Our _Blog_

Our Daily News

Wednesday 6th December 2017 ----- 17th Rabi Al-Awwal 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

کلرسیداں میں گائے کی ٹانگ توڑنے کے بعد ازالے کے پچاس ہزار دینے سے انکار کے ساتھ قتل کی دھمکیوں پر تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج

Police case registered in Sakot, Kallar Syedan after cow is hit with stone

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔پتھر مار کر گائے کی ٹانگ توڑنے اور جرگہ کے فیصلے کے مطابق پچاس ہزار روپے کی رقم بطور نقصان کا ازالہ کرنے سے انکاری ہو جانے اور آئندہ رقم کا تقاضا کرنے پر قتل کرنے کی دھمکیاں دینے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

محمد اقبال ولد عاشق حسین نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں سکوٹ کا رہائشی ہوں،مورخہ 26 اپریل ،میری بیوی نے بذریعہ فون اطلاع دی کہ عمر ریاض نے ہماری گائے کو پتھرمارے جس کی وجہ سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے جس کے بعد میں فورا گاؤں پہنچ گیا اور عمر ریاض کا پتہ کیا تو وہ گھر سے غائب تھا۔

۔اس دوران شہزاد نامی شخص میرے پاس آیا اور کہا کہ عمر ریاض نے گائے کی ٹانگ توڑ کر سخت زیادتی کی ہے ، بعد ازاں روبرو جرگہ طے پایا کہ آپ کا نقصان مبلغ پچاس ہزار روپے کی صورت میں پورا کیا جائے گااور میں اس کا ذمہ لیتا ہوں اور یہ رقم بطور امانت میرے پاس ہے۔

شہزاد اور عمر میری گائے لے کر چلے گئے اور نقصان کی صورت میں پچاس ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا جو اب رقم واپس کرنے سے صاف انکاری ہیں۔گزشتہ روز میں، عبدالخالق اور زبیر کے ہمراہ گھر واپس جا رہا تھا اور جب بگلا راجگان سٹاپ پر پہنچے تو ہمارا موٹر سائیکل شہزاد اور عمر نے روک لیا اور کہا کہ آئندہ رقم کا تقاضا کیا تو جان سے ہاتھ دھو بیٹھو گئے۔

Kallar Syedan; A Police case has been registered against two men at Kallar Syedan police station, after the two men were accused of stoning a cow in village Sakot and breaking the animals leg.

According to allegations by Mohammad Iqbal son of Ashiq Hussain of village Sakot in Kallar Syedan, who told pothwar.com that, his wife phoned him and told him that Umar Riaz threw stone at their cow and broke animals leg.

Mohammad Iqbal said when he got home he looked for Umar Riaz but he disappeared, In meantime Shezad another man came to see me and told me that, they are sorry and will compensate for the cow.

A Jirga sat and 50,000 rupees were asked to Umar Riaz to pay, which hey agreed to pay, but after jirga ruling Umar Riaz refused to pay and instead threatened Mohammad Iqbal that if he asks for money anymore, they will kill him. The allegations are being investigated by the Kallar syedan police.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

دنیا بھر کی طرح اٹلی میں بھی 3دسمبر کو محمدیہ اسلامی مرکزو جامع مسجد بریشیا کے زیر اہتمام سالانہ میلاد جلوس کا انعقاد کیا گیا

Millad procession takenout in Italy

some image

اٹلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )-----دنیا بھر کی طرح اٹلی میں بھی 3دسمبر کو محمدیہ اسلامی مرکزو جامع مسجد بریشیا کے زیر اہتمام سالانہ میلاد جلوس کا انعقاد کیا گیا جبکہ جلوس کی قیادت سرپرست اعلیٰ ملک احسن سلام ،شیخ محمد ابراراسلام پورہ جبر حال مقیم اٹلی ،راجہ افضال ،شیخ محمود و دیگر کر رہے تھے

جلوس دن 13بجے جہلم بلڈنگ سے شروع ہو کر لونا پارک بریشیا میں اختتام پذیر ہواتمام عاشقان مصطفی مقرر وقت پر جمع ہو گئے تمام لوگوں نے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور ہر زبان پر درودوسلام جار ی تھا اس کے بعد مسجد میں خطیب اسلام علامحمد عمران ابدالی نے خطاب کیا

انہوں نے کہا کہ 14صدیاں گزرنے کے بعدآج بھی محمد عربی ﷺ کا نام بھی بول رہا اور کام بھی بول رہا ہے محمد ﷺ کا ذکر اپنے بھی کرتے ہیں بیگانے بھی کرتے ہیں کیوں نہ ہم اپنے نبی کا نام لیں ذکرکریں جن کے صدقے ہم کو سب کچھ ملا بارہ ربیع الاؤل کے صبح جب نبی ﷺ کی آمد ہوئی تو ہر طرف روشنی ہی روشنی ہو گئی

آج ہم اس لیے جمع ہوئے ہیں کہ اللہ پاک ہمارے ویران دلوں کو آباد کر دئے ہمارے دل کو روشن کر دئے یہ ہمارے عقیدہ ہے کہ یہ زمین و آسمان چمکی نبی ﷺ کی چمک سے ہر چیز چمک نبیﷺ کی چمک سے ہمیں چاہیے کہ اطاعت نبی کرتے ہوئے بغیر کسی مداخلت کے اپنے نبی پاک کی زات اقدس پر مکمل اور پختہ ایمان رکھے اور ختم نبوت پر مکمل ایمان لائیں اسی میں ہماری بہتری ہے۔

Italy; Large number of Italian Pakistani community pertciapted in Millad procession taken out in Brescia in Italy, the rally was taken under the supervision of Malik Ahsan Salam and Sheikh Mohammad Ibrar of Islam purra jabber.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)----- سلاو میں مقیم سرکھی تھاتھی کے رہائشی محمد رمضان اور منور حسین کے گھر محفل میلاد منعقد کی گئی جس میں محمد رمضان کی فیملی نے شرکت کی- اس محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب نے اپنے پیارے انداز میں تلاوت کرنے کا شرف حاصل کیا- راجہ کامران نے بہت پیارے انداز میں ہدیہ نعت پیش کی درودوسلام کے بعد خصوصی دعا کی گئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا- حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا گھروں میں محفل میلاد کا انعقاد کرنا چاہیے اس سے گھروں میں سکون قائم ہوتا ہے-

some image

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

ساگری میں معمر پنشنر معروف نعت خواں ٹریکٹر ٹرالی تلے آ کر جاں بحق

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔حکومت پنجاب کے صاف دیہات پروگرام کے آخری مرحلے میں ساگری میں معمر پنشنر معروف نعت خواں ٹریکٹر ٹرالی تلے آ کر جاں بحق ،گاؤں ڈھکالہ میں سپرد خاک ۔تفصیلات کے مطابق صاف دیہات پروگرام کے تحت یوسی ساگری میں گندگی کے ڈھیر تلف کرنے کا کام آخری مرحلے میں جاری تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے محلہ اعوان ساگری میں گندگی کے ڈھیر اٹھائے جا رہے تھے کہ اسی اثنا میں معمر پنشنر حاجی محمد نذیر پنشن کی رقم لے کر اپنی سائیکل پر گاؤں واپس جا رہے تھے کہ ان کی سائیکل پھسل گئی اور گندگی اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی تلے آ کر جاں بحق ہو گئے نماز جنازہ گاؤں ڈھکالہ میں ادا کی گئی جس میں چیئر مین ساگری راجہ شہزاد یونس،کونسلروں،معززین علاقہ اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

 

پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی قوت کا مظاہرہ ،روات کے مقام پر اندرون پنجاب سے آنے والے قافلوں کی بدولت ٹریفک کا نظام بری طرح سے متاثر ہوا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی قوت کا مظاہرہ ،روات کے مقام پر اندرون پنجاب سے آنے والے قافلوں کی بدولت ٹریفک کا نظام بری طرح سے متاثر ہوا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف،چوہدری منظور حسین،منظور وٹو بڑے بڑے جلوسوں کے ہمراہ روات پہنچے جبکہ آزاد کشمیر کے بڑے جلوس کی قیادت چوہدری محمد یاسین،فخر زماں چوہدری نے کی۔کلر سیداں سے آنے والے جلوس کی قیادت پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود نے کی این اے پچاس سے شوکت عباسی بڑے جلوس کے ہمراہ شریک ہوئے اوکاڑہ ،گوجرانوالہ ،قصور،ساہیوال،چیچہ وطنی سے بھی جلوس روات پہنچے ۔روات کے قریب ٹی چوک پر پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے آنے والے جلوسوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا ۔

کلر سیداں میں نامعلوم چوروں نے گھر کے گیراج میں کھڑی کار سے عدالتی کاغذات چیک بک اور ڈرائیونگ لائسنس چرا لیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔کلر سیداں میں نامعلوم چوروں نے گھر کے گیراج میں کھڑی کار سے عدالتی کاغذات چیک بک اور ڈرائیونگ لائسنس چرا لیا ۔مدنی محلہ کے ذوہیب اکرام نے کلر سیداں پولیس کو درخواست دی کہ انہوں نے رات کو اپنی کار گیراج میں کھڑی کی تھی کہ نامعلوم افراد رات گئے گیراج میں داخل ہوئے وہ ایل سی ڈی عدالتی کاغذات ڈرائیونگ لائسنس اور چیک بک چوری کر کے لیے گئے کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

پیپلز پارٹی کے جلسے کی وجہ سے روات کے مقام پر جی ٹی روڈ گھنٹوں بند رہی میلوں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔پیپلز پارٹی کے جلسے کی وجہ سے روات کے مقام پر جی ٹی روڈ گھنٹوں بند رہی میلوں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں ایمبولینسیز ہجوم میں پھنسی رہیں میتیں لے جانے والی گاڑیاں بھی گھنٹوں روات میں ایک ہی جگہ پر کھڑی رہیں جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف ہزاروں گاڑیاں آپس میں پھنس گئیں دور دور تک موٹر ویز پولیس کا وجود نہیں تھا اور سینکڑوں لوگ پانچ گھنٹوں سے ایک ہی جگہ پر کھڑے نظر آئے جس کا جس طرف دھیان آیا اس نے اسی طرف گاڑی کا رخ کر لیا جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف آمنے سامنے سینکڑوں گاڑیاں جام ہو کر رہ گئیں اور یہ سلسلہ کئی گھنٹوں کے بعد بھی جاری رہا۔

جناح حال کلر سیداں میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام صحت کنونشن

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ صحت اللہ کی بڑی نعمت ہے نبی ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہم آج بھی مختلف امراض سے نجات پا سکتے ہیں ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھ کر امراض سے بچا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز جناح حال کلر سیداں میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام صحت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں محکمہ صحت کے علاوہ بلدیہ کے کونسلروں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت ہے شیخ عبدالقدوس نے کہا کہ ہم امراض کا شکار ہیں تو اس کی وجہ دین سے دوری ہے سنت نبوی پر عمل پیرا ہو کر بیماریوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خدمات سے انکار ممکن نہیں ۔انہوں نے محکمہ صحت میں انقلابی اصلاحات کی ہیں۔ایم ایس کلر سیداں ہمایوں انور میر اور ان کا تمام سٹاف مبارکباد کا مستحق ہے جن کی بدولت کلر سیداں ٹی ایچ کیو پنجاب بھر میں مسلسل اول آرہا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ربنواز خان منہاس نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے کلر سیداں میں روات کلر سیداں دو رویہ شاہراہ 1122 خواتین ہسپتال کے علاوہ ٹی ایچ کیو کی نئی عمارت تعمیر کر کے کار ہائے نمایاں سر انجام دئیے ہیں ۔کلرسیداں ہسپتال میں ماہرین امراض ،سرجن،بلڈبنک،ڈینٹل یونٹ اور ادویات موجود ہیں یہ ہسپتال کئی اضلاعی ہسپتالوں سے زیادہ بہتر ہے اسے مزید بہتر بنائیں گے چوہدری نثار علی خان کی سرپرستی میں ٹی ایچ کیو کلر سیداں کو مثالی ہسپتال بنا کر دم لیں گے ۔ایم ایس ہمایوں میر انور نے کہا ہے کہ کلر سیداں ہسپتال کو وافر ادویات اور تمام تر سہولیات سے مزین کر دیا گیا ،پنجاب حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کی بدولت ہم نے کلر سیداں ہسپتال کو مریضوں کے لیے معیاری علاج گاہ میں تبدیل کر دیا ہے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سید عابد حسین شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تمام مراکز صحت اور ٹی ایچ کیوز کے لیے بھاری رقوم مختص کی ہیں لوگوں کو ہسپتالوں میں موجود سہولیات کے بارے میں آگاہ کرنا ضروری ہے ،چوہدری نثار علی خان نے ہماری ہر ضرورت کو پورا کیا ہے ۔بنیادی مراکز صحت چوآ خالصہ اور بھکڑال کو اپگریڈ کر کے زچہ بچہ کے لیے ہفتہ کے ساتوں ایام چوبیس گھنٹوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں بہت جلد کلر سیداں کے بنیادی مراکز صحت میں بھی دیہی ایمبولینس سروس کا اجرا کر دیا جائے گا ،ڈینگی پر قابو پا لیا گیا ہے پولیو کے خلاف مہم جاری ہے ،بعد ازاں واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں وائس چیئر مین بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس ،صوبیدار ظفر اقبال،صوفی ضابر حسین،راجہ پرویز اختر منہاس،راجہ طارق محمود، راجہ ظفر محمود اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

چوہدری ظہیر محمود کی زیر صدارت کلرسیداں سے پریڈگراؤنڈ اسلام آباد پیپلزپارٹی کے 50یوم تاسیس کے جلسہ کے سلسلے میں جلوس روانہ

some image

سرصونہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود کی زیر صدارت کلرسیداں سے پریڈگراؤنڈ اسلام آباد پیپلزپارٹی کے 50یوم تاسیس کے جلسہ کے سلسلے میں ایک بہت بڑے جلوس کی شکل میں روانہ ہوئے۔جن میں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،چوہدری ذارلفقار علی،بلال قیوم چغتائی ،سینئر وکیل راجہ ستار اللہ،سابق چئیرمین یونین کونسل سموٹ محمد شریف بھٹو،ممبر بلدیہ کلرسیداں عاطف اعجاز بٹ،پی ایس ایف تحصیل کلرسیداں کے صدر راجہ عماد طارق،پی ایس ایف یونین کونسل سموٹ جنرل کونسلر یونین کونسل محمد پرویز مغل، کے صدر ابرار کیانی،جنرل کونسلرراجہ عبدالقیوم اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

ایم سی کہوٹہ کی ناقص کارکردگی وارڈ نمبر10گریڈ اسٹیشن کی عوام زندگی دوزخ بن گئی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ایم سی کہوٹہ کی ناقص کارکردگی وارڈ نمبر10گریڈ اسٹیشن کی عوام زندگی دوزخ بن گئی۔ ایم سی کہوٹہ انتظامیہ کی طرف سے عوام کو "لالی پاپ ".ٹوٹی پھوٹی گلیاں ۔نالیوں کا پانی گلیوں میں کچی گلیوں میں گندا پانی آنے کی وجہ سے کیچر اور بدبو نے اہلیان علاقہ کا جینا محال کر دیا ۔ عوام علاقہ کا ایم سی کہوٹہ کی ناقص کارکردگی پر شدید احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ شہر کی بے یارو مدگارعوام کا کوئی بھی پر سان حال نہیں بلدیاتی انتخابات کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا تھا کہ ایم این اے اور ایم پی اے تک ہماری رسائی مشکل تھی اور اب بلدیاتی الیکشن کے بعد لوکل باڈی بن گئی ہے اب ہمارے مسائل حل ہوں گئے مگر کہوٹہ کی عوام کی قسمت میں شاہد خوشی نظر نہیں آرہی شہر کے مساہل میں حل کے بجائے مزید اضافہ ہو گیا ہے ایم سی کہوٹہ کی طرف سے عدم توجہ کی وجہ سے وارڈ نمبر10گریڈ اسٹیشن ،محلہ آڑہ ، ادوہالہ اور دیگر علاقوں کی عوام کی زندگی عذاب بن گئی ٹوٹی پھوٹی گلیاں ، پانی اور سٹریٹ لائٹس سے محروم اہل علاقہ کا بیشتر مر تبہ چیئر مین ایم سی کہوٹہ سے ملاقات آگے صرف"طفل تسلیاں"ملی ہیں جس کی وجہ سے عوام علاقہ شدید مایوسی کا شکارہیں انہوں نے کہا کہ عوام ووٹ اس لیے دیتے ہیں کہ نمائندے ان کے مسائل حل کر یں مگر یہاں تو "الٹی گنگا"بہہ رہی ہے یہاں تو عوام کے مسائل حل کر نے کے بجائے صرف "لارے لپے "لگا ئے جا تے ہیں ۔

some image

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مہر عنصر حیات کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہوتھلہ کا دورہ۔تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مہر عنصر حیات کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہوتھلہ کا دورہ۔تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مہر عنصر حیات کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہوتھلہ کے تمام سیکشن کا دورہ کرایا ،کمپوٹر سنٹر ، لیب سمیت تمام کمرہ جات کا وزٹ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مہر عنصر حیات کو چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل نے ٹیچرز کی حاضری چیک کرائی اور سیکورٹی کے انتظامات بھی چیک کر ائے جن کو اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مہر عنصر حیات نے تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

some image

کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کریں آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہو گا ۔ راجہ وحید احمد خان

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ وحید احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کریں آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہو گا ۔ عوام کی دعاوں سے ملک کا اگلا وزیر اعظم عمران ہونگے جنہوں نے کرپٹ لوگوں کوکہٹرے میں لا کھڑ ا کیا۔ملک کی عوام جوق در جوق قاہد محترم عمران خان کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں اور پی ٹی آئی اس وقت ملک کی سب سے بڑ ی عوا می جما عت بن گئی ہے پی ٹی آئی میں پڑ ے لکھے نو جوا ن مو جو د ہیںآج پا کستا نی قو م با شعو ر ہو چکے ہیں سا بقہ و مو جو دہ حکو متو ں نے ملک کو تبا ہ کر دیا تھا ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ PP-2نے اپنے ایک بیان میں کہا انہوں نے کہاملک کی عوام مہنگائی کی چکی میں پسی جا رہی ہے حکمران عوام کے مساہل حل کر نے میں بری طرع نکام ہیں موجودہ حکومت سے دل برداشتہ ہو کر دن بدن پی ٹی آئی شمو لیت اختیا ر کر نا اس با ت کا ثبو ت ہے اب عوا م سمجھدا ر ہو گئے ہیں غلط اور سہی کا فیصلہ خو د کر سکتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ مہنگا ئی دن بدن زو ر پکڑ رہی ہے حکو مت عوا م کو ریلف دینے میں مکمل نا کا م ہو چکی ہے پی ٹی آئی نے حکو مت کو کا م کر نے پر مجبو ر کر دیا ہے قا ئد عمرا ن خا ن نے جو بھی وعدے کیئے وہ انشا اللہ پی ٹی آئی کی حکو مت آنے پر پو رے کیئے جائیں گے پی ٹی آئی کے کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں انشاء اللہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہو گا ۔

ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ ،سول ڈیفنس کہوٹہ کو عید میلادا لنبی ﷺ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کر نے پر خراج تحسین

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ یونین کونسل ہوتھلہ کے جنرل کونسلر معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلزار حمد آف نتھوٹ المعروف گلزاری نے اپنے بیان میں ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ ،سول ڈیفنس کہوٹہ کو عید میلادا لنبی ﷺ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کر نے پر خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ پویس تھانہ کہوٹہ میں تعینات ایس ایچ او محمد بشارت عباسی اور ان کے عملے نے عید میلادا لنبی ﷺ کے موقع پربہترین ڈیوٹی سر انجام دی جس کی وجہ کسی قسم کا بھی مسلہ در پیش نہیں آیا انہوں نے کہا اس موقع پر صفائی کے بھی بہت ہی بہترین انتظامات تھے انہوں نے ہر سال کی طرع اس سال بھی عید میلادا لنبی ﷺ کے موقع پردوکانداروں نے بازار کو اچھے طریقے سے سجایا جس پر ان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور عید میلادا لنبی ﷺ کے موقع پرسیکورٹی کے بہترین انتظامات کر نے پر تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او محمد بشارت عباسی اور ان کے عملے کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جشنِ عید میلا دالنبی ﷺکے موقع پر کہوٹہ شہر میں حسبِ روائت ہزاروں عاشقانِ مصطفی ﷺ کا بڑا جلوس

some image

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ جشنِ عید میلا دالنبی ﷺکے موقع پر کہوٹہ شہر میں حسبِ روائت ہزاروں عاشقانِ مصطفی ﷺ کا بڑا جلوس مرکزی جامع مسجد کہوٹہ سے شروع ہو کر نمازِ جمعہ سے قبل مقرر ہ راستوں اور بازاروں سے ہوتا ہوا واپس مسجد میں اختتام پذیر ہوگیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر کہو ٹہ مہر عنصر حیات ، ایس ایچ او بشارت عباسی ، ٹریفک واڈنز انچارج ملک جہانگیر اور انتظامیہ کی جانب سے صفائی ، سکیورٹی کے حوالے سے بہترین انتظامات ترتیب دیئے گئے ۔ علمائے کرام نے جلوس کی قیادت کی ۔ تاجروں اور میلاد کمیٹیوں نے بازاروں ، دکانوں اور کاروباری مراکز کو بہترین سجایا ۔ اس موقع پر جلوس میں خطیب مرکزی جامع مسجد کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی ، مولانا زبیر احمد شاہ ، حافظ مولانا ظہور نقیبی ، پروفیسر حافظ عبدالصبور کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے رہنما و سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی ، ڈاکٹر محمدعارف قریشی، راجہ ظہور اکبر چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ ، تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ وحید احمد خان ، ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعوان ، راجہ رفاقت جنجوعہ ،تاجر وں شیخ فارض ، شیخ زاہد ، شیخ عبدالشکور ، راجہ تنویر بنارس، شیخ خالد ، ملک منیر اعوان صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ ، اصغر حسین کیانی سنیئرصحافی و صدر کمیونٹی ویلفیئر سوسائٹی ، افتخار احمد غوری ، ارسلان کیانی، افضال شمسی ، خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ سمیت ہزاروں افراد نے جلوس میں شرکت کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مہر عنصر حیات ، ایس ایچ او بشارت عباسی ، انچارج سول ڈیفنس ساجد منہاس ، انچارج وارڈنز ملک جہانگیر سمیت انتظامیہ نے سکیورٹی ، صفائی اور دیگر شاندار اور بہترین انتظامات ترتیب دیئے گئے تھے ۔

موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ۔ رہنما تحریک انصاف وسا بق تحصیل ناظم کہوٹہ طارق مرتضیٰ

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ رہنما تحریک انصاف وسا بق تحصیل ناظم کہوٹہ طارق مرتضیٰ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اور خورشید ستی رہنما تحریک انصاف نے کہاہے کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ۔ میاں نواز شریف نے دورہ کہوٹہ نرڑ میں جو وعدے کیئے ان پر تاحال عمل نہ ہوسکا ۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں سرجن ڈاکٹر کی سہولت مریضوں کو میسر نہیں ۔ سٹیٹ آ ف دی آرٹ ہسپتال بنانے کا اعلان مخص زبانی جمع خرچ ہے ۔ غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیئے ختمِ نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کرائی گئی عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے لیئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے ۔ عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدئلی کی لہر بیدار ہو چکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما ؤں سابق تحصیل ناظم کہوٹہ راجہ طارق مرتضیٰ اور خو رشیدستی رہنما پی ٹی آئی نے کہو ٹہ کی مختلف یونین کونسلز اور دیہاتوں کے دورے کے دوران تحریک انصاف کے ورکروں ، کا رکنوں سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے اندر شعور پیدا کیا ۔ عمران خان سے حکمران اور میاں برادران خوفزدہ ہیں ۔ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی ۔ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہونے کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں پر آچکی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی جان ہے اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ میاں برادران نے غیر ملکی آقاؤ ں کو خوش کرنے کے لیئے ختم نبوت کے حلف نامے میں تبد یلی کرائی ۔ میاں نواز شریف نے دورہ کہوٹہ نرڑ کے موقع پر جو اعلانات کیئے ان پر آج تک عمل در آمد نہ ہوا ہے دورریہ سڑک ، اسٹیٹ آف آرٹ ہسپتال ، بارہ ہائیر سکینڈری سکولز اور دیگر بجلی و گیس سو کلو میٹر سڑکوں کے اعلانات صر ف زبای جمع خرچ ہیں ۔ سول ہسپتال کہوٹہ میں سرجن ڈاکٹر تک کی سہولت مریضوں کو میسر نہ ہے ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

عبدالرحمن مرزا اور سید غالب حسین شاہ کی قیادت میں ایک بڑا جلوس اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سرور اینڈ شریف لاء چیمبر سے پیپلز لائرز فورم کے رہنماء محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ ، راولپنڈی ڈویژن کے رہنماء عبدالرحمن مرزا اور سید غالب حسین شاہ کی قیادت میں ایک بڑا جلوس اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوا ،جس میں مبشر ڈوگر، سلطان محمود گولڈن، شیخ عدنان ، اسجد علی، ملک بلال مختار اور کارکنوں نے شرکت کی، روانگی سے قبل عبدالرحمن مرزا ، غالب حسین شاہ اور محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلال بھٹو زرداری کی پارٹی کے اصل وارث حقیقی جیالے ہیں اور جیالوں کی دم قدم سے پیپلز پارٹی زندہ و تابند ہ ہے ، اور روز محشر تک زندہ رہے گی، ان رہنماؤں نے کہا کہ آج غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین گوجرخان سے سینکڑوں ہزاروں عاشقان بھٹو ، عاشقان بے نظیر بھٹو اور عاشقان زرداری اور بلاول بھٹو اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں ، آج بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد کے وسیع گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ کر کے پیپلز پارٹی کا لوہا منوائیں گے ، عوام کی آخری آس اور امید پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری ہے کارکن بلاول بھٹو زرداری آصف زرداری ، نیئر بخاری اور قمر زمان کائرہ کی قیادت میں متحد ہیں اور بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔

some image some image

گوجرخان شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ، تجاوزات مافیا نے راستوں کو بند کر رکھا ہے ، راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ، گوجرخان شہر میں تجاوزات مافیا سامان سڑکوں پر رکھ کر پیدل گزرنے والوں کے لئے مشکلات کھڑی کر رکھی ہیں ،شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بازاروں سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے عملی طور پر بلدیہ ایکشن لے تاکہ شہر سے تجاوزات کا خاتمہ ہو سکے اور خریداروں کی آمدورفت باآسانی ہوسکے۔

پانچ دسمبر کوہونے والا پیپلز پارٹی کا جلسہ ملکی سیاست میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا,

some image

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، زاہد شفیق قریشی سے)۔۔۔۔۔پانچ دسمبر کوہونے والا پیپلز پارٹی کا جلسہ ملکی سیاست میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا ملک اس وقت تاریخ کے نازک ترین دوراہے پر کھڑا ھے پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ھے جو ملک کو موجودہ بحرانی صورتحال سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ھے آج پوری قوم کی نظریں بلاول بھٹو جیسے باصلاحیت نوجوان سیاستدان پر لگی ہوئی ہیں شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی عوام کی رگ رگ میں سما چکی ھے اس کے خلاف سازشیں اور پروپیگنڈا کرنے والوں کے تابوت میں پانچ دسمبر کا جلسۂ آخری کیل ثابت ہوگا مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی قیادتوں نے عوام کی خوشحالی کے بجائے اقتدار کے حصول کو نصب العین بنا رکھا ھے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ممتاز راہنماوں پی وائی او سٹی کے صدر شاہد علی بٹ ، پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری قادر نواز قادری، پیپلز لائرز فورم کے راہنما سید شبر عباس شاہ ایڈوکیٹ نے پانچ دسمبر کو پریڈ لائن گراونڈ میں منعقدہونے والے جلسہ کے سلسلہ میں مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے چار سالہ دور اقتدار یہاں کی مقامی قیادت نے علاقہ کو پسماندگی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیل دیا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے کاموں پر تختیاں لگا کر کریڈٹ لینی کی بھونڈی کوشش کرنے والے آمدہ الیکشن میں عوامی احتساب کے لیے بھی تیار رہیں

some image

شرقی گو جرخان میں اکثر مقامات پر ناقص پٹرول فروخت ہو نے لگا۔

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) راجہ طارق ایوب۔۔۔۔ شرقی گو جرخان میں اکثر مقامات پر ناقص پٹرول فروخت ہو نے لگا۔اس ناقص پٹرول بارے اکثر موٹر سائیکل سوار شکایت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے موٹر سائیکل میں خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں ۔شرقی گو جرخان کے موٹر سائیکل سوار کہتے ہیں بہت سارے ایسے پٹرول پمپ ہیں جہان پر ناقص پٹرول فروخت ہو رہا ہے جس کی وجہ سے صرف ہماری رقم ضائع ہو رہی ہے بلکہ موٹر سائیکل میں بھی کئی نقص پیدا ہو تے ہیں کہیں پر کم پٹرول ملتا ہے اور ان کی مشین میں خرابی کی وجہ سے بعض پٹرول پمپ پر کم پٹرول ڈالا جاتا تھا لیکن اب اس کے ساتھ ساتھ خراب، ناقص پٹرول کی فروخت بھی جاری ہے جس سے موٹربائک کا چلنا بھی دشوار ہو رہا ہے اور موٹر سائیکل کی سپیڈ بالکل نہیں ہوتی ہے

نڑالی کسوال, اسد اللہ خان بھٹی. عثمان طارق بھٹی. محمد ارشد جمیل بھٹی اور راشد حسین بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک

پنڈبینسو(نماٸندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, ارسلان بھٹی)---- اسد اللہ خان بھٹی. عثمان طارق بھٹی. محمد ارشد جمیل بھٹی اور راشد حسین بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب نڑالی کسوال میں منعقد ہوٸی۔ دعوت ولیمہ میں ڈپٹی ڈی ای او کلرسیداں سہیل رضا. چوہدری اعظم پرویز. سابق ناظمینز چوہدری افتخار حسین. پی ٹی یو کے رہنماٶں قاضی احسان الحق قریشی. ارشد محمود بھٹی اور ولایت حسین بھٹی. بینک منیجر عبدالجبار بھٹی. ہیڈ ماسٹرز راجہ محمود الحسن. جاوید اقبال بھٹی. صغیر احمد بھٹی. حاجی شوکت. ڈاکٹر ممتاز علی بھٹی. ڈاکٹر آصف بھٹی. جہانگیر بھٹی. طارق بھٹی. ملک فیاض. ماسٹر ظہیر حسین. راجہ زاہد خورشید ایڈووکیٹ. پروفیسر راجہ آصف محمود. پروفیسر راجہ محمد فاروق. رمضان قریشی. اعجاز بھٹی. حبیب اللہ بھٹی. اساتذہ. وکلا ٕ. سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک کی پابندی آج سے بحال ہوجائے گی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک کی پابندی آج سے بحال ہوجائے گی، سعودی عرب کے سفارتخانے نے پاکستانی عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کی کارروائی ایک ماہ کیلئے معطل کردی تھی تاکہ متعلقہ کمپنی بائیو میٹرک کیلئے معتمرین کو ضروری سہولتیں فراہم کرسکے۔ سعودی سفارتخانے کاکہنا ہے کہ بائیو میٹرک نظام سے پاکستانی زائرین کو سہولت فراہم ہوگی تاکہ وہ جدہ میں شاہ عبدالعزیز انٹر نیشنل ائرپورٹ پر شناخت کیلئے طویل انتظار کئے بغیر بآسانی ائر پورٹ سے باہر جاسکیں، بائیو میٹرک نظام دنیا کے بیشتر ملکوں میں رائج ہے۔ عمرہ زائرین کیلئے فنگر پرنٹس اوربائیو میٹرک کی پابندی آج سے بحال ہوجائے گی،تاہم 45 سال سے زائد عمر کے افراد کو ایک معینہ مدت کیلئے بائیو میٹرک کارروائی سے مستثنیٰ کیا گیا ہے جبکہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی پہلے سے بائیو میٹرک سے استثنیٰ حاصل ہے۔

 

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

تعزیت

Condolences

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سابق سٹی ناظم راجہ غفور کیانی نے مانکیالہ مسلم کے رہائشی جواں سال طالب علم منیب احمد کی حادثاتی موت پر ان کے گھر جا کر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغرت کی۔

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما شجاع اصغر ستی کے والد ، ایس ایچ او انسپکٹر خالد ستی کے سسر ، ٹھکیدار علی احمد ستی کے بڑے بھائی اور یاسر علی کے تایا ماہر تعلیم ماسٹر (ر) علی اصغر ستی کی دعائے چہلم میں ممبر صوبائی اسمبلی ثوبیہ انور ستی ، سیکرٹری آر ٹی اے خالد یامین ستی ، چیئر مین نرڑ بلال یامین ستی ، چیئرمین پنجاڑ ماسٹر (ر) ظہور عباسی ، چیئرمین کھڈیوٹ راجہ سجاد ستی ، شوکت عباسی ، اساتذہ ، لیگی کارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ دریں اثنا ء وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی برائے حلقہ این اے 50حافظ عثمان عباسی نے ماسٹر (ر) علی اصغر ستی کی وفات پر ان کی رہائش گا ہ جاکر تعزیت اور فاتحہ کی ۔

Picture of the Day