Our _Blog_

Our Daily News

Sunday 4th February 2018 ----- 17th Jamadi Ul Awwal 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

اونٹ میلے میں سید وقار حسین شاہ یو کے کے اونٹ نے ساڑھے ۳۲ من (۱۳۰۰ سو کلو گرام)وزن اٹھا کر میدان مار لیا

Camel lifts record 1300 kg weight at mela in Kallar Syedan

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔کالیاں سہلیاں سموٹ،بیاد سید نثار حسین شاہ ؒ کے سلسلے میں اونٹ میلے کا انعقاد سید وقار حسین شاہ یو کے،سید حسنین حسین شاہ،سید واصب حسین شاہ یو کے،سید آزاد حسین شاہ،سید اباب حسین شاہ،سید انتظار حسین شاہ،سید محمود حسین شاہ،چوہدری مظہر حسین ،بھٹی ساجد،سید ریاض حسین شاہ یو کے بیو ل کی جانب سے کیا گیا

جس میں مہمان خصوصی اور ریفری کے فرائض چوہدری ذوالفقار المعروف بھٹو سرکھی آزاد کشمیر یو کے،میاں محمد آصف ڈومیلی جہلم،مصری خان چکوال نے انجام دئیے، کسی زمانے میں خطہ پوٹھوار اور آزاد کشمیرمیں اونٹ بار برداری اور سواری کے لئے استعمال کئے جاتے تھے اب بھی پہاڑی علاقوں اور آزاد کشمیر میں اونٹ موجود ہیں،

ان اونٹوں کی قیمت لاکھوں میں ہے،جس طرح انسان ویٹ لیفٹنگ کرتے ہیں اسی طرح اونٹ بھی کئی من وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے،آج سید وقار حسین شاہ یو کے اونٹ نے ساڑھے ۳۲ من وزن اٹھا کر اول انعام حاصل کیا

اس شو کو دیکھنے کے لئے ڈیرہ اسمائیل خان،جہلم ،چکوال،آزاد کشمیر،تلہ گنگ،کہوٹہ ،کلر سیداں گوجرخان سے شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، نڑالی کے راجگان کی طرف سے خوبصورت اونٹ پیش کیا گیا،پوٹھوار ی ڈانڈوں کے ساتھ سمی بھی اس ایونٹ کا حصہ تھی۔

Kallar Syedan; Camel weight lifting contest was held at Biadh Syed Nisar Hussein Shah mela in kaaliyan Siyalian near Samot in Kallar Syedan, Camels from Pothwar region and Kashmir participated in the event.

The winning camel belonged to Syed Waqar Hussain Shah which picked up a record 1300kg weights and won the weightlifting competition, Camel loving fans from Pothwar region came out to watch the weight lifting.

The Camel weight lifting contest was refereed by Ch zulfiqar Bhutto Surakhi of AJK and UK, Mian M Asif of Domeli, Jhelum and Misri Khan of Jhelum.

The Camel weight lifting contest is traditional Pothwari game, In past when their were not machines or motors, Camels were used to carry heavy goods in Pothwari mountain regions.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

فنز بری مسجد لندن کے باہر مسلمانوں پر گاڑی چڑھانےوالے ڈیرن اوسبورن کو تینالیس سال کی سزا سنا دی گئی

Finsbury Park attacker Darren Osborne jailed for minimum of 43 years

some image

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----برطانیہ کے علاقے فنسبری مسجد کےقریب مسلمانوں کے مجمع پر جان بوجھ کر گاڑی چڑھانے والے اڑتالیس سالہ ڈیرن اوسبورن کو تینالیس سال اب جیل میں گزارنا ہوں گے گزشتہ سال جون میں پیش آنے والے اس واقعے میں مکرم نامی ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے

مقدمے کے دوران بتایا گیا کہ ڈیرن اسبورن انٹرنیٹ پر چلنے والے مسلم مخالف مہم سے متاثر ہوا - مرحوم مکرم کی فیملی آجبھی اس واقعے کی وجہ سے خوف و ہراس میں مبتلا ہے جاںبحق ہونے والے مکرم کی بیٹی کا کہنا ہے کے واقع گھر کے بلکل قریب ہوا تھا جب بھی اس جگہ سے گزر ہوتا ہے اور واقع کو یاد کر کے رات بھر نیند نہیں آتی اور میری والدہ حملے کے خوف کی وجہ سے گھرسے باہر نہیں جاتی - حملے میں زخمی ہونے والے چند افراد عمر بھر زخموں کے ساتھ زندہ رہیں گے-

Cardiff; Cardiff; A man who drove a van into a crowd of Muslims near a north London mosque has been sentenced to life in prison, with a minimum term of 43 years behind bars.

Darren Osborne, 48, was found guilty of murdering Makram Ali, 51, after deliberately ploughing into a crowd of people in Finsbury Park in June. Mrs Justice Cheema-Grubb told Osborne, from Cardiff: "This was a terrorist attack. You intended to kill."Mr Ali's family said they could not imagine the trauma he felt as he died.

Speaking outside court, his daughter, Ruzina Akhtar, said: "Our father, like the victims of most terrorism, was entirely innocent which makes his death in this violent way all the more hurtful." "He was such a peaceful and simple man, he had no bad thoughts for anyone," she added.

وٹفورڈ میں عید میلاد النبیﷺ کی تقریب کے مہمان خصوصی پنڈورہ ہردو کے حاجی محمد شریف ہوں گے

Al Haj M Sharif guest speaker at millad function in Watford

وٹفورڈ، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔ وٹفورڈ میں عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے مہمان خصوصی خلیفہ نیریاں شریف ہوں گے۔ اس کے علاوہ کئی ایک معروف نعت خوان تقریب میں نعت رسول مقبول پیش کریں گے۔ سید طاہر عباس شاہ بھی اس تقریب میں نعت پیش کریں گے۔

میلاد النبی ﷺ کی یہ تقریب شمالی وٹفورڈ کی جامعہ مسجد میں منعقد ہو گی۔ تقریب کے انتظامات موہڑہ حسنال، نلہ مسلماناں کے حاجی خالد پرویز نے کیے ہیں۔ حاجی خالد پرویز نے احباب سے تقریب میں شرکت کی اپیل کی ہے۔تقریب کا آغاز آج بروز اتوار بعد از نماز عصر کیا جائے گا۔

some image

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

کلر سیداں کی حدود میں دو عدد موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ،پولیس نے مقدمات درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں کی حدود میں دو عدد موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ،پولیس نے مقدمات درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔موٹر سائیکل چوری کی پہلی واردات چوآ خالصہ میں ہوئی جہاں طاہر محمود سکنہ چوآ خالصہ نے پولیس کو بیان دیا کہ محمد صارم طاہر میرا حقیقی بیٹا ہے جس نے اپنا ایک عدد موٹر سائیکل رکھا ہوا ہے۔میرا بیٹا یونیورسٹی جاتے ہوئے اپنا موٹر سائیکل چوآ خالصہ میں واقع ایک نجی بنک کے قریب ایک ہوٹل کے سامنے کھڑا کر کے گیا اور اس کی چابی ہوٹل مالک کے حوالے کر دی جسے اس کی غیر موجودگی میں نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے جبکہ دوسرے واقعہ میں واجد حسین بھٹی سکنہ کلریاں نے بتایا کہ وہ ملازمت کرتا ہے اور صبح سات بجے کے قریب اپنا موٹر سائیکل باربر کی دکان کے سامنے کھڑا کر کے کام پر چلا گیا۔ شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب واپس آیا تو موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہیں تھا۔

 

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کل 5فروری بروز سوموار سرصوبہ شاہ تا دانگلی ریلی صبح 9بجے سرصوبہ شاہ سے روانہ ہوگی

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کل 5فروری بروز سوموار سرصوبہ شاہ تا دانگلی اسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رب نواز منہاس کی زیر قیادت ایک ریلی کا انعقاد کیا گیاہے۔ریلی صبح 9بجے سرصوبہ شاہ سے روانہ ہوگی تمام معززین علاقہ کو بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

سرصوبہ شاہ تا سموٹ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارداٹ کوم )حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔سرصوبہ شاہ تا سموٹ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے۔یونین کونسل سموٹ یونین کونسل میناندہ یونین کونسل چوآخالصہ تین یونین کونسلوں کی لا وارث روڈ حلقہ این اے پچاس اور پی پی دو کے وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی اور معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب راجہ محمد علی کی راہ دیکھ رہی ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان اور معاون خصوصی وزیر اعلی کی جانب سے علاقہ میں ترقیاتی کا م کافی تیزی سے جاری ہے مگر علاقہ کی تین یونین کونسلوں پر مشتمل سب سے زیادہ استعمال ہونے والی روڈ کے لیے ایک روپے کا بھی فنڈ جاری نہیں ہوسکا،اہل علاقہ نے وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی اور معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب راجہ محمد علی سے اپیل کی ہے کہ اس روڈ کے لیے خصوصی فنڈ جاری کرکے اس مشکل سے نجات دلائی جائے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پنڈ بھینسو تا ممیام سڑک کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کر دئیے

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارداٹ کوم )حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پنڈ بھینسو تا ممیام سڑک کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کر دئیے جس سے دوبیرن کلاں ،پنڈ بھینسو ،نلہ مسلماناں ،کھڈ ،بناہل چوآ خالصہ ،سکرانہ اور دیگر ملحقہ علاقوں کی عوام بھر پور استفادہ حاصل کرے گی اس سڑک کی تعمیر سے اہل علاقہ کا دیرنیہ مطالبہ اور سفری مشکلات کا خاتمہ ہو گا کیونکہ اس سڑک کی تعمیر سے کئی گھنٹوں کاسفر منٹوں میں طے ہو سکے گا اس سڑک کی تعمیر کے فنڈز کی خبر سن کر اہل علاقہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اظہا ر تشکر پیش کیا کیونکہ یہ سڑک پہلے ایک خواب تھا جس کی تعبیر شاہد خاقان عباسی کی کاوش سے سڑک کو تعمیر حاصل مل جائیگا جنھوں علاقہ کی عوام کے لیے معیاری سڑک کی تعمیر کے فنڈز جاری کیے

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

کبھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی, چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کا پریس کانفرنس سے خطاب

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کبھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی بلکہ عوامی حقوق کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ۔ آڑی سیداں سے کہوٹہ اور آڑی سیداں سیددکھالی روڈ جو بلتر تیب 18کروڑ اور34کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ سے تعمیر ہوئی مگر ان میں ناقص میڑیل استعمال ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ ہونے اور حد درجے تک کرپشن کر نے پرانٹی کریشن کے علاوہ بھی اور محکموں میں جاہیں گے یہ عوام کا پیسہ ہے اور اس میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کروں۔ ضلع کوہسار کی مخالف نہیں کر تا مگر ہیڈ کواٹر کے حوالے سے ہمارے ساتھ ساتھ عوامی مشاورت کو بھی مد نظر رکھا جائے اس عوامی فیصلے کو مد نظر رکھ کر ہی کوئی فیصلہ کیا جائے ۔یوسی ہوتھلہ میں ترقیاتی کام کر انے پر وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اورایم پی اے راجہ محمد علی کا شکر یہ ادا کر تا ہوں ان خیالات کا اظہار چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی نے پریس کانفرنس کل پانچ فروری کشمیر ڈے ہے اس موقع پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہو گا انہوں نے کہا میر اتعلق مسلم لیگ کے ساتھ ہے اور ہمارے حلقے سے منتخب ایم ایناے جو اس وقت ملک کے وزیر اعظم ہیں محترم شاہد خاقان عباسی ،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ محمد علی اور لیڈز ایم پی اے محترمہ ثوبیہ انور ستی کا یوسی ہوتھلہ میں ترقیاتی کام کر انے پر شکریہ ادا کر تا ہوں

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی علاقے بھر کی عوام کے کام کرائے مگر اپنے گھر کو جانے والا راستہ ابھی کچا ہے اس لیے جو مجھ پر من گھڑت الزمات لگاتے ہیں ان کی تردید کر تا ہوں انہوں نے کہا جو ذاتی مفاد کی سیاست کرتے ہیں عوام علاقہ کوان کا بھی پتہ ہے عوام کو پتہ ہے کون سیاسی شخصیات سے پر چی لے کر ٹھیکے لیتا ہے ،کون سر کاری رہائش گاہ استعما ل کر کے ہاوس رینٹ لیتا ہے کون اپنے عزیزوں کی ٹرانسفر کرنے کے لیے سفارشیں کراتا ہے اور کون نوکریاں حاصل کر نے کے لیے سرکاری دفاتر میں سارا سارا دن بیٹھے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ آڑی سیداں روڈ اور آڑی سیداں تا دکھالی براستہ بھون جو بلترتیب 34کروڑ اور 17کروڑ56لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ سے تعمیر ہوئی مگر اس میں ناقص میٹریل استعمال ہوا اور اس میں کریشن بھی کی گئی ہے اس حوالے سے میں انٹی کریشن کے علاوہ بھی اور محکموں میں جاہیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع کوہسار کی مخالفت نہیں کر تا مگر عوامی مشاورت بہت ضروری ہے ضلع کے حوالے سے عوام کے ساتھ مشاورت کی جائے اکثریت رائے جو بھی فیصلہ کر یں قیادت اس کو قبول کر ے اس موقع پر صوبیدار پرویز نے کہا کہ مسلم لیگ نے زمہ دار اپنے کارکنوں کو اچھی طرع پہچانیںآج وہ نئے نئے افراد کو ساتھ لے کر چلتے ہیں جن کے پاس ناں تو کوئی ووٹ ناں ہی ان کو اچھی طرع کو ئی جانتا ہے الیکشن میں ان کو بھی پتہ چل جائے گا کہ ووٹ بینک کس کے پاس ہے ۔

some image

یوسی دکھالی کے گاوں کلاہنہ میں سوئی گیس سروے کا اعلان کر نے پر وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کا شکریہ

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ فیصل محمود جنرل کونسلر یوسی دکھالی نے اپنے ایک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوسی دکھالی کے گاوں میں کلاہنہ میں سوئی گیس سروے کا اعلان کر نے پر وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کا شکریہ ادا کر تا ہوں میں یوسی دکھالی کی وارڈ4کی غیور عوام کا شکریہ ادا کر تا ہوں جہنوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا انشاء اللہ اپنے علاقے کی عوام کا مایوس نہیں کروں گا جو زمہ دار ی اہل علاقہ نے میر ئے کندھوں پر ڈالی ہے انشاء اللہ احسن طریقے سے پوری کر نے کی کوشش کروں گا ان خیالات کا اظہار یونین کونسل دکھالی کی وارڈ نمبر4کے جنرل کونسلر معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فیصل محمود نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن2015 عوام علاقہ نے سیاسی شعور کی بیداری کاثبوت دیا ہے ۔ خدمت کے لیے کسی عہدہ کا ہونا ضرورت نہیں عوام علاقہ کی خدمت پہلے بھی کرتے رہے اور اب بھی اسی جوش و جذبہ سے کروں گا ۔ ،عوامی فلاح و بہبوداور علاقے میں تعمیر ترقی میرامشن ہے انہون نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد حق و سچ کی آواز بلند کرنا ہے اور عوامی فلاح میرامشن ہے۔ میرا ماضی بے داغ ہے ،کبھی کسی کو دھوکہ نہیں دیا، شرافت کی سیاست کا فروغ میرا ایجنڈا ہے ۔انشاء اللہ اپنی وارڈ نمبر4کی غیور عوا م کے کندھے سے کندھا ملا کر چلوں گا۔

موجوہ حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے, صف شفیق ستی رہنماء پی پی پی امیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ این اے پچاس

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ آصف شفیق ستی رہنماء پی پی پی امیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ این اے پچاس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجوہ حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کریں آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہو گا بھٹو خاندان کی پاکستان اور جمہوریت کے فروغ کے لئے قربانیاں تا حشر یاد رکھی جائیں گی پی پی کو ختم کرنے والے خود ختم ہو گے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے انہوں کہا کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کی قربانی دے کر پاکستان میں جمہوریت کے پودے کی آبیاری کی یہی وجہ ہے کہ پی پی آ ج بھی ہمارے دلوں میں زندہ و جاوید ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت آصف شفیق ستی رہنماء پی پی پی امیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ این اے پچاس نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دی اور اسی جستجو میں وہ شہید ہوگئی پیپلزپارٹی کی جمہوریت کی خاطر بے شمار قربانیوں کے باعث آج ملک میں جمہوریت کا نظام قائم ہے جس کے باعث امن وامان کی صورت حال برقرار ہے یہ صرف اور صرف پیپلزپارٹی کی بدولت ہوا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا پیپلزپارٹی ملک کے وقار کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی کے لیے دریغ نہیں کرئے گئی۔ انہوں کہا ہے کہ موجوہ حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے پیپلز پارٹی کے تمام کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کریں آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہو گا ۔

وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے ساعی جانے والے راستے میں موجود برساتی نالے پر موجود پلی کو ٹھیک کر نے کی یقین دھانی کرائی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے ساعی جانے والے راستے میں موجود برساتی نالے پر موجود پلی کو ٹھیک کر نے کی یقین دھانی کرائی ۔پٹواری لالہ صابر حسین ، راجہ ابرار ، حاجی ساجد اور دیگر اہل علاقہ کا حافظ عثمان عباسی کا شکر یہ ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، مسلم لیگی کارکن راشد مبارک عباسی ، وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی، جنرل کونسلر یوسی دکھالی راجہ فیصل محمود آکلاہنہ ، جنر ل کونسلر یوسی دکھالی راجہ جلیل آف لونہ ،سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت حسین شاہ آف ٹٹھی سیداں ، عمران عباسی ،راجہ اظہار مجید المعروف راجہ زاری ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کے ہمراہ یوسی مواڑہ کے گاوں ساعی گے اس موقع پر علاقے معروف سماجی شخصیت پٹواری لالہ صابر حسین نے ان کو اپنے گاوں ساعی جانے والے راستے میں برساتی نالے پر موجود پلی کی ٹوٹ پھوٹ کے بارے میں بتا یا اور کہاکہ اس کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھتا ہے جس پر حافظ عثمان عباسی نے ان کو پلی ٹھیک کر انے کی یقین دھانی کرائی ۔

some image

شاہ جی بیٹری شاپ چوری کیس کے ملزمان کوبے گناہ قرار دے دیا گیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ شاہ جی بیٹری شاپ چوری کیس کے ملزمان کوبے گناہ کر دیا گیا۔گذشتہ دنوں سول ہسپتال کہوٹہ کے قریب شاہ جی بیٹری شاپ کیس میں شک کی بنیاد پر دھنیال جبار ولد عبدل جبار اور شہر یار جبار ولد عبدل جبار کو پولیس تھانہ کہوٹہ نے گرفتار کیا تھا اورمقدمہ کی مکمل تفیش کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو بے گناہ قرار دیا علاقہ مجسٹریٹ نے پولیس کی تفیش سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو ڈسچارج کردیا۔دھینال جبار اور شہر یار جبار کا یہ موقف ہے کہ انکی ٹائر شاپ پر بھی دو مرتبہ چوری کی واردت ہو چکی ہے مقدمہ کا اندراج تھانہ کہوٹہ میں کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم شریف شہری ہیں اور کسی جرم کے بارے میں سوچ بھی سکتے ۔ہمارا ماضی بے داغ ہے ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

محکمہ تعلیم ضلع راولپنڈی کا فروری میں سالانہ امتحان لینے کا فیصلہ طلبہ و اساتذہ پریشان

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔محکمہ تعلیم ضلع راولپنڈی کا فروری میں سالانہ امتحان لینے کا فیصلہ طلبہ و اساتذہ پریشان والدین اور پنجاب ٹیچرز یونین کا شدید ردعمل محکمہ تعلیم کی طرف سے نیا تعلیمی سال یکم مارچ سے شروع کرنے کے اچانک اعلان سے محکمہ تعلیم ضلع راولپنڈی بوکھلا ٹٗ کا شکار آدھے ضلع میں فروری میں سالانہ امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئیں جبکہ باقی تحصیلوں میں مارچ میں سالا نہ امتحا ن لینے کا فیصلہ کیا گیا اس طرح ایک ہی ضلع میں دوہرا معیار قائم کر دیا گیا اساتذہ کا کہنا ہے کہ ابھی نصاب ہی مکمل نہیں ہوا تھا کہ اچانک سالانہ امتحان کا اعلان کر دینا طلبہ کے سا تھ سراسر زیادتی ہے پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے صدر راجہ شاہد مبارک ڈویژنل سنیرٗ ناٗب صدر ساجد عباسی راولپنڈی سٹی کے صدر عظمت عباسی نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ایک ہی ضلع میں امتحان کا الگ الگ شیڈول جاری کرنا محکمہ تعلیم کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے انھوں نے محکمہ تعلیم کا تعلیمی سال مارچ سے شروع کرنے کے اچانک فیصلہ پر شدید رد عمل کا اظہا ر کرتے ہوےٗ کہا کہ ابھی نصاب ہی مکمل نہیں ہوا تھا کہ امتحان کا اعلان کر دیا گیا مارچ میں میٹرک کا سالانہ امتحان کی وجہ سے اساتذہ امتحانی ڈیوٹی پر ہوں گے جبکہ امتحان کی وجہ سے کلاس روم بھی خالی نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ ڈرا نٗگ روم میں بیٹھ کر کے گےٗ فیصلہ سے مسا ئل پیدا ہوتے ہیں اور اس طرح کے فیصلوں سے ہمیشہ نقصان ہوا ہے پنجاب ٹیچرز یونین کے ر ہنماوٗں نے سالانہ امتحان مارچ میں ہی منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ اس بدنظمی اور بے چینی کا خاتمہ ہو سکے

پاکستان تحریک انصاف آئین جمہوریت اور عوام کے حقوق کا ضامن ہے, جا وید اقبا ل ستی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ حلقہ این اے پچا س کی معروف سیا سی و سما جی شخصیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء جا وید اقبا ل ستی نے کہا ہے ک پاکستان تحریک انصاف آئین جمہوریت اور عوام کے حقوق کا ضامن ہے پی پی پی اور ن لیگ کے کے گٹھ جوڑ اور مک مکا ہیں ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے دونون جماعتیں احتساب کے خوف سے اپنے اپنے ساتھیوں کو بچانے میں مصروف عمل ہیں اسی لئے نیشنل ایکشن پلان میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں حکومت عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولت فراہم کر نے کے بجائے سارا زور میٹرو بسوں اور اورنج لائن ٹرین منصوبے پر لگارہی ہے تحریک انصاف ملک کو لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لے گئی اپنے بیاں میں جاوید ستی مزید نے کہا کہ حکمران پاک چین راہداری منصوبے میں کرپشن اور لوٹ مار کر کے اپنی جیبیں بھر رہے ہیں اس منصوبے پر کے پی کے حکموت کا تحفظات ہیں جسے دور کر نا ہوگا انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آئین جمہوریت اور عوام کے حقوق کا ضامن ہے پی پی پی اور ن لیگ کے کے گٹھ جوڑ اور مک مکا ہیں ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے دونون جماعتیں احتساب کے خوف سے اپنے اپنے ساتھیوں کو بچانے میں مصروف عمل ہیں اسی لئے نیشنل ایکشن پلان میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں حکومت عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولت فراہم کر نے کے بجائے سارا زور میٹرو بسون اور اورنج لائن ٹرین منصوبے پر لگارہی ہے تحریک انصاف ملک کو لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لے گئی

شہید ذولفقار علی بھٹو پاکستان کی امن و سلا متی ہی تھے, پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی ون کے رہنما ء را جہ احسان ستی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی ون کے رہنما ء را جہ احسان ستی نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ نے کہا ہے کہ شہید ذولفقار علی بھٹو پاکستان کی امن و سلا متی ہی تھے جنہوں نے وطن عزیز کو ایٹم بم کا تحفہ دیکر محب وطن اور نڈر قائد ہو نے ثبو ت دیا پیپلز پا رٹی کے جیا لے اسی اقدا م پر اپنے قا ئد کے مشن کی تکمی کے لیے آج بھی کو شا ن ہیں ذاتی مفا دا ت کی خا طر پا رٹیا ں بد لنے والے قوم اور ملک کے خیر خواہ نہین ہو سکتے . انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر پی پی ون کے پی پی پی کے کا رکنا ن کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے مز ید کہا کہ کرپشن کے خلاف کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے پاکستان کو ایٹم بم اور جمہوریت کے فروغ کا تحفہ دینے والی پارٹی پی پی پی کو ختم کرنے کی ناکام سازش کی جا رہی ہے . ماضی میں بھی ہماری جماعت کے خلاف مخالف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس طرح ہوتا رہا ہے مگر پی پی پی کو عوام کے دلوں سے محو نہیں کیا جا سکا . انہوں نے کہا کہ کرپشن صرف سندھ کا مسئلہ نہیں بلکہ پنجاب سمیت پورے ملک میں کرپشن کی وجہ سے ملک کی تعمیر و ترقی کا عمل انتہائی سست رفتار ہے . انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں فرشتے نہیں بیٹھے کہ پنجاب کو خاص طور پر کرپشن کے خلاف کاروائی میں مستثنی رکھا جا رہا ہے عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی کارکردگی مسلم لیگ ن سے بہت بہتر تھی اور ہماری جماعت بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں تنظیم نو کے نتیجے میں عام الیکشن میں واضح اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آ کرعوام کیلئے روٹی ، کپڑا اور مکان کے اپنے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

تحریک ضلع بناؤ کو عوامی آگاہی مہم کے ذریعہ بھرپور طریقہ سے چلایا جائے گا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پوٹھوہار پریس کلب کا اہم اجلاس زیر صدارت عامروزیر ملک منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو احمد نواز کھوکھر، صدر عامروزیر اور جنرل سیکرٹری ملک جاوید اقبال نے کہا کہ ضلع بناؤ کے حوالہ سے پوٹھوہار پریس کلب کے پلیٹ فارم پر تمام تنظیموں کا یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو کر مشترکہ لائحہ عمل طے کر کے ایکشن کمیٹی کے زیر نگرانی تحریک ضلع بناؤ کو عوامی آگاہی مہم کے ذریعہ بھرپور طریقہ سے چلایا جائے گا ایکشن کمیٹی کی تشکیل میں پوٹھوہار پریس کلب کا کردار پوری تحصیل کی آواز ہے اس موقع پر ضلع بناؤ ایکشن کمیٹی کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ضلع بناؤ ایکشن کمیٹی کے صدر ،سابق بارصدر مرزاعمر اسداللہ ایڈووکیٹ ہونگے کمیٹی کے ممبران میں اورنگزیب انور مغل ایڈووکیٹ، راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ، گل اخلاق تھتھال، حیدر عباس ، حاجی چوہدری محمد اقبال، الحاج شہادت حسین بٹ، مرزا عبدالرحمن، محسن صغیر بھٹی،شہزادہ خان، راجہ یاسر کرسال، غلام قمر، خان لیاقت علی خان، شہزادہ ارباب، عامرقریشی، راجہ ضیاء الحق، راجہ اقبال ،راجہ عمران کامی، خاقان بابر کیانی، راجہ عمیر خان، مرزاطارق،چوہدری خوشحال ،اصغرقریشی،حاجی رمضان چشتی، منیر احمد ملہوترہ، خالد مبین، سید ندیم بخاری،شیخ نعیم، مرزا منور حسین، محمدشکیل، شیخ احتشام، ملک طیب، حاجی ملک محبوب شامل ہیں

some image

پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ رات بھر منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی گئی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ کی سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم جاری گزشتہ رات ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ سب انسپکٹر نذیر پنجوتھہ اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ منشیات فروشوں کے اڈوں پر چھاپے مار کر زاہد اقبال سے بیس لیٹر شراب عمران شہزاد سے شراب سے بھرا توڑا اور لال جمال سے سوا کلو چرس برآمد کر لی جبکہ عبداللہ خان سے تیس بور پسٹل محمد سلیمان سے تیس بور پسٹل برآمد کر کے منشیات ایکٹ اور اسلحہ کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ رات بھر منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی گئی

گوجرخان نواحی قصبہ جنڈگجراں میں دو افراد نے گھر سے بلا کر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان نواحی قصبہ جنڈگجراں میں دو افراد نے گھر سے بلا کر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا محمد انور سکنہ جنڈ گجراں نے تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کر ائی کہ گزشتہ روزگھر میں موجود تھا کہ دروازہ پر دستک ہوئی دیکھنے کیلئے گیٹ پر گیا تو دونامعلوم اشخاص کھڑے تھے انہوں نے کہا کہ آپ کی مارکیٹ کی دوکان خالی ہے میں نے کہا کہ کوئی دوکان خالی نہیں اسی اثناء میں ایک شخص نے آتشیں اسلحہ سے مجھ پر فائرنگ کر دی جس سے زخمی ہوگیا دونوں افراد موٹرسائیکل پر سوار ہو کر فرار ہوگئے پولیس تھانہ گوجرخان نے 324/34ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے

حکومت پنجاب فوری طور پر تحصیل گوجرخان کو ضلع بنانے کا اعلان کرے,مرکزی انجمن تاجران گوجرخان

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کے بانی وصدرچیئرمین امن کمیٹی گوجرخان حاجی چوہدری محمد اقبال سیکرٹری جنرل راجہ محسن علی صغیر بھٹی ایڈووکیٹ چیئرمین راجہ افتخار حسین کیانی حاجی شیخ محمد الطاف الحاج شہادت حسین بٹ غلام قمر حاجی شیخ محمد نعیم شیخ عبدالقدوس حاجی ملک محبوب حسین راجہ محمد سرفراز غالب حسین محمد شاہد قریشی محمد وحیدقریشی محمد خالد خلجی چوہدری محمد نوید چوہدری محمد رفیق سید زوار کاظم علی نقوی سید اسجد شہزاد کاظمی سید اکبر علی شاہ خان شہزادہ خان سید مقدر علی کاظمی خواجہ عبدالقیوم ملک شمس اورنگزیب بٹ بابر خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پوٹھوہار پریس کلب کی طرف سے گوجرخان کو ضلع بناؤ کی عظیم الشان تحریک کا علم بلند کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں انہوں نے کہا کہ گوجرخان کی تاجر برادری حکومت کو کروڑوں روپے ٹیکس دے رہی ہے اس دھرتی سے تیل اورگیس کی مد میں بھی کروڑوں روپے کی آمدن ہے گوجرخان کی عوام نے سر پر کفن باند ھ کر اپنا یہ حق لینے کا پختہ ارادہ کر لیا ہے حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر گوجرخان کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کرے ورنہ تمام حالات کی ذمہ داری حکومت پنجاب پر ہوگی حکومت فوری طور پر گوجرخان کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کرے ادھر مولانا ریاض عثمانی امیر جے یو آئی گوجرخان اور خالد مبین ناظم اطلاعات جے یو آئی نے بھی گوجرخان ضلع بناؤ تحریک کی مکمل حمایت کی ہے انہوں نے کہا کہ آبادی اور رقبے کے لحاظ سے بڑی تحصیل کو نظر انداز کر کے دیگر چھوٹے علاقوں کو ضلع بنانے سے علاقے میں محرومی کا تاثر پیدا ہوگا حکومت پنجاب فوری طور پر تحصیل گوجرخان کو ضلع بنانے کا اعلان کرے

some image

تھانہ جاتلی کے علاقہ ماچھیہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی کے علاقہ ماچھیہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات موٹر سائیکل چھینے والے دو ڈاکوں کو اہل علاقہ کے لوگوں نے رنگے ہاتھوں پکڑکرخوب درگت بنانے کے بعد تھانہ جاتلی پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ انکا تیسرا ساتھی ا فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے وسیع پیمانے پر تفتیش کاآغاز کر دیا سنسنی خیزانکشافات کی توقع تفصیلات کے مطابق ذرغام کاظمی نے تھانہ جاتلی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں پڑھائی کے سلسلے میں شام تقریبا3بجے کے قریب گاؤں ماچھیہ کی طرف جارہا تھا ماچھیہ کس کے قریب پہنچا تو وہاں پر پہلے سے موجود تین نقاب پوش ڈاکوں نے مجھے روک کر مجھ سے موٹر سائیکل چھین لیا اور فرار ہو گے میں نے فوری طور پرگھر اطلاع کی اتنے میں اہل علاقہ کے لوگ جمع ہوگے اور انہوں نے ڈاکوں کو گھیر لیا جن میں سے ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا دیگر دو ڈاکوں کو پکڑ کر تھانہ جاتلی پولیس کے حوالے کر دیا

some image

پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے , تحریک منہاج القرآن اسلام پورہ جبر کے رہنماء شیخ عبدالقدوس

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے ) ۔۔۔۔تحریک منہاج القرآن اسلام پورہ جبر کے رہنماء شیخ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے آزادی کشمیر کی تحریک کو جارحیت سے کمزور نہیں کیا جا سکتا کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم پر اقوام متحد ہ کی پرسرار خاموشی باعث حیرت ہے انہوں نے کہا کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں بھارت کی جارحیت آزادی کی آواز کو دبا نہیں سکتی پاکستانی قوم کل پانچ فروری کو یوم یک جہتی کشمیر بھرپور انداز میں منائے گی مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا سلسلہ بندہونا چاہیے انہوں نے کہا بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ایسے حالات میں کشمیری قوم کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے انہوں نے مزیدکہا کشمیری مسلمان طویل عرصہ سے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں بھارت روایتی جنگ میں پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا پاکستانی قوم کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا اور کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا

مسلم لیگ (ن) کی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے, تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء چوہدری جاوید کوثر

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے ) ۔۔۔۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے آے دن پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا کر رکھ دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد کر تے ہیں اس سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی جس سے غریب عوام براہ راست متاثر ہو گی عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ایسے اقدامات سے عوام کی مشکلات میں آئے روز اضافہ کیا جا رہا ہے حکمران عوامی مسائل لاتعلق ہو چکے ہیں غیرب کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے انہوں نے کہا وہ وقت دور نہیں جب پی ٹی آئی برسراقتدار آئے گی اور کرپٹ مافیہ کا اختساب کرئے گی اور غریب لوگوں کی صیح معنوں میں خدمت کرئے گی انہوں نے مزید کہا عوام عمران خان کو امید کی آخری کرن سمجھتے ہیں کیونکہ وہ بین القوامی سطع پر ملک کی صیح معنوں میں نمائندگی کر رہے ہیں ان میں وہ تمام تر خوبیاں موجود ہیں جو ایک لیڈر میں ہونی چاہیے

راجہ طار ق کیانی نائب صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب کو تحریک انصاف کا سنٹرل کمیٹی کا ممبر مقرر ہونے پر مبارکباد

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ راجہ طار ق کیانی نائب صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب کو تحریک انصاف کا سنٹرل کمیٹی کا ممبر مقرر ہونے پر پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ ابراہیم کیانی اور راجہ محمد لیاقت نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آئندہ جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کو کامیاب کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کر یں گئے

موہڑہ جھنڈی ،مین روڈ پر گھریلو پانی بہنے سے ساری سڑک ٹوٹ پھوٹ گئی

some image some image some image

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، :راجہ طارق ایوب)۔۔۔۔ موہڑہ جھنڈی ،مین روڈ پر گھریلو پانی بہنے سے ساری سڑک ٹوٹ پھوٹ گئی جب کہ نکاسی آ ب نہ ہونے سے کئی فرلانگ پانی بہتا رہتا ہے ۔ موہڑہ جھنڈی اور بگھی نتھے روڈ کے قریب ،جبر روڈ پر سڑک کے دونوں اطراف میں پانی کی نالی بند ہے کرنل آ باد کی آ بادی کا پانی اور اس کے ساتھ ساتھ مین روڈ پر واقع دیگر گھروں کا پانی اسی جانب بہہ رہا ہے لیکن سڑک کے دونوں اطراف میں نالیاں بند ہیں اور سڑک سے بلند ہیں جس سے سارا پانی سڑک پر بہتا رہتا ہے جس سے تما م سڑک پر گڑھے بن گئے ہیں اور گزرنے والی ٹریفک سے راہگیر وں کے کپڑے بھی چھینٹے پڑنے سے خراب ہو تے ہیں ۔اہلیان علاقہ نے ایم این اے ، ایم پی اے ،سے مطا لبہ کیا ہے کہ اس سڑک کے دونوں جانب نالی بنا کر نکاسی آب کا بندو بست کیا جائے تا کہ یہ مسئلہ حل ہو ۔

بیول میں پولیس گردی ،تاجر برادری سراپا احتجاج،اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

بیول(پوٹھوار ڈاٹ کوم)مبین ہاشمی ۔۔۔۔بیول میں پولیس گردی ،تاجر برادری سراپا احتجاج،اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔بیول کے معروف بزنس مین ملک بشیر وارثی اپنی دکان پر حسب معمول بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ساہیوال نمبر پلیٹ کی دو سرکاری گاڑیاں آئیں جن میں سے تین افراد جو پولیس وردی میں ملبوس تھے وہ نیچے اُترے اور ملک بشیر وارثی کی دکان کے اندر داخل ہوکر اُن پر تشدد کرنا شروع کردیا اور پھر اُن کو اُٹھا کر رفو چکر ہوگئے جبکہ واقعہ کے متعلق ڈی ایس پی گوجرخان سردار بابر ،ایس ایچ او اشتیاق چیمہ اور پولیس چوکی قاضیاں کے انچارج ایس آئی راجہ اعزاز عظیم سے پوچھا گیا تو اُنہوں نے مکمل لاعلمی کا اظہار کردیا بعدازاں ذرائع سے معلوم ہوا ساہیوال پولیس نے لین دین کے تنازعہ پر کاروائی کی ہے اور ملک بشیر وارثی کا اُٹھا کر لے گئے بیول میں ساہیوال پولیس کی اس پرتشدد کاروائی پر تاجر برادری نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس کاروائی سے قبل گوجرخان پولیس کو آگاہ کرنا چاہیے تھا اور پھر کاروائی کی جاتی اس پرتشدد کاروائی پر عوا م شدید غم و غصہ میں مبتلا ہوگئے ہیں لہذا پولیس کے اعلی حکام فوری نوٹس لیں ۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

بنک آف پنجاب کی نئی شاخ کی عمارت کو غیر قانونی قرار دے کرمسمارکردیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے ڈ ائریکٹوریٹ میونسپل کا رپوریشن کے احاطے میں ایم سی آئی کے اکائونٹس کی منتقلی کیلئے بنائی جانے والی بنک آف پنجاب کی نئی شاخ کی عمارت کو غیر قانونی قرار دے کرمسمارکردیا ۔ یہ بلڈنگ مین گیٹ کے ساتھ فرنٹ پر بنائی جا رہی تھی۔ بلڈنگ بائی لاز کے تحت فرنٹ دیوار کے ساتھ بلڈنگ تعمیر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ذ رائع کے مطابق یہ بلڈنگ میئر اسلام آ باد شیخ انصر عزیز کی منظوری سے تعمیر کی جا رہی تھی لھذا سی ڈی اے کے اس ایکشن سےسی ڈی اےکے نئے چیئر مین عثمان اختر باجوہ اور میئر ایم سی آئی و سابق چیئرمین شیخ انصر عزیز کے در میان سرد جنگ کا آ غاز ہو گیا ہے۔ شیخ انصرعزیز نے ایم سی آئی کے تمام اکائونٹس کی بنک آف پنجاب میں منتقلی کیلئے سیکٹر جی سیون میں واقع ڈی ایم اے کی بلڈنگ کے باہر بنک آف پنجاب کی نئی شاخ کی عمارت کی تعمیر کے کام کا آغازکروایاتھا ،بنک کی نئی شاخ کی عمارت جو اب اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی تھی اس عمارت کو سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے گزشتہ روز ہیوی مشنیری سے آپریشن کر کےمکمل طور پر مسمارکردیا ۔شعبہ انفورسمنٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمارت سی ڈی اے کی زمین پر تعمیر کی جارہی تھی جس کیلئے کسی بھی قسم کا کوئی اجازت نامہ طلب نہیں کیاگیاجس کے باعث عمارت کو مسمار کیاگیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایکشن ممبرپلاننگ و انجیئنرنگ اورسی ایم اواسد کیانی کی منظوری سے ہوا کیونکہ بی سی ایس ان کے ما تحت ہے اور دوسری جانب وہ ایم سی آئی کے چیف افسر ہیں اور بنک کی بلڈنگ تعمیر کرانے والا ڈ ائریکٹو یٹ آف میونسپل اید منسٹر یشن بھی ان کے ماتحت ہے ۔

 

خا دم پنجاب صا ف د یہا ت پر و گر ام میں صوبہ بھر میں ڈویژنل سطح پر راولپنڈی ڈویژن دوسرے جبکہ اضلاع میں راولپنڈی ضلع پانچویں نمبر پر آیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ خا دم پنجاب صا ف د یہا ت پر و گر ام میں صوبہ بھر میں ڈویژنل سطح پر راولپنڈی ڈویژن دوسرے جبکہ اضلاع میں راولپنڈی ضلع پانچویں نمبر پر آیا ہے،جبکہ تاحال راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں جینیٹوریل سروسز کا ٹھیکہ نہیں ہوسکا ہے۔راولپنڈی ڈویژن میں ضلع اٹک نے جینیٹوریل سروسز کا ٹھیکہ دیدیا ہے۔جس کی مدت نو ماہ بن رہی ہے۔صوبہ میں 19اضلاع میں ٹھیکے ہوچکے ہیں۔راولپنڈی،جہلم اور چکوال میں جینیٹوریل سروسز کیلئے دوبارہ ٹینڈر ہوں گے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں ٹھیکے کیلئے پری بڈنگ کانفرنس میں ٹھیکیداروں نے شرکت کی تھی تاہم فائنل مرحلے میں کسی نے اپنی بڈ جمع نہیں کرائی تھی۔ صاف دیہات پروگرام کا پہلا مر حلہ ضلع راولپنڈی میں مکمل ہوچکا ہے۔ جس کے تحت ضلع راولپنڈی کی 98دیہی یونین کونسلوں سے 2662گندگی کے ڈھیر اُٹھائے گئے اور درجنوں ٹن کا کوڑا کر کٹ صاف کیا گیا ۔ پہلے مر حلے میں 702سینٹری ورکروں اور 230 گاڑیوں کی مدد سے 98دیہی یونین کونسلوں میں 803گندگی ڈمپنگ پوائنٹس سےکوڑااکھٹا کیا گیا تھا۔اسی طرح را ولپنڈی ڈ و یژ ن کی سطح پر 1100 گائوں کی مختلف یو نین کونسلو ں میں سے3454سا ئٹس پر سے کوڑے کے ڈ ھیراٹھائے گئے تھے۔صاف دیہات پروگرام کے دوسرے مرحلے پر بھی کام جاری ہے۔

بکری چوری کے تنازع پرقتل ، ایک ملزم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی اعجاز بٹر نے باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار ایک ملزم کو سزائے موت اور دوسرے کو عمر قید دیدی۔ تھانہ کلرسیداں میں تنویر الحسن کی درخواست پر 27جولائی 2012کو درج ہونے والی رپورٹ کے مطابق عنصر محمود اور راشد محمود نے حملہ آور ہوکر اسکے والد زاہد الحسن کو قتل اور بھائی واحد الحسن کو شدید زخمی کر دیا تھا، ملزم اشتہاری ہوکر گرفتار ہوئے تھے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے راشد محمود کو قتل کے الزام میں سزائے موت پانچ لاکھ روپے معاوضہ اور اقدام قتل پر دس سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سناتے ہوئے عنصر محمود کو عمر قید اور جرمانہ کی سزا سنائی۔ معلوم ہوا ہے کہ فریقین میں بکری چوری کے تنازع پر دشمنی شروع ہوئی تھی

Jhelum News

جہلم کی خبریں

some image

جھلم چیمبر لائن کلب اور پبلک لائن کلب دینہ کی مشترکہ میٹنگ اقبال ھوٹل دینہ میں منعقد ھوئی۔ سابقہ ڈسٹرکٹ گورنر راجہ واجد محمود مہمانِ خصوصی

some image

جہلم  (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ڈاکٹر ظہیر)۔۔۔۔ جھلم چیمبر لاہن کلب اور پبلک لاہن کلب دینہ کی مشترکہ میٹنگ اقبال ھوٹل دینہ میں منعقد ھوئ۔ سابقہ ڈسٹرکٹ گورنر راجہ واجد محمود نے بطور مہمانِ خصوصی اور سابقہ صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہن ارشد محمود MJFنے حصوصی طور پر شرکت کی اور میزبانی کا فریضہ بھی ادا کیا۔اج کے اجلاس کی خاص بات نئے لاہن کلب ،پبلک لاہن کلب دینہ کے ممبران کی بھرپور شرکت تھی ،پبلک لاہن کلب کے تمام ممبران نہ صرف شرکت کی بلکہ اپنے اپنے انٹرو میں جوش و ولولے کا اظہار کرتے ھوے تمام ممبرز نے آنے والے وقت میں پبلک لاہن کلب دینہ کو ایک مثالی کلب بنانے کا عزم ظاھر کیا۔سابق ڈسٹرکٹ گورنر راجہ واجد محمود نے اپنے حطاب میں نئے کلب کے نوجوان ممبرز کا سیئنرز ممبرز کے جذبہء خدمت انسانیت کو سرائتے ھوئے کہا کہ اسطرح جذبات قابل قدر ھیں اور انشاءاللہ پبلک لاہن کلب کے تمام ممبرز مستقبل میں لاہن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے اپنی پرفارمنس کو بہتر انداز میں پیش کریںنگے۔سابق صدر JCCI لاہن ارشد محمود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوے پبلک لاہن کلب دینہ کے تمام ممبران لاہن انٹرنیشنل کا حصہ بنبنے پر خوش آمدید کہا اور ساتھ جہلم چیمبر لاہن کلب اور لاہن ڈاکٹر ظہیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ھوے کہا کہ پبلک لاہن کلب دینہ کی شکل میں اتنے خوبصورت اور خلوص سے بھرپور رضاکار دوستوں کا گلدستہ لاہن ازم کو پیش کیا ۔آخر میں صدر جہلم چیمبر لاہن کلب ڈاکٹر ظہیر احمد نے ووٹ آف تھینکس کرتے ھو ے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پبلک لاہن کلب دینہ کی تمام قیادت جن میں،حافظ محمد وسیم انور،جناب عامر چٹھہ،ڈاکٹر ارشاد تنیو،اسماعیل،ڈاکٹر ابرار اعوان،ڈاکٹر احمد،ڈاکٹر نوید کیانی،ڈاکٹر خالد قریشی،الیاس،عدنان وسیم،ڈاکٹر شہزاد قیوم،ڈاکٹر قاسم مرزا،موجی صاحب،وسیم شاہ، مظہر نوشاھی،شامل تھے کو کامیا ب مینٹگ منعقد کرنے پر مبارکباد دی اور امید ظاھر کی کے جو پبلک لاہن کلب کے دوست آج شرکت نہیں کر سکے وہ آئندہ میٹنگ میں ضرور شریک ھونگے اور اس نیکی کے کام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریںنگے،آج کے پروگرام کے ایونٹ چئرپرسن لاہن راجہ ناصر محمود تھے،پاکستان کا قومی ترانہ ڈاکٹر ظہیر احمد کے ساتھ سب نے مل کے پڑھا،نیکرولوجی حافظ محمد وسیم انور نے کے کی اور بلخصوص ڈسٹرکٹ کیبنٹ سیکرٹری لاہن اسحاق ڈار کے سسر صاحب کی مغفرت کے لئے خصوصی دعاء کی۔

جھلم چیمبر لائن کلب کے ممبرز ہر ماہ کا پہلا جمعہ القاسم ویلفیر انسیٹیوٹ دینہ کے اسپیشل بچوں کے ساتھ گزارتے ہیں

جہلم  (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ڈاکٹر ظہیر)۔۔۔۔آج جھلم چیمبر لاین کلب نے اپنے ماہانہ پرمانٹ پروجیکٹ کو بھرپور اندازمیں مکمل کیا۔ جھلم چیمبر لاہن کلب کے ممبرز ہر ماہ کا پہلا جمعہ القاسم ویلفیر انسیٹیوٹ دینہ کے اسپیشل بچوں کے ساتھ گذارتے ہیں اور اسپیشل بچوں کو باقاعدہ ریفریشمنٹ کے ساتھ ساتھ انکی دلجوئ کی جاتی ھے'اور احساس دلایا جاتا ھے کہ وہ بھی اس معاشرے کا بہت اہم رکن ھیں ۔سکول انتظامیہ نے چیمبر لاہن کلب کا شکریہ ادا کرتے ھوے بتایا کے اس قسم کی سرگرمیوں سے ان اسپیشل بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ھے اور احساس محرومی کا خاتمہ بھی ھوتاھے بچے اپنے آپ کو واقع ھی اسپیشل محسوس کرنے لگتے ھیں اور بچوں کا مورال بھی بلند ھوتا ھے،

some image

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

صارفین کی مشکلات کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں ۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ایکسین برقیات نے سب ڈویڑن ڈڈیال میں ایس ڈی او برقیات سے کہا کہ صارفین کی مشکلات کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں ۔ تفصیل کے مطابق ایکسین برقیات چکسواری محمد نذیر مغل نے سب ڈویڑن ڈڈیال میں محکمہ برقیات کے حوالے سے ایس ڈی او برقیات چوہدری محمد افضل کو کہا کہ سب ڈویڑن ڈڈیال میں صارفین کے مسائل ترجیع بنیادوں پر حل کریں اور جن جن جگہوں پربجلی کے پول ضرورت ہو وہاں پول مہیا کریں اور ٹرانسفارمرز بھی چیک کر کے ایسی جگہوں پر لگائے جائیں جہاں آمدہ موسم گرما میں لوڈ کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کی بجائے ریلیف ملے۔بجلی چوری کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں خود اس کو مانیٹر کر رہا ہوں اور آمدہ دنوں میں مزید بہتری آئے گی اور ڈڈیال سب ڈویڑن میں میٹروں کے حوالے سے شکایات تھیں کہ میٹر نہیں مل رہے وہ بھی دے دئیے گئے ہیں جن کو چاہیے وہ اپنی درخواستیں ایس ڈی او برقیات چوہدری محمد افضل کو دیں وہ مہیا کردیں گے اور کوشش کریں کہ تمام صارفین مقررہ تاریخ میں اپنا بل ادا کرکے ذمہ داری کا ثبوت دیں اہلیان ڈڈیال نے گزشتہ دنوں محلہ یوسف آباد میں تجاوزات ہٹانے پر بجلی کے بڑے پول متاثر ہوئے اور ایکسین برقیات محمد نذیر مغل کے ذاتی طور پر دلچسپی لینے پر اورمحکمہ کو بڑے پول مہیا کرنے ان کا شکریہ ادا کیا۔اور کہا کہ کوئی مسئلہ اور مشکل کہیں بھی ایس ڈی او برقیات کو بتائیں اور ضرور تعاون کرکے حل کریں گے۔

پانچ فر ور ی قا ئد پاکستا ن میا ں محمد نواز شریف کاجلسہ کشمیر یو ں کے سا تھ محبت اور یکجہتی کاد ن ہے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدر ی ساجد نذیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پانچ فر ور ی قا ئد پاکستا ن میا ں محمد نواز شریف کاجلسہ کشمیر یو ں کے سا تھ محبت اور یکجہتی کاد ن ہے پاکستا ن ہما راوکیل ہے اور میا ں محمد نوازشر یف کی قیادت میں کشمیر آزاد ہو گا ۔انہو ں نے کہا کہ میا ں محمد نواز شر یف نے بھار ت کے مظا لم کو پور ی دنیا میں بے نقا ب کیا ہے کشمیر بہت جلد آزاد ہوکر پاکستا ن کا حصہ بنے گا مسلم لیگ ن پاکستا ن اور کشمیر کا روشن مستقبل ہے 2018میں دوبا رہ مسلم لیگ ن کی حکو مت بنے گی ۔انہو ں نے کہا کہ پانچ فر ور ی ہم مظفر آباد میں اپنے محبو ب قائد میا ں محمد نواز شریف کاو زیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن اور ایم ایل اے ڈڈیال چو ہدر ی مسعود خالد کی قیادت میں شاندار استقبا ل کر یں گے ۔انہو ں نے کہا کہ ڈڈیال سے مسلم لیگ ن کے سپا ہی تیار ہیں اپنے محبو ب قا ئد میا ں محمد نواز شریف کامظفر آبادمیں شا ندار استقبا ل کر نے کے لیے ڈڈیال سے مسلم لیگ ن کے سپا ہیو ں کا ایک بہت بڑا قا فلہ میا ں محمد نواز شریف کے استقبا ل کے لیے مظفر آبا د جا ئیگا جس کی تیا ری کی جا رہی ہیں ۔

محلہ یوسف آباد میں تجاوزات ہٹا نے کے بعد سڑک کافی کشادہ ہو گئی

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ محلہ یوسف آباد میں تجاوزات ہٹا نے کے بعد سڑک کافی کشادہ ہو گئی ہے اب دو گا ڑیا ں باآسا نی سے گزر سکتی ہیں ڈڈیال شہر میں بھی ٹر یفک کانظا م کافی حد تک بہتر ہو گیا ہے پلاز ہ مالکان سے جو پا ر کنگ کی جگہ در ست کی گئی اور ا ن کو استعما ل لا نے سے ٹر یفک پر کافی اثر پڑا ہے پہلے کی طر ح اب ٹر یفک جام نہیں رہتی ۔تفصیل کے مطا بق محلہ یوسف آباد میں تجاوزات ہٹا نے کے بعدسڑک کا فی کشا دہ ہو گئی ہے اب با آسا نی سے دو گا ڑیا ں گزر جا تی ہیں اور محلہ یوسف آباد سڑک سے تما م تجاوزات ہٹا نے کا بعد نئی سڑک بنا نے کا کام تیزی سے جا ری ہے امید ہے کچھ ہفتو ں میں سڑک مکمل ہو جا ئے گی اور وہا ں جو ٹر یفک کامسلہ تھا و ہ حل ہو جا ئے گا اس با ت کاسارے کا سا ر ا کر یڈیٹ اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال سردار ذیشا ن نثا ر کو جا تا ہے جن کی محنت سے نا ممکن کا م ہوپا یا ہے ۔ڈڈیال شہر میں بھی ٹر یفک کا نظا م کا فی حد تک بہتر ہو گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال سر دار ذیشان نثار نے جو فا ر مو لاٹر یفک کے لیے بنا یا تھا و ہ کا میاب جا رہا ہے کافی لو گو ں کو آویر نس آ ئی ہے جس کی و جہ سے ٹر یفک کا نظا م کا فی حد تک بہتر ہو گیا ہے ۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

سابق جنرل منیجر پی ٹی ڈی سی فلیش مین ہوٹل افتخار حسین ستی کو سپردخاک کردیا گیا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ سابق جنرل منیجر پی ٹی ڈی سی فلیش مین ہوٹل افتخار حسین ستی کو سپردخاک کردیا گیاچئیرمین یوسی27 مسلم ٹاؤن راولپنڈی اظہر اقبال ستی کے بہنوئی اور سابق وائس چئیرمین یوسی چھجانہ ابرار حسین کے بھائی پریس کلب کوٹلی ستیاں کے چئیرمین راجہ ہارون ستی کے ماموں سابق جنرل منیجر پی ٹی ڈی سی فلیش مین ہوٹل افتخار حسین ستی گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے ان کی نماز جنازہ میں ایم این اے جاوید اخلاص ، سابق ایم این اے گلام مرتضیٰ ستی ، آسف شفیق ستی ، ارشد عباسی کوآرڈینیٹر منسٹری آف محنت و افرادی قوت ڈی �آئی جی اسلام آبادپولیس ناصر ستی کے علاوہ پی ٹی ڈی سی کے اعلیٰ حکام سول اور فوجی افسران کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی

مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ صفدر کے والدصوبیدار (ر) فضل داد 98 سال کی عمر میں انتقال کر گئے،انہیں آبائی گاؤں سوہاہ میں سپرد خاک کر دیا گیا

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ صفدر کے والدصوبیدار (ر) فضل داد 98 سال کی عمر میں انتقال کر گے انہیں آبائی گاؤں سوہاہ میں سپرد خاک کر دیا گیا پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص و دیگر سیاسی رہنماوں کی شرکت تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ صفدر ا سٹیٹ لائف ایریا منیجر (ر) راجہ منیر ،حافظ مقصود کے والد کو آبائی گاؤں سوہاہ میں سپرد خاک کر دیا گیا نمازہ جنازہ میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ،مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان کے صدر راجہ محمد حمید ، چوہدری ریاض ،راجہ نعیم نواز ، راجہ عبدالعزیز تحریک انصاف کے رہنما چوہدری عظیم ،چوہدری ساجد ،جماعت اسلامی کے رہنما راجہ جواد ،مرزا منیر ،چوہدری عابد ایڈوکیٹ ،پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ نعیم المجید ،راجہ مسعود سرور ،خرم عزیزمیونین کونسل دیوی کے چیرمین راجہ شبیر ،راجہ شیر افضل ،کونسلر صوبیدار محبوب ، راجہ شعیب ،وزیر سلطان ،راجہ حسنین ضیاء ،ڈاکٹر محبوب ،کے علاوہعلاقہ بھر سے دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے جنازے میں شرکت کی

تعزیت

Condolences

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ اخبار فروش عنصر ملک کی والدہ کی وفات پر مقامی اخبار فروشوں مرزا عرفان، عبدالرحیم، ملک امجد، آصف، ارشد سیٹھی، بابونسیم، طارق گل ،عارف سیٹھی نے دلی تعزیت کااظہار اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے ) ۔۔۔۔۔سینئر اخبار فروش ملک انصر محمود کی والدہ کی وفات پر شیخ پرویز اختر ،شیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخ نے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی ۔

Picture of the Day

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2017

new graphics