Our _Blog_

Our Daily News

متاثرین منگلا ڈیم بناہل کے لئے خوشخبری،جنوری ۲۰۱۸ کے پہلے ہفتے میں بارہ کروڑ روپے تقسیم کئے جائیں گئے،نوٹیفیکیشن جاری

12 Caror Rps notification for Mangla Dam upraising effected in Kallar Syedan and Gujar Khan

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔بناہل کلر سیداں،گزشتہ چار سال سے متاثرین بناہل،سموٹ اور تحصیل گوجرخان کے ملحقہ دریائی علاقے منتظر تھے کہ کب ان کو ڈیم اپرئزنگ کے معاوضوں سے نوازا جائے گا

ان چار سالوں میں چےئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،چےئرمین عزم نو ویلفےئر ٹرسٹ چوہدری غالب حسین اور ان کی ٹیم نے مسلسل دن رات کام کر کے ان متاثرین کی داد رسی کو ممکن بنایا،اس دوران ان حضرات کو سینکڑوں بار لاہور،اسلام آباد اور منگلا ڈیم کے چکر لگانے پڑے ،دیر آید درست آید کے تحت ان متاثرین کو جنوری کے پہلے ہفتے میں معاوضوں کا عمل شروع ہو جائے گا،

جس کی تقریب بناہل میں چےئرمین چوہدری صداقت حسین کے گھر منعقد کی جائے گی،وزیر اعظم پاکستان جناب شاہد خاقان عباسی،ایم پی اے راجہ محمد علی نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے

یاد رہے کہ ان متاثرین کی آواز کو مسلسل پوٹھوار ڈاٹ کوم کی ٹیم نے ایوانوں تک پہنچایا تھا،جس کی وجہ سے آج ان متاثرین کو معاوضوں کی امید پیدا ہو چکی ہے،جو انشاء اللہ جلد ہی پایہء تکمیل تک پہنچے گی۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔اسسٹنٹ کمشنر لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس نے لینڈ ایکٹ 1894کے تحت متاثرین منگلا ڈیم موضع بناھل کے 1777کنال آراضی کا نوٹس جاری کر دیا یہ رقبہ منگلا ڈیم کے نام کر دیا گیا ۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ واپڈا منگلا نے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت رقبے کو منگلا ڈیم کا حصہ بنایا جس کا نوٹیفیکیشن پنجاب گزٹ میں شائع ہو چکا ہے معاوضہ آراضی کا تعین ڈسٹرکٹ اسسمنٹ کمیٹی راولپنڈی نے کیا جس کے بعد منگلا ڈیم اتھارٹی نے رقم اسسٹنٹ کلیکٹر کلر سیداں کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جس کی پنجاب بورڑ آف ریونیو سے بھی منظوری ہو چکی ہے

لہذا جملہ مالکان اور قابضان کو بذریعہ نوٹس مطلع کیا جاتاہے کہ اگر انہیں اس بابت کوئی اعتراض ہو تو وہ 28دسمبر تک نوٹس میں لائیں ادھر بناھل کے متاثرین نے مسئلے کے حل کے لیے بھر پور کوششیں کرنے پر چیئر مین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا

کہ واپڈا نے ہماری زمینوں جائیدادوں ،گھروں ،مکانوں،قبرستانوں،مدارس اور مساجد کو 2009میں د ریا برد کر دیا تھا اور وہ گزشتہ آٹھ برسوں سے معاوضے کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے تھے ۔یاد رہے کہ منگلا ڈیم اپرائزنگ میں بناھل کی 1777کنال آراضی منگلا جھیل کا حصہ بنی۔پچیس گھرانوں کے گھر دریا برد ہوئے اور آٹھ برس بعد انہیں معاوضہ دیا جا رہا ہے ۔

Banhal, Kallar Syedan; The Mangla upraising effected people in Banhal region of Tehsil Kallar Syedan, have welcome the news that nine Caror rupee notification has been issued in order to help them.

The Prime Minister Shahid khaqan Abbassi and local MPA Raja Mohammad Ali have been thanked for their cooperation in getting the notification, Local Union council Chairman Ch Sadaqat Hussain and Ch Ghalib Hussain have also been thanked for their tireless campaign.

Specia thanks was mentioned by campaigners for pothwar.com who had been highlighting their issues from the very first day, The financial help will be given to those sleeping in open with no homes and many area submerging under water.

Water and Power Development Authority (Wapda) will complete the Mangla upraising project till April 2008 with an approximate cost of Rs 102 billion. After the completion, the water storage capacity will increase up to 290,000-acre feet and the power capacity of the powerhouse will enhance up to 12 percent. The water levels filled villages in Tehsil Kallar Syedan and Gujar Khan, in which people were left homeless or sleeping in tents. The campaigners had been fighting for help for past four years.

کلر سیداں شہر کو مسافر گاڑیوں کیلئے ون وے کر دیا گیا، مقامی افراد نے تحصیل انتظامیہ کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا

Kallar Syedan town center made one way traffic for passenger vehicles

some image

کلر سیداں، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی سے۔۔۔۔ کلر سیداں شہر کو مسافر گاڑیوں کیلئے ون وے کر دیا گیا جس کیلئے مقامی افراد نے تحصیل انتظامیہ کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا تا ہم راولپنڈی سے آنے والے سرکاری ملازمین نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اس پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا۔

گورنمنٹ گرلز ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کلر سیداں کی پرنسپل، اساتذہ اور طالبات نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو دی گئی مشترکہ درخواست میں تحریر کیا ہے کہ کلر سیداں شہر کو مسافر گاڑیوں کیلئے ون وے کر کے ہمارے سفری مسائل میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

بیشتر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے راولپنڈی روڈ اور گوجرخان روڈ پر واقع ہیں اور ہمارا زیادہ تر اسٹاف اپنے اپنے اداروں میں پہنچنے کیلئے ٹی ایم اے کی بسوں سے استفادہ حاصل کرتا ہے۔گزشتہ کئی ایام سے راولپنڈی کی جانب سے آنے والی مسافر گاڑیوں کاکلر سیداں شہر میں داخلہ بند ہونے کی وجہ سے ہمیں بائی پاس پر اترنا پڑتا ہے جس کے بعد ہمیں سواری کے انتظار میں کافی وقت تک انتظار کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ہم اپنے دفاتر میں تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے ڈیوٹی سے غیر حاضر قرار دے دہئے جاتے ہیں

۔انہوں نے اے سی کلر سیداں سے استدعا کی ہے کہ وہ صبح 8 بجے تک مسافر گاڑیوں کی شہر میں داخلے کے احکامات پر نظر ثانی کریں تا کہ ہمارے سفری مسائل میں کمی آ سکے اور ہم بروقت دفاتر پہنچ کر اپنے اپنے فرائض ادا کر سکیں۔

Kallar Syedan; The Kallar Syedan town centre has been made one way traffic for passenger vehicles, The decision has been welcomed by the local residents but civil workers working in Kallar Syedan have deplored the decision made by local municipal.

Kallar Syedan Government girls technical training center, Principal along with staff and students deplored the decision and have asked the decision to be reversed, They said our situation has become worse by making the one way system.

Most of the civil servants who work on Rawalpindi road and gujar Khan road, who use bus to come to work, now will be dropped at Kallar bypass which would mean a long walk to their work place.

Most of the workers working in Kallar Syedan have also asked for a compromise, where the bus service should be allowed to enter Kallar Syedan town center until 8am, allowing them to get to work on time.

تھانہ کلر سیداں کی حدود میں گزشتہ برس کے دوران 12 افراد قتل ، جبکہ ٹریفک حادثات میں چھ افراد جان سے چلے گئے

Kallar Syedan police station publishes annual crime report

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ تھانہ کلر سیداں کی حدود میں گزشتہ برس کے دوران 12 افراد قتل ہوئے جبکہ ٹریفک حادثات میں چھ افراد جان سے چلے گئے۔تھانہ کلر سیداں پولیس کی جانب سے جاری کرائم ڈائری برائے 2017 کے مطابق مختلف نوعیت کے 413 مقدمات درج ہوئے جن میں سے 332 مقدمات کے چالان عدالتوں کو بھیجوائے گئے، 25 مقدمات زیر تفتیش جبکہ 39 کو عدم ثبوت کی بنا پر خارج کر دیا گیا

ان مقدمات میں 609 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔گزشتہ سال ڈکیتی کے تین مقدمات درج ہوئے اور ان وارداتو ں میں سات کے قریب ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور 14 لاکھ روپے کی مسروقہ رقم میں سے دس لاکھ روپے کی رقم دوران تفتیش برآمد کر لی گئی ۔زہزنی کی چھ وارداتوں میں 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور لوٹی گئی 13 لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم میں سے دس لاکھ روپے کی مسروقہ رقم برآمد کر لی گئی

منشیات کے 29 مقدمات درج ہوئے جن میں 7800 گرام چرس اور44 بوتل شراب برآمد کر کے پانچ شرابیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے 33 مقدمات کا اندراج ہوا جن میں 29 پسٹلز،دو عدد بندوقیں،دو عدد رائفلز اور 108 روند برآمد ہوئے۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں سات رکنی گینگ کو بھی گرفتارکیا اور ان کے قبضہ سے سات لاکھ روپے کی مسروقہ رقم برآمد کرلی۔شادی شدہ و غیر شادی شدہ لڑکیوں کے اغواء کے 25 مقدمات درج ہوئے جن میں سے 21 مغویان کو بازیاب کروالیا گیا جبکہ چار کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔زنا باالجبر کے تین مقدمات درج ہوئے جن میں سے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

اسی طرح بدفعلی کے پانچ مقدمات میں سات ملزمان کو گرفتار کر کے ان کا چالان عدالت ارسال کر دیا گیا ہے۔پولیس نے گزشتہ سال 179 اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ۔قماربازی ایکٹ کے تحت گزشتہ سال کے دوران صرف ایک مقدمہ درج ہوا جس میں 17 جواریوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگائی گئی 82 ہزار پانچ سو روپے کی رقم برآمد کر لی۔ جبکہ اقدام خودکشی کا ایک مقدمہ درج ہوا۔

Kallar Syedan; The Kallar Syedan police station has published annual report for 2017, in which it recorded 12 murders and six people being killed in traffic accidents during the year of 2017.

Their were total of 413 police case registered at the police station, from which 332 cases were sent to court, 25 cases are being still investigated, while 39 cases were dismissed due to no evidence.

Kallar Syedan police also arrested 609 criminals during the year, three cases of armed robbery were also registered and seven criminal being arrested and ten Lakh rupees being recovered.

the police also gave various criminal activities results including drug offences from which 29 cases were registered, their were also 179 wanted criminals being also arrested by Kallar Syedan police.

یونین کونسل دولتالہ میں کڑور ں روپے کی لاگت سے مختلف قصبات میں ترقیاتی کام شروع

Mega Development work starts in Union Council Daultala, Gujar Khan

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے تمام تر وسائل استعمال کر رہی ہے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کے توسط سے یونین کونسل دولتالہ میں کڑور ں روپے کی لاگت سے مختلف قصبات میں ترقیاتی کام شروع ہو گئے ہیں

الیکشن میں عوام سے جو وعدے کیے تھے انشا اللہ ان کو عملی جا مہ پہنا ئیں ان خیالات کا اظہار چیئر مین یو نین کو نسل دولتالہ سید قلب عباس شاہ نے دوکروڑ کا لاگت سے آر ایچ سی سے سکھو روڈ تک روڈکا سنگ بنیاد رکھنے کی تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا

اس موقع پر، جنر ل کو نسلر چوہدری مظہر مسعود،اکبر شاہ بھی مو جود تھے انہوں نے کہا کہ اپنے دور چیئر مینی میں عوام کی فلاح وبہبود کے انگنت منصوبے مکمل کیے جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا یو نین کونسل دولتالہ میں ممبر ان اسمبلی کی وساطت سے 35 کروڑ کے منصوبے منظور ہوچکے ہیں جبکہ پندرہ کروڑ کے زیر تکمیل ہیں ان منصوبوں کے مکمل ہونے سے دولتالہ میں واضع تبدیلی نظر آئے گی

انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان میں مسلم لیگ ن کی قیادت میں برق رفتاری سے تعمیر و ترقی کا سفر اس بات کا واضح ثبوت اور روشن دلیل ہے کہ منتخب عوامی نمائندوں نے علاقہ عوام کو سہولیات کی فراہمی اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کا تہیہ کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ان سڑکوں کی تعمیر سے دور دراز کے دیہات و قصبات کے رہنے والوں کو نہ صرف سفری سہولیات مہیا ہوں گی بلکہ علاقہ میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا

Gujar Khan; A Inauguration ceremony was held for road works from RHC to Sukho, The mega project will cost around two Caror rupees. The foundation ceremony guest of honor was Syed Qalab abbass Shah, the Chairman union council Daultala.

At the ceremony Syed Qalab Abbass Shah, praised Raja Javed Ikhlas , he said their contributions in Gujar Khan are exceptional and they must be appreciated for their dedication.

Gen Councilor Ch Mazhar Masood and Akbar Shah both said, that in union council Daultala over 35 Caror rupees have been started on various development projects, while 15 Caror rupees projects have already been completed.

The PML-N party in Gujar Khan were praised for their contributions at the inauguration ceremony and local villagers welcomed the project taking place in Daultala Gujar Khan.

پھلینہ، کلر سیداں میں دیور نے بھابھی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا

Honour killing in village Phalina, Kallar Syedan

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلرسیداں کے قریب شادی شدہ خاتون کو آتشیں اسلحے سے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ مقتولہ کی اڑھائی برس قبل شادی ہوئی تھی گاؤں پھلینہ کے محمد ادریس نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اڑھائی برس قبل مقتولہ سے شادی ہوئی تھی وہ خود اپنے سسر کے ساتھ دبئی میں کام کر تا ہے ۔

دو ماہ قبل بیرون ملک سے گھر واپس آیا ہوں،میری مقتولہ بیوی اسی سال ماہ اگست میں گھر سے بھاگ کر لاہور چلی گئی تھی جس کے اغواء کا مقدمہ بھی تھانہ کلر سیداں میں درج ہے جو ایک ماہ بعد واپس آ گئی جس کا بیان 164ض ف کے تحت عدالت میں قلم بند ہونے کے بعد مقتولہ بیوی کے ساتھ راضی نامہ ہو گیا تھالیکن میرے بھائی رئیس نے یہ راضی نامہ دل سے قبو ل نہیں کیا تھا۔

گزشتہ رات تقریبا دس بجے مجھے میرے بھائی رئیس نے کہا کہ ہمارا پھوپھامحمد تاج سخت بیمار ہے اس کی تیمار داری کیلئے چلتے ہیں جس پر میں اور میری تائی اور برادرم رئیس گھر سے روانہ ہو گئے ۔جونہی ہم لوگ اپنے پھوپھا کے گھر کے قریب پہنچے تو اچانک بھائی رئیس نے کہا کہ آپ چلیں میں گھر سے ہو کر آتا ہوں جس کے بعد وہ گھر واپس چلا گیا ۔ہم لوگ اپنے پھوپھا کی تیمارداری کیلئے بیٹھے ہوئے تھے کہ مجھے اطلاع ملی کہ میری بیوی کو بھائی رئیس نے قتل کر دیا ہے ۔

میں فوری طور پر گھر واپس پہنچا تو دیکھا کہ کمرہ کے اندرمیری بیوی کی نعش خون میں لت پت پڑی ہوئی ہے،جس کے جسم کے مختلف حصوں پر فائر لگے ہوئے ہیں ۔مجھے مسمیان عبدالقدیر اور محمد ارسلان نے بتایا کہ محمد رئیس نے ان کی موجودگی میں بوقت رات گیارہ بجے اسلحہ آتشیں سے با نیت قتل میری بیوی پر فائر کئے تھے ، واقعہ ہذا مذکوران نے بچشم خود دیکھا ہے۔

Kallar Syedan; A married women has been brutally shot dead in village phalina in Tehsil Kallar Syedan, The women has been identified as wife of Mohammad Idris who works in Dubai.

Mohammad Idris told Kallar Syedan police, that he works with his father in law in Dubai and had married only couple of years ago and his wife had left him and ran of to Lahore.

Idris said after his wife fled to Lahore she was brought back to the village after family involvement, but his brother Raees did not forgive her for what she had done.

During the night Raees came and shot dead his sister in law. Kallar Syedan police were called and a FIR has been registered against Raees. Kallar Syedan police are investigating the incident.

کلر سیداں شہر کے قریب زمین فروخت کرنے کی ضد پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Man murders his own brother over land dispute in Kallar Syedan

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں شہر کے قریب زمین فروخت کرنے کی ضد پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔بڑے بھائی نے فائر کرنے کی کوشش کی تو پستول نیچے گر گیا چھوٹے بھائی نے وہی پستول اٹھا کر بڑے بھائی کا کام تمام کر دیا۔

نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ،

تفصیلات کے مطابق ڈھوک میرا داخلی طوطہ راجگان میں دو بھائیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے بعد 40 سالہ غیر شادی شدہ مقتول امجد محمود نے پستول نکال کر گولی مارنے کی کوشش کی اسی اثنا چھوٹے بھائی وقار حسن نے اس کے بازو پر سریے کا وار کیا جس سے مقتول کے ہاتھ سے پستول چھوٹ کر زمین پر گر گیا

اور وقار نے وہی پستول اٹھا کر بھائی پر سیدھا وار کیا جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

Kallar Syedan; A Man has shot dead his own brother over a land dispute in Kallar syedan, the incident happened in village Dhok Maira in Tota region of Kallar Syedan.

According to Kallar Syedan police who told pothwar.com that, A row had broken out between brothers Amjad Mahmood and his younger brother Waqar Hussain in Dhok Maira.

The row over land dispute led to elder brother Amjad Mahmood, 40 pulling a pistol out to shoot his brother Waqar Hussain, but his pistol fell from his hand and Waqar Hussain grabbed the pistol and shot dead his elder brother.

Kallar syedan police arrived in Dhok Maira and had taken to body for post mortem before handing back body for burial. A FIR report has been registered against Waqar Hussain for the murder of his brother as police investigate further.

مرکز چوآخالصہ کی تین یوسیز کنوہا،چوآخالصہ اورسموٹ میں ساٹھ کروڑکی لاگت سے سوئی گیس کی فراہمی کا کام جاری

Sixty Caror Rps Gas supply project starts in UC Choa Khalsa, Kallar Syedan

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے کہا ہے کہ مرکز چوآخالصہ کی تین یوسیز کنوہا،چوآخالصہ اورسموٹ میں ساٹھ کروڑکی لاگت سے سوئی گیس کی فراہمی کا کام جاری ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بقیہ تین یوسیز منیاندہ،نلہ مسلماناں اوردوبیرن کلاں میں بھی سوئی گیس کی فراہمی کے احکامات جاری کردیے ہیں آئندہ ماہ سے سروے کا کام شروع کر دیا جائے گا ۔

راولپنڈی اور مضافاتی علاقوں میں گیس کے کم پریشر کی شکایات دو چاردن میں ختم کر دی جائے گی اپنے حلقہ میں شامل تحصیل کلرسیداں کی کوئی یوسی اورآبادی ایسی نہیں ہو گی جہاں ہم سوئی گیس نہ پہنچاسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے صدرصوبیدار میجر عبدالرزاق کی رہائش گاہ پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین سیدراحت علی شاہ ،محمدظریف راجا،مالک دادبھٹی،چوہدری اشتیاق،راجہ داؤداکبراوردیگر بھی موجودتھے حافظ عثمان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 2013میں جب اقتدارسنبھالا تو اس وقت دہشت گردی عروج پر تھی بجلی اٹھارہ سے بیس گھنٹے بندرہتی تھی سی این جی کے لیئے لوگ راتیں سڑکوں پر بسر کرتے تھے نواز شریف کی قیادت میں ان کی ٹیم نے دن رات محنت کی دہشتگردوں کی کمرتوڑی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا سی این جی اسٹیشنز دن رات کھلے ہیں آج بجلی کی پیداوار کھپت سے زیادہ ہے مگرا یک ایجنڈے کے تحت نوازشریف کو ہٹانے کی کوشش کی گئی

قوم کا حافظہ کمزور نہیں حاکم علی زرداری نے ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی پر جنرل ضیاء الحق کو مٹھائی پیش کی تھی اورچوہدری برادران نے وہ قلم تحفے میں وصول کیا تھا جس سے ذوالفقارعلی بھٹو کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے مگر مسلم لیگ ن اقتدار کے لئے کسی سے سودے بازی نہیں کرے گی مسلم لیگ ن سازشوں کے باوجود اپنی مدت پوری کرے گی انہوں نے کہا کہ نوا زشریف اعلیٰ سیاسی روایات کے ا مین ہیں انہیں سزا دینے کے پیچھے ایک تاریخ ہے ملکی استحکام کونقصان پہنچانے کے لیئے نواز شریف کو نشانہ بنایا گیا سی پیک کے تمام دشمن آج مل کرسازشیں کر رہے ہیں مگرمسلم لیگ ن ہرصورت سی پیک کی حفاظت کرے گی نوازشریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اورآئندہ الیکشن اس بات کو ثابت کریں گے انہوں نے کہا کہ چوآخالصہ کنوہا اورسموٹ میں سوئی گیس کا کام جاری ہے منیاندہ نلہ دوبیرن میں آئندہ ماہ سے گیس کے لیئے سروے شروع کر دیا جائے گا

کلرسیداں سے دان گلی دورویہ سڑک کی تعمیر کے لیئے سروے جاری ہے شاہدخاقان عباسی بہت جلدچوآخالصہ کا دورہ کریں گے وہ سڑک اور گیس کا خودافتتاح کریں گے ۔محمدظریف راجا نے کہا کہ دان گلی روڈ اور گیس کی فراہمی شاہدخاقان عباسی کا کارنامہ ہے نوا زشریف ہمارے قائد تھے ہیں اوررہیں گے مسلم لیگ ن جلد مشکل حالات سے نکل جائے گی انہوں نے کارکنوں کی شکایت کو درست قرار دیا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعدمسلم لیگ ن کے کارکنوں کو فنڈ نہیں دیئے گئے اجتماع سے چیئرمین سیدراحت علی شاہ ،مالک داد بھٹی ،چوہدری اشتیاق اورصوبیدار میجر عبدالرزاق نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر مقامی لوگوں نے چوآخالصہ میں گرلز ڈگری کالج کے قیام ،مرکز صحت کی حالت بہتر بنانے اورآئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کا قبلہ درست کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

Kallar Syedan; Hafiz Usman Abbassi speaking to pothwar.com, told that, Sixtey Caror Rupees gas supply project has started in three Union councils of Samot, Kanhoa and Choa Khalsa in Tehsil Kallar Syedan.

Hafiz Usman Abbassi who is envoy to the Prime Minister also said that, gas supply has been sanctioned for the union councils of Manianda, Nala Musalmana and Doberan Kallan. The survey will be completed in next few weeks and work will start soon.

A Meeting was held at the residence of Subaidar Major Abdul Razaq, where it was pledged that every village in Tehsil Kallar Syedan will be provided with gas supply.

Local residence in Choa Khalsa also demanded that a girls degree college should be established in Choa Khalsa as well as making better facilities at the health center and EISCO office in Choa Khalsa should take more responsibilities in their efforts.

یوسی دوبیرن کلاں کے آفس میں کھلی کچہری، سینکڑوں غریب نادار ،بیواوں اور یتیم افراد کو وزیر اعلیٰ پنجاب پروگرام کے تحت ماہانہ خدمت کارڈ کی تقسیم

Local PML-N leaders distributed Khidmat card among needy and vulnerable people of area

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یوسی دوبیرن راجہ ندیم احمد اور مسلم لیگ ن (دی لائنزگروپ )تحصیل کلر سیداں کے صدر راجہ تنویرناز بھٹی کی کوششوں سے یوسی دوبیرن کلاں کے آفس میں کھلی کچہری ۔سینکڑوں غریب نادار ،بیواہ اور یتیم افراد کو وزیر اعلیٰ پنجاب پروگرام کے تحت ماہانہ خدمت کارڈ کی تقسیم ۔مسلم لیگ ن (دی لائنزگروپ ) کے سر پرست اعلیٰ فرحت نواز بوبی اور ضلعی صدر راشد محمود بھٹی نے عوام میں کارڈ تقسیم کیے ۔ کارڈ ہولڈ اس کارڈ کے ذریعے ہر ماہ 4500روپے وصول ۔

عوام علاقہ کا جھولیاں اٹھا کر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، میاں رضاء چیف دی لائنز گروپ پی ایم ایل (این) ،مسلم لیگ ن (دی لائنزگروپ ) کے سر پرست اعلیٰ فرحت نواز بوبی ، ضلعی صدر راشد محمود بھٹی،چیئر مین یوسی دوبیرن راجہ ندیم احمد اور مسلم لیگ ن (دی لائنزگروپ )تحصیل کلر سیداں کے صدر راجہ تنویرناز بھٹی کو دعاہیں ۔ہم دعوئے نہیں عملی کام کر تے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے تمام مساہل حل کر ئے گئی ۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی ٹو کی یونین دوبیرن خورد کے چیئر مین راجہ ندیم احمد اور مسلم لیگ ن (دی لائنزگروپ )تحصیل کلر سیداں کے صدر راجہ تنویرناز بھٹی کی کوششوں سے یوسی آفس دوبیرن کلاں میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن (دی لائنزگروپ ) کے سر پرست اعلیٰ فرحت نواز بوبی اور ضلعی صدر راشد محمود بھٹی ،وائس چیئر مین یوسی دوبیرن ٹھکیدار بشارت حسین ،راجہ بشیرآف ممیام سمیت دیگر نے شر کت کی اس موقع پر مسلم لیگ ن (دی لائنزگروپ ) کے سر پرست اعلیٰ فرحت نواز بوبی اور ضلعی صدر راشد محمود بھٹی نے یوسی دوبیرن کلاں اور یوسی نلہ مسلماناں کے سینکڑوں غریب نادار،بیواہ اور یتیم افراد میں خدمت کارڈ تقسیم کیے جس میں حکومت پنجاب کی طرف کارڈ ہولڈر ہر ما ہ اس کارڈ کے ذریعے 4500روپے وصول کر سکتا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی وہ واحدجماعت ہے جو عوام کے مساہل سنتی ہے اور ان کو حل بھی کرتی ہے انشاا للہ اپنی عوام کے تمام مساہل حل ہونگے اس موقع پر وہاں پر موجود سینکڑوں غریب نادار افرادنے جولیاں اٹھا کر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، میاں رضاء چیف دی لائنز گروپ پی ایم ایل (این) ،مسلم لیگ ن (دی لائنزگروپ ) کے سر پرست اعلیٰ فرحت نواز بوبی ، ضلعی صدر راشد محمود بھٹی،چیئر مین یوسی دوبیرن راجہ ندیم احمد اومسلم لیگ ن (دی لائنزگروپ )تحصیل کلر سیداں کے صدر راجہ تنویرناز بھٹی کو دعاہیں دی۔

Kahuta - Chief Minister of Punjab issued special directives to Punjab Social Protection Authority in to undertake Khidmat Card Program. Established with Rs.2 billion , the program aims to address income and capacity gaps of various vulnerable groups, starting with the disabled people in Punjab

Among the beneficiaries of Khidmat card program, those who are incapacitated to take up work on account of their serious disability, illness or age will be given long-term unconditional assistance.

Local authorities ditributed Khidmat card in Doberan Kalan area through which benificiaries can receive upto 4500 rupees per month.Raja Nadeem Ahmed and Tanveer Naz Bhatti alongwith other PML-N local leaders held public meeting where they distributed khidmat cards to hundreds of people.

Poor and needy prayed for Punjab govt and thanked their local leaders to solve their basic daily problem.

کلرسیداں سے سرصوبہ شاہ دورویہ سڑک کی بجائے دان گلی پل تک دو رویہ تعمیر کیا جائے, وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

Prime Minister sanctions dual carriageway construction from Kallar Syedan to Dhuangalli bridge

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیشنل ہائے ویز حکام کو ہدایت کی ہے کہ کلرسیداں سے سرصوبہ شاہ دورویہ سڑک کی بجائے دان گلی پل تک دو رویہ تعمیر کیا جائے نیشنل ہائی ویز نے سروے شروع کردیا ہے سوئی گیس کے پائپوں کی ترسیل شروع کردی گئی ہے

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے ہفتہ کے روز کلرسیداں میں پوٹھوہار ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر نمبردار اسد عزیز ، شیخ خورشید احمد، راجہ صغیر احمد، راجہ محمد ثقلین اور دیگر بھی موجود تھے حافظ عثمان عباسی نے کہا ہے کہ ہماری سیاست وعدے نہیں عملی کام ہیں ملک نازک صورتحال سے گزررہا ہے ملک کا استحکام تمام اکائیوں کی بنیادی ضرورت ہے یہ وقت سیاست کا نہیں ملک و قوم کی خدمت کرنے کا ہے

لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں ترقیاتی منصوبے سیاسی جماعتی بنیاد پر نہیں دیئے جاسکتے سہولیات کا حصول تمام لوگوں کا حق اور ہمارا فرض ہے انہوں نے کہا کہ کلرسیداں سے سرصوبہ شاہ دو رویہ سڑک کی منظوری دی گئی تھی مگر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیشنل ہائی ویز حکام کو ہدایات دی گئی تھی مگر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیشنل ہائی ویز حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ سرصوبہ شاہ کی بجائے دان گلی دریائے جہلم پل تک دو رویہ سڑک تعمیر کی جائے

جس کے لیے نیشنل ہائی ویز نے سروے کا کام شروع کردیا ہے انہوں نے کہا کہ تمام یوسیز میں گلیات کی تعمیر کے لیے ایک ایک کروڑ دیا جارہا ہے پوری کوشش ہے کہ مسلم لیگی احباب اور منتخب بلدیاتی ارکان باہمی اشتراک سے منصوبہ سازی کریں تا کہ تمام لوگوں کو سہولیات مہیا کی جاسکیں انہوں نے کہا کہ آج بروز ہفتہ سے چوآخالصہ اور گردو نواح میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے پائیوں کی ترسیل بحال کردی گئی ہے ڈسٹری بیوشن لائنوں کے لیے بھی رقوم جاری کردی گئی ہیں دسمبر جنوری میں ترقیاتی کام تیزی سے ہوتے نظر آئیں گے۔

Kallar Syedan; The Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi has sanctioned dual carriageway construction from Kallar Syedan to Dhuangalli bridge on river Jhelum, the National highway authorities have started to take survey after the instruction by the Prime Minister.

Speaking to Pothwar.com, the envoy to the Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi, Hafiz Usman Abbassi said, our politics is not about talking but working for the nation. Along with Hafiz Usman Abbassi were Nambardar Asad Aziz, Sheikh Khurshid Ahmed, Raja Sagheer Ahmed and Raja Saqlain.

Hafiz Usman Abbassi said, originally the plans were to dual carriageway was planned up to Sir sooba Shah bu after the involvement of the prim Minister plans were changed to construct dual carriageway up to Dhuangalli. The survey work has commenced now.

Hafiz Usman Abbassi said, that One Caror rupees is also provided to each of union councils to construct road works in the region, the decision has been welcomed by the public in PP2 constituency, which come under the Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi.

کلرسیداں میں گائے کی ٹانگ توڑنے کے بعد ازالے کے پچاس ہزار دینے سے انکار کے ساتھ قتل کی دھمکیوں پر تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج

Police case registered in Sakot, Kallar Syedan after cow is hit with stone

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔پتھر مار کر گائے کی ٹانگ توڑنے اور جرگہ کے فیصلے کے مطابق پچاس ہزار روپے کی رقم بطور نقصان کا ازالہ کرنے سے انکاری ہو جانے اور آئندہ رقم کا تقاضا کرنے پر قتل کرنے کی دھمکیاں دینے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

محمد اقبال ولد عاشق حسین نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں سکوٹ کا رہائشی ہوں،مورخہ 26 اپریل ،میری بیوی نے بذریعہ فون اطلاع دی کہ عمر ریاض نے ہماری گائے کو پتھرمارے جس کی وجہ سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے جس کے بعد میں فورا گاؤں پہنچ گیا اور عمر ریاض کا پتہ کیا تو وہ گھر سے غائب تھا۔

۔اس دوران شہزاد نامی شخص میرے پاس آیا اور کہا کہ عمر ریاض نے گائے کی ٹانگ توڑ کر سخت زیادتی کی ہے ، بعد ازاں روبرو جرگہ طے پایا کہ آپ کا نقصان مبلغ پچاس ہزار روپے کی صورت میں پورا کیا جائے گااور میں اس کا ذمہ لیتا ہوں اور یہ رقم بطور امانت میرے پاس ہے۔

شہزاد اور عمر میری گائے لے کر چلے گئے اور نقصان کی صورت میں پچاس ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا جو اب رقم واپس کرنے سے صاف انکاری ہیں۔گزشتہ روز میں، عبدالخالق اور زبیر کے ہمراہ گھر واپس جا رہا تھا اور جب بگلا راجگان سٹاپ پر پہنچے تو ہمارا موٹر سائیکل شہزاد اور عمر نے روک لیا اور کہا کہ آئندہ رقم کا تقاضا کیا تو جان سے ہاتھ دھو بیٹھو گئے۔

Kallar Syedan; A Police case has been registered against two men at Kallar Syedan police station, after the two men were accused of stoning a cow in village Sakot and breaking the animals leg.

According to allegations by Mohammad Iqbal son of Ashiq Hussain of village Sakot in Kallar Syedan, who told pothwar.com that, his wife phoned him and told him that Umar Riaz threw stone at their cow and broke animals leg.

Mohammad Iqbal said when he got home he looked for Umar Riaz but he disappeared, In meantime Shezad another man came to see me and told me that, they are sorry and will compensate for the cow.

A Jirga sat and 50,000 rupees were asked to Umar Riaz to pay, which hey agreed to pay, but after jirga ruling Umar Riaz refused to pay and instead threatened Mohammad Iqbal that if he asks for money anymore, they will kill him. The allegations are being investigated by the Kallar syedan police.

سرصوبہ شاہ کے نواحی علاقہ میں بینک ڈکیتی کی واردات 8 مسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

Armed robbery committed at Habib Bank branch in Kallar syedan

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔دن دیہاڑے بنک ڈکیتی کی واردات ،آٹھ مسلح ملزمان نے گارڈ کو زخمی کر کے تمام سٹاف کو ایک کمرے میں بند کیا اور لاکھوں روپے لوٹ کر تین موٹرسائیکلوں پر فرار ہو گئے ۔یہ واقعہ جمعرات کو دن ساڑھے بارہ بجے حبیب بنک حیال پنڈوڑہ برانچ میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق آٹھ مسلح ڈاکو موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کردن ساڑھے بارہ بجے سر صوبہ شاہ سموٹ روڈ پر واقعہ بنک پہنچے جہاں انہوں نے حفاظتی گارڈ کے سر پر بٹ مار کر اسے زخمی کیا جس کے بعد انہوں نے بنک کے تمام سٹاف اور گارڈوں کو ایک کمرے میں بند کر کے لوٹ مار شروع کر دی ۔

وہ کوشش کے باوجود آہنی سیف نہ کھول سکے اور کیشئیر ٹیبل سے تین لاکھ اکانوے ہزار روپے کی نقدی اور آہنی سیف کی چابی سمیت موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر فرار ہو گئے ۔ملزما ن جاتے وقت بنک سٹاف کو ایک کمرے میں بند کر کے باہر سے کنڈی لگا کر چلے گئے ۔

۔ملزمان کو آسمان نے اٹھا لیا یا زمین کھا گئی کسی کو سمجھ نہ آیا جائے وقوعہ کے چند کلو میٹر دور سموٹ میں پولیس چوکی اور دوسری جانب کلر دھانگلی ڈڈیال روڈ پر پنجاب ہائی وے پولیس کی پٹرولنگ جاری تھی مگر ملزمان لوٹ مار کر فرار ہو گئے ۔کمرے میں بند بنک سٹاف دروازہ توڑ کر باہر نکلے اور پولیس سمیت دیگر افراد کو واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا۔کلر سیداں پولیس نے موقع پر پہنچ کر ناکہ بندی کی مگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

Kallar Syedan; Armed robbery has been committed at Habib Bank branch near Sir sooba shah in Tehsil Kallar Syedan, the incident happened during day time, which has left everyone shocked and surprised.

According to Samot police station, who told pothwar.com that, the armed robbery was committed at Habib Bank branch at Hayal Pindora near Sir sooba shah, When eight armed men stormed in to the bank.

The eight men armed gang first knocked out the security guard with gun handle and then held all the Bank staff on gun point, The gun men then took all the cash from the Bank, leaving Bank staff locked up.

Samot police arrived at the scene but the armed gang had fled by then on their motorbikes, According to the staff 390,000 rupees were taken by the staff but they could manage to open main Bank safe.

some image

پوٹھوار بھر میں عید میلاد النبیﷺ پورے جوش و جذبے اور شان شوکت سے منایا گیا

Eid Milad-un-Nabi (PBUH) being celebrated with religious fervor

some image some image

سہوٹ کلیال(نمائندگان پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین،حبیب الرحمن قریشی۔۔۔گزشتہ سال سے زیادہ امسال بہت بڑی تعداد عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سر صوبہ شاہ سے چوآ خالصہ تک پیدل سفر کیا،

جس میں بزرگ ،جوان،نوجوان اور بچوں نے تمام راستے درود و سلام کے نذرانے پیش کئے،شرکاء نے ختم بنوت زندہ باد اور لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فلک شگاف نعرہ ریلی کی جان رہا، ریلی میں جہاں پیدل دستے موجود تھے وہاں پر کثیر تعداد میں موٹر سائیکل،رکشے،کاریں ،جیپ اور ٹریکٹر بھی ریلی کا حصہ رہے،تمام راستے ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچاور کی جاتی رہیں

اس ریلی میں سہوٹ کلیال،سہوٹ حیال،سہوٹ بگیال،سہوٹ بدال،نئی آبادی سہوٹ بدال ، ڈھوک بلندیاں،کھناہدہ،چوآ خالصہ،ٹکال،سہوٹ صدرہ،موہڑہ نگڑیال،پہرحالی،موہڑہ ہیراں،گہدر،ڈھوک بنگیال،چورہ،ڈھوک کسی ، ڈھوک سنگال،سر صوبہ شاہ،پنڈ میر گالہ،نمب،منیاندہ،ڈھوک چوہان،ڈھوک گلی والی،بیکڑا آباد،سکرانہ،پنڈوڑہ ہر دو،شاہ خاکی، دھان گلی ، ڈھوک چوہان،انچوہا،ڈھوک ڈھکی سمیت ہزاروں کی تعداد نے شرکت کی

ریلی کے اختتام پر چوآ خالصہ اور محی الدین اسلامک یونیورسٹی میں محفل کا انعقاد کیا گیا،تھانہ کلر سیداں اور پٹرولیم پولیس شاہ خاکی کے اہلکاروں نے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Kallar Syedan; Kallar Syedan: Eid Milad-un-Nabi — the birthday of Holy Prophet Muhammad (Peace Be Upon Him) — was observed in Pothwar region and across the country with traditional religious zeal. The day started with 31- and 21-gun salute in the federal and provincial capitals, respectively, following a night full of celebration, Mehfil-e-Naat, conferences, and fireworks.

The largest procession started from Sir sooba shah in Kallar Syedan leading to Choa Khalsa, where a very large number of people gathered, similar massive rallies were taken out in Gujar Khan, Kahuta, Kotli Sattian and other parts of Pothwar region.

State and religious organizations, Milad committees, and individuals have planned a large number of activities, comprising processions, seminars, conferences, and discussion programmes to mark the annual event. The sacred day begins with offering of special prayers in mosques for upholding and flourishing of Islam and religious teachings, unity, solidarity, progress, and welfare of the Muslim ummah.

Numerous Eid Milad-un-Nabi (PBUH) processions will be taken out across the country and Mehfil-e-Milad will be held to celebrate the occasion. All streets and roads, as well as bazaars, shopping centres, and government and private buildings, have been beautifully decorated and illuminated with lights, colours, and banners bearing the writings about the celebration of Eid Milad-un-Nabi (PBUH) across the country.

سکرانہ یوسی منیاندہ میں مکان کی تعمیر کے تنازعہ پر ماں بیٹا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

Mother and her son shot dead over land dispute in Sakrana, Kallar Syedan

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ دیوار تعمیر کرنے کے تنازعہ پر جھگڑا ،آتشیں اسلحے سے فائرنگ کر کے ماں بیٹا کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاں بحق ہونے والا بیس سالہ شاہزیب گورنمنٹ کالج میں تھرڈ ائیر کا طالبعلم تھا فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے ،زخمی ہونے والے دونوں باپ بیٹا تھے۔یہ لرزہ خیز واقعہ یوسی منیاندہ کے گاؤں سکرانہ میں پیش آیا

محمد وقار ولد عطار حسین نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کا بھائی محمد اشفاق ہانگ کانگ میں مقیم ہے ، آٹھ برس قبل ہم نے 18 کنال پر مشتمل رقبہ خریدا تھا جس کا ملزمان نے سول کورٹ میں کیس دائر کر رکھا ہے ۔پیر کی صبح ملزمان متنازع جگہ پر تعمیرات کر رہے تھے جنہیں میری بھاوج شبانہ ناز اور بھتیجے شاہ زیب نے ایسا کرنے سے منع کیا جس پر ملزمان مشتعل ہو گئے اور پسٹل نکال کر ان پر گولیاں برسانی شروع کردیں جس کے نتیجہ میں ماں اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

واقعہ کی اطلاع پر مقتولہ شبانہ ناز کا بھائی سجاد اکمل کیانی اپنے بیٹے شہر یار کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا جن کو دیکھتے ہی ملزمان نے ان پر بھی فائرنگ شروع کر دی جس سے دونوں باپ بیٹا بھی زخمی ہو گئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے باپ بیٹے اور مقتولین کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا جہاں مقتولین کا پوسٹمارٹم ہونے کی بعد ان کی نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا

کلر سیداں پولیس نے ملزمان کلیم الرحمان اور اس کے ودنوں بیٹوں صائم کلیم اور شفیق کلیم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔مقتولہ شبانہ اشفاق سابق ناظم یوسی منیاندہ محمد تاج کیانی کی خواہر نسبتی اور وائس چیئر مین توفیق تاج کیانی کی خالہ تھی۔

مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ماں بیٹا کی نماز جنازہ آج بروز منگل دن تین بجے سکرانہ براستہ بیکڑ آباد میں ادا کی جائے گی ۔

Kallar Syedan; A Mother and her son have been shot dead, while two further people are seriously injured over land dispute, The tragic incident happened in village Sakrana, UC Manianda in Tehsil Kallar Syedan. Police case has been registered against Kaleem Ur Rehman and his sons Saim and Shafiq for the attack and murder.

According to Kallar Syedan police, who told pothwar.com, that, a row had broken out between the relatives over a construction of a house in village Sakrana, The heated row led to Shazaib, 22 son of Mohammad Ashfaq now settled in Honk Kong, being shot dead along with his mother Shabana Naz.

Further two people were also injured identified as Sher Yar and Sajjad, Both men were taken to THQ hospital in Kallar Syedan, before being transferred to hospital in Rawalpindi.

Kallar syedan police are investigating the incident, it is alleged that those responsible for the murder fled but one has been arrested. The bodies of murdered and son were handed back to the family after post mortem and namaz e janaza will be held today Tuesday at 3pm.

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نوٹس ،برسوں کی تکالیف کا فوری ازالہ۔ گرڈ سٹیشن کلر سیداں کو اپ گریڈ کرنے کا کام شروع

Prime Minister announces to upgrade Kallar Syedan grid station

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ شائع خبر پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نوٹس ،برسوں کی تکالیف کا فوری ازالہ۔کلر سیداں چوآخالصہ اور گردونواح میں بجلی کی کم وولٹیج کی شکایات کے مستقل ازالے کے لیے گرڈ سٹیشن کلر سیداں کو اپگریڈ کرنے کا کام شروع ،منصوبہ تین ایام میں مکمل ہو گا جس میں پہلے سے موجود پاور ٹرانسفارمر کی جگہ دوگنی استعداد کے حامل پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب شروع۔

تفصیلا ت کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی وزار ت عظمیٰ کا قلم دان سنبھالتے ہی نوائے وقت میں ان کے حلقہ انتخاب میں واقعے مرکز چوآ خالصہ کی چھ یوسیز میں لو وولٹیج اور ٹم ٹماتے دیوں کی خبر شائع ہو ئی تھی جس کی وزیر اعظم نے حکام سے رپورٹ طلب کی تھی جس میں حکام نے انہیں بتایا کہ کلر سیداں گرڈ سٹیشن میں زیادہ پاور کے حامل پاور ٹرانسفارمر کو نصب کر کے شکایات کا ازالہ کیا جا سکتا ہے ۔

فزیبیلٹی رپورٹ ملنے پر وزیر اعظم نے اس کی منظوری دے دی جس کے تحت منگل کے روز سے کلر سیداں گرڈ سٹیشن کو اپگریڈ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا جو جمعرات کی شام کو مکمل ہو گا اس دوران صبح نو بجے سے تین بجے تک بجلی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار رہے گی ۔

اس دوران گرڈ سٹیشن میں 10/13کی جگہ 13/26 MVAکے پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب کی جائے گی جس سے بجلی کی استعداد میں دو گنا اضافہ ہو گا جس سے آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں ،چوآ خالصہ ،روات اور بیول میں بجلی کی لو وولٹیج کی برسہا برس کی شکایات کا ازالہ ہو گا۔

Kallar Syedan; The Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi has taken notice of complaints made for decades and has authorized to upgeade Kallar Syedan Grid station, The announcement has been welcomed by electricity consumers in Tehsil Kallar Syean.

The electricity consumers in six union councils of Choa Khalsa region had been badly effected extreme load shedding, a complaint was made in media, upon which the Prime Minister took the notice.

After the authorization of upgrading the grid station, work started on Thursday, the work will effect with electricity cut from 9am to 3pm daily. According to the contractors 13/26 MVA power transformers will replace current 10/13 MVA.

The new grid station work will be completed in 3 days only according to the contractors, The new upgraded grid station will also benefit EISCO sub division Kallar Syedan, Choa Khalsa, Rawat and Bewal region.

برطانیہ کے ہندو اور سکھ کمیونٹی کے 17افراد کا دورہ روات کلر سیداں ،وفد کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی

British Sikh and Hindu community members visit Pothwar region

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ برطانیہ کے ہندو اور سکھ کمیونٹی کے 17افراد کا دورہ روات کلر سیداں ،وفد کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ۔وفد آج کل پاکستان میں موجود تقسیم ہند سے قبل کی عمارات کا دورہ کر رہا ہے۔کلر سیداں پولیس کے علاوہ ایلیٹ فورس بھی وفد کے ہمراہ تھی وفد کے ارکان روات قلعہ گئے جہاں انہوں نے قلعے کی دیکھ بھال پر اطمینان کا اظہار کیا

انہوں نے مانکیالہ سٹوپا کو بھی دیکھا وہ مانکیالہ بازار بھی گھومے ساگری بھی گئے شاہ باغ کے قریب باولی کا بھی دورہ کیا ،بعد ازاں وہ کلر سیداں پہنچے جہاں انہوں نے شہر کے وسط میں واقعہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی چار دیوار ی کے اندر صدیوں پرانی عمارت بیدی محل کا تفصیلی دورہ کیا وہ اس کے تمام کمروں میں گئے اور نقش و نگار پر کمال حیر ت کا اظہار کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا

کہ اس تاریخی عمارت کو منہدم ہونے سے بچانے کے لیے اس کی ضروری مرمت کرکے اسے درس و تدریس کے لیے استعمال کیا جائے۔بعد ازاں وہ قلعہ سنگھنی گئے انہوں نے اپنے دورے کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگ محبت کرنے والے ہیں بیرونی وفود کے دوروں سے بہت سی غلط فہمیاں دور کی جا سکتی ہیں۔

Kallar Syedan; A 17 members of British Sikh and Hindu community members delegation visited Pothwar region, where they were given warm reception and full security protocol.

The delegation is on tour to see historical places in Pothwar region of Kallar Syedan, Gujar Khan and other places, The delegation arrived in Kallar Syedan and visited Sir Khem Singh Bedi palace, The were given tour of all the rooms in palace.

The delegation also visited Mankiala bazaar and visited Mankiala Stuppa as well as visiting Sagri and Bawali region, where their were large number of Sikh and Hindu living before Independence.

The Delegation visited the historical Sangni fort and saw the magnificent fort still in its beauty, The delegation speaking to pothwar.com said that their visit was a life experience and were given warm reception and thanked the Pothwari community for their reception.

سر صوبہ شاہ، کلر سیداں میں بھرے بازار میں نوجوان قتل، دوسرا زخمی، احتجاجاً پبلک نے کئی گھنٹے ٹائر جلا کر مین ہائے وے بلاک رکھی

Main highway blocked in Sir sooba shah after daylight murder in bazaar

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ میری کزن سے شادی کیوں کی؟ملزم نے بھرے بازار میں فائرنگ کر کے 21سالہ نوجوا ن فرسیاب کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،واقعے میں ایک مرغ فروش محمد اخلاق بھی شدید زخمی ہوا ۔یہ واقعہ اتوار کی صبح آٹھ بجے کلر سیداں سے 12کلو میٹر دور ڈڈیال روڈ پر واقع سر صوبہ شاہ میں پیش آیا۔واقعے کے خلاف لوگوں کا شدید احتجاج کلر سیداں ڈڈیال روڈ گھنٹوں ٹریفک کے لیے بند رہی ۔

تفصیلات کے مطابق مقتول فرسیاب کی شادی پاکستانی نزادبرطانوی لڑکی سے ہوئی تھی جو ملزم کی کزن تھی اور اسے اس بات کا رنج تھا۔وہ مسلسل مقتول کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا مقتول کی اہلیہ برطانیہ کے شہر کوونٹری میں اپنی دو بچوں کے ہمراہ مقیم ہے۔مقتول کے والد پرویز اختر سکنہ منیاندہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے فراسیاب کے ہمراہ راولپنڈی جانے کیلیے سر صوبہ شاہ جا رہا تھا کہ وہاں پہلے سے ہی ملزم شمریز ولد گلفراز موجود تھا اور اس کے کچھ فاصلے پر اس کے ساتھی عاقب ولد عنصر محمود،کامران ولد عبدالقیوم کھڑے تھے۔

ملزم شمریز نے فرسیاب کو دیکھتے ہی اپنے ڈب سے پستول 30بور نکالا اور فائرنگ شروع کر دی جس سے فرسیاب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ بیچ بچاؤ کرانے والا مرغ فروش محمد اخلاق ولد محمد رشید سکنہ جب کسی راجگان گوجرخان فائرنگ سے شدید زخمی ہوا جسے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ادھر واقعے کے فوری بعد مقامی افراد نے مشتعل ہو کرکلر سیداں دھانگلی ڈڈیال روڈ بند کر دی اور نعرے بازی شروع کر دی۔تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کے بعد معززین علاقہ کی مداخلت پر احتجاجی منتشر ہو گئے اور گاڑیوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی۔واقعے کے فوری بعد مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ صغیر احمد آٖ ف مٹور ،چیئر مین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،ٹھیکیدار پرویز،ماسٹر طارق اور دیگر بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔

Kallar syedan; Members of public in Sir sooba shah bazaar in Kallar Syedan blocked main highway to Azaad Kashmir after daylight murder was commited in Sir sooba Shah bazaar, The man shot dead has ben identified as Affra Sayaab Minhas (pictured Above). The man who shot him has been told as Shamraiz son of Gulfraz.

According to shoppers in Sir sooba shah bazaar who told pothwar.com, That Affra Sayaab Minhas, 26, son of Mohammad Parvez Minhas was shot dead by a close relative Shamraiz in Sir sooba shah bazaar.

another shopkeeper named as Mohammad Ikhlaq was shot and injured as he tried to stop the shooting, The main highway was then blocked by public over the murder taking place in bazaar. The body was returned to the family after post mortem.

Affra Sayaab Minhas was married with a British national and had two children. A Murder police case has been registered and the police are investigating. For more please watch video below...

دوبیرن سہر روڈ سخی پیر مغاث دربار کے سامنے دو سو زوکی وینوں کے درمیان تصادم، حادثے میں دونوں ڈرائیور شدید زخمی

Two vehicle smash head on near Doberan Kallan, Kallar Syedan

some image

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ دوبیرن سہر روڈ سخی پیر مغاث دربار کے سامنے سو زوکی وینز کے درمیان تصادم حادثے میں دونوں ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شمائل اپنا کیری ڈبہ سہر کی طرف اشرف نامی شخص کے ساتھ جا رہا تھا جبکہ محمد ندیم پنڈبینسو سے دوبیرن کی طرف آ رہا تھا،

تیز رفتاری اور غفلت کے باعث دونوں گاڑیاں مخالف سمت سے ٹکڑانے سے شدید حادثہ ہوا جس میں دونوں ڈرائیوروں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور اشرف نامی شخص کو بھی چوٹیں آئیں۔

ریسکیو1122کلرسیداں سے امداد کیلئے بروقت دوبیرن پہنچ گئی اور دونوں زخمیوں کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں پہنچایا گیا جہاں فرسٹ ایڈ اور ضروری اقدامات کرکے ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انور میر نے تینوں زخمیوں کو1122اور ایک گاڑی اپنی طرف سے مہیہ کرکے سنٹر ہسپتال راولپنڈی میں پہنچایا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔

Pind bainso, Kallar Syedan; Two people have been seriously injured after to vehicles smashed head on near Doberan Kallan. According to witness who told pothwar.com,

That, two Suzuki vehicles were traveling on opposite direction on Doberan Sehar road, and travellinf to Doberan and Sehar when they smashed in to each other due to fast driving.

Both the drivers were seriously injured, The drivers have been named as Mohammad Ashraf and Mohammad Nadeem. Rescue services arrived on time at the incident.

Both men were left with broken legs and are being treated along with third person at Tehsil head quarter hospital in Kallar Syedan, from where they have been transferred to hospital in Rawalpindi.

چوکپنڈوری میں دوکان میں بیٹھے تاجر پر فائرنگ ،راولپنڈی لے جاتے ہوئے زخمی تاجر دم توڑ گیا

Shopkeeper shot dead by armed men in Chauk Pindori bazaar

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چوکپنڈوری میں دوکان میں بیٹھے تاجر پر فائرنگ ،راولپنڈی لے جاتے ہوئے زخمی تاجر دم توڑ گیا ۔ گوجرخان روڈ پر شادی کی تقریب میں آتش بازی سے بچہ زخمی ہو گیا۔پہلا واقعہ جمعہ کی شام کو چوکپنڈوری بازار میں اس وقت پیش آیا

جب خرم اشفاق بٹ اپنی کریانے کی دوکان میں موجود تھے کہ اسی اثنا ایک کار آ کر رکی جس میں سوار افرا د نے اتر کر خرم اشفاق بٹ پر فائرنگ کر کے انہیں شدید زخمی کیا اور فرار ہو گئے ۔

گولیاں خرم اشفاق کے منہ اور سر پر لگیں جسے تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو کلر سیداں منتقل کیا گیا جہا ں سے ریسکیو 1122نے اسے راولپنڈی منتقل کیا تھا جہاں خرم بٹ نے دم توڑ دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ زمین کے تنازعے کا نتیجہ ہے ۔

دوسرا واقعہ کلر سیداں کے نواحی علاقے تل میں پیش آیا جہاں نلہ مسلماناں سے بارات پہنچی ہی تھی کہ لوگوں نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی اس دوران ایک گولی قریبی گھر کے اندر کھیلتے 12سالہ بچے حید ر خا ن کو لگی جس سے وہ زخمی ہو گیا اسے کلر سیداں منتقل کیا گیا جہاں پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد جائے وقوعہ کو تھانہ گوجرخان قرار دیا جس کے بعد قاضیاں پولیس چوکی نے واقعے کی درخواست وصول کر لی۔

Kallar Syedan; A Shopkeeper was shot dead in daylight in Chauk Pindori bazaar, according to Kallar Syedan police the shopkeeper has been identified as Khurram Ashfaq Butt.

According to horrified shoppers in Chauk Pindori bazaar, armed men in a car stopped in front of shop and shot Khurram Ashfaq Butt, in the face and head.

Khurram Ashfaq Butt was taken to hospital where he died, according to the police Khurram Ashfaq Butt was killed over land dispute. The police have registered murder case and are investigating.

In a second case a wedding party arrived from Nalla Musalmana where they were greeted with air firing in which a child was killed on Gujar Khan road, Kallar Syedan, a police case has been registered at Qazian police station.

پنجاب حکومت نے تحصیل کلر سیداں میں صاف دیہات پروگرام کے تحت تین کروڑ 45لاکھ کی رقم مختص کی ہے

Tehsil Kallar Syedan allocated over 3 Caror rps for clean village program

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پنجاب حکومت نے تحصیل کلر سیداں میں صاف دیہات پروگرام کے تحت تین کروڑ 45لاکھ کی رقم مختص کی ہے تمام منصوبے فروری کے آخر تک مکمل کرنے ہوں گے ۔یونین کونسلوں میں صفائی کو یقینی بنانے کیلیے 60خاکروب بھرتی کیے جا رہے ہیں تحصیل سطح کی تمام یو سیز کو پچیس پچیس لاکھ اور بلدیہ کلر سیداں کو 85لاکھ فراہم کیے جائیں گے ۔

یونین کونسلوں کے اندر گندگی کے ڈھیر اٹھانے کے لیے فی یونین کونسل ایک ایک لاکھ روپیہ دیا جائے گا ،تمام منصوبے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کی نگرانی میں مکمل کیے جائیں گے ،چیئر مین بلدیہ ،چیئر مین وائس چیئر مین یوسیز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔اس سلسلے میں ایک اجلاس جمعرات کو اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سی او خالد خان ،چیئر مین محمد زبیر کیانی،طارق یٰسین کیانی،پرویز اختر قادری،چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،چوہدری شفقت محمود،راجہ صفدر کیانی،راجہ طلال خلیل،مناظر اقبال جنجوعہ،راجہ افتخار بھولا،شاہد گجر،نمبردار عزیز احمد،راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ،چوہدری امتیاز حسین اور تمام یوسیز کے سیکرٹری حضرات نے شرکت کی

اسسٹنٹ کمشنر نے اجلاس کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے صاف دیہات پروگرام کے تحت ہر یوسی کو 25,25لاکھ اور بلدیہ کلر سیداں کی ہر وارڈ کے لیے 5,5لاکھ کی منظوری دی ہے یہ رقم صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے خرچ کی جائے گی ،چیئر مین وائس چیئر مین کونسلروں کی مدد سے منصوبہ بندی کریں ،پرانی گلیوں اور نالیوں اور نکاسی آب کی مرمت بجلی کے لیے دو کھمبوں کیلیے بھی یہ رقم خرچ کی جا سکتی ہے ،سیکر ٹری حضرات آبادیوں کے قریب گندگی کے ڈھیر فوری تلف کریں اس کے لیے ہر یوسی کو ایک ایک لاکھ روپے دئیے جا رہے ہیں

اس کے بعد صفائی کو یقینی بنانے کیلیے ہر یوسی کو پنجاب حکومت کی جانب سے چھ چھ خاکروب دئیے جائیں گے جن کی بھرتیاں ڈپٹی کمشنر کریں گے اور انہیں تنخواہیں پنجاب حکومت دے گی۔صفائی کیلیے یونین کونسل کی سطح پر کوڑے دان فراہم کیے جائیں گے جنہیں آر ڈبلیو ایم سی تلف کرے گی۔چیئر مین راجہ ندیم احمد نے تجویز پیش کی کہ خاکروبوں کی بھرتی میں یونین کونسل کی سطح پر مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائے جس سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔

Kallar Syedan; The Punjab government has launched a program for the removal of waste in the villages of the district. Tehsil Kallar Syedan has been allocated with 3 Caror and 45 Lakh rupees for the project.

Total of 60 cleaners will be employed, with each union council receiving 25 lakh rps for the cleaning project, while union council Kallar syedan will receive 85 Lakh rps instead of 25 lakh rps. The project will be under the guidance of local elected leaders.

The authorities that to make the scheme effective, training programs have been devised and 100 trainers will be appointed to train officials on key matters by Nov 30. The trainers will conduct 2 to 3 sessions per day and one session will include almost 30 participants, including UC chairmen, vice chairmen and female councilors.

The provincial government was providing every resource needed to improve the living standard of people and this cannot be achieved without the general public’s support and their trust in the government. He added that it is now the responsibility of the departments to execute the scheme within the stipulated time to make it fruitful for the public.

ختم بنوت قانون کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے،چوآ خالصہ میں علماء کا بڑی ریلی سے خطاب

Large rally taken out in Choa Khalsa to support Khatam e Nabuwat clause in oath

some image some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔اڈا چوآ خالصہ،بعد نماز جمعہ سر صوبہ شاہ سے موہڑ لنگڑیال،چوآ خالصہ سے موہڑہ لنگڑیال تک ریلی کاانعقاد،موہڑہ لنگڑیال سے چوآ خالصہ اڈا تک بڑی ریلی نکالی گئی

جس میں بڑی تعداد میں گرد و نواح سے عوام نے شرکت کی،ریلی کے شرکاء لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم،یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری جان بھی آپ پر قربان کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ لاری اڈا چوآ خالصہ پہنچے،ریلی کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعدعلماء نے حکومت سے مطالبہ کیا

کہ ختم بنوت کے قانون کیساتھ چھڑ چھاڑ کرنے والوں کو پھانسی دی جائے،اور اس میں ملوث تمام کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے ، انہوں نے کہا کہ حکمران آج ختم بنوت قانون کے ساتھ چھڑ چھاڑ کی وجہ سے پریشانیوں میں گھیرے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ آئندہ عوام ووٹ کے ذریعے انہیں مسترد کر دیں

ریلی میں ازرم حمید سیالوی،مولانا محمد سلیمان نقشبندی،علامہ حافظ منصور،علامہ ثاقب،راجہ یامین عادل،طاہر محمود بھٹی،عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ،جنر ل کونسلر محمد گلفراز بٹ،چچا محمد خان لاہوری،راجہ ارشد محمود،آفتاب چشتی،خالد لنگڑیال یو کے،صغیر احمد بٹ یو کے،عبد الرؤف چشتی،صوبیدار مہربان حسین،راجہ ندیم حیدر،رضا بٹ،قاری محمد یاسین لنگڑیال سمیت علاقہ بھر سے شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی،بہترین سیکیورٹی پر تھانہ کلر سیداں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Choa Khalsa, Kallar Syedan; A Public protest rally was taken out in Choa Khalsa, Kallar syedan, After the removal of the “Khatam-e-Nabuwat” clause in the Elections Bill and delayed response on fixing the issue, the public has decided to stage a protest across Pothwar region.

The rally was taken out in Sir sooba Shah and joined another rally in Morra Nagrial before coming to main bus stop in Choa Khalsa, where the protestors held a rally and made speeches. Large number of people along with local scholars addressed the crowd.

The protesters are agitated and will protest against the removal of the Khatam-e-Nabuwat clause from the Elections Bill. The politicians were warned not to mess with the bill or they will be ousted at the election.

The organizers of the rally in Choa Khalsa, thanked the Kallar Syedan police for their excellent service during the rally and making sure it was peaceful. For more please watch the video below..

حلقہ بندیوں میں تحصیل کلر سیداں کو یکجا کیا جائے، ہارون کمال ہاشمی

Haroon Kamal Hashmi demands for one united Kallar Syedan constituency

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے سینیئر نائب صدر ہارون کمال ہاشمی نے مطالبہ کیا ہے کہ حلقہ بندیوں میں تحصیل کلر سیداں کو یکجا کیا جائے اسے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے دو دو حلقوں میں تقسیم کرنا یہاں کے لوگوں کے بنیادی حقوق سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کلر سیداں کی اکثریتی آبادی کو این اے 50مری کہوٹہ کے ساتھ جبکہ بلدیہ کلر سیداں اور تین یو سیز این اے 52میں شامل ہیں این اے 50میں شامل تحصیل کلر سیداں کی اکثریتی آبادی کو اپنی ہی تحصیل میں و ہ مقام نہیں دیا جاتا جو این اے 52کے لوگوں کو دیا جاتا ہے۔

این اے 50میں شامل تحصیل کلرسیداں کی اکثریتی آبادی کو کلر سیداں انتظامیہ اور پولیس میں اجنبی تصور کیا جاتا ہے اور انہیں ذرا ذرا سی بات پر کلر سیداں کے لوگوں کی سفارش درکار ہو تی ہے اور ان کے بنیادی حقوق شدید متاثر ہو رہے ہیں

کلر سیداں کو دو حلقوں میں تقسیم کرنا غیر فطری ہے اور اس سے لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئی حلقہ بندی میں تحصیل کلر سیداں کو ایک ہی حلقے میں شامل کر کے لوگوں کے دیرینہ مطالبے کو پورا کیا جائے ۔

Kallar Syedan; Pakistan Tehreek insaaf, Senior vice President, South Punjab, Haroon Kamal Hashmi has demanded that the Kallar Syedan constituency should be together and not split in to pieces.

Haroon Kamal Hashmi told media that currently Kallar Syedan majority region is connected with NA50 Muree and Kahuta and thee of Kallar Syedan union council for some strange reason with constituency NA50.

The major problem is that the three union councils outside kallar Syedan constituency are not given same preference as other union councils, this is unfair.

Haroon Kamal Hashmi said dividing Kallar Syedan in to two constituencies is total unfair to people and Kallar syedan should be united in to one constituency, This is a public demand for long time and notice should be taken.

بوائز ہائی سکول سکوٹ کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ ملنے پر صوبائی حکومت کے مشکور ہیں، اہل علاقہ

Government high school Sakot, upgraded to Higher secondary school

some image some image

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے)۔۔۔۔۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے بوائز ہائی سکول سکوٹ کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دینے کا با قاعدہ نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا، اہل علاقہ کا زبر دست خیر مقدم، تفصیلات کے مطا بق محکمہ تعلیم پنجاب نے بوائز ہائی سکول سکوٹ کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دینے کا باضابطہ نو ٹیفکیشن جا ری کر دیاہے۔

سکول کے ہیڈ ماسٹر راجہ الطاف نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہائیر سیکنڈری کا درجہ ملنے کا سرکاری لیٹر انہیں مل گیا ہے۔ انھوں نے بتا یا کہ با قاعدہ اساتزہ کی تعیناتی کے بعد امکان ہے کہ آئندہ سال اگست2018 میں گیا رویں کلاس کا جرا کر دیا جا ئے گا۔ اہل علاقہ نے بوائز ہائی سکول سکوٹ کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ ملنے پر خو شی کا اظہار کر تے ہو ئے صوبائی وزیر اعلیٰ پنجاب اور محکمہ تعلم پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ہائیر سیکنڈری سکول کی بلڈنگ تین کروڑ روپے کی گرانٹ سے ایک سال قبل تعمیر ہو چکی ہے۔

چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، وائس چیرمین راجہ محمد بشارت۔،مسلم لیگ(ن) سکوٹ کے رہنما کیپٹن(ر) عبدالمعروف، جنرل کو نسلرزچو ہدری نعمت علی خان، راجہ معروف، کسان کو نسلر حاجی رفاقت شاہد، یو تھ کو نسلر راجہ ثاقب، صو بیدار محبوب حسین سکوٹ، ڈاکٹر مبارک علی راجہ، ماسٹر( ر) محمد ازرم ،چوہدری نصرت اقبال آف بھٹھی، راجہ سعید احمد آف بھٹھی( حال مقیم اسپین)، راجہ علی اصغر آف بھٹھی( حال مقیم اسپین)، چوہدری خرم آف بھٹھی، انجینئر راجہ عابد بھیا ئی مہر علی( حال مقیم سعودی عرب) ٹھیکیدار داؤد، ٹھیکیدار مسعود بھیا ئی مہر علی، صو بیدار( ر) عارف ممیال، صو بیدار( ر) ساجد کیانی ممیام، راجہ محمد بشیر ممیام، رمضان جنجوعہ سلطان خیل، صو بیدار(ر) ضمیر سلطان خیل،ماسٹر عابد جنجو عہ ممیال،سابق ہیڈ ماسٹر راجہ محمد نواز گھوئی، راجہ اعتزاز احسن گھو ئی اورشاہ جہان کیانی، طارق کیانی بگلہ راجگان،الحاج تنویر بگلہ راجگان، راجہ عبدالغفار بگلہ راجگان نے بوائز ہائی سکول سکوٹ کو ہائیر سیکندری سکول دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کر تے ہو ئے

سکول کے لیے خصوصی کاوش کر نے پر حاجی لالہ سیداکبر اور راجہ زاہد اکبر( آف سکوٹ) جو کہ لاہور میں مقیم ہیں جہنوں نے ذاتی طور پر وزیر اعلیٰ کو درخواست کر کے سکول کی بلڈنگ کی تعمیر کا آغاز کرایا کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Sakot, Kallar Syedan; The Government high school in Sakot, Union council Doberan Kallan has been upgraded to Higher secondary school, The announcement has been welcomed by public in Sakot and surrounding region.

The school Head teacher, Master Raja Iltaf speaking to pothwar.com told, that he has received a notification letter from the Education department in Lahore, He Also thanked the education department for their decision in upgrading the school.

Special thanks were made to Haji Lala Saidh Akbar and Raja Zahid Akbar of Sakot who are residents in Lahore for their contributions which led to the school being upgraded to Higher secondary school.

Social and political leaders along with public have applauded the notification of the Sakot school. According to Head teacher Master Raja Iltaf, that the 11th year classless at Government higher secondary school in Sakot will commence from August 2018.

جیلیں اصلاح کی بجائے عادی مجرمان بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں بناہل ڈکیتی کے چارو ں ملزمان گرفتار

Four ex convicts arrested for robbery in Banhal, Kallar Syedan

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ جیلیں اصلاح کی بجائے عادی مجرمان بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں بناہل ڈکیتی کے چارو ں ملزمان گرفتار ،تین ملزمان کی دوستی ڈسٹرکٹ جیل میرپور آزاد کشمیر میں ہوئی تھی دو ملزمان کا تعلق مردان ایک کا ساگری اور ایک کا گاؤں بناہل سے ہے ۔

بناہل کا ملزم تنویر ڈڈیال آزاد کشمیر میں منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہو کر ڈسٹرکٹ جیل میرپور پہنچا جہاں اس کی ملاقا ت ڈکیتی کے الزام میں گرفتار امجد خان سکنہ مردان اور شبیر سکنہ چھجیالہ ساگری سے ہوئی

تینوں جیل سے رہا ہوئے تو شبیر نے کھنہ پل پر سبزی کی ریڑھی لگا لی اسی اثناء میں اس کی ملاقات جیل کے دو دوستوں امجد خان اور تنویر سے ہوئی تنویر نے گاؤں بناہل میں اپنے ہی ایک رشتے دار کے گھر ڈکیتی کی دعوت دی

جس میں مردان کا ایک اور الیکٹریشن وقاص خان بھی شامل ہو گیا ملزمان نے واردات کی اور پانچ لاکھ لے اڑے سب انسپکٹر طارق محمود نے ملزمان کو گرفتار کیا ملزم تنویر سے ڈیڑھ لاکھ روپے برآمد کر لئے ملزمان کو اڈیالہ جیل میں منتقل کر دیا گیا جہاں پچیس اکتوبر مجسٹریٹ کی موجودگی میں شناخت پریڈ ہو گی ۔

Kallar syedan; For ex convicts have been arrested by Kallar Syedan police for robbery committed in village Banhal in Kallar syedan. The four were serving inmates in jail.

according to Kallar Syedan police, who told pothwar.com, that, M Tanvir of village Banhal was arrested for drug offences and sent to District Mirpur jail, where he became friends with Amjad Khan of Mardan and Shabbir of Sagri.

The three ex convicts along with another man Waqas Khan were invited by Tanvir to village Banhal, where the four men planned to rob a relative of Tanvir.

The four men then carried out a five lakh rps robbery but were arrested by police. Only 1.5 lakh rps was recovered from the gang who have now been sent to Adiala jail and will be sentenced on 25th October at court.

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں ڈکیتی کی واردات میں چار نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر روڈ بلاک کر کے متعدد افراد کو لوٹ لیا

Armed robbery committed on Doberan road in Chak Mirza, Kallar Syedan

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں ڈکیتی کی واردات میں چار نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر روڈ بلاک کر کے متعدد افراد کو لوٹ لیا اور چھینے گئے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ڈکیتی کی یہ واردات کلر سیداں دوبیرن روڈ پر چک مرزا کے مقام پر پیش آئی جہاں رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب چار مسلح ڈاکوجن میں سے دو نقاب پوش تھے نے سیمنٹ کے بلاک رکھ کر روڈ بلاک کر دی ور اس دوران جو بھی گاڑی آتی گئی اسے اسلحہ کی نوک پر لوٹتے رہے۔

عاطف عباس ولد محمد شعیب سکنہ علیوٹ تحصیل مری نے کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں ممیام کے علاقہ میں اپنا کلینک چلاتا ہوں۔گزشتہ رات اپنے دوست اسد کے ہمراہ سوزوکی پک اپ میں کلر سیداں سے واپس ممیام جا رہا تھا اور جب ہم چک مرزا موڑ کے قریب پہنچے تو روڈ پر بلاک پڑے ہوئے تھے ،ہم نے گاڑی آہستہ کر دی تو ایک دم چار نامعلوم افراد جن کے ہاتھوں میں اسلحہ تھا ہمارے سامنے آ گئے اور پسٹل اور رائفل تان لی،ہمیں نیچے اتار کر جیبوں کی تلاشی شروع کر دی اور میری جیب سے 29 ہزار روپے اور دو عدد موبائل فونز اور موٹر سائیکل کی رجسٹریشن بک چھین لی ،میرے دوست اسد سے دو عدد موبائل فونز لے لئے اور ہم دونوں کو ایک طرف کھڑا کر دیا۔

اسی دوران دو عدد ڈمپر جو دوبیرن کلاں کی طرف سے آئے تھے کو گن پوائنٹ پر روک لیا ،ڈمپر نمبری لاہور 2399 جسے احسان الحق نامی ڈرائیور چلا رہا تھا کو نیچے اتار لیا اور تلاشی کے دوران 41 ہزار روپے کی رقم، ڈرائیونگ لائسنس،شناختی کارڈ اور موبائل فونزجبکہ دوسرے ڈمپر نمبری آر کے جی 8045 جسے محمد خالد نامی ڈرائیور چلا رہا تھا کی تلاشی کے دوران اس کی جیب سے دس ہزار روپے سے زائد کی نقدی،موبائل فونزچھین لئے۔

خانزیب نامی موٹر سائیکل سوار کو بھی اسلحہ کی نوک پر روک کر اس کی جیب سے 21 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔اسی دوران ایک ایکس ایل آئی کار جوکلر سیداں کی جانب سے آئی تھی حالات کا جائزہ لینے کے بعد ریورس ہو کر واپس چلی گئی۔خالد نامی موٹر سائیکل سوار کی تلاشی کے دوران اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور اسی کے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر دوبیرن کی جانب فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ادھر کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر نصیر الرحمان مصروف تفتیش ہیں۔

Kallar Syedan; Armed robbery was committed on Doberan road near Chak Mirza in Kallar Syedan, Dozens of commuters were held on gun point and robbed of all their possessions.

Atif Abbass of Muree, told Kallar syedan police that they were travelling to his clinic in Mamyam at 11.30pm, when they were stopped by four armed men, who forced us out of our vehicle and robbed of all of our possession.

The four armed men, two who were wearing balaclava continued to rob commuters on Doberan road, many commuters were left frightened at being robbed on gun point.

The armed gang after committing robbery managed to escape without being challenged, Kallar Syedan police have registered case and are investigating the incident.

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے حکم پر یو سی چوآخالصہ کی نواحی آبادیوں میں بجلی کی فراہمی

PM Shahid Khaqan Abbassi announces electricity supply to all rural area of UC Choa Khalsa

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے حکم پر یو سی چوآخالصہ باقی ماندہ آبادیوں میں بجلی کی فراہمی اور 4نئے ٹرانسفارمرز کے لیے واپڈا کو 80لاکھ کی گرانٹ جاری کر دی گئی جس سے ٹکال.کھناہدہ اور گہدر کی باقی ماندہ آبادیوں کے لیے بجلی کی لائنوں کے علاوہ موہڑہ ہیراں، موہڑہ بوہڑی والا (ٹکال)چلو میر گالہ اور صادق آباد چوآ خالصہ میں نئے ٹرانسفارمرز نصب کیے جائیں گے

چوآخالصہ کے علاوہ دیگر تینوں بستیوں میں پہلی بار ٹرانسفارمر نصب کیئے جا رہے ہیں جبکہ صادق آباد چوآخالصہ میں پچاس کے وی کی جگہ سو کے وی کا ٹرانسفارمر لگایا جائے گا ۔

ادھر چیئرمین یو سی چوآخالصہ سید راحت علی شاہ چوہدری امتیاز حسین چوہدری اشتیاق چوہدری اسد علی حاجی عبرالرشید انسپکٹر علی اصغر چوہدری محمد تاج حوالدار رجب علی اور سر فراز جنجوعہ نے بھاری گرانٹ کی فراہمی پر وزیر اعظم شاہد عباسی حافظ عثمان عباسی کا شکریہ ادا کیا۔

Kallar Syedan; The Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi has announced to supply electricity to all the rural villages in Union council Choa Khalsa, Tehsil Kallar Syedan, where he is Member of the Parliament.

The Prime Minister has also announced for new electricity transformers and has given WAPDA a 80 Lakh rupees grant, The four electricity transformers in Morra Heeran, Morra Borri Wala (Takal), Chilloo Mirgala and Sadiq Abbad in Choa Khalsa.

Electricity supply will be given to all the rural villages including Takal, Khandah and the Ghadur region of Choa Khalsa. Local union council Chairman Syed Rahat Ali Shah has welcomed the announcement along with social and political personalities.

یو سی بھلاکھر،یونین کونسل بھلاکھر صدر مسلم لیگ ن محمد صفدر کیانی مستعفی ہو گئے

ڈھوک راجگان بھلاکھر کے مکینوں نے اپنی مدد آپ برساتی نالے پر پُل کی تعمیر کا آغاز کر دیا

PML-N President UC Balakhar, Safdar Kiyani resigns as villagers construct bridge themselves

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔ڈھوک راجگان یو سی بھلاکھر،یونین کونسل بھلاکھر صدر مسلم لیگ ن محمد صفدر کیانی مستعفی ہو گے،گئی بار سروے بھی ہوئے لیکن عملی طور پر برساتی نالے کا مسٗلہ جوں کا توں رہا،آنے والی نسل کو یہ ہمارا تحفہ ہے

اس پُل پر ۶۰ لاکھ سے ۸۰ لاکھ روپے لاگت آئے گی ،جو اس بستی کے باسی برداشت کریں گے،سنگ بنیاد کی تقریب دس بجے محمد شیراز کیانی، چےئرمین محمد صفدر کیانی،جنرل کونسلر جبران کیانی،نقاش کیانی ،محمد صفدر کیانی اورتمام فیملی منعقد ہوئی جس میں بچوں نے پل کا سنگ بنیاد رکھا

یونین کونسل بھلاکھر کا اپنی مدد آپ ایک بڑا منصوبہ ہے ،جس سے اس بستی کے رہنے والے ایجوکیشن،ہیلتھ جیسے مسائل سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں گئے، اس موقع پر محمداخلاق بھٹی یو کے،جاوید کیانی،چوہدری اخلاق،زاہد وڑائچ،صوبیدار طارق وڑائچ،عثمان وڑائچ،چوہدری محمد ادریس اور مقامی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب کی مکمل ویڈیو ملاحظہ فرمائیے۔

Balakhar, Kallar Syedan; The residents of Balakhar have started to construct local bridge from their own pocket after being let down by their PML-N party, The President of PML-N in Union council Balakhar, Raja Safdar Kiyani has announced resignation over the bridge issue.

The villagers in Dhok Rajgaan held a meeting and announced to construct the bridge, local residents gathered at the nala and after the dua, the bulldozers started the work to construct the bridge,

The Bridge is likely to cost over 60 to 80 Lakh rupees which will be funded by the villagers, The villagers told pothwar.com, that several time survey was taken but in reality nothing has happened.

For more please watch the video below...

ایک طرف بلدیہ کلر سیدا ں کے دفتر میں لیگی ارکان گتھم گھتا، دوسری طرف چوآخالصہ میں لیگی دھڑوں میں تصادم

ایک کونسلر نے دوسرے کو طمانچہ مار دیا دوسری طرف ڈنڈوں لاتوں مکوں کا آزادانہ استعمال

PML-N councillors and activist at war with each other in Kallar and Choa Khalsa

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ بلدیہ کلر سیدا ں کے دفتر میں لیگی ارکان گتھم گھتا ،بدلہ لینے کے لیے بھی لوگ کثیر تعداد میں بلدیہ دفتر جمع ہو گئے طمانچہ مارنے والے کونسلر نے معافی مانگ کر اپنی جان بچائی۔یہ واقعہ بدھ کی دوپہر کو اس وقت پیش آیا جب چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس اپنے دفتر میں موجودتھے اور وہیں پر وائس چیئر مین چوہدری ضیارب منہاس ارکان بلدیہ چوہدری محمد اشرف،راجہ ظفر محمود،ملک زبیر احمد،حاجی محمد اسحاق اور دیگر موجود تھے کہ اس اثنا درکالی شیر شاہی سے مسلم لیگ ن کے کونسلر راجہ کامران عابد نے درکالی معموری سے ن لیگ کے کونسلر حاجی اخلاق حسین کے پاس کھڑے ہو کر کہا کہ میرے خلاف تمام سازشیں یہیں سے ہوتی ہیں حاجی اخلاق حسین نے انکار کیا مگر اسی اثنا راجہ کامران عابد نے حاجی اخلاق حسین کو تھپڑ رسید کر دیا جس پر کونسلروں نے انہیں ایک دوسرے سے الگ کیا

جس کے بعد دیگر تمام کونسلر بلدیہ دفتر پہنچے اسی اثنا درکالی معموری اور نواحی علاقوں سے کثیر تعداد میں لوگ بدلہ لینے بلدیہ دفتر آئے تو راجہ کامران عابد کو ایک کمرے میں پناہ لینا پڑی باہر سے آنے والے لوگ انہیں تلاش کرتے رہے بعد ازاں دیگر لوگوں کی موجودگی میں راجہ کامران عابد نے حاجی اخلاق حسین سے معافی مانگ کر جان بچائی۔مقامی حلقوں نے واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکمران جماعت کے منتخب کونسلر ایک دوسرے پر حملے کر کے جسمانی تشدد کریں گے تو عام شہریوں کو کیا پیغام ملے گا اور یہ سب کچھ حکمران جاعت مسلم لیگ ن کے اندر ہو رہا ہے۔

چوآخالصہ میں لیگی دھڑوں میں تصادم ،ڈنڈوں لاتوں مکوں کا آزادانہ استعمال ،تین افراد کو چوٹیں آئیں فریقین مقدمہ کے اندراج کے لیے میڈیکل رپورٹ کے منتظر ہیں ۔تصادم مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی اور آزاد امید وار راجہ صغیر احمد کے حامیوں کے درمیان ہوا

تفصیلات کے مطابق کنوہا سے نمبردار اسد عزیز نے کلر سیداں پولیس کو آٹھ سے زائد افراد کے خلاف درخواست دیتے ہوئے کہا کہ راجہ محمد شفیق اور دیگر نے مجھے فون کر کے بلایا جب میں چوآ خالصہ پہنچا تو تیس چالیس افراد حملہ آور ہو گئے ۔جس سے اسد عزیز اور ان کے برادر نسبتی زخمی ہو گئے ،دوسری جانب سے بھی دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے اس دھڑے میں معروف مسلم لیگی رہنما محمد ظریف راجا کے بھائی بھتیجے اور دیگر رشتہ دار بھی شامل ہیں۔مقامی مسلم لیگی حلقوں نے واقعے پر انتہائی مایوسی کا اظہا ر کرتے ہوئے بااختیار افراد سے معاملے کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔واقعے کے چا ر ایام بعد بھی فریقین میں صلح نہ ہو سکی او ر یہ میڈیکل رپورٹ کے منتظر ہیں۔

Kallar Syedan; A War has broken out between rival supporters of PML-N in Choa Khalsa and Union council building in Kallar Syedan, where party officials were beaten and slapped in the face.

The tragic war of words at Kallar Syedan council building where Councillor Darkali Sher Shai, Raja Kamran Abid slapped Haji Ikhlaq Hussain in the face in front of all the councillors and Chairman Sheikh Abdul Qadoos.

Councillor Raja Kamran Abid had to hide in the council building as large number of people from Darkali Mehmuri arrived , later he apologised to Haji Ikhlaq and was saved from the public wrath.

The second incident took place in Choa Khalsa, where supporters of Raja Mohammad Ali and Raja Sagheer sorted their differences with sticks and fist, Nambardar Asad Aziz along with three other people arrived in Choa Khalsa,

Where they were confronted by Raja Shafiq brother of Raja Zarif, a fight broke out and Nambardar Asad Aziz along with his relative were properly beaten up by around 40 men according to allegations. So far police case has not been registered. The PML-N officials have left party workers disappointed according to the public.

چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمر الاسلام راجہ سرکاری دورہ پر براستہ قطر برطانیہ روانہ ہو گئے

Kallar Syedan MPA Engineer Qamar Ul Islam Raja to arrive in UK on official tour

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم پنجاب اور چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمر الاسلام راجہ سرکاری دورہ پر براستہ قطر برطانیہ روانہ ہو گئے۔ قطر فاؤنڈیشن کی دعوت پر دوہا میں مختصر قیام کے دوران وہ پنجاب سے ممکنہ تعاون کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔

لندن میں انجینئر قمر الاسلام 11 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ پاک برطانیہ تعلقات کی 70ویں سالگرہ کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ برطانوی منسٹر فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ پرَٹیِ پائل کی خصوصی دعوت پر 13ستمبر کو ویسٹ منسٹر پیلس میں منعقدہ برطانوی پارلیمنٹ کے آل پارٹیز پارلیمانی گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں آسٹریلیا کی سابق وزیراعظم جولیا گلرڈ اور یونیسیف کے گُڈ وِل ایمبیسڈر قوزون ایمیلیہان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ انجینئر قمرالاسلام وِلٹن ہال میں منعقدہ بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس میں پاکستان اور پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔ 14 اور 15 ستمبر کو منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں سو سے زائد ممالک کے مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس کے دوران جن چند مندوبین کو تقریر کرنے کا موقع ملے گا ان میں انجینئر قمر الاسلام بھی شامل ہیں ۔اسکے علاوہ وہ 12ستمبر کو کیمبرج یونیورسٹی کا دورہ کریں گے اور ڈاکٹر ٹرسٹیئن سٹوبئے سے ملاقات کریں گے۔

اُسی سہ پہر وہ لندن واپس آکر برطانوی ایوان بالا (ہاؤس آف لارڈز) میں لارڈ قربان حسین سے ملاقات کریں گے۔ اسکے علاوہ لندن کے لارڈ میئر، برطانوی کابینہ کے ارکان اور ارکانِ پارلیمنٹ سے انفرادی ملاقاتیں بھی انکے شیڈول میں شامل ہیں۔ لندن کے سات روزہ مصروف شیڈول کے بعد وہ چند روز کے لیے سکاٹ لینڈ، برمنگھم، بریڈ فورڈ، مانچسٹر اور چشم بھی جائیں گے جہاں پروہ کچھ تقریبات میں شرکت کریں گے۔

Kallar Syedan; Chairman of the Standing Committee for Education Punjab and Chairman Punjab Education Foundation MPA Engineer Qamar-ul-Islam Raja left for a visit to Britain via Qatar. During the short stay in Doha on the invitation of the Qatar foundation, he will discuss matters of cooperation with Qatar on Education.

Engineer Qamar-ul-Islam in London will represent Pakistan at the 70th birthday of Pak-Britain relations on 11 September in Parliament House. In addition, he will also attend the special party at the Westminster Palace with International Development Minster Priti Patel on September 13 in the All Parties Parliamentary Group meeting of the British Parliament. In which Australia's former Prime Minister Julia Gulard and UNICEF Good Will Ambassador who is also been invited.

In addition, Engineer Qamar-ul-Islam will represent Pakistan and Punjab at the International Educational Conference held in the Walton Hall. On this occasion held on 14 and 15 September, delegates from more than six countries are participating.

In addition, she will visit Cambridge University on September 12 and will meet Doctor Trustees Stubey. That afternoon, he will return to London and meet Lord Qurban Hussein in the British House of Lords. After London's seven-day busy schedule, he will also go to Scotland, Birmingham, Bradford, Manchester and Chesham for a few days, where he will attend some celebrations

سہوٹ بدال تا ارجام دو دفعہ ٹینڈر کینسل ،تیسری دفعہ صرف سہوٹ بگیال کے لئے گرانٹ،اڑھائی ماہ سے نامکمل منصوبہ ٹھکیدار غائب

Public left to walk on pebble as contractor disappears in Kallar Syedan

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔گزشتہ تین سال سے عوام اس انتظار میں ہیں کہ سہوٹ بدال تا ارجام براستہ سہوٹ بگیال روڈ وعدے کے مطابق جلد مکمل ہو گی،لیکن وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو جائے،کئی بار یقین دہانی کرائی گئی آخر کا رسہوٹ بدال اور ارجام کو کٹ کر کے صرف سہوٹ بگیال میں عید الفطر سے پہلے کام کا آغاز کیا گیا ،

شنید یہ تھی کہ سہوٹ بگیا ل سے ارجام تک پہلے مراحلے میں روڈ مکمل کی جائے گی،پھر خبر آئی کہ پلی بہت ضروری ہے پہلے وہ بنائی جائے گی،پھرجہاں سہوٹ بگیال میں پلی بنائی جانی تھی وہاں سے چند سو میٹرسہوٹ بگیال کی جانب کنکریٹ روڈ بنائی گئی وہ بھی نامکمل اور عید آ گئی ،

عید کے بعد اب تک کوئی خبر نہیں کہ کون ٹھکیدار تھا اور کہاں ہے،سہوٹ بدال کی جانب چھ سو میٹر روڈ حالیہ بارشوں کی وجہ سے مکمل تباہ ہو گئی ہے،یقین دہانیوں کے باوجود اب تک کوئی پیش رفت نہ ہو سکی،یونین کونسل کنوہا میں مکمل اقتدار پاکستان مسلم لیگ ن کے ہاتھ میں ہے ،جہاں پر حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں کا تعلق حکومتی جماعت سے ہے،

سہوٹ کلیال کے معززین نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے بات چیت کرتے ہو کہا کہ اگر حکومت نے یہ روڈ نہ بنائی تو ہم تین سو میٹر روڈ اپنی مدد آپ بنائیں گئے ،جو کہ پرائیویٹ ہو گی،ادھر مسلم لیگی رہنما راجہ ذوالفقار المعروف ساجد نے وزیر اعظم پاکستان جناب شاہد خاقان عباسی ،معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب راجہ محمد علی سے اپیل کی ہے کہ عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس مسئلے کو جلد حل کیا جائے ۔

Kallar Syedan; The Public in Sahot Badhal region of Kallar Syedan have been left in devastating situation where the contractor has disappeared leaving the road incompleted.

According to villagers who were speaking to pothwar.com said, That the work started after eid ul fitr on Sahot Badhal to Arjam via Sahot Baghyal road construction, We were assured that work will be completed swiftly.

The situation got worse as the contractor disappeared halfway during the work, all the gravel left on the main road has become mennace for public as they have daily walk on it.

The local villagers who's constituency comes under Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi and MPA Raja Mohammad Ali, have asked them both to take notice of the situation public are facing and take action against those responsible for the work undertaken.

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

کلر سیداں کے قر یب گیٹ لگا نے کے تنا ز عے پرفا ئر نگ کر کے سا س بہو کو مو ت کے گھا ٹ ا تا ر د یا گیا

Two women shot dead over land dispute in Takal, Kallar Syedan

some image

کلر سیداں، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔۔۔۔کلر سیداں کے قر یب گیٹ لگا نے کے تنا ز عے پرفا ئر نگ کر کے سا س بہو کو مو ت کے گھا ٹ ا تا ر د یا گیا د ہر ے قتل کی یہ و ا ر د ا ت چو آ خا لصہ کے گا ؤ ں ٹکا ل میں ہو ئی

تفصیلا ت کے مطا بق فر یقین میں گیٹ لگا نے پر تنا ز عہ چل ر ہا تھا گز شتہ ر و ز بھی معز ز ین علا قہ نے فر یقین سے مذ ا کر ا ت کر کے ا ن کے د ر میا ن صلح کر ا د ی تھی مگر پیر کی صبح متنا ز عہ جگہ پر ملز م نے کنکر یٹ ڈ ا ل کر گیٹ کا ر ا ستہ بند کر نے کی کو شش کی جس پر گھر میں مو جو د خو ا تین نے ا سے ا یسا کر نے سے منہ کیا تو ملز م نے چھت پر چڑھ کر خو ا تین پر فا ئر نگ شر و ع کر د ی

جس سے صو بید ا ر ا ما نت حسین کی 66سا لہ ا ہلیہ سفیہ بیگم شد ید ز خمی جبکہ ا ن کی بہو 27سا لہ سعد یہ حلیمہ مو قع پر ہی د م تو ڑ گئی سفیہ بیگم کو شد ید ز خمی حا لت میں کلر سید اں لا یا جا ر ہا تھا کہ ا س نے ر ا ستے میں ہی د م تو ڑ د یا ملز م جا ئے و قو عہ سے فر ا ر ہو گیا

کلر سید اں پو لیس نے پو سٹ ما ر ٹم کے بعد نعشیں و ر ثا ء کے حوا لے کر د ی ا و ر یا سر محمو د کی د ر خو ا ست پر ملز ما ن ذ و ا لفقار ا و ر عد نا ن طا ر ق کے خلا ف مقد مہ د ر ج کر کے تفتیش شر و ع کر د ی ہے ۔

Takal, Kallar syedan; Two women have been shot dead in village Takal in Union council Choa Khalsa in Tehsil Kallar Syedan, over a land dispute. The two women have been identified as Mother and wife of M Yasir of Takal.

M Yasir is well known in local area and runs a Sghawat tent services in Choa Khalsa bazaar. The man who shot dead the two women has been identified as Mohammad Zulfiqar.

the two families had a long running land dispute came to tragic end when the two women were confrented by Mohammad Zulfiqar and were shot dead in a tragic end to the land dispute.

Mohammad Zulfiqar is well known in Bewal as he works as a security guard at Al Saffa Public school, fled after committing murder. Kallar Syedan police have registered the murder report and are investigating.

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے سفارش پر پھلینہ گاؤں سے نور دولال سڑک کی منظوری

منصوبے پر 3کروڑ 77لاکھ کی لاگت آئے گی جس کے لیے ٹینڈر بھی طلب کیا جاچکا ہے

Ch Nisar Ali Khan approves Phallina to Noor Dolal road works in Kallar Syedan

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔پنجاب حکومت نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے سفارش پر پھلینہ گاؤں سے نور دولال سڑک کی منظوری دے دی ہے منصوبے پر 3کروڑ 77لاکھ کی لاگت آئے گی جس کے لیے ٹینڈر بھی طلب کیا جاچکا ہے۔

یہ سڑک پھلینہ پل سے ہوتی ہوئی تحصیل گوجرخان کے گاؤں نوردولال تک جائے گی جس سے دونوں اطراف کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوجائے گا۔ سڑک کی تعمیر سے نہ صرف درکالی معموری اور نور دولال کو آمدورفت میں آسانیاں پیدا ہونگی

بلکہ کلرسیداں اور مندرہ براۂ راست پھلینہ ڈیم کے راستے منسلک ہوجائیں گے اور کلرسیداں کے لوگوں کو گوجرخان اور مندرہ تک رسائی کے لیے براستہ چنگا بنگیال اور چوکپنڈوڑی بھاٹہ کی بجائے براہ راست پھلینہ کے راستے سفر کو جاری رکھ سکیں گے

ادھر بلدیہ کلرسیداں کے لیگی کونسلر محمد جنید بھٹی، عبدالوحید جنجوعہ، پرویز بھٹی ، رفیق بھٹی ، اشفاق جنجوعہ ، چوہدری محمد فاضل ، غلام عباس عبدالغفور بھٹی اور اہالیان پھلینہ نے سڑک کی منظوری اور تعمیر کے لیے پونے چار کروڑ کی خطیر رقم کی فراہمی پروفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Kallar Syedan; On the request of Interior Minister Ch Nisar Ali Khan, The Punjab Government has approved road works from village Phallina to Noor Dolal at the cost of 3 Caror and 77 Lakh rupees.

The Road construction will take place in Phallina, Kallar Syedan leading to Noor Dolal village situated in Gujar Khan, this will also benefit village Darkali Mahmuri linking with Noor Dolal.

The planned road works will link Mandra, Gujar Khan with Kallar Syedan via Phallina dam, This will also mean commuters will no longer need to travel vial Changa Bangyal, Chauk Pindori and Bhatta.

Ch Nisar Ali Khan has been praised by local villagers and appreciated that their demands have been met and delivered.

گوجرخان کے علاقے میں فائرنگ سے قتل ہونے والے باپ بیٹا کو پیر کے روز بلدیہ کلر سیداں کے گاؤں کنڈ میں سپردخاک کر دیا گیا

Murdered father and son buried in their native village of Kund, Kallar Syedan

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ گوجرخان کے علاقے میں فائرنگ سے قتل ہونے والے باپ بیٹا کو پیر کے روز بلدیہ کلر سیداں کے گاؤں کنڈ میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ مین چیئر مین چوہدری صداقت حسین،چیئر مین چوہدری شفقت محمود،وائس چیئر مین بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز،بیرسٹر ظفر اقبال چوہدری،چوہدری توقیر اسلم اور دیگر نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ مقتولین اچھی شہرت کے حامل افراد تھے اور یہ گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کاروبار کرتے تھے گزشتہ روز انہیں ایک شخص نے موبائل فون پر کال کی کہ وہ بیرون ملک جا رہا ہے اور اپنی گاڑی فروخت کرنا چاہتاہے اگر آ پ لینا چاہتے ہیں تو گوجر خان آ جائیں جس کے بعد دونوں باپ بیٹا شبیر بھٹی اور مدثر بھٹی اپنے کیری ڈبے میں کلر سیداں سے گوجرخان روانہ ہوئے ۔

ذرائع کے مطابق یہ جاتے وقت گھر سے آٹھ لاکھ سے زائد رقم لے کر روانہ ہوئے بعد ازاں ان دونوں کی نعشیں جنڈ نجار کے قریب ویرانے میں پڑی ہوئی ملیں دونوں کو انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئیں نعشوں کے قریب ہی کیری ڈبہ کھڑا تھا ادھر وائس چیئر مین بلدیہ کلر سیداں چوہدری ضیارب منہاس نے واقعے کی شدید مزمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان میں باپ بیٹے کو فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا لاشیں نواحی قصبہ کے ویرانے میں پھینک دی گئیں،جیب سے شناختی کارڈاور تین لاکھ روپے نقدی نکلی،پولیس تھانہ گوجرخان مصروف تفتیش ہے

تفصیلات کے مطابق گوجرخان جنڈ نجار کوری کے قریب ویرانے سے محمد شبیر اور مدثر شبیر کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جو رشتے میں باپ بیٹا ہیں اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ گوجرخان موقع پر پہنچ گئی دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا پولیس کے مطابق مقتولین کی جیب سے شناختی کارڈ اور تین لاکھ نقدی بھی برآمد ہوئی پولیس تھانہ گوجرخان مصروف تفتیش ہے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان پہنچا دیا گیا ہے رات گئے تک ایف آئی آر درج نہ ہو سکی

Kallar Syedan; Murdered Mohammad Shabbir and Mudassar Shabbir (pictured above) of village Banhal and now were settled in village Kund were buried in their native village with large number of people along with social and political personalities.

According to sources the father and son were motor traders and they received a call in which a man had offered to sell his car as he was going abroad, both Mohammad Shabbir and Mudassar Shabbir went to Gujar Khan and were shot dead and their bidies were dumped in Jand Nijar Kass.

It is also reported that the pair had taken around eight lakh rps with them, Police found three lakh and id card from the murdred man. Gujar Khan police have so far not registered FIR.

میگا پروجیکٹ واٹر سپلائی سکیم نلہ مسلماناں شمالی کے لیے ایم پی اے راجہ محمد علی کی طرف سے ایک کروڑ70لاکھ کی خطیر گرانٹ سے کام شروع

Mega water supply project work starts in Nala Musalmana region of Kallar Syedan

some image

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔۔ میگا پروجیکٹ واٹر سپلائی سکیم نلہ مسلماناں شمالی کے لیے ایم پی اے راجہ محمد علی کی طرف سے ایک کروڑ70لاکھ کی خطیر گرانٹ سے کام شروع ہوگیا، اہلِ علاقہ کا اظہار تشکر۔

سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ یوسی نلہ مسلماناں ، جنرل کونسلر صوبیدار میجر محمد سلیمان بھٹی اور حاجی محمد اسحاق بھٹی کی خصوصی کاوش سے معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب ایم پی اے راجہ محمد علی کی سفارش پر نلہ مسلماناں شمالی میں پانی کی سخت مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک کروڑ70لاکھ کی گرانٹ کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے دی تھی اور پہلے مرحلے میں کنواں کی کھدائی اور تعمیر کا کام بڑی تیزی سے شروع ہو گیا ہے اور ساتھ ہی پائپ بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

جلد ہی پیپوں کے لیے کھدائی کا کام بھی شروع ہو جائے گا۔کنواں کی زمین کا عطیہ نمبردار و جنرل کونسلر صوبیدار نعمت علی آف ممیال نے وقف کیا ہے۔

سابق وائس چیئرمین صوبیدار محمد شریف، محمد تنویر ناز بھٹی، حاجی ماسٹر محمد رشید، کیپٹن خادم حسین، حاجی محمد صابر، چوہدری انتظار علی، چوہدری محمد عارف، صوبیدار محمد الطاف، راجہ محمد فاروق، نثار احمد، مجاہد ریاض اور دیگر نے چیئرمین پاکستان مسلم لیگ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب، ایم پی اے راجہ محمد علی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Pind Bainso, Kallar Syedan; The Mega Water supply prject as started in Nala Musalmana in Tehsil Kallar Syedan, Local Member of Provincial Assembly, Raja Mohammad Ali was praised for approving the grant which is estimated to cost around One Caror 70 Lakh rupees.

A well has been dug with large amount of material arriving at the work site, Plans are next to lay pipes for the supply water to region of Nala Musalmana,

The Northern side of Nala Musalmna had been badly effected due to shortage of water, A Water supply project was put in application by Gen Councillor Subaidar Major Mohammad Suliman Bhatti and Haji Mohammad Ishaq Bhatti.

Local social and political personalities along wuth members of public have welcomed the work starting on water supply and have thanked MPA Raja Mohammad Ali.

کلر سیداں کے قریب دانگلی کے مقام پر دریائے جہلم سے دو نعشیں برآمد

نعش مظفر آباد کے 17سالہ نوجوان اسد محمود کی اور دوسری کوٹلی ستیاں کی 21سالہ خاتون صائقہ بی بی کی ہے

Two bodies recovered in River Jhelum at Dhuangalli

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔کلر سیداں کے قریب دانگلی کے مقام پر دریائے جہلم سے دو نعشیں برآمد ایک نعش مظفر آباد کے 17سالہ نوجوان اسد محمود کی اور دوسری کوٹلی ستیاں کی 21سالہ خاتون صاعقہ بی بی کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم سے گزشتہ رو ز ایک 17سالہ نوجوان کی نعش برآمد ہوئی جسے خادم آباد ویلفیئر ٹرسٹ نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

ویلفےئر ٹرسٹ انتظامیہ کے مطابق متوفی کا نام اسد محمود ہے اور وہ مظفر آباد کے علاقے سبڑی کا رہائشی بتایا جاتا ہے اور گھر والوں کے مطابق وہ 17 جون کو دریائے نیلم میں گر کر ڈوب گیا تھا ۔نعش کی اطلاع ملتے ہی متوفی کا بھائی محمد اشتیاق دانگلی پہنچ گیا جہاں اس نے اپنے بھائی کی نعش کو شناخت کر لیا

جبکہ دوسری نعش کی بھی شناخت ہو گئی ہے یہ 21 سالہ متوفیہ صائقہ بی بی دختر محمد لطیف کوٹلی ستیاں کے نواحی کورینہ کلاں کی رہائشی تھی اور اس پر جنات کا سایہ تھا ۔

نعش اطلاع پا کر متوفیہ کے کزنز احسان محمود اور عشرت محمود دانگلی پہنچ گئے اور نعش کو شناخت کر لیا ۔ادھر دریائے جہلم میں ایک اور نعش کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

Kallar Syedan; Two bodies were found floating at river Jhelum near Dhuangalli banks of the river, The bodies were recovered and handed over to local Khadam Abbad welfare trust.

The bodies have now been identified as of Asad Mahmood, 17, of village Sabrri in Muzafarabbad and Saiqa Bibi of Kotli Sattian. Both bodes were identified by the family members of deceased.

According to Mohammad Ishtiaq brother of Asad Mahmood told pothwar.com , that his brother drowned in river Neelum on 17th June and he had been missing, his body was not found until they got call from Dhuangalli.

Mohammad Latif of village Koreena Kallan, Kotli Sattian said his daughter Saiqa Bibi had been effected by black magic and had been missing. Their were reports of third body being tracked as efforts were being done to recover the body.

چوہدری نثار علی خان نواز شریف اور شہباز شریف کے علاوہ کسی دوسرے وزیر اعظم کی کابینہ میں شامل نہیں ہونگے

Chaudhry Nisar Ali Khan will not join any other PM besides Nawaz Sharif and Shahbaz Sharif

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پانامہ لیکس پر فیصلہ محفوظ ، وزیر داخلہ اور وزیر اعظم کے درمیان سرد مہری کے خاتمے کی کوششیں ، خواجہ آصف کے وزیر اعظم بننے کی صورت میں چوہدری نثار علی خان وزیر داخلہ نہیں رہیں گے، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعظم چوہدری نثار علی خان کے درمیان پانامہ لیکس پر اختلافات فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہوگئے ،

نواز شریف کی کچن کابینہ چوہدری نثار علی خان کو بند گلی میں دھکیلنے میں مصروف ہے مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ محمد آصف کو وزیر اعظم نامزد کیے جانے کے فیصلے نے چوہدری نثار علی خان کے تحفظات میں مزید اضافہ کیا، انہوں نے خواجہ محمد آصف کو بطور وزیراعظم تسلیم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اس صورت میں وہ وزارت داخلہ سے مستعفی ہوجائیں گے چوہدری نثار علی خان نواز شریف اور شہباز شریف کے علاوہ کسی دوسرے وزیر اعظم کی کابینہ میں شامل نہیں ہونگے،

جمعہ کے روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر ریلوے سعد رفیق نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں الگ الگ ملاقاتیں کی شام کو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، شاہد خاقان عباسی ، خواجہ سعد رفیق نے ان سے ملاقات کی اور ان سے پریس کانفرنس نہ کرنے کی استدعا کی مگر چوہدری نثار علی خان اپنے فیصلہ پر قائم رہے اور کہتے ہیں کہ وہ نوازشریف سے اپنی 35 سالہ سیاسی رفاقت ختم کریں گے نہ ہی مسلم لیگ ن سے الگ ہوں گے مگر بطور رکن قومی اسمبلی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے

یاد رہے کہ نوازشریف کے کان بھرنے والوں نے انہیں یہاں تک باور کرا دیا کہ سارے ثبوت وزارت داخلہ نے مہیا کیے ہیں ایک طرف یہ ثبوت جے آئی ٹی کو دیتے رہے دوسری سمت کارڈرائیو کر کے اسحاق ڈار اور شہباز شریف کو جے آئی ٹی تک بھی لے جاتے رہے، صورتحال کیا رخ اختیار کرتی ہے حتمی فیصلہ آج شام 5بجے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس میں سامنے آجائے گا واقفان حال کا کہنا ہے کہ نوازشریف کسی دباؤ میں ہر گز نہیں آئیں گے وہ اپنے ضمیر کی آواز ہر صورت قوم کے سامنے رکھیں گے۔ آخری خبریں آنے تک وزارت داخلہ کی جانب سے ان خبروں کی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ کو تحفظات ہے۔

Kallar Syedan: Interior Minister Chaurdhy Nisar has been absent from several Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) meetings as the party deliberates to chalk out a strategy pertaining to the Panama Papers case. Reports from the federal capital indicate that the minister has decided to part ways with Prime Minister Nawaz Sharif ending his three decade long association with him.

The interior minister is expected to announce his decision during a news conference on Sunday, sources said, adding that he is also likely to announce his resignation as interior minister. Chaudhry Nisar has been associated with Nawaz Sharif of three decades.

Nisar reportedly said that he remained loyal to Nawaz and never let him down. Citing sources, quoted the interior minister as saying that the prime minister has been surrounded by immature individuals, who led him to the present situation. Sources further said that Nisar was kept out of the consultation process for the past month, adding that he will not leave the party, but also not hold any office.

بارانی علاقہ جات میں محکمہ ذراعت کا فیلڈ ورک ٹھپ صوبائی حکومت نے محکمہ زراعت کا تمام عملہ جنوبی پنجاب بھیج دیا

Provincial Government Department of Agricultural sends rain fed area staff to South Punjab

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ بارانی علاقہ جات میں محکمہ ذراعت کا فیلڈ ورک ٹھپ صوبائی حکومت نے محکمہ زراعت کا تمام عملہ جنوبی پنجاب بھیج دیا گوجر خان کلّر سیداں میں کوئی فیلڈ ورکر موجود نہیں صرف کلریکل سٹاف باقی رہ گیا کاٹن کی تیار فصل کی دیکھ بھال کے لئے عملہ بھیجا گیا ہے دو ماہ تک واپس آ جائے گا

ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ڈاکٹر عارف خان کی صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے گوجر خان کلّر اور دیگر علاقوں میں تعیّنات فیلڈ ورکرز جنوبی پنجاب کے علاقوں بہاولپور ملتان رحیم یار خان اور دیگر علاقوں میں بھیج دیئے ہیں اور اس طرح بارانی علاقے میں محکمہ زراعت کا کام عملاً ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے

اس حوالے سے ڈی ڈی او( ایگریکلچر) ڈاکٹر عارف خان نے بتایا کہ محکمہ زراعت پنجاب میں چونکہ نئی بھرتیاں نہیں ہوسکیں جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں عملے کی شدید کمی واقع ہوگئی تو صوبائی حکومت نے اس لئے بارانی علاقہ جات کے فیلڈ ورکرز کو جنوبی پنجاب میں کاٹن کی تیّار ہونے والی فصل کی دیکھ بھال کے لئے بھیج دیا ڈاکٹر عارف خان کا کہنا تھا کہ چونکہ ان دنوں بارانی علاقہ جات میں فصل کے حوالے سے کوئی خاص سرگرمیاں نہیں ہیں اس لئے کوئی ایسا خاص فرق نہیں پڑے گا فیلڈ سٹاف دو ماہ کے بعد واپس آ جائے گا

دوسری جانب کاشتکاروں کا یہ کہنا ہے کہ مونگ پھلی اور دیگر فصلوں کی کاشت اور دیکھ بھال کے حوالے سے انھیں مشاورت درکا ر ہوتی ہے ڈاکٹر عارف خان نے یہ بھی بتایا کہ فیلڈ سٹاف نے اس تعیّناتی کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کیا لیکن فاضل عدالت نے انھیں جنوبی علاقہ جات میں دو ماہ کے لئے کاٹن کی فصل کی دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے

Gujar Khan; Provincial Government Department of Agricultural Development of rain fed area, has sent all the staff to South Punjab, There is no field worker available in the Gujar Khan Kallar Syedan, Only Clerical staff are remained behind.

In this way, the agriculture department has been left stagnant in the Barani area, The situation has been blamed due to no staff being employed in South of Punjab.

Field workers of Barani area were sent to take care of the cotton crop in South Punjab, Since these days there are no special activities related to the crop in the Barani area, so this will not make any difference, according to spokesmen.

Field Staff will return after two months to their old jobs, Farmers say on the other hand, they are consulting with regard to the cultivation and maintenance of peanuts and other crops and have no one to help.

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جمعہ کے روز روات کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے

Ch Nisar Ali Khan to hold massive public rally in Rawat on Friday

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جمعہ کے روز روات کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کے لیئے کلرسیداں اور روات کے لیگی ارکان اور بلدیاتی ارکان سے تفصیلی مشاورت شروع کر دی گئی ،ملک میں جاری سیاسی صورت حال میں چوہدری نثار علی خان کا جلسہ بڑی اہمیت کا حامل ہو گا جہاں چوہدری نثار علی خان نہ صرف ملکی صورت حال پر تفصیلی خطاب کریں گے بلکہ وہ یوسی لوھدرہ میں شامل جی ٹی روڈ کے کنارے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی اور روات سے چک بیلی خان کارپٹ روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ہسپتال کے قیام سے اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں کے علاوہ تحصیل راولپنڈی کی یوسیز لوھدرہ ،مغل ،ساگری،بگا شیخاں ،تخت پڑی اور دیگر علاقوں کو اپنے گھروں کے قریب تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی سہولیات میسر آئیں گی روات چک بیلی خان کارپٹ روڈ سے چکری انٹر چینج کے ذریعے موٹروے پر جانے والوں کے لئے سفر آسان اور آرام دہ ہوجائے گا ۔

آئندہ جمعہ کو روات کے قریب سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے جلسہ عام کے لیئے ایک بڑا مشاورتی اجلاس منگل کے روز مانکیالہ میں ہواجس میں چوہدری نثار علی خان کے معاونین خصوصی شیخ ساجدالرحمٰن ،شیخ محمد اسلم،راجہ عبدالطیف ،مسلم لیگ ن تحصیل راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری قاسم کیانی ،مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری عبدالغفار کے علاوہ یوسیز تخت پڑی بگا شیخاں،اڈیالہ،لوھدرہ،مغل ساگری،بشندوٹ ،غزن آباد ،گف ،بھلاکھر ،بلدیہ کلرسیداں کے چیئرمین ،وائس چیئرمین اور کونسلروں نے شرکت کی ،اجلاس میں طے کیا گیا کہ چوہدری نثار علی خان کے جلسے کوتاریخی بنانے کے لیئے تمام یوسیز سے لوگ ریلیوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچیں گے

وزیر داخلہ کے معاون خصوصی شیخ محمد اسلم نے کہا کہ مخالفین جعلی ڈگری رکھتے ہیں 1970 تک ویگن چلانے والے چوہدری نثار علی خان کو چیلنج کر کے لوگوں کو گمراہ نہیں کر سکتے یہ سلطان راہی نہ بنیں ان کی دال اب ٹیکسلا میں بھی نہیں گلتی یہ پراپرٹی اور کمیشن کا کام کر سکتے ہیں عوام کی خدمت کرنا ان کے مقدر میں نہیں ،شیخ ساجد الرحمٰن نے کہا کہ ہم گالی کا جواب گالی سے نہیں دیں گے اور آئندہ انتخابات میں چوہدری نثار علی خان کو پہلے سے بھی زیادہ ووٹوں سے کامیابی دلائیں گے چوہدری نثار علی خان گفتار کے نہیں کردار کے غازی ہیں اور وہ آج بھی چٹان کی طرح چوہدری نثار علی خان کے ساتھ کھڑے ہیں

چیئرمین بلدیہ کلرسیداں شیخ عبدالقدوس نے کہا کہ انسان شجروں سے نہیں بات کرنے کے سلیقے سے پہچانا جاتا ہے پی ٹی آئی کے لوگ منہ کی بواسیر کے عارضے میں مبتلا ہیں گالم گلوچ ان کی سیاست کا وطیرہ ہے انہوں نے اعلان کیاکہ اگر وہ بلدیہ کلرسیداں سے چوہدری نثار علی خان کو تاریخی برتری سے کامیابیاں دلا سکے تو وہ عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔چیئرمین نوید بھٹی نے کہا کہ لوھدرہ کی حدود میں ٹی ایچ کیو کے قیام پر چوہدری نثار علی خان کے مشکور ہیں ،چیئرمین ملک نور احمد نے کہا کہ چوہدری نثار کو آئندہ بھی بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے چیئرمین محمد زبیر کیانی نے کہا کہ ہم وفا شعار لوگ ہیں چوہدری نثار علی خان کی خدمات کا صلہ دینے کا وقت آگیا ہے انہوں نے کہا کہ این اے باون صاحب کردار لوگوں کا علاقہ ہے اسی لیے لوگ چوہدری نثار علی خان کو پسند کرتے ہیں،چیئرمین طارق یاسین کیانی نے کہا کہ ہم سب چوہدری نثار علی کے جان نثار ہیں مشکل وقت میں پیٹھ نہیں دکھائیں گے ،عابد زاہدی نے کہا کہ کارکنوں میں بے چینی اور اضطراب پر مل بیٹھ کر گفتگو کرنا ضرری ہے ،چوہدریاخلاق حسین نے کہا کہ بلدیہ کلرسیدا ں میں مخالفین کے ساتھ مقابلہ ہے کسی کو اندھیرے میں نہیں رکھنا چاہتا قیادت توجہ دے چوہدری عبدالغفار نے صدارتی تقریر میں کہا کہ پاکستان کو اقتصادی پاور بننے سے روکنے کے لیئے نواز شریف کو اقتدار سے الگ کیا گیا ۔اجتماع سے ملک الطاف حسین،فصل منور ،ظفر مغل اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Kallar Syedan; Ch Nisar Ali Khan has called for a massive public rally to be held on GT Road near Rawat. It is believed the former Interior Minister will discuss current political situation in his address to to the public.

Ch Nisar ali Khan will also hold inauguration ceremony of Tehsil head quarter hospital, UC lodhra and Rawat Chak Bale Khan carpet road which will benefit motorist for those joining motorway.

A Meeting was held on Tuesday by PML-N activist in Mankiala, Where chairmen from all the union councils in Tehsil Kallar Syedan participated and promised to bring large number of supporters to make it a historical event.

تل خالصہ کے خالد محمود کی اہلیہ کی موت میں ہسپتال کے کسی اہلکار کا کوئی تعلق نہیں،تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں کی سینئر ڈاکٹرز کا بیان

وفات کسی بھی ہسپتال کے اہلکار کی غفلت سے نہیں ہوئی اس بارے میں الزام تراشی درست نہیں

THQ Hospital, Kallar Syedan, cleared of any allegations to death of a patient from Tal Khalsa

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں کی سینئر لیڈی ڈاکٹر عابدہ اور ڈاکٹر رقیہ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ تل خالصہ کے خالد محمود کی اہلیہ کی موت میں ہسپتال کے کسی اہلکار کا کوئی تعلق نہیں نہ ہی یہ واقعہ کسی کی غفلت سے پیش آیا ہے

انہوں نے کہا کہ مریضہ کو جب اچانک ٹی ایچ کیو لایا گیا تو ممکنہ ڈیلیوری قبل ازوقت تھی انہیں راولپنڈی جانے کا مشورہ دیا گیا مگر وہ بضدتھے کہ وہ راولپنڈی نہیں کلر سیداں ہسپتال میں ہی رہیں گے جس پر ان کا مکمل علاج کیا گیا اور ڈیلیوری معمول کے مطابق نارمل ہوئی

تاہم کلر سیداں میں بلڈ بینک نہ ہونے کے باعث مریضہ کو راولپنڈی منتقل کرنے کا مشورہ دیاگیا جس کے بعد خاتون خود چل کر نجی ایمبولینس کے ذریعے بینظیر بھٹو ہسپتال پہنچیں جہاں چند گھنٹوں بعد خاتون کا انتقال ہو گیا ان کی وفات کسی بھی ہسپتال کے اہلکار کی غفلت سے نہیں ہوئی اس بارے میں الزام تراشی درست نہیں ۔

Kallar Syedan; The Tehsil head quarter hospital in Kallar Syedan has been cleared of any allegations in to death of a patient who passed away at another hospital.

Senior Lady Doctor at THQ hospital in Kallar Syedan, Dr Abida and Dr Ruqia told pothwar.com that, their was no negligence by the staff at the hospital.

The Patient wife of Khalid Mahmood of Tal Khalsa had come to hospital was referred to hospital in Rawalpindi, She walked from THQ to the waiting vehicle and departed to hospital in Rawalpindi.

Mrs Khalid after arriving at Rawalpindi hospital died few hours in to arrival at the hospital. Their were reports of negligence at the THQ hospital which have been rubbished and had no truth according to the staff.

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2017

new graphics