Our _Blog_

Our Daily News

پنجاڑ تانڑھ روڈ کا 26کروڑ کی خطیر گرانٹ سے افتتاح ۔ اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔افتتاحی جلسے میں ہزاروں افراد کی شر کت

Inauguration ceremony of 26 Caror rps Panjar to Narr road held in Kahuta

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پنجاڑ تانڑھ روڈ کا 26کروڑ کی خطیر گرانٹ سے افتتاح ہو گیا ۔ اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔افتتاحی جلسے میں ہزاروں افراد کی شر کت ۔جولیاں اٹھا کر وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ،معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ، ایم پی اے ثوبیہ انور ستی اور چیئر مین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی کو دعائیں۔

تفصیلات کے مطابق عظیم باپ کے عظیم بیٹے چیئر مین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی نڑھ کی شب و روز ان تھک کوششوں سے یونین کونسل نڑھ کی عوام کا سب درینہ مسلہ حل ہو گیا ۔وزیر اعظم پاکستان شا ہد خاقان عباسی نے پنجاڑ تانڑھ روڈ کا 26کروڑ کی خطیر گرانٹ جاری کر دی جس کا گذشتہ روز نڑھ کے مقام پرافتتاح ہوا

اس موقع پر مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ،ایم پی اے ثوبیہ انور ستی،معروف مائر تعلیم برگیڈیئر جاوید ستی، چیئر مین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل ، وائس چیئر مین شبیر ستی ،چیئر مین یونین کونسل مواڑہ مجیر عبدالرؤف جنجوعہ ، چیئر مین یونین کونسل چوآخالصہ سید راحت حسین شاہ ،چیئر مین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت حسین ،چیئر مین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق احمد ،چیئر مین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی ، چیئر مین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی ، ، چیئر مین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی، چیئر مین یونین کونسل لہڑی راجہ ممتاز،چیئر مین یونین کونسل نارہ ماسٹر چوہدری محمد یونس ،وائس چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ اسد محمود ستی ، معروف مسلم لیگی رہنماء عبد المجید مغل سمیت ہزاروں افراد نے شر کت کی۔

اپنے خطاب میں مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے کہاسابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز کے اعلان دورہ نڑھ پر عمل درآمد جاری ہے انشاء اللہ تمام مسائل حل ہو نگے انہوں نے کہا نڑھ کی غیور عوام نے ہمیشہ وفاء کی اور ہم بھی وفاء کا بدلہ وفاء سے دیتے ہیں یوسی نڑھ کے ایک ایک گھر میں بجلی جلے گئی بہت جلد گیس کا بھی افتتاح کر یں اور انشاء اللہ ایک ڈیڈھ ماہ تک نڑھ میں موبائل سروس بھی بحال ہو جائے گئی ۔اس موقع پر ایم پی اے ثوبیہ انور ستی اور چیئر مین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ،معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کا شکر یہ ادا کیاجبکہ اہلیان نڑھ نے اپنے مہمان خصوصی حافظ عثمان عباسی کا پر تباک استقبال کیا ۔

Narr, Kahuta; A Inauguration ceremony was held in Narr for Panjar to Narr road construction, guest of honor at the occasion was Hafiz Usman Abbassi, the envoy to the Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi.

A Public meeting was held in Narr, here guest of Honor Hafiz Usman Abbassi was joined by MPA Sobia Anwar Abbassi, Brig Javed Satti, Bilal Yameen Satti, Major Abdul Rauf Janjua, Syed Rahat Hussain Shah and Chairmen from local union councils.

Local union council Narr Chairman Bilal Yameen Satti had campaigned for Narr to Panjar road, The road work was approved by the Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi and a 26 Caror rps grant has been approved for the work to be carried out.

The Narr to Panjar road was announced by the ex Prime Minister Mian Nawaz Sharif, Hafiz Usman Abbassi said in his speech electricity will be supplied to every single home in Narr as well as gas supply will also be given to union council Narr.

کہوٹہ کی یونین کونسل دوبیرن خورد میں قتل کی واردات ۔بڑوٹہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے 32سالہ محنت کش کو قتل کر دیا

Man murdered and left dumped in Kahuta

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ کی یونین کونسل دوبیرن خورد میں قتل کی واردات ۔بڑوٹہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے 32سالہ محنت کش کو قتل کر دیا ۔پولیس تھانہ کہوٹہ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جبکہ مقتول کی والدہ کی در خواست پر مقدمہ بھی درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دوبیرن خورد کے علاقہ بڑوٹہ کا رہائشی 32سالہ بابر ولد محمد صدیق جو فرنیچر پالش کا کام کر تاتھاگذشتہ روز اس کی نعش گھر کے پاس سے ملی اور مقتول کے گلے پر نشانات پائے گئے تھے

اور ناک سے خون بھی آرہا تھا پولیس تھانہ کہوٹہ نے نعش اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کرایا اور مقتول کی والدہ کے درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔

Doberan Khurd, Kahuta; A Man was brutally strangled and left dead in open field near his home in Doberan Khurd region, Kahuta police have registered FIR against unknown killers.

According to Kahuta police who told pothwar.com that, body of Babar, 32 son of Mohammad Saddique of village Barrotta, Doberan Khurd was found near his home, marks were found around his neck and he was bleeding from nose according to the police.

Babar Saddique worked in Doberan Khurd as furniture polisher and was a from poor background, his mother has registered a FIR at Kahuta police station.

The body was taken by Kahuta police for post mortem and after postmortem it was handed back to the family for burial.

کہوٹہ روڈ پر نالہ لنگ کے مقام پر ڈمپر اور کار کے مابین تصادم حادثے میں کار میں سوار دونوجوان حقیقی بھائیوں سمیت تین افراد ہلاک

Three killed in a fatal accident at Nala Ling, Kahuta

some image

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہا ر ڈاٹ کام (کبیر احمد جنجوعہ , راجہ عمران ضمیر )۔۔۔۔ ڈمپر اور کار کے مابین تصادم کے بعد دونوں گاڑیاں تین سوفٹ گہرے نالہ لنگ میں جاگرے ۔ حادثے میں کار میں سوار دونوجوان حقیقی بھائیوں سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ دو شدید زخمی راولپنڈی ریفر کر دیئے گئے ۔

اندھیرے میں شہریوں ، پولیس ، سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے نعشیں اور زخمی تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ پہنچائیں ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر کے نزدیک راولپنڈی کہوٹہ روڈ پر نالہ لنگ کے مقام پر خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ڈمپر جوکہ خاکے سے بھرا تھا ۔ مخالف سمت سے آنے والی کار سے جا ٹکرایا ۔ جسکے بعد ڈیمپر اور کار نیچے نالہ لنگ میں گہرائی میں جا گرے ۔

حادثے میں کار میں سوا ر دوحقیقی نوجوان بھائی طلعت اور طیب پسران طالب اور نوجوان حمزہ تینوں ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ دو شدید زخمیوں ثقلین ولد پرویز اور محمد اکسیر ولد صالح محمد آزادکشمیر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کہوٹہ سردار شکیل ، سول ڈیفنس کے اہلکار ، شہری ، پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ کی ایمبولینس اور عملہ ،صدر دیہی ویلفیئر کونسل کہوٹہ راجہ گلشن ضمیر ، آصف ربانی قریشی کونسلر ، راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ ، ملک منیر اعوان ، راجہ ظہور اکبر چیئرمین ، ماسٹر ظہور عباسی چیئرمین ، راجہ رفاقت جنجوعہ ، راجہ عمران ضمیر ، راجہ صغیر احمد آف مٹور ،ملک عبدالرؤف کونسلر جماعت اسلامی کہوٹہ ، عبدالشکور کھٹر سول ڈیفنس ،راجہ الطاف موواڑہ، وسیم ستی اور دیگر سینکڑوں شہری موقع پر پہنچ گئے ۔ یا د رہے کہ مزکورہ نالہ لنگ کے مقام پر ٹریفک حادثات میں خطرناک موڑ پر اس سے قبل سینکڑوں جانیں ضائع ہ وچکیں ہیں ۔

Kahuta; Two brothers and a friend have been killed in a fatal accident in a tragic incident near Nala Ling in Kahuta. The three killed in the fatal accident have been identified as brothers Teayyab and Talllat son of Talib and Hamza.

According to Kahuta police who arrived on the scene told, Pothwar.com that, A car was travelling at Nala Ling, when a dumper truck coming from opposite side collided with the car, resulting in both dumper truck and the car falling 300ft in to Nala Ling.

The accident happened in the evening as recue services arrive and stuggled to pull the victim in the dark. Three people were killed as the injured were taken to nearby hospital.

Large number of people arrived at Nala Ling after hearing of tragic accident, Social and political personalities have asked authorities to take notice of this fatal accident  and many happened before at Nala Ling and take action.

some image

قتل کے ملزمان کو گرفتار نہ کر نے پر مقتول کے لواحقین کا پولیس تھانہ کہوٹہ کے باہر شدید احتجاج

Protest held outside Kahuta police station over murder suspects not being arrested

some image some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ یوسی ہوتھلہ میں تین ہفتے قبل قتل ہونے عمر حیات کے قاتل گرفتار ناں ہو سکے ۔قتل کے ملزمان کو گرفتار ناں کر نے پر مقتول کے لواحقین کا پولیس تھانہ کہوٹہ کے باہر شدید احتجاج ۔

پولیس آرام کر نے کے بجائے کام کر ے ۔3ہفتوں سے زائد ٹائم گزر گیا مگر مقتول کے قاتل کا کوئی بھی سراغ نہ مل سکا ۔آئی جی پنجاب پولیس ، آری پی او راولپنڈی سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کی حدود میں تین ہفتے قبل سوزوکی ڈراہیور عمر حیات کا نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا پولیس تھانہ کہوٹہ مقتول کے قاتلوں کا تاحال سراغ ناں لگا سکی جس پر گذشتہ روز پولیس تھانہ کہوٹہ کے باہر مقتول عمر حیات کے لواحقین نے بھر احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا

کہ مقتول کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔نمائندے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فرذوق نے کہا کہ پولیس تھانہ کہوٹہ ٹاؤٹوں کا خاتمہ کیا جائے اور تمام کیسوں کی چھان بین صیح طریقے سے کی جائے تو کہ ساہلین کو انصاف فراہم ہو سکے ۔ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ نے مظاہرین کو قاتلوں کا جلد از جلد گرفتار کر نے کی یقین دھانی کر ائی ہے ۔

Kahuta; Large number of people gathered outside Kahuta police station in Kahuta and lodged their protest at Kahuta police failing to arrest those responsible for a recent murder committed.

Umar Hayat a taxi drive was murdered in Kahuta three weeks ago, when a man wearing helmet on a motorbike shot dead Umar Hayat in daylight. The family told pothwar.com, That Kahuta police have so far failed to do anything and are making excuses after excuses and have done nothing.

The family also bitterly complained the way complaints are being handled at the police, they alleged that Kahuta police station is run by touts and police authorities need to take action.

the IG Punjab police and RPO Rawalpindi have been requested to take notice of the situation at Kahuta police station. Family and friends were also present from UC Hothla to lodge the protest.

یوسی نارہ کے لیے سوئی گیس منظور جبکہ بجلی کی مد میں لاکھوں روپے کی گرانٹ کا اعلان

PML-N public ally held in Nara, Kahuta as gas supply is announced

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ نارہ میں چیئرمین چوہدری یونس اورکونسلر محمود چوہان کے زیر اہتمام مسلم لیگ ن کا جلسہ ۔وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی سمیت پی پی ٹو کے چیئر مینوں کی شر کت ۔50لاکھ کی گرانٹ سے تعمیر ہونے والے پل کا افتتاح ۔

یوسی نارہ کے لیے سوئی گیس منظور جبکہ بجلی کی مد میں لاکھوں روپے کی گرانٹ کا اعلان ۔یوسی نارہ میں چیئرمین چوہدری یونس اورکونسلر محمود چوہان کی طرف سے اپنے مہمان خصوصی کا پر تباک استقبال گھوڑوں پر بٹھا کر جلسہ گاہ لا یا گیا جبکہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑئے اور اپنے مہمانوں پر "نوٹوں کی بر سات"۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز یونین کونسل کے نارہ کے گاؤں بھگون میں ایک بہت بڑا جلسہ منعقد کیا گیا جس اہتمام یوسی نارہ کے چیئرمین چوہدری محمد یونس اورکونسلر محمود چوہان نے کیا جلسے میں مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ، ممبر ضلع کونسل شوکت اقبال جنجوعہ ، چیئر مین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل ، چیئر مین یونین کونسل مواڑہ مجیر عبدالرؤف جنجوعہ ، چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ، چیئر مین یونین کونسل بیور راجہ محمد فیاض ، چیئر مین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی ، چیئر مین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی ، ، چیئر مین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین ، چیئر مین یونین کونسل بلاکھرصفدر کیانی ، چیئر مین یونین کونسل کنوہا پر وزیر قادری ، چیئر مین یونین کونسل لہڑی راجہ ممتاز،وائس ، چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ اسد محمود ستی ،وائس ، چیئر مین یونین کونسل یونین کونسل مٹورراجہ شیر بہادر،مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر ،معروف مسلم لیگی رہنماء عبد المجید مغل ،مسلم لیگی رہنماء راشد مبارک عباسی ،جنر ل کونسلر یوسی ہوتھلہ راجہ گلزار احمد المعروف گلزاری ،سابق نائب ناظم نارہ راجہ سجاد حیدر،راجہ ذوالفقار علی ستی ،قاری عبد الرحیم ،راجہ اظہار مجیدعرف زاری ، حیدر شاہ ، راجہ جلیل آف لونہ ، سید وجہی گیلانی ، چوہدری انتر آف بھگون ،چوہدری معروف جنرل کونسلر یوسی نارہ سمیت ہزاروں افراد نے شر کت کی ۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نے بھگون روڈ پر واقع بر ساتی نالے پر 5000000لاکھ کی خطیر گرانٹ سے تعمیر ہونے والے پل کا افتتاح کیا اور نارہ کے لیے یوسی نارہ کے لیے سوئی گیس منظور جبکہ بجلی کی مد میں لاکھوں روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا ۔اپنے خطاب میں مقرنین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے تمام مسائل حل کر ئے گی انشاء اللہ2018میں مسلم لیگ ن کی ہی حکومت بر سر اقتدار آئے گئی ۔

Nara, Kahuta; A PML-N public rally was held in village Baghoon, the rally was organised by Union council Nara Chairman, Ch Younis. guest of honour was envoy to the Prime Minister, Hafiz Usman Abbassi, who was brought on horse and with Dhol music.

At the public rally all the PML-N Chairman, vice Chairman along with councillors ad large number of public attended the rally. All the speakers praised contributions of the Prime Minister in PP2 constituency.

Hafiz Usman Abbassi announced new package for the union council Nara in which gas will supplied to the union council as well as electricity supply to all the villages. A opening ceremony was held on the inauguration of a bridge at the cost of 50 Lakh rupees.

Their was also announcement of upgrading of school, The guest at the rally applauded the PML-N led government for their contributions.

کہوٹہ کی یوسی ہوتھلہ میں قتل کی لززہ خیز واردات ۔نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے فائر کر کے35سالہ سوزوکی ڈرائیور کوقتل کر دیا

Suzuki driver shot dead by motorcyclist in Kahuta

some image some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ کی یوسی ہوتھلہ میں قتل کی لززہ خیز واردات ۔نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے فائر کر کے35سالہ سوزوکی ڈرائیور کوقتل کر دیا ۔ہلمنٹ پہنے نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے پسٹل سے فائر کے عمر حیات کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

مقتول نے سوگواروں میں ایک بیوہ 3بیٹاں اور 1بیٹا چھوڑا ہے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی وائس چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ اسد محمو د ستی ،جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد سمیت سینکڑوں افراد موقع پر سپہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق متقول کے والد حاجی حسن اختر نے تھانہ کہوٹہ میں درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹا عمر حیات اپنی سوزوکی نمبری RIS-4242جس میں سکول کے بچے اور سکول ٹیچروں کا سکول لاتا اور واپس لے جاتا تھا گذشتہ روز صبح وہ گورنمنٹ گرلزہائی سکول ہوتھلہ کی خواتین کو اتار رہا تھا کہ نامعلوم شخص جس نے کالی پینٹ شرٹ میں ملبوس اور کالے ہیلمنٹ پہنا ہوا تھا

اور وہ پہلے سے گھات لگائے بیٹھا ہوا تھا وہ میرئے بیٹے کے پاس آیا اور اس کے سر پر گالی مارکر موٹر سائیکل سمیت بھا گ گیا۔میرا بیٹا زخموں کی تاب ناں لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملا ۔

Kahuta; A Unidentified motorcyclist has shot dead Suzuki driver in Hothla, Kahuta and fled after committing the murder. The Suzuki driver has been named as Umar Hayat, 35, of Hothla.

Haji Hassan Akhtar, father of the murdered Umar Hayat has registered a FIR at Kahuta police station, in which he told that, his son Umar Hayat worked as driver for schools drops.

He also told that, His son had dropped teachers at government girls high school, Hothl, when he was approached by a motorcyclist wearing helmet, who fired from close range in the head and killed Umar Hayat and then fled.

Large number of people gathered after the murder as police was called, Murdered Umar Hayat has left wife, three daughters and a son. Kahuta police are investigating the incident.

بجٹ 2017-18میں پنشن اضافے کے اعلان پر تاحال کوئی بھی عمل درآمد نہ ہو سکا ۔ بوڑھے پنشنر بھی سراپا احتجاج

Pensioners protest over, not being paid for past 3 months

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔بجٹ 2017-18میں پنشن اضافے کے اعلان پر تاحال کوئی بھی عمل درآمد نہ ہو سکا ۔3ماہ ہو گئے اعلان ہوئے مگر ابھی تک کوئی بھی نوٹیفکیشن سامنے نہیں آیا۔اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2017میں ہونا تھا مگر ابھی تک کچھ بھی نہ ہو سکا جبکہ مہنگائی کے ہاتھوں بوڑھے پنشنر بھی سراپا احتجاج ۔

عمر کاآ خری حصہ گزار رہے ہیں ہم نے 65اور 71کی جنگیں بھی لڑی ہیں پاکستان میں چند غریب پنشنرز کیلئے پرانا کالا قانون چل رہا ہے ہماری پینشاس دور میں 1500 روپے ماہوار اس مہنگائی کے دور میں گزارہ کرنا انتہائی مشکل ہے

خداراہ ہم بوڑھے اور سابق پینشرز کیلئے پارلیمنٹ میں پرانے قانون کو ختم کر کے نیا قانون بنایا جائے جس میں کم از کم ہماری پنشن دس ہزار ماہانہ کی جائے تاکہ ہم عمر کے اس حصہ میں دو وقت کی روٹی کھانے کا بندوبست کر سکیں

ان خیالات کا اظہار حوالدار ملک خداداد محمد سیلمان ساکن آڑہ ، اے ایل ڈی محمد ریاض ساکن کلب لائن ، علی اصغر ساکن پیار کہوٹہ نے ایک مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ صدر پاکستان وزیر اؑ ظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹادف سے مطالبہ ہے کہ ہماری پنش میں اضافہ کیا جائے پرانا قانون ختم کیا جائے ہماری پنشن کم از کم دس ہزار کی جائے۔

Kahuta; The Kahuta pensioners have bitterly protested over pension increase not being paid for past three months,

The Kahuta Pensioners Hawaldar Malik Dad, , M Suliman of Arra, ALD M Riaz and ali asghar of village Piar told pothwar.com, That the 2017/18 budget was announced three months ago.

In which pension increase was announced, but three months have now passed and we have been going to the post office and are sent back and told the increase has not been paid in to our accounts.

The pensioners are asking the government to take notice of the dreadful situation they are faced with, the inflation has risen so high compared to what we get in our pensions, we should be paid pension increase and pensions should be paid along with rising inflation.

کہوٹہ اور کلر سیداں میں موٹر سائیکل سواری نے تین نوجوان زندگیاں نگل لیں

Three dead one seriously injured in two fatal motorbike accidents in Kahuta and Kallar Syedan

some image

کلر سیداں/مٹور؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی ۔۔۔۔کہو ٹہ کے قریب موٹر سائیکل سواروں میں تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ،کلر سیداں موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہونے والے طالب علم علی احمد کو میرا سنگال میں سپر د خاک کر دیا گیا ،جبکہ زخمی نوجوان عامر صدیقی کی حالت بدستور شدید خطرے میں ہے ۔روات کلر سیدا ں روڈ پر تین موٹر سائیکل سوار بھی زخمی ہو گئے۔پہلا حادثہ کہوٹہ کے قریب پنڈی روڈ پر پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکل سوار ایک دوسرے کا پیچھا کرتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے حادثہ اس قدر شدید تھا کہ دونوں موٹر سائیکل سوار محمد حسیب ولد محمد سرفراز سکنہ چک کامدار اسلام آباد اور احمد بلال ولد محمد صفیر سکنہ پیکاں یو سی دکھالی جاں بحق ہو گئے ۔

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ شیطانی چر خے نے دو اور جانیں لے لی ۔یوسی ہوتھلہ کے علاقے نتھوٹ میں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم ۔دونوں موٹر سائیکل سوار جان بحق۔حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ دونوں موٹر سائیکل بری طرع رتباہ اور دونوں سوار بری طرع زخمی ہو گئے جن کو راولپنڈی لے جاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جاملے ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دکھالی کے گاؤں پیکاں کا رہائشی نوجوان محمد بلال ولد محمد سفیر اپنے موٹر سائیکل پر سوار جا رہاتھا کہ یوسی ہوتھلہ کے گاؤں نتھوٹ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سوارمحمد حسیب ولد محمد سر فراز ساکن سند ھو سیداں اسلام آباد سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں دونوں نوجوانوں کے موٹر سائیکل بری طرع تبا ہ ہو گئے اور دونوں سوار کی شدید زخمی ہو گئے

دونوں زخمیوں کو فی الفور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں لایا گیا جن کو ابتدائی طبی امداد دے کے راولپنڈی ریفر کر دیا مگر دونوں نوجوان زخمیوں کی تاب ناں لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جاملے ۔دونوں نوجوانوں کی عمر بلتر تیب تقریباً20اور 22سال تھی ۔حادثے کی اطلا ع ملتے ہی پولیس تھانہ کہوٹہ ، سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ اور سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکار عبد الشکور کھٹڑ سمیت دیگر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے ۔

some image some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔کلر سیداں شہر میں دو موٹر سائیکل سواروں میں تصادم ،21سالہ احمد علی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 30سالہ عامر صدیقی کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔یہ واقعہ جمعرات کی شام گئے کلر سیداں شہر میں واقعہ راولپنڈی روڈ اس وقت پیش آیا جب انجم تاجراں کلر سیداں کے سرپرست راجہ محمد اظہر کا 21سالہ بیٹا احمد علی انے بیمار با پ کی دوائی لے کر اپنے گھر میرا سنگال جا رہا تھا کہ اٹک پٹرولیم کے سامنے مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس سے احمد علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا

جبکہ تیس سالہ عامر صدیقی کو انتہائی تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والا احمد علی والدین کا اکلوتہ بیٹا تھا حادثے کی خبر سنتے ہی راجہ اظہر جائے حادثہ پر پہنچے اور بیٹے کی حالت دیکھتے ہی بے ہوش ہو گئے۔

Kahuta / Kallar Syedan; Three people have been killed while a fourth person is fighting for his life in two fatal accidents taking place in Kahuta and Kallar Syedan.

The first fatal accident occurred in Kahuta bazaar, where Ahmed Ali, 21 of Maira Sangal and Amir Saddique, 30, collided head on in Kallar Syedan bazaar. Ahmed Ali was killed in the incident,

While Amir Saddique has been admitted in hospital, where he is thought to be in serious condition. Ahmed Ali who was only son of Raja Azhar was buried in his native village.

The second fatal accident occurred in village Nathot in UC Hothla, where M Bilal son of M Safeer of village Paikan, UC Dhakali and M Haseeb son of M Sarfraz of Sandhu Syedan were both men were killed after colliding head on.

کلمن نالے میں موجودپل پر سے پانی گزرنے کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کاسامنا

Bridge over Kalman nala in Kahuta submerged under water

some image

Above; Kalman bridge under water circled as public left helpless ...

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ کلر سیداں روڈ پرواقع نالہ کلمن عوام کے لیے عذاب بن گیا ۔بارش کے دنوں میں کہوٹہ کے علاقوں دکھالی ، لونہ ، کلانہ ،پیکاں ، نوگراں ، ڈیرہ مشتاق شاہ ، ساعی ،بملوٹ،کوٹ،چنام کی عوام کی مسائل کا شکارہو جا تی ہے۔کلمن نالے میں موجودپل پر سے پانی گزرنے کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کاسامنا کر نا پڑتا ہے۔

ملازم پیشہ افراد،بیمار اور سکول جانے والے بچے سخت پر شان رہتے ہیں ۔منتخب عوامی نمائندوں نے بھی بھلا دیا منتخب ممبران کی عدم دل چسپی کی وجہ سے کہوٹہ کے علاقوں دکھالی ، لونہ ، کلانہ ،پیکاں ، نوگراں ، ڈیرہ مشتاق شاہ ، ساعی ،بملوٹ،کوٹ،چنام کے رہائشی جدید دور میں پتھر کے دور کی زندگئی گذارنے پر مجبور ۔

نالہ کلمن کی طرف جانے والے واحد راستے میں سے گزرنے والے برساتی نالے پر موجود پل پر پانی آ جانے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکل کاسامنا کرنا پڑھتا ہے ۔بارش کے دنوں میں اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے ۔کہوٹہ سے زمینی راستہ کٹ جاتا ہے ان کئی علاقوں کی طرف جانے والا واحد راستہ جس میں ایک بڑا برساتی نالے پر پل پر پانی آجانے کی وجہ سے اہل علاقہ سخت مجبورہیں

کوئی بھی پوچھنے والا برسات کے موسم میں اہل علاقہ کو شدید مشکالات کا سامنا ہو تا جب کوئی بیمار ہو جائے تو اس وقت اس کو کہوٹہ لانے کے بجائے کلرسیداں جانا پڑھتا ہے اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ اور کہاہے کہ نالہ کلمن پر جومود پل کو ختم کر کے نیا اور اونچا پل بنایا جائے تاکہ اہل علاقہ کو درپیش اس مسلے کا حل مل سکے ۔

Kahuta; The Kalman bridge situated on Kallar Kahuta road has submerged under water, effecting public from Dhakali, Loona, Kallana, Paikan, Nogran, Dhera Mushtaq Shah, Sahi, Bamlot, Kot and Chanam, who cross the bridge daily.

The local members of public in Kahuta told pothwar.com, that the bridge is no more effective and everytime at heavy rainfall the bridge is submerged under water and public are cut off, Children can not go to schools and workers are left waiting on side of bridge.

The Social and political personalities have been urged by members of public to come and see for them selves the Kalman bridge and take action to resolve the issue facing public.

Some members of public were also conveying message that during an emergency situation they are left helpless at the Kalman bridge crossing and have asked local elected leaders to take notice.

کہوٹہ شہر کے قریب سٹرک کراس کرنے والی دو بھنیسوں کے ساتھ ٹکر کے بعد کار اور ٹرک میں تصادم

Two Buffaloes run over by a truck and car near Kahuta bazaar

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ شہر کے قریب ٹرک اور کار سٹرک کراس کرنے والی دو بھنیسوں کو ٹکر مار نے کے بعد آپس میں جا ٹکرائے ۔دونوں گاڑیاں اتنی تیز رفتاری میں تھیں کہ ان کی ٹکر سے دونوں بھنیسوں نے موقع پر ہی تڑ پ تڑپ کر جان دے دی ۔

مالک کو لاکھوں روپے کا نقصان ۔ٹکر کی وجہ سے گاڑیوں کو بھی شدید نقصان ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ کے قریب بلڑیا اسٹاپ کے قریب کہوٹہ شہر کے قریب ٹرک اور کار کی سٹرک کراس کرنے والی دو بھنیسوں کو ٹکر مار نے کے بعد آپس میں جا ٹکرائیں

آزاد کشمیر جانے والا ٹرک اور آزاد کشمیر سے پنڈی آنے والی والی ایکس ایل آئی اتنی برق رفتاری کے ساتھ آرہیں تھی کہ ان کی ٹکر سے لاکھوں روپے مالیت کی دو بھینسیں موقع پر ہی ہلا ک ہو گئی

جس کے نتیجے میں بھینسوں کے مالکوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہواگاڑیاں اتنی تیز تھیں کہ پہلے حادثے کے بعد جب آپس میں ٹکرائی تو دونوں گاڑیوں کو بھی شدید نقصان ہوا۔

Kahuta; Two Buffaloes were killed near Kahuta bazaar, A truck and car smashed in to the buffaloes as the animal were crossing the road, The accident is being blamed on fast driving.

According to local witness who told pothwar.com, that the Buffaloes were crossing the road when very fast truck and car run over them, The car and the truck were badly damaged as both buffaloes were killed on the spot.

The incident happened near Balarya stop in Kahuta, The truck was heading towards Azaad Kashmir. The Buffaloes were expensive and the owners are not known at the moment of accident occurring. The local authorities are asked to take notice of the incident.

خطہ پوٹھوار سے دوسرا وزیر اعظم عبوری مدت کے لئے منتخب

Shahid Khaqan Abbasi as an interim prime minister for a few weeks before electing Shahbaz Sharif to the post .

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلرسیداں کہوٹہ  کوٹلی ستیاں اورمری سے منتخب رکن قومی اسمبلی شاہدخاقان عباسی کو عبوری وزیر اعظم نامزد کرنے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور علاقہ بھر کے لوگوں نے اس کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنے میں بڑی مدد ملے گی ۔شاہد خاقان عباسی کاشمار نوازشریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتاہے۔وہ طیارہ سازش کیس میں بھی طویل عرصے تک لانڈھی جیل میں قیدرہے ۔

ان کے والد خاقان عباسی نے 1985میں انتخابی سیاست کاآغازکیاتھاجوسانحہ اوجڑی کیمپ میں میزائل لگنے سے شہیدہوئے تھے۔ شاہد خاقان عباسی نے اپنی سیاست کاآغاز اپنے والد کی وفات کے بعد1988کے انتخابات میں کیا۔جب مسلم لیگ(ن) نے راجہ محمدظفرالحق اور پاکستان پیپلزپارتی نے راجہ انورایڈووکیٹ کواپنااپناامیدوار نامزد کیاتھا۔شاہدخاقان عباسی نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔یہ 1990,1993اور 1997کے انتخابات میں بھی کامیاب ہوتے رہے۔

2002کے انتخابات میں انھیں پی پی پی کے امیدوارغلام مرتضیٰ ستی نے شکست دی۔ اس کے بعد2008کے انتخابات میں (ن) لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے اور گزشتہ 2013میں ہونے والے انتخابات میں شاہد خاقان عباسی نے ایک لاکھ چالیس ہزار ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ شاہدخاقان اب تک پانچ بار اپنے حلقہ سے کامیاب ہوچکے ہیں۔ شاہدخاقان عباس کی نامزدگی کے اعلان کے ساتھ ہی کلرسیداں میں بھی خوشی کی لہردوڑ گئی۔

چیئرمین یوسی چوآخالصہ سیدراحت علی، چیئرمین منیاندہ چودھری صداقت حسین، چیئرمین نلہ مسلماناں چودھری شفقت محمود،وائس چیئرمین یوسی سمٹ،وائس چیئر مین یو سی بھلاکھر راجہ طلال خلیل، راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ،نمبردار اسدعزیز، صوبیدارمیجر عبدالرزاق، چودھری امانت حسین ، مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان ،ماسٹر طارق،ملک آفتاب حسین،چوہدری فہد جمیل نے ان کی نامزدگی کازبردست خیرمقدم کرتے ہوئے اسے این اے 50کے لیے ایک اعزاز قراردیا۔

Kallar Seydan - The decision was taken at a consultative meeting of the PMLN and was endorsed by the parliamentary party of the N-League. The parliamentary party meeting was held at the Punjab House where former prime minister Nawaz Sharif was also present.

Abbasi would serve as the interim prime minister for 45 days before Shahbaz Sharif is elected to the National Assembly from a Lahore constituency which was vacated after disqualification of Nawaz Sharif. Shahid Khaqan Abbas, a close ally of Nawaz Sharif, is considered an undisputed leader within the party.

Earlier, it was reported that most PMLN leaders and members of Sharif family agreed on former defence minister Khawaja Muhamamd Asif's name as the interim prime minister.Shahid Khaqan Abbasi, who is set to become Pakistan´s interim prime minister, is the former federal minister for petroleum and natural resources, and a businessman who launched the country´s most successful private airline.

Considered highly intelligent and a long-time loyalist of Nawaz Sharif,the 58-year-old Abbasi will act as a placeholder for the Sharif dynasty. He is due to be rubber stamped by in a parliamentary vote as prime minister until Sharif´s younger brother Shahbaz, a provincial minister, can be elected to the national assembly and take over the leadership.

یوسی کھڈیوٹ میں7کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ سے سوئی گیس کا افتتاح ۔

Seven Caror Rps Sui gas project launched in UC Khadyot, Kahuta .

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کا کہوٹہ شہر کا دورہ۔چیئر مین سجادستی کی یوسی کھڈیوٹ میں7کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ سے سوئی گیس کا افتتاح ۔پنڈی کہوٹہ روڈپونے 2ارب کی خطیر گرانٹ سے شروع ہو گئی انشاء اللہ اکتوبر2017کے پہلے ہفتے میں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اس کا افتتاح کرہیں گئے ۔

قاہد پاکستان میاں نواز شریف کا اعلان نڑھ کی روشنی میں سوا دو ارب روپے کی خطیر گرانٹ سے حلقہ پی پی ٹومیں سوئی گیس رواں ماہ میں پنجاڑ سے نڑھ سڑک26کروڑروپے کی خطیر گرانٹ سے شروع کر نے کا اعلان ۔کلٹیہ سے جیوڑہ کا بھی بہت جلد افتتاح کیا جائے گا۔یوسی کھڈیوٹ میں8کلو میٹر سڑکیں جو اسی اعلان کی روشنی میں کام ہو گا اس کا بھی جلد کام شروع ہو گا ۔حلقہ این اے پچاس کے گھر اور ہر گاؤں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے40کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ محکمہ واپڈا کو منتقل کر دی ہے۔ 32سال سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں ۔عوام کی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے

میاں محمد نواز شریف کے لیے محبت عوام کے دل میں رچی بسی ہے جس منہ بولتا ثبوت عوام کا یہ جمع غفیر ہے ۔وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اپنے حلقے کے ایک ایک گاؤں ،چپے چپے سے واقف ہیں انشاء اللہ حلقے کی عوام کے تمام مساہل حل ہو نگئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے کہوٹہ شہر کا دورہ کیااور یوسی کھڈیوٹ میں7کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ سے سوئی گیس کا افتتاح کیا۔میزبان چیئر مین یوسی کھڈیوٹ وصدر مسلم لیگ ن سجاد ستی کی طرف سے اپنے مہمان حافظ عثمان عباسی کا پر تباک استقبال ۔پھولوں کی پتیوں کی برسات۔

افتتاح کے بعد ایک بہت بڑھے جلسے سے خطاب بھی کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکر ٹری شوکت اقبال جنجوعہ ، سابق جنرل سیکر ٹری شاہین ستی ،چیئر مینMCکہوٹہ راجہ ظہور اکبر، مسلم لیگ ن حلقہ این اے پچاس کے رہنماء عبد القدوس عباسی ،چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ، وائس چیئر مین اسد محمود ستی ، چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ، چیئر مین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی ، چیئر مین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی ، چیئر مین یونین کونسل مواڑہ میجر راجہ عبدالرؤف جنجوعہ ، چیئر مین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین ، وائس چیئر مین عبد الحمید مغل ،چیئر مین یونین کونسل دوبیر ن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی ،وائس چیئر مین مر زا مسعود ،چیئر مین یونین کونسل نارہ ماسٹر چوہدری محمد یونس ،چیئر مین یونین کونسل لہڑی راجہ ممتاز ،سابق ناظم راجہ محمد بشیر، ممبران مونسپل کمیٹی کہوٹہ ، جنرل کونسلرز،مسلم لیگی کارکن راشد مبارک عباسی ،راجہ اظہار مجید المعروف راجہ زاری سمیت سینکڑو ں کی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی ۔اس موقع پر یوسی کھڈیوٹ کی طرف سے سپاس نامہ پیش کیا گیا جس میں اہل علاقہ کے مسائل بتائے گئے جس پر حافظ عثمان عباسی نے جلد سے جلد حل کر نے کی یقین دھانی کرائی ۔

Kahuta ; The envoy to Prime Minister, Shahid Khaqan Abbassi, Hafiz Usman Abbassi visited Kahuta region, where he launched seven Caror Rps Sui Gas supply project in union council Khadyot.

Hafiz Usman Abbassi addressing the public meeting in Khadyot told the public, that the Prime Minister himself will officially come to Khadyot in first week of October to officially inaugurate the gas supply project.

Hafiz Usman Abbassi also announced that, a 26 Caror rps grant has been approved for major road works between Panjar to Narr in constituency PP2.

At the Meeting all the elected Chairmen and Councillors were present, the public thanked the Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi for his contributions, The Prime Minister is also the MNA of constituency PP2.

some image

آئندہ ہفتے میں نیا پاکستان بنتے دیکھ رہا ہوں, پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان

Naya Pakistan being made next week, Imran Khan speech in Kahuta

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے میں نیا پاکستان بنتے دیکھ رہا ہوں ہم نواز شریف کو چور سمجھتے تھے مگر یہ تو پورا ٹبر ہی چور نکلا۔میں پوری جے آئی ٹی کو قوم کی جانب سے سلیوٹ پیش کرتا ہوں قائد اعظم محمد علی جناح کو ان کے سیاسی دشمن بھی صادق اور امین تسلیم کرتے تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز نرڑ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی نے کی اس موقع پر جہانگیر ترین ،نظر محمد گوندل،فردوس عاشق اعوان ،نعیم الحق،عامر محمود کیانی،غلام سرور خان،صداقت حسین عباسی،طارق محمو د مرتضیٰ ،چوہدری جاوید کوثر،زاہد کاظمی،سردار سلیم،میجر لتاسب،چوہدری محمد عظیم،چوہدری امیر افضل،راجہ اظہر اقبال،راجہ وحید اور خورشید ستی بھی موجود تھے۔

عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں میں آپ سے مخاطب ہوں یہ ملک ایک عظیم مقصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا دنیا کے اندر ایک مثال بننا تھی کہ اسلامی فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے ۔ہمارے لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح صادق و امین تھے اور ان کے دشمن بھی ان کو صادق و امین تسلیم کرتے تھے ،قائد اعظم انگریزی میں تقریر کرتے تو جن لوگوں کو یہ زبان سمجھ نہ آتی وہ بھی یہ کہتے تھے کہ محمد علی جناح سچ بول رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مقروض ملک ہے غربت بڑی ہے سبز پاسپورٹ کی دنیا میں کہی عزت نہیں ایک مقروض ملک کو قرضے واپس کرنے کے لیے قوم پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنا پڑتا ہے پوری قوم آگے جانے کے بجائے پیچھے جا رہی ہے بنگلہ دیش ترقی میں پاکستان سے آگے نکل گیا برصغیر میں ہم آج سب ممالک سے پیچھے کھڑے ہیں اور اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ جب ملک کا حکمران جھوٹا اور بد دیانت ہوتا ہے تو وہ ملک کا نظام تباہ کر دیتا ہے تمام اداروں کو کمزور کر دیتا ہے

انہوں نے کہا کہ میں اگر آج نواز شریف کی جگہ ہوتا تو شرم سے ڈوب جاتا نواز شریف کہتا ہے کہ میرا تیس برس سے احتساب ہو رہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جب بھی ان کے احتساب کی بات ہوئی نواز شریف نے پیسوں کی بدولت لوگوں کو خریدا ،این آر او کروایا ہمیشہ ڈاکوؤں سے مک مکا کیا انصاف کے اداروں کو اپنی چوری چھپانے کے لیے تباہ کیا ان کی چوری کی وجہ سے دوسرے چوروں کو بھی کرپشن اور چوری کرنے کے مواقع ملے انہوں نے حضرت علی ؑ کے قول کا ذکر کیا کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے مگرظلم اور نا انصافی پر مبنی نظام نہیں چل سکتا ۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے کرپشن کی وجہ سے سرمایا کاری نہیں ہوتی اور نوجوانوں کو نوکریاں بھی نہیں ملتی پاکستان سے ہر سال سو ارب روپے سے زائد رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر چلی جاتی ہے اگر یہ رقم ملک میں خرچ ہو تو خوشحالی آ سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آنے والا ہفتہ بڑا اہم ہے میں نیا پاکستان بنتے دیکھ رہا ہوں اب فیصلہ ہو گا کہ یہ پاکستان ڈاکوؤں کا ہو گا یا پاکستانیوں کا ہو گا ۔میں جے آی ٹی کو رپورٹ پیش کرنے پر پوری قوم کی جانب سے سلام پیش کر تا ہوں ہم نواز شریف کو چور سمجھتے تھے یہ تو پورا ٹبر ہی چور نکلا نواز شریف ماضی میں کرپٹ مافیاکو خرید لیتا تھا یا پھر انہیں انتقامی کاروائیوں کے ذریعے راستے سے ہٹا لیتا تھا۔ہم بہت جلد اسلام آباد میں جمع ہو کر خوشیاں منائیں گے ۔

عمران خان کے دورہ نرڑ کی جھلکیاں

*نرڑ (اکرام الحق قریشی،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔۔۔۔پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان مختصر دورے پر جمعہ کے روز دشوار گزار اور پر فضا مقام نرڑ پہنچے تو ہزاروں افراد نے ان کا والیحانہ استقبال کیا ،وہ گاڑی نمبر AEI-154میں جلسہ گاہ آئے جسے جہانگیر ترین ڈرائیو کر رہے تھے راستے میں کھڑے لوگوں نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے تو عمران خان نے بھی انہیں دیکھ کر ہاتھ ہلایا ۔

*عمران خان کہ جلسہ گاہ میں نوجوان کی تعداد غیر معمولی تھی جو نواز شریف کے خلاف مسلسل نعرے بازی کرتے رہے ۔

*عمران خان کی تقریب کے دوران نوجوانوں کے ایک گروپ نے جب یہ نعرے بازی شروع کی کہ گلی گلی میں شور ہے نواز شریف چور ہے تو عمران خان نے خود ہی نہ صرف یہ نعرے لگوائے بلکہ یہ بھی کہا کہ ہم نواز شریف کو چور سمجھتے تھے یہ تو پورا ٹبر ہی چور نکلا۔

*قریب کے میزبانوں اور ضلعی انتظامیہ نے جلسہ گاہ میں آنے والے ہزاروں افراد کو پریشان کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا چھوڑی ،میزبانوں نے کئی معقول جگہیں چھوڑ کر اپنے ہی گھر کی بالکونی کا انتخاب کیا جہاں عمران خان اور سامعین کے درمیان ایک برساتی نالہ تھا جلسہ گاہ میں جگہ جگہ پر پانی کے چشمے پھوٹ رہے تھے اور ان چشموں پر ہی دریاں بچھا کر کرسیاں لگا دی گئیں تھیں اور جو لوگ کرسیوں پر بیٹھے تھے پانی ان کے پاؤں کے اوپر سے گزرتا رہا۔

*ضلعی انتظامیہ نے آنے والے مہمانوں کی گاڑیوں کو جلسہ گاہ سے چار کلو میٹر پہلے ہی یہ کہہ کر روک دیا کہ آگے گاڑی کھڑی کرنے کی جگہ نہیں جبکہ جلسہ گاہ کے قریب سینکڑوں گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہ موجود تھی اس طرح ہزاروں افراد کو پولیس کے رویے نہیں آٹھ کلو میٹر کا سفر پیدل طے کرنا پڑا۔ *دشوار گزار راستے کے باعث کئی موٹر سائیکل سوار نوجوان گر کر زخمی ہوئے ۔

ایس ایچ او کہوٹہ سردار شکیل نے ایک کمسن بچے کی جانب سے نواز شریف کو برا بھلا کہنے پر مداخلت کرتے ہوئے روک دیا۔جمعہ کے روز عمران خان کے نرڑ میں خطاب کے فوری بعد ایک شخص ایک کمسن بچے کو اٹھا لایا جس نے ڈائس پے آ کر مائیک پر یہ نعرے لگوائے کہ گلی گلی میں شور ہے نواز شریف چور ہے تو اس پر ایس ایچ او کہوٹہ سراد محمد شکیل بھاگے ہوئے سٹیج پر پہنچے انہوں نے ڈائس پے جا کر مائیک کو خود بند کیا اور افراد کو وہاں سے فوری نکل جانے کا کہا ۔

KAHUTA: Addressing party workers in Kahuta, Khan said that next week will be the most important in Pakistan's history. Chairman Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Imran Khan has said that Prime Minister Nawaz Sharif allowed others to rob the country with him.

Khan said that he is foreseeing Naya Pakistan being made next week. A judgement is coming against the corrupt mafia of the country next week," he said. Salute to the members of the JIT (joint investigation team). The nation will never forget you," Khan added.He said that corruption is the most crucial issue of the country.

The Tehreek-e-Insaf stated that PM Sharif allowed the destruction of the state institutions when the country was progressing.

He went on to say that a class is getting richer each day."When a leader is lying, the whole country is destroyed," he said. PTI chief said that it would have been a huge embarrassment for him if he was in PM Sharif's shoes.

He stated that there is no respect for Pakistan's passport in the whole world. He further said that Quaid-e-Azam's enemies also considered him to be a honest man. "Even those -- who did not speak a word of English -- believed Quaid-e-Azam as a honest person," he stated.

سہالہ پھاٹک پر اور ہیڈ برج نہ ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرع متاثر ،عید پر رش کے باعث عوام کا شدید مشکلات کا سامنا

Serious traffic problems at Sihala crossing due to no overhead bridge

some image some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ سہالہ پھاٹک پر آور ہیڈ برج ناں تعمیر ہو سکا۔ٹریفک کا نظام بری طرع متاثر عوام کا شدید مشکلات کا سامنا ۔کئی کئی گھنٹے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں عوام کا شدید احتجاج۔وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے اس کی تعمیر کی فی الفور تعمیر کے لیے از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ دور میں دنیا جہاں چاند سے آگئے کے بھی سیاروں کا تلاش کر چکی ہے وہاں پر ہی ملک پاکستان کی تحصیل کہوٹہ کی عوام آج بھی پتھر کے دور کی زندگی گزار رہی ہے

سہالہ پھاٹک پر آور ہیڈ برج کا مسلہ بھی مسلہ کشمیر کی طرع لٹکا ہوا ہے عوام آور ہیڈ برج کی تعمیر کی تاریخیں سن سن کر ان کے کان پک گئے ہیں گذشتہ روز قبل بھی وہاں پر ٹریفک جام ہو گئی

جس کی وہ سے پر کہوٹہ اور آزاد کشمیر کی عوام 2گھنٹے سے زاہد وہاں ٹریفک میں پھنسے رہے ۔کہوٹہ اور آزاد کشمیر کی کثیر تعداد میں عوام نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے اس کی تعمیر کی فی الفور تعمیر کے لیے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

Kahuta; There are serious traffic problems facing motorist at Sihala crossing, motorist have to spend hours at the crossing due to no work taking place for overhead bridge.

Motorist from Kahuta and Azaad Kashmir have to use Sihala railway crossing in order to enter Rawalpindi, Islamabad or the Benazir international airport, This is there only entrance and exit point.

Currently after the crossing is closed for passing of train, daily commuters are delayed by traffic lasting up to two hours, The situation is very bad with regular fighting and motorist loosing their temper in the heat and long queue.

The Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi has been asked to take notice of the situation at Sihala crossing and order a overhead bridge at the crossing, similar to one that of Mankiala , which has completely sorted the traffic issue.

عمران خان پی ٹی آئی کے رہنماء غلام مر تضیٰ ستی کی دعوت پر 14جولائی بروز جمعہ کہوٹہ(نڑھ) تشریف لائیں گے

Pakistan Tehreek-i-Insaf (PTI) Chairman Imran Khan to visit Kahuta on July 14th

some image some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پی ٹی آئی کے رہنماء غلام مر تضیٰ ستی کی دعوت پر 14جولائی بروز جمعہ دن 2بجے کہوٹہ(نڑھ) تشریف لائیں گے ۔پی ٹی آئی کے مر کزی قائدین شاہ محمود قریشی اور جہانگیرترین بھی ساتھ ہو نگے ۔ PTIکا اہم اجلاس غلام مر تضٰی ستی کی قیادت میں منعقد ۔اپنے قائد کا فقید المثال استقبال کر نے کے لیے تیاریاں زو ر شور سے شروع۔ملک کی عوام کی نظریں قائد محتر م عمران خان پر لگی ہیں۔ انشاء اللہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہو گا

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے پچاس کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت غلام مر تضیٰ ستی کی دعوت پر پاکستان تحریک انصاف چیئر مین عمران خان 14جولائی بروز جمعہ دن 2بجے کہوٹہ(نڑھ) تشریف لاہیں گئے۔اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس غلام مر تضیٰ ستی کی قیادت میں منعقد ہو ا جس میں پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خورشید ستی ، راجہ طارق مر تضٰی ، پاکستان تحریک انصاف تحصیل کوٹلی ستیاں کے صدر میجر لطیف ستی ، عبد القیوم عباسی اور دیگر شریک تھے ۔

اس موقع پر پروگرام کو حتمی شکل دی گئی جبکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غلام مر تضیٰ ستی اور راجہ خورشید ستی نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے حکمرانوں کے کردرا کو عوام کے سامنے رکھا ہے عوام انکے کسی چال میں نہیں آئے گی انھوں نے کہا کہ بہت جلد ایسا نظام قائم ہو گا جہاں امیر غریب کیلئے ایک قانون ہو گا انصاف سب کیلئے ہو گا عمران خان نے جو شعور بیدار کیا اس سے عوام کو معلوم ہوا کہ حکمران کس طرح کرپشن کر کے ملک کا پیسا لوٹ رہے ہیں ۔

Kahuta; The Pakistan Tehreek-i-Insaf (PTI) Chairman Imran Khan is to visit Kahuta on the request of Ghulam Murtaza Satti who recently defected PPP to join PTI, The visit is scheduled to take place on 14th July according to PTI spokesman.

Members of Pakistan Tehreek-i-Insaf (PTI) held a meeting in Kahuta with Ghulam Murtaza Satti, Raja Khurshid Satti, Major Latif Satti along with other senior PTI members, The visit will take place with a public rally in Narr.

The public rally will take place at 2pm in Narr and Imran Khan will be accompnied by Shah Mahmood Qureshi and Jhangir Tarrin. The party workers in Kahuta and Kallar Syedan have already started preparations for grand reception for Imran Khan in Kahuta.

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2017

new graphics