Our _Blog_

Our Daily News

Tuesday 6th June 2017 ----- 11th Ramadan 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور نوید مبشر کو ایوارڈ سے نوازا گیا

Taxi driver Naveed Mubashar commended by police after helping stabbing victim

some image

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----  مانچسٹر میں مقیم پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور چونتیس سالہ نوید مبشر کو ایک شخص کی جان بچانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا- تفصیلات کے مطابق نوید مبشر نے اپنی ٹیکسی میں دو افراد کو انکی بتائی ہوئی جگہ اتارا ہی تھا

کہ پیچھے سے ایک گاڑی رکی جس سوار گینگ کے افراد نے ٹیکسی میں سوار دونوں افراد پر چھریوں سے حملہ کر دیا ایک شخص بھاگا جس کے پیچھے گینگ کے افراد نے تعاقب کیا ٹیکسی میں سوار دوسرا شخص جو زخمی تھا نوید اس کو ٹیکسی میں سوار کر کے بڑی تیزی سے ہسپتال پہنچا

جہاں اس کا بروقت علاج ہونے کی وجہ سے جان بچ گئی جبکہ دوسرے شخص کو بعد میں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال لایا گیا جس کی موت واقع ہوگئی تھی اسطرح نوید مبشر کو ایک شخص کی جان بچانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا-

Taxi driver Naveed Mubashar who helped save the life of a stabbing victim has been praised by the Chief Constable of Greater Manchester.

A passenger in Naveed Mubashar's car was stabbed eight times. “I realised that I needed to get the man to hospital as soon as possible, I knew there was no time to call for an ambulance, it would have taken too long, he was losing so much blood.

" I kept him talking the whole time, I didn’t want him to lose consciousness but by the time we got to the hospital, he had passed out.”Naveed waited for three hours at the hospital and assisted the police with their investigations, including giving up his vehicle for forensic tests.

“Naveed’s actions helped to save this man’s life, not many people would have kept their calm the way he did. Well done Naveed.”

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

غلامان مصطفی صل الللہ علیہ والہ وسلم ٹرسٹ برمنگھم بوردیسلے گرین کی جانب سے افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا

Sufi M Ishtiaq and trust hold iftari in Birmingham

some image

برمنگھم نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم شاہدھاشمی ----  غلامان مصطفی صل الللہ علیہ والہ وسلم ٹرسٹ برمنگھم بوردیسلے گرین کی جانب سے افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا جس میں کافی تعداد میں دوست احباب نے شرکت کی ۔ملک وقوم کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں بعد ازاں اہلِ اسلام کیلیئے رعائیں کی .مقامی دوستوں نے شرکت کی اس کے علاوہ ٹرسٹ کے ارکین نے شرکت کی

ان میں چہرمین صوفی محمد اشتیاق صدر محمد مشتاق نائب صدر حافظ واجد حسین نصیروی جنرل سیکٹری اظہر اقبال نائب جنرل سیکٹری شکیل احمد خزانچی حافظ محمد اعظم نائب خزانچی راجہ محبوب الراحمن شامل تھے اس پروقار افطا ڈنر کا انتظام کرنے پر میزبان کو مبارکباد دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرسٹ صوفی محمد اشتیاق نے کہا

کہ ایک مسلمان جب روزے کی حالت میں ہوتا ہے تو وہ اپنے منہ میں حلال چیز نہیں ڈالتا چاہے وہ اکیلا ہی کیوں نہ ہو کیوں کہ وہ الله سے ڈرتا ہے اور یہی روزے کا بنیادی مقصد ہے جیسے اس کی فرضیت والی آیت میں الله نے لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ تاکہ تم پرہیزگار بن جاو کے ذریعہ واضح کیا۔

Birmingham; The management of Ghulaman Mustafa Peace be upon him trust Birmingham held a iftar party in Bordsley green in Birmingham, All the management of the trust was present at the occasion.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

شرقی کلر سیداں میں عنقریب گیس مہیا کر دی جائے گی

Sui Gas to be supplied to villages in Eastern Kallar Syedan after Eid

some image some image some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے کہا ہے کہ اربوں روپے کے ترقیاتی پروجیکٹس سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی،ماضی میں کبھی بھی اتنی بھاری تعداد میں فنڈز جاری نہیں کئیے گئے ۔کلر سیداں سے سر صوبہ شاہ اور کہوٹہ سے راولپنڈی سڑکوں کی دورویہ تعمیر پر دو ارب کی لاگت آئے گی ،کنوہا،چوآ خالصہ ،سموٹ اور کہوٹہ کے علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے ایک ارب پچیس کروڑ روپے رکھے گئے ہیں حلقہ پی پی 2میں بیس سڑکوں کی تعمیر پر دو ارب کی لاگت آئے گی باقی ماندہ آبادیوں میں بجلی کی فراہمی کے لیے چالیس کروڑ روپے مختص کئیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز چئیر مین یوسی چوآ خالصہ سید راحت علی شاہ ،چئیر مین نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود،وائس چئیر مین یو سی بھلاکھر راجہ طلال خلیل ،چوہدری امتیاز حسین اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کی فراہمی کا کام عید الفطر کے فوری بعد شروع کیا جا رہا ہے ،شرقی کلر سیداں میں موہڑہ دھیال ،کنوہا،چوآ خالصہ ،ٹکال ،ڈھوک بابا گوہر،ڈھوک آہیر ،میر گالہ چلو،میر گالہ خالصہ ،پیر حالی، بڑی بن ،اور سموٹ میں عنقریب گیس مہیا کر دی جائے گی ۔جس کے بعد مرحلہ وار پروگرام کے تحت باقی ماندہ علاقوں کو بھی گیس فراہم کریں گے ۔وزیر اعظم نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر حلقہ پی پی 2کی بیس سڑکوں کی تعمیر کے لیے اڑھائی ارب کی رقم مختص کی ہے جس سے پنجاڑ سے نڑڑ،کہوٹہ سے کیرل ،سنبلہ سے ہل جمیری ،سنبلہ سے دھلتر ،دریوٹ سے بگھار شریف،مین روڈ سے تھتھی سیداں ،سہالی فروزال سے کلاہنہ ،مواڑہ سے بریاڑی،تھوہا خالصہ سے گلور ،نارا سے بھگون،سویری سے نلہ خیرا ،سالگراں سے براکس،ممیام سے پنڈ بھینسو،سکوٹ سے دوبیرن کلاں ،سکوٹ روڈ سے دودھلی ،چوآ خالصہ سے دھمالی براستہ ماہلی ملکاں ،چوآ خالصہ سے سدا کمال براستہ دھوک بابا بلندیاں ،دھوک سدھن سے منمور،سر صوبہ شاہ سے انچھوہا ،مین روڈ سے ڈھوک باباگو ہر والی ،دھانگلی سے بالی ماہ سڑکیں تعمیر کی جائیں گی ۔ آئندہ چند ایام میں پنجاب ہائی وے ان کے ٹینڈز طلب کر رہا ہے ۔ہم نے چار سال کی مدت میں نہ صرف تمام انتخابی وعدے پورے کئیے بلکہ سوئی گیس جیسے منصوبے دور دراز علاقوں میں شروع کرنے جا رہے ہیں ۔آنے والا وقت اس علاقے کی ترقی کا دور ہے شاہد خاقان عباسی نے ایک منصوبہ بند ی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لیے وزیر اعظم نواز شریف سے فنڈز لیے ۔آئندہ الیکشن ہم وعدوں کی بنیاد پر نہیں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر لڑیں گے ۔

 

ایس ایس پی اپریشن عرفان طارق کا پیر کے روز رمضان سستا بازار کلر سیداں کا دورہ

Sasta bazaar visited and inspected by SSP Operation Irfan Tariq

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ایس ایس پی اپریشن عرفان طارق نے پیر کے روز رمضان سستا بازار کلر سیداں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے پولیس کی ڈیوٹیاں چیک کیں اور سستا بازار میں سکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا۔قبل ازیں ایس پی صدر ڈویژن افتخار الحق نے بھی کلر سیداں میں سستا بازار کا دورہ کیا اور سکیورٹی معاملات چیک کئے۔اس موقع پر ایس پی صدر نے سستا بازار میں خریداری کیلئے آنے والی خواتین کے بیگ اور شاپر چیک کرنے سے انکار کرنے اور تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او شیخ قاسم کیساتھ بدتمیزی کا مظاہر ہ کرنے پر رمضان سستا بازار میں ڈیوٹی پر مامور لیڈی کانسٹیبل ماریہ اعظم کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری یو فون سکیورٹی سم اساتذہ کیلئے وبال جان بن گئی

Security Phone sim provided by education dept to teachers become obstacle

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری یو فون سکیورٹی سم اساتذہ کیلئے وبال جان بن گئی۔ہر ماہ پانچ سو روپے کا سپر کارڈ اپنی جیب سے ڈالنے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں سکول کے ایک رئیس مدرسہ نے اپنا نام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گزشتہ روز ڈی ای او سیکنڈری کی جانب سے موبائل فون مسیج کے ذریعے راولپنڈی میں ضروری میٹنگ کی اطلاع دی گئی جس پر تحصیل گوجر خان اور مری کے علاوہ تمام تحصیلوں کے رئیس مدارس ان کے پیغام پر وہاں پہنچ گئے مگر وہاں ڈی ای اوسیکنڈری تو موجود نہ تھے البتہ یوفون کا عملہ بائیو میٹرک مشین کیساتھ موجود تھاجہاں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے تمام اساتذہ کو سکیورٹی سم فراہم کر نے کے بعد انہیں روات میں قائم فرنچائز آفس سے اپنی اپنی سم ایکٹو کرنے کی ہدایت جاری کی۔ جب اساتذہ روات پہنچے تو انہیں راولپنڈی صدر روانہ کر دیا گیا جس کے بعد تمام اساتذہ روزہ کی حالت میں روات سے راولپنڈی روانہ ہو گئے۔رئیسہ مدرسہ کے مطابق ضلعی محکمہ تعلیم نے انہیں ہر ماہ پانچ سو روپے کا سپر کارڈ اپنی جیب سے خریدنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

شدید گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور لو وولٹیج نے روزے داروں کے مسائل میں سنگین اضافہ کر دیا

Those fasting face huge problems of electricity load shedding and low voltage supply

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ شدید گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور لو وولٹیج نے روزے داروں کے مسائل میں سنگین اضافہ کر دیا ،ایک طرف سورج آسمان سے آگ برسا رہا ہے تو زمین پر چلنے والی جھلسا دینے والی لونے روزے داروں کو دن میں بھی تارے دکھا دئیے ہیں ۔لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ بجلی کے وولٹیج میں انتہائی کمی واقع ہوگئی ہے بجلی کے آلات جلانے کے لیے ود سو بیس ایمپئرز بجلی کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ آئیسکو 110ایمپئرز بجلی فراہم کر رہا ہے جس سے بجلی کے آلات کام کرنا چھوڑ گئے ہیں ،کپڑے استری کئیے جا سکتے ہیں نہ پانی کی موٹریں چلتی ہیں ۔رفریجریٹر بھی کام نہیں کرتے شدید گرمی اور روزے کی شدت نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے ۔واپڈا حکام سے بات کی جائے تو وہ صورتحال میں بہتری کے لیے بار ش کے لیے دعا کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔

حلقہ پی پی 2میں اربوں کے پروجیکٹ سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی , سابق ناظم یو سی کنوہا الحاج غلام ظہئیر

Future of Constituency PP2 will be changed with mega projects, Al Haj Ghulam Zaheer

some image some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سابق ناظم یو سی کنوہا الحاج غلام ظہئیر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد عباسی کی جانب سے حلقہ پی پی 2میں اربوں کے پروجیکٹ سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ چوآ خالصہ سے سدا کمال ،چوآ خالصہ سے دھمالی سڑکوں کی منظوری ،کنوہا میں بنیادی مر کز صحت کی منظوری،کنوہا اور موہڑہ دھیال میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے فنڈز مختص کرنے پر شاہد عباسی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ماضی میں اس طرح کے میگا پروجیکٹ نہیں دئیے گئے اتنی بھاری رقوم پہلی بار منظو ر کی گئی ہیں جس کا کریڈٹ شاہد خاقان عباسی کو جاتا ہے جس سے لوگوں کے درینہ مسائل حل ہوں گے اور مسلم لیگ ن کی نیک نامی میں اضافہ ہو گا ۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

حلقہ پی پی ٹو کے ماہانہ چیئر مینوں کے اجلاس میں چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق احمد کا آئندہ شر کت نہ کر نے کا اعلان

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھو ار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ حلقہ پی پی ٹو کے ماہانہ چیئر مینوں کے اجلاس میں چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق احمد آئندہ شر کت ناں کر نے کا اعلان کر دیا ۔ حلقہ پی پی ٹو کے چیر مینوں کے ماہانہ 15اجلاس ہو چکے ہیں تمام اجلاسوں کی کارکر دگی مجموعی طور پر مایوس کن رہی ۔ہمارا یک بھی مطالبہ بھی پورا نہیں ہوا، MNAحلقہ این اے پچاس من پسند افراد کو نواز رہے ہیں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو متواتر نظر انداز کر رہے ہیں ۔اس لیے میں آج کے بعد چیئر مینوں کے اس مشتر کہ اجلاس میں شر کت نہیں کروں گا ۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیا ق احمدنے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پہلے اجلاس میں تہ ہوا تھا کہ اگر ایک چیئر مین کو بھی تکلیف ہوئی تو تمام چیئر مین اس کو ایک فیملی کی طرع محسوس کریں گئے یوسی میں اجلاس طلب کیا جائے گااور مسلہ کے حل کے اعلیٰ حکام تک بات کریں گئے ۔اب تک جبکہ جتنے بھی اجلاس ہو رہے ہیں وہ ایک تو اپنی یوسی اور تحصیل سے باہر ہو رہے ہیں جو کہ بلکل ہی نامناسب ہے انہوں نے دوسرا سب سے بڑا مسلہ یہ ہے کہ MNAحلقہ این اے پچاس نے مجھے چیئر مین یونین کونسل مٹور نظر انداز کر کے اپنے ترقیاتی منصوبوں کا اجراء کر رہے ہیں جس سے اجلاس میں کئی بار آگاہ کر چکا ہوں مگر اس پر کچھ بھی عمل درآمد نہیں ہو سکاانہوں نے مزید کہا کہ ضلع راولپنڈی کے ضلعی الیکشن تاحال تاخیر کا شکار ہیں جس میں تمام چیئر مینوں کا کوئی بھی کردار نظر نہیں آرہا ۔یوسی میں ہونے والی کلاس فوروں کی نوکری کے سلسلے میں مجھے نظر انداز کیا گیا اور وزیر اعظم کے دورہ کہوٹہ کے موقع پر اعلان کردہ منصوبہ جات میں بھی مجھے نظر انداز کیا گیا اس لیے آج کے بعد میں چیئر مینوں کے ماہانہ کسی بھی اجلاس میں شر کت نہیں کروں گا ۔

ممتاز مسلم لیگی کارکن راشد مبارک عباسی عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ روانہ

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھو ار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ ممتاز مسلم لیگی کارکن راشد مبارک عباسی نے عمرئے کی اداہگی کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ۔عمرہ ادا کر لیا ۔ راشد مبارک عباسی کو عمرئے کی اداہگی پر خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو ، مسلم لیگ کہوٹہ سٹی کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، چیئر مین مونسپل کمیٹی راجہ ظہور اکبر ، وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ ، سید مناظر حسین شاہ آف سنگھوٹ سیداں، کونسلر سید صداقت حسین شاہ آف ڈنگور سیداں ، سیدنذابت حسین شاہ آف ٹٹھی سیداں ،صحافی ملک عامر محمود ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ ، راجہ اظہار مجید عر ف زاری نے دلی مبارک باد پیش کی ہے ۔

راجہ تصور حسین جنجوعہ کے بیٹے اور راجہ عابد حسین جنجوعہ بھتیجے"کنگ آف سلطان خیل"راجہ تصدق جنجوعہ کاراجہ صغیر احمد کی حمائیت کا اعلان

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھو ار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ راجہ تصور حسین جنجوعہ کے بیٹے اور راجہ عابد حسین جنجوعہ بھتیجے"کنگ آف سلطان خیل"راجہ تصدق جنجوعہ نے اپنے خاندان سینکڑوں افراد سمیت راجہ صغیر احمد کی حمائیت کا اعلان کر دیا ۔الیکشن 2013کی طرع سلطان خیل کی جنجوعہ راجپوت برادری عوام علاقہ کے دلوں کی دھڑکن ،غریبوں ،بے کسوں کے مسیحاء راجہ صغٰیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراہیں گئے اور راجہ صغیر احمد آف مٹور کے سیاسی مخالفین کو دن میں بھی تارے دیکھا ہیں گئے جب الیکشن والے دن ان کے پولنگ بکس خالی نکلیں گئے تو اس وقت ان کو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا ۔ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت"کنگ آف سلطان خیل"راجہ تصدق جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد محتر م راجہ تصور حسین جنجوعہ اپنے تایاراجہ عابد حسین جنجوعہ اور اپنے خاندان کے راجہ خالدجنجوعہ ، راجہ افتخار حسین جنجوعہ ،راجہ غالب حسین جنجوعہ ، راجہ ذوالفقار حسین جنجوعہ ، راجہ فیصل سعودیہ ، راجہ عامر حسین ، راجہ شاہپال حسین ، راجہ زاہد محمود ، راجہ ثقلین محمو د، راجہ افضال جابر ،راجہ عمیر تصور جنجوعہ ،راجہ کلیم جنجوعہ ، راجہ بنی یامین جنجوعہ ، راجہ شکیل جنجوعہ جنرل کونسلر ،راجہ حامد فیاض جنجوعہ ، راجہ افتخار حامد UK، راجہ خاور نوید UK ،راجہ ذوالفقار حامد اٹلی ، راجہ شاہپال جنجوعہ اٹلی ، راجہ بنی یامین اٹلی ، راجہ شمریز جنجوعہ اٹلی ، راجہ ساجد سعودی عرب ، راجہ فیصل شاہد جنجوعہ سعودی عرب ،راجہ شکیل جنجوعہ سعودی عرب، راجہ کامران سعودی عرب ، راجہ حبیب جنجوعہ ، راجہ عاصم ظفر جنجوعہ سعودی عرب ، راجہ زعفران اٹلی ، راجہ نعمان بشارت اٹلی ، راجہ ذیشان بشارت اٹلی ، راجہ حامد فیاض جنجوعہ ، راجہ زاہد محمود جنجوعہ ، راجہ ثقلین محمود جنجوعہ ، راجہ خالد حسین ،راجہ غالب حسین ، راجہ کلیم اختر ، راجہ افضال جابر ،راجہ عبدالقیوم،راجہ ارشد ، راجہ اجمل ، راجہ عمیر ،راجہ کاشف ، راجہ زوہیب مقصود ، راجہ ثاقب مطلوب ، راجہ عقیل ، راجہ عمر ، راجہ تنذیل ، راجہ توقیر اکرام ،راجہ تو صیف اکرام ، راجہ اویس ، راجہ ارسلان ، راجہ اکمل فیاض ، راجہ عزہیرعابد جنجوعہ ، راجہ عمیر تصور جنجوعہ کے ہمراہ خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغٰیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کی بھر پور حمائت کا اعلان کرتے ہیں

انہوں نے کہا سلطان خیل کی جنجوعہ راجپوت برداری جس کی رگوں میں راجہ سلطان احمد المعروف دادا پیر کالا کا خون گردش کر رہا ہے ہم کٹ مرتے ہیں مگر اپنی بات سے ایک انچ بھی پیچے نہیں ہٹتے ہم خود بھی دلیر اور غریب پرور ہیں اور ایسے ہی شخص کو پسند بھی کرتے ہیں یہ تمام باتیں خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب میں موجود ہیں راجہ صغیر احمد صر ف اورصرف اپنے علاقے اور عوام کی جنگ لڑھ رہا ہے وہ نا ں جھوٹ بولتا ہے ، ناں کسی سے ڈرتا ہے اور ناں کسی کے آگئے جھکتا ہے اس لیے ہم اہلیان علاقہ نے 2013میں بھی راجہ صغیر احمد کو ووٹ دی تھی اور 2018میں بھی اپنے بھائی راجہ صغیر احمد کو ہی ووٹ دیں گئے اور انشاء اللہ راجہ صغیراحمد کو حلقہ پی پی ٹو کی تمام یونین کونسلوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گئے ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

نیو مری تا کو ٹلی ستیاں اعلا ن کردہ منصو بہ کیبل کا ر پر ایک فیصد بھی کا م نہ ہو نا حلقہ این اے پچا سکے منتخب نما ئندوں کی علا قہ دشمنی کا ثبو ت ہے, راجہ شو کت علی عبا سی

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ سا بق صدر پی پی پی ضلع راولپنڈی راجہ شو کت علی عبا سی نے اپنے ایک بیان میں کہا ک ایم کے ڈی کا ادا رہ بحا ل نہ ہو نا ، سال 2012میں وزیر اعلی کے نیو مری تا کو ٹلی ستیاں اعلا ن کردہ منصو بہ کیبل کا ر پر ایک فیصد بھی کا م نہ ہو نا حلقہ این اے پچا سکے منتخب نما ئندوں کی علا قہ دشمنی کا ثبو ت ہے جس کا بدلہ آئندہ انتخا با ت میں یہاں کے عوام ووٹ کی پرچی کے ذریعے چکا ئیں کو ٹلی ستیاں کی سیا سی تا ریخ میں جتنا استحصال ان چا ر سالوں میں ہوا مورخ اسے سیاہ ترین دو ر لکھے گا کیو نکہ اسی حلقہ میں پا ور فل منسٹریاں اور وزیر اعظم کے دست و بازو کہلانے والے کو ٹلی ستیاں میں ایس ایچ او تشدد کیس ہو ،مری و کو ٹلی ستیاں کے متا ثرین لینڈ سلائنڈنگ کو وزیر اعظم کے احکا ما ما ت کے با وجو د امدا دی چیک نہ ملنا ، ایس ایچ او کیس میں سیاسی ورکرز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا نا ، وزیر اعظم و وزیر اعلی کے اعلا نا ت پر عمل درآمد نہ ہو نا جہاں منتخب نمائندوں کی نا اہلی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے وہا ں اس خطہ کے عوام کے ووٹ کی تذلیل بھی ہے سب سے بڑھ کر مری ،کہو ٹہ ،کو ٹلی ستیاں اتھا رٹی کا بحا ل نہ ہو نا اس خطہ کی ترقی کیساتھ بغا وت کی علا مت ہے انہوں نے کہا پیپلز پا رٹی ان محرو میوں کے ازالے کے لیے پا رٹی کی اعلی قیا دت کے منتخب کردہ قومی و صوبا ئی اسمبلی کے امیدواروں کو کا میاب کر نے کے لیے اپنی تما م تر کو ششیں برو ئیکا ر لا ئے تا کہ اس خطہ کی محرو میوں کا ازالہ ہو سکے شو کت علی عبا سی نے کہان لیگ کے بجٹ میں غریبوں جے ارما نوں کا خو ن کیا گیا جس میں غریب طبقہ کے لیے کو ئی ایسامنصوبہ نہ دیا گیا جس سے غربت کا خا تمہ ممکن ہو سکے بلکہ پیلز پا رٹی حکو مت کا دیا گیا غربت خا تمے کا تا ریخی ادا رہ بینظیر انکم سپو رٹ جس سے اہم پرو گراموں کو ختم کر دیا گیا جو قابل مذمت ہیں ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

ایم این اے راجہ جاویداخلاص اور امیدوار برائے حلقہ پی پی تھری راجہ علی اصغر کا اعوان آباد میں گیس فراہمی کا افتتاح کرنے کے موقع پر خطاب

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا گیا وزیراعظم میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف نے اپنی سیاسی حکمت عملی اور دور اندیشی سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کر کے عوام کو ریلیف دیا ان خیالات کااظہار ایم این اے راجہ جاویداخلاص اور مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین امیدوار برائے حلقہ پی پی تھری راجہ علی اصغر نے اعوان آباد میں گیس فراہمی کا افتتاح کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے تحصیل گوجرخان میں ترقیاتی منصوبے مکمل کریں گے اس موقع پر سماجی شخصیت قاضی شوکت بلدیہ گوجرخان کے چیئرمین شاہد صراف غلام رسول بھٹی راجہ سجاد سلیم عرفان عزیز چوہدری افتخار راجہ ابرار حیدر نے بھی شرکت کی آخر میں راجہ جاویدا خلاص اور راجہ علی اصغر نے اس خوبصورت تقریب کا انعقاد کرنے پر ملک آصف بشیر ملک طیب ملک ارشد عباس ملک ضمیر کا شکریہ ادا کیا اور ان کی بھرپور کاوشوں کو سراہا اوراہل علاقہ نے بھی گیس کی فراہمی پر راجہ جاویداخلاص اور راجہ علی اصغر کا شکریہ ادا کیا

گوجرخان شہر کی آبادی بے پناہ مسائل سے دوچار ہے, خواجہ جہانگیر

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان شہر کی آبادی بے پناہ مسائل سے دوچار ہے عوام کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے شہر کی ابتر حالت کو بہتر کیا جائے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جہانگیر صدر ملک عابد اعوان جنرل سیکرٹری سید تجمل حسین شاہ سٹی صدر شیخ احسن اور مبشر حسن نے مشترکہ اخباری بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ گوجرخان شہر باغوں کا شہر کہلاتا تھا اور جی ٹی روڈ سے گزرنے والے لوگ شہر کی تعریف کرتے تھے اب شہر کی حالت دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ شہر لاوارث بن چکا ہے گرین بیلٹ اجاڑ بن چکا ہے اسسٹنٹ کمشنر امتیاز شاہدگوندل کی طرف سے شہر کی خوبصورتی کیلئے کئے گئے اقدامات کی بھی دیکھ بھال نہ کی گئی بلدیہ گوجر خان کے ذمہ داران شہر کی حالت کو بہتر کریں عوام کے مسائل حل کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء وروحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمن مرزا اور مبشر طفیل نے یوسی بیول کا دورہ کیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء وروحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمن مرزا اور مبشر طفیل نے یوسی بیول کا دورہ کیا وہاں یوسی بیول کے وائس چیئرمین مرزا محمد منیر نے ان کا خیر مقدم کیا عبدالرحمن مرزا ،وائس چیئرمین مرزا منیر اور مبشر طفیل کے ہمراہ بیول کے قبرستان گئے وہاں انہوں نے پی وائی او تحصیل گوجرخان کے بانی و سینئر نائب صدر چوہدری طارق پرویز کے والد محمد صادق کی مرقد منورہ پر حاضری دی پھول نچھاور کئے اور وہاں پر ہی ان کے دادا گلاب خان کی قبر پر بھی پھول نچھاور کئے اور دعائے مغفرت کی ، بعدازاں سبحان پراپرٹی ایڈوائزر کے دفتر میں بیٹھ کر کالج دور کے سابق رہنماء راجہ بشارت، چوہدری صفدر و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرحمن مرزا نے چوہدری طارق پرویز اوران کے ساتھیوں کی پارٹی کے اندر خدمات کو سراہا اور کہا کہ بدقسمتی سے ہر پارٹی کے اندر ایک مافیابیٹھا ہوا ہے جو نظریاتی کارکنوں کے راستے کی بہت بڑی رکاوٹ ہے ، عبدالرحمن مرزا نے کہا کہ انشاء اللہ پارٹی کارکنا ن اگر متحد ہوجائیں تو اس مافیاکا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ، میرا لڑکپن ، نوجوانی بھرپور جوانی اور ادھیڑ عمر عوام کے سامنے ہے میں نے ہمیشہ غربت ، جہالت ، ناانصافی اور عوامی مسائل کے حل میں جدو جہد کی بیول کے پل کیلئے ہم نے عملی طور پر وائس چیئرمین مرزا محمد منیر کے ہمراہ بھوک ہڑتال کی تھی اور پھر ہمارے دوراقتدار میں چیئرمین نواز کی کوششوں سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے چوہدری خالد اور سوشل ایکشن بورڈ کے چیئرمین نے بیول کا پل منظور کروایا تھا ہم انشاء اللہ آمدہ انتخابات میں میرٹ اور اتحقاق کی بنیاد پر بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں کامیاب ہونگے

ملک پور سے داؤد نامی شخص کو گرفتار کر کے چالیس کپی شراب برآمد

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخا ن پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف مہم جاری شرقی گوجرخان کے نواحی قصبہ ملک پور سے داؤد نامی شخص کو گرفتار کر کے چالیس کپی شراب برآمد کر کے ملزم کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا

گوجرخان میں شدید گرمی کی لہر صبح سویرے ہی بازار سنسان ہو گئے خریداروں نے بازاروں کا رخ نہ کیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان میں شدید گرمی کی لہر صبح سویرے ہی بازار سنسان ہو گئے خریداروں نے بازاروں کا رخ نہ کیا شدید گرمی سے لوگ گھروں میں بیٹھے رہے تفصیلات کے مطابق حالیہ شدید گرمی کی لہر گوجرخان میں دوسرا دن بھی گرم ترین گزرا صبح سویرے ہی سورج نے آگ برسانا شروع کر دی جس کے باعث بازار سنسان ہو گئے خریداروں نے بازاروں کا رخ نہ کیا دوکانداروں نے بھی وقت سے قبل دوکانیں بند کر کے گھروں کی طرف رخ کیا افطاری کے اوقات صرف برف وغیرہ فروخت کرنے والوں کے پاس رش دکھائی دیاجبکہ واپڈا گوجرخان نے اپنا ظلم بجلی بند کر کے برقرار رکھا شدید گرمی میں چوبیس گھنٹوں میں چند گھنٹوں کیلئے بجلی فراہم کی گئی جس کے باعث روزہ دار سخت اذیت ناک صورتحال میں مبتلا رہے بچے بوڑھے مریض بھی پریشان کن صورتحال میں مبتلا رہے بلدیہ گوجرخان شہر میں پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند رکھی جس کے باعث شہر میں پانی کا بحران پید اہو گیا

گوجرخان کے گرد ونواح کے قریبی ڈیموں ندی نالوں میں سخت گرمی میں بچوں کا جا کر نہانے کا سلسلہ پھر شروع

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان کے گرد ونواح کے قریبی ڈیموں ندی نالوں میں سخت گرمی میں بچوں کا جا کر نہانے کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا اکثریت تیرنا نہیں جانتے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے مقامی انتظامیہ اور پولیس ڈیموں پر جا کر نہانے والوں پر پابندی عائد کر ے گزشتہ برس بھی اوگاہون، ڈونگی ڈیم میں نوعمر بچوں کے ڈوبنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے پولیس اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گوجرخان کے قریبی ڈیموں پر جا کر بچوں کے نہانے پرپابندی عائد کرے اور والدین کو بھی چاہیے کہ وہ بچوں کو ڈیموں ندی نالوں پر نہانے سے سختی کے ساتھ منع کریں نوعمر لڑکے جو تیرنا بھی نہیں جانتے وہ گہرے پانی میں نہانا شروع کر دیتے ہیں گزشتہ برس بھی ان ڈیموں پر جان لیوا واقعات رونما ہو چکے ہیں ان ڈیموں کے قریبی آبادی کے لوگ بھی چھوٹے بچوں کی ڈیموں پر جانے سے منع کر یں اور مقامی انتظامیہ اور پولیس بھی اس صورتحال کا نوٹس لے

Rawat News

روات کی خبریں

ایک ماہ گزرنے کے باوجود روات پولیس چیئرمین یو سی بگاشیخاں کے گھر ہونیوالی ڈکیتی کا سراغ نہ لگا سکی

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ ایک ماہ گزرنے کے باوجود روات پولیس چےئرمین یو سی بگاشیخاں کے گھر ہونیوالی ڈکیتی کا سراغ نہ لگا سکی تفتیشی آفیسر نے مال بناؤ مہم کے دوران چند افراد سے پوچھ گچھ کے بعد مقدمہ کی تفتیش کاغذی کاروائی تک محدود کر دی لاکھوں روپے نقدی اور مال مسروقہ چھیننے والے ڈاکو تاحال آزاد عوام علاقہ کا ناقص پولیس تفتیش پر تشویش کا اظہار تفصیلات کے مطابق مورخہ5 مئی کو دن دیہاڑے چار مسلح ڈاکوؤں نے چک خاص میں واقع چےئرمین چوہدری عامر جمشید کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر گھر کے اندر سے نقدی مبلغ23 لاکھ روپے کے علاوہ 40 لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور12 لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈ چھین کر باآسانی فرار ہو گئے اور اس دوران چےئرمین چوہدری عامر کو دوسرے کمرہ میں بند کر کے دروازہ لاک کر گئے واقعہ کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تفتیشی سب انسپکٹر اکبر ڈاکوؤں کا سراغ نہ لگا سکا اور نہ ہی مال مسروقہ کی برآمدگی ہو سکی عوام علاقہ نے آر پی او راولپنڈی سے نااہل تفتیشی تھانیدار کے خلاف فوری کاروائی اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

وفاقی وزیرداخلہ کے حلقہ انتخاب پٹوار سرکل تخت پڑی میں سیاسی بنیادوں پر تعینات پپوپٹواری کے خلاف اہلیان علاقہ پھر سراپا احتجاج

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) ۔۔۔۔ وفاقی وزیرداخلہ کے حلقہ انتخاب پٹوار سرکل تخت پڑی میں سیاسی بنیادوں پر تعینات پپوپٹواری کے خلاف اہلیان علاقہ پھر سراپا احتجاج ،بااثر سیاسی شخصیت اور محکمہ مال کے افسران کی پشت پناہی کے باعث کئی کئی ماہ ریکارڈ سمیت دفتر سے غائب ،پراپرٹی ڈیلر بن کر مخصوص ایجنٹوں کے ذریعے خفیہ مقامات پر زمینوں کے انتقال کرنے لگا ،دفتر میں حاضری کی بجائے5 پرائیویٹ منشی بٹھا دئیے گئے مالکان کیلئے زمین کا فرد اور انتقال ناممکن بن گیا درجنوں زمین مالکان کا بااثر پٹواری خورشید عرف پپو کی فوری تبدیلی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مقامی زمینداروں جنرل کونسلر تخت پڑی چوہدری مرزا خان ،سہیل ،طارق ،قیصر محمود ،سعید قریشی ،جمیل احمد ،عزیزالرحمان ،محمد یاسین ،محمد عمران،توقیر احمد و دیگر نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو دی جانے والی تحریری درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ حلقہ پٹوار تخت پڑی میں عرصہ دراز سے تعینات پٹواری خورشیدعرف پپو تمام ریکارڈ ذاتی گاڑی میں رکھ کر مخصوص من پسند ڈیلروں کے ذریعے زمینوں کی سودے بازی کرتا ہے ،خفیہ مقامات پر 3 دفاتر قائم کر کھے ہیں جہاں پر خود حاضر ہونے کی بجائے منشیوں کو بٹھا رکھا ہے جو معمولی فرد کے انتقال کے نام پر ہزاروں روپے کی ڈیمانڈ کرتے ہیں مذکورہ پٹواری زمین مالکان کو اپنے ذریعے سودا بازی پر مجبور کرتا ہے ،قبل ازیں بھی مذکورہ پٹواری کے خلاف عوام علاقہ بھرپور احتجاج کر چکے ہیں مگر محکمہ مال کے ضلعی افسران بااثر پٹواری کے خلاف کاروائی کی بجائے اسکی پشت پناہی کر رہے ہیں سینکڑوں معززین علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مذکورہ پٹواری کی فوری معطلی اور فرض شناس پٹواری کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی سید ذرین حسین شاہ کی ہمشیرہ اور سید عاطف شاہ بخاری کی پھوپی جان کو سپرد خاک کر دیا گیا

Sister of Syed Zareen Hussain Shah passed away in Kahuta

مٹور :نمائندہ پوٹھو ار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی سید ذرین حسین شاہ کی ہمشیرہ اور سید عاطف شاہ بخاری کی پھوپی جان کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔مر حومہ کی نمازے جنازہ سید چن شاہؒ کے دربار میں ادا کی گئی ان کی نمازے جنازہ امیر اہلیسنت وجماعت پیر سید زبیر حسین شاہ نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو ، مسلم لیگ کہوٹہ سٹی کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، چیئر مین مونسپل کمیٹی راجہ ظہور اکبر ، وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ آصف ربانی قریشی ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ارشد محمود ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ ماسٹر نوازقریشی ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی عبد القیوم ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ملک عبد الروف ،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ فیصل محمود ،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان ، حاجی ملک منیر اعوان صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ ،سید مناظر حسین شاہ آف سنگھوٹ سیداں، کونسلر سید صداقت حسین شاہ آف ڈنگور سیداں ، سیدنذابت حسین شاہ آف ٹٹھی سیداں ،صحافی ملک عامر محمود ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔

some image

تعزیت

Condolences

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چودھری لعل حسین گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بہادر کے انچار ج صدر معلم اللہ دتہ بسمل اورآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے راہنماقاضی محمدنویدنے گزشتہ روزبوعہ بٹالہ جاکرسابق کونسلر حاجی چودھری محمدنذیر بٹالوی کے ماموں اورچودھری خالدحسین کے والدمحترم حاجی رحمت علی کی وفات پرسوگوارخاندان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیا ہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چودھری لعل حسین گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بہادر کے انچار ج صدر معلم اللہ دتہ بسمل اورآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے راہنماقاضی محمدنویدنے گزشتہ روزتنگ دیو جاکرچودھری محمداعظم کے جواں سالہ پوتے اورچودھری محمدنائب کے فرزندچودھری تیمورنائب کی المناک حادثاتی موت پرسوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیا ہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

Picture of the Day

Shah Jahan Masjid, Woking.... Ramadan Mubarak

some image

The Shah Jahan Masjid in Oriental Road, Woking, England, is the first purpose-built masjid in the United Kingdom. Built in 1889, it is located 30 miles southwest of London. It was first Masjid built in UK.

In addition to the five daily prayers, the Shah Jahan Mosque is a focal point and continues to play a pivotal part in the life of the local Muslim community.

Another important function of the mosque is to support and promote religious education and it provides regular classes for children and adults for this purpose.

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk

    Website admin
    some image