Our _Blog_

Our Daily News

Monday 5th February 2018 ----- 18th Jamadi Ul Awwal 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

پاکستانی قوم پانچ فروری کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم کشمیر بھرپور انداز میں منا رہی ہے

Kashmir Solidarity Day to be observed worldwide

some image

پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی سے۔۔۔۔ آج پاکستانی قوم پانچ فروری کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم کشمیر بھرپور انداز میں منا رہی ہے۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پانچ فروری کو دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر کلر سیداں اور آزادکشمیر کی انتظامیہ شہری معززین علاقہ ووکلا صحافی طلبا سول سوسائٹی انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائے گی ،سر صوبہ شاہ سے دھانگلی ریلی بھی نکالی جائے گی ۔ریلی کا اہتمام یوتھ لیگ سرصوبہ شاہ نے کیا ہے ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس کریں گے ۔

صبح دس بجے دھانگلی پل پر کلر سیداں اور ڈڈیال کی انتظامیہ اور عوام انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے تقریب میں اے سی کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس ،اے سی ڈڈیال سردار ذیشان نثار،ڈی ایس پی ڈڈیال عطاالرحمان،آرگنائزر راجہ محمد حفیظ،مسلم لیگ برطانیہ کے سیئنر نائب صدر محمد ظریف راجا، صغیر احمد راجہ ،راجہ گلستان خان ،آصف خورشید،بلدیاتی چیئر مین ڈڈیال سے آزاد جموں کشمیر مسلم لیگ ن ،مسلم کانفرنس ڈڈیال بار ایسو سی ایشن ،کلر سیداں اور ڈڈیال کے لوگ ،طلبا ،شہری اور صحافی شرکت کریں گے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے ۔

اپارلیمنٹ ہائوس اور شاہراہ دستور پر پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بڑے بڑے بینرز اور پلے کارڈز لگ گئے ۔ پلے کارڈز میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے زخمی کشمیریوں بشمول زخمی بچوں ،خواتین کو دکھایا گیا ۔ پارلیمنٹ ہائوس پر لگے بڑے بڑے بینرز کے ذریعے کشمیر کی آزادی کے متوالوں کو سلام پیش کیا گیا

لمی برادری بین الاقوامی قیادت سے مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں کو پیلٹ گن کی فائرنگ سے بینائی سے محروم بچوں کی تصاویر پر مبنی پلے کارڈز بھی آویزاں کئے گئے یوم یکجہتی کشمیر کو ان بڑے بڑے بینرز کے ذریعے تجدید عہد کا دن قرار دیا گیا

Islamabad - Kashmir Solidarity Day will be observed across the world on February 5 to express solidarity with the Kashmiri people who are struggling for their right to self-determination under United Nations (UN) resolutions.

A holiday has been announced in Pakistan, including in Azad Jammu and Kashmir (AJK). A one-minute silence will be observed at 10am to honour the Kashmiri martyrs. Human chains at Kohala Bridge, Mangla Bridge and other points linking Pakistan and AJK will be formed.

Rallies, public meetings, functions and seminars will also be held in the the country and Azad Kashmir to draw attention of the world towards the plight of Kashmiris. Special cultural programmes and festivals will also be held to promote Kashmiri culture and tradition while photographic exhibitions will be arranged depicting the atrocities committed by Indian occupation forces against the Kashmiris.

At the Eiffel Tower in Paris, Pakistani and Sikh communities will hold a demonstration. Former AJK prime minister Sultan Mehmood Chaudhry will be the chief guest on the occasion. Human chains will also be made at the main entry and exit points of AJK connecting the region with Pakistan at Kohala, Azad Pattan, Mangla and Bararkot.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

برطانیہ پاکستانی نژاد سعید خان کو اغوا کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا لاش قبرستان سے برآمد

Body of missing Seyed Khan found in Church cemetery in London

some image

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) عوامی نیشنل پارٹی لندن کے جنرل سیکرٹری سعید خان کو اغوا کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا اور لاش قریبی قبرستان سے برآمد ہوئی-

پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ سعید خان کو لندن کے علاقے الفورڈ میں واقع ایک دکان سے فون کر کے باہر بلایا گیا اور وہی سے سعید خان کو اغوا کر لیا گیا لواحقین اور پارٹی رہنماؤں نے اس سارے واقع پر پولیس کو آگاہ کیا پولیس نے سعید خان کی رہائی کے لیے کوششیں جاری کر دی تھی مگر سعید خان کے بارے میں کوئی پتہ نہ چلا

کچھ دن بعد قریبی قبرستان سے سعید خان کی لاش ملی پولیس نے ایک تیس سالہ پاکستانی شخص کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی پولیس کے مطابق سعید خان کا پوسٹ مارٹم ایک دن میں مکمل کر کے لاش ورثا کے حوالے کر دی جائے گی- سعید خان کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے اور ان کی تدفین بھی وہی ہوگی -

some image some image

London; A post-mortem has revealed “extensive head injuries” as the cause of death of a body found in Ilford cemetery believed to be missing man Seyed Khan.

Mr Khan, 49, was last seen at his home address in Thamesmead at around 5pm on January 24 when he left to go to work at A-Z Carpets, High Road, Ilford. Detectives discovered the body of a man in Ilford cemetery, in High Road, at 12pm on February, 1.

Officers have launched a murder probe into the disappearance of the Thamesmead man and have arrested a 30-year-old man on suspicion of murder.

The suspect remains in custody at an east London police station for questioning. Detectives from the Homicide and Major Crime Command (HMCC) took over the investigation.

عبدالروف قاضی آف سراے عالمگیر حال مقیم لندن کی انجمن احباب معاصر لندن کے پلیٹ فارم سے خوبصورت تقریب رونمائی

Abdul Rauf Qazi of Sarai Alamgeer holds function in east London

some image some image

لندن ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم. راجہ اجمل حسین ) سے گذشتہ شام ایسٹ لندن ولیم مورس کمیونٹی سنٹر والتهم سٹو میں برطانیہ کے معروف دانشور ادیب محقق جناب عبدالروف قاضی آف سراے عالمگیر حال مقیم لندن کی انجمن احباب معاصر لندن کے پلیٹ فارم سے خوبصورت تقریب رونمائی اور شاندار پذیرائی ہوئی

تقریب کے معزز مقررین میں رعفت داد خان لودهی معروف صحافی امداد حسین سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر زیڈ کیو خان صاحب روزنامہ جنگ لندن کے معروف کالم نگار تنویر زمان خان صاحب اعجاز چوہدری آزادی کشمیر کے مجاہد پروفیسر شاہد اقبال صاحب ورلڈ کالمسٹ کلب برطانیہ کے صدر اشتیاق گهمن معروف سماجی راہنما نجمہ شاہین شاعرہ سیدہ کوثر شرقپوری مذہبی سکالر شگفتہ پروین صاحبہ نے مصنف کی کتاب کے حوالے سے اپنے اپنے خوبصورت خیالات کا اظہار کیا

اور مصنف کی اس شاندار تخلیقی کاوش کو سراہا اور مبارکباد پیش کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض دنیا نیوز کے معروف صحافی قلم کار نقابت کے ماہر محمد رفیق مغل نے احسن انداز سے ادا کیے محفل کی رونق کو دوبالا کیے رکها اس کے علاوہ لندن کے مختلف مقامات سے پاکستان کمیونٹی کے معروف ادبی سماجی شخصیات نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر قاضی صاحب نے تمام دوست احباب اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر اس تقریب کو رونق بخشی اور تمام احباب میں لذیذ اور مزید دار کهانے سے تواضع کی گئی

London; social and political and members of public gathered in East London at a function organized by Abdul Rauf Qazi of Sarai Alamgeer on platform of Anjuman Abab Moassar.

زریں بھٹی کی جانب سے ڈاکٹر اظہر محمود کیانی اور بلال کیانی کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام

Zareen Bhatti hold reception for Maj. Gen. Dr. Azhar Mahmood Kayani in London

some image

لندن، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔ میجر جنرل ڈاکتر اظہر محمود کیانی اور بلال کیانی کے اعزاز میں لندن میں ایک ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ ان کے اعزاز میں یہ ڈنر محمد زریں بھٹی کی جانب سے دیا گیا۔تقریب میں دوبیرن کلاں اور لندن کی جانی مانی شخصیات موجود تھیں۔ واضح رہے کہ بلال کیانی آئندہ برس قومی انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

محمد زریں بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایماندار شخیصیات قومی سیاسی دھارے میں شامل ہوں تاکہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔اور نوجوان نسل جو کہ ملکی قیادت سے بیزار نظر آتی ہے ۔ انتخابات کے ذریعے ایسے امیدوار سامنے لائے جو پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر آگے لائیں۔

London; Maj. Gen. Dr. Azhar Mahmood Kayani andd Bilal Kayani of jhelum were guest of honour at a function organised by Zareen Bhatti of Doberan Kallan and London, at the function were host of social and political personaities from London and Surrounding region.

Bilal Kayani is expected to take part in politics, Zareen Bhatti said in his speech that it is very important that honest sincere people join in politics and do not get put off by negative situation in current politics.

Besides having over 20 publications and 30 years of clinical experience, Maj. Gen. Dr. Azhar Mahmood Kayani has the privilege of being the personal physician to the President and the Prime Minister of Islamic Republic of Pakistan. He is currently the Executive Director, Rawalpindi Institute of Cardiology.

Dr. Azhar Mahmood Kayani graduated from King Edwards Medical College, Lahore in 1979 and joined Army Medical Corps in 1980. In 1989, he qualified MRCP (UK) from London. He was then appointed as consultant Interventional Cardiologist at Armed Forces Institute of Cardiology and subsequently served at Combined Military Hospital, Multan, where he established a cardiac center in September, 1991.

Adding to his remarkable performance, he has the prestige of being the President of Pakistan Cardiac Society and Senior Consultant Interventional Cardiologist at AFIC. He is also the Director General of Medicine, and Advisor in Cardiology at Pakistan Armed Forces.

He is a member of more than a dozen professional organizations and a member of editorial board of Pakistan Journal of Cardiology. He has also been serving as temporary advisor to the World Health Organization on cardiovascular diseases for 5 years.

some image some image

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

پاکستان پیپلز پارٹی کلر سیداں کشمیریوں کی اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ جلسہ میں بھرپور شرکت کرے گی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کلر سیداں کشمیریوں کی اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ جلسہ میں بھرپور شرکت کرے گی اور کلر سیداں سے آ ج صبح 8 بجے جلوس کی شکل میں لاہور روانہ ہوگاجس کی قیادت تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ کریں گے۔یہ بات پیپلز پارٹی ضلعی راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کلر سیداں میں ایم سی صدر چوہدری زین العابدین عباس کے دفتر میں پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔پیپلز پارٹی کلر سیداں کے سرپرست اعلی فیاض کیانی ،جنرل سیکرٹری چوہدری شوکت ،ممبر ایم سی عاطف اعجاز بٹ ،ایم سی جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی ،نوید اختر مغل اور سردار آصف محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔چوہدری ظہئیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ریاست کی مسلم اکثریتی شناخت کو ختم کرنے کیلئے مختلف حربے آزمائے جا رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی ان سازشوں کو عمل کا روپ دھارنے کی قطعی اجازت نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نااہل حکمران عوام کو بہتر تعمیر و ترقی کے خواب دیکھا کر کشمیری عوام کی قربانیوں کو فراموش کرنے اور مودی کے ساتھ رشتہ داریاں نبھانے میں مصروف ہیں۔

برطانوی نژاد کزن سے شادی کرنے پر نوجوان فراسیاب کو موت کے گھاٹ اتارنے والا ملزم شمریز ولد گلفراز سکنہ منیاندہ گرفتار

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ برطانوی نژاد کزن سے شادی کربے پر نوجوان فراسیاب کو موت کے گھاٹ اتارنے والا ملزم شمریز ولد گلفراز سکنہ منیاندہ واقعہ کے تین ماہ بعد ایک دربار سے گرفتار کر لیا گیا ۔ملزم نے گزشتہ برس 19نومبر کی صبح اس وقت سر صوبہ شاہ کے بازار میں فائرنگ کر کے قتل کر ڈالا تھا جب وہ راولپنڈی جا رہا تھا ،ملزم کو اس بات کا رنج تھا کہ مقتول نے برطانیہ میں موجود اس کی کزن سے شادی کر رکھی ہے ،ملزم فائرنگ کے بعد پستول لہراتا ہوا فرار ہو گیا اور اس نے خیبر پختون خواہ کے ایک دربار پر جا کر پناہ حاصل کی جہاں وہ لنگر کا کھانا کھا کر گزر بسر کرتا رہا اسے گزشتہ روز گرفتار کر کے کلر سیداں منتقل کر دیا گیا۔

یعقوبیہ پوسٹ گریجویٹ کالج کاسنگ بنیاد اور مسجد الہاشم کی افتتاحی تقریب

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ یعقوبیہ پوسٹ گریجویٹ کالج کاسنگ بنیاد اور مسجد الہاشم کی افتتاحی تقریب بدست ممبراسلامی نظریاتی کونسل پروفیسرڈاکٹرساجدالرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف آج پانچ فروری بروز سوموار بوقت 4بجے پنجاڑ روڈ، باالمقابل کچہری کہوٹہ ہوگی۔

شاعر و صدر نشین مقتدرہ قومی زبان افتخار عارف کا محمد نصیر زندہ کی رباعیات پہ مشتمل نئی کتاب"ھل من ناصر ینصرنا" کے مسودے پر اپنے خیالات کا اظہار

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ صاحب اسلوب شاعر و صدر نشین مقتدرہ قومی زبان افتخار عارف نے محمد نصیر زندہ کی رباعیات پہ مشتمل نئی کتاب"ھل من ناصر ینصرنا" کے مسودے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نصیر زندہ کی رباعیات نظر سے گذر رہی ہیں تو دل سے ان کے لیے دعا نکل رہی ہے،رباعی مشکل فن ہے اور بڑے بڑے اساتذہ نے اس وادی میں قدم رکھنے سے گریز کیا ہے، مگر نصیر زندہ نے بڑی مہارت اور چابکدستی سے اس فن کو نبھایا اور ان کی ریاضت قابل تحسین ہے،۔انھوں نے مزید کہا کہ نصیر زندہ کی رباعیات نے جہان دانش کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ نصیر زندہ کی یہ چوتھی کتاب ہے جو رباعیات پر مشتمل ہے، اس سے قبل ان کی تین کتابیں رباعیات اور رباعی کے فن پر اہل علم و ہنر سے داد و تحسین حاصل کر چکی ہے۔نصیر زندہ پیشے کے لحاظ سے استاد ہیں اور گورنمنٹ ہائی سکول بھلاکھر میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔گذشتہ روز محمد نصیر زندہ اور ملک کے ممتاز کالم نگار طاہر یاسین طاہر نے مقتدرہ قومی زبان میں صدر نشین سے ملاقات کر کے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

سویلین ہاؤسنگ سوسائٹی سواں گارڈن میں سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف مین ڈبل روڈ پرگرینڈ آپریشن

سویلین ہاؤسنگ سوسائٹی سواں گارڈن میں سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف مین ڈبل روڈ پرگرینڈ آپریشن کیا جس میں سوسائٹی میں دکانداران و مالکان کی جانب سے خالی پلاٹوں پر چھابے ،ٹھیہ و دیگرلگائی گئی تجاوزات ہٹا دی گئیں ہیں ،سوسائٹی انتظامیہ نے چند ماہ قبل تجاوزات مافیا کو نوٹس جاری کیے ہوئے تھے مگر انتظامیہ کے حکم پر کان نہیں دھرے ۔ صدر سوسائٹی انتظامیہ انصر گوندل کا کہنا تھاکہ مذکورہ آپریشن میرٹ کی بنیاد پرکیا گیا۔

چوآخالصہ شہر کے حاجی نوروز علی جنجوعہ کی پوتی کی رخصتی کی تقریب کلر سیداں میں ہوئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چوآخالصہ شہر کے حاجی نوروز علی جنجوعہ کی پوتی کی رخصتی کی تقریب کلر سیداں میں ہوئی جس میں چیئر مین یوسی چوآ خالصہ سید راحت علی شاہ ، حاجی محمود علی جنجوعہ ، سرفراز جنجوعہ ، چوہدری توقیر اسلم، چوہدری ابرار حسین ،چوہدری جمیل، نزاکت علی ، ساجد علی اور دیگر نے شرکت کی۔

صوبہ پوٹھوہار بناؤتحریک کے چیف آرگنائزر ارشد سلہری کے زیر اہتمام کلر سیداں میں ممبر سازی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ صوبہ پوٹھوہار بناؤتحریک کے چیف آرگنائزر ارشد سلہری کے زیر اہتمام کلر سیداں میں ممبر سازی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔کیمپ میں کلر سیداں کے نوجوانوں اور تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اورتحریک صوبہ پوٹھوہار کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر چیف آرگنائزر تحریک صوبہ پوٹھوہار ارشد سلہری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطہ پوٹھوہار قدرتی وسائل سے مالا مال اوراپنی منفرد اور قدیم پہچان رکھتا ہے پوٹھوہار کے وسائل پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس کے باوجود خطہ پوٹھوہار پسماندگی کا شکار ہے صوبہ پوٹھوہار کے قیام کا مقصد پوٹھوہاریوں کے معیارزندگی کو بلند کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک صوبہ پوٹھوہار کے منشور میں پوٹھوہار کی ہر تحصیل میں 100بستروں کا جدید ہسپتال ، نیا خاندان ، نیا مکان منصبوے کے تحت بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی اور صوبہ پوٹھوہار میں نئے اضلاع کا قیام اولین ترجیح ہوگا انہوں نے تمام پوٹھوہاریوں پر زور دیا کہ وہ اس تحریک میں بھرپور حصہ لیں اور صوبہ پوٹھوہار کے قیام کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔

ضلع کوہسار کسی صورت قبول نہیں تحصیل کلر سیداں کوجغرافیائی حدود کے پیش نظر راولپنڈی کے ساتھ منسلک رہنا چاہیے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ ضلع کوہسار کسی صورت قبول نہیں تحصیل کلر سیداں کوجغرافیائی حدود کے پیش نظر راولپنڈی کے ساتھ منسلک رہنا چاہیے اگر ایسا نہ کیا گیا تو تحصیل کلر سیداں کی عوام بھرپور احتجاج کریں گے عوامی توقعات اور خواہشات کے برعکس کوئی بھی فیصلہ مسلط نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں کے نوجوان رہنما عثمان شاہد نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا عثمان شاہد نے کہا کہ ضلع کوہسار کی بازگشت بارے کلر سیداں کی عوام میں شدیدتشویش پائی جارہی ہے اگرتحصیل کلر سیداں کو کوہسار میں شامل کیا گیا تو بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اور اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

یونین کونسل منیاندہ اور یونین کونسل سموٹ تحریک انصاف کی ممبرشپ کیمپ سرصوبہ شاہ زیر قیادت سنیئر رہنما تحریک انصاف راجہ ساجد جاوید ہوئی

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔یونین کونسل منیاندہ اور یونین کونسل سموٹ تحریک انصاف کی ممبرشپ کیمپ سرصوبہ شاہ حکیم مشتاق خان کے زیر اہتمام اور زیر قیادت سنیئر رہنما تحریک انصاف راجہ ساجد جاوید ہوئی جس میں سیکرٹری ممبر شپ ضلع راولپنڈی اظہر میر،سابق صدر تحریک انصاف کلرسیداں جنرل کونسل یونین کونسل سموٹ راجہ آصف کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔اظہر میر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اس ممبر شپ سے آپ لوگوں کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان تک رسائی ہوجائے کی جوبات آپ نے کرنے یا کوئی رائے دینے ہیں وہ خود ڈائریکٹ دے سکتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ کوئی ایم این اے یا ایم پی اے کو آپ نامزد کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی ڈائریکٹ چیئرمین تحریک انصاف کو رائے دے سکتے ہے۔سنیئر رہنما تحریک انصاف راجہ ساجد جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ منگلہ اپ رائزنگ کے سلسلے میں جو متاثرین کو معاوضے 20ہزار کنال کے حساب کے ساتھ دے گئے وہ ان کے ساتھ سراسر زیادتی اور ظالم ہے اس کی آواز ہم بنے گے۔انھوں نے کہاکہ ممبر شپ کیمپ کا آغاز آپ کی تحصیل کلرسیداں یونین کونسل بھاکھر سے شروع ہو اور پھر آج یونین کونسل منیاندہ کے شہر سرصوبہ شاہ سے کیا گیا اور اس کے کے بعد سلسلہ وار دوسر ی یونین کونسلوں میں ہوگا۔حکیم مشتاق کی کاوشوں سے 250کے قریب ممبر شپ ہوئی مزید جاری ہے۔

آصف رفیق بھٹی،ثاقب رفیق بھٹی ایڈووکیٹ،امیر حمزہ بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک،دعوت ولیمہ کا انعقاد کیا گیا

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔موہڑہ دھیال کلر سیداں،آصف رفیق بھٹی،بھٹی فارم موہڑہ دھیال کے اونر ثاقب رفیق بھٹی ایڈووکیٹ،امیر حمزہ بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ،دوست و احباب اور رشتے داروں کے اعزاز میں دعوت ولیمہ کا اہتمام روز شادی ہال کلر سیداں میں کیا گیا،جس میں سلیم بھٹی،شمیم بھٹی،ندیم بھٹی بحرین،یاسر بھٹی یو کے،ماہر قانون چوہدری اسد الرحمن ایڈووکیٹ،شیل پمپ کے اونر سرمد سہیل،ماسٹر طیب بھٹی،جہانگیر بھٹی،عامر حسین بھٹی ایڈووکیٹ،عمیر حسین بھٹی ایڈووکیٹ،راجہ گلفراز ایڈووکیٹ،راجہ تنویر خالق لنگڑیال،نعیم اعجاز بٹ،نمبردار چوہدری شیری،چوہدری دانش سمیت بھٹی برادری اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

کشمیر بھارت کا نہیں پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے،پیپلز پارٹی کے رہنما محمد شکیل کیانی

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )چوہدر ی الفت حسین ۔۔۔دوبیرن کلاں ،راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور کشمیر ایک جان دو جسم ہیں اورہر سال کی طرع اس مر تبہ بھی پاکستانی عوام نے آج5فروری اپنے کشمیری بھائیوں سے انتہائی جوش خروش کے ساتھ یوم یکجہتی مناکریہ دنیا کے تما م ممالک کو بتا دیں گے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء "فر زند پوٹھوار:راجہ محمد شکیل کیانی نے5فر وری یوم کشمیر کے حوالے سے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ محمد شفیق کیانی المعروف جی ایم،ساہیں پرویزسجادہ نشین دربا ر عالیہ دوبیرن کلاں،راجہ گلفراز کیانی بھی موجود تھے راجہ محمد شکیل کیانی نے مزید کہا کہ بھارت کی در اندازی پر اقوام متحدد سمیت دیگر عالمی تنظیمیں نوٹس لیں کشمیر بھارت کا نہیں پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے انہوں نے کہا ہمارے عظیم قاہد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کے حوالے سے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی اور مضبوط موقف اختیار کیا تھاکبھی بھی کسی معاملے پر انہوں نے ذرہ برابر بھی اپنے موقف سے پیچھے نہ ہٹے بلکہ اس معاملے پر انہوں نے ہمیشہ بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی اگر وہ آج زند ہوتے تو آج کشمیر پاکستان کو حصہ ہوتا انہوں نے کہا آج ملک اور ملک کی عوام کو قاہد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹوجیسے عظیم لیڈر کی ضرورت ہے ۔

some image

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

پاکستان اور کشمیر ایک جان دو جسم ہیں پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں,مجیر راجہ عبدالرؤف جنجوعہ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مجیر راجہ عبدالرؤف جنجوعہ ،ڈاکٹر محمد عاف قریشی ، راجہ سعید احمد ، راجہ محمد فیاِ ض ،راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ، راجہ علی اصغر ،عبدالحمید مغل اور حاجی ملک منیر اعوان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورہر سال کی طرع اس مر تبہ بھی پاکستانی عوام نے5فروری اپنے کشمیری بھائیوں سے انتہائی جوش خروش کے ساتھ یوم یکجہتی مناکریہ دنیا کے تما م ممالک کو بتا دیا کہ پاکستان اور کشمیر ایک جان دو جسم ہیں پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کی معروف سیاسی سماجی شخصیات چیئر مین یوسی مواڑہ مجیر راجہ عبدالرؤف جنجوعہ ،سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،مسلم لیگ ن کی معروف شخصیت راجہ سعید احمد ، چیئر مین یوسی بیور راجہ محمد فیاِ ض ،مسلم لیگ ن کی معروف شخصیت راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ،مسلم لیگ ن کی معروف شخصیت راجہ علی اصغر ،وائس چیئر مین یوسی دکھالی عبدالحمید مغل اورپوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوانے5فر وری یوم کشمیر کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کی در اندازی پر اقوام متحدد سمیت دیگر عالمی تنظیمیں نوٹس لیں کشمیر بھارت کا نہیں پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے انہوں نے کہا ہمارے مسلم لیگ ن کے عظیم قاہدین نے کشمیر کے حوالے سے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی اور مضبوط موقف اختیار کیا تھاکبھی بھی کسی معاملے پر انہوں نے ذرہ برابر بھی اپنے موقف سے پیچھے نہ ہٹے بلکہ اس معاملے پر انہوں نے ہمیشہ بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی اگر وہ آج زند ہوتے تو آج کشمیر پاکستان کو حصہ ہوتا انہوں نے کہا آج ملک اور ملک کی عوام کو ہمارے عظیم قاہدین میاں محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور چیئر مین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق کی ضرورت ہے جو ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم قردار ادا کر رہے ہیں۔

کوٹ کی سڑک کے لیے لاکھوں روپے کی گرانٹ جاری

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئرمین راجہ شوکت حسین اور وائس چیئرمین عبدالحمید مغل کی درخواست پر MPAراجہ محمد علی نے گاوں کوٹ کی سڑک کے لیے لاکھوں روپے کی گرانٹ جاری کر دی۔کا م شروع ہو گیا ۔اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔چیئرمین راجہ شوکت حسین، وائس چیئرمین عبدالحمید مغل،نوجوان سیاسی شخصیت راجہ فیصل محمود آف نوگراں،راجہ گلفرا ز احمد آف کوٹ ، راجہ ابرار احمد ، حافظ وسیم احمد ، چیئر مین راجہ غلام مصطفی،احسن اختر ، صابر حسین ، اظہر محمود ، راجہ امریز ، راجہ وقاص ، راجہ زبیر احمد ،راجہ قدید احمد ،راجہ حق نوازاور دیگر اہلیان علاقہ کی طر ف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کا تہ دل سے شکر یہ ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دکھالی کے گاوں کوٹ کو جانے والی سٹرک انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھتا ہے اہل علاقہ کے اس مسلے کو دیکھتے ہوئے چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین اور وائس چیئرمین عبدالحمید مغل نے راجہ محمد علی ممبر صوبائی اسمبلی کو درخواست جس پر راجہ محمد علی ممبر صوبائی اسمبلی نے عمل درآمد کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی خطیر گرانٹ جاری جس پر کام شروع ہے اہل علاقہ نے فنڈز جاری کر نے اور معیاری کام کرانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب، چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین اور وائس چیئرمین عبدالحمید مغل کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ہے ۔

some image

چیئر مین یوسی لہڑی راجہ ممتاز حسین اوروائس چیئر میں ڈاکٹر مختارکی محنتوں سے یوسی لہڑی کا گیس سروے ہو گیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یوسی لہڑی راجہ ممتاز حسین اوروائس چیئر میں ڈاکٹر مختارکی محنتوں سے یوسی لہڑی کا گیس سروے ہو گیا۔ سوئی گیس کی خصوصی ٹیم نے یونین کونسل لہڑی کے گاوں سالگراں، لہڑی ،سہر ، ٹھٹھر،اور بند کا سروے کیا۔چیئر مین یوسی لہڑی راجہ ممتاز حسین ،وائس چیئر میں ڈاکٹر مختار، راجہ خان مجید ،راجہ انوار الحق،احسن پرویز،راجہ محمدیوسف چیئرمین زکوۃ کمیٹی،محمد ذوالفقار کونسلر،شبیر احمد کونسلر نے گیس سروے کرانے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اورراجہ شوکت اقبال جنجوعہ کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کا دورہ نڑھ کے موقع پرکیے گے اعلانات پر موجودہ وزیر اعظم نے شاہد خاقان عباسی نے بڑی تیزی سے عمل درآمد کیا ہوا ہے تحصیل کہوٹہ میں چندایک یونین کونسل ایسی ہیں جہاں سوئی گیس ناں لگی ہو یا وہاں پر سروے ناں ہوا ۔وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدائت پر گذشتہ روز محکمہ سوئی گیس کی ٹیم نے یونین کونسل لہڑی کا سروے کیا انہوں نے یوسی لہڑی کے سارے گاوں کا اور ان کی ڈھوکوں کا سروے مکمل کیا اس پرچیئر مین یوسی لہڑی راجہ ممتاز حسین ،وائس چیئر میں ڈاکٹر مختار، راجہ خان مجید ،راجہ انوار الحق،احسن پرویز،راجہ محمدیوسف چیئرمین زکوۃ کمیٹی،محمد ذوالفقار کونسلر،شبیر احمد کونسلر بھی ہمراہ تھے۔ گیس سروے کرانے پر انہوں نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اورراجہ شوکت اقبال جنجوعہ کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیاہے۔

some image

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

آج مورخہ پانچ فروری صبح دس بجے گوجرخان چو ک میں کشمیری عوام سے یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ آج مورخہ پانچ فروری صبح دس بجے گوجرخان چو ک میں کشمیری عوام سے یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا جماعت اسلامی گوجرخان کے امیر راجہ محمد عمیر کے مطابق بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے والے مظلوم کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی سے اظہار یکجہتی کیلئے گوجرخان چوک میں جلسہ عوام منعقد کیا جائے گا جس سے پی پی پی ، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن، ضلع بناؤ تحریک، لبیک یارسولؐ اللہ، تاجر یونین، گوجرخان بار ایسوسی ایشن ،پوٹھوہارپریس کلب سمیت سیاسی وسماجی قائدین خطاب کریں گے راجہ عمیر نے کہا کہ 28سال قبل شروع ہونے والی تحریک آزادی کشمیر کے مجاہدوں کی جدوجہد سے یکجہتی کے اظہار کیلئے قاضی حسین احمد کی کال پر ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی گئی پانچ فروری 1990ء سے آج تک اور کشمیر سے بھارتی فوج کے انخلاء تک پاکستان اس دن کو کشمیری عوام کی جدوجہد کے نام کرتے رہیں گے

گوجرخان تحصیل میں ساڑھے تین سو کلو میٹر سڑکوں کا جال بچھادیا گیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان تحصیل میں ساڑھے تین سو کلو میٹر سڑکوں کا جال بچھادیا گیا شہر میں ترقیاتی سکیموں کا آغاز ہوچکا ہے تعلیم کے شعبہ میں انقلابی ترقی ہوئی تین کالجز تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں یونیورسٹی کے قیام کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں اپنی تحصیل کو ضلع بنانے کیلئے پوری قوت کے ساتھ متحرک ہیں ،اعلیٰ قیادت کے سامنے گذارشات پیش کرچکے ہیں ان خیالات کااظہار پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے وارڈ نمبر8میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کیااس موقع پرچیئرمین بلدیہ الحاج شاہد صراف، سٹی کونسلر راجہ سہیل عباس کیانی ودیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملکی ترقی میں نئی راہیں ہموار کرے گا جس سے ہماری آنے والی نسلیں بھی مستفید ہونگی اس پراجیکٹ سے منفی قوتوں کے پیٹ میں مڑوڑ اٹھ رہے ہیں جوکہ سازشو ں میں مصروف ہیں میاں نواز شریف کو دنیا بھر میں اعتماد کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کراچی میں ان کا فقیدالمثال استقبال عوامی پذیرائی کی دلیل ہے چیئرمین محمد شاہد صراف نے کہا کہ گوجرخان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، جامع پالیسی مرتب کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ گوجرخان ضلع بنے اور اس مقصد کیلئے اعلیٰ قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عوامی مطالبہ کو عمل شکل دیں راجہ سہیل عباس کیانی نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا اور راجہ جاوید اخلاص کی قیادت میں ترقی کے سفر کا آغاز ہوا اور بے شمار ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے ہیں

جی ٹی چوک سے ایک جلوس تحصیل صدر الحاج فرخ اقبال، سیکرٹری جنرل محسن ضغیر بھٹی ،سٹی صدر طاہر راحیل اعوان ایڈووکیٹ کی قیادت میں لاہور موچی گیٹ جلسہ عام میں شرکت کرے گا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پی پی پی سٹی گوجرخان کے سیکرٹری جنرل عمران کامی کے اعلامیہ کے مطابق بروز سوموارصبح دس بجے جی ٹی چوک سے ایک جلوس تحصیل صدر الحاج فرخ اقبال، سیکرٹری جنرل محسن ضغیر بھٹی ،سٹی صدر طاہر راحیل اعوان ایڈووکیٹ کی قیادت میں لاہور موچی گیٹ جلسہ عام میں شرکت کرے گا

گوجرخان کو ضلع کا درجہ دلوانا مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے نیا ضلع بنانے کا فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہیے

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان کو ضلع کا درجہ دلوانا مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے نیا ضلع بنانے کا فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہیے مری اگر ضلع بن رہا ہے تو اس کے ساتھ گوجرخان کو بھی ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اس معاملہ پر بلدیہ کے اجلاس میں باقاعدہ قرارداد پیش کی جائے گی او ر اعلیٰ قیادت تک آواز پہنچائی جائے گی ضلع بناؤ تحریک کا بھرپور ساتھ دیں گے ان خیالات کااظہار چیئرمین بلدیہ الحاج محمد شاہد صراف نے پوٹھوہار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گوجرخان کو ضلع بنانے کا مطالبہ نیا نہیں ہے بلکہ 1985ء سے یہ مطالبہ وقتاً فوقتاً اٹھایا جاتا رہا ہے شاہد صراف نے کہا کہ یہ شہریوں کا دیرینہ مطالبہ ہے اور گوجرخان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ ہمارے مطالبے کو سردخانے میں نہ ڈالیں اس مطالبہ کیلئے وہ باقاعدہ اعلیٰ احکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں ضلع کے حوالہ سے اس وقت کے وزیراعلیٰ سے رابطے کا تذکرہ کرنے والے اس کا باقاعدہ تحریری ثبوت سامنے لائیں ضلع بناؤ تحریک پر تمام جماعتوں کااکھٹا ہونا خوش آئند ہے اس تحریک کوسیاسی فائدے کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے یہ پوری تحصیل کا مطالبہ ہے اب اسے نظر انداز کرنا ممکن نہیں بحیثیت چیئرمین بلدیہ ضلع بناؤ تحریک میں بھرپور کردار اداکروں گا

ضلع بناؤ ایکشن کمیٹی میں مزید تنظیموں کے نمائندے شامل

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ضلع بناؤ ایکشن کمیٹی میں مزید تنظیموں کے نمائندے شامل کئے گئے ہیں انجمن آڑھتیاں کے راجہ سجاد سلیم حیدر کالا، عزیز اللہ بھٹی، پوٹھوہار پریس کلب کے احمد نواز کھوکھر، عامروزیر ملک، ملک جاوید اقبال، کھوکھا یونین کے سعادت حسین نومی، راشد بٹ ، تاجر رہنما لندن پلازہ کے مرزا مظہر حسین اور حبیب الرحمن مغل شامل ہیں

آج مورخہ پانچ فروری صبح دس بجے گوجرخان چو ک میں کشمیری عوام سے یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ آج مورخہ پانچ فروری صبح دس بجے گوجرخان چو ک میں کشمیری عوام سے یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا جماعت اسلامی گوجرخان کے امیر راجہ محمد عمیر کے مطابق بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے والے مظلوم کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی سے اظہار یکجہتی کیلئے گوجرخان چوک میں جلسہ عوام منعقد کیا جائے گا جس سے پی پی پی ، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن، ضلع بناؤ تحریک، لبیک یارسولؐ اللہ، تاجر یونین، گوجرخان بار ایسوسی ایشن ،پوٹھوہارپریس کلب سمیت سیاسی وسماجی قائدین خطاب کریں گے راجہ عمیر نے کہا کہ 28سال قبل شروع ہونے والی تحریک آزادی کشمیر کے مجاہدوں کی جدوجہد سے یکجہتی کے اظہار کیلئے قاضی حسین احمد کی کال پر ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی گئی پانچ فروری 1990ء سے آج تک اور کشمیر سے بھارتی فوج کے انخلاء تک پاکستان اس دن کو کشمیری عوام کی جدوجہد کے نام کرتے رہیں گے

کرپٹ ٹولہ اب دوبارہ کسی صورت برسراقتدار نہیں آسکتا ، الحاج چوہدری محمد عظیم ،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ملک پر مسلط حکمرانوں کو اپنی توجہ عیاشیوں کی بجائے عوام کے مسائل حل کرنے پر دینی چاہیے لوگ مہنگائی اور مسائل کے دلدل میں دھنسے جا رہے ہیں عوام سے ہونے والی ناانصافیوں کا تحریک انصاف ضرور حساب لے گی کرپٹ ٹولہ اب دوبارہ کسی صورت برسراقتدار نہیں آسکتا ان خیالات کااظہار سینئر رہنما تحریک انصاف الحاج چوہدری محمد عظیم چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے خان ضمیر کے دفتر میں پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شہزادہ خان، عبدالغفور کیانی، ملک اعجاز، انجم بٹ ودیگر بھی موجود تھے ان رہنماؤں نے کہا کہ آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن نے بویا وہی کاٹنا پڑے گاعوام ووٹ کی پرچی سے کرپٹ مافیا کا کڑا احتساب کریں گے اور عوام کو مہنگائی اور مسائل دینے والے اب اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں باشعور عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے ملک سے کرپشن اور ظالمانہ نظام کے خاتمے کیلئے وہ عمران خان کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے تحریک انصاف کا ویژ ن ہے کہ عوام کو ان کا حق دیا جائے اور مسائل کا خاتمہ کر کے بھرپور ریلیف دیا جائے حکمران طبقہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزبروز اضافہ حکمرانوں کی نااہلی اور ناکامی کی دلیل ہے

تعلیم کے شعبہ میں انقلابی ترقی ہوئی تین کالجز تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں یونیورسٹی کے قیام کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں، جاویداخلاص

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان تحصیل میں ساڑھے تین سو کلو میٹر سڑکوں کا جال بچھادیا گیا شہر میں ترقیاتی سکیموں کا آغاز ہوچکا ہے تعلیم کے شعبہ میں انقلابی ترقی ہوئی تین کالجز تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں یونیورسٹی کے قیام کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں اپنی تحصیل کو ضلع بنانے کیلئے پوری قوت کے ساتھ متحرک ہیں ،اعلیٰ قیادت کے سامنے گذارشات پیش کرچکے ہیں ان خیالات کااظہار پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے وارڈ نمبر8میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کیااس موقع پرچیئرمین بلدیہ الحاج شاہد صراف، سٹی کونسلر راجہ سہیل عباس کیانی ودیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملکی ترقی میں نئی راہیں ہموار کرے گا جس سے ہماری آنے والی نسلیں بھی مستفید ہونگی اس پراجیکٹ سے منفی قوتوں کے پیٹ میں مڑوڑ اٹھ رہے ہیں جوکہ سازشو ں میں مصروف ہیں میاں نواز شریف کو دنیا بھر میں اعتماد کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کراچی میں ان کا فقیدالمثال استقبال عوامی پذیرائی کی دلیل ہے چیئرمین محمد شاہد صراف نے کہا کہ گوجرخان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، جامع پالیسی مرتب کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ گوجرخان ضلع بنے اور اس مقصد کیلئے اعلیٰ قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عوامی مطالبہ کو عمل شکل دیں راجہ سہیل عباس کیانی نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا اور راجہ جاوید اخلاص کی قیادت میں ترقی کے سفر کا آغاز ہوا اور بے شمار ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے ہیں

چک بیلی خان کے مین بازار میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار کے باعث گاڑیاں تو کیا پیدل چلنے والوں کی مشکلات میں بھی اضافہ

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان کے مین بازار میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار کے باعث گاڑیاں تو کیا پیدل چلنے والوں کی مشکلات میں بھی اضافہ کر دیا ہے شہر کے اندر مین سڑک پرریڑی ہاکروں ، خوانچہ فروشوں اور گاڑیوں کے ذریعے سبزی فروٹ بیچنے والوں نے قبضہ جمایا ہوا ہے مگر ٹریفک پولیس محکمہ ہائی وے اور دیگر ذمہ دار محکموں نے بالکل اپنی آنکھیں بند رکھی ہوئی ہیں اور اگر کبھی کوئی محکمہ کاروائی کی غلطی کر ہی بیٹھے تو سیاسی کھڑپینچ اور اس قبضہ مافیا سے بھتہ لینے والے فوراً محترک ہو جاتے ہیں جس کی سزا عام شہری کو مشکل کی صورت میں بھگتنا پڑتی ہے رہی کسر سڑک پر دکانین رکھنے والے دکاندار نکال دیتے ہیں جو نہ صرف یہ کہ اپنی دکان کی حدود سے باہر سامان لگا دیتے ہیں بلکہ اس سے آ گے پتھر رکھ کر اسے نو گو ایریا بنا دیتے ہیں کئی دکانوں کے سامنے تو مضافاتی دیہاتوں کی گاڑیوں کے سٹینڈ بنے ہوئے ہیں عوامی حلقوں نے محکمہ ٹریفک پولیس ، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور دیگر زمہ دار لوگوں سے اپیل کی ہے کہ شہر کے مین ایریا سے نہ صرف یہ کہ تجاوزات اٹھوائی جائیں بلک سڑک پر پارکنگ بھی ختم کروائی جائے

محکمہ بہبودِ آبادی راولپنڈی کی جانب سے ایم ایس یو کیمپ یونین کونسل گرجا کے موضع ڈھوک گجراں میں لگایا گیا

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ محکمہ بہبودِ آبادی راولپنڈی کی جانب سے ایم ایس یو کیمپ یونین کونسل گرجا کے موضع ڈھوک گجراں میں لگایا گیا جس میں لوگوں کو مفت ادویا ت دی گئیں محکمہ بہبودِ آبادی راولپنڈی کی مستند ڈاکٹرز نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور بہبودِ آبادی کے متعلق مفت مشورے بھی دئیے ماں بچے کی صحت کے حوالے سے علاقہ کی خواتین نے بھرپور استفادہ کیا کیمپ میں ضلعی آفیسر بہبودِ آبادی راولپنڈی محترمہ شیریں سخن کے احکامات کے مطابق بہبودِ آبادی کے مراکز میں فراہم کی جانے ولی سہولیات کے متعلق لٹریچر تقسیم کیا گیا کیمپ کا اہتمام محکمہ بہبودِ آبادی کے کارکن طفیل بٹ نے کیا۔

ایران طرز کے الگ موٹر سائیکل ٹریک بنائے جائیں تا کہ حادثات کی روک تھام ہو سکے

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ ) ملک بھر میں موٹر سائیکل کی بڑھتی ہوئی سواری کے باعث موٹر سائیکلوں کے لئے ایران کی طرز پر الگ ٹریک بنانے کے مطالبات بھی سامنے آنے لگے ہیں سستی اور ذاتی سواری کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد نے موٹر سائیکل کی سواری رکھی ہوئی سڑک پر دیگر گاڑیوں کے ساتھ موٹر سائیکلز کی تعداد کہیں زیادہ ہے ان حالات میں اکثر موٹر سائیکل سوار بغیر کسی ٹریفک قانون کی پاسداری کے موٹر سائیکل چلاتے ہیں جس کی وجہ سے حادثات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے لہٰذا عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں ایران طرز کے الگ موٹر سائیکل ٹریک بنائے جائیں تا کہ حادثات کی روک تھام ہو سکے

some image

راجہ جلیل احمد ملکی دولت لوٹنے والوں کا ہر حال میں اختساب ہونا چاہیے،

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔جنرل کونسلر یونین کونسل قاضیاں راجہ جلیل احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے والے جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے کرپٹ حکمران اپنی نااہلی چھپانے کے لیے عدالت پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں ملکی دولت لوٹنے والوں کا ہر حال میں اختساب ہونا چاہیے کیونکہ ملک پاکستان کو کرپشن کرنے والوں نے کھوکھلا کر دیا ہے اب عوام اختساب ہونا دیکھنا چاہتی ہے موجودہ حکومت کے وزراء نے تمام حدیں پار کرد ی ان کو عدلیہ پر تنقید کرنے پر شرم آنی چاہیے انہوں نے کہا حکمران غریبوں کا خون چوس کر اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں مہنگائی نے غریبوں کے منہ سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے عام آدمی کا جینا حرام ہو چکا ہے اور اسے سے کہیں انصاف نہیں مل رہا ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام سزا بھگت رہی ہے مسلم لیگ (ن) نے ملکی معشیت کو نقصان پہنچایا ہے انہوں نے مزید کہا عوام کو ریلیف دینے کے دعویدار حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے تاکہ غریب عوام جی نہ سکے

ضلعی زکوٰۃو عشر کمیٹی نے محمد نعیم دھمیال کو مقامی زکوٰۃو عشر کمیٹی رتالہ تین سال کے لیے چیئرمین مقرر کر دیا

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ضلعی زکوٰۃو عشر کمیٹی نے محمد نعیم دھمیال کو مقامی زکوٰۃو عشر کمیٹی رتالہ تین سال کے لیے چےئرمین مقرر کر دیا جبکہ دیگر ممبران میں ظہیر شاہ ،ظہور شاہ ،محمد رسالت ،محمد عرفان ،ساجد محمود ،محمد ظہیر و دیگر خاتون ممبرز شامل ہیں جس کا باقاعدہ چےئرمین ضلعی زکوٰۃو عشر کمیٹی کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا یہ کمیٹی تین سال کے لیے موضع رتالہ زکوٰۃ کمیٹی کے فرائض سرانجام دے گی

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

ماڈل تھانہ روات کے علاقہ سے کاروباری شخص گاڑی سمیت اغواء ،وردی میں ملبوس افراد گاڑی میں ڈال کر غائب

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ماڈل تھانہ روات کے علاقہ سے کاروباری شخص گاڑی سمیت اغواء ،وردی میں ملبوس افراد گاڑی میں ڈال کر غائب ،نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج روات پولیس تاحال سراغ نہ لگا سکی تفصیلات کے مطابق کامران شبیر ولد شبیر احمد نے روات پولیس کو مقدمہ درج کرایا کہ مورخہ29 جنوری کو میرے چچا شبیر حسین کاروبار کے سلسلہ میں اپنی ہنڈا کار نمبریLRC/99 میں ڈھوک میجر کلر سیداں روڈ جا رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد جو وردی میں ملبوس تھے جنکا تعلق قانون نافز کرنیوالے اداروں سے لگ رہا تھا میرے چچا کو گاڑی سمیت حراست میں لیا اور بعد ازاں مجھے ایک موبائیل نمبر سے کال آئی کہ آپ لوگ سوہاوہ سے10 کلومیٹر آگے آ جاؤ اور گاڑی کھڑی ہو گی لے جاؤ جب ہم وہاں پہنچے تو گاڑی نہ ملی ہمیں اپنے چچا کی جان کا خطرہ ہے تاہم روات پولیس نے اغواء کا مقدمہ تو درج کر لیا مگر کسی قسم کی پیش رفت نہ ہو سکی ۔

رشوت یاسفارش ماڈل تھانہ روات سے عوامی شکایات پر تبدیل ہونے والے تھانیداروں کی روانگیاں رک گئیں

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔رشوت یاسفارش ماڈل تھانہ روات سے عوامی شکایات پر تبدیل ہونے والے تھانیداروں کی روانگیاں رک گئیں،کرپٹ تھانیداروں نے تبادلوں کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ،متعدد نے تیسری مرتبہ تبادلے کینسل کروا لئیے ،مقامی افسران بھی عرصہ دراز سے تعینات تھانیداروں کے سرپرست بن گئے تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ سی پی او آفس راولپنڈی کی او ایس آئی برانچ کی بھتہ وصولی مہم کے باعث تھانہ روات سے تبدیل ہونے والے تھانیداروں و اہلکاروں کے تبادلوں پر عملدرآمد نہیں ہوتا کئی ہفتوں کے بعد روانگی نہ کرنے والے تھانیدار محکمانہ ملی بھگت سے تبادلہ کے احکامات منسوخ کروا کر بدستور براجمان ہو کر لوٹ مار اور بھتہ وصولیوں میں مشغول ہو جاتے ہیں 3 تھانیداروں سب انسپکٹر طارق گوندل ،علمدار شاہ اور رانا اکبر کو گزشتہ ماہ تھانہ روات سے تبدیل کیا گیا کسی نے بھی روانگی نہ کی جب دو تھانیداروں نے ایک ماہ بعد تبادلہ کے احکامات کی منسوخ کروا دئیے عوام علاقہ نے تھانہ روات میں تبادلوں کے دہرے معیار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے احکامات کا مذاق اڑانے والے تھانیداروں کی فوری معطلی کا مطالبہ کیاہے ۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

پولیس نے ڈڈیال میں ڈکیتی کی منصوبہ بندی کر نے والے ڈاکوں کو ڈکیتی کو عملی جامہ پہنانے سے قبل ہی گرفتار کر لیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ایس ایس پی میر پور سید ریا ض حیدر بخاری ڈی ایس پی راجہ عطالر حمن کی خصوصی ہدایت پر تھا نہ پولیس ڈڈیال کے ایس ایچ او عمار ڈار کی تابڑتوڑ کاروائیاں جاری تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈڈیال میں ڈکیتی کی منصوبہ بندی کر نے والے ڈاکوں کو ڈکیتی کو عملی جامہ پہنانے سے قبل ہی گرفتار کر لیا بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لے مزید تفتیش شروع کر دی عوامی تعاون سے جرائم پیشہ افراد پر زمین تنگ کر دیں گے پلاک اور دھان نگلی چیک پوسٹوں پر CCtVکیمرے لگا دیے ہیں چیکنگ کا نظام بھی موثر ہے ڈی ایس پی راجہ عطاالرحمن کی صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا پولیس تھانہ ڈڈیال نے 2ڈاکوں کو عملی جامہ پہنانے سے قبل ہی گرفتار کر لیا ملزمان عنصر ولد عبد الرحمن ساکن بلتھی ڈڈیال محمد شبیر ولد محمد آمین ساکن چکسواری ڈڈیال میں ڈکیتی کی غرض سے منصوبہ بندی کر رہے تھے ڈڈیال پولیس کو اطلاع ملنے پر ایس ایچ او خواجہ عمار ڈار ایڈیشنل ایس ایچ او راجہ زوہیب طاہر نے بمعہ نفری دنوں ملزمان کو گرفتار کر کے ڈکیتی میں استعمال کر نے کی نیت سے لانے والا اسلحہ ایک عدد اپمپ ایکشن بندوق 1عد دفائف شاٹر 12بوربندوق 1عد د 30بورپستول برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا عوام علاقہ ڈڈیال احسن کارکردگی پر ڈڈیال پولیس کو خراج تحسین پیش کیا

محلہ یوسف آباد میں تجاوزات ہٹا نے کے بعد سڑک کافی کشادہ ہو گئی

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ محلہ یوسف آباد میں تجاوزات ہٹا نے کے بعد سڑک کافی کشادہ ہو گئی ہے اب دو گا ڑیا ں باآسا نی سے گزر سکتی ہیں ڈڈیال شہر میں بھی ٹر یفک کانظا م کافی حد تک بہتر ہو گیا ہے پلاز ہ مالکان سے جو پا ر کنگ کی جگہ در ست کی گئی اور ا ن کو استعما ل لا نے سے ٹر یفک پر کافی اثر پڑا ہے پہلے کی طر ح اب ٹر یفک جام نہیں رہتی ۔تفصیل کے مطا بق محلہ یوسف آباد میں تجاوزات ہٹا نے کے بعدسڑک کا فی کشا دہ ہو گئی ہے اب با آسا نی سے دو گا ڑیا ں گزر جا تی ہیں اور محلہ یوسف آباد سڑک سے تما م تجاوزات ہٹا نے کا بعد نئی سڑک بنا نے کا کام تیزی سے جا ری ہے امید ہے کچھ ہفتو ں میں سڑک مکمل ہو جا ئے گی اور وہا ں جو ٹر یفک کامسلہ تھا و ہ حل ہو جا ئے گا اس با ت کاسارے کا سا ر ا کر یڈیٹ اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال سردار ذیشا ن نثا ر کو جا تا ہے جن کی محنت سے نا ممکن کا م ہوپا یا ہے ۔ڈڈیال شہر میں بھی ٹر یفک کا نظا م کا فی حد تک بہتر ہو گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال سر دار ذیشان نثار نے جو فا ر مو لاٹر یفک کے لیے بنا یا تھا و ہ کا میاب جا رہا ہے کافی لو گو ں کو آویر نس آ ئی ہے جس کی و جہ سے ٹر یفک کا نظا م کا فی حد تک بہتر ہو گیا ہے ۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

معروف ٹرانسپورٹر حاجی راجہ فیض اللہ کے بھائی اور راجہ وقار عزیز کے والد راجہ عزیز اللہ کو سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں سپر دخاک کر دیا گیا

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ معروف ٹرانسپورٹر حاجی راجہ فیض اللہ کے بھائی اور راجہ وقار عزیز کے والد راجہ عزیز اللہ کو سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں سپر دخاک کر دیا گیا ۔ نمازِ جنازہ میں قائد ایوان سینٹ و چیئرمین مسلم لیگ(ن) سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق ،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ محمد علی ، ممبر ضلع کونسل راولپنڈی شوکت اقبال جنجوعہ ، سابق تحصیل ناظم کہوٹہ راجہ طارق مرتضیٰ ، راجہ خورشید ستی اور دیگربلد یاتی اراکین ، چیئرمینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیئے اجتماعی دعا قل بروز منگل (6) فروری 2018دن (11) بجے ان کی رہائش گاہ محلہ راجگان میں ہوگی ۔

تعزیت

Condolences

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پنجاب ٹیچر ز یونین کے مرکزی صدر امتیاز حسین عباسی ،ضلعی صدر شاہد مبارک راجہ، مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان نے گاؤں میرہ سنگال جا کر رکن بلدیہ راجہ خلیق احمد کی وفات پر ان کے بھائی مدرس راجہ سرفراز احمد سے دلی تعزیت کا اظہا رکیا۔

اردو خبر کی تفصیل

اردو خبر کی تفصیل

سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔مسلم لیگ(ن) یو سی دوبیرن کلاں کے رہنما کیپٹن(ر) عبدالمعروف، بختاور حسین آف بڑالہ سکوٹ اور نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم انوار الحق راجہ نے مسلم لیگ(ن) بیول کے رہنما چوہدری اشتیاق سے ان کی رہائش گاہ مو ضع دھمیال ( بیول) میں ملا قات کی اور ان کے بڑے بھائی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی بخشش کے لیے دعا کی۔

some image

Picture of the Day