Our _Blog_

Our Daily News

چوہدری نثار علی خان نواز شریف اور شہباز شریف کے علاوہ کسی دوسرے وزیر اعظم کی کابینہ میں شامل نہیں ہونگے

Chaudhry Nisar Ali Khan will not join any other PM besides Nawaz Sharif and Shahbaz Sharif

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پانامہ لیکس پر فیصلہ محفوظ ، وزیر داخلہ اور وزیر اعظم کے درمیان سرد مہری کے خاتمے کی کوششیں ، خواجہ آصف کے وزیر اعظم بننے کی صورت میں چوہدری نثار علی خان وزیر داخلہ نہیں رہیں گے، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعظم چوہدری نثار علی خان کے درمیان پانامہ لیکس پر اختلافات فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہوگئے ،

نواز شریف کی کچن کابینہ چوہدری نثار علی خان کو بند گلی میں دھکیلنے میں مصروف ہے مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ محمد آصف کو وزیر اعظم نامزد کیے جانے کے فیصلے نے چوہدری نثار علی خان کے تحفظات میں مزید اضافہ کیا، انہوں نے خواجہ محمد آصف کو بطور وزیراعظم تسلیم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اس صورت میں وہ وزارت داخلہ سے مستعفی ہوجائیں گے چوہدری نثار علی خان نواز شریف اور شہباز شریف کے علاوہ کسی دوسرے وزیر اعظم کی کابینہ میں شامل نہیں ہونگے،

جمعہ کے روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر ریلوے سعد رفیق نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں الگ الگ ملاقاتیں کی شام کو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، شاہد خاقان عباسی ، خواجہ سعد رفیق نے ان سے ملاقات کی اور ان سے پریس کانفرنس نہ کرنے کی استدعا کی مگر چوہدری نثار علی خان اپنے فیصلہ پر قائم رہے اور کہتے ہیں کہ وہ نوازشریف سے اپنی 35 سالہ سیاسی رفاقت ختم کریں گے نہ ہی مسلم لیگ ن سے الگ ہوں گے مگر بطور رکن قومی اسمبلی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے

یاد رہے کہ نوازشریف کے کان بھرنے والوں نے انہیں یہاں تک باور کرا دیا کہ سارے ثبوت وزارت داخلہ نے مہیا کیے ہیں ایک طرف یہ ثبوت جے آئی ٹی کو دیتے رہے دوسری سمت کارڈرائیو کر کے اسحاق ڈار اور شہباز شریف کو جے آئی ٹی تک بھی لے جاتے رہے، صورتحال کیا رخ اختیار کرتی ہے حتمی فیصلہ آج شام 5بجے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس میں سامنے آجائے گا واقفان حال کا کہنا ہے کہ نوازشریف کسی دباؤ میں ہر گز نہیں آئیں گے وہ اپنے ضمیر کی آواز ہر صورت قوم کے سامنے رکھیں گے۔ آخری خبریں آنے تک وزارت داخلہ کی جانب سے ان خبروں کی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ کو تحفظات ہے۔

Kallar Syedan: Interior Minister Chaurdhy Nisar has been absent from several Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) meetings as the party deliberates to chalk out a strategy pertaining to the Panama Papers case. Reports from the federal capital indicate that the minister has decided to part ways with Prime Minister Nawaz Sharif ending his three decade long association with him.

The interior minister is expected to announce his decision during a news conference on Sunday, sources said, adding that he is also likely to announce his resignation as interior minister. Chaudhry Nisar has been associated with Nawaz Sharif of three decades.

Nisar reportedly said that he remained loyal to Nawaz and never let him down. Citing sources, quoted the interior minister as saying that the prime minister has been surrounded by immature individuals, who led him to the present situation. Sources further said that Nisar was kept out of the consultation process for the past month, adding that he will not leave the party, but also not hold any office.

بارانی علاقہ جات میں محکمہ ذراعت کا فیلڈ ورک ٹھپ صوبائی حکومت نے محکمہ زراعت کا تمام عملہ جنوبی پنجاب بھیج دیا

Provincial Government Department of Agricultural sends rain fed area staff to South Punjab

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ بارانی علاقہ جات میں محکمہ ذراعت کا فیلڈ ورک ٹھپ صوبائی حکومت نے محکمہ زراعت کا تمام عملہ جنوبی پنجاب بھیج دیا گوجر خان کلّر سیداں میں کوئی فیلڈ ورکر موجود نہیں صرف کلریکل سٹاف باقی رہ گیا کاٹن کی تیار فصل کی دیکھ بھال کے لئے عملہ بھیجا گیا ہے دو ماہ تک واپس آ جائے گا

ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ڈاکٹر عارف خان کی صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے گوجر خان کلّر اور دیگر علاقوں میں تعیّنات فیلڈ ورکرز جنوبی پنجاب کے علاقوں بہاولپور ملتان رحیم یار خان اور دیگر علاقوں میں بھیج دیئے ہیں اور اس طرح بارانی علاقے میں محکمہ زراعت کا کام عملاً ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے

اس حوالے سے ڈی ڈی او( ایگریکلچر) ڈاکٹر عارف خان نے بتایا کہ محکمہ زراعت پنجاب میں چونکہ نئی بھرتیاں نہیں ہوسکیں جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں عملے کی شدید کمی واقع ہوگئی تو صوبائی حکومت نے اس لئے بارانی علاقہ جات کے فیلڈ ورکرز کو جنوبی پنجاب میں کاٹن کی تیّار ہونے والی فصل کی دیکھ بھال کے لئے بھیج دیا ڈاکٹر عارف خان کا کہنا تھا کہ چونکہ ان دنوں بارانی علاقہ جات میں فصل کے حوالے سے کوئی خاص سرگرمیاں نہیں ہیں اس لئے کوئی ایسا خاص فرق نہیں پڑے گا فیلڈ سٹاف دو ماہ کے بعد واپس آ جائے گا

دوسری جانب کاشتکاروں کا یہ کہنا ہے کہ مونگ پھلی اور دیگر فصلوں کی کاشت اور دیکھ بھال کے حوالے سے انھیں مشاورت درکا ر ہوتی ہے ڈاکٹر عارف خان نے یہ بھی بتایا کہ فیلڈ سٹاف نے اس تعیّناتی کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کیا لیکن فاضل عدالت نے انھیں جنوبی علاقہ جات میں دو ماہ کے لئے کاٹن کی فصل کی دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے

Gujar Khan; Provincial Government Department of Agricultural Development of rain fed area, has sent all the staff to South Punjab, There is no field worker available in the Gujar Khan Kallar Syedan, Only Clerical staff are remained behind.

In this way, the agriculture department has been left stagnant in the Barani area, The situation has been blamed due to no staff being employed in South of Punjab.

Field workers of Barani area were sent to take care of the cotton crop in South Punjab, Since these days there are no special activities related to the crop in the Barani area, so this will not make any difference, according to spokesmen.

Field Staff will return after two months to their old jobs, Farmers say on the other hand, they are consulting with regard to the cultivation and maintenance of peanuts and other crops and have no one to help.

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جمعہ کے روز روات کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے

Ch Nisar Ali Khan to hold massive public rally in Rawat on Friday

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جمعہ کے روز روات کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کے لیئے کلرسیداں اور روات کے لیگی ارکان اور بلدیاتی ارکان سے تفصیلی مشاورت شروع کر دی گئی ،ملک میں جاری سیاسی صورت حال میں چوہدری نثار علی خان کا جلسہ بڑی اہمیت کا حامل ہو گا جہاں چوہدری نثار علی خان نہ صرف ملکی صورت حال پر تفصیلی خطاب کریں گے بلکہ وہ یوسی لوھدرہ میں شامل جی ٹی روڈ کے کنارے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی اور روات سے چک بیلی خان کارپٹ روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ہسپتال کے قیام سے اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں کے علاوہ تحصیل راولپنڈی کی یوسیز لوھدرہ ،مغل ،ساگری،بگا شیخاں ،تخت پڑی اور دیگر علاقوں کو اپنے گھروں کے قریب تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی سہولیات میسر آئیں گی روات چک بیلی خان کارپٹ روڈ سے چکری انٹر چینج کے ذریعے موٹروے پر جانے والوں کے لئے سفر آسان اور آرام دہ ہوجائے گا ۔

آئندہ جمعہ کو روات کے قریب سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے جلسہ عام کے لیئے ایک بڑا مشاورتی اجلاس منگل کے روز مانکیالہ میں ہواجس میں چوہدری نثار علی خان کے معاونین خصوصی شیخ ساجدالرحمٰن ،شیخ محمد اسلم،راجہ عبدالطیف ،مسلم لیگ ن تحصیل راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری قاسم کیانی ،مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری عبدالغفار کے علاوہ یوسیز تخت پڑی بگا شیخاں،اڈیالہ،لوھدرہ،مغل ساگری،بشندوٹ ،غزن آباد ،گف ،بھلاکھر ،بلدیہ کلرسیداں کے چیئرمین ،وائس چیئرمین اور کونسلروں نے شرکت کی ،اجلاس میں طے کیا گیا کہ چوہدری نثار علی خان کے جلسے کوتاریخی بنانے کے لیئے تمام یوسیز سے لوگ ریلیوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچیں گے

وزیر داخلہ کے معاون خصوصی شیخ محمد اسلم نے کہا کہ مخالفین جعلی ڈگری رکھتے ہیں 1970 تک ویگن چلانے والے چوہدری نثار علی خان کو چیلنج کر کے لوگوں کو گمراہ نہیں کر سکتے یہ سلطان راہی نہ بنیں ان کی دال اب ٹیکسلا میں بھی نہیں گلتی یہ پراپرٹی اور کمیشن کا کام کر سکتے ہیں عوام کی خدمت کرنا ان کے مقدر میں نہیں ،شیخ ساجد الرحمٰن نے کہا کہ ہم گالی کا جواب گالی سے نہیں دیں گے اور آئندہ انتخابات میں چوہدری نثار علی خان کو پہلے سے بھی زیادہ ووٹوں سے کامیابی دلائیں گے چوہدری نثار علی خان گفتار کے نہیں کردار کے غازی ہیں اور وہ آج بھی چٹان کی طرح چوہدری نثار علی خان کے ساتھ کھڑے ہیں

چیئرمین بلدیہ کلرسیداں شیخ عبدالقدوس نے کہا کہ انسان شجروں سے نہیں بات کرنے کے سلیقے سے پہچانا جاتا ہے پی ٹی آئی کے لوگ منہ کی بواسیر کے عارضے میں مبتلا ہیں گالم گلوچ ان کی سیاست کا وطیرہ ہے انہوں نے اعلان کیاکہ اگر وہ بلدیہ کلرسیداں سے چوہدری نثار علی خان کو تاریخی برتری سے کامیابیاں دلا سکے تو وہ عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔چیئرمین نوید بھٹی نے کہا کہ لوھدرہ کی حدود میں ٹی ایچ کیو کے قیام پر چوہدری نثار علی خان کے مشکور ہیں ،چیئرمین ملک نور احمد نے کہا کہ چوہدری نثار کو آئندہ بھی بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے چیئرمین محمد زبیر کیانی نے کہا کہ ہم وفا شعار لوگ ہیں چوہدری نثار علی خان کی خدمات کا صلہ دینے کا وقت آگیا ہے انہوں نے کہا کہ این اے باون صاحب کردار لوگوں کا علاقہ ہے اسی لیے لوگ چوہدری نثار علی خان کو پسند کرتے ہیں،چیئرمین طارق یاسین کیانی نے کہا کہ ہم سب چوہدری نثار علی کے جان نثار ہیں مشکل وقت میں پیٹھ نہیں دکھائیں گے ،عابد زاہدی نے کہا کہ کارکنوں میں بے چینی اور اضطراب پر مل بیٹھ کر گفتگو کرنا ضرری ہے ،چوہدریاخلاق حسین نے کہا کہ بلدیہ کلرسیدا ں میں مخالفین کے ساتھ مقابلہ ہے کسی کو اندھیرے میں نہیں رکھنا چاہتا قیادت توجہ دے چوہدری عبدالغفار نے صدارتی تقریر میں کہا کہ پاکستان کو اقتصادی پاور بننے سے روکنے کے لیئے نواز شریف کو اقتدار سے الگ کیا گیا ۔اجتماع سے ملک الطاف حسین،فصل منور ،ظفر مغل اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Kallar Syedan; Ch Nisar Ali Khan has called for a massive public rally to be held on GT Road near Rawat. It is believed the former Interior Minister will discuss current political situation in his address to to the public.

Ch Nisar ali Khan will also hold inauguration ceremony of Tehsil head quarter hospital, UC lodhra and Rawat Chak Bale Khan carpet road which will benefit motorist for those joining motorway.

A Meeting was held on Tuesday by PML-N activist in Mankiala, Where chairmen from all the union councils in Tehsil Kallar Syedan participated and promised to bring large number of supporters to make it a historical event.

تل خالصہ کے خالد محمود کی اہلیہ کی موت میں ہسپتال کے کسی اہلکار کا کوئی تعلق نہیں،تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں کی سینئر ڈاکٹرز کا بیان

وفات کسی بھی ہسپتال کے اہلکار کی غفلت سے نہیں ہوئی اس بارے میں الزام تراشی درست نہیں

THQ Hospital, Kallar Syedan, cleared of any allegations to death of a patient from Tal Khalsa

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں کی سینئر لیڈی ڈاکٹر عابدہ اور ڈاکٹر رقیہ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ تل خالصہ کے خالد محمود کی اہلیہ کی موت میں ہسپتال کے کسی اہلکار کا کوئی تعلق نہیں نہ ہی یہ واقعہ کسی کی غفلت سے پیش آیا ہے

انہوں نے کہا کہ مریضہ کو جب اچانک ٹی ایچ کیو لایا گیا تو ممکنہ ڈیلیوری قبل ازوقت تھی انہیں راولپنڈی جانے کا مشورہ دیا گیا مگر وہ بضدتھے کہ وہ راولپنڈی نہیں کلر سیداں ہسپتال میں ہی رہیں گے جس پر ان کا مکمل علاج کیا گیا اور ڈیلیوری معمول کے مطابق نارمل ہوئی

تاہم کلر سیداں میں بلڈ بینک نہ ہونے کے باعث مریضہ کو راولپنڈی منتقل کرنے کا مشورہ دیاگیا جس کے بعد خاتون خود چل کر نجی ایمبولینس کے ذریعے بینظیر بھٹو ہسپتال پہنچیں جہاں چند گھنٹوں بعد خاتون کا انتقال ہو گیا ان کی وفات کسی بھی ہسپتال کے اہلکار کی غفلت سے نہیں ہوئی اس بارے میں الزام تراشی درست نہیں ۔

Kallar Syedan; The Tehsil head quarter hospital in Kallar Syedan has been cleared of any allegations in to death of a patient who passed away at another hospital.

Senior Lady Doctor at THQ hospital in Kallar Syedan, Dr Abida and Dr Ruqia told pothwar.com that, their was no negligence by the staff at the hospital.

The Patient wife of Khalid Mahmood of Tal Khalsa had come to hospital was referred to hospital in Rawalpindi, She walked from THQ to the waiting vehicle and departed to hospital in Rawalpindi.

Mrs Khalid after arriving at Rawalpindi hospital died few hours in to arrival at the hospital. Their were reports of negligence at the THQ hospital which have been rubbished and had no truth according to the staff.

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2017

new graphics