Our _Blog_

Our Daily News

Wednesday 6th January 2016

  some image

پوٹھواری اداکار ،ممتاز صحافی چوہدری ساجد محمود المعروف چوہدری سہوٹ کوآشکبار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

Pothwari drama artist Ch Sajid well known as Ch Sahot passed away .

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین،سہوٹ کلیال،چوہدری محمد تاج کے فرزند ارجمند ،چوہدری اسد محمود،چوہدری آصف محمودمسقط کے بھائی،چوہدری ساگر سعودی عرب،چوہدری عشعر ،چوہدری احسان کے ماموں،چوہدری عبد الغفارکے ماموں زاد، چوہدری محمد اشفاق ہانگ کانگ،چوہدری محمد انور،چوہدری محمد اخلاق یو کے کے بہنوئی،پوٹھواری اداکار چوہدری ساجد محمود المعروف چوہدری سہوٹ رضائے الہٰی سے وفات پا گے ہیں،مرحوم کافی عرصہ سے کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے،انہوں نے دو سال تک صحافتی خدمات بطریق احسن انجام دیں ،راجہ صغیر احمد مٹور نے میت قبر میں اتاری،نماز جنازہ میں راجہ صغیر احمد مٹور،صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں ہارون کمال ہاشمی جنرل کونسلرمیونسپل کمیٹی کلر سیداں شیخ عبد القدوس،صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں چوہدری محمد ظہیر، جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان،سابق سٹی ناظم محمد اعجاز بٹ،چےئرمین پرویز اختر قادری، چےئرمین آغا سید راحت علی شاہ، پی ٹی آئی گف کے رہنما آفتاب جنجوعہ،کپٹن چوہدری منظور حسین،امیدوار وائس چےئرمین چوہدری جلیل،جنرل کونسلر محمد ظہیر بھٹی،ماہر تعلیم محمود الحسن بھٹی،سابق نائب ناظم داؤد اکبر راجہ، راجہ محمد ثقلین ممیام،حافظ محمد کلیم یوسف،بابو جاوید لنگڑیال،راجہ عماد طارق کیانی، مسعود بھٹی سیعد بیکرز، طارق بٹ،نمبر دار عبد العزیز،ایڈیٹر افق پوٹھوار محمد جاوید چشتی،محمد منیر چشتی، حبیب الرحمن قریشی،راشد محمود راجہ،راجہ محمد حفیظ،راجہ عاشق، ڈاکٹر ربنواز راجہ،بھٹی پرویز،ماہر تعلیم راجہ لیاقت،ماسٹر عبد الرزاق، چوہدری شبیر لنگڑیال،راجہ ذوالفقار لنگڑیال،قاری محمد یاسین لنگڑیال،چچا اختر لنگڑیال،ماسٹر عبد الرؤف،ماسٹر خالد بزمی،نمبردار اسد عزیز، چوہدری غلام شبیر،ماسٹر انصر خان،راجہ اشتیاق ڈھوک لس،ماسٹر خطاب راجہ،چوہدری وادی حسین،راجہ زاہد حسین،ماسٹر بابو محمد عارف،قمر مغل،عبد الرزاق مغل،حاجی ظہور مغل،حاجی برکت حسین،رمضان بٹ سمیت اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،نماز جنازہ کی امامت مولانا محمد سلیمان نقشبندی نے فرمائی۔ رابطہ نمبر چوہدری محمد تاج۔03008332236

Sahot Kalyal, Kallar Syedan - Well known Pothwari artist and journlaist Ch Sajid well known as Ch Sahot has sadly passed away in his native village of Sahot Kalyal. Ch sajid had been suffering from cancer and had under gone a operation recently from which he did not recover, Namaz e janaza was performed with large number of people, for more please watch video below.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

سپین۔ کھیتوں میں تارکین وطن سے جبری مشقت۔ زمینداروں سمیت 9 گرفتار

Overseas Pakisatni arrested working in Spanish fields .

(پیرس(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,زاہد مصطفی اعوان سےسپین کی قومی پولیس نے مرسیہ ڈویژن کے لورکا اور مازارون علاقوں سے زمینداروں سمیت 9 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان زمینداروں پر غیر قانونی تارکین وطن سے کھیتوں پر جبری مشقت لینے کے الزامات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، عارضی ملازم کھیتوں میں بھیجنے والی ایجنسی سے تعاون کے ساتھ یہ زمیندار غیر قانونی تارکین وطن کو کھیتوں پر کام کرنے کی نوکری دیتے تھے۔ جہاں انہیں کم سے کم تنخواہ دی جاتی تھی۔ اور کھیتوں پر لانے اور واپس لے جانے کےاخراجات بھی وصول کیے جاتے تھے۔ یہی نہیں انہیں کام کے دوران بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع کرنے اور کام کے دوران آرام اور کھانے کی غرض سے صرف 15 منٹ دیے جاتے تھے۔ جبکہ نگرانی پر متعین افراد کو ملازمین کی صحت کے حوالہ سے خراب حالات میں بھی مزدوری کروانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ پولیس حکام نے تمام تحقیقات کے بعد کام کی غرض سے ملازمین مہیا کرنے والی ایجنسیوں کے 5 اور 4 زمینداروں کو گرفتار کر لیا۔ p>

نوٹئنگم اور گردو نواح کے پاکستانی عوام نادرہ کارڈ کا حصول تو درکنار اپائنٹمنٹ کا حصول وبال جان بن گیا

Its realy difficult to get appointments with NADRA in Notingham .

نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام نوٹئنگم سے تنویرپاشا سے: مرض بڑھتا گیا جو جو دوا کی۔کی مثال مکمل طور پر نادرہ کی اپنمنٹ کے سلسلے پر مکمل طور پر فٹ آتی ہے ۔ عوام اسپر خوش تھے کہ اس نئے سسٹم سے آسانی ہوگی لیکن اس کے برعکس نوٹئنگم اور گردو نوع کے پاکستانی عوام نادرہ کارڈ کا حصول تو درکنار اپنمنٹ کا حصول وبال جان بن گیا۔ پوٹھوار کمیونٹی کے افراد نے حکومت پاکستان اور خاص کر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے مطالب کیا ہے کہ وہ اس طرف توجہ فرمایئں اور پاسپورٹ کے نظام کو انھوں نے جہاں بہتر کیا ہے وہاں پر بیرون ملک پاکستانیوں کے حال پر بھی رحم فرمایئں اور ہہماری آنے والی نسلوں کو پاکستان کا اچھا تصور ان کے ذہنوں میں ڈالے تاکہ وہ پاکستان کو اپنا ملک سمجھے آسی میں ہم سب کی بہتری ہے۔

ناروے۔ اوسلو کی معروف شخصیت سعید محمود کی رہائش گا میں محفل میلادالنبیﷺ

Millad celebrted at the residence of Saeed Mahmood in Oslo .

اوسلو(عقیل قادر) اوسلو کی معروف سماجی شخصیت سعید محمود نے اپنے گھر پر ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں محفل میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں اہل علاقہ اور انکے دوست احباب نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا اور حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں نعت خوانوں نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ان میں حاجی شیخ افضل، حاجی احمد اعوان، صاحبزادہ معصوم زبیر ، صاحبزادہ سعید زبیر ،یسیٰن سعید، احسن شہزاد اعوان اور دیگر شامل ہیں۔ نعت خوانوں نے خوبصورت کلام پیش کیا اور حاضرین محفل میں جھوم جھوم کر حضور نبی کریم ﷺ پر درود پاک پڑھتے رہے۔ دوران نعت کئی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے اور حاضرین نعرہ تکبیر و رسالت بلند کرتے رہے۔ محفل سے صاحبزادہ معصوم زبیر نے عام فہم انداز میں اصلاحی خطاب فرمایا جس کو حاضرین نے خوب سراہا۔ خصوصی دُعا خواجہ محمد زبیر سجادہ نشین دربار موہری شریف نے کرائی۔ محفل کے اختتام پر مہمانوں کے لیے اعلیٰ قسم کے کھانوں کا بہترین انتظام کیا گیا تھا۔

featured image

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

پنڈ بینسو, صوبیدار نذیر صوبیدار رفیق حاجی ضمیر حوالدار منیر کی والدہ ماجدہ رضائے الہیٰ سے وفات پا گئیں

Mother of subaidar Nazir passed away in Pind Bainso .

نلہ مسلمانان( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام ) راجہ محمد حفیظ: پنڈ بینسوسیاسی اور سماجی شخصیت صوبیدار نذیر صوبیدار رفیق حاجی ضمیر حوالدار منیر کی والدہ ماجدہ رضائے الہیٰ سے فوت ہو گئی ہیں جن کی نمازجنازہ آج بروز بدھ دن گیارہ بجے آبائی گاوں پنڈ بینسو میں ادا کی جائے گی

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کا سفیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہرممکن سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں

Governor Punjab praises British Pakisatni .

برمنگھم نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم شاہد ھاشمی لندن: گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کا سفیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہرممکن سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ان کا کردار قابل ستائش ہے۔ وہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے گورنر کا استقبال کیا۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ملک کیلئے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ایک جامع میکنزم تیار کیا ہے، ان کیلئے وفاق اور پنجاب کی سطح پر اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے ساتھ ساتھ خصوصی سیل اور ڈیسک بھی قائم کئے گئے ہیں۔ گورنر رفیق رجوانہ نے بیرون ملک پاکستان کا تشخص بہتر بنانے کیلئے کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر نے گورنر کو برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، تجارت بڑھانے اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی معاونت پر مبنی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے سفارتخانہ اور قونصل خانوں میں قونصلر سروسز کو بہتر بنانے پر وزیرداخلہ چوہدری نثار کے تعاون کو سراہا۔

پلالہ سیداں، محمد ابراہیم عرف امجد نے وارڈ نمبر۔ 5دوبیرن کلاں سے جنرل کو نسلر کی سیٹ پر الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

M Ibrahim "Amjad" announces to contest local elections in UC Doberan .

some image

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) پلا لہ سیداں کے رہائشی محمد ابراہیم عرف امجد جو لکڑیاں کاٹ کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے نے آئندہ بلد یاتی الیکشن میں یو سی دوبیرن کلاں کی وارڈ نمبر۔5 جنرل کو نسلر کی سیٹ پر الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینا صرف سرمایہ داروں کا حق نہیں بلکہ ایک غریب آدمی بھی عوام کی نمائندگی کا حق رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ کسی پینل میں شرکت کے بجائے آزاد حثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گئے اور راجہ محمد جاوید پینل اور راجہ ندیم احمد پینل دونوں طرف سے ووٹروں نے انھیں حمایت کا یقین دلا یا ہے۔ محمد ابراہیم عرف امجد نے کہا کہ وہ منتخب ہو کر علا قے کی ترقی و خو شحالی کے لیے بھر پور اقدامات کر یں گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذرالفقار علی بھٹو کی 88سالگرہ کے سلسلے میں ایک تقریب

PPP Kallar Syedan celebrte Bhutto Shaheed birthday .

سرصوبہ شاہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی:۔پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذرالفقار علی بھٹو کی 88سالگرہ کے سلسلے میں ایک تقریب پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ناظم محمد اعجاز بٹ کے آفس کلرسیداں میں ہوئی جس میں پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری ظہیر محمود۔سابق پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدرراجہ محمدجاوید نگڑیال۔پیپلز پارٹی سٹی کے صدر چوہدری زین العابدین ۔pyoتحصیل کلرسیداں کے صدربلال قیوم چغتائی۔پیپلز پارٹی سٹی کے جنرل سیکرٹری محمد نصیر بھٹی۔ ممبرایم سی عاطف اعجاز بٹ۔ پیپلز پارٹی کے رہنماچوہدری ذرالفقار علی۔سابق ممبر چوہدری پرویز۔چوہدری محمد ریاض۔سید طا ہر شا ہ کا ظمی۔محمد فیا ض کیا نی۔نو ید ا ختر مغل۔سید سبط ا لحسن شا ہ ا یڈ و و کیٹ ،محمد ا ختر ،ما سٹر با بو۔ چوہدری پنوں خان منیاندہ کے علاؤں دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔اس موقع پر صدر پیپلز پارٹی چوہدری ظہیر محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدعوام ذرالفقار علی بھٹو کے مشن کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے ۔اب بلاول بھٹو زاردی کی قیادت میں پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ فعل ہوکر رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پا ر ٹی ملک کی و ہ و ا حد جما عت تھی کہ جس نے ا پنے د و ر میں 5سا لہ د و ر ا قتد ا ر مکمل کیا ا نہو ں نے کہا کہ پیپلز پا ر ٹی کا و ر کر کسی سے ڈ ر تا نہیں انھوں نے کہا ہے کہ ذ و ا لفقا ر علی بھٹو ا یک نظر یے کا نا م تھا جنہو ں نے غر یب عو ا م کو ز با ن د ی ا و ر جینے کا حق د یا بھٹو خا ند ا ن نے ملک کے لیے بے شما ر قر با نیا ں د ی ہیں ۔راجہ جا و ید لنگڑ یا ل نے کہا کہ پیپلز پا ر ٹی کے پر چم کو بلند کر کے پا ر ٹی کو ز ند ہ ر کھنا ہے۔ محمد ا عجا ز بٹ نے کہا کہ پیپلز پا ر ٹی نے مشر ق و سعت کے د ر و ا زے کھو ل کر پیپلز پا ر ٹی کا نعر ہ ر و تی کپڑ ا مکا ن کو پو ر ا کیا پیپلز پا ر ٹی نے ا یٹمی پلا نٹ کی بنیا د ر کھی ا و ر بھٹو ا یک ا نقلا ب کا نا م ہے۔

featured image

ایک عظیم الشان جلسہ عید میلادالنبیﷺزیرِصدارت انجمن غلامانِ مصطفی ڈھوک بنگیال چوآخالصہ منعقدہوا۔

Millad celebrted in Dhok bangyal .

ارشد محمود بھٹی نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کام منیاندہ۔ایک عظیم الشان جلسہ عید میلادالنبیﷺزیرِصدارت انجمن غلامانِ مصطفی ڈھوک بنگیال چوآخالصہ منعقدہوا۔جس میں ماسٹر یامین نے نقابت اور لاہور سے تشریف لائے ہوے علامہ مفتی طاہر تبسم نے خطاب کیا۔اِس جلسہ میں دور نزدیک سے سینکڑوں عاشقانِ رسولﷺنے شرکت کی۔اِن محمد ظریف راجہ،کرنل خورشید اکبرراجہ،چوہدری وقاص گجُر،انسپکٹر راجہ لال حسین،ڈاکٹر راجہ ربنواز،راجہ محمد عباس،ٹھکیدار ظہیر بھٹی،ایس ایم چوہدری رزاق،حاجی عبدالوحید،محمد شفیق وارثی،وقاص الرحمان وارثی،حافظ غلام فرید (لاہور)حافظ ثاقب کاظمی،خصوصی تعاون حاجی لیاقت علی ڈھوک بنگیال اور دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی ۔آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

موضع سکرانہ اور منیاندہ کے سنگم پر بہکڑ آباد شہر میں رات کی تاریکی میں چوری کی واردات

M Rafiq Kiyani (Goga) shop burgeled in Baikraabad .

ارشد محمود بھٹی نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام بہکڑآباد۔موضع سکرانہ اور منیاندہ کے سنگم پر بہکڑ آباد شہر میں رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے چور محمد توفیق کیانی (عرف گوگا)کی دوکان سے سترہزارنقدی اور موبائل کارڈ چورا کر لے گئے۔لیکن دلچسپ با ت یہ ہے کہ نہ تالے توڑے گئے نہ کوئی دیوار اور دروازہ ٹوٹا،بلکہ چور آرام سے سب کچھ نکال کر لے گئے اور کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔بہکڑآباد میں پہلے بھی اِس طرح کی بہت سی ورداتیں ہو چکی ہیں لیکن کسی کا بھی سوراخ نہیں ملا۔پوٹھوارڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے محمد توفیق کیانی نے بتایا کہ رات تقریباآٹھ بجے دوکان بند کر کے گھر چلا گیا۔صبح واپس آیا تو دیکھا کہ دوکان سے ستر ہزار کی نقدی اور موبائل کارڈ غائب ہیں۔

some image

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

ملک کو اس وقت شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم لیڈر کی ضرورت ہے۔ راجہ شکیل کیانی

Raja Shakil Kiyani hails Zulfiqar Bhutto Shaheed on his birthday celebrations .

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ راجہ شکیل کیانی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی اٹھاسویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کو اس وقت شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم لیڈر کی ضرورت ہے۔ جہنوں نے ملک کو ایک آہین اور قانون دیا پیپلز پارٹی شہید زولفقار علی بھٹو کے مشن کی تکمیل کیلئے اپنی کوشش جاری رکھے گئی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی ٹو کے رہنما ء"فرزند پوٹھوہار" معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ شکیل کیانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنان اپنے قائدین آصف علی زراداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور پی پی کیلئے ہر قربانی کیلئے ہر وقت تیار ہیں اپنے خون کے نذرانے بھی دیکر قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو جاری رکھیں گئے انہوں نے کہا کہ پاکستاں پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کیلئے ہر طبقے کی آواز بلند کی اور غریب عوام کے حقوق کی خاطر جھنگ لڑی ظالم آمر حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق کی آواز بلند کی غریبوں کو انکے حقوق کے بارے میں شعور دیا اسی لیے آج ملک کا غریب سر اٹھاکر فخر سے زندگی کزار رہا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تمام تانگہ پارٹیوں کو شکست دے کر کامیاب ہونگے۔

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

پی پی ایل آہدی آئل فیلڈ میں پیداوار میں اضافے کے لیے ایل پی جی / این جی ایل پلانٹ تھری کی تنصیب،

PPL Ahdi plant to be expanded .

دولتالہ (نامہ نگار) پی پی ایل آہدی آئل فیلڈ میں پیداوار میں اضافے کے لیے ایل پی جی / این جی ایل پلانٹ تھری کی تنصیب، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے آہدی فیلڈ میں مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) / قدرتی گیس مائع (این جی ایل) پلانٹ IIIکا افتتاح کیا، اس موقع پر وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال خان، ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص ، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی، چیئرمین یونین کونسل موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز اور وائس چیئرمین راجہ کاشف انجم جنجوعہ کے علاوہ میڈیا اور پی پی ایل کی انتظامیہ و عملے نے بھی شرکت کی، تفصیلات کے مطابق آہدی پلانٹ تھری کی تنصیب کا فیصلہ بیس سو گیارہ کے دوران فیلڈ میں ذخائر کی کیمیائی ترکیب کے حوالے سے ہونے والی تحقیق کی بنیاد پر کیا گیا تھا، تحقیق کے نتیجے میں فیلڈ میں آٹھ اضافی کنووں کی کھدائی کی منصوبہ بندی کی گئی، جن میں سے چھ پہلے ہی کھودے جا چکے ہیں، ساتھ ہی پلانٹ کی تنصیب کی ضرورت اجاگر کی گئی، یومیہ 25 MMscfگیس 150ٹن ایل پی جی اور 5500بیرل کروڈ آئل / کنڈنسیٹ کی پیداوار کی صلاحیت کے حامل نئے پلانٹ جس نے گزشتہ سال نومبر سے جزوی طور پر کام شروع کردیاتھا سے پیداوار میں خاطر خواہ اضافے کی توقع ہے، وفاقی وزیر اور وزیر مملکت و دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے پی پی ایل کے ایم ڈی سید وامق بخاری نے کمپنی کی حالیہ کامیابیوں پر روشنی ڈالی، اپنے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے پی پی ایل اور اس کے کاروباری شراکت داروں او جی ڈی سی ایل اور پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کو پلانٹ کے باقاعدہ افتتاح پر مبارکباد پیش کی، انہوں نے کمپنیوں سے کہا کہ وہ ہائیڈروکاربن کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کو دگنا کردیں تاکہ ملکک میں تیل و گیس کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا جاسکے، جام کمال ، راجہ جاوید اخلاص اور شوکت بھٹی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا، اسلام آباد سے ستر کلومیٹر جنوب میں پوٹھوہار کے علاقے میں واقع آہدی آئل فیلڈ پی پی ایل ، اوجی ڈی سی ایل اور پی او ایل کا مشترکہ کاروباری وینچر ہے، جس میں پی پی ایل آپریٹر ہے، اس وقت فیلڈ میں 16کنویں پیداوار دے رہے ہیں جن سے روزانہ اوسطاً پیداوار تقریباً 50 MMscfگیس، 2000بیرل این جی ایل، 4500بیرل تیل اور 155ٹن ایل پی جی ہے، آہدی فیلڈ سے پیداوار بڑھانے کے لیے ترقیاتی کام جاری ہیں جن میں اضافی پیداواری کنووں کی کھدائی اور دیل ہیڈ کمپریشن کی تنصیب شامل ہے،

some image

جاتلی اورگرد و نو اح میں غیر قا نو نی افغا نیو ں کی بھر ما ر انتظا میہ کی چشم پوشی

Public concern of illegal Afghans settled in Jatli

دولتالہ(نامہ نگار)جاتلی اورگرد و نو اح میں غیر قا نو نی افغا نیو ں کی بھر ما ر انتظا میہ کی چشم پوشی ۔تفصیلا ت کیمطا بق دولتا لہ اور گردو نو اح میں غیر قا نو نی طور پر افغا نی رہا ئش پذیرہیں جو کے علا قہ کے امن کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔ عرصہ دراز سے کئی افغا نی دولتا لہ شہر میں اندرون آ با دی بھی رہا ئش پذیر ہیں جن کے خلا ف کو ئی کا روائی عمل میں نہیں لا ئی گئی جس کی وجہ سے شہر یو ں کو شدید قسم کا خطرہ لاحق ہے ان میں سے کئی افغا نی وارداتو ں میں بھی ملوث ہو تے ہیں شہریو ں نے بھر پو ر احتجا ج کرتے ہو ئے مطا لبہ کیا ہے کہ ان کے خلا ف کا روائی عمل میں لائی جا ئے اور ان کو ملک بدر اور کیمپو ں میں بھیجا جا ئے تا کہ شہر ی امن کا سا نس لیں اور اپنے کا روبا ر رواں دوا ں رکھ سکیں ۔

منشیات کے عادی افراد نے دولتالہ اور گردونواح میں ڈیرے ڈال لیے

Daultala region becomes haven for drug dealers .

دولتالہ(نامہ نگار) منشیات کے عادی افراد نے دولتالہ اور گردونواح میں ڈیرے ڈال لیے، مین بازار اور دیگر علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ،عوامی و سماجی حلقوں کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق دولتالہ پانی والی ٹینکی کی پرانی عمارتوں میں منشیات کے عادی افراد نے ڈیرے ڈال لیے اہالیان محلہ اورراہگیر گزرنے سے کترانے لگے ہیں دولتالہ جاتلی سید اڈا میانہ موہڑہ اور دیگرعلاقوں میں سر عام منشیات کا دھندہ ہورہا ہے ، باخبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ بازار اور دیگر علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں یہی منشیات کا عادی گروہ ملوث ہے عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس سے ان کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کیا ہے،

اپنی وارڈ کے لوگوں کا ہمیشہ مشکور رہوں گا , منتخب کونسلر محمد اکبر شادہ یونین کونسل دولتالہ

Elelcted councillor M Akbar Shah thanks public of Daultala .

دولتالہ(نامہ نگار) اپنی وارڈ کے لوگوں کا ہمیشہ مشکور رہوں گا میری جیت میں جن دوستوں نے کردار ادا کیا ان کی محبتوں کا مقروض ہوں مجھ سے جو کچھ ہو سکا کروں گا جینا مرنا سید قلب عباس پینل کے ساتھ ہے اللہ عزت اور زلت دینے والا ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ان خیالات کا اظہار منتخب کونسلر محمد اکبر شادہ یونین کونسل دولتالہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا عوامی محبتوں کا مقرض ہوں اور عوامی و فلاحی کاموں میں اپنی توانائیاں صرف کروں گا حق اور سچ کا ساتھ دینا ہی میری سیاست کا محور ہے

اسلامپورہ جبر شہر میں واٹر سپلائی سکیم کی بنی ٹینکی طویل عرصہ سے بند ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی

Public suffer from run down water supply in Jabber .

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )اسلامپورہ جبر شہر میں واٹر سپلائی سکیم کی بنی ٹینکی طویل عرصہ سے بند ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی پائپ ذنگ آلودہ ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر ختم ہو گئی عوام گندے جوہڑوں کا پانی پینے پر مجبو ر ہو چکی ہے اور مختلف بیماریاں پھیلنے کا حدشہ بھی ہے کئی بار منتخب نمائندوں نے مختلف تقریبات میں اسلام پورہ جبر واٹر سپلائی سکیم کو چالو کرانے کے لیے وعدے کیے لیکن جو وفا نہ ہو سکے جسکی وجہ سے علاقہ عوام اپنی پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مہنگا ترین واٹر ٹینکر ڈلوانے پر مجبور ہیں عوامی سماجی حلقوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے پروز مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لے کر واٹر سپلائی سکیم کو جلد از جلد چالو کیا جائے تا کہ عوام کی بنیادی ضرورت پوری ہو سکے ۔

اسلام پورہ جبر کی سیاسی و سماجی شخصیت خواجہ محمد رمضان کی جواں سالہ بیٹی طویل علالت کے بعدانتقال کر گئیں

Daughter of Khawaja M Ramzan passed away in Jabber .

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )اسلام پورہ جبر کی سیاسی و سماجی شخصیت خواجہ محمد رمضان کی جواں سالہ بیٹی طویل علالت کے بعدانتقال کر گئی ،گزشتہ شام چھ بجے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ادھرممتاز مسلم لیگی رہنماء ٹھیکیدار حاجی محمد ریاست اور چےئرمین اسلم نے خواجہ محمد رمضان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ۔

علی ہسپتال اسلام پورہ جبر کے اونر ڈاکٹر جاوید کیانی کی دادی انتقال کر گئیں

Grandmother of Dr Javed Kiyani of Ali hospital passed away

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )علی ہسپتال اسلام پورہ جبر کے اونر ڈاکٹر جاوید کیانی کی دادی انتقال کر گئی ساڑھے 11بجے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان ہتھیہ خاص میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں سیاسی سماجی حلقوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

سموٹ ڈہوک زبردست کے چوہدری ارم شہزاد رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Ch Iram Shehzad passed away in Samot Dhok .

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)محمد انجم ملک،چوہدری ارم شہزاد رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے ہیں،سموٹ ڈہوک زبردست کے رہائشی چوہدری محمد تاج کے فرزند، چوہدری امیرشہزاد کے بھائی ،حاجی چوہدری فیاض کے بھتیجے،حاجی چوہدری محمد گلفراز،اور سائیں پیر محمد تنویر کے کزن چوہدری ارم شہزاد رشتہءاذدواج میں منسلک ہو گے ہیں خوشی کے اس موقع پر ولیمہ کا انعقاد کیا گیا جس میں دوست احباب اور عزیز و اقارب نے شرکت کی شرکاء ولیمہ نے چوہدری ارم شہزاد کو مبارکبادپیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

some image

چوہدری محمد فیاض گولین کی رہائش گاہ پریاسر مشتاق نقشبندی کلر سیداں کی آواز میں تلاوت کلام پاک

Talawat by Yasir Mushtaq Naqshbandi in Goleen

گولین(نمائندگان پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین،انجم ملک،کلر سیداں کی خوبصورت آواز قاری یاسر مشتاق نقشبندی ،پوٹھوار ڈاٹ کوم نے آپ کے ذوق کی تازگی کے لئے تلاوت کلام پاک ریکارڈکی ہے،یہ ریکارڈنگ چوہدری محمد فیاض فرانس ، کی رہائش گاہ منعقدہ گولین میں کی گئی،صاحبزادہ پروفیسرڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگھار شریف کا خطاب بھی ملاحظہ فرما سکیں گے۔

Taxila News

ٹیکسلا کی خبریں

ٹیکسلا میں عجیب الخلقت دو منہ کے ساتھ چار ٹانگیں رکھنے والے بھینس کے بچے کی پیدائش

Buffalo calf born with twop heads in Taxila .

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی /نمائندہ پو ٹھو ہارڈاٹ کام)ٹیکسلا میں عجیب الخلقت دو منہ کے ساتھ چار ٹانگیں رکھنے والے بھینس کے بچے کی پیدائش،دیکھنے کے لئے عوام کا جم غفیر جمع ہوگیا،مقامی زمیندار اور میوشیوں کی شاخت کے ماہر افراد کے مطابق مذکورہ جنم پانے والے بچھڑے کے سروں کی جانچ سے معلوم ہوتا ہے کہ پیدا ہونے والا بچھڑا بیک وقت نر اور مادہ کی خاصیت رکھتا ہے ، اس عجیب الخلقت بھینس کے بچے کا دھڑ تو ایک ہے لیکن سر دو ہیں جس میں ایک مادہ اور ایک نر ہے،موضع گیلا خورد ٹیکسلا میں ایک بھینس نے ایسے بچے کو جنم دیا جو ایک دھڑ میل فی میل خاصیت کے ساتھ دو سر والا تھا،بتایا جاتا ہے کہ جب بھینس نے اس عجیب الخلقت بچے کو جنم دیا تو اسے سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی،چوبیس گھنٹے با مشکل زندہ رہ سکا ،یاد رہے کہ ایک ماہ قبل بھی کامونکی میں ایک بھینس نے ایسے بچے کو جنم دیا تھا جس کے دو سر تھے ، اور جنم پانے والا یہ بچھڑا صرف 36 گھنٹے زندہ رہا ، ملکی تاریخ میں یہ دوسرا واقعہ ہے کہ ٹیکسلا کے شہر میں بھینس نے دو سر والے بچے کو جنم دیا ،ٹیکسلا میں جنم پانے والے بھینس کے بچے کی خاصیت ایک دھڑ اور دو سروالی تھی ،ادہر عجیب الخلقت بھینس کے بچے کی پیدائش پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد اسے دیکھنے کے لئے جمع ہوگئی،مذہبی طبقات کی جانب سے اس عجیب الخلقت دو سر والے بچھڑے کی پیدائش کو قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی تعبیر کیا جارہا ہے،

some image

پنجاب کے گیارہ اضلاع میں حکومت پنجاب کی جانب سے صارفین کی مشکلات کے ازالہ کے لئے صارف عدالتوں کا قیام

Courts established for 11 Districts of Punjab .

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی /نمائندہ پو ٹھو ہارڈاٹ کام)پنجاب کے گیارہ اضلاع میں حکومت پنجاب کی جانب سے صارفین کی مشکلات کے ازالہ کے لئے صارف عدالتوں کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام ہے،صارفین کو درپیش مسائل کے سدباب کے لئے چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو موثر بنانے کی ضرورت ہے،وائس آف کنزیومر صارفین کے حقوق کے لئے برسر پیکار ہے،حکومت کا اقدام صارفین کو مشکلات سے چھٹکارہ دلانے میں معاون و مدد گار ثابت ہوگا ، ان خیالات کا اظہار وائس آف کنزیومر واہ کینٹ ٹیکسلا اور حسن ابدال کے چیئرمین ملک اسد محمود نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، ملک اسد محمود کا کہنا تھا کہ اکثر مقامات پر صارفین کو غیر معیاری اشیاء اور زائد المعیاد اشیاء فروخت کی جارہی ہیں،متعدد اشیاء کی پیکنگ پر اجزائے ترکیبی اور تاریخ تیاری و اختتام درج نہیں ہیں ، جس سے سادہ لوح صارف ان کی اصل حقیقت سے ناواقف ہوتے وہئے ان اشیاء کی خریداری کرتے ہیں جو بعد ازاں مضر صحت ہونے کا موجب بنتی ہے ، انھوں نے کہا کہ مارکیٹ میں فروخت ہونے والی اشیاء معیاری اور صحت کے اصولوں کے مطابق ہونی چاہیں ، دکاندار زایدہ منافع کمانے کی غرض سے جعلی اشیاء اصل لیبل کے ساتھ فروخت کرتے ہیں ،انکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے صارفین کی مشکلات اور انکے حقوق کے لئے پنجاب کے گیارہ اضلاع میں صارف عدالتیں قائم کردی ہیں ،اس ضمن میں انتظامیہ کی بھرپور معاونت کی جائے گی تاکہ چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو موثر بنایا جائے ،اور صارفین کو ان غیر معیاری اشیاء سے نجات دلائی جائے ،انکا کہنا تھا کہ صارفین کو اپنے حقوق کا ادراک ہونا چاہئے تاکہ دکاندار اپنے دائرہ کار میں رہ کر حکومت کے مروجہ قوانین کی مکمل پابندی کرسکیں ،

Mirpur News

میرپور کی خبریں

حضرت مولاناپیر محمدعتیق الرحمن نے محفل میلاد مصطفٰے ﷺ کے عظیم الشان اجتماع سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب

Mollana M Atiq ur Rehman addrses millad celebrations .

چکسواری ( حافظ شہریاربسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) جمعیت علماجموں وکشمیر کے صدر آستانہ عالیہ فیض پورشریف کے سجادہ نشین حضرت مولاناپیر محمدعتیق الرحمن MLAنے کہاہے کہ حضور نبی کریم ﷺ کی اس کائنات میں آمدسے پہلے عرب معاشرے میں ہربرائی موجودتھی ہرطر ف کفروشرک تھا پوری دنیاجہالت اورگمراہی کے گھٹاٹوپ اندھیرے میں ڈوبی ہوئی تھی۔ آپ ﷺ کی تشریف آوری سے یثرب مدینہ بن گیا۔ آپ ﷺ نے بھٹکی ہوئی انسانیت کوراہ حق اورصراط مستقیم پر گامزن کیا۔ حضورﷺمومنوں کے لئے اللہ تعالی کی نعمت عظمی ہیں آپ ﷺ اللہ تعالٰی کے آخری رسول ہیں قیامت تک آپ ﷺ کے بعدکوئی نبی پیدانہیں ہوگا۔ ا نہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی قابل فخر قیادت میں طویل جہدوجد کے بعد پاکستان قائم کیا پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور انشااللہ قائم رہے گا 1973ء کے آئین کے مطابق پاکستان کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے اس کا سرکاری مذہب اسلام ہے آئین میں درج ہے کہ سات سال کے اندر اس کے تمام قوانین کوقرآن وسنت کے سانچے میں ڈھالاجائے گا۔ 1973 ء کے مطابق مرزاغلام قادیانی دجال مرتد ہے اور اس کے تمام پیروکاردائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان دنیاکی بہادر فوج ہے۔ افواج پاکستان کی موجودگی میں پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدیں محفو ظ ہیں۔ ملک کی بقاء سلامتی واستحکام کے لئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی دلیرانہ وجرات مندانہ پالیسیوں کی وجہ سے مشن ضرب عضب میں افواج پاکستان کونمایاں کامیابیاں ہورہی ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تاریخ ساز فیصلے کیے ہیں جن کی بدولت ہر محاذ پرکامیابی حاصل ہورہی ہے۔ ملک کے استحکام اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے جاری جدوجہدکے ہرقدم پر ملت اسلامیہ کاہرفرد افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ عالم اسلام کااتحاد وقت کااہم ترین تقاضاہے۔ طاغوتی وابلیسی پاورز اسلام کے خلاف سازشیں کررہی ہیں۔ ان سازشوں کوناکام بنانے کے لئے اسلامی ممالک کااتحاد واتفاق ناگزیر ہے۔ ہم کسی بھی اسلامی ملک کانقصان برداشت نہیں کرسکتے ۔ ہم عالم اسلام کااتحاد چاہتے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کااظہار فیض پورشریف بازار میں انجمن غلامان مصطفٰےﷺ فیض پورشریف کے زیر اہتمام منعقدہ 5 ویں سالانہ محفل میلاد مصطفٰے ﷺ کے عظیم الشان اجتماع سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے ۔

some image