Our _Blog_

Our Daily News

Saturday 5th August 2017 ----- 12th Zi Qad 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

گزشتہ شام نالہ کانسی میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش نکالنے کیلئے ریسکیو 1122کے عملہ کی کارکردگی نمود ونمائش تک ہی محدودرہی

Rescue 1122 services Gujar Khan as man dies in local kass

some image some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گزشتہ شام نالہ کانسی میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش نکالنے کیلئے ریسکیو 1122کے عملہ کی کارکردگی نمود ونمائش تک ہی محدودرہی پانی سے نعش کو نکالنے کیلئے مقامی آبادی کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہی کوششیں جاری رکھیں ریسکیوکا عملہ سرشام ہی واپس آگیا گوجرخان سٹاف میں ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے

شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام حبیب کنیال نالہ کانسی میں ڈھوک وادی کا رہائشی پچیس سالہ نوجوان شبیر نہاتے ہوئے ڈوب گیا جس کی فوری اطلاع ریسکیو کے عملہ کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر تلاش بسیار شروع تو کی لیکن سرشام ہی واپس آگئے کہ تلاش کا کام صبح کریں گے

جس پر مقامی آبادی کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نعش کی تلاش کا عمل جاری رکھا اور دوسرے روز بدقسمت شبیر کی نعش ملالہ کس کے قریب سے ملی نعش کو تلاش کرنے کے عمل کو لوگوں کی بڑی تعداد نے دیکھا اور سخت حیرت کااظہار کیا کہ بروقت امدادی کاموں میں حصہ لینے والے ریسکیو کا عملہ نے جو کارکردگی دکھائی کہ وہ انتہائی مایوس کن ہے

ماہر خوطے خور بھی ریسکیو ٹیم میں ہونے چاہیے اور رات گئے نعش تلاش کرنے کیلئے بھی آلات اور جدید لائٹ وغیرہ کا بھی انتظام ہونا چاہیے یوں تو ریسکیو کا عملہ سہولیات پہنچانے میں برق رفتار ہے لیکن یہ کارکردگی سوالیہ نشان ہے

Gujar Khan; The Rescue services 1122 in Gujar Khan were deplored by local people as a man drowned to death at a local kass in Gujar Khan. Mohammad Shabbir, 26, of Dhok Wadi drowned at Habib Kaniyal Nala Kaansi.

According to the villagers the rescue services were called to help, The 1122 services arrived but refused to work late and said the search will continue tomorrow and left leaving the family distraught.

The villagers got upset after the rescue services left and started their own search in desperate to find Mohammad Shabbir. The body of Mohammad Shabbir was eventually discovered at Malala kass the following day.

The local people speaking to pothwar.com said that the rescue services should be prepared to take the task at any time and we were disappointed with rescue services.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

پوٹھوار ڈاٹ کوم میلے میں سٹون لفٹنگ(پتھر اٹھانے کا مقابلہ) بھی ہو گا

Stone lifting contest to be held at Pothwar.com mela in Watford

some image

وٹفورڈ، پوٹھوار ڈاٹ کوم ،محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔۔پوٹھوار ڈاٹ کوم کے میلے وٹفورڈ میں پتھر اٹھانے کا مقابلہ بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس مقابلے کا انعقاد ماہندر کے ظہور چٹھہ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔وسیم چٹھہ اس مقابلے میں پتھر اٹھائیں گے۔ پتھر اٹھانے کے مقابلے میں شرکت کے خواہشمند افراد نیچے دئیے گئے نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

میلے کی تقریبات کا آغاز صبح دس بجے بروز اتوار تیرہ اگست کو کیا جائے گا۔ میلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں خواتین کے لئے کپڑوں، عبایہ،حجاب، سکارف کے سٹالز اور بچوں کے لئے باونسی کاسل کے ساتھ ساتھ فوڈ سٹالز بھی موجود ہوں گے۔ یعنی ہر پہلو سے یہ ایک مکمل فیملی فن ڈے ہو گا۔

اس کے علاوہ اس میلے میں خوبصورت اور دلچسپ نیزہ بازی مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔نیزہ بازوں کی ٹیم میں مرد اور خواتین دونوں موجود ہوں گے۔خوبصورت روایتی یونیفارم میں سجے سجائے گھوڑوں کے ساتھ دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔جیتنے والی ٹیم کو کار انعام میں دی جائے گی۔

دوسرے کھیلوں میں والی بال، کرکٹ ٹورنامنٹ، پوٹھواری سمی، تیتر ڈسپلے، اور ڈھولچی بھی اس میلے کا حصہ ہوں گے۔

Watford; Stone lifting contest to be held at Pothwar.com mela which will take place on 13th August at holleywell community centre , Chaffinch Lane, Watford WD18 9QD. The event is being organised for pothwar.com by Zahoor Chattha of Mahnder.

Any team wishing to participate at the mela please contact pothwar.com on 07763249391. Other events taking place at the mela are Naiza baazi, Volleyball, Cricket, Kabbadi, Stone lifting, Pothwari Sammi dance, Tittar, Bataira, Greyhound dogs, Aseel cockerel, Eagles along with dhol team performing.

The mela will start time is 10-5pm, host of food and cloth stalls available for Families, The mela is specially dedicated to families with children, bouncy castle along with children play centre.

پوٹھوار ڈاٹ کوم کی جانب سے اٹھارویں یوم تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں وٹفورڈ میں میلے کا انعقاد کیا جائے گا

Pothwar.com mela to be held in Watford on 13th August

some image

سلاو، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم اس سال اپنے اٹھارویں یوم تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں وٹفورڈ میں ایک میلے کا انعقاد کر رہی ہے۔یہ میلہ اتوار تیرہ اگست کو وٹفورڈ کے ہولی ویل کمیونٹی سنٹر میں ہو گا۔پوٹھوار ڈاٹ کو م کی ایگزیکٹو ٹیم کا کہنا ہے کہ وٹفورڈ میں ہونے والا یہ میلہ اس سال پوٹھواریوں کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا۔

میلے میں کسی بھی مقابلے میں حصہ لینے کے لئے ، یا اپنے کاروبار یا کمپنی کی پروموشن کا سٹال لگانے کے لئے رابطہ کریں۔ خواتین اگر اپنی کسی کاریگری، فوڈ یا کسی ہنر کا سٹال لگانا چاہیں تو پلیز رابطہ کریں۔

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

some image some image

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم افتخار وارثی) برطانیہ سلاو میں مقیم ڈھوک بلندیاں کے رہائشی چوہدری اصغر علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وفادار ، نڈر ، بہادر ، شریف النفس ،مخلص اور عاجز انسان ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قاہد میاں محمد نواز شریف اور دیگر مسلم لیگی قیادت نے شاہد خاقان عباسی پر اپنے اعتماد کا اظہار کر کےحلقے کی عوام کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔منتخب وزیر اعظم شاہد خاقا ن عباسی نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کو فروغ دیا ہے ،وہ ناں کبھی کسی کے آگئے جھکے ناں کسی اپنے ووٹروں کا جذبات کو مجروح ہونے دیا آمریت کے دور میں انہوں نے پر ویز مشرف کے آگئے اپنے ہتھیار نہیں ڈالے اپنے اپنی اصولی سیاسی موقف پر ڈٹے رہے ہم اپنے عظیم قاہد منتخب وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کومشکل اور کہٹرے وقت میں میاں برادران اور پارٹی سے وفاء کی لاج نبھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔آمریت کے دور میں بھی انہوں نے جیل کاٹی مگر اپنے قاہد میاں محمد نواز شری سے بے وفائی نہیں کئی ۔شاہد خاقان عباسی نے ہمیشہ جرائت مندانہ سیاست کو فروغ دیا انہوں ناں کبھی ذاتی مفادت کی سیاست کی اور ناں ہی کوئی ذاتی فاہدہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی جرائت مندانہ سیاست کی وجہ سے حلقہ این اے پچاس کے تمام مسلم لیگی کارکنوں کے سر آج بھی فخر سے بلند ہیں چوہدری اصغر علی نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ شاہد خاقان عباسی کی سپورٹ کی ہے اور ہمیشہ کرتے رہیں گے

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- مسلم لیگ ن یوکے کے رہنما و معروف سماجی شخصیت راجہ ارشد محمود نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اعلی اخلاق کے مالک ہیں اور نہایت ہی ایماندار اور نفیس انسان ہیں جس کے باعث ان کو وزیراعظم منتخب کیا گیا اور ہم مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کے فیصلے کی بھی بھرپور تائید کرتے ہیں اور مسلم لیگ ن کی بھرپور سپورٹ اور حمایت جاری رہے گی اور انشااللہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن ایک بار پھر بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرئے گی

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

نواز شریف سے وزرارت عظمی تو لے لئی گئی مگر ان سے قوم کی قیادت اور لیڈری کوئی نہیں لے سکتا۔ چوہدری نثار علی خان

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف سے وزرارت عظمی تو لے لئی گئی مگر ان سے قوم کی قیادت اور لیڈری کوئی نہیں لے سکتا۔مسلم لیگ (ن) کو ملک بھر میں مضبوط کریں گے اور نواز شریف کی قیادت میں ہی مسلم لیگ (ن) مضبوط ہو گی۔اس ملک میں حکومتوں کو جو اندرونی بیماری کھا جاتی ہے وہ خوشامد کا کلچر ہے،میں خوشامد نہیں کر سکتا ،اپنے لیڈر کے سامنے سچ بات کرتا ہوں کسی کو اچھی لگے نہ لگے مگر میں سچ بات کرتا رہونگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام روات کے مقام پر ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوہئے کیا۔اس موقع پر ارکان پنجاب اسمبلی حاجی عمر فاروق،چوہدری سرفراز افضل،انجینئر قمر السلام راجہ،مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سردار ممتاز بھی موجود تھے۔چوہدری نثار علی خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے تدبیر سے اس ملک کو مشکلات سے نکالنا ہے، میں آئندہ چند دنوں میں وضعات کرونگا کہ میں نے کابینہ میں شمولیت کیوں نہ کی۔انہوں نے کہا کہ عزت عہدوں سے نہیں کردار سے ملتی ہے،میں خوش قسمت انسان ہوں جس کو چاہنے والے کثیر تعداد میں موجود ہیں۔میں نے ہمیشہ حق و صداقت کا علم بلند کیا،مشکل ترین وقت میں بھی میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑا رہا۔انہوں نے کہا کہ آج ملک کو بہت سے خطرات کا سامنا ہے مگر ہم اپنے جھگڑوں میں پڑے ہوئے ہیں ،ایک دوسرے کو گالم گلوچ کر رہے ہیں اور ہمیں ملک کو لاحق اندرونی و بیرونی خطرات کی کوئی پرواہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہمیشہ ترقی مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہوئی،موٹر ویز ہم نے بنائیں،سڑکیں اور ہسپتال ہم نے بنائے،سی پیک کا منصوبہ ہمارے دور میں شروع ہوا مگر جب بھی مخالفین کی حکومتیں آتی ہیں تو ترقی کے تمام کام ٹھپ ہو کر رہ جاتے ہیں۔مخالفین کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چار سالہ دور میں ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آج سیاست کرنا بہت مشکل کام ہوکر رہ گیا ہے،سیاست میں عزت نہیں ،حرام حلال اور سچ جھوٹ میں تمیز ختم ہو گئی ہے،سچ اور جھوٹ کو جانچنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کے لوگوں نے آج جس پیمانے پر میرا استقبال کیا میرا ایمان تازہ اور مزید پختہ ہو گیا ہے،میں سمجھتا ہوں کہ یہاں کے عوام حق اور سچ کا ساتھ دینے والوں کیساتھ قدم ملا کر کھڑے ہوتے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے تین ارب روپے کے ترقیاتی پروجیکٹس روات سے سرال چوک (چکوال) تک کارپٹ روڈ اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا تا ہم عوام کے بے پناہ رش کی وجہ سے کسی منصوبے کا سنگ بنیاد نہ رکھ سکے۔قبل ازیں حلقہ این اے 52کلر سیداں،روات،چونترہ کے ہر گاؤں سے لوگ ریلیوں کی شکل جبکہ چےئرمین حضرات جلوسوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچے۔جلسہ گاہ میں تا حد نگاہ انسانوں کا سمندر نظر آ رہا تھا اور تل دھرنے کی جگہ نہ تھی۔

 

مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار علی خان کے جلسہ روات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار علی خان کے جلسہ روات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اب تک اس علاقے میں ہونے والے سیاسی اجتماعات میں یہ سب سے بڑا اجتماع تھا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور دور دور تک انسانی سر نظر آتے تھے چیئر مین زبیر کیانی ،چیئر مین نوید بھٹی ،چیئر مین یحییٰ فیض،چیئر مین چوہدری غلام قمر ،چیئر مین راجہ شہزاد یونس،چیئر مین ملک نور احمد ،چیئر مین طارق یٰسین کیانی،چیئر مین راجہ فیصل منور،چیئر مین شیخ عبدالقدوس،چیئر مین راجہ صفدر کیانی،چیئر مین چوہدری خلیل احمد،چیئر مین عامر جمشید ،چیئر مین راجہ ندیم احمد،چیئر مین چوہدری شفقت محمود،چیئر مین وقار حسین ڈار ،وائس چیئر مین عالمگیر خان درانی ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے جاسم کنول رائی ،شیخ سلیمان شمسی ،حسن صحرائکی ،چوہدری ضیارب منہاس،عمران اسلم،حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،عابد حسین زاہدی،جنید بھٹی،راجہ کامران ،ٹھیکیدار عبدالطیف بھٹی،ضابر حسین کے علاوہ کلر سیداں روات چونترہ کے تمام دیہات و قصبات سے لوگوں کی کثیر تعداد نے ریلیوں کی شکل میں جلسہ گاہ میں شرکت کی۔نما ز جمعہ کے فوری بعد لوگوں نے ریلیوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچنا شروع کیا تو یہ سلسلہ شام چھ بجے کے بعد تک جاری رہا ۔چوہدری نثار علی خان شام ساڑھے چھ بجے جلسہ گاہ پہنچے تو وہاں موجود ہزاروں افراد نے کھڑے ہو کر اپنے قائد کا انتہائی والہانہ استقبال کیا جس پر چوہدری نثار علی خان بھی انتہائی مسرور ہوئے اور انہوں نے سٹیج پر کھڑے ہو کر لوگوں کے پرجوش نعروں کا جواب دیا اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری سرفراز افضل ،حاجی عمر فاروق،انجنئیر قمر الاسلام راجہ ،سردار ممتاز حسین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔چوہدری نثار علی خان نے تقریب کا آغاز یوں کیا کہ خطہ پوٹھوار کے غیر ت مند لوگوں بزرگوں دوستوں بھائیوں نوجوانو اسلام و علیکم ۔انہوں نے کہا کہ پوٹھوار کے لوگوں نے 1985سے میرا مان رکھا ہوا ہے یہاں کے لوگ غیرت مند اور جرات مند ہیں جن کے قدم جم جائیں تو کوئی انہیں ہلا نہیں سکتا۔یہ علاقہ ملک سے مخبت کرنے والوں کا ہے م،پاکستان کے لیے جانیں دینے والوں کا ہے یہ غازیوں اور شہیدوں کا علاقہ ہے انہوں نے کہا کہ میں آج آپ لوگوں سے دل کی بات کرنا چاہتا تھا مگر دو وجوہات کی بنا پر نہیں کر پاؤں گا ایک تو یہ کے مغرب کا وقت قریب ہے اور یہاں بجلی کا انتظام نہیں اور دوسرا یہ کے جی ٹی روڈ پر بھی ٹریفک جام ہے انہوں نے روات سے چوک سرال چکوال تک سڑک کارپٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے پر 2ارب 18کروڑ کی لاگت آئے گی جبکہ روات میں ٹی ایچ کیو ہسپتال پر 65کروڑ خرچ ہوں گے۔چوہدری نثار علی خان تقریر کے دوران جب کارکنان نے جذباتی انداز میں نعرے بازی شروع کی اور وہ مسلسل نعرے لگاتے رہے تو چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ تسی نعرے مارو یا میں تقریر کراں؟جب کارکنان نے گو عمران گو کے نعرے لگائے تو چوہدری نثار علی خان نے انہیں ایسا کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ آپ دو نمبر لوگوں والے نعرے مت لگائیں اس موقع پر انہوں نے لوگوں سے ملک کے لیے ساتھ دینے اور قربانی دینے کا عہد بھی لیا جس کے بعد جلسہ گاہ کے بعد بھی گھنٹوں جی ٹی روڈ پر ٹریفک جام رہا ۔

شدید دھو پ میں گھنٹوں چوہدری نثار علی خان کا انتظار

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چوہدری نثار علی خان کے جلسہ روات میں ہزاروں افراد نے ملکی حالات میں اندر کی کہانی سننے کے لیے شدید دھو پ میں گھنٹوں چوہدری نثار علی خان کا انتظار کیا مگر انہیں اس وقت شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب چوہدری نثار علی خان غیر معمولی تاخیر کے ساتھ ادھر پہنچے اور مغرب قریب ہونے کے باعث انہوں نے تقریر کو انتہائی مختصر کر دیا۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 10 سالہ بچے کو زہریلے سانپ نے کاٹ کھایا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 10 سالہ بچے کو زہریلے سانپ نے کاٹ کھایا جسے تشویش ناک حالت میں راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے۔نواحی گاؤں ڈریال کا 10 سالہ لطیف جو چوتھی کلاس کا طالب علم بتایا جاتا ہے نوتعمیر شدہ مکان کی سیڑھیوں کے قریب بیٹھا ہوا تھا کہ سیڑھیوں کے اوپر سے اچانک ایک سانپ اس کے اوپر آ گر جس نے اسے ڈس لیا ،اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کیا جاتی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سماجی کارکن حاجی محمد اسلم بانی کے بھتیجے اور ٹھیکیدار محمد یاسین کے فرزند حمزہ یاسین رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سماجی کارکن حاجی محمد اسلم بانی کے بھتیجے اور ٹھیکیدار محمد یاسین کے فرزند حمزہ یاسین رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔خوشی کے اس موقع پر کلر سیداں کے ایک شادی ہال میں دعوت میں تنظیم الاعوان کے سربراہ ملک محمد صفدر اعوان،چےئرمین ایم سی شیخ عبدالقدوس،پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،راجہ صغیر احمد،پی ٹی آئی کے مقامی رہنما حافظ ملک سہیل اشرف،راجہ ساجد جاوید،چےئرمین چوہدری شفقت محمود،ارکان ایم سی کلر سیداں عابد حسین زائدی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز بٹ، چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،کارباری شخصیت مسعود بھٹی سمیت سیاسی سماجی،کاروباری اور صحافتی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

آئیسکوواپڈا کلر سیداں کی پھرتیاں،ستھوانی میں چار دن سے بجلی غائب،جبہ چک مرزا میں تاروں کی وجہ سے بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔یونین کونسل کنوہا کے دو بڑے گاؤں کے مکین رول گئے،کوئی پرسان حال نہیں،گزشتہ چار دن سے ستھوانی میں بجلی خراب تاروں کے ٹوٹنے کی وجہ سے عوام کی سنائی نہیں ،اس ایریا کے لائن انچارج جاوید کو کئی بار کہنے کے باوجود سنائی نہیں ہو رہی،بجلی کے پول انتہائی خطرناک ہو چکے ہیں،درختوں کے اندر ہونے کی وجہ سے بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے،جنرل کونسلر چوہدری محمد شفیق گجر،جاوید اقبال ،ماسٹر منیر نے بتایا کہ تاروں کی حالت اتنی خستہ ہو چکی ہے کہ ٹوٹ کر گھروں میں گر رہی ہیں ،انہوں نے معاون خصوصی خادم اعلیٰ پنجاب راجہ محمد علی اور ایس ڈی او آئیسکو کلر سیداں سے اپیل کی ہے کہ ہمیں بڑے حادثے سے بچایا جائے،ادھر جبہ چک مرزا کے مکینوں حاجی دولت اور خالد محمود کی رہائش گا ہ پر کمزور بجلی کے پولوں کی وجہ سے تاریں ان کے مکان کے اوپر آگئی ہیں انہوں نے اپنی مدد آپ تاروں کا بندوبست کیا لیکن انتہائی خطر ناک ہونے کی وجہ سے حادثے کے امکان رد نہیں کئے جاسکتے، انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بارایکسین واپڈا روات ایس ڈی او کلر سیداں سے استدعا کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،انہوں نے معاون خصوصیخادم اعلی پنجاب ایم پی اے راجہ محمد علی سے حال حوال کی درخواست کی ہے،وڈیو ملاحظہ فرمائے۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

some image some image

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) شاہد خا قان عباسی علا قے کی پہچان ہیں، شریف برادران کا ان کو وزیر اعظم منتخب کرانا ان پر اعتماد کا مظہر ہے،ان خیالات کا اظہار ڈھوک ڈھیری مو ضع ممیال سے نوجوان مسلم لیگی رہنما راجہ بشیر احمدنے نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انھوں نے کہا کہ حلقہ این اے پچاس کے عوام نے چھ بارشاہد خا قان عباسی کو بھار ی اکثریت سے کامیاب کرا کر قومی اسمبلی میں بھیجاجس سے ثابت ہو تا ہے کہ شاہد خا قان عباسی عوام کے دلوں پر راج کر تے ہیں، وہ میاں نواز شریف کے جان نثار ساتھی ہیں قیدوبند کی صوبتوں سے بھی ان کے پایہ استقلال میں لغزش نہیں آئی اور وہ چٹان کی طرح ان کے ساتھ ڈٹے رہے۔آج ثابت قدم رہنے کا صلہ ان کو مل گیا ہے۔ شاہد خا قان عباسی کا وزیر اعظم منتخب ہو نا حلقہ این اے پچاس کے ووٹرز کے لیے با عث اعزاز ہے، اہل علاقہ وطن عزیز کا وزیراعظم منتخب ہو نے پر شاہد خا قان عباسی کو مبارکباد پیش کر تے ہیں۔

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے)شاہد خا قان عباسی کو وزیر اعظم منتخب کر نے پر اہل علاقہ میاں نواز شریف کے مشکور ہیں۔ان کے وزیر اعظم منتخب ہو نے سے علا قے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، ان خیالات کا اظہار چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انھوں نے کہا شاہد خاقان عباسی ایک نڈر، بے باک اور ایمان دارسیاسی رہنما ہیں ، قومی اسمبلی میں ان کی پہلی تقریر اس بات کی غماز ہے کہ وہ میاں نواز شریف کے جان نثار سپاہی ہیں۔ حلقہ این اے پچاس کے عوام کوان پر فخر ہے۔ یو نین دوبیرن کلاں کے عوام وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے پران کو مبارکباد پیش کر تے ہیں۔

some image some image

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

یونین کونسل مواڑہ کے گاوں ساعی کی عوام مسائل کا شکار

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ یونین کونسل مواڑہ کے گاوں ساعی کی عوام کی مساہل کا شکار ۔منتخب عوامی نمائندوں نے بھلا دیا منتخب ممبران کی عدم دل چسپی کی وجہ سے یونین کونسل مواڑہ کے گاوں ساعی کے رہائشی جدید دور میں پتھر کے دور کی زندگئی گذارنے پر مجبور ۔ساعی گاوں کی طرف جانے والے واحد راستے میں سے گزرنے والے برساتی نالے پر پل ناں ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ پیدل ہی پانی میں سے گزرنے پر مجبور ۔بارش کے دنوں میں اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے ۔کہوٹہ سے زمینی راستہ کٹ جاتا ہے وزیراعلیٰ پنجاب سے اس معاملے پر فی الفورنوٹس لینے کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق منتخب عوامی نمائندوں کی عدم دل چسپی کی وجہ سے یونین کونسل مواڑہ کے گاوں ساعی کی طرف جانے والا واحد راستہ جس میں ایک بڑا برساتی نالے پر پل ناں ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ پیدل ہی پانی سے گزرنے پرمجبورکوئی بھی پوچھنے والا برسات کے موسم میں اہل علاقہ کو شدید مشکالات کا سامنا ہو تا جب کوئی بیمار ہو جائے تو اس کو چارپائی پر ڈال کر 5کلو میٹرپیدل چل کر سڑک میں آتے ہیں اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

some image some image

پی ٹی آئی سمیت ملک کی تمام سیاسی جماعتیں جتنا مر ضی دور لگا لیں انشاء اللہ الیکشن 2018میں ملک بھر میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ مبشرحسن ستی مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے رہنماء و صدر ینگ فنڈویشن پنجاڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت ملک کی تمام سیاسی جماعتیں جتنا مر ضی دور لگا لیں انشاء اللہ الیکشن 2018میں ملک بھر میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گئی ۔جتنے کام مسلم لیگ ن کے ہیں اس کی ماضی میں مثا ل نہیں ملتی انہوں نے کہا ملک کی عوام باشعور عوام کو اچھی طرع علم ہے کہ ملک میں کام کرا رہا ہے اور ان ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ کون بن رہا ہے۔قاہد محترم سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامز ن کر دیا ہے ایٹمی دھماکے ہوں موٹر وے ہو میٹرو بسیں ہوں یا سی پیک منصوبہ یہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے ہی کارنامے ہیں انھوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی نوجوان اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے انھوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ سے نہ صرف ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا بلکہ نوجوانوں کو روز گار بھی ملے گا ۔انہوں نے کہا ہم اپنے حلقے کے ایم این اے مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء شاہد خاقان عباسی کو اسلامی جموریہ پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہر ایوں سے مبار کباد پیش کرتے ہیں انشاء اللہ اب ہمارئے حلقے میں ایک مرتبہ پھر مزید بڑھے بڑھے ترقیاتی کا م ہونگئے ۔

عبد القدوس عباسی کی رہائش گاہ منید شریف میں کل مورخہ6اگست بروز اتوارشام 4بجے وزیر اعظم پاکستان محتر م جناب شاہد خاقان عباسی کے وزیر اعظم پاکستان بننے پر ایک پر تکلف استقبالے کا اہتمام کیا گیا

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنما ء معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی کی رہائش گاہ منید شریف میں کل مورخہ6اگست بروز اتوارشام 4بجے وزیر اعظم پاکستان محتر م جناب شاہد خاقان عباسی کے وزیر اعظم پاکستان بننے پر ایک پر تکلف استقبالے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔جس میں وزیر اعظم پاکستان جناب شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی مسلم لیگ ن کوآڈینیٹرحافظ عثمان عباسی ، خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب ،ممبر ضلع کونسل شوکت اقبال جنجوعہ ، ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر سمیت بلدیاتی چیئر مین ، مسلم لیگی رہنماء ، عہدیدارن ، کارکنان اور ورکر شر کت کر ہیں گئے ۔

مونسپل کارپوریشن کہوٹہ کا اجلاس ۔ممبر ان مونسپل کمیٹی کہوٹہ کی شر کت

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ مونسپل کارپوریشن کہوٹہ کا اجلاس ۔ممبر ان مونسپل کمیٹی کہوٹہ کی شر کت ۔ شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر دلی مبارکباد ۔تفصیلات کے مطابق مونسپل کارپوریشن کہوٹہ کا اجلاس وائس چیئر مین مونسپل کمیٹی ملک غلام مر تضیٰ کے منعقد ہوا جس میں ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان ، ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ سعید احمد خان ، ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ملک عبد الروف ، ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، ، ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ فیصل عزیز ، ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی عبد القیوم ، ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ ، ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ سید ذرین حسین شاہ ، ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ارشد محمود ،ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ آصف ربانی قریشی ، ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ عبد الحمید قریشی ، یوتھ ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ ملک عثمان اقبال ، لیڈز ممبر شازیہ نورین ، شازیہ اسرار سمیت دیگر ممبران نے شر کت کی ۔

some image

شاہد خاقان عباسی وفادار ، نڈر ، بہادر ، شریف النفس ،مخلص اور عاجز انسان ہیں۔ راجہ فیصل آف ہنیسر

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ راجہ فیصل آف ہنیسر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی وفادار ، نڈر ، بہادر ، شریف النفس ،مخلص اور عاجز انسان ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قاہد میاں محمد نواز شریف اور دیگر مسلم لیگی قیادت نے شاہد خاقان عباسی پر اپنے اعتماد کا اظہار کر حلقے کی عوام کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ہم اہلیان ہنیسر وزیر اعظم پاکستان قاہد محتر م جناب شاہد خاقان عباسی ،معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور شوکت اقبا ل جنجوعہ کو دل کی اتھاہ گہر ائیوں سے مبارکبا پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت پٹواری راجہ فیصل آف ہنیسر،سید ثقلین حسین شاہ ، راجہ اسد، راجہ پرویزاختر،راجہ عباس،راجہ شہزاد،راجہ عمر،راجہ گلشن ضمیراور دیگر معززین نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ منتخب وزیر اعظم شاہد خاقا ن عباسی نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کو فروغ دیا ہے ،وہ ناں کبھی کسی کے آگئے جھکے ناں کسی اپنے ووٹروں کا جذبات کو مجروح ہونے دیا آمریت کے دور میں انہوں نے پر ویز مشرف کے آگئے اپنے ہتھیار نہیں ڈالے اپنے اپنی اصولی سیاسی موقف پر ڈٹے رہے ہم اپنے عظیم قاہد منتخب وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کومشکل اور کہٹرے وقت میں میاں برادران اور پارٹی سے وفاء کی لاج نبھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔آمریت کے دور میں بھی انہوں نے جیل کاٹی مگر اپنے قاہد میاں محمد نواز شری سے بے وفائی نہیں کئی ۔شاہد خاقان عباسی نے ہمیشہ جرائت مندانہ سیاست کو فروغ دیا انہوں ناں کبھی ذاتی مفادت کی سیاست کی اور ناں ہی کوئی ذاتی فاہدہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی جرائت مندانہ سیاست کی وجہ سے حلقہ این اے پچاس کے تمام مسلم لیگی کارکنوں کے سر آج بھی فخر سے بلند ہیں تمام مسلم لیگی کارکن ان کی وفاداری پر زبر الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

شمس توحید عباسی کو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ضلع راولپنڈی تعینات کر دیئے گئے

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ شمس توحید عباسی کو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ضلع راولپنڈی تعینات کر دیئے گئے ۔ سپورٹس کے حلقو ں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ کہوٹہ کے معززین ، سیاسی وسماجی شخصیات اور نوجوان کھلاڑیوں کی شمس توحید عباسی کی گرانقدر خدمات اور بہترین پرفارمنس پر زبر دست خراج تحسین اور مبارک باد ۔ شمس توحید عباسی کی تعیناتی سے ضلع راولپنڈی میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل سپورٹس آفیسر کہوٹہ شمس توحید عباسی کو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ضلع راولپنڈی کا چارج ملت ہی کھلاڑیوں نے زبردست خوشی کا اظہار کرتے ہوئے علاقہ کے لیئے بڑا اعزاز قرار دیا ہے ۔ صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ ، راجہ رفاقت جنجوعہ ، عاصی جنجوعہ ، حامد ستی ، لجپال فٹبال کلب کے کپتان احمد سعید قریشی ، انیس عباسی، راجہ مہران سعید ، نمبردار راجہ ندیم رشید ، نمبردار راجہ فیصل علی جنجوعہ ، معراج اسلم ، افشار محبوب ایڈووکیٹ ، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ سابق صدرکہوٹہ بار ایسوسی ایشن ، آصف ربانی قریشی ، عالم زیب عباسی اور دیگر نوجوانوں نے اپنے بیان میں شمس توحید عباسی کو چارج سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

تحصیل گوجرخان کی ترقی کا سہرا سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے سر ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحصیل گوجرخان کی ترقی کا سہرا سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے سر ہے جنہوں نے تحصیل گوجرخان میں بلاتفریق ترقیاتی منصوبے دے کر عوام کے مسائل اور مشکلات کا خاتمہ کیا موجودہ قیادت نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہ دیا جو بھی منصوبے ہیں وہ راجہ پرویز اشرف کے دور اقتدا رکے ہیں جن پر آج نااہل قیادت اپنی تختیاں تھونپ رہی ہے راجہ پرویز اشرف سابق وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہیں اور ان کی قیادت میں تحصیل گوجرخان اور سٹی کی قیادت مکمل طور پر متحد ہے اور آمدہ الیکشن میں راجہ پرویز اشرف گوجرخان سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی گوجرخان کے رہنماؤں افتخار وزیر، خواجہ امیرزمان، ملک آصف اکرام، چوہدری محمد یونس گجر نے راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کے بعد اپنے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آمدہ عام انتخابات کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا

گوجرخان کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ طارق کیانی کے ہونہار صاحبزادے کو امریکن یونیورسٹی نے سکالر شپ دے دی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ طارق کیانی کے ہونہار صاحبزادے کو امریکن یونیورسٹی نے سکالر شپ دے دی، حیدر طارق کیانی نے پاکستان سے اے لیول میں نمایاں پوزیشن حاصل کی تھی انہیں گیٹیز برگ یونیورسٹی پنسلونیا امریکہ نے کمپیوٹر سائنسز میں چار سال کیلئے سکالر شپ دی یونیورسٹی اس عرصہ کیلئے دو لاکھ چالیس ہزار ڈالر سکالر شپ دے گی حیدر طارق کیانی واحد پاکستانی ہیں جنہیں اس تاریخی یونیورسٹی نے سکالر شپ دی

Daultala and Jatli NEWS

دولتالہ اور جاتلیکی خبریں

گورنمنٹ بوائزہائی سکول جاتلی کا اعزاز میٹرک رزلٹ میں شاندار پرفارمنس ضلع راولپنڈی میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ گورنمنٹ بوائزہائی سکول جاتلی کا اعزاز میٹرک رزلٹ میں شاندار پرفارمنس ضلع راولپنڈی میں تیسری پوزیشنحاصلکر لی معززین علاقہ ،سیاسی عمائدین کا خراج تحسین افسران سے اایوارڈ دینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی میں تعینات ہونے والے ہیڈ ماسٹر قیصر بشیر گوندل نے چارج سنبھالتے ہی سکول میں پڑھنے والے بچوں کے والدین سے یہ وعدہ کیا تھا کہ انشا اﷲہم سکول میں پڑھائی کے نظام کو اتنا بہتر کریں گے ہماری کوشش ہو گی کہ ہمارا سکول ضلع راولپنڈی میں پوزیش حاصل کرے جاتلی سکول کے 173 طالبعلوں نے میٹرک بورڈ کے امتحان میں حصہ لیا جس میں 100 بچوں نے A گریڈ حاصل کیا اور سکول کا رزلٹ 22298رہا سکول نے ضلع راولپنڈی میں تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر وائس چیرمین یوسی جاتلی راجہ ذیشان اکبر ،کونسلر راجہ سبطین ضیاء ،راجہ خرم عزیز ،راجہ محمد علی ،پیپلز پارٹی جاتلی کے رہنما راجہ شازہ ،راجہ مسعود سرور ،بابو شوکت ،راجہ نعیم المجید ،اور دیگر نے سکول کا شاندار رزلٹ آنے پر سکول کے ہیڈ اور دیگر اُساتذ کرام کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے محکمہ کے افسران سے بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا ہے

some image

یوم شہداکے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈکوارٹر اسلام آبادمیں تقریب کا انعقاد

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ یوم شہداکے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈکواٹر اسلام آبادمیں تقریب کا انعقاد جس میں آجی موٹر وے کی خصوصی شرکت دو سال قبل دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے گاؤں جاتلی کے موٹر وے انسپکٹر راجہ عشرت اعجاز کے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے شیلڈ دی گی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں ہونے والی تقریب میں شہید ہونے والے پولیس افسران کے اہل خانہ کو مدعو کیا گیا جس میں دو سال قبل دوران ڈیوٹی شہید پہونے والے انسپکٹر موٹر وے راجہ عشرت اعجاز کی بیٹی الیزا ،بیٹے عون ،بھائی راجہ نصرت اور یوسی جاتلی کے کونسلر راجہ سبطین نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر آجی موٹر وے شوکت حیات نے یوم شہدا کے موقع پر خصوی خطاب کرتے ہوئے کہاجن شہدا نے نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے تاریخ رقم کی ہے شہید قوم کے محسن ہوتے ہیں شہید ہمیشہ زندہ ہوتا ہے شہدا کے اہل خاننہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں شیلڈز دی گی اور شہدا کے لیے دعا کی گی

Eastern Gujarkhan NEWS

شرقی گوجر خان کی خبریں

پہر حالی داخلی ٹکال کے رہائشی محمد عابد کے جوان بیٹے محمد عرفان عرف فا نی نے گندم میں ملائی جا نے والی زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) را جہ طارق ایوب۔۔۔۔ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔پہر حالی داخلی ٹکال کے رہائشی محمد عابد کے جوان بیٹے محمد عرفان عرف فا نی نے گندم میں ملائی جا نے والی زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔گزشتہ دن محمد عرفان فانی نے نامعلوم وجوہ پر زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی اور ا سے فوری طور پر بیول میں ایک نجی ہسپتال میں لایا گیا اور پھر اسے وہاں سے راولپنڈی لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا ۔ محمد عرفان عرف فا نی بیول میں ٹائر پنکچر کی دکان پر مزدوری کیا کرتا تھا جبکہ اس کا والد محمدعابد بھی ایک مزدور ہے۔

Picture of the Day