Our _Blog_

Our Daily News

Saturday 6th January 2018 ----- 18th Rabi Ul Sani 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

سوئیں چیمیاں چکڑالی بدھال کا جوان دبئی میں انتقال کرگیا

Young man from Gujarkhan died in Dubai due to head injuries

some image

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، :راجہ طارق ایوب)۔۔۔ گزشتہ ایک ماہ سے ہسپتال میں داخل سوئیں چیمیاں چکڑالی بدھال کا جوان دبئی میں انتقال کرگیا چکڑالی بدھال کا جوان معین ولد راجہ طلحہ جو کہ دبئی میں بسلسلہ روزگار مقیم تھا اور وہاں ایک حادثے میں زخمی ہو گیا تھا

ڈاکٹروں کے مطابق معین کو سر میں شدید چو ٹیں آ ئیں تھیں اوروہ وہا ں دبئی میں ہسپتال میں زیر علاج تھا ۔گزشتہ دن وہ وفات پا گیا معین کی میت پاکستان لائی گئی جہاں پر اس کی نماز جنازہ شام 4بجے اد ا کی گئی جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ نے شرکت کی۔

Dubai; Raja moeen son of Raja Talah of village Chakrali Badhal, sui cheemian has died at a hospital in Dubai. He got injured in an accident which lead to his death. Moeen was living in Dubai due to work commitments.

According o medical staff at the hospital, Moeen had severe head injuries and couldn't recovered from it completely. Moeen's dead body was brought to Pakistan for burial. Local social and political figures were present at Janaza.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

بھلاکھر ،گف،غزن آباد اوربشندوٹ کے چیئرمین حضرات نے حلقہ بندیوں میں کلرسیداں کو چوہدری نثارعلی خان کے حلقے سے الگ کرنے کی صورت میں احتجاجی تحریک ،دھرنے اور بھوک ہڑتال کی دھمکی

some image

این اے پچاس میں شامل تحصیل کلرسیداں کی بلدیہ کلرسیداں اورچاریوسیز بھلاکھر ،گف،غزن آباد اوربشندوٹ کے چیئرمین حضرات نے حلقہ بندیوں میں کلرسیداں کو چوہدری نثارعلی خان کے حلقے سے الگ کرنے کی صورت میں احتجاجی تحریک ،دھرنے اور بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی اور کہا کہ وہ خود کو کسی صورت بھی چوہدری نثارعلی خان سے الگ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس ،وائس چیئرمین چوہدری ضیارب منہاس،چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی ،وائس چیئرمین مناظر اقبال جنجوعہ ،چیئرمین یوسی غزن آباد طارق یاسین کیانی ،وائس چیئرمین ظفرعباس مغل ،چیئرمین یوسی بھلاکھر محمد صفدرکیانی،وائس چیئرمین یوسی گف راجہ افتخار ،کامران عزیز ایڈووکیٹ ،ارکان بلدیہ ،شہریوں ،نوجوانوں اور تاجروں نے جناح ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے کہا کہ مردم شماری کے نتیجے میں کلرسیداں کو کسی اور حلقے میں شامل کیا جا رہا ہے یہ کلرسیداں سے سنگین زیادتی ہے 1970میں مری سے لگایا گیا 1985 اور 2002 میں نئے حلقوں میں شامل کیا گیا ہردس پندرہ برس بعد کلرسیداں کو لاوارث بچے کی طرح دوسرے حلقے میں شامل کر دیا جاتا ہے 2002 میں چوہدری نثار علی خان کے حلقے کا حصہ بنے انہوں نے ماضی کی طویل محرومیوں کا خاتمہ کیا اور آٹھ برس کی قلیل مدت میں پسماندہ ترین تحصیل کلرسیداں کو ملک کی ترقی یافتہ تحصیل بنایا آج پھر ہمارے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں الیکشن کمیشن ہوشمندی کا مظاہرہ کرے اور ہمیں چوہدری نثارعلی خان کے حلقے سے الگ نہ کیا جائے اگر ایسا کیاگیا تو ہمارا پرامن احتجاج مہذب نہیں رہے گا ہمارا احتجاج کسی شخصیت یا کسی علاقے کے خلاف نہیں ہم اپنے محسن چوہدری نثارعلی خان سے خود کو الگ نہیں کر سکتے ۔چیئرمین زبیر کیانی نے کہاکہ چوہدری نثار علی خان جہاں سے بھی الیکشن لڑیں گے وہ جیت جائیں گے مگر ہم ان کی سرپرستی سے محروم ہو جائیں گے چوہدری نثار نے ہمیں مسائل سے نجات دلائی ،چیئرمین طارق یاسین کیانی نے کہا

کہ اگر حلقہ بندی کے وقت کلرسیداں کے لوگوں کی خواہش کا احترام نہ کیا گیا توعوام ایک بڑی تحریک کا آغاز کریں گے شاہ باغ میں بھوک ہڑتالی کیمپ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا۔ چیئرمین صفدر کیانی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چوہدری نثارعلی خان نے یوسی بھلاکھر کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے بیس کروڑ سے زائد کی گرانٹ دے کر ایک ریکارڈ قائم کیا چوہدری نثار جیسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ۔کامران عزیز ایڈووکیٹ نے کہا کہ حلقے کا ہرشخص چوہدری نثار علی خان کے ساتھ رہنا چاہتا ہے اس خواہش کا احترام کیا جائے ،رکن بلدیہ شیخ حسن ریاض نے کہا کہ چوہدری نثارنے نہ صرف کلرسیداں میں ریکارڈترقیاتی کام کرائے بلکہ انہوں نے ہر قومی مسئلے پر بات کرنے کے لیے بھی کلرسیداں کا انتخاب کر کے ہمیں عزت دی ،عابد زاہدی نے کہا کہ حلقے کی تبدیلی کی خبروں سے لوگوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے وائس چیئرمین ظفر عباس مغل نے کہا کہ عوام علاقہ نئی حلقہ بندی پر سوگوار ہیں ،چوہدری اخلاق حسین نے کہاکہ عوام علاقہ چوہدری نثار سے الگ ہونے پر بھرپور احتجاج کریں گے انجمن تاجراں کے سرپرست حاجی ریاست حسین ،یوتھ ونگ کے شیخ توقیر احمد ،مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد نے بھی خطاب کیا اور مطالبہ کیا کہ زمینی حقائق اورعوامی خواہش کے مطابق حلقہ بندیا ں تشکیل دی جائیں ۔اس موقع پر ارکان بلدیہ راجہ ظفر محمود،محمد حنیف،صوبیدار ظفر اقبال بیگ،جنیدبھٹی،چوہدری مشتاق حسین،راجہ طارق محمود،پرویز اختر منہاس،ٹھیکیدار لطیف بھٹی ،صوفی ضابر حسین ،حاجی محمد اسحاق بھی موجود تھے ۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔

نواز شریف کے خلاف سازشیں کوئی نئی بات نہیں, شیخ وسیم اکرم

مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازشیں کوئی نئی بات نہیں مخالفین انہیں انتخابی شکست نہیں دے سکتے اسی لیئے چورراستوں کے لیئے سازشو ں میں مصروف رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوا زشریف کی سالگرہ کے سلسلے میں کلرسیداں میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب میں مسلم لیگ ن کے سٹی صدر شیخ خورشید احمد ،رکن بلدیہ شیخ حسن ریاض اور دیگر نے بھی شرکت کی ،شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ نوا زشریف کو اقتدار سے الگ کرنے سے قومی ترقی پر منفی اثرات پڑے گزشتہ انتخابات کے بعد سے ہی نوا زشریف کے خلاف دھرنوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ترقی کی رفتار کو روکنے کی کوشش کی گئی مگر نوا زشریف اور اسکے ساتھیوں نے قوم کو دہشتگردی اور انرجی بحران سے نجات دلائی پیپلز پارٹی کے جو لوگ آج پٹرولیئم مصنوعات میں اضافے پر احتجاج کر رہے ہیں وہ یہ بات کیوں بھول جاتے ہیں کہ ان کے زمانہ اقتدار میں پٹرول کے نرخ ایک سو تیرہ روپے فی لیٹر سے بھی زائد تھے لوگوں کو سی این جی کے حصول کے لیئے راتیں سڑک پر بسر کرنا پڑتی تھیں اٹھارہ سے بیس گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی لوگوں کا حافظہ کمزور نہیں وہ بھان متی کے کنبے کو سازشوں کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی مخالفین نوا زشریف کا سیاسی میدان میں مقابلہ کریں ۔

سٹی ٹر یفک پو لیس کلر سید اں نے ر و ا نہ سا ل 2017کے د و ران ٹر یفک قو ا نین کی خلا ف و ر ز یو ں کے خلا ف12ہز ا ر1سو73چا لا ن ٹکٹ جا ر ی

سٹی ٹر یفک پو لیس کلر سید اں نے ر و ا نہ سا ل 2017کے د و ران ٹر یفک قو ا نین کی خلا ف و ر ز یو ں کے خلا ف12ہز ا ر1سو73چا لا ن ٹکٹ جا ر ی کر کے مجمو عی طو ر پر35لا کھ 22ہز ا ر 750سے ز ا ئد کا جر ما نے عا ئد کیے سنگین خلا ف و ر ز یو ں پر گا ڑ یا ں قبضے میں لی گئیں مو ٹر سا ئیکلو ں ا و ر ر کشو ں کے خلا ف مقد ما ت تھا نہ کلر سید اں میں د ر ج کر ا ئے ا و ر مو ٹر سا ئیکل تھا نے میں بند کر ا ئے گز شتہ سا ل ٹر یفک ا نچا ر ج عمر ا ن خا ن نے 36سو 24چا لا ن ٹکٹ جا ر ی کیے سٹی ٹر یفک پو لیس کلر سید اں کی جا نب سے قو ا نین کی پا بند ی عملدر آ مد کو یقینی بنا یا گیا ا و رکم عمر ،کا لے شیشے بغیر نمو نہ نمبر پلیٹ ،بغیر ہیلمٹ مو ٹر سا ئیکل چلا نے و ا لو ں ،بغیر ڈ ر ا ئیو نگ لا ئنس پر یشر ہا ر ن د و ر ا ن ڈ ر ا ئیو نگ مو با ئل فو ن کا ا ستعما ل ا و ر لو ڈ نگ ،ا و ر چا ر جنگ کے خلا ف گز شتہ سا ل 2017میں سخت کا ر و ا ئی کی گئی ۔

حافظ عثمان عباسی اور راجہ صغیر احمد آج 6جنوری دن2بجے موہڑ ہ آدڑیاں یونین کونسل سموٹ میں خطاب کریں گے

سرصوبہ شاہ (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی اور امیدوارصوبائی اسمبلی پی پی 2راجہ صغیر احمد آج 6جنوری دن2بجے موہڑ ہ آدڑیاں یونین کونسل سموٹ میں خطاب کریں گے۔وہ وہاں بینک چوک سموٹ روڈ اور موہڑہ آدڑیان کی گلیات کے منصوبوں کا اعلان کریں گے۔ ان کے ہمراہ رہنما مسلم لیگ ن شوکت جنجوعہ بھی ہوگیا۔یہ پروگرام چوہدری جمیل بابو کے زیراہتمام اور حاجی بشیر،ٹھکید ار عابد،راجہ اشتیاق،راجہ بابر،سعید مدنی کے ہوگا۔

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے زیر اہتمام ڈویژنل صدر سردار سلیم حیدر کے اعزاز میں آج بروز ہفتہ کلرسیداں میں استقبالیہ دیا جا رہا ہے جس میں راجہ عمران اشرف ،خرم پرویز راجہ،چوہدری ظہیر سلطان ،محترمہ نرگس فیض ،سمیرہ گل،راجہ شیراز کیانی ،راجہ منصور اور دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے

آج بروز ہفتہ بعد نماز مغرب میلاد مصطفیٰ کی تقریب جامعہ مسجد نور مصطفیٰ چھپر میں منعقد ہوگی جس سے مولانا عبدالجبار سہالوی ،پیر محمد اکرم ،الحاج محمد اسحاق،کاشان مدنی ،عمیر زبیر ،یاسر مشتاق نعیمی اور دیگر خطاب کریں گے

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں,مسلم لیگی رہنما راجہ رفاقت جنجوعہ ، راجہ ندیم احمد ، راجہ عامر مظہر،تنویر بھٹی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگی رہنماوں راجہ رفاقت جنجوعہ ، راجہ ندیم احمد ، راجہ عامر مظہر،تنویر بھٹی نے کہا کہ کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں2018میں بھی ن لیگ کی ہی حکومت آئے گئی۔مسلم لیگ نے 2013سے لے کر 2017کے آ خر تک وہ انقلابی کام کیے ہیں جن کی مثال نہیں ملتی گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور بجلی کی روڈ شیڈنگ کا خاتمہ ان کا تاریخی کارنامہ ہے جو تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آتی ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو چند سازشی عناصر ملک میں افرا تفری پھیلا دی جاتی ہے اس وقت اندرونی اور بیرونی قوتیں سی پیک کے منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت بلخصو ص قاہد محترم جناب میاں نواز شریف کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنماوں راجہ رفاقت جنجوعہ ،چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدواربرائے چیئر مین ضلع کونسل،راجہ ندیم احمد چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں،تنویر ناز بھٹی صد ر دی لائنز گروپ تحصیل کلر سیداں ، وائس چیئر مین یوسی بیور سردار طاہر ، کونسلر راجہ لیاقت ، راجہ نذ اکت حسین ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے اطلاعات عاصی جنجوعہ ، حامد لطیف ستی ،راجہ ذیشا ن ،عابدعباسی ، راجہ وقار محبوب ، راجہ تمور،طاہر اسماعیل عباسی ،طاہر لودھی ،عاطف کھٹڑ نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے دھرنے دیکر اس منصوبے کو التواع میں ڈالا اور اب جھوٹے اور من گھڑٹ مقدمات کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ اس وقت امریکہ اسرائیل اور بھارت ملکر ہمارے ملک کو کمزور کرنے کے در پے ہیں اسوقت تمام سیاسی قیادت کو اپنے مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے چاہیے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت کو سازشو ں سے ختم نہیں کیا جا سکتا عوام میاں نواز شریف کے ساتھ ہے انشاء اللہ 2018میں بھی ن لیگ کی ہی حکومت آئے گئی۔

عوامی سماجی خدمت اللہ اور رسولﷺ کی رضاء کی خاطر کرتا ہوں ۔ آغاسید مشتاق حسین نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ بازار

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ آغاسید مشتاق حسین نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ بازارنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوامی سماجی خدمت اللہ اور رسولﷺ کی رضاء کی خاطر کرتا ہوں ۔اپنے علاقے کی عوام کے لیے اپنی ذاتی جیب سے اپنی اراضی میں ایک بہت بڑاہائی سکول بنا رہاہوں جس کا کام انشاء اللہ اگلے ماہ میں جاری ہو جائے گا ۔اس سکول میں غریب بچیاں تعلیم حاصل کر یں گئی ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں ضروریات زندگی کی ہر چیز دستیاب ہے ،علاقے ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی مد د آپ سے اپنی ذاتی مالکیتی مارکیٹ میں ڈاکخانہ منظور کرایا جس میں کسی سیاسی شخصیت کی کوئی مدد نہیں ہے اس کام میں اگر مدد ہے تو صرف اور اللہ اور اس کے رسولﷺ کی مدد شامل حال ہے اس ڈاکخانے میں اب بجلی کے بل بھی جمع ہو رہے جو کہ عوام کا ایک بہت بڑا مسلہ تھا وہ حل کرایا ہے پینشن ،رجسٹری ،خط وکتابت سب کچھ یہاں پر ہی ہو گیا ہے اب علاقے کے غریب ،بیواہ اور بوڑھے افراد کو کہوٹہ شہر جانے کی ضرورت نہیں رہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مشتاق شاہ کی رہائشی معروف سماجی شخصیت آغاسید مشتاق حسین نقوی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ڈیرہ مشتاق شاہ جانے والی رو ڈٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی وہ میں نے اپنی مدد کے تحت تعمیر کرائی ۔جب تک اللہ پاک نے توفیق دے گا انشاء اللہ اپنے علاقے کی غریب عوام کی خدمت کر تا رہوں گا ۔

جامع مسجد بلال نزد فلور مل بلوہا کہوٹہ میں 13جنوری2018بروز ہفتہ بعد نمازمغرب محفل میلاد منعقد ہو گی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ نوجوان مذہبی شخصیت عبد الرحمان بھٹی کے زیر اہتمام جامع مسجد بلال نزد فلور مل بلوہا کہوٹہ میں 13جنوری2018بروز ہفتہ بعد نمازمغرب محفل میلاد و تاجدار ختم نبوت ﷺمحفل کا انعقاد کیاجائے گا جس میں مقامی علمائے کرام خصوصی خطاب ملک کے نامور عالم دین حضرت مولانا امان اللہ سواگی آف ملتان کا ہو گا اور خصوصی نعت قاری عبد الباسط کی ہو گئی محفل پاک میں تمام عاشقان مصطفیﷺ کو شر کت کی دعوت دی جاتی ہے ۔

بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کے انتخا با ت کے لیئے دو گروپ میدا ن میں آگئے

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کے انتخا با ت کے لیئے دو گروپ میدا ن میں آگئے ۔ (13) جنوری کو ہونے والے انتخابات میں راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ گروپ کی جانب سے صدارت کے لیئے سردار نزاکت حسین ایڈووکیٹ کا مقابلہ آزاد امیدوار امجد رشید عباسی سے ہوگا ۔ جبکہ نائب صدر کی نشست کے لیئے راجہ سعید گروپ کی جانب سے راجہ افشار محبوب ایڈووکیٹ مخالف گروپ کے قمر زمان قریشی سے ٹکرائیں گے ۔ جنرل سیکر ٹری کے لیئے راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ گروپ کے راجہ راشد محمود اور مخالف گروپ کے ماجد غازی ایڈووکیٹ میدان میں ہیں ۔ جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے لیئے راجہ سعید ایڈووکیٹ گروپ کے راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ کا مقابلہ مخالف گروپ کے زبیر آفتاب ایڈووکیٹ سے ہوگا ۔ پولنگ (13) جنوری 2018کو صبح 9بجے سے شام 4بجے تک جاری رہے گی ۔ (70) وکلاء ووٹ ڈالیں گے ۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیئے چیئرمین الیکشن بورڈ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ اور ممبران راجہ افشار ایڈووکیٹ ، اعجاز عباسی ایڈووکیٹ نے آٹھ امیدواروں کے کاغذات آج درست قرار دے دیئے ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

محکمہ سوئی گیس کا گوجرخان کے باسیوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ محکمہ سوئی گیس کا گوجرخان کے باسیوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک شہر بھر میں موسم سرما کے شروع ہوتے ہی سوئی گیس کی بندش گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے شہری پریشان ہانڈی روٹی بنانا بھی محال ہوگیاگوجرخان کے نام نہاد عوامی نمائندے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ان خیالات کااظہار تحریک انصاف گوجرخان کے سٹی صدر شہزادہ خان اور معروف سماجی شخصیت راجہ ساجد یوسف نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گوجرخان شہر بھر میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے باعث شہری شدیدکرب سے دوچارہیں گھروں کے چولہے سرد پڑ گئے ہیں ہانڈی روٹی بنانا بھی محال ہوگیا ہے چھوٹے بچے سوئی گیس نہ ہونے سے بغیر ناشتہ کے سکول جانے پر مجبور ہیں انہوں نے اعلیٰ احکام سے اس مسئلہ کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے

میاں محمد نوازشریف نے صحیح معنوں میں ملک وقوم کی خدمت کی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور امیدوار حلقہ پی پی تھری راجہ علی اصغر نے کہا ہے کہ میاں محمد نوازشریف نے صحیح معنوں میں ملک وقوم کی خدمت کی اور آئندہ بھی یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا آئندہ دور بھی مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا اقتدار میں آنے کا خواب دیکھنے والوں کو ہمیشہ کی طرح کچھ حاصل نہ ہوگا میاں نوازشریف کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کی جراتمندانہ پالیسیوں سے ملک وقوم کے وقار میں اضافہ ہوا میاں محمدنوازشریف جب بھی اقتدار میں آئے انہوں نے عوام کو بھرپور ریلیف دیا عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جو بھی ترقی اور خوشحالی آئی وہ سب میاں محمدنوازشریف کے دور اقتدار میں ممکن ہوئی لیکن کچھ عناصر کو ترقی کا یہ سفر ہضم نہ ہو سکا انہوں نے سازشوں کو پروان چڑھایا لیکن باشعور عوام اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ کون ملکی ترقی کے خلاف سازش کررہا ہے اور کون عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی طور پر کوشاں ہے

پی پی پی تحصیل ساہنگ کے صدر سید شیر حسین شاہ کی وفات کے سوگ میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات منسوخ

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پی پی پی تحصیل ساہنگ کے صدر سید شیر حسین شاہ کی وفات کے سوگ میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات تحصیل وسٹی گوجرخان میں منسوخ کر دی گئی اور کہا کہ سید شیر حسین شاہ کی وفات پی پی پی کیلئے بڑا صدمہ ہے ان خیالات کااظہار پی پی پی تحصیل گوجرخان کے سیکرٹری جنرل راجہ محسن علی صغیر بھٹی ، راجہ عمران کامی نے ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر کیاان رہنماؤں نے کہا کہ سید شیر حسین شاہ کی پارٹی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے مشن کو جاری و ساری رکھیں گے اس موقع پر خاقان بابر کیانی، راجہ قاسم صغیر بھٹی، تیمور خان بوبی، یاور قریشی، توصیف قریشی، ذیشان عباس، چوہدری محمد عارف ودیگر کارکنان موجود تھے

some image

پیپلز پارٹی جاتلی کے رہنماؤں کی پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین سے ملاقات

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پیپلز پارٹی جاتلی کے رہنماوں راجہ فرقان ،راجہ شہباز اور میجر (ر) اظہر نعیم کی پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین اپوزیشن لیڈر خورشد شاہ ،قمر الزمان کائرہ ،لطیف کھوسہ ،رحمان ملک ندیم افضل چن ،اور دیگر سیرینا ہوٹل اسلام آباد میں ملاقات تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی جاتلی کے رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور انہیں ہر طرح کی سہولیات میسر کیں ملازمین کی تنخواہوں اور پینشز میں بے پناہ اضافہ کیا الیکشن 2018 میں پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر کامیاب ہو کر اقتدار میں آئے گی اور ملک بھر میں جاری لوڈشیڈنگ ،مہنگائی اور بے روز گاری کا خاتمہ اولین ترجیع ہو گی انشا اﷲموجودہ الیکشن میں پیپلز پارٹی نہ صر ف تحصیل گوجرخان بلکے پورے ملک سیکامیابی حاصل کرے گی گوجرخان کی عوام راجہ پرویز اشرف کے سنہری دور کو یا د کر رہی ہے جس میں گھر گھر میں گیس ،بجلی ،اور سڑکوں کے جال بچھائے گے جن کی تعمیر سے آج لوگوں کو سفری سہولیات میں پیش آنے والی مشکلات سے نجات مل گی ہے

ماہ دسمبر میں350 سے زاہد بغیر کاغذات کے موٹر سائیکلوں اور تیز رفتاری پر گاڑیوں کے خلاف کاروائی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پیٹرولنگ پولیس ٹاہلی موڑ نے ایس ایس پی راولپنڈی ریجن ملک محمد یوسف کی خصوصی ہدایت پر ماہ دسمبر میں350 سے زاہد بغیر کاغذات کے موٹر سائیکلوں اور تیز رفتاری پر گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں بند کیا اہلیان علاقہ نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا تفصیلات کے مطابق چوکی انچارج شب انسپکٹر غفار کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی عایت نہیں برتی جائے گی اہلیان علاقہ نے پیٹرولنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ آنے والے وقتوں میں بھی یہ اپنی کارکردگی کا تسلسل بر قرا رکھیں گے

تھانہ جاتلی کے علاقہ کونٹ میں واقع یونیورسٹی ریسرچ فارم کا نائب قاصد پرائیویٹ گاڑی سمیت گرلز ہاسٹل میں داخل ہو گیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی کے علاقہ کونٹ میں واقع یونیورسٹی ریسرچ فارم کا نائب قاصد پرائیویٹ گاڑی سمیت گرلز ہاسٹل میں داخل ہو گیا گارڈ کے منع کرنے پر ہوائی فائرنگ شروع کر دی مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی ریسرچ فارم کونٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹرر عدیل انور نے تھانہ جاتلی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ عثمان غنی جو کہ یونیورسٹی میں نائب قاصد ہے اور یہ اپنی پرائیویٹ گاڑی لے کر آیا اورگرلز ہاسٹل کے اندر داخل ہو گیا جہاں پر مرد وں کا داخلہ منع ہے گیٹ پر موجود سیکورٹی گارڈ نے ایسا کرنے سے منع کیا جس پراس نے جھگڑا شروع کر دیا اگلے روز سیکورٹی سپر وائزر نے انکوائری کی جس میں نائب قاصد عثمان غنی قصور وار پایا گیا شام چار بجے کے قریب عثمان ایڈمن بلاک کے سامنے پہنچ کر پسٹل سے ہوائی فائرنگ شروع کر دی اور اسٹاف کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا مجھے بھی روکنے کی کوشش کی تو میں نے اپنی گاڑی بھاگا کر جان بچائی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

some image

بیول میں ہر وارڈ میں مقابلہ کریں گے, پاکستان پیپلز پارٹی بیول کے سینئر نائب صدرمرزا خورشید

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، :راجہ طارق ایوب)۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی بیول کے سینئر نائب صدرمرزا خورشید نے ایک بیان میں کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے وہ جان لیں کہ انشاء اللہ بیول میں ہر وارڈ میں مقابلہ کریں گے اور انشاء اللہ راجہ پرویز اشرف کو الیکشن بھی جتائیں گے اور دیکھنے والے دیکھتے رہ جائیں گے ورکرز اب متحد ہیں اور آئندہ وزیر اعظم پاکستان پیپلز پارٹی کا ہو گا۔مخالفین کو بتائیں گے کہ اب آصف علی زرداری میدان میں اتر چکے ہیں ہم سیاسی میدان میں اپنے مخالفین کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

نلہ مسلماناں موہڑہ لمیاں ا شتیا ق ا حمد اور یاسر محمود کے والد محترم برکت علی حرکتِ قلب بند ہو نے سے خالقِ حقیقی سے جاملے

نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم :راشد محمود راجہ)۔۔۔۔ نلہ مسلماناں موہڑہ لمیاں ا شتیا ق ا حمد اور یاسر محمود کے والد محترم برکت علی حرکتِ قلب بند ہو نے سے خالقِ حقیقی سے جاملے ۔ نمازِ جنازہ میں اہلیانِ علاقہ اور دور ونزدیک سے سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔نمازجنازہ علامہ عبدالسلام صدیقی نے پڑھائی۔ مرحوم کو ا پنے آبائی قبرستان موہڑہ لمیاں میں سپرد خاک کیاگیا۔

some image some image

سینتھہ، سابق کو نسلر راجہ نصرت اقبال کی والدہ انتقال کر گئیں

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے)۔۔۔۔سینتھہ سے سابق کونسلر راجہ نصرت اقبال، راجہ ممتاز، راجہ پرویز( حال مقیم یو کے) راجہ سعید کی والدہ محترمہ گزشتہ روز طویل علالت کے بعدا نتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں اداکی گئی۔ نماز جنازہ میں دوسروں کے علاوہ امیدوار برائے صو بائی اسمبلی راجہ صغیر احمد، چیرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، چیرمین یو سی بھلاکھر راجہ محمد صفدر کیانی، سابق ناظم کنو ہا حاجی غلام ظہیر، وائس چیرمین یو سی دوبیرن کلاں ٹھیکیدار راجہ محمد بشارت، سابق نائب ناظم یو سی دوبیرن سکوٹ دوبیرن راجہ مجید احمد ، راجہ محمد جاوید آف سکوٹ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات اور عمائدین علا قہ نے شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ الحاج چودھری شبیرحسین سابق صدروسابق بانی ممبر چکسواری پریس کلب چکسواری وبانی ممبر سنٹرل یونین آف جرنلسٹس آزادکشمیر کے انتقال پرملال پرقائداساتذہ چودھری مہربا ن علی راجہ شبہاز خان چودھری محمدیاسین نگیال (ر) معلم چودھری عثمان یاسین چودھری عمران یاسین چودھری بلال یاسین اورچودھری وقار یونس نے سوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعز یت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفر ت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے مرحوم کوان کی شاندار صحافتی وسماجی خدمات پرخراج عقیدت پیش کیاہے ۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔۔۔۔سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات منشی چودھری عبدالرشیدآف بوعہ حاجی چودھری عبدالروف حاجی اختر حسین مغل قائداساتذہ چودھری مہربان علی چودھری محمدیاسین نگیال (ر) معلم چودھری عثمان یاسین چودھری عمران یاسین چودھری بلال یاسین اور محمدقاسم آف محمودآبادنے چےئرمین چودھری عبدالمالک کوایڈمنسٹریٹرضلع کونسل میرپورعامررزاق کوا یڈمنسٹریٹرمونسپل کمیٹی اسلام گڑھ اورخواجہ محمدایوب کوایڈمنسٹریٹرمونسپل کمیٹی چکسواری تعینات ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے ان کی تعیناتی کازبردست خیرمقدم کیاہے ان کی تعیناتی پردلی مسرت کااظہارکیاہے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پٹواری لالہ صابر آف ساعی کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت ۔ یوسی مواڑہ کے گاوں ساعی کے رہائشی پٹواری لالہ صابر کے والد محترم کی وفات پر ممبر قانون اسمبلی آزاد کشمیر راجہ صدیق احمد ، پٹواری راجہ عبرت اقبال ، خان نثار خان نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

some image

Picture of the Day

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2017

new graphics