Our _Blog_

Our Daily News

Thursday 5th October 2017 ----- 15th Muharram Al Haram 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

سپیشل چلڈرن جہلم کے بچوں کا ایک اور اعزاز ، ریجنل اتھلیٹکس مقابلوں میں نمایاں کامیابی

Honour for Special needs children from Jhelum at athletic competitions

some image some image

جہلم (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، امجد بٹ )۔۔۔۔ القاسم انسٹی ٹیوٹ برائے سپیشل چلڈرن جہلم کے بچوں کا ایک اور اعزاز ، ریجنل اتھلیٹکس مقابلوں میں نمایاں کامیابی کے بعد قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کے تربیتی کیمپ کیلئے منتخب ،

اسلا م آباد میں ہونے والے ریجنل اتھلیکٹکس مقابلوں القاسم انسٹیٹیوٹ جہلم کے سپیشل بچوں زین نے 100میٹر کی دوڑ میں پہلی ،ابتسام نے دوسری اور عثمان نے 3000میٹر دوڑ اور لانگ جمپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جسکی بنا پر انہیں قومی اوربین الاقوامی کھیلوں کی تیاری کیلئے لگائے جانے والے تربیتی کیمپوں کیلئے منتخب کرلیا گیا ، اس سے قبل بھی القاسم انسٹی جہلم کے سپیشل بچے پاکستانی ٹیم میں شامل ہوکر قومی اور بین الاقومی مقابلوں میں حصہ لے کر سونے اور چاندی کے اعزازات حاصل کرچکے ہیں۔

اسلام آباد میں ہونے والے ان ریجنل مقابلوں میں جہلم ،میر پورگوجر خان ، اسلا م آباد،راولپنڈی اور واہ کینٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا ۔ القاسم انسٹی ٹیوٹ جہلم کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر محمد رشید ، صدر اصغر ملک ، سینئر نائب صدر طارق محمود بٹ ، نائب صدر صوبیدار ریاض ،جنرل سیکرٹری عمر بٹ، سیکرٹری مالیات ملک عرفان نے بچوں کی اس نمایاں کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور لگن کی مرہون منت قرار دیتے ہوئے کہا

سپیشل بچوں کی بہترین ذہنی اور جسمانی تربیت کی بدولت ہی القاسم انسٹیٹیوٹ کے بچے ملک اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان اور جہلم کے افتخار کا باعث بنتے ہیں ۔شہر کی متعدد سماجی تنظیموں نے بھی اس کارکردگی کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعزاز ضلع بھر میں صرف القاسم انسٹی ٹیوٹ کو ہی ہمیشہ حاصل رہا ہے۔

Jhelum; Another honour for the children of Qasim Institute of Special Education Jhelum, after the successful success in regional athletic competitions, They have been selected for national and international competing training camps.

In Islamabad where regional athletic competition, Mohammad Zain of Qasim Institute of Special Education Jhelum won 100 meters race, While Ibtisaam also from same school was second in the same race. Mohammad Usman was victorious in 3,000 meter race.

Already in the past also, Qasim's special need children, have won gold and silver by participating in the national and international competitions and are likely to repeat once more.

Qasim Institute of Special Education Jhelum have been praised for their hard work and contributions and are called as pride of Jhelum.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

سعودی خواتین کی ڈرائیورنگ پر پابندی ختم ہونے کے بعد طالبات کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں موبائل فون ساتھ لے جانے کی اجازت

Saudi women given freedom of mobile phone

some image

برمنگھم نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام شاہد ہاشمی ریاض: سعودی خواتین کی ڈرائیورنگ پر پابندی ختم ہونے کے بعد طالبات کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں موبائل فون ساتھ لے جانے کی اجازت مل گئی۔ سعودی وزیر تعلیم احمد الیسا کے مطابق کالجوں اور جامعات میں طالبات کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت دینا ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس تاریخی فیصلے کا مقصد تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طالبات کو مزید سہولیات فراہم کرنا ہے۔

جامعات کی طالبات باشعور اور اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہوتی ہیں، وہ اس سطح پر پہنچنے کے بعد اپنی زندگی کی قیادت خود کرتی ہیں اس لیے انہیں تعلیمی اداروں میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ اکثر والدین یونیورسٹی جانے والی لڑکیوں کے حوالے سے فکر مند رہتے ہیں اور وہ لمحہ بہ لمحہ ان سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، طالبات کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت دینا والدین کی اس پریشانی کو دور کرنا بھی ہے۔

دوسری جانب دارالحکومت ریاض کی شاہ سعود یونیورسٹی نے طالبات کے چھٹی سے قبل جامعہ سے باہر جانے کے لیے والدین کا شناخت کارڈ اور ان کی جانب سے اجازت نامہ پیش کرنے کی شرط بھی ختم کردی ہے اور اب وہاں پڑھنے والی طالبات دوپہر گیارہ بجے سے پہلے ہی یونیورسٹی سے باہر جاسکتی ہیں جس کےلیے انہیں کوئی اجازت نامہ دکھانے کی ضرورت نہیں۔

Saudi Arabia; Female students in Saudi Arabia have been allowed to enter university and colleges campuses with their mobiles in a landmark decision by the education minister. Ahmad Al Eisa also told the heads of universities and colleges not to prevent the students from using them inside the facilities.

The decision was announced after several parents complained about their daughters being searched and told to hand over their mobile phones — and about the delays for courses caused by the “unnecessary procedures,” Saudi media reported.

اٹلی میں سجورنو جو بغیر اضافی ٹیکس کے جمع کرائی گئی تھی جب واپس لینے جاو تو ٹیکس پہلے ادا کرنا پڑتا ہے

Italian Authorities bring in new tax for immigrants

اٹلی ۔نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم چوہدری امجد ۔----اٹلی بریشیا کستورا بغیر اضافی ٹیکس کے جمع کرائی گئی سجورنو جب لینے جاو تو پہلے ٹیکس کی پرچی ہاتھ میں دیتے ہیں پہلے جائیں یہ پوسٹ آفس جمع کرا کر آئیں پھر کاغذات یا سجورنو جو آپ نے رینیو تجدید کے لئے اپلائی کیے ہوتے ہیں واپس دیتے ہیں ۔

تفصیل کےمطابق کچھ ماہ قبل اٹلی عدالت نے غیر ملکیوں کے حق میں یہ احکامات جاری کیے تھے کہ اب سجورنو رینیو کروانے کے لئے اضافی ٹیکس رقم نہیں لی جائے گی صرف جو ضروری پوسٹ آفس وغیرہ فیس ہےوہ لی جائے لیکن اٹالین وزیر داخلہ نے دوبارہ عدالت سے درخواست کی کہ یہ اضافی ٹیکس رقم ہم ان غیر ملکیوں پر خرچ کرتے ہیں جو کیمپوں میں پناہ گزین ہیں ۔

تو دوبارہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے وہ ٹیکس دوبارہ لگا دیا اب پہلے جتنا ٹیکس تو نہیں لگایا گیا لیکن کچھ لوگ اٹلی میں کام کے بغیر رہ رہے ہیں ان کے لئے بہت مشکل ہے کیونکہ کہ وہ پہلے ہی کام کا کنٹریکٹ ساتھ لگا کر کاغذات جمع کراتے ہیں۔

اور ٹیکس اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں اس کام کا کنٹریکٹ جو وہ کر نہیں ہوتے جو لوگ اٹلی میں رہتے ہیں ان کو پتا ہے اور یاد رہے یہ ٹیکس فیس بچوں کی سجورنو پر لاگو نہیں کی گئی اور نہ ہی ان غیر ملکیوں پر جن کے پاس انسانی ہمدردی کی سجورنو ہے یہ رقم ایک سال کی اگر سجورنو ہے تو 40 یورو اور اگر دوسال کی ہو تو 50 یورو اور اگر لامحدود مدت کی ہو تو اس کے لئے 100 یورو اضافی ٹیکس ادا کرنا پڑنا ہے

Brescia, Italy; The Italian Immigration department have not been charging any tax when the Sojorners permit was registered by the immigrants, but know are charging tax when the applicant goes back to take the permit.

A Sojourner Permit is an Italian government document that certifies that a NATO force military dependent, or member of the civilian component, is legally residing, temporarily, in Italy. It is different form a Visa, which is merely an entry approval.

Italian law requires all foreign personnel entering Italy, to obtain a Sojourner Permit. Application must be made within eight days of arrival in Italy.

ناروے بھر میں یوم عاشور انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ مولانا زندہ حسین کا امام عالی مقامؓ کی قربانیوں کو خراج عقیدت

Anjuman Hussaine in Norway, observe peaceful Youm-e-Ashura

some image

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عقیل قادر)۔۔۔۔ انجمن حسینی ناروے کے زیر اہتمام یوم عاشور کو انتہائی عقید ت و احترام کے ساتھ منایا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ یوم عاشور کا آغاز حسن رضا خان نے زیارت عاشور سے کیا اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچاور کیے گئے۔

سید سجاد حید ر شاہ، نصیر اکبر، نعیم اکبر، سرفراز اکبر اور دیگر نے نوحہ خوانی کی۔ ہالینڈ سے تشریف لائے مولانا زندہ حسین نے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام حسینؓ اور انکے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ امام حسینؓ نے اسلام کی سربلندی کے لیے اپنی جان قربان کی اور باطل کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس قربانی کی وجہ سے آج دنیا میں غیر مسلم بھی امام عالی مقامؓ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انجمن حسینی کے رضا کار وں نے بتایا کہ چوہدری جاوید اقبال خان دُھنی چیئرمین اوورسیز ویلفیئر سوسائٹی ناروے کی طرف سے گذشتہ کئی سالوں سے محرم میں لنگر حسینی کا انتظام کیا جا رہا ہے ۔

چوہدری جاوید اقبال دھنی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اور اسکے رسولﷺ کا کرم ہے کہ اس نے اہل بیت کی نوکری کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے جسکا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔

Oslo, Norway; The Muharram-10th procession Youm-e-Ashura was observed peacefully here by the community in Oslo, Norway, under the guidance of Anjuman Hussaine. Mollana Zinda Hussain from Holland arrived for speech.

The journey that Hazrat Imam Hussain (AS) and his companions undertook to Karbala and their sacrifice reveal the triumph of good and justice over evil and injustice, Mollana Zinda Hussain added.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

(پیرس(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،زاہد مصطفی اعوان سے ----پیرس کے نواحی علاقے آواں میں میئر آف آواں نے زبانوں اور ثقافتی میلے کا انعقاد کیا جس میں پاکستان بطور مہمان خصوصی شریک ہوا۔ یہ تقریب پاکستان کی آزادی کے 70 سال مکمل ہونے کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریبات کا حصہ ہے۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کھانوں، ثقافت، ٹرک آرٹ، تصویری نمائش اور روائیتی لباسوں کی نمائش کی۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

پولیس اہلکاروں کی کاروائیاں ،بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ایس ایچ او کلر سیداں شیخ محمد قاسم کی ہدایت پر پولیس اہلکاروں کی کاروائیاں ،بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا زمین کے تنازعے پر دو خواتین کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارنے کے الزام میں ملزم ذوالفقار کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔پولیس اہلکاروں نے گزشتہ شب کاروائی کر کے قتل کے ملزم زعفران کو گرفتار کر لیا ملزم نے چند ایام قبل گاؤں دودہلی میں اپنے ہی بھائی کامران کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جبکہ پولیس اہلکاروں نے ٹیلیفون ڈیٹا کی مدد سے دو ماہ قبل گاؤں ٹکال میں راستے کے تنازعے پر دوخواتین کو قتل کرنے کے الزام میں ملزم ذوالفقار جٹ کو گرفتار کر لیا۔

 

کلر سیداں میں سبزیوں کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے ،ٹماٹر کا نرخ پتہ کرنے والے کا اپنا چہرہ لال سرخ ہو جاتا ہے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں میں سبزیوں کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے ،ٹماٹر کا نرخ پتہ کرنے والے کا اپنا چہرہ لال سرخ ہو جاتا ہے ۔کلر سیداں میں چھ سبزی فروشوں کے خلاف مقدمات درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ہفتوں سے ٹماٹروں کے ساتھ ساتھ سبزیوں کے نرخ بھی آسمان پر جا پہنچے ہیں مرغ 90روپے کلو جبکہ ٹماٹر 320روپے کلو فروخت ہوتا دیکھا گیا۔تمام سبزیوں کے نرخ بھی 80سے 100روپے کلو ہیں مرغی انتہائی کم نرخوں پر بے توقیر ہو رہی ہے جبکہ ٹماٹر نے VIPشہرت اختیار کر لی۔ادھر کلر سیداں کی انتظامیہ نے بھی منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ۔اسپیشل پرائس مجسٹریٹ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس نے سر صوبہ شاہ میں سبزی فروش راشد محمود گوبھی 52 روپے کی بجائے 60 روپے فی کلو فروخت کرنے پر استغاثہ مرتب کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے گزشتہ روز سموٹ اور سر صوبہ شاہ کا دورہ کیا اور ٹماٹر اور گوبھی مہنگے داموں فروخت کرنے پر چھ سبزی فروشوں کیخلاف 3/7 پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کیخلاف استغاثے مرتب کر کے تھانے ارسال کر دئیے ۔جن دکانداروں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے ان میں سبزی فروش محمد تاشیرسکنہ سر صوبہ شاہ ، سبزی فروش محمد رمضان سکنہ سموٹ ،محمد شیراز سکنہ سموٹ ،مسمی اکرام ،عمران سکنہ سموٹ اور راشد محمودسکنہ سرصوبہ شاہ شامل ہیں۔

حضرت عباس کالونی اور ڈھوک قائم خان میں پانی کی فراہمی کے لیے فنڈز مہیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چیئر مین یوسی ساہنگ راجہ سجاد سرور نے یوسی کوٹھہ کلاں نمبر دو کی آبادیوں حضرت عباس کالونی اور ڈھوک قائم خان میں پانی کی فراہمی کے لیے فنڈز مہیا کرنے پر سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کی ذاتی توجہ سے نہ صرف منصوبے کی تکمیل کے لیے فنڈز مہیا کئیے گئے بلکہ بلا تاخیر پائپ لائنوں کی تنصیب بھی شروع کر دی گئی ۔جس پر مقامی لوگوں نے انتہائی تشکر کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے مسائل کے حل کیلے دوسروں کی طرح وعدے نہیں عملی طور پر اقداما ت کئیے اور سرسوں ہتھیلی پر جما کر ثابت کیا کہ انہیں لوگوں کے مسائل فوری حل کرکے خوشی ہوتی ہے۔انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ چوہدری نثار علی خان یوسی کوٹھہ کلاں نمبر دو کے ان تمام آبادیوں کے لیے بھی فنڈز مہیا کریں گے جہاں پینے کا پانی ناپید ہے اور لوگوں کو دور دراز سے پانی لانا پڑتا ہے۔

ملکی استحکام کو مقدم رکھیں اور سیاسی میدان میں مقابلہ کے لیے آئندہ انتخابات کا انتظار کریں، عارف قریشی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کہوٹہ کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونا اس با ت کا ثبوت ہے کہ ملک کو طول و عرض سے کارکن انہیں دل سے چاہتے ہیں اور وہ انہیں اپنے مسائل کے حل کے لیے نجات دھندہ سمجھتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن برطانیہ کے رہنما خورشید احمد ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اہلیت کا فیصلہ بیس کروڑ عوام نے کرنا ہے وہ آئندہ انتخابات میں اپنی رائے کا اظہار کریں گے مگر مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے آئینی ترمیم کے ذریعے نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا صدر منتخب کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن آج بھی نواز شریف کی قیادت میں ہی متحد ہے اور اسے تقسیم کرنے والوں کے عزائم کو ناکام بنا دیا گیا ہے ۔خورشید احمد ہاشمی نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی نواز شریف کو ملک کے لیے موزوں ترین سمجھتے ہیں نواز شریف کل بھی آئینی طریقے سے وزیر اعظم بنے تھے اور آج بھی آئین کے ذریعے ہی مسلم لیگ ن کے صدر بنے ہیں۔انہوں نے مخالفین پر زور دیا کہ وہ ملکی استحکام کو مقدم رکھیں اور سیاسی میدان میں مقابلہ کے لیے آئندہ انتخابات کا انتظار کریں۔

تنخواہ میں اضافہ کیا جائے تاکہ ہمارا بھی چولہا باآسانی چل سکے، یو بی ایل ملازمین کا مطالبہ

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔UBLناصر نامی ملازم نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں UBLکے کلاس فور کے ملازمین کو 7000ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جارہی ہیں۔جوکہ ملازمین کے ساتھ سراسر زیادتی ہیں ۔انھوں نے کہاکہ ہم نے کہی بار اپنے افسران کو اس بات سے اگاہ کیا مگر بات یوں کے توں ہی رہا گئی ۔انھوں نے اب میڈیا کو ایک تحریری بیان میں کہا کہ میں بیکڑآباد یونین کونسل منیاندہ برانچ میں کلاس فور ملازم ہوں مگر 7000روپے تنخواہ میں گزارہ بہت ہی مشکل ہے۔انھوں نے UBLکے افسران اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ہماری تنخواہ میں8 اضافہ کیا جائے تاکہ ہمارا بھی چولہ باآسانی چل سکے۔

ٹکسچرلیاقت علی کی چوہدری الفت حسین کے ساتھ گفتگو

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔سکرانہ کلر سیداں،انسان ہمیشہ ہی بہتر سے بہتر کی تلاش میں رہتا ہے، زندگی آسان کرنے کے لئے نت نئی چیزوں کو سامنے لانے کے لئے ہمہ تن گوش رہتا ہے،رنگ بنانے والی کمپنیوں نے بھی ایسے کلر ایجاد کئے کہ جو دنیا کو خوبصورت بنا رہے ہیں،لیاقت علی جو کھناہدہ چوآ خالصہ کے رہائشی ہیں اپنے کمال فن کی بدولت ٹکسچر سے عمارتوں میں خوب جان ڈال رہے ہیں،یہ فن قدیم مغلیہ دور کی یاد تازہ کر دیتا ہے،ان کا کہنہ ہے کہ اگر ٹکسچر گھر کی دیواروں پر کر دیا جائے تو لائف ٹائم رنگ کی ضرورت نہیں رہتی،سکرانہ میں انہوں نے القاب جہانگیر کیانی کے گھر کو عمدا طریقے سے بناؤٹ کے ذریعے کام کو حتمی شکل دی ،اس سے سال دو سال کی طرح رنگ کرانے کی ضرورت نہیں رہتی،بلکہ بناؤٹ لائف ٹائم ہے،ملاحظہ فرمائیے پوٹھوار ڈاٹ کوم کے سنگ۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

چیئر مین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد نے 7اکتوبرکو نارہ میں ہونے والے جلسے میں شر کت نہ کر نے کا اعلان کر دیا

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد نے 7اکتوبرکو نارہ میں ہونے والے جلسے میں شر کت ناں کر نے کا اعلان کر دیا ۔اعلیٰ قیادت یوسی کے ہر معاملے میں مجھے نظر انداز کر رہی ہے،مجھے اپنی قیادت سخت تعفضات ہیں ۔میں یوسی مٹور کا چیئر مین ہوں اور جو کام ہو رہے ہیں ان سے مجھے لاعلم رکھا جا رہا ہے ۔تھوہا کے مقام پر ایک سٹر ک کا سر وے ہوا جس کے بارے میں مجھے کسی کوئی اطلاع ناں دی ناں محکمے والوں نے اور ناں ہی زمہ دار قیادت نے ۔ ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئر مین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمدنے نمائندے سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قیادت نے مجھے ہر معاملے میں نظر انداز کیا ہوا گذشتہ چند دن قبل میرے گاؤں تھوہامیں سوئی گیس کے پائپ لابھیجے گئے مگر کسی بھی زمہ دار فرد نے مجھ سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا حالانکہ میں چیئر مین اس یونین کونسل کا اور مجھے اپنی ہی نظر انداز کر رہے انہوں نے کہا ابھی کچھ دن قبل تھوہا میں ایک سٹر ک کا سروے ہوا مگر اس میں بھی مجھ سے کسی نے کچھ نہیں کہا ناں ہی کسی محکمے والے نے مجھے اطلاع کی کہ آپ کی یوسی میں فلاح سڑ ک کا سروے کر نا ہے انہوں نے کہا جو اس سٹر ک سروے ہوا ہے وہ بھی غلط ہوا ہے اس میں عوام کا کسی قسم کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہے انہوں نے کہا انہی باتوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی قیادت کا نارہ بھگون کے مقام پر ہونے والے جلسے میں شر کت ناں کر نے کا اعلان کیا ہے ۔

واقع کربلا ہمیں حق اور باطل کے درمیان فرق کا درس دیتا ہے۔ آغا سید مشتاق حسین نقوی

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ آغا سید مشتاق حسین نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ واقع کربلا ہمیں حق اور باطل کے درمیان فرق کا درس دیتا ہے۔ مولا امام حسینؑ نے اپنے جان کا نذرانہ دیکر قیامت تک رہنے والے مسلمانوں کو یہ درس دے دیا کہ جب بات دین محمدی کی آجائے تو باطل کے سامنے ڈٹ جایا کرو چاہے تمہاری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔ ان خیالات کااظہا رڈیرہ مشتاق شاہ بازار کی معروف سماجی،مذہبی اور ادبی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دین مصطفی کو نبی پاکﷺ کے نواسے نے بچایا۔ اگر امام کائنات اس وقت کے ظالم، جابر حکمران یزید کے ہاتھ پر بیت کر لیتے تو آج کوئی بھی کلمہ گو نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کی تپتی ریت میں نواسہ رسولﷺ نے اپنے خاندان کے افراد اور دوستوں سمیت 72جانیں دیکر اللہ اور اسکے رسولﷺ کے دین کے گلشن کی آبیاری کی۔ میدان کربلا میں امام پاک کا پیغام امن اور حق دین مصطفیﷺ ہے۔ اگر نواسہ رسول کربلا میں دین اسلام کی خاطر نہ کہتا تو آج شمع حق ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بجھ گئی ہوتی اسی لئے کسی شاعر نے کیا خوب کہا کہ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد۔

کہوٹہ کے بیشتر علاقوں میں منشیات فروشوں نے اپنا ڈیرہ جما لیے۔ راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء نے پر نٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ کے بیشتر علاقوں میں منشیات فروشوں نے اپنا ڈیرہ جما لیے۔علاقہ بھر میں جگہ جگہ منشیات فروشوں اور خریداروں کا رش لگا رہتا ہے ۔لب سٹرک شراب کی خالی بوتلیں بری مقدارمیں پائی جاتی ہیں۔کہوٹہ کے علاقہ ڈھوک گلہ ، نارہ ، مٹور، دکھالی ،جیوڑہ ،مواڑہ اور دیگر کئی علاقوں میں منشیات فروش عوام میں زہر فروخت کر رہے ہیں۔جس کی وجہ عوام علاقہ میں شدید تشویش کا اظہارپایا جاتا ہے انہوں نے محکمہ پولیس کے آئی جی،ڈی آئی جی اور آر پی اووصال فخر سلطان راجہ،سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی بیشتریونین کونسلوں اور خاص کر اندرون شہر کہوٹہ میں منشیات فروشوں کے وسیع پیمانے پر اپنے ڈیرئے ڈا ل لیے جس کی وجہ سے ہر طرف منشیات استعمال کر نے والے افراد نظر آتے ہیں بڑھتے ہوئے اس بڑھے مسلے کی وجہ سے اہلیان علاقہ میں شد ید تشویش کا اظہار پایا جاتا ہے کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء نے محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام آر پی اووصال فخر سلطان راجہ، سی پی اواسرار احمد عباسی اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سردار محمد شکیل اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

قائد محترم میاں محمد نواز شریف کابلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب ہونا خوش آئند بات ہے, راجہ رفاقت جنجوعہ ، قمر لطیف ستی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ اور یوتھ ونگ کے قمر لطیف ستی نے اپنے مشتر کہ بیان میں کہا کہ قاہد محترم میاں محمد نواز شریف کابلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب ہونا خوش آئند بات ہے تمام مسلم لیگ ن کا ان اعتماد کا اظہار ہے ہم میاں محمد نواز شریف ، چیئر مین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق ، میاں محمد شہیاز شریف ،مسلم لیگ ن کی دیگر اعلیٰ قیادت اور مسلم لیگی کارکنوں کو مبارکباد پیش کر تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک فیصلے کے تحت قاہد محترم میاں محمد نواز شریف کو اقتدار سے دور رکھا گیا ہے مگر عوام کے دلوں سے ان کو کئی بھی نہیں نکال سکتا حلقہNA-120کے الیکشن کا رزلٹ بھی اسی فیصلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے کہا انشاء اللہ مسلم لیگ ن کا سیاسی مورال ایک مر تبہ پھرپہلے سے بھی زیادہ بلند ہو گا اور الیکشن 2018کا الیکشن بھی مسلم لیگ ن کا ہی ہو گا وفاق سمیت ملک کے تمام صوبوں میں مسلم لیگ ن کی ہی حکومت ہو گئی انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب خادم اعلی جناب شہباز شریف کی زیر نگرانی ترقی کی راہ پر گامزن ہے میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ملک بھی خوشحال ہے سی پیک ایک ایسا عظیم منصوبہ ہے جس سے ملک میں مزید خوشحالی آئے گئی ۔انشاء اللہ2018سے2023تک کے لیے ملک کی عوام ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کو ہی کامیاب کرئے گئی تاکہ ملک میں مزید ترقیاتی کام ہو سکیں ۔

some image

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

راجہ طارق عزیز بھٹی ایڈووکیٹ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے اعلان پر ہجوم پریس کانفرنس

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ عمران خان محب وطن لیڈر ہے جس نے ملک کو کرپٹ مافیا سے نجات دلانے اور کرپشن کیخلاف بھرپور جدوجہد جاری کررکھی ہے عمران خان کی محب و طن پالیسیوں کی بدولت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہا ہوں ان خیالات کااظہار ن لیگ کے ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کے بھائی راجہ طارق عزیز بھٹی ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے اعلان پر پوٹھوہار پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر چوہدری محمد عظیم، راجہ طارق کیانی، جاوید کوثر ایڈووکیٹ مرزا نعیم احمدچوہدری ساجد محمود، ہارون کیانی، چوہدری اختر حسین، چوہدری اخلاق تھتھال، راجہ آصف رضا، راجہ یاسر، مصطفی قریشی، عظمت مغل ودیگر موجود تھے راجہ طارق عزیز بھٹی نے کہا کہ وہ کسی عہدہ کی لالچ کے باعث تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوئے بلکہ عمران خان کے ویژن سے متاثر ہو کر شمولیت اختیار کی پاکستانی عوام اس وقت بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث مسائل سے دوچار رہی ہر محکمہ اور ادارے میں کرپشن کی لمبی داستانیں رقم ہو رہی ہیں چوہدری عظیم نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہوتا ہے اور یہ ہر سیاسی پارٹی میں ہوتا ہے گوجرخان میں پی ٹی آئی جس امیدوار کو ٹکٹ دے گی اس کی بھرپور حمایت کریں گے راجہ طارق عزیز بھٹی کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے گوجرخان میں پارٹی کو نیا جوش اور ولولہ ملا ہے ان کا خاندان 1970ء سے گوجرخان کی سیاست میں اپنا کردار ادا کررہا ہے راجہ طارق کیانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں نوجوانوں کی اکثریت اس با ت کا ثبوت ہے کہ نئی نسل روایتی سیاستدانوں کے جھوٹے لارے لپوں سے تنگ آچکی ہے

some image

عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ختم نبوت کے مسئلہ پر کسی قسم کی کوئی مفاہمت نہیں ہو سکتی ،جمعیت علمائے اسلام گوجرخان

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ختم نبوت کے مسئلہ پر کسی قسم کی کوئی مفاہمت نہیں ہو سکتی اس حوالہ سے آئین میں کسی قسم کی ترمیم یا ردبدل کی گئی تو حکومت کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا اسلام کے نام پر بننے والے ملک کسی سیکولر اور لادین لابی کو اپنا قانون مسلط نہیں ہونے دیں گے تحفظ ختم نبوت کیلئے ہم اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں ان خیالات کااظہار جمعیت علمائے اسلام گوجرخان کے امیر مولانا قاری محمدریاض عثمانی مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمدا قبال سینئر نائب صدر غلام قمر جنرل سیکرٹری الحاج شہادت حسین بٹ صرافہ یونین حلوائی گلی کے چیئرمین شاہد قریشی پوٹھوہار پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ فرزندعلی چوہدری چیف ایگزیکٹو احمد نواز کھوکھر صدر عامر وزیر ملک جنرل سیکرٹری ملک جاوید اقبال الیکٹرک ایسوسی ایشن کے صدر شیخ نعیم احمد انجمن حسینیہ صندل کے راجہ محسن صغیر بھٹی ایڈووکیٹ سابق ناظم عبدالغفورکیانی تحریک تحفظ ختم نبوت گوجرخان کے رہنما خالد مبین تاجر رہنما راجہ سرفراز گارمنٹس والے راجہ غالب حسین کھوکھا یونین کے سابق صدر مرزا تیمور احمد وارثی نے اپنے الگ الگ اخباری بیا ن میں کیا ان رہنماؤں نے کہا کہ آئین میں موجود ختم نبوت کے حوالہ سے شق میں کسی قسم کی ترمیم پاکستانی مسلمانوں کو برداشت نہیں حکومت کی یہ بھول ہے کہ وہ کسی کو خوش کرنے کیلئے اس حوالہ سے کوئی ترمیم کرے گی تو اس ردعمل نہیں ہوگا کروڑوں پروانے اس مسئلہ پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش تو کر دیں گے لیکن حکومت کو اس میں ترمیم نہیں کرنے دیں گے ان رہنماؤں نے کہا کہ اس اہم مسئلہ پر پاکستان کے مسلمان ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں

پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان اور ڈاکٹر حامد آصف قریشی کے مابین پوٹھوہار پریس کلب سے منسلکہ گلی کے معاملہ پر صلح

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان اور ڈاکٹر حامد آصف قریشی کے مابین پوٹھوہار پریس کلب سے منسلکہ گلی کے معاملہ پر صلح ہو گئی اورانہوں نے رضاکارانہ طور پر جگہ خالی کر دی ان کے وکیل شہزاد انجم ایڈووکیٹ نے اس سلسلہ میں عدالت کو بھی تحریری طور پر آگاہ کر دیا اس کے ساتھ ہی بلدیہ گوجرخان کی طرف سے گلی کے تعمیر کا کام بھی شروع کردیا گیاپوٹھوہار پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران نے ڈاکٹرحامد اور آصف قریشی کا شکریہ ادا کیا

ختم نبوت کی خاطر سینکڑوں پاکستانی مسلمانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، حکومت فوری طور پر حلف ترمیم کا فیصلہ واپس لے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ قومی اسمبلی میں بیٹھے لیگی ارکان اسمبلی کو یہ جرات کیسے ہوئی کہ وہ آئین سے ختم نبوت کے حلف نامہ کی شق ختم کرنے کی قرارداد پاس کریں یا اس قسم کا کوئی ارادہ کریں ختم نبوت کی خاطر سینکڑوں پاکستانی مسلمانوں نے جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا حکومت فوری طور پر یہ فیصلہ واپس لے کر ملک بھر میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کرے ان خیالات کااظہار سنی تحریک جماعت اہلسنت اور تحریک لبیک یارسولؐ کے زیر اہتمام جی ٹی روڈ پر نکالی گئی اجتماعی ریلی سے علامہ مختار علی رضوی حاجی رمضان چشتی عبدالصبور کیانی اور حافظ خلیل رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کیا ان رہنماؤں نے کہا کہ حکومت نے اگر آئین میں ختم نبت کے حوالہ سے کسی بھی قسم کی ترمیم نہیں کی ہے تو واضح طور پر اس بات کا اعلان کرے ختم نبوت کے مسئلہ پر غیر ت مند پاکسانی مسلمان اپنی جان دے سکتے ہیں کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے حکومت اس اہم اور نازک مسئلہ کو چھیڑ کر ملک میں امن وامان کا مسئلہ پیدا کررہی ہے

پی پی تھری سے ن لیگ کے ٹکٹ کیلئے بھی درخواست دیں گے, راجہ علی اصغر

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین اور حلقہ پی پی تھری سے امیدوار راجہ علی اصغر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے پی پی تھری کے موجودہ ایم پی اے نے حلقہ میں کوئی بڑا ترقیاتی کام یا منصوبہ نہ دے کر مایوس کیا جس کی وجہ سے اس حلقہ میں لیگی کارکنوں میں بھی سخت مایوسی اور بداعتمادی پھیل رہی ہے راجہ علی اصغر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں لیگی صوبائی ارکان اسمبلی کو کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈ جاری کئے لیکن پی پی تھری کے کارکن صوبائی اسمبلی کی اہلیت اس بات سے عیاں ہوتی ہے کہ یہ کسی بڑے پراجیکٹ کیلئے چار سال میں کوئی فنڈ حاصل نہ کر سکے جس کی وجہ سے گوجرخان کے عوام کے ساتھ ساتھ اس حلقہ کے لیگی کارکن بھی بددل ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ آمدہ عام انتخابات میں وہ عوام کے پرزور اصرار پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور پی پی تھری سے ن لیگ کے ٹکٹ کیلئے بھی درخواست دیں گے

مختصر خبریں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ راجہ سرفراز آف متیال راجگان کو حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر رفعت محمود مرزا ، صاحبزادہ سید تصور حسین شاہ، الحا ج اخلاق ارشد، طارق محمود مغل ودیگر دوست احباب نے ان کو مبارک باد پیش کی ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ محمد خالد فاروق قاضی کوچیمبرآف کامرس راولپنڈی کا نائب صدر منتخب ہونے پر صدر پوٹھوہار پریس کلب ملک عامر وزیر اورجنرل سیکرٹری ملک جاوید اقبال نے مبارک باد پیش کی ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مسلم لیگ ن گوجرخان کے رہنماؤں راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ ، خواجہ محمد جہانگیر اورمظہر وارثی نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو بلامقابلہ پارٹی کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پاکستانی عوام کے پسندیدہ ترین عوامی لیڈر ہیں ان کیخلاف ہمیشہ سازشیں کر کے انہیں اقتدار سے بے دخل کر دیا جاتا ہے ایسا کام کرکے نوازشریف کو عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جا سکتا راجہ تنویر اختر نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں ایک مرتبہ پھر ن لیگ بھاری اکثریت حاصل کر کے حکومت بنائے گی

Eastern Gujarkhan NEWS

شرقی گوجر خان کی خبریں

پڑھے لکھے پنجاب کا پول کھل کر سامنے آ گیا گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں سائنس ٹیچرز سے محروم

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔۔۔۔پڑھے لکھے پنجاب کا پول کھل کر سامنے آ گیا گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں سائنس ٹیچرز سے محروم۔ نویں اور دسویں جماعت کے طلباء کا مسقبل داؤ پر۔ تفصیلات کے مطابق ایک طرف تو پنجاب حکومت بڑے بلند وبانگ پڑھے لکھے پنجاب کے دعوے کرتی ہے اور دوسری طرف گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں میں بیالوجی، میتھ اور فزکس کے ٹیچروں کی سیٹ تک الاٹ نہیں ہے اتنی بڑی مذاق پر مقامی رہنماؤں نے کہا کہ غریب عوام کے بچے ٹیوشن سینٹروں میں پڑھنے پر مجبور ہیں۔ ایک طرف تو محکمہ تعلیم کم سے کم 50%رزلٹ ڈیمانڈ کرتا ہے اور اگر اساتذہ 50% رزلٹ نہیں دیتے تو محکمہ انکی ترقیاں روک لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں ٹیچروں کا کیا قصور ہے کہ ان کی ترقیاں روکی جائیں۔ مقامی رہنماؤں نے انکشاف کیا کہ قاضیاں سکول میں تقریباً نویں اور دسویں جماعت میں 150سے زیادہ بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن ان کو سائنس کے مضامین پڑھانے کیلئے قابل ٹیچر تک نہیں ہے وہ بچے اپنی مدد آپ کے تحت ٹیوین لینے پر مجبور ہیں۔ مقامی رہنماؤں نے محکمہ تعلیم ای ڈی او راولپنڈی اور ایم پی اے افتخار احمد وارثی سے پروز مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم سے فی الفور ٹیچروں کی تعیناتی کے حکم صادر کروائے جائیں تاکہ طالب علموں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ سکے۔

حکمرانوں نے ختم نبوت والی شق ختم کر کے قادیانیوں کے لیے راہ ہموار کر دی,حاجی محمد اقبال

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔۔۔۔انجمن تاجراں گوجرخان کے بانی و صدر حاجی محمد اقبال نے اخباری بیان میں کہا کہ ختم نبوت پرایمان مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے حکمرانوں نے ختم نبوت والی شق ختم کر کے قادیانیوں کے لیے راہ ہموار کر دی حضرت محمد ﷺ نبی آخرالزمان ہیں اور آپ پر نبوت کا سلسلہ ختم ہو گیا ختم نبوت پر ایمان لانا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے موجودہ حکمرانوں نے ختم نبوت والی شق ختم کر کے غیر مسلموں اور قادیانیوں کے اقتدار میں آنیکی راہ ہموار کر دی اس اقدام کی جتنی بھی مزاحمت کی جائے کم ہے قوم تحفظ ناموس رسالت کے لیے جان کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کرے گی نواز حکومت ذاتی مفادات کے تحفظ اور قادینیت نوازی کی خاطر آئین کو پامال کر رہی ہے یہ مسلمانوں کے عقیدے اور ایمان کا بنیادی معاملہ ہے ایسا کرنا قیام پاکستان کے مقاصد سے انحراف ہے قوم اسکی اجازت ہر گز نہیں دے گی حکومت اپنا فیصلہ فوری طور پر واپس لے ورنہ قوم سڑکوں پر ہو گی۔

ماں جی ٹرسٹ ( یوکے) کے زیر اہتمام ایک مشاورتی اجلاس بیول میں منعقد ہوا

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔۔۔۔ماں جی ٹرسٹ ( یوکے) کے زیر اہتمام ایک مشاورتی اجلاس بیول میں منعقد ہوا جس میں ماں جی ٹرسٹ کے صدر اقبال بھٹی اور پاکستان میں ان کے نمائندگان ملک عبدالغفور ، اظہر بھٹی ، ماسٹر پرویز اور ٹرسٹ کے بینی فشری سکولز کے نمائندہ اساتذہ نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اظہر بھٹی نے ماں جی ٹرسٹ کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور اس میں درپیش مشکلات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ معروف سیاسی شخصیت اوپی ایل کے چیئرمین چوہدری اشتیاق نے خطاب کرتے ہوئے ماں جی ٹرسٹ اور اس کے ڈونرز کے جذبے کو سراہا کہ وہ لوگ عظیم ہیں جو وطن سے محبت کے جذبے کے تحت ہر ماہ باقاعدگی سے اپنے علاقے کے یتیم ونادار بچوں کی تعلیم کے لئے عطیات مہیا کرتے ہیں۔ منیجر نیشنل بنک بیول راجہ عبدالجبار بھٹی نے اقبال بھٹی کی وطن سے محبت کے جذبے کے تحت عظیم کام کرنے پر انہیں اور ان کے رفقاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اور ماں جی ٹرسٹ کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر علاقے کے اساتذہ نے بھی ماں جی ٹرسٹ کی انتظامیہ سے اپنے مشاہدات اور مشکلات شیئر کیں ۔محمد اقبال بھٹی چیئرمین ماں جی ٹرسٹ نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ انشا اللہ یہ ٹرسٹ میرے بعد بھی یونہی چلتا رہے گا اور تمام دوستوں کے تعاون سے یہ شمع تاقیامت جلتی اور روشنی تقسیم کرتی رہے گی۔

some image

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(ڈی ڈی ڈبلیو پی)نے راولپنڈی ڈویژن میں مزید 9بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی

راولپنڈی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)----ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(ڈی ڈی ڈبلیو پی)نے راولپنڈی ڈویژن میں مزید 9بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی جن پر لاگت کا تخمینہ ایک ہزار ملین روپے کے لگ بھگ ہوگا۔ڈی ڈی ڈبلیو پی50ملین روپے سےلے کر 200ملین روپے تک کی لاگت والے منصوبوں کی منظوری دینے کی مجازہوتی ہے۔منگل کو اجلاس قائم مقام کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل کی زیر صدارت ہوا۔جس میں راولپنڈی اور کلرسیداں سمیت دیہی علاقوں میں چھ سڑکوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔جبکہ تلہ گنگ چکوال میں کالج ،دینہ اور پنڈدادنخان میں تحصیل کمپلیکس تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی۔

پنجاب حکومت نے پیدائش /اموات کے اندراج پر ہر قسم کی فیس اور لیٹ فیس ختم کردی

راولپنڈی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)----پنجاب حکومت نے پیدائش /اموات کے اندراج پر ہر قسم کی فیس اور لیٹ فیس ختم کردی ہے۔کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ کیلئے سو روپے مقرر ہیں۔محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نےعوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پیدائش و اموات کے اندراج کا سیکرٹری یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی کا عملہ ذمہ دار ہوگا۔اس میں ناکامی پر ذمہ داری کا تعین کرکے کارروائی ہوگی۔چیئر یونین کونسل،میونسپل کمیٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز مقامی حکومت اس پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔میئرز،چیئرمین ضلع کونسل اور چیئرمین میونسپل کمیٹیوں کے نام مراسلے میں سپیشل سیکرٹری محکمہ مقامی حکومت و سماجی بہبود نے کہا کہ عوام کی طرف سے ایسی شکایات تسلسل سے آرہی ہیں کہ سیکرٹری یونین کونسلز بلاجواز اعتراضات لگا کر پیدائش/اموات کے اندراج میں تاخیر کررہے ہیں۔یہ کام لوگوں کا نہیں بلکہ یہ بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری ہے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پیدا ہونے والا بچہ اور فوت ہونے والا شخص اپنا اندراج خود نہیں کراسکتا۔

Jhelum News

جہلمکی خبریں

سول ہسپتال میں ہزاروں مریضوں کی پرچی بنانے کیلئے ایک ملازم تعینات ، مریض کئی کئی گھنٹے لائنوں میں لگ جانے پر مجبور

جہلم (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، امجد بٹ )۔۔۔۔ سول ہسپتال میں ہزاروں مریضوں کی پرچی بنانے کیلئے ایک ملازم تعینات ، مریض کئی کئی گھنٹے لائنوں میں لگ جانے پر مجبور ، کئی درد کی شدت اور بیماری کے باعث لائنوں میں لیٹنے پر مجبور ، ایم ایس سہولت فراہم کرنے سے گریزاں ، شہریوں کا ڈی سی سے نوٹس کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال جہلم جہاں ہر روز دو سے تین ہزار مریض علاج کیلئے آتے ہیں لیکن ہسپتال کی پرچی بنوانے کے کاونٹر پر صرف ایک ملازم تعینات ہونے سے کئی کئی میٹر لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں اور شدید تکلیف میں مبتلا مریض علاج کی بجائے پرچی کے انتظار میں کئی کئی گھنٹے کھڑے رہتے ہیں ۔ جبکہ کئی ایک مریضوں کو قطاروں کے درمیان بیٹھے اور لیٹے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے جو اپنی تکلیف کے باعث کھڑے نہیں رہ سکتے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ہزاروں ملازمین ہیں جوکوئی کام نہیں کرتے، لیکن ایم ایس چوہدری خالد پرچی کاونٹر دوسرا ملازم تعینات کرنے کو تیار نہیں بلکہ ایم ایس نے کبھی ذاتی طور پر پرچی کاونٹر کے دورہ کرکے مریضوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لینے کی زحمت نہیں کی، شہریوں نے ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہسپتال کے فوری دورہ کریں اور لوگوں کی مشکلات کے پیش نظر پرچی کاونٹر پر تین سے چار ملازمین تعینات کرنے کا حکم دیں تاکہ مریضوں کو جلد از جلد علاج کی سہولت مل سکے۔

سول لائن کے درمیان جنگلے ختم کرکے گرین بیلٹ بنائی جائے ،تاکہ آلودگی اور حادثات کا خاتمہ ہو سکے

جہلم (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، امجد بٹ )۔۔۔۔ سول لائن کے درمیان جنگلے ختم کرکے گرین بیلٹ بنائی جائے ،تاکہ آلودگی اور حادثات کا خاتمہ ہو سکے۔ شہریوں کا ڈی سی سے مطالبہ ، جہلم کے شہریوں کی بڑی تعداد نے ڈی سی اقبال حسین سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح کچہری روڈ پر سڑک کے درمیان گرین بیلٹ بنا کر خوبصور ت پودے لگائے گئے ہیں اسی طرح سول لائن روڈ پر بھی خطرناک جنگلوں کو ہٹا کر گرین بیلٹ پر پودے لگا ئے جائیں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ آہنی جنگلے نہ صرف حادثات کا باعث بنتے ہیں بلکہ بارشوں کے دنوں میں شارٹ ہو کر انسانی جانوں کے نقصان کا سبب بھی ہوتے ہیں اس لئے ڈی سی جہلم شہریوں پر مہربانی کریں اور سول لائن سے شاندار چوک تک گرین بیلٹ بنوا کر شہریوں کو آلودگی سے بچانے کا احسان بھی کریں ۔

عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں

جہلم (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، امجد بٹ )۔۔۔۔ عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں ، تھانہ صدر کے محمد اشرف اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم نعیم ریاض ولد محمد ریاض قوم جٹ سکنہ جنجیل ڈاکخانہ سنگھوئی جہلم سے پسٹل30بور معہ 06روند ،تھانہ پنڈدادنخان کے نثار احمد ایس ایچ اونے دوران گشت ملزم لعل سید ولد ملتان قوم پٹھان سکنہ محلہ جا مرہ طوطائی ڈاکخانہ چنگلی ضلع بونیر حال اتھر سے 2400گرام چرس،تھانہ دینہ کے مطلوب حسین اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم محمد سلیمان ولد فضل دین قوم شیخ سکنہ ڈومیلی محلہ دینہ ضلع جہلم سے 30لیٹر شراب،تھانہ ڈومیلی کے محمد افضال ایس آئی نے دوران گشت ملزم محمد جہانگیر ولد محمد لطیف قوم جٹ سکنہ نگیال سے 200گرام چرس تھانہ چوٹالہ کے صداقت علی اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم محمد آصف ولد محمد انور قوم آرائیں سکنہ چوٹالہ سے 120 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے۔تھانہ سول لائن کے عمران امجد اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم مل مظفر حسین ولد ملک محمد صدیق قوم ملک سکنہ مرزا نیک محمد سٹریٹ مشین محلہ نمبر 3جہلم سے 05لیٹر شراب تھانہ پند دادنخان کے نثا ر احمد ایس ایچ او نے دوران گشت ملزم اظہر حسین ولد صابر حسین قوم بٹی سکنہ دھریالہ جالب تحصیل پنڈدادنخان سے 1400گرام چرس ،محبوب حسین ایس آئی نے دوران گشت ملزم شیر دل ولد ظفر اللہ خان قوم کرال سکنہ کوٹ کرانوالہ سے 10لیٹر شراب ،مشتاق حسین اے ایس آٗئی نے دوران گشت ملزم نعمان اقبال ولد محمد اقبال قوم اعوان سکنہ چک مجاہد شمالی سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

امتیاز حسین کی زوجہ محترمہ برطانیہ میں اللہ کو پیاری ہو گئیں، ریڈ ایچ میں سپرد خاک

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ حاجی محمد رشید کی بیٹی، راجہ یاسر عباس کی ہمشیرہ اور امتیاز حسین کی زوجہ محترمہ برطانیہ میں اللہ کو پیاری ہو گئیں، ریڈ ایچ میں سپرد خاک۔ غوثیہ محلہ کلرسیداں کے رہائشی حاجی محمد رشید کی بیٹی، راجہ یاسر عباس یوکے کی ہمشیرہ، حاجی راجہ محمد فیاض حرمین آٹوز کلرسیداں کی بھانجی، صبیح امتیاز کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد برطانیہ میں تقدیر الٰہی سے وفات پا گئیں۔ نمازِ جنازہ میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کو برطانیہ کے شہر ریڈایچ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

تعزیت

Condolences

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ کے معروف تاجرمرزامون، مرزا عدنان،مرزاآفتاب،مرزاافضال کے والد اور ماسٹر شفقت کے بڑھے بھائی کہوٹہ شہر کے کپڑئے کے پرانے اور معروف تاجرحوالدار(ر)ارتضیٰ الرحمن وفات پر خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب ، چیئر مین امن کمیٹی سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ بازار،سابق امیدوار برائے چیئر مین یونین کونسل بیور ،کھلول سردار ایم رضاء اور ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی ہے ۔

some image

Picture of the Day