Our _Blog_

Our Daily News

پنجگراں تحصیل گوجرخان میں کبڈی میچ،اول انعام بیل،دوئم انعام بکرا اور سوئم انعام دو عدد ٹی وی،نقد انعامات کی بارش

Overseas Pakistani arrange mega Kabbadi match in Panjgaran, Gujar Khan

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔پنجگراں گوجرخان،برطانیہ،فرانس،سعودی عرب اور تاجر برادری کے تعاون سے کبڈی کا میچ زیر نگرانی ممتاز افضل بٹ،مرزا راشد منیر،چوہدری نثار ساری،چوہدری انور،ملک راحت،عدیل بٹ منعقد کیا گیا، جس میں راجہ شعیب نڑالی اور علی وڑائچ کھٹیالہ گجرات کی ٹیمیں مد مقابل تھیں،حوالدار اشفاق بٹ پنجگراں اور یعقوب قوبی جبر ریفری تھے،خطہ پوٹھوار میں کبڈی کا پہلا میچ تھا جس میں ایک عدد بیل،ایک عدد بکرا،ٹی وی،ٹرافیاں اور نقد انعامات دئیے گئے، سابق امیدوار ایم پی اے راجہ ضمیر المعروف بابوبرگی وینس کی جانب سے بیل دیا گیا،چوہدری اشتیاق یو کے کی جانب سے بکرا انعا م میں اور ملک صفدر کی جانب سے دو عدد ٹی وی دئیے گئے،فیصل شاہ کی جانب سے ایک عدد موبائل فون دیا گیا،مہمان خصوصی میں ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی،ایم پی اے چوہدری افتخار وارثی کے فرزند چوہدری سعد افتخار وارثی،صد ر مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر،چےئرمین یو سی چنگا بنگیال راجہ شوکت علی وارثی،راجہ محمد اسحاق نڑالی،چےئرمین یو سی قاضیاں چوہدری ناصر تاج،صاحبزادہ نعمت اللہ چشتی میانتھب،وائس چےئرمین راجہ انجم رشید وارثی،ملک فیاض موہڑ سندھو،جنرل کونسلر ملک فیاض ،راجہ مظہر عجائب سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن چکسواری آزاد کشمیر،نزاکت بھٹی ڈھیریاں سمیت بڑی تعداد میں مہمان گرامی اور شائقین کبڈی نے شرکت کی،کبڈی اناؤنسر عبد الجبار جھارا قاضیاں نے شائقین کوخوب انٹرٹین کیا۔

Panjgaran, Gujar Khan - For more details, Please watch the video below...

Most read news

  • پہلی جنگ عظیم میں برطانیہ کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ، وکٹوریہ کراس، پانے والے خداد خان کا تعلق پوٹھوار سے ہے

    some image

    Read More
  • عراق میں ہلاک ہونے والے مسلمان امریکی فوجی اہلکار کے والد ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑے

    some image

    Read More
  • مسجد نبوی میں پہلی پاکستانی نژاد امام کا تقرر،ان کا تعلق خطہ پوٹھوار کے علاقے مظفر آباد سے ہے

    some image

    Read More
  • برطانیہ کے مختلف شہروں میں ایشین کمیونٹی کے لئے میلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، سلاو میلہ ان سب میں بہت مقبول میلہ سمجھا جاتا ہے

    some image

    Read More
  • پوٹھوار ڈاٹ کے سولہویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد کوونٹری میں کیا گیا، تقریب کی جھلکیاں ملاحظہ کیجئے۔

    some image

    Read More
  • پوٹھواریوں نے دوسری جنگ عظیم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ذیل میں ان لسٹ پیش کی جارہی ہے۔

    some image

    Read More

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2016

new graphics