Our _Blog_

Our Daily News

سابق امیدوار برائے چیرمین یوسی بیول چوہدری نثار الحق آف ڈھیری بیول کو دن دہاڑے اسلام آباد میں قتل کر دیا گیا

EX PTI Candidate Ch Nisar Ul Haq shot dead in Islamabad

some image

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) جہانگیر افضل۔ پاکستان تحریک انصاف گوجرخان کے سنیئر نائب صدراور سابق امیدوار برائے چیرمین یوسی بیول چوہدری نثار الحق آف ڈھیری بیول کو اسلام آباد میں قتل کر دیا گیا۔ ستارہ مارکیٹ اسلام آباد میں ان کے اپنے ہوٹل میں کچھ افراد کے ساتھ کسی کاروباری معاملہ پر تلخ کلامی ہوئی ۔فریق مخالف نے فائر کردیاجس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ ستارہ مارکیٹ کے تاجروں نے اس بہیمانہ قتل پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے فورا ہڑتال کر دی اور تمام تاجر دکانیں بند کر کے سڑکوں پر آگئے۔ سڑکوں پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی اور قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اِ دھر مغرب کے بعد بیول میں جب یہ خبر پہنچی تو لوگ سکتے میں آگئے۔ اس جوان موت پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔ چوہدری نثار الحق انتہائی شریف النفس انسان تھے وہ ہر کسی سے محبت سے ملتے اور ہر ایک کے دکھ درد میں شریک ہوتے۔وہ چوہدری ضیاالحق کے چھوٹے بھائی تھے اور اسلام آباد میں پراپرٹی اور ہوٹلزکے کاروبار سے وابسطہ تھے۔ پینتالیس سالہ چوہدری نثار الحق نے سوگواران میں بیوہ کے علاوہ تین بچے چھوڑے ہیں۔ اس سے قبل ان کے بڑے بھائی انوار الحق بھی جوانی میں ہی عمرہ کی ادائیگی کے دوران سعودی عرب میں حادثے کا شکار ہو کرخالق حقیقی سے جاملے تھے۔

Islamabad; In latest news update it is believed that Ch Nisar Ul Haq had leased out his hotel and the tenants were unable to pay the rent and were told to move out. On the day of tenant moving out, one of the tenant went to the office of Ch Nisar Ul Haq and shot him three times, Ch Nisar Ul Haq died on the spot at his office in Sittara market.

Gujar Khan; Ex PTI Candidate for local elections in union council Bewal, Ch Nisar Ul Haq has been shot dead in Islamabad, Ch Nisar Ul Haq,45, of village Dheri in Bewal was gunned down at Sittara market in Islamabad.

According to media report earlier it stated that Ch Nisar Ul; Haq was shot dead by armed men on Motorbikes who opened fire, while he was getting out of his hotel in Sittara market, Ch Nisar Ul Haq was being taken to hospital but died on the way.

The traders in Sittara market held shut down strike and blocked the road in protest at the murder. Ch Nisar Ul Haq was a property businessman in Islamabad, he leaves wife and three young children.

some image some image

Above; Sittara market in Islamabad

چوہدری نثار الحق کا قاتل گرفتار، سیپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کاروائی، ستارہ مارکیٹ قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

Man who murdered Ch Nisar Ul Haq arrested by police

some image

برمنگھم نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم شاہد ہاشمی ----چوہدری نثار الحق کا قاتل گرفتار..سیپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کاروائی ستاراہ مارکیٹ قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق کیپٹین ر محمد الیاس SPانوسٹی گیشن یونٹ اسلام آباد کی خصوصی ہدایت اور راہنمائی میں انچارج ہومی سائیڈ یونٹ رورل سرکل انسپکٹر الفت عارف،انسپکٹر بشارت شاہ ، سب انسپکٹر سیف اللہ معہ ملازمان پر مشتمل ایک ٹیم نے شب و روز کی محنت کرتے ہوئے لرزہ خیز واردات کے مرکزی ملزم شکیل احمد عباسی ولد ولایت خان سکنہ ڈنہ گرینی تھانہ لورہ ضلع ایبٹ آباد جو کہ واردات کے بعد موقعہ سے دیگر ملزمان کے ساتھ فرار ہو گیا تھا دوران فراری ایبٹ آباد،فیصل آباد،سیالکوٹ اور پشاورمیں اس کا پیچھا کرتے کرتے بالا آخر جب وہ اپنی بہن کو ملنے بہارہ کہو کی طرف پہنچا تو حکمت عملی کے مطابق گرفتار کر لیا گیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتلایا کہ سٹار ہوٹل کے مالک نثارالحق کیساتھ ہوٹل کی ایڈوانس سیکورٹی کی رقم مبلغ 30 لاکھ کے معاملے پر تنازعہ چل رہا تھا جس کی بابت بزریعہ فون بھی نثار الحق کیساتھ بحث وتکرار ہوئی ہے بروز وقوعہ نثارالحق ہوٹل خالی کروانےکے لیے آیا جس پر اشتعال میں آکر میں نے پسٹل کے سیدھے فائرنثار الحق پر کیے جس کے بعد موقع سے فرار ہو گیا دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیےSIU ٹیم ہر جگہ چھاپے مار رہی ہےآئیدہ ملزم کو پیش عدالت کر کے اسلحہ آتشین کی برآمدگی کے لیے ریمانڈ جسمانی حاصل کیا جائے گا مزید ملزم سے تفتیش جاری ہے جناب SSP صاحب ساجد کیانی صاحب نے اس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ کا اعلان کیا ہے

Gujar Khan; The man wanted for murder of PTI leader from Bewal in Gujar Khan has been arrested by Islamabad. Ch Nisar Ul Haq was shot dead in his office at Sitara Market Islamabad.

A special investigation unit led by Captain M Ilyas , Inspector Arif, Inspector Basharat Shah, Inspector Saif Ullah and sub inspector Basharat Shah arrested Shakil Ahmed Abbassi son Wallait Khan.

According to the police who told pothwar.com that Shakil Ahmed Abbassi after murdering Ch Nisar Ul Haq fled and was chased to Abbotabbad, Faislabad, Sialkot and Peshawar and was finally chased in Bahar Khoo where he was planning to meet his sister, when he arrived at his sister home he was arrested.

Police also told that the murder was committed over 30 Lakh rps dispute between Ch Nisar Ul haq and Shakeel Ahmed Abbassi of village Dena Fraini, Lora in Distt Abbottabbad. The team who made the arrest are being planned to be awarded.

Most read news

  • پہلی جنگ عظیم میں برطانیہ کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ، وکٹوریہ کراس، پانے والے خداد خان کا تعلق پوٹھوار سے ہے

    some image

    Read More
  • وزیر اعظم نواز شریف کی نڑر آمد، کہوٹہ اور کلر سیداں کے لئے کئی ایک میگا منصوبہ جات کا اعلان

    some image

    Read More
  • پنجگراں تحصیل گوجرخان میں کبڈی میچ،اول انعام بیل،دوئم انعام بکرا اور سوئم انعام دو عدد ٹی وی،نقد انعامات کی بارش

    some image

    Read More
  • سانپ کو پکڑنا بہت آسان،لیکن دل کا مضبوط ہو نا لازمی،گزشتہ تیسں سال سے زہریلے سانپوں کو پکڑنا ہابی میں شامل ہے

    some image

    Read More
  • پوٹھوار ڈاٹ کے سولہویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد کوونٹری میں کیا گیا، تقریب کی جھلکیاں ملاحظہ کیجئے۔

    some image

    Read More
  • پوٹھواریوں نے دوسری جنگ عظیم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ذیل میں ان لسٹ پیش کی جارہی ہے۔

    some image

    Read More

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2016

new graphics