیت دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

    some image
  • کلرسیداں(محمدجاویدچشتی‘نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام) معروف ماہرتعلیم سابق ہیڈماسٹرراجہ محمداکرم کی وفات پر ریذیڈنٹ ایڈیٹرافق پوٹھوار اور نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام محمدجاویدچشتی اور ممتازکالم نگار فیصل صغیرراجہ نے ان کے گھر بھکڑال جاکرمرحوم کے بیٹوں سے اظہارتعزیت کیااور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعاکی۔

    some image