Our _Blog_

Our Daily News

Thursday 4th January 2018 ----- 16th Rabi Ul Sani 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان میں علاج کیلئے لائی گئی بچی کی ہلاکت ،لواحقین کا ڈاکٹرکیخلاف شدیداحتجاج

Protest held at THQ hospital in Gujar Khan after 5 month baby patient dies

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان میں عالج معالجے کیلئے لائی گئی بچی کی ہلاکت لواحقین کا ڈاکٹرکیخلاف شدیداحتجاج اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنراور ایس ایچ او پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اسسٹنٹ کمشنر کی ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی پراحتجاج ختم کیا

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مسلم کے رہائشی وقاص نے اپنی بچی زاراجس کی عمر تقریباً پانچ ماہ ہے کو ہسپتال لایا توڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر نے علاج معالجے پر توجہ نہ اورایڈمٹ کرنے پر تاخیر کی جس سے بچی فوت ہوگئی اس پرلواحقین نے شدید احتجاج کیا اور ہسپتال عملہ اور ڈاکٹر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اطلاع پا کراسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہرین فہیم عباسی اور ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ پولیس ملازمین کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے

اسسٹنٹ کمشنر نے معامہ کی انکوائری اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ایم ایس ڈاکٹر نوید ملک نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ لواحقین کی طرف سے تحریری درخواست وصول ہونے کے بعد انکوائری کر کے جو بھی اس معاملے کا ذمہ دار ہوا اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان میں اس سے قبل بھی زچہ بچہ کی اموات ہسپتال لان اور راہداری میں بچوں کی پیدائش اور متعدد دل دہلا دینے والے واقعات رونماہو چکے ہیں لیکن تمام واقعات انکوائریوں میں دب کر رہ جاتے ہیں اور ذمہ داران کیخلاف آج تک کوئی کارروائی نہ ہو سکی

Gujar Khan; A Public protest was held at Tehsil head quarter hospital in Gujar Khan, after a five month patient died at the hospital due to negligence of the staff according to the family.

Mohammad Waqas of village Dhera Muslim had brought his five year old daughter to THQ Hospital who had not been feeling well, the medical staff failed to see the baby, upon which the baby died.

After the baby died at the hospital and the medical staff failing to respond to parents plea, the family held a protest and demanded action to be taken against the hospital staff.

The protest was called off after the parents met assistant commissioner and senior staff at the hospital, the family were told a inquiry will take place and those responsible for negligence will face prosecution. THQ hospital in Gujar Khan has faced similar complaints in past as well.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

حضورنبی کریم ﷺ کی ذات اقدس وجہ مقصود کائنات ہے۔ میلاد کانفرنس سے مفتی ارشاد سعیدی کا خطاب

Millad conference held in Oslo with Mufti Arshaad Sayeedi

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عقیل قادر)۔۔۔۔ ماہ ربیع الاول میں ناروے کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں میلاد النبی ﷺ کو جوش و خروش سے منایا جاتا ہے جس میں بڑی تعداد میں فیملیز اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کرتی ہیں۔ ایسی ہی ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد مسلم سینٹر فیورست میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈنمارک سے ممتاز عالم دین مفتی ارشاد احمد سعیدی تھے۔

پاکستان سے خصوصی دعوت پر معروف ثناء خوان ظہیر عباس بلالی اور عابد معصومی نے شرکت کی۔ مسلم سینٹر فیورست کے امام و خطیب قاری نور علی سیالوی نے نقابت کے فرائض احسن انداز میں سر انجام دیئے

محفل میلاد کا آغاز قاری خالد محمود قادری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں محبتوں اور عقیدتوں کے پھول ظہیر عباس بلالی اور عابد معصومی نے نچاور کرکے محفل کو چار چاند لگا دیئے اور حاضرین نعرہ تکبیر و رسالت سے اپنی محبتوں کا اظہار کرتے رہے۔مفتی ارشاد احمد سعید ی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی خِلقت اور تخلیق سب سے پہلے ہوئی اور حدیث نبوی ﷺ سے پتہ چلتا ہے

کہ جب وقت بھی نہ تھا اس وقت بھی نور مصطفی ﷺ موجود تھا اور اسی نور مصطفی ﷺ کے فیض سے کائنات میں ہر شے کو پیداکیا گیا۔ نارویجن زبان میں میلاد النبی ﷺکے حوالے سے سید بلال شاہ نے خوبصورت خطاب کیا۔پروگرام کے آخر پر درودو سلام پڑھا گیا اور دعاعلامہ صفت اللہ مجددی نے کرائی۔تمام مہمانوں کی تواضع ضیافت میلاد سے کرائی گئی۔

Oslo, Norway; Millad conference was held at Muslim center Fiorsot in Oslo, Large number of Norwegian Pakistani community participated, guest speaker was Mufti Arshaad Sayeedi.

some image

برطانیہ سے پاکستان جانے والی خاتون لاہور ائیر پورٹ پر گرفتار ،دو ہزار آنکھوں کے لینز برآمد

Passenger traveling from London to Lahore arrested in possession of eye laser

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) -----برطانیہ سے پاکستان جانے والی خاتون لاہور ائیر پورٹ پر گرفتار- تفصیلات کے مطابق ہیلی فیکس برطانیہ سے پاکستان جانے والی خاتون کو لاہور میں گرفتار کر لیا مزید تفتیش جاری ہے خاتون کو ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے شک کی بنا پر روک کر تلاشی لی تو اس کے بیگ سے دو ہزار آنکھوں کے لینز برآمد ہوئے جس وجہ سے خاتون کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی-

London; A women passenger traveling from London to Lahore has been arrested by custom officials, She was found with thousands of eye lasers in her possession.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

پیرس(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,زاہد مصطفی اعوان سے ..----پامریکی کانگریس میں گزشتہ 25سالوں سے مسلسل منتخب ہونے والی کانگریس کی سینئر ترین رکن ایڈی برنیس جانس کا کہنا ہے کہ پاکستانی تاجروں اور امیگرنٹ کمیونٹی نے امریکا کو عظیم تر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈیلس میں پاکستان امریکن بزنس فورم ڈیلس کی جانب سے منعقد سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجر برادری اور کمیونٹی کے دیگر رہنما امریکا کی عملی سیاست میں بھی آگے آئیں اور انتخابات میں بھر پور حصہ لیں تاکہ ان کی آواز بھی امریکی ایوانوں میں سنی جا سکے۔

پیرس(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,زاہد مصطفی اعوان سے ..----پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے ایک بیان میںکہا ہے کہ بحریہ ٹاون اسلام آباد میں صفائی کا مکانوں کی ریپیرنگ کی ناقص کارکردگی ہے ۔جبکہ ٹیکس ہر ماہ وصول کر لیا جاتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہم یورپ سے پاکستان سکون اور آرام کے لئے آتے ہیں جبکہ یہاں ہمارے مکانوں میں اگر کوئی ریپیرنگ کا کام نکل آئے تو ملازمین پانچ بجے کے بعد کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ بحریہ ٹاﺅن انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اپنے پراجیکٹ کے فروغ کے ساتھ ساتھ اس طرف بھی توجہ دیں ۔تاکہ عوام کو پریشانی نہ ہو ۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا بنگلہ پا پین میں ایک اجتماع سے خطاب

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے حصہ لوں گااور شیر کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑوں گا ۔تبدیلی عمران خان اور آصف علی زرداری نہیں لا سکتے انتخابات میں کامیابی مسلم لیگ ن کی ہو گی،منہ پر کھری بات کہنا میرا شیوا ہے خوشامد نہیں کر سکتا ہمیشہ درست راستے کا انتخاب کرتا ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز بنگلہ پا پین میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے اجتماع میں موجود کئی کارکنوں کی جانب سے انہیں شیر یا کلہاڑے پر الیکشن لڑنے کی صورت میں انہی کی سپورٹ کرنے کا اظہار کیا تو چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے میں اللہ کے فضل و کرم سے آئندہ الیکشن میں قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا اور میرا انتخابی نشان صرف شیر ہی ہو گا میں نے جس جماعت اور قائد کے ساتھ سیاست کا آغاز کیا تھا آج بھی اسی جماعت او رقائد کے ساتھ کھڑا ہوں ۔میں نے آمریت کی پرکشش پیشکشوں کے باوجود اپنی سیاسی وفاداری تبدیل نہیں کی ،ساری زندگی اصولوں پر بسر کرنے کی کوشش کی میں کوئی تیس مار خان نہیں بڑا حاجز بندہ ہوں جسے کوئی حق اور سچ بات کہنے سے نہیں روک سکتا ۔میں نے نواز شریف کو بھی وہی مشورے دیئے جو جماعت اور ان کے مفاد میں تھے ،میں نے نواز شریف سے بھی کہا کہ اصل وفادار وہ ہوتا ہے جو خوشامد کی بجائے درست بات کرے میرا تعلق سواں سے ہے اس کے پانی کا اثر ہے کہ میں تلخ مگر سچ بات کہتا ہوں ۔میں نے اپنے والد سے بھی یہی سیکھا ہے ،میں نے این اے 52,53میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے مخالفین اقتدار میں رہنے کے باوجود عوامی خدمت کا کوئی نشان نہیں بتا سکتے ۔آٹھ برس تک اقتدار میں رہنے والے میرا مقابلہ نہیں کر سکتے جن لوگوں نے بار بار اپنی جماعت اور قائد بدلا ہو وہ اصولی سیاست نہیں کر سکتے آٹھ برس تک ق لیگ کے اقتدار میں مزے اڑانے والوں نے حلقے میں عوامی فلاح کا کوئی کام نہیں کیا ،پیپلز پارٹی تین بار اقتدار میں آئی مگر انہیں بھی عوامی خدمت کی تو فیق نہ ہوئی عمران خان اور آصف زرداری تبدیلی نہیں لا سکتے میں حلقے میں تبدیلی لا چکا ہوں اور یہ تبدیلی دعوہ نہیں حلقے میں نظر بھی آتی ہے میں 1985سے الیکشن جیت رہا ہوں حکومتیں آتی جاتی ہیں مگر کردار باقی رہتا ہے میں خود کو فروخت نہیں کر سکتا میں بکاؤ مال نہیں میں نے عہدے کے لالچ میں کبھی جماعت نہیں بدلی کیوں کہ عزت عہدوں سے نہیں اصولوں اور اقدار سے ہوتی ہے میں نے حکومت ہوتے ہوئے بھی وزارت چھوڑ دی میرا رشتہ عام لوگوں کے ساتھ بڑا گہرا ہے جسے کوئی کمزور نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا سی پیک میں چین سے گوادر جانے والی سڑک ڈھڈھمبر سے گزرے گی جس سے نوجوانوں کو روزگار میسر آئے گا ۔

 

جنرل پرویز مشرف نے اسمبلی میں میرا راستہ روکنے کے لیے صرف میرے ہی حلقے میں تبدیلیاں کیں, چوہدری نثار علی خان

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف نے اسمبلی میں میرا راستہ روکنے کے لیے صرف میرے ہی حلقے میں تبدیلیاں کیں کلر سیداں کے ذکر پر جذباتی ہو جاتا ہوں ان کی محبت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا نئی حلقہ بندیوں میں میرے حلقے کے لوگ دیگر چار حلقوں میں بھی تقسیم ہو جائیں گے ۔سوا دو ارب کی لاگت سے روات سے چک بیلی اور سرال کشادہ کارپٹ روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنگلہ پاپین میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے چیئر مین یوسی چونترہ چوہدری توقیر ،چیئر مین یوسی دھندہ سید عقیل حسین شاہ کاظمی ، چیئر مین چک بیلی چوہدری اصغر گجر نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں ملک دبیر حسین ،چوہدری محمد اسلم،عمران الیاس، لال جٹ ،عدنان نعیم ،چوہدری عجب علی ، شیخ محمد اسلم، شیخ ساجد الرحمان، سلیمان شمسی بھی موجود تھے ۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مردم شماری 2013میں ہوئی مگر جنرل مشرف نے اسمبلی میں میرا راستہ روکنے کے لیے صرف میرے ہی حلقے میں وسیع پیمانے پر درو بدل کیا دیگر حلقے چھ لاکھ پر مشتمل تھے تو این اے 52بارہ لاکھ این اے 53آٹھ لاکھ سے بھی زیادہ آبادی پر مشتمل قائم کیا گیا ۔راولپنڈی کے تین حلقوں کے مساوی میرے دو حلقے بنائے گئے۔کلر سیداں اور راولپنڈی کے لوگ مجھ سے آشنا نہ تھے مگر انہوں نے میرا بھر پور ساتھ دیا کلر سیداں کے ذکر پر میں جذباتی ہو جاتا ہوں میرا بس چلے تو کلر سیداں کو کبھی بھی خود سے جدا نہ کروں مگر حلقہ بندیاں انتظامیہ نے نہیں الیکشن کمیشن نے بنانی ہیں میرے حلقہ کی متعدد یو سیز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،راجہ جاوید اخلاص، ملک ابرا حمد اور عمران خان کے حلقوں میں شامل ہو جائیں گی۔مگر میرا حلقہ کوئی بھی بنے میں دونوں حلقوں سے امیدوار ہوں گا ۔این اے53سے الگ ہونے والی یوسیز این اے 52کا حصہ بن جائیں گی۔میرے حلقہ کے لوگ میرے لیے قابل احترام ہیں میں نے اپنے دونوں حلقوں میں سولہ سولہ ارب کے ترقیاتی کام کرائے ،واہ میں جدید سول ہسپتال قائم کیا جس کا افتتاح بہت جلد شہباز شریف کریں گے ،دو ارب پچیس کروڑ کی لاگت سے روات سے چک بیلی سرال روڈ کی کشادگی اور کارپٹ تعمیر کا کام جاری ہے یہ سڑک آئندہ مارچ تک پڑی تک مکمل ہو جائے گی دوسرے مرحلے میں اسے سرال تک مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ قومی اسمبلی کے رکن ہونے کے باوجود کونسلر اور چیئر مین سطح کے بھی کام کرتے ہیں کیونکہ میرا طرز سیاست عوام کی خدمت ہے جس کی وجہ سے میں تلخ گفتگو بھی سن لیتا ہوں ۔میں نے ہی ٹیکسلا کو تحصیل کا درجہ دلوایا ،بوائز گرلز کالجز قائم کیے سوئی گیس مہیا کی مخالفین کے علاقوں میں بھی تعمیر و ترقی کے کام کیے مگر باہر سے آ کر یہاں سے الیکشن لڑنے والوں نے مقامی لوگوں کو دھوکے کے سوا کچھ نہ دیا ۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں نے جو محبت دی اس کو فراموش نہیں کر سکتا کلر سیداں سے میرا رشتہ زندگی بھر قائم رہے گا میرے حلقے کے لوگ دیگر حلقوں میں شامل بھی ہو جائیں تو بھی میرا دل ان لوگوں کے دلوں کے ساتھ دھڑکتا رہے گا۔

تھانہ کلر سیداں پولیس کا چوری کے الزام میں گرفتار ملزم ثاقب علی سکنہ جسوالہ کے دوران جسمانی ریمانڈ انکشاف پر کرائے کے مکان پر چھاپہ

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ تھانہ کلر سیداں پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار ملزم ثاقت علی سکنہ جسوالہ کے دوران جسمانی ریمانڈ انکشاف پر کرائے کے مکان پر چھاپہ مار کر 20 ہزار روپے کی نقدی ، واردات کے دوران استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کر لیا۔ملزم نے دوران تفتیش بتایا تھا کہ اس نے واردات ہذا میں پسٹل کی نوک پر نقدی رقم وغیرہ چھینی تھی اور جس موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پسٹل 30 بور اور مقدمہ ہذا میں پسٹل کی نوک پر نقدی وغیرہ چھینی تھی اور رقم میں سے اپنا حصہ میں آنے والی رقم مبلغ 20 ہزار روپے اور چھینا ہوا مسروقہ موبائل فون بعد از واردات اپنے کرائے کے مکان واقع امیر افضل پلازہ کلر سیداں سے نشاندہی کر کے برآمد کروا سکتا ہوں جس پر ملزم کوبحراست ہمرائیاں ملازمان بسواری پرائیویٹ گاڑی لے جا کر مذکورہ جگہ پہنچنے پر ملزم نے از خود گاڑی رکوا کر مذکورہ کمرے میں چھپایا جانے والا سروقہ مال برآمد کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔

تھانہ کلر سیداں کی حدود میں ایک اور موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ تھانہ کلر سیداں کی حدود میں ایک اور موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا ۔پولیس نے نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔مسمی محمد مراد سکنہ مدنی محلہ کلر سیداں نے پولیس کو تحریری بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز شام چار بجے اپنا موٹر سائیکل ہنڈا 70 گوجر خان روڈ پر کھڑا کیا جب میں رات 11 بجے واپس آیا تو میرا موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہ تھا ۔آج تک تلاش کرتا رہا جس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

چوآخالصہ میں نیشنل بینک کی برانچ کھولنے کا فیصلہ

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ عوام کے دیرینہ مطالبہ پر نیشنل بینک کی انتظامیہ نے چوآخالصہ میں نیشنل بینک کی برانچ کھولنے کااصولی فیصلہ کیاہے اور یہاں پہلے بینک منیجرکے طورپر محمدعارف کوتعینات کیاگیاہے، محمدعارف قبل ازیں کلرسیداں نیشنل بینک میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ اسی لئے انھیں نئی برانچ میں ترقی دے کرذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ ادھرچوآخالصہ اور گردونواح میں نیشنل بینک کی برانچ کھلنے پر اظہار مسرت کیاجارہاہے

کلر سیداں شہر میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سی ٹی او راولپنڈی چوہدری شاہد یوسف کی ہدایت پر انچارج وارڈن پولیس کلر سیداں عمران خان نے اپنے وارڈنز آفیسرز کی زیر نگرانی کلر سیداں شہر میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مائے د سمبر میں 969 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے ان سے مجموعی طور پر 3 لاکھ200سو سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی۔انچارج سٹی وارڈن پولیس عمران خان نے بتایا کہ انہوں نے یہ کارروائی زائد کرایہ وصولی،مسافروں کیساتھ بد تمیزی،اوورلوڈنگ اور کم سن ڈرائیوروں کیخلاف کی ہے اور انہیں خبردار کیا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں ۔

ایک کنال سے شروع ہونے والا باباشمس تبریز سبزی فارم اس وقت گیارہ کنال رقبہ پر کاشت کی جا چکی ہے

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔موہڑہ لنگڑیال ،کلر سیداں،سجاد المعروف منگا، محمد نواز اور محمد ایاز کی محنت کا ثمر دو سال قبل ایک کنال رقبہ پر سبزیات کی کاشت شروع کی گئی تھی جو ان افراد کی محنت سے قلیل مدت میں گیارہ کنال پر پہنچ گئی ہے،اس وقت ٹماٹر،مٹر،گوبھی،شلجم،پالک،سرسوں کا ساگ،مولی اور دھنیاں کی فصل پھل کے قریب ہے،یہ تمام سبزیات دیسی طریقہ پر آگائی گئی ہیں اور ان میں صرف دیسی کھاد ہی استعمال کی جا رہی ہے،سجاد المعروف منگا کا کہنہ ہے کہ اگر انسان محنت کرئے تو پاکستان میں خوشحال زندگی بسر کر سکتا ہے،ملاحظہ فرمائیے سبزی فارم کی سیر پوٹھوار ڈاٹ کوم کے سنگ۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

پاکستان اپنی سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتا ۔ چیرمین جموں کشمیر یوتھ فورم فرانس سردار محمد اخلاق

some image

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ چیرمین جموں کشمیر یوتھ فورم فرانس سردار محمد اخلاق نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا بیان حقائق کے منافی ہے ، امریکہ اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی ناکام کوشش کررہا ہے ، پاکستان اپنا دفاع خود کرسکتا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنے مفادات کے لیے جو امداد کے نام پر رقم دی اس سے کئی زیادہ پاکستان نے دہشتگردی کو ختم کرنے کے لیے قربانیاں دیں جو دنیا کے سامنے ہیں ۔ پاکستانی قوم متحد ہے اس کی طرف کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا امریکہکو اپنی ناقص پالیسوں کے تحت افغانستان میں شکست کا سامنا کرنا پڑا پاکستان اپنی سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتا ۔

منگلورہ کے بدر ابرار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ کلرسیداں کے نواحی گاؤں منگلورہ کے رہائشی صوفی محمد اقبال( مرحوم) کے پوتے، ایڈمن آفیسر اینڈ سیکرٹری ٹو ڈی جی سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد ابرار حسین وارثی کے صاحبزادے ، عامر صدیق وارثی، کامران صدیق وارثی( چنگا بنگیال) کے بھانجے بدر ابرار رشتہ آزدواج میں منسلک ہو گئے۔انکی دعوت ولیمہ کی تقریب راولپنڈی کے ایک مقامی ہوٹل میں ہو ئی ۔ تقریب میں سابق ایم پی اے چوہدری محمد آیاز سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات اور دوست واحباب نے شرکت کی انہیں مبارکباد پیش کی۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

راجہ قدرت حسین کی درخواست پر ڈھوک دھیمال (ڈھنگور) میں برساتی نالے پر پلی کے لیے وزیر اعظم پاکستان نے فنڈز جاری کر دیے

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ قدرت حسین کی درخواست پر ڈھوک دھیمال (ڈھنگور) میں برساتی نالے پر پلی کے لیے وزیر اعظم پاکستان نے فنڈز جاری کر دیے ۔21لاکھ روپے کی گرانٹ سے کام بھی مکمل ہو گیا ۔راجہ قدرت حسین اوراہلیان ڈھوک دھیمال (ڈھنگور) کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقا ن عباسی ، معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور راجہ شوکت اقبال جنجوعہ کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔یاد رہے اس برساتی نالے پر پلی ناں ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا تھا بارش کے دنوں میں اہل علاقہ کا رابطہ شہر سے رابطہ کٹ جاتا تھا گذشتہ ماہ قبل راجہ قدرت حسین کی درخواست پر ڈھوک دھیمال (ڈھنگور) میں برساتی نالے پر پلی کے لیے وزیر اعظم پاکستان نے فنڈز جاری کر دیے جس کا کام بھی مکمل ہو گیا اہل علاقہ نے فنڈز کی ترسیل پر اعلیٰ قیادت کا شکر ادا کیا۔

ٹرمپ کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ۔ ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الروف

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الروف رہنماء جماعت اسلامی کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ڈرتے۔ مسلمان اللہ پاک کی ذات کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا ۔ہم سب پہلے مسلمان ہیں اور پھر اوپر سے ہم ایٹمی طاقت ہیں اس لیے ہم امریکی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے ۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معروف بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الروف رہنماء جماعت اسلامی کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تمام یہود ی لابی مسلمانوں کے خلاف سر گرمیوں میں مصروف ہیں اس لیے تمام اسلامی ممالک کو بھی چاہے کہ وہ ایک کلمہ کے نام پر ایک ہی اسلامی پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو کر ان عناصر کا مقابلہ کر یں انہوں نے کہا کہ قومی اور ملکی مفادات کی خاطر تمام پاکستانی قوم اگھٹی ہیں اور امریکی دھمکیوں کو کسی بھی خاطرمیں نہیں لاتے ۔

کنیسرستیاں میں نوجوان سیاسی شخصیت اشتیاق احمد ستی کی نگرانی میں سوئی گیس کا کام تیزی سے جاری

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کنیسرستیاں میں نوجوان سیاسی شخصیت اشتیاق احمد ستی کی نگرانی میں سوئی گیس کا کام تیزی سے جاری۔اہلیان علاقہ کی طرف سے قائدین سے اظہار تشکر۔کھدائی کے بعد مین لائین ڈالنے کے بعد اب لنک لائنیں ڈالی جا رہیں ہیں یوسی ہوتھلہ کے گاوں کنیسرستیاں اور پٹیاریاں کے سوئی گیس کی منظوری اور اس کے لیے کروڑوں روپے کی گرانٹ دینے پر شکر یہ ادا کیا ۔ تفصیلات کے مطابق یوسی ہوتھلہ کی معروف نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت اشتیاق احمد ستی آف کنیسر ستیاں،راجہ غلام مرتضٰی ستی ،حاجی فاروق ستی ، خالد محمو د ستی اور حاجی خلیل ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم اہلیان علاقہ یوسی ہوتھلہ کے کنیسرستیاں اور پٹیاریاں کے لیے سوئی گیس کاکام کر انے پر وزیر اعظم پاکستان محترم جناب شا ہدخاقان عباسی اور معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر وزیر اعظم پاکستان محترم جناب شا ہدخاقان عباسی اور معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی خصوصی توجہ ناں دیتے اور"فرزند کوہسار"چیئر مین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی ، وائس چیئر مین یونین کونسل اسد محمود ستی ذاتی کوششیں ناں کرتے تو ہماری یوسی میں گیس کی تر سیل بہت مشکل تھی ہم اہل علاقہ ان کا یہ عظیم تحفہ صدیوں یاد رکھیں گے ہم اہلیان کنیسر ستیاں اور پٹیاریاں وزیر اعظم پاکستان محترم جناب شا ہدخاقان عباسی اور معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس سلسلے میں خصوصی کوششیں کر نے پر چیئر مین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی ، وائس چیئر مین یونین کونسل اسد محمود ستی کا بھی شکر یہ ادا کر تے ہیں

پنڈی کہوٹہ ڈبل روڈ کے لئے 17ارب روپے کی خطیر گرانٹ جاری

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ گلزار احمد المعروف راجہ گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنڈی کہوٹہ ڈبل روڈ کے 17ارب روپے کی خطیر گرانٹ جاری کر نا وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا عظیم کارنامہ ہے تحصیل کہوٹہ کی اور آزاد کشمیر کی عوام ان کا یہ احسان ساری زندگی نہیں بلاسکتے ہیں ۔جب یہ روڈ تعمیر ہوئی گئی تو کہوٹہ پاکستان کے ترقی یافتہ شہروں میں شمار ہو گا ۔اس کام میں ان کا ساتھ دینے والے عظیم ساتھی حافظ عثمان عباسی کی شب و روز محنتوں کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارجنرل کونسلر یوسی ہوتھلہ راجہ گلزار احمد المعروف راجہ گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے کی عوام کی خدمت ورثے میں ملی ہے ہمارے عظیم قاہد شہید خاقان عباسی اور محترم وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے جو سبق دیا ہے ان کے تمام کارکن اسی پر عمل پیرا ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جو بھی کام کیے وہ ملک و عوام کے فلاح وبہبود کے لیے کیے جس سے سیاسی مخالفین سخت پر یشان ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ایٹمی پروگرام ہو ، میٹرو بس سروس ہو ،یا سی پیک منصوبہ ہو یہ مسلم لیگ ن کا ہی کارنامہ ہے پاکستان دشمن عناصر سی پیک منصوبے سے خوف زدہ ہو کر دہشت گردی کی وارداتیں کرا رہے ہیں مگر ہماری حکومت ، افواج پاکستان اورملک کی 20کروڑ عوام کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور سی پیک منصوبے کو مکمل کر کے اور دہشت گردی کو جڑ ھ سے اکھاڑ کر پاکستان کو ایک پر امن اور معاشی طور پر مستحکم کریں گے انشاء اللہ2018میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت آئے گی ۔

شمس توحید عباسی کو حکومت پنجاب نے ترقی دیکر ڈسٹرکٹ سپورٹس جہلم تعینات کر دیا

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ شمس توحید عباسی کو حکومت پنجاب نے ترقی دیکر ڈسٹرکٹ سپورٹس جہلم تعینات کر دیا ۔ کھلاڑیوں ، سیاسی و سماجی شخصیات اور وکلاء صحافیوں کی مبارک باد ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ میں سپورٹس آفیسر کے فرائض سر انجام دینے والے نوجوام کھلاڑی شمس توحید عباسی کو اگلے گریڈ میں پروموٹ کر کے ان کو ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر جہلم تعینات کر دیا ہے ۔ اس موقع پر لجپال فٹبال کلب کے کیپٹن نوجوان کھلاڑی احمد سعید قریشی ، سابق صدر کہوٹہ بار ایسوسی ایشن کونسلر راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ، غضنفر ستی گڈو ، معراج اسلم ، افشار محبوب ایڈووکیٹ ، مہران سعید م عالم زیب عباسی ، نمبردار راجہ ندیم رشید ، کونسلر ملک عبدالرؤف اور دیگر نے مبارک باد دی ہے ۔

کہوٹہ شہر میں جعلی کلینک، نام نہاد حکیموں نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں ۔جبکہ شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ ،دہی ،مکھن ،مشروبات اور دیگر اشیاء کی فروخت جاری ہے

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ کہوٹہ شہر میں جعلی کلینکوں نام نہاد حکیموں نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں ۔جبکہ شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ ،دہی ،مکھن ،مشروبات اور دیگر اشیاء کی فروخت جاری ہے۔ گلی محلوں میں جگہ جگہ کلینک کھل گے ہیں ۔جو لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ دو چار ماہ کسی کلینک میں کام کرنے والا شخص کئی ڈاکٹر کا فرضی نام لکھ کر کلینک کھول دیتا ہے۔ زنگ آلود اور پرانے اوزاروں سے آپریشن تھیٹروں میں معمولی سے آپریشن کے بھی غریب لوگوں سے 25سے تیس ہزار روپے لیے جاتے ہیں۔ کلینکوں پر کام کرنے والوں کے پاس کوئی سند یا حکومتی اجازت نامہ بھی نہیں ہوتا ۔برائے نام ایسی خواتین رکھی گئی ہیں جو ڈیلیوری کے اور دوسرے کیس کرتی ہیں۔ جسکی وجہ سے کئی لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔جبکہ جگہ جگہ نیم حکیموں نے بھی ڈیڑے ڈال رکھے ہیں۔ جو پوشیدہ امراض کے علاج کے بہانے غریب اور سادح لوح عوام سے ہزاروں روپے بٹورتے ہیں۔ کہوٹہ شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ۔ دہی اور دیگر چیزیں فروخت کری جا رہی ہیں۔ مگر محکمہ صحت کے اہلکاران انکے خلاف کاروائی نہیں کرتے ۔بلکہ انکی پشت پناہی کرتے ہیں۔ عوام علاقہ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ای ڈی او ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے ۔کہ تمام پرائیویٹ کلینکوں کی چیکنگ کی جائے۔ اور غیر معیاری اور خلاف قانون کلینک سیل کیا جائے۔ جبکہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو اپ گریڈ کر کے سہولیات فراہم کی جائیں۔ تاکہ غریب لوگ وہاں علاج کروا سکیں۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

حکومت پاکستان شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکی صدر کو بیان واپس لینے پر مجبور کرے,حاجی راجہ محمد جواد

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے حوالہ سے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دے کر دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں شہید ہونے والے ہزاروں سول وعسکری شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی قربانیوں کی توہین کی ہے ٹرمپ کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے وہ بھارتی زبان بول رہا ہے امریکی صدر کے اس بیان پر حکومت پاکستان شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکی صدر کو بیان واپس لینے پر مجبور کرے گوجرخان کے سیاسی سماجی اورکاروباری حلقوں کا شدید ردعمل جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما حاجی راجہ محمد جواد،جمعیت علمائے اسلام گوجرخان کے امیر علامہ ریاض عثمانی، مسلم لیگ ن سٹی کے چیئرمین حاجی چوہدری محمداقبال تاجر رہنماؤں شیخ الطاف حسین، غلام قمر، شاہد قریشی، الحاج شہادت حسین بٹ، حاجی ملک محبوب حسین، پیپلزپارٹی کے محسن صغیر بھٹی، طاہر راحیل اعوان اور راجہ عمران کامی ،کھوکھا یوی کے صدر نومی بٹ سابق صدر مرزا تیمور وارثی،سیاسی سماجی شخصیت چوہدری اویس گارمنٹس ایسوسی ایشن کے رہنما شیخ احتشام الطاف نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کیخلاف انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دے کر پاکستانی قوم کی غیر ت کو للکارا ہے امریکہ افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ کر کے بھی اپنی ہاری ہوئی جنگ کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر اپنی ناکامی کا داغ دھونا چاہتا ہے ان رہنماؤں نے کہا کہ اس موقع پر پوری قوم اور سیاسی قیادت کو تمام اختلافات ختم کر کے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ایسا جواب دینا چاہیے کہ امریکہ سمیت کسی اور ملک کو پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کا موقع نہ ملے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام توامریکہ کو سبق سکھانے کو تیار ہے لیکن حکمرانوں کو بھی اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ایسا احتجاج ریکارڈ کرا ئے جو ایٹمی پاکستان کے شایان شان ہو

گوجرخان شہر اور بڑے قصبات میں گزشتہ چند ہفتوں میں افغانی شکل و شبہات رکھنے واے افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان شہر اور بڑے قصبات میں گزشتہ چند ہفتوں میں افغانی شکل و شبہات رکھنے واے افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ، اہم مقامات کے ارد گرد ریڑھیاں لگا کر کاروبار شروع کدھر رہتے ہیں کدھر جاتے ہیں ریڑھیا لگا کر اور گھوم پھر کر اشیاء فروخت کرنے کی آڑ میں پراسرار سرگرمیوں پر شہری حلقے تشویش میں مبتلا متعلقہ اداروں سے ایسے مشکوک افراد کیخلاف فوری طور پر ایکشن لینے کا مطالبہ مسلم لیگ ن سٹی کے چیئرمین اور مرکزی انجمن تاجران کے بانی صدر حاجی چوہدری محمد اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں خاص کر گوجرخان شہر اور بڑے قصبات میں غیر محسوس طریقہ سے غیر قانونی افراد کی آمد ورفت باعث تشویش ہے حلیہ سے افغانی لگنے والوں میں اکثریت نوجوانوں اور بچوں کی ہے جو گلی بازاروں اور خاص کر اہم سرکاری عمارتوں کے ارد گرد ریڑھیاں لگا کر خرید وفروخت کرتے ہیں یہ افراد کہاں رہائش پذیر ہیں کہاں سے آتے ہیں کسی کو اس بارے میں علم نہیں حاجی چوہدری محمد اقبال نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بھی اس حوالہ سے چوکنا رہیں قانون نافذ کرنے ادارے اور متعلقہ ایجنسیاں اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ان مشکوک اور پراسرار سرگرمیں میں ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کریں جن افراد کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ اور شناخت نہیں ہے انہیں فوری طور پر تحصیل بدر کیا جائے

جی ٹی روڈ پر کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اوورہیڈ برج متعلقہ محکموں کی عدم دلچسپی کے باعث کوڑا دانوں میں تبدیل

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ جی ٹی روڈ پر کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اوورہیڈ برج متعلقہ محکموں کی عدم دلچسپی کے باعث کوڑا دانوں میں تبدیل اور نشئیوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن گئے دونوں پلوں پر سرشام جہازوں کی بڑی تعداد میں لینڈنگ معمول بن گئی تفصیلات کے مطابق پیدل سڑک عبور کرنے والے شہریوں کیلئے ڈی ایس پی آفس کے قریب اور کٹڑا تمباکو کے سامنے جی ٹی روڈ پر کروڑوں روپے کی لاگت سے دواوورہیڈبرج بنائے گئے لیکن شہریوں نے پل عبور کرے کی بجائے جی ٹی روڈ کے درمیان میں لگے آہنی جنگلے کاٹکر راستے بنا لئے جبکہ پلوں پر لوگوں نے گندگی اور کچہرا پھینک کر انہیں کوڑا دان میں تبدیل کردیا جبکہ جہازوں (پوڈریوں) نے اسے محفوظ ٹھکانہ بنا کر سرشام یہاں ڈیرے ڈال کر نشہ کرناشروع کر دیا ہے شہریوں نے بلدیہ چیئرمین سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

جو لوگ اپنے دور اقتدار میں عوام کیلئے کچھ نہ کر سکے آج وہ مسلم لیگ ن کی حکومت پر کس منہ سے تنقید کر رہے ہیں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما مظہر حسین وارثی نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ جو لوگ اپنے دور اقتدار میں عوام کیلئے کچھ نہ کر سکے آج وہ مسلم لیگ ن کی حکومت پر کس منہ سے تنقید کر رہے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت صحیح معنوں میں عوام کے مسائل کو ختم کرنے کیلئے ہر وقت کوشاں ہے جس کی مثال موٹروے جدید طرز کے ہسپتال سی پیک اور روزگار اسکیم نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع یہ سب مسلم لیگ ن کے دور حکومت کے منصوبے ہیں آئندہ بھی مسلم لیگ ن اسی جذبے کے ساتھ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور آئندہ ایسے منصوبے دیں گے جس سے واضح نظر آئے گا کہ ملکی ترقی مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہی ہوئے مخالفت کرنے والوں کو بھی اپنی اصلیت کا پتہ چل جائے گا

some image

چوہدری نثار علی خان کا چک بیلی خان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے راہنما اورسابق وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چک بیلی خان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے صاف آدمی ہوں پارٹی قیادت کو بھی کھری بات منہ پہ کہتا ہوں منافقت نہیں کرتا اور نہ ہی خوشامدی ہوں میرا یہ حلقہ رالپنڈی کا سب سے بڑا حلقہ ہے جس کی آبادی بارہ لاکھ ہے آئندہ بھی شیر کے نشان پر ہی الیکشن لڑوں گا فی الحال میں اس حلقے میں اکلوتا امیدوار ہوں میرے اس حلقہ کی کچھ یونین کونسلیں آئندہ الیکشن میں گوجر خان کے علاوہ شاہد خاقان عباسی کچھ حنیف عباسی اور کچھ ملک ابرار کے حلقہ میں شامل ہو رہی ہیںآ ج اپنے بلدیاتی ممبران اور پارٹی کارکنوں سے الیکشن لڑنے کی حکمتِ عملی کے لئے مشاورت کرنے آیا ہوں انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ میں40ارب روپے دے چکا ہوں جو کسی ایم این اے کے بارے میں مثال نہیں ملتی انھوں نے یہ بھی بتایا کہ پاپین ڈیم پر کام چار پانچ ماہ کے اندر شروع ہو جائے گا اس کے بعد علاقے میں پانی کی فراوانی ہو گی چک بیلی خان روڈ کو کارپٹ کیا جا رہا ہے جس سے گھنٹے کا سفر 20منٹ میں بدل جائے گا انھوں نے واضع کیاکہ میں نے پڑی موہڑہ تک مارچ تک کام مکمل کرنے جبکہ باقی حصہ اپریل کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایات دے دی ہیں انھوں نے چک بیلی خان، بینس جھنگی دائم اور روپڑ خورد کے لئے گیس منصوبے کا افتتاح بھی کیا جہا ں پارٹی کے سرکردہ کارکنوں حاجی علی اصغر اور ڈاکٹر احمد ضیأ راجپوت نے ان کا استقبال کیا۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

تھانہ سہالہ کے علاقہ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان نے ہوائی فائرنگ کر دی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ تھانہ سہالہ کے علاقہ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان نے ہوائی فائرنگ کر دی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ پولیس نے اہل علاقہ کی اطلاع پر لڑکی سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق سواں کیمپ کے قریب رہائشی علاقے میں مالک مکان نے شکایت کی کہ کاظم اور محمد حنیف ایک لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جس پر جس پر اہل علاقہ نے ان کو کمرے سے باہر نکلنے کا کہا تودوملزمان نے باہر نکلتے ہی ہوائی فائرنگ شروع کردی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

اسلام آبادائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے استنبول جانے والی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کے سامان سے مورتیاں برآمد کرلیں

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ اسلام آبادائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے استنبول جانے والی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کے سامان سے مورتیاں برآمد کرلیں ۔ ائرپورٹ ذرائع کے مطابق بے نظیر ایئرپورٹ سے پروازنمبر ٹی کے 711 کے ذریعے استنبول جانے والی خاتون مسافر ساجدہ بی بی کے بیگ سے تلاشی کے دوران چار مورتیاں برآمد کی گئیں۔جسے بعدازاں کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا تاہم کسٹمز حکام نے مورتیاں قبضے میں لے کر خاتون کو سفر کی اجازت دے دی۔

خانپور ڈیم سے راولپنڈی شہر اور کینٹ کو یومیہ ایک ملین گیلن پانی کی فراہمی بحال

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ دو ماہ قبل خانپور ڈیم سے راولپنڈی شہر اور کینٹ کو یومیہ پانی کی فراہمی پر 10 ملین گیلن کا جو کٹ لگایاگیا تھا اس میں سے ایک ملین گیلن پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے تاہم 9ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی پر کٹ جاری ہے جس کے نتیجہ میں کینٹ ایریاز میں پانی کا بحران مسلسل جاری ہے۔ کینٹ بورڈ حکام کے مطابق نومبر کے شروع میں خانپور ڈیم سے پانی کی فراہمی پر کٹ لگایا گیا تھا تاہم اب جو ایک ملین گیلن یومیہ بحال کیا گیا ہے اس میں سے آدھا ملین گیلن کینٹ جبکہ ایک ملین گیلن پانی شہر کیلئے بحال کیا گیا ہے ،واضح رہے کہ نومبر سے پہلے خانپور ڈیم سے راولپنڈی شہر اور کینٹ کیلئے یومیہ 24ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا تھا 10ملین کٹ لگنے سے پانی کی یہ مقدار صرف 14ملین گیلن یومیہ رہ گئی تھی ۔

یوسی لوہدرہ راستے کا دیرینہ مسئلہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کی مخلصانہ کوششوں سے تکمیل کو پہنچ گیا

some image

روات؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،راجہ طاہر محمود ۔۔۔۔۔ یوسی لوہدرہ راستے کا دیرینہ مسئلہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کی مخلصانہ کوششوں سے تکمیل کو پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق یوسی لوہدرہ کی اعوان برادری اور راجگان برادری کے درمیان عرصہ دراز سے زمینوں کے درمیان سے راستے کا مسئلہ چلا آرہا تھا جس پر کبھی ایک برادری توکبھی دوسری برادری کے افراد ناخوش رہتے تھے جس پر بعض اوقات بات تھانے کچہری تک جاپہنچتی لیکن موجودہ چیئرمین نویدبھٹی اور وائس چیئرمین راجہ یونس کی کوششوں سے دونوں برادریوں کے افراد نے اپنے اپنے مطالبات سے دستبردار ہوتے ہوئے راستے کے لیے حامی بھرلی جس پر خصوصی گرانٹ سے اس راستے پر کنگریٹ ڈال دی گئی گزشتہ روز اس حوالہ سے ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح یوسی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے ہاتھوں سے کروایا گیا جس پر عوام علاقہ نے زبردست خراج تحسین پیش کیا

روات میں جیب تراشی کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس خاموش تماشائی شہری لٹنے لگے

some image

روات؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،راجہ طاہر محمود ۔۔۔۔۔ روات میں جیب تراشی کی وارداتوں میں آضافہ پولیس خاموش تماشائی شہری لٹنے لگے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محمود حسین ساکن جٹال تحصیل گوجرخان ضلع راولپنڈی اپنے کام کے سلسلے میں روات آیا ہوا تھا واپسی پر ایک گرے کلر کی ٹیوٹاہائی ایس میں اس کو بطور سواری بٹھایا گیا اس دوران گاڑی میں موجود افراد جن میں خواتین بھی شامل تھیں اس کی جیب سے 14 ہزار روپے اور کاغذات نکال لئے اور اسکو بگا شیخاں موڑ پر گاڑی سے اتار دیا واضح رہے کہ اس علاقے میں پہلے بھی یہ گروہ سرگرم رہ چکا ہے چوکی روات اور تھانہ روات کی پولیس اس گروہ کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے یہ گروہ ورداتیں کررہا ہے عوام علاقہ نے آئی جی اسلام آباد سے ایکشن لینے اور اس گروہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

اسلام آباد پولیس تھانہ سہالہ کا سرچ آپریشن۔

روات؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،راجہ طاہر محمود ۔۔۔۔۔ اسلام آباد پولیس تھانہ سہالہ کا سرچ آپریشن۔ سرچ آپریشن ماڈل ٹاون ہمک اورگردو نواح میں کیا گیا سرچ آپریشن کے دوران 70 افراد کو سرچ کیا گیا ایسے افراد11مشتبہ افراد حراست میں لیے گئے جن کے پاس کوئی شناختی دستاویز موجود نہیں تھی اس بارے میں پولیس کے اعلیٰ حکام ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانا ہے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

وسیم طارق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔۔ بوعہ کلاں یونین کونسل فیض پورشریف کے معروف سیاسی وسماجی راہنماینگ ویلفےئرٹرسٹ یوکے کے سرپرست اعلے طارق بشیرکے فرزندوسیم طارق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ولیمہ کی تقریب برطانیہ کے شہرناٹنگھم میں منعقد ہوئی جس میں دولہاکے عزیز اقارب دوست واحبا ب سیاسی سماجی وکاروباری شخصیات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی دولہاوسیم طارق کورشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پردلی مبارک بادپیش کی اوران کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیادولہاکے والدمحترم طارق بشیر نے ولیمہ کی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کادلی شکریہ اداکیاچودھری اللہ دتہ بسمل قاضی جہانگیراحمدحافظ شہریاربسمل چودھری واصف علی بسمل نے وسیم طارق کورشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے اوران کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیاہے ۔

ڈڈیال میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کے امیر علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ ہم نے فیض آباد میں بیٹھ کر وائٹ ہاؤس، اسرائیل، اور دشمنان اسلام کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے بلاول بھٹو سن لے ہمارا حلوا انگریز بھی بند نہ کر سکا تم کس باغ کی مولی ہو ہمارے حلوے کو کوئی خطرہ نہیں خطرہ تمہارے باپ کے کرپشن کے پیسے کو ہے اس کی فکر کرو خطرہ پاناما لیکس کی حرام کی کمائی کا ہے خطرہ زرداری اور نواز شریف کو ہے مسلمان تحریک لبیک یا رسول اللہ کو ووٹ دے کر قیامت کے دن نبی پاک کے سامنے شرمندہ ہونے سے بچیں ہم نے ختم نبوت کا پہرہ دیا حکومت نے ہم پر گولیاں چلائیں کشمیر میں لاکھوں جانیں دے کر بھی آزادی نہیں ملی ہم نے 8جانیں دے کر ختم نبوت کا پہرہ بھی دے دیا اور اپنے مطالبات بھی منوا لیے مسلمان سوچیں کہ اس کی وجہ کیا ہے کون ہے جو جانیں دے کر بھی کشمیر آزاد نہیں ہونے دے رہا جب تک کشمیر میں نبی کا دین تخت پر نہیں آئے گا تب تک کشمیر آزاد نہیں ہو گا مسئلہ ختم نبوت نبی کریم کی سواری گدھے کو تو سمجھ آگئی مگر اسمبلی میں بیٹھے نام نہاد مسلمانوں کو اس مسئلہ کی سمجھ نہیں آئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈڈیال میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں ہزاروں افراد کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کیا

تحریک لبیک یا رسول اللہ کا ڈڈیال میں کامیاب جلسہ، ہزاروں افراد کی شرکت ،درجنوں افراد کا پارٹیاں چھوڑ کر تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت کا اعلان

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کا ڈڈیال میں کامیاب جلسہ ہزاروں افراد کی شرکت مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے درجنوں افراد کا پارٹیاں چھوڑ کر تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت کا اعلان خادم حسین رضوی کا ڈڈیال پہنچنے پر پلاک پل،مقبول بٹ شہید چوک،بھٹی چوک سمیت کئی مقامات پر شاندار استقبال لبیک یا رسول اللہ، تاجدار ختم نبوت زندہ باد اور دیکھو دیکھو کون آیا محمد عربی کا دین آیا کے فلک شگاف نعرے تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے ڈڈیال میں بڑے جلسے کا انعقاد کیا گیا جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ خادم حسین رضوی کا ڈڈیال پہنچنے پر پلاک پل کے مقام پر شاندار استقبال کیا گیا جہاں ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے بعد ازاں انہیں درجنوں گاڑیوں کے جلوس کے ساتھ جلسہ گاہ تک لایا گیا راستے میں کئی مقامات پر شاندار استقبال مسلم لیگ ن راجہ نجیب ،پیپلز پاٹی کے جنید ہاشمی نے پیپلز پارٹی یونین کونسل اوناع کی صدارت کے عہدہ اور پارٹی سے استفعی دے کر تحریک لبیک یا رسول اللہ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

تھانہ پولیس ڈڈیال نے انب کے مقام پر چھاپہ مار کر قمابازی میں مصروف 6لوگوں کو دھر لیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ایس ایس پی میر پور ریاض حیدر بخاری ڈی ایس پی عطالراحمن کی خصوصی ہدایت پر تھانہ پولیس ڈڈیال کے ایس ایچ او عمار ڈار کی جواریوں کے خلاف شاندار کاروائی ایس ایچ او تھانہ پولیس ڈڈیال نے انب کے مقام پر چھاپہ مار کر قمابازی میں مصروف 6لوگوں کو دھر لیا اور جوائے پر لگی رقم 17000ہزارروپے بھی ضبط کر لی گرفتار ہو نے والے ملزمان تنویر حسین ولد غلام حسین ساکن کٹھاڑ خلیل ولد فاضل سیکٹر 6شفیق ولد قادر بخش ساکن انب رشید ولد محمد حسین موہڑہ کینال محمد سلیمان ولد علی احمد ساکن سنڈل عبد الرحمن ولد ریاست علی ساکن انب کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قمابازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور مزید تفتیش شروع کر دی اس کاروائی میں اے ایس آئی زوہیب طاہر اے ایس آئی اجمل قریشی ناظم حسین سہیل جرال ذوالفقار علی تجمل بٹ انور بھٹی ملک عمران بمعہ نفری نے حصہ لیا عوام علاقہ خراج تحسین پیش کیا

کھٹانہ ہاؤس میں جشن مٹھائیاں تقسیم عوام اور کارکنوں کی مبارکباد

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ کھٹانہ ہاؤس میں جشن مٹھائیاں تقسیم عوام اور کارکنوں کا مبارکباد دینے کیلئے کھٹانہ ہاؤس میں تانتا عوام علاقہ نے چوہدری ساجد نذیر کی بطور ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ تعیناتی پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور حلقہ ایم ایل اے چوہدری محمد مسعود خالد کا شکریہ اداکیا اور چوہدری ساجد نذیر کا شمار ایم ایل اے مسعود خالد کے قریبی ساتھیوں میں ہو تا ہے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور ایم ایل اے چوہدری محمد مسعود خالد کے اس تعیناتی کے فیصلے کو عوام علاقہ نے کارکنوں کی فتح کرار دیا اور کہا کہ ساجد نذیر جیسے باصلاحیت نوجوان کو ذمہ داریاں سونپنے سے شہر کے تمام مسائل حل ہو نگے اور تعمیر ی وترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

چکسواری کے مشہور ومعر وف ممتاز سینئر صحافی الحاج چودھری شبیر حسین رچیال ساڑھے چار سال کی طویل علالت کے بعدرضائے الہی سے گزشتہ روزانتقال کرگئے

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چکسواری کے مشہور ومعر وف ممتاز سینئر صحافی الحاج چودھری شبیر حسین رچیال ساڑھے چار سال کی طویل علالت کے بعدرضائے الہی سے گزشتہ روزانتقال کرگئے مر حوم ساڑ ے چار سال تک قومہ میں رہے تفصیلات کے مطابق چکسواری پر یس کلب چکسواری کے سابق صدر وسابق بانی ممبر ممتاز سینئر صحافی الحاج چودھری شبیر حسین رچیال جو ساڑ ے چار سال قبل اپنے گھر کے قریبی ایک دیوار سے گر گئے تھے جن کو سر میں شدید چوٹیں آ ئی تھیں اور الشفاء ہسپتال اسلا م آ باد میں ایک ڈیڑ ھ ما ہ تک داخل رہے مگر صحت یا ب نہ ہو سکے متعدد اپریشن کے باوجود قومہ سے نہ نکل سکے اور بعد میں ان کا گھر پر ہی علاج جاری رہا گز شتہ روز وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے اور ان کی نما ز جنا زہ حمیدپورکالونی میں اداکی گئی اورمرحوم کی میت کوحمیدپورکالونی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا چکسواری پر یس کلب چکسواری کے سرپرست اعلے مرزامحمدنذیر صدر غلام مر تضیٰ عطاری سینئرنائب صدر قاضی جہانگیراحمدسیکرٹری جنرل محمدشہزاد عظیم سیکرٹری مالیات حافظ شہریاربسمل سیکرٹری نشرواشاعت عابدحسین مرزا اور ممبر ان نے الحاج شبیر حسین رچیال کی وفات پر دلی ہمدردی اور افسو س کااظہار کرتے ہو ئے مرحو م کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے اورانہیں شاندار صحافتی وسماجی خدمات پرخراج عقیدت پیش کیاہے ۔

بٹالہ شریف کے رہائشی حافظ نوید مغل کی ہمشیرہ محترمہ وفات پا گئیں ۔ ان کی نماز جنازہ بٹالہ شریف میں ادا کی گئی

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ بٹالہ شریف کے رہائشی حافظ نوید مغل کی ہمشیرہ محترمہ وفات پا گئی ۔ ان کی نمازے جنازہ بٹالہ شریف میں ادا کیا گیا ۔نمازے جنازہ میں چیئر مین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہارو ی ، وائس چیئر مین مر زا محمد مسعود ، ایم ایس کہوٹہ سول ہسپتال ڈاکٹر ملک سہیل ،سید مناظر حسین شاہ ، جنر کونسلر مر زا حاجی محمد جہانگیر ، محمد خورشید ستی ، تاجر ظہور قریشی ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سے کثیر تعداد میں سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات نے شر کت کی ۔

تعزیت

Condolences

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ چیرمین یونین کونسل تخت پڑی چوہدری خلیل احمد کی ساس محترمہ اور سینئر صحافی عقیل احمد کی تائی محترمہ کے انتقال پر ممبر ایم سی کلرسیداں عابدزاہدی، صحافیوں قیصراقبال ادریسی ، ریاض ملک ، شیخ نوید احمد ، عاطف علی ادریسی ، ہارون رشید، سرمد محمود بٹ، کاشف علی و دیگر نے تعزیت کا اظہا ر کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ۔

Picture of the Day

Congratulations to Furqan Hameed son of Muhammad Tariq , Dhok Bhatthi for achieving MBA at Supply Chain Management from Iqra University Karachi

some image some image

some image

some image