Our _Blog_

Our Daily News

Friday 4th August 2017 ----- 11th Zi Qad 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

چک بیلی خان میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک کمسن بچی چل بسی جبکہ 9افراد بے ہوش ہو گئے

Child dies while eating poisonous food in Chak Baile Khan, while 9 people left unconscious

some image

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک کمسن بچی چل بسی جبکہ 9افراد بے ہوش ہو گئے ڈھوک بابا شیر خان نزد نوگزی داخلی چک بیلی خان میں خان محمد ملک کے گھر دوپہر کا کھانا پکا کھانا کھانے کے تھوڑی دیر بعد مکان بنانے کے لئے لگے ہوئے مستری جاوید کی حالت خراب ہونا شروع ہو گئی

گھرکا نوجوان بشارت اسے مقامی کلینک سے طبی امداد دلوانے کے بعد اس کے گاؤں لس ملائی چھوڑ آیا واپس آکر دیکھا تو گھر کے تمام افراد میں کچھ بے ہوش اور کچھ الٹی پیچش کے مرض میں مبتلا ہو چکے تھے بشارت فوراً گاڑی منگوا کر انھیں مقامی کلینک میں لے گیا کلینک میں پہنچتے ہی بشارت خود بھی بے ہوش ہو گیا

برادری کے لوگوں نے کلینک پہنچ کر متاثرین کو فوراً راولپنڈی ہسپتال لے جانا شروع کیا اسی اثنا میں سات سالہ بچی سدرہ وہیں بھی جان دے بیٹھی جبکہ باقی 9افراد محمد بشارت، قیصر عباس، اسد محمود، مفیدہ شاہین، منزہ خاتون، عجب عباس، رابعہ، عقیلہ بی بی اور جاوید کو پہلے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارزٹر ہسپتال راولپنڈی اور پھر حالت زیادہ تشویشناک ہونے پر ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں پہنچادیا گیا جہاں وہ زیرِ علاج ہیں اہلِ خانہ کا قیاس ہے کہ کھانے میں کوئی زہریلا کیڑا گرنے سے یہ واقعہ رونما ہونے کے امکانات ہیں

Chak Bale Khan, Gujar Khan; A Child dies while eating poisonous food in Chak Baile Khan, while 9 other people were left unconscious and taken to hospital in Rawalpindi.

The incident happened at the residence of Khan Mohammad Malik in village Dhok Baba Sher Khan, Nogazi in Chak Bale Khan. The family prepared lunch and as they finished lunch, they started to feel ill.

Builders who were working in the house along with family members were taken to hospital in emergency, Seven year old Sidra died while nine others are in hospital.

According to information their may be something fallen in cooking pot which may have caused the food poisoning.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

برمنگھم میں چوہوں نے انت مچا دی برطانیہ کا بڑا شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا

Rubbish piled high around Birmingham is NOT due to strike - council leader

some image some image

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- برطانیہ کے شہر برمنگھم میں میں خاکروبوں کی طرف سے ہڑتال کے باعث سڑکوں پر جگہ جگہ کوڑےکے تھیلے نظر آنے لگے اور چوہوں سے شہری سخت پریشان ہوگئے - یاد رہے کہ تنخواہ کے اضافے کے مطالبہ پر خاکروبوں نے ہڑتال کی ہوئی ہے اب تک مطالبہ پورا نہیں ہو سکا-

خاکروبوں کی ہڑتال کی وجہ سے برمنگھم کے شہر میں ہر طرف کوڑے کے ڈھیر نظر آنے لگے اور چوہوں نے لوگوں کے گھروں میں بھی ڈھیرے جما لیے جس کی وجہ سے شہری سخت پریشان اور بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے-

سٹی کونسل کی طرف سے شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزدوروں کو ساتھ لے کر کوڑے کے تھیلے اٹھا کر ایک جگہ رکھ دیا مزدوروں میں ایک گروپ مسلمانوں کا بھی تھا جن کہا کہنا تھا کہ ہم کو یہ کام کرتے شرم نہیں ہو رہی اپنا گھر سمجھ کر صفائی کر رہے ہیں دوسری طرف شہریوں نے اس واقع کا ذمہ دار لیڈر آف کونسل کو قرار دیا

Birmingham; The rubbish strewn across Birmingham’s streets is NOT down to strikes – it’s some binmen not doing their jobs properly the rest of the day. That is the view of council leader John Clancy, who said that they have instructed managers to “get tough” to ensure that bins are being collected and emptied during the seven hours a day dustmen are on duty.

The Unite union has been operating a work to rule and overtime ban alongside the daily two-hour strikes since the start of July.

پوٹھوار ڈاٹ کوم میلہ وٹفورڈ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے

Cricket match tournament to be held at Pothwar.com mela

some image

وٹفورڈ، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم میلہ وٹفورڈ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں لوٹن الیون، چیشم الیون کے خلاف اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

میلے کی تقریبات کا آغاز صبح دس بجے بروز اتوار تیرہ اگست کو کیا جائے گا۔ میلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں خواتین کے لئے کپڑوں، عبایہ،حجاب، سکارف کے سٹالز اور بچوں کے لئے باونسی کاسل کے ساتھ ساتھ فوڈ سٹالز بھی موجود ہوں گے۔ یعنی ہر پہلو سے یہ ایک فیملی فن ڈے ہو گا۔

Watford; A Cricket match between Chesham and Luton team will be held at the Pothwar.com mela which will take place on 13th August at holleywell community centre , Chaffinch Lane, Watford WD18 9QD.

Any team wishing to participate at the mela please contact pothwar.com on 07763249391. Other events taking place at the mela are Naiza baazi, Volleyball, Cricket, Kabbadi, Stone lifting, Pothwari Sammi dance, Tittar, Bataira, Greyhound dogs, Aseel cockerel, Eagles along with dhol team performing.

The mela will start time is 10-5pm, host of food and cloth stalls available for Families, The mela is specially dedicated to families with children, bouncy castle along with children play centre.

پوٹھوار ڈاٹ کوم کی جانب سے اٹھارویں یوم تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں وٹفورڈ میں میلے کا انعقاد کیا جائے گا

Pothwar.com mela to be held in Watford on 13th August

some image

سلاو، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم اس سال اپنے اٹھارویں یوم تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں وٹفورڈ میں ایک میلے کا انعقاد کر رہی ہے۔یہ میلہ اتوار تیرہ اگست کو وٹفورڈ کے ہولی ویل کمیونٹی سنٹر میں ہو گا۔پوٹھوار ڈاٹ کو م کی ایگزیکٹو ٹیم کا کہنا ہے کہ وٹفورڈ میں ہونے والا یہ میلہ اس سال پوٹھواریوں کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا۔

میلے میں کسی بھی مقابلے میں حصہ لینے کے لئے ، یا اپنے کاروبار یا کمپنی کی پروموشن کا سٹال لگانے کے لئے رابطہ کریں۔ خواتین اگر اپنی کسی کاریگری، فوڈ یا کسی ہنر کا سٹال لگانا چاہیں تو پلیز رابطہ کریں۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

چوہدری نثار علی خان آج بروز جمعہ شام چار بجے روات کے قریب تین ارب روپے مالیت کے میگا پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آج بروز جمعہ شام چار بجے روات کے قریب تین ارب روپے مالیت کے میگا پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔روات چک بیلی خان کارپٹ روڈ کی تعمیر پر دو ارب 18کروڑ اور پچیس لاکھ جبکہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پر 65کروڑ 60لاکھ کی لاگت آئے گی ۔کارپٹ روڈ رواں برس ہی مکمل کر لی جائے گی ،چوہدری نثار علی خان اس موقع پر دیگر کئی منصوبو ں کے بھی اعلانات کریں گے جن کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈز مختص کر دئیے گئے ہیں۔جلسہ عام میں شرکت کے لیے تمام دیہات و قصبات سے ریلیاں نکالی جائیں گی ۔یوسی بھلاکھر ،گف ،غزن آباد،بشندوٹ،ساگری ،مغل،لوھدرہ ،بگا شیخاں ،تخت پڑی سے کارکنان جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچیں گے کلر سیدا ں سے بھی چیئر مین اور ارکان بلدیہ ریلیوں کی شکل میں روات کے لیے روانہ ہوں گے ۔

 

کلر سیداں پولیس نے آزاد کشمیر کی دو تیز رفتار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کر کے ان کی گاڑیاں تھانے میں بند کر دی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔کلر سیداں پولیس نے آزاد کشمیر کی دو تیز رفتار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کر کے ان کی گاڑیاں تھانے میں بند کر دی ہیں۔پہلے واقعہ میں پولیس نے شاہ باغ کے مقام پر مزدا منی ٹرک نمبری ایل ای ایس 2885 جسے محمد بشارت سکنہ کوٹلی آزاد کشمیر چلا رہا تھا ، انتہائی تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے رواں دواں تھا جس کو بڑی مشکل سے تعاقب کر کے روکا گیا۔اسی طرح ایک اور مزدا منی ٹرک جسے ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے چلا رہا تھا کو تعاقب کر کے روک لیا گیا اور پوچھنے پر ڈرائیور نے اپنا نام محمد سلیم سکنہ میرپور آزاد کشمیر بتایا ۔اگر انہیں بروقت نہ روکا جاتا تو خدشہ تھا کہ وہ روڈ پر کئی قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتے۔کلر سیداں پولیس نے دونوں گاڑیاں تھانے میں بند کر کے ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔

پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 2کے رہنما راجہ محمد نوید نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 2کے رہنما راجہ محمد نوید نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ این اے50کے لوگوں کا اعزاز ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیاد ت نے ان کے منتخب رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کے لیے کثرت رائے سے منتخب کرا کر کلر سیداں کہوٹہ کوٹلی ستیاں اور مری کے لوگوں کے سر فخر سے بلند کئیے ہیں۔شاہد خاقان عباسی کا وزیر اعظم منتخب ہونا ان کی اپنی قیادت سے کمٹمنٹ اور اعتماد کو ثابت کرتی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے ہمیشہ رواداری برداشت تحمل اور بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھایا ہے یہی وجہ ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے لوگ بھی شاہد خاقان عباسی کی شرافت امانت اور دیانت کے دل سے قائل ہیں۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ شاہد خاقان عباسی اپنی بے پناہ صلاحیتوں کی بدولت اپنی جماعت اور قائد کی توقعا ت پر پورا اتریں گے۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں ماضی کی نسبت زیادہ فعال، ایم ایس، ڈاکٹرز اور سٹاف کا رویہ مثالی ہے

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں ماضی کی نسبت زیادہ فعال، ایم ایس، ڈاکٹرز اور سٹاف کا رویہ مثالی ہے۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں ماضی کی نسبت بہت زیادہ فعال ہے اور یہاں پہلے سے کہیں بڑھ کر سہولیات موجود ہیں۔ ایک وقت تھا کہ پانی پینے کے لیے بھی میسر نہیں تھا۔ آج الحمدو للہ چار عدد الیکٹرک واٹر کولر نصب ہیں۔ مریضوں کی تشخیص کے لیے ایکسرے، ای سے جی، بلڈ اور یورن کے اکثریتی ٹیسٹ ہسپتال سے ہو رہے ہیں۔ ہسپتال کا اندر کا ماحول انتہائی صاف ستھرا ہے۔ آوٹ ڈور مریض تقریباََ روزانہ چار سے پانچ سو تک اپنا علاج کرانے آتے ہیں جن کو فری اور قیمتی ادویات دی جاتی ہیں۔ ہسپتال میں مریضوں کو داخل کر کے قیمتی ادویات سے فری علاج کیا جا رہا ہے۔ دو الگ سے مردانہ اور زنانہ وارڈز ہیں جن میں جنرل سرجن سپیشلسٹ ڈاکٹر سلیم شہزاد گوندل اور میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر میاں آصف مجتبیٰ مریضوں کو داخل کر کے علاج کرتے ہیں۔ پورے ہسپتال کی ترقی کا کریڈٹ چوہدری نثار علی خان، راجہ قمر السلام، حکومتِ پنجاب کے ساتھ ساتھ ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انور میر کی شب و روز محنت اور ہسپتال کی پوری فرض شناس ٹیم کو جاتا ہے۔ ہسپتال میں داخل مریض محمد حنیف کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔

خطیب پاکستان حضرت علامہ مولانا وقاص حبیب چشتی صاحب مورخہ4اگست کو جامع مسجد گلزار حبیب چوکپنڈوڑی (تحصیل کلر سیداں) میں نماز جمعہ کے موقع پر حضرت یوسف علیہ سلام پر بیان فرمائیں گے

some image

شاہ باغ کلر سیداں ۔یاسر ملک نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔۔شہباز خطابت ،واعظ شیریں لساں ،خطیب پاکستان حضرت علامہ مولانا وقاص حبیب چشتی صاحب مورخہ4اگست 2017بروز جمعہ کو جامع مسجد گلزار حبیب چوکپنڈوڑی (تحصیل کلر سیداں) میں نماز جمعہ کے موقع پر حضرت یوسف علیہ سلام پر بیان فرمائیں گے ۔تمام دوستوں کو بروقت شرکت کی دعوت دی جاتی ہے خطاب12:30بجے شروع ہو گا

وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی کو مبارک باد،خطہ پوٹھوار کے لئے بہت بڑا اعزاز

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔شرقی کلر سیداں کی چھ یونین کونسلوں کے سیاسی و سماجی شخصیات نے نو منتخب وزیر اعظم جناب شاہد خاقان عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارک باد دی ہے جن میں چےئرمین عزم نو ویلفےئر ٹرسٹ جاپان چوہدری غالب حسین،چوہدری سجاد حسین یو اے ای،جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کلر سیداں راجہ گلستان خان،چےئرمین یو سی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،چےئرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،چےئرمین یو سی کنوہا راجہ پرویز اختر قادری،چوہدری ذوالفقار گجر کنیڈا، چوہدری خادم حسین برطانیہ،سابق ناظم حاجی غلام ظہیر،وائس چےئرمین یو سی کنوہا چوہدری شاہد گجر،وائس چےئرمین یو سی منیاندہ توفیق تاج کیانی،وائس چےئرمین یو سی دوبیرن کلاں ٹھکیدار راجہ بشارت،جنرل کونسلر یو سی کنوہا چوہدری شفیق گجر،مسلم لیگی رہنما چوہدری وقاص گجر، چوہدری ابرار گجر،چوہدری ایاز گجر،سابق نائب ناظم داؤد اکبر راجہ،کسان کونسلر یو سی منیاندہ چوہدری شبیرچوہان،راجہ عاشق حسین یو اے ای،صدر مسلم لیگ ن یو سی کنوہا سید شہاب ثاقب پاشا،صوبیدا ر میجر محمد الیاس راجہ،ڈاکٹر ربنواز راجہ،وقار بھٹی،پرویز اختر بھٹی،ملک قمر سلیم نلہ مسلماناں،تنویر ناز بھٹی،ارشد محمود بھٹی،ماسٹر طارق منہاس،ماسٹر محمد رمضان منہاس،قیصر محمود منہاس،حافظ حسن فارق منہاس،محمد یاسین منہاس،بابو ظہور اختر ناز،محمد امین منہاس،ارمان امین منہاس،محمد ظہیر منہاس ڈھوک گلی والی،حاجی محمد سلیمان منہاس،محمد طارق منہاس، طالب حسین منہاس کنگر،ماسٹر راجہ خطاب،چوہدری وادی پکھڑال،ملک محمد اشفاق نمبل،چوہدری توقیر اسلم اور کثیر تعداد میں مسلم لیگی رہنما شامل ہیں ،انہوں کہا کہ ان کی وزارت عظمیٰ کے دوران انشااللہ ملک پاکستان اور خاص کر حلقہ این اے پچاس ترقی کی منازل طے کرے گا۔

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ شاہد خاقان عباسی کے وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر نلہ مسلماناں، پنڈبینسو اور گھوئی کے عمائدین کی مبارکباد۔ماسٹر نجابت علی راجہ، ڈاکٹر توقیر مقصود راجہ،راجہ طاہر مقصود یوکے، راجہ محمد زرین یوکے، ماسٹر ملک اشفاق، وائس چیئرمین راجہ محمد حنیف، راجہ محمد القاب، کونسلر نمبردار راجہ ابرار، بشیر کیانی، راجہ محمد نواز، ماسٹر اعتزاز اور دیگر نے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

نئی آبادی،لال پڑی جگیوٹ خالصہ کی سٹر ک کے لیے 15لاکھ روپے منظور

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے نمبر دار ملک قمر الزمان آف ہوتھلہ اور سابق کونسلر محمد رمضان نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ نئی آبادی،لال پڑی جگیوٹ خالصہ کی سٹر ک کے لیے 15لاکھ روپے منظور ہو گئے عنقریب کام شروع ہو جائے گا ،یوسی ہوتھلہ کے تقریباً تمام گاؤں کی گیس منظور ہو ئی ہیاور بہت سے علاقوں میں پائپ بھی پڑھ چکے ہیں یونین کونسل ہوتھلہ کرڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرانے پر قاہد محتر م جناب وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کا شکر یہ شکر یہ ادا کر تے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبر دار ملک قمر الزمان آف ہوتھلہ اور سابق کونسلر محمد رمضان نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا اانہوں نے کہا کہ قاہد محتر م جناب وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر پٹرولیم حلقہ این اے پچاس میں بے شمار تر قیاتی کام کر ائے تحصیل کہوٹہ اور کلر سیداں کی چھ یونین کونسلوں میں جہاں بھی نظر دوڑاہیں نظر شاہد عباسی کے کاموں پرہی پڑھتی ہے انہوں نے کہا جو اپنے آپ کو بڑھا مسلم لیگی کہلاتے ہیں ان کی کار کردگئی بھی عوام کے سامنے ہیں انشاء اللہ 2018میں حلقہ این اے پچاس سے شاہد خاقان عباسی ہی کامیاب ہونگئے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی طرف سے اور اپنے دیگر دوستوں سابق نائب ناظم راشد کیانی ، ٹھیکدار خورشید ، سید ذوالفقار شاہ ، حاجی ریاض ، عامر نگیال ایڈوکیٹ ، صوبیدار پر ویز ،حاجی نواز کونسلر ، جنرل کونسلر طلعت ، محمد اشرف نڑھ ، راجہ قدرت اللہ ،گل نواز ، راجہ مدثراور دیگر کی طرف سے قاہد محتر م جناب شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہر ایوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں ، کارکنوں اور ور کروں کا تہ دل سے شکر یہ, راجہ وحید احمد خان

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں ، کارکنوں اور ور کروں کا تہ دل سے شکر یہ ادا کر تا ہوں جنہوں نے میری ہر کال پر لبیک کہا کہ میں قاہد محتر م جناب عمران خان کے ان جان نثار سپاہیوں کا دل کی اتھا ہ گہرایوں سے مشکور ہو ں جنہوں نے نڑھ جلسے کے بعد اسلام آباد میں ہونے والے تاریخ ساز جلسے میں اس کو کامیاب بنانے میں اپنا اپنا کر دار ادا کیا ان خیالات کا اظہار پاکستا ن تحریک انصاف حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ وحید احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا میں کہوٹہ کے تاجروں کا بھی تہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے میری ریلی کا پر تباک استقبا ل کیا اب ان کو پنجاب فورڈ اتھارٹی اور دیگر سر کاری محکموں کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا پی ٹی آئی کو کہوٹہ میں مزید مضبوط و فعال کر نے کے پر انے کارکنوں ور کروں کا عزت و احترام دینا ہو گا اور نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو بھی اعلیٰ مقام دینا ہو گا ۔

کل مورخہ 3 اگست 2017 بروز جمرات یونین کونسل مواڑہ میں فری آئی کمیپ کا انعقاد

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کل مورخہ 3 اگست 2017 بروز جمرات یونین کونسل مواڑہ میں فری آئی کمیپ کا انعقاد۔جو زیر اہتمام آصف میڈیکل ہسپتال منعقد ہوا ۔جس میں مایہ ناز ڈاکٹر ز کی ٹیم مریضوں کا چیک اپ کیا۔یونین کونسل مواڑہ میں ڈاکٹر ز کی ٹیم صبح 9 بجے سے دن 1 بجے تک مریضوں کا مفت چیک کیاجس میں انہوں نے مریضوں کوچیک اپ کے بعد مفت ادویات،عنکیں بھی فرائم کیں ۔تحصیل کہوٹہ،یوسی مواڑہ کے معززین، چیک اپ کرانے والے مریضوں اور ان کے لواحقین نے منظمین کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مواڑہ میں آصف میڈیکل ہسپتال کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف آنکھوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئی۔کیمپ میں دور دارز سے مریضوں کی کیثر تعداد موجود تھی اور فری کیمپ کی سہولت سے مستفید ہوئے اس موقع آئی سپیشلٹ ڈاکٹر محمد آصف نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ہی انسانیت کی خدمت ہے اکثر آنکھوں کے مریضوں کو اپنی بیماری کا علم ہی نہیں ہوتا اس لئے ہم یہ کیمپ لگاتے ہیں تاکہ ایسے مریضوں کا آگاہی فراہم کریں ۔تاکہ مریض بروقت اپنا علاج کرائیں ۔اور آنکھوں کے امراض سے محفوظ رہیے۔کیمپ سے تین سو سے زاہد مریضوں کو مستفید ہونے کا موقع ملا ،کیمپ میں موجود کونسلر صوبعدار(ر) راجہ الطاف نے کہا اس طرح کیمپ لگانے سے مریضوں کو بہت سہولت ملی ہم ڈاکٹر ز کی ٹیم کا شکریہ اد ا کرتے ہیں جنہوں نے اس یوسی کے ان مریضوں کا مفت علاج کیا ۔

شاہد خاقان عباسی کے بطور وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے سے خطہ پوٹھوار اور خطہ کوہسار میں تر قیاتی کاموں کا ایک نیاء دور شروع ہو گا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ شاہد خاقان عباسی کے بطور وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے سے خطہ پوٹھوار اور خطہ کوہسار میں تر قیاتی کاموں کا ایک نیاء دور شروع ہو گا۔ شاہد خاقان عباسی نے 1988میں سیاست میں آئے اور اب تک سیاست کے میدان میں چھائے ہوئے ہیں۔ان کی صاف گوئی،سچی اور صاف ستھری سیاست کی وجہ سے حلقہ این اے پچاس کی عوام کو ان پر ہمیشہ فخر رہا ہے اورہمیشہ فخر رہے گا۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے رہنماوں راشد مبارک عباسی آف کیرل،راجہ وقاص مجیدآف گوہڑہ ،راجہ محمد ریاض آف کلانہ،راجہ تصدق آف سلطان خیل، راجہ سعید احمد آف سکوٹ، سید نذابت حسین شاہ آف ٹٹھی سیداں ، سید ذوالقر نین حسین آف پنیالی سیداں اور راجہ اظہار مجید آف گوہڑہ راجگان مسلم لیگ ن کے قاہد میاں محمد نواز شریف اور دیگر مسلم لیگی قیادت نے شاہد خاقان عباسی پر اپنے اعتماد کا اظہار کر حلقے کی عوام کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔منتخب وزیر اعظم شاہد خاقا ن عباسی نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کو فروغ دیا ہے ،وہ ناں کبھی کسی کے آگئے جھکے ناں کسی اپنے ووٹروں کا جذبات کو مجروح ہونے دیا آمریت کے دور میں انہوں نے پر ویز مشرف کے آگئے اپنے ہتھیار نہیں ڈالے اپنے اپنی اصولی سیاسی موقف پر ڈٹے رہے ہم اپنے عظیم قاہد منتخب وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کومشکل اور کہٹرے وقت میں میاں برادران اور پارٹی سے وفاء کی لاج نبھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔آمریت کے دور میں بھی انہوں نے جیل کاٹی مگر اپنے قاہد میاں محمد نواز شری سے بے وفائی نہیں کئی ۔شاہد خاقان عباسی نے ہمیشہ جرائت مندانہ سیاست کو فروغ دیا انہوں ناں کبھی ذاتی مفادت کی سیاست کی اور ناں ہی کوئی ذاتی فاہدہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی جرائت مندانہ سیاست کی وجہ سے حلقہ این اے پچاس کے تمام مسلم لیگی کارکنوں کے سر آج بھی فخر سے بلند ہیں تمام مسلم لیگی کارکن ان کی وفاداری پر زبر الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

some image some image

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

بلدیہ کی طرف سے باقاعدگی سے پانی جمع کرانے والوں کو توہین آمیز نوٹس

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ شیخ ارشد محمودساکن وارڈ نمبر11نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ بلدیہ کی طرف سے باقاعدگی سے پانی جمع کرانے والوں کو توہین آمیز نوٹس بلدیہ کے نااہل عملہ نے 02-08-17کو حاجی شیخ فضل حسین مکان نمبر36/11کے ایڈریس پر پانی کے بل کی عدم ادائیگی اور ناجائز کنکشن کا نوٹس دیا جس میں انتہائی توہین آمیز الفاظ شامل ہیں نااہل اور غیر ذمہ دار عملہ نے اپنا ریکارڈ بھی دیکھنا گوارا نہ کیا حاجی شیخ فضل حسین کے نام پر عرصہ دراز سے پانی کے منظور شدہ دو کنکشن ہیں جن کے بل بروقت جمع ہوتے ہیں اس کے باوجود توہین آمیز نوٹس بھیج کر غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا گیانوٹس میں گمراہ کن اور تضحیک آمیز الفاظ شامل ہیں جو کہ باقاعدگی کے ساتھ بل ادا کرنے والوں کے قطعاً شایان شان نہیں جو لوگ عرصہ دراز سے پانی کے بل کے نادہندہ ہیں انہیں عملہ کی مکمل آشیر باد حاصل ہے لہٰذا اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس دیتے وقت پہلے ریکارد چیک کیا جائے اس کے بعد بغیر کسی دباؤ کے الیکشن لیا جائے

مملکت خداداد کو کمزور کرنے والے خود نیست و نابود ہو جائینگے , ساجدمحمود بھٹی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ کارکن جماعتی وابستگی سے بالاترہو کر ملک و قوم کے لئے کام کریں ق لیگ ملکی و غیر ملکی چیلنجز کا سامنا کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے پاکستانی عوام سمجھ رہے ہیں کہ کون مخلوق خدا کے لئے کام کر رہے ہیں خادمین حرمین شریفین کاایرانی حجاج کے لئے دروازے کھولنا گروہ بندی اور فرقہ واریت کے دروازے بند کر نے کے احسن اقدام یہود و نصار اسلام کو کمزور کر نے کے لئے مسلمانوں کو اپاہج بنانے کی کوشش کر رہا ہے سیاسی جماعتیں علمائے اکرام و مفکرین اسلام برق رفتاری سے فرقہ واریت کا بیج بونے والوں کے عزائم کو ناکام بنائیں تاکہ پاکستان اسلام کا قلعہ بن سکے عوام دعا گو ہیں کہ نو منتخب وزیر اعظم مالک کا ئنات اپنے حفظ و امان میں رکھیں اور یہود و نصار، فرعونی و طاغوتی قوتوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو ں وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی ملک سے اقربا پروری ، کر پشن ، لاقانونیت پر قابو پا لیں تو ملک سے جلد نا انصافی بے روزگاری مہنگائی میں خاصی کمی آئے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما ساجدمحمود بھٹی ملکی و غیر ملکی صورتحال پر سینئر صحافیوں سے تبادلہ خیال کرتے ہو ئے کیا ساجد بھٹی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں امیدوار برائے وزیر اعظم پاکستان شیخ رشید احمد حمایت سے قبل پارٹی کو تحصیل و ضلع کی سطح پر اعتماد میں لینا اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم محمد علی جناح کی سیاسی بصیرت کی واحد ترجمان جماعت ہے ق لیگ کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی قابل اعتماد جماعت جس نے2000میں ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے غیر جانبدارانہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کراکے اقتدار عوام کے منتخب ناظمین ، نائب ناظمین ، اور کونسلروں کو جمہوریت کی بھاگ دوڑ کا محافظ بنایا ، اور وہی علاقوں کے غریب عوام نے ترقی کی حقیقی منازل طے کی عوام کے بنیادی مسائل ترجیح بنیادوں پران کی دہلیز پر حل کیے ساجد بھٹی نے مزید کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی تحصیل میں مسلم لیگ ن نے کوئی کارنامے نمایاں ترقیاتی کام نہیں کرایا جبکہ گوجرخان شہر میں 55کروڑ نوازشریف تفریحی پارک کی تعمیر ہونا پنجاب حکومت کا کارنامہ ہے چوہدری نثار علی خان چیک کرائیں 55کروڑ روپے کثیر الرقم سے ایسا پار ک تیار کر نا ملک و قوم کے ساتھ اتنی بڑی نا انصافی اور کرپشن ہے جس کی دریں مثالیں گوجرخان شہر میں موجود ہیں نومنتخب وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی اپنے عہدے کے مطابق اقرباء پروری ، کرپشن ، لا قانونیت کے خاتمے کیلئے مثبت حکمت عملی اپنائے تاکہ پاکستانی عوام خوشحال اور ملک مزید مضبوط و مستحکم بن سکے اور مملکت خداداد کو کمزور کرنے والے خود نیست و نابود ہو جائینگے

راجہ پرویز اشرف سابق وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہیں, افتخار وزیر

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ راجہ پرویز اشرف سابق وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہیں اور ان کی قیادت میں تحصیل گوجرخان اور سٹی کی قیادت مکمل طور پر متحد ہے اور آمدہ الیکشن میں راجہ پرویز اشرف گوجرخان سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی گوجرخان کے رہنماؤں افتخار وزیر، خواجہ امیرزمان، ملک آصف اکرام، چوہدری محمد یونس گجر نے راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کے بعد اپنے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آمدہ الیکشن کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا حلقہ پی پی فور میں ہونے والے الیکشن جس میں خرم پرویز اشرف حصہ لے رہے ہیں کی حکمت عملی پر غور کیا گیا

مسلم لیگی ورکر اپنے قائد کے ایک اشارے پر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں , خواجہ جہانگیر

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مسلم لیگ ن گوجرخان کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جہانگیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن گوجرخان کے ورکراپنے محبوب قائد،قائداعظم ثانی میاں محمد نوازشریف سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ لاہور بذریعہ جی ٹی روڈ جائیں اور گوجرخان میں ورکروں سے خطا ب کریں اور دل جیت لیں ہم اپنے محبوب قائد کا استقبال شایان شان طریقے سے کرکے ثابت کریں گے کہ گوجرخان میاں نوازشریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے ایک اور منتخب وزیراعظم کا ناکردہ گناہ کی پاداش میں ایک دفعہ پھر جمہوریت کا قتل کیا گیاجب کبھی بھی پاکستان سیاسی معاشی اور دفاعی طور پر مضبوطی کی راہ پرگامزن کیا گیا ان کیخلاف سازشیں شروع ہو گئیں سی پیک موٹر وے اور دیگر بڑے منصوبے میاں نوازشریف کے کارنامے ہیں میاں نوازشریف اب پہلے سے زیادہ مضبوط اورطاقتور لیڈر بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی ورکروں کے دلوں سے میاں نوازشریف کی محبت نکالی نہیں جا سکتی مسلم لیگی ورکر اپنے قائد کے ایک اشارے پر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں

Daultala and Jatli NEWS

دولتالہ اور جاتلیکی خبریں

تھانہ جاتلی کے علاقہ راماں میں فائرنگ سے دو نوجوان زخمی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی کے علاقہ راماں میں فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ایک کی حالت نازک وجہ عناد موبائل فون پر کالیں کر کے تنگ کرنا ایس ایچ اور تھانہ جاتلی سید ضمیر حیدر کو اطلاع ملتے ہی فوری طور پر بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گے اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیامقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ادیبہ بتول نے تھانہ جاتلی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات تقریبا1:30بجے میں اپنی فیملی کے ہمراہ صحن میں سو ررہی تھی اور صحن کی لائٹ آن تھی اتنے میں میری آنکھ کھلی تو دیکھا کہ ایک شخص میرے دیور نعیم کے کمرے کے باہر پسٹل اُٹھا کر کھڑا جب کہ تین نامعلوم افراد گھر کے باہر کھڑے تھے تو میں نے انہیں دیکھ کر شور کرنا شروع کر دیا تو میرے خاوند ندیم نے فوار اُٹھ کر اس شخص جس کا نام کاظم عُرف قاضی سکنہ راماں اسے پکڑنے کی کوشش کی تواس نے میرے خاوند ندیم پر پسٹل سے سیدھے فائر کر دیے جو کہ اس کے سر اور چھاتی پر لگے فائر کی آواز سن کر ہمارا ہمسائیہ وحید بھی آگیا تو ملزم نے اس پر بھی سیدھے فائر کیے جو کہ اس کے بازو پر لگے اور ملزم ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گے پولیس نے زیر دفعہ324ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے

آئیسکو سب ڈویژن کا عملہ اسٹاف کی کمی کے باوجود صارفین کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں عوامی سماجی حلقوں کا اظہار اطمینان سب ڈویژن میں عملی کی کمی کو بھی پورا کرنے کا مطالبہ

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ آئیسکو سب ڈویژن کا عملہ اسٹاف کی کمی کے باوجود صارفین کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں عوامی سماجی حلقوں کا اظہار اطمینان سب ڈویژن میں عملی کی کمی کو بھی پورا کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق 10000سے زاہد صارفین اور راماں ،سید اور ڈھوک نشان حیدر ان تین فیڈروں پر مشتمل آئیسکو سب ڈویژن جاتلی میں اسٹاف کی کمی کے باوجود یہاں کا عملہ صارفین کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں ایس ڈی او اور ان کا دیگر اسٹاف دن رات لوگوں کی بجلی کی فنی خرابی کو دور کر کے اس کی فوری بحالی کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے اسٹاف کی کمی کے باوجود لوگوں کی شکایت کے فوری ازالہ پر اظہار اطمینان کیا ہے انہوں نے محکمہ کے اعلی افسران سے دفتر ہذا میں اسٹاف کی کمی کو فوری پورا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے

Eastern Gujarkhan NEWS

شرقی گوجر خان کی خبریں

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنگا بنگیال کا میٹرک کا رزلٹ 94فی صدر ہا 16طلباء امتحان میں شامل ہوئے

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنگا بنگیال کا میٹرک کا رزلٹ 94فی صدر ہا 16طلباء امتحان میں شامل ہوئے 15کامیاب ہوئے اس شاندار کامیابی پر ہیڈ ماسٹر بوائز ہائی سکول چنگا بنگیال جاوید اقبال بھٹی و جملہ سٹاف کو پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ زاہد خورشید ایڈووکیٹ،راجہ اسد محمود ،چیئرمین راجہ شوکت علی وارثی،وائس چیئرمین راجہ انجم رشید وارثی،مسلم لیگ فرانس کے صدر راجہ علی اصغر،منیجر راجہ عبدالجبار بھٹی ،سابق ناظم راجہ جہانگیر بھٹی،ماسٹر جہانگیر اختر بھٹی،ٹیچر یونین کے رہنما راجہ ولایت حسین بھٹی،ملک عدالت حسین،ملک حاجی گلفراز ،ہیڈ ماسٹر جہانگیر افضل،صدر پریس کلب بیول شفیق الرحمن وارثی ،محمداکرام بٹ،راجہ محمود الحسن نے مبارکباد پیش کی ۔

کرپٹ حکمران اپنے دور اقتدار میں عوام کو کوئی ریلیف نہ دے سکے, چوہدری محمود

some image

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔ ۔ پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے نائب صدر چوہدری محمود نے کہا کہ کرپٹ حکمران اپنے دور اقتدار میں عوام کو کوئی ریلیف نہ دے سکے سوائے اپنی جائیدادیں بنانے کے علاوہ ملک کی بہتری اور خوشحالی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے جس کے باعث ن لیگی وزیر اعظم کو دنیا بھر کے سامنے رسوا ہونا پڑا اب ن لیگ کے دن گنے جاچکے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب پیپلزپارٹی ایک با ر پھر اقتدار میں آئے گئی اور ملکی ترقی کا پہیہ جو گزشتہ چار سال سے جا م ہے اُس کو بحال کرکے ترقی کے سفر کو جاری رکھی گئی ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ تحصیل گوجرخان میں بھی موجودہ نااہل لیگی قیادت کوئی بھی قابل ذکر ترقیاتی کام نہ کروا سکی صرف گلی ،نالی کی سیاست کی گئی جس کی وجہ سے آج تحصیل گوجرخا ن مسائل کا گڑھ بن چکی ہے اور عوام کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جبکہ موجودہ لیگی اراکین اسمبلی خود اقتدار کے مزلے لوٹنے میں مصروف ہیں اب آئندہ جنر ل الیکشن میں عوام ان کا بائیکاٹ کریں گئے اور پیپلزپارٹی کو بھاری اکثریت میں کامیاب کروائیں گئے۔

موہڑہ کینال چوک تا منجوٹھہ روڈ ٹو ٹ پھوٹ کا شکار، روڈکے اطراف میں نالیاں نہ ہونے کے باعث روڈ ٹوٹ رہی ہے

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ موہڑہ کینال چوک تا منجوٹھہ روڈ ٹو ٹ پھوٹ کا شکار، روڈکے اطراف میں نالیاں نہ ہونے کے باعث روڈ ٹوٹ رہی ہے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی روڈ کچھ عرصہ بعد ہی موہڑہ کینال اور موہڑہ گجراں کے مقام سے ٹوٹ چکی ہے اہلیان علاقہ کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔موہڑہ کنیال چوک تا منجوٹھہ روڈ جو کچھ عرصہ قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی گی تھی لیکن پانی کی نکاسی کے لیے روڈ کے اطراف میں نالیاں نہیں بنائی گی جس کے باعث اب روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہوگی ہے بالخصوص موہڑہ کینال اور موہڑہ گجراں کے مقام پر گھروں کے پانی سے روڈ ٹوٹ چکی ہے اگر متعلقہ حکام نے بروقت نوٹس نہ لیا تو روڈ جلد ہی مکمل ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوجائے گئی جس سے حکومت کا کروڑوں ر وپے کا نقصان ہوگا اور عوام بھی بہترین روڈ سے محروم ہوجائیں گئے جس سے اُن کی مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا۔

شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ مسلم لیگ ن بیول کے رہنما چوہدری ایاز اختر وارثی نے کہا شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ وہ پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال کرنے میں اپنا بھرپور رول ادا کریں گئے اور انشااللہ سازشی ٹولے کو سوائے شرمندگی اور رسوائی کچھ حاصل نہیں ہوگا مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمدنواز شریف کل بھی ہمارے دلوں کی دھڑکن تھے اور آئندہ بھی رہیں گئے اور ملکی ترقی میں رکاوٹیں حائل کرنے والے کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے ان کا مقدر صرف ذلت اور رسوائی ہے ۔

حبیب چوک براستہ بھاگسانہ تا موہڑہ بھٹیاں سڑک کی منظوری

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ سابق اُمیدوار برائے چیئرمین راجہ خضر قربان نے کہا ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے افتخاراحمدوارثی کی کاوشوں سے حبیب چوک براستہ بھاگسانہ تا موہڑہ بھٹیاں سڑک کی منظوری ہوئی جس کی تعمیر بھی ہوچکی ہے لیکن بھاگسانہ گاؤں کا 1800فٹ کا ٹکڑا ٹھیکیدار نے بنانے سے انکار کر دیا جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑئے گا حالانکہ سڑک کی منظوری بھاگسانہ سمیت ہوئی اور فنڈ بھی بھاگسانہ کے ریلیز ہوئے لیکن ٹھیکیدار کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بھاگسانہ کا ٹکڑا مکمل نہ ہوسکا میں ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے افتخارا حمدوارثی سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں بھاگسانہ سڑک کا ٹکڑا مرمت کرکے مشکور فرمائیں جس سے اہلیان علاقہ کی مشکلات کا ازالہ ہوگا۔

Rawat News

رواتکی خبریں

چےئرمین یونین کونسل بگا شیخاں چوہدری عامر جمشید سے گن پوائنٹ پر 75 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،پرائز بانڈ اور نقدی چھیننے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری اور مال مسروقہ برآمد نہ ہونا پولیس کا ناہلی کا منہ بولتا ثبوت

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔3 ماہ گزرنے کے باوجود چےئرمین یونین کونسل بگا شیخاں چوہدری عامر جمشید سے گن پوائنٹ پر 75 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،پرائز بانڈ اور نقدی چھیننے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری اور مال مسروقہ برآمد نہ ہونا پولیس کا ناہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،تھانہ اےئرپورٹ پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ڈاکوؤں کو گرفتار بھی کر لیا مگر کسی قسم کی برآمدگی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار چےئرمین یو سی تخت پڑی چوہدری خلیل احمد ،چےئرمین یو سی لوہدرہ نوید بھٹی ،چےئرمین یو سی بسالی چوہدری شفقت نے گزشتہ روز ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ اگر منتخب عوامی نمائندے چوروں ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں تو عام لوگوں کا کیا ہو گا واقعہ کے متعلق متعدد بار سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی کے نوٹس میں دیا گیا مگر اسکے باوجود پولیس کارکردگی صفر ہے اےئرپورٹ پولیس نے ڈیڈھ ماہ سے واردات میں ملوث دو ڈاکو گرفتار کر رکھے ہیں جبکہ مقامی ڈاکو سمیت دیگر تا حال فرار ہیں منتخب عوامی نمائندوں نے سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ واردات میں ملوث تمام ڈاکوؤں کو فوری گرفتار کر کے مال مسروقہ فوری برآمد کرایا جائے اور پولیس کی نااہلی کا فوری نوٹس لیا جائے ۔

مانکیالہ اسٹیشن تا ڈہکالہ روڈ کی تعمیر میں سست روی کی انتہا،

روات (چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔مانکیالہ اسٹیشن تا ڈہکالہ روڈ کی تعمیر میں سست روی کی انتہا، چودھری نثار علی خان نے ڈہکالہ کے عوام کے برسوں پرانے مطالبے پر مانکیالہ اسٹیشن تا ڈہکالہ روڈ کے منصوبے کا آغاز تو کروا دیا مگر تین ماہ گزر گئے ایک ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر بھاگ گیا اور دوسرا بھی لارا لپا پالیسی پر گامزن ہے۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

راولپنڈی پولیس کی گزشتہ ماہ منشیات فروشوں اور قمار بازوں کے خلاف بھر پور کارروائی

راولپنڈی ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب ) ۔۔۔راولپنڈی پولیس کی گزشتہ ماہ منشیات فروشوں اور قمار بازوں کے خلاف بھر پور کارروائی ۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران منشیات کے 443 مقدمات درج کر کے 447 ملزمان اور قمار بازی کے 17 مقدمات میں 97 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے 147 کلو 177 گرام چرس ، 3 کلو 515 گرام ہیروئن ، 01 کلو 200 گرام افیون اور 07 ہزار 883 لیٹر شراب برآمد کی گئی ۔جبکہ قمار بازوں سے 4 لاکھ 66 ہزار 120 روپے ، 62 موبائل فونز اور 04 موٹر سائیکل قبضہ میں لئے گئے ۔

اسلام آباد کے علاقے ترنول میں مکان کی چھت گرنے سے تین بجے جان بحق

اسلام آباد ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب ) ۔۔۔اسلام آباد کے علاقے ترنول میں مکان کی چھت گرنے سے تین بجے جان بحق ہوگئے ہیں،،بھٹہ مزدوروں نے اپنی مدد آپ بچوں کی لاشیں نکالیں۔اسلام اباد کے نواحی علاقے ترنول میں بے نظیر چوک کے قریب واقع کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین بچے جاں بحق ہوگئے،،مکان کی چھت موسلادھار بارش کے باعث گری،،مرنے والوں میں عثمان،،عبداللہ،،اور زڑگئے شامل ہیں،،بچوں کی عمریں دس ، سات اور چار برس کی ہیں، ریسکیو ٹیمیں موقع پر نہ پہنچ سکیں۔مرنے والے بچوں کا والد بھٹہ ملازم ہے۔

اسلام آباد پولیس،پاک رینجرز اور حساس اداروں کا سبزی منڈی اور شمش کالونی میں مشترکہ سرچ آپریشن

some image

اسلام آباد ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب ) ۔۔۔اسلام آباد پولیس،پاک رینجرز اور حساس اداروں کا سبزی منڈی اور شمش کالونی میں مشترکہ سرچ آپریشن ۔400 گھروں اور 600 افراد کو چیک کیا گیا۔9مشکوک گرفتار،بغیر کاغذات دو موٹر سائیکل تھانہ بند۔ ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کا کہنا ہے کے سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔

راولپنڈی ڈویژن میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 1826ایمرجنسی حادثات پیش آئے

راولپنڈی ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب ) ۔۔۔ راولپنڈی ڈویژن میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 1826ایمرجنسی حادثات پیش آئے۔666روڈ ٹریفک حادثات، 871میڈیکل ایمرجنسیز، 46 آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔ 62جرائم، 1پانی میں ڈوبنے اور 180متفرقہ واقعات بھی پیش آئے۔گزشتہ ایک ماہ میں ہونے والے ان واقعات میں 1835افراد زخمی ہوئے۔

Taxila News

ٹیکسلاکی خبریں

ہونہار طالبہ ماہین مسعود کا اعزاز

ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔ ہائی ٹیک کالج ٹیکسلا کی ہونہار طالبہ ماہین مسعود نے فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن اسلام آباد کے انٹر میڈیٹ پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 980نمبر حاصل کر کے کالج میں نمائیاں پوزیشن حاصل کی،آفیسر کالونی واہ کینٹ کی رہائشی ماہین مسعود ٹیکسلا کے معروف معالج ڈاکٹر مسعود احمد خان کی دختراور نامور ماہر تعلیم الزاویہ اکیڈمی گلبرگ کالونی واہ کینٹ کے منتظم اعلیٰ فیصل محمود خان کی بھتیجی ہیں،اپنی کامیابی پر ماہین مسعود کا کہنا تھا کہ انکی کامیابی والدین کی دعاوں اور اساتذہ کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے، ماہن مسعود ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں،جبکہ ایم بی بی ایس کے بعد متحرمہ گائنی میں سپیشلائزیشن کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں،

گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل ۔ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب

ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل ۔ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن 1.15پر وحدت کالونی ٹیکسلا کے رہائشی شیرین خان کا اس کی بیوی وجیہت بی بی کے ساتھ جھگڑا ہو ا اور طیش میں آ کر شیرین خان نے پستول سے فائر نگ شروع کر دی جس سے گولیاں وجیہت بی بی کے پیٹ اور بازوؤں میں لگی اور وہ شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر پی او ایف ہسپتال لے جایا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی ۔ وجیہت بی بی کی عمر چالیس سال تھی پولیس نے اپنی کاروائی مکمل کر کے لاش اس کے بیٹے اور بھائی کے سپرد کر دی ، جبکہ ملزم شیرین خان موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے

Mirpur News

میرپور کی خبریں

بھٹو کی پھانسی اور نواز شریفکو ناہل قرار دینابین الاقوامی سازش ہے, ممبر اسمبلی چوہدری مسعود خالد

some image

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ممبر اسمبلی چوہدری مسعود خالدنے کہا ہے کہ الحاق پاکستان کے فیصلے کی اپنے خون سے آبیاری کی ہے عمران خان ،آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے جو زبان کشمیریوں کے متعلق استعمال کی وہ قابل مزمت ہے سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں ہے سماعت کے بغیر کسی کو سزا اور جزا دینا سپریم کورٹ کا کام نہیں لاہور ہائی کورٹ نے حدیبیہ پیپر مل پر فیصلہ دیا کہ یہ ثابت نہیں لیکن سپریم کورٹ نے کہا کہ دوبارہ کیس کی سماعت کریں بھٹو کی پھانسی اور نواز شریفکو ناہل قرار دینابین الاقوامی سازش ہے سی پیک کسی کو ہضم نہیں ہو رہا فاروق حیدر اور وزیر اعلی گلگت بلتستان محب وطن لوگ ہیں میں اسمبلی کا ممبر ہوں میں خود کو پہلے پاکستانی بعد میں کشمیری سمجھتا ہوں کشمیر کا ایک حصہ آج بھی آزاد نہیں ہے جب وہ آزاد ہوں گے تو وہ اس بات کا فیصلہ کریں گے کشمیر کا کیا فیصلہ کرنا ہے ہم خانہ کعبہ کی طرف سجدہ کرتے ہیں تو بیچ میں پاکستان آتا ہے میرے والد بھی جنگ آزادی میں زخمی ہوئے تھے تمام سیاسی قائدین سے گزارش ہے کہ سیاست میں شائستگی کاظاہرہ کریں قائد اعظم کا فیصلہ تھا کہ اس ملک کا مستقبل جمہوریت اور پارلیمانی نظام سے وابسطہ ہے لوگ سیاست میں مقابلہ کرنا چاہیں تو الیکشن میں جا کر مقابلہ کریں اگر میں کوئی خرابی کرتا ہوں کرپشن کرتا ہوں یا خرد برد کرتا ہوں تو ڈڈیال کے لوگ میرا احتساب کریں ملک اور قومیں نہ ایک دن میں بنتی ہیں نہ ایک دن میں ترقی کرتی ہیں جن لوگوں نے مجھے ووٹ دی میں پہلے ان کے کام کروں گا ڈڈیال کی خستہ حالی کی زمہ دار پیپلز پارٹی حکومت ہے انہوں نے تمام اداروں کو تباہ کر دیا ہے میں نے40 ٹرانسفارمر لوگوں کو دیے بلا تخصیص لوگوں کو 5 سال میں 100 فیصد ٹرانسفارمر دوں گا اور محکمہ برقیات والو ں کو بھی ٹھیک کر دوں گا

some image

برقیات کے چند ملازمین خود ٹرانسفارمر جلاتے ہیں ایسے ملازمین بغیر پنشن کے گھر جائیں گے میں سڑکو ں کی بہتری تک چین سے نہیں بیٹھوں گا پیپلز پارٹی والے 2011سے لے کر 2016تک 10کروڑ روپے کا کوئی بھی منصوبہ ثابت کریں جو انہوں نے بنایا ہو بہت جلد پلاک سے چکسواری تک روڈ پر بھی کام شروع ہو جائے گا جو کرپشن کرے گا اسے الٹا لٹکاؤں گا جب میں بے بس ہو گیا کچھ نہیں کر سکا اس دن گھر آکر آپ سب کے سامنے استعفٰی دے دوں گا میں نے ایک سال میں ایک رات بھی سکون سے نیند نہیں کی میرے پاس زاتی گاڑی نہیں ہے میں اپنی جیب سے خرچ کر کے مظفرآباد اسلام آباد جا کر ڈڈیال کیلئے فنڈز لاتا ہوں دھانگلی سے پلاک ، پلاک سے چکسواری ، اسی مالی سال میں بھلوٹ سے سیاکھ 18 فٹ سڑک ،بن سیپلاں سے کٹھاڑ تک روڈ بھی اسی سال کام شروع ہو گا افسر شاہد اور اظہر صادق اپنا اپنا ریکارڈ لے آئیں میرے برابر بھی کام کروائے ہوں تو میں سیاست سے ریٹائرڈ ہو جاؤں گا میرا مرنا جینا میری زندگی میرے گھر والوں کیلئے نہیں ڈڈیال کے لوگوں کیلئے ہے لوگوں نے کہا کہ پٹھانوں کو نکال دو مگر میں نے کہا کہ برطانیہ میں 5 سال گزارنے کے بعد سٹے مل جاتی ہے تو ان پٹھانوں کو یہاں کئی کئی سو سال ہو گئے ہیں ان کو کیوں نکالا جائے اگر اقتدار سے جانے کے بعد میری ملکیت میں میرج ھال،600کنال اراضی ہو تو آپ کا ہاتھ میرا گریبان ہونا چاہیے میرے پاس ثبوت ہیں کہ کس نے کتنی زمین الاٹ کروائی ہے این جی او کے پیسوں سے پلازہ بنا کر اس میں اپنے سیاسی دفتر کھول لیے گئے ہیں یہ ڈڈیال شہر کے لوگوں کی جگہ ہے میں اس کو پلاٹ بنا کر تقسیم کروں گاصحافی حساب لے کر آئیں کہ آزاد کشمیر بھر میں کسی بھی ایم ایل اے نے مجھ سے زیادہ یا میرے برابر بھی اپنے حلقے میں پیسے لائے ہوں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا افسر شاہد جواب دیں کہ ان کے 5سالہ دور میں ایم ایل اے فنڈ کا اڑھائی کروڑ کہاں گئے ڈڈیال ترقی کے اعتبار سے میرپور سے آگے جائے گا نواز شریف نے اسلام گڑھ سے میرپور رابطہ پل کیلئے اپنے دستخط سے 2ارب 87کرجاری کر دیے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طارق فاروق ،چوہدری سعید اور راجہ فاروق حیدر میرے بھائی ہیں اپنے حلقے کے حقوق کیلئے ان سے سو بار ناراضگی ہو تو بھی ہم بھائیوں کی طرح ہیں اور ان سے میری کوئی ناراضگی نہیں ہو گی ۔

فاروق حیدر فوری طور پر پوری قوم سے معافی مانگے اور اپنے عہدے سے استعفی دے, پیپلز پارٹی تحصیل ڈڈیال کے اراکین

some image

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ پیپلز پارٹی تحصیل ڈڈیال کے اراکین لقمان انجم ایڈووکیٹ، تحصیل صدرنمبردار چوہدری الطاف ارشد،وقار احمد ایڈووکیٹ،ملک محمد خان، نوید اکرم ایڈووکیٹ اور دیگر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے بیان کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں دھاندلی کے پیدوار فاروق حیدر نے ایک کرپٹ بندے کیلئے اتنی بڑی بات کر دی ہے جس سے ریاست کے لوگوں کے دلوں میں ان کیلئے نفرت پیدا ہو گئی ہے اس نے وہ نقصان پہنچایا جس کا خمیازہ آنے والی نسلیں بھی بھگتیں گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے منشور کا بنیاد کشمیر کی آزادی ہے بھٹو نے کشمیر کی خاطر ہزار سال تک جنگ لڑنے کی بات کی مگر یہاں کرپٹ وزیر اعظم کشمیر کے سودے کی بات کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں سپریم کورٹ نے ایک کرپٹ وزیر اعظم نواز شریف کو ناہل کیا مگر فاروق حیدر شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں بہت آگے نکل گیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر وزیر اعظم کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال کرنے پر عمران خان کی مزمت کرتے ہیں وہ کون ہوتا ہے ہمارے وزیر اعظم کے خلاف گھٹیا الفاظ استعمال کرے آزاد کشمیر کے شہری فاروق حیدر کو جواب دینے کیلئے زندہ ہیں فاروق حیدر فوری طور پر استعفٰی دے اور گھر چلا جائے فاروق حیدر کا یہ کام نہیں بنتا کہ وہ کشمیریوں کے نام پر بلیک میلنگ کرتا پھرے اور پھر بعد میں روتا پھرے فاروق حیدر کے بیان سے دنیا بھر میں ہمارا تماشا بنا انڈیا نے اس کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے اصل ہیرو برہان وانی کی طرح شہادت دینے والے شہید ہیں نواز شریف ایک کرپٹ انسان ہے وہ کسی صورت ہمارا ہیرو نہیں ہو سکتا فاروق حیدر نے دنیا کہ مشہور کرپٹ نواز شریف کیلئے کشمیریوں کی سودہ بازی کرنے کی کوشش کی نواز شریف کے اثاثوں میں راتوں رات اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے فاروق حیدر فوری طور پر پوری قوم سے معافی مانگے اور اپنے عہدے سے استعفی دے۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

کپٹن ریٹائرڈ محمد رمضان 80برس کی عمر میں انتقال کر گئے نما ز جنازہ ڈھوک طوطہ مانکیالہ میں ادا کی گئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔مسلم لیگ ن کے معروف رہنما راجہ جاوید اشرف کے چچا کپٹن ریٹائرڈ محمد رمضان 80برس کی عمر میں انتقال کر گئے نما ز جنازہ ڈھوک طوطہ مانکیالہ میں ادا کی گئی جس میں چوہدری نثار علی خان کے معاونین خصوصی شیخ ساجد الرحمان،راجہ عبدالطیف،راجہ شہزاد یونس،عامر جمشید،دوست محمد مہمند ،شیخ عبدالقدوس،شیخ حسن ریاض،راجہ صفدر کیانی،راجہ محمد یونس ،عابد حسین زاہدی،چوہدری طارق تاج،چوہدری اخلاق حسین،راجہ فیصل منور،نور احمد ملک،نوید بھٹی،مسعود احمد بھٹی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ضلع کونسل کے سابق رکن ٹھیکیدار محمد اسلم بھٹی ،رکن بلدیہ عابد حسین زاہدی،سید سیماب حیدر شاہ،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،ملک نزاکت حسین اور احسان الحق قریشی نے سابق ٹاؤن ناظم مرزا عبدالحمید کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے چند سالہ سیاسی زندگی میں وہ ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں جنہیں تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔وہ شرافت کا معیار تھے انہوں نے اپنی جدو جہد کی بدولت نہ صرف کلر سیداں کو تحصیل کا درجہ دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا بلکہ کلر سیداں میں سوئی گیس کی فراہمی اور گرڈ سٹیشن کا قیام ان کے وہ کارنامے ہیں جنہیں لوگ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ادھر پریس کلب کلر سیداں کے عہدے داران چوہدری عامر کمبو ہ ،راجہ محمد سعید،جاوید چشتی،اکرام الحق قریشی،راجہ ناصر بشیر،شیخ شبیر ثانی،جاوید اقبال،لالہ محمد شبیر اور دیگر نے مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہا ر کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Picture of the Day