Our _Blog_

Our Daily News

پاکستان پیپلز پا رٹی خوا تین ونگ یو سی بھتیا ں کے زیر اہتما م ویمن ورکرز کنو نشن ، بڑی تعدا د میں خواتین کی شرکت

Large number of PPP women wing participated in rally in Kotli Sattian

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پا رٹی خوا تین ونگ یو سی بھتیا ں کے زیر اہتما م ویمن ورکرز کنو نشن ، بڑی تعدا د میں خواتین کی شرکت ، پیپلز پا رٹی حلقہ این اے 57 سے امیدوار قومی اسمبلی آصف شفیق ستی کی بطو ر مہما ن خصوصی شرکت، انکے ہمرا ہ سنئیر نا ئب صدر پی پی ضلع راولپنڈی تبسم منیر ستی، تحصیل صدر پی پی کو ٹلی ستیاں اسد ستی ، سنئیر رہنما ء مختیا ر ستی ، صدر پی پی یو سی بھتیا ں با بر ستی ، نو جوان رہنما ء خطیب ستی ، شہزاد قیوم ستی ،را جہ عتیق ستی سمیت دیگر کی شرکت

شا ندا ر پرو گرام کے انعقا د پر رہنما ء پی پی پی خواتین ونگ یو سی بھتیاں شبا نہ فردوس ستی ودیگر کو زبر دست الفا ظ میں خرا ج تحسین پیش کیا گیا تقریب سے پیپلز پا رٹی حلقہ این اے 57 سے امیدوار قومی اسمبلی آصف شفیق ستی ، تبسم منیر ستی ، اسد ستی ، صدر خواتین ونگ ذہین النساء ستی ، جزل سیکرٹری طیبہ نا ز کا ظمی ، ڈا کٹر تنویر و دیگرنے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ کسی بھی مثبت معا شرے کی تکمیل میں خواتین کا ہمیشہ سے اہم کردا ر رہاہے کو ٹلی ستیاں کی خواتین نے چئرمین پی پی پی پہلی مرتبہ بلا ول بھٹو زردا ری کے جلسہ میں بڑی تعدا د میں شرکت کر کے ملی بیدا ری کا ثبو ت دیا

جو کہ کل کے رو شن مستقبل کی جا نب اہم قدم ہے پہلی خا تو ن جنت فا طمہ رضی اللہ تعا لی عنہہ کی تعلیما ت اور فا طمہ جنا ح کی ملک پا کستان کے قیام کے لیے کو ششیں اور پھر ایشیا ء کی عظیم لیڈرشہید محترمہ بینظیر بھٹو کا عملی سیا ست میں کردار اور خواتین کے حقوق کے لیے کلیدی کردا ر کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ان کی زندگیاں خواتین کے بہتر مستقبل اور مثبت معا شرے کے قیام کے لیے مشعل را ہ ہیںیہ بھی خواتین تھیں جنہوں نے جدو جہد سے ہی کا میا بیا ں حا صل کیں پیپلز پا رٹی کی حکو مت کا خواتین کو اپنے پا ؤ ں پر کھڑا کر نے کے لیے بینظیر انکم سپو رٹ پرو گرام اور خواتین ہی کے لیے ویلج وائز لیڈی ہیلتھ پرو گرام تا ریخی کا رنا مے ہیں

مگر بد قسمتی سے مو جو دہ مسلم لیگ ن کی حکو مت نے ان دو نو ں ادا رو ں میں شامل پرو گرامز کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا جس میں بی آئی ایس پی سے وسیلہ رو زگا ر ، وسیلہ صحت ، وسیلہ حق ، انشو رنس جیسے پروگرامز کا خا تمہ اورلیڈی ہیلتھ ورکرز کا آئے رو ز اپنے حقوق کے لیے سڑکو ں پر ذلیل و خوار ہو نا مو جو دہ حکو مت کاخواتین کے حقوق غصب کر نے کے مترا دف ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کی حکو مت آتے ہی بی بی شہید کے ویژن کیمطا بق خواتین کے حقوق کے لیے جا ری تمام پرو گرامز کو مزید وسعت دی جا ئے گئی جس سے بڑی تعدا د میں خواتین استفا دہ حا صل کرسکیں گی ۔

Kotli Sattian; Large number of Pakistan peoples party women wing union council Bhattian, participated in a public meeting held in Kotli Sattian, the meeting was organized by women workers convention.

At the meeting guest of honour was Asif shafiq Satti, the candidate for NA-57 constituency along with Tubassum Munir Satti,Vice President Pakistan peoples pay District Rawalpindi and host of other social and political personality.

The Pakistan peoples party women wing were praised for their contributions when Chairman PPP Bilawal Bjhutto visited Kotli Sattian and their growing impact in Kotli Sattian is being noticed by the party.

Women wing union council Bhattian also appreciated the Benzir Bhutto income support program along with lady health program which are befit for women in Pakistan. Various lady speakers said in their speech that they will continue to fight for rights of women.

کو ٹلی ستیاں میں مسلم لیگ ن کی بڑی کا میا بی وائس چئیر مین میو نسپل کمیٹی ڈا کٹر زر اقبا ل ستی نے ن لیگ میں شمو لیت اختیا ر کر لی

Major victory for PML-N as vice chairman MC Kotli Sattian joins PML-N

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کو ٹلی ستیاں میں مسلم لیگ ن کی بڑی کا میا بی وائس چئیر مین میو نسپل کمیٹی ڈا کٹر زر اقبا ل ستی نے ن لیگ میں شمو لیت اختیا ر کر لی ،دن را ت پا رٹی کے لیے محنت کر کے آئندہ انتخا با ت میں قیا دت کو رزلٹ دو ں گاڈا کٹر زر اقبا ل ستی کو پا رٹی میں شمو لیت پر ویلکم کر تے ہیں اور انہیں مکمل تعا ون کا یقین دلا تے ہیں

تفصیلا ت کیمطا بق وائس چئیر مین میو نسپل کمیٹی ڈا کٹر زر اقبا ل ستی نے ن لیگ میں شمو لیت اختیا ر کر تے ہو ئے ایک بڑی تقریب کا اہتما م کیا جس میں مہما ن خصوصی راجہ عتیق سرور جو ائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن پنجا ب کے علا وہ، ممبرا ن میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں ، مسلم لیگی کارکنا ن ، عہدیدا ران و عوام علاقہ نے شرکت کی

تقریب کی صدا رت جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن تحصیل کو ٹلی ستیاں خو رشید ستی نے کی تقریب سے راجہ عتیق سرور، خو رشید ستی ، چئیر مین میو نسپل کمیٹی الطا ف ستی ایڈووکیٹ ، وائس چئرمین ڈا کٹر زر اقبا ل ستی ، حا فظ عبد الستا ر الخیری ، ما سٹر حسن اختر ستی ، صوبیدا ر صفا ن ستی ، صوبیدا ر محمد زید ، طارق عزیز، کیپٹن مشتا ق ستی ، جنید ستی ، ممبرا ن میونسپل کمیٹی شا ہد اقبا ل ستی ایڈووکیٹ ، یاسر ٖغفا ر ستی ، مصطفی ستی ، خضر محمو د ستی ،شا زین سعا دت ستی و دیگرکا خطا ب وائس چئیر مین میو نسپل کمیٹی ڈا کٹر زر اقبا ل ستی نے میو نسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں کے بھر پو ر مسائل پیش کیے

اور امید ظا ہر کی کہ ن لیگ میں شمو لیت سے میرے علا قائی مسائل حل ہو ں گے میں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعا ر بنا یا اور یہ خدمت کا سلسلہ آئندہ بھی مسلم لیگ ن کے پلیٹ فا رم سے جا ری رکھو ں گا اس موقعہ پر راجہ عتیق سرور جو ائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن پنجا ب نے کہا کہ ڈا کٹر زر اقبا ل ستی کو پا رٹی میں شمو لیت پر ویکم کر تے ہیں اور انہیں مکمل تعا ون کا یقین دلا تے ہیں مسلم لیگ علا قا ئی تعمیر و ترقی پر یقین رکھتی ہے عزت و ذلت خدا تعا لی کے ہا تھ اسے اگر نہ منظو ر ہوا تو ہم نا کا م ہو ں گے ورنہ کو ئی طا قت ہمیں ترقی اور کا میا بی کے اس سفر سے نہیں رو ک سکتی ترقیاتی فنڈز میں سپریم کو رٹ مو جودہ حا لا ت میں ہما رے لیے سب سے بڑی رکا وٹ ہے پھر بھی جا ری جا ری منصو بو ں کو پا یہ تکمیل تک پہنچا نے کی بھر پو ر کو شش کریں گے ۔

Kotli Sattian; The PML-N political party is celebrating major victory as the vice chairman Municipal corporation Kotli Sattian, Dr Zar Iqbal Satti has joined PML-n as the party workers celebrated his move.

A Public meeting was called where Raja Atiq Sarwar, join sec PML-N Punjab was guest of honor along with other senior officials were present, where Dr Zar Iqbal Satti announced he has joined PML-N.

Dr Zar Iqbal Satti in his speech thanked for the welcome he received from PML-N party workers and promised to serve the public and do everything possible to improve development in Kotli Sattian region.

چیئرمین پیپلز پا رٹی بلا ول بھٹو زردا ری کے کو ٹلی ستیاں جلسہ میں مقامی لو گو ں کی بڑی تعدا د میں شرکت

Thousands participate in Bilawal Bhutto public rally in Kotli Sattian

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ چئرمین پیپلز پا رٹی بلا و ل بھٹو زردا ری نے کو ٹلی ستیاں میں جلسہ عا م سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ائر بلیو وزیر اعظم پی آئی کے قومی ادا رے کو فرو خت کرکے اپنے کا رو با ر کو ترقی اور ہزارو ں ملا زمین کے حقوق پر ڈا کہ ڈا لنا چا ہتا ہے اسے عوا می مسائل سے کو ئی غرض نہیں وہ کا رو با ری شخص ہے اور اتفا ق فا ؤ نڈری کا تربیت یا فتہ ہے سینٹ الیکشن میں ضیا ء الحق کے اوپننگ بیٹسمین کی شکست پر نواز شریف کا دل تو ٹوٹنا ہی تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ جو کہتے تھے روک سکو تو روک لو انہیں پیپلزپارٹی نے سینٹ الیکشن میں روک دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چابی والے کھلونوں سے نواز شریف سے زیادہ کس کو کھیلنا آتا ہے، میاں صاحب کی سیاست اسی چابی سے کھلتی اور بند ہوتی ہے۔ میاں صا حب سے بڑا چابی والا کھلونا کوئی نہیں، آج چابی کھلونے کے اندر ٹوٹ گئی ہے۔ آج بھی نئی چابی لگا دی جائے تو یہ کھلونا گھومنا شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب ہوش سے کام لیں کن کو چابی والا کھلونا کہہ رہے ہیں اور اد ارو ں سے ٹکرا ؤں کی سیا ست کوٖفرو غ دے رہے ہیں جو کہ ملک کے لیے ایک خطر نا ک کھیل ہے پانچ سو ووٹ والا جب آپ کی پارٹی میں تھا تو آپ نے اسے ڈپٹی سپیکر بنایا۔

بلوچستان نے آپ پر عدم اعتماد کیا،میاں صاحب جب آپ فنڈز کا نوے فیصد پنجاب پر استعمال کریں گے، گوادر کے لوگ پانی کو ترسیں گے تو عدم اعتماد تو ہوگا، آپ کیوں نہیں کہتے سینٹ میں بلوچستان کی جیت ہضم نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف رضا ربانی کو ہمارے سینٹر کا نام دے کر پیپلز پارٹی کے پیچھے چھپنا چاہتے تھے۔بلوچستان سندھ اور کے پی کے کے سینیٹرزنے مل کر نوازشریف اور اس کے اتحادیوں کو شکست دی۔آئندہ ہر الیکشن میں شکست نواز شریف کا مقدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف انقلابی نہیں خاندانی مفاد اتی اور فسادی ہیں یہاں کیسے پہنچے جہاں سے نکالا گیا،نوازشریف کے روحانی استاد ضیاء الحق کی چھتری تلے نوازشریف کو ووٹ کا تقدس کیوں نہیں یاد آیاآئی جے آئی کی چھتری تلے ووٹ کا تقدس یاد نہیں آیا۔کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ جاتے ہوئے ،پانچ سالوں میں پارلیمان کی بے توقیری پر،آپ خود کتنی بار پارلیمنٹ آئے، ووٹ کی بے توقیری کی اس وقت آپ کو ووٹ کا تقدس یاد نہیں آیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف وفاق میں، شہبا ز شریف پنجاب میں وزیر اعظم بھی کنٹرول میں، پولیس، انتظامی ادارے کنٹرول میں پھر بھی دہائی دے رہے ہیں مجھے کیوں نکالا، عوام کو غرض نہیں کس کو کیوں ں نکالا، عوام روٹی کپڑا اور مکان چاہتی ہے، مفت صحت اور تعلیم چاہتی ہے۔نواز شریف نے عوام کو دیا کیا ہے، پی آئی اے اور سٹیل ملز کو پرائیویٹائز کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔

مشیر خزانہ نے اعلان کیا کہ ایک خریدو تو دوسرا مفت، مشیر خزانہ سنو یہ دکان پر رکھا مال نہیں، ہزاروں محنت کش ان اداروں میں کام کرتے ہیں، تمھیں یہ ادارے بیچنے نہیں دوں گا۔سٹیل ملز سندھ حکومت کی ملکیت ہے۔پرائیوٹائزیشن پر پارلیمان اور سڑکوں پر احتجاج کریں گے، محنت کشوں کے حقوق سلب کرنے نہیں دوں گا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں پرائیوٹائزیشن کے حوالے سے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں کوئی ماں کا زیور نہیں بیچتا، ائیر بلیو وزیر اعظم پی آئی اے کا بیڑہ غرق کررہا ہے۔ شاہد عباسی بھی اتفاق فاؤنڈری کا تربیت یافتہ نکلا، قومی ائیر لائن کے روٹ بند اور ائیر بلیو کے کھولے جا رہے ہیں۔ائیر بلیو وزیر اعظم پی آئی اے کو بیچ کر اپنا کاروبار بڑھانا چاہتے ہیں، یہ سیاست دان نہیں کاروباری ہیں، کے پی کے میں نیا کالج یا ہسپتال نہیں بنایاگیا۔ سندھ میں آٹھ ماہ میں پانچ ہسپتالوں کا افتتاح کیا۔میٹرو اور اورینج لائن ٹرین کی لاگت چاروں صوبوں کے تعلیمی بجٹ سے زیادہ ہے، اربوں روپے کی کرپشن زدہ ملتان میٹرو سواری کے بغیر بھاگ رہی ہے ملتا ن میٹرو میں انٹر نیشنل لیول کی کرپشن ہو رہی ہے جلسہ سے سا بق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، نئیر حسین بخا ری ، قمر زما ن کا ئرہ ، امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 57آصف شفیق ستی ، مہرین انو ر را جہ ، فو زیہ حبیب ، ممبر فیڈرل کو نسل عبد الجبا ر ستی ،شوکت علی عبا سی ،راجہ محمد احسان ستی ثنا ء الحق ستی، تبسم منیر ستی ، عثما ن فا رو ق ستی ، بدر اعجا ز ستی ، ذہین النساء ستی و دیگر کا خطا ب

اچئرمین پیپلز پا رٹی بلا ول بھٹو زردا ری کے کو ٹلی ستیاں جلسہ میں مقامی لو گو ں کی بڑی تعدا د میں شرکت ،جگہ جگہ سے ریلیوں کی شکل میں لو گو ں کی شرکت سب سے بڑا جلوس سانٹھ سرو لہ سے رہنما ء پی پی پی را جہ محمد احسان ستی ،کی قیا دت میں ایک منفرد اندا ز میں شرکت کی جس میں پیپلز پا رٹی کے سنئیر رہنما ؤ ں کی اونٹو ں کے اوپر اور گھو ڑو ں کے رقص کیساتھ ہزاروں کی تعدا د کیساتھ جلسہ میں شرکت جلسہ گا ہ میں احسان ستی کیطرف سے ایک بہت بڑا پا رٹی پرچم بھی کا رکنا ن لہرا تے ہو ئے جئے بھٹو کے نعرو ں کی گو نج کیساتھ جلسہ گا ہ میں پہنچے جلسہ گا ہ میں پہنچنے پر سٹیج سے اس بڑے جلو س کی قیا دت کر نے پر راجہ احسان ستی ، سابق نا ظم وا جد ستی و دیگر رہنما ؤ ں کو زبردست الفا ظ میں انہیں ویلکم کہا جلسہ گا ہ میں پہنچنے پر را جہ محمد احسان ستی نے مقامی صحا فیو ں کیساتھ گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ کہ چئرمین پیپلز پا رٹی بلا ول بھٹو زردا ری کے کو ٹلی ستیاں میں کا میا ب جلسہ سے مخا لفین کی نیندیں حرا م ہو چکی ہیں آج کا یہ جلسہ اس حلقہ کے عوام کی محرو میوں کو دو ر کر نے میں اہم سنگ میل ثا بت ہو گا انہوں نے جلسہ میں بھر پو ر شرکت کر نے پر کا رکنا ن کا شکریہ ادا کیا۔

جھلکیاں

۔بلاول بھٹو زرداری بائی روڈ کوٹلی ستیاں جلسہ گاہ میں پہنچے۔

سابق ایم پی اے و سابق چیئرمین پریس کونسل شفقت علی عباسی بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے آخری میں جلسہ میں شریک ہوئے اور سٹیج پر جانے کیلئے راستہ تلاش کرتے رہے۔

ایک محتا ط اندا زے کیمطا بق جلسہ میں8سے10ہزار افراد نے شرکت کی۔

حلقہ کی روایات کے برعکس خواتین کی بھی بڑی تعداد نے جلسہ میں شرکت کی۔

امیدوار پی پی6احسان ستی اور سابق ناظم واجد ستی اونٹوں اورگھوڑوں کے رقص کے ہزاروں کی تعدا د میں کا رکنوں کے ہمرا ہ ساتھ جلسہ میں شریک ہوئے۔

پیپلزپارٹی کے مقامی جیالوں کی کثرت سٹیج پر براجمان رہی اور مقامی جیالے سٹیج پر بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ سیلفیاں لینے میں مصروف رہے۔

یکیورٹی کے انتہائی خوبصورت اقدامات کیے گئے تھے

پی ایف ایف کی ترجمانی کیلئے بدر اعجاز ستی اورعثمان فاروق ستی جبکہ خواتین کی ترجمانی صدر ویمن ونگ ذہین النساء ستی نے کی۔

بلاول بھٹو زرداری جلسہ گاہ میں2:42منٹ پر پہنچے۔

جلسہ گا ہ پہنچنے پر بلا ول بھٹو کا پر تپا ک اور فقید المثا ل استقبا ل کیا گیا ۔

بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلزپارٹی کی قیادت نے متعدد بارنثار ستی شہیداورمظہر ستی شہید کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا اور نثا ر ستی کے بھا ئی ممبر فیڈرل کو نسل عبد الجبا ر ستی کو سٹیج پر بلا یا تو اس وقت سٹیج سیکرٹری نے نثارستی مرحو م کی خدما ت کو شا ندا ر الفا ظ میں سرا ہا

نثار ستی کی والدہ بھی سٹیج پر موجودتھیں۔

سٹیج سے گونواز گو کے نعرے بھی لگتے رہے۔

۔سابق وزیراعظم پرویزاشرف اور سابق وزیر اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے پوٹھوہاری زبان میں تقاریر کیں جس کو شرکاء نے خوب سراہا۔

جلسہ گاہ میں شرکاء کی بہتات کی وجہ سے جلسہ گاہ سے باہر واقع پہاڑیوں پر بھی شرکاء بیٹھے رہے۔

Kotli Sattian; Pakistan Peoples Party (PPP) Chairman Bilawal Bhutto Zardari Addressing party supporters in Kotli Sattian, the PPP chairman recalled the relationship of the tehsil with the party.

In his address he said "Nawaz thinks democracy linked to him only," he said, terming the former prime minister Gen (retd) Ziaul Haq's "opening batsmen". In an apparent jibe at Nawaz's daughter Maryam, Bilawal said: "look now, we have stopped you".

Turning his guns towards the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI), Bilawal criticised the provincial government's plan to build a metro bus in Peshawar after criticising similar projects by the Punjab government. Imran has introduced the terms 'good corrupt' and 'bad corrupt' in our politics, said Bilawal, referring to the PTI chairman.

Senior party leaders, including former prime minister Raja Pervaiz Ashraf, former Senate chairman Nayyar Hussain Bukhary and former MNA Mehreen Raja, are also on stage. The senior party leaders addressed workers before Bilawal took the podium. Hundreds of people turned up horses, camels in a public display of strength.

کو ٹلی ستیا ں کے نوا حی علا قہ سرمنڈل کے قریب ٹمبر ما فیا کا را ج, جنگلات کی تبا ہی

Timber mafia wiping out Sarmandal Forrest in Kotli Sattian

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کو ٹلی ستیا ں کے نوا حی علا قہ سرمنڈل کے قریب ٹمبر ما فیا کا را ج، قدرتی خو بصورتی بکھیرنے والے سرسبز شا دا ب پہا ڑ گنجے ہو نے لگے جنگلا ت کا ایک بڑا حصہ تبا ہی کے دہا نے پر گا جر مو لی کی طرح قیمتی سبزدرختو ں کو کا ٹا جا نے لگا سوشل ویلفئیر کمیٹی سرمنڈل ٹمبر ما فیا کیخلا ف حرکت میں آگئی ٹمبرما فیا کے ہا تھوں تبا ہ ہو نے والے جنگلا ت کا تفصیلی دو رہ ، تبا ہی کے منا ظر دیکھتے ہی اعلی افسرا ن کو اگا ہ کر تے ہو ئے ذمہ دا ران کیخلا ف بھر پو ر کا روائی کا مطا لبہ

جنگلا ت کی تبا ہی کے ذمہ دا ر پو لیس یا محکمہ جنگلا ت ، اہلکا ر یا اعلی افسران ایک بڑا سوالیہ نشان؟ رات کی تا ریکی میں کئی قیمتی درخت کا ٹ کر محفو ظ مقا ما ت پر پہنچا ئے جا نے کے بھی انکشا فا ت تفصیلا ت کیمطا بق کو ٹلی ستیا ں کے نوا حی علا قہ سرمنڈل کے قریب جنگل نمبر/29 /7 جو کہ کو ٹلی ستیاں رینج اور جنگل نمبر 28اور31 جو کہ تحصیل مری کی رینج میں واقع ہیں تبا ہی کے منا ظر پیش کر رہے ہیں

محکمہ جنگلا ت کے اہلکا رو ں کی ملی بھگت سے قیمتی جنگلا ت تبا ہ ہو چکے سبزدرختو ں کو گا جر مو لی کی طرح کا ٹا جا نے لگا گزشتہ روز سوشل ویلفئیر کمیٹی سرمنڈل کی جانب سے تبا ہ حا ل جنگلا ت کی نشا ندہی اور ٹمبر ما فیا کی تیز سرگرمیو ں کے با رے محکمہ جنگلا ت کے اعلی افسرا ن کو اگا ہ کیا گیا جس کے بعد ٹمبر ما فیا یا محکمہ کے اہلکا روں کی جا نب سے نشا نا ت مٹا نے کی بھر پو ر کو شش کی گئی مگر تبا ہ شدہ جنگلا ت اس سے قبل ہی کیمرے کی آنکھ میں محفو ظ ہو چکے تھے اور افسرا ن کو بھی اگا ہ کیا جا چکا تھا عوام علا قہ کا سوشل ویلفئیر کمیٹی سرمنڈل کی اس کا وش پر شا ندا ر الفا ظ میں خرا ج تحسین بھی پیش کیا گیا

مختلف سیا سی سماجی تنظیموں کے رہنما ؤں کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے پیما نے پر جنگلا ت کے تبا ہی ٹمبر ما فیا کے اہلکا ر و ں کی پشت پنا ہی کے بغیر ممکن نہیں جس پر ان رہنما ؤں نے جنگلات کی تبا ہی کے ذمہ دا ر پو لیس یا محکمہ جنگلا ت کے اہلکا ر یا اعلی افسران کو ٹھہرا تے ہو ئے وزیر اعلی پنجا ب میں میاں محمدشہبا ز شریف ،صوبا ئی وزیر راجہ اشفاق سرو ر ،سیکرٹری فا ریسٹ ، کمشنر راولپنڈی ، سی پی اور راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی اور دیگر حکا م سے فو ری نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا۔

Kotli Sattian; The Sarmandal forrest in Kotli Sattian region is being wiped out by timber mafia, the Forrest tree are being cut in hundreds daily, the situation has gone so bad that the local social welfare committee has vowed to take action as local forest authorities have so far failed to take action.

Local residents claimed that it was impossible for timber mafia to cut and smuggle woods without the support of the local authorities, including officials of the forest and police departments. Local people told that Rawalpindi had become a hub as well as a gateway for smuggling wood.

It is important to mention here that Murree and Kotli Sattian tehsils are famous for ‘royal trees’ including Chir Pine, Blue Pine, Deodar and spruce. According to the officials of the forest department of Punjab, the total forest area in the country stood at 4.2 million hectares, which is about 4.8 pc of the total land area.

According to the United Nations Food and Agriculture Organisation (FAO) around 43,000 hectares of forest are cleared annually in Pakistan which has the highest deforestation rate in Asia.

ضلع کوہسار بننے سے پہلے ہی درد سر بن گیا،سیاسی قیادت تقسیم ،عوام پریشان

Public left frustrated and divided over plans for District Kohsar and boundary changes

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ حقیقت یا شوشہ،ضلع کوہسار بننے سے پہلے ہی درد سر بن گیا،سیاسی قیادت تقسیم ،عوام پریشان ،وزیراعظم کا کہوٹہ جلسہ میں ضلع کوہسار کا اعلان نہ کرنے پر کئی سوالات جنم لینے لگے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے اپنے انتخابی حلقہ این اے 57 پر مشتمل کہوٹہ ، کوٹلی ستیاں، مری اور کلرسیداں پر مشتمل پہاڑی تحصیلوں کو ضلع کا درجہ دینے کے حوالے سے ایک عرصہ سے افواہیں گردش کررہی ہیں جس کے صدرمقام کا تعین ہونا ابھی باقی ہے جبکہ موجوزہ ضلع کوہسار کا زیور پوائنٹ لہتراڑ بنتا ہے ۔

کہوٹہ اورکلر سیداں کے شہری ضلع کوہسار کی مخالفت کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ مری کے عوام کی اکثریت راولپنڈی کو ہی صدر مقام بنانے کے حق میں ہے جبکہ کوٹلی ستیاں کی عوام لہتراڑ کو مجوزہ ضلع کا صدر مقام دیکھنا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سیاسی تنازعات کے خوف اور سیاسی مخالفت کے ڈر سے مجوزہ ضلع کا صدر مقام فی الوقت راولپنڈی میں ہی بنانے بارے سوچ بچار میں مصروف ہیں

دوسری طرف تحصیل کوٹلی ستیاں کی یونین کونسلز جن کی تعداد 13تھیں انہیں کم کر کے 6کردیا گیا تھا ان کی حلقہ بندیوں بارے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے عدالت سے رجوع کررکھا تھا جس میں الیکشن کمیشن کو پارٹی بنایا گیا تھا جس سے واضع ہوتا ہے ضلع کوہسار کے قیام میں الیکشن کمیشن کا بھی واضع عمل دخل دیکھائی دیتاہے اسی طرح کوٹلی ستیاں کی عوام کی اکثریت کوٹلی ستیاں کی سابقہ یونین کونسلز جن کی تعداد13تھیں ان کی بحالی ضلع کے قیام سے پہلے چاہتی ہے۔ضلع کوہسار کے صدر مقام کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے قومی اسمبلی کے امیدوار ابھی تک لب کشائی کرنے سے گریزاں ہیں امیدواروں کی اکثریت کی طرف سے صدر مقام کے نام لینے پر انہیں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شاہد خاقان عباسی اگرکوٹلی ستیاں یا مری کو صدر مقام ڈکلیئر کروانے کی کوشش کرینگے تو اس سے انہیں کہوٹہ اور کلر سیداں کے ووٹرز کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑیگا

شاہد خاقان عباسی مجوزہ ضلع کا شوشہ چھوڑ کر بند گلی میں پھنس چکے ہیں جس کا واحد حل راولپنڈی میں ضلع کا صدر مقام بنانا ہے جبکہ دوسری طرف وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ جلسہ میں صرف کہوٹہ کیلئے اعلانات اور تحصیل مری اور تحصیل کوٹلی ستیاں کیلئے اعلانات متعلقہ تحصیلوں میں کرنے کا عندیہ دیدیا ہے جس میں وہ کوٹلی ستیاں اور مری کیلئے ترقیاتی پیکیجز کا اعلان بھی کرینگے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن کی طرف سے حلقہ بندیوں کے حوالے سے مکمل نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعداب وزیرراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے قریبی سیاسی رفقاء سے ضلع کوہسار کے حوالے سے اعلان بارے صلح و مشورے بھی شروع کردئیے ہیں اور الیکشن شیڈول کے اعلان سے قبل ہی ضلع کا اعلان متوقع ہے۔

Kotli Sattian; The public is left frustrated while the politicians are divided over planned establishment of District Kohsar, The worst was to come as the Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi did not even mention the district Kohsar in his address in Kahuta.

The Public in Tehsil Kahuta and Tehsil Kallar Syedan are bitterly against the plans of District Kohsar, While the public in Muree do not wish to have anything to do with any other Tehsils and want to stay part of Rawalpindi.

The Prime Minister is left in further headache as his home constituency Kotli Sattian want Lehtar to be main center of the new District, which is opposed by just about everyone else.

The current boundary changes by election commission to move Union council Choa Khalsa, Manianda, Nala Musalmana and Doberan Kallan to Gujar Khan has also upset the public and their are already threats of legal action.

انجمن تاجران کوٹلی ستیاں کے الیکشن کیلئے تاجردوست پینل میدان میں آگیا

New group joins in Kotli Sattian traders election

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ انجمن تاجران کوٹلی ستیاں کے الیکشن کیلئے تاجردوست پینل میدان میں آگیا جس کو تاجران کی مکمل حمایت حاصل ہے تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کوٹلی ستیاں کے الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات جمع کروانے کی آخری تاریخ آج 5دسمبر ہے جبکہ آخری اطلا عا ت تک صرف ایک پینل ’’ تاجر دوست پینل ‘‘کے نام سے سامنے آیا ہے

جس کے مقابلے میں کسی دوسرے پینل نیابھی تک کو ئی اعلا ن نہیں کیا اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ تاجر دوست پینل ہی بلا مقابلہ منتخب ہو جائے گا جس میں صدر کیلئے ثناء الحق ستی ، جنر ل سیکرٹری کیلئے ماسٹر (ر) عبدالعزیز ستی ،نائب صدر کیلئے حاجی نثار احمد ستی ، فنانس سیکرٹری کیلئے جاوید اختر طارق ستی، سیکرٹری اطلاعات کیلئے حاجی شمس الحق ستی

جبکہ مجلسِ عاملہ میں محمد بشیر ستی ، حاجی تنویر احمد ستی ، مدثر محمود ستی ، حاجی گل نواز ستی اور حاجی واجد حسین ستی کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔ جن کے مقابلہ میں کسی بھی پینل نے تا حا ل اعلا ن نہیں کیا اس پینل کو کوٹلی ستیاں کی تاجر برادری کی اکثریتِ رائے سے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے اور امید ہے کہ اس پینل کے مقابلے میں کوئی دوسرا پینل سامنے نہیں آئے گااور یہ امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو جائیں گے۔

Kotli Sattian; A new group called "Tajir Dost panel" has announced to take part in "Anjuman Tajran" election for the trades organization elections, the group is believed to be getting full support of local traders in Kotli Sattian.

The Kotli Sattian traders elections are being held with papers submission date which must be registered by today 5th December. So far no other group has registered to take part in the lection according to reports.

The "Tajir Dost panel" is being led by Sanna Ullah Haq Satti as President, Pothwar.com was told unless another rival group registers for the election by 5th December, The "Tajir Dost panel" will be declared winners unopposed.

Their were also reports that local traders are pushing and making sure no rival group comes to take part in election and want the "Tajir Dost panel" to win unopposed.

کو ٹلی ستیاں کے گا ؤ ں دیرہ دنو ئی میں خو فنا ک آتشزدگی ،شا رٹ سرکٹ سے 6مکا نا ت بمعہ تما م گھریلو ساما ن ، نقدی و زیورا ت جل کر را کھ

Six homes burnt to ash in village Dera Danoi, Kotli Sattian

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کو ٹلی ستیاں کے گا ؤ ں دیرہ دنو ئی میں خو فنا ک آتشزدگی ،شا رٹ سرکٹ سے 6مکا نا ت بمعہ تما م گھریلو ساما ن ، نقدی و زیورا ت جل کر را کھ ،60لاکھ ما لیت سے زا ئد کا نقصا ن، قرآن پاک کے علا وہ ہر چیز راکھ بن گئی تاحا ل کسی حکو متی نما ئندے یا انتظا میہ کے کسی شخص نے موقعہ پر جا کرمتا ثرہ خا ندا ن کوحو صلہ تک نہ دیا۔

تفصیلا ت کیمطا بق کو ٹلی ستیاں کے گا ؤ ں دیرہ دنو ئی میں محمد ابرا ہیم کے چھ عدد مکا نا ت بمعہ تمام گھریلو سا ما ن مکمل طو ر پر را کھ ہو گیا جس میں نقدی ،3,40,000نقدی ،جنریٹر ، گیس سلنڈر ، پنشن بک ،ڈسچارج سر ٹیفکیٹ ،ڈرئیونگ و اسلحہ لا ئسنس ،دیگر قیمتی کا غذات ،فرنیچر،بسترے ، برتن سمیت دیگر ہر قسم کا سازوسامان مکمل طو ر پر راکھ ہو گیا

آتشز دگی کا یہ واقعہ دن تقریبااڑھا ئی بجے پیش آیا مقا می لو گوں کی بھر پو ر کو شش کے با وجو د آگ پر قا بو نہ پا یا جا سکا جس کے نتیجے میںآگ نے چھ مکا نو ں کو فو ری اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ مکمل طو ر پر را کھ بن گیا یہاں عجیب مو جزہ دیکھنے کو ملا جس میں واحد قر آن پا ک اور اسکے سا تھ عینک جسے پہن کر اس گھر کی ایک بزگ خا تو ن رو زانہ تلا وت کر تی تھیں وہ مکمل طو ر محفو ظ ہیں یہ بھی وا ضع رہے کہ متا ثرہ خا ندا ن کیمطا بق جہا ں قرآن پا ک اور عینک پڑے تھے اس کیساتھ با قی تما م چیزیں مکمل طو ر پر را کھ ہو گئیں

یہ ایک مو جزہ ہے کہ اللہ تعا لی ہر چیز پر قا در ہے اس نے قرآن پا ک کو محفو ظ رکھ کر یہ پیغا م بھی دیا کہ وہ اس لا ریب کتا ب کی خو د حفا ظت کرتا ہے متا ثرہ مقام پر مو جو د لو گو ں جن میں راجہ محمد ریا ضت سا بق وائس چئرمین پنجا ڑ ، اشفا ق احمد ، حکیم پرویز ،عبد القیوم ،محمد صغیر ، دا نش ،محمد ضمیر ،عبد الرحیم ،محمد صا بر محمد فیا ض ،افتخا ر احمد و دیگر نے متا ثرہ خا ندا ن کی فو ری مدد کر نے کا مطا لبہ کیا اور کہا وفا قی و صوبا ئی حکو مت اس سا نحہ کا فو ری نو ٹس لیکر متا ثرہ خا ندا ن کی فوری مدد کرے تا کہ وہ سر چھپا نے کی جگہ بنا سکیں

Kotli Sattian; Thousnads of rupees of worth of goods were burnt to ash in village Dera Danoi in Kotli Sattian, the incident is alleged to happen due to severe electricity short circuit.

According to rescue services who told pothwar.com, that total of six homes along with all the goods were burnt down, the cause is blamed on electricity short circuit.

According to one the home owner, Mohammad Ibrahim said, that he lost over Three Lakh rps including his important legal documents , which all were burnt in the incident.

No one from local authority is believed to have gone to village to see what has happened, local villagers have demanded that, those who have lost homes should be helped and should be given temporary accommodation.

کوٹلی ستیاں کے گاوں بہل چکہ میں سینکڑووں معصوم بچے ہر رو ز اپنی جان خطرے میں ڈال کر سکول جانے پر مجبو ر

Kotli Sattian children risk lives crossing decayed bridge on way to school

some image some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کا حلقہ مسائل کا گڑھ ،سینکڑووں معصوم بچے ہر رو ز اپنی جان خطرے میں ڈال کر سکول جانے پر مجبو ر، مقامی آبادی اورسرکاری سکول کو ملانے والا عارضی پل ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر ،

تفصیلا ت کیمطا بق کوٹلی ستیاں کے گاوں بہل چکہ میں مقامی آبادی اورسرکاری سکول کو ملانے والا عارضی پل جو کئی سال پہلے لوگوں نے اپنی مد د آپ بنایا تھا جس کے اوپر سے گزر کر سینکڑووں معصوم بچے ہر رو ز اپنی جان خطرے میں ڈال کر سکول جاتے ہیں

اس پل کے نیچے سے بڑ انالہ گزرتا ہے کئی سال گزر جانے کے باوجود حکومتی عدم دلچسپی کے باعث اس پل کی طرف کسی نے توجہ نہ دی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اس پل کی تعمیر نہ کی گئی تو بڑ احادثہ رونما ہو سکتا ہے اور کئی معصوم بچوں کی جانیں جا سکتی ہیں شہر یوں نے تفصیلات بتا تے ہو ئے کہا اس علاقے میں بسنے والوں میں اکثریت مسلم لیگ ن کی ہے اس علاقہ سے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو فتح حاصل ہوئی ہے

لیکن ہماری بد قسمتی ہے کہ ہمارے علاقے کا ایم این اے وزیر اعظم ہونے کے باوجود ہمارے علاقے کے مسائل حل نہیں ہو سکے آج وہ جس مقام پر ہیں اس کے پیچھے تحصیل کوٹلی ستیاں کی عوام کا بڑا ہاتھ ہے ہماری وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی ،اور صوبائی وزیر راجہ اشقاق سرور سے اپیل ہے کہ وہ علاقائی مسائل پر توجہ دیں اور کوئی بڑا حادثہ رونما ہونے سے پہلے اس خطرناک اورٹوٹ پھوٹ کا شکار پل کو فوری تعمیر کروائیں ۔

Kotli Sattian; Thousnads of children are risking their lives while crossing decayed bridge in village Behl Chakk in Kotli Sattian. The bridge is in real bad condition and in need of major repair or the construction of new bridge.

According to local villagers in Behl Chakk, who told pothwar.com that this bridge was constructed temporarily for the children to cross on the way to their school, The bridge is high on top of a nala and their are ears for safety of children.

Parents of students have appealed to local MNA who is the Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi and Provincial Minister Raja Ashfaq Sarwar to take notice and build a bridge at the current site.

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھی اور ان کی آبائی یونین کونسل دیول کے چیئرمین اعجاز عباسی حادثے میں جان بحق

Chairman UC Daiwol, Ijaz Abbassi killed in a fatal accident in Muree

some image some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھی اور ان کی آبائی یونین کونسل دیول کے چیئرمین اعجاز عباسی حادثے میں جان بحق۔وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا امریکہ سے فون کر کے اظہار تعزیت ۔

چیئر مین یوسی دیول ایم ڈی اعجاز عباسی کے ساتھ ٹھیکیدارحاجی گلزار بھی اس حادثے میں اپنے مالک حقیقی سے جاملے جبکہ 3افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔چیئر مین یوسی دیول اعجاز عباسی ترقیاتی کاموں کی دیکھ بھال کر رہے تھے کہ ان کی جیپ گہری کھائی میں جا گری ۔

حادثہ اتنا سخت تھا کہ ایم ڈی اعجاز عباسی اور ٹھیکیدارحاجی گلزارموقع پر ہی جان بحق ہو گئے جبکہ 3زخمیوں کو ریسکو1122اور مقامی افراد نے نکال کر سی ایم ایچ مر ی میں منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی آبائی یونین کونسل دیول (مری)کے چیئر مین اور ان کے دست راست ایم ڈی اعجاز عباسی ، ٹھکیدار گلزار ، مری محکمہ پبلک ہیلتھ کے سب انجینرتحسین نواز اور سابق ناظم عابد عباسی ریالہ واٹر سپلائی سکیم کا معائنیہ کر رہے تھے

کہ تر مٹھیاں کنیر روڈ چیئر مین یوسی دیول ایم ڈی اعجاز عباسی کی گاڑی بریک فعل ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں چیئر مین یوسی دیول ایم ڈی اعجاز عباسی اور ٹھیکیدارحاجی گلزارموقع پر ہی جان بحق ہو گئے جبکہ دیگر 3افرادمری محکمہ پبلک ہیلتھ کے سب انجینرتحسین نواز اور سابق ناظم عابد عباسی اس حادثے میں شدید زخمی ہو گئے ۔محکمہ ریسکو1122اور مقامی افراد نے ڈیٹ باڈی نکال کرلواحقین کے حوالے کی اور زخمیوں کو سی ایم ایچ مر ی میں منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Muree; Chairman union council Daiwol, Muree, Ijaz Abbassi, has been killed in a fatal accident along with Thekadar Haji Gulzar in Muree, Ijaz Abbassi was close friend of the Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi.

The Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi who is in New York has sent message of condolences to the family on the tragic incident. According to the information, Pothwar.com has been told that Four people along with Ijaz Abbassi were travelling in a jeep to inspect a water supply.

When the jeep got to Tharmatian road in Muree, the jeep brakes failed and the jeep fell from steep hill and smashed in to a tree as it fell, in which Ijaz Abbassi and Thekadar Haji Gulzar were killed on the spot.

Three other people were also injured in the incident and were taken to nearby hospital by rescue services, amongst seriously injured are Sub Engineer Tehseen Nawaz and ex Chairman Abid Abbassi.

پوسٹ آفس کوٹلی ستیاں کو جلد ازجلد جی پی او کا درجہ دیا جائے, معذور پنشنرز کا مطالبہ

Kotli Sattian pensioners demand General post office service

some image some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ وزیر اعظم پاکستان شا ہد خا قان عبا سی کے انتخا بی حلقہ پوسٹ آفس کوٹلی ستیاں میں کیش کی عدم دستیابی ،بوڑھے اور معذور پنشنرز مرد وخواتین آئے روز ذلیل وخوار ہو ہو نے لگے ایک طویل عرصہ سے پو سٹ آفس کو ٹلی ستیاں کو جی پی او کا درجہ دینے کا شا ہد خاقان عبا سی کا وعدہ بھی ایفا نہ ہو سکا ،

مقامی لیگی عہدیداروں و ذمیہ داروں کی طفل تسلیاں پر بھی اب کو ئی یقین نہیں رہا گزشتہ روز جب درجنوں معززین پنشنرز پوسٹ آفس کوٹلی ستیاں پہنچے تو پورا دن انتظار کے بعد انھیں خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا جبکہ متعلقہ پوسٹ ماسٹرز کا کہنا ہے کہ کیش کے سلسلہ میں ہم نے جب اپنے سپرنٹنڈنٹ سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ کچھ بینکوں کے ساتھ ہمارا پرانا معاہدہ ختم ہوچکا ہے جس کی وجہ سے کیش نہیں آرہی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پوسٹ آفس کوٹلی ستیاں کے سامنے درجنوں معززین پنشنرز حافظ مختیار احمد ستی ، محمد نواز ،محمد حنیف ، سلطان محمود،علی فراز،حاجی محمد افراز،ظفیر احمد،عزیزالحق، محمد لطیف، بنیامین،عبدالرحمن ،محمد یوسف،عبد الحفیظ، محمد صادق ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ کوٹلی ستیاں میں ایک طویل عرصہ سے پو سٹ آفس کو ٹلی ستیاں کو جی پی او کا درجہ دینے کا شا ہد خاقان عبا سی کا وعدہ بھی ایفا نہ ہو سکا ، مقامی لیگی عہدیداروں و ذمیہ داروں کی طفل تسلیاں پر بھی اب کو ئی یقین نہیں رہا ہمیں ہر مرتبہ بتا یا جا تا ہے کہ جی پی او کی منظوری کاپروسس چل رہا ہے مگر جی پی او نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے

ہم صبح سویرے کوٹلی ستیاں کے دوردرازعلاقوں سے جب پنشن لینے پوسٹ آفس کوٹلی ستیاں پہنچتے ہیں تو ہمیں بتایا جاتا ہے کہ کیش نہیں ہے اور واپس چلے جائیں کیونکہ ہمارا گزر اوقات اور ذریعہ آمدن صرف پنشن ہی ہے وہ بھی وقت پر نہ ملنا ہمارے ساتھ سراسر ظلم وزیادتی ہے ہرماہ کیش کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہمیں ذلیل وخوار ہونا پڑتا ہے اور ہم احتجاج کرنے پر مجبورہوچکے ہیں اگر اس سلسلہ میں کوئی عملی اقدامات نہ کیے گئے تو ہمارا احتجاج جاری رہے گا اس موقع پر ممبران میونسپل کمیٹی کوٹلی ستیاں خضر محمود ستی ، سرفراز احمد دانش،حاجی محمد شکیل ودیگر نے متاثرہ پنشنرز کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بوڑھے اور معذور پنشنرز کا مطالبہ جائز ہے پوسٹ آفس کوٹلی ستیاں کو جلد ازجلد جی پی او کا درجہ دیا جائے تاکہ آئے روز کیش اور دیگر مسائل کا حل ہوسکے ۔

Kotli Sattian; The Pensioners in Kotli Sattian have held a protest and demanded that their local post office should be upgraded to General post office in Kotli Sattian to meet their pension and other needs.

The Pensioners said the local MNA, Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi promise has not been fulfilled and the local PML-N party has so far failed to fulfill our demands.

The pensioners told pothwar.com, that they have to come from far villages to Kotli Sattian post office for our pension, but when we reach at the post office we are told to go away and come back as their is no cash available at the post office.

The pensioners said it is about time the pensioners are not messed around for getting their pension and have asked that their protest should be noted and Kotli Sattian post office should be upgraded to General post office.

گہل ستیاں کے لیفٹننٹ شمشیر عالم ستی خیبر ایجینسی میں جام شادت نوش کر گئے

Lieutenant Arsalan, martyred in militants' attack in Khyber Agency

some image some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ ٖٖٖٖٖٖٖ ستی قبیلے کے ایک اور نو جوان وطن پر قربا ن ہو گیا ، پاک فوج کے لیفتینیٹ شمشیر عالم ستی خیبر ایجینسی میں بارڈر پر دشمن کی سرحدپار سے راجگال چوکی پر حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ارض وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شادت نوش کر گئے وہ راجگال پوسٹ پر کمانڈ کررہے تھے

آئی ایس پی آرکے مطابق راجگال میں افغان سرحدپرنئی قائم کی جانے والی چیک پوسٹ پرسرحد پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے ڈیوٹی پر موجود پوسٹ کے آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہوگئے ۔ ان کی عمر 22 سال تھی۔ شہیدکی نمازجنازہ پشاور گیریژن میں اداکی گئی جس میں گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، کور کمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ اور دیگر اعلٰی سول اور عسکری حکام کے علاوہ شہید کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد ارسلان عالم شہید کا جسد خاکی آبائی علاقے گہل ستیاں، مری بھیج دیا گیا۔ جہاں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین ہوگی۔ دریں اثناء آئی این پی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر دی کہ سیکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں تین حملہ آور بھی مارے گئے جن کی لاشیں ان کے ساتھ لے گئے ۔ ارسلان عالم شہید تین بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے ۔ ان کا تعلق پی ایم اے کے 135 ویں لانگ کورس سے تھا۔ دو سال قبل فوج میں شمولیت اختیار کرنے والے ارسلان عالم اس کورس کے پہلے شہید ہیں۔

پاک فوج نے حال ہی میں سرحدی علاقے راجگال میں آپریشن خیبر فور مکمل کرکے سرحد پر نئی چیک پوسٹس قائم کی تھیں۔ مری سے نمائندہ دنیا نے بتایا کہ ارسلان عالم کی نماز جنازہ آج (اتوار کو) ان کے آبائی گاؤں گہل میں دن کے ایک بجے ادا کی جائے گی اور آبائی علاقے کے قبرستان ہی میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ لیفٹیننٹ ارسلان کے تایافیاض ستی بھی شہادت کے درجے پر فائز ہوچکے ہیں۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی شہادت پرتعزیتی بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ درحقیقت خود مختار قوم کے طور پر ہماری بقائکی جنگ ہے ۔ ہمارے ہیروز کے خون کا ہر قطرہ پوری قوم کے اتحاد کا عکاس ہے ۔ ہم مادر وطن سے دہشت گردوں کو ختم کرکے ہی دم لیں گے ۔ قومی سطح کے سیاسی رہنماؤں نے بھی دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ارسلان عالم کی شہادت پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

Muree; Lieutenant Arsalan, 22, was deployed as the officer commanding the newly-established border post in Rajgal, Khyber Agency when he was hit by militant firing from across the border between Pakistan and Afghanistan. He was the only brother of three sisters.

The incident occurred in the Killi Luqman and Killi Jahangir villages of Chaman, which straddle the border and have been a source of controversy between Afghanistan and Pakistan. Kabul claims the villages are part of the war-torn country’s Spin Boldak district, an assertion Pakistan flatly denies.

Lieutenant Arsalan Shaheed was from village Gehal Sattian in Muree, Full military honour was given at the namaz e janaza, Large number of social and political personalities along with senior military officials were present.

کو ٹلی ستیاں پو لیس کا نا جا ئز اسلحہ سے با را ت کیساتھ فا ئرنگ کر نے پر ملز ما ن کیخلاف نیشنل ایکشن پلا ن کے تحت مقدمہ درج

Kotli Sattian police arrest wedding guest under national action plan on air firing offences

some image some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کو ٹلی ستیاں پو لیس کا نا جا ئز اسلحہ سے با را ت کیساتھ فا ئرنگ کر نے پر ملز ما ن کیخلاف نیشنل ایکشن پلا ن کے تحت مقدمہ درج، 30بو ر پسٹل بھی بر آمد ،شا دی بیا ہ کی تقریب میں کسی کو نا جا ئز اسلحہ کے استعما ل کی ہر گزاجا زت نہیں دیں گے

ما ضی میں کئی نو جوان شا دی کی تقریبا ت میں غیر قا نو نی اسلحہ کے استعما ل کے با عث ہی لقمہ اجل بنے فرا ئض میں کو تا ہی نہیں برتیں گے تھا نہ کو اب دکا ن نہیں بننے دیں گے اسلحہ کے غیر قا نو نی استعما ل میں اسلا م آبا پو لیس کے اہلکا ر طیب نثا ر بھی ملو ث تھے جنکے خلا ف مقدمہ در ج کیا گیا ایس ایچ او کو ٹلی ستیاں ملک نزیر احمد کی پریس کا نفرنس

تفصیلات کیمطا بق کو ٹلی ستیاں پو لیس نے نئی وردی میں پہلے ہی رو ز با را ت کیساتھ گا ڑیوں میں سوار نا جا ئز اسلحہ سے فا ئرنگ کر نے پر ملزما ن کیخلا ف مقدمہ درج کر کے گرفتا ر کر لیا ایس ایچ او کو ٹلی ستیاں ملک نزیر احمد نیہمرا ہ دیگر ملا زمین دو را ن گشت ملو ٹ ستیاں نزد چشتی ہو ٹل سے آنے والی با را ت جس میں ایک گا ڑی کی چھت پر نو جو ان ہوا ئی فا ئرنگ اور آتش با زی کر رہے تھے ملزما ن جن میں طیب نثا ر ، آصف شہزاد ، ارسلا ن محمود ، محمد ادریس ، محمد سہیل ، سبحا ن شامل تھے جنہیں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اسی دو را ن حما د اور تبسم جو کہ مو قعہ سے فرا ر ہو گئے آصف شہزاد سے شادی میں فا ئرنگ و آتش با زی کر نے پر بجرم 8پنجا ب شا دی ایکٹ 2016 اور نیشنل ایکشن پلا ن کے تحت مقدمہ در ج کیا گیا

جبکہ اسی دو را ن ایک ملز م محمد ادریس کی تلا شی لینے پر اس سے ایک پسٹل 30بو ر بر آمد ہوا جو ان لو ڈ کر نے پر میگزین میں سے ایک راند 30بو ر بھی بر آمد ہوا جس کے پا س کو ئی لا ئسنس نہ تھا۔ ایس ایچ او کو ٹلی ستیاں ملک نزیر احمد کی پریس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ شا دی بیا ہ کی تقریب میں کسی کو نا جا ئز اسلحہ کے استعما ل کی ہر گزاجا زت نہیں دیں گے ما ضی میں کئی نو جوان شا دی کی تقریبا ت میں غیر قا نو نی اسلحہ کے استعما ل کے با عث ہی لقمہ اجل بنے فرا ئض میں کو تا ہی نہیں برتیں گے تھا نہ کو اب دکا ن نہیں بننے دیں گے اسلحہ کے غیر قا نو نی استعما ل میں اسلا م آبا پو لیس کے اہلکا ر طیب نثا ر بھی ملو ث تھے جنکے خلا ف مقدمہ در ج کیا گیا

Kotli Sattian; The Kotli Sattian have arrested wedding guest at a wedding in Kotli Sattian in possession of fire arms and firing in the ceremony. The men were arrested during the wedding ceremony and brought to the police station handcuffed.

SHO Kotli Sattian police Malik Nazir Ahmed held a press conference at the police station with arrested men on display, told media that he will not tolerate air firing at any wedding. The SHO told that these men were sitting on top of a vehicle in a wedding convey and were openly firing in the air.

The police also said large sum of arms was collected in possession of the wedding guest, Police case has been registered as the men were put behind bars under National action plan offences.

The Punjab Assembly has passed the law governing marriage functions, disallowing unreasonable illumination, display of fireworks and dowry and causing nuisance to neighbours “beyond reasonable celebrations”.

The law bars such a person from exploding or allowing anyone to explode cracker or other explosive device, including firing by firearms, and displaying or allowing anyone to display fireworks. It warns that violations of the provisions 3, 4, 5 or 6 may be punished with simple imprisonment for a term up to one month and fine which shall not be less than Rs50,000 or more than Rs2 million.

کو ٹلی ستیاں ،ڈھا نڈہ کے مشہو ر قتل کیس کا نا مزدملز م محمدذا کر کو ٹلی ستیاں پو لیس کی کو ششوں سے گرفتا ر

Wanted criminal M Zakir who fled to Dubai is arrested by Kotli Sattian police

some image some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کو ٹلی ستیاں ڈھا نڈہ کے مشہو ر قتل کیس کا نا مزدملز م محمدذا کر تھا نہ کو ٹلی ستیاں پو لیس کی کو ششوں سے گرفتا ر،ملزم اشتہا ری بھی تھا اور قتل کر نے کے بعد دو بئی بھاگ گیا تھا دو فریقین کے درمیان ٹرانسپو رٹ اڈے کا تنا زعہ تھا مدعیوں کا ایس ایچ او کو ٹلی ستیاں ملک نذیراور دیگر ملا زمین سے زبر دست الفا ظ میں اظہا ر تشکر

تفصیلا ت کیمطا بق کو ٹلی ستیاں ڈھا نڈہ میں ٹرا نسپو رٹ اڈے کے تنا زعہ پرمشہو ر قتل کیس کا نا مزدملز م محمد ذا کر جس نے محمد واصف ولد احسان کو گو لیا ں ما ر کر قتل کردیا ملزم قتل کر کے کئی ما ہ دو بئی بھاگ کر چھپا رہا جسے تھا نہ کو ٹلی ستیاں پو لیس نے ایس ایچ اوملک نذیر کی نگرانی میں ملزم کے پاکستان آتے ہی اسکے حقیقی بھا ئی محمد ندیم کے گھر سرچ آپریشن کے دوران گرفتا ر کر لیا

شو کت ستی ، محمد ریا ست ، عاشق حسین ، محمد ممریز ۔ اسرار مشتا ق ،ودیگر نے ایس ایچ او کو ٹلی ستیاں ملک نذیر ، ایس آئی محمد عمرا ن ، si دوست محمد ، siمظہر اقبا ل دودیگرکا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انتہا ئی محنت کیساتھ ملز م کی گرفتا ری عمل میں لا ئی جس پر ہم انکے مشکو ر ہیں اس سے قبل یہاں تعینا ت اہلکا ر بھی اسی طرح دلچسبی لیتے تو یقیناًملز م دبئی بھی نہ بھا گتا

اس مو قعہ پر ایس ایچ او کو ٹلی ستیاں ملک نذیر نے پریس کا نفرنس سے خطا ب کرت ہو ئے بتا یا وہ سنگین جرا ئم میں ملو ث ملز اما ن کی گر فتا ری کے لیے کسی قسم کا دبا ؤ یا سفا رش بردا شت نہ کر تے ہو ئے اپنی تما م تر کو ششیں برو ئے کا ر لا ئیں ڈھا نڈہ سے دیگر جرائم کے خا تمے سمیت قتل کیس میں ملو ث دیگر ملز ما ن اور سہو لت کا روں کیخلا ف بھی کا روا ئی عمل میں لا ئی جا ئے گی انہوں نے کہا جرا ئم کے خا تمے کے لیے یا ملز ما ن کی گرفتا ری کے لیے اگر نیت صا ف ہو تو منزلیں اللہ تعا لی آسا ن بنا دیتے ہیں

Kotli Sattian; Wanted criminal for well known murder case in Kotli Sattian, Mohammad Zakir has been arrested by Kotli Sattian police, after he was arrested after arriving from Dubai where he fled to.

According to press conference held after the arrest, Police told Mohammad Zakir was wanted in connection with murder of Mohammad Wasif son of Ahsan, who he had murdered after a row over Dhanda, Kotli Sattian transport stop.

Mohammad Zakir after murder fled to Dubai, He had arrived back from Dubai and was staying at his brothers residence when the police were informed, After a raid was carried out Mohammad Zakir was arrested at his brother Mohammad Nadeem's residence.

SHO Kotli Sattian Police, Malik Nazir said he will not tolerate any pressure in making arrest of those who have committed serious crimes in Kotli Sattian region and he will continue to make further arrests. The Kotli Sattian SHO was praised for his honest work.

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2017

new graphics