Our _Blog_

Our Daily News

حویلیاں پلین کریش میں ہلاک ہونے والی دونوں ائیر ہوسٹسز اور اے ایس ایف اہلکار کا تعلق خطہ پوٹھوار سے تھا

Both air hostess in plane crash linked from Kallar Syedan while ASF officer from Jatli also killed

some image

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی)----  حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی ایئر ہوسٹس صدف فاروق کا تعلق تعلیم یافتہ گھرانے سے تھا ان کے والد محمد فاروق آرمی سے کیپٹن ریٹائرڈ ہیں ان کی دو بہنوں نے کمپیوٹر ماسٹر اور انجینیئرنگ کر رکھی ہیں اور مختلف کمپنیو ں میں ملازمت کر رہی ہیں ان کا ایک بھائی رضوان فاروق آسٹریلیا میں انجینیئر ہے تو دوسرا بھائی وسیم فارو ق دوبئی میں ایک فارماسسٹ کمپنی میں ملازمت کرتا ہے صدف فاروق کے دو کمسن بچے ہیں ان کی والدہ نوزائیدہ پوتے سے ملنے آسٹریلیا گئی ہوئی تھیں جو صدف فاروق کے المناک سانحے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے کی خبر سن کر آج واپس نوتھیہ کلرسیداں پہنچ رہی ہیں صدف فاروق کے والد کیپٹن محمد فاروق کا تعلق مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں میں ہوتا ہے انہوں نے حال ہی میں یو سی غزن آباد سے چیئرمین کا بھی الیکشن لڑا، حادثے میں جاں بحق ہونے والی دوسری ایئر ہوسٹس اسما ء عادل کے ننھیال کا تعلق بھی کلرسیداں کے گاؤں پیر گراٹہ سے ہے ۔

دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جہاز حادثہ گوجرخان کا ایک سپوت بھی جان کی بازی ہار گیا، احسن غفار ولد عبدالغفار علاقے معروف سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار محمود کا بھانجا بھی تھی، تھانہ جاتلی کے نواحی گاؤں بینس کے رہائشی اس جوان نے پانچ سال قبل اے ایس ایف میں بحیثیت اے ایس آئی شمولیت اختیار کی اور کمانڈو ز کی ٹریننگ بھی حاصل کی، اپنے والدین کا واحد کفیل تھا ، احسن غفار کا ایک بھائی اور ایک بہن ہے جو اس سے چھوٹے ہیں، فروری میں اس کی شادی طے تھی، شہادٹ کی خبر سن کر والدہ اور بہن پر غشی کے دورے پڑنے لگے، پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا، نماز جنازہ مرحوم کی میت پہنچنے کے بعد آج آبائی گاؤں بینس میں ادا کی جائے گی۔

Kallar Syedan/ Gujar Khan; As the details emerge both the air hostess were from Kallar Syedan, Sadaf Farooq mother of two children was from village Nothia in Kallar syedan and the daughter of Captain (r)Mohammad Farooq, who recently contested local elections in Ghazan Abbad for PML-N.

Sadaf Farooq brother Waseem Farooq is based in Dubai while the other brother Rizwan Farooq is based in Australia, Sadaf Farooq mother was in Australia when the tragedy occurred and has returned home to Kallar syedan, The second air hostess was Asma Adil mother family was from village Pir Garrata in Kallar syedan.

Ahsan Ghaffar who was training as a commando for the ASI was also killed in the plane crash. Ahsan Ghaffar was son of Abdul Ghaffar from village Bhains in Jatli, he was only son of the family and was planning to get married in February.

Most read news

  • پہلی جنگ عظیم میں برطانیہ کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ، وکٹوریہ کراس، پانے والے خداد خان کا تعلق پوٹھوار سے ہے

    some image

    Read More
  • وزیر اعظم نواز شریف کی نڑر آمد، کہوٹہ اور کلر سیداں کے لئے کئی ایک میگا منصوبہ جات کا اعلان

    some image

    Read More
  • پنجگراں تحصیل گوجرخان میں کبڈی میچ،اول انعام بیل،دوئم انعام بکرا اور سوئم انعام دو عدد ٹی وی،نقد انعامات کی بارش

    some image

    Read More
  • سانپ کو پکڑنا بہت آسان،لیکن دل کا مضبوط ہو نا لازمی،گزشتہ تیسں سال سے زہریلے سانپوں کو پکڑنا ہابی میں شامل ہے

    some image

    Read More
  • پوٹھوار ڈاٹ کے سولہویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد کوونٹری میں کیا گیا، تقریب کی جھلکیاں ملاحظہ کیجئے۔

    some image

    Read More
  • پوٹھواریوں نے دوسری جنگ عظیم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ذیل میں ان لسٹ پیش کی جارہی ہے۔

    some image

    Read More

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2016

new graphics