Our _Blog_

Our Daily News

Friday 1st December 2017 ----- 12th Rabi Al-Awwal 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

سرصوبہ شاہ کے نواحی علاقہ میں بینک ڈکیتی کی واردات 8 مسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

Armed robbery committed at Habib Bank branch in Kallar syedan

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔دن دیہاڑے بنک ڈکیتی کی واردات ،آٹھ مسلح ملزمان نے گارڈ کو زخمی کر کے تمام سٹاف کو ایک کمرے میں بند کیا اور لاکھوں روپے لوٹ کر تین موٹرسائیکلوں پر فرار ہو گئے ۔یہ واقعہ جمعرات کو دن ساڑھے بارہ بجے حبیب بنک حیال پنڈوڑہ برانچ میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق آٹھ مسلح ڈاکو موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کردن ساڑھے بارہ بجے سر صوبہ شاہ سموٹ روڈ پر واقعہ بنک پہنچے جہاں انہوں نے حفاظتی گارڈ کے سر پر بٹ مار کر اسے زخمی کیا جس کے بعد انہوں نے بنک کے تمام سٹاف اور گارڈوں کو ایک کمرے میں بند کر کے لوٹ مار شروع کر دی ۔

وہ کوشش کے باوجود آہنی سیف نہ کھول سکے اور کیشئیر ٹیبل سے تین لاکھ اکانوے ہزار روپے کی نقدی اور آہنی سیف کی چابی سمیت موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر فرار ہو گئے ۔ملزما ن جاتے وقت بنک سٹاف کو ایک کمرے میں بند کر کے باہر سے کنڈی لگا کر چلے گئے ۔

۔ملزمان کو آسمان نے اٹھا لیا یا زمین کھا گئی کسی کو سمجھ نہ آیا جائے وقوعہ کے چند کلو میٹر دور سموٹ میں پولیس چوکی اور دوسری جانب کلر دھانگلی ڈڈیال روڈ پر پنجاب ہائی وے پولیس کی پٹرولنگ جاری تھی مگر ملزمان لوٹ مار کر فرار ہو گئے ۔کمرے میں بند بنک سٹاف دروازہ توڑ کر باہر نکلے اور پولیس سمیت دیگر افراد کو واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا۔کلر سیداں پولیس نے موقع پر پہنچ کر ناکہ بندی کی مگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

Kallar Syedan; Armed robbery has been committed at Habib Bank branch near Sir sooba shah in Tehsil Kallar Syedan, the incident happened during day time, which has left everyone shocked and surprised.

According to Samot police station, who told pothwar.com that, the armed robbery was committed at Habib Bank branch at Hayal Pindora near Sir sooba shah, When eight armed men stormed in to the bank.

The eight men armed gang first knocked out the security guard with gun handle and then held all the Bank staff on gun point, The gun men then took all the cash from the Bank, leaving Bank staff locked up.

Samot police arrived at the scene but the armed gang had fled by then on their motorbikes, According to the staff 390,000 rupees were taken by the staff but they could manage to open main Bank safe.

some image

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

یونان میں کار حادثے میں 4 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک، پاکستانی ڈرائیور زخمی

4 die as car crammed with migrants dives off cliff in Greece

some image

یونان...نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام شاہدہاشمی ایتھنز----یونان میں غیرقانونی تارکین وطن کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد ہلاک جب کہ پاکستانی ڈرائیور سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کے شہر کوالا کے قریب ہائی وے پولیس نے ایک تیز رفتار ٹیکسی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کی ہدایت ماننے کے بجائے گاڑی کو ایک چھوٹی سڑک پر موڑ دیا۔

پولیس کی جانب سے گاڑی کا پیچھا کیا گیا اس دوران ڈرائیور تیزرفتار گاڑی کو قابو میں نہیں رکھ سکا اور گاڑی گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں چار افر د ہلاک جبکہ پاکستانی ڈرائیور سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد ترکی کی سرحد سے غیر قانونی طور پر یونان میں داخل ہوئے تھے، فوری طور پر غیر قانونی تارکین وطن کی قومیت کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکی کے شہر استنبول سے 57 پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن کو بازیاب کرایا گیا تھا جب کہ چند روز پہلے بلوچستان میں بھی دو مختلف واقعات میں یورپ جانے والے 20 غیر قانونی تارکین وطن جاں بحق ہوگئے تھے۔

Greece; Four people died during a police chase in northern Greece when an overcrowded smuggler's car carrying eight migrants, including two in the trunk, plunged off a 90-foot cliff, authorities said Wednesday.

Health officials said the other four migrants and the Pakistani driver of the car were injured in the accident late Tuesday near the town of Kavala, east of Thessaloniki.

Kavala hospital director Anastassios Karassavoglou told The Associated Press that one man was in intensive care with multiple bone fractures, while the other four were in relatively good condition.

Police said the accident occurred when the driver ignored police orders to stop on a highway, turned onto a smaller road and lost control of the vehicle. One of those in the trunk died. The names and nationalities of the migrants were not immediately known. The 35-year-old driver faces multiple manslaughter and human trafficking charges. The car was carrying the migrants west from the Turkish border, which they had crossed illegally.

مئیر آف لندن صادق خان کا بڑا اعلان، امریکی صدر ٹرمپ سے دورہ برطانیہ کی دعوت واپس لینے کا مطالبہ

London mayor calls for UK to cancel Trump visit after retweets

some image

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- مئیرآف لندن صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دی گئی دورہ برطانیہ کی دعوت واپس لینے کا مطالبہ کر دیا- میڈیا پر جھوٹی خبروں کا الزام لگانے والے امریکی صدر ٹرمپ نے خود جھوٹی خبر ری ٹویٹ کر دی

بیساکھی کی مدد سے چلنے پر مجبور لڑکے پر تشدد کرنے والا نئیدر لینڈ کا شہری نکلا اور پولیس کے مطابق یہ ویڈیو چھ ماہ پرانی ایمسٹرڈیم کے نواحی علاقے کی ہے اور تشدد کرنے والا غیر مسلم ہے - برطانیہ کی انتہا پسند تنظیم کی جانب سے واقعہ کی ویڈیو کو امریکی صدر نے ری ٹویٹ کر دیا تھا - امریکی صدر کی ری ٹویٹ ویڈیو کو لیبر لیڈر جریمی کاربن نے گھناؤنا اور معاشرے کے لئے خطرہ قرار دیا اور تھریسامے حکومت سے ٹرمپ کی مذمت کا مطالبہ کیا تھا-

London; London mayor calls for UK to cancel Trump visit after retweets Sadiq Khan called Donald Trump’s retweets of a far-right group a ‘betrayal’ of the two countries’ relationship.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

لندن ؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ۔۔۔۔لندن کے مئیر صادق خان نے ٹرمپ کے دی گئی دورۂ برطانیہ کی دعوت واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ میڈیا پر جھوٹی خبریں دینے کا الزام لگانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے خود جھوٹی خبر ری ٹوئٹ کر ڈالی، بیساکھی کی مدد سے چلنے پر مجبور لڑکے پر تشدد کرنے والا نیدر لینڈز کا شہری نکلا۔ پولیس کے مطابق چھ ماہ پرانی ویڈیو ایمسٹر ڈیم کے نواحی علاقے کی ہے، جبکہ تشدد کرنے والا غیر مسلم ڈچ ہے۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

کلر سیداں میں متعدد مقامات پر میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس نکالے گئے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔کلر سیداں میں متعدد مقامات پر میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس نکالے گئے جن میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔کلر سیداں میں بزم مہریہ نصیریہ ،بزم رضائے مصطفی اور کلر اتحاد کونسل کے زیر اہتمام چوآ روڈ سے مشعل بردار جلو س نکالا گیا جس کے شرکا غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے چوآ روڈ اور دیگر بازاروں سے ہوتے ہوئے مرید چوک پر اختتام پذیر ہوئے ۔سیرت کمیٹی چوآ خالصہ کے زیر اہتمام مشعل بردار جلو س نکالا گیا جس نے روایتی راستوں پر درود و سلام پڑھا ۔میر گالہ خالصہ پیر حالی سے بھی مشعل بردار جلوس نکالا گیا جو موہڑہ لنگڑیال سر صوبہ شاہ سے ہوتا ہوا ڈھوک چوہان منیاندہ میں اختتام پذیر ہوا۔

 

ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے ۔ چیئر مین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔چیئر مین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے ۔اس کے بغیر ایمان مکمل ہو ہی نہیں سکتا ،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نبیﷺ کو آخری نبی تسلیم نہ کرنے والا بلا شبہ کافر ہے۔ایک بہترین مسلمان کہلاوانے اور عاشق مصطفی کا لقب حاصل کرنے کے لیے نبی ﷺ کے اخلاق اور کردار کو اپنانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں میں بلدیہ میلاد النبی ﷺ کے تمام پروگراموں میں تمام تر سہولیات مہیا کرے گی اور لنگر کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔جلو س کے تمام راستوں کو صاف ستھرا کر کے اطراف میں چونا ڈالا جا رہا ہے جلوسوں میں شریک لوگوں کو بلدیہ ہر سہولت مہیا کرے گی۔

میلا د النبی ﷺ کے سلسلے میں آج کلر سیداں اور گردونواح میں درجنوں مقامات سے بڑے بڑے جلو س نکا لے جائیں گے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔میلا د النبی ﷺ کے سلسلے میں آج کلر سیداں اور گردونواح میں درجنوں مقامات سے بڑے بڑے جلو س نکا لے جائیں گے ،کلر سیداں کا مرکزی جلو س مرید چوک سے برآمد ہو گا جس میں منگلورہ، جسوالہ ،لونی ،سروہا، پھڈیال ،پھلینہ، منگال ،میرہ سنگال ،بمہ گنگال اور دیگر علاقوں کے جلوس بھی شامل ہوں گے ۔جلوس کے اختتام پر دو خوش نصیبوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرے کے ٹکٹ دئیے جائیں گے ،سیرت کمیٹی چوآ خالصہ کے زیر اہتمام تحصیل کلر سیداں کا سب سے بڑا جلو س آج صبح آٹھ بجے دار العلوم العباس سرصوبہ شاہ سے پیر سید منصور حسین شاہ ،بابو عبدالقیوم اور مولانا محمد سلیمان نقشبندی کی قیادت میں نکالا جائے گا جس میں کھنادہ ،سہوٹ ،ماہلی،بلندیاں،موہڑہ ہیراں،ڈھوک بنگیال،کنیال،دولال قریشی،سنگال،سہوٹ صدرہ،چورہ،گیدر،سکرانہ،منیاندہ،حیال پنڈوڑہ،ہر دو پنڈوڑہ،شاہ خاکی،دھانگلی کے جلوس بھی شامل ہوں گے۔مرکزی جلوس موہڑہ لنگڑیال ،سہوٹ صدرہ ،لاری اڈہ چوآ خالصہ شہر ،بنک چوک ،محبوب چوک سے ہوتا ہوا دوبیرن روڈ پر دارالعلوم انوار القرآن میں اختتام پذیر ہو گا جہاں علمائے کرام خطاب کریں گے علاوہ ازیں سموٹ ،کالیاں ،دوبیرن کلاں ،دھمالی ،سکوٹ،باغ جمیری،چوکپنڈوری،چنام،شاہ باغ،نوتھیہ اور جٹا ل سے بھی میلاد کے جلوس برآمد ہوں گے۔

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

سرصوبہ شاہ (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔جشن عید یلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں حاجی محمد غیاث اور حاجی محمد اشتیاق کھوکھرکی رہائش گاہ پر کیک کاٹا۔جس میں مقامی نعت خوانوں کی علماء اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور سب نے باری باری کیک کاٹا ۔پیر خلفیہ حاجی محمد شریف نقشبندی نے خصوصی دعا کی

سرصوبہ شاہ (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔پیٹرونگ چیک پوسٹ شاہ خاکی کی ماہ نومبر2017میں SSP/PHPراولپنڈی ریجن ملک محمد یوسف کی خصوصی ہدائت پرDSP/PHDچوہدری افتخار راولپنڈی کی زیر نگرانی اے ایس آئی نیاز احمد نے ہمراہ سٹاف 300کے قریب بغیر کاغذات موٹر سائیکل زیر آرٹیکل115/mvoکے تحت تھانہ کلرسیداں بند کیے۔2گاڑیوں کو مشتبہ السرقت جانتے ہوئے زیردفعہ550ض ف تھانہ کلرسیداں بند کرایا گیا۔جبکہ گھر سے بھاگ ہوئے دو بہن بھائیوں کو ورثا کے حوالے کیا گیانیزسلوموونگ وہیکلز کے پچھے ریفلیکیٹیگ ٹیپ لگائی ہے۔اور 25روڈ یوزرز کو دھان گلی پل سے مزید چوک کلرسیداں دوران سفر مدد فراہم کی گئی۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

یونین کونسل ہوتھلہ کی غیور عوام کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں، راجہ عامر مظہر

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ عامر مظہرچیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ پاک کے کرم سے کامیابی کے بعد لاکھوں روپے کے کام مکمل کرائے ہیں۔سوئی گیس کا ایک بہت بڑا منصوبہ منطور ہوا جس سے میری یونین کونسل کی عوام بڑی حد تک مستعفید ہونگئے۔ یونین کونسل ہوتھلہ کی غیور عوام کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں جہنوں نے حقیقی طورپرسیاسی شعورکا ثبوت پیش کیا عوام علاقہ5دسمبر2015کو ایک مثبت فیصلہ کیا تھا یہ ثمرات سے آج یوسی کی عوام مستعفید ہو رہے ہیں انہوں نے کا ایک دن ہمارے لیے نکالاانشاء اللہ اپنی ساری زندگی عوام علاقہ کے نام وقف کر دی ہے ان خیالات کا اظہارحلقہ پی پی ٹو کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی نے اپنے دفتر میں اہلیان علاقہ کے معززین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ موجودتھے ۔راجہ عامر مظہر نے کہا کہ میں ہر ہفتے والے دن اپنی یونین کونسل کے دفتر میں باقاعدگی سے بیٹھتا ہوں اپنے یونین کونسل کی عوام کے مسائل سنتا ہوں اوران کو حل کرتا ہوں عوام تمام مسائل حل ہونگئے جو اعتماد انہوں نے مجھ پر کیا اس کو پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا میں کامیابی کے بعد لاکھوں روپے کی گلیات تعمیر کرائی ہیں جبکہ یوسی ہوتھلہ میں سوئی گیس پرکام بڑی تیزی سے شروع اور اس کے علاعہ بجلی کا بھی کام شروع ہے انہوں نے مزید کہا میںیونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں کی غیور عوام کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں جہنوں5دسمبر2015 کو ایک مثبت فیصلہ کیا انشاء اللہ عوام علاقہ کو اس کے بہتر اثرات نظرآرہے ہیں ۔عوام نے حق سچ کی سیاست کا ساتھ دیا انشاء اللہ اب علاقے میں حقیقی تبدیلی آئے گئی ۔

پولیس تھانہ کہوٹہ نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔قاتل مقتول کا ماموں زاد بھائی نکلا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔قاتل مقتول کا ماموں زاد بھائی نکلا۔ملزم منصور نے اقبال جرم بھی لیا جبکہ پولیس تھانہ کہوٹہ نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ۔قاتل کا مقتول کے پیسوں کا لین دین تھا ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے گاوں ہوتھلہ میں ڈیڈھ ماہ قتل ہونے والے سوزوکی ڈراہیور عمر حیات جس کو ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے گولی مار کر قتل کردیا تھا اور اس اندھے قتل کا کوئی اتہ پتہ ناں تھا پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر لیا تھا او ر سب انسپکٹر نذیر گوندل دن رات ایک کر کے مقتول عمر حیات کے قاتل منصور جو اس کا حقیقی ماموں زاد بھائی تھا اس کو گر فتار کر کے دوران تفشیش جہاں اس نے قتل کا اعتراف کیا وہاں پر ہی اس نے آلہ قتل کی بھی نشاندی کر دی جسے پولیس نے برآمد کر لیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مہر عنصر حیات کی زیر صدارت جشن عید میلادالنبی کے حوالے سے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

some image

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مہر عنصر حیات کی زیر صدارت جشن عید میلادالنبی کے حوالے سے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ مرکزی جلوس حسب روایت دن کو مرکزی جامع مسجد کہوٹہ سے روانہ ہوگا ۔ جوکہ تحصیل چوک ، چھنی بازار ، قدیر بازار ، مٹورچوک ، پنجاڑ چوک ، سخی سبزواری چوک سے ہوتا ہوا واپس مرکزی جامع مسجد کہوٹہ میں اختتام پذیر ہوگا ۔ جلوس کے تمام راستوں میں پولیس، سکیورٹی ادارے، ایجنسیاں ، سول ڈیفنس ،انچارج ٹریفک وارڈن اور دیگر انتظامیہ کے افسراں ہمرا ہ ہوں گے ۔ شہر کو دلہن کی طرح سجایا جائے گا ۔ جبکہ صفائی کے بہترین انتظامات ترتیب دیئے گئے ہیں ۔علمائے کرام اپنے خطاب میں کسی دوسرے مسلک کے متعلق بات نہیں کریں گے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر اے سی کہوٹہ عنصر حیات کے آفس میٹنگ کا انعقاد 12ربیع الاول کو کہوٹہ میں جلوس مکمل سکیورٹی دی جائے ۔میٹنگ میں تمام سرکاری محکموں سول سوسائٹی اور میڈیا کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ عنصر حیات کی صدارت میں عیدامیلاد النبی ﷺ کے جلوس کے حوالہ سے میٹنگ منعقد ہوئی ۔جس میں صدر انجمن فدایان رسول ﷺڈاکٹر عارف قریشی ، راجہ انتحاب عالم ، سید زبیر احمد شاہ، مولانا ادریس ہاشمی، انچارج سول ڈیفنس ساجد منہاس ، ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعوان ، ایس ایچ او بشارت عباسی، میڈم غلا م صغر یٰ،سنیئر صحافی و جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی، انچارج ٹریفک وارڈن ملک جہانگیر، سماجی شخصیت عامر اخلاق قریشی ،صدر پوٹھوار ویلفئیر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، تحصیلدار کہوٹہ کے علاوہ دیگر محکموں سول سوسائٹی کے آراکین اور میڈیا نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عارف قریشی نے انتظامیہ کو تجاویزدیں۔ جس پر میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا۔ کہ جلوس کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ پولیس شہر میں گشت کرے گی۔ تمام گاڑیاں شہر سے باہر کھڑی ہونگی علمائے کرام اپنے خطاب میں کسی دوسرے مسلک کے متعلق بات نہیں کریں گے۔ شہری دفاع کے جوان رضاکار اور دیگر تنظیموں کے نوجوان جلوس کے ساتھ ہونگے ۔بازار آج جمعہ کی نماز تک بند رہے گا۔ جبکہ شہر کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا۔ آخر میں چیف آفیسر کہوٹہ مخدوم احمد بلال کے ولد کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی تمام محکموں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی۔

کہوٹہ پولیس کی برقت کاروائی سے چوری شدہ لاکھوں روپے کی لکڑی نارہ سے پکڑ کر قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر دیا گیا

some image

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ کہوٹہ پولیس کی برقت کاروائی سے چوری شدہ لاکھوں روپے کی لکڑی نارہ سے پکڑ کر قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق فارسٹ گارڈ ارشد محمود ولد سجاول خان نے تھانہ کہوٹہ میں درخواست دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اطلاع ملی کے جنڈی ٹال سے ایک ٹرک نمبر کے آئی اکس اے 972لکڑی لیکر جا رہا ہے۔ ہم نے ہمراہ دیگر عملہ گاڑی کا پیچھا کیا اور نارہ کے مقام پر ٹرک کو پکڑ لیا ۔اور لکڑی قبضہ میں لیکر تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ زیر دفعہ 379تاپ 411تاپ اور 26فاریسٹ ایکٹ ک تحت درج کیا ۔مقدمہ ملزمان عاقب محمود اور ارشاد حسین کے خلاف درج کیا گیا ۔ایس ایچ او کہوٹہ بشارت عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لکڑی چوروں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔جبکہ پتنگ بازی کرانے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کیے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف مزید آپریشن کیے جائیں گے۔

ممتاز سیاسی و سماجی مذہبی شخصیت مختار احمد قریشی کی زیر سرپرستی قریشی ہا ل میں یکم ربیع الاول سے لیکر 12ربیع الاول تک روزانہ کی بنیاد پر محفل میلاد اور لنگر کا انعقاد کیا گیا

some image

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ ممتاز سیاسی و سماجی مذہبی شخصیت مختار احمد قریشی کی زیر سرپرستی قریشی ہا ل میں یکم ربیع الاول سے لیکر 12ربیع الاول تک روزانہ کی بنیاد پر محفل میلاد اور لنگر کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقہ بھر سے ثنا خوان محمد ﷺ نے خضوﷺ کے ہاں نذرانہ عقیدت و محبت پیش کیا ۔جبکہ نقابت کے فرائض محمد افضال شمسی اور بین الاقوامی نقیب محفل بدر السلام بد ر نے ادا کیے۔ جبکہ علمائے کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ محمد ﷺ کی آمد سے دنیا میں اندھیرے ہٹ گئے اور روشنی ہو گئی۔ اللہ نے انکو رحمت العالمین بناکر بھیجا۔ جس نے خضور ﷺ سے محبت کی اس نے خدا سے کی۔ خوش قیسمت ہیں وہ لوگ جو آقا ﷺ کا میلاد مناتے ہیں۔ اس موقع پر عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔آخر میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

کو ٹلی ستیاں با تھل بازار کا ٹرا نسفا رمر تین ما ہ میں نہ لگ سکا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کو ٹلی ستیاں با تھل بازار کا ٹرا نسفا رمر تین ما ہ میں نہ لگ سکا تاجر اور ملحقہ علا قہ کے صا رفین ڈا ئریکٹ بجلی سپلا ئی سے گزارہ کر نے پر مجبو ر جو کسی بھی وقت بڑے حا دثہ کا شکا ر ہو سکتی ہے محکمہ آئیسکو اور یگر حکا م کو اگا ہی کے با وجو د کسی کو ٹس سے مس تک نہ ہوا انجمن تا جران با تھل با زار کے عہدیدا را وں حق نواز ستی اور مسرت محمو د ستی نے نے وزیر اعظم پا کستا ن شا ہد خا قان عبا سی اور ایم پی اے و صوبا ئی وزیر را جہ اشفا ق سرور سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ انہوں کہا کہ با تھل بازار کے انجمن تا جران کی اکثریت کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اگر ہما رے اس اہم معاملہ کا نو ٹس نہ لیا گیا تو ہم سخت احتجا ج کر نے پر مجبو ر ہو ں گے

اسلا م آبا د پریڈ گرا ؤ نڈ جلسہ میں حلقہ این اے پچا س سے آصف شفیق ستی کی قیادت میں تا ریخی ریلی شرکت کر ے گا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پیپلز پا رٹی تحصیل کو ٹلی ستیاں کے سنئیر رہنما ء اظہر عبا سی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 5دسمبر کو اسلا م آبا د پریڈ گرا ؤ نڈ جلسہ میں حلقہ این اے پچا س سے آصف شفیق ستی کی قیادت میں تا ریخی ریلی شرکت کر ے گیاور قا ئد بلا ول بھٹو زرا دری کا تا ریخی استقبا ل کیا جا ئے گا پیپلز پا رٹی کی تا ریخ قر با نیوں سے بھری پڑی ہے ان چا ر سالوں میں ملک کے خزانے کو دو نوں ہاتھوں سے لو ٹا گیا پیپلز پا رٹی کی قی دت اور با لخصوص قا ئد آصف علی زردا ری پر جھو ٹے الزا ما ت لگا نے والوں کو آج اپنی حثیت پتہ چل گئی ہے سب سے بڑی عدا لت سے آصف علی زردا ری کی تما م مقد ما ت سے بری ہو نا مخا لفین کے منہ پر طما چہ ہے 5دسمبر کا جلسہ پیپلز پا رٹی کے مضبو ط مستقبل کی ضما نت ثا بت ہو گا

پنجاب ٹیچرز یو نین کو ٹلی ستیاں کے نو منتخب عہدیدا را ن حلقہ شما لی نا صر شہزا د ستی ، جزل سیکرٹری امجد محمو د ستی کو مبا رکبا د

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پنجاب ٹیچرز یو نین کو ٹلی ستیاں کے نو منتخب عہدیدا را ن حلقہ شما لی نا صر شہزا د ستی ، جزل سیکرٹری امجد محمو د ستی کو مبا رکبا د ،گو رنمنٹ بوا ئز ہا ئی سکو ل وگہل کے ہیڈ ما سٹر گو ہر رحمن ، ما سٹر محمد مہتا ب ستی ، منصو ر احمدستی ،زا ہد حسین چھجا نہ ، فرحت اقبا ل ڈھا نڈہ ، سہیل یو نس سمیت حلقہ شما لی کے کثیر تعدا د میں ٹیچرز نے بلا مقا بلا منتخب ہو نے پر نو منتخب عہدیدا را ن حلقہ شما لی نا صر شہزا د ستی ، جزل سیکرٹری امجد محمو د ستی کو مبا رکبا د پیش کی اوراس امید کا اظہا ر کیا کہ وہ اسا تذہ کے مسائل بہتر اندا ز میں حل کر سکیں گے بلا مقا بلہ منتخب ہو نا ایک بڑا اعزا ز ہے جس پر انہوں نے حلقہ شما لی کے تما م ٹیچرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انجمن تا جرا ن مین با زار کو ٹلی ستیاں کے سال 2018کے الیکشن شیڈول کا اعلا ن کر دیا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ انجمن تا جرا ن مین با زار کو ٹلی ستیاں کے سال 2018کے الیکشن شیڈول کا اعلا ن کر دیا گیاجس کیمطا بق کا غذا ت نا مزدگی جمع کروا نے کی تا ریخ 04-05دسمبر مقرر کی گئی جا نچ پڑتا ل 6اور 7دسمبر کو ہو گی ،کا غذا ت واپسی کی تا ریخ 08دسمبر ہے جبکہ نشا ن الا ٹ 9دسمبر کو ہوں گے پو لنگ 20دسمبر کو ہو گی وا ضع رہے کہ انجمن تا جرا ن مین با زار کو ٹلی ستیاں کے انتخا با ت ایک طو یل عرصہ کے بعد ہو رہے ہیں انتخا با ت چئرمین و وا ئس چئرمین میو نسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں الطا ف حسین ستی ایڈووکیٹ اور ڈا کٹر زر اقبا ل ستی کی ہدا ئت پرہو رہے ہیں جو کہ ایک طو یل عرصہ سے التوا ء کا شکا ر تھے سی اوشیخ محمد آمین کو چیف الیکشن کمیشنر مقرر کیا گیا کا غذا ت نا مزدگی دفتری اوقات میں سیکرٹری میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں نزا کت حسین ستی کے پا س یوسی آفس کو ٹلی ستیاں میں جمع ہو ں گے انجمن تا جران کو ٹلی ستیاں کے انتخا با ت پہلے فیز میں ڈی ما رکیٹ سے چو را بازار تک ہو ں گے جبکہ دوسرے مرحلہ میں میونسپل کمیٹی میں شامل چھو ٹے بازاروں کے انتخا با ت ہوں گے جس کے شیدو ل کا اعلا ن پہلے مر حلے کے انتکا با ت کا عمل مکمل ہو نے کے بعد کیا جا ئے گا

میونسپل کمیٹی کوٹلی ستیاں کی ہر وارڈ کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے فنڈز

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے میونسپل کمیٹی کوٹلی ستیاں کی ہر وارڈ کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے فنڈز دینے پر میونسپل کمیٹی کوٹلی ستیاں کے چئیرمین الطاف حسین ستی ایڈووکیٹ ، وائس چئیرمین ڈاکٹر زر اقبال ستی وممبران میونسپل کمیٹی کا اظہارِ تشکر تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹلی ستیاں کے چئیرمین الطاف حسین ستی ایڈووکیٹ ،وائس چئیرمین ڈاکٹر زر اقبال ستی و ممبران لیگی ممبران میونسپل کمیٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سینئر صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور ،وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی حافظ عثمان عباسی اور راجہ عتیق سرور کی خصوصی کاوشوں سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے ایم سی کوٹلی ستیاں کی ہر وارڈ کیلئے ترقیاتی کاموں کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے فنڈز دینے کا اعلان ایک احسن اقدام ہے جس کی وجہ سے میونسپل کمیٹی کی تمام وارڈوں کے چھوٹے چھوٹے کام مکمل کرنے میں آسانی ہوگی انھوں نے مزید کہا کہ راجہ اشفاق سرور ، حافظ عثمان عباسی اور راجہ عتیق سرور کی سربراہی میں اس میونسپل کمیٹی کو ایک مثالی کمیٹی بنائیں گے مسلم لیگ ن نے ہمشہ علاقائی مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ اس تحصیل کی خالق جماعت بھی مسلم لیگ ن ہی ہے اور تحصیل کے تمام چھوٹے بڑے مسائل کا حل بھی مسلم لیگ کے پا س ہے انھوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی بہت جلد تحصیل کوٹلی ستیاں کیلئے بڑے اور اہم منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے بڑے پیکج کی صورت اس تحصیل کیلئے فنڈز فراہم کریں گے جس کی بدولت مسلم لیگ ن کو کوٹلی ستیاں میں مزید تقویت ملے گی اور پہلے سے زیادہ مضبوط جماعت بن کر سامنے آئے گی ۔

کاشت کار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کرکے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کریں

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کوٹلی ستیاں عقیل احمد خان نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ کاشت کار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کرکے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کریں تاکہ ہمارا ملک پاکستان گندم کے سلسلہ میں خود کفیل ملک بن کر معیشت میں اہم کردار ادا کرے زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے بیماریوں سے پاک گندم کا بیج استعمال کیا جائے تاکہ صحت مند فصل کا حصول ممکن ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز تحصیل کوٹلی ستیاں میں جاری ربیع مہم کے سلسلہ میں مختلف یوسی کادورہ کرتے ہوئے درجنوں کاشتکاروں سے کیا انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس انتہائی کم قیمت پر کچن گارڈننگ سبزیات کے بیج بھی دستیاب ہیں جن کو استعمال کرکے لوکل سطح پر سبزیاں اُگا کر کاشت کار زیادہ نہیں تو اپنی گھریلو ضروریات پوری کر سکتے ہیں کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار اُس کی زراعت پر ہوتا ہے چاہے وہ فصلات باغات اور سبزیات کی صورت میں ہو یا معدنیات کی صورت میں محکمہ زراعت کا عملہ کوٹلی ستیاں کے کاشت کاروں کی رہنمائی کیلئے ہمہ وقت اپنی خدمات احسن طریقے سے سرانجام دے رہا ہے مقامی کاشتکار ان سے تعاون کرکے شعبہ زراعت میں اہم کردار ادا کریں تاکہ ہم اپنے ملک کی معیشت کو مزید مضبوط کر سکیں ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

اسلام آباد 5دسمبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسہ میں اپنے قائد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا استقبال کریں گے، رہنما پی پی پی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی 50سالہ گولڈن جوبلی میں بھرپور شرکت کریں گے، گولڈن جوبلی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر پنجاب کونسل سید غالب حسین شاہ نے کی جس میں نائب صدر سیٹھی خواجہ قیوم خان ، سید ذاکر حسین شاہ سینئر رہنما پی پی پی ، راجہ سرفرا ز خان، سید اکرام حسین شاہ ایڈووکیٹ ، اورنگزیب بٹ ، محمد جہانگیر بٹ صدر پی پی پی دیوی، فلک شیر ، چوہدری مجید و دیگر نظریاتی کارکنان نے بھرپور شرکت کی اور اسلام آباد 5دسمبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسہ میں اپنے قائد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا استقبال کریں گے، اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا جائے گا، پیپلز پارٹی واحد ایک جماعت ہے جو غریب وپسماندہ طبقہ کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریبوں کیلئے ہردور حکومت میں غریب عوام کی حوصلہ افزائی کی، موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، ترقیاتی کام ہوں یا ملک کے اندرونی معاملات یہ نہ سنبھال سکی ہے، عوام باشعور ہیں ، آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا اور ہم ان شاء اللہ غریب عوام کی خدمت کریں گے

گوجرخان شہر کی نواحی آبادی وارڈ نمبر19میں گیس کے کم پریشر کا مسئلہ آبادی مکینوں کا بلدیہ گوجرخان دفتر کے سامنے شدید احتجاج نعرہ بازی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان شہر کی نواحی آبادی وارڈ نمبر19میں گیس کے کم پریشر کا مسئلہ آبادی مکینوں کا بلدیہ گوجرخان دفتر کے سامنے شدید احتجاج نعرہ بازی چیئرمین بلدیہ شاہد صراف کی طرف سے مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر19میں گیس کے کم پریشر اور آبادی مکینوں کوصبح سویرے ہی گیس کی سپلائی مکمل طورپر بند اور رات گئے گیس پریشر بحال کرنے پر درجنوں مرد و خواتین نے ربنواز قریشی اور چوہدری یونس جونی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی جس نے بلدیہ دفتر پہنچ کر شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر یونس جونی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرہمارے علاقے کی گیس کے کم پریشر کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ہم اپنے علاقے سے گزرنے والی واٹر سپلائی کی لائنیں بند کرکے آئندہ جی ٹی روڈ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیں گے ربنوازقریشی نے کہا کہ گیس کم پریشر کا مسئلہ حل کیا جائے آبادی مکین سخت مشکلات سے دوچار ہیں اس موقع پر چیئرمین بلدیہ شاہد صراف اور راجہ سہیل کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیس کے کم پریشر کا مسئلہ حل کریں گے شاہد صراف نے کہا کہ جی ایم گیس سے میری بات ہوچکی ہے انہوں نے گیس کے پریشر کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے شہر میں گیس کاپریشر نہ ہونے سے شہریوں کی مشکلات سے آگاہ ہوں اس کو حل کر کے دکھائیں گے

گوجرخان میں جشن عیدمیلاد النبیؐ عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منایا جائے گا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان میں جشن عیدمیلاد النبیؐ عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منایا جائے گا تیاریاں مکمل شہربھر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا گلی محلوں کی میلاد کمیٹیوں نے اپنے اپنے علاقوں کو خوبصورتی سے سجا دیا بہترین سجاوٹ پر مرکزی میلاد کمیٹی کی طرف سے انعامات بھی دیئے جائیں گے مرکزی جلوس صبح ساڑھے آٹھ بجے ریلوے روڈ سے شروع ہوگا مرکزی میلاد کمیٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ عبدالصبور کیانی کے جاری اعلامیہ کے مطابق گوجرخان میں بارہ ربیع الاول کا مرکزی جلوس بروز جمعہ صبح ساڑھے آٹھ بجے مولوی اسماعیل مسجد ریلوے روڈ سے شروع ہوگا پیر سید سلطان شاہ ہمدانی، اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم عباسی ، ڈی ایس پی سردار بابر ممتاز خان ، چیئرمین بلدیہ الحاج شاہدہ صراف ، وائس چیئرمین خواجہ نعیم قیوم، علامہ مفتی مختاررضوی، حاجی شیخ عبدالغنی ، علامہ سجاد ساجد،علامہ محمد اکبر،صدر پوٹھوہار پریس کلب عامروزیر ملک، صدر بار ایسوسی ایشن عمراسداللہ، تاجر تنظیمیں تمام میلاد کمیٹیوں کے نمائندگان شریک ہوں گے جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد پہنچے گا اور نماز جمعہ کی ادائیگی کی جائے گی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بھی ایک جلوس نکالا جائے گا جو شہر بھر سے ہوتا ہوا نماز مغرب کے وقت مرکزی جامع مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا راجہ عبدالصبور کیانی نے بتایا کہ گوجرخان شہر میں میلاد کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں دیہی علاقوں سے آنے والے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے اور شرکاء جلوس کیلئے لنگر کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے میلاد کی محفلیں سجائی جائیں گی ثناء خواں محمد ہدیہ نعت پیش کریں گے

ربیع الاول کے جلوسوں کی سیکورٹی امن وامان کی صورتحال اور دیگر امور کے حوالہ سے ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ کی نگرانی میں ایک میٹنگ

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 12ربیع الاول کے جلوسوں کی سیکورٹی امن وامان کی صورتحال اور دیگر امور کے حوالہ سے ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ کی نگرانی میں ایک میٹنگ تھانہ گوجرخان میں منعقد ہوئی جس میں حاجی محمد رمضان چشتی، راجہ عبدالصبورکیانی ،نصیر چشتی، حافظ ابرار علی، مفتی مختار رضوی، حافظ یاسر محمود چشتی،محمد نثار صدیقی، خلیل احمد رضوی،محمد شہزادعثمانی،چوہدری محمدرفیق، ظہیرعطاری، مرزا تیمور،شکیل عطاری ودیگرموجود تھے اس موقع پر 12ربیع الاول کے حوالہ سے امن وامان کی صورتحال اور جلوسوں کو سیکورٹی اور دیگر امور زیر بحث لائے گئے ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیا ق مسعود چیمہ نے کہا کہ جلوسوں کے ہمراہ پولیس مکمل سیکورٹی فراہم کرے گی اور تمام مکاتب فکر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردا ادا کریں اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اس موقع پر علماء اور مرکزی میلاد کمیٹی کے شرکاء نے پولیس کے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

some image

پاکستان پیپلز پارٹی کے50یوم تاسیس پریڈ گروانڈ اسلام میں 5تاریخ کو ہونے والے جلسے کے سلسلے میں راجہ شازی کی رہائش گاہ جاتلی پر یونین کونسلوں کی میٹنگ

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے50یوم تاسیس پریڈ گروانڈ اسلام میں 5تاریخ کو ہونے والے جلسے کے سلسلے میں راجہ شازی کی رہائش گاہ جاتلی پر یونین کونسلوں کی میٹنگ کا نعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے سرکردہ رہنماوں نے شرکت کی پی پی فور سے جلوس کی کمانڈ بریگیڈیر (ر) حسن کریں گے سر پرست اعلی راجہ جاویداشرف نے میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کیا تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے50یوم تاسیس پریڈ گروانڈ اسلام میں 5تاریخ کو ہونے والے جلسے کے سلسلے میں گاؤں جاتلی میں پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ شازی کی رہائش گاہ پر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں حلقہ پی پی فور کی 11یونین کونسلوں کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے سر پرست اعلی راجہ جاوید اشرف نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 5دسمبر کو پریڈ گراونڈ میں ہونے والے جلسے میں گوجرخان کی عوام نے شرکت کرنی ہے ہر یونین کونسل سے جتنا زیادہ ممکن ہو سکے لوگوں کو جلسے میں لے کر آئیں گوجرخان کی غیور عوام نے جلسے میں شرکت کر کے یہ ثابت کرنا ہے کہ کہ پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے 5دسمبر کو حلقہ پی پی فور کے قافلے نے صبع 10:30بجے گوجرخان چوک پہنچا ہے چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو11;30بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلوس کا معائنہ کریں گے اس کے بعد جلوس اپنی منزل پریڈ گراونڈ اسلام آباد کی طرف گامزن ہو جائے گا جہاں پر پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو اور دیگر رہنما خطاب کریں گے

اسنسٹ کمشنر گوجرخان مہر ین فہیم عباسی پر یس کلب دولتالہ میں منغقدہ ایک تقر یب سے خطاب

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے صحافی کسی بھی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں پر یس کلب دولتالہ پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے دولتالہ کی ترقی کے لیے خصوصی پلان تشکیل دیا جا رہا ہے اور مختلف سکمیوں پر مشتمل تجاریز اعلی حکام کو ارسال کر دی گئیں ہیں تحصیل گو جرخان کی ہر یو نین کونسل میں 25لاکھ کی خطیر گر انٹ سے تر قیاتی کام مکمل کئے جا ئیں گے تحصیل گوجر خان کی ہر یونین کونسل سطح پر صاف دیہات پر اجیکٹ پر تر جیح بنیادوں پر کام کا آغاز ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار اسنسٹ کمشنر گوجرخان مہر ین فہیم عباسی پر یس کلب دولتالہ میں منغقدہ ایک تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے کیا تقر یب کا اہتمام سنیئر صحافی چوہدری عامر نے کیا تھاان کا مز ید کہنا تھا کہ پٹواری اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے اور اپنے اپنے حلقے کی دفاتر میں موجود رہ عوام کے مسا ئل کے حل کویقینی بنائیں کسی بھی حلقے کے پٹواری کے خلاف ملنے والی شکایات کا فوری اور سخت ایکشن ہوگا قبل ازیں بھی شکایت پر ٹپوار یوں کی تبادلوں کا عمل ہوا ہے اس موقع پر تقر یب میں چوہدری ساجد محمود،راجہ نعیم نواز،سید قلب عباس شاہ،چوہدری ابر ار سرور،راجہ ہارون کیانی،احسن محمود مرزا، چوہدری ضیافت حسین، راجہ محمد نذیر،سید ذاکر حسین شاہ،راجہ عبد الوحید،راجہ مقصود حسین بھی موجود تھے

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

راولپنڈی پولیس نے عید میلاد النبی ؐ کے مرکزی جلوس 12ربیع الاول کے لیے اور ضلع بھر کے تمام جلوسوں کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ راولپنڈی پولیس نے عید میلاد النبی ؐ کے مرکزی جلوس 12ربیع الاول کے لیے اور ضلع بھر کے تمام جلوسوں کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔ضلع راولپنڈی میں پولیس کے 3500 افسران و ملازمین سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ ٹریفک پولیس ،پنجاب کانسٹیبلری ، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ، محافظ سکواڈ ، لیڈیز پولیس اور رضا کار جبکہ مرکزی انجمن تاجران کے نمائندے ،ضلعی امن کمیٹی ،سیر ت کمیٹی اور میلا د کمیٹی کے ممبران بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ جلوس کے تمام روٹ کو بم ڈسپوزل سکواڈ اور سپیشل برانچ کا عملہ چیک کرے گا۔جلوس کی نگرانی ڈرون کیمروں سے بھی کی جائے گی۔ دریں اثناءچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے کہا ہے کہ 12ربیع الاول عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ٹریفک پولیس کے 377 افسران واہلکارز فرائض سرانجام دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عید میلاد النبیؐ کی صبح آغاز تا اختتام جلوس سٹی ایریا میں اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو راول روڈجبکہ اسلام آباد جانے والی ٹریفک کوائر پورٹ روڈ اور راول روڈ سے چاندنی چو ک اور بھر اسلام آباد بھجوایا جائے گا۔انہوں نے حکم جاری کیا کہ متبادل راستوں پر ٹریفک کے بہترین انتظامات کرتے ہوئے ٹریفک کو رواں دواں رکھا جائے ۔

 

راولپنڈی،اسلام آباد کے مختلف علاقوں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی ، چوری اور خیانت مجرمانہ کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی اڑا لئے گئے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ راولپنڈی،اسلام آباد کے مختلف علاقوں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی ، چوری اور خیانت مجرمانہ کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کےعلاوہ کاریں،موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔ پولیس نے کروڑوں روپے کے چیک ڈس آنر کے بھی مقدمات درج کر لئے ۔ تھانہ وارث خان کے علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد اپنے موبائل سے فوٹیج بنانے میں مصروف فیضان راجہ سے موبائل چھین کرچلتے بنے ۔ تھانہ مورگاہ کے علاقے عسکری 14میں حسن خالد سے دو موٹر سائیکل سوار پرس چھین کر لے گئے ۔ مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ و ہ اپنی کار میں جارہا تھا کہ اس کی گاڑی پنکچر ہو گئی اس دوران دو موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر پرس چین کر لے گئے جس میں نقدی اور کارڈ موجود تھے ۔ تھانہ نیو ٹائون کے علاقے الصدیق میرج ہال سے شیر انور کی کار جی ٹی 775، تھانہ گولڑہ کے علاقے سے اللہ دتہ کی موٹر سائیکل اے ایم آر 450چوری ہوگئی ۔تھانہ کوہسار کے علاقے دامن کوہ سے بلال حسین کی گاڑی سے لیپ ٹاپ اور موبائل چوری ہوگیا ۔ گولڑہ پولیس نے عمران خان کی رپورٹ پر سکندر حیات کے خلاف گھوڑا غائب کرنے نیو ٹائون پولیس نے جنید الرحمٰن کی رپوٹ پر بلا ل دین کے خلاف 14لاکھ روپے خیانت مجرمانہ اور صدر بیرونی پولیس نے نسرین کوثر کی رپورٹ پر امجد کے خلاف 6لاکھ روپے ہڑپ کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ۔

رینٹ پر گاڑیاں لیکر فروخت کرنے والانو سر باز محمد عثمان گرفتار,جیل بھیج دیا گیا

some image

ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔ رینٹ پر گاڑیاں لیکر فروخت کرنے والانو سر باز محمد عثمان گرفتار,جیل بھیج دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق رینٹ پر گاڑیاں لیکر فروخت کرنے والانو سر باز محمد عثمان گرفتار لیا گیا رینٹ پر گاڑی لیکردوست کو اپنی گاڑی بتا کر فروخت کی اور اسے زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیا ۔نواب آباد کے رہائشی چوہدری نقاش نے تھانہ واہ صدر کو درخواست میں اپنا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ محمد عثمان جونجی بینک میں بطور منیجر کام کرتا تھا کچھ عرصہ قبل ملاقات ہوئی اور دوست بن گیا اور اعتماد اور بھروسہ حاصل کر لیا ایک ٹیوٹا گاڑی ماڈل 2009 گاڑی نمبر LED-90-2121 کالے رنگ کی فروخت کے لئے لایا اور خود کو گاڑی کا مالک ظاہر کرتے ہوئے 12لاکھ 70 ہزار میں سودا کیا اور گواہان کی موجودگی میں 9لاکھ 90ہزار کیش کیصورت میں محمد عثمان نے وصول کئے اور گاڑی کی کلر رجسٹریشن بک کی فوٹو کاپی حوالہ کی اور بقایا رقم 2 لاکھ 80 ہزار روپے اصل کاغذات اور ٹرانسفر لیٹر دینے پر وصول کرنے کا اسٹام پیپر تحریر کر دیا گیا انہوں نے اپنے موقف میں مزید بتایا کہ میرا بھتیجا فہیم ظفر سکنہ چکری مزکورہ گاڑی ویسٹریج تھانہ کی حدود میں لے گیا جہاں مقامی پولیس نے زیر دفعہ 550 ض ف کے تحت گاڑی بند کی جس کے بعد یہ بات علم میں آئی کہ محمد عثمان ملک نے گاڑی G-11 اسلام آباد سے حاصل کی جسے اصل مالک نے سپرداری پر حاصل کر لیا ۔یاد رہے کہ محمد عثمان ملک نے دھوکہ دہی ،فراڈ اور جعل سازی سے اپنے آپ کو گاڑی کامالک ظاہر کر کے گاڑی فروخت کی، محمد عثمان کو تھانہ صدر کی پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا ا اور بجرم 406 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

فیض پورشریف میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ شان وشوکت وانتہائی عقیدت ومحبت کے ساتھ منانے کے لئے تیاریاں اورانتظامات مکمل

فیض پورشریف( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔۔۔۔فیض پورشریف میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ شان وشوکت وانتہائی عقیدت ومحبت کے ساتھ منانے کے لئے تیاریاں اورانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں فیض پورشریف بازار کوخوب صورتی کے ساتھ سجایاگیا ہے بازار کی تمام دکانوں پررات کوچراغاں کیاجاتاہے آج بارہ ربیع الاول کو فیض پورشریف میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ شان وشوکت تزک واحتشام اورمذہبی جوش وجذبے وعقیدت کے ساتھ منایاجائے گاجشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے عظیم الشان وروح پرور جلوس کی قیادت جمعیت علماجموں وکشمیر کے صدر آستانہ عالیہ فیض پورشریف کے سجادہ نشین حضرت مولاناپیر محمدعتیق الرحمن فرمائیں گے جلوس آستانہ عالیہ فیض پورشریف سے روانہ ہوگافیض پورشریف بازار کے تمام روایتی راستوں سے گزرے گاباز ار میں دوتین مقامات پرجلوس سے حضرت مولاناپیرمحمدعتیق الرحمن خطاب فرمائیں گے جلوس حضرت مولاناپیرمحمدعتیق الرحمن کی قیادت میں بازارکاچکرمکمل کرنے کے بعدآستانہ عالیہ فیض پورشریف کی جامع مسجدانوارحرم میں اجتماع عام میں تبدیل ہوجائے گا اجتماع عام سے حضرت مولاناپیرمحمدعتیق الرحمن خصوصی خطاب فرمائیں

مطالبے کوپذیرائی بخشنے اورمحکمہ کے اندر لوگوں کی صلاحیت کااعتراف ان کوپروموشن دے کرہی کیاجاسکتاہے, راجہ آفتاب کیانی

فیض پورشریف( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن ضلع میرپور کے نائب صدر راجہ آفتاب کیانی اوراحمدفرازسیکرٹری جنرل تحصیل میرپور نے کہاہے کہ سروس رولز1994 ؁ ء اساتذہ کی کثیرتعدادکی نمائندگی کرتے ہیں لہذاحکومت وقت سے اساتذہ آزادکشمیرپرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ ریکرونمٹ کی حدتک سروس رولز22نومبر2016 ؁ ء کونافذ العمل کرناجدیدتعلیم کی ضرورت کے لئے ضروری ہے لیکن ترقیابی کے عمل کے لئے محکمہ کے اندرموجوداساتذہ پرانے رولز1994 ؁ ء کے مطابق اپنی تعلیمی قابلیت پوری رکھتے ہیں لہذا ترقیابی کے عمل کے لئے ٹیچرزآرگنائریشن آزادکشمیر کے 95فی اساتذہ کی نمائندگی کرتی ہے ان کے اس مطالبے کوپذیرائی بخشنے اورمحکمہ کے اندر ان لوگوں کی صلاحیت کااعتراف ان کوپروموشن دے کرہی کیاجاسکتاہے انہوں نے ان خیالات کااظہاراساتذہ کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے انہوں نے کہاکہ مخصوص لوگوں کی طرف سے اساتذہ کے لئے لفظ مافیاکے استعمال کی بھرپورمذمت کرتے ہیں ان لوگوں کوخبردار کرتے ہیں کہ اساتذہ کے وسیع مفاد میں برے الفاظ اورالقابات کبھی بھی تنظیموں کے مفادمیں نہیں رہے تاریخ گواہ ہے کہ اساتذہ تنظیموں کی لڑائی سے نقصان ہمیشہ استاد کاہی ہواہے دونوں گروپس کورٹ سے کیسز واپس لے کرحکومت وقت کوفیصلہ کرنے موقع دیں محکمہ تعلیم کے اندر ذہین اوربہترین انتظامی آفیسران موجودہیں اس معاملے کوحل کرنے کے لئے ذی وقار آفیسران کوموقع دیاجائے تاکہ معاملہ حل ہواورپالیسی کوئی واضح رخ اختیارکرے آزادکشمیرسکول ٹیچرزآرگنائزیشن سکیل اپ گریڈیشن کامعاملہ بھی حل کرنے کی استدعا بھی کرتی ہے کہ پرائمری مدرسین کو گریڈB-14جونےئرکوB-16 اورسینئرکوB-17دے کرتعلیمی پالیسی کواس کی روح کے مطابق نافذ کیاجائے انہوں نے کہاکہ ہم آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کی مرکزی قیادت پربھرپور اعتماد کراظہارکرتے ہیں اجلاس سے امان اللہ غازی اللہ دتہ بسمل راجہ محمدیوسف چودھری محمدشبیرمحمدآصف چودھری اورنگ زیب شاکر محمدیوسف طاہرخواجہ محمد فاروق شاد چودھری محمداکرام راجہ محمدفاروق حاجی محمداعظم چودھری محمدرشیدسابق اے ای اوسمیت دیگراساتذہ راہنماؤں نے بھی خطاب کیااجلاس میں اساتذہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی

ملزم تنویر رضا کو تعزیرات پاکستان کے تحت بطور تعزیرات جرم 302میں دوبار سنراے موت سنائی گئی

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔ ڈڈیاک ضلعی فوجداری عدالت پر مشتمل بنیج جن میں ممبران سردار شاہ زمان ایڈیشنل سیشن جج ،سب جج خضرت حیات مہناس ،ایڈیشنل ضلع قاضی ڈڈیال نے مشہور قتل کیس سال 2010جرائم APC-302-34کافیصلہ سنانے ہوئے ملزم تنویر رضا کو تعزت پاکستان کے تحت بطور تعزت جرم 302میں دوبار سنرے موت سنائی گئی جبکہ بقیہ ملزمان کو شک کا فائد دیتے ہو ئے بری کر دیا گیا ملزمان کی جانب سے آزاد کشمیر کے ممتاز قانون دان چوہدری ریاض عال ایڈووکیٹ میرپور جبکہ استغاثہ کی جانب سے پیروکار سرکار ایڈیشنل پبلک پراسکوٹر ابرار مغل نے پروی کی ملزمان تنویر رضا استقاثہ سے دودن قبل قرار ہو گیا تھا پولیس تھانہ ڈڈیال نے عدالت کی جانب سے جارہی شد ہ وارنٹ پر ملزم کو روپوش ہونے پر گرفتار کر لیا

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈڈیال میں سیر ت النبیﷺ کے حوالے سے ایک پروقار تقرری مقابلے کا انعقاد کیا گیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈڈیال میں سیر ت النبیﷺ کے حوالے سے ایک پروقار تقرری مقابلے کا انعقاد کیا گیا اس تقرری مقابلے کے مہمان خصوصی ادارہ ہذا کے پرنسپل عبدالمنیر چوہدری تھے تقرری مقابلہ کا آغاز حسب روایت تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی جس کی بعد باقاعدہ طور پر تقرری مقابلے کا آغاز ہوا سٹیج سیکرٹری کے فرائض ہر دلعزیز پروفیسر محمد جلیل خان نے سرانجام دیے سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے منعقدہ تقرری مقابلے میں طلباء ڈگری کالج نے نمایاں طورپر حصہ لیا منعقدہ تقرری مقابلے میں طلباء میں جاندار مقابلہ دیکھنے کو ملااس تقرری مقابلے کے ججز کے فرائض پروفیسر محمد نذیر مسکین،پروفیسر محمداعظم اور پروفیسر امتیاز چوہدری نے سرنجام دیے۔ اس موقع پرنسپل عبدالمنیر چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم مسلمانوں پر فرض ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کریں اور اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل اس طریقہ سے کریں کہ جس طرح نبی کریم ﷺ نے کیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم بڑے بڑے مکانات بنانے کے باوجود مطمن نہیں ہوتے لیکن حضور اکرمﷺ جو ریاست مدینہ کے سربراہ بھی تھے اور اپنی مرضی سے بڑی رہائش گاہ بناسکتے تھے لیکن وہ اپنے اہل خانہ سمیت مسجد نبیﷺ میں ایک چھوٹے سے کمرہ میں رہتے تھے پرنسپل عبدالمنیر چوہدری نے کہاکہ حضورﷺ نے سچائی ،دیانتداری اور پابندی وقت کے جو اصول بتائے ہیں جس وقت تک ہم ان اصولوں پر کاربند نہ ہوں گے کامیابی حاصل نہیں کرسکتے انہونے مزید کہاکہ اس وقت افراتفری کا عالم ہے ہم رسول اکرم ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے دوبارہ سے اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کرسکتے ہیں۔ تقرری مقابلے میں پہلی پوزیشن سال اول طلحہ منیر ،دوسری پوزیشن سال دوم کے ریحان اسحق اور تیسری پوزیشن بی اے کے طالب علم محمد شفقت نے حاصل کی تقرری مقابلے کے اختتام پر پرنسپل عبدالمنیر چوہدری نے پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات تقسیم کیے ۔

ساجد محمودعرف کالاولد عقیل حسین قوم گجر سکنہ انب کے قبضہ سے ایک عدد بور پستول ایک عدد رائفل 200گرام چرس برآمد

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔ایس ایس پی راجہ عرفان سیلم اور ڈی ایس پی کی ہدایت پرایس ایچ او خواجہ عمار ڈار نے اسلحہ اور منشات کے خلاف کاروائی کرتے ہو ئے ساجد محمودعرف کالاولد عقیل حسین قوم گجر سکنہ انب کے قبضہ سے ایک عدد بور پستول ایک عدد رائفل 200گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشات اور اسلحہ ایکٹ کے تحت گرفتار کر اور مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

برطانیہ کے شہر لوٹن کے معروف عالم دین قاضی عبدالعزیز چشتی ،مولاناعبدالرشید چشتی کے بھانجے اور کلر سیداں کے معروف ڈینٹیسٹ قاضی معین الحق حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔برطانیہ کے شہر لوٹن کے معروف عالم دین قاضی عبدالعزیز چشتی ،مولاناعبدالرشید چشتی کے بھانجے اور کلر سیداں کے معروف ڈینٹیسٹ قاضی معین الحق حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ مہر آباد چکوال شہر میں ادا کی گئی جس میں کلر سیداں کے ریونیو آفیسر منصور احمد مرزا،قاضی عبدالرشید چشتی،کپٹن تیمور مرزا،شیخ ظفر جاوید،قاضی زاہد نعیم،مرزا شبیر،اکرام الحق قریشی،شیخ اعجاز احمد کے علاوہ علمائے کرام اور نعت خواں حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ادھر انجمن تاجراں چوآ روڈ کے صدر چوہدری طارق تاج نے قاضی معین الحق کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے تیس برس سے زائد عرصہ کلر سیداں میں گزارا۔

نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم راشد محمود راجہ کے دادا محترم ،ہیڈ پوسٹ ماسٹر یاسر محمود راجہ کے والد گرامی کے ایصال ثواب کے لئے محفل کا انعقاد

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔ڈھو ک بنگیال،نلہ مسلماناں کلر سیداں،کپٹن محمد افسر کے بھائی،راجہ محمد مقصود یو اے ای،پوسٹ ماسٹریاسر محمود راجہ نلہ مسلماناں کے والد محترم،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم راشد محمود راجہ،فیصل محمود راجہ کے دادا جان ،محمد اسلم مرحوم و مغفور کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ محفل اور میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا ،جس میں علامہ مولانا محمد شبیر دوبیرن کلاں،چےئرمین یو سی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود،جنرل کونسلر محمد اشفاق،کپٹن ریٹائرڈ چوہدری منظور حسین،ہیڈ ماسٹر محمد شبیر ، ڈاکٹر ربنواز راجہ،پرویز بھٹی سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،خصوصی نعت کی سعادت سید محمد نوید شاہ کاظمی نے حاصل کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

تعزیت

Condolences

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ایم این اے کا دورہ شرقی گوجرخان مختلف جگہوں پر فاتحہ خوانی بھی کی جن میں یوسی تھاتھی سہر میں حال مقیم لندن سلاؤ سنٹرل اسلامک جامع مسجد کے پیش امام مولانا حافظ عدنان ظہیر کے تایا کیپٹن ر سلطان جہانگیر، موہڑہ بھْٹیاں میں سابق کونسلر ٹھکیدار محمد ریاست کے بھائی ، گولین میں چوہدریی مزمل کے والد اور چوہدری غفور کے بھائی معروف بزنس مین چوہدری نواز آف یوکے کی وفات پر تعزیت کی,

Picture of the Day