Our _Blog_

Our Daily News

Monday 1st January 2018 ----- 13th Rabi Ul Sani 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

یونین کونسل دولتالہ میں کڑور ں روپے کی لاگت سے مختلف قصبات میں ترقیاتی کام شروع

Mega Development work starts in Union Council Daultala, Gujar Khan

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے تمام تر وسائل استعمال کر رہی ہے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کے توسط سے یونین کونسل دولتالہ میں کڑور ں روپے کی لاگت سے مختلف قصبات میں ترقیاتی کام شروع ہو گئے ہیں

الیکشن میں عوام سے جو وعدے کیے تھے انشا اللہ ان کو عملی جا مہ پہنا ئیں ان خیالات کا اظہار چیئر مین یو نین کو نسل دولتالہ سید قلب عباس شاہ نے دوکروڑ کا لاگت سے آر ایچ سی سے سکھو روڈ تک روڈکا سنگ بنیاد رکھنے کی تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا

اس موقع پر، جنر ل کو نسلر چوہدری مظہر مسعود،اکبر شاہ بھی مو جود تھے انہوں نے کہا کہ اپنے دور چیئر مینی میں عوام کی فلاح وبہبود کے انگنت منصوبے مکمل کیے جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا یو نین کونسل دولتالہ میں ممبر ان اسمبلی کی وساطت سے 35 کروڑ کے منصوبے منظور ہوچکے ہیں جبکہ پندرہ کروڑ کے زیر تکمیل ہیں ان منصوبوں کے مکمل ہونے سے دولتالہ میں واضع تبدیلی نظر آئے گی

انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان میں مسلم لیگ ن کی قیادت میں برق رفتاری سے تعمیر و ترقی کا سفر اس بات کا واضح ثبوت اور روشن دلیل ہے کہ منتخب عوامی نمائندوں نے علاقہ عوام کو سہولیات کی فراہمی اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کا تہیہ کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ان سڑکوں کی تعمیر سے دور دراز کے دیہات و قصبات کے رہنے والوں کو نہ صرف سفری سہولیات مہیا ہوں گی بلکہ علاقہ میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا

Gujar Khan; A Inauguration ceremony was held for road works from RHC to Sukho, The mega project will cost around two Caror rupees. The foundation ceremony guest of honor was Syed Qalab abbass Shah, the Chairman union council Daultala.

At the ceremony Syed Qalab Abbass Shah, praised Raja Javed Ikhlas , he said their contributions in Gujar Khan are exceptional and they must be appreciated for their dedication.

Gen Councilor Ch Mazhar Masood and Akbar Shah both said, that in union council Daultala over 35 Caror rupees have been started on various development projects, while 15 Caror rupees projects have already been completed.

The PML-N party in Gujar Khan were praised for their contributions at the inauguration ceremony and local villagers welcomed the project taking place in Daultala Gujar Khan.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

سلاو ڈائمند روڈ مسجد میں تیسری سالانہ محفل میلاد کا انعقاد

Annual 3rd millad celebrated at Slough Jammia Masjid

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- سلاو میں مقیم چک مرزا کے رہائشی راجہ حنیف اور روڑرہ کے رہائشی طاہر سلیم کے زیر اہتمام تیسری سالانہ محفل میلاد کا انعقاد ڈاہمند روڈ مسجد میں خطیب جامع مسجد سلاو ڈاہمند روڈ حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب کی زیر نگرانی کیا گیا -

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد مقامی نعت خواں کے علاوہ پاکستان سے آئے ہوئے کنوہا کلر سیداں کے رہائشی انٹر نیشنل نعت خواں سید طاہر عباس شاہ ترمذی نے اپنے کلام سے محفل میں چار چاند لگا دیے فضا نعروں سے گونجھ اٹھی

اس کے برمنگھم سے آئے ہوئے علامہ ضیا اسلام اور علامہ ساجد شامی اور مہمان خصوصی خطیب اہل سنت علامہ طیب ہزاروی نے اپنے خطابات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کردار اور شہرت پر روشنی ڈالی-

محفل میں مشہور بزنس مین محمد زرین بھٹی اور سابق مئیر آف چشم کونسلر ظفیر بھٹی کے علاوہ لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی - محفل کے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا- تمام احباب نے میلاد کی اس محفل کے اہتمام پر راجہ حنیف اور طاہرسلیم کو مبارکباد پیش کی جو ہر سال اس محفل کا اہتمام کرتے ہیں-

Slough; The third annual millad was held at Jammia Masjid Diamond road in Slough under the guidance of Hafiz Adnan Zaheer, the Millad function was organized by Raja Hanif of Chak Mirza and Tahir Saleem of village Roora, Jabber. Guest speaker was Syed Tahir Abbass Shah.

some image

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

پیرس(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,زاہد مصطفی اعوان )-----دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی نئے سال کی خوشیوں کو منانے کے لئے ملک بھر میں آتش بازی کے مظاہرے ہوئے ۔عوام نے رات سڑکوں پر گزاری ۔تفصیل کے مطابق نیویارک ۔پیرس،یونان ،پرتگال۔اٹلی ۔ناروے ۔ڈنمارک۔برطانیہ اور دوسرے یورپین ممالک میں نئے سال کے آگاز پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔ تمام یورپین ممالک میں سیکورٹی سخت کر دی گئی تھی جبکہ جرمنی سمیت کئی یورپی ممالک میں میوزیکل کنسرٹ بھی رات بھر جاری رہا ۔جرمنی سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں 2017کاسورج غروب ہوتے ہی کنسرٹ کا آغاز ہوا جو سال نو کے آغاز تک جاری رہا جس کے بعد آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوا ۔فرانس میں ایفل ٹاور اور شانزے لیزے کے مقام پر سخت سیکورٹی میں سال نو کا آغاز آتش بازی سے کیا گیا ۔عوام رات نئے سال کی خوشیوں کو منانے کے سڑکوں پر رہے ۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سیداں سٹی کے زیر اہتمام قائداعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا اور نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں کے ذریعے اسے مضبوط بنایا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سیداں سٹی کے زیر اہتمام قائداعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ۔شیخ حسن سحراکی اور شیخ توقیر احمد نے بھی خطاب کیا،شیخ ندیم احمد نے کہا کہ نوا زشریف نے نہ صرف ایٹمی دھماکے کئیے بلکہ ملک کی ترقی کے لیے موٹر ویز اور میٹروز بنی انرجی بحران کا خاتمہ ہوا دہشتگردوں کی قمر توڑی گئی اور قومی پرچم کو سر بلند کیا ۔ان ساری باتوں کا کریڈٹ مسلم لیگ ن اور میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی نعرے لگانے اور ملکی استحکام کو کمزور کرنے سے نہیں آتی اس کے لیے دن رات محنت کر کے خون پسینہ ایک کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کل بھی قوم کے لیڈر تھے آج بھی ہیں اور آنے والے کل میں بھی وہی ہوں گے ۔نواز شریف کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا دھرنے اور ریلیاں نکالنے والے مقررہ وقت پر انتخابات نہیں بلکہ اس کا التوا چاہتے ہیں اور یہ لوگ نواز شریف کی دشمنی میں جمہوریت کے خلاف بھی سازشیں کر رہے ہیں ۔انہیں معلوم ہے کہ انتخابات کی صورت میں نواز شریف کا راستہ نہیں روکا جا سکتا ۔

 

مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے خواب چکنا چور ہو گئے۔ پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کی رہنما مہ پارہ مغل

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کی رہنما مہ پارہ مغل نے کہا ہے کہ عمران خان نے 20کروڑ عوام اور سپریم کورٹ کو تلاشی دے کر ملکی سطح پر اعلیٰ سیاسی روایت قائم کی ہے عمران خان نے کسی شہزادے کا خط نہیں اپنی پوری منی ٹریل دی ہے ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حق اورسچ پر مبنی فیصلے نے عمران خان کو صادق اور آمین قرار دیا اس فیصلے سے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور قوم کا سر فخر سے بلند ہوا۔مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے خواب چکنا چور ہو گئے۔ماہ پارہ مغل نے کہا کہ تین بار وزیر اعظم رہنے والا شخص آج اداروں کے خلاف سرے عام گفتگو کر رہا ہے جس کا مقصد ان اداروں کو کمزور کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ملکی اداروں کو مضبوط کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی ہی کامیابی حاصل کرے گی اور کرپٹ مافیا کو شکست فاش ہو گی ۔

سردار سلیم حیدر کے اعزاز میں 06 جنوری بروز ہفتہ دن ایک بجے کلر سیداں کے مقامی شادی ہال میں استقبالیہ دیا جا رہا ہے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کی جانب سے پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر سردار سلیم حیدر کے اعزاز میں 06 جنوری بروز ہفتہ دن ایک بجے کلر سیداں کے مقامی شادی ہال میں استقبالیہ دیا جا رہا ہے جس میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری راجہ خرم پرویز،سابق ڈویژنل صدر عمران اشرف،صوبائی جنرل سیکرٹری ویمن ونگ نرگس فیض ملک،پی وائی او کے صوبائی سینئر صدر شیراز کیانی،ضلعی صدر ویمن ونگ ثمیرہ گل شرکت کریں گی۔

موضع کلرسگوال کے لیے سیوریج لائن منصوبہ دینے پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور ممبر میونسپل کمیٹی شیخ حسن ریاض کا شکریہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ موضع کلرسگوال کے عمائدین محمد خلیل ، محمد گلفراز، اختر محمود ، اویس اختر اور دیگر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں موضع کلرسگوال کے لیے سیوریج لائن منصوبہ دینے پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور ممبر میونسپل کمیٹی شیخ حسن ریاض کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا ہے کہ موضع کلرسگوال کے دیرنیہ مسائل حل کرنے اور زیر زمین اعلی کوالٹی کے پائپ بچھا کر سیوریج لائن فراہم کرنے پر ہم ممبر میونسپل کمیٹی شیخ حسن ریاض کے شکر گزار ہیں جنہوں نے موضع کلرسگوال کے لیے گرانٹ فراہم کرکے ترقیاتی کام مکمل کرایا ۔

ایم سی کلرسیداں کو مثالی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے, چوہدری ضیارب منہاس

some image

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ وائس چیرمین میونسپل کمیٹی کلرسیداں چوہدری ضیارب منہاس نے کہا ہے کہ ایم سی کلرسیداں کو مثالی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے ، شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور شہر کے تمام مسائل پر قابو پانے کے لیے بھر پور کوشش جاری رہے گے ، تاجر اور سول سوسائٹی ہمارے ساتھ تعاون کرے ہم شہر کی بہتری کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کیا ، انہوں نے کہا کہ ایم سی کے جو بھی مسائل ہیں ہم ان سے اگاہ ہیں دن بدن ان میں بہتری ہوگی ، شہریوں کی سہولیات کے لیے پبلک ٹائیلٹ، پبلک پارکنگ اور شہر سے غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیحی ہے۔ چوہدری ضیارب منہاس نے مزید کہا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایم سی کلرسیداں اور تحصیل کلرسیداں کے لیے جو ترقیاتی کام کرائے ان کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی آئندہ بھی ہم ان کی نگرانی میں ایم سی کلرسیداں میں مزید ترقیاتی کام بھی جاری رکھیں گے ، انہوں نے کہا کہ ایم سی کلرسیداں میں موجود دیہات کو بھی شہر کے برابر سہولیات فراہم کی جائیں گے۔

ویمن ونگ پاکستان تحریک انصاف کلرسیداں کی صدر اور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ضلع راولپنڈی میڈم نبیلہ انعام کا دورہ ٹیکسلا

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔۔ویمن ونگ پاکستان تحریک انصاف کلرسیداں کی صدر اور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ضلع راولپنڈی میڈم نبیلہ انعام کا دورہ ٹیکسلا،ممبر قومی اسمبلی خان سرور خان کو پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ،اس موقع پرپوٹھوارڈاٹ کوم سے باتیں کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے اور آئندہ انتخابات میں ہم پورے ملک سے کلین سوئیپ کریں گئے،کارکن اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں،

ماہ دسمبر2017میں دو اوور سپیڈنگ گاڑیوں کے مالکان پر دفعہ289کے تحت مقدمہ درج

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارداٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔ایس ایس پی محمد یوسف راولپنڈی ریجن ڈی ایس پی چوہدری محمد افتخار کی خصوصی ہدایت پر شاہ خاکی پولیس انچارج ایس آئی راجہ سجاد احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائیکرتے ہوئے ماہ دسمبر2017میں دو اوور سپیڈ گاڑیوں کو دفعہ289کے تحت مقدمہ درج کے تھانہ کلرسیداں بند کی۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 270موٹر سائیکلMBOکے تحت تھانہ کلرسیداں بند کیے گئے ۔

سالانہ جشن میلاد النبی ﷺ کا انعقاد امسال بھی اہلیان چک مرزا کی جانب سے کیا گیا،پروفیسر ڈاکٹرصاحبزادہ ساجد الرحمن کا خطاب

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔چک مرزا کلر سیداں،ہر سال کی طرح امسال بھی اہلیان چک مرزا کی جانب سے میلاد النبی ﷺ کا اہتمام عقیدت و احترام سے کیا گیا ، خصوصی خطاب ممتاز مذہبی سکالر و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پر وفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن زیب آستانہ عالیہ بگھار شریف نے فرمایا،جس میں چےئرمین یو سی کنوہا راجہ پرویز اختر قادری،سابق ناظم حاجی غلام ظہیر،وائس چےئرمین چوہدری شاہد گجر،ممتاز کالم نگار حمید مدنی،راجہ محمد اکرم،جنرل کونسلر راجہ عاصم صدیق،جنرل کونسلر چوہدری شفیق گجر،راجہ عبد الرشید وینس،نمبردار عبد العزیز،امام مسجد ہذا،نوارنی صاحب سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں, راجہ گلزار احمد المعروف راجہ گلزاری

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ گلزار احمد المعروف راجہ گلزاری نے کہا کہ کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں2018میں بھی ن لیگ کی ہی حکومت آئے گئی۔مسلم لیگ نے 2013سے لے کر 2017کے آ خر تک وہ انقلابی کام کیے ہیں جن کی مثال نہیں ملتی گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور بجلی کی روڈ شیڈنگ کا خاتمہ ان کا تاریخی کارنامہ ہے جو تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آتی ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو چند سازشی عناصر ملک میں افرا تفری پھیلا دی جاتی ہے اس وقت اندرونی اور بیرونی قوتیں سی پیک کے منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت بلخصو ص قاہد محترم جناب میاں نواز شریف کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنماء جنر ل کونسلر یوسی ہوتھلہ راجہ گلزار احمد المعروف راجہ گلزاری نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے دھرنے دیکر اس منصوبے کو التواع میں ڈالا اور اب جھوٹے اور من گھڑٹ مقدمات کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ اس وقت امریکہ اسرائیل اور بھارت ملکر ہمارے ملک کو کمزور کرنے کے در پے ہیں اسوقت تمام سیاسی قیادت کو اپنے مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے چاہیے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت کو سازشو ں سے ختم نہیں کیا جا سکتا عوام میاں نواز شریف کے ساتھ ہے انشاء اللہ 2018میں بھی ن لیگ کی ہی حکومت آئے گئی۔

ملک کی تمام عوام اپنے ملک کے لیے کام کریں گئے تاکہ ملک مزید ترقی کرے۔, ڈاکٹر محمد عارف قریشی

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سال2017میں ہم نے جو کھویا ہے انشاء اللہ2018میں پاہیں گئے۔میاں نواز آج بھی عوام کے دلوں میں حکمرانی کر رہے ہیں ملک کی عوام اس سال 2018میں ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے انتخابی نشان "شیر"پر مہر لگا کر قاہد محترم جناب میاں محمد نواز شریف کا ایک مر تبہ پھر ملک کا وزیر اعظم بناہیں گئے ۔ملک کی تمام عوام اپنے ملک کے لیے کام کریں گئے تاکہ ملک مزید ترقی کرئے۔ ملک کی تمام عوام کے نئے سال کی خوشیاں مبارک ہوں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر معروف سیاسی ،سماجی ومذہبی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہماری تحصیل کہوٹہ ملک کی وہ واحد تحصیل ہے جس میں چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹروقائد ایوان سینٹ راجہ محمد ظفر الحق ،ایم پی اے راجہ محمد علی جیسی عظیم شخصیات رہتی ہیں یہ ہمارے لیے بڑھے شرف کی بات ہے انہوں نے کہا کہ چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹروقائد ایوان سینٹ راجہ محمد ظفر الحق نے ہمیشہ تمام اسلامی ممالک کوآپس میں اتحاد رکھنے میں اپنا اہم کر داراداکیا جس کیوجہ سے تمام اسلامی ممالک ان کی شخصیت پر اتفاق کرتے ہیں اسی لیے آج اللہ پاک نے ان کو جو عزت عطا فرمائی ہے اور پوری دنیا میں ان کا ایک مقام ہے ساری دنیا بلخصوص تمام اسلامی ممالک ان کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں ہم اہلیان علاقہ چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹروقائد ایوان سینٹ راجہ محمد ظفر الحق کی صحت دراز عمری کے لیے ہمیشہ دعاگو ہیں ۔

سینتھہ کی لنک سٹرک کے لیے لاکھوں روپے کی خطیر گرانٹ جاری

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی نے چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کی درخواست پر گاوں سینتھہ کی لنک سٹرک کے لیے لاکھوں روپے کی خطیر گرانٹ جاری۔اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی اور مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کا تہ دل سے شکر یہ ۔ اس پہلے بھی یوسی دوبیرن کلاں کے لیے کرڑوں روپے فنڈز ریلز ہو چکے ہیں جس پر کام بھی ہو چکا ہے۔الیکشن2018میں حلقہ پی پی ٹو سے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی ہی کامیاب ہونگئے ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدنے سینتھہ گاوں کی روڈ کا افتتاح کے موقع پر اہلیان علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ایٹمی پروگرام ہو ، میٹرو بس سروس ہو ،یا سی پیک منصوبہ ہو یہ مسلم لیگ ن کا ہی کارنامہ ہے پاکستان دشمن عناصر سی پیک منصوبے سے خوف زدہ ہو کر دہشت گردی کی وارداتیں کرا رہے ہیں مگر ہماری حکومت ، افواج پاکستان اورملک کی 20کروڑ عوام کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور سی پیک منصوبے کو مکمل کر کے اور دہشت گردی کو جڑ ھ سے اکھاڑ کر پاکستان کو ایک پر امن اور معاشی طور پر مستحکم کریں گے انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب و ایم پی اے راجہ محمد علی نے حلقہ پی پی ٹو میں اربوں کے کام کرا کر عوام علاقہ کے دل جیت لیے ہیں انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں عوام علاقہ اپنے دیا نتدار نوجوان تعلیم یافتہ امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

دولتالہ کے علاقے مستالہ میں گذشتہ روز قتل ہونے والی ماں بیٹی کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افر اد کے خلاف مقتولہ زینب کے داماد نور حسین ولد محمد خو رشید کی مدعیت میں درج کر لیا گیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ دولتالہ کے علاقے مستالہ میں گذشتہ روز قتل ہونے والی ماں بیٹی کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افر اد کے خلاف مقتولہ زینب کے داماد کی نور حسین ولد محمد خو رشید مدعیت میں درج کر لیا گیاپولیس نے ملز مان کی تلاش شروع کر دی ایس ایچ او جاتلی کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کوجلد گر فتارکر کے انھیں اپنے انجام تک پہنچائی گی یاد رہے کہ دونوں ماں بیٹی کوگذشتہ روز نامعلوم شخص نے تیز دار آلہ سے قتل کر دیا تھا دونوں کی نما زہ جنازہ گذشتہ روز آبائی فبر ستان مستالہ میں ادا کر دی گئی نما زہ جنازہ میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری عظیم ،چوہدری ساجد ،چیرمین یوسی آہدی محمد خان بھٹی ،عرفان عزیز چیرمین یوسی موہڑہ نوری ،طاہر اشفاق چیر میں یوسی نڑالی ،پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ شازی ،راجہ مسعود سرور کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جنازے میں رقت آمیز مناظر اور سیکورٹی کے سخت اقدامات تھے

جاتلی کے علاقہ بنڈوٹ روڈ پر واقع دربا ر کے قریب سے نامعلوم 50 سالہ شخص کی لاش بر آمد

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی کے علاقہ بنڈوٹ روڈ پر واقع دربا ر کے قریب سے نامعلوم 50 سالہ شخص کی لاش بر آمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جاتلی کے علاقہ بنڈوٹ روڈ پر واقع دربار کے قریب سے نا معلوم شخص کی لاش ملی جس کی عمر تقریبا50سال بتائی گی ہے مندرہ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے گوجرخان ہسپتال بھجوا دیا

یونین کونسل دیوی کا5راستوں کے ملانے والے مرکزی راستے کی پختگی کا عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ یونین کونسل دیوی کا5راستوں کے ملانے والے مرکزی راستے کی پختگی کا عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا کام زور شور سے شروع لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گی راجہ خضر اور دیگر کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق پچھلے کئی سالوں سے ڈھوک سیداں سے موہڑہ حیات تک کا مرکزی راستہ جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا اور لوگوں کا اس پر چلنا بھی محال تھا اور عوام کا اس راستے کی پختگی کا دیرینہ مطالبہ تھا جو راجہ خضر حیات آف موہڑہ حیات اور دیگر معززین علاقہ کی کوششوں کی بدولت راجہ جاوید اخلاص نے اس کی پختگی کے لیے خطیر گرانٹ جاری کی جس کا کام زور شور سے جاری ہے جو کہ اب تکمیل کے آخری مراحل میں بھی ہے اہل علاقہ کی عوام نے راجہ خضر کو خراج تحسٍین اور راجہ جاوید اخلاص اور دیگر کا عوامی مطالبہ پورا کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں

صدر پر یس کلب دولتالہ راجہ صدیق کیانی نے اس سال کے آخری اجلاس سے خطاب

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ صحافی اپنے قلم کے ذریعے عوامی مسائل اور ان کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں صحافت کو ایمانداری ،فرض شناسی اورخلوص کے جذبے سے کیا جا ئے تو یہ عبادت کے ذمرے میں آتا ہے پر یس کلب دولتالہ نے معاشر تی ناہمواریوں کے خاتمے اور مظلوم کی آوازبن کر ہر اول دستے کا کر دار ادا کیا پریس کلب دولتالہ کے تمام صحافی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں علاقائی مسائل ہوں پریس کلب نے ہمیشہ انہیں اُجاگر کیا ان خیالات کا اظہار صدر پر یس کلب دولتالہ راجہ صدیق کیانی نے اس سال کے آخری اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اجلاس میں دولتالہ،جاتلی،سکھو اور سید اڈا کے صحافیوں نے بھر پور شرکت کی اجلاس میں جنر ل سیکر ٹری چوہدری محمد صغیر نے سال2018 کے الیکشن کے شیڈول کا اعلان کیا جس کے مطابق کاغذات نامزدگی7 جنوری حتمی فہرست 10پولنگ 14 جنوری کو گی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پریس کلب دولتالہ میں زیر صدارت صدیق کیانی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام عہدیدران اور ممبران نے شرکت کی اجلاس میں پریس کلب دولتالہ کے الیکشن 2018کے انعقاد کے بارے میں مشاورت ہوئی کاغذات نامزدگی 1 جنوری سے 7جنوری جبکہ الیکشن میں حصہ لینے والے اُمیدورارں کی حتمی لسٹ10جنوری 2018کو پریس کلب دولتالہ میںآویزاں کی جائے گی جبکہ پولنگ14 جنوری کو پریس کلب دولتالہ میں ہو گی پولنگ کا آغازز صبع 10بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 3بجے تک جاری رہے گی

some image

فخر پو ٹھوار چوہدری محمدر ریاض کی ہدایت کے مطابق چکوال کے ضمنی الیکشن میں چوہدری حیدر سلطان کی کامیابی کے لیے بھرپور جدو جہدو کر رہے ہیں

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ فخر پو ٹھوار چوہدری محمدر ریاض کی ہدایت کے مطابق چکوال کے ضمنی الیکشن میں چوہدری حیدر سلطان کی کامیابی کے لیے بھرپور جدو جہدو کر رہے ہیں نوجنوری کوچوہدری حیدر سلطان ریکارڈ ووٹ حاصل کرکے بھاری اکثر یت سے کامیابی حاصل کر یں گے ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری لہر اسب آر ائیں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری حید ر سلطان عوام دوست،محبت،اور درد دل رکھنے والے انسان ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ عوام حلقہ پی پی 20 میں چوہدری حید ر سلطان کی کامیابی کیلیے دن رات محنت کر یں تا کہ وہ کیامیاب ہو کر علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر توائیاں صرف کر یں اور علاقہ کومثالی بنانے میں کو ئی کسر نہ اٹھا رکھیں

جاتلی کے علاقہ موہڑہ ٹھاکرہ میں میلاد کمیٹی کے زیر انتظام محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔موہڑہ ٹھاکرہ میں محفل میلا کا انعقاد میر اشتیاق اعوان نے خطاب فرمایا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جاتلی کے علاقہ موہڑہ ٹھاکرہ میں میلاد کمیٹی کے زیر انتظام محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں میر اشتیاق اعوان اسلام آباد نے محفل کے شرکاء سے خطاب فرمایا محفل کے اختتام پر دعا کی گی اور محفل میں آئے ہوئے شرکا ء میں لنگر تقسیم کیا گیا

some image

منتخب نمائندے بھی ہر روز اسی روڈ پر سفر کرتے ہیں شاید ان کو مذکورہ سڑک دیکھائی نہیں دیتی, چوہدری جاوید کوثر

some image

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔تحریک انصاف کے مزکزی رہنماء چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے عوام کے وسیع تر مفاد میں عوام کی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گئے عمران خان کی آواز پر پوری قوم کرپشن کی خلاف میدان عمل میں نکل چکی ہے آنے والے الیکشن میں عوام کرپٹ نمائندوں سے چھٹکارا کے لیے عمران خان کے ساتھ دے گی منتخب نمائندے عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں سڑکوں کا جال بچھانے کا دعوا کرنے والوں کو اسلام پورہ جبر تا گوجرخان روڈ کو دیکھنا چاہیے جو ایک مین روڈ ہے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے طویل عرصہ سے جسے کوئی مرمت بھی نہ کر سکا انہوں نے کہا منتخب نمائندے بھی ہر روز اسی روڈ پر سفر کرتے ہیں شاید ان کو مذکورہ سڑک دیکھائی نہیں دیتی انہوں نے کہا ہم نے تبدیلی کانعرہ بلند کیا تھا اور حقیقی معنوں میں تبدیلی آ چکی ہے آئندہ جنرل ایکشن میں پی ٹی آئی ملک بھر سے واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کرئیگی

نوجوان نسل کو علم و ادب کی طرف راغب کرنے کے لیے ادبی محفل اور مختلف ادبی پروگرام منعقد کروائے جائیں, نامور شاعر و مصنف محمدفہیم

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ نامور شاعر و مصنف محمدفہیم نے کہاکہ نوجوان نسل کو علم و ادب کی طرف راغب کرنے کے لیے ادبی محفل اور مختلف ادبی پروگرام منعقد کروائے جائیں شرقی گوجرخان میں نوجوانوں کو فری لائبریری کی سہولت بھی حاصل ہے لیکن اس کے باوجود نوجوان نسل کا اس طرف کوئی بھی رحجان نہیں ہے جس کے لیے ہمیں چاہیے کہ باقاعدہ مختلف مقامات پر ادبی پروگرام اور محفلیں منعقد کی جائیں جہاں پر نوجوانوں کو کچھ سیکھنے کو ملے اور پھر انشااللہ آہستہ آہستہ نوجوان اس طرف راغب ہونا شروع ہوجائیں گئے لیکن اس معاملے میں سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے صرف دو ،چار بار ادبی پروگرام منعقد کرنے سے بہتر نتائج حاصل نہیں ہوسکتے ان خیالا ت کااظہار اُنہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے مزید کہاکہ آج ہماری نوجوان نسل علم وادب سے کوسوں دور ہوتی جارہی ہے اور منفی سرگرمیوں کی طرف ان کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کی سب اہم وجہ تعلیمی مسائل اور کھیلوں کے لیے گروانڈ وغیر ہ کی عدم دستیابی ہے جب نوجوانوں کے کھیلنے کے لیے کوئی بھی گروانڈ نہیں ہوں گئے تو پھر اُن کا رحجان منفی سرگرمیوں کی طرف راغب ہونا فطری عمل ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ حکومت کو کھیلوں کے لیے بھی اقدامات کرنے چاہیے اور تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے ملک بھر میں ایک ہی نظام تعلیم ہونا ضروری ہے ۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2017 میں دنیا بھر میں 80 صحافی و میڈیا ورکرز کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی یا وہ کراس فائرنگ میں مارے گئے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ 2017میں دنیا بھر میں 80صحافی و میڈیا ورکرز قتل ہوئے جبکہ میکسیکو صحافیوں کیلئے خطر ناک ترین ملک بن گیا ، خطرناک ممالک کی فہرست میں پاکستان اور فلپائن پانچویں نمبرپر آ گئے ۔انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2017 میں دنیا بھر میں 80 صحافی و میڈیا ورکرز کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی یا وہ کراس فائرنگ میں مارے گئے ہیں ، 2017 کے دوران میکسیکو میں سب سے زیادہ 13صحافی و میڈیا ورکرز مارے گئے، گیارہ گیارہ صحافیوں کے قتل کے ساتھ افغانستان اور عرق دوسرے نمبرپر آگئے ، تیسرے نمبر پر شام میں 9 ، چوتھے نمبر پر بھارت رہا جہاں 6 صحافیوں کو بڑی دے دردی سے قتل کیا گیا ۔ چار چار صحافیوں کے قتل کے ساتھ پاکستان اور فلپائن پانچویں نمبر رہے ۔آئی ایف جے کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران مارے گئے صحافیوں و میڈیا ورکرز کی تعداد 575 ہے جبکہ پانچ برسوں کے دوران 2017میں سب سے کم 80 صحافی و میڈیا ورکرز کی کلنگ ہوئی ۔ واضح رہے 2013 میں 123 ، 2014 میں 135، 2015میں 115جبکہ 2016 میں 122 صحافی و میڈیا ورکرز فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

 

تین رکنی بنچ یکم جنوری 2018کوالیکشن ایکٹ2017کے خلاف دائرآئینی درخواستوں کی سماعت کرے گا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ یکم جنوری 2018کوالیکشن ایکٹ2017کے خلاف دائرآئینی درخواستوں کی سماعت کرے گا، بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں ،یاد رہے کہ سا بق وزیراعظم نواز شریف کے، سپریم کورٹ کے پانامہ پیپرز کیس کے فیصلے میں عوامی عہدہ کیلئے ناہل قرار دیئے جانے کے بعد وہ مروجہ قانون کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت کے عہدہ دار نہیں بن سکتے تھے ۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

چکسواری پر یس کلب چکسواری کے لئے 2018کے انتخابات مکمل

چکسواری (نما ئندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )۔۔۔۔۔ چکسواری پر یس کلب چکسواری کے لئے 2018کے انتخابات مکمل عابد حسین مر زا مر تضیٰ عطاری کے حق میں دستبردار تما م عہد یدار بلا مقابلہ منتخب مر زا محمد نذیر سر پر ست اعلیٰ غلا م مر تضیٰ عطاری صدر سینئر نا ئب صدر قاضی جہا نگیر احمد سیکرٹری جنرل شہزاد عظیم سیکرٹری مالیات شہر یا ر بسمل سیکر ٹر ی نشرو اشاعت عابد حسین مر زا بلا مقابلہ منتخب ہو گئے الیکشن کمشنر کے فرائض با نی ممبر و سینئر صحافی مر زامحمد نذیر نے سر انجا م دیئے پر اسس مکمل ہو نے کے بعد الیکشن کمشنر نے کا میا ب ہو نے والے عہد یداران کے نا مو ں کا اعلا ن کیا اور تما م عہد یداران کو بلا مقابلہ کا میا ب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور پنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا

ڈڈیال فیسٹیول کے زیر اہتمام ہونے والے سیمینار کو حتمی شکل دے دی گئی

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ 7 جنوری بروز اتوار معیشت کی بہتری اور نوجوانوں میں معاشی حوالہ سے شعور اُجاگر کرنے کیلئے ڈڈیال فیسٹیول کے زیر اہتمام ہونے والے سیمینار کو حتمی شکل دے دی گئی ترجمان ڈڈیال فیسٹیول کور کمیٹی کے مطابق سیمینار میں آزادکشمیر اور پاکستان کے مایہ ناز معیشت دان ڈاکٹر ثاقب شیرانی (سابق مشیروزیر اعظم پاکستان )اور ڈاکٹر نثار ہمدانی (چےئرمین شعبہ اکنامکس آزادکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد) خصوصی لیکچرز دینگے مدو بین کو دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں سیمینار میں مدعو کیے گئے لوگ ہی شریک ہونگے (اکنامک گروتھ) کے نام سے یہ سیمینار ڈڈیال فیسٹیول کور کمیٹی کے چےئرمین راجہ سکندر علی کی نگرانی میں منعقد کیا جارہا ہے ۔جبکہ میزبانی کے فرائض پروفیسر رفاقت علی جاگلوی انجام دیں گے اور اُ ن کی معاونت چوہدری منیب یونس کریں گے اکنامک گروتھ سیمینار 11:00 بجے دن شروع ہوگا ۔اور 2:00 بجے دن3 گھنٹے کے خصوصی لیکچر کے بعد اختتامی نشست سے پہلے سوال و جواب کی خصوصی نشست ہوگی۔ تحصیل ڈڈیال میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا سیمینار ہوگا جس میں نوجوان نسل کو ملکی و قومی تعمیر وترقی میں کردار اداکرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر معیشت کے رموز اُوقاف سمجھنے کا نہ صرف موقع ملے گا بلکہ نوجوان نسل مستقبل کے حوالہ سے درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے معاشی منصوبہ بندی کی ضرورت و اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنی آئندہ زندگی کو بہتر انداز میں ترتیب دے سکیں گے ۔یہی وجہ ہے کہ ڈڈیال فیسٹیول کی ٹیم کامیاب ڈڈیال کے نعرے کو لے کر چل رہی ہے کیونکہ کامیاب ڈڈیال ہی ملک وقوم کی کامیابی کا ضامن ہے اِن شاء اللہ یہ سیمینار کامیاب ڈڈیال کی خشت اوّل ثابت ہوگا ۔

جن مالکان نے تجاورات نہیں ہٹائی تھی ان کے خلاف آپریشن کیا گیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ اسسٹنٹ کمشزڈڈیال سردار ذیشان نثار نے گزشتہ دنوں پلازوں کے مالکان کو نوٹس جارہی تھے کہ اپنی پلازہ کے سامنے سے تجاوزات کو ہٹ کر پارکنگ کی جگہ کو درست کی جائے لیکن جن مالکان نے تجاورات نہیں ہٹائی تھی ان کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں بے شمارپلازوں کی جگہ کو ہٹ گیا ان درست گیا کیا اسسٹنٹ کمشزنے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ جو بھی پلازہ مالکان کو ان کو پندرہ دن پہلے نوٹس دیا تھا لیکن ان نے عمل نہیں کیا آج خود ان کو درست کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ حد و میں جو بھی پلازہ مالکان ہیں وہ پارکنگ کی جگہ کو درست کر لے اس موقع پر بلدیہ، پولیس کے آفیسران سمیت اہلکارکے موقع موجودتھی

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

ملک ماجد محمود حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے وہ انگلینڈ سے دو ماہ قبل پاکستان چھٹیوں پر آئیں ہوئے تھے۔ان کی نماز جنازہ سمبل میں ادا کی گئی

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔۔ملک طارق محمود(حال مقیم انگلینڈ) کا جوان سالہ بیٹا ملک خالد محمود(حال مقیم ہالینڈ) کا بھتجاشادی شدہ ملک ماجد محمود حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گے وہ انگلینڈ سے دو ماہ قبل پاکستان چھٹیوں پر آئیں ہوئے تھے۔ان کی نماز جنازہ سمبل میں ادا کی گی نمازجنازہ میں سابق ایم پی اے کرنل شبیر اعوان،وائس چیئرمین سموٹ راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ،سابق ممبر ضلع کونسل راجہ رب نواز خان،سابق چیئرمین یونین کونسل سموٹ محمد شریف بھٹو،سابق نائب ناظم منیاندہ حاجی احمد سعید،سابق ایس پی اسلام آباد حاجی سخاوت حسین،سابق جنرل کونسلر بیول وصدر انجمن تاجراں آئی نائن اسلام آباد لک فیاض،جنرل کونسلر سموٹ فہد جمیل،چوہدری محمد ارشاد،ملک شہزاد پٹواری،سابق کونسلر ملک محمودالحسن،ملک اخلاص،سائیں محمد رشید سیاسی سماجی کاروباری لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مستری محمدمنظور مرحوم کوگزشتہ روز بوعہ کلاں نجیب آبادکے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا

چکسواری،آزاد کشمیر؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،حافظ شہریاربسمل۔۔۔۔ مستری محمدرشیدمستری عبدالقیوم مستری بابو ارشدمحمودکے بھائی اورعبدالشکور اورزین العابدین کے والدمحترم مستری محمدمنظور مرحوم کوگزشتہ روزنئی بوعہ کلاں نجیب آبادکے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیاگیاجوبرطانیہ کے شہراولڈھم میں اچانک دل کادورہ پڑنے سے وفات پاگئے تھے مرحوم کی نمازجنازہ نئی بوعہ کلاں نجیب آبادمیں ادا کی گئی نمازجنازہ جماعت اہلسنت جموں وکشمیرکے مرکزی ناظم اعلی علامہ سیدغلام یاسین شاہ گیلانی ممبراسلامی نظریاتی کونسل آزادکشمیر نے پڑھائی نمازجنازہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

سدا کمال راجہ نیک محمد مرحوم کی بیوہ اور حاجی راجہ محمد جزاق کی ہمشیرہ محترمہ تقدیر الٰہی سے وفات پا گئیں

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ سدا کمال راجہ نیک محمد مرحوم کی بیوہ اور حاجی راجہ محمد جزاق کی ہمشیرہ محترمہ تقدیر الٰہی سے وفات پا گئیں۔ راجہ نیک محمد مرحوم کی بیوہ اور نمبردار حاجی راجہ محمد جزاق مرحوم المعروف حاجی کالا خان کی ہمشیرہ، حاجی محمد تاج راجہ،حاجی محمد طارق راجہ اور راجہ ارشد محمود کی خالہ جان، نمبردار محمد افضال کی پھوپھی محترمہ اور چوہدری محمد عرفان کی خوشدامن تقدیر الٰہی سے وفات پا گئیں ہیں۔ انکی نمازِ جنازہ آج بروز سوموار دن اڑھائی بجے سدا کمال میں ادا کی جائے گی۔

تعزیت

Condolences

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔تھاتھی کے ممتاز تاجر شیخ محمد حمید کے سسر شیخ سعید کی وفات پر شیخ پرویز اختر ،شیخ عبدالقدوس،شیخ محمد جہانگیر ،شیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخ نے دلی تعزیت کا اظہا رکرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) بیولکے رہائشی حاجی پنوں خان کی وفات پر برطانیہ میں مقیم بیول کے رہائشیوں نصیر وارثی، ملک آصف، راجہ عاطف الرحمن، ثاقب منظور، سکندر منظور، چوہدری یاسر علی، چوہدری صفدر حسین، چوہدری عارف ، چوہدری امجد، حاجی حبیب، محمد علی، عابد حسین، حسن عروس، یسین بھٹی، رفاقت وارثی، عمران کیانی، عبید الرحمن، شعبان ملک، شیخ عباس، حاجی بنارس، عرفان سپارس، شیراز وارثی، شہزاد علی، چوہدری بشارت نور، چوہدری منظورحسین، چوہدری وحید اختر، سعید احمد، بشارت حسین اور پوٹھوار کی پوری ٹیم کی طرف سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے -

چکسواری،آزاد کشمیر؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،حافظ شہریاربسمل۔۔۔۔ سیاسی وسماجی راہنماؤں حاجی چودھری منظور حسین چودھری محمداعجاز چودھری محمداعظم کوٹھوی اورچودھری عبدالمجیدآف بوعہ نے مستری محمدرشیدمستری عبدالقیوم مستری بابو ارشدمحمودکے بھائی اورعبدالشکور اورزین العابدین کے والدمحترم مستری محمدمنظور کی وفات پرسوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ماسٹر وقاری ناصر منیر کی وفات پر ایم پی اے راجہ محمد علیPP-2 کی اظہار تعزیت۔ گذشتہ ہفتے وارڈ نمبر10کے رہائشی ماسٹر وقاری ناصر منیروفات پا گئے تھے ان کی وفات پر گذشتہ چیئر مینP&Dوزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی ٹوراجہ محمد علی نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے بھائی عامر منیر اور ان کے کزن سرفراز قریشی سے اظہار تعزیت کی اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن یوتھ کے رہنماء راجہ رفاقت جنجوعہ ، عاصی جنجوعہ اور حامد لطیف ستی بھی ساتھ تھے ۔

some image

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ دو روز قبل محلہ راجگان سے تعلق رکھنے والے گیس لیکج کی وجہ سے دم توڑ جانے والے دو نوجوان کزنز معروف ٹرانسپورٹر حاجی راجہ فیض اللہ اور راجہ عزیز اللہ ہمدانی کے پوتے فصیح اللہ اور راجہ تراب کی دعائے قل آج بروز سموار 1جنوری 2018بوقت 11;30انکی رہائش گاہ راجگان محلہ میں ہو گی۔

Picture of the Day