Our _Blog_

Our Daily News

Sunday 1st January 2017

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

جہلم میں پاکستانی نژاد جرمن خاتون غیرت کے نام پر قتل،شوہر گرفتار

Man kills his wife, from Germany, in Jhelum to protect his 'honour'

some image

نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، خصوصی رپورٹ۔۔۔۔۔۔۔ جہلم شہر میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور اطلاعات کے مطابق بظاہر یہ 'غیرت کے نام پر قتل' کا واقعہ معلوم ہوتا ہے۔ مقتولہ عظمٰی خان جرمنی میں بطور ڈاکٹر کام کرتی تھیں اور وہ پاکستان اور جرمنی کی دہری شہریت کی حامل تھیں۔ پولیس کے مطابق مقتولہ گزشتہ ہفتے ہی اپنے شوہر شہباز علی، بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ جرمنی سے پاکستان پہنچی تھی۔ پولیس نے مقتولہ کی بہن کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کے بعد اس واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ان کی بہن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ اپنے شوہر شہباز علی اور بیٹے عمار کے ہمراہ سہ پہر تین بجے اپنے جاننے والے کے گھر گئے اور شام پونے چھ بجے شہباز نے فون پر اطلاع دی کہ عظمیٰ کا گرنے سے انتقال ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر عظمیٰ کی بہن قمر النسا نے ایف آئی آر میں کہا ہے کہ وہ شہباز کے فون کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم پہنچیں تو ڈاکٹر عظمیٰ کی لاش پڑی تھی۔ 'ڈاکٹر عظمیٰ کے سینے اور سر پر چوٹ کے نشانات تھے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہباز اور دیگر افراد نے ان کی بہن کو گولیاں مار کر ہلاک کیا ہے

 قتل کیس ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق موت گولی لگنی سے ہوئی جسم کے تین حصوں اور گولی کو فرانزک رپورٹ کے لیے بھیج دیا گیا استعما ل ہونے والا پسٹل نجی لاء کالج کے مالک کا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد جرمن خاتون قتل کیس کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی موت تشدد سے نہیں گولی کی وجہ سے ہوئی ہے پولیس نے جسم کے تین مختلف حصوں کے نمونے اور نکالی گئی گولی کو فرانزک رپورٹ کے لیے فرانزک لیب لاہور بھیج دیا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو گا کہ کون کا اسلحہ استعمال ہوا ہے گولی کب اور کتنے فاصلے سے ماری گئی۔ ذرائع کے مطابق قتل میں استعمال ہونا والا پسٹل نجی لاء کالج کے مالک ملک نوید کا تھا جو پہلے ہی اس کیس میں پولیس کی حراست میں ہے مقتولہ عظمیٰ خان کے والد محمد خان نے کہا ہے کہ عظمیٰ ایک سال تین ماہ بعد پاکستان آئی تھی پولیس ملزم کے ساتھ مل چکی ہے اور قتل معصوم بیٹے عمار پر ڈال کر اسے بچانا چاہتی ہے۔ شہباز نے قتل کے روز عظمیٰ خان کو فون کیا تھا کہ تم پیسے اور زیورات لے کر کھاریاں سے جہلم آئو اس کے بعد وہ جہلم چلی گئی تھی بیٹی روحا نے بتایا کہ اماں بہت اچھی تھی بابا ہر وقت غصہ میں رہتے تھے جو اماں کے ساتھ ہمیں بھی گالیاں دیتے تھے اور تشدد کرتے تھے اماں کام کرتی تھی اور بابا گھر میں بیٹھ کر پیسے لیتے تھے نہ دینے پر مارتے تھے بیٹے عمار نے بتایا کہ دونوں ماں باپ کے درمیاں پیسوں کی وجہ سے لڑائی جھگڑا ہو تا تھا۔ پاکستانی نژاد جرمن خاتون ڈاکٹر عظمیٰ کے قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، 14 سالہ بیٹے عمار نے ڈی پی او جہلم کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا ہے۔ مقتولہ کے بیٹے عمار کا کہنا ہے کہ والد نے پہلے ہوائی فائر کیا، روکنے کے باوجود والد نے دوسری گولی والدہ پر چلا دی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے قتل میں استعمال کیا گیا پستول برآمد کر لیا ہے۔

تاہم محمد الیاس نے کہا کہ پولیس اس معاملے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کررہی ہے۔ صوبہ پنجاب کے کمیشن برائے حقوق نسواں کی چیئر پرسن فوزیہ وقار نے  اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اب ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بھی کوشاں ہیں۔ "ایسے تمام کیسوں کی ہم ذاتی طور پر نگرانی کرتے ہیں ۔۔۔اب پولیس باقاعدہ ان مقدمات کا اندراج کرتی ہے میں نے خود ایسے کیس دیکھے ہیں کہ جب خاندان مدعی نہیں بنتا تو پولیس کی مدعیت میں ایسے مقدمات درج کیے جاتے ہیں اور ریاست خود مدعی بن جاتی ہے تاکہ ایسے واقعات کو کھلی چھٹی نا ملے اور جو لوگ صلح کر کے (پہلے) چھوٹ جاتے تھے اب ایسا نا ہو۔"

غیرت کے نام پر قتل کے خلاف حال ہی میں منظور کیے جانے والے قوانین کے تحت ان جرائم کا نشانہ بننے والوں کے ورثاء کو مجرموں کو معافی دینے کا اختیار ختم کر دیا گیا ہے۔ ماضی میں مروجہ قوانین کے مطابق مقتول کے ورثا کو یہ حق حاصل تھا کہ وہ قاتل کو معاف کر سکتے ہیں اور اسی قانونی سقم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اکثر مجرم سزا سے بچ جاتے تھے۔ فوزیہ وقار نے کہا کہ قانون میں موثر تبدیلی اور سخت سزاؤں کے باوجود ایسے واقعات اس وقت تک ہوتے رہیں گے جب تک عورتوں سے متعلق منفی سماجی رویوں میں تبدیلی نہیں آتی ہے اور ان کے بقول اس کے لیے قانون کا اطلاق کرنے والے اداروں میں کام کرنے والے لوگوں کی سوچ کو تبدیل کرنا بھی ضروری ہے۔

Jhelum / Germany: In a shocking confession, a man in police custody said he killed his wife who was a doctor in Germany. The man said he brought his Pakistani wife to Jhelum where he killed her to protect his ‘honour’, police said. He was planning to flee after the murder, and had also bought a ticket to travel abroad.

The couple had married 16 years ago. This was Dr. Uzma's second marriage; she had divorced her first husband and married Shahbaz, an investigation officer said. On a recent visit to Pakistan, Shahbaz brought his wife to Jhelum from her family's house in Kharian and killed her. According to details, the couple had an argument after which Sahbaz fired in the air, but instead killed his wife.

The twist in the whole scenario came when the deceased’s son Ammar recorded his statements with police. Ammar told police that he asked his father to teach him how to use a pistol. He said that his father taught him to fire shots and one of them accidentally hit his mother. Police is still investigating the matter. Dr Uzma was laid to rest in Kharian today.Police has detained Shahbaz and his friend.

In October this year, the parliament approved bills aimed at the prevention of honour-killings in the country, removing a loophole allowing killers to walk free after being pardoned by family members. The bill for the prevention of honour killings stated an honour killing convict would at least be handed life in prison. In a similar incident earlier this year, a British Pakistani girl Samia Shahid was killed in Jhelum for marrying of her choice-- in the name of 'honour'.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

ختم نبوت کانفرنس ڈائمنڈ روڈ مسجد میں آج بعداز نماز ظہر منعقد ہو گی

Khatam e Naboowat conference to be held at Diamond road Masjid today Sunday

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, افتخار وارثی)----  ختم نبوت کانفرنس ڈائمنڈ روڈ مسجد میں آج بعد نماز ظہر منعقد ہو گی جس میں خصوصی خطاب خطیب پاکستان جناب مفتی اقبال چشتی صاحب فرمائیں گے اور نوجوان نسل کے لئے سپیشل انگش میں حافظ فضل محمد خطاب فرمائیں گے زیر نگرانی خطیب جامع مسجد ہذا حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب اس کے علاوہ تلاوت قرآن پاک جناب حافظ قاری محمد یونس صاحب اپنے خوبصورت انداز میں کریں گے اس کے علاوہ سلاو مونٹم لیںن مسجد کے خطیب حافظ محمد ارشد اور برطانیہ بھر سے نعت خواں حضرات تشریف لائیں گے اور خواتین کے لیے پردہ کا اہتمام کیا گیا ہے تمام احباب اس کانفرنس میں شرکت فرما کر ثواب دراین حاصل کریں

some image

اجالا فاونڈیشن کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی بروز اتوار کو مینر پارک ، سلاومیں منعقد ہو رہی ہے

Millad to be celebrted in Manor Park, Slough

some image

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, افتخار وارثی)----  فاونڈیشن کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی بروز اتوار کو مینر پارک میں منعقد ہو رہی ہے جس میں نامور نعت خواں حضرات اور علماءکرام تشریف لارہے ہیں تمام احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے-

مسجد کے دروازے پر سور کا گوشت رکھنے والا جیل میں مردہ پایا گیا

Man who was jailed for tying rashers of bacon on to the door handles of a Bristol mosque has died in prison

برسٹل (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)---- مسجد کے دروازے پر سور کا گوشت رکھنے والا جیل میں مردہ پایا گیا۔برطانوی شہر برسٹل کی جامع مسجد کے دروازے پر سور کے گوشت کے برگر نما سینڈ وچ رکھنے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا کاٹنے والا 35سالہ انگریز اپنے شہر کی جیل میں مردہ پایا گیا ہے۔جیل کے حکام نے قیدی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ ادارے قیدی کی موت کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔مسلمانوں کے مقدس مقام کی توہین کرنے،مذہبی اور نسلی منافرت پھیلانے کے الزام میں جیل بھیجے جانے والے اس شخص کے دوسرے ساتھیوں کو معطل سزا سنائی گئی تھی کہ اگر ایک سال کے اندر انھوں نے کوئی بھی جرم کیا تو انھیں اس نئے جرم کی سزا کے ساتھ ایک سال کا زیادہ عرصہ جیل میں گزارناہوگا۔ نسل پرست مجرم کی جیل میں موت سے شہر میں نسلی کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔نئے سال کی شاپنگ کے لیے بازارجانے والے مسلمانوں اور ایشائی لوگوں کو دیکھ کر اُن کے سامنے تھوکنے کے واقعات میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے ۔اس طرح تھوکنے کی حرکت نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ غیر قانونی بھی سمجھی جاتی ہے۔ برطانوی مسلمانوں کے لیے اس طرح کے نفرت انگیز واقعات کا سامنا معمول بن چکا ہے۔اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے کہ تھوکنے والے نے یہ حرکت واقعی نفرت کے طور پر کی ہے یا کہ اس کو کھانسی وغیرہ کی شکایت تھی دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ لمبا عرصہ انگریزوں کے ملک میں رہنے کے باوجود بھی کچھ لوگ انگریزی زبان نہیں جانتے جس کی وجہ سے پولیس میں رپورٹ درج کرانا بھی مشکل ہوتی ہے۔ شرپسندوں اور نسل پرستوں نے مسلمانوں سے نفرت کا اظہار کرنے کا دوسرا طریقہ یہ ایجاد کیا ہے کہ مسلمانوں کے پاس سے گزرتے وقت سور کی آواز سے ملتی جلتی آواز میں ڈھکار مارنا ہے۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

کلرسیداں سے موا براستہ بھلاکھر کارپٹ روڈ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہو گئی

Kallar Syedan to Balakhar road works in last phases

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی)----  کلرسیداں سے موا براستہ بھلاکھر کارپٹ روڈ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہو گئی منصوبے پر ساڑھے دس کروڑ کی لاگت آئی ہے چیئرمین یو سی بھلاکھر راجہ محمد صفدر کیانی ،بلدیہ کلرسیداں کے ارکان چوہدری محمد اشرف اور چوہدر پرویز اختر منہاس نے ہفتے کے روز سڑک کا معائنہ کیا اور کہا کہ عوام علاقہ کارپٹ روڈ کی سہولت کی فراہمی پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بڑے مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے دعوے نہیں عملی کام کر کے دکھائے نو ماہ کی قلیل مدت میں چوہدر ی نثار علی کی قیادت میں انقلاب برپا کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں اس وقت بھلاکھر میں کروڑوں کے ترقیاتی کام جاری ہیں سروہا مواکارپٹ روڈ کے علاقہ بھلاکھر دودہلی روڈ تعمیر کی گئی ہر بستی میں گلیات کی تعمیر بھی جاری ہے اور وہ وقت قریب ہے جب تمام آبادیوں کے تمام مسائل حل کرنے میں سرخرو ہوں گے انہوں نے ممدوٹ تک سڑک کی تعمیر کو بلا تاخیر مکمل کرنے پر بھی زور دیا ۔

چوآخالصہ سمیت کئی یونین کونسلز میں سوئی گیس کی جلد فراہمی کو یقینی بنائیں گے, ,صوبیدار میجر عبدالرزاق

We will make sure to deliver gas supply in UC Choa Khalsa, Shahid Khaqan Abbasi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی)----   وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تمام انتخابی وعدے پورے کر رہے ہیں زیادہ دشوار علاقوں کو سہولیات پہلے فراہم کی گئیں چوآخالصہ سمیت کئی یونین کونسلز میں سوئی گیس کی جلد فراہمی کو یقینی بنائیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھوک سہالہ میں مسلم لیگ ن یو سی چوآخالصہ کے صدر صوبیدار میجر عبدالرزاق کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان ،حافظ عثمان عباسی بھی موجود تھے ،شاہد عباسی نے کہا کہ عوامی مفاد میں چوآخالصہ کے لیئے معیاری بس سروس کا اجراء کیا جا رہا ہے رجام سڑک تیس لاکھ سے تعمیر کی گئی کلرسیداں دان گلی سڑک کوجلد دورویہ تعمیر کریں گے یو سی چوآخالصہ کنوہااور سموٹ کو سوئی گیس کی فراہمی کے کام کا جلد آغاز کیا جا ئے گا عوام اطمینان رکھیں مسلم لیگ ن کی حکومت ہی ان کے مسائل حل کرے گی ،صوبیدار میجر عبدالرزاق نے شاہد خاقان عباسی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت نے کرپشن اور نااہلی کے ریکارڈ توڑے, چیئرمین یو سی بشندوٹ محمد زبیر کیانی

Last PPP led government broke all corruption records, M Zubair Kiyani, Bishondote

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی)----  چیئرمین یو سی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا کہ عمران خان نے آصف علی زرداری کی قیادت میں کام کرنے پر آمادگی ظاہر کر کے ایک بار پھر یو ٹرن لیا ہے زرداری کی قیادت میں کرپشن کے خلاف جدوجہد کی باتیں انتہائی مضحکہ خیز ہیں جن لوگوں کی اپنی کرپشن ضرب المثل بن چکی ہو وہ آج کس منہ سے کرپشن کے خلاف بات کرتے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عوام بے خبر نہیں نہ ان کا حافظہ کمزور ہے پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت نے کرپشن اور نااہلی کے ریکارڈ توڑے روزانہ متعدد بم دھماکے ہوتے تھے بجلی اور گیس کے بحران کے بدترین شکل اختیار کر لی تھی مگر آج مسلم لیگ ن کی حکومت میں انرجی بحران پر قابو پا لیا گیا ہماری بہادر مسلح افواج اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی انتھک محنت کے نتیجے میں دہشتگردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی آ ج ان کے سہو لت کاروں کے خلاف کام جاری ہے مسلم لیگ ن نے حکومت میں آ کرلوٹ مار نہیں کی بلکہ حقیقی معنوں میں ملک و قوم کی خدمت کی ہے ماضی کے مسائل کو تین برس کی مدت میں حل کرنا کوئی آسان بات نہ تھی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اہلیت سے محروم ہے اور پیپلز پارٹی کے لوگ کئی بار آزمائے جا چکے ہیںیہ چلے ہوئے کارتوس ہیں ۔

معروف مسلم لیگی رہنما چوہدری جمیل احمد کے بھانجے چوہدری فیصل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

wedding of Ch Faisal celebrated with social and political personalities

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی)----  معروف مسلم لیگی رہنما چوہدری جمیل احمد کے بھانجے چوہدری فیصل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص ،ملک ابرار احمد،شوکت عزیز بھٹی ،میئر سردار نسیم ،سید ظفر علی شاہ ،انجم عقیل خان ،چوہدری محمد ریاض،راجہ علی اصغر ،چوہدری محمد عظیم ،چوہدری جاوید کوثر ،ثاقب علی بیگ ،الحاج محمد اقبال،چوہدری محمد فیاض،ملک محمد فیاض ،راجہ اصغر آف پٹھی ،چوہدری مزمل حسین،ادریس اکبر ،توقیر اسلم ،اکرام الحق قریشی،چوہدری ابرار حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

چوہدری محمد سلیمان بلوچ ولد چوہدری لیاقت بلوچ کی دعوت ولیمہ،پیر سیدفرید الحق گیلانی گولڑہ شریف مہمان خصوصی

Wedding of Ch Liaqut Baloch celebrated in Doberan Kallan

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔ٹیالہ دوبیرن کلاں،سماجی شخصیت محمد زرین بھٹی یو کے بھانجے، چوہدری لیاقت بلوچ کے فرزند ارجمند ،چوہدری ظفر اقبال،چوہدری ظہیراحمد،چوہدری محمد ایوب،حاجی یاسین،چوہدری محمد حنیف،چوہدری آصف،محمد آمین بھٹی،محمد الیاس بھٹی،چوہدری عمران بھٹی،محمد ہارون بھٹی،چوہدری عمر شریف،عمیر علی،محمد زوہیب،اسامہ آصف،چوہدری سارم،چوہدری عفران،چوہدری فخر شریف،محمد احمش،حمزہ حنیف،چوہدری رضوان بشارت،محمد ہارون،سکندر الیاس،حسن زرین،عادل الیاس،دانیال الیاس،محمد اسماعیل، محمد عمران،آدم الیاس،علی نصیربھٹی،محمد ذیشان کے قریبی رشتے دار چوہدری محمد سلیمان بلوچ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ،ان کی شادی خانہ آبادی محمد نصیر بھٹی کی صاحبزادی سے انجام پائی،دعوت ولیمہ میں پیر سید فرید الحق گیلانی زیب آستانہ عالیہ گولڑہ شریف،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری ظہیر سلطان،چےئرمین چوہدری شفقت محمود،چےئرمین آغا سید راحت علی شاہ،سابق امیدوار چےئرمین محمد تنویر بھٹی،سابق امیدواروائس چےئرمین چوہدری جلیل احمد،پروفیسر ڈاکٹرربنواز راجہ،چوہدری نصرت اقبال بھٹھی یو کے،پی ٹی یو ارشد محمود بھٹی،،لیاقت بھٹی،پرویز بھٹی،ماسٹر محمد اشفاق ملک،ملک قمر سلیم،ماسٹر راجہ خطاب،گرداور چوہدری محمد اشفاق،صدر انجمن پٹواریاں خان بشیر خان،سابق ناظم کپٹن محمد اشرف ،ماسٹر چوہدری تنویر،ظفر اقبال کیانی یو کے،پٹواری چوہدری جمیل سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،سماجی شخصیت محمد زرین بھٹی یو کے نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اسٹیج پر چند اشعربھی پڑھے،جو بہت پسند کئے گئے۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

ٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ کے چیئر مین راجہ ظہور اکبر اور وائس چیئر مین ملک غلام مر تضی نے اپنے عہدے کا حلف لے لیا

Victorious alliance group led by Raja Zahoor Akbar take over at Town Municipal committee, Kahuta

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ ٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ کے چیئر مین راجہ ظہور اکبر اور وائس چیئر مین ملک غلام مر تضی نے اپنے عہدے کا حلف لے لیا ۔کہوٹہ کلب میں کہوٹہ ڈویلپمنٹ الائنس گروپ کے چیئر مین MCکہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور وائس چیئر مین ملک غلام مر تضی کا کہوٹہ ڈویلپمنٹ الائنس گروپ کے عہدیداروں ،مونسپل کمیٹی کے ممبران اورسینکڑوں کے ساتھ چھنی بازار سے کہوٹہ کلب تک تقریبا ڈیڈھ کلومیٹر پیدل چل کر ایک نئی راوئیت قائم کر دی۔کہوٹہ کلب میں کہوٹہ ڈویلپمنٹ الائنس گروپ کے چیئر مین مونسپل کمیٹی راجہ ظہور اکبر اور وائس چیئر مین راجہ ظہور اکبراورکہوٹہ ڈویلپمنٹ الائنس گروپ کے عہدایدان اور ممبران مونسپل کمیٹی کا پر تباک استقبال۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ کلب میں ریٹرنگ آفسیر ٹی ایم او کہوٹہ مخدوم احمد بلال نے کہوٹہ ڈویلپمنٹ الائنس گروپ چیئر مین مونسپل کمیٹی راجہ ظہور اکبر اور وائس چیئر مین ملک غلام مر تضی سے ان سے ان کے عہدوں کا حلف لیا اس موقع پر کہوٹہ ڈویلپمنٹ الائنس گروپ کے صدر راجہ وحیداحمد خان ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ ،قاضی اخلاق کھٹڑ ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ،قاضی عبد القیوم ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ،راجہ فیصل عزیز ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ،سید ذرین شاہ ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ، کسان کونسلر اسحاق کھٹڑ ، اقلیتی کونسلر ڈاکٹر کریسٹو فر یوسف ،یوتھ کونسلر ملک عثمان اقبال ،لیڈز کونسلر شازیہ نورین اور شازیہ اسرار،حاجی راجہ جہان عالم ،غازی امان اللہ ، شیخ محمود حسین ، چیئر مین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاوری ، چیئر مین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی ، چیئر مین یونین کونسل پنجاڑماسٹرمحمد ظہور عباسی،چیئر مین یونین کونسل لہڑی راجہ ممتاز ،وائس چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ اسد محمود ستی ،وائس چیئر مین یونین کونسل دوبیرن خورد مرزا مسعود،جنرل کونسل یونین کونسلر دکھالی راجہ جلیل،جنرل کونسلر یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ افتخار،قاری شیخ صدیق احمد،راجہ باہو طارق ،راجہ واحد سمندر،راجہ احتشام پٹواری،راشد مبارک عباسی ،حاجی مشتاق عباسی ،ملک اسلم ،مجسٹریٹ جاوید،ملک مجید چھنی ، ملک شاہد محمود اعوان ، راجہ عبرت اقبال پٹواری ،ملک سونا چھنی، ملک عامر محمود ، ملک شوکت مہان ، جمشید رسول، سردار آمین ثاقب اور دیگر معزین علاقہ نے شر کت کی ۔

some image

وزیر پٹرولیم شاہدخاقان عباسی اور ایم پی اے راجہ محمد علی نے کرڑوں روہے کے ترقیاتی کام کر ا کر عوام کے دل جیت لیے

PP2 Consitituncy MNA and MPA praised for their devlopment work

some image some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلزار احمد المعروف راجہ گلزاری جنرل کونسلر یونین کونسل ہوتھلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے حلقہ پی پی ٹو میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہدخاقان عباسی اور ایم پی اے راجہ محمد علی نے کرڑوں روہے کے ترقیاتی کام کر ا کر عوام کے دل جیت لیے ۔مسلم لیگ ن اپنے ترقاتی کاموں کی وجہ سے عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہے انشاء 2018میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت ہو گئی مسلم لیگ ن کے مخالفین حکومت کے ترقیاتی کام دیکھ کر مخالف سیاسی جماعتیں سخت پرشان ہیں -کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ نواز حکومت نے یوں ہی ترقیاتی کام جاری رکھے توان کے لیئے اقتدار کے خواب چکنا چور ہو جائیں گے-انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب خادم اعلی جناب شہباز شریف کی زیر نگرانی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اس کے بر عکس دیگر صوبوں کی حکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی اور ان اپنی کمزوریوں کو چھپانے کے لیئے وفاقی حکومت کو مسائل میں الجھانا چاہتی ہے-لیکن یہ ان کی خواب خیالی ہے انہیں چاہیئے بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کو کہو گا کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے کام کریں-اور ملک سے دشمنی کی بجائے ملک دوستی اور وفاداری کا ثبوت دیں جو وقت کی اشد ضرورت ہے-انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف بھی برسرپیکار ہیں میاں شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کے تمام مساہل حل کر رہے ہیں-انہوں نے مزید کہا کہ نواز حکومت عوام کو زندگی کے ہر شعبے میں سہولتیں فراہم کر رہی ہے -اور وہ وقت دور نہیں جب ہم ترقی یافتہ ملک وقوم بنیں گے-

چیئر مین راجہ ظہور اکبر اور وائس چیئر مین ملک غلام مر تضی کو حلف اٹھانے پر ،مبارک باد

Raja Zahoor Akbar and team congratulated on taking oath

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔۔ راجہ جلیل آف لونہ جنرل کونسلر یونین کونسل دکھالی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ کے چیئر مین راجہ ظہور اکبر اور وائس چیئر مین ملک غلام مر تضی کو حلف اٹھانے پر ،مبارک باد پیش کر تے ہیں ۔ان کامیابی کہوٹہ میں ترقیاتی کاموں ایک نیا ء دور شروع ہو گا انہوں نے کہا ٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ کے چیئر مین راجہ ظہور اکبرنے اس پہلے بھی کہوٹہ میں بے شمار ترقیاتی کام کر ائے انہوں نے اپنے دور ناظمیت میں بے شمار کام کرائے انہوں نے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی وساطت سے کہوٹہ میں سوئی گیس کا 90%مسلہ حل کر دیا اور مزید بھی اب اور بھی کام کر اہیں گئے ۔

some image

وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقا ن عباسی ، شوکت جنجوعہ اور حا فظ عثمان عباسی کی وساطت سے کہوٹہ کے ہر گھر میں گیس کی سہولت پہنچائیں گے

Gas supply will given to every home in Kahuta, Raja Zahoor Akbar

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ، عمران ضمیر۔۔۔۔ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقا ن عباسی ، شوکت جنجوعہ اور حا فظ عثمان عباسی کی وساطت سے کہوٹہ کے ہر گھر میں گیس کی سہولت پہنچائیں گے ۔ گیس پریشر کا مسئلہ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے چند دنوں میں حل کرا دیا ۔ ان خیالات کا اظہار میو نسپل کمیٹی کہوٹہ کے نومنتخب چیئرمین راجہ ظہور اکبر نے کہوٹہ کلب میں حلف اٹھانے کے بعد تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر میونسپل کمیٹی کہو ٹہ مخدوم بلال نے نو منتخب چیئرمین سے حلف لیا ۔سٹیج سیکر ٹری کے فرائض سردار امین ثاقب نے سر انجام دیئے جبکہ تقریب میں صدر انجمن تاجران کہوٹہ حاجی راجہ جہان عالم اور دیگر کونسلروں ، لیڈیز ممبران نے بھی شر کت کی ۔ نومنتخب چیئرمین نے اپنے خطاب میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان ، شوکت جنجوعہ اورحافظ عثمان عباسی کی علاقائی تعمیرو ترقی اور گیس سہولیات کے لیئے خصوصی کردار ادا کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

سویرا سکل سنٹر بیول میں تقریب تقسیم انعامات ‘ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں

Students at Savayra skill centre awarded at ceremony in Bewal

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)جہانگیر افضل ۔۔۔۔ سویرا سکل سنٹر بیول میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں بیول، چوآخالصہ، میراشمس اور کلر سیداں میں قائم سکل سنٹرز سے چھ ماہ کے سلائی کڑہائی کورس میں فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں سلائی مشینیں بطور انعام تقسیم کی گئیں۔ انعامات کے لئے اسلام آباد کے بزنس مین ظہیر صاحب نے سلائی مشینیں عطیہ کیں ۔ سویرا فاؤنڈیشن کی کنٹری منیجر مسز نصرت مبشر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی تمام طالبات ہنر سیکھنے کے بعد اپنے گھروں کی کفالت میں ہاتھ بٹائیں گی۔ انہوں نے کورس مکمل کرنے والی تمام طالبات کو دعاؤں اور نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا ۔انہوں نے مردوں پر زور دیا کہ وہ بھی وقت کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے اپنے رویوں میں تبدیلی پیدا کریں۔ پڑھی لکھی اور ہنر مند خواتین جو گھر کا معاشی بوجھ اٹھانے میں ان کے شانہ بشانہ جدوجہد کر رہی ہیں ان کے ساتھ جاہلانہ عہد کے مار پیٹ والے رویے کو ترک کر یں اور انہیں برابری کا درجہ دیں ۔رویے میں مثبت تبدیلی سے ہی گھروں اور معاشرے میں امن و سکون آ سکتا ہے ۔ خواتین کو بھی چاہیے کہ معاشی طور پر خود کفالت حاصل کرنے کے بعد حد سے تجاوز نہ کریں ا پنے گھر اور معاشرتی اقدار کی پاسداری کریں۔

featured image

بینک چوک تا موہڑہ دھمیال روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا

Bank Chauk to Morra Dhamiyal road in need of major repairs

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی) ۔۔۔۔ بینک چوک تا موہڑہ دھمیال روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا ایم این اے راجہ جاوید اخلاص او رایم پی اے افتخاراحمدوارثی سے روڈ کی تعمیر کا مطالبہ۔بینک چوک تا موہڑہ دھمیال روڈ جو عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور ہر دور حکومت میں اس روڈ کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے اب یہ آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہے روڈ کی خستہ حالت کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور دن بدن روڈ مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہے اہلیان علاقہ نے ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے افتخاراحمدوارثی سے مطالبہ کیا ہے کہ بینک چوک تا موہڑہ دھمیال روڈ کی تعمیر کروائی جائے تاکہ اہلیان علاقہ کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔

پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے سرپر ست اعلی راجہ جاوید اشرف کا بیول میں خطاب

Volleyball tournament held on death anniversary of Benazir Bhutto in Bewal

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لیے وقتا فوقتا مختلف ٹورنامنٹس کا انعقاد کروانا چاہیے اور کھیل کے میدان میں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر تمام افراد کو بھرپو رشرکت کرنی چاہیے زندگی مختصر ہے اس لیے اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے بیول میں والی بال کا شاندار ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر انتظامیہ خراج تحسین کے لائق ہے جہاں پر بہترین انتظامات کیے گئے ان خیالات کااظہا رپیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے سرپر ست اعلی راجہ جاوید اشرف نے بیول میں بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے سلسلے میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر طاہر بٹ،ملک شیراز اور عمر یاسین اور سرپرست اعلی ملک ضمیر تھے جبکہ مہمان خصوصی راجہ جاوید اشرف اور دیگر مہمانان گرامی میں چوہدری اورنگزیب، کامران کامی،چوہدری محمود،حافظ عمران منظور،لالہ شبیر،ملک طارق، مرزا خورشید، عبدالجبار بھٹی ،عزیز الرحمن ساجد تھے انتظامیہ میں مرزا خورشید،حافظ عمران منظور،مدثر شاہ،اکبر شاہ،عرفان راجہ،ذیشان عباس،قاسم صغیر بھٹی تھے۔ فائنل میچ میں چوہدری وسیم کلب نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کیا جبکہ ٹکال کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

featured image

اسلامپورہ جبر تا گوجرخان روڈ پر اردگرد کے رہائشیوں نے خود ساختہ سپیڈ بریکرز بنا کر ذریعہ آمد و رفت میں شدید مشکلات پیدا کر دیں

Public safety concern over excessive amount of speed breakers installed in Jabber region

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ اسلامپورہ جبر تا گوجرخان روڈ پر اردگرد کے رہاہشیوں نے خود ساختہ سپیڈ بریکرز بنا کر ذریعہ آمد و رفت میں شدید مشکلات پیدا کر دی جس سے ٹرانسپوٹر حضرات شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور حادثات بھی معمول بن چکے ہیں دوسری جانب گاڑی مالکان کو نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑر ہا ہے کئی موٹر سایئکل سوار ان خود ساختہ سپیڈ بریکرز کی وجہ سے گر کر زخمی ہو جاتے ہیں سڑک پر جگہ جگہ سپیڈ بریکرز ہونے کی وجہ سے اسلام پورہ جبر تا گوجرخان سفر آدھے گھنٹے میں طے ہوتا ہے وہ ایک گھنٹے سے زائد ٹائم میں طے ہو رہا ہے ٹرانسپوٹروں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر خود ساختہ سپیڈ بریکرز ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

شہر کے اندر جی ٹی روڈ پر رات کے اندھیرے میں قبضہ کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت

Opposition councillors deplore failed attempt to take over land in Gujar Khan bazaar during the night

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ میونسپل کمیٹی گوجرخان کے اپوزیشن رہنما مرزا محمد بشیر ثاقب علی بیگ کونسلر، شہزادہ خان کونسلر، افتخار وزیر کونسلر ، خواجہ امیر زمان لیبر کونسلر ودیگر رہنماؤں نے اپنے ایک تحریری بیان میں شہر کے اندر جی ٹی روڈ پر رات کے اندھیرے میں قبضہ کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوجرخان کو خوبصورت بنانے اور ترقی دینے کے دعوے کرنے والوں کی اصل حقیقت حلف اٹھانے سے پہلے ہی عوام پر عیاں ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کا حلف اٹھانے سے صرف 12گھنٹے پہلے گزشتہ رات اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایم این اے اور دونوں ایم پی ایز کے ساتھ ان کے پروردہ چیئرمین شاہد صراف اینڈ کمپنی کے حواریوں نے گوجرخان شہر کے مرکز میں این ایچ اے کی قیمتی زمین پر قبضہ کرنے کیلئے پورے لاؤ لشکرسمیت حملہ کر دیا اور ایک ٹرک میں لائے گئے بلاکوں اور سیمنٹ بجری کے ساتھ آناً فاناًایک بڑے قطعہ زمین پر بلڈنگ کھڑی کرنے کی کوشش کی تو شہریوں کی اطلاع پر میونسپل کمیٹی گوجرخان کے اپوزیشن ممبران فوری طور پر وہاں پہنچے اور قبضہ مافیا کے مذموم مقاصد ناکام بناتے ہوئے انہیں عوام کے تعاون سے زبردستی اس کام سے روکا اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کو بھی باضابطہ طور پر اطلاع دی جن کے احکامات پر قبضہ کرنے والا سارا سامان وہاں سے اٹھوا کر ضبط کر لیا گیا انہوں نے کہا کہ گوجرخان کے عوام دیکھ لیں نئی آنے والی قیادت کا اصل رخ یہ ہے کہ وہ حلف اٹھانے سے بھی پہلے سرکاری زمینوں پر قبضہ کرانے شروع کر دیتے ہیں شہر کو خوبصورت بنانے والے بڑے بڑے بلند وبانگ دعوے کرنے والے عوام کو جواب دیں کہ اختیارات ملنے سے بھی پہلے ایسی اوچھی اور مذموم حرکتیں کیوں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کیخلاف کسی بھی مذموم حرکت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور ایسے عناصر کی بیخ کنی کیلئے رات دن چوکیداری کریں گے

گوجرخان شہر میں رات کی تاریکی میں کھو کھے لگانے کا منصوبہ نظریاتی گروپ کے کونسلروں نے ناکام بنا دیا

Councillors foil attempt to set up stalls during the night in Gujar Khan bazaar

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان شہر میں رات کی تاریکی میں کھو کھے لگانے کا منصوبہ نظریاتی گروپ کے کونسلروں نے ناکام بنا دیا چئیرمین کا حلف اٹھانے سے چند گھنٹے قبل بااثر مافیا متحرک عزائم و مقاصد سامنے آگے تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ عوامی لیٹرین کے ساتھ رات کو کھو کھے لگانے کے لئے درجنوں افراد مستری مزدور لگا کر کام شروع کیا تو نظریات گروپ کے کونسلروں کی ٹیم ثاقب علی بیگ ، شہزادہ خان ، مرزا بشیر ، افتخار وزیر و دیگر نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کے بارے میں اسسٹنٹ کمشنر امتیاز شاہد گو ندل کو آگاہ کیا جنہوں نے ٹی ایم اے اہلکاروں کو فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تعمیراتی کام رکوانے اور میٹریل ٹی ایم اے آفس لے جا نے کا حکم دیا جس پر رات کی تاریکی میں کھوکھے لگانے والا مافیا تتر بیتر ہو گیا چئیرمین کے حلف اٹھانے سے چند گھنٹے قبل کھوکھے لگانے کا منصوبہ سے ظاہر ہو گیا کہ یہ تمام تر معاملہ ڈیل کا نتیجہ ہے اور راتوں رات قبضہ ما فیا قیمتی اراضی پر کھوکھے لگانے کیلئے متحرک ہو گیا ادھر نظریاتی کونسلروں کی ٹیم شہزادہ خان مرزا بشیر ثاقب علی بیگ افتخار وزیر خواجہ امیر زمان و دیگر نے کہا کہ ہم کسی صورت شہر کو کھو کھا ستان نہیں بننے دیں اور قبضہ مافیا کے عزائم کو پورانہیں ہونے دیں گے ہم نے شرو ع میں کہا تھا کہ کھو کھا اور قبضہ ما فیا گوجرخان پر مسلط ہو گیا جن کے عزائم قیمتی جگہ پر قبضہ کر نا ہے لیکن شہریوں کو یقین دلا تے ہیں کہ ہم اپنے عوام کو ما یوسی نہیں کریں گے جہاں ظلم و زیادتی ہو گیا نظریاتی گروپ چٹان کی طرح سامنے کھڑا ہو گا شہریوں نے نظریاتی گروپ کے کونسلروں کی فوری مداخلت کر زبردست سرایا جنہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ شہر میں کوئی بھی غیر قانونی کام نہیں ہو نے دیں جو کہ قابل تحسین ہے اور بر سر اقتدار گروپ کے لئے باعث شرم ہے جو راتوں رات قبضے کر کے اپنے مقاصد ظاہر کر دیا ہے

لیاقت خان عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Liaqut Khan given warm reception on his return from Umrah

some image

(اسلام پورہ جبر)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم/محمد انجم ملک )----لیاقت خان عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گے ڈی ایس پی سخاوت خان کے صاحبزادے لیاقت عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گے.بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خان سخاوت خان.شوکت خان.آصف خان.وقاص خان.سمیع اللہ خان نے انکا استقبال کیا پھولوں کے ہار پہنائے ادھر لیاقت خان کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر ٹھیکیدار طارق محمود.ٹھکیدار عنصر محمود اور محمد انجم ملک نے مبارکباد پیش کی

تحصیل گوجرخان کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Gujar Khan

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان کی معروف شخصیت مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کے سینئر نائب صدر غلام قمر کے بھائی میجر خرم عباس ، میجر وجاہت حیدر ، کیپٹن وسیم عباس پروفیسر فرخ عباس کے والد گرامی میجر (ر) عاشق حسین بمعہ فیملی زیارات مقدسہ اور عمر ہ کی سعادت حاصل کر کے بخیرو عافیت واپس آ گئے ہیں اسلام ائیر پورٹ پر فوجی افسران اور ان کے احباب نے ان کا استقبال کیا میجر عاشق نے حرم پا ک اور روضہ رسول پا ک پر اپنے ملک کیلئے خصوصی دعا کی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان میں آج بروز ہفتہ7:30بجے تقریباََ صداقت حسین اپنی دکان تمباکو کٹڑہ بازار آرہا تھا تو میں اچانک نالے کی پلی ٹوٹی ہو ئی تھی میں گر کر زخمی ہو گیا اور میرے دو عدد دانت بھی ہل گئے نالے کی پلی مرمت نہ ہو نے عوام کو سخت پر یشانی ہو گئی ٹی ایم او نا اہلی کا منہ بو لتا ثبوت ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سید غضنفر علی شاہ ساکن کنیٹ خلیل نے اپنے اخباری بیان میں کہاہے کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاویداخلاص نے جس طرح ذاتی کوششوں سے کنیٹ خلیل کیلئے بجلی کا نیا ٹرانسفارمر منظور کرایا اس کیلئے اہلیان علاقہ ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔ مورخہ 5جنوری بروز جمعرات بعد از نماز عشاء برمکان راجہ محمد پرویز وارثی بھنیر کسوال میں ایک محفل بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺ منعقد ہو رہی ہے جس میں خصوصی نعت حافظ ثاقب کیانی اور راولپنڈی سے خصوصی خطاب کے لیے مفتی خنیف قریشی تشریف لائیں گئے ہر خاص و عام کو اس پاکیزہ محفل میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے رہنماجنرل کونسلر چوہدری خورشید ایڈووکیٹ نے کہاکہ شرقی گوجرخان میں ترقیاتی کام جاری ہیں ایم پی اے افتخارا حمدوارثی کی خصوصی کاوشوں سے ترقیاتی کاموں کا جال اُن پسماندہ علاقوں تک بھی پہنچایا گیا جو ہر دور حکومت میں نظر انداز ہوئے لیگی قیادت علاقہ میں تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ان خیالات کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ آئندہ جنرل الیکشن میں پی پی تھری سے ایم پی اے افتخاراحمدوا رثی کی جیت یقینی ہے کیونکہ اُنہوں نے تھانہ کچہری کی سیاست کی بجائے علاقہ میں تعمیر و ترقی کی سیاست کو پروان چڑھایا ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

کو ٹلی ستیاں بھن میں شر پسندوں نے را ت کی تا ریکی میں دکان کے تا لے تو ڑ کر آگ لگا دی

Dr Gul Niaz shop at Madina Market in Bhun, Kotli Sattian broken in and burnt down

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کو ٹلی ستیاں بھن میں شر پسندوں نے را ت کی تا ریکی میں دکان کے تا لے تو ڑ کر آگ لگا دی جبکہ بھن ہی میں چوروں نے چار گھروں کے تالے توڑ کر نقدی اور سامان چوری کر لیا تفصیلا ت کیمطا بق کوٹلی ستیاں کے نواحی علاقے بھن میں رات کی تاریکی میں مدینہ مارکیٹ بھن میں ڈاکٹر گل نیاز کی دکان کے تالے توڑنے کے بعد آگ لگا دی جبکہ بھن میں ہی عمران صدیق،کامران صدیق،ظریف عاشق اور مجید نامی شخص کے تالے توڑ کر نقدی اور سامان چوری کر لیا گیاچوروں نے چار گھروں کے تالے توڑ کر نقدی اور سامان چوری کیا پو لیس تھا نہ کو ٹلی ستیاں نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر لیے گئے

کو ٹلی ستیاں کی مختصر خبریں

Brief news from Kotli Sattian region

some image some image some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ سابق نا ظم یو سی سانٹھ سرولہ معرو ف سماجی شخصیت واجد ستی عمرہ ادا ئیگی کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ آئے وطن واپس پہنچنے پر امیدوار چئرمین یو سی سانٹھ سرو لہ احسان ستی سمیت کثیر تعدا د میں لو گوں نے انکا شا ندا ر استقبال کیا اور انہیں مبا رکبا د بھی پیش کیپریس کلب کو ٹلی ستیاں کے صحا فیوں عبد الغفو ر ستی ، رسالت علی چشتی ،عبد اللہ ہا رون ستی ،نو ید ستی ،آصف محمو د ستی ،اظہر شہزاد ستی،و یگر نے بھی انہیں مبا رکبا د پیش کی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پریس کلب کو ٹلی ستیاں کے صحا فیوں عبد الغفو ر ستی ، رسالت علی چشتی ،عبد اللہ ہا رون ستی ،نو ید ستی ،آصف محمو د ستی ،اظہر شہزاد ستی و دیگر نے ریڈر اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں شا ہد عباسی کے بھا ئی کی وفا ت پر ان سے اظہا ر تعزیت کر تے ہو ئے گہرے دکھ کا اظہا ر کیا اور نرحوم کے ایصا ل ثواب کے لیے دعا ئے مغفرت بھی کی گئی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ سابق ممبر ضلع کو نسل و ممبر میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں ممبر وزیر اعلی پیکج عمل درآمد کمیٹی الطا ف ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلدیاتی نظام کا آخری مرحلہ مکمل ہونے کے بعد بلدیاتی ادارے مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے اور پاکستان مسلم لیگ ن طرف سے بلدیاتی سطح پر عوامی مسائل کے حل کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گاکوئی دھمکی حکومت کو عوامی خدمت کے مشن سے دور نہیں کرسکتی بلدیاتی نظام کے فعال ہونے سے بنیادی سطح پر علاقائی تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا پی ٹی آئی ہو یا پیپلز پارٹی کوئی بھی ترقی کے عمل میں ر کاوٹ نہیں بن سکتا اور موجوہ حکومت نے جس عزم کے ساتھ عوامی خدمات کا تہیہ کر رکھا ہے اسے پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اداے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کریں گے اور ان کے زریعے عوامی مسائل تیز رفتاری سے حل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت عوامی کے جذبے سے سرشار ہے اور وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب ملک میں دیرپا ترقی کے ایجنڈے اور عوامی خوشحالی کے منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کرکے ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیںیا سر غفا ر ستی مزید کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت کی وکٹ مضبوط ہے کوئی سیاسی دھمکی حکومت کو عوامی خدمت کے ایجنڈے اور اپنی آئینی مدت پوری کرنے سے محروم نہیں کر سکتی۔مسلم لیگی کارکنان کی ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ سابق صدر خواتین ونگ پی پی پی کو ٹلی ستیاں شا زیہ تبسم دھنیال ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت پارٹی کو اپنے شہید قائدین کے دور کی جانب لے کر جا رہی ہے اور آنے والا دور پی پی پی کا ہوگا پاکستان کی سیاسی تاریخ گو اہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بغیر دیکھا جائے توملک کا دفاع و استحکام باقی بچتا ہے اور نہ جمہوریت رہتی ہے . جس طرح ہمارے اسلاف نے لاکھوں جانوں ، مال اور عزت و آبرو کی قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا تھا اسی طرح پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے اور جمہوریت کے استحکام و فروغ میں ہماری جماعت کی لیڈر شپ اور کارکنوں کا لہو شامل ہے . بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان اور متحرک و فعال قیادت میں پی پی پی اپنے شاندار ماضی کی طرف لوٹ رہی ہے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ سا بق ضلعی صدر پی پی پی راولپنڈی راجہ شو کت علی عبا سی نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کے غریب عوام اورعام آدمی کی پارٹی ہے۔ پارٹی میں کوئی سٹیٹس کو نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ جب سے ہوش سنبھا لا پیپلز پارٹی کیساتھ وابستہ رہے اور ہر مشکل وقت میں پا رٹی کے دفا ع و استحکا م کے لیے عملی کا م کیا پی پی پی وفاق پاکستان کے استحکام کی ضمانت اور پاکستان کا مستقبل ہے بانیان پاکستان کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس کی لیڈر شپ اور کارکنوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر دفاع وطن اور جمہوریت کو نہ صرف بچایا بلکہ ان کو استحکام و فروغ بھی دیا. پی پی پی کا ایک ایک کارکن مادر وطن کی خاطر ہر قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت پارٹی کو اپنے شہید قائدین کے دور کی جانب لے کر جا رہی ہے اور آنے والا دور پی پی پی کا ہوگا پاکستان کی سیاسی تاریخ کو اگر پاکستان پیپلز پارٹی کے بغیر دیکھا جائے توملک کا دفاع و استحکام باقی بچتا ہے اور نہ جمہوریت رہتی ہے . جس طرح ہمارے اسلاف نے لاکھوں جانوں ، مال اور عزت و آبرو کی قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا تھا اسی طرح پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے اور جمہوریت کے استحکام و فروغ میں ہماری جماعت کی لیڈر شپ اور کارکنوں کا لہو شامل ہے . بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان اور متحرک و فعال قیادت میں پی پی پی اپنے شاندار ماضی کی طرف لوٹ رہی ہے .

Taxila News

ٹیکسلا کی خبریں

تحصیل ٹیکسلا میں گوالوں نے معصوم جانوں کی زندگی سے کھیلنے کے لیئے کیمکل ملا دودھ سرعام فروخت کرنا شروع کر دیا

Fears over chemical being used in milk for children in Taxila region

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ تحصیل ٹیکسلا میں گوالوں نے معصوم جانوں کی زندگی سے کھیلنے کے لیئے کیمکل ملا دودھ سرعام فروخت کرنا شروع کر دیا بیکریوں اور مٹھائیوں کی دوکانوں سمیت ہوٹلوں اور جگہ جگہ دودھ دہی کی دوکانوں میں کیمکل ملا خشک پاؤڈر سے تیار کیا گیا دودھ کی خا صی مقدار ہر وقت مارکیٹ میں دستیاب ہو تی ہے جب لوگ اپنے معصوم بچوں کو دودھ پلانے کے لیئے خرید کر لاتے ہیں تو دودھ اپنی رنگت خود ظاہر کر دیتا ہے، جسکی وجہ سے معصوم بچے اور بڑے پیٹ اور ہیپاٹاٹئس کی بیماریوں کا شکار ہو کر مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں مگر ان کی داد رسی کے لیئے زمہ داران افسران گوالوں کے آگے جن کو سیاسی آشیر باد حا صل ہے وہ بے بس پائے جا رہے ہیں عوام آنکھوں میں سوالیہ نشان لیکر اعلی احکام سے داد رسی کی اپیل کے لیئے منتظرہے تحصیل ٹیکسلا میں فیصل شہید روڈ،ایچ ایم سی روڈ،ایچ آئی ٹی روڈ،ریلولے روڈ،ٹھٹھہ خلیل روڈ،جمیل آباد،وحدت کالونی،کوہسار کالونی،نواب آباد،گلبرگ کالونی،گلستان کالونی،محلہ بنی،بستی،لالہ رخ،منیر آباد،آصف آباد،باہتر موڑ،گدوال،موہڑٖہ چوک سمیت دیگر علاقوں میں زہریلا دودھ دھڑلے سے فروخت ہو رہا ہے اور عوام بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں دودھ سپلائی کرنے والے اپنی گاڑٖیوں پر ڈرموں کے زریعے ان دوکانوں میں پہنچاتے ہیں مگر فوڈ انسپکٹراور انتظامیہ چیک کرنے سے گریز کرتے ہیں عوام کا حکومت پنجاب اور اعلی احکام سے مطالبہ ہے کہ وہ کو نسیی بھینسیں ہیں جو سارا دن رات ڈرموں کے حساب سے دودھ دیتی رہتی ہیں اور گوالے سپلائی کرتے رہتے ہیں عوامی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

some image some image some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ تحریک انصاف کے راہنما سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عمار صدیق خان نے کہا ہے کہ اپنے دھڑے کے ساتھ کھڑے ہیں ،حلقہ کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتے ہیں میرے والد محترم(مرحوم ) صدیق خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی میں بھی اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اہل حلقہ کے عوام کے لئے چوبیس گھنٹے حاضر ہوں، میرے ساتھ نہ صرف تجربہ کار بزرگ ،دوست ہیں بلکہ اہل حلقہ کی ماؤں بہنوں کی دعائیں بھی ہمارے ساتھ ہیں انشااللہ ہم پہلے بھی ثابت قسم تھے اور آئیندہ بھی رہیں گے، حلقہ کے عوام کو کبھی مایوسی نہیں ہو گی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،عمار صدیق خان نے کہا کہ نہ ہمارے بزرگوں نے کسی کو دھونس دھاندلی کرنے کی اجازت دی اور نہ ہی ہم کسی مظوم پر کوئی ظلم کا ہاتھ اٹھنے دینگے ،اہل حلقہ کے ساتھ ہیں اور انکے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر وقت حاضر ہیں،ہمیں اپنے بزرگوں ،دوستوں بھائیوں اور ساتھیوں پر ناز ہے جنھوں نے ہر مشکل کی گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا، انشاللہ ہم بھی انھیں مایوس نہیں کرینگے،پہلے بھی ہمارے خاندان نے حلقہ کے عوام کی بلا تفریق خدمت کی انشااللہ مستقبل میں ہماری عوامی خدمات کا تسلسل جاری رہے گا،تحریک انصاف نہ صرف حلقہ این اے 53بلکہ ملک بھر میں عوامی حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہے،کرپٹ مافیا کا خاتمہ، محنت کشوں کو حقوق،مظلوموں کو تحفظ کے لئے ہر فروم پر نہ صرف آواز بلند کرینگے بلکہ عملی طور پر بھی ثابت کرینگے کہ ہم پہلے بھی عوام کے ساتھ تھے اور آیندہ بھی رہیں گے۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ چئیرمین یونین کونسل لب ٹھٹھو حاجی علی اصغر اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے حقیقی معنوں میں عوام کی نمایندگی کا حق ادا کر دیا ہے،سی پیک منصوبے سے جہاں ایک جانب ملکی معیشت مضبوط ہو گی، بے روز گاری میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی،دوسری جانب بھارت سمیت کئی مخالف ممالک کو اس منصوبے سے سخت چڑ ہے ،وزیر اعظم میاں نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی کاوشوں سے ملک کے اندر امن و امان کی فضا سازگار ہوئی اور کاروبار زندگی رواں دواں ہوا،انرجی کرائسز پر بھی حکومتی ترجیحات قابل ستائش ہیں، سید محمود حسین شاہ کو چئیرمین اور ذیشان صدیق بٹ کو وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار احاجی علی اصغر اعوان چیئرمین یونین کونسل لب ٹھٹھو نے میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ انشااللہ انتخابات2018بھی مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی، عوامی طاقت اور اللہ تعالیٰ کے خصوصی کرم سے جیتے گی اور حکومت بھی مسلم لیگ(ن) کی ہی ہو گی، سڑکوں کی سیاست عوام نے دفن کر دی جبکہ اب کوئی نیا شعبدہ باز قوم کو ورغلا نہیں سکتا، کسی کے آنے اور کسی کے جانے سے ملکی سیاست میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،انھوں نے کہا کہ قوم بہتر جانتی ہے کہ کونسی سیاسی جماعت انکی خدمت کر رہی ہے اور کون کون سی سیاسی جماعتیں ملکی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہیں ،ہم نے پہلے بھی عوام کی بلاتفریق خدمت کی اور مستقبل قریب میں بھی عوام کی خدمت کا تسلسل جاری رکھیں گے، ٹیکسلا شہر کی نظامت کے لئے وفاقی وزیر داخلہ کے فیصلے قابل تحسین ہیں ،ہم سید محمود حسین شاہ کو چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا اور ذیشان صدیق بٹ کو وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ ٹیکسلا مارگلہ میں رائلٹی ٹیکس وصول کرنے کا آغاز ہو چکا ہے ٹھیکیدار اورفیلڈ انسپکٹر کی ملی بھگت سے شیڈول سے کئی گنا زیادہ ٹیکس ٹرانسپوٹروں سے وصول کیا جارہاہے ہیں گاڑی ڈرائیور اور مالکان قانونی ٹیکس وصول کرنے کے لیئے آواز بلند کرتے ہیں اور ٹھیکدار کے اہلکار انھیں تشدد کا نشانہ بنا کر 2850ظالمانہ ٹیکس وصول کرتے ہیں ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حلقہ میں مارگلہ پر ایک دفعہ پھر ظالمانہ ٹیکس کی چھری ٹرانسپوٹروں پر دیدہ دلیری کے ساتھ چلائی جا رہی ہے ٹرانسپوٹر حکومت کو کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں مگر انصاف کے لیئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن اور وفاقی وزیر داخلہ کے راہنما حاجی ملک خدا بخش گجر ،ملک جاوید گجر کے علاوہ سینکڑوں ٹرانسپورٹ مالکان نے میڈیا کو بتایا ،ملک خدا بخش گجر نے کہا کہ حکومت پنجاب مارگلہ میں رائلٹی اور معدنیات کی ٹیکس کی نیلامی کی مگریہاں تو شیڈول کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں فیلڈ انسپکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز اور ٹیکسلا پولیس کے ساتھ ملی بھگت کر کے شیڈول سے کئی گنا زیادہ ٹھیکیدار وصولی کر رہا ہے جب گاڑی مالکان شیڈول سے بڑٖھ کر ٹھیکیدار کے اہلکاروصولی کرتے ہیں تو ڈرائیوروں اور مالکان احتجاج پر پولیس شیڈول سے ہٹ کر وصولی کرنے والوں کی بجائے ڈرائیوروں پر مقدمے درج کر کے گاڑیوں کو تھانے میں بند کر دیتے ہیں ملک خدا بخش گجر نے ٹرانسپوٹروں کے وفد کے ہمراہ میڈیاکی وساطت سے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے داد رسی کی اپیل کی ہے ۔

ٹیکسلا ( حاجی محمدسلیم ) جماعت اسلامی ٹیکسلا کے رہنماء تنویر منشا ء نے کہا ہے کہ پاکستان آج جس دوراہے پر کھڑا ہے اگر کرپشن کے خاتمہ نہ کیا گیا تو ملک میں انارکی کی صورت حال پیدا ہونے کا امکان ہے ملک بیشتر ادارے کرپشن کی کا گڑھ بن چکے ہیں کوئی کام بھی بغیر رشوت کے نہیں ہورہا ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کیا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اسے کرپشن فری ملک ہونا چاہئیے تاکہ دنیا کے لیے مثال بن سکے ،جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کے کسی بھی لیڈر پر کرپشن کا الزام نہیں ہے تنویر منشا ء نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اقتدار میںؓ آئی تو ملک کو کرپشن سے پاک کر کے دم لے گی موجودہ حکمرانوں نے ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے کبھی جموریت کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا جاتا ہے اور کبھی قرض اتارو اور ملک سنواروں کے نام پر بیوقوف بنایا جاتا ہے ،ملک کے اربوں روپے منی لاڈرنگ کے ذریعے بین القوامی بنکوں میں بھجوا کر ملک کو غریب سے غریب تر کر دیا گیا ہے آج ہر پاکستانی ڈیڑھ لاکھ روپے کا مقروض ہو چکا ہے اگر اب بھی پاکستانی عوام نے آنکھیں نہ کھولیں تو وہ وقت دور نہیں کہ مفاد پرست سیاست دان اس ملک کو بیچ دیں گے ۔الیکشن 2018میں عوام کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا ۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بلدیاتی انتخابات کا آج آخری مرحلہ بھی خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ہے، اس پورے عمل کے دوران ہم نے پوری نیک نیتی کے ساتھ اپنے اختیارات کے داہرہ کار میں رہتے ہوئے پنجاب بلدیاتی ایکٹ 1913کے عین مطابق تمام پراسس مکمل کئے اس پورے عمل میں نہ صرف میری ٹیم نے بھرپور محنت کی بلکہ مقامی میڈیا نے بھی اپنی پیشہ وارانہ کارکردگی کا بھرپور مظاہرہ کیا، انشااللہ ہم ااگے بھی اہلیان ٹیکسلا کے مسائل حل کرانے کے لئے بھرپور معاونت کرینگے، نومنتخب چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی ہمارا اصل مشن ہے نہ صرف تمام ہاؤس کو ساتھ لیکر چلیں گے بلکہ اپوزیشن اراکین کی مثبت تنقیدکا خیرم مقدم کرینگے اور تعاون درکار رہے گا،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے، وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا ذیشان صدیق بٹ نے کہا کہ تمام ہاؤس کے ممبران کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنھوں نے ہم پر یہ ذمہ داری ڈالی، ممبر پنجاب اسمبلی حاجی ملک عمرا فاروق ماقامی لیگی قیادت کے بھی مشکور ہیں اور سب سے زیادہ اپنے قائد چوہدری نثار علی خان کے مشکور ہیں جنھوں نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے بھاری ذمہ داری سونپی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے کمیونٹی سینٹر ٹیکسلا میں چئیرمین میونسل کمیٹی ٹیکسلا ،وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، تقریب میں مسلم لیگ(ن) تحصیل ٹیکسلا کے صدر حاجی فیاض خان تنولی، سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خان سفیر خان،حاجی نصیرالدین، ٹی ایم او قمر ذیشان، چئیرمین یوسی لب ٹھٹھو حاجی علی اصغر اعوان، چئیرمین یوسی گڑھی افغاناں ملک محمد داؤد،(ر) کرنل کاظم رضا، زیلدار سید ظہیرالحسن شاہ، حاجی ضرار اعوان، حاجی بابر،حاجی ہمایوں خان، ارشد محمود ملک،میر شاہین، راجہ حفیظ،راجہ اشفاق، ملک سعید صدیقی،عمران حیدر نقوی، چوہدری ایوب نعمت خان شنواری، گوہر علی خان،ملک پرویز اختر اعوان، ملک طارق محمود، ماما غلام فرید، طارق بٹ، ملک خالد گانگو، حاجی جمشید اعوان، ایم ایس ڈاکٹر شاہد،ڈاکٹر محمد انور، ذیشان مہدی ایڈووکیٹ، ملک اعجاز طاہر ایڈووکیٹ، یاسربٹ، عدنان ڈینیل،میر یاسر، طارق سرور اعوان، حاجی فرخ مغل، ڈاکٹر مجتبیٰ،شیخ محمد علی، شیخ ضیاء الدین،شیخ آفتاب، ملک سفیر عالم، اقبال اعوان، حاجی زوالفقار،ملک عمران پنڈ گوندل ،طارق بٹ، راجہ شیراز اصغر، حاجی عبدالرحمن، راجہ مھمد ایوب، راجہ عامر سعید، ماسٹر عرب زمان، ثاقب شہزاد خان،حافظ ادریس، مولانا اکرم شاکر،شیخ مشتاق احمد، سیف الرحمن،منتخب ممبران میونسپل کمیٹی ٹیکسلا،صحافیوں وکلاء،اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعدا موجود تھی، اس موقع پر آر او اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے نومنتخب چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ، اور نومنتخب وائس چئیرمین ذیشان صدیق بٹ سے انکے عہدوں کا حلف لیا۔

some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ ابو زین پیر محی الدین محبوب بن محدث ہزاروی نے کہا ہے کہ آج جتنی ضرورت امت مسلمہ کو اکٹھا ہونے کی ہے شاید اس سے قبل نہ تھی،آج اگر دنیا بھر میں مسلمان زوال پذیر ہیں تو اسکی بڑی وجہ اللہ اور ا سکے رسول ﷺ سے دوری اور نا اتفاقی کا نتیجہ ہے،داعش کی صورت میں جو فتنہ اٹھا ہے وہ نہ صرف اسلام کے چہرے کو مسخ کر رہے ہیں بلکہ مسلمانوں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں،اتباع رسول ﷺ میں ہی نجات ہے ،حضورﷺ کا میلاد شریف منانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے،حاجی عظیم خان نے ہمیشہ سرور کائنات حضرت محمد ﷺ کا میلاد منا کر دلی سکون محسوس کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے خلیفہ مجاز حاجی عظیم خان آف ڈھوک وجن کی جانب سے میلاد النبیﷺ کی بابرکت تقریب سے خطاب کے دوران کیا ،اس موقع پر حاجی سلیم خان، حاجی نعیم خان، حاجی رفیق خان، ملک عزیز،ملک فقیر آف لڑ، سید سلطان شاہ کاظمی، راجہ ربنواز گجر خانی، نجیب عباسی،علامہ اجمل حسین گیلانی، شاہ، وحید عباسی چوہدری محمد علی، سمیت دیگر عاشقان رسول ﷺ کی کثیر تعداد موجود تھی،جشن میلاد کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،ثناء خوان مصطفی ﷺ نے عقیدت کے پھول نچھاور کئے ،پیر محی الدین محبوب نے اپنے خطاب کے دوران سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اور جشن عید امیلاد النبیﷺ کی غرض و غائیت بیان کی، انھوں نے کہا کہ یہ اعزاز کسی کسی کو حاصل ہوتا ہے ،حاجی عظیم اور انکے بیٹوں حاجی نعیم خان اور حاجی سلیم خان عاشقان مصطفیﷺ ہیں اور انھوں نے جو سلسلہ شروع کیا ہے وہی اصل میں راہ نجات ہے ،انھوں نے کہا کہ میلاد کی مخالفت کرنے والے دراصل خائف ہیں وہ نہیں چاہتے کہ عاشقان مصطفی ﷺ اپنے پیارے نبی اکرمﷺ کا یوم ولادت منائیں ،آج اگر دنیا بھر میں مسلمان رسوا ہو رہے ہیں تو اسکی بڑی وجہ دین سے دوری اور نااتفاقی ہے ،اللہ تعالی ہمیں داعش جیسے فتنے سے محفوظ رکھے ،مسلمانوں کو چاہئیے کہ وہ اپنی صفوں میں چھپے دشمنوں کو پہچانے ،جو کسی ایک مسلک کے نہیں بلکہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں،حاجی نعیم خان، حاجی سلیم خان اور حاجی رفیق خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خان سفیر خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اہلیان ٹیکسلا پر ہمیشہ احسانات کئے ہیں سید مھمود حسین شاہ اور ذیشان صدیق بٹ جیسے باعمل اور باکردار شخصیات کو ٹیکسلا کے شہریوں کے لئے منتخب کیا،جو اپنے عمل سے اہلیان ٹیکسلا کی بھرپور خدمت کرینگے،ہم نومنتخب چئیرمین میونسپل کمیتی ٹیکسلا سید محمود حسن شاہ، اور وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا زیشان صدیق بٹ کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھانے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، خان سفیر خان نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نہ صرف حلقہ کی تعمیروترقی کے لئے گرانقدر گرانٹس کا اجراء کیا بلکہ ٹیکسلا کے باسیوں کو ایسی شخصیات دیں جنکا ماضی و حال بے داغ ہے اور وہ اہلیان ٹیکسلا کے لئے کچھ کرنے کا وسیع پروگرام رکھتے ہیں ،سید محمود حسین شاہ اور ذیشان صدیق بٹ کا دامن صاف ہے اور وہ ٹیکسلا کی تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کا خاتمہ بھی کرینگے۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ ملک نامور ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر شہباز احمد قریشی نے کہا ہے کہ ملک کے اندر45%لوگ امراض قلب کی تشخیص سے قبل ہی وفات پاجاتے ہیں،اگر دل کے امراض کی بروقت تشخیص ہو جائے تو اسکا علاج بھی بہتر طریقے سے ہو سکتا ہے،قلب کے عارضے میں مبتلا افراد اپنی خوراک کو کنٹرول کرکے بہتر نتائج حاسل کر سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن اور ہائی نون فارما سیوٹیکل کے باہمی اشراک سے منعقد ڈاکٹرز ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیا، تقریب سے پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن کے چیف پیٹرن ڈاکٹر شاہد ملک، صدر ڈاکٹر سید اسد علی،ڈاکٹر احمد علی،اور ہائی نون فارما سیوٹیکل کے ارشد محمود نے بھی خطاب کیا، تقریب میں ٹیکسلا واہ حسن ابدال کے ڈاکٹر لیڈی ڈاکٹر اور میڈیکل سٹوڈینٹس کی بڑی تعداد موجود تھی، مار امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر شہباز احمد قریشی نے دل کے امراض کی وجوہات ،تشخیص اور پرہیز سے شرکاء کو اگاہ کیا، ڈاکٹر سید اسد علی نے ہائی نون فارما سیوٹیکل کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے اس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

some image

Mirpur News

میرپور کی خبریں

حاجی چودھری تاسب حسین صدر معلم گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری ایک بہترین استاد ہیں , چودھری محمدسعیدعالم

Haji Ch Tasib Hussain head of high school, Chakswari praised as best teacher

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چودھری محمدسعیدعالم صدر آزادکشمیر سکو ل ٹیچرزآرگنائزیشن ضلع میرپور نے کہاہے کہ حاجی چودھری تاسب حسین صدر معلم گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کی ایک بہترین استاد کامیاب باصلاحیت صدر معلم اوربہترین استاد رہنماکی حیثیت سے شاندار خدمات ہمارے لئے قابل تقلیدوقابل ستائش ہیں انہوں نے بطورسیکرٹری ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بور ڈ میرپور بھی شاندار خدمات انجام دی ہیں ان کی کاوشو ں کی بدولت ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بور ڈ میرپور آزادکشمیر کاوا حد ایلیمنٹری بورڈ ہے جس کی اپنی عمارت ہے جس طرح صحافی برادری کاایم ڈی اے میں پلاٹوں کاکوٹہ ہے اسی طرح ا ساتذہ کابھی کوٹہ ہوناچاہیے اساتذہ کوبھی پلاٹ دیے جائیں چودھری تاسب حسین نے حسب استدعاریٹائرمنٹ لے کرایک بہترین مثال قائم کی ہے اوربھرامیلہ چھوڑ اہے عزت اوروقار کے ساتھ ریٹائرہونابڑااعزاز ہے ہم حاجی تاسب حسین کواس اعزاز پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کی بطور مدرس بطور صدرمعلم بطور بہترین منتظم بہترین استاد رہنماشاندارخدمات پرخرا ج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہار حاجی چودھری تاسب حسین صدر معلم گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کی ریٹائرمنٹ پرااپنے ایک بیان میں کیاہے انہوں نے کہاکہ حاجی تاسب حسین صاحب نے 32سال 8ماہ تک گلستان علم کی آبیاری کی آپ کی شخصیت ہرلحاظ سے وقار ہرلحاظ سے قابل تقلیدہے ان کے دل میں اساتذہ اورطلبہ درد ہے کبھی اصولوں سے سمجھوتانہیں کیاطلبہ کوکتاب کی طرف راغب کیااسلامی افکار کے فروغ کے لئے کوشاں رہے صداقت اورایمانداری کے راستے پرگامزن رہے ان کے بارے میں میری باتیں محض الفاظ نہیں بلکہ میرے جذبات کی عکاسی کرتی ہیں تاسب حسین صاحب بطور استاد راہنماہمارے لئے چھاؤں باٹنے والے شجرکی طرح ہمیشہ بے لوث محبت کرتے رہے ہمارے میرکارواں تھے ان کاخلوص ومحبت اوررواداری ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتی رہے گی آپ سرکاری کاغذوں میں ریٹائرہورہے ہیں لیکن ہمارے دلوں سے کوئی ریٹائر نہیں کرسکتاآپ جہاں بھی رہیں اپنی شخصیت سے ماحول کوجگمگاتے رہیں گے امیدہے کہ آپ اپنی رہنمائی اور شفقت سے ہمیں محروم نہیں کریں گے زندگی کی مشکل راہوں میںآپ ہمیں ہمیشہ حوصلہ دیں گے

آزاد کشمیر میں قادیا نیت کے لٹریچر کے اشا عت اور تقسیم کو رو کا جا ئے

Public demand for tougher action against non Muslim literature handed out in Azaad Kashmir

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ مملکت خداداد پا کستان میں گستا خا ن رسول دندناتے پھر رہے ہیں۔اور انہیں کو ئی پو چھنے والا نہیں ہے گستاخا ن رسو ل بڑی چا لا کی اور ہو شیا ری کے ساتھ ملک کے کلیدی عہدو ں پر فا ئز ہو چکے ہیں۔لیکن علما ء حق غفلت کی نیند سو ئے ہو ئے ہیں۔عاشقا ن رسولﷺ کے جلسے اور جلو سو ں پر فا ئر نگ کر دی جا تی ہے لیکن مجرم پکڑے نہیں جا تے۔قا دیا نی نے جب نبو ت کا جھو ٹا دعویٰ کیا تو سب سے پہلے جن بزرگو ں نے اس کا رد بلیغ کیا،ان کا تعلق جماعت اہلسنت حنفی بر یلو ی سے تھا۔اگر تاریخ کے اوراق کی ورق گردانی کی جا ئے تو مرزا قادیا نی کا رد کر نے والے بز رگو ں میں پیر مہر علی شا ہ ر حمتہ اللہ علیہ ،اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خا ں محدث بریلو ی اور دیگر علماء اہلسنت کا نام بہت نما یا ں ملے گا۔یہی نہیں بلکہ جب جب تحر یک ختم نبوت چلی تو اس تحریک کا ہر اول دستہ بھی علما ء اہلسنت ہی تھے۔ان خیالا ت کا اظہار غا زی ثا قب شکیل جلا لی مرکزی امیر تحریک تحفظ اسلا م پاکستا ن نے بیورو آ فس میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا26مئی1974ء ؁ میں جس طر ح قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا مسلم اُمہ کے دلو ں میں اپنا ایک خا ص مقا م پیدا کیا اس طر ح امتنا ع قادیا نیت کا قا نون بھی نا فذ کر کے ذمہ دار مسلم ریا ست کا ثبوت دیں۔سا نحہ چکوال کی پُر زور مذمت کرتے ہیں ۔لہذا اسے حکومت اور انتظا می ادارو ں کی نا اہلی قرار دیتے ہیں۔جبکہ آزاد کشمیر میں قادیا نیت کے لٹریچر کے اشا عت اور تقسیم کو رو کا جا ئے۔ اس موقع پر ابرار حسین شاہ ایڈووکیٹ صدر تحریک تحفظ اسلا م آزاد کشمیر ،تحصیل صدر جماعت اہلسنت الحاج جمیل اقبال ملک موجو د تھے

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

خالد محمود منہاس انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ موضع منیاندہ ڈھوک ڈھکی میں ادا کی گئی

Khalid Mahmood Minhas passed away in Dhok Dakki, Manianda

some image

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹکوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔ ماسٹر حاجی طارق محمود منہاس کے کزن وقاص خالد منہاس ،وقار خالد منہاس کے والد خالد محمود منہاس انتقال کرگے ان کی نماز جنازہ موضع منیاندہ ڈھوک ڈھکی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں پاکستان مسلم لیگ نوں تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان،مسلم لیگی رہنما محمد ظریف راجا،سابق ممبر ضلع کونسل راجہ رب نواز خان، پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری ظہیر محمود،سابق ناظمین ونائب ناظمین محمد تاج کیانی ،چوہدری محمد ایوب حاجی احمد سعید،چوہدری بابر ضمیر،وائس چیئرمین منیاندہ توفیق تاج کیانی،وائس چیئرمین راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ،سابق چیئرمین سموٹ چوہدری محمد شریف بھٹو،جنرل کونسلر حاجی محمد قدیر،جنرل کونسلر حاجی محمد منیر منہاس کسان کونسلر محمد شبیر چوہان،جنرل کونسلر محمد عباس،قمر زمان منہاس،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم پنوں خان نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم دوبیی اظہر محمود منہاس چوہدری یونس منہاس،سابق کونسلر بہاد علی چوہان،سابق کونسلر شکیل منہاس،عبد القیوم منہاس،ماسٹر عبدالعزیز موہڑہ ہیراں،سابق امیدوار ناظم ماسٹر حاجی محمد آزاد مغل،سابق امیدوار چیئرمین منیاندہ نثار احمد کیانی،راجہ محمد اسلم ،فخر سرصوبہ شاہ عبدالقدوس بٹ،صوبیدار ماسٹر امجد کھوکھر،ابرار کیانی چوہدری توقیر اسلم،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم چوہدری الفت،سیاسی سماجی کاروباری لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،رابطہ نمبر03009564613,03215619961,03075027864

راجہ علی اصغر قادری آف سانج کا جوانسالہ بھانجاراجہ قمر زمان وفات پا گیا

Raja Qamar Zaman passed away in village Saanj, Dhakali

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ علی اصغر قادری آف سانج کا جوانسالہ بھانجاراجہ قمر زمان وفات پا گیا مر حوم کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاوں سانج یونین کونسل بیور میں ادا کی گئی نمازے جنازہ میں راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب ، امیدوار برائے چیئر مین یونین کونسل بیور سردار ایم رضاء ، وائس چیئر مین راجہ محمد یوسف ، راجہ محمد بشیر ،ڈاکٹر ناصر ، مولانا افضل رضوی ، راجہ جاوید آف سانج سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔

تعزیت

Condolences

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس صدر پریس کلب ڈاکٹر اسحاق کی صدارت میں ہو ااجلاس میں سرپرست علی جنرل سیکرٹری ظہیرسپرو،سنےئر نائب صدر عبداللہ خان ، ڈپٹی سیکرٹیری مشتاق چغتائی، سیکرٹری مالیات چوہدری امحمد الیاس ،نائب صدر وقار بشیر،چوہدری غفورگجر ،چوہدری شجاع الرحمن ،طارق عقیل ،خان گل خٹک ،عبدالغفور چغتائی ،عدنان شبیر،اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ایس ڈی ایم ڈڈیال کے بہنوئی نصیرخان کی اچانک وفات پر اظہارا فسوس کیامرحوم کی وفات پر دلی تعزیتی کی اور آخرمیں دعا ئے مغفرفت کی۔

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پوٹھوہار پریس کلب کے بانی و سر پرست اعلیٰ ملک وزیر احمد ایم جا وید فوٹو گرافت پرو فیسر سید نسیم تقی جعفری سید اکبر شاہ ماسٹر اسلم راجہ غفور کیا نی نے شہر کے معروف شخصیت شیخ عبدالحکیم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور مرحوم کیلئے دعا مغففرت کی ہے

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)وفاقی وزیر داخلہ کے معاونین خصوصی شیخ ساجد الرحمٰن ،راجہ عبدالطیف نے بھلاکھر جا کر چیئرمین یو سی راجہ صفدر کیانی سے ملاقات کی اور ان کے جواں سال بھتیجے نبیل کیانی کی اچانک وفات پر دلی تعذیت کا اظہا ر کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی ،اس موقع پر ارکان ضلع کونسل دوست محمد خان ،طارق یاسین کیانی کے علاوہ شیخ عبدالقدو س اور راجہ جاوید اشرف بھی موجود تھے ۔اس موقع پر موجود لوگوں نے ڈھوک راجگان کے برساتی نالے پر کازوے اور رابطہ سڑک کی تعمیر کا بھی مطالبہ کیا ۔وزیر داخلہ کے معاونین نے یقین دہانی کرائی کہ وہ یہ بات چوہدری نثار علی خان کے نوٹس میں لائیں گے حتمی فیصلے کا اختیار انہی کے پا س ہے ۔

Picture of the Day

Volunteers at millad celebrations in Slough, Pictures by Iftikhar Warsi

some image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk.

    Website admin
    some image