Our _Blog_

Our Daily News

Wednesday 4th October 2017 ----- 14th Muharram Al Haram 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

پانچ افراد کے ساتھ ایک شخص کو بری طرح زدوکوب کرنے کے جرم کی ماسٹر مائنڈ نسرین اختر کو نو سال جیل

Nasreen Akhtar who 'masterminded' five-on-one beating of a man is jailed for nine years

some image

بلیک برن، پوٹھوار ڈاٹ کوم ،محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔ پانچ افراد کے ساتھ ایک شخص کو بری طرح زدوکوب کرنے کے جرم کی ماسٹر مائنڈ نسرین اختر کو نو سال جیل کی سزا سنا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق نسرین اختر نے پانچ افراد کو اس امر پر تیار کیا کہ سینتالیس سالہ شخص کو اس کے گھر کے پیچھے والے حصے میں لے جاکر بری طرح ماریں۔

اس حملے کے نتیجے میں مذکورہ شخص کو کی ہنسلی کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کو میٹل پلیٹ کے ذریعے جوڑا گیا۔ اس شخص کی ناک اور کہنی کی ہڈی ٹوٹ گئی اور سامنے کے کئی دانت بھی چلے گئے۔ مذکورہ مظلوم شخص کئی ہفتوں تک رائل بلیک برن ہسپتال میں پڑا رہا۔ جہاں اس کا علاج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مظلوم شخص نہ صرف زخمی ہوا بلکہ اسے ٹرائل کی سختیوں کو جھیلنا پڑا جہاں اسے عدالت میں اپنے کیس کے سلسے میں باقاعدگی سے حاضری بھی دینی پڑی۔مگر نسرین اختر کی قید سے اس شخص کے زخم تو بھر نہیں سکتے میں ذہنی طور پر کچھ ریلف ملے گا کہ اس کے مجرم کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا۔

Blackburn; Nasreen Akhtar who arranged a vicious five-on-one assault which left a man hospitalised with ‘terrible injuries’ has been jailed for nine years. Nasreen Akhtar, 35, of Spring Street, Accrington was sentenced at Preston Crown Court after being found guilty after a trial of grievous bodily harm with intent. She was handed a nine-year prison sentence for her part in a violent incident in which a 47-year-old man was subjected to a prolonged assault at the hands of a group of five men.

Lancashire Police say Akhtar is believed to have been the ‘ringleader’ behind the attack which took place in July 2016 at around 11.30pm at the rear of her home address, and also watched it ‘unfold from beginning to end’.

Officers say that as a result of the assault – which went on for around ten minutes – the victim suffered a fractured left cheek, which now requires a metal plate, a dislocated left elbow, a broken nose and several broken teeth. He was in Royal Blackburn Hospital for a week afterwards.

Police said the sentencing brings some comfort to the victim and enables him to move forward with his life. “He not only suffered terrible injuries, but was later forced to go through the ordeal of a trial, and he has conducted himself with immense courage.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

کلر سیداں کا برطانوی نژاد تعلیم یافتہ نوجوان راجہ عمر شام میں سرکاری فورسز سے تصادم میں ہلاک

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں کا برطانوی نژاد تعلیم یافتہ نوجوان راجہ عمر شام میں سرکاری فورسز سے تصادم میں ہلاک،یہ چھ برس قبل برطانیہ کے شہر لیوٹن سے شام چلا گیا تھا یہ چوآخالصہ کے معروف مسلم لیگی کرنل ریٹائرڈ خورشید اکبر اورر جہ داؤد اکبر کا بھتیجا تھا جو برطانوی شہریت رکھتا تھا اور لیوٹن میں مقیم تھا ۔پانچ چھ برس قبل اس نے برطانیہ سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور گھر والوں کو عمرے کی ادائیگی کا کہہ کر شام چلا گیا جہاں اس نے مبینہ طور پر داعش میں شمولیت اختیار کر لی اور اس نے ایک شامی خاتون سے شادی کر لی ۔گزشتہ روز سرکاری فورسز سے تصادم کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دیگر کے علاوہ راجہ عمر بھی جاں بحق ہو گیااس کی اہلیہ نے عمر کے چچا کو پاکستان فون کر کے نہ صرف واقعے کی اطلاع کی بلکہ انہیں چند تصاویر بھی ارسال کیں۔واقعے کی خبر ملتے ہی ڈھوک بنگیال میں کرنل خورشید اکبر ،راجہ داؤد اکبر کے گھر تعزیت کرنے والوں کا تاندھا بندھ گیا الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلر سیداں کے صدر چوہدری ابرار حسین ،چوہدری توقیر اسلم،طاہر محمود بھٹی،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے بھی ڈھوک بنگیال جا کر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

 

کلر سیداں اور روات کی چھ یونین کونسلوں میں مجموعی طور پر8کروڑ 41لاکھ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاونین خصوصی شیخ ساجدا لرحمان اور راجہ عبدالطیف نے کلر سیداں اور روات کی چھ یونین کونسلوں میں مجموعی طور پر8کروڑ 41لاکھ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔وہ تھلہ سدیوٹ پہنچے تو چیئر مین یوسی غزن آباد طارق یٰسین کیانی،وائس چیئر مین ظفر مغل،کرنل منظور،دوست محمد خان مہمند ،راجہ صفدر کیانی اور دیگر نے ان کا استقبال کیا ۔انہوں نے تھلہ کے برساتی نالے پر کازوے کا سنگ بنیاد رکھا جس کی تعمیر پر1کروڑ65لاکھ کی لاگت آئے گی بعد ازاں وہ یوسی بندہ گئے جہاں انہوں نے بھٹیاں سے تختی سڑک کا سنگ بنیاد رکھا جس پر1کروڑ 55لاکھ کی لاگت آئے گی۔ انہوں نے چیئر مین یوسی مغل ملک نور احمد کے ہمراہ ڈھوک کاک سے پڑی سڑ ک کا سنگ بنیاد رکھا جس پر1کروڑ 70لاکھ کی لاگت آئے گی۔انہوں نے چیئر مین یوسی لوہدرہ محمد نوید بھٹی ،وائس چیئر مین راجہ محمد یونس کے ہمراہ روات کلر سیداں روڈ سے قاسم آباد سڑک کا سنگ بنیاد رکھا جس پر ساڑھے 84لاکھ کی لاگت آئے گی۔انہوں نے پیال اڈہ سے ڈھڈیاں کٹاریاں یوسی جٹھہ ہتھیال سڑک کا بھی سنگ بنیاد رکھا جس پر 1کروڑ 73لاکھ 80ہزار جبکہ ڈھوک اڈرانہ یوسی گگن رابطہ سڑک کی تعمیر کا بھی سنگ بنیاد رکھا جس پر 94لاکھ 80ہزار کی لاگت آئے گی۔معاونین خصوصی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار علی خان وزیر نہ ہو کر بھی حلقے کی عوام کی خدمت کرنے کے لیے دن رات دستیاب ہیں ایک ہی د ن میں ساڑے 8کروڑ ے منصوبوں کے سنگ بنیاد کا مقصد یہ ہے کہ ان کے دل لوگوں کے دلوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

یوم عاشور ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کلرسیداں اور گردو نواح میں بھی روایتی جوش و خروش اور احترام کے ساتھ منایا گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ یوم عاشور ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کلرسیداں اور گردو نواح میں بھی روایتی جوش و خروش اور احترام کے ساتھ منایا گیا کلرسیداں میں سب سے بڑا جلوس چوآخالصہ میں نکالا گیا دن گیارہ بجے حاجی صادق حسین کے گھر سے جلوس علم روانہ ہوا شرکاء حویلی سید واصف علی شاہ پہنچے جہاں سے شبیہہ ذوالجناح برآمد ہوئی عزادار زنجیر زنی کر تے ہوئے حیدری چوک پہنچے جہاں علمائے کرام اور ذاکرین نے خطاب کیا جس کے بعد شرکاء پولیس کے سخت پہرے میں نوحہ خوانی کرتے ہوئے مین بازار بنک چو ک سکول روڈ سے ہوتے ہوئے دربار حسینی چوآخالصہ پہنچے اس کے علاوہ سکوٹ ،تریل،پیر گراٹہ،دھمالی اور کلرسیداں سے بھی ماتمی جلوس نکالے گئے جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے منزل پر پہنچے ۔11محر م کو کلر سید ا ں میں بھی سر و ر مر حو م کے گھر سے جلو س علم بر آ مد ہو ا ا س مو قع پرپو لیس کی بھا ر ی نفر ی تعینا ت تھی ا و ر سیکو ر ٹی کے سخت حفا ظتی ا نتظا ما ت کیے گئے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ربنواز خان منہاس ،ایس ایچ او شیخ محمد قاسم پولیس فورس کے ہمراہ جلوس کے ہمراہ رہے ،جلو س کے ر ا ستو ں میں ر ا و لپنڈ ی و یسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفا ئی ستھر ا ئی کے فر ا ئض سر ا نجا م د ئیے۔

دن دیہاڑے فائرنگ کر کے شہری کو سوا چار لاکھ روپے سے محروم کرنے کے واقعے کے آٹھ ایام بعد بھی پولیس تفتیش شروع نہ کر سکی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ دن دھاڑے فائرنگ کر کے شہری کو سوا چار لاکھ روپے سے محروم کرنے کے واقعے کے آٹھ ایام بعد بھی پولیس تفتیش شروع نہ کر سکی ،پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر سجاد مظہر نے اپنی غیر ذمہ داری اور غفلت کا سارا ملبہ متاثرہ شخص پر ڈال دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سوموار دن دو بجے موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے روات کلر سیداں روڈ پر ساگری کے قریب اپنی گاڑی میں راولپنڈی جاتے سٹیٹ لائف انشورنس کے ائریا منیجر راجہ محمد فیاض کی گاڑی پر فائرنگ کر کے انہیں روکا اور پھر ان سے قیمتی موبائل فون اور سو ا چار لاکھ روپے کی نقدی لے کر فرار ہو گئے۔روات پولیس نے واقعہ کے بتیس گھنٹوں بعد مقدمہ درج کیا اور آٹھ ایام گزر جانے کے باوجود تفتیش نہ کی جا سکی اور اس کے لیے محرم کو جواز بنایا گیا ہے۔دوسری جانب اس ساری واردات کا رخ بدلنے کا ایک بڑا نام چوکپنڈوری میں تعنیات پٹرولنگ پولیس کے سب انسپکٹر سجاد مظہر کا بھی ہے جنہوں نے اس سارے واقعے کو خودساختہ قرار دے کر اپنی نا اہلی کو چھپانے کی کوشش کی جبکہ لیبارٹری ٹیسٹ سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ گاڑی کے ٹائر پر فائر کیا گیا اور گولی ٹائر کی دوسری سمت سے باہر نکل گئی۔

ڈھوک پنڈ کی مسجدغوثیہ میں امام عالی مقام کانفرنس

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ممتازعالم دین مولانامحمداقبال قریشی نے کہاہے کہ امام حسینؓ کی شہادت اصل میں پیغمبرﷺ کی شہادت ہے، حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں کی عملی تفسیر دیکھناہوتوکربلا والوں کی سیرت کامطالعہ کیاجائے، اسوہ پیغمبرﷺ میں شہادت کے لئے رہنمائی حاصل کرناہوتونواسہ رسول ﷺ کی شہادت عملی نمونہ ہے۔ وہ گزشتہ روز ڈھوک پنڈ کی مسجدغوثیہ میں امام عالی مقام کانفرنس سے خصوصی خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ جوشخص قاتل حسینؓ بارے نرم گوشہ رکھتے ہوئے انھیں فاسق اور فاجرتک محدود رکھتے ہیں اصل میں وہ امام حسینؓ کے بارے میں بغض رکھتے ہیں، سچ بات یہ ہے کہ یذیدنے نہ صرف اہل بیت کوخاک وخون میں لت پت کیا، بل کہ اس کے سیاہ کرتوتوں کے وسیع باب ہیں، اس نے مدینہ النبی ﷺ کو تین دن تاراج کیا، مسجدنبوی میں گھوڑے باندھے اور لٹیروں کے لئے مدینہ حلال کردیاگیا، اس پر بھی اس نے بس نہ کی اور خانہ کعبہ پر حملہ آور ہوکر غلاف کعبہ جلادیا، کیا ان کارناموں کے بعد بھی اس کے بارے میں نرم گوشہ رکھاجاسکتاہے؟ انھوں نے کہاکہ ہم اہل سنت افراط وتفریط کے بجائے اہل بیت کی محبت کادم بھی بھرتے ہیں اور صحابہ کرام کی عزت وتوقیر بھی کرتے ہیں، یہی ہماراطرہ امتیاز ہے۔ اس موقع پر مفتی اکبراویسی، عبدالرؤف چشتی اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 1159 گاڑیوں کو چالان

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی چوہدری یوسف علی شاہد اور ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن خان کی ہدایت پر انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں عمران نواب خان کی زیر نگرانی ماہ ستمبر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 1159 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کر دہے اور ان سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 99 ہزار سات سو پچار روپے جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادیا۔سٹی ٹریفک پولیس نے یہ کارروائی روٹ پرمٹ ،اوور لوڈنگ ،سیاہ شیشے والی گاڑیوں ،اسٹیل اہلمٹ،رانگ پارکنگ اور ایک موٹر سائیکل پر تین سواریوں کیخلاف شکایات موصول ہونے پر کی ہے۔عوامی حلقوں نے ٹریفک وارڈنز کی اس کارروائی پر انچارج عمران نواب خان کی کارکردگی کو بے حد سراہا ہے۔

اوورلوڈ گاڑیوں،ویگن،ٹویوٹا اور کمسن موٹر سائیکل سواروں کے چالان،عوام کو ساتھ دینا ہوگا،سرکل انچارج عمران نواب خان

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔چوآ خالصہ،وارڈن انچارج سرکل کلر سیداں عمران نواب خان نے بلا تفریق اوورلوڈ گاڑیوں،ویگن،ٹویوٹا ،بغیر لائسنس اور خاص کر کمسن موٹر سائیکلوں کے ڈرائیوروں کے چالان کئے،انہوں نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ کم سن بچوں کو موٹر سائیکل نہ دیں ،جب ان کی عمر اٹھارہ سال ہو جائے تو ان کو مکمل ٹرئینگ کے بعد موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے دیں،انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ایکسیڈنٹ کم عمر ڈرائیوروں کے ہو رہے ہیں ،انہوں نے سکول وین کے ڈرائیوروں ،والدین اور پرنسپل سکولز سے بھی کہا کہ وہ گاڑیوں کو اوور لوڈ نہ کریں،بچوں کو چھت اور پائیدانوں پر سفر نہ کرنے دیں ،آئندہ کوئی بھی ایسی اوور لوڈنگ میں پایا گیا تو اس کے ساتھ سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

کانگڑھ یوسی بیور گلی مین سٹرک تا مکان فضل احمدکے لیے97800 لاکھ روپے کا فنڈ ر ریلز

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ نذاکت حسین صدر مسلم لیگ ن یوسی بیور کی کوششیں رنگ لے آہیں ۔ ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی نے گاؤں کانگڑھ یوسی بیور گلی مین سٹرک تا مکان فضل احمدکے لیے97800 لاکھ روپے کا فنڈ ر ریلز کر دیے۔ کام مکمل ۔راجہ نذاکت حسین یونین کونسل بیورکے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراور مسلم لیگ ن کے جیالے کارکن ہیں ۔مسلم لیگ ن یوسی بیور کے کارکنوں ،ورکروں ،اہلیان گانگڑھ اورمعززین علاقہ کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی اورراجہ نذاکت حسین صدر مسلم لیگ ن یوسی بیورکو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بیور ،کھلول کے گاؤں کانگڑ ھ کو جانے والے راستہ جو میں سٹرک سے گاؤں کی طرف جاتا تھا وہ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا تھا جس کو دیکھتے ہوئے اہل علاقہ کی عوام کے ہر دلعزیز شخصیت نوجوان مسلم لیگی رہنماء راجہ نذاکت حسین صدر مسلم لیگ ن یوسی بیور نے وزیر اعلیٰ پنجاب ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی سے فی الفور رابطہ کیا جنہوں نے ان کی درخواست پر گاؤں کانگڑھ یوسی بیور گلی مین سٹرک تا مکان فضل احمدکے لیے97800 لاکھ روپے کا فنڈ ر ریلز کر دیے جس پر کام بھی شروع کیا تھا اور مکمل بھی ہوگیاہے ۔فنڈز کی ترسیل پر مسلم لیگ ن یوسی بیور کے کارکنوں ،ورکروں ،اہلیان گانگڑھ اورمعززین علاقہ کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی اورممتاز مسلم لیگی رہنماء راجہ نذاکت حسین صدر مسلم لیگ ن یوسی بیورکو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

some image

چھنی جنازہ گاہ سے محلہ آڑہ جانے والی سٹرک کے لیے1700000لاکھ روپے کی خطیر رقم جاری

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین راجہ ظہور اکبر اور مونسپل کمیٹی کہوٹہ کے وائس چیئر مین معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک غلام مر تضیٰ نے اہلیان محلہ آڑہ کا سب سے پرانا مسلہ حل کر دیا ۔چھنی جنازہ گاہ سے محلہ آڑہ جانے والی سٹرک کے لیے1700000لاکھ روپے کی خطیر رقم جاری کر دی ۔سٹرک کا م شروع ہو گیا ۔مونسپل کمیٹی کہوٹہ کے یوتھ کونسلر نوجوان سیاسی شخصیت ملک عثمان اقبال ،ملک رمضان آف چھنی اعوان ،ملک مجید آف چھنی اعوان ، ملک شوکت المعروف ملک مہان ،ملک یاسر مجید آف چھنی اعوان ، ملک عامر مجید آف چھنی اعوان ،ملک عمران آف چھنی اعوان اور دیگر معززین علاقہ کی طرف سے چیئر مین راجہ ظہور اکبر اور مونسپل کمیٹی کہوٹہ کے وائس چیئر مین معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک غلام مر تضیٰ کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔ تفصیلات کے مطابق مونسپل کمیٹی کہوٹہ کے محلہ آڑہ جانے والے مین تحصیل روذ جنازہ گاہ چھنی اعوان سے جانے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا تھا اہل علاقہ کے اس بڑھے مسلے کو مد نظر رکھ کر مونسپل کمیٹی کہوٹہ کے یوتھ کونسلر نوجوان سیاسی شخصیت ملک عثمان اقبال ،ملک رمضان آف چھنی اعوان ،ملک مجید آف چھنی اعوان ، ملک شوکت المعروف ملک مہان ،ملک یاسر مجید آف چھنی اعوان ، ملک عامر مجید آف چھنی اعوان ،ملک عمران آف چھنی اعوان اور دیگر اہلیان علاقہ نے چیئر مین راجہ ظہور اکبر اور مونسپل کمیٹی کہوٹہ کے وائس چیئر مین معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک غلام مر تضیٰ سے رابطہ کیا اور ان کو عوام کے اس بڑھے مسلے سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے 17لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ جاری کی اور اس پر کام شروع ہے ۔ مونسپل کمیٹی کہوٹہ کے یوتھ کونسلر نوجوان سیاسی شخصیت ملک عثمان اقبال نے فنڈز کی ترسیل پر چیئر مین راجہ ظہور اکبر اور مونسپل کمیٹی کہوٹہ کے وائس چیئر مین معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک غلام مر تضیٰ کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ہے۔

some image

جنرل کونسل کے انتخابات میں ممتاز مسلم لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی کنونشن سنٹر اسلام آباد میں شرکت

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ جنرل کونسل کے انتخابات میں ممتاز مسلم لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی کنونشن سنٹر اسلام آباد میں شرکت ۔سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو بلامقابلہ صدرپاکستان مسلم لیگ ن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کنونشن سنٹر اسلام آباد میں جنرل کونسل کا الیکشن ہوا جس میں سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بلا مقابلہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن منتخب ہوئے کہوٹہ سے سٹی صدر کہوٹہ مسلم لیگ ن معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے بھی خصوصی دعوت پر شرکت کی اور اپنے قاہد میاں محمد نواز شریف کو بلامقابلہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے قاہد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر تمام مسلم لیگی کارکنوں ور کروں کا بھی دلی مبارکباد پیش کی ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

حق خطیب حسین علی سجا د ہ نشین د ر با ر عا لیہ بلا و ڑ ہ شر یف 2ا کتو بر بر و ز سو مو ا ر سے بر طا نیہ کے 8ر و ز ہ د و ر ے پر ر و ا نہ ہو گئے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ حق خطیب حسین علی  سجا د ہ نشین د ر با ر عا لیہ بلا و ڑ ہ شر یف 2ا کتو بر بر و ز سو مو ا ر سے بر طا نیہ کے 8ر و ز ہ د و ر ے پر ر و ا نہ ہو گئے جہا ں و ہ تین محا فل کی صد ا ر ت کر یں گے جو کہ ا و لڈ ھم ،لو ٹن ا و ر بر منگھم میں منعقد ہو ں گی 7ا کتو بر کو شہد ا کر بلا کا نفر نس سے بر منگھم میں خطا ب کر یں گے۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

سروس روڈ اے ایس پی دفتر کے سامنے گہرے گڑھوں میں تبدیل

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سروس روڈ اے ایس پی دفتر کے سامنے گہرے گڑھوں میں تبدیل چیئرمین بلدیہ اوراپوزیشن کونسلروں نے سڑک کی مرمت کے وعدے کئے لیکن دونوں طرف سے تاحال کوئی عملدرآمد نہ ہوسکا سروس روڈ اے ایس پی دفتر کے سامنے گہرے گڑھے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کاباعث ہے اور عوامی مشکلات کا باعث ہے چیئرمین بلدیہ نے سڑک کی ریپرنگ کا اعلان کیا تو اپوزیشن کونسلروں کی طرف سے بھی اپنی گرہ سے سڑک ریپرنگ کرنے کا اعلان کیا گیا لیکن دونوں طرف سے صرف اعلانات ہی کئے گئے عملدرآمد نہ ہو سکا عوامی سماجی حلقوں نے سڑک کی فوری ریپرنگ کا مطالبہ کیا ہے

راجہ جاوید اخلاص سمیت متعدد ارکان اسمبلی پر دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ روابط کا الزام

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مسلم لیگ ن گوجرخان کے رہنما راجہ خرم ممتاز اور ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کے ترجمان طیب قریشی نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کچھ چینل اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر جس میں راجہ جاوید اخلاص سمیت متعدد ارکان اسمبلی پر دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ روابط کا الزام لگایا گیا ہے راجہ جاوید اخلاص کی زندگی ایک کھلی کتاب کی مانند ہے ان کی شرافت کا اعتراف سیاسی مخالف بھی کرتے ہیں ایسی خبریں شائع کرا کے ان کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے راجہ خرم ممتاز نے کہا کہ اس خبر کے پیچھے چھپی سازش کوبے نقاب کرنا بہت ضروری ہے راجہ جاوید اخلاص آمدہ الیکشن بھی جیت کر ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھیں گے

غلام قمر کوٹ سیداں سے جلوس علم سرکار و فا غازی عباس علمبردار برآمد ہو اجلوس چل کر امام بارگاہ شاہ نجف کوٹ سیداں پہنچا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان دسویں محرم الحرام کا جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں پر سے ہوتا ہوا امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا ادھرحسب سابق 10محرم الحرام رات آٹھ بجے رہائش گاہ غلام قمر کوٹ سیداں سے جلوس علم سرکار و فا غازی عباس علمبردار برآمد ہو اجلوس چل کر امام بارگاہ شاہ نجف کوٹ سیداں پہنچا جہاں پر مجلس شام غریباں بپاہوئی مجلس سے ذاکر نوید عباس ذاکرشکیل اسدی ذاکر سید شہزاد کاظمی سید آل عمران باواسید زوارمروت حسین نقوی سید اسد ابن علی بوبی شاہ نے خطاب کیا اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمد اقبال راجہ محسن علی صغیر بھٹی ایڈووکیٹ الحاج شہادت حسی بٹ حاجی شیخ محمد نعیم راجہ عبدالغفور کیانی متولی امام بارگاہ شاہ نجف کوٹ سیداں پیر سید زوارکاظم علی نقوی سید قاسم علی نقوی سید نثار علی شیرازی کونسلر خواجہ مظہر اقبال محمد طارق صراف پہلوان محمد اکرم چیئرمین بلدیہ گوجرخان الحاج محمد شاہد صراف ٹی ایم او شیراز اسلم چیف آفیسر چاند مبین چیئرمین تجاوزات راجہ سہیل عباس کیانی ایڈووکیٹ خواجہ بلال سلیم انسپکٹر ایس ایچ او محمد اشتیاق مسعود چیمہ خرم وسیم اپنی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر موجود رہے جبکہ گوجرخان کی معروف سیاسی سماجی شخصیت راجہ طاہر اکبر کیانی نے جلوس کے تمام راستوں پر دودھ کی سبیلیں لگا رکھی تھیں اور خود اپنے بچوں کے ساتھ ماتمیوں کو دودھ پلاتے رہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ محرم الحرام کے جلوسوں کے حوالہ سے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے پر میڈیا تاجر تنظیموں امن کمیٹی کونسلر اور معززین شہر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا یہ بات ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ نے نو اور دس محرم الحرام کے جلوسوں کے حوالہ سے تعاون کرنے والی تنظیموں اور شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جلوسوں کے راستوں میں سیکورٹی کے انتظامات کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا

Daultala and Jatli NEWS

دولتالہ اور جاتلیکی خبریں

تھانہ جاتلی کے علاقے دوکھوہا سے چور دوکان کے تالے توڑ کر نقدی لے اُڑے دو چور پولیس نے گرفتارکر لیے ہیں

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی کے علاقے دوکھوہا سے چور دوکان کے تالے توڑ کر نقدی لے اُڑے دو چور پولیس نے گرفتارکر لیے ہیں ذرائع تفصیلات کے مطابق حفیظ صادق سکنہ دوکھوہا نے تھانہ جاتلی میں پورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گاؤں میں میری کریانے کی دوکان ہے اور رات 12:30بجے کے قریب حبدار علی ،ثقلین اور مشرف نے دوکان کے تالے توڑ کر3000نقدی اور دوکان سے دیگر سامان سمیٹتے ہوئے ضیاء الرحمن نے پکڑنے کی کوشش کی اس کے شور مچانے پر گاؤں کے دیگر لوگ بھی موقع پر پہنچ گے چور اپنا موٹر سائیکل چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے ذرائع کے مطابق حبدار ، ثقلین کوپولیس نے گرفتار کرلیا ہے

جاتلی اور اس سے ملحقہ دیہات میں قائم ڈاکخانوں میں کیش کی بر وقت ترسیل نہ ہونے سے پینشنر ز کو ادائیگی نہ ہو سکی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی اور اس سے ملحقہ دیہات میں قائم ڈاکخانوں میں کیش کی بر وقت ترسیل نہ ہونے سے پینشنر ز کو ادائیگی نہ ہو سکی شدید مشکلات پوسٹ ماسٹر وں نے 5 تاریخ کے بعد پینشن ملنے کی نوید سنا دی بر وقت پینشن نہ ملنے سے پینشنرز فاقے پر مجبور دوکانداروں نے بھی پینشنروں کو منتھلی کھانے پینے والی ایشیا ادھاری دینے سے معذرت کر لی کیش کی ترسیل کرنے والی گاڑیوں کے ساتھ کنٹریکٹ کی مدت میں توسیع نہ ہونا ہے پوسٹ ماسٹر کا موقف تفصیلات کے مطابق جاتلی اور اس سے ملحقہ دیہات میں قائم پوسٹ آفس میں رقم کی بروقت ترسیل نہ ہونے کی وجہ سے پینشنروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو پینشن مل جاتی تھی لیکن اس ددفعہ تو پوسٹ آفس والوں نے حد ہی کر دی ہر دن ہمیں خالی ہاتھ گھروں کو واپس لوٹا دیا جاتا ہے ہمارا دارومدار اسی پر ہوتا ہے ہم پینشن لے کر جن دوکانوں سے منتھلی کھانے پینے کی ایشیا لے کر جاتے ہیں انہیں پچھلے بل کی ادائیگی کر کے اگلے مہینے کے لیے سامان لے کر جاتے ہیں لیکن اب دوکانداروں نے بھی اس مہینے کی کھانے پینے والی ایشیا ادھاری دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہ دیا ہے کہ بابا پچھلا حساب کلیر کرو ورنہ معذرت پوسٹ ماسٹروں کا کہنا ہے کہ پینشن کی بر وقت ادائیگی نہ ہونے کی بڑی وجہ جسکمپنی کی گاڑیاں پینشن کی ادائیگی کے لیے کیش لے کر آتی تھیں ان کے ساتھ محکمے کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد نیا کنٹریکٹ نہ ہونا ہیجس وجہ سے اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پینشنروں نے ڈائریکٹر پوسٹل سے پینشن کی بروقت ادائیگی کویقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

آئیسکو سب ڈویژن جاتلی میں اسٹاف کی کمی کے باعث میٹر ریڈر ،لائن مین اور ریکوری سیکشن کے ارکان بلوں کی بندر بانٹ پر معمور

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ آئیسکو سب ڈویژن جاتلی میں اسٹاف کی کمی کے باعث میٹر ریڈر ،لائن مین اور ریکوری سیکشن کے ارکان بلوں کی بندر بانٹ پر مامور سینکڑوں صارفین مقرہ تاریخ کے بعد بجلی کے بل ملنا معمول بن گیا جس سے انہیں بھاری جرمانوں کے ساتھ بلوں کی ادائیگی کرنا پڑ رہی ہے اعلی افسران اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ٹس سے مس نہیں ہو رہے رواں ماہ کے بل اگر مقرہ وقت پر نہ ملے تو اس کی تما م تر ذمہ داری واپڈا پر ہو گی تفصیلات کے مطابق جاتلی آئیسکو سب ڈویژن میں پچھلے کئی سالوں سے اسٹاف کی کمی کا معاملہ چلا آ رہا ہے افسران بالاکو اسٹاف کی کمی کا علم ہونے کے باوجو کوئی فکر لاحق نہیں کہ صارف کو کس قدر شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اعلی افسران اپنی پراگراس رپورٹ کا گراف بہتر کرنے کے چکر میں آئے دن سب ڈویژن کو صارفین کی مشکلات میں اضافے کے لیے نت نئے لیلیٹر جاری کر دیتے ہیں کہ ایک گھر پر پہلے سے لگے بجلی میٹر کے ساتھ دوسرا میٹر نہیں لگانا جو لگائے کا اس کا ذمہ دار لگانے والا ہو گا یہ تو قانون لاگو کر دیتے ہیں لیکن اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے انہیں کوئی فکر نہیں کہ آئیسکوسب ڈویژن جاتلی میں بل ڈسٹری بیوٹر ،لائن مینوں کی پوسٹیں خالی پڑی ہیں جس وجہ سے صارفین کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے اجمل ،راجہ افضل ،فاروق ،امجد ،انیس ، تصور ،شعیب ،فاروق، اکمل ،ساجد،عرفاناور دیگر کا کہنا ہے کہ ہر مہینے ہمارے گاؤں کی مسجدوں میں بل پہنچا دیے جاتے ہیں اور اعلان کر دیا جاتا ہے کہ اپنے اپنے بل وصول کر لیں ہمارا اعلی احکام سے مطالبہ ہے کہ بلوں کی ترسیل کو بروقت یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر اسٹاف کی کمی کو پوری کرنے کے لیے عملی اقدامات عمل میں لائیں جائیں

Chak Bale Khan News

چک بیلی خان کی خبریں

محکمہ ڈاکخانہ جات کی نالائقی کی وجہ سے ہزاروں پنشنر خوار ہو کر رہ گئے

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ محکمہ ڈاکخانہ جات کی نالائقی کی وجہ سے ہزاروں پنشنر خوار ہو کر رہ گئے پنشنروں میں سے صوبیدار میجر(ر) محمد انذر، صوبیدار (ر) اظہر محمود، محمد لطیف، محمد عرفان، عبدالکریم اور محمد اسلم سمیت پنشنروں نے میڈیا سے رابطہ کیا اور بتایا کہ انہیں نہ صرف یہ کہ ابھی تک پنشن نہیں ملی بلکہ ڈاکخانہ والوں نے انہیں مزید کئی روز تک پنشن نہ دینے کا کہا ہے اس ضمن میں جب محکمہ ڈاکخانہ جات سے رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا ان کے محکمہ کی جانب سے عسکری بینک کے ساتھ رقم کی ترسیل کے معاہدہ کی تجدید نہ ہونے کی وجہ سے یہ مسئلہ درپیش ہوا ہے جسے چند روز میں حل کر لیا جائے گا دوسری جانب پنشنروں نے کہا ہے کہ عمر بھر قوم کی خدمت کرنے کے بعد عمر کے ان آخری ایام میں اپنی ضعیفی کی بیماریوں کے علاج کے لئے انہیں اکثر اوقات ادویات کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لئے ان کی پنشن پر نظر ہوتی ہے وہ بھی محکمہ ڈاکخانہ جات کے نا اہل افسران کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو جاتی ہے پنشنروں نے اس ماہ کی پنشن کو جلد ادا کرنے اور آئندہ اس کا بہتر نظام وضع کرنے کی اپیل کی ہے۔

Eastern Gujarkhan NEWS

شرقی گوجر خان کی خبریں

واپڈا کی پھرتیاں ،صارفین کو بجلی بل پچیس تاریخ کو ملنے لگے جن میں آخری تاریخ انتیس ڈالی گئیں

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سےء )۔۔۔۔ واپڈا کی پھرتیاں ،صارفین کو بجلی بل پچیس تاریخ کو ملنے لگے جن میں آخری تاریخ انتیس ڈالی گئیں جس سے پنشنر صارفین چکرا گئے صوبیدار حاجی محمد اشرف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم کو پنشنروں کو ہر یکم کے بعد پنشنز ملتی ہیں لیکن ہمارے بجلی کے بل مہینے کی آخری تاریخ سے پہلے ملتے ہیں اور جن کو جمع کرانا مشکل ہو جاتا ہے انہوں نے متعلقہ اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سےء )۔۔۔۔ انجمن تاجران اسلام پورہ جبر کے جنرل سیکرٹری اور ممبر چیمبر آف کامرس شیخ عبدالقدوس نے زائد لطیف خان کو راولپنڈی چیمہرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر ، محمد ناصر مرزا کو سینئر نائب صدر اورخالد فاروق قاضی کو نائب صدر بننے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ،

Rawat News

رواتکی خبریں

تھانہ سہالہ کی پولیس چوکی روات کے عملہ نے چھاپہ مار کر جواء بازی کی محفل الٹ دی

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ تھانہ سہالہ کی پولیس چوکی روات کے عملہ نے چھاپہ مار کر جواء بازی کی محفل الٹ دی ،9 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار ،داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی برآمد ،روات میں چلنے والے جواء بازی کے دیگر اڈوں کے خلاف بھی فوری آپریشن کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی روات سہالہ کے انچارج سب انسپکٹر سلطان محمود نے ہیڈ کانسٹیبل انجم نثار ،ظفر محمود اور زبیر کیانی کے ہمراہ روات بازار میں علی اصغر عرف منوں کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر ڈولی دانہ کے ذریعے جواء بازی میں مشغول 9 جواء بازوں علی اصغر ،طارق ،ندیم ،بلال ،رضوان ،صغیر ،اشتیاق ،اور اشرف کو تنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم مبلغ18830 روپے برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا عوام علاقہ نے جواء بازی کے اڈے کے خلاف کاروائی پر مقامی پولیس کے اقدام کو سراہتے ہوئے شہر میں چلنے والے دیگر اڈوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

لیگی راہنماء کے پٹرول پمپ پر چھاپہ مارنے والے تھانہ روات کے سادہ لباس تینوں اہلکار معطل لائن حاضر

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ لیگی راہنماء کے پٹرول پمپ پر چھاپہ مارنے والے تھانہ روات کے سادہ لباس تینوں اہلکار معطل لائن حاضر ،مذید کاروائی کیلئے رپورٹ افسران بالا کو ارسال ،ناقص تفتیش پر اے ایس آئی اکرام بھی معطل تفصیلات کے مطابق چند قبل روات پولیس کے 3 سادہ لباس کانسٹیبلان ڈی ایف سی طاہر ،حق نواز اور عمران شوکت نے مانکیالہ میں واقع لیگی راہنماء کے پٹرول پمپ پر منشیات کے الزام میں کیشئیر کو اٹھانے کیلئے چھاپہ مارا جس پر مقامی لیگی راہنماء نے سول لباس میں کاروائی کو ڈکیتی کی کوشش قرار دیتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور سی پی او راولپنڈی کو تحریری درخواست دے دی جسکی انکوائری کی روشنی میں ڈی ایس پی صدر سرکل سلیم خٹک نے تینوں اہلکاروں کے چھاپہ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انھیں فوری معطل کر کے لائن حاضرکر دیا پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی صدر نے مذید کاروائی کیلئے رپورٹ اعلیٰ افسران کو ارسال کر دی گئی جبکہ مقدمہ میں ناقص تفتیش پر سی پی او راولپنڈی نے اے ایس آئی اکرام کو بھی معطل کر کے لائن حاضر کر دیا ۔

جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر کے منشیات اورفحاشی کے اڈوں کا خاتمہ کرنے والے سب انسپکٹر مسعود احمد کو تھانہ روات کا مستقل ایس ایچ او تعینات کیا جائے

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر کے منشیات اورفحاشی کے اڈوں کا خاتمہ کرنے والے سب انسپکٹر مسعود احمد کو تھانہ روات کا مستقل ایس ایچ او تعینات کیا جائے مذکورہ سب انسپکٹر کی بااثر جرائم پیشہ گروہ کے خلاف درجنوں کاروائیاں قابل تحسین ہیں ان خیالات کے اظہار علاقہ کے معززین چوہدری عمران ،چوہدری یاسین ،چوہدری سہیل طارق،چوہدری قیصر ،محمد نیاز علی ،بدر رحمان ،جمیل احمد نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ سب انسپکٹر مسعود احمد ایک فرض شناس آفیسر ہیں جنھوں نے قبل ازیں بھی تھانہ روات کے علاقوں سے جرائم کے خاتمہ کیلئے اہم کردار ادا کیا انھوں نے سی پی او راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ تھانیدار کو مستقل بنیادوں پر ایس ایچ او تعینات کیا جائے ۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

یوم عاشور ہ ملک بھر میں روایتی مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

راولپنڈی، اسلام آباد(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)---- نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین ؓ اور اُنکے 72جانثاروں کی یاد میں یوم عاشور ہ ملک بھر میں روایتی مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔راولپنڈی کا مرکزی جلوس عاشورہ امامبارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ سے برامد ہوا، جسکی قیادت قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کی۔ جس میں شبیہ ذوالجناح، علم عباس، تعزیہ ، تابوت اور گہوارہ شہزادہ علی اصغر سمیت دیگر تبرکات شامل تھے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یزیددین اسلام اور شریعت محمد ی ؐؐکو تبدیل کرنا چاہتا تھا۔ امام عالی مقام نے انکاربیعت کرتے ہوئے واضح کیا کہ حسینؓ یزید جیسے لہو و لعب کے رسیا کی بیعت نہیں کرسکتا۔اُنہوں نے کہا کہ امام حسین نے عظیم قربانی دیکر حرمت کعبہ عظمت انسانیت اور صداقت دین و شریعت کو بچا کر چار چاند لگا دیئے جس پر ہر باغیرت و باضمیر انسان اور محب رسول ؐ مسلمان سید الشہداء امام حسین کا ممنو ن ہے ۔ آقای موسوی نے کہا کہ پاکستان میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں فرقہ واریت فقط دشمن کی خواہش کا نام ہے جسے کبھی پورا نہیں ہونے دینگے۔ اُنہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے پروگراموں کیلئے حکومت کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی اقدامات لائق تحسین ہیں تاہم امن کمیٹیوں ، علما ء بورڑ سے کالعدم گروپوں کے افراد کو نکالا جائے۔ دریں اثناءبعد ازاں امامبارگاہ کرنل مقبول حسین ، امبارگاہ حفاظت علی شاہ سے بھی جلوس ذوالجناح اور علم و تعزیہ برآمد ہوئے ۔مرکزی جلوس عاشورہ نے فوارہ چوک میں بڑے جلسے کی شکل اختیار کر لی جہاں علامہ سید قمر زیدی نے عزاداران سے خطاب کرتے ہوئے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی اور مصائب عاشورہ بیان کیے ۔فوارہ چوک میں مجلس کے اختتام پر ہزاروں سوگورانِ حسین نے زنجیر زنی کر کے امام عالی مقام سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا ۔

جلوس عاشورا جامع مسجد روڈ اور پل شاہ نذر دیوان سے گزر کر امام بارگاہ قدیم میں اختتام پذیرہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں 10 ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس الفت حسین شاہ کے گھرایف الیون تھری سے شروع ہوکر حمزہ چوک، ٹیلیفون ایکسچینج سے ہوتا ہوا نماز مغربین کے وقت دربار سخی شاہ مزمل پر اختتام پذیر ہوا۔ پولیس نے شبیہ ذوالجناح کے ماتمی جلوس کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کررکھے تھے، جلوس کے راستے میں عزاداروں کےلئے سبیلوں اور لنگر کے انتظامات کئے گئے تھے۔ شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کاجلوس برآمد ہونے سے قبل علامہ رضا حسین زیدی، گلزار حسین او ر غلام عباس نسیم نے نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔گیارہ محرم الحرام کا چوہڑ ہڑپال راولپنڈی کینٹ کا مرکزی ماتمی جلوس عزاخانہ باوا سید کرم حسین شاہ کاظمی سے سید قاسم علی شاہ کے زیر اہتمام برآمد ہوا جس کی قیادت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ریجنل صدر علامہ مطلوب حسین تقی ،سید قاسم علی شاہ ،سید فرزند علی شاہ ،علامہ زاہد عباس کاظمی،سید محسن رضا کاظمی ،سید غلام عباس نون ،حاجی تنویر کاظمی،سجاد حسین شاہ ،نذر علی شاہ ،انوار حسین شاہ اور دیگر عمائد ین نے کی ۔جلوس میںسید کفایت حسین شاہ پشاور روڈ،سید مظہر حسین شاہ کاظمی مصریال روڈکی رہائش گاہ سے برآمد ہونے والے جلوس شامل ہوئے ۔دوران جلوس شرکائے جلوس نے چوہڑ چوک میں زنجیر زنی کی ۔بعدازاں ملک ہائوس میں مجلس عزا ہوئی ۔ دریں اثناءوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیر کو گیارہویں محرم الحرام کا شبیہ تعزیئے اور ذوالجناح کا جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے دربار بری امام پر اختتام پذیر ہوا۔ سید نوازش علی شاہ کے گھر سے شروع ہونے والا شبیہ و ذوالجناح اور تعزیے کا جلوس پہلے قدیمی امام بارگاہ گیا جہاں سے وہ دربار بری امام پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ۔ جلوس کے شرکا کی حفاظت کےلئے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا

some image

راولپنڈی، اسلام آباد(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)----ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ 6 اکتوبر کو ریٹائرہوجائیں گے جس کے پیش نظر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر صدر مملکت ممنون حسین کو وائس ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقررکرنے کی سمری بھجوائی تھی ۔ صدر ممنون حسین نے وائس ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ظفرمحمود عباسی پاک بحریہ کی سنیارٹی لسٹ میں سرفہرست ہیں۔ ظفرمحمود عباسی سروس کے دوران اہم کمانڈ اوراسٹا ف پوزیشنز پرتعینات رہے ہیں جب کہ اس وقت نیول ہیڈکواٹرمیں چیف آف اسٹاف کے عہدے پر تعینات ہیں۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

جلیل احمدہاشمی کی زونل ہیڈاسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن میرپور آزادکشمیر تعیناتی کاخیرمقدم

some image

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) اے جی ایم اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان راولاکوٹ محترم جلیل احمد ہاشمی بحیثیت زونل ہیڈ میرپور آزاد کشمیر کے عہدے پرفائز ہوگئے ہیں ان کی ترقیابی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن چیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس آف پاکستان ہیڈ آفس کراچی سے جاری کیاگیا انہوں نے اپنے عہدے کاچارج سنبھال کرکام شروع کردیاہے محترم جلیل احمد ہاشمی شاندار کارکردگی اوراچھی شہرت کی بنیاد پر اپنے محکمہ میں ترقی کی منازل طے کی ہیں وہ اپنی قابلیت دیانتداری اور اپنے کام میں ہنر مندی کی بدولت اس کلیدی عہدے پر فائز ہوئے ہیں ان کا مستقبل روشن اوردرخشاں ہے اوران کی مزیدترقی کے روشن امکانات ہیں ایریا منیجراسٹیٹ لائف انشورنس آف پاکستان اسلام گڑھ سردار انور شارک سیلز منیجر ایم ایس ایم سیلز آفیسرمحمودد احمداور سیلز آفیسر محمد اسلم کیانی نے ان کی زونل ھیڈ میرپور تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے اوران کی تعیناتی کاخیر مقدم کیاہے ان کی سربراہی میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے عزم کااظہار کیاہے

دھانگلی روڈ کی تکمیل کے آ خری مرحلے میں لوگو ں کی مشکلات کم ہو نا شروع

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ آزاد کشمیر حکومت کی کا رکردگی مثالی ہے۔خطہ اندرہل تعمیر و ترقی کے نئے دور میں دا خل ممبر اسمبلی چو ہدری مسعود خالد کی شبا نہ روز محنت سے دھانگلی روڈ کی تکمیل کے آ خری مراحلے میں لوگو ں کی مشکلات کم ہو نا شروع۔تمام یونین کو نسلو ں میں لنک روڈز،پول،ٹرانسفا مرسمیت دیگر الیکشن میں کئے گئے وعدے پورے ہو نے لگے۔ ان خیالا ت کا اظہار ممبر اسمبلی کے دیرینہ سا تھی حا جی یونس تھنپا لو ی دورہ برطانیہ کے بعد حاجی یونس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہمارے قائد کی کا رکردگی گز شتہ دس سالو ں پر بھاری ہے۔عوا م کی سب سے بڑی مشکلا ت دھانگلی روڈ تھی۔ جس پرسفر کرنا بہت مشکل تھا ۔مزید انہو ں نے کہا جب 2001 ؁ء میں مسعود خالد وزیر بنے تو اس وقت بھی ڈڈیال کھنڈرات بنا ہو ا تھا۔ مگر اللہ کے فضل و کرم سے ان کی نیک نیتی کی وجہ سے ڈڈیال کی حالت بہتر ہو ئی تھی۔ جب 2016 ؁ء میں ممبر اسمبلی بنے تو ڈڈیال کھنڈرات ملا مگر ان کی شبانہ روز محنت سے ڈڈیال تعمیر و ترقی کے دور میں شامل۔یو نس تھنپا لوی نے کہا گز شتہ روز ممبر اسمبلی سے ان کی رہا ئش گاہ پر ملا قا ت ہو ئی اور خطہ اندرہل سمیت یونین کو نسل را ئے پور پر تفصیلی گفتگو ہو ئی میں ممبر اسمبلی کا بے حد مشکو رہو ں جنہو ں نے ایک کلو میٹر سڑک رائے پور بازار اور جلد اس کا آ غاز ہو جا ے گا۔ اس کے علاوہ لنک روڈز نئی آ بادی تھپا ل دینے کا بھی وعدہ کیا ممبر اسمبلی نے جووعدے را ئے پور کے لو گو ں سے کئے وہ پورے کر رہے ہیں بجلی کے پول ٹرا نسفا مر سمیت جو وعدے الیکشن میں کئے تھے وہ پو رے کرینگے۔ انہو ں نے کہا مسعود خالد کا میراعرصہ دراز سے تعلق ہے اس کے اندر ڈڈیال کی عوا م کی خد مت کرنے کا جز بہ موجو د ہے۔ ڈڈیال کے اندر بے شمار مسائل ہیں انشا ء اللہ تمام حل ہو نگے۔ اس موقع پر حسنات احمد، حو الدار محمو د خا ن، موجود تھے۔

الحاج جمیل اقبا ل ملک صدر جماعت اہلسنت تحصیل ڈڈیال کی میڈ یا کے نما ئند گا ن سے گفتگو

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اسا س ہے بل میں ترامیم کی آ ڑ میں ختم نبوت کی شق ختم کر دی گئی ان خیا لا ت کا اظہار الحاج جمیل اقبا ل ملک صدر جماعت اہلسنت تحصیل ڈڈیال نے میڈ یا کے نما ئند گا ن سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا مقام افسوس ہے کہ حکمران اپنے اقتدار کو بچا نے کیلئے ناموس رسا لتﷺ جیسے قانون کو ختم کر دیا اور قا دیانی نواز ہو نے کا ثبوت دیا اس سے قا دیا نیو ں کے موقف کو سپورٹ ملے گی ہم یہ سمجھتے ہیں کہ آ ج کا دن پا کستان کا سیاہ ترین دن ہے جس میں حکمرا نو ں نے اراکین اسمبلی کے حلف نامہ سے عقیدہ ختم نبوت کی شق ختم کر کے عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالتﷺ پر حملہ ہے میں عوام سے پُر زور اپیل کر تا ہو ں کہ سب لو گ خو اہ کسی پا رٹی سے تعلق رکھتے ہو قادیا نی نواز حکمرا نو ں کے خلاف کلمہ حق بلند کریں اور عقیدہ ختم نبوت کے غدارو ں کے خلا ف7اکتوبر بعداز نما ز جمعتہ المبارک مرکز اہلسنت سے اجتماعی ریلی نکا لی جا رہی ہے غیرت مند نبی کریمﷺسے سچی عقیدت و محبت رکھنے غلاما ن مصطفیﷺ اس احتجاج میں شرکت کرنے کا جذبہ ایمانی کا ثبوت دیں۔ اس موقع پر راجہ فضل جما عتی، علامہ عبد الصمد سلطانی، مولنا عاشق چشتی، قاری محمد عرفان اور دیگر علما ء موجود تھے۔

ایڈھاک ملازمین کو فارغ کر نا غریبوں کے منہ سے نوالہ چھینے کے مترادف ہے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ایڈھاک ملازمین کو فارغ کر نا غریبوں کے منہ سے نوالہ چھینے کے مترادف ہے افسر شاہد ایڈووکیٹ فاروق حیدر میٹرٹ اور گورننس کے جھوٹے دعوے کر کے ایڈھاک ملازمین کو برطرف کر کے ان کے چولیے بجھارہے ہیں ملازمین کو فارغ کر نا سنگین زیادتی ہے فاروق حید ر اور افتخار گیلانی ایڈھاک ملازمین کو مستقبل کر نے کیلئے فوری اقدامات کر یں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کو نسل کٹھار کے دورہ پر مختلف جگہوں پر ملنے والے وفود سے ملاقات کر تے ہو ئے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سے ایڈھاک ملازمین کو فارغ کر نا کشمیری عوام کے منہ سے نوالہ چھینے کے مترادف ہے راجہ فاروق حیدر خان بطاہر میٹرٹ کا ٹنڈور پیٹ رہے ہیں اندرون خانہ اپنی پارٹی ہی لوگوں کو ایڈجسٹ کرنا وطیرہ بنالیا ہے گزشتہ ادھوار کے بھرتی شدہ ملازمین کو نکال کر اپنی پارٹی کے لوگوں کو اپنے اہلکاروں کے زریعہ دفتر ی احکام پر دباؤڈال کے سابق وزیر اوقاف پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نا ئب صدر چوہدری محمد افسرشاہد نے کہا ہے راجہ فاروق حید ر اورافتخار گیلانی کے جھوٹے دعوے پانچ پانچ سال سے بھرتی شدہ ملازمین کو فارغ کر نا زیادتی ہے موجود ہ حکومت نے اگر اس روش کو نہ بدلہ تو سخت احتجاج کر ینگے دفتروں میں دھرنا دے کر محکمہ کے بالا احکام ریاست کے ملازم بن کر کام کر یں قانون کی بالا دستی میں راہ کر کام کر یں قانون اپنے ہاتھ نہ لیں سابق وزیر اوقاف چوہدری محمد افسرشاہد نے یوسی کٹھار کے دورہ کر تے ہو ئے راجہ فارو ق اکبر کیانی غلام مرتضے چوہدری عجائب نے گفتگو کر تے کہا وزیر تعلیم افتخار گیلانی ایڈھاک ملازمین کو مستقبل کر نے کیلئے فوری اقدامات کر ے اگر حکومت نے ملازمین کو فارغ کرنے کی روش ترک نہ کی تو پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر راست اقدام پر مجبور ہو جائے گی

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

حاجی محمدشبیررضائے الہی سے وفات پاگئے مرحوم کورئیس آباد بوعہ میں سپرد خاک کردیاگیا

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)حاجی محمدشبیرکوگزشتہ روز رئیس آباد بوعہ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیاجو پیرکے روز رضائے الہی سے وفات پاگئے تھے مرحوم کی نمازجنازہ مرکز ی عیدگاہ فیض پورشریف میں اد کی گئی نماز جنازہ مولانامحمدخطاب نے پڑھائی نمازجنازہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی

حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر کے ایک ہفتہ قبل وطن واپس آنے والے حاجی سلیم کھٹڑ وفات پا گئے۔

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر کے ایک ہفتہ قبل وطن واپس آنے والے حاجی سلیم کھٹڑ وفات پا گئے ۔ مر حوم کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں دڑیوٹ وارث میں ادا کیا گیا ۔نمازے جنازہ میں مسلم لیگ کہوٹہ سٹی کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، چیئر مین مونسپل کمیٹی راجہ ظہور اکبر ، چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدواربرائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی ،وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی،ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی قاضی اخلاق احمد کھٹڑ ،ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی سید ذرین حسین شاہ ،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ آصف ربانی قریشی ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ارشد محمود ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی عبد القیوم، ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ فیصل محمود ،حاجی ملک منیر اعوان صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدرراجہ رفاقت جنجوعہ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر منائملک زبیر چھنی بازار کہوٹہ ،حوالدار سعید احمد کھٹڑ ، ندیم عارف کھٹڑایڈوکیٹ ،وسیم عارف کھٹڑ صدر موباہل یونین تحصیل کہوٹہ ،علیم کھٹڑ ،پروفسیر آصف کھٹڑ ،صحافی ملک عامر محمود ،ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، کبیر احمد جنجوعہ سمیت ہزاروں تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔

some image

اسلام پورہ جبر والے حاجی چوہدری محمد ازرم ،چوہدری محمد اسلم اور حاجی چوہدری محمد اکرم کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سےء )۔۔۔۔اسلام پورہ جبر والے حاجی چوہدری محمد ازرم ،چوہدری محمد اسلم اور حاجی چوہدری محمد اکرم کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں گزشتہ روز ساڑھے گیارہ بجے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکرلوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ادھر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء چوہدری جاوید کوثر ،نائب ناظم عبدالغفورکیانی گوجرخان ،صوبیدار حاجی محمد اشرف اور مقامی صحافی شیخ محمد اخلاق نے ان کے گھر جا کر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

مستری محمد یو نس کی نماز جنازہ آج بروز بدھ مہیرہ سنگال میں ادا کی جا ئے گی

 سکوٹ ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم مہیرہ سنگال ملک یا سر کے تا یا محترم مستری محمد یونس انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بروز بدھ دن دس بجے مرکزی قبر ستان مہیرہ سنگال میں ادا کی جا ئے گی۔

Picture of the Day

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2017

new graphics