Our _Blog_

Our Daily News

Sunday 5th November 2017 ----- 16th Safar 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

ٹانگیں قبر میں مگر پیسوں کا لالچ ابھی بھی باقی

برمنگھم میں اکیاسی سالہ عبداللہ فاروق کو چار لاکھ بارہ ہزار پونڈز منی لانڈرنگ کیس میں مجرم قرار دے دیا گیا

Malik Abdullah Farooq convicted of £412,000 money laundering in Birmingham

some image some image

برمنگھم، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔ برمنگھم میں اکیاسی سالہ ملک عبد اللہ فاروق کو چار لاکھ سے زائد کی منی لانڈرنگ کیس میں مجرم قرار دے دیا گیا۔ عبداللہ نے اس رقم سے برمنگھم میں چارلاکھ بارہ ہزار پونڈ کا مکان خریدا۔ عبداللہ نے ابتدائی طور پر تحقیقاتی ادروں کو یہ بتایا کہ اس نے یہ رقم پاکستان میں ایک لاٹری سکیم میں پرائز کے طور پر جیتی ہے۔

پولیس کی تحقیقات کے مطابق مذکورہ رقم عبداللہ کے بیٹے کاشف علی نے بلیک مارکیٹ منی لانڈرنگ کے ذریعے حاصل کی اور یہ کسی قسم کی لاٹری کا انعام نہیں ہے۔ عبداللہ فاروق اور اس کے چوالیس سالہ بیٹے کاشف علی نے ابتدائی طور پر گرفتاری کے وقت پولیس کو جھانسہ دینے کی کوشش کی۔

مگر بعد ازاں تحقیقاتی اداروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے اور تسلیم کر لیا کہ ان کی رقم غلط ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اس واقعہ سے پہلے بھی مذکورہ مجرموں نے ایک لاکھ پچہتر ہزار پونڈ کی منی لانڈرنگ کی تھی اور تحقیقاتی اداروں کے سامنے اس جرم کو بھی تسلیم کر لیا۔

برمنگھم میں کاشف خان کو اپنے اقبال جرم کے بعد باےئس ماہ کی سزا سنائی گئی جبکہ عبداللہ فاروق کے کیس پر نتائج سامنے آنا باقی ہیں۔

Birmingham; Malik Abdullah Farooq, 81, is convicted of money laundering bought a £412,000 house with money he claimed he won with 123 prize-winning Lottery in Pakistan.

But, National Crime Agency investigators discovered, it was the result of a black market money-laundering scheme masterminded by his son Kashaf Ali Khan and not the lottery scam.

Farooq and his son Kashaf Ali Khan, 44, both made the claims when they were arrested in . Khan, of Prospect Lane, Birmingham, has since admitted money laundering by using criminal money to buy the house.

He also admitted a second money laundering count in relation to paying a £175,000 confiscation order – given after an earlier money laundering conviction – with criminal cash.

At Birmingham Crown Court, Khan was sentenced to 22 months in jail after admitting he knew the money was the proceeds of crime. Two money-laundering charges against his father, Farooq, were left to lie on file.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

یو ۔ اے ۔ ای کے قومی دن کی مناسبت سے پورے ملک میں یوم علم عقیدت و ا حترام سے منایا گیا

Pakistanis in UAE unite for Independence Day celebrations

some image some image

دوبئی ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام ۔ اظہر منہاس ) ۔۔۔۔ یو ۔ اے ۔ ای کے قومی دن کی مناسبت سے پورے ملک میں یوم علم عقیدت و ا حترام سے منایا گیا ۔ یو ۔ اے ۔ ای کے چھیالیسویں قومی دن کی مناسبت سے پورے ملک میں یوم علم عقیدت و ا حترام سے منایا گیا ۔ ا سی سلسلے میں پاکستا ن ا سلامیہ سکول فجیرہ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام دو نومبر بروز جمعرات کو کیا گیا ۔

اس موقع کی مناسبت سے سکول گراؤنڈ میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی تمام طلباء ا ور طالبات نے یو ۔ اے ۔ ای کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔ مسز شبانہ امتیاز نے سینیئر کلاسز کی بچیوں کو یو ۔ اے ۔ ای کے جھنڈے کے رنگوں کے کپڑے ا ور ٹوپیاں پہنا رکھی تھیں ۔

جس سے عملی طور پر ان بچیوں نے یو ۔ اے ۔ ای کا جھنڈا بنایا ۔ جس پر انھوں نے حاضرین سے خوب داد و صول کی ۔ گیارہ بجے پرنسپل صاحب نے یو ۔ اے ۔ ای کا جھنڈ ا لہرا یا ا ور پھر ا س موقع کی مناسبت سے خطاب کیا ا ور پاکستانیوں کے ساتھ خاص تعلق پر اس ملک کے حکمرانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

Dubai; Pakistani expats and have hosted a joint celebration of their country's Independence Day to spread a message of 'love and unity'. A special function was organized at Pakistan Islamic school Fujairah .

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

وکیل کے خلاف قراردادمذمت بار میں داخلے پر پابندی کامطالبہ

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلربار ایسوسی ایشن بارے نازیباالفاظ145جنرل باڈی میٹنگ میں وکیل کے خلاف قراردادمذمت 145 بار میں داخلے پر پابندی کامطالبہ۔ تفصیل کے مطابق کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی میٹنگ زیرصدارت صدر بارسیدوقاص حیدر ایڈووکیٹ ہوئی جس میں ممبران مرزاابراہیم ایڈووکیٹ، عامرمحمود بھٹی ایڈووکیٹ، عظمت بٹ ایڈووکیٹ، چودھری عرفان ایڈووکیٹ، مقبول دانش چودھری ایڈووکیٹ، عبدالحلیم چودھری ایڈووکیٹ، ظفربھٹی ایڈووکیٹ، عثمان اسلم بانی ایڈووکیٹ، کامران یوسف کیانی ایڈووکیٹ، عمیرحسین بھٹی ایڈووکیٹ، حافظ رمضان مجددی ایڈووکیٹ، عامرحسین بھٹی ایڈووکیٹ، راجہ عابدحسین ایڈووکیٹ، راجہ محمداسرار ایڈووکیٹ، راجہ محمدتاج ایڈووکیٹ، ملک طاہر ایڈووکیٹ، ملک رضوان ظہیر ایڈووکیٹ، راجہ آصف ایڈووکیٹ ، عثمان بھٹی ایڈووکیٹ سمیت دیگرنے بھی شرکت کی۔ جنرل باڈی میٹنگ میں اس امرپر گہری تشویش کااظہار کیاگیا کہ وکیل سرداریاسر نے ایڈیشنل سیشن جج صاحب کی عدالت میں کلرسیداں بارایسوسی ایشن بارے انتہائی نازیباالفاظ استعمال کئے جس کے باعث عدالت میں بیٹھے معززوکلاء کے جذبات مجروع ہوئے۔ ان ہتک آمیز الفاظ کے خلاف قراردادمذمت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیاگیاکہ ان کابار میں داخلہ بندکیاجائے۔ قراردادنوجوان قانون دان ابراہم مرزانے پیش کی۔

 

بجلی کی لوڈ شیڈنگ بدستور جاری ،فورس لوڈ شیڈنگ پر صارفین نے شدید احتجاج کیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ بدستور جاری ،فورس لوڈ شیڈنگ پر صارفین نے شدید احتجاج کیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ایام سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس سے نظام زندگی بری طرح سے متاثر ہوا ہے کاروباری افراد کے علاوہ گھریلو صارفین کو بھی شدید مشکلات لاحق ہیں جس سے پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے صارفین نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں موٹر سائیکل اور مسافر گاڑی کے درمیان تصادم

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں موٹر سائیکل اور مسافر گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو 1122 نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا۔سرصوبہ شاہ کے قریب موٹر سائیکل اور ٹیوٹا ہائی ایس کے مابین تصادم کے باعث شبیر نامی موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی جس پر وہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی روانہ کر دیا گیا ہے۔

شرابی عدیل ارشد سکنہ جہلم کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں طبی معائنہ کروانے کے بعد پولیس کے حوالے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پنجاب ہائی وے پولیس چوکپنڈوری چیک پوسٹ کے انچارج سب انسپکٹر چوہدری مظہر سجاد نے رات کے وقت شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے پر شرابی عدیل ارشد سکنہ جہلم کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں طبی معائنہ کروانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

میلاد النبیﷺ کی ایک تقریب 10 نومبر بعد نماز مغرب شانی ڈیکوریشن سینٹر کلرسیدا ں میں ہو گی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ میلاد النبیﷺ کی ایک تقریب 10 نومبر بعد نماز مغرب شانی ڈیکوریشن سینٹر کلرسیدا ں میں ہو گی جس سے علامہ امان اللہ سواگی ،سائیں شعبان فرید ،سید حامد علی شاہ،شیخ عبدالقدوس،قاری اجمل قادری،راجہ ازرم حمید سیالوی ،علامہ زاہد یوسف ،مولانا غلام مصطفی سیالوی،جمشید یوسف،عقیل وارثی ،احسان الحق چشتی اور دیگر خطاب کریں گے۔

پنجاب ٹیچرز یونین مرکز چوآخالصہ کے انتخابات کے لیئے عبدالرؤف اور ان کے پینل کے الیکشن لڑنے کااعلا ن

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پنجاب ٹیچرز یونین مرکز چوآخالصہ کے انتخابات کے لیئے عبدالرؤف اور ان کے پینل کے الیکشن لڑنے کااعلا ن کیا ہے اساتذہ کے ایک اجلاس میں پینل تشکیل دیا گیاجس میں عبدالرؤف صدر ،عمران غالب جنرل سیکرٹری ،ملک عنصر وحید سینیئر نائب صدر کے امیدوار ہوں گے ادھر راجہ ندیم احمد ،ملک اسد محمود ،ماسٹر محمد فیاض،محمد اخلاق،محمد عثمان اور دیگر نے ان کی حمایت کا اعلا ن کیا ہے۔

چوہدری نثار علی خا ن نے کلرسیداں کی پسماندگی کو ختم کیا, گاؤں بھورہ حیال کے سماجی کارکن چوہدری شبیر انجم

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ گاؤں بھورہ حیال کے سماجی کارکن چوہدری شبیر انجم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کو دہشتگردی سے نجات دلانامسلح افواج اور چوہدری نثار علی خان کا کارنامہ ہے چوہدری نثار ہمیشہ دلیرانہ فیصلے کر کے ان پر ثابت قدم رہتے ہیں چوہدری نثار علی خا ن نے کلرسیداں کی پسماندگی کو ختم کیا ہے جس کا تقاضا ہے کہ عوام بھی آئندہ انتخابات میں انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔

تحصیلدار راولپنڈ ی ملک نور زما ن آج بروز پیر صبح دس بجے دفتر یوسی غزن آباد میں کھلی کچہری لگائیں گے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثا ر علی خان کی ہدایت پر تحصیلدار راولپنڈ ی ملک نور زما ن آج بروز پیر صبح دس بجے دفتر یوسی غزن آباد میں کھلی کچہری لگائیں گے وہ محکمہ مال کے متعلقہ لوگو ں کی شکایات سنیں گے اس موقع پر ریونیو افسران کلرسیداں بھی موجود ہوں گے ۔

پیٹرویم مصنوعات کے ساتھ ہی منافع خور مافیا نے عوام کو دونوں ہاتھوں کے ساتھ لوٹنا شروع کر دیا،فروٹ،سبزیات میں ہوشرباء اضافہ

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔نہ کوئی لسٹ آویزاں ہے اور نہ ہی پرائس کنٹرول محکمے کاکوئی اہلکار مارکیٹ میں نظر آ رہا ہے،پیٹرولیم مصنوعات میں دو سے تین روپے اضافہ ہوتا ہے تو خورد و نوش کی تمام اشیاء میں کئی گنا اضافہ کر دیا جاتا ہے،تحصیل سطح پر مہنگائی کنڑول محکمے موجود ہیں لیکن عملی طور پر متحرک نہیں ہیں،آج ٹماٹر کا ریٹ دو سو روپے فی کلو گرام،ادرک تین سوبیس روپے فی کلوگرام،لہسن،پیاز،آلو کی قیمت کا کیا کہنہ اورتمام سبزیات سو روپے سے کم نہیں ہیں،موسمی سبزی جس میں شلجم،مولی،پالک، گاجر،سرسوں کا ساگ وغیرہ شامل ہیں سونے کے بھاؤ فروخت کئے جاتے ہیں،تمام موسمی فروٹ کی صرف قیمت پوچھ کر بندہ ہچکولے کھانے لگتا ہے، ہاں آج پولٹری فارم والوں نے زندہ مرغا ایک سو سے لیکر ایک سو بیس روپے فی کلو گرام کر دیا ہے،عوامی حلقوں کا کہنہ ہے کہ وقت بہترین استاد ہے اور دنیا بہتر ین کتاب ہے۔۔۔!

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

کہوٹہ کے علاقہ ہنیسر میں گھریلو لڑائی جھگڑئے تنگ آکر 60سالہ بزرگ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ کے علاقہ ہنیسر میں گھریلو لڑائی جھگڑئے تنگ آکر 60سالہ بزرگ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔ساٹھ سالہ بزرگ محمد یوسف نے گھر کے قریب درخت سے لٹک کر اپنے ہی اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔پولیس تھانہ کہوٹہ نے نعش اپنی تحویل میں لے لی پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا ء کے حوالے کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دوبیرن خورد کے گاؤں ہنیسر کے رہائشی 60سالہ بزرگ محمد یوسف کے گھر والوں کو ان کی نعش گھر کے قریب ایک درخت سے لٹکتی ہوئی ملی انہوں نے درخت کے ساتھ رسی کے ساتھ لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔محمد یوسف گھریلوں جھگڑوں سے تنگ تھے اور ذرائع کے مطابق رات کو بھی ان کا اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی اور انہوں نے رات9بجے اپنے بیٹے اور بہو کو گھر سے باہر نکال دیا تھا جبکہ خود اپنی درخت کے ساتھ لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔پولیس تھانہ کہوٹہ نے نعش اپنی تحویل میں لے لی پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا ء کے حوالے کر دی۔

مسائل کے حل کے لیے فی الفور ضلع کے الیکشن کرائے جائیں ۔, حلقہ پی پی ٹو کی یوسی مواڑہ کے چیئر مین

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ حلقہ پی پی ٹو کی یوسی مواڑہ کے چیئر مین میجر راجہ عبد الرؤف جنجوعہ ، چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ، چیئر مین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت حسین ، چیئر مین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین اور چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ مساہل کے حل کے لیے فی الفور ضلع کے الیکشن کرائے جاہیں ۔ضلعی الیکشن کی تکمیل سے ہی مساہل میں کمی آئے گئی ۔عوام نے جن توقعات کی بنا پر عوام نے ہم کو ووٹ دیے تھے ان کے اعتماد پر اترنے کا واحد حل ضلع کے الیکشن ہیں کیونکہ جب ضلعی باڈی مکمل ہو گئی تویونین کونسلوں کے تمام چیئرمینوں کا فنڈز کی ترسیل ہو گئی اور جب فنڈز ملیں گئے تو ہم عوام کے مساہل حل کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ الیکشن ہوئے 2سال کا عرصہ مکمل ہو نے کو ہے اور ہم بلدیاتی نمائند وں نے اپنی الیکشن مہم کے دوران اپنی اپنی یونین کونسلو ں کے عوام سے باتیں کچھ وعدئے کیے تھے اب ہم فنڈز اس طرع سے میسر نہیں ہیں جس طرع ہونے چاہے اس کا واحد حل ضلع کے الیکشن ہیں انہوں نے کہا کہ ہم حلقہ پی پی ٹوکی تمام یونین کونسلوں کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور جنرل کونسلرزمسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مساہل کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع کے الیکشن کر ائے جاہیں تاکہ عوام کے مساہل حل ہو سکیں ۔

some image

سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ میں "موک ایکسائز"کے نام سے ہنگامی حالات کا مقابلہ کر نے کا عملی مظاہرہ

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ میں "موک ایکسائز"کے نام سے ہنگامی حالات کا مقابلہ کر نے کا عملی مظاہرہ ۔پولیس تھانہ کہوٹہ،ایلیٹ فورس کے جوانوں کی خصوصی شر کت ۔ سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکارملک منیب ثاقب ، پوسٹ وارڈن عبد الشکور کھٹڑ ،راجہ جاوید سلطان، عدیل امتیاز قریشی ، ذکی اللہ ،تصدق،توصیف، ناطق نے ہنگامی حالات کے موقع پربلائی منزل سے رسے کی مدد سے عوام کو نکالنا،آگ لگنے کی صورت میں، بلاسٹ کی صورت میں اوردوسری منزل سے بیگ کے ذریعے مریض کی شفٹنگ،فرسٹ ایڈاور مریضوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی احتیاطی تدابیر کاآسان عملی مظاہرہ کر کے دکھایا جس کو دیکھنے والوں نے سراہا ۔ اس موقع پرپولیس تھانہ کہوٹہ،ایلیٹ فورس کے جوانوں کی خصوصی شر کت اور تمام دیکھنے والوں نے سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں کو ان کی کارکر دگی کو سراہا۔

some image

موجودہ حکومت نے ملک کی غریب عوام سے دو وقت کی روٹی سے محروم کر دیا, پی ٹی آئی کے رہنماء راجہ وحید احمد خان

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی غریب عوام سے دو وقت کی روٹی سے محروم کر دیاہے ۔غریب آدمی دن بدن غریب سے غریب ہو رہا ہے اور حکمران اپنے موجوں میں گم ہے ۔ملک کی عوام کی نظریں چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر لگیں ہوئی ہیں انشاء اللہ2018میں عمران خان اقتدار میں آکر ملک کی عوام کو ان چوروں ، لیٹروں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جان چھڑا دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں بے پناہ اضافہ کر کے ملک کی عوام پر ظلم کیا ہے انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملک کی عوام کے فلاح و بہود کے لیے کام کر ئے گئی انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 50میں پی ٹی آئی میں کسی بھی نظر یاتی یا حقیقی گروپ کو بر داشت نہیں کیا جائے گا پی ٹی آئی صرف اور صرف عمران خان کی پارٹی ہے اسکو تقسیم کا کوئی سوچھے بھی ناں ہم سب نے صرف ایک کام کر نا ہے وہ کام یہ ہے کہ مل جل کر کام کر نا ہے اور عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم بنانا ہے ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

محکمہ وا پڈا کے افسرا ن کی دو ما ہ قبل کوٹلی ستیاں میں لگا ئی جا نے والی انو کھی کھلی کچہری

کو ٹلی ستیاں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نو ید ستی سے )-----  محکمہ وا پڈا کے افسرا ن کی دو ما ہ قبل کوٹلی ستیاں میں لگا ئی جا نے والی انو کھی کھلی کچہری ،مسائل حل تو نہ ہو سکے البتہ مسائل میں اضا ضہ کر دیا گیا، راولپنڈی اسلا م آبا د کے لیے منظو ر ہو نے والے درجنو ں سب ڈویژن میں کو ٹلی ستیاں کا نا م نشان نہیں ذرا ئع کا دعوی ، عوام علا قہ میں سخت اظہا ر تشویش 10,000کنزیو مر پر صرف ایک لا ئن مین اور چا ر ہیلپر کا م کر رہے ہیں کو ٹلی ستیاں میں بغیر لا ئن سپریڈنڈنت کے کا م چلا یا جا نے لگاتفصیلا ت کیمطا بق گزشتہ دو ما ہ قبل کو ٹلی ستیاں کے مقا م پر واپڈا کے اعلی افسرا ن جن میں آئیسکو راولپنڈی سرکل فا روق شا ہ ، ایکسئین بہا رہ کہو ،محمد عا صم ، ایکسئین روات سمیت دیگر افسران شریک تھے جس میں کو ٹلی ستیاں کے تما م مکا تب فکر کے لو گو ں کا ون پوائنٹ ایجنڈا کو ٹلی ستیاں میں سب ڈویژن کا قیام تھا جو کہ یہاں کے عوام کا دیرینہ مطا لبہ ہے جس میں عوام علا قہ کو مکمل یقین دہا نی کروائی گئی تھی کہ سب ڈویژن کا قیام جلد عمل میں لا یا جا ئے گا مگر گزشتہ رو ز ذمہ دا ر ذرائع کیمطا بق راولپنڈی اسلا م آبا د کے لیے 9سب ڈویژن کی منظو ری دئیے جا نے کی خبر جس میں ایک مرتبہ پھر کو ٹلی ستیاں کو نظر اندا ز کر دیا گیا اس سے عوام علا قہ میں سخت تشویش پائی جا نے لگی جو کہ یہا ں کے عوام کیساتھ سو تیلی ما ں جیسے سلوک سے کم نہ ہے دو سری جا نب محکمہ وا پڈا کے افسرا ن کی دو ما ہ قبل کوٹلی ستیاں میں لگا ئی جا نے کھلی کچہری ،اور اس کے احکا ما ت کو بھی صو با ئی وزیر کی کھلی کچہریوں و احکا ما ت سے تشبح دی جا نے لگی ،واپڈا افسرا ن نے کھلی کچہری میں احکاما ت جا ری کیے تھے کہ ایس ڈی او کمپلین آفس کو ٹلی ستیاں میں ہفتے میں ایک دن بیٹھیں گے جب کہ بل درستگی اور ریوینیو آفس سے ایک اہلکا ر ہفتے میں تین دن کو ٹلی ستیاں آے گا جس پر عمل درآمد تو نہ سکا البتہ مسائل میں مزید اضا فہ کر دیا گیا جو کہ 10,000کنزیو مر پر صرف ایک لا ئن مین اور چا ر ہیلپر کا م کر رہے ہیں یہ بھی واضع رہے کہ گزشتہ دو قبل لگا ئی گئی کھلی کچہری کے دن 8اہلکا ر کا م کر رہے تھے جو اب کم کر کے صرف چا ر اہلکا ر رہ گئے اور کو ٹلی ستیاں میں بغیر لا ئن سپریڈنڈنت کے کا م چلا یا جا رہا ہے

ن لیگ یو سی وگہل کے صدر اسد اللہ ستی قاتلا نہ حملے میں با ل با ل بچ گئے، ڈرئیور اور بھا ئی سمیع اللہ شدید زخمی

کو ٹلی ستیاں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نو ید ستی سے )-----ن لیگ یو سی وگہل کے صدر اسد اللہ ستی قاتلا نہ حملے میں با ل با ل بچ گئے، ڈرئیور اور بھا ئی سمیع اللہ شدید زخمی مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلا ت کیمطا بق کو ٹلی ستیاں ن لیگ یو سی وگہل کے صدر اسد اللہ ستی ایک قا تلا نے حملے میں با ل با ل بچ گئے جبکہ ڈرئیو ر محمد حقیق اور بھا ئی سمیع اللہ شدید زخمی ہو گئے ملزم کا شف سعید کیخلا ف مقدمہ درج کر لیا گیا مسلم لیگ ن کو ٹلی ستیاں کی شدید مذمت ملزم کی فو ری گرفتا ری کا مطا لبہ فریقین کے درمیان زمین بتا یا جا تا ہے گزشتہ رو ز اسد اللہ ستی اپنے بھا ئی سمیع اللہ اور ڈرئیورمحمد حقیق کے ہمرا ہ محکمہ جنگلا ت کے آفس بو بڑی چو ک کے قریب سے جا رہے تھے کہ ملزم کا شف سعید نے آکر کہا کہ زمین کے کا غذات حوالے کرو اسد اللہ نے گا ڑی چلا دی جس پر ملزم کا شف سعید نے پسٹل کا فا ئر کھو ل دیا جس کے نتیجے میں اسد اللہ ستی با ل با ل بچ گئے جبکہ ڈرئیو ر محمد حقیق اور بھا ئی سمیع اللہ شدید زخمی ہو گئے ملزم کیخلا ف بجرم 324تپ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا مسلم لیگ ن کو ٹلی ستیاں کی شدید مذمت ملزم کی فو ری گرفتا ری کا مطا لبہ کیا گیا اور اس وقعہ کی شدید الفا ظ میں مذمت کی گئی

مری و کو ٹلی ستیاں کے متا ثرین لینڈ سلا ئیڈنگ 2016کو ڈیڑھ سال کا عرصہ بیت جا نے کے بعد بھی امدا د نہ ملنا منتخب نما ئندوں کی نا اہلی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے

کو ٹلی ستیاں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نو ید ستی سے )-----حلقہ پی پی ون مری و کو ٹلی ستیاں کے معروف سیا سی و سماجی رہنما ء احسا ن ستی نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ مری و کو ٹلی ستیاں کے متا ثرین لینڈ سلا ئیڈنگ 2016کو ڈیڑھ سال کا عرصہ بیت جا نے کے بعد بھی امدا د نہ ملنا منتخب نما ئندوں کی نا اہلی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے ہزارو ں متا ثرین لینڈ سلا ئیڈنگ حکو متی امدا د کے منتظر ما یو س کسی مسیحا کے منتظرسابق وزیر اعظم میا ں محمد نواز شریف کے احکا ما ت جس مین انہوں نے متا ثرین لینڈ سلا ئیڈنگ کو 24گھنٹو ں میں امدا د کی فرا ہمی کا اعلا ن کیا تھا خطہ کو ہسار کے عوام یہ سمجھنے سیتا ھا ل قا صر ہیں کہ کیا سا بق وزیر اعظم کا یہ جھو ٹا اعلا ن تھا یا منتخب نما ئندوں کی ناا ہلی کے با عث متا ثرین لینڈ سلا ئیڈنگ تا حا ل محرو م ہیں مری و کو ٹلی ستیاں کے ہزاروں متا ثرین جن کے مکا نا ت مکمل طو ر پر زمین بو س ہو گئے تھے کئی گھرا نے بے یا رو مدد گا رمنتظر تھے کہ کب انکی امدا د کی جا ئے تا کہ وہ سر چھپا نے کی جگہ بنا سکیں مگر انتہا ئی افسوس نا ک امر ہے کہ متا ثرین کیساتھ ایسا سلو ک قا بل مذمت ہے پہلے مرحلے میں جن لو گو ں چیک دئیے گئے وہ منظو ر نظر افرا د کو دیکر اصل متا ثرین کو اس حق سے محرو م کیا گیا احسان ستی نے چیف جسٹس آف پا کسان سے اس نا انصا فی کا از کود نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے اور کہا کہ بہت جلد متا ثرین لینڈ سلا ئیڈنگ کے حقوق کے لیے لا ئحہ عمل مرتب کیا جا ئے گا ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

چیئر مین یو نین کونسل دولتالہ سید قلب عباس شاہ اور مسلم لیگی رہنما راجہ نعیم نواز کی کاوشیں رنگ لے آئی دولتالہ پنڈی مرکزی شاہر اہ پرکام کا آغاز

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ چیئر مین یو نین کونسل دولتالہ سید قلب عباس شاہ اور مسلم لیگی رہنما راجہ نعیم نواز کی کاوشیں رنگ لے آئی دولتالہ پنڈی مرکزی شاہر اہ پرکام کا آغاز ہوگیا شہر یوں کا اظہار تشکر تفصیلات کے مطابق دولتالہ کی مر کزی شا ہر اہ دولتالہ پنڈی روڈ چند سالوں سے ٹو ٹ پھوٹ کا شکار تھی جس پر سید قلب عباس شاہ اور راجہ نعیم نواز نے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سے روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈ جاری کروا دئیے جس کا گذشتہ روز با قاعدہ افتتاح کر دیا گیاا س موقع پر چیئر مین سید قلب عباس شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے عوام کا معیار ز ندگی بلند کر نے کا تہیہ کر رکھا ہے یو سی دولتالہ میں عوامی فلا ح وبہبود کے بے شمار منصوبے جاری ہیں وفاق پارلیمانی سیکرٹری رجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عز یز بھٹی کی وسا طت سے یونین کونسل دولتالہ کیلئے بہت سے منصوبہ جات کا آغاز ہوچکا ہے ممبر ان کی خصوصی شفقت سے آج دولتالہ پنڈی مرکزی شاہر اہ پر کام کا آغاز ہوگیا ہے جسے بہت جلد مکمل کیا جا ئے گا اس موقع پر راجہ نعیم نواز کا کہنا تھا کہ دولتالہ پنڈی روڈ کا کام شروع کروانے پر ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عز یز بھٹی کے مشکور ہیں جنہوں نے ذاتی دلچسپی لی اور دیر نیہ مسئلہ حل کر ایا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے حلقہ پی پی فور کے تمام مسائل کو ختم کر کے دم لیں گے حلقے میں اربوں کے منصوبے جاری ہیں ہم نے اپنے ہر وعدے کی پاسداری کی انہوں نے کہا عوامی مسائل کا حل ان کی دہلیز پر ممکن بنایا جارہا ہے تا دم آخر گوجرخان کی مٹی سے وفا کا رشتہ نبھاتے رہیں گے وہ وقت دور نہیں جب تحصیل گوجرخان کے قریہ قریہ بستی بستی تمام بنیادی سہولیات سے سرفراز ہوں گے

some image

حصال میں راحیل افضل راجہ کی شادی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ گوجرخان میرے دل میں بستاہے، گوجرخان کے عوام کیلئے پہلے بھی دن رات کام کیا، آئندہ بھی کریں گے، گوجرخان کی ترقی پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئی، موجودہ نمائندوں نے ماسوائے دعووں اور افتتاح کے عوا م کو کچھ نہ دیا، بلندوبانگ دعوووں کے باوجود ایک وعدہ بھی پورا نہ کرسکے ہیں، گوجرخان کو ضلع بنانے اور یونیورسٹی دینے کا وعدہ موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرخان میں جلسے کے دوران کیا تھا ، مگر وہ اپنا وعدہ بھول چکے ہیں، ہمارے منصوبوں پر افتتاح کرنے والوں کو عوام خوب سمجھتے ہیں، گوجرخان پیپلز پارٹی کا گڑھ تھا اور رہے گا ، آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کریں گے اور مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی وہ گذشتہ حصال میں راحیل افضل راجہ کی شادی کے موقع پر میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگو کر رہے تھے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرات سے لیکر وزارت عظمی کے سفر تک ہمیشہ علاقہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی تگ و دو میں مصروف عمل رہا عوام کی محبتوں کا مقروض ہوں 1965میں گورنمنٹ کالج حیدر آباد میں شہید ذوالفقار علی بھٹو سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور سیاسی سفر کا آغا زکیا جس جماعت سے سیاست شروع کی آج بھی اسی جماعت میں ہوں مشروف دور اقتدار میں پیپلز پارٹی کے8لوگ وزراتوں کی خاطر پارٹی چھوڑ کر چلے گئے مجھے بھی وزیر بننے کی آفر ہوئی لیکن میں نے پارٹی اور عوام کے ساتھ بے وفائی نہیں کی اور پھر اللہ تعالیٰ نے مجھے عزت و وقار کے ساتھ وزیر بھی بنایا اور پھر وزیر اعظم بھی بنایااصولوں کی سیاست کے قائم ہیں

some image

اپنی مدد آپ کے تحت لاکھوں روپے کی خطیر رقم سے ڈھوک پناہ میں جنازہ گاہ کی تعمیر

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی یوسی دیوی کی سماجی شخصیات والد حاجی محمد رفیق اپنے بیٹوں چوہدری ناصر رفیق ،سجاد رفیق آف ڈھوک کلیا ل نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈھوک کلیال ،ڈھوک پناہ اور دیگر دیہات میں اپنی مدد آپ کے تحت لاکھوں روپے کی خطیر رقم سے ڈھوک پناہ میں جنازہ گاہ کی تعمیر او10لاکھ روپے سے 800ر میٹر مرکزی راستہ کی پختگی ڈھوک کلیال جنازہ گاہ کی تعمیرکے علاوہ نادار خاندانوں کی کفالت بھی کر رہے ہیں اہل علاقہ کا سماجی خدمات پر خراج تحسین تفصیلات کے مطابق یوسی دیوی کی سماجی شخصیت حاجی محمد رفیق کے فرزندحاجی ناصر رفیق اور سجاد رفیق کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت نہ صرف اپنی ڈھوک بلکے سے اس سے ملحقہ ڈھوک پناہ میں جنازہ گاہ کی تعمیر اور مرکزی راستے کی پختگی کے لیے 11 لاکھ ڈھوک کلیال میں جنازہ گاہ کی تعمیر کروائی اسکے علاوہ نادر ا خاندانوں کی کفالت کا ذمہ ہم لیا ہوا ہے یہ سب کام کسی این جی اوز کے تحت نہین ہو رہے بلکے یہاپنی جیب سے اﷲکی خوشنودی کے لیے فلاحی کاموں میں حصہ لیتے ہیں

تھانہ جاتلی کے علاقہ کاہلی اعوان میں شادی کے موقع پر مہندی کی تقریب میں دولہے اور اس کے والد کی فائرنگ سے ماں بیٹا زخمی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی کے علاقہ کاہلی اعوان میں شادی کے موقع پر مہندی کی تقریب میں دولہے اور اس کے والد کی فائرنگ سے ماں بیٹا زخمی مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق محمد حسین نے تھانہ جاتلی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں کاہلی کھینگر کا رہائشی ہوں گزشتہ روز میری طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے میں نے اپنی بیوی اور بیٹے کوشادی کے موقع پر مہندی کی تقریب میں بھیج دیا اس دوران دولہا یاسر ،اس کا والد طارق اور عابد حسین نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں میری بیوی اور بیٹا زخمی ہو گے پولیس نے زیر دفعہ 148/149/324/337F2 کے تحت مقدمہ درج کر لیا

some image

بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا پورا پورا دن بجلی کی بندش سے صارفین شدید ذہنی کوفت

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا پورا پورا دن بجلی کی بندش سے صارفین شدید ذہنی کوفت کا شکار رہنے لگے ،شرقی گوجرخان کے دیہاتوں اسلام پورہ جبر ،قاضیاں ،تھاتھی ،بھڈانہ سمیت دیگر علاقوں میں آئے دن بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے بجلی صارفین پریشانی میں مبتلا ہو گئے دیہاڑی دار طبقہ خالی ہاتھ گھروں سے میں واپس لوٹنے پر مجبور ہو گئے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا جبکہ گھروں اور مساجد میں بجلی کی بندش سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ،عوا م علاقہ نے مطالبہ کیاہے کہ شرقی گوجرخان کے عوام کے ساتھ کیوں سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے اس امیتازی سلوک کو فی الفور بندکیا جائے ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہوں گئے ۔

Rawat News

رواتکی خبریں

some image

ڈکیتی کا الزام تھانہ روات کے علاقہ کھینگر خورد میں دیہاتیوں نے رات کے پچھلے پہر دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہونے والے نوجوان کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

some image

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔۔ڈکیتی کا الزام تھانہ روات کے علاقہ کھینگر خورد میں دیہاتیوں نے رات کے پچھلے پہر دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہونے والے نوجوان کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ،اگلی صبح نعش تھانہ روات پولیس کے حوالے ،مقدمہ درج مقتول نوجوان پر ڈکیتی کا الزام تفصیلات کے مطابق کھینگر خورد کے رہائشی محمد نواز نے پولیس کو رپٹ درج کرائی کہ رات تقریباّّ اڑھائی بجے نامعلوم شخص اچانک دیوار پھلانگ کر ہمارے گھر میں داخل ہوا جسے تعاقب کر کے پکڑ لیا شور شرابہ کی آواز سن کر اہل دیہہ جمع ہو گئے جنھوں نے تشدد کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا بعد ازاں مقتول کا نام ظہیر احمد ولد رسول بخش جعفری سکنہ شکار پور سندھ معلوم ہوا پولیس کے مطابق مقتول کی عمر35 سال ہے ۔تاہم مقدمہ کی مذید تفتیش ایچ آئی یو کے سپرد کر دی گئی ہے واقعہ کی تفتیش کے بعد مقتول کی ہلاکت کے متعلق اصل حقائق سامنے آئیں گئے ۔

تھانہ روات کے علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ،فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔تھانہ روات کے علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ،فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ ڈھوک بنگیال کے رہائشی واجد علی نے پولیس کو رپٹ درج کرائی کہ گھر میں موجود تھا کہ اچانک شور شرابہ کی آواز سن کر باہر نکلا تو دیکھا کہ راشد تبریز مسلح پسٹل اور اسکی بیوی مسلح کلہاڑی میرے بیٹے اکرام الحق اور بھانجے نعمان جو اپنی زمین میں ہل چلا رہے تھے کے ساتھ گالم گلوچ شروع کر دی اور بعد ازاں راشد تبریز نے پسٹل سے فائرنگ کر کے میرے بیٹے اکرام الحق کو شدید زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم روات پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

ختم نبوت حلف نامہ کے معاملے پر بننے والی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ختم نبوت حلف نامہ کے معاملے پر بننے والی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے145 اور سازش میں ملوث سارے کردار بے نقاب کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، اسلام آباد کے امیر مولانا عبدالرئوف، امیر راولپنڈی مولانا قاضی مشتاق احمد، مبلغ اسلام آباد مولانا محمد طیب فاروقی، مولانا عبدالنعیم، مولانا قاری عبدالوحید قاسمی، قاضی ہارون الرشید، مولانا زاہد وسیم نے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ نئے الیکشن ایکٹ میں شق 7بی اور 7سی کا متن بھی شامل نہیں کیا گیا۔ حکومت اپنے غیرملکی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے مسلسل قادیانیت نوازی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ دریں اثناء تحریک حرمت رسولؐ اور جماعتہ الدعوۃ کی اپیل پر آئین میں ختم نبوت ترمیم کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا۔ اس حوالے سے شفیق الرحمان اور حافظ عبدالرحمان مکی نے خطاب میں کہا کہ جاپان145 فرانس145 جرمنی اور دیگر ملکوں میں قادیانی مسلمان بن کر رہ رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔تحفظ ناموس رسالت ختم نبوت ثناءخوان مصطفی راولپنڈی اسلام آباد کے عہدیداران نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن بل کی آڑ میں ختم نبوت کا حلف نامہ بدلنے والوں کو فی الفور بے نقاب کیا جائے اس سازش کے پیچھے اصل کرداروں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سید الطاف حسین شاہ کاظمی استاد ریاض احمد قادری،گل تعارف نقشبندی،چوہدری اشفاق احمد،امر صدیقی،محمد عمر حسین نے راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی جامع مسجد روڈ روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے باہر اختتام پذیر ہوئی ۔ مقررین نے کہا کہ خاتم النبین ﷺ کی حرمت اور ناموس کے تحفظ کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

 

فیڈرل تعلیمی بورڈ میٹرک نے ضمنی نتائج2017کا اعلان کر دیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔فیڈرل تعلیمی بورڈ میٹرک نے ضمنی نتائج2017کا اعلان کر دیا ۔ دس ہزار چھیانوے طالبعلموں میں صرف 4538طالبعلم امتحان پاس کر سکے اور اس طرح کامیابی کا تناسب44.95چوالیس عشاریہ پچانونے فیصدر ہا۔ سپلمنٹری امتحانات میں نقل کے 18مقدمات پکڑےگئے۔ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ نتائج کے مطابق سائنس مضامین میں 8 ہزار6طلبااور آرٹس مضامین کے 2ہزار90طلبا امتحان میں شریک ہوئے جس میں سے 4ہزار 538طلبا امتحان میں کامیاب اور 5ہزار540طلبا فیل ہوئے۔سائنس مضامین میں 3ہزار676 اورآرٹس مضامین میں 862 طلبا پاس ہوئے سائنس مضامین میں 4ہزار315 اور آرٹس مضامین میں ایک ہزار225طلبا فیل ہوئے۔

فارن آفس کے عملے کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کر کے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے نوسرباز نے فرار ہوتے ہوئے آہنی بیریئر کو ٹکرمار کر خودکشی کی کوشش

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔فارن آفس کے عملے کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کر کے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے نوسرباز نے فرار ہوتے ہوئے آہنی بیریئر کو ٹکرمار کر خودکشی کی کوشش کی ۔تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم مظہر اقبال کو پکڑنے کی کوشش کی جو فارن آفس میں شہریوں کو لاکر رقوم بٹورنے میں مصروف تھا۔پولیس کو دیکھ کر ملزم گاڑی پر فرار ہوا تاہم گھیرے میں لئے جانے کے باعث اس نے خودکشی کی خاطر آہنی بیریئر کو ٹکر مار دی ۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس کی غیر جانبداری کے ساتھ تحقیقات کی جائیں تو فارن آفس کے بعض ملازمین کو بھی بے نقاب کیا جا سکتا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تاحال فارن آفس کے سرکاری عملے میں سے کسی کو بھی شامل تفتیش نہیں کیا گیا ۔اس حوالے سے موقف جاننے کے لئے کیس کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر یوسف سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فون اٹینڈ نہ کیا ۔

Jhelum News

جہلمکی خبریں

some image

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

ڈپٹی کسٹوڈین ضلع میرپور چودھری محمدخلیق الزمان کوگریڈ18 میں ترقیاب ہونے پرمبار ک باد

چکسواری( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی راہنماؤں چودھری محمداکرام خوااجہ محمدفاروق شاد احمدفراز اامان اللہ غازی اور راجہ محمدفاروق نے چودھری محمدخلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین ضلع میرپور کوگریڈبی 18میں ترقیاب ہونے پردلی مبار کباد پیش کی ہے ان کی ترقیابی کاخیرمقدم کیاہے اورترقیابی پردلی مسرت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ چودھری محمدخلیق الزمان ایک فرض شناس باصلاحیت اور خداداد صلاحیتوں کے مالک آفیسرہیں ان کی اعلی محکمانہ خدمات قابل ستائش ہیں ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

چکسواری( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔اللہ دتہ بسمل سیکرٹری ا طلاعات انجمن اساتذہ جموں وکشمیر ضلع میرپور اورمظہراقبال مغل سیکرٹری جنرل انجمن اساتذہ جموں وکشمیر تحصیل میرپور نے ڈپٹی کسٹوڈین ضلع میرپور چودھری محمدخلیق الزمان کوگریڈبی 18میں ترقیات ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے ان کی ترقیابی کاخیرمقدم کیاہے دلی مسرت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ چودھری محمدخلیق الزمان ایک فرض شناس باصلاحیت اور خداداد صلاحیتوں کے مالک آفیسرہیں ان کی اعلی محکمانہ خدمات قابل ستائش ہیں ہم انہیں مبارک باداور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

پنڈوری بنگیال میں کسان کونسلر یوسی اسلام پورہ راجہ لیاقت کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔کسان کونسلر یوسی اسلام پورہ راجہ لیاقت کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں ایک بجے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان پنڈوری بنگیال میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکرلوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ادھر مقامی صحافی شیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخ نے راجہ لیاقت سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

رتالہ والے ڈاکٹر سلیمان کی اہلیہ محترمہ اور محمد کمیل کی والدہ انتقال کر گئیں

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔رتالہ والے ڈاکٹر سلیمان کی اہلیہ محترمہ اور محمد کمیل کی والدہ انتقال کر گئیں اڑھائی بجے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان رتالہ میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکرلوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔سینئر سول جج اٹک چوہدری عمر رشید کے والد اور سابق ممبر ضلع کونسل کوری دولال راجہ عبدالحمید کے بہنوئی چوہدری محمد رشید موضع آراضی حسنال میں انتقال کر گئے ان کے انتقال پر نمبردار عبادی حسین کاہلیاں ،چوہدری عبدالقدیر،چوہدری محمد شکیل یوکے ،چوہدری خانواز اور ماسٹر محمد عرفان نے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی کا حلقہ پی پی ٹو کے دیہاتوں اور یونین کونسلز کادورہ ۔اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر (ر) ظہور عباسی ، چیئرمین یونین کونسل بیور راجہ فیاض ، چیئرمین دکھالی راجہ شوکت ، صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ ، راجہ عاصی اور سینکڑوں مسلم لیگی کارکنان ، عہدیداران بھی ہمراہ تھے۔ راجہ محمد علی نے مسلم لیگی کارکن شجاع اصغرستی کے والد اصغر ستی کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت اور فاتحہ کی ۔ بعدازاں راجہ محمد علی نے کہوٹہ شہر کے علاقہ ٹنگی میں حمید کیانی کی ساس کی وفات ، یونین کونسل مواڑہ میں ساعی علاقہ میں نمبردار مجید کی بہو ، موضع کوٹ میں راجہ یونس ، یونین کونسل بیور میں علاقہ سیری کے راجہ فرید کے والد حاجی اقبال ، بیور میں چار گل پٹھان اور علاقہ سوڑیوسی بیور میں سردار غلام کے بھائی کی وفات پر ان کے گھروں میں جاکر تعزیت اور فاتحہ کی ۔

some image

Picture of the Day