Our _Blog_

Our Daily News

Monday 2nd January 2017

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

جاتلی کے15سالہ پہلوان نے چار من کا پتھر اُٹھا کر خطہ پوٹھوہارمیں تاریخ رقم کر دی

Jatli, Gujar Khan teenage Pehlwan picks up record weight stone

some image

گوجرخان (دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال)۔۔۔۔ جاتلی کے15سالہ پہلوان نے چار من کا پتھر اُٹھا خطہ پوٹھوہارمیں تاریخ رقم کر دی اور اپنے گاؤں جاتلی کا نام روشن کر دیالوگوں نے اسے کندھوں پر اُٹھا کر پورے گروانڈ کے چکر لگا ئے اور خوب دھمال ڈالی مہمان خصوصی راجہ حمید ،مسعود سرور ،راجہ عبدالعزیز ،عثمان نمبر دار ،راجہ وزیر ،راجہ الطاف نے بھی شرکت کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جاتلی اڈہ پر ڈھول کی تھاپ پر پتھر اُٹھانے کا مقابلہ زیر انتظام حاجی اختر منعقد ہوا جس میں خطہ پوٹھوہار کے نامور پہلوانوں نے حصہ لیا مقابلے میں مختلف وزن کے پتھر رکھے گے تھے جن کا وزن 2 من سے لے کر 4من تھا میچ ریفری ،نعیم الیاس عُرف گوگا تھے پہلوانوں میں شانی ،دانیال ،سکندر بھٹی افضال ،ارسلان ،عمر ،رافع ،بلال ،حبیب ،سہیل ، احمد ،عثمان اختر (مانی )نے حصہ لیا ہر ایک پہلوان نے مختلف وزن کے پتھر اُٹھانے کا مظاہر ہ کیا مقابلے کو دیکھنے کے نہ صرف علاقے کے بلکے خطہ پوٹھوہار کے مختلف علاقوں سے لوگ آئے ہوئے تھے جنہوں نے خوب دل کھول کر پہلوانوں کو داد دی عثمان اختر (مانی ) پہلوان جس کی عمر تقریبا پندرہ برس ہے اس نے اپنے داد ا صوبیدار انور (مرحوم) کی یاد تازہ کر دی وہ بھی اپنے زمانے کے نامور پہلوانوں میں ان کا شمار ہوتا تھا اس چھوٹی عمر میں چار من کا پتھر اُٹھا کر مقابلے دیکھنے والے آئے ہوئے اپنے زمانے کے نامور پہلوانوں کو حیران کر دیا اور ان کے ریکارڈ پاش پاش کر دیے اور اس نوجوان نے ان سے داد وصول کرنے پر انہیں مجبور کر دیا مقابلے کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن گوجرخان کے صدر حمید ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مقابلہ دیکھ کر بہت لُطف آیا اور یہاں پر شیروں کا مقابلہ تھا پتھر اُٹھانے کے مقابلوں کو زندہ رکھنے پر میں ان پہلوانوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں عثمان پہلوان کی حوصلہ افزائی کے لیے 5000 ہزارروپے ،میڈل اور ٹرافی دی جبکہ دیگر پہلوانوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کیے

some image

Gujar Khan; Public in Jatli region of Gujar Khan are celebrating after local teenager from Jatli picked up a stone in record weight. Usman Akhtar Mani Pehlwan from Jatli picked up stone weighing at 160 kg .

As the youngster picked up the record weight public started to dance on dhol beat, Usman Akhtar Mani Pehlwan is grandson of well known late Subaidar Anwar.

The stone weight lifting contest refree was Naeem Ilyas well known as Goga, while the guest of honour was Raja Hameed, Masood Sarwar, Raja Abdul Aziz, Usman Nambardar, Raja Wazir and Raja Altaf.

The winning stone lifters were awarded with cash and Trophies.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

شرابی عورت کا پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور پر حملہ ،لوگ تماشہ دیکھتے رہے اور فلمیں بناتے رہے

Taxi driver Shahid Iqbal attacked by passengers in Derby

سٹوک آن ٹرینٹ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،پنوں خان منہاس)۔۔۔۔ شرابی عورت کا پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور پر حملہ ،لوگ تماشہ دیکھتے رہے اور فلمیں بناتے رہے۔ ناٹنگھم کے نواحی شہر ڈربی کے علاقہ نارمنٹن میں پیش آنے والے اس خوفناک واقعہ میں حملہ آور شرابی عورت کے ساتھ ایک مرد بھی تھا جس نے عورت کے ساتھ مل کر پچاس سالہ شاہد اقبال پر حملہ کیا۔شاہد اقبال کے مطابق عورت شراب کے نشے میں دُھت تھی اور گاڑی کا سٹیرنگ کنٹرول سنبھالنا چاہتی تھی۔ڈرائیور کے مطابق گاڑی میں بیٹھنے کے بعد عورت نے اپنے پیر’’ ڈیش بورڈ ‘‘ پر رکھ لیے۔منع کرنے کے بعد وہ غصے میں آگئی اور کہنے لگی کہ اُس کے پاس ٹیکسی کا کرایہ نہیں ہے۔کیش پوئنٹ پر لے جانے پر بھی مسئلہ حل نہ ہوا۔سات پاؤنڈ کا کرایہ دینے کے بجائے شرابی عورت نے ٹیکسی ڈرائیور سے 80پاؤنڈ کا مطالبہ کردیا۔ ٹیکسی ڈرائیور پر ہونے والے اس پُرتشدد حملے کا افسوس ناک پہلو یہ تھا کہ اس حملے میں ٹیکسی ڈرائیور کی جان چھڑانے کے بجائے لوگ تماشہ دیکھتے رہے اور ویڈیو فلمیں بناتے رہے۔پولیس کے مطابق اس حملے کے سلسلے میں ایک 24سالہ عورت کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب شمالی انگلینڈ کے شہر بلیک برن کے ٹیکسی ڈرائیوربھی شرابی مسافروں سے خوفزہ ہیں۔ بلیک برن اور گردونواح کے علاقوں میں ٹیکسی ڈرائیور رات کو کام کرنا نہیں چاہتے ۔ لنکاشائر کے مقامی انگریزی اخبار کے مطابق ٹیکسی فرم کے مالکان کا کہنا ہے کہ وہ ان اعداد وشمار سے اتفاق نہیں کرتے کہ گزشتہ سال ٹیکسی ڈرائیوروں پر ہونے والے حملوں میں کمی آئی ہے۔ٹیکسی فرم کے مالکان کے مطابق بہت سے حملے اس لیے رپورٹ نہیں کیے جاتے کہ ٹیکسی ڈرائیوروں کو پولیس پر اعتماد نہیں رہا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اُن کی شکایت کا کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ..راجہ اجمل حسین )---- سے چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ راولپنڈی سپیشل پبلک پراسکویٹر ایف آئی اے نے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا موجودہ حکومت کو یہ کریڈٹ جاتا ہےPrevention of Electronic Crime Act 2016 )P ) کا پارلیمنٹ سے منظور کرانا موجودہ حکومت کا اہم کارنامہ ہے کیونکہ موجودہ انٹرنیٹ کے دور میں جدید قسم کے جرائم کی وجہ سے ایسے قوانین منظور کرانا اشد ضروری تها انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا سابیر کرائم( Cyber Crime )کی روک تھام کے لئے مذکورہ قانون انتہائی موثر اور فائدہ مند ثابت ہو گا اس قانون کی خاص بات یہ ہے اس میں سابقہ قانون ( Electronic Trasactions Ordinance 2002 ) کی دفعات 36 اور 37 کو حذف کرکے بہتر دفعات شامل کی گئی ہیں اس قانون کی خاص بات یہ بھی ہے اس میں شامل دفعات 10 اور 21 22 کو قابل دست اندازی ناقابل راضی نامہ اور ناقابل ضمانت رکها گیا ہے

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

گوجرانوالہ سے دم کروانے کیلئے کلر سیداں آنے والی خاتون حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق

Women from Gujranwala dies after suffering fatal heart attack while coming to Kallar Syedan to see faith healer

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)----  گوجرانوالہ سے دم کروانے کیلئے کلر سیداں آنے والی خاتون حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گئی۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ایمرجنسی پر موجود عملے نے بتایا کہ گوجرانوالہ کی رہائشی 60 سالہ (ش) بی بی زوجہ محمد یوسف جو دم کروانے کیلئے اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ کلر سیداں بائی پاس پر سجادہ نشین بلاوڑہ شریف کے آستانہ پر آئی ہوئی تھی کہ اسی دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی۔اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچایا گیا جسے چیک کرنے کے بعد میڈیکل آفیسر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

محکمہ صحت کلر سیداں نے بنیادی مرکز صحت پھلینہ میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا

Health dept Kallar Syedan hold one day camp in Phaleena

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)---- محکمہ صحت کلر سیداں نے بنیادی مرکز صحت پھلینہ میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 450 سے زائد افراد کو ہیپاٹائٹس بی کے انجکشن لگائے گئے ہیں۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر (ہیلتھ) کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ کے بعد ہفتہ کے روز بی ایچ یو پھلینہ میں بھی اس طرح کا کیمپ لگایا گیا تھا جہاں 450 سے زائد ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کو انجکشن لگائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کلر سیداں کے دیگر مراکز صحت میں بھی ایک روزہ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

تھانہ کلر سیداں میں سال برائے2016میں مختلف نوعیت کے 341 مقدمات درج ہوئے

Kallar police public annual report in which 341 cases were registered in 2016

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)---- تھانہ کلر سیداں میں سال برائے2016میں مختلف نوعیت کے 341 مقدمات درج ہوئے جن میں 25 مقدمات کو خارج کر دیا گیا جبکہ 29 مقدمات اب تک زیر تفتیش ہیں۔مقدمات میں نامزد 681 ملزمان میں سے 540 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے چالان عدالتوں کو ارسال کر دہئے گئے۔تھانہ کلر سیداں پولیس کی جانب سے سال برائے 2016 کے دوران جاری کرائم ڈائری کے مطابق چوری،نقب زنی اور دیگر وارداتوں میں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 33 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد کی نقدی سمیت ایک عدد موٹر سائیکل،ایک عدد ٹویوٹا ہائی ایس اور ایک عدد مسروقہ کار برآمد کر لی۔گزشتہ سال ناجائز اسلحہ کے 19 مقدمات درج ہوئے جن میں 19 عدد پسٹل اور 42 روند برآمد کئے گئے منشیات فروشی کے 19 مقدمات میں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 2020 گرام چرس اور 35 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔گزشتہ سال کے دوران مختلف واقعات میں سات افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا جن میں سے چھ افراد کو گرفتار لیا گیا جبکہ خاتون کے اندھے قتل کا سراغ نہیں لگایا جا سکا جسے نامعلوم افراد نے قتل کر کے اس کی نعش کنویں میں پھینک دی تھی۔قتل کی سات وارداتو ں میں 10 میں سے 9 افراد کو گرفتار کر کے انہیں ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔پولیس نے مختلف مقدمات میں 122 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں متعلقہ عدالتوں میں پیش کر دیا۔گزشہ سال پانچ افراد ٹریفک حادثات کی بھینٹ چڑھے جبکہ 7 افراد زخمی ہو کر مختلف ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔قماری بازی کے ایک مقدمہ میں سات ملزمان کو گرفتار کر کے داؤپر لگی پانچ ہزار روپے کی رقم قبضہ میں لے لی گئی۔گزشتہ برس ڈکیتی کی ایک واردات رپورٹ ہوئی جن کے ملزمان تا حال گرفتار نہیں ہو سکے۔زنا باالجبر کا ایک ہی مقدمہ درج ہوا جس میں ملزمان کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تھا جو بعد ازاں فریقین کے مابین رازی نامہ ہونے کی صورت میں انہیں مقدمہ سے بری کر دیا گیا۔بدفعلی کے دو مقدمات میں سے تین میں سے ایک ملزم گرفتار جبکہ دو کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔

کلرسیداں بار ایسوسی ایشن میں آمدہ الیکشن کے الیکشن بورڈکااعلان کردیاگیا

Election board announced for elections at Kallar Bar association

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)---- کلرسیداں بار ایسوسی ایشن میں آمدہ الیکشن کے الیکشن بورڈکااعلان کردیاگیا ہے، بورڈ کے چیئرمین عرفان احمد چودھری ایڈووکیٹ، جبکہ ممبران سیدسبط الحسن نقوی ایڈووکیٹ اور کامران یوسف کیانی ایڈووکیٹ ہوں گے۔ الیکشن پنجاب بھرکی طرح14جنوری کوہوگا۔ ووٹ لسٹ ایک دودنوں تک جاری کردی جائے گی۔ یاسربشیرراجہ اور پروفیشنل گروپ کے درمیان مقابلہ ہو گاصدارت کے لئے بزرگ قانون دان راجہ گل فراز احمد ایڈووکیٹ اور سیدوقاص حیدرایڈووکیٹ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ جنرل سیکرٹری کی نشست کے لئے عامرحسین بھٹی ایڈووکیٹ اور عظمت بٹ ایڈووکیٹ آمنے سامنے ہیں۔ نائب صدارت کے لئے طاہر ملک ایڈووکیٹ اور راجہ قمرسلطان ایڈووکیٹ میں گھمسان کارن پڑے گا اور جائنٹ سیکرٹری شپ کے لئے راجہ اسرارایڈووکیٹ اور عثمان اسلم بانی ایڈووکیٹ میں مقابلہ ہوگا۔ دونوں گروپوں نے ایڑی چوٹی کازورلگارکھاہے۔

تیسرے مرحلے کے انتخابات ابھی تک نہ ہوسکے

Third phase election fail to take place in Kallar Syedan

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)---- بلدیہ کلرسیداں میں آج سے بغیرکسی سربراہ کے مجسٹریٹی نظام کے تحت کام کا آغاز ہو گا یہاں بلدیات کے تیسرے مرحلے کے انتخابات ابھی تک نہ ہوسکے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر جوڈیشنل مجسٹریٹ قرار پائے ٹی ایم او چیف آفیسر کے نام سے فرائض سرانجام دیں گے کلرسیداں میں میونسپل کمیٹی کے قیام کے ساتھ ہی یو سی کلرسیداں اور درکالی معموری کو تحلیل کر دیا گیا جبکہ بھلاکھر کے نام سے نئی یونین کونسل آج آغاز کر رہی ہے اسی طرح یو سیز سموٹ ،منیاندہ ،نلہ مسلماناں ،دوبیرن کلاں ،بھلاکھر،چوآخالصہ،کنوہا،گف ،بشندوٹ اور غزن آباد بھی آج سے چیئرمین حضرات کی نگرانی میں فعال ہو جائیں گی او ر ثالثی اختیارات چیئرمین حضرات کو ملیں گے ۔

پکٹ پولیس شاہ خاکی کے مطابق چیکنگ کے دوران تمام گاڑیوں چوری کی نکلیں

All the cars stopped at Shah Khaki check post found to be stolen

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)---- پکٹ چیک پوسٹ شاہ خاکی کے انچارج سب انسپکٹر محمد اکرام بٹ نے عملے کے ہمراہ دوران چیکنگ 08 مسروقہ گاڑیوں کو قبضہ میں لے کر تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا۔پکٹ پولیس شاہ خاکی کے مطابق چیکنگ کے دوران تمام گاڑیوں چوری کی نکلیں جن کے تھانہ کھاریاں سمیت تھانہ نیوٹاؤن راولپنڈی اور راولپنڈی کے دیگر تھانوں میں گاڑیوں کی چوری کے مقدمات درج ہیں۔اے ایس آئی محمد شہباز،کانسٹیبلان امتیاز علی،شاہد انور،توقیر احمد،محمد اظہر ،سجاد احمد اور دیگر ملازمین بھی ہمراہ تھے۔

آر پی او راولپنڈی کی ہدایت پر تھانہ کلر سیداں میں فرنٹ ڈیسک کو باقاعدہ فعال کر دیا گیا

Front desk reports to be registered at Kallar police station

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)---- آر پی او راولپنڈی کی ہدایت پر تھانہ کلر سیداں میں فرنٹ ڈیسک کو باقاعدہ فعال کر دیا گیا ہے۔فرنٹ ڈیسک کے انچارج عبدالوارث نے بتایا کہ تمام سائلین سے درخواستیں وصول کرنے کے بعد انہیں آن لائن کر دیا جاتا ہے جس کے بعد ان کی مانیٹرنگ کا عمل بھی شروع ہو جاتا ہے۔انہوں نے سائلین سے اپیل کی ہے کہ وہ اب اپنی درخواستیں براہ راست فرنٹ ڈیسک میں جمع کروائیں تا کہ ان کا اندراج کر کے انہیں آن لائن سسٹم کیساتھ منسلک کردیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ روزنامچہ سمیت ایف آئی آر کا اندراج بھی اب فرنٹ ڈیسک میں شروع کر دیا گیا ہے جس کیلئے سائلین کو اب تھانہ محرر کے آفس میں جانے کی ضرورت نہیں۔

منگلا ڈیم سے پیدا ہونے والی بجلی صرف پو ٹھوہار اور آزاد کشمیر میں استعمال ہوتی ہے ,راجہ جہانگیر اختر

Electricity from Mangla dam is only used in Pothwar and Azaad Kashmir region, Raja Jhanjir Akhtar

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)---- متاثرین منگلا ڈیم پوٹھوار ریجن کے آرگنائزر راجہ جہانگیر اختر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ منگلا ڈیم سے پیدا ہونے والی بجلی صرف پو ٹھوہار اور آزاد کشمیر میں استعمال ہوتی ہے پاکستان کشمیر میں لکڑی اور دیگر معدنیات مفت نہیں لیتا اسے حکومت آزاد کشمیر نیلام کرتی ہے ۔ اور اُس سے ہونے والی آمدنی اپنے خزانے میں جمع کرتی ہے۔ دریائے جہلم پوٹھوہار اور آزاد کشمیر کا مشترکہ ہے۔پو ٹھو ہار میں 150 آٹے کی ملز اور سیمنٹ سریا بنانے والی سیکڑوں فیکٹریاں ہیں جو صرف آزاد کشمیر اور پوٹھوہارکی ضرورت پوری کرتیں ہیں۔ آزاد کشمیر اگر اپنے حصے کا منگلا کا منافع لینا چاہتاتو پھر اُسکی آمدن سے ہی آزاد کشمیر کے تمام اخراجات پورے کرے۔ اور منگلا ڈیم کا منافع 50% پوٹھوہار کے پسماندہ علاقے پر خرچ کرے ۔ پاکستان کے پالیسی سازادارے 10 کڑور غربت سے نیچے زندگی گزرارنے والے قومی وسائل ان پے خرچ کرے۔

آراضی ریکارڈ سنٹرکا عملہ اعلان و نوٹیفیکیشن لیٹرز کے باوجود تنخواہوں میں اضافے سے محروم و جبری اوور ٹائم لگانے پر مجبور

Staff at record centre not being given wages

کلر سیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ آراضی ریکارڈ سنٹرکا عملہ اعلان و نوٹیفیکیشن لیٹرز کے باوجود تنخواہوں میں اضافے سے محروم و جبری اوور ٹائم لگانے پر مجبور ۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ مالی سال کی شروعات میں ہی بجٹ کا اعلان کیا گیا اور نوٹیفکیشن تو تمام ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا جس کے بعد آراضی ریکارڈ سنٹرز کے عملہ کی تنخواہوں میں بھی 10فیصد اضافہ کیا گیا اور نوٹیفیکیشن بھی جاری کئے گئے نیز عملہ کو احکامات صادر کیے گئے کہ شام 4بجے سے رات 8بجے تک عملہ کا ہر آدمی دفتر میں ہی رہے گا اور کسانوں کو بلا سود قرض کی ادائیگی سکیم کے لیے رجسٹریشن کرے گا اور اوور ٹائم کے بدلے عملہ کو ایک ایک تنخواہ اضافی دی جائے گی لیکن اس کے باوجود نہ تو ابھی تک عملہ کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کیا گیا نہ ہی انہیں اوور ٹائم کی ایک اضافی تنخواہ دی گئی ملازمین نوٹیفیکشین کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کے لیے ضلعی اکاؤنٹ آفس کے چکر لگا لگا کرتھک گئے ہیں انہیں 10فیصد اضافہ نہ مل سکا نیز نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو 4ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک تنخواہ نہ دی گئی آراضی ریکارڈ سنٹرز ملازمین نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں میں ہونیو الا اضافہ انہیں بھی دیا جائے اور اوور ٹائم کے بدلے اعلان کر دہ اضافی تنخواہ بھی دی جائے

تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر محسن نوید سیٹھی کا تحصیل کلر سیداں میں یوتھ ونگ کی صدارت نہ لینے کا اعلان

Mohsin Naveed Sethi announces not to take Presidency at youth wing PTI

کلر سیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر محسن نوید سیٹھی نے تحصیل کلر سیداں میں یوتھ ونگ کی صدارت نہ لینے کا اعلان کر دیا عہدہ نہ لینے کا مقصد نئے لوگوں کو پارٹی میں آگے لانا ہے عام کارکن بن کر پارٹی کی خدمت کرونگا اور عمران خان کے ویژن کو آگے لیکر جاؤں گا ۔ ان خیالات کاظہار انہوں نے گزشتہ روز جاری ہونے والے اپنے اخباری بیان میں کیا ہے محسن نوید سیٹھی نے کہا کہ عہدہ نہ لینے کا مقصد پارٹی میں نئے لوگوں کو سامنے لانا ہے ۔

نلہ مسلماناں موہڑہ حافظاں میں ایک نہائت خوبصورت محفلِ میلادالنبیﷺ

Millad celebrations in Morra Hafizan, Nala Musalmana

نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کوم،راشد محمود راجہ)۔۔۔۔ نلہ مسلماناں موہڑہ حافظاں میں ایک نہائت خوبصورت محفلِ میلادالنبیﷺ منعقد کی گئی۔جس میں خصوصی خطاب حضرت علامہ محمداقبال قریشی نے فرمایا۔اور حضورﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول جناب حضرت علامہ حافظ عبدالشکور نقشبدی نے نچھاور کیے۔ زیرسرپرستی حافظ مختار حسین نقشبدی اور جلسے میں دور اور نزدیک سے کثیر تعداد لوگوں نے شرکت فرمائی۔ انتظام وانصرام مسجد کمیٹی نے ادا کیے۔

پچیس دن بعد گاڑی کے پی کے کے شہر کرک سے مل گئی،تفصیلات کا پتہ نہ چل سکا

Stolen car from Manianda recovered from Khaiber Pukhoon Khuwa

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔ڈھوک چوہان منیاندہ کے رہائشی سابق کونسلر چوہدری علی بہادر، چوہدری عمران ،چوہدری مہران کی ایکس ایل آئی پچیس دن قبل گیراج سے رات کو نامعلوم چوروں نے چوری کر لی تھی،گزشتہ رات خیبر پختون خواہ کے شہر کرک سے گاڑی مل گئی ہے،سابق کونسلر چوہدری علی بہادر سے ملاقات میں کوشش کی گئی کہ گاڑی کا پتہ چلے کہ کس سورس سے ملی تو انہوں نے کہا کہ بس اتنا ہی کافی ہے کہ گاڑی صحیح سلامت مل گئی ہے،یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ان کے گیراج سے نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں گاڑی چوری کر لی تھی۔

عقب بنک الفلاح راجپوت کیش اینڈ کیری کی افتتاحی تقریب،تحصیلدار چوہدری محمد حسین،امیدوار ایم پی اے راجہ صغیر احمد مہمان خصوصی

Raja M Ishtiaq of dhok Lass, Doberan Kallan opens cash and carry in Kallar Syedan

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔کلر سیداں میں مہنگائی کے توڑ کے لئے گریپس گارڈن لس انتظامیہ کی جانب سے عقب بنک الفلاح نزد بابو اللہ دتہ ویلفےئر ٹرسٹ ،راجہ محمد اشتیاق اور جنرل کونسلر راجہ محمد اسحاق نے عوام کی خدمت کے لئے نئے کاروبار کا آغاز کیا ہے،جس میں تمام ضروریات زندگی ایک چھت کے نیچے میسر ہیں،ان ضروریات زندگی پر انتظامیہ کی جانب سے چالیس سے پچاس اور زائد ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم بنک الفلاح سے،ویگن اڈا سے،سوزوکی اڈا سے اپنے کسٹمر ز کو فری ٹرانسپورٹ مہیا کر رہے ہیں اس کے علاوہ جو بھی کسٹمر دس ہزارروپے کی خریداری کرئے گا اس کو گھر تک فری ڈلیوری دی جائے گی،افتتاحی تقریب میں تحصیلدار چوہدری محمد حسین،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد مٹور،چےئرمین یو سی چوآ خالصہ آغا سید راحت علی شاہ، چےئرمین یو سی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود،سابق امیدوار چےئر مین راجہ جاوید ممیام،سابق امیدوار وائس چےئرمین چوہدری جلیل احمد، بنک منیجر ایم سی بی کلر سیداں سید تصور حسین شاہ،پیر سید حامد علی شاہ،مولانا شوکت منہاس منیاندہ،راجہ افتخار احمد پکھڑال،صحافی وقار آرائیں، حاجی برکت حسین مغل،چوہدری نصرت اقبال بھٹھی یو کے،احسان الحق قریشی،راجہ محمد ثقلین ممیام،ماسٹر علی رضا پلونی،چوہدری طارق ہانگ کانگ،چوہدری عبد القیوم بلندیاں،چوہدری صغیر احمد سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خریداری بھی کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کی شاندار کارکر دگی۔ ون وے کی خلاف ورزی کر نے ، اور لوڈنگ ، ان کمپلیٹ کاغذات والی گاڑیوں کا چلان

City traffic police take action against law breaking motorist

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کی شاندار کارکر دگئی۔ ون وے کی خلاف ورزی کر نے ، آور لوڈینگ ، ان کنپلیٹ کاغذات والی گاڑیوں کا چلان ۔عوامی حلقوں کی طرف سے خراج تحسین ۔ تفصیلا ت کے مطابق انچارچ سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ مطیع الرحمن کیانی نے ہمراہ راجہ مستنصر آف مٹور ، راجہ کلیم ، عمران ، واحد ، زاہد ستی اور دیگر اہلکاروں کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف کاروائی متعد دگاڑیوں ، موٹرسائیکلوں کو ٹکٹ جاری کیئے ۔ خود انچارج مطیع الرحمن کیانی نے ایک دن میں100گاڑیوں کو چلان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے38000ہزار جرمانے وصول کیے جو کہوٹہ کی تاریخ میں ایک مثال بن گئی ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام الناس میں ٹریفک قوانین سے آگائی کے سلسلے میں ایک "آگائی مہم "کا بھی انقعاد کیا گیا اور یہ ہفتہ "آگائی مہم "کے طور پر بھی منایا گیا ہے جس کا مقصد عوام میں"ٹریفک قوانین"کا شعور آگاہ کرنا ہے ۔

ڈی جی وزارت انسانی حقوق نے کامیاب ہیومن رائٹس فیسٹول منعقد کرانے پر تحصیل کہوٹہ کو کو ماڈل ویلیج قرار دے دیا

Kahuta called a village model after hosting Human rights festival

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ڈی جی وزارت انسانی حقوق نے کامیاب ہیومن راہیٹس فیسٹول منعقد کرانے پر تحصیل کہوٹہ کو کو ماڈل ولیج قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت انسانی حقوق کی زیر نگرانی ہومن رایئٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب برائے تقسیم انعامات الوکیل تنظیم برائے انسانی حقوق نے کہوٹہ کلب میں منعقد کی جس کے مہمان خصوصی ڈی جی وزارت انسانی حقوق محمد ارشد تھے جبکہ گیسٹ آف اونر ڈائریکٹر ذوالفقار جھمٹ انسانی حقوق تھے ۔تقریب میں دو سو سے ذاہد پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو انعامات دیئے گئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی محمد ارشد نے فیسٹول کو بے حد سراہااور کہا کہوٹہ کو ہیومن راہیٹس فیسٹول کا ماڈل ولیج قرار دیتے ہیں اور ملک بھر میں کہوٹہ کی مثال دے کر شہریوں کو ایسے اقدامات کی طرف راغب کریں گئے انہوں نے خصوصا اسپیشل بچوں کی کارکردگی اور انکو فیسٹول میں شامل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور انکے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے الوکیل تنظیم برائے انسانی حقوق کی ہر سطح پر سرپرستی کا یقین دلایا ،اس موقع پر ذوالفقارعلی جھمٹ اور مس فوزیہ سبین لاء آفیسر ہیلپ لائن 1099 نے بھی تقریب سے خطاب کیا تقریب میں سلول کے بچوں نے ٹیبلو اور خاکے پیش کر کے خوب داد سمیٹی جبکہ تقریب میں تحیصل بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات ،وکلاء،صحافیوں نے شرکت کی تقریب کے آخر میں الوکیل تنظیم کے چیئرمین خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور فیسٹول کو کامیاب بنانے میں تحصیل سپورٹس آفیسر توحید عباسی اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیرکے خصوصی تعاون پر انکا شکریہ اداکیا ۔

some image

کہوٹہ کی عوام کا خادم بن کر خدمت کروں گا ۔, راجہ ظہور اکبر

I will serve Kahuta like a servant, Raja Zahoor Akbar

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ ظہور اکبر چیئر مین مونسپل کمیٹی کہوٹہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہوٹہ کی عوام کا خادم بن کر خدمت کروں گا ۔میری سیاسی زندگئی کہوٹہ کی عوام کے سامنے ایک کھلی کتاب کی طرع ہے ۔گیس کی لوڈشیڈنگ کا مسلہ حل کر کے اپنا پہلا وعدہ وفا کر دیا ۔عوام علاقہ کے تمام مساہل ان کی دہلیز پر حل کروں گا اپنے سابقہ دور ناظمیت میں اپنی یونین کونسل اربن شمالی میں بے شمار ترقیاتی کام کر ائے اور اب ایک مر تبہ پھر ترقیاتی کاموں کا نیاء دور شروع ہو گا ۔کہوٹہ شہر میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی ، ضلعی ممبر شوکت جنجوعہ اور حافظ عثمان عباسی کی وساطت سے گیس کا 90%مسلہ حل ہو گیا ہو گیا اور جن علاقوں میں گیس کی فراہمی رہ گئی ہے ان میں انشاء اللہ اگلے چند ماہ میں وہ بھی حل ہو جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہارکہوٹہ ڈویلپمنٹ الائنس گروپ کے راجہ ظہور اکبر چیئر مین مونسپل کمیٹی کہوٹہ اور وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ نے کہوٹہ کلب میں ایک بہت بڑی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ۔تقریب کا آغازمعروف عالم دین حافظ عثمان عثمانی نے تلاوت کلام پاک کر کے کیا جبکہ نعت رسول مقبولﷺامر قادری نے پڑہی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سردار آمین ثاقب نے ادا کیے ۔تقریب شروع ہونے کے بعد کہوٹہ ڈویلپمنٹ الائنس گروپ کے صدر ممبرٹاون مونسپل کمیٹی راجہ وحید احمد خان نے راجہ ظہور اکبر چیئر مین مونسپل کمیٹی کہوٹہ اور وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ کو "جناح"کیپ بھی پہنائی ۔جبکہ تقریب میںTMOکہوٹہ مخدوم احمد بلال، کہوٹہ ڈویلپمنٹ الائنس گروپ کے صدر راجہ وحیداحمد خان ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ ،قاضی اخلاق کھٹڑ ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ،قاضی عبد القیوم ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ،راجہ فیصل عزیز ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ،سید ذرین شاہ ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ، کسان کونسلر اسحاق کھٹڑ ، اقلیتی کونسلر ڈاکٹر کریسٹو فر یوسف ،یوتھ کونسلر ملک عثمان اقبال ،لیڈز کونسلر شازیہ نورین اور شازیہ اسرار،حاجی راجہ جہان عالم ،غازی امان اللہ ، شیخ محمود حسین ، چیئر مین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاوری ، چیئر مین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی ، چیئر مین یونین کونسل پنجاڑماسٹرمحمد ظہور عباسی،چیئر مین یونین کونسل لہڑی راجہ ممتاز ،وائس چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ اسد محمود ستی ،وائس چیئر مین یونین کونسل دوبیرن خورد مرزا مسعود،جنرل کونسل یونین کونسلر دکھالی راجہ جلیل،جنرل کونسلر یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ افتخار،قاری شیخ صدیق احمد،راجہ باہو طارق ،راجہ واحد سمندر،راجہ احتشام پٹواری،راشد مبارک عباسی ،حاجی مشتاق عباسی ،ملک اسلم ،مجسٹریٹ جاوید،ملک مجید چھنی ، ملک شاہد محمود اعوان ، راجہ عبرت اقبال پٹواری ،ملک سونا چھنی، ملک عامر محمود ، ملک شوکت مہان ، جمشید رسول، سردار آمین ثاقب اور دیگر معزین علاقہ نے شر کت کی ۔

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

نومنتخب چیئرمین بلدیہ گوجرخان الحاج محمد شاہد صراف اور وائس چیئرمین خواجہ نعیم قیوم نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

Al Haj M Shahid Saraf takes oat to take over at Chairman municipal committee Gujar Khan

some image

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،چوہدری فرزند علی )۔۔۔۔ نومنتخب چیئرمین بلدیہ گوجرخان الحاج محمد شاہد صراف اور وائس چیئرمین خواجہ نعیم قیوم نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا حلف برداری کی تقریب جناح ہال ٹی ایم اے آفس میں منعقد ہوئی جس میں کونسلروں سیاسی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی تفصیلات کے مطابق نومنتخب چیئرمین وائس چیئرمین کی حلف برداری کی تقریب جناح ہال میں منعقد ہوئی اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان امتیاز شاہد گوندل نے الحاج محمد شاہد صراف اور خواجہ نعیم قیوم سے حلف لیا اس موقع پر شاہد صراف اور خواجہ نعیم قیوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھائیں گے اور گوجرخان شہر کے مسائل کا خاتمہ کر کے دکھائیں گے گوجرخان کے عوامل کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے عزت بخشی ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے شہر کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے تجاوزات کا خاتمہ صفائی کے نظام کو بہتر کیا جائے گا باقی مسائل بھی حل کریں گے اور سٹریٹ لائٹ و دیگر جو بھی مسئلے مسائل ہونگے ان کو حل کریں گے شہر کی بہتری میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے

گوجرخان میں بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری اور سوئی گیس کا پر یشربالکل زیرو ہو گیا

Gujar Khan residents hit with load shedding and low gas pressure supply

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،چوہدری فرزند علی )۔۔۔۔ گوجرخان میں بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری اور سوئی گیس کا پر یشربالکل زیرہ ہو گیا عوام دوہرے عذاب میں مبتلا بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جا ئے شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شدید سردی میں بھی واپڈا گوجرخان نے انت مچا دی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جا ری کر رکھا ہے جس کے باعث عوام سخت مشکلات میں مبتلا ہیں بلا جواز غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کا روباری طبقہ میں سخت پریشانی ہے جبہ رہی سہی کسر سوئی گیس کے کم پریشر نے پو ری کر دی گیس کا پریشر بالکل زیرو ہو گئی ہے جس کے باعث گھر یلو صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا جبکہ بچے بوڑھے اور مریض شدید سردی میں گیس ہیٹر وغیرہ نہ جلنے سے سارا دن شدید سردی میں ٹھٹھرتے رہتے ہیں ہا نڈی روٹی کی تیاری بھی مسئلہ بن گیا شہریوں نے مطالبہ کیا ہے اس صورتحال پر مقامی نمائندہ آنکھیں کھو لیں اور بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ اور سوئی گیس کا پریشر بحال کر اسے عوام کی مشکلات کو ختم کرائیں

پیپلز پارٹی یونین کونسل53/3کے صدر حاجی ازرم ساجد کے بیٹوں وقار الحسن ، ذیشان ساجد کی دعوت ولیمہ بہت بڑی سیاسی تقریب بن گئی

Wedding of Zeshan Sajid celebrated with large number of PPP political personalities in UC 53/3

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،چوہدری فرزند علی )۔۔۔۔ پیپلز پارٹی یونین کونسل53/3کے صدر حاجی ازرم ساجد کے بیٹوں وقار الحسن ، ذیشان ساجد کی دعوت ولیمہ بہت بڑی سیاسی تقریب بن گئی تقریب میں راجہ پرویز اشرف سابق وزیر اعظم پاکستان گوجرخان کی معروف شخصیت راجہ عزیز ، راجہ علی عزیز ، عبدالرزاق ، غلام قمر الحاج فرخ اقبال طاہر راحیل اعوان راجہ محسن صغیر بھٹی سید غالب حسین شاہ راجہ عمران کا می جاوید مغل واجد حسین عمران راجہ افتخار وزیر راجہ محمد ادریس راجہ عبدالغفور کیانی عرفان نواز ٹھیکیدار محمد بنارس سید کاظم ، ضمیر خان راجہ ارشد سمیت دوست احباب نے خصوصی شرکت کی

تحصیل گوجرخان کی تعمیر و ترقی میں راجہ پرو یز اشرف اہم کردار ادا کیا ہے, پیپلز پارٹی کے رکن احمد شاہ

Ahmed Shah praises contributions of Raja Parvez Ashraf in Gujar Khan

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،چوہدری فرزند علی )۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کا رکن احمد شاہ نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ تحصیل گوجرخان کی تعمیر و ترقی میں راجہ پرو یز اشرف نے جو کردار ادا کیا ہے اسے سنہری حروف میں لکھا جا ئے گا پاسپورٹ آفس ریلوے انڈر پا س گوجرخان دولتالہ کا لجز کی اور کروڑوں کے فنڈز چکوال سوہاوہ چکوال روڈ کی تعمیر تحصیل بھر میں بجلی گیس کے منصوبے اور سٹرکو ں کی تعمیر اربوں کے ترقیاتی فنڈز دے کر اہل گوجرخان کے دل جیت لئے اسی لئے آج اہل گوجرخان کو راجہ پرویز اشرف کی یاد ستاتی ہے اور دوبارہ راجہ پرویز اشرف کو اقتدار میں لا نے کے لئے بے تاب ہیں آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہو گا مسلم لیگ کی حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے عوام سخت بیزار ہیں

شرقی گوجرخان کی دو اہم سڑکیں بیول گوجرخان اور بیو ل کلرسیداں کی مرمت کاکام مکمل نہیں ہوسکا

Current elected members have failed to fix road works in Eastern Gujar Khan

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ تحریک انصاف کے رہنما ملک تصدق اقبال وکی نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کے موجودہ اراکین اسمبلی تحصیل بھر میں ترقیاتی کاموں کا راگ الاپنے میں مصروف ہیں جبکہ حقیقت میں ان کی عوام کے سامنے کارکردگی صفر ہے ساڑھے تین سال گزر جانے کے بعد بھی شرقی گوجرخان کی دو اہم سڑکیں بیول گوجرخان اور بیو ل کلرسیداں کی مرمت کاکام مکمل نہیں ہوسکا اور دونوں سڑکیں تاحال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کیو جہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور روز بروز ان کی سفری مشکلات میں اضافہ ہورہاہے جبکہ سڑک پر موجودگہرے گڑھے حادثات کا بھی باعث بن رہے ہیں ان خیالات کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ بیول گوجرخان اور بیول کلرسیداں روڈ کی مرمت کا کام مسلم لیگ ن کے قائدین ساڑھے تین سال گزر جانے کے بعد بھی مکمل نہیں کروا سکے جس کی وجہ سے عوام میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے ۔

سڑکوں کی سیاست دفن ہو چکی ہے, راجہ جاوید اخلاص

Road works politics has died, Raja Javed Ikhlas

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )----وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ سڑکوں کی سیاست دفن ہو چکی ہے مخالفین عوام کو ورغلا نہیں سکتے کون سی سیاسی جماعت ملکی ترقی میں روکاوٹ بن رہی ہے قوم باخوبی جانتی ہے ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو فروغ دیا حکومت وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں قوم کو محفوظ اور خوشحال مستقبل فراہم کرنے کے لیے مسلسل کو شاں ہے سی پیک سے معیشت مضبوط ہو گی اور بیروزگاری میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی الزامات کی سیاست کے ذریعے ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنے والے ناکام ہو چکے ہیں عوام کے مسائل کو حل کرنا ہمیشہ اپنی ترجیحات میں شامل رکھا تحصیل گوجرخان کی تعمیر و ترقی میں منصوبوں پر کام جاری ہے بیول کی طرف سے آنے والی سوئی گیس کی مین لائن اسلام پورہ جبر شہر کے آخری کونے تک آئے گی اور مزید فنڈ ملنے پر اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح کی تمام آبادیوں کو سوئی گیس بلاتفریق فراہم کی جائے گی وہ گزشتہ روز نمائندہ اوصاف ٹیلی فونگ گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا اسلام پورہ جبر شہر میں واپڈا سب ڈویژن آفس تعنیاتی کے احکامات جاری ہو چکے ہیں عملہ اسلام پورہ جبر میں تعنیات کیا جائے گا اور آئندہ ہفتے تک ہردو سرکھی سڑک کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا اور دیگر منصوبوں کے اعلانات بھی کیے جائیں گئے انہوں نے کہا اسلام پورہ جبر سرکاری ڈسپنسری کی تعمیر شدہ بلڈنگ کا جلد افتتاح ہو گااور حبیب چوک تک نوٹلہ سڑک کا کام بہت جلد شروع کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا ہم نے ہمیشہ عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کی اور کرتے رہے گئے

یوسی اسلام پورہ کے سرکاری سکولوں میں مقامی لوگ ہی درجہ چہارم میں تعنیات کیے جائیں, پی ٹی آئی چےئرمین یوسی اسلام پورہ راجہ جمشید احمد کیانی

Local staff should be employed at local schools, Raja Jamshaid Kiyani

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )----پی ٹی آئی چےئرمین یوسی اسلام پورہ راجہ جمشید احمد کیانی نے کہا ہے کہ یوسی اسلام پورہ کے سرکاری سکولوں میں مقامی لوگ ہی درجہ چہارم میں تعنیات کیے جائیں نہ کہ کسی اور تحصیل یا علاقے کے لوگوں کوفوقیت دی جائے کیونکہ یہاں کے لوگ سکولوں کے قریب ہونے سے سکول میں بروقت پہنچ سکتے ہیں اور انہیں کوئی تبادلہ کروانے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اور سکول کے انتظامات صیح طریقہ سے چلا سکتے ہیں اگر یوسی اسلام پورہ کے سرکاری سکولو ں میں کسی دوسرے علاقے یا تحصیل کے افراد کو ملازمت دی گئی تو یہاں کی عوام کے ساتھ سرسرا زیادتی کے مترادف ہو گا انہوں نے کہا یوسی اسلام پورہ کے سرکاری سکولوں میں کوٹہ میں بھرتی کرنے کے لیے دوسرے علاقے کے لوگوں کو ملازمت دینے کی جو تیاریاں کی جا رہی ہیں وہ کسی صورت قبول نہیں ہیں اور یہ حق یوسی اسلام پورہ کے عوام کا ہے اور انہیں یہ حق ہر صورت ملنا چاہیے انہوں نے کہا اگر یوسی اسلام پورہ کے عوام کے ساتھ حق تلفی کی گئی تو بھرپور طریقہ سے احتجاج اور قانونی چارجوئی کریں گئے

نئی آبادی میانی بورگی صوبیدار طالب حسین کے بیٹے سینئر ٹیچر ساجد حسین کے بھتیجے جواد طالب رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے

Wedding of Jawad Talib celebrated in Nae Abbadi, Miani Borgi

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ نئی آبادی میانی بورگی صوبیدار طالب حسین کے بیٹے سینئر ٹیچر ساجد حسین کے بھتیجے جواد طالب رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے اس خوشی کے موقع پر انہوں نے ایک پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام اپنی رہاہشگاہ نئی آبادی میانی بورگی میں کیا جو ایک سیاسی اجتماع میں بدل گیا ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ،چوہدری محمد عظیم ،چوہدری جاوید کوثر ،راجہ جاوید اشرف ،راجہ طارق کیانی ،چےئرمین جمشید احمد کیانی,چےئرمین چوہدری ناصر تاج ،حاجی افتخار بھڈانہ ،جبار بھٹی ،چےئرمین نمبردار عباس ،راجہ طارق محمود رتالہ ،ملک غنضنفر کنگر ،کونسلر چوہدری اورنگزیب ،چوہدری حاجی حنیف تھاتھی ،شیخ عبدالقدوس ،کونسلر خواجہ شوکت عزیز ،چوہدری نعیم درکالی ،شیخ قیصر قیوم ،پرنسل طاہر محمو د ،کونسلر راجہ جلیل احمد ،چوہدری رضوان بورگیاں ،چوہدری مشتاق عباسی سٹور ،راجہ محمد بشارت پنڈوری بنگیال ،حاجی نزاکت چھنی ،ممبر لطیف ،راجہ زاہد خورشید ایڈووکیٹ ،راجہ پرویز وارثی بھنیر کسوال ،چوہدری ساجد محمود موہڑہ بھٹیاں سمیت مقامی صحافی شیخ محمد اخلاق کے علاہ علاقہ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،

چک بیلی خان کے مین بازار میں غیر قانونی طور لگائے جانے والے ٹھیلے اور ریڑھیوں کی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا

Chak bale khan bazaar filled with traffic jam due to encroachment

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،مسعود جیلانی،۔۔۔۔ چک بیلی خان کے مین بازار میں غیر قانونی طور لگائے جانے والے ٹھیلے اور ریڑھیوں کی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ہے پک اپ گاڑیوں پر سبزی اور فروٹ کی گھوم پھر کرفروخت کرنے والی دکانیں سڑک پر سجا دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل واقع ہوتا ہے اس کے علاوہ دن کے وقت ٹریلر اور بھاری گاڑیوں کا شہر کے اندر سے گذر بھی ٹریفک میں خلل اندازی کا باعث بنتا ہے گاڑیوں کے خلاف شفارش کرنے والے لوگوں سے تنگ آکر ٹریفک وارڈنز بھی صرف شہر کے اطراف میں بیٹھ کر دن گذار کر چلے جاتے ہیں عوامی حلقوں نے حکام سے اپیل کی ہے ان معاملات کا نوٹس لے کر شہر میں ڑیفک کے گذر کو آسان بنایا جائے۔

تھانہ روات پولیس کا نیو اےئر نائٹ منانے والے جوڑوں کی محفل پر چھاپہ ،12 مرد اور 5 خواتین گرفتار

12 men 5 women arrested for immoral activities in phase 8 area of Rawat

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ تھانہ روات پولیس کا نیو اےئر نائٹ منانے والے جوڑوں کی محفل پر چھاپہ ،12 مرد اور 5 خواتین گرفتار بھاری مالیت کے ہکے اور مختلف فلیور سمیت 6 بوتل ولائتی شراب برآمد ،ملزمان اڈیالہ جیل منتقل تفصیلات کے مطابق گزشتہ نیو اےئر نائٹ کی شب ایس ایچ او روات جاوید کیانی ،سب انسپکٹر راجہ مسعود نے نواحی علاقہ فیز8 میں واقع ایک پلازہ میں چھاپہ مار کر شراب و کباب کی محفل سجانے والے ملزمان منصور احمد ،محمد ہارون ،ملک ساجد ،ملک رئیس ،ملک عبید ،یاسر منصور ،افتخار حسین ،سجاد حسین ،آشفور عباس ،گلفراز عباسی ،ملک فیصل نزیر اور محمد فیضان سمیت پانچ دوشیزاؤں ف ملک ،م بی بی ،ب عالم ،س بی بی ،ح ربانی ،اور ث بی بی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 3 عدد ہکے اور مختلف قسم کے فلیورز بھی قبضہ میں لے لئیے جبکہ ملزم فرحان طارق ولد طارق حسین سے 6 بوتل ولائتی شراب بھی برآمد کر لی ۔

ٹریفک پولیس کی نااہلی روات کلرسیداں روڈ پر ٹرانسپورٹروں نے قانون کی خلاف ورزیاں روز مرہ کا معمول بنا لیا

Transporters on Rawat Kallar route break all the rules due to negligence of traffic police

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ ٹریفک پولیس کی نااہلی روات کلرسیداں روڈ پر ٹرانسپورٹروں نے قانون کی خلاف ورزیاں روز مرہ کا معمول بنا لیا زائد کرائے ،اوورلوڈنگ ،نامکمل روٹ کے باعث لڑائی جھگڑے معمول بن گئے سالہا سال سے تعینات وارڈن اہلکار کاروائی کی بجائے پشت پناہی کرنے لگے مسافروں کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق مسافروں عاصم حسین ،شہزاد احمد ،محمد ارشد ،بدر رحمان ،یاسر رفیق ،نیاز احمد ،سفیر حسین نے شکایت کی روات کلر روڈ پر تعینات وارڈن اہلکاروں کی محکمانہ ملی بھگت سے دیرینہ تعیناتی کے باعث ٹرانسپورٹروں باالخصوص ٹیوٹا ہائی ایس اور سوزوکی گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے آئے روززائد کرائے بٹورنا ،اوورلوڈنگ اور بدتمیزی معمول بنا رکھا ہے بیشتر گاڑیوں میں نہ ہی کرایہ نامہ آویزاں ہے اور نہ ہی روٹ پرمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے زائد کرایہ سے انکار پر مسافروں کو دھکے دیکر گاڑی سے اتار دیا جاتا ہے اگر کسی بھی گاڑی کے خلاف وارڈن عملہ کو شکایت کی جائے تو مبینہ ملی بھگت کے باعث ہر گز کاروائی نہیں کی جاتی معززین نے آر پی او راولپنڈی اور سی ٹی او راولپنڈی سے روات کلر روڈ پر فرض شناس ٹریفک عملہ کی تعیناتی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے ۔

چوہدری وسیم کلب سموٹ نے میچ میں کامیابی حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

Ch Waseem club Samot win tournament held in Bewal on Death anniversary of Benazir Bhutto

some image

بیول(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی )---- بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے سلسلے میں بیول میں منعقد ہونے والاوالی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا فائنل مقابلے میں چوہدری وسیم کلب سموٹ او رٹکال کلب نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور آخر میں چوہدری وسیم کلب سموٹ نے میچ میں کامیابی حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کر لی میچ کے مہمان خصوصی پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے سرپر ست اعلی راجہ جاوید اشرف نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاجہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لیے وقتا فوقتا مختلف ٹورنامنٹس کا انعقاد کروانا چاہیے اور کھیل کے میدان میں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر تمام افراد کو بھرپو رشرکت کرنی چاہیے زندگی مختصر ہے اس لیے اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے بیول میں والی بال کا شاندار ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر انتظامیہ خراج تحسین کے لائق ہے جہاں پر بہترین انتظامات کیے گئے ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر طاہر بٹ،ملک شیراز اور عمر یاسین اور سرپرست اعلی ملک ضمیر تھے جبکہ مہمان خصوصی راجہ جاوید اشرف اور دیگر مہمانان گرامی میں چوہدری اورنگزیب، کامران کامی،چوہدری محمود،حافظ عمران منظور،لالہ شبیر،ملک طارق، مرزا خورشید، عبدالجبار بھٹی ،عزیز الرحمن ساجد تھے آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

تحصیل گوجرخان کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Gujar Khan

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،چوہدری فرزند علی )۔۔۔۔ گوجرخان کی معروف شخصیت مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کے سینئر نائب صدر غلام قمر کے بھائی میجر خرم عباس ، میجر وجاہت حیدر ، کیپٹن وسیم عباس پروفیسر فرخ عباس کے والد گرامی میجر (ر) عاشق حسین بمعہ فیملی زیارات مقدسہ اور عمر ہ کی سعادت حاصل کر کے بخیرو عافیت واپس آ گئے اسلام ائیر پورٹ پر ان کے احباب نے ان کا استقبال کیا

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،چوہدری فرزند علی )۔۔۔۔ پوٹھوہار پریس کلب کے بانی و سر پرست اعلیٰ ملک وزیر محمد ایم جا وید فوٹو گرافر پرو فیسر سید نسیم تقی جعفری سید اکبر شاہ ماسٹر اسلم راجہ غفور کیا نی نے شہر کے معروف شخصیت شیخ عبدالحکیم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور مرحوم کیلئے دعا مغففرت کی ہے

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی) ۔۔۔۔نظریاتی گروپ کے قائد و سابق اُمیدوار برائے چیئرمین بلدیہ گوجرخان ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کریں گئے جبکہ پبلک پارک اور شہر میں صفائی کے انتظامات کے لیے جہاں تک ممکن ہوا بہترین اقدامات کروائے جائیں گئے ہمارا مقصد ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر صرف اور صر ف عوام کی خدمت اور شہر کی بہتری کے لیے اقدامات کرنا ہے اور شہریوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی زیادتی ہر گز برادشت نہیں کی جائے گئی

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ سنیئر مسلم لیگی رہنما و سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کی احسن پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ جیسے اہم مسئلے پر بھی کافی حد تک قابوپالیا گیا جبکہ تعلیم جو کسی بھی معاشرے کا لازمی جزو ہے اور اُس کے بغیر ترقی ناممکن ہے اس لیے وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف نے تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں

گوجرخان (دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال)۔۔۔۔ حکمر ان عوام سے اصل حقا ئق چھپارہے ہیں اپنی نا اہلی اور ناقص پا لیسوں کی وجہ سے کی وجہ ملک پہنچے والے نقصان کی اصل وجہ سامنے نہیں لا رہے بلکہ نوا ز شر یف کے درباری وزرا سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں مگر حقیقت اس کے بر عکس ہے ملکی بر آمداد میں کمی ہورہی ہے بیر ونی قر ضے کئی گنا بڑھ چکے ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف اٹک کے رہنما سمیرعلی خان نے دولتالہ کے دورے کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

تا ریخ میں پہلی مرتبہ یونین کونسلوں کی تعدا د بڑھا نے کے بجا ئے کم کر دی گئی

For the first time in history number of union councils is decreased istaed of increase

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کہا ں کا قا نو ن ، کہا ں کا انصا ف کو ٹلی ستیاں لاکھو ں کی آبا دی حق رائے دہی سے محروم ،لاکھوں کی آبا دی کے عوام کا چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلی پنجاب ، سیکرٹری لوکل گو رنمنٹ پنجا ب ۔،چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے مسلم لیگ ن کے اس دور حکو مت میں جب عدا لتوں اور عوامی پریشر میں آکر انہیں باالا آخر بلدیا تی انتخا با ت کروا نے کا اعلا ن تو کیا تو اس میں نئی حلقہ بندیوں میں ایسی غیر منصفا نہ تقسیم کر دی گئی جس میں تا ریخ میں پہلی مرتبہ یونین کونسلوں کی تعدا د بڑھا نے کے بجا ئے کم کر دی گئی اس میں با لخصو ص تحصیل کو ٹلی ستیاں جو کہ اس غیر منصفا نہ تقسیم کے عمل میں ضلع بھر میں سب سے زیا دہ متا ثر ہو ئی جس میں دو ، دو یونین کو نسلوں کو آپس میں ملا کر ایک یو نین کو نسل بنا ئی گئی اور بعض یونین کو نسلوں کا آپس میں فا صلہ اتنا دو ر کر دیا گیا کہ 40کلو میٹر تک دو ر سے سفرکر کے یو نین کو نسل آفس تک پہنچنا تھاعوام کو اس غیر منصفا نہ تقسیم جیسے ان فیصلوں نے نہ صرف چکرا کر رکھ دیا بلکہ یہاں کے عوام اس شرمنا ک فیصلے پر جس میں انکے بنیا دی حقوق اور با لخصو ص بلدیا تی انتخا با ت کے عمل سے محرو م رکھنے کی اس گھنؤ نی سازش پریہا ں کے عوام نے منتخب ممبران قومی و صوبا ئی اسمبلی کی پر اسرا ر خا مو شی کو معنی خیز قرا ر دیتے ہو ئے اس پر سخت برہمی کا اظہا ر کیانا ئب صدر کو ہسار عوامی را بطہ کو نسل امیدوار چئرمین احسان ستی ،صدر آصف شفیق ستی ، حا جی زاہ حسین ستی ، شوکت ستی ایڈووکیٹ ،یاسر غفا ر ستی ،ڈا کٹر زر اقبال ستی دیگر جنہوں نے اپنی اپنی یو نین کو نسلوں کی بحالی کے لیے بھر پو ر کو ششیں کیں بلکہ الیکشن کمیشن ہو یا ہائی کو رٹ بھر پو ر کوششوں کے با وجو د یوسیز کی بحا لی نہ ہو نا انصا ف کی فراہمی کے دعویدا روں سمیت منتخب نما ئندوں کے لیے ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے وزیر اعظم پاکستان بھی انصا ف فراہمی میں نا کام رہے 25اپریل کو وزیر اعظم پاکستان کے دو رہ کو ٹلی ستیاں کے موقع پر صدر مسلم لیگ ن کو ٹلی ستیاں خو رشید ستی ایڈووکیٹ نے بھی وزیر اعظم پاکستان کی تو جہ اہم معاملے کی جانب مبزول کروائی تھی مگر پھر بھی یہاں کے عوام تاحال انصا ف کے منتظر ہیں کہ انہیں کب بلدیاتی نما ئندوں کے انتخا با ت کا موقع مل سکے گااس میں یہ امر بہت واضع ہے کہ تحصیل کو ٹلی ستیاں میں ابھی انتخا با ت کا عمل مکمل نہیں ہوا مگر ضلع بھر میں سپیشل سیٹوں کے انتخا با ت کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا جس پر لاکھوں کی آبا دی کے عوام کا چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلی پنجاب ، سیکرٹری لوکل گو رنمنٹ پنجا ب ۔،چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے

کو ٹلی ستیاں کی مختصر خبریں

Brief news from Kotli Sattian region

اردو خبر کی تفصیل

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ سجا دہ نشین دربا ر عالیہ بلا وڑہ شریف صاحبزادہ حق خطیب حسین علی با دشا ہ سرکا ر کی زیر صدا رت جما عت اہل سنت تحصیل کو ٹلی ستیا ں کی تما م تنظیما ت کا ایک اہم اجلا س کل 3جنوری بروز منگل دن ایک بجے دربا ر عا لیہ بلا وڑہ شریف میں منعقد ہو ریا ہے جس میں جما عت اہل سنت تحصیل کو ٹلی ستیاں کی تما م سنی تنظیمو ں کے عہدیدا ران،کارکنا ن ،علما ئے اہل سنت ،خطبا ء و قراء ومدرس جا معا ت کو شرکت کر نے کی دعوت دی گئی ہے جما عت اہل سنت تحصیل کو ٹلی ستیا ں کے شعبہ نشرو اشا عت نے تما م عہدیدا ران،کارکنا ن ،علما ئے اہل سنت ،خطبا ء و قراء ومدرس جا معا ت کو شرکت یقینی بنا نے اور وقت کی پابندی کر نے کی اپیل کی ہے

کو ٹلی ستیاں کے فی میل ٹیچرز کی سنیا رٹی لسٹ ڈپٹی ڈسٹرک ایجو کیشن آفس فی میل کو ٹلی ستیاں میں آویزاں کر دی گئی ،اعتراضا ت سات دنوں کے اندر جمع کروانے کی ہدا ئت تفصیلا ت کیمطا بق ڈپٹی ڈی او ز فی میل کو ٹلی ستیاں شازیہ عظمت کے حکم پر تحصیل بھر کے پرا ئمری ،ایلیمنٹری ،سیکنڈری اور ہا ئر سیکنڈری سکولو ں میں کا م کر نے والی پرا ئمری سکول ٹیچرز کی سنیا رٹی لسٹ 01-12-2016کی تعدا د کیمطا بق آویزا ں کر دی گئی ہے تحصیل بھر کی پرا ئمری سکولو ں کے ٹیچرز اپنے کوائف کی پڑتا ل کر لیں کو ئی بھی اعترا ض یا درستگی درکا ر ہو سات دن کے اندر اندر اپنی شکا یت تحریری طو ر پر ثبو ت اعتراض کے ہمرا ہ جمع کروا دیں

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ ٹریفک پولیس کو ٹلی ستیا ں کی سال 2016 کی کا رکردگی سال بھر میں 4500 گا ڑیو ں کے چلا ن کر کے 20 لاکھ رو پے قومی خزانے میں جمع کروائے ٹریفک پو لیس کو ٹلی ستیاں کے انچا رج وسیم ستی نے میڈیا کو تفصیلا ت بتا تے ہو ئے کہا کہ سٹی ٹی او راولپنڈی اور ڈی ایس پی رورل سرکل راولپنڈی کی ہدا ئت پر سال 2016میں ٹریفک پولیس کوٹلی ستیاں نے تسلی بخش کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوورلوڈنگ، اوورچارنگ ،بغیر روٹ پرمنٹ ،فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی بغیررجسٹریشن اور نمبر پلیٹ کی مد4500 گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کے چالان کر کے 20 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروائے ا نہوں نے بتا یا کہ اپلا ئڈ فا ر مو ٹر سا ئکل و گا ڑیو ں اور کا لے شیشے والی گا ڑیوں و ڈمپر چیکنگ کی خصو صی مہم جا ری ہے میڈیا کے ایک سوال پر پر انہوں نے بتا یا کہ خصو صی مہم میں کسی قسم کی رعا ئت نہیں برتی جا ئے گی مو ٹر سا ئیکل اور گا ڑیوں کے کاغذات مکمل ہو نے سے نہ صرف انکے چلا ن کم بلکہ سٹریٹ کرائم میں کمی واقع ہو گی ٹریفک پولیس کوٹلی ستیاں کی اس کارگردگی پر علاقہ عوام کوٹلی ستیاں نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کااظہارکیا کہ ٹریفک وارڈن پولیس کوٹلی ستیاں اس سا ل بھی بلاامتیاز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رکھے گی ۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ بلا وڑہ یو تھ ویلفیر آرگنا ئزیشن کا قیا م ،شاہد اقبا ل ستی ایڈووکیٹ ممبر میونسپل کمیٹی سر پرست اعلی ،حاجی نثا ر احمد ستی صدر ،انوار احمدستی جزل سیکرٹری منتخب ہو گئے دیگر عہدیدا ران میں عا صم اقبا ل ستی جوا ئنٹ سیکرٹری ،اجمل حسین فنا نس سیکرٹری ،محمو د حسین سینئر نا ئب صدر ، مقصو م سلطا ن نا ئب صدر اول ، رضا ء احمد نا ئب صدردو ئم ،صادر رضا ء نا ئب صدر سوئم ، وصیل احمد نا ئب صدر چہا رم ،اختر زمان ڈپٹی فنا نس سیکرٹری ، نو ید ستی کو آرڈینیٹر ، عدیل اخترسیکرٹری اطلا عا ت ، محمد رضوان ریکا رڈ سیکرٹری منتخب ہو ئے قدیر احمد اور عدنان ضیا ء معا ونین خصوصی ہوں گے اس موقعہ پر بڑی تعدا دمیں نو جوانو ں سمیت بزرگ رہنما ؤں صوبیدا ر خا ن افسر ستی ،احسان اللہ طا رق ،رشید احمد ستی ،سردا ر فاروق ،ڈاکٹر کبیر احمد ،حسن اختر ستی ،حا جی جا وید و دیگر نے بھی شرکت کی نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اعا دہ کیا کہ وہ بزرگو ں کی رہنما ئی میں لوگو ں کی فلا ح و بہبو د کے لیے کا م کریں گے اور نو جوانو ں کے آپس میں اتحا د و یکجہتی قائم کر نے کے لیے شعو ر بیدا ر کریں گے نو منتخب عہدیدا ران کا کہنا تھا کہ بلا وڑہ یو تھ ویلفیر آرگنا ئزیشن کے قیام کا مقصد نو جوانو ن کا آپس میں اتحا د اور لو گو ں کی ویلفیر کرنا ہے آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے غریب لوگوں کی فلا ح و بہبو د کے لیے اقدامات کر نا اتحاد ،یکجہتی ،اور باہمی اتفاق سے مثبت معا شرے کے قیام کے لیے اپنی کوششیں بروئے کار لاناہے بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی کے لیے مل کر کوششیں کرنااپنے حقوق کے تحفظ ،اور بنیا دی حقو ق حا صل کر نے کے لیے متحد ہو کر کو ششیں کر نانو جو انو ں کو غیر رسمی ،غیر اخلا قی کامو ں سے دور رکھنے کے لیے آرگنا ئزیشن کے پلیٹ فا رم سے ملکر کو ششیں کرنا کسی بھی نا گہانی آفت کی صو رت میں ملکر متا ثرہ لو گوں کی مدد کرنا بزرگو ں کی رہنما ئی میں ایک مصحا لتی کمیٹی قا ئم کرنا جو لو گوں کے چھو ٹے چھو ٹے مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرے گی تما م شعبہ ہا ئے زندگی میں ایک دو سرے کی مددکر ناسماجی تنظیموں کی مددسے بلا وڑہ میں میڈیکل کیمپ لگا نا نو جوا نو ں کو انکے بنیا دی حقو ق فرا ئض سے اگا ہی دینا ،منشیا ت فرو شی ، جنگلا ت کی کٹا ئی وغیرہ روکنے کے لیے بیدا ری مہم کرنا شروع کرنا

some image some image

some image some image

Taxila News

ٹیکسلا کی خبریں

مسلم کالونی میں سیوریج لائن اور سڑک کی پختگی کا سنگ بنیاد

Ch Nisar Ali khan thanked on inauguration of sewerage system and road works in Muslim colony, Taxila

some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ مسلم لیگ(ن) کے راہنما سابق امیدوار برائے ممبر ٹیکسلا کینٹ حاجی محمد ضرار اعوان نے کہا ہے کہ عوام کی بلا تفریق خدمت ہمارا مشن ہے، ہم اپنے قائد چوہدری نثار علی خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انھوں نے حسن کالونی ٹیکسلا کینٹ میں اضافی سوئی گیس لائن کی منظوری دی اور دیگر کام بھی منظور ہو چکے ہیں مین سڑک کی سیوریج کے لئے کام جاری ہے دیگر علاقوں میں بھی تعمیروترقی کا عمل شروع ہو چکا ہے،ضمنی انتخابات میں عوام سے جو وعدے کئے تھے انکی تکمیل کے لئے دن رات کو شاں ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے زیلدار سید ظہیرالحسن شاہ کے ہمراہ مسلم کالونی میں سیوریج لائن اور سڑک کی پختگی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انھوں نے کہا کہ نہ صرف کینٹ بورڈ بلکہ پوری تحصیل ٹیکسلا میں تعمیروترقی کا عمل جاری ہے،ہم اپنے قائدوفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انھوں نے ہمیشہ ٹیکسلا کینٹ اور حلقہ کے عوام پر خصوصی مہربانیاں کی ہیں،میں نے اور ممبر پنجاب اسمبلی حاجی ملک عمر فاروق نے اہلیان ٹیکسلا کینٹ سے ضمنی انتخابات میں جو جو وعدے کئے تھے وہ پورے کر رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) خدمت کا دوسرا نام ہے ،انشااللہ وہ دن دور نہیں جب اہلیان ٹیکسلا کینٹ کا کوئی مسلہ باقی نہ رہے گا،انھوں نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے لئے باکردار اور پختہ عزم کی حامل شخصیات کو چئیرمین اور وائس چئیرمین نامزد کیا جنھوں نے اپنا حلف اٹھانے کے بعد باقائدہ عوامی خدمت کا آغاز کر دیا ہے،ہم سید محمود حسین شاہ کو چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا،اور ذیشان صدیق بٹ کو وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کا حلف اٹھانے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

some image some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء ونامور قانون دان راجہ طاہر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سیدمحمود حسین شاہ اور ذیشان صدیق بٹ عوامی شخصیات ہیں ان کا چئیرمین اور وائس چئیرمین بننا نیک شگون ہے امید ہے کہ وہ عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گئے سیدمحمود حسین شاہ اور ذیشان صدیق بٹ کا انتخاب کر کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے عوام کے دل جیت لیے ہیں سید محمود حسین شاہ اور ذیشان صدیق بٹ کا دامن صاف ہے اور وہ ٹیکسلا کی تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کا خاتمہ بھی کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی بھاری اکثریت سے کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے اور 2018میں بھی مسلم لیگ ن ہی کامیابی حاصل کر ے گی انھوں نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اہلیان ٹیکسلا پر ہمیشہ احسانات کئے ہیں سید محمود حسین شاہ اور ذیشان صدیق بٹ جیسے باعمل اور باکردار شخصیات کو ٹیکسلا کے شہریوں کے لئے منتخب کیا،جو اپنے عمل سے اہلیان ٹیکسلا کی بھرپور خدمت کرینگے،ہم نومنتخب چئیرمین میونسپل کمیتی ٹیکسلا سید محمود حسن شاہ، اور وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا زیشان صدیق بٹ کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھانے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں،ا وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نہ صرف حلقہ کی تعمیروترقی کے لئے گرانقدر گرانٹس کا اجراء کیا بلکہ ٹیکسلا کے باسیوں کو ایسی شخصیات دیں جنکا ماضی و حال بے داغ ہے اور وہ اہلیان ٹیکسلا کے لئے کچھ کرنے کا وسیع پروگرام رکھتے ہیں ،

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کے اوسان خطا کر دیے،مرد خواتین کا حکومت کے خلاف شدید احتجاج،ایل پی جی سیلنڈر 100فیصد مہنگا،ہوٹل اور تندور مالکان کی لوٹ مار من پسند ریٹ مقرر،خشک لکڑی ناپید،شدید ٹھنڈمیں متعدد ہسپتالوں میں بھی مریضوں کو مشکلات کا سامنا،متعدد علاقوں میں کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کے باوجود گیس پریشر چولہے چلانے سے قاصر، ہزاروں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے،سینکڑوں ہوٹل بند ہزاروں لوگوں کے بے روز گار ہونے کا خطرہ،حکومتی پارٹی کے رہنما روپوش ،تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ ،ٹیکسلاکے متعدد علاقوں میں گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کے اوسان خطا کر دیے ہیں کہیں گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے متعدد علاقوں میں گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے چولہے نہیں جلتے،جسکی وجہ سے گھر یلوں خواتین کو شدید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑتا ہے ،گیس پر یشر نہ ہونے کی وجہ سے متعدد علاقوں میں ہوٹل مالکان نے بھی لوٹ مار شروع کر دی ہے جسکی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 50فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے ،متعدد ہوٹل بند ہو جانے کہ وجہ سے سینکڑوں افراد بے روز گار بھی ہو رہے ہیں ،لاکھوں افراد پر آبادی کے گیس نہ ہونے کہ وجہ سے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے جسکی وجہ اے ایل پی جی مافیاہ نے بھی لوٹ مار شروع کر دی ہے اور سلنڈ رکی قیمت میں 100فیصد خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے،گیس بحران کی وجہ سے خشک لکڑی بھی ناپید ہو چکی ہے،گیس لوڈ شیڈنگ نے نہ صرف عام شہریوں کو متاثر کیا ہے بلکے مختلف ہسپتالوں میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنہ ہے ،علاقہ مکینوں نے اوصاف فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہے کے گیس لائنز میں گیس کی جگہ ہوا آتی ہے جبکہ بھاری بلوں نے ان کو احتجاج پر مجبور کیا ہے ۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا ذیشان صدیق بٹ نے کہا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے جس نے مجھے عزت افزائی سے نوازا، میں شکر گذار ہوں وافاقی داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہ جنھوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھے اہم ذمہ داری سونپی،میں تمام ممبران کا بھی مشکو ر ہوں جنھوں نے مجھے کامیاب کرانے میں اہم رول ادا کیا، ان خیالات اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ذیشان صدیق بٹ نے کہا کہ اہلیان ٹیکسلا کی خدمت کو اپنی زندگی کا اعزاز سمجھتا ہوں میں بلاتفریق شہر کے باسیوں کی مشکلات کو کم کرنے اور انکے مسائل کو ترجیھ بنیادوں پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا، بزرگوں اور سنئیر لوگوں کی راہنمائی درکار ہو گی ہم پورے ہاؤس کو ساتھ لے کرچلیں گے،انھوں نے کہا کہ اس شہر کے ہم پر بڑے احسانات ہیں اسکی کو صفا ستھرا رکھنا، شہر کو کوبصورت بنانا اور شہر کے باسیوں کی انکی دہلیز پر خدمت کرنا ہمارے باعث فخر ہوگا،میں ممبر پنجاب اسمبلی حاجی ملک عمر فاروق اور مقامی لیگی قیادت کا بھی مشکور ہوں جنھوں ہماری کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

رتالہ والے صابر حسین بھٹی کے بھائی آصف بھٹی کے تایا جان صوفی لال حسین تقدیر الہی سے فوت ہو گئے

Sufi Lal Hussain passed away in Ratala

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ رتالہ والے صابر حسین بھٹی کے بھائی آصف بھٹی کے تایا جان صوفی لال حسین تقدیر الہی سے فوت ہو گئے جنکی نماز جنازہ دن اڑھائی بجے رتالہ میں ادا کی گئی جبکہ نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات سمیت ہر طبقہ فکر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

دوبیرن کلاں کے سابق ممبر چوہدری وادی حسین کی والدہ تقدیر الہی سے وفات پاگئیں

Mother of Ch Waadi Hussain assed away in Doberan Kallan

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)---- دوبیرن کلاں کے سابق ممبر چوہدری وادی حسین کی والدہ تقدیر الہی سے وفات پاگئی ہیں نماز جنازہ میں ٹھیکیدار محمد بشارت، چوہدری محمد جلیل ، قاری شبیر چشتی،راجہ محمد جاوید ، سید انتظار حسین شاہ، محمدالطاف ، محمد تنویر بھٹی ، رفیق بھٹی، راجہ محمد رفیق کیانی، یاسر علی کیانی، راجہ ظفراقبال کیانی، چوہدری نصرت ، راجہ علی اصغر آف بھٹھی ، صوبیدار مخمور اکبر، لیاقت علی بھٹی، علی افسر بھٹی ، چوہدری شاہد ضیاء،صوبیدار قربان حسین، ماسٹر صدیق خان اور دیگر نے شرکت کی۔

نلہ مسلماناں ڈہوک جنڈی میرا ارشد محمو د (خان) کے والد اور محمد بشارت کے سسر برکت حسین طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے

Barkat Hussain passed away in Dhok Jandi Maira, Nala Musalmana

some image

نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کوم،راشد محمود راجہ)۔۔۔۔ نلہ مسلماناں ڈہوک جنڈی میرا ارشد محمو د (خان) کے والد اور محمد بشارت کے سسر برکت حسین طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔اُن کی نمازِ جنازہ نلہ مسلماناں ڈہوک جنڈی میر ا میں ا دا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں علماء کرام، اساتذہ کرام، سیاسی وسماجی شخصیات،اور علاقہ بھر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔مرحوم کو اُن کے آبائی قبر ستان ڈہوک جنڈی میرا نلہ مسلماناں میں سپردِ خاک کیا گیا۔

سید نثار احمد شاہ کی اہلیہ محترم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے چہلم کا انعقاد کنوہا میں کیا گیا

Dua observed for late wife of Syed Nisar Ahmed Shah in Kanoha

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔بڑا گاؤں کنوہا کلر سیداں،سید نثار احمدشاہ کی اہلیہ محترمہ،قاضی صغیر احمد کی ہمشیرہ،سید شہزادالحسن کی والدہ،قاضی مصباح الدین ثانی،قاضی طیب احسان،قاضی ضیا عالم،قاضی ادریس عالم کی پھوپھی صاحبہ جو گذشتہ ماہ انتقال کر گئیں تھیں ان کے ایصال ثواب کے لئے دعائے چہلم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،خصوصی خطاب علامہ عبد الحمید سیالوی نے فرمایا،اس دعائیہ محفل میں اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پریس کلب کو ٹلی ستیاں کے صحا فیوں عبد الغفو ر ستی ، رسالت علی چشتی ،عبد اللہ ہا رون ستی ،نو ید ستی ،آصف محمو د ستی ،اظہر شہزاد ستی و دیگر نے ریڈر اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں شا ہد عباسی کے بھا ئی کی وفا ت پر ان سے اظہا ر تعزیت کر تے ہو ئے گہرے دکھ کا اظہا ر کیا اور نرحوم کے ایصا ل ثواب کے لیے دعا ئے مغفرت بھی کی گئی

کلر سیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ پریس کلب کلر سیداں پروگریسو گروپ کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ریاض احمد ملک منعقد ہوا جس میں سرپرست اعلی شیخ نوید احمد ، چیئرمین قیصرا قبال ادریسی ، سینئر نائب صدر چوہدری محمد اشفاق ، نائب صدر کاشف علی ،جنرل سیکرٹری عاطف علی ادریسی ، نائب صدر دوم چوہدری جواد مجید ، سیکرٹری انفارمیشن سرمد بٹ ، جوائنٹ سیکرٹری عبدالصبور ملک ، آفس سیکرٹری ارشد چوہدری ، ممبران مجلس عاملہ ، راجہ نوید حسین ، فیصل صغیر راجہ ، سکندر چوہدری ، ظفر شاہد ، سینئر صحافی سلیم شہزاد ودیگر نے پروگریسیو گروپ کے فنانس سیکرٹری یاسر ملک کی نانی ،صحافی جاوید چشتی کی پھوپھی اور شہباز رشید کی نانی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی او ر سوگواران سے تعزیت کا اظہار کیاہے ۔

Picture of the Day

Millad celebrations in Morra Darran, Nala Musalmana at the residence of M Nawaz and family, Picture by Raja Rashid

some image

نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام:راشد محمود راجہ )۔۔۔۔ نلہ مسلماناں ڈھو ک دڑن محمد نواز بردران کی رہاش گاہ میں ایک عظیم الشان محفل میلاد النبیﷺ منقعد ہوئی ۔ جس میں خصوصی خطاب سعید قاری ابرار شاہ (اسلام آباد) نے فرمایا۔اہلیانِ علاقہ نے جلسہ ھذا میں کیثرتعداد میں شرکت فرمائی۔پروگرام کے اختتام پر خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk.

    Website admin
    some image