Our _Blog_

Our Daily News

Monday 6th November 2017 ----- 17th Safar 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

برطانوی حکومت کا مثالی اقدام ،برٹش پاکستانی گھٹنے پر چوٹ لگنے والی مریضہ سلیم اختر کے لئے خصوصی طیارہ،ڈاکٹر اور نرسیں اسلام آباد بھیج دئیے

British authorities send ambulance plane to pick up injured women from Kallar Syedan

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔برمنگھم یو کے میں مقیم ،مرزا کمبیلی کی رہائشی سلیم اختر حسین زوجہ راجہ اشفاق حسین جو گزشتہ دنوں پاکستان وزٹ پر پہنچی تھیں ،صحن میں گرنے کی وجہ سے گھٹنے پر چوٹ آ گئی تھی،

نہوں نے اپنا معائنہ کروایا ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ آپ برٹش ہیں اپنا علاج وہاں سے کروایں جس پر راجہ اشفاق حسین نے برطانیہ حکومت سے رابطہ کیا ،حکومت برطانیہ نے ان کے لئے خصوصی ایمبولینس طیارہ،ایک ڈاکٹر اور دو نرسیں اسلام آباد روانہ کر دئیے،گاؤں مرزا کمبیلی سے بائی روڈ ایمبولینس پر ان کو بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر بھی حکومت برطانیہ کے تعاون سے پہنچایا گیا

طیارہ ان کو لے کر برمنگھم برطانیہ کے لئے روانہ ہو گیا، ان کے ساتھ ان کے شوہر راجہ اشفاق حسین بھی موجود تھے،انہوں نے حکومت برطانیہ کا شکریہ ادا کیا،ادھر سیا سی و سماجی شخصیت راجہ اختیاز حسین نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے گفتگو کرتے ہو ئے حکومت برطانیہ کا شکریہ ادا کیا

کہ جنہوں نے ایک عام شہری کے لئے خصوصی طیارہ، ڈاکٹر ،نرسیں اور گھر سے ائر پورٹ تک ایمبولینس مہیا کی،انہوں نے حکومت پاکستان ،خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں بسنے والی عوام کے لئے بھی ایسی صحت مند انہ سرگرمیاں شروع کی جائیں ،جس سے غریب آدمی بھی مستفید ہو سکے۔

Kallar Syedan; The British authorities hav sent a airplane ambulance to Islamabad to bring back a injured women from Kallar Syedan, according to the family statement.

According to the family Mrs Salim Akhtar Hussain wife of Raja Ishtiaq Hussain of Birmingham and village Mirza Kambveeli in Kallar Syedan fell down and was injured,

Her husband Raja Ishtiaq Hussain contacted the British authorities in England, who sent a ambulance plane and Mrs Salim Akhtar Hussain was picked up from Islamabad airport.

For the full information please watch video below, where the family explain the full story...

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

پاکستانی نژاد طلعت رشید امریکی کاونٹی پولیس کے سربراہ مقرر

Talat Rasheed takes over as commissioner in US State of Illinoi

some image

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) دیار غیر میں ایک اور پاکستانی نے اعزاز حاصل کر لیا پولیس سربراہ مقرر- تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست الی نوائے کی ایک کاونٹی میں پاکستانی نژاد امریکی شہری طلعت رشید نے پولیس اور فائر کمشنر کے فرائض سنھبال لیے - طلعت رشید نئ عہدہ سنبھالتے ہی پولیس افسران مسلم کمیونٹی سے تعلقات بڑھانے اور ان کی روایات کا احترام کرنے کی ہدایات کر دی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو کمیونٹی سے قریبی تعلقات پیدا کرنا ہوگا پولیس دراصل عوام کی خدمت کا ادارہ ہے پولیس اجلاس کے دوران طلعت رشید نے مسلمانوں کی روایات کی بھی نشاندہی کی ہے اور کہا کے مساجد میں جوتوں سمیت داخل نہ ہوں اور انکے گھروں میں داخل ہونے سے پہلے دروازے پر دستک دیں طلعت رشید نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے

کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کے نتیجے میں مسلمانوں میں خوف و ہراس پیدا ہورہا ہے انہوںنے کمیونٹی کو مشورہ دیا کہ وہ آگے بڑھ کر معاشرتی امور میں حصہ لیں تاکہ لوگوں کا یہ تاثر غلط ثابت ہو کے مسلمان دہشت گرد ہیں یاد رہے کہ امریکہ کی مخلتف ریاستوں پولیس کے محکموں میں بے شمار پاکستانی نژاد امریکی خدمات انجام دے رہے ہیں اور بعض اپنی اچھی کارکردگی کے باعث اعلی مقام پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں-

Amerian Pakistani national Talat Rasheed has taken over as a Police commissioner in state of Illinoi , he was congratulated on his new post and promised to serve the community.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

حلقہ ا ین ا ے 52کی عو ا م چو ہد ر ی نثا ر علی خا ن کے ساتھ ہے, ر ا جہ عبدا لطیف

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سا بق و فا قی و ز یر د ا خلہ چو ہد ر ی نثا ر علی خا ن کے معا و ن خصو صی ر ا جہ عبدا لطیف نے کہا ہے کہ حلقہ ا ین ا ے 52کی عو ا م چو ہد ر ی نثا ر علی خا ن کے ساتھ ہے 2018کے ا لیکشن میں چو ہد ر ی نثا ر علی خا ن کی کا میا بی یقینی ہے چو ہد ر ی نثا ر علی خا ن میا ں نو ا ز شر یف کے سپا ہی ہیں ا و ر مسلم لیگ ن کے پلیٹ فا ر م سے ا لیکشن میں حصہ لیں گے حلقہ میں تر قیا تی کا مو ں کا عمل جا ر ی ہے ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہو ں نے ا تو ا ر کے ر و ز مسعو د بھٹی کے آ فس میں مو جو د ا فر ا د سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ا س مو قع پر چےئر مین ر ا جہ صفد ر کیا نی ،بلد یہ کو نسلر ز ر ا جہ ظفر محمو د ،پر و یز ا ختر منہا س ،ر ا جہ طا ر ق محمو د ،با بر بھٹی ا و ر د یگر بھی مو جو د تھے ر ا جہ لطیف نے کہا کہ حلقہ ا ین ا ے 52میں قا ئد چو ہد ر ی نثا ر علی خا ن کے ہر گا ؤ ں ہر گلی میں تر قیا تی کا مو ں کے نشا نا ت مو جو د ہیں جس پر عو ا م 2018کے ا لیکشن میں ا نہیں بھا ر ی ا کثر یت سے کا میا ب کر ے گی ا یک سو ا ل کے جو ا ب میں ا نہو ں نے کہا کہ قا ئد چو ہد ر ی نثا ر علی خا ن مسلم لیگ ن کا حصہ ہیں ا و ر آ ئند ہ ا لیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے ا لیکشن میں حصہ لیں گے ۔

 

افتخار احمد وارثی نے موہڑہ بھٹیاں میں منیر شبیر بھٹی کی دعوت ولیمہ میں گفتگو

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد وارثی نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن نے جس وقت اقتدار سنبھالا تھا اس وقت دہشتگردی پورے عروج پر تھی روزانہ بم دھماکے ہوتے تھے لوگوں کو سی این جی کے لیے رات سڑکوں پر بسر کرنا پڑتی تھی اور بجلی اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے غائب رہتی تھی۔آج صورتحال اس سے یکسر مختلف ہے انہوں نے موہڑہ بھٹیاں میں منیر شبیر بھٹی کی دعوت ولیمہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے دن رات ایک کر کے ملک کو تاریکیوں سے نجات دلائی ،دہشتگردوں کی کمر توڑی ملک میں امن و امان کا قیام یقینی بنایا موٹر ویزبنیں میٹرو بنیں ملک بھر میں سڑکوں کا جال بچھا یا گیا انرجی بحران کے خاتمے کے لیے سابقہ حکمرانوں کی طرح زبانی دعوے کرنے کے بجائے عملی کام کئیے اور اتنی بڑی تعداد میں پاور پروجیکٹ لگائے جتنے اس سے قبل کبھی بھی نہیں لگائے گے تھے۔یہ کہنا غلط ہے کہ مسلم لیگ ن نے کچھ نہیں کیا ۔

شان عزیز کی شادی ،مسلم لیگ ن پھلینہ کے رہنما عبدالوحید جنجوعہ کی دختر سے ہوئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ شان عزیز کی شادی ،مسلم لیگ ن پھلینہ کے رہنما عبدالوحید جنجوعہ کی دختر سے ہوئی دعوت ولیمہ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی ،چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،حاجی محمد اسحاق،حاجی اخلاق حسین،صوبی ضابر حسین،شیخ ندیم احمد،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ ،ندیم اسامہ بنارس، خان خرم اور دیگر نے شرکت کی۔

سابق نائب ناظم محمد شبیر بھٹی کے فرزند منیر شبیر بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ موہڑہ بھٹیاں میں ہوئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سابق نائب ناظم محمد شبیر بھٹی کے فرزند منیر شبیر بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ موہڑہ بھٹیاں میں ہوئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد وارثی ،راجہ جاوید اشرف،راجہ اورنگزیب،عبدالجبار بھٹی،چوہدری جاوید کوثر،چوہدری محبوب حسین،افتخار بھٹی،قاضی زاہد نعیم،قاضی مبارک ،طبیب بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

رجام کے صوبیدار شبیر صاحب کی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو وعدوں کی یادہانی

نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم چوہدری امجد ۔ ۔۔۔۔گزشتہ سال دسمبر میں جب ہمارے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی صاحب اس وقت وفاقی وزیر پٹرولیم وگیس کی وزارت سنبھالے ہوئے تھے ٹکال یوسی چوآخالصہ مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری صوبیدار میجر عبدالرزاق کے گھر تشریف لائے تھے اوربھی بہت سارے وعدے کیے گئے جن میں ضروری گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول رجام کی چاردیواری اور رجام تا سہوٹ روڈ جو پچھلے چار سال سے جب سے مسلم ن کی حکومت آئی ہے صحافی حضرات اور علاقے کے منتخب نمائندے اور ن لیگ کے ووٹر اورسپوٹر سب نے کئی بار ایم پی اے جناب راجہ محمد علی صاحب اور جناب شاہد خاقان عباسی صاحب جو اس وقت جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم ہیں کے سامنے یہ مطالبے رکھے جن کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی لیکن اب تک ان پر کوئی عملی کام نہیں ہوا جس پر مسلم لیگ ن کے متحرک کارکن راجہ ساجد رجام داخلی ٹکال کا کہنا ہے کہ علاقہ کی عوام سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں کہ اگر یہ ہمارے بنیادی مسائل حل نہ کیے گئے تو آئندہ آنے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے نمائندوں کو ہم ووٹ نہیں دیں گے رجام کے صوبیدار شبیر صاحب ٹکال میں اپنے مطالبات وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے سامنے پیش کرتے ہوئے ویڈیو ملاحظہ

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

کہوٹہ شہر کی ٹوٹی پھوٹی گلیاں ۔نالیوں کا پانی گلیوں میں کچی گلیوں میں گندا پانی آنے کی وجہ سے کیچر اور بدبو نے اہلیان علاقہ کا جینا محال کر دیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار داٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ شہر کی ٹوٹی پھوٹی گلیاں ۔نالیوں کا پانی گلیوں میں کچی گلیوں میں گندا پانی آنے کی وجہ سے کیچر اور بدبو نے اہلیان علاقہ کا جینا محال کر دیا ۔ عوام علاقہ کا ایم سی کہوٹہ کی ناقص کارکردگی پر شدید احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ شہر کی بے یارو مدگارعوام کا کوئی بھی پر سان حال نہیں بلدیاتی انتخابات کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا تھا کہ ایم این اے اور ایم پی اے تک ہماری رسائی مشکل تھی اور اب بلدیاتی الیکشن کے بعد لوکل باڈی بن گئی ہے اب ہمارے مسائل حل ہوں گئے مگر کہوٹہ کی عوام کی قسمت میں شاہد خوشی نظر نہیں آرہی شہر کے مساہل میں حل کے بجائے مزید اضافہ ہو گیا ہے ایم سی کہوٹہ کی طرف سے عدم توجہ کی وجہ سے وارڈ نمبر10گریڈ اسٹیشن ،محلہ آڑہ ، ادوہالہ اور دیگر علاقوں کی عوام کی زندگی عذاب بن گئی ٹوٹی پھوٹی گلیاں ، پانی اور سٹریٹ لائٹس سے محروم اہل علاقہ کا بیشتر مر تبہ چیئر مین ایم سی کہوٹہ سے ملاقات آگے صرف"طفل تسلیاں"ملی ہیں جس کی وجہ سے عوام علاقہ شدید مایوسی کا شکارہیں انہوں نے کہا کہ عوام ووٹ اس لیے دیتے ہیں کہ نمائندے ان کے مسائل حل کر یں مگر یہاں تو "الٹی گنگا"بہہ رہی ہے یہاں تو عوام کے مسائل حل کر نے کے بجائے صرف "لارے لپے "لگا ئے جا تے ہیں دیے جا رہے ہیں ۔

some image

کہوٹہ شہر سے چند کلو میٹر دوری کے فاصلے تمرالی کے مقام پر دو کاروں کا آپس میں تصادم

مٹور :نمائندہ پوٹھوار داٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ شہر سے چند کلو میٹر دوری کے فاصلے تمرالی کے مقام پر دو کاروں کا آپس میں تصادم ۔دونوں کاروں کا شدید نقصان جبکہ دو افراد بھی شدید زخمی ہو گے دونوں زخمیوں کو مقامی افراد نے ہسپتال پہنچایا ۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا دونوں کاروں کے سوار وں میں ایک کار والے مقامی علاقے کے تھے جبکہ دوسری کار والے آزاد کشمیر کے رہنے والے تھے ۔

some image

روشن مواڑہ ویلفیئرٹرسٹ کو غریبوں کی مدد کرتے ہوئے 1سال 6ماہ ہو گئے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار داٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ روشن مواڑہ ویلفیئرٹرسٹ کو غریبوں کی مدد کرتے ہوئے 1سال 6ماہ ہو گے ۔روشن مواڑہ ویلفیئرٹرسٹ کے آنر معروف قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور معروف معالج ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کی طرف سے غریب عوام کی خدمت کا سلسلہ بدستور جاری ۔52گھرانوں کو 2000اور3000فی کس کے حساب سے ماہانہ 1لاکھ روپے تک کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے 1سال اور 6ماہ ہو گئے ۔تحصیل کہوٹہ کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی اور عوامی حلقوں کی طرف سے روشن مواڑہ ویلفیئرٹرسٹ کے آنر معروف قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور معروف معالج ڈاکٹر سجاد جنجوعہ اور ان کی ٹیم کو شاندار الفاظ میں خرج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل مواڑہ میں ممتازمسلم لیگی رہنماء سابق امیدوار برائے چیئر مین معروف قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اوران کے بھائی معروف معالج ڈاکٹر سجاد جنجوعہ نے اپنے علاقے کی غریب عوام کی امداد کے لیے روشن مواڑہ ویلفیئرٹرسٹ کے نام سے ایک رفاعی ادارے کا قیام رکھا جویوسی کے 52گھرانوں کو 2000اور3000فی کس کے حساب سے ماہانہ 1لاکھ روپے تک کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے 1سال اور 6ماہ ہو گئے ہیں اس کے علاوہ بھی وہ اپنے اس آفس میں علاقے کے غریب ، نادار ،بیواہوں اور یتیموں کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کرتے ہیں نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر سجاد جنجوعہ نے کہا کہ یہ جو نیکی کا کام کر رہے ہیں یہ کسی نمود و نمائش کے لیے نہیں بلکہ صرف اور صرف اللہ پاک کی رضاء کی خاطر کر رہے رفاع عامہ کے یہ کام اللہ کی رضاء کی خاطر جب کیے جاتے ہیں تو جہاں اللہ پاک رزق روزی میں بے شمار برکت ڈٖالتے ہیں وہاں پر ہی ایک قلبی سکون میسر ہوتا انہوں نے کہا ہم اللہ پاک سے دعاء کرتے ہیں کہ وہ ہماری اس نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور کرہیں آمین ۔

some image

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

کوٹلی ستیاںیو تھ ونگ علاقے اور جما عت کا ہر اول دستہ ہے ائر بلیو اور سرکا ری ملا زمین پر مبنی کٹھ پتلی یوتھ ونگ محض جی حضو ری ہے، فیصل باغی، عقیل ستی

some image

کو ٹلی ستیاں ( پینل انٹرویو۔۔ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید ستی سے )---- کوٹلی ستیاں میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے کام نہ ہوسکے، لوکل نمائندے نہیں اس لئے ترقیاتی کام بھی نہیں ہوسکے تحصیل صدرکے پاس کوئی نوٹیفکیشن نہیں وہ خود سرکاری ملازم ہے،قائد میاں نوازشریف اور شہباز شریف کے اعلانات کو بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا، ان پانچ سالوں میں تحصیل بھر میں 10فیصد بھی ترقیاتی کام نہیں ہوئے، عوام مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں ایم این اے اور ایم پی اے سمیت سب خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں، پارٹی ورکرز کے ساتھ چلتی ہے کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ ورکرز کے بغیر اس کی کوئی اہمیت ہے، مفادپرست ٹولہ ہمارے کنونشن سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے عہدیداران فیصل با غی ضلعی نا ئب صدر ، عقیل ستی جزل سیکرٹری ، ساجد گیلا نی سینئر نا ئب صدر ،شہزاد ستی صدر یوسی بھتیاں، ودیگر نے دیئے گئے

ایک خصوصی انٹرویو میں کیا، انہوں نے کہا کہ کوٹلی ستیاں میں مسلم لیگ ن یو تھ ونگ کے کامیا ب کنو نشن سے ٹا ؤ ٹ مافیا بو کھلا ہٹ کا شکا ر ہے اور ان کے چہرے عوام کے سامنے اب بے نقاب ہوچکے ہیں، وقت آنے پر عوام کے سامنے اس مفا د پرست ٹو لے کی تفصیل رکھیں گے جنہوں نے محض اپنے ذا تی مفا دکی خا طر ک عوام کے حقوق پر ڈا کہ ڈا لا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ٹلی ستیاں چند مفا د پرستوں کی نہیں بلکہ ہزار و ں کا رکنوں کی جما عت ہے نام نہاد تحصیل صدر اپنا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں، پارٹی کارکنان نے ان کے خلاف عدم اعتماد کر دیا ہے، انہیں فوری مستعفی ہوجانا چاہیے ،وہ سرکاری ملازم ہیں،ان کے پاس صدارت کا کوئی سا نوٹیفکیشن نہیں جو ہم سے مانگ رہے ہیں،انہوں نے بطور صدر ہمیشہ ذاتی مفادات حاصل کئے، وہ بتا ئیں کس اختیار کے تحت پارٹی کارکنان سے پارٹی وفاداری کا ثبوت مانگ رہے ہیں، کوٹلی ستیاں میں میئر کے الیکشن مسلم لیگ ن آسانی سے جیت سکتی تھی لیکن وہاں آزاد امیدوار جیت گیا،یہ سب کیوں ہوا کسی نے جاننے کی کوشش نہیں کی،ہماری باتیں اس لئے ان مفاد پرستوں کو کڑوی لگتی ہیں کیونکہ ہم عوام اور حلقہ کی بات کرتے ہیں، 1988ء سے لے کر آج تک تحصیل کوٹلی ستیاں نے ہمیشہ ن لیگ کو بڑھ چڑھ کر رزلٹ دیا، ہزاروں اختلافات کے باوجود ہمیشہ لیگی امیدواروں کو کامیاب کروایا لیکن ہماری تحصیل کی یونین کونسلیں 13سے کم کرکے 6کردی گئیں، جس کیلئے جلسہ میں میاں محمد نوازشریف کو شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا تھا کہ ان یوسیز کو بحال کیاجائے ،اب وہ خود وزیراعظم ہیں تو یہ یونین کونسلیں بھی بحال کرسکتے ہیں، لیکن وہ بھی اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے، یوتھ ونگ کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں کوٹلی ستیاں کی آبادی ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، لیکن یہاں کے مسائل جوں کے توں ہیں، 2گاڑیاں 1122کی پوری تحصیل کو دی گئی ہیں جو صرف شہر کے دوکلومیٹر کے فاصلے تک مریضوں کو لانے جاتی ہیں،

تحصیل کے دور کے علاقوں سے جب بھی کسی ایمرجنسی کی صورت میں ان کو کال کی جائے تو بہانا بنایا جاتا ہے کہ گاڑی موجود نہیں ہے، فیصل باغی کا کہنا تھا کہ 2012میں شہباز شریف نے جو اعلانات کئے تھے ان پر 10فیصد بھی عمل نہیں کیا گیا، ان اعلانات پر عمل کروانا ایم این اے اور ایم پی اے کی زمہ داری تھی کوٹلی ستیاں کی سڑکوں کی اگر حالت زار دیکھی جائے تو تمام سڑکیں کھنڈرات کا نمونہ پیش کررہی ہیں، تمام سڑکوں کو کارپٹ کرنے کے اعلانات تو کئے جاتے رہے لیکن کوئی بھی عملی کام آج تک نہ کیا جاسکا، یہی حالات تعلیم کے حوالے سے درپیش ہیں، کوٹلی ستیاں گرلز و بوائز ڈگری کالج میں سٹاف کی کمی ہے، اور یہاں پر اساتذہ کو ڈیلی ویجز پر رکھا گیا ہے ، کوٹلی ستیاں کے عوام برسوں سے ٹیکنیکل کالج کی ڈیمانڈ کررہے ہیں، لیکن کوئی سننے تک کو تیار نہیں، پانی کے مسائل پر اگر بات کی جائے تو کوٹلی ستیاں میں ہماری مائیں بہنیں دور دراز کے علاقوں سے پانی سروں پر بھر کر لانے پر مجبور ہیں، بلک واٹر سپلائی سکیم حقیقی معنوں میں عوامی منصوبہ تھا جسے سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا، اس منصوبے سے کوٹلی ستیاں مری میں پانی کے بحران پر قابو پایا جاسکتا تھا، اس وقت کوٹلی ستیاں میں ایک پانی کا گیلن 150روپے میں فروخت ہورہا ہے، یہاں پر موجود ایشیائی ترقیاتی بنک کی سکیمیں بھی عدم توجہی کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، یوتھ ونگ کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ دیگر تحصیلوں اور علاقوں میں سوئی گیس کے پائپ بچھائے جارہے ہیں، لیکن کوٹلی ستیاں کے بیشتر علاقے اس ترقی یافتہ دور میں ابھی تک بجلی سے بھی محروم ہیں، سوئی گیس کی سہولت کیا کوٹلی ستیاں کے عوام کا حق نہیں ہے، اس وقت ہمارے حلقہ کے ایم این اے کو اللہ تعالیٰ نے وزارت عظمیٰ کا منصب دیا ہے وہ اپنے صوابدیدی فنڈز سے بھی یہ سہولت عوام کو پہنچا سکتے ہیں

اس سے کوٹلی کے جنگلات جو اس وقت تیزی سے ختم ہورہے ہیں ان کا بچاؤ بھی ممکن ہوسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم دل و جان سے مسلم لیگ ن اور قائد میاں محمد نوازشریف اور شہبازشریف کے ساتھ ہیں لیکن سچ بات کہنے پر ہمارے خلاف ہی میڈیا وار کی جارہی ہے، حلقہ این اے 50خصوصاً کوٹلی ستیاں میں ہماری عوام اپنے ایم این اے اور ایم پی اے کی شکل تک بھول چکے ہیں یہاں صرف دو کوآرڈینیٹر ہی ہر جگہ دکھائی دیتے ہیں جن میں سے ایک نے پارٹی کو تقسیم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، آنے والے الیکشن میں اگر پارٹی کو کوئی نقصان پہنچے گا تو اس کی زمہ دار منتخب قیادت ہوگی انہوں نے کہا کہ جب یوتھ ونگ نے کوٹلی ستیاں کیلئے آواز اٹھائی تو عدم اعتماد کی کوشش کی گئی جو ناکام ہوئی، اب جو لوگ اخباری بیان دے رہے ہیں ہم ان سے سوال کررہے ہیں کہ وہ کس حیثیت سے یہ بیانات جاری کررہے ہیں، ہم نے ہر بار تحصیل کے حوالے سے ان نمائندگان سے باضابطہ میٹنگز بھی کیں لیکن ان کی طرف سے کوئی رسپانس نہیں ملا، انہوں نے کہا کہ کوٹلی ستیاں میں یوتھ کنونشن میں جمہوری طریقہ سے منتخب نما ئندو ں سے کو ٹلی ستیاں کے عوام کے حقوق کا مطا لبہ کیا یو تھ ونگ اپنے علاقے اور جما عت کا ہر اول دستہ ہے ائر بلیو اور سرکا ری ملا زمین پر مبنی کھٹ پتلی یوتھ ونگ صفدر گرو پ محض جی حضو ری ہے

یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویژن ،تحصیل کوٹلی ستیاںیوتھ ونگ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ان خیالات کا اظہار نعیم

some image

کو ٹلی ستیاں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید ستی سے )----یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویژن ،تحصیل کوٹلی ستیاںیوتھ ونگ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ان خیالات کا اظہار نعیم گل پاشا، سعد حبیب عباسی اور ظفر عباسی نے دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا، انہوں نے کہا کہ یوتھ ونگ کوٹلی ستیاں نے بھرپور کنونشن کرکے یہ ثابت کیا کہ نوجوان میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں مکمل اعتماد کرتے ہیں، اور میاں غلام حسین شاہد صدر یوتھ ونگ پنجاب کی قیادت میں علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، یوتھ ونگ کے کامیاب کنونشن کو میڈیا ٹرائل کے ذریعے نوجوانوں کے حوصلوں کو پست نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ ونگ علاقے کی بہتری کی بات کرکے اپنے قائدین کے ہاتھ مضبوط کررہی ہے یوتھ کنونشن میں تحصیل مری ،تحصیل کہوٹہ اور پنجاب کے عہدیداران نے شرکت کرکے یوتھ ونگ کوٹلی ستیاں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کی ہے، بہت جلد میاں غلام حسین شاہد کوٹلی ستیاں کا دورہ بھی کریں گے۔ سعد حببیب عباسی نے کہا کہ یوتھ ونگ کوٹلی ستیاں باقاعدہ پارٹی آئین کے تحت بنائی گئی ہے اور نوٹیفکیشن دے کر عہدیداران کا انتخاب کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ خود ساختہ یوتھ ونگ کا راگ الاپنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

الیکشن میں سپیشل سیٹ پر منتخب ہونیوالی ثو بیہ انور ستی نے کوٹلی ستیاں کے نام پر جاری ہونے والے فنڈز کو کہوٹہ میں استعمال کیا

کو ٹلی ستیاں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید ستی سے )----یوتھ ونگ کے رہنماؤں نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن میں سپیشل سیٹ پر منتخب ہونیوالی ثو بیہ انور ستی نے کوٹلی ستیاں کے نام پر جاری ہونے والے فنڈز کو کہوٹہ میں استعمال کیا، اور یہ سب کچھ بلال یامین ستی کے کہنے پر کیا گیا، انہوں نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کوٹلی ستیاں کے ساتھ سوتیلا سلوک جاری ہے، عوامی مسائل کے حوالے سے ہم نے آواز اٹھائی تو ہمارے خلاف محاذ بنا دیا گیا،15سے 20آدمی ذاتی مفادات کیلئے علاقہ کی ترقی میں رکاوٹ ہیں، اور ایک سازش کے تحت مرکزی یونین کو دھڑوں میں تقسیم کیا جارہا ہے، لیکن مسلم لیگ یوتھ ونگ کوٹلی ستیاں پارٹی کا ہراول دستہ ہے جو کسی بھی سازش کا شکار نہیں ہوگی اور ان مفاد پرست ٹولوں کو جلد بے نقاب کرے گی۔ اور پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کا بھی محاسبہ کیا جائیگا۔

گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول بریوڑہ ملوٹ ستیاں نے ادبی اور تعلیمی مقابلہ جات میں ضلع راولپنڈی میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی

کو ٹلی ستیاں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید ستی سے )----گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول بریوڑہ ملوٹ ستیاں نے ادبی اور تعلیمی مقابلہ جات میں ضلع راولپنڈی میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی سپل بی میں عبدالرافع نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن کوئز مقابلہ میں ذہین مظہر ، مجتبیٰ منصور اور سعد سجاد نے تحصیل میں پہلی اور ضلع میں دوسری حاصل کی جبکہ میتھ ڈیلیمپمنٹ میں صفی اللہ نے تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن اور سو میٹر ریس میں صبام شہزاد نے مر کز میں پہلی اور تحصیل میں دوسری پوزیشن حاصل کی سہولیات کے فقدان کے باوجود ایلیمنٹری سکول بریوڑہ کی نمایاں پوزیشن حاصل کرنا قابل تحسین ہے جس کا کریڈٹ محنتی اساتذہ کو جاتا ہے واضع رہے کہ گزشتہ برس بھی اردو اور انگلش مضمون نویسی میں ضلع اور تحصیل میں نمایاں پوزیشن حاصل کی تھی

مسلم لیگ (ن) ایک تہذیب یافتہ جماعت ہے ،خود ساختہ یوتھ ونگ نے ڈیڑھ لاکھ کی آبادی والی تحصیل میں 125 لوگوں کو اکٹھا کر کے پھٹیچر پن کا مظاہرہ کیا

کو ٹلی ستیاں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید ستی سے )----مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ دھیر کوٹ ستیاں کے عہدیداروں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایک تہذیب یافتہ جماعت ہے ،خود ساختہ یوتھ ونگ نے ڈیڑھ لاکھ کی آبادی والی تحصیل میں 125 لوگوں کو اکٹھا کر کے پھٹیچر پن کا مظاہرہ کیا ہے جو قابلِ مذمت ہے اور علاقے کی روایات کو روندا ہے یہ وہی روایات ہی تھیں جن کو بنیاد بنا کر میاں محمد نواز شریف نے شاید خاقان عباسی کو وزیر اعظم بنایا ۔قائدین پر ہرزہ سرائی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے مسلم لیگ (ن) کوٹلی ستیاں شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم پاکستان ،راجہ اشفاق سرور صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت ،راجہ خورشید ستی ایڈووکیٹ صدر مسلم لیگ (ن) کوٹلی ستیاں ،وسیم اعوان ضلعی صدر یوتھ ونگ ،جاسم کنول راہی ضلعی جنرل سیکرٹری ،اجمل ستی تحصیل صدر یوتھ ونگ ،شوکت ستی ،وسیم نجیب ستی ،حامد ستی اور راجہ یاسر غفار کی قیادت میں متحد ہے ۔میاں غلام شاہد کا کوٹلی ستیاں میں نہ آنا اس نام نہاد اجرتی گروپ پر عدم اعتماد ہے اور ان کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

گوجرخان ہیپاٹائٹس سی اور بی کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں کئے جانے والے ٹیسٹوں کی رپورٹس جاری کردی گئیں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان ہیپاٹائٹس سی اور بی کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں کئے جانے والے ٹیسٹوں کی رپورٹس جاری کردی گئیں ،ہیپاٹائٹس بی یا سی پازیٹو آنے والے 1296افراد کے پی سی آرٹیسٹ کئے گئے ،654 افراد ہیپاٹائٹس سی یا بی کے مرض میں مبتلا پائے گئے حکومت پنجاب نے مریضوں کی تشخیص کے ساتھ علاج کی سہولت بھی فراہم کردی ہے اس ضمن میں 6ماہ کے باقاعدہ کورس کی ادویات دی جائیں گی ایم ایس ڈاکٹر پرویز راجہ کی پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو ،تفصیلات کے مطابق گوجرخان میں 22تا 28مئی حکومت پنجاب کی طرف سے پروگرام انسداد ہیپاٹائٹس کا انعقاد کیا گیا جس میں 4500مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 1296مریضوں میں ہیپاٹائٹس بی یا سی پازیٹو آنے پر ان کے بلڈ سیمپل لیکر پی سی آر کیلئے لاہور بھجوائے گئے جن کی رپورٹس جاری کردی گئیں جس کے مطابق پچاس فیصد سے زائد افراد ہیپاٹائٹس بی یا سی میں مبتلا پائے گئے ایم ایس ڈاکٹر پرویز راجہ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ہیپاٹائٹس سی اور بی کیلئے جہاں ویکسینیشن فراہم کی ہے وہاں مریضوں کے معائنے کئے گئے اور ٹیسٹوں کی رپورٹس بھی جاری کردی گئیں ہیں اس ضمن میں مریضوں کے باقاعدہ علاج معالجہ کی سہولت بھی دینگے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نوید ملک اور ڈاکٹر عابد اس پروگرام کی نگرانی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ مہم جاری رہے گی اور ہیپاٹائٹس کے سد باب کیلئے حکومت وسیع پیمانے پر اقدامات اٹھارہی ہے انہوں نے کہا کہ جن افراد نے اپنے ٹیسٹ کرائے ہیں وہ فوری طور پرہسپتال میں رابطہ کریں اوراپنی رپورٹ حاصل کرلیں

معاشرتی برائیوں کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کیلئے پولیس اور عوام کے درمیان تعاون ناگزیر ہے, ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ نے کہا ہے کہ معاشرتی برائیوں کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کیلئے پولیس اور عوام کے درمیان تعاون ناگزیر ہے گوجرخان کا چارج سنبھالا تو منشیات فروشی ،جوا کے اڈے سمیت تمام جرائم کے خاتمہ کیلئے پلان ترتیب دیا ،سماج دشمن عناصر ہماری نوجوان نسل کو مکروہ دھندے کے زریعے نشے کا عادی بناسکتے ہیں لہذا عوام ایسے جرائم کی نشاندہی کریں ،پولیس کے اندر موجود کالی بھیڑوں کے خلاف بھی بھرپور کاروائی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ میں ہمہ وقت موجود ہوں اور سائلین کو انصاف کی فراہمی میرا مشن ہے انہوں نے کہا کہ کسی سفارش یا اثرورسوخ کو نہیں مانتا ،میرٹ پر کام کروں گا اور رشوت ستانی کرنے والت افیسر یا اہلکار کو بھی معافی نہیں ملے گی انہوں نے کہا کہ گوجرخان میں منشیات فروشی ،جوے جیسے جرائم پر قابو پایا جارہا ہے شہر میں رکشاؤں کے ناجائز طور پر قائم کئے جانے والے اڈوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ بطور انچارج تھانہ گوجرخان یہاں سے جرائم کا مکمل خاتمہ کرنا ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے حکمت عملی وضح کی گئی ہے اور پولیس گشت کو موثر ترین بنایا ہے تاکہ چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر بھی مکمل طور پر کنٹرول ہوسکے

some image

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نڑالی گوجرخان کا نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کا اعزاز ڈسٹرکٹ ہائی سکول ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایھتلیٹکس چیمپن شب 2017فٹ بال اسٹیڈیم سید پور راولپنڈی اختتام پذیر ہوئی جس میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نڑالی گوجرخان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا معززین علاقہ اور سیاسی و سماجی شخصیات کا سکول ہیڈ ماسٹر کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کھیلوں کے مقابلے میں عبدا لستار نے 800میٹر دوڑ ،زوہیب اشفاق نے گولی پھینکے (شارٹ پٹ ) ڈسک تھرو میں اول ،جیولن تھرو اور 400میٹر دوڑ میں بھی تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مطیع الرحمن نے1500میٹر دوڑ میں دوسری جبکہ کے سکول کی ریلے ریس ٹیم جس میں زوہیب ،بلال ،ثاقب اور عبدالقاد ر نے دوسری پوزیشنیں حاصل کی معززین علاقہ ،ممبران سکول کونسل اورسیاسی و سماجی شخصیات نے سکول کی کھیلوں میں نمایاں پوزیشن ھاصل کرنے پر سکول کے ہیڈ ماسٹر فضل کریم اور ٹیم انچارج شیخ علی عابد کو خراج تحسین اور مبارک باد پیش کی

some image

محکمہ ایجو کیشن کی بے حسی گورنمنٹ بوائز ہائی سکو ل جاتلی میں درجہ چہارم کی 4 اور کلرک کی1 پوسٹ خالی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ محکمہ ایجو کیشن کی بے حسی گورنمنٹ بوائز ہائی سکو ل جاتلی میں درجہ چہارم کی 4 اور کلرک کی1 پوسٹ خالی تا حال تعیناتی نہ ہو سکی سکول کے دفتری امور بُری طرح متاثر کلرک کی ذمہ داری16 گریڈ کے ٹیچرز نبھانے لگے جبکہ سکول میں واحددرجہ چہارم کا اہلکار24 گھنٹے کی ڈیوٹی پر مامور ا ہل علاقہ نے اعلی احکام سے فوری تعیناتی کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق محکمہ ہایجو کیشن کی بے حسی کا یہ حال کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی جو کہ درجنوں سکولوں کا کلسٹر بھی ہے یہاں پر درجہ چہارم کی 4 اور کلرک کی سیٹ پر تاحال کوئی تعیناتی عمل میں نہ لائی جا سکی کلرک کی ذمہ داریاں 16گریڈ کے ٹیچرز نبھا رہے ہیں جبکہ ایک ہی درجہ چہارم کا ملازم دن کو سکول کا کام کاج اور رات کو چوکیدار ی پر مامور ہے اہل دیہہ ،عوامی سماجی حلقوں نے محکمہ ایجوکیشن کی اس بے حسی پر حیرانگی کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار سکول میں کلرک اور درجہ چہارم کی پوسٹیں خالی ہوئی ہیں ہمارا ای ڈی او ایجوکیشن راولپنڈی سے مطالبہ ہے کہ ان پوسٹوں پر فوری تعیناتی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں

ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے بانی ارکان کا غیر رسمی اجلاس

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے بانی ارکان کا غیر رسمی اجلاس زیر صدارت شاہد لطیف ہاشمی منعقد ہوا، اجلاس میں محمد خورشید، راجہ محمد ارشد، مرزا رفعت محمود، شفقت علی کیانی، حاجی اخلاق ارشداور محمد نجیب جرال نے شرکت کی، میٹنگ میں نئی ممبر شپ کے لیے آخری تاریخ تیس نومبر مقرر کی گئی اور ہر سال دسمبر میں الیکشن منعقد کرانے کا فیصلہ ہوا، امسال بھی سالانہ انتخابات دسمبر میں کرانے اور شیڈول مجلس عاملہ کے اجلاس میں جاری کرنے کا طے کیا گیا، اجلاس اٹھارہ نومبر تک کے لیے ملتوی کردیا گیا

some image

میں مسلم لیگ (ن) سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں, خواجہ محمد محفوظ آف چھنی

some image

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔۔خواجہ محمد محفوظ آف چھنی نے کہا ہے کہ میں مسلم لیگ (ن) سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں سیاسی بناء پر ایک شریف انسان پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا خواجہ الیاس ایک شریف انسان ہیں اگر وہ واقعی ہی مجرم تھے تو ان کے فنگر پرنٹس کیوں نہیں لیے گئے آیا کہ خواجہ الیاس کا جرم ثابت ہوا؟ مٹی کے ڈھیر کو چرس بنا کر ایک شریف انسان کا مذاق بنایا گیا ایک آدمی جو سگریٹ تک نہیں پیتا اس پر اتنا بڑے لیول کا منفی مقدمہ بنا کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا تحریک انصاف والوں نے اپنے ہی منتخب کیے گئے یونین کونسل کے صدر کو یکشمت سابق صد ر بنا دیا تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے اپنے یونین کونسل کے صدر کو بچانے کے بجائے آنکھیں بند کر لینا لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا میں مسلم لیگ (ن) کی ممبر شب سمیت ہر قسم کے تعلق کو پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف سے ختم کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ میں میری خدمات مسلم لیگ (ن) کے لیے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں لیکن اس کیس میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف دونوں جماعتوں نے انتہائی مایوس کیا سیاسی پارٹیوں کی نسبت اپنی برادری عزیز ہے جنہوں نے مجھے کئی بار بلامقابلہ جنرل کونسلر منتخب کیا اور رواں ہفتے میں اپنی برادری سے مشاورت کر وں گا کہ کس پارٹی میں شمولیت کی جائے جو منفی پروپگنڈے کی بیماری سے پاک ہو۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں اور سوسائٹیوں کیخلاف کارروائی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہےکہ ادارے نے غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں اور سوسائٹیوں کیخلاف کارروائی کو مزید تیز کر دیا ہے۔ عوام کو ان غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں اور سکیموں سے متعلق با خبر کرنے کے لیے ادرے کی جانب سے اشہاری مہم بھی جاری ہے تاکہ اسلام آباد کے مختلف زونوں میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائیٹوں اور سکیموں کے بارے میں معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد کے مختلف زون میں غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں اور سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ بذریعہ پبلک نوٹس عوام کو ان کے اپنے مفاد میں متنبہ کیا جاتا ہے کہ غوری ٹائون کے (تمام فیزز) جو نہ صرف غیر قانونی اور غیر منظور شدہ ہیں بلکہ غیر معیاری ہائوسنگ سکیم ہے اس میں اراضی و پلاٹوں کی بکنگ / خرید و فروخت سے اجتناب کریں۔

 

ناقص مرچ مصالحے سپلائی کرنے والی 2بڑی فیکٹریاں سیل

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ویجیلنس سیل کی اطلاع پر اے ڈی جی آپریشنز رافیعہ حیدر کی سربراہی میں آپریشن کرتے ہوئے ناقص مرچ مصالحے سپلائی کرنے والی 2بڑی فیکٹریاں سیل کر دیں، اور 17 ہزار کلو لال مرچیں، 9 ہزار کلو ہلدی، 11 ہزار کلو چوکر، 4 من ٹیکسٹائیل کلر اور دیگر ملاوٹی کیمیکل برآمد کر کے تلف کردیئے۔ اے ڈی جی آپریشنز رافیعہ حیدرنے بتایا کہ ویجیلنس سیل کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیا گیا تھا ۔سمال انڈسٹریل اسٹیٹ سرگودھا میں کام کرنے والی علی فیاض سپائسز فیکٹری اور محسن چلی گرائنڈنگ فیکٹری کے پروسیسنگ ایریامیں صفائی کے ناقص انتظامات، مرچوں کی مقدار بڑھانے کے لئے لکڑی کا برادہ، چوکر اور مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ کرنے، مارکیٹینگ کے لئے دلکش پیکنگ کر کے بھاری مقدار میں ملاوٹ زدہ مرچیں بیچنے کی وجہ سے دونوں فیکٹریوں کو سیل کیا گیا اور 37ہزار کلو سے زائد ملاوٹی کیمیکل برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیئے گئے، اے ڈی جی آپریشنز رافیعہ حیدر کا مزید کہنا تھا کہ ملاوٹ زدہ مرچ مصالحے معدے اور انتڑیوں کے کینسر کا بڑا سبب بنتے ہیں۔مارکیٹ سے مرچ اور مصالحوں کے سیمپل لے کر ٹیسٹ کروائے گئے، ملاوٹ ثابت ہونے پر کاروائی کی گئی اور تمام ملاوٹی مال کو موقع پر ضائع کر دیا گیا۔

تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ فیصل کالونی میں سعودی عرب سے واپس آنے والے شخص کو قتل کر دیا گیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ فیصل کالونی میں سعودی عرب سے واپس آنے والے شخص کو قتل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او سب انسپکٹر تنویر احسن کیانی نے بتایا کہ نور محمد جھنگ کا رہنے والا ہے جو سعودی عرب سے چند روز قبل واپس آیا تھا۔ ہفتہ کی رات وہ فیصل کالونی میں اپنے گھر موجود تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی اسکی اہلیہ کے پوچھنے پر جواب ملا نور محمد کو باہر بھیجیں۔ وہ جونہی باہر نکلا اسے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

راجہ جاویداقبال ممبراسمبلی نے حلقہ چکسواری کی تعمیروترقی کے لیے ہوائی اعلانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کیے ہیں

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) آزادکشمیرحلقہ نمبر2 چکسواری کے سینئرنائب صدر راجہ مظہر کیانی آؒ ف بروٹیاں نے کہاکہ راجہ جاویداقبال ممبراسمبلی نے حلقہ چکسواری کی تعمیروترقی کے لیے ہوائی اعلانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کیے ہیں۔چکسواری کی تعمیروترقی کے لیے راجہ جاویداقبال نے وافرفنڈزمہیاکیے ۔ راجہ جاویداقبال بروٹیاں چکسواری کے عظیم سپوت ہیں ۔ راجہ جاویداقبال پراہلیان بروٹیاں کوفخرہے ۔ راجہ جاویداقبال ممبراسمبلی منتخب ہونے کے بعدبھی چکسواری کے عوام کونہیں بھولے ۔ راجہ جاویداقبال نے چکسواری کے عوام کی مایوسیوں محرومیوں کاازالہ کیا راجہ جاوید اقبال اور راجہ خضر حیات خان نے اس دھرتی کا حق ادا کرتے ہوئے تعمیر و ترقی کی بنیاد رکھی۔ راجہ جاوید اقبال نے آبائی گاؤں بڑوٹیاں اور محمود آباد میں گیارہ گلیاں اور دو سکولوں کی عمارتیں بنوائی ہیں ۔اس کے علاوہ راجہ جاوید اقبال نے اپنے خصوصی تعلقات استعمال کرتے ہوئے فنڈز حلقہ کی چارو ںیونین کونسلز میں خرچ کئے ہیں۔بوعہ ،پلاک ،حمید آباد کالونی ،لدھڑ میڑھی ،چکسواری بازار ،باررواں اور بڑوٹیاں میں سکولوں کی عمارتیں تعمیر کرنے سے لے کر پانی ،قبرستانوں کی سکیمیں ،گلیوں کی پختگی اور دیگر ترقیاتی کام کروا کے راجہ جاوید اقبال نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ راجہ جاوید اقبال نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چکسواری اور بوائز ہائی سکول چکسواری کے لئے فنڈز منظور کروا کے ثابت کر دیا کہ وہ اس علاقہ سے جہالت کے خاتمے کیلئے کام کر رہے ہیں۔راجہ جاوید اقبال بلا تخصیص ہر علاقہ کے مسائل حل کروانا چاہتے ہیں۔ راجہ جاویداقبال ایم ایل اے کے برادراصغرراجہ خضر حیات خان صدر پاکستان مسلم لیگ سرگودھاڈویژن د و سال سے عوام علاقہ کی خدمت کیلئے چکسواری اور اس کے گرد ونواح میں موجود ہیں اور بغیر کسی لالچ اور ذاتی مفاد کے عوامی خدمت کر رہے ہیں اوروہ چکسواری کے سپوت ہونے کاحق اداکررہے ہیں۔

ڈپٹی کسٹوڈین ضلع میرپور چودھری محمدخلیق الزمان کوگریڈ18 میں ترقیاب ہونے پرمبار ک باد

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) آزادکشمیرحلقہ نمبر2 چکسواری کے سینئرنائب صدر راجہ مظہر کیانی آؒ ف بروٹیاں نے چودھری محمدخلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین ضلع میرپور کوگریڈبی18 میں ترقیاب ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے ان کی ترقیابی کاخیرمقدم کیاہے اورترقیابی پردلی مسرت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ چودھری محمدخلیق الزمان ایک فرض شناس باصلاحیت اور خداداد صلاحیتوں کے مالک آفیسرہیں ان کی اعلی محکمانہ خدمات قابل ستائش ہیں ہم انہیں مبارک باداور خراج تحسین پیش کرتے ہیں

آستانہ عالیہ فیض پور سجادہ نشین پیر محمد عتیق الرحمن کا سالانہ تا جدارِ ختم نبوت کا نفرنس ڈڈیال میں خطاب

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ عقیدہ ختم نبوت پر ایمان لا نا دین کی بنیاد ہے جبکہ اسکا منکر دائرہ اسلام سے خا رج ہے عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے جسکا معنی یہ ہے کہ آپ ﷺ تمام انبیا ء میں سے آ خری نبی و رسول ہیں آپ کا دین آ پ کی شریعت گزشتہ ادیا ن اور شریعتو ں کی نا سخ ہے اب قیامت تک کو ئی نیا نبی نہیں آ ئے گا اگر کوئی دعویٰ کرے گا وہ کذاب اور دجال ہو گا اوردائرہ اسلام سے خا رج ہو گا۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علما ئے جمو ں و کشمیر کے صدر اور آستانہ عالیہ فیض پور سجادہ نشین پیر محمد عتیق الرحمن نے سالانہ تا جدارِ ختم نبوت کا نفرنس ڈڈیال میں خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا ارباب اقتدار کا ن کھو ل کر سن لیں عقیدہ ختم نبوت پر کو ئی کمپرومائز نہیں کیا جا ئے گا ہم حکومتی کارندو ں کو باور کروانا چاہتے ہیں اپنے آقا کریم کی ناموس پر ہم سب کچھ قربا ن کر سکتے ہیں مگر ایمان کا سودا نہیں کر نے دیں گے پیر ندیم سلطان قادری سروری نے کہا قادیانیو ں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کا سہرہ قائد ملت اسلامیہ امام شاہ احمد نو رانی صدیقی کے سر سجتا ہے جنہو ں نے1974 ؁ء کی نیشنل اسمبلی میں مرزا قادیانی کے بیٹے مرزا نا صر کو ناکو ں چنے چپوا کر لا جواب کر دیا اور اس وقت کے وزیر اعظم پا کستان ذوالفقار علی بھٹو یہ فیصلہ کر نے پر مجبور ہو گیا۔ مرزا قادیانی کافر ہے دائرہ اسلام سے خا رج ہے۔

معروف سماجی تنظیم انجمن ندائے حق کے عہدیداران کا سال 2017-18کے لیے سالانہ انتخابات مکمل ، صدر چوہدری محبت حسین

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ معروف سماجی تنظیم انجمن ندائے حق کے عہدیداران کا سال 2017-18کے لیے سالانہ انتخابات مکمل ، صدر چوہدری محبت حسین جنرل سیکرٹری راجہ حبیب الرحمن اور دیگر عہدیداران میں سینئر نائب صدر چوہدری ظفر ، نائب صدر مظہر حسین ، جوائنٹ سیکرٹری محمد ارسلان ، سیکرٹری نشرو اشاعت ذوالفقار حسین، سیکرٹری مالیات محمد سرفراز چوہدری منتخب ،مخالف عہدیدران نے تنظیم کے بہتر مفاد کے لیے دستبرداری کا اعلان کر دیا جبکہ 9شوریٰ ممبران بھی بلامقابلہ منتخب ، تفصیلات کے مطابق انجمن ندائے حق کے مرکزی دفتر ڈڈیال میں ندائے حق کی جانب سے بڑی تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمامان خصوصی صدر بار ایسو سی ایشن مرزا رفیق ایڈووکیٹ ، صدر پریس کلب ڈڈیال انور لطیف ڈار ، صدر وحید ثانی ، صدر انجمن تاجراں حاجی خلیل تھے تقریب میں ساتوں یونین کونسلوں انجمن ندائے حق کے علاقائی کمیٹیوں کے عہدیداروں ، اور سینکڑوں ممبران نے بھرپور شرکت کی ، نومنتخب عہدیدران کا اعلان چیف الیکشن کمشنر جاوید اقبال انصاری نے کیا تنظیم کے ممبران میں جوش و جذبہ دیدنی تھا تمام ممبران نے نئی باڈی کو خوش آمدید کہا تقریب سے انجمن ندائے حق کے چیئرمین خواجہ افتخار احمد صدیقی صدر سرفراز خان ، جنرل سیکرٹری خواجہ مسعود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن ندائے حق کا مقصد انسانیت کی خدمت اور رضائے الٰہی کا حصول ہے یہ ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جس کا مقصد صرف اور صرف بر بریت ناانصافی اور ذیادتی کے خلاف آواز بلند کرنے کے علاوہ معاشرے میں انصاف کا بول بالا کرنا غریب اور محکوم لوگوں کو حقوق دلانا ہے انجمن ندائے حق کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ابھی امید باقی ہے جو لوگ کہتے ہیں آوے کا آوہ بگڑا ہوا ہے اسی نظام کے اندر بنکوں کے اندر صاف و شفاف انداز سے اربوں روپوں کی منتقلی ہو رہی ہے کسی کا ایک پیسہ بھی ادھر سے اُدھر نہیں ہو رہا کیونکہ بنکوں کے سربراہان کی کی ایک ایک پیسہ پر نظر ہے اس وجہ سے بنکوں کا نظام بالکل درست چل رہا ہے اگر اسی کو مثال بنا کر ہم آگے چلیں تو ملک کرپشن سے پاک ہو سکتا ہے ہمیں اپنی ساری محنت اس ملک کی بہتری کے لیے لگانی ہو گی اور ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی کے لیے انتھک محنت کی ضرورت ہے تنظیم ہم لوگوں کے سیاست ، ووٹ یا چندے کے لیے نہیں بنائی تنظیم بنانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کے معاشرے کے اندر پائی جانے والی خرابیوں ناہمواریوں کو دور کیا جا سکے مہمانان گرامی مرزا رفیق ایڈووکیٹ ، انور لطیف ڈار ،حاجی خلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن ندائے حق عوام علاقہ کے لیے امید کی آخری کرن ہے ندائے حق نے حق و سچ کا بول بالا کیا ہے انجمن ندائے حق کے چیئرمین ایمانتدار اور دیانتدار ہیں جب بھی ہم لوگوں کو آئین و قانون کی بالادستی اور ڈڈیال کے ایشو کے حوالے سے کال دیں گے ہم لوگوں کو اپنے ساتھ ساتھ پائیں گے آخر میں تمام مہمانوں ، صحافیوں اور علاقائی کمیٹیوں کے عہدیداران اور ممبران کا شکریہ ادا کیا گیا اور یہ امید کی گی کے نومنتخب عہدیداران اپنا کام پوری ایمانتداری اور احسن انداز سے سر انجام دیں گے ۔

چودھری محمدخلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین ضلع میرپور کوگریڈبی18 میں ترقیاب ہونے پردلی مبارک باد

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سیاسی وسماجی راہنماؤ ں چودھری محمداعجازآف بوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم حاجی چودھری منظور حسین بوعہ کسی چودھری محمداعظم کوٹھوی ڈھانگری بہادر اور اے ڈی چودھری آف تنگ د یو نے چودھری محمدخلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین ضلع میرپور کوگریڈبی18 میں ترقیاب ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے ان کی ترقیابی کاخیرمقدم کیاہے اورترقیابی پردلی مسرت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ چودھری محمدخلیق الزمان ایک فرض شناس باصلاحیت اور خداداد صلاحیتوں کے مالک آفیسرہیں ان کی اعلی محکمانہ خدمات قابل ستائش ہیں ہم انہیں مبارک باداور خراج تحسین پیش کرتے ہیں

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

راجہ ادریس کے والدِ محترم، راجہ طارق اور راجہ تصدق حسین کے ماموں راجہ سلطان مقصود تقدیرِ الٰہی سے وفات پا گئے، سہر میں سپردِ خاک

some image some image

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ راجہ ادریس کے والدِ محترم، راجہ طارق اور راجہ تصدق حسین کے ماموں راجہ سلطان مقصود تقدیرِ الٰہی سے وفات پا گئے، سہر میں سپردِ خاک۔ نمازِ جنازہ قاضی عتیق احمد قریشی کی امامت میں ہوا۔ نمازِ جنازہ میں معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب ایم پی اے راجہ محمد علی، چیئرمینز راجہ محمد عامر حسین ہوتھلہ، ڈاکٹر ممتاز احمد، ڈاکٹر مختار احمد، راجہ محمد فیاض، کونسلرز، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززینِ علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ریٹائرڈ مدر س محمد غا لب کا پو تا ا و ر کا مر ا ن غالب کا نو مو لو د بیٹا ا نتقا ل کر گیا نما ز جنا ز ہ سپو ر ٹس گر ا ؤ نڈ میں ا د ا کی گئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ریٹائرڈ مدر س محمد غا لب کا پو تا ا و ر کا مر ا ن غالب کا نو مو لو د بیٹا ا نتقا ل کر گیا نما ز جنا ز ہ سپو ر ٹس گر ا ؤ نڈ میں ا د ا کی گئی جس میں و ا ئس چےئر مین بلد یہ چو ہد ر ی محمدضیا ر ب ،محمد ا عجا ز بٹ ،شیخ حسن ر یا ض ،عا بد ز ا ہد ی ،ر ا جہ ظفر محمو د ،شر یف بھٹو ،محمد فیا ض کیا نی ،تا جر و ن ،ا سا تذ ہ ا و ر شہر یو ں نے کثیر تعد ا د میں شر کت کی ۔

تعزیت

Condolences

مٹور :نمائندہ پوٹھوار داٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ صغیر احمد امیدوار بر ائے صوبائی اسمبلی پنجاب کے بڑئے بھائی اور وائس چیئر مین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر کے والد محتر م کی وفات پر مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرور ، مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری وضلعی ممبر راجہ شوکت اقبال جنجوعہ، مسلم لیگ ن حلقہNA-50کے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی ، ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ بشارت عباسی ، مسلم لیگی کارکن راشد مبارک عباسی ،ممبر پریس کلب کہوٹہ نوجوان صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ مٹور جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

some image

Picture of the Day