Our _Blog_

Our Daily News

Tuesday 3rd January 2017

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

کہوٹہ میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی اور لکڑی چوروں کے خلاف ہزاروں مردو خواتین کا تاریخی احتجاجی مظاہرہ

Public protest held in Kahuta against timber mafia

some image

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ،عمران ضمیر۔۔۔۔ درختوں کی غیر قانونی کٹائی اور ٹمبر مافیا ، لکڑی چوروں کے خلاف ہزاروں مردو خواتین ، طلباء و طالبات ، اساتذہ اور سیاسی رہنماؤں کا تاریخی احتجاجی مظاہرہ ۔پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماو سابق ممبر قو می اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی ، تحریک انصاف کے سابق امیدوار قو می اسمبلی صداقت عباسی،بلال یامین ستی چیئرمین نرڑ ، سجا دستی چیئرمین کھڈیوٹ، ماسٹر (ر) ظہور عباسی چیئرمین پنجاڑ ، طارق محمود مرتضیٰ رہنماء تحریک انصاف ، کرنل (ر) ظفر عباسی ، پہلوان بشیر ، ماسٹر (ر) چوہدری یونس چیئرمین نارہ نے بھی شرکت کی ۔ جبکہ صدارت ومیزبانی کے فرائض عظیم پبلک سکول کہوٹہ کے بریگیڈیئر (ر) جاوید ستی نے سر انجام دیئے ۔ بریگیڈیئر (ر) جاوید ستی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہ لکڑی چوری کر کے کمایا جانے والا پیسہ حرام ہے ۔ لکڑی چور اپنی اولادوں کو حلال کی بجائے حرام روزی کھلا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لکڑی چوروں اور ان کی سر پر ستی کرنے والوں کے خلاف (15) سالوں سے جنگ لڑرہاہوں ۔ اس موقع پر سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی ، صداقت عباسی ، بلال یامین ستی اور دیگر مقررین نے کہا کہ لکڑی چوروں نے نہ صرف نا جائز پیسہ کمایا بلکہ علاقے کا قدرتی حسن بھی تباہ کر کے رکھ دیا ۔ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث با اثر افراد اور لکڑی چوروں سمیت جنگلات کی کٹائی کے روک تھام کے لیئے احتجاج میں شریک افراد سے عہد لیا گیا اور کہا کہ لکڑی چور عوام کے دشمن ہیں ۔ تمام مقررین نے بریگیڈیر (ر)جاوید احمد ستی کی لکڑی چوروں کے خلاف کی گئی کاوشوں کو زبر دست الفاظ میں سراہا ۔

some image

Kahuta; The Public in Kahuta came out to protest against timber mafia operating in Kahuta jungle, Men, women, students along with social and political personalities joined in the protest.

The Protestors were joined by PTI, PML-N and PPP leaders including Ghulam Murtaza Satti, Sadaqat Abbasi, Bilal Yameen Satti and host of elected chairman from Kahuta region.

Bridger (r) Javed Satti said in his speech that those who cut tree are enemies of Pakistan and the public, A severe action should be taken against them.

All the speakers in their speeches condemned the timber mafia operating in Kahuta region and have demanded action to be taken against them.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

جامعہ مسجد سلاو، برطانیہ میں ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد

Khatam e Naboowat conference held at Jammia Masjid Slough

سلاو، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ۔۔۔۔۔۔ جامعہ مسجد سلاو، برطانیہ میں ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ برطانیہ بھر سے علما حضرات نے اس میں شرکت کی۔کانفرنس کا انعقاد سجادہ نشین آف گولڑہ شریف کی خصوصی درخواست پر کیا گیا۔حافدظ عدنان ظہیر نے اس موقع پر مہماناوں کو خوش آمدید کہا اور تقریب کی غرض و غایت بیان کی۔ اور موجودہ وقت اور حالات کے پیش نظر تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ جب بھی کہیں بھی ختم نبوت کے حوالے سے کسی قسم کے پروگرام کا انعقاد کیا جائے تو اس میں ضروری شرکت کریں کیونکہ دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کو ہم آسانی سے پہچان سکتے ہیں اور وقت ضرورت اپنے عقیدے کا بچاو بھی کر سکتے ہیں مگر رسول اللہ ﷺ کی ذات کوآخری نبی نہ ماننے والے اسلام کے چھپے دشمن ہیں اور اسلامی نام رکھتے ہیں ، انھیں پہچاننا بہت ہی مشکل ہے اس کے لئے ہمیں ان تمام باتوں سے آگاہ ہونا ضروری ہے جو ان دو مذاہب میں فرق کو واضح کر سکیں۔

Slough; Khatam e Naboowat conference was held in Slough, Religious scholars from UK were present at Jammia Masjid, Diamond road Slough. The conference has been organised at the Masjid in Slough with special request from Golra shareef. Hafiz Adnan Zaheer welcomed the guest and urged Muslim community in UK to participate in Khatam e Naboowat conference where ever they held as it is very important.

اجالا فاونڈیشن سلاو کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی

Millad celebrated by Ujala foundation in Slough

سلاو (نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) اجالا فاونڈیشن سلاو کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی مینر پارک کمیونٹی سنٹر میں منعقد ہوئی جس میں علماء کرام اور نعت خواں حضرات نے عاشقان رسول اللہ ص کا دل جیت لیے- محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت جناب ذوالفقار وارثی صاحب نے حاصل کی- اس محفل کا انعقاد اجالا فاونڈیشن نے کیا تھا جس میں عاشقان رسول اللہ ص نے بڑی تعداد میں شرکت کی علماء کرام نے اردو اور انگریزی میں خطاب کیا - محفل کے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا

پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔

Pakistan offers excellent investment opportunities for foreign investors, Moheen Ul Haq

پیرس (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ،زاہد مصطفی اعوان سے) ----مستحکم معیشت، سکیورٹی کی بہتر ہوتی صورتحال اور آزادانہ سرمایہ کاری کے باعث پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار فرانس میں پاکستان کے سفیر جناب معین الحق نے فرانس کے شمال مغربی شہر تولوز جو کہ فرانس کا بڑا اہم تجارتی اور صنعتی مرکز ہے کے حالیہ دورے میں کیا۔ چیمبر آف کامرس و انڈسٹری کے صدر کے ساتھ تولوز میں اپنی ملاقات کے دوران سفیر پاکستان نے کہا کہ یہ فرانس کے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں موجودہ موافق اقتصادی حالات سے فائدہ اٹھانے کا موزوں ترین وقت ہے۔ انہوں نے تولوز چیمبر آف کامرس کے اراکین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور دو سو ملین لوگوں کی نفع بخش مارکیٹ کا فائدہ اٹھانے اور پاکستان کے نہری اور زرعی پیداوار کے شعبے کو بہتر بنانے کی کوششوں میں شمولیت کی دعوت دی۔ بعد میں سفیر پاکستان نے بیجوں، زرعی پیداوار، صاف پانی کی فراہمی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبوں میں خصوصی مہارت رکھنے والے تولوز کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ دورے کے دوران سفیر نے مئیر تولوز مسٹر مارک پیگشیغ اور تولوز کے پریفت مسٹر پاسکل میلہوس کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی وفود کے باہمی تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔ سفیر پاکستان نے فرانس کی خلائی ایجنسی (CNES) کا دورہ بھی کیا اور انہوں نے مواصلاتی نظام، ماحولیاتی تحفظ اور اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ بعد ازاں سفیر پاکستان نے ایئر بس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال جناب برونوں دو پرادل، نائب صدر انٹرنیشنل آپریشن و پبلک افیئر نے کیا۔ انہوں نے سفیر پاکستان کوایئر بس اور ایئر بس کے مختلف پیداواری مراحل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ایئر بس پاکستان اور پاکستانی ایئر لائز کمپنیوں کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کی متمنی ہے۔ جناب سفیر نے تولوز میں پاکستانی کمیونیٹی سے بھی ملاقات کی۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

دسمبر 2016 میں 916 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری

Over 900 vehicles handed fines in Kallar syedan during December

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی)---- چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف شاہد کی ہدایت پر کلر سیداں سٹی وارڈن پولیس کے انچارج عمران خان نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دسمبر 2016 میں 916 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کرکے دو لاکھ 64 ہزار روپے سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرادی ہے۔ادھر انچارج عمران خان نے اپنی انفرادی کارروائی میں گزشتہ برس کے دوران 9437 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے اور ان سے مجموعی طور پر 27 لاکھ 24 ہزار روپے سے زائد کی رقم وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادی ہے۔انہوں نے یہ کارروائی اوور لوڈنگ،زائد کرایہ وصولی،کمسن ڈرائیور اور کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کی ہے۔

ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا 17 سالہ ڈرائیور علی عباس بھی زندگی کی بازی ہار گیا

Ali Abbas injured in traffic accident dies in hospital

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی)---- ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا 17 سالہ ڈرائیور علی عباس بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔یاد رہے کہ تین روز قبل کیری اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں تحصیل کلر سیداں کے فوڈ و سینٹری انسپکٹر راجہ عبدالجبار کے ماموں زاد بھائی ڈاکٹر یاور عباس جو راولپنڈی سول ہسپتال میں تعینات تھے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ان کے والد عدالت حسین کی ایک ٹانگ اور بازو فریکچر ہو گیا تھا۔حادثہ میں کیری ڈبہ کا ڈرائیور علی عباس بھی شدید زخمی تھا جو گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔مرحوم کو روات کے علاقہ ڈھوک بدہال داخلی بندہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

سا بق نا ئب نا ظم ا مجد حسین کے بیٹے عبد ا لبا سط ر ا جہ ،ا نیس علی ر ا جہ کی د عو ت و لیمہ ا تو ا ر کے ر و ز شا د ی ہا ل میں منعقد ہو ئی

Wallima of Abdul Basit held in Kallar Syedan

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی)---- سا بق نا ئب نا ظم ا مجد حسین کے بیٹے عبد ا لبا سط ر ا جہ ،ا نیس علی ر ا جہ کی د عو ت و لیمہ ا تو ا ر کے ر و ز شا د ی ہا ل میں منعقد ہو ئی جس میں پنجا ب ا یجو کیشن فا ؤ نڈ یشن کے چےئر مین ا نجنےئر قمر ا لا سلا م ر ا جہ ،سا بق ا یم پی ا ے محمو د شو کت بھٹی ،سا بق نا ظم محمد ا عجا ز بٹ ،شیخ حسن ر یا ض ،ممبر ضلع کو نسل چو ہد ر ی کا مر ا ن عز یز ا یڈ و و کیٹ ،سا بق تحصیل نا ظم حا فظ ملک سہیل ا شر ف ،معر و ف بز نس مین ر ا جہ محمد ا لیا س ،مسلم لیگ ن تحصیل کے صد ر چو ہد ر ی عبد ا لغفا ر ،ا یس ا یچ ا و کلر سید اں خضر حیا ت ،چےئر مین یو سی بھلا کھر ر ا جہ صفد ر کیا نی ،سا بق نا ئب نا ظم چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین عبا س ،ر ا جہ ظفر محمو د ،مسلم لیگ ن پنجا ب کو نسل کے ممبر شیخ ند یم ا حمد ،مسلم لیگ ن فیڈ ر ل کو نسل کے ممبر شیخ عبد ا لقد و س ،چو ہد ر ی ا سد ا لر حما ن ا یڈ و و کیٹ ،آ ل بلد یہ کو نسلر ز ،کا ر و با ر ی شخصیت مسعو د بھٹی ،صغیر ا بھو لا ،چو ہد ر ی نعیم بنا ر س صحا فیو ں ا و ر معز ز ین علا قہ نے کثیر تعد ا د میں شر کت کی ۔

یو نین کو نسل منیا ند ہ کا با ضا بطہ ا جلا س گز شتہ ر و ز ز یر صد ا ر ت چیئر مین چو ہد ر ی صد ا قت منعقدہو ا

Union council Manianda elected members hold meeting

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی)---- نین کو نسل منیا ند ہ کا با ضا بطہ ا جلا س گز شتہ ر و ز ز یر صد ا ر ت چےئر مین چو ہد ر ی صد ا قت منعقدہو ا جس میں و ا ئس چےئر مین تو فیق تا ج کیا نی ا و ر کو نسلر و ں نے شر کت کی چےئر مین چو ہد ر ی صد ا قت نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ یو نین کو نسل کی تما م و ا ر ڈ ز میں تر قیا تی کا م میر ٹ پر ہو ں گے ا و ر تما م کو نسلر و ں کو سا تھ لے کر چلیں گے ا نہو ں نے کہا کہ یو نین کو نسل کی عو ا م ہما ر ے سر کا تا ج ہے عو ا م کی تر قی ہما ر ی سیا ست کامشن ہے ہم نے بنیا د ی مسا ئل کو با ہمی مشا و ر ت سے حل کر نا ہے ا و ر سب کو سا تھ لے کر چلنا ہے ۔

ا یم سی کی چیئر مینی کے لیے شیخ عبد ا لقد و س ا صل حقد ا ر ہیں, سا جد محمو د بٹ

Sheikh Abdul Qadoos deserves chairman seat at MC, Sajid Mahmood Butt

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی)---- بلد یہ کو نسلر و ا ر ڈ نمبر 20سا جد محمو د بٹ نے کہا ہے کہ ا یم سی کی چےئر مینی کے لیے شیخ عبد ا لقد و س ا صل حقد ا ر ہیں بلد یہ کے نظا م کو چلا نے کے لیے ا ن کی خد ما ت قا بل تعر یف ہیں ا ن کے مخا لف گر و پ کے د و ا فر ا د پہلے ا ن کے لیے و و ٹیں ما نگتے ر ہے ہیں ا و ر ا ن کے پا س ا قتد ا ر کے علا و ہ کو ئی عو ا می ا یجنڈ ا نہیں ہے و ہ ا یم سی جیسے ا د ا ر ے کوچلا نے کی صلا حیت نہیں ر کھتے ہیں ا نہو ں نے ہر د و ر میں مفا د ا ت کی سیا ست کی ہے ا قتد ا ر ا ن کی کمز و ر ی ہے شیخ عبد ا لقد و س مر د مید ا ن ہیں ا ن کی قد ر ا و ر صا ف گھو ئی کی و جہ سے علا قہ ا نہیں عظت کی نگا ہ ا و ر ا حتر ا م کی نظر سے د کھتا ہے

گورنمنٹ ہائی سکول سرصوبہ شاہ فٹ بال ٹیم کی مسلسل کامیابیوں کی جانب گامزن

Sir sooba shah high school football team defeat Jhelum to win at District board

some image

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔ گورنمنٹ ہائی سکول سرصوبہ شاہ فٹ بال ٹیم کی مسلسل کامیابیوں کی جانب گامزن۔چکوال میں بورڈ سطح کے مقابلوں میں فائنل میں سرصوبہ شاہ نے جہلم فٹ بال ٹیم کو 3.0سے شکست دے کر بورڈ میں ناقابل شکست ہونے کا اعزازبرقرار رکھا۔اس طرح ٹیم نے سکول اور علاقہ کا نام روشن رکھا۔ٹیم کی فتح پر اہل علاقہ نے منیر اشرف خالد ،ماسٹر واجدحسین،ماسٹر محمد رمضان منہاس اور سردار نبیل اور سکول سٹاف کو مبارک باد پیش کی ۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

دارالعلوم قادریہ جیلانیہ للبنات کوٹلی روڈ جیوڑہ میں محفل میلاد

religious scholars attend millad celebrations at Dar Al Aloom Qadria Jillania on Kotli rd, Jiavra

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پیر سید غلام یٰسین شاہ بخاری اور مولانا محمدآصف القادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنی جان ،مال ، دولت ،اولاد ،والدین سے بڑھ کر نبی کریمﷺسے پیار ہونا چاہے اور ہر چیز سے بڑھ کر پیار ہی کامل ایمان کی نشانی ہے نبی پاک ﷺاللہ پاک کا سب سے بڑا شاہکار ہے۔زمین آسمان، چرند ، پرند،انسان ، حیوان حتیٰ کہ کاہنات کا ایک ایک ذرہ نبی پاک ﷺ کا صدقے معرض وجود میں آیااللہ پاک نے اگر اپنے حبیب ﷺ کو پیدا ناں کرنا ہوتا تو کوئی بھی چیز نہ پیدا کرتا آپﷺکی آمد باعث رحمت تھی،اور قرآن پاک میں ارشاد ہے کہ اے حبیبﷺفرما دیجئے کہ اللہ کے فضل وکرم پر خوب خوشیاں مناؤ،قرآن پاک کی اس آیت سے واضح ہو جاتا ہے ہمیں اللہ پاک کی تمام تر نعمتوں اور اللہ پاک کے فضل و کرم کا شکر ادا کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہاردارالعلوم قادریہ جیلانیہ للبنات کوٹلی روڈ جیوڑہ میں پیر سید غلام یٰسین شاہ بخاری چشتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ مخدومیہ کولاہ شریف آزاد کشمیر، مہتمم دارالعلوم ہذا ممتاز عالم دین علامہ محمد آصف القادری نے اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر الحاج نذر محمد قادری ،سید خالد حسین شاہ ،علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار شاہ روم نوشاہی انٹر پرائززکمیٹی چوک راولپنڈی ،مولانا غلام حسین قادری ، امیدوار برائے وائس چیئر مین یونین کونسل بیور سردار طاہر آف جیوڑہ ،سردار طامس ،سردار طارق سمیت دیگر علمائے کرام اور معززین علاقہ نے شر کت کی۔ اپنے خطاب میں علماء نے کہا کہ ہمیں اللہ پاک کی دی ہوئی نعمتوں کالاکھ بار شکر ادا کرنا چاہیے کیونکہ یہ آنکھیں بھی نعمت ہمارا یہ چلنا پھرنابولنا بھی نعمت ،یہ اللہ پاک کی وہ نعمت ہے جس کا لاکھوں بار شکر بھی ادا کیاجائے تو کم ہے، جو لوگ عرب کی تاریخ سے واقف ہیں،وہ اس بات کو بہتر طریقے سے سمجھے گئے کہ آپ ﷺ کی آمد نہ صرف عرب والوں کے لئے بلکہ کائنات کی ہر مخلوق کے لئے باعث برکت ہے ، آپﷺکی آمد سے پہلے اہل عرب والے اندھیروں اور جالیت کا سفر کررہے تھے مگر آپ ﷺ کی آمد کے بعداہل عرب سے جاہلیت کے بادل چھٹ گئے،امیر غریب اور چھوٹے بڑے کا فرق مٹ گیا آپ ﷺ نے فرمایا کسی امیر کو کسی غریب پر کسی کالے کو کسی گورے پر کسی عربی کو کسی عجمی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں ،فوقیت صرف تقویٰ کی بنا پر حاصل کی جا سکتی ہے، آپ ﷺ کی سنتوں پر عمل پیرا ہونے میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے ۔

some image

چیئرمین مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبراور وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

New Management led by Raja Zahoor Akbar take over office at Municipal committee

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئرمین مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبراور وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔باقاعدہ پہلے اجلاس کے صدارت ۔20ممبران میں سے 18ممبران کی مکمل حاضری ۔ آفس میں داخل ہوتے ہی چیئرمین مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبراور وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ اور دیگر ممبران کا بھرپور استقبا ل کیا گیاپھولوں کی پتیاں نچاور کی گیں اور ہار مالا بھی ڈالے گے۔تمام ممبران مل جل اپنے شہر کی ترقی میں اپنا اپنا کر دار ادا کر ہیں گئے۔ پانی ، گیس، گلیاں ،نالیاں،سڑکیں ،اور بائی پاس جیسے تمام مساہل حل ہونگے کہوٹہ عوام علاقہ کے تمام مساہل ان کی دہلیز پر حل کروں گا اپنے سابقہ دور ناظمیت میں اپنی یونین کونسل اربن شمالی میں بے شمار ترقیاتی کام کر ائے اور اب ایک مر تبہ پھر ترقیاتی کاموں کا نیاء دور شروع ہو گا ۔کہوٹہ شہر میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی ، ضلعی ممبر شوکت جنجوعہ اور حافظ عثمان عباسی کی وساطت سے گیس کا 90%مسلہ حل ہو گیا ہو گیا اور جن علاقوں میں گیس کی فراہمی رہ گئی ہے ان میں انشاء اللہ اگلے چند ماہ میں وہ بھی حل ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر نے چارج سنبھالنے کے بعد ہاوس کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر CMOکہوٹہ مخدوم احمد بلال ، وائس چیئر مین ملک غلام مر تضی ،راجہ وحید احمد خان ، آصف ربانی قریشی ،راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ،حاجی ملک عبد الروف،مظہر اقبال بھٹی،عبدالحمید قریشی،حاجی ارشد محمود،ماسٹر محمد نواز قریشی، قاضی عبدالقیوم ، سید زرین شاہ ، راجہ فیصل عزیز ، ملک عثمان اقبال ، اسحاق کھٹڑ ، شازیہ نورین ، شازیہ اسرار ، کریسٹو فر یو سف ، سردار آمین ثاقب نے شر کت کی۔

بلال یامین ستی کوضلع وائس چیئر مین نامزد کر نے پر مبارکباد

PML-N Leaders thanked for supporting Bilal Yameen Satti on becoming Vice Chairman Distt council Rawalpindi

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ بلال یامین ستی کوضلع وائس چیئر مین نامزد کر نے پر مسلم لیگ ن کے مر کزی قاہدین چوہدری نثار علی خان ، وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان اور راجہ جاوید اخلاص کا تہ دل شکر یہ ادا کرتے ہیں ۔کام کر نے صلاحیت سے سرشار عظیم باپ کے عظیم بیٹے بلال یامین ستی کا وائس چیئر مین ضلع راولپنڈی بننے کے بعد حلقہ پی پی ٹو میں ترقیاتی کاموں کا ایک نیاء دو ر شروع ہوگا بلال یامین ستی کاضلع رالپنڈی کا وائس چیئر مین بناناوقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات وائس چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ اسد محمود ستی ، صدر مسلم لیگ ن وچیئر مین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت عمران علی ستی ، سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء ، وائس چیئر مین یونین کونسل دکھالی سیاسی وسماجی شخصیت عبد الحمید مغل اورسیاسی وسماجی شخصیت اشرف کیانی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہو ں نے کہا کہ بلال یامین ستی نے اپنے سابقہ دور ناظمیت میں اپنی یونین کونسل نڑھ کے علاوہ تحصیل کہوٹہ کی دیگر یونین کونسلوں میں بھی لاکھوں روپے کے کام کرائے ۔پڑھی لکھی نوجوان قیادت ہیں اور سیاسی شعور بھی رکھتے ہیں اس سے پہلے وہ اپنی یونین کونسل نڑھ کے ناظم بھی رہ چکے ہیں اور ان کے والد محتر م سابق صوبائی وزیر جناب کر نل (ر) محمد یامین ستی وہ عظیم ہستی تھے جن کو آج بھی اہل علاقہ ان کو نام لیتے ہیں تو ادب و احترام کے ساتھ کیوں کہ انہوں نے اپنے دور میں وہ کام کیے جو کوئی بھی سیاسی عہدے دار نہیں کر سکتا ۔بلال یامین ستی کی بھانجی محترمہ ثوبیہ انور ستی جو اس وقتM.P.Aکی سیٹ پر اور حکومتی سیٹ اًپ کا ایک حصہ ہیں اس لیے بلال یامین ستی کا ضلع راولپنڈی کا وائس چیئر مین بنانابہت لازمی ہے کیونکہ ان سے بہتر اس وقت موجودہ حکومت سے اور کوئی بھی کام نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا ہم مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے تمام ورکر کارکن بلال یامین ستی کو ضلع وائس چیئر مین نامزد کر نے پر مسلم لیگ ن کے مر کزی قاہدین چوہدری نثار علی خان ، وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان اور راجہ جاوید اخلاص کا تہ دل شکر یہ ادا کرتے ہیں

some image some image

موجودہ ایم پی اے حلقے کی پسماندگی کا زمہ دار ہے, راجہ صغیر احمد

The elected MPA is responsable for lack of devlopment in PP2, Raja Sagheer Ahmed

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ صغیر احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ ایم پی اے حلقے کی پسماندگئی کا زمہ دار ہے حلقہ پی پی ٹو کی عوام موجودہ حالات کو دیکھ کرفیصلہ کر لے کہ حقیقی خادم کون ہے اور کھوکھلے نعرے لگانے والے کون ہیں الیکشن 2013کی کمپین کے دوران میں نے ہمیشہ کہا کہ عوام کی چوبیس گھنٹے خدمت کے بڑے بڑے دعوے کرنے والے یہ موسمی سیاستدان الیکشن کے دوسرے دن حلقے سے بھاگ جائیں گئے حلقے کی عوام دیکھ لے میں نے جو کہا وہ سچ ثابت ہوا آج حلقہ پی پی ٹو سے منتخب ایم پی اے اور پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے امیدوار عوام کے درمیان سے غائب ہو چکے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نے تو اپنی جماعت ہی چھوڑ دی جبکہ پی ٹی آئی حلقہ پی پی ٹو کا امیدوار نے بھی گوشہ نشینی اختیار کی لی ہے اور میں ایک غریب مزدور عوام کا خادم عوام کے درمیان موجود ہوں میرا گھر بھی مٹور میں ہے اور میرا دفتر بھی مٹور میں ہے حلقے کی عوام آئندہ الیکشن میں ان موسمی سیاستدانوں کو اپنی ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں ۔ ان خیالات کااظہار راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو نے یونین کونسلوں کے دورے کے موقع پر اپنے ووٹروں سپوٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ جاوید احمدسابق امیدوار برائے چیرمین یونین کونسل سکوٹ ،چیرمین فاروق بھٹی، معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ بابو افضل ، سید انتظار حسین شاہ، سابق کونسلر نائیک حمید، راجہ بشیر عرف پلو، چوہدری محمود آف ممیال، راجہ زکریاسمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔ راجہ صغیر احمد نے کہا کہ اللہ کی ذات کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا۔ جو کہتا ہوں کر کے دیکھاتا ہوں کیونکہ مجھے اللہ تعالیٰ کی ذات پر مکمل یقین اور بھروسہ ہے۔ میرے والدین اور حلقے کی عوام کی دعائیں میرے ساتھ ہیں انشاء اللہ آئندہ الیکشن بھاری اکثریت سے جیتوں گا۔

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

سال 2017 ء کاآغاز ہوتے ہی سیاسی لوگ الیکشن 2018ء کی تیاریاں کرنا شروع ہو گئے

The beginning of year 2017 politicians already prepare for the 2018 elections

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ سال 2017 ء کاآغاز ہوتے ہی سیاسی لوگ الیکشن 2018ء کی تیاریاں کرنا شروع ہو گئے سیاسی جوڑ توڑ کے لئے میل ملاقاتیں اور مخالفین کی اپنی جماعت میں شمولیت کے دعوے کرنے میں تیزی آ گئی ہے اس ضمن میں جہاں حکومت مخالف جماعتیں حکومتی لوگوں کے اوپر کام نہ کرنے کے الزامات لگا رہی ہیں وہاں حکومتی جماعت سے وابستہ لوگ ناراض لوگوں کو راضی کرنے اور ان سے کام کرنے کے وعدے کر رہے ہیں ان میل ملاقاتوں کے دوران غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لئے میل ملاقاتوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر لگا کر ایک دوسرے کی شمولیت کے دعوے بھی جاری ہیں جوں جوں سال2017اپنے قدم بڑھا کر2018کی جانب بڑھنا شروع ہوا ہے ہوٹلوں اور چوکوں چوراہوں میں بیٹھ کر علاقائی سیاسی لوگوں کے ایمان اور ثابت قدمی کو پرکھنے والے علاقائی تجزیہ کاروں کے تبصروں میں بھی تیزی آ گئی ہے یہ اتار چڑھاؤ آئندہ جنرل الیکشنز پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے اس بات کا فیصلہ الیکشن کے وقت ہی سامنے آئے گا البتہ 2017ء سیاسی کارکنوں اور علاقائی مبصروں کے مشغلے میں تیزی لے آیا ہے

چونترہ و اڈیالہ روڈ مرمت کے فوراًبعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہو گئی

Shortly after road works on Adiala Road it started wear and tear

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چونترہ و اڈیالہ روڈ مرمت کے فوراًبعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہو گئی ہے موضع چھاوڑیاں تا چونترہ جگہ جگہ گڑھے پڑنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ باقی روڈ بھی ناہمواری کی حالت میں ہے جبکہ آئے روز اس سڑک پر لوگوں کا رش بڑھ رہا ہے گورکھپور تا خواجہ کارپوریشن سڑک تو دو حصوں میں تقسیم ہے البتہ ارد گر کی پارکنگ کی وجہ سے راہ چلنے والی گاڑیاں پھنس کر رہ جاتی ہیں عوامی حلقوں نے جہاں گورکھپور سے آگے کے حصے کو بھی جلد دو رویہ کرنے کی اپیل کی ہے وہاں یہ بھی درخواست کی ہے کہ سڑک کے اطراف کی پارکنگ یا تو ختم کروائی جائے یا پھر سڑک کے دونوں اطراف میں مزید ایک لین کا اضافہ کیا ئے۔

پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والوں کو فنڈز کا لالچ دے کر پارٹی میں شامل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ، کرنل(ر) اجمل صابر راجہ

PTI Candidates lured away after being given greed of funds,

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے راہنما اور حلقہ این اے 52سے سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی کرنل(ر) اجمل صابر راجہ نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن 2018ء کی پری پول دھاندلی کے منصوبے بناتے ہوئے لوگوں کے ایمان خریدنے پر تلی ہوئی ہے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والوں کو فنڈز کا لالچ دے کر پارٹی میں شامل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جنہیں پی ٹی آئی کے باضمیر منتخب لوگ جگہ جگہ پر ناکام بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیسے کے روز پر لوگوں کے ضمیر خریدنے پر یقین رکھنے والی ن لیگ کو ہر سطح پر ناکامی ہو گی اور دنیا دیکھے گی کہ آئندہ الیکشن میں کامیابی پی ٹی آئی کے ہی قدم چومے گی۔

نائس پراپرٹی ایڈوائزر اینڈ رینٹ اے کار کی افتتاحی تقریب جبر میں منعقد ہو ئی

Ch M Suliman opens new property advice and rent a car business in Jabber bazaar

some image

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ نائس پراپرٹی ایڈوائزر اینڈ رینٹ اے کار کی افتتاحی تقریب جبر میں منعقد ہو ئی جس میں مہمان خصوصی چوہدری محبوب حسین آف لس تھے اور سردار سلیم ،کونسلر صوبیدار مشتاق ،چوہدری محمد تنویر،چوہدری شبیر،چوہدری ظفر ،محمد رمضان جانی بھنیر کسوال ،چوہدری حاجی منشی عجائب ،چوہدری گلبہار سمیت اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت اور افتتاحی دعا حافظ محمد ارشدنے کی اور بعدمیں فیتہ کاٹا گیا اور اونر چوہدری محمدسلیمان محمودنئے کاروبار کی شروعات پر دلی مبارکباد پیش کی ۔

ہردو سرکھی نزدیک تھاتھی میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کای جا رہا ہے

Millad to be held in Hardo Surakhi today Tuesday 3rd Jan

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ آج مورخہ 3جنوری بروز منگل بمقام ہردو سرکھی نزدیک تھاتھی ذیر صدارت سید سلطان علی شاہ ایک محفل بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺ منعقد ہو رہی ہے جس میں خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا مفتی محمد حنیف قریشی کا ہوگا اس پاکیزہ محفل میں ہر خاص و عام کو شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔

بیول ویٹرنری ڈاکٹر کی عدم دستیابی ، مویشی کو حفاظتی ٹیکے نہ لگائے جا سکے

cattle not vaccinated in Bewal vet centre due to no Doctors available

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) را جہ طارق ایوب-----  بیول ویٹرنری ڈاکٹر کی عدم دستیابی ، مویشی کو حفاظتی ٹیکے نہ لگائے جا سکے ایک ہفتہ قبل بیول میں قائم شفا خانہ حیوانات میں تعنیات ویٹرنری ڈاکٹر سے ا بطہ کیا کہ میں نے اپنے مال مویشیوں کو گل گھوٹو اور منہ کھر کی بیماری کے حفاظتی ٹیکے لگوا نے ہیں تو ڈاکٹر نے دوسرے دن کا کہا جب کہ آ ج کئی دن گزر گئے ہیں شفا خانہ حیوانات میں ڈا کٹر میسر ہی نہیں ہو تا ہے جس کی وجہ سے مال مویشیوں کو حفاظتی انجکیشن نہیں لگا ئے جا سکے ہیں بیول کے رہائشی شاہد فوٹو گرافر کی ویٹرنی ڈاکٹر کے خلاف شکایت ،دیگر کئی افراد نے بھی ویٹرنری ڈاکٹر کے خلاف شکایتیں کی ہیں اس لئے علاقہ کے کسان بھائی اور مویشی پال حضرات نے کہا کہ محکمہ کو اس طرف توجہ دینی چایئے

بیول میں بجلی کئی کئی گھنٹے سے غائب عوام پریشان

Public in Bewal worried at excessive electricity load shedding

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) را جہ طارق ایوب:: بیول میں بجلی کئی کئی گھنٹے سے غائب عوام پریشان ، جب کہ صبح اور شام کے اوقات میں سوئی گیس کا پریشر بھی کم ہو جاتا ہے جس سے چولہے نہیں جلتے ہیں اور طلباء صبح ناشتہ کئے بغیر سکولز جاتے ہیں ،کوئی پرسان حال نہیں ۔بیول میں گزشتہ کئی دن سے لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جا ری ہے لیکن دن کے اوقات میں بجلی کئی کئی گھنٹے غائب رہنے لگی ہے جس سے غریب مزدور ،دیہاڑی دار اپنی روزی روٹی کمانے سے رہ جاتے ہیں ہیں کیونکہ بجلی نہ ہو نے سے اس سے منسلک کام ادھورے پڑے رہتے ہیں اور بجلی غائب ہو نے سے کوئی بھی الیکٹریکل کام نہیں ہو سکتا ہے جب کہ اس کے سا تھ ساتھ آج کئی دن ہو ئے سوئی گیس کی لوڈ شیڈ نگ بھی جا ری ہے شام اور صبح کے اوقات میں جب کھانا پکانے کا وقت ہوتا ہے گیس غائب ہو جاتی ہے ۔عوام ن لیگ کے کئے گئے وعدوں کو ابھی تک دیکھ رہی ہے

میلاد کمیٹی مل اعوان کے زیر انتظام محفل میلاد کی پروقار تقریب ہائی سکول مل اعوان میں منعقد ہوئی

Millad held at high school in village Mall

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔میلاد کمیٹی مل اعوان کے زیر انتظام محفل میلاد کی پروقار تقریب ہائی سکول مل اعوان میں منعقد ہوئی جس میں علامہ محمدسرفراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سرکار دو عالم حضرت محمد ﷺ کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں پر عمل پیر ا ہوکر اپنی زندگی گزارنی چاہیے اسی میں ہماری کامیابی ہے قرآن اور حدیت کی تعلیم کے ساتھ ساتھ سرکار دو عالم ﷺ کی سنت کو بھی اپنانا چاہیے جو ہمارے لیے بہترین مشعل راہ ہے تقریب سے حافظ عبدالغفور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد منانا ہر مسلمان کا فرض ہے آقا دو جہاں نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی بھلائی کے لیے وقف کی اور ہماری راہنمائی کے لیے اپنی پوری زندگی کا بہترین نمونہ پیش کیا جس پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں محفل میلاد کی تقریب میں اسد محمود ملک ،محمدستار،محمدغالب ،شبیر حسین،رب نواز،محمدابرار وارثی،محمدشریف،ملک بشیر کے علاوہ اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

درجہ چہارم کے ملازمین کو 2015-16کے پیک امتحان کا تاحال معاوضہ ادا نہیں کیا گیا

Grade four staff workers still not paid compensation

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ درجہ چہارم کے ملازمین کو 2015-16کے پیک امتحان کا تاحال معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ،جلداز جلد معاوضہ ادا کیا جائے ،ملازمین کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پیک کے زیر انتظام ہونے والے 2015-16کلاس ہشتم اور کلاس پنجم کے امتحان میں ڈیوٹی دینے والے درجہ چہارم ملازمین کو ابھی تک معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ملازمین کا کہنا ہے کہ اب جبکہ پیک امتحان 2016-17کا انعقاد قریب ہے پھر بھی ہمیں ابھی تک معاوضہ نہیں دیا گیا لہذا ڈی ای او ایلمینٹری سے پرزور اپیل ہے کہ واجب الادامعاوضے کی ادائیگی کو جلداز جلد یقینی بنایا جائے۔

تھانہ جاتلی میں تعینات ایس ایچ او ملک نعیم کا منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف کریک ڈاون

Jatli police order crackdown against drug dealers in the region

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی میں تعینات ایس ایچ او ملک نعیم کا منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف کریک ڈاون پر عوامی و سماجی حلقوں کا خراج تحسین اعلی افسران سے بہترین کارکردگی پر انہیں انعامات سے نوازے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق جس دن سے ایس ایچ او ملک نعیم نے تھانے کا چارج سنبھالا ہم لوگوں نے سکھ کا سانس لیا اوریہ جو منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف کریک ڈاون کا عزم لے کر آے تھے اُس پر انہوں نے اعلی افسران کی ہدایت کے مطابق ایکشن کیا اور اس میں یہ خافی حد تک کامیاب ہو گے اور علاقے کے لوگ اب اپنے آپ کو کافی حد تک محفوظ سمجھ رہے ہیں انہوں نے گشت کو کافی حد تک بڑھا دیا ہے نفری کی کمی کے باوجود جرائم پر قابو پانا بہت بڑا کارنامہ ہے جس طرح انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف پہلے دن ہی سے ان کے عزائم کافی خطرناک دکھائی دے رہے ہیں اور ان کا قلع قمع کرنا اور نئی نسل کو اس لعنت سے دور رکھنے کے لیے یہ دن رات اس پر ہوم ورک کررہے ہیں منشیات فروشوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برت رہے جس سے جتنی چرس یا شراب بر آمد ہوتی ہے اُسی کے مطابق ملزموں کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جاتی ہے عوامی و سماجی حلقوں اور معززین علاقہ ،مسعود ،شہزاد ، فاروق ،خرم ،ظہور ،امتیاز ،شبیر ،انجم ،امجد اور دیگر نے آرپی او اور سی پی او راولپنڈی سے ان کی 2016میں بہترین کارکردگی دکھانے پر انہیں تعریفی سرٹیفیکٹ اور انعامات سے نوازے کا مطالبہ کیا ہے

تھانہ جاتلی پولیس کی مختلف کاروائیوں کے دوران 28652گرام چرس برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق 2016 سال 2015 کی بنسبت جاتلی پولیس کی کارکردگی کا گراف کافی حد تک بُلند رہا پچھلے سال ایس ایچ او ملک نعیم کی تعیناتی کے دوران 28 ناجائز اسلحہ ،59 منشیات جن میں سے C/9 کے 23 ،اشتہاری 98 ،عدالتی 54 سابقہ ریکارڈ یا فتہ 62 کرایہ داری ایکٹ 10 وال چاکنگ 3 ساونڈ سسٹم 2 قتل 13 راہبر ی 4 پراپراٹی کیس میں برآمدگی 28 لاکھ 96000 ہوئی

جاتلی موہڑہ حیات کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر عبد الرشید صاحب کے بیٹے ریحان کی دعوت ولیمہ

Wallima of Rehan son of Dr Abdul Rasheed celebrated in Morra Hayat, Jatli

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی موہڑہ حیات کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر عبد الرشید صاحب کے بیٹے ریحان کی دعوت ولیمہ میں چیرمین یوسی دیوی راجہ شبیر ،زیب ویلفیر سوسائٹی راماں کے صدر عارنگزیب کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

تحصیل گوجرخان کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Gujar Khan

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ چوہدری خورشید بیگ کو ضلع چکوال کا وائس چیرمین منتخب ہونے پر ملک ناصر خلیل مسلم لیگ (ن) اٹلی کے رہنما اور ملک امجد علی اعوانایڈیٹر سوشل میڈیا ٹیم وزیر داخلہ نے نشان حیدر پریس کلب جاتلی کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری خورشید بیگ کو ضلع چکوال کا وائس چیرمین منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ یہ جس عہدے پر بُر اجمان ہوئے ہیں وہ اپنے عہدے کی زمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

تھانہ کوٹلی ستیاں سال 2016 ؁ء میں 5 10مقدمات درج ہوئے 10قتل کے مقدمات میں35ملزمان میں سے25ملزمان گرفتار ہوئے

Kotli Sattian police publish crime details for 2016

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ تھانہ کوٹلی ستیاں سال 2016 ؁ء میں 5 10مقدمات درج ہوئے 10قتل کے مقدمات میں35ملزمان میں سے25ملزمان گرفتار ہوئے ناجائز اسلحے کے9مقدمات میں پسٹل بندوق ،کار بین اور کارتوس برآمد کیے گئے سرقہ بالجبر اور سرقہ عام کے19مقدمات میں 7لاکھ 75ہزار کی ریکوری کی گئی سرقہ مویشی میں 2 لاکھ کا مال مسروقہ بر آمد ہوا 5 155کس افراد کیخلا ف انسدا دی کا روائی عمل میں لا ئی گئی14 افرا د کیخلا ف قما ری با زی کے مقدما ت درج ہو ئے54 اشتہا ری گرفتا ہو ئے جن میں سے 19 عدا لتی مفروران گرفتار ہو ئے سال میں دو ایس ایچ او تبدیل ہوئے نقب زنی کے دو مقدمات درج ہو ئے جس میں سے پانچ لاکھ روپے بر آمد کر لیے گئے پورے سال کے دوران منشیات فروشوں کیخلا ف سوائے آخری ما ہ کے کوٗی خا طر خواۂ کاروائی عمل میں نہ لا ئی جا سکی نئے ایس ایچ او راجہ صبو ر منشیا ت فرو شوں کیخلا ف کا روائی کے لیے پر عزم ,کیا وہ سال 2017میں کیا کا روائی عمل میں لا تے ہیں ان پر بھا ری ذمہ دا ری عا ئد ہو تی ہے مگر سال 2016 ؁ء کے9ما ہ تھا نہ کو ٹلی ستیاں میں تعینات رہنے والوں اور بڑھتی ہو ئی منشیا ت فروشی کے ذمہ دا ران کو کو ن پو چھے گاایک بڑا سوالیہ نشان ؟

کو ٹلی ستیاں کی مختصر خبریں

Brief news from Kotli Sattian region

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کو ٹلی ستیاں کے فی میل ٹیچرز کی سنیا رٹی لسٹ ڈپٹی ڈسٹرک ایجو کیشن آفس فی میل کو ٹلی ستیاں میں آویزاں کر دی گئی ،اعتراضا ت سات دنوں کے اندر جمع کروانے کی ہدا ئت تفصیلا ت کیمطا بق ڈپٹی ڈی او ز فی میل کو ٹلی ستیاں شازیہ عظمت کے حکم پرکو ٹلی ستیاں کے فی میل ٹیچرز کی سنیا رٹی لسٹ ڈپٹی ڈسٹرک ایجو کیشن آفس فی میل کو ٹلی ستیاں میں آویزاں کر دی گئی تحصیل بھر کے پرا ئمری ،ایلیمنٹری ،سیکنڈری اور ہا ئر سیکنڈری سکولو ں میں کا م کر نے والی پرا ئمری سکول ٹیچرز کی سنیا رٹی لسٹ 01-12-2016کی تعدا د کیمطا بق آویزا ں کر دی گئی ہے تحصیل بھر کی پرا ئمری سکولو ں کے ٹیچرز اپنے کوائف کی پڑتا ل کر لیں کو ئی بھی اعترا ض یا درستگی درکا ر ہو سات دن کے اندر اندر اپنی شکا یت تحریری طو ر پر ثبو ت اعتراض کے ہمرا ہ جمع کروا دیں

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ تھانہ کوٹلی ستیاں سال 2016 ؁ء میں 5 10مقدمات درج ہوئے 10قتل کے مقدمات میں35ملزمان میں سے25ملزمان گرفتار ہوئے ناجائز اسلحے کے9مقدمات میں پسٹل بندوق ،کار بین اور کارتوس برآمد کیے گئے سرقہ بالجبر اور سرقہ عام کے19مقدمات میں 7لاکھ 75ہزار کی ریکوری کی گئی سرقہ مویشی میں 2 لاکھ کا مال مسروقہ بر آمد ہوا 5 155کس افراد کیخلا ف انسدا دی کا روائی عمل میں لا ئی گئی14 افرا د کیخلا ف قما ری با زی کے مقدما ت درج ہو ئے54 اشتہا ری گرفتا ہو ئے جن میں سے 19 عدا لتی مفروران گرفتار ہو ئے سال میں دو ایس ایچ او تبدیل ہوئے نقب زنی کے دو مقدمات درج ہو ئے جس میں سے پانچ لاکھ روپے بر آمد کر لیے گئے پورے سال کے دوران منشیات فروشوں کیخلا ف سوائے آخری ما ہ کے کوٗی خا طر خواۂ کاروائی عمل میں نہ لا ئی جا سکی نئے ایس ایچ او راجہ صبو ر منشیا ت فرو شوں کیخلا ف کا روائی کے لیے پر عزم ,کیا وہ سال 2017میں کیا کا روائی عمل میں لا تے ہیں ان پر بھا ری ذمہ دا ری عا ئد ہو تی ہے مگر سال 2016 ؁ء کے9ما ہ تھا نہ کو ٹلی ستیاں میں تعینات رہنے والوں اور بڑھتی ہو ئی منشیا ت فروشی کے ذمہ دا ران کو کو ن پو چھے گاایک بڑا سوالیہ نشان ؟

Taxila News

ٹیکسلا کی خبریں

اہلیان ٹیکسلا کے مسائل مل جل کر حل کرینگے، چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ

We will all solve problems in Taxila together, Chairman municipal Taxila, Syed Mahmood Hussain Shah

some image

some image some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ نے کہا ہے کہ میں تمام ہاؤس کا مشکور ہوں کہ وہ ااج اس پہلے اجلاس میں شریک ہوئے،ہم اہلیان ٹیکسلا کے مسائل مل جل کر حل کرینگے،انتظامیہ نے کے بھی مشکور ہیں کہ انھوں نے احسن طریقے سے میونسپل کمیٹی کا جارج ہمیں دیا اور اس سے پہلے بھی تمام پراسس میں انھوں نے غیر جاندارانہ کردار ادا کیا،ہم پورے ہاؤس کو ساتھ لیکر چلیں گے،عوام کی بلا تفریق خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے، یہ شہر ہمارا ہے اور اسکے عوام کی خدمت ہمارا فرض ہے انشاللہ اپنی تمام توانائیاں شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کے لئے صرف کرینگے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میونسپل کمیٹی کے تمام اراکین کے پہلے اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران کیا، اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے ہاؤس کا جارج چئیرمین سید محمود حسین شاہ اور وائس چئیرمین ذیشان صدیق بٹ کے حوالے کیا، اس موقع پر اپوزیشن لیڈر ملک محمد پرویز نے کہا کہ میں تمام اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ہمارا پورا گروپ اس ہاؤس میں اپنا فعال کردار ادا کریگا، چئیرمین اور وائس چئیرمین کی کامیابی پر ہم تمام دوست انکے مبارکباد پیش کرتے ہیں اس ہاؤس میں کوئی سیاسی نہیں سب عوام کی خدمت کرینگے ہاؤس سے باہر اپنی اپنی جماعتوں سے وابستگی جاری رہے گی، وائس چئیرمین ذیشان صدیق بٹ نے کہا کہ انشاللہ ہم اس ہاؤس کو مثالی بنائیں گے اور تمام اراکین کو ساتھ لیکر چلیں گے، اجلاس میں ممبر میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر8محمد ایوب صراف نے قرارداد پیش کی کہ ٹیکسلا چوک یا ریلوے پھاٹک چوک کا نام ختم نبوت چوک رکھا جائے اس قرارداد کو تمام ہاؤس نے سراہا، جس پر چئیرمین نے ہاؤس کی رائے لی اور قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گ ئی تمام ہاؤس نے متفقہ طور پر اس قراداد کو منظور کیا اور ہاؤس نے محمد ایوب صراف کے جذبہ ایمانی پر انھیں مبارکبادیں دیں،ممبر میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر18شیخ ساجد محمود نے کہا کہ جب سے میونسپل کمیٹی معرض وجود میں آئی ہے اور مختلف ادوار میں جو اسکے سربراہ رہے انکی تصاویر ہاؤس میں آویزاں کی جانی چائیں ملک پرویز سمیت پورے ہاؤس نے اسکی بھی منظوری دے دی

some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ سابق ممبر ضلع کونسل و سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مسلم لیگ(ن) کے راہنما حاجی دلدار خان نے کہا ہے کہ ووفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اہل ٹیکسلا کو باکردار ،بااصول اور دیانتدار چئیرمین اور وائس چئیرمین دئیے ہیں، ہم چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ، وائس چئیرمین میونسل کمیٹی ٹیکسلا ذیشان صدیق بٹ کو اپنے عہدوں کا چارج سنھبالنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،حاجی دلدار خان نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کے اس حلقہ کے عوام پر بڑے احسانات ہیں انھوں نے نہ صرف تعمیروترقی کے باب رقم کئے بلکہ ملکی سطح پر بھی چوہدری نثار علی خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ہمیں قوی امید ہے کہ نومنتخب چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ، وائس چئیرمین ذیشان صدیق بٹ ٹیکسلا کی تعمیروترقی اور خوبصورتی کے لئے فعال کردار ادا کرینگے اور عوام کو سستا انصاف انکی دہلیز پر فراہم کرینگے۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ مسلم لیگ (ن) کے راہنما لوسر شرفو کی معروف سیاسی سماجی شخصیت آصف نواز کاشمیری نے کہا ہے کہ اہلیان ٹیکسلا خوش قسمت ہیں کہ انھیں چئیرمین سید محمود حسین شاہ اور وائس چئیرمین ذیشان صدیق بٹ جیسے باعمل ،باکردار اور بااصول لیڈر ملے ہیں یہ ٹیکسلا کے باسیوں کے لئے شجر بہار ثابت ہونگے، ان خیالات کا اظہار انھوں وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا ذیشان صدیق بٹ کو اپنے عہدے کا جارج سنھبالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، وہ ذیشان صدیق بٹ کی رہائش گاہ پر گئے اور انھیں مبارکباد پیش کی ،اس موقع پر فیض صدیقی، راجہ اعجاز، بشارت بٹ اور رابیل بٹ بھی انکے ہمراہ تھے، وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا ذیشان صدیق بٹ نے انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قیادت نے ان پر جو اہم ذمہ داری ڈالی ہے وہ اسے احسن طریقے سے سر انجام دینگے،اور اہل شہر کو کسی صورت مایوس نہیں کرینگے۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ ممبر میونسپل کمیٹی ٹیکسلا محمد ایوب صراف نے کہا ہے کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور میں نے میونسپل کمیٹی کے پہلے اجلاس میں یہ قراداد پیش کی کہ چوک سرائے کالا،یا بڑی ریلوے پھاٹک چوک کا نام ختم نبوت چوک رکھا ہے اور مجھے خوشی ہوئی کہ پورے ہاؤس نے متفقہ طور پر میری قراداد کو نہ صرف منظور کیا بلکہ میری حوصلہ افزائی کی، ہم انشاللہ اسی طرح اپنے پورے ٹینور میں اپنے ایمان کے مطابق عوام کی خدمت کرینگے چونکہ انتخابات میں عوام نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا اس لئے ہم کسی صورت انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دینگے بلکہ عوام کی مشاورت سے شہر کی تعمیروترقی کو آگے بڑھائیں گے، میونسپل کمیٹی کی تاریخ میں یہ سنہری دور ہوگا، حضور اکرم ﷺ کی ناموس رسالت کے لئے ہماری جانیں بھی حاضر ہیں ،ہم اپنے عمل سے ثابت کرینگے ،عوام کی بلاتفریق خدمت ہی ہمارا فرض اؤلین ہے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

میونسپل کمیٹی کی حدود میں واقع اراضیات جو قیمت فی مرلہ کے حساب سے مقرر کی گئی وہ سراسر ڈڈیال کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہے

Land located in Municipal Committee vicinity, which was set by the cost per merla is sheer injustice with the people Dadyal

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون نافذ ۔ڈڈیال کے وکلاء ، صحافیوں ، انجمن تاجراں ، سماجی تنظیموں اور سول سائیٹی کے لوگوں نے اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے سر جوڑ لیئے ڈڈیال کے لوگوں کے ساتھ ہونے والا ظلم و ستم کسی بھی صورت میں برداشت نہ کرنے کا اعلان کروڑوں روپے لوٹنے کا منصوبہ ۔کلکٹر ضلع میرپور کی جانب سے جاری شدہ نوٹی فیکیشن نمبر 3192/95محررہ 3/12/16جس کی رو سے میونسپل کمیٹی کی حدود میں واقع اراضیات جو قیمت فی مرلہ کے حساب سے مقرر کی گئی وہ سراسر ڈڈیال کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہے اور خلاف قانون ہے بھرپور تحریک چلانے کا اعلان متفقہ طور پر قرار داد کو منظور کیا گیا کلکٹر ضلع میرپور کہ اس اقدام کی اجلاس میں شدید الفاظ میں مذمت کی گئی7دن کی ڈیڈ لائن اگر نوٹفکیشن منسوخ نہ کیا گیا تو ڈڈیال کی سڑکوں پر دمہ دم مست قلندر ہو گا عدالت کا دروا زہ کٹھکٹھانا پڑا تو جائیں گے سول سو سائیٹی اور دیگر تنظیموں کی دھمکی اجلاس زیر صدارت صدر بار مرزا محمد رفیق منعقد ہوا سیکرٹری کے فرائض محمد اسرار نواز نے سر انجام دیئے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کی گیا اجلاس سے صدر بار مرزا رفیق ایڈووکیٹ ، صغیر غوری ایڈووکیٹ ، سابق ایڈمنسٹریٹر خواجہ محمد نذیر ، انجمن ندائے حق صدر سرفراز خان ، پریس کلب صدور عبدالشاہد چوہدری ، ڈاکٹر محمد اسحاق ، وحید ثانی ، صدر انجمن تاجراں حاجی خلیل ، جنرل سیکرٹری صادق بٹ ، سابق چیئرمین بلدیہ شوکت گجر ، پروفیسر بشیر رٹوی ، حاجی مسعود بھلوٹ ، چوہدری محبت ، سینئر صحافی انور لطیف ڈار ، سابق چیئرمین زکواۃ ادریس مغل ،چوہدری زبیر ، فارو ق شاہد ، خواجہ مسعود ، چوہدری شجاع ، وقاص چوہدری ، مشتاق چغتائی ، محمد امجد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب ڈویثرن مسائلستان بنا ہوا ہے مسائل گننا شروع کریں تو ختم ہونے کا نام نہیں لیں گے

متاثرین منگلا ڈیم عظیم قربانیوں کے باوجود نت نئی پریشانیوں میں مبتلا کیا جا رہا ہے جو بھی نوٹفیکیشن جاری ہوتا ہے سب سے پہلے تجربہ گا ہ ڈڈیال کو بنایا جاتا ہے حکومتیں ریونیو جنریٹ کرتی ہیں کوئی شکوہ نہیں دیکھنا یہ ضروری ہے کہ ریوینیو پورے آزاد کشمیر کا جنریٹ ہونا چاہیے یا صرف ضلع میرپور کا ؟کلکٹر ضلع میرپور کی جانب سے میونسپل کمیٹی ڈڈیال کی حدود میں واقع اراضیات کی نسبت متعلقہ مواضعات ، بھلوٹ ، منڈی ، سہالیہ ، ٹھارہ ڈینگل کی نسبت جو قیمت فی مرلہ کے حساب سے مقرر کی گئی وہ خلاف قانون خلاف واقعات بدوں سماعت عوام الناس یک طرفہ پر و قسم و اراضیات کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر بدنیتی پر مبنی مقرر کی گئی کلکٹر ضلع میرپور کے پاس قانونی اختیارات نہ ہونے کے باوجود نوٹی فیکیشن جاری کرنا عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے فنڈ جنریٹ کرنا اور کھال ادھیڑنا دونوں علیحدہ علیحدہ باتیں ہیں ہماری گردنوں پر چُھوریاں چلائی جانے لگی ہیں متاثرین منگلا ڈیم جنہوں نے دو بار عظیم قربانیا ں دیں وہ مچھلی فارمی کھا رہے ہیں ہمیں مچھلیوں کا شکار تک کرنے نہیں دیا جارہا ہے ذکواۃ کا فنڈ کروڑوں میں ہے اگر زکواۃ صحیح استعمال کی جائے تو مسائل ہی نہ پیدا ہوں یہ سارا کام مقامی نمائندہ کا ہے مقامی ایم ایل اے مسعود خالد ایڈووکیٹ چھوٹے موٹے کاموں کو نظر انداز کر دیتے ہیں ان کو چاہیے کو ہمارے مسائل کیا ہے وہ لیڈ کریں

اور ہمیں اپنے ساتھ لے کر چلیں ایک ضلع کو ٹارگٹ تحصیل ڈڈیال کے لوگوں کے حقوق غصب کیے جا رہے ہیں کیا حقوق کا تحفظ خاموشی سے ہوتا ہے ؟ بھاری ٹیکسوں کی مد میں لوگوں کے لوٹنے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا چاہے وہ ٹیکسز کی صورت میں ہو یا دیگر نت بئے طرئقوں سے ہو تاریخ گواہ ہے ہر بار ضلع میرپور کو ہی ٹارگٹ کیا جاتا رہا ہے متاثرین کو ابھی تک ڈیم معاوضہ جات نہیں ملے ایم ڈی اے کا دفتر غائب،تعلیمی میرپور بورڈ کو بھی مظفر آباد لے جانے کی تیاریاں ، کریکٹر سرٹفکیٹ کی سہولت بھی ڈڈیال کے لوگوں سے چھین لی گئی لوگوں کو کئی میل سفر کر کے جانا پڑتا ہے صدر بار مرزا رفیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ غیر سیاسی فورم ہے علاقے کے مسائل کو حل کروانے کی سب سے بڑی طاقت عوام ہیں ستم ظریفی یہ ہے کہ پہلے بھی بار ایسو سی ایشن کی طرف قرار داد پیش کی گئی تحصیلدار سے لیکر وزیر اعظم تک کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا مقامی ایم ایل اے مسعود خالد ایڈووکیٹ نے مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی ہے اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو بھرپور تحریک چلائیں گے سڑکوں پر آنے کی ضرورت پڑی تو سب لوگوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اس کا فیصلہ بنائی گئی 9رُکنی کمیٹی کرے گی جب تک صدر بار ہوں تحریک کو جاری رکھوں گا وکلاء ،صحافیوں ، انجمن تاجراں ، سماجی تنظیموں اور سول سوسائیٹی کے لوگوں نے صدر بار مرزا رفیق ایڈووکیٹ ، اور صغیر غوری ایڈووکیٹ کو نوٹفکیشن کے حوالے سے آواز اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا اور وعدہ کیا کہ جو بھی ہماری ذمہ داری لگائیں گے وہ ہم لوگ پوری کریں گے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ شریعت کورٹ کو ختم کر نے کی با تیں قابل تشویش ہے۔شریعت کورٹ جیسے ادارے ریاست کی مذہبی تشخص کی علامت ہے۔آزاد کشمیر کے اندر شریعت کورٹ کا قیا م ریاست میں اسلا می نظا م کی ایک جھلک ہے ان کو ختم کر نے کی سازش کا میا ب نہیں ہو نے دی جائے گی۔ حکو مت اس فیصلے پر عملدرآمد کر نے سے باز رہے۔ انہو ں نے کہا حکو مت شریعت کورٹ کو مضبوط کر کے شرعی عدا لتو ں کا قیا م ایک تاریخ سا ز فیصلہ تھا حکو مت شرعی عدا لتو ں کو زیادہ مضبو ط و مستحکم کریں وزیر اعظم را جہ فاروق حیدر خا ن شرعی عدا لتو ں کی بقا کیلئے اپنا کردارادا کریں ملک کے اندر نظا م مصطفیﷺ کا عملی نفاذ عمل میں لا یا جا ئے۔ تا کہ ملک امن کا گہوارہ بن جا ئے۔ان خیا لا ت کا اظہار الحاج جمیل اقبا ل ملک تحصیل صدر جما عت اہلسنت تحصیل ڈڈیال نے علما ء کے ہنگا می اجلا س سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ریاست کے اندر شرعی نظا م کے قیا م سے ریاست زیا دہ مضبو ط ہو گی ۔ افسوس ہے کہ کچھ طا غوتی طا قتیں کشمیر کے دینی ما حول کو بدلنے کی کو شش کر رہی ہیں اس موقع پر حوالدار را جہ محمو د خا ن،راجہ جیدار خان،مولانا عاشق شوق،مولا نا طاہر محمو د،مظہر حسین چشتی،موجو د تھے۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ کشمیر فریڈم موؤمنٹ کے مرکزی ڈپٹی جنرل چوہدری محمد یونس خیالی نے مسلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی برداری کی پراسرار خاموشی پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی جارحیت حد سے بڑھ چکی ہے نہتے کشمیری عوام پر بھارتی افواج آزادی کی تحریک کو دبانے کے لیے ہر قسم کے حربے استعمال کررہی ہے لیکن کشمیری عوام آزادی کی تحریک اپنے خون سے جاری رکھے ہوئے ہے چوہدری یونس خیالی نے کہاکہ اس وقت عالمی برداری بلخصوص اقوام متحدہ کی مسلہ کشمیر و فلسطین کے حوالے سے جو پالیسی اختیار کی گئی ہے اور قابل مذمت ہے انہوں نے کہاکہ کشمیر فریڈم موؤمنٹ کشمیری عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور کشمیری عوام کی آزادی کی تحریک کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کی تحریک ’’ اب نہیں تو کبھی نہیں ‘‘ کے سامنے بھارتی حکومت بے بس ہوچکی ہے اور اپنی خفت ختم کرنے کے لیے کشمیری عوام کو گاجر مولی کی طرح کاٹ ( شہید ) رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی و آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ہر دکھ و درد میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ راجہ ارشد، برکت کنگ، ندیم مشتاق سمیت دیگر موجود تھے۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ایم ایل اے چوہدری مسعود خالد ایڈووکیٹ نے کہا کے موجودہ حکومت نے جوالیکشن میں جووعدہ کئے تھے کہ تمام پورے کیا جائے گے انہوں نے مزیدکہا کہ انشااللہ بہت جلد ڈڈیال میں تعمیر اتی کام شروع ہو جائے گئے گزشتہ روز ڈڈیال میں انہوں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت بہت جلد کئے گئے وعدہ پورے کیا جائے گئے اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت متحدہ ہے وزیراعظم آزاد کشمیر کے حکم پر بہت جلد ہم تمام وعدہ پورے کر ے گئے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ انجمن ندائے حق کا مققصد رضائے الٰہی کا خصول ہے یہ ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جس کا مقصد صرف او ر صرف بر بریت ناانصافی اور ذیادتی کے خلاف آواز بلند کرنے کے علاوہ معاشرے میں انصاف کا بول بالا کرنا غریب اور محکوم لوگوں کو حقوق دلانا عوامی حقوق کی سماجی تنظیم انجمن ندائے حق ڈڈیال کے شوریٰ کا اجلاس زیر صدارت چیئر مین خواجہ افتخار امحمد صدیقی مرکزی دفتر میں منعقد ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا شوریٰ کے اجلاس میں ڈڈیال کے نواحی علاقے خادم آباد کے رہائشی یاسر ریاض اور برطانیہ پلٹ شخص طارق حسین پر کوٹلی پولیس سٹی تھانہ کے ایس ایچ او سہیل ریاض کی طرف ظلم و ذیادتی کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی شرکاء اجلاس نے وزیر اعظم آزاد کشمیر ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ، آئی جی آزاد کشمیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اجلاس میں چیرمین ندائے حق خواجہ افتخار احمد صدیقی ، صدر سرفراز خان ، ترجمان راجہ حبیب ، جنرل سیکر ٹری خواجہ مسعود ، حاجی الطاف ، عبداللہ خان ، چوہدری زبیر ، چوہدری سرفراز ، ممبر اکرم ، چوہدری مشتاق ، سابق ای او محمد حسین ممتاز ، چوہدر ی صحبت ، چوہدری مظہر حسین ، جاوید اقبال انصاری اور دیگر نے یاسر ریاض اور طارق حسین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ کوٹلی پولیس نے بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ بنا کر شہری پر شدید تشدد کر کے ظلم و ستم کی انتہا کر دی برطانیہ پلٹ شخص طارق حسین کے خلاف کوئی درخواست نہیں تھی صرف یاسر کے بارے میں پوچھنے کے لیے گیا لات ماری اور ساری رات کھڑا رکھا اور 20ہزار روپے لیکر چھوڑا جو ناقابل برداشت بات ہے مظلوموں کو انصاف ملنے تک ہم لوگ چین سے نہیں بیٹھیں گے تھانہ پولیس کوٹلی کے ایس ایچ او کو فوری معطل کیا جائے دہشت گردی کا ایکٹ لگا کر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے مقررین نے مزید کہا کہانجمن ندائے حق کے اندر ممبران کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ممبران کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی ہے بنائی گئی کمیٹیاں دن رات محنت کر رہی ہیں جن کی محنت کو ہم لوگ سراہتے ہیں انجمن ندائے حق سیاسی عزائم نہیں رکھتی لیکن عوامی حقوق اور مسائل کو حل کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی و ناانصافی اور غیر ذمہ داری برادشت نہیں کی جائے گی کرپٹ رشوت خور اور فرائڈیئے اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے عوامی خدمت کو شعار بنائیں معاشرے کے اندر پائی جانے والی خرابیوں ناہمواریوں کو دور کرنے کی کوشش کرنا ہے اور سرکاری اداروں کو بہتر بنانا ہے علاقہ اندرھل اور پورے آزاد کشمیر کے نوجوان معاشرے کے اندر پائی جانے والی خرابیوں اور اداروں کو درست سمت کی طرف لے جانے کے لیے بہتر کردار ادا کریں

some image some image

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی تباہ ہو چکا ہے ۔ لوڈ شیدنگ اور بے جا ٹیکسسز نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ۔ محکمہ برقیاتمتاثرین منگلا ڈیم کے لوگوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے ۔ جان بوجھ کر بجلی بند کی جاتی ہے ۔ شکایات کا بھی نوٹس نہیں لیا جا رہا ہے ۔ ڈڈیال شہر اور گردونواح میں طویل لوڈ شیڈنگ کی جانے لگی چار چار گھنٹے لگاتار بجلی بند رکھی جانے لگی ہے اور ہر گھنٹے کے بعد بجلی بند کر دی جانے لگی ہے ۔ پاکستان کے اندر اتنی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جاتی جتنی آزاد کشمیر میں کی جانے لگی ہے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14سے 16گھنٹوں تک پہنچ گیا کوئی پوچھنے والا نہیں محکمہ برقیات ہوش کے ناخن لے ۔ڈڈیال کی سڑکوں پر دھرنا دیں گے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور وزیر برقیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ان خیالات کا اظہارانجمن ندائے حق کت جنرل سیکرٹری خواجہ مسعود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاخواجہ مسعود نے کہا کہ محکمہ برقیات ڈڈیال بجلی چوری کروانے کے لیے کئی کئی گھنٹے بجلی بند کر دیتا ہے نہ ایکسین برقیات اور نہ ہی ایس ڈی او ڈڈیال فون اٹھاتا ہے گرڈ اسٹیشن سے رباطہ کیا وہ بیٹھے اہلکار کا کہنا ہے کہ ہم صرف 9گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں باقی گھنٹے محکمہ برقیات ڈڈیال خود بند کر دیتا ہے لوگوں کا دن کا سکون اور راتوں کی نیندیں ختم ہو چکی ہیں ضلع میرپور قربانی دینے والوں کا ضلع ہے ۔تحصیل ڈڈیال کے اندر آج بھی بے گھر افراد کو گھر نہیں دیے گئے ۔جنہوں نے پاکستان کو سرسبز دیکھنے کے لیے دو مرتبہ اپنے آباؤ اجداد کی قبروں پر پانی چڑھانا منظور کیا ۔مگر اس کے بدلے ان کی بیشمار قربانیوں کے صلہ میں طویل لوڈ شیڈنگ میں مبتلا کر کے جہاں ذہنی اذیتیں دی جا رہی ہیں ۔ وہاں عوام میں نفرتوں کے بیچ بوئے جا رہے ہیں ۔ نوجوانوں میں سخت اشتعال پایا جا تا ہے ۔ کہ ان کی قربانیوں کو نظر انداز کر کے واپڈا سفید ہاتھی کا کردار ادا کر رہا ہیانہوں نے کہا کہ منگلا ڈیم کی تعمیر اور اپریزنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں ۔ مگر ہمارے زخموں پر نمک پاشی کی جارہی ہے ۔ طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ کر کے ہمارے جذبات کو مجروع کیا جارہا ہے ۔ آنے والی نسلوں کو ہم کیا جواب دیں گے ۔کہ ہم اندھیروں میں زند گی بسر کر رہے ہیں ۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

ممتاز تاجر اسلامپورہ جبرومسلم لیگی رہنماء لالہ اکرام قادری کی والدہ محترمہ تقدیر الہی سے وفات پا گئیں

Mother of Lala Akram Qadri passed away in Pindori Bangyal, Jabber

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ ممتاز تاجر اسلامپورہ جبرومسلم لیگی رہنماء لالہ اکرام قادری کی والدہ محترمہ تقدیر الہی سے وفات پا گئیں جن کو اڑھائی بجے نماز جنازہ کے بعد پنڈوری بنگیال قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض ،راجہ طارق محمود رتالہ ،چوہدری محمد عظیم ،چےئرمین راجہ جمشید احمدکیانی ،راجہ امیر کابل ایڈووکیٹ بیول ،چوہدری فیاض قاضیاں ،قاضی خلیل ،کونسلر چوہدری اورنگزیب ،حسنین کالا،حاجی رفیق مندہال ،کونسلر خواجہ شوکت عزیز،راجہ محمد بشارت ،چوہدری ظفر اقبال سمیت علاقہ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،

پلالہ سیداں، کیپٹن(ر) عبدالقیوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں

Wife of Captain (r) Abdul Qayoum passed away in Palala Syedan

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔ پلالہ سیداں کی معروف سماجی شخصیت کیپٹن(ر) عبدالقیوم کی اہلیہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی گاؤں پلالہ سیداں میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں دوسروں کے علاوہ سا بق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد، سابق ناظم کنوہا حاجی غلام ظہیر، وائس چیرمین یو سی دوبیرن کلاں ٹھیکیدار راجہ محمد بشارت، چوہد ری نصرت اقبال آف بھٹھی سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات، سابق فوجی افسران، عمائدین علا قہ اور مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سلطان خیل، محمد رمضان جنجو عہ کی بھتیجی اور راجہ گلستان کی بیٹی انتقال کر گئیں

Daughter of Raja Gulsitan passed away in Sultan Khail, Sakot

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے)۔۔۔۔ سلطان خیل کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت محمد رمضان جنجو عہ کی بھتیجی اور راجہ گلستان کی بیٹی گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔ انکی عمر تقریبا32 سال تھی اور وہ کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھیں۔ مرحومہ کی نما زجنازہ آبائی گاؤں سلطان خیل میں اداکر دی گئی۔

تعزیت

Condolences

ڈڈیال پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس صدر پریس کلب ڈاکٹر اسحاق کی صدارت میں ہو ااجلاس میں سرپرست علی صوفی بشیراحمد جنرل سیکرٹری ظہیرسپرو،سنےئر نائب صدر عبداللہ خان ، ڈپٹی سیکرٹیری مشتاق چغتائی، سیکرٹری مالیات چوہدری امحمد الیاس ،نائب صدر وقاراحمد بشیر،چوہدری غفورگجر ،چوہدری شجاع الرحمن ،طارق عقیل ،خان گل خٹک ،عبدالغفور چغتائی ،عدنان شبیر،اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ایس ڈی ایم ڈڈیال کے بہنوئی نصیرخان کی اچانک وفات پر اظہارا فسوس کیامرحوم کی وفات پر دلی تعزیتی کی اور آخرمیں دعا ئے مغفرفت کی۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ رتالہ والے محمد آصف بھٹی کے تایا محترم کی وفات پر مقامی صحافی شیخ محمد ممراز ،قیصر قیوم ،پیر افسر اور چوہدری ظفر اقبال نے ان کے گھر جا کر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

Picture of the Day

New Years day celebrations at Kings Bakers in Kahuta bazaar, Picture by Kabir Ahmed Janjua

some image some image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk.

    Website admin
    some image