Our _Blog_

Our Daily News

گوجرخان بڑکی بدہال میں ملزمان کی فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر قتل ،لواحقین کا احتجاج ،جی ٹی روڈ بلاک کردی

Property dealer shot dead in Barki Badhal, Gujar Khan

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان بڑکی بدہال میں ملزمان کی فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر قتل ،لواحقین کا احتجاج ،جی ٹی روڈ بلاک کردی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گئے ،لواحقین نے مذاکرات کے بعد جی ٹی روڈ ٹریفک کیلئے بحال کردی

تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ مسہ کسوال کارہائشی اعجاز بھٹی جوکہ بڑکی بدہال میں رہائش پذیر تھا اور پراپرٹی کی خریدوفروخت کا کاروبار کرتا تھاگزشتہ شام ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا

جس کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر منتقل کی گئی اس موقع پر لواحقین نے پولیس کے تاخیر پر پہنچنے پر احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ دونوں اطراف سے بند کردی جس سے گاڑیوں میلوں لمبی قطاریں لگی گئی اس دوران ڈی ایس پی گوجرخان سردار بابر بھی ہسپتال پہنچ گئے

اور لواحقین سے مذاکرات کئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن منتشر ہوگئے اور جی ٹی روڈ ٹریفک کیلئے بحال کردی رات گئے مقدمہ درج نہ ہوسکا پولیس تھانہ گوجرخان مصروف تفتیش ہے

Gujar Khan; Another businessman has been shot dead in Gujar Khan as the killing of innocent people continues in tehsil Gujar Khan, this time the businessman murdered has been names as Ijaz Bhatti.

According to Gujar Khan police who told that the businessman murdered Ijaz bhatti was from village Missa Kaswal and he had property business in Barki Badhal region of Gujar Khan.

It is reported that armed men shot dead Ijaz Bhatti and fled, Gujar Khan police arrived on the scene and the body was taken to THQ hospital in Gujar Khan for post mortem before being handed over to the family.

Large number of the family of Ijaz Bhatti arrived at the hospital and protested by blocking the main GT road, Police gave them assurances and they called of the protest. Gujar Khan police are investigating but to no murder case was registered.

مندرہ چکوارل روڈ تعمیر ہوتے ہی ڈرائیوروں کی من مانیاں شروع، دولتالہ موڑ پر ٹرک اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی

Daultala morr blamed for accident on newly constructed Mandra Chakwal road

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مندرہ چکوارل روڈ تعمیر ہوتے ہی ڈرائیور گاڑیاں چلانا ہی بول گے دولتالہ موڑ پر ٹرک اور شہہ زور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی گاڑی میں لوڈ لاکھوں روپے مالیت کے چوزے بھی ہلاک حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا سڑک پر بنائے گے غیر ضروری یوٹرن کی وجہ سے حادثات کی شرح میں دن بدن اضافہ اس یوٹرن پر درجنوں حادثات رونما ہو چکے ہیں مسافروں کا اعلی احکام سے ان یوٹرن کی فوری بندش کا مطالبہ کیا ہے جو کہ حادثات کا سبب بن رہیں ہیں

تفصیلات کے مطابق مندرہ چکوال روڈ تعمیر ہوتے ہی حادثات کی شرح میں کافی حد تک اضافہ ہو گیا ہے مطابق گزشتہ روز صبع کے وقت شہہ زور گاڑی نمبر KH6721جس میں فارمی چوزے لوڈ تھے گاڑی کلر کہار سے راولپنڈی جا رہی تھی جب یہ دولتالہ موڑ پر بنایا جانے یو ٹرن جو خونی شکل اختیار کر چکا ہے شہہ زور کے آگے جانے والا مزدا ٹرک نمبرRPT7546 کے ڈرائیور نے بغیر دیکھے ٹرک کو اچانک یو ٹرن سے موڑ لیا

جس وجہ سے پیچھے سے آنے والی شہہ زور گاڑی سڑک کے دمیان بنائی جانے والی حفاظتی دیوار سے جا ٹکرائی اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گی اور اس میں لوڈ لاکھوں روپے مالیت کے چوزے بھی ہلاک ہو گے شہہ زورکے ڈرائیور شیراز کی ٹانگ اور اس کے ساتھ موجود ہیلپر نعمان کا بازو ٹو ٹ گیا اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں ریسکیو1122فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا لیا

Daultala, Gujar Khan; The construction work has been completed on Mandra Chakwal road, The public are concerned over Utrun constructed on the major road which are causing serious safety issue for the motorist.

In the latest accident a truck loaded with chickens was hit by a oncoming vehicle at Daultala Morr, thousands of chickens were killed while two people were seriously injured in the incident.

The injured were taken to nearby hospital, where they were treated for their injuries, The highway authorities are asked to take notice of growing number of accidents occurring at uturns constructed on newly constructed Mandra Chakwal road.

مندرہ سے گاؤں بھاٹہ تک روڈ کھنڈرات میں تبدیل عوام کا کہنا ہے ایسا کیوں؟

Public demand answers over condition of Mandra to Bhatta road

(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔مندرہ سے گاؤں بھاٹہ تک روڈ کھنڈرات میں تبدیل،بھاٹہ سے چوک پنڈوڑی تک روڈ کی حالت بہتر،عوام کا کہنہ ہے ایسا کیوں؟ سہوٹ کلیال چوکپنڈوڑی سے بھاٹہ گاؤں اور پھر بھاٹہ سے مندرہ تک روڈ ایک ہی وقت میں تعمیر کی گئی،چوکپنڈوڑی سے بھاٹہ تک کا ایریا پرانی حلقہ بندیوں میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حلقہ انتخاب میں تھا،

آپ اگر چوک پنڈوڑی سے بھاٹہ تک سفر کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ روڈ ٹریک ابھی ابھی بنایا گیا ہے اور دوسری طرف بھاٹہ سے مندرہ تک کا علاقہ ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کے پاس ہے،

مندرہ تک روڈ کی یہ حالت ہے کہ جیسے گزشتہ کئی سالوں سے اس پر کام ہی نہ ہوا ہو،عوام نے محکمہ شاہرات پنجاب سے گذارش کی ہے کہ اس ٹھکیدار کو پوچھا جائے کہ ابھی گزشتہ دو سال میں مکمل ہونے والی روڈ خستہ حالی کا شکار کیوں ہوئی

،عوام نے ایم این اے راجہ جاوید اخلاص سے بھی گذارش کی ہے کہ روڈ کوجلد از جلد مرمت کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات مل سکیں،آدھے گھنٹے کا سفر دو گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے۔

Kallar syedan; The public in Mandra region of Gujar Khan are demanding answers from politicians and contractors for the current state of mandra to Bhatta road, where it is impossible to drive on.

According to local residents the main road from Chauk Pindori to Bhatta and Bhatta to Gujar Khan was constructed at the same time, The Chauk Pindori to Bhatta road is in excellent condition while Bhatta to Mandra has been left broken in pieces.

The local members of public are asking why this has happened and the contractor should be made accountable as well as local MNA Raja Javed Ikhlas should explain why in his constituency this has happened, while in Ch Nisar Ali Khan constituency road is in perfect condition.

For more please watch video below....

گوجرخان دن دیہاڑے فروٹ منڈی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تاجر زخمی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

Gun shots fired in Gujar Khan fruit market, Trader injured

some image some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان دن دیہاڑے فروٹ منڈی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تاجر زخمی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،تاجر سراپا احتجاج ،اسسٹنٹ کمشنر ،چیئرمین میونسپل کمیٹی سے مین بازار میں رکشہ اسٹینڈ ختم کرنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق محلہ بابو گلاب خان کے رہائشی راجہ سہیل ادریس نے پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ میں اپنے بھائی راجہ وسیم ادریس اور عبدالرحمن اپنی آڑھت پر دن چار بجے موجود تھے باہر سے شوروغل اور فائرنگ کی آواز سن کر ہم تینوں دوکان سے باہر آگئے

تو زاہد مسلح تیس بور،عرفان مسلح تیس بور ،خنان مسلح ڈنڈا ،خانی مسلح ڈنڈا اور ایک نامعلوم شخص سکنہ صندل ہماری دوکان کی طرف بڑھ رہے تھے زاہد نے میرے بھائی راجہ وسیم ادریس کو دیکھتے ہی سیدھا فائر کیا جو اسے بائیں ٹانگ پر لگا اور وہ زخمی ہوگیا وجہ عناد یہ ہے کہ عرفان اور زاہد کے ساتھ دو دن قبل مین بازار میں گزرتے ہوئے تکرار ہوگئی تھی یہ افراد جرائم پیشہ اور انتہائی قانون شکن لوگ ہیں ہمیں تحفظ فرام کیاجائے

پولیس تھانہ گوجرخان نے زیر دفعہ 324,148/149ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے واقعہ پر عزیز واقارب اور تاجر نے شدید احتجاج کیا سہیل ادریس ،راجہ امتیاز ،فیصل عزیز ،ٹھیکیدار بنارس ،راجہ افتخار وزیر ،خان شہزادہ خان کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنرآفس اورمیونسپل کمیٹی گئے جہاں انہوں نے مین بازار میں قائم رکشہ اسٹینڈ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ،تاجروں نے پولیس سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا

Gujar Khan; Gun shots were fired at busy fruit and vegtable market in Gujar Khan, as the traders and shoppers dived to save them selves in the attack, one trader was injured in spray of bullets.

According to Gujar Khan police, who told pothwar.com that, Raja sohail Idrees of Mohalla Babu Ghulab Khan, Gujar Khan has registered a police report at the Gujar Khan police station,

In which he claims that a row had broken out few days earlier in which Zahid, Arfan, Khanan and kahni along with one more accomplice attacked them at the fruit market by opening gun fire.

The traders have demanded that the men responsible for firing gun shots should be arrested and local rickshaw stand to be abolished, Gujar Khan police have registered the case and investigating.

ملک بھر میں کتوں کی لڑائی پر پابندی کے باوجود چک بیلی خان کے نواحی موضع دھندہ میں کتوں کی لڑائی کا چوتھا دنگل ہوا

Fourth dog fight till death takes place in Chak Bale Khan, Gujar Khan despite ban

some image

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ ملک بھر میں کتوں کی لڑائی پر پابندی کے باوجود چک بیلی خان کے نواحی موضع دھندہ میں کتوں کی لڑائی کا چوتھا دنگل ہوا

اور انتظامیہ نہ صرف یہ کہ خوابِ خرگوش کے مزے لیتی رہی بلکہ دنگل کروانے والوں کو چھٹی دئیے رکھی مسلسل دو ہفتوں کے اندر ہونے والا یہ چوتھا مقابلہ ہے

سابق امیدوار برائے چئیر مین راجہ امتیاز خان نے بتایا ہے کہ کتوں کی لڑائی کے اس قبیح فعل کا بار بار ارتکاب کیا جا رہا ہے حکومت نے پابندی بھی لگائی ہوئی لیکن انتظامی اداروں سے کوئی بھی اس میں رکاوٹ نہیں بنتا

راجہ امتیاز خان نے کہا کہ اگر حکومت اس پابندی کو صرف اعلان تک ہی محدود رکھنا چاہتی ہے تو بہتر ہے کہ پابندی اٹھانے کا اعلان کرکے ان لوگوں کی با ضابطہ سرپرستی شروع کر دی جائے۔

Gujar Khan; The fourth consecutive dog fight has taken place in village Dandha in Chak Bale Khan, despite national ban for dog fighting, The local authorities along with police have turned blind eye at the event taking place at their door step.

Ex Chairman Raja Imtiaz Khan speaking to pothwar.com said, this is fourth dog fight taking place in only two weeks, we can not believe that local authorities have so far failed to take action.

In rural areas, fights are often staged in outdoor pits; Dog fights usually last until one dog is declared a winner, which occurs when one dog fails to scratch, one dog dies, or one dog jumps out of the pit. The loser, if not killed in the fight, is typically killed by the owner through a gun.

Dog fighting is a sport that has been banned in Pakistan. The organizers of this illegal sport can be sentenced to jail for up to six months and would also be liable to pay a fine. However, law enforcement authorities seem to have turned a blind eye to this deeply rooted and sickening mode of entertainment.

کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اوورہیڈبرج شہریوں کی گزرگاہ کی بجائے فلتھ ڈپو میں تبدیل

Gujar Khan bridge turns into misery with filth depot

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اوورہیڈبرج شہریوں کی گزرگاہ کی بجائے فلتھ ڈپو میں تبدیل شہری حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع دونوں پلوں پر سرشام" جہازوں کی لینڈنگ" اور دیگرخرافات کا مرکز بن گیا

این ایچ اے اور بلدیہ گوجرخان نے لاتعلقی اختیار کر لی شہری حلقوں کا دونوں اوورہیڈ برج سیل کرنے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر میں شہریوں کے پیدل آمد ورفت کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے دواوورہیڈبرج تعمیر کئے گئے عوام نے پل پر چڑھنے کی بجائے جی ٹی روڈ کے وسط میں لگے آہنی جنگلوں کو توڑ کر استے بنا لئے جس کی وجہ سے ان پلوں کی افادیت ختم ہو کر رہ گئی اردگرد کے دوکانداروں نے ان پر کچرا پھینک کر انہیں فلتھ ڈپو میں تبدیل کر دیا

جبکہ سرشام پلوں پر "جہازوں کی لینڈنگ"شروع ہو جاتی ہے جو ان نشئیوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکے ہیں شہر ی حلقوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے اگر پل کی دیکھ بھال نہیں کر سکتے تو انہیں سیل کر دیں

Gujar Khan; The residents of Gujar Khan are demanding the local overhead bridge in Gujar Khan city should be sealed off. as it has become a filth depot rather then a walking bridge for the pedestrians.

Local residents told pothwar.com, that the bridge which cost millions of rupees of public money has become a derelict area, the safety gates have been pulled out, while the local traders are using it to dump their rubbish.

The residents also said that the situation gets after dark, the bridge is used by drug users and dealers and becomes no go area, the local NHA so far has failed to take any action or even take notice of the situation.

members of public are demanding that the local authorities take action by removing the rubbish dumped and take public out of misery at the current situation.

اسلام پورہ جبر, موٹر سائیکل اور لوڈرکے تصادم سے ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی

One dead in a fatal accident on Sohawa road, Gujar Khan

some image some image

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے)۔۔۔۔موٹر سائیکل اور لوڈرکے تصادم سے ایک نوجوان جان بحق دوسرا شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ،تحصیل سوہاوہ یونین کونسل پہل بنے خان پاموٹ کے رہائشی موٹر سائیکل سوارچوہدری مختار حسین اور چوہدری مہتاب حسین سوہاوہ روڈ پر اپنے موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل کی لوڈر ٹرک کے ساتھ تصادم سے چوہدری مہتاب حسین موقع پر ہی جان بحق ہو گئے۔

جبکہ چوہدری مختار حسین کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا چوہدری محمد مہتاب کی لاش گھر آنے پرکہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی اور نوجوان کی نماز جنازہ آج دن ایک بجے پاموٹ میں ادا کی جائے گی ۔

Islam purra jabber, Gujar Khan; A fatal accident occurred on Sohawa road, where one man was killed on the spot while his passenger was badly injured in the incident in a horrific accident.

According to the witness who told pothwar.com that, two motorcyclist were riding on Sohawa road, when they smashed in to a loading van, the motorcycle went underneath the van and the motorcyclist was killed on the spot.

The motorcyclist were identified as Ch Mehtab Hussain and Ch Mukhtar Hussain of village Pehal bane Khan, Pamot of Tehsil Sohawa. Mehtab Khan was killed in the fatal accident while Ch Mukhtar Hussain was badly injured.

The body of Ch Mehtab Hussain was taken to his village in Pamot, where namaz e janaza was performed, the family had been left devastated after finding the fatal accident news.

گوجرخان کے معروف موبائل فون کے تاجر کی ڈکیتی کے دوران ہلاکت

Well known mobile phone shop owner in Gujar Khan murdered in armed robbery

some image

Above; File photo of murdered Jamil Qureshi

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان کے معروف موبائل فون کے تاجر کی ڈکیتی کے دوران ہلاکت اور چھ لاکھ روپے لوٹنے کیخلاف مرکزی انجمن تاجران اور انصاف ٹریڈرز ونگ کی کال پر گلزار مدینہ مسجد مارکیٹ، سکھو روڈ، مڈل سکول روڈ، تحصیل روڈ کے تاجروں کا شٹرڈاؤن ، الحاج شہادت حسین بٹ ، خان قیصر سجاد، غلام قمر،حاجی محبوب حسین، شاہد قریشی، راجہ سرفراز کی قیادت میں جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ و ریلی

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے الحاج شہادت حسین بٹ نے کہا کہ گوجرخان میں سٹریٹ کرائمز کے بڑھتے ہوئے رحجان سے شہری اور تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں پولیس اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کیخلاف موثر کارروائی کرے موثر پولیس گشت کا انتظام کیا جائے

مظاہرین نے جمیل قریشی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سات یوم کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اگر روایتی سستی دکھائی اور قاتلوں کو گرفتار نہ کیا تو تاجر برادری سخت لائحہ عمل طے کر کے جی ٹی روڈپر دھرنا دے گی

Gujar Khan; A Well known mobile phone shop owner in Gujar Khan has been murdered in armed robbery at his shop in Gujar Khan, a protest rally was held by the traders in Gujar Khan.

According to Gujar Khan police, who told pothwar.com that the man murdered has been identified as Jamil Qureshi, According to the police an armed robbery was committed in which Jamil Qureshi was murdered and six Lakh Rps armed robbery was committed.

The traders at Gulzar Madina Masjid Market, Sukho road, Middle school road and tehsil road all held a protest over the murder by closing their shops and holing a public rally.

Gujar Khan police were told to make a immediate arrest for those who murdered Jamil Qureshi, Police were also warned unless the arrest is made further protest will be taken out.

some image

Above; Shutter down protest by traders in Gujar Khan

محکمہ سوئی گیس کے عملے کی غفلت کی انتہا ، جاتلی کے مقام پر بچھائی جانے والی سوئی گیس لائن زمین میں دبانے کے بجائے کھلا چھوڑکر غائب

Sui Gas dept workers leave gas pipe line in Jatli, Gujar Khan open and hanging and disappear

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ محکمہ سوئی گیس کے عملے کی غفلت انتہا کو پہنچ گی جاتلی کے مقام پر بچھائی جانے والی سوئی گیس کو زمین میں دبانے کے بجائے کھلا چھوڑکر غائب جوکسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہے

مقامی آبادی کے مکینوں نے اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس کے عملے نے غفلت کی تمام حدیں پار کر دیں جاتلی کے مقام پر گیس کی فراہمی کے لیے بچھائی جانے والی گیس پائپ لائن کو زمین میں دبانے کے بچائے اس کھلا چھوڑ دیا گیا

اور پائپ لائن کمیشن کر دی گی جو کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہے مقامی آبادی کے لوگوں نے اعلی احکام سے اس کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Gujar Khan; The Sui gas depatment workershave been deplored for their work in Jatli region of Gujar Khan, The workers left the gas pipe line hanging from a hill and disappeared.

According to the villagers who told pothwar.com, that the Sui gas workers arrived in the village and started to lay gas pipe line, but instead of laying the gas pipe line underground, they left the gas pipe line hanging on the hill.

The situation has left the local villagers in and around Jatli village very dangerous, the local gas authorities were informed of the situation but so far no action has been taken.

گوجرخان بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی ہلاکت اور تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کے ڈاکٹروں کی غفلت پر طلبہ سراپا احتجاج بن گئے

Gujar Khan student burn bus in protest after student dies

some image some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی ہلاکت اور تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کے ڈاکٹروں اور ریسکیو1122کے عملہ کی مبینہ غفلت پر طلبہ سراپا احتجاج بن گئے جی ٹی روڈ گھنٹوں بلاک، ہسپتال میں توڑ پھوڑ،بس نذرآتش

تفصیلات کے مطابق سرور شہید کالج میں سال اول کا طالب علم آفاق احمد صبح کالج جانے کیلئے بس پر سوار تھا سرور شہید کالج کے نزدیک بس سے گر کر شدید زخمی ہوا جسے شدیدزخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا ساتھی طالب علموں کے مطابق تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈاکٹروں نے اسے فوری طور پر راولپنڈی منتقل کرنے کا کہاجس پر فوری طورپر 1122پر کال کے ذریعہ ایمبولینس مانگی جس پر مبینہ طورپر عملہ نے ٹال مٹول کا مظاہرہ کیا جس کے باعث زخمی آفاق احمد دم توڑ گیا

آفاق احمد کی ہلاکت پر طالب علم او ر دیگر نوجوان مشتعل ہو گئے جنہوں نے نعرے بازی کی اورہسپتال میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے شیشے توڑ دیے مشتعل نوجوانوں نے جی ٹی روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک بلاک کر دی جبکہ نوجوانوں کے ایک گروپ نے طالب علم کو کچلنے والی بس نذر آتش کر دی جبکہ متعد د گاڑیوں پر پتھراؤ کر کے شیشے توڑ دیے مشتعل طلبہ نے اسسٹنٹ کمشنرمہرین فہیم عباسی اور ڈی ایس پی سردار بابر ممتاز سے مذاکرات کے بعدمبینہ غفلت کے مرتکب ریسکیو اہلکاروں کو معطل کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا

مظاہرے کے باعث جی ٹی روڈ پر تین گھنٹے سے زائد ٹریفک بلاک کر دی اور سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں متعدد ایمبولینس ٹریفک جام میں پھنسی رہی جبکہ ایئرپورٹ جانے والے مسافروں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑاواقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس پی صدر افتخار الحق گوجرخان پہنچ گئے جہاں انہوں نے واقعہ بارے معلومات حاصل کیں

Gujar Khan; Protesters set two buses ablaze after a student was killed while boarding one of the bus in Gujar Khan city. According to the police sources, students were getting on a public bus when the driver sped it away killing one.

The deceased Afaq Ahmed was a student of first year at Sarwar Shaheed Government Degree College. The incident left passers-by enraged who set two buses on fire. The frenzy did not subside soon as they then set on fire five other buses and damaged other vehicles plying the road.

The students turned into a violent mob and even kept the rescue and police officials away wanting to let the fire burn. The students have blamed medical and rescue services for the negligence.

Police officials later managed to take control and sent the protesting students scramming. Owners of the buses that were burnt and damaged registered their protest with the police.

پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل گوجرخان کو نظرا نداز کر کے کسی چھوٹی تحصیل کو ضلع بنانے کی ہر سطح پر مخالفت کریں گے ، آل پارٹیز کانفرنس

Gujar Khan political leaders stand up against plans of Distt Kohsar

some image some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل گوجرخان کو نظرا نداز کر کے کسی اور چھوٹی تحصیل کو ضلع بنانے کی ہر سطح پر مخالفت کریں گے حق نہ ملا تو چھین کر لیں گے ضلع بناؤ تحریک کیلئے جی ٹی روڈ پر احتجاجی دھرنا، ریل کا پہیہ جام ،آئیل فیلڈ کا گھیراؤ، دمادم مست قلندر ہوگا ہڑتال سمیت ہر احتجاجی حربہ استعمال کریں گے پوٹھوہار پریس کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے سیاسی سماجی مذہبی وکلاء صحافی تاجر تنظیموں کے رہنماؤں کا مشترکہ اعلان،

تمام تنظیموں پر مشتمل ایکشن کمیٹی بنا کر ضلع بناؤ تحریک فعال کرنے کا فیصلہ مقامی ہال میں پوٹھوہار پریس کلب کے زیر اہتمام ضلع بنانے کے حوالہ سے گوجرخان کی تمام تنظیموں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الحاج چوہدری محمد عظیم، راجہ جاویداشرف،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ،راجہ جواد،حاجی چوہدری محمد اقبال ،الحاج شہادت حسین بٹ ، محسن صغیر بھٹی، راجہ الطاف حسین،گل اخلاق تھتھال، مرزا عبدالرحمن، مرزا رمضان ایڈووکیٹ، عبدالغفور کیانی، حاجی رمضان چشتی ، مرزا عمر اسداللہ ایڈووکیٹ، خالد مبین، شہزادہ خان، حیدر عباس کلیال ایڈووکیٹ، منیر احمد مہلوترہ، سید ندیم عباس بخاری، راجہ ضیاء الحق، ثاقب علی بیگ، عامروزیرملک، خان لیاقت علی ودیگر نے کہا ان رہنماؤں نے کہا کہ کہوٹہ ، مری اورکوٹلی ستیاں کو ملا کر ضلع بنانے کی خبریں عام ہیں

ان تینوں تحصیلوں کی آبادی اکٹھے ہو کر بھی گوجرخان سے کم ہے جبکہ رقبہ کے لحاظ سے یہ پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل ہے اسے نظرا نداز کر کے مری کو ضلع بنانے کی حماقت نہ کی جائے فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہیے کسی بڑی شخصیت کو خوش کرنے کیلئے گوجرخان کی حق تلفی نہ کی جائے ان رہنماؤں نے کہا کہ ضلع بناؤ گوجرخان کیلئے تمام تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں گوجرخان کے عوام اب کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے

دوہرے نشان حیدر کی حامل بھاری زرمبادلہ اور آئیل فیلڈ سے روزانہ چھ کروڑ روپے کی آمدن کے باوجود ضلع نہ بنانا ناانصافی ہے اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ ضلع بناؤ تحریک کیلئے ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا جی ٹی روڈ پر دھرنا، ریل کا پہیہ جام، ہڑتال اور آئیل فیلڈ کے گھیراؤ سمیت ہر آپشن استعمال کریں گے پوٹھوہار پریس کلب کے وائس چیئرمین خان لیاقت علی نے کہا کہ اس مقصد کیلئے تنظیموں اور وکلاء سمیت کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو تمام فیصلے کرے گی اس موقع پر سیاسی سماجی مذہبی کاروباری طبقہ اور تحصیل بھر سے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

Gujar Khan; A All partners conference was held in Gujar Khan, where social and political leaders from various parties united to stand against plans of new District Kohsar containing Tehsil Kallar Syedan, Kahuta and Kotli Sattian.

The social and political leaders said that Gujar Khan is the largest Tehsil in District Rawalpindi and had been demanding to be established in to District and the announcement of District Kohsar of only handful Tehsils was deplored.

The politicians have threatened to stand against the plans of Distt Kohsar and to hold protest in Gujar Khan by blocking the main GT road, unless the Distt Kohsar plans are dropped.

یونین کونسل جاتلی کے جنرل کونسلر ملک سعید کی تحر یک انصاف کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت

PTI only councilor in UC Jatli defects to PML-N

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ یونین کونسل جاتلی سے تحریک انصاف کی واحد وکٹ گر گئی بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے جنرل کونسلر ملک سعید نے تحر یک انصاف کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی

پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور شوکت عزیز بھٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار غیر مشروط طور پر مسلم لیگ میں شامل ہوا ہوں تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات میںیونین کونسل جاتلی سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے واحد جنرل کونسلر ملک سعید نے پارٹی پالیسوں سے اختلافات کر تے ہوئے تحریک انصاف کو چھوڑکر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی

گذشتہ روزوفاقی پار لیمانی سیکر ٹری راجہ محمد جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عز یز بھٹی کی موجودگی میں ایک تقر یب میں انہوں نے باقا عدہ طور پر مسلم لیگ ن میں شمو لیت اختیار کر لی اس موقع پر دو نوں ممبر ان نے انھیں ہار پہنائے انہوں نے جنرل کونسلر ملک سعید کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کر تے ہو ئے کہاکہ

انہوں نے انپے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا ہے اس موقع پر ملک سعید نے خطاب کر تے ہوئے کہا میں شمولیت کا فیصلہ مسلم لیگ کی گڈ گورننس اور گوجرخان کے اراکین اسمبلی کی قائد انہ صلاحیتوں سے متاثر ہو کر کیا پی ٹی آئی میں سوائے مایوسی کے کچھ نہ ملاپا اس موقع پر شاہد صراف ،چوہدری وحید ،عامر گجر اور کثیر تعداد میں لیگی ارکان موجود تھے

Gujar Khan; General Councilor Malik Saeed at Union council Jatli has defected to PML-N, he was the only PTI elected councilor in the union council Jatli in Gujar Khan.

Malik Saeed defected to the PML-N in the presence of MNA Raja Javed Ikhlas and  Raja Shaukat Aziz Bhatti, he was welcomed with flower garland as he was welcomed to the party.

Malik Saeed told pothwar.com that he had defected to the PMl-N due to PTI party policies which i totally disagree with, I am in favor of policies of PML-N.

Malik Saeed also told that he left party without any political pressure, I left PTI on decision i had made after failing to agree with PTI policies. At the presence were also Shahid Saraf, Ch Waheed and Amir Gujar.

اونٹ میلے میں سید وقار حسین شاہ یو کے کے اونٹ نے ساڑھے ۳۲ من (۱۳۰۰ سو کلو گرام)وزن اٹھا کر میدان مار لیا

Camel lifts record 1300 kg weight at mela in Kallar Syedan

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔کالیاں سہلیاں سموٹ،بیاد سید نثار حسین شاہ ؒ کے سلسلے میں اونٹ میلے کا انعقاد سید وقار حسین شاہ یو کے،سید حسنین حسین شاہ،سید واصب حسین شاہ یو کے،سید آزاد حسین شاہ،سید اباب حسین شاہ،سید انتظار حسین شاہ،سید محمود حسین شاہ،چوہدری مظہر حسین ،بھٹی ساجد،سید ریاض حسین شاہ یو کے بیو ل کی جانب سے کیا گیا

جس میں مہمان خصوصی اور ریفری کے فرائض چوہدری ذوالفقار المعروف بھٹو سرکھی آزاد کشمیر یو کے،میاں محمد آصف ڈومیلی جہلم،مصری خان چکوال نے انجام دئیے، کسی زمانے میں خطہ پوٹھوار اور آزاد کشمیرمیں اونٹ بار برداری اور سواری کے لئے استعمال کئے جاتے تھے اب بھی پہاڑی علاقوں اور آزاد کشمیر میں اونٹ موجود ہیں،

ان اونٹوں کی قیمت لاکھوں میں ہے،جس طرح انسان ویٹ لیفٹنگ کرتے ہیں اسی طرح اونٹ بھی کئی من وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے،آج سید وقار حسین شاہ یو کے اونٹ نے ساڑھے ۳۲ من وزن اٹھا کر اول انعام حاصل کیا

اس شو کو دیکھنے کے لئے ڈیرہ اسمائیل خان،جہلم ،چکوال،آزاد کشمیر،تلہ گنگ،کہوٹہ ،کلر سیداں گوجرخان سے شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، نڑالی کے راجگان کی طرف سے خوبصورت اونٹ پیش کیا گیا،پوٹھوار ی ڈانڈوں کے ساتھ سمی بھی اس ایونٹ کا حصہ تھی۔

Kallar Syedan; Camel weight lifting contest was held at Biadh Syed Nisar Hussein Shah mela in kaaliyan Siyalian near Samot in Kallar Syedan, Camels from Pothwar region and Kashmir participated in the event.

The winning camel belonged to Syed Waqar Hussain Shah which picked up a record 1300kg weights and won the weightlifting competition, Camel loving fans from Pothwar region came out to watch the weight lifting.

The Camel weight lifting contest was refereed by Ch zulfiqar Bhutto Surakhi of AJK and UK, Mian M Asif of Domeli, Jhelum and Misri Khan of Jhelum.

The Camel weight lifting contest is traditional Pothwari game, In past when their were not machines or motors, Camels were used to carry heavy goods in Pothwari mountain regions.

گوجرخان میں دن دیہاڑے تاجر کے گھر گھس کرمسلح ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا

Gujar Khan businessman attacked and robbed at his home

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان میں دن دیہاڑے تاجر کے گھر گھس کرمسلح ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے طلائی زیورات تین لاکھ مالیت کے متعدد پرائز بانڈ اور دیگر سامان لوٹ لیا مزاحمت پر خاتون کو پسٹل کے بٹ مار کر لہو لہان کر دیا دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات سے آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا

پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے تاجروں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ریلوے لندن پلازہ میں کریانہ کے تاجر عمران علی کے گھر جھنڈا وارڈ نمبر19تقریباً ڈیڑھ بجے دو مسلح ڈاکوؤں نے دستک دی کہ دروازہ کھولیں کہ عمران نے کچھ سامان بھیجا ہے جس پر اہلخانہ نے دروازہ کھولا تو دو مسلح ڈاکو زبردستی گھر میں داخل ہوگئے

خاتون خانہ کو شور شرابہ کرنے پر پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کردیا اور گھر میں موجود پندرہ تولے سونے کے زیورات تین لاکھ روپے نقدی ایک لاکھ ساٹھ ہزار کے پرائز بانڈ ز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات سے آبادی میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی

انجمن تاجران کے رہنماؤں حاجی چوہدری محمد اقبال الحاج شعادت حسین بٹ غلام قمر راجہ سرفراز ملک محبوب حسین شاہد قریشی راجہ غالب حسین نے تاجر کے گھر دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات پر مطالبہ کیا ہے کہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سدباب کرے

Gujar Khan; Armed gang attacked home of Gujar Khan businessman during the day and taking all his valuable possessions on gun point, the incident has left business community fearing for their safety.

According to Gujar Khan police, who told pothwar.com, that the incident happened at the residence of businessman Imran Ali, in Jhanda Ward 19 of Gujar Khan. Imran Ali has a grocery store in London Plaza, Gujar Khan.

Imran Ali told in his statement that, around 2pm in the afternoon, the armed gang knocked the main door, One of the family member opened to door and the gang forced in to home on gun point.

One of the family lady was hit on the head after she screamed, The armed gang fled with jewelry cash and all the expensive possession in the house, The traders union have asked for help in security of Gujar Khan traders.

تھانہ جاتلی پولیس کی بڑی کاروائی موٹر سائیکل چوروں کا تین رکنی گروہ گرفتار ایک موٹر سائیکل بر آمد مذید اہم انکشافات کی توقع

Motorbike stealing gang arrested by Jatli police

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی پولیس کی بڑی کاروائی موٹر سائیکل چوروں کا تین رکنی گروہ گرفتار ایک موٹر سائیکل بر آمد مذید اہم انکشافات کی توقع علاقے میں دیگر چوری ہونے والے موٹر سائیکلوں کے بارے میں تفتیش جاری ایس ایچ او ثنااﷲاہل علاقہ کا خراج تحسین

تفصیلات کے مطابق پچھلے کئی مہینوں سے تھانہ جاتلی کے علاقے میں موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے نہ صرف اہل علاقہ کی عوام میں سخت تشویش پائی جا رہی تھی بلکہ پولیس بھی اس گروہ کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے تھے

گزشتہ روز ایس ایچ او ثنااﷲ،سب انسپکٹر مظہر ،کانسٹیبل رحیم اختر ،حوالدار شکیل کیانی اور ڈی ایف سی سرفراز بھٹی پر مشتمل ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے احسن علی سکنہ ٹانویں ،آزاد طاہر سکنہ پھانبڑے اور ظفر محمودسکنہ ڈھڈیال کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک عدد موٹر سائیکل سی ڈی RIR7424بر آمد کر لیا ایس ایچ او نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا

کہ ابھی ان سے تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات کی توقع ہے پچھلے کئی مہینوں سے پولیس بھی اس گروہ کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے تھی جس میں ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی اہل علاقہ کے لوگوں کا پولیس کی کامیاب کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا

Gujar Khan; After several motorbikes being stolen in Jatli and surrounding region, The Jatli police have arrested a gang responsible for stealing motorbikes as the thieves were paraded in from of the media.

Jatli police told pothwar.com that in last few months large number of motorbikes were being stolen and the member of public were upset at loosing their motorbikes, So police made major task to find the gang responsible.

In police raid the gang was arrested, the men who were behind stealing motorbikes were paraded by police and identified as Ahsan Ali of Tanvein, Azaad Tahir of Bhanbare and Zaffar Mahmood od Dudial.

Police also told that more revelations will be exposed of the motorbike stealing in the region after confession made by the arrested men.

مندرہ چکوال روڈ پر کثیر تعداد میں یو ٹرن حادثات کا باعث بن رہے ہیں

Excessive number of U-turn on Mandra Chakwal road causing large number of accidents

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مندرہ چکوال روڈ پرحادثات کی شرح میں اضافے کی بڑی وجہ عوام کی سہولت کے لیے روڈ کراسنگ کے لیے جگہ جگہ پرچھوڑے جانے والے غیر ضروری یو ٹرن سے گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والوں کی غفلت اور لاپرواہی بھی جس وجہ سے درجنوں لوگوں موت کی آغوش میں جا چکے ہیں وزیر ،امجد ،انجم ،اعظم ،فاروق ،نعیم ،شعیب ،نصرت اور دیگر نے حادثات کی روک تھام کے لیے اعلی احکام سے ان راستوں کی فوری بندش کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق مندرہ چکوال روڈ کی تعمیر سے سفری سہولیات میں تو کافی حد تک فائدے پہنچ رہیں ہیں اس کے ساتھ ساتھ اس روڈ پر کراسنگ کے لیے ٹھیکیداروں کی جانب سے چھوڑے جانے والے جگہ جگہ پر غیر ضروری یوٹرن سے گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والوں کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے حادثوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے

روڈ کی تعمیر کے بعد اس پر چلنے والی گاڑیوں کی اسپیڈمیں کئی گنا تک اضافہ ہو گیا غیر ضرورییو ٹرن سے اچانک موڑنے والا موٹر سائیکل یا گاڑی حادثے کا سبب بن جاتا ہے جس وجہ سے درجنوں نوجوان اپنیزندگیوں کی بازی ہار چکے ہیں

اور کچھ اپنی ٹانگیں اور بازو ٹوٹنے کی وجہ سے معذور ہو چکے ہیں اہل علاقہ کے لوگوں نے متعلقہ محکمے کے اعلی افسران سے حادثات کی روک تھام کے لیے ان غیر ضروری روڈ کراسنگ یوٹرن کو ترجیع بنیادوں پر بند کر کے لیے عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Daultala, Gujar Khan; Large number of accidents have been reported on newly constructed Mandra Chakwal road, The cause has been many uturn constructed for the safe crossing of pedestrians but the idead has backfired.

Large number of local residents, speaking to Pothwar.com told, the highway authorities must take notice and take action before a serous situation occurs.

The local residents also praised the construction of Mandra Chakwal road, but told we do not know why the road construction workers left many uturns, which are no good for pedestrians or the commuters using the road.

Due to the completion of Mandra Chakwal road, traffic speed has increased causing accidents at uturns as turning vehicles slows down or turns sharply causing traffic accidents on daily basis.

گوجرخان میں سوئی گیس کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف سینکڑوں مرد وخواتین احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر آگئے

Thousands protest over gas load shedding in Gujar Khan

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان میں سوئی گیس کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف سینکڑوں مرد وخواتین احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر آگئے اور چیئرمین بلدیہ گوجرخان کے دفتر کا گھیراؤ کر کے ان کیخلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر چیئرمین بھی مجبور ہو کر احتجاج کرنے والوں کے ساتھ شامل ہو گئے دو دن میں گیس پریشر بحال نہ ہوا تو بھرپور احتجاج کریں گے

احتجاجی مظاہرہ مقامی ارکان اسمبلی کی نااہلی کیخلاف نعرے بازی جی ٹی روڈ پر دو گھنٹہ سے زائد ٹریفک بلاک اور نظام درہم برہم رہا مظاہرین کی قیادت شہزادہ خان کونسلر، مرزا بشیر کونسلر اور عمران بٹ کونسلر کر رہے تھے چیئرمین بلدیہ شاہد صراف نے چوبیس گھنٹوں میں گیس پرابلم حل کرانے کا وعدہ کر کے بمشکل روڈ کھلوائی ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ بھی نفری کے ہمراہ مظاہرین کے ساتھ مذاکرات میں موجود رہے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے گوجرخان شہر کے اکثریتی علاقوں میں بدترین گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری تھا جس کی وجہ سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے تھے ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے مقامی ارکان اسمبلی کی طرف سے کسی قسم کا نوٹس نہ لینے پر منگل کے روز دن گیارہ بجے کے قریب وارڈ نمبر19، حیاتسر روڈ، وارڈ نمبر8، وارڈ نمبر6اور دیگر علاقوں کی درجنوں خواتین گھروں سے نکل کر بلدیہ دفتر پہنچ گئیں

جہاں انہوں نے دفاتر کا گھیراؤ کر کے لیگی ارکان اسمبلی کیخلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جنہوں نے جی ٹی روڈ کا رخ کر لیااور گیس فراہم کرو نااہل ارکان اسمبلی مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے جی ٹی روڈ بلاک کر دی چیئرمین بلدیہ حاجی شاہد صراف نے اس موقع پر طویل مذاکرات کے بعد 24گھنٹوں میں مسئلہ حل کرانے کا وعدہ کر کے بمشکل جی ٹی روڈسے مظاہرین کو ہٹنے پر آمادہ کیا اس موقع پر ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ بھی نفری کے ہمراہ موجود رہے خواتین کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی اگر مسئلہ حل نہیں کرا سکتے تو چوڑیاں دوپٹے لے کر گھروں میں بیٹھ جائیں گیس کا مسئلہ حل نہ ہوا تو دوبارہ جی ٹی روڈ پر دھرنا دیں گے مظاہرے کے باعث جی ٹی روڈ پر دو گھنٹے سے زائد ٹریفک جام رہی

Gujar Khan; People of Gujar Khan held a big demonstration against gas load shedding. According to details, a large number of people staged a protest against gas outages in Gujar Khan. They blocked GT Road creating disruption in traffic.

The Protesters held the demonstration for two hours and shouted slogans against elected members for their negligence, The demonstrators only agreed to call of the protest after head of Municipal Gujar Khan, Shahid Saraf promised them to restore gas supply normal within 24hrs.

The Protesters have called for further demonstrations in various wards of Gujar Khan city unless the gas supply is not restored, The protesters have also threatened to invade offices of elected members unless they take notice of the situation.

The protestors were of the view that gas load shedding has affected their routine life and the government and authorities concerned needed to resolve the issue to remove hardships of the residents of Gujar Khan city.

تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان میں علاج کیلئے لائی گئی بچی کی ہلاکت ،لواحقین کا ڈاکٹرکیخلاف شدیداحتجاج

Protest held at THQ hospital in Gujar Khan after 5 month baby patient dies

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان میں عالج معالجے کیلئے لائی گئی بچی کی ہلاکت لواحقین کا ڈاکٹرکیخلاف شدیداحتجاج اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنراور ایس ایچ او پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اسسٹنٹ کمشنر کی ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی پراحتجاج ختم کیا

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مسلم کے رہائشی وقاص نے اپنی بچی زاراجس کی عمر تقریباً پانچ ماہ ہے کو ہسپتال لایا توڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر نے علاج معالجے پر توجہ نہ اورایڈمٹ کرنے پر تاخیر کی جس سے بچی فوت ہوگئی اس پرلواحقین نے شدید احتجاج کیا اور ہسپتال عملہ اور ڈاکٹر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اطلاع پا کراسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہرین فہیم عباسی اور ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ پولیس ملازمین کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے

اسسٹنٹ کمشنر نے معامہ کی انکوائری اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ایم ایس ڈاکٹر نوید ملک نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ لواحقین کی طرف سے تحریری درخواست وصول ہونے کے بعد انکوائری کر کے جو بھی اس معاملے کا ذمہ دار ہوا اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان میں اس سے قبل بھی زچہ بچہ کی اموات ہسپتال لان اور راہداری میں بچوں کی پیدائش اور متعدد دل دہلا دینے والے واقعات رونماہو چکے ہیں لیکن تمام واقعات انکوائریوں میں دب کر رہ جاتے ہیں اور ذمہ داران کیخلاف آج تک کوئی کارروائی نہ ہو سکی

Gujar Khan; A Public protest was held at Tehsil head quarter hospital in Gujar Khan, after a five month patient died at the hospital due to negligence of the staff according to the family.

Mohammad Waqas of village Dhera Muslim had brought his five year old daughter to THQ Hospital who had not been feeling well, the medical staff failed to see the baby, upon which the baby died.

After the baby died at the hospital and the medical staff failing to respond to parents plea, the family held a protest and demanded action to be taken against the hospital staff.

The protest was called off after the parents met assistant commissioner and senior staff at the hospital, the family were told a inquiry will take place and those responsible for negligence will face prosecution. THQ hospital in Gujar Khan has faced similar complaints in past as well.

سوئیں چیمیاں کے وائس چیئرمین راجہ ابرارنے متعدددیہات کے لئے اپنی ذاتی زمینوں سے راستہ دے دے دیا

Vice Chairman UC Sui Cheemian donates his land for local villagers

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔مرزا کمبیلی، یونین کونسل سوئیں چیمیاں کے وائس چیئرمین راجہ ابرارنے حق نمائندگی اداکرتے ہوئے موضع مرزاکمبیلی کے متعدددیہات کے لئے اپنی ذاتی زمینوں سے راستہ دے دے دیا۔

اہلیان علاقہ اور سکول کے طلبہ کی جانب سے اظہار تشکر،تفصیل کے مطابق موضع مرزاکمبیلی کے گاؤں میرااور ملحقہ ڈھوکوں کوگزشتہ بلدیاتی انتخابات میں راستہ دیاگیاتھا ، وائس چیئرمین یوسی سوئیں چیمیاں راجہ ابرارنے اپنی ذاتی زمینوں سے راستہ د ے کرصدقہ جاریہ کی ایک ایسی مثال قائم کی ہے جس کی نظیرقبل ازیں اس علاقہ میں نہیں ملتی

راستہ دینے والوں میں ، بنگیال ،کھمبال اور عباسی برادری نے مجموعی طورپر عمدہ کردار اداکیاتاہم سب سے زیادہ قربانی راجہ ابرارنے دی ہے،یادرہے کہ مذکورہ راستے کاٹینڈرہوچکاہے اور ایک دودنوں تک اس کی پختگی کے لئے کام شروع کردیاجائے گا

اس راستے پر جہاں موضع مرزاکمبیلی کی ڈھوکیں ہیں وہیں بوائز ہائی سکول بھی ہے جس میں طلبہ کوپہنچنے میں انتہائی پریشانی کاسامناتھا، اہلیان علاقہ نے راجہ ابرارکی قربانی کااعتراف کرتے ہوئے ان کادلی شکریہ اداکیاہے ، دوسری جانب سکول کے ننھے منے طلبہ نے بھی راستہ بنانے پر اپنے وائس چیئرمین کاشکریہ اداکیاہے۔

Kallar Syedan; The Vice Chairman Raja Ibrar of union council Sui Cheemian has donated his land for local villagers in Mirza Kambeeli, The land will give the villagers public way.

The announcement has been welcomed by the local villagrs as well as local students who faced daily uphill task due to problem of public way. The public way promised was made at the last local election.

The Vice Chairman Raja Ibrar was thanked for his contributions as well as Bangyal, Khambal and Abbassi families who also contributed land for the public way.

Raja Ibrar told pothwar.com that the tender has been completed and the road work will start in few days to tarmac the road, The newly road will benefit all the local villages surrounding Mirza Kambeeli.

پک اینڈ ڈراپ کی سہولت موجود، دیگر اضلاع سے آئے ہوئے پیشہ ور بھکاریوں نے جبر شہر میں انت مچا دی

Public concern over pick and drop of professional beggars in Jabber, Gujar Khan

some image

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔پک اینڈ ڈراپ کی سہولت موجود دیگر اضلاع سے آئے ہوئے پیشہ ور بھکاریوں نے جبر شہر میں انت مچا دی پیشہ ور بھکاریوں میں آئے دن اضافہ ہونے لگا۔یہ بھکاری پیشہ ور گروپوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور ان کے مینیجرز انھیں مختلف علاقوں میں اپائنٹ کرتے ہیں۔ بھکاریوں کا یہ سلسلہ صرف جبر میں نہیں خطہ پوٹھوار کے تمام علاقوں میں بلا تخصیص جاری ہے۔

نارووال ،سرگودھا ،گجرات ،لاہو ر اور دیگر علاقوں کے پیشہ بھکاریوں کو گوجرخان سے صبح گاڑی شرقی گوجرخان کے علاقوں میں ڈراپ کرتی ہے اور شام کو انہیں پک بھی کر لیتی ہے پیشہ وربھکاریوں نے اسلا م پورہ جبر شہر سمیت دیگر قریب ترین علاقوں میں رہائشی لوگوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے

ان پیشہ وربھکاریوں میں نوجوان عورتیں سرعام دعوت گناہ دینے لگی جن کو کوئی پوچھنے ولا نہیں ہے جبکہ یہ پیشہ ور بھکاری چوری کرنے سے بھی باز نہیں آتے اہلیان علاقہ بلخصوص دوکانداروں نے متعلقہ اعلیٰ احکا م سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Islam purra jabber, Gujar Khan; The members of public are concerned at growing number of professional beggars invading Islam purra jabber bazaar, Hundreds of men women along with children are being provided with pick up and drop facilities.

Local traders who told pothwar.com that professional beggars from Narwaal, Sargodha, Gujrat and Lahore are being provided with pick up facilities, their is also major concern of morals of women beggars some are very young.

Members of public also say begging has turned into an organized business with mafia controlling key locations where they deploy their own lackeys or lease out ground to others on a daily, weekly or monthly basis.

Begging is punishable by up to three years in Pakistan, but police and lawyers say convictions are rare. There are also organized gangs who deploy child beggars in lucrative spots like bus stops, traffic signals and markets and many raids have been conducted against them in the past. The local authorities are asked to take notice and take action.

وادی تیراہ میں شہید ہونے والے فوجی جوان سپاہی اکرام حسین کو روات کے قریب آبائی گاؤں بھنگڑیل میں پورے فوجی اعزاز سے سپرد خاک کر دیا گیا

Pak Army Solider from Bangreel, Rawat killed by terrorist

some image some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ وادی تیراہ میں شہید ہونے والے فوجی جوان سپاہی اکرام حسین ولد منیر حسین کوجمعرات کے روز روات کے قریب آبائی گاؤں بھنگڑیل میں پورے فوجی اعزاز سے سپرد خاک کر دیا گیا ۔

نماز جنازہ میں سٹیشن کمانڈر راولپنڈی کرنل منصور،11کوررجمٹ کے کپٹن عاطف،چیئر مین یو سی روات اظہر محمود،وائس چئیر مین راجہ شہزاد جنرل کونسلر راجہ پرویز راجہ طالب ،سید حسنین شاہ بخاری ،ماسٹر عبدالرحمان اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

۔فوج کے چاق و بند دستے نے شہید کو سلامی دی اس موقع پر صدر مملکت اور چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں ۔

Rawat; Pak army Solder Akram Hussain son of Munir Hussain has been killed by terrorist, A full military honor was given at his namaz e janaza in village Bangareel near Rawat.

According to the Pakistan Army brave Mohammad Akram Shaheed was killed in a attack in Waadi Tehra, At the namaz e janaza, present was station commander Rawalpindi Col Mansoor along with other senior military officials.

Large number of local villagers from village Bangreel and surrounding villages attended the namaz e janaza, as a symbolic cloth was laid on behalf of Chief of army staff on grave of Mohammad Akram Shaheed.

بیول کے نواحی علاقہ موہڑہ جنڈی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات

Day light armed robbery committed in Morra Jandi, Gujar Khan

some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔بیول کے نواحی علاقہ موہڑہ جنڈی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات،سات ڈاکو وں نے اسلحے کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کی نقدی ،طلائی زیورات لوٹ لیے

تفصیلا ت کے مطابق یو نین کونسل بیول کے گاؤں موہڑہ جنڈی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات سات مسلح ڈاکو سفید رنگ کی ا یکس ایل آئی نمبر 936 میں دن 03:00بجے کے قریب موہڑہ جنڈی میں نزاکت حسین ولد سیف علی کے گھر کے باہر گاڑی کھڑی کرکے گھر کے اندر داخل ہوئے

اور اہل خانہ کو اسلحے کی نوک پر یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کردیا اور دیگر کمروں کی تلاشی شروع کردی تلاشی کے دوران 4,80000روپے اور 7000ریال ،09 تولے سونا، بحریہ ٹاون کے پلاٹوں کی فائلیں لے کر فرار ہوگئے

اہل خانہ نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکوں کے پاس کلاشنکوف اور پسٹل تھے اور نزاکت حسین پر تشدد بھی کیا جس سے وہ زخمی ہوگئے ڈاکووں نے تسلی کے ساتھ واردات کی اور اس کے بعد اپنی گاڑی میں فرار ہو ئے ڈکیتی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس چوکی قاضیاں کے انچارج قلزم ظہیر موقع پر پہنچ گئے اور اہل خانہ کے بیان قلمبند کیے ڈکیتی کی اس دلیرانہ واردات کے بعد علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Bewal, Gujar Khan; An armed robbery was committed in village Morra Jandi during daylight, which has left public fearing for their safety in their own homes in Bewal and surrounding region of Gujar Khan.

According to family member who told pothwar.com, that a white XLI car arrived at the residence of Nazakat Hussain son of Saif Ali at 3pm during the daylight, Armed gang of around 7 members were seen in the car.

All seven armed men then stormed in to the home of Nazakat Ali and held family on gun point and robbed all their cash and jewelry and fled, during the robbery Nazakat Hussain was beaten by the armed gang.

Qazian police are investigating the incident of the robbery, Another Pakistani British national who went to Pakistan told pothwar.com, that no one is safe, we have to wake up all night and make sure we are armed, this robbery during daytime has left situation worse.

پاکستان پیٹرولیم آئل فیلڈز آہدی کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنے والے درجنوں اہل علاقہ کے خلاف تھانہ جاتلی میں مقدمہ درج

Pakistan Petroleum Oil Fields registered a case against protesters in Daultala

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پاکستان پیٹرولیم آئل فیلڈز آہدی کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنے والے درجنوں اہل علاقہ کے خلاف تھانہ جاتلی میں مقدمہ درج کر لیا گیا آئل فیلڈز میں چینی انجینیرز سمیت درجنوں غیر ملکی موجود تھے مظاہرین سیکورٹی حصار کو توڑتے ہوئے اندر گھس آئے

انتظامیہ کا موقف تفصیلات کے مطابق اہلیان ڈھونگ یوسی آہدی کا بے بنیاد پرچے پر دوبارہ دھرنا پی پی ایل آہدی فلیڈ ڈہونگ ایکس ون ویل کے راستے پر اہلیان ڈہونگ نے دھرنا دیا متاثرین نے بتایا کہ پی پی ایل آہدی آئل فلیڈ کی انتظامیہ کی طرف سے کیے گے وعدے انہیں یاد کرانے اور مذاکرات کے لیے جانے والے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

انتظامیہ نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ ہم قریبی گھروں کو پردہ فراہم کریں گے اور اور ویل کے ملازمین کو رہائسی آبادیوں میں آمدورفت کو روکیں گے متاثرین نے جھوٹے مقدمے کی واپسی اور ہمارے دیگر مطالبات جب تک پورے نہیں ہوتے ہم گاڑیاں گزرنے نہیں دیں گے پی ی ایل ہماری ذمینیں ہمیں واپس کر دے

Daultala, Gujar Khan; Pakistan petroleum oil field has been lodged police case at Jatli police station against dozens of people who had protested against the administration. The protesters are accused of forcing entrance to the company in front of foreign Chinese workers, according to the company statement.

According to the village Doong, Ahdi protesters the Ahdi oil field administration has wrongly put a false police case against them, the real reason was right of public way for the villagers.

The village Doong protestors told pothwar.com that, they had a meeting with Ahdi oil field administration over public way in which talks broke down and a protest was held against the administration.

The villagers also said that administration had promised us that we would provide veil to nearby homes and their families and stop workers entering nearby village for no reason, which effects local privacy, but instead they have put false case against us after failing to keep their promise. The villagers have said we will stop tankers entering in to their land and hold another protest unless our demands are met.

some image

Above; Protesting village Dhoong villagers.

گوجرخان گلیانہ روڈ پر ٹریفک کا حادثہ،دو افراد جاں بحق، تیز رفتارٹیوٹا ہائی ایس نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا

Two people dead in a fatal accident in Gujar Khan

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان گلیانہ روڈ پر ٹریفک کا حادثہ،دو افراد جاں بحق، تیز رفتارٹیوٹا ہائی ایس نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا پولیس تھانہ گوجرخان نے مقدمہ درج کرلیا

تفصیلات کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے گلیانہ روڈ کوہ نور مل کے قریب گلیانہ کی طرف سے آنے والے تیز رفتارٹیوٹا ہائی ایس نمبرRIS1588کے ڈرائیور نے موٹرسائیکل سواروں کوٹکر مار دی جس کے باعث زوہیب خالد سکنہ گرمالہ اور محمد سفیر سکنہ چھینہ شدید زخمی ہوگئے

جن کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جاملے پولیس تھانہ گوجرخان نے ٹیوٹا ہائی ایس کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر کے ہائی ایس تھانہ میں بند کر دی محمدسفیر اور خالد کوہ نور مل میں ملازمت کرتے تھے اور ڈیوٹی ختم کر کے گھروں کو جا رہے تھے کہ تیز رفتارٹیوٹا ہائی ایس نے ٹکر مار دی

Gujar khan; Two people have died in a fatal accident, The incident happened near Noor Mill on Guliana road in Gujar Khan. Gujar Khan police have registered ace and are investigating.

according to Gujar Khan police, who told pothwar.com, that a speeding Toyota high ace vehicle registration number RIS1588 run over two motorcyclist as they were riding near Noor Mill on Guliana road.

The two motorcyclist who were hit by the speeding vehicle were Zohaib Khalid of village Garmala and Mohammad Safeer of village Cheena. Both injured men were being taken to THQ hospital in Gujar Khan but died from their injuries.

Both Zohaib Khalid and Mohammad Safeer worked at Noor mill and had just finished work, both were on their way home, when they both were tragically killed in fatal accident. The driver of the high ace vehicle was arrested and put behind bars by Gujar Khan police.

یونین کونسل ساہنگ میں کچرا کنڈی منصوبہ کے لیے حکومت کو ہماری لاشوں پر سے گزرنا ہو گا حکومت و اپوزیشن جماعتوں اور عمائدین علاقہ کا متفقہ لائحہ عمل

The government and opposition parties got together, against dump yard project in UC Sahang

some image

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، زاہد شفیق قریشی سے)---- میرا جینا مرنا اہلیان یونین کونسل کے ساتھ ھے جنہوں الیکشن میں مجھے عزت بخشی اور تخت ساہنگ پر مسند نشین کیااپنے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوئی بھی قیمت دینے کے لیے تیار ہوں اور اس کے لیے ہر پلیٹ فارم سے صدائے احتجاج بلند کی جائے گی میں عوام کے حقوق کا دفاع کروں گا اور کرنا جانتا ہوں اگر ضرورت پڑی تو ڈی سی او راولپنڈی کے آفس کے سامنے مظاہرہ تک کیا جائے گامیں پیش کش کرتا ہوں کہ اس منصوبہ کے خلاف عدالتی چارہ جوئی میں جو بھی اخراجات آئیں گے وہ میں اپنی جیب سے ادا کرنے کے لیے تیار ہوں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے چیئر مین یونین کونسل ساہنگ نے کچرا کنڈی منصوبہ کے خلاف تحریک کے محرک سید شبر عباس شاہ ایڈوکیٹ اور سید اکرام حسین شاہ ایڈوکیٹ کی جانب سے بلائے گے یونین کونسل ساہنگ کے عمائدین کے اجلاس ے خطاب کرتے ہوئے کیا

جس میں یونین کونسل بھر سے تمام جماعتوں کے راہنماوں نے بھی خصوصی شرکت کی علاقہ سے اجلاس سے پیپلز لائرز فورم کے راہنما سید شبر عباس شاہ ایڈوکیٹ ،سید اکرام حسین شاہ ایڈوکیٹ،سابق امیدوار نائب ناظم گلفراز اعوان علاقہ کی اہم سیاسی شخصیت وکونسلر یونین کونسل ساہنگ راجہ شکیل،تحریک انصاف کی متحرک نوجوان شخصیت ارمغان کیانی نے بھی خطاب کیا اور اس اہم معاملہ پر چیئر مین یونین کونسل راجہ سجاد سرور کی قیادت میں بھرپور احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا جبکہ علاقہ کی معتبر شخصیات پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ قادر نواز قادری،پیپلز پارٹی کے جیالے رکن راجہ پرویز کیانی،قمر عابد کیانی،مسلم لیگی راہنماوں سید سجاد حیدر شاہ عرف شہادہ شاہ دیرہ سیداں،سابق کونسلراشرف شاہ،ممبر صوبائی اسمبلی کے دست راست سیدحسنات شاہ،پٹواری راجہ رب نواز ،چیئر مین زکواۃ کمیٹی ذوالقرنین شاہ،حاجی محبوب،راجہ رفاقت،ماسٹر راجہ بابر و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی

کچرا کنڈی کے خلاف ہا ئی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے والی شخصیت سید شبر عباس شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ پہلے بھی آپ کی مدد سے اس معاملہ کو ہر پلیٹ فارم اٹھایا اب بھی اس منصوبہ کے حوالہ سے کورٹ کے تمام معاملات اور تمام اخراجات کی میں ذمہ داری اٹھاتا ہوں ، ہم اس منصوبہ کے خلاف ہر جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں قانونی جنگ بھی لڑیں گے اورروڈ بلاک کرنی پڑی تو وہ بھی کریں گے ہم نے ہر دور کیے یزید کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ھے جس نے بھی عوامی حقوق غصب کرنے کی کوشش کی ڈی سی کی کیا جرات ھے کہ ہماری مرضی کے بغیر کوئی ایسا منصوبہ دے جو ہمارے مفاد کے خلاف ہو ہمارے لوگوں کے خلاف ہو ہمارے لوگوں کی صحت کے خلاف ہو یہ کبھی بھی نہیں ہو سکتا کہ ہمارے ہوتے ہوئے ایسا کوئی منصوبہ شروع ہو سکے

اس منصوبہ سے نہ صرف یونین کونسل ساہنگ بلکہ یونین کونسل جھنگی جلال اور یو نین کونسل مندرہ کے درجنوں دیہات و قصبات نہ صرف متاثر ہو ں بلکہ زیر زمین پانی کے ذخائر آلودہ اور نا پید ہو جائیں گے گے اس سے پہلے یہ دوجگہوں پر منصوبہ لگا ھے بھاٹہ قلعہ میں جہاں ہر گھر میں کینسر اور ہیپاٹائٹس کے مریض ہیں اس کے بعد چک بیلی میں یہ منصوبہ گیا جہاں بھی یہی صورتحال ہوئی تو اسے یہاں منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ھے یہ ہر مہینے پورے ڈویژن سے چوبیس ہزار ٹن کچرایہاں لایا جائے گا جس میں ہسپتالوں کا کچرا،ذبح خانوں کا کچرا اور دنیا جہاں کی بیماریاں ہمارے علاقہ میں اکھٹی ہو ں گی انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبہ کو صرف ایک ایجنڈے پر ہم نے بغیر کسی سیاسی وابستگی کے چیئر مین یونین کونسل راجہ سجاد سرور کی قیادت میں اس عوام دشمن منصوبہ کے خلاف تحریک چلانی ھے

Mandra - All parties got together, against dump yard project in UC Sahang. Public from area protested against the project set out by federal government to dump, waste from twin cities Rawalpindi and Islamabad, in Sahang.

Syed Shabir Abbass Shah filed petition in High court over the issue and highlighted that with this project many villages will be affected not only air will be polluted but under ground water reserves will get infected with harmful bacteria as well.

Water is life line and this project will cause life threats to public. Two places, Chak Bele Khan and Bhatta, have already been effected with similar projects with higher number of Hepatitis and Cancers.

It is told that around 24 tones of garbage will be collected from all around Rawalpindi division and dumped in Sahang which will include garbage from hospitals, slaughter centers, and household wastes as well.

قبضہ مافیا نے شرفاء کو تنگ کرنا شروع کردیا ،جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے لگے، چوہدری جہانگیر

British Pakistani national given life threat by land mafia in Bewal, Gujar Khan

some image

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی) ۔۔۔۔قبضہ مافیا نے شرفاء کو تنگ کرنا شروع کردیا ،جان سے مار دینے کی دھمکیاں ، بیول کے نواحی علاقہ ڈھیری کے رہائشی حال مقیم انگلینڈ چوہدری جہانگیر نے پریس کلب بیول میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

آج سے کچھ عرصہ قبل راجہ عثمان وغیر ہ سے 150کنال اراضی خرید ی تھی جس پر راجہ عثمان کے مزارعے مولوی آفتاب ،صوبیدار مشتاق وغیر ہ نے قبضہ کررکھا ہے اور اب میر ی زمین کو ہتھیانے کے لیے وہاں تعمیرات شروع کردی ہے جس پر میں نے اسٹے آرڈر لے لیا ہے اور محکمہ مال نے جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد میرے حق میں فیصلہ بھی دے دیا ہے

اور اس جگہ کے تمام تر کا غذات بھی میرے پاس موجود ہیں جبکہ قبضہ مافیا کے پاس کسی قسم کے کوئی ثبوت او رکاغذات نہیں ہیں اور اب میر ی زمین ہتھیانے کے لیے یہ قبضہ مافیا میری زمین پر مسجد کی تعمیر کا ڈرامہ راچا رہا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے او ران کا مقصدصرف اورصرف میر ی زمین پر قبضہ کرنا ہے چوہدری جہانگیر نے مزید کہاکہ وطن سے محبت کے جذبے سے سرشار ہوکر میں نے اپنی تمام تر جمع پونجی یہاں انویسٹ کی مگر قبضہ مافیا نے میرا جینا حرام کر رکھا ہے

اور مختلف حربے استعمال کرکے روز بروز مجھے بلیک میل کیا جارہا ہے او رمجھے جان سے ماردینے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں لہذ ا وزیر اعلی پنجاب میاں شہاز شریف اور وزیرداخلہ سے پرزور اپیل ہے کہ وہ نوٹس لیں اور مجھے انصاف مہیا کیا جائے۔

Gujar Khan; British Pakistani national Chaudhry Jhangir has held a press conference and told pothwar.com that he has been given life threat by land mafia and he fears for his life as they have threaten to kill him.

Ch Jhangir of village Deri, Bewal in Gujar Khan held the press conference at Bewal press club and told, That he had bought 150 Kanal land a while ago, which is being taken over by Molvi Aftab and Subaidar Mushtaq,

The land mafia has already stated to construct building on my land, despite me showing papers and having a stay order put in place, The mafia group is lawless.

Ch Jhangir also told that he had invested all his life saving in to the land, The Mafia group are giving various names in taking over my land including saying they plan to build a Masjid on my land, Ch Jhangir has asked authorities to take notice of what he is facing in Bewal.

خون سفید ہو گیا،جاتلی میں گھر یلو تنازعہ پر بھتیجوں نے گھر میں گھس کر اند ھا دھند فائرنگ کرکے چچی کو قتل کر دیا، چچا شدیدزخمی

Women shot dead by her nephews in Jatli, Gujar Khan

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ خون سفید ہو گیاجاتلی میں گھر یلو تنازع پر بھتیجوں نے گھر میں گھس کر اند ھا دھند فائرنگ کرکے چچی کو قتل کر دیا چچا شدیدزخمی ملزم غازی کو گر فتار کر لیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے گوجرخان جبکہ مقتولہ کے خاوند کو ہولی فیملی ہسپتال پہنچایا گیا

واقعات کے مطابق محمد اصغر ولد محمد انور ساکن جاتلی قوم تھتھال ساکن راجپوت نے جاتلی پو لیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ رات وہ اپنی بیوی نو رین اختر ،دس سالہ بیٹی عا ئشہ اور سات سالہ بیٹے سیف کے ہمر اہ کمر ے میں سو رہے تھے میری طبیت خراب ہو نے کی وجہ سے میں جاگ رہا تھا

رات تقر بیا سوا بارہ بجے میں بھتیجے محمد غازی مسلع بارہ بور اور افراسیاب اوردو دیگر نامعلوم اشخاص کمرے میں داخل ہو ئے اور افر سیاب نے للکارا کہ انہیں جان سے مار دواور محمد غازی نے بارہ بور بندوق سے میری بیوی پر سید ھا فائر کیا جواس کے دائیں بغل پر لگا میں اس بچانے گیا تو اس نے میرے اوپر بھی فائرنگ شروع کردی اورمیں گر گیا

اس دوران میری بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئی جاتلی پو لیس نے ملز مان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ذرائع کے مطابق پو لیس نے ملز م محمد غازی کوگر فتار کر لیا جبکہ دیگر ملز مان کی تلاش جاری ہے

Jatli, Gujar Khan; A womn and her husband were shot by their nephew in village Jatli, Gujar Khan, The women was left dead while her husband is injured and recovering.

According to Jatli police, who told pothwar.com, that, Mohammad Asghar son of Mohammad Anwar along with his wife Naureen Akhtar and their two children were sleeping at home,

When their nephews Mohammad Ghazi and Afra Sayab burst in to their home at midnight, Mohammad Ghazi pointed the gun at Naureen Akhtar and shot her dead and then pointed gun at their uncle and shot.

Naureen Akhtar was killed on th spot whime Mohammad Asghar was taken to hospital where he is recovering, both the children were screaming and saw their mother being shot dead and father fighting for his life. Jatli police have registered murder case and have arrested Mohammad Ghazi while Afra Sayab fled.

برما کے مسلمانوں کے قتل عام و ظلم پر عوامی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام گلیانہ موڑ سے گوجرخان چوک تک ریلی نکالی گئی

Public rally taken out in Guliana, Gujar Khan in support of Rohingya Muslim

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ برما کے مسلمانوں کے قتل عام و ظلم پر عوامی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام گلیانہ موڑ سے گوجرخان چوک تک ریلی نکالی گئی اس ریلی میں قاری صداقت ، راجہ انعام الحق صدر پاکستان عوامی تحریک اٹلی، وسیم خٹک صدو یوتھ لیگ راولپنڈی، ریاست علی قادری ناظم تحریک منہاج القرآن، نوید مصطفوی ایم ایس ایم گوجرخان، راجہ عمیر صدر جماعت اسلامی گوجرخان نے خصوصی شرکت کی

ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم برما میں مظلوم مسلمانوں کے قتل عام اور امریکی دھمکیوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ برما میں مظلوم مسلمانوں کے قتل عام کو رکوایا جائے

تمام مسلمان ممالک اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ برما کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کیا جائیں نیز انہوں نے کہا کہ امریکہ ہمیں دھمکیاں نہ دے ہم نے دہشتگردی کو مات دی ہے دہشتگردی افغا نستان سے ہو رہی ہے جس کے لیے ہم نے اقدامات کئے ہیں اور اب دہشتگردی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے

Gujar Khan; A public rally was taken out in Guliana, Gujar Khan leading to Gujar khan Chauk, The rally was taken out by Awami Tehreek Pakistan, where large number of people joined in the rally.

A protest march against brutal and inhuman treatment of Rohingya Muslims in Burma by the government of Myanmar was staged here in Guliana, demanding that the Pakistan government play its due role and deport the envoy of Myanmar with immediate effect.

Organised by the Awami Tehreek Pakistan, the march expressed solidarity with Rohingya Muslims and also protested against big powers, the United Nations, human rights organisations and Muslim rulers for their silence over brutalities of Buddhist rulers and inhuman treatment of Muslims by the Burmese army.

A large number of people from all walks of life participated in the rally. Carrying placards and banners, the protesters were chanting slogans against the government of Myanmar.

محکمہ اوقاف تاحال چھپر شریف گوجرخان اور پوٹھہ شریف مری کے درباروں کا قبضہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا

Awqaf dept fails to take control at Chappar Shareef and Potha Shareef darbars

some image some image

گوجرخان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔۔۔ محکمہ اوقاف تاحال چھپر شریف گوجرخان اور پوٹھہ شریف مری کے درباروں کا قبضہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ مدد طلب کرنے کے باوجود پولیس حکام کی طرف سے بھی جواب موصول نہیں ہوا۔ دربار معصوم شاہ ریلوے روڈ کے حوالے سے بھی محکمہ ریلوے نے ایک ماہ گزرنے پر بھی جواب نہیں دیا۔ ریلوے کا موقف ہے اس نے دربار کا کنٹرول ہائی کورٹ کے حکم پر رکھا ہوا ہے جبکہ کوئی تفصیل محکمہ اوقاف کو فراہم نہیں کی گئی۔

منیجر اوقاف راولپنڈی زاہد اقبال نے رابطہ پر بتایا کہ چھپر شریف وارثی ٹرسٹ کے زیراہتمام پرائیویٹ لوگ چلا رہے ہیں۔ دربار کی آمدنی کا بڑا حصہ بیرون ملک سے آنیوالے عطیات اور نذرانے ہیں جس کے باعث محکمے کو کنٹرول دینے میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔

سیاسی دبائو کے بعد اب عوام کو مزاحمت کیلئے سامنے لایا جا رہا ہے حالانکہ دربار سرکار کا ہے جو اس کا انتظام لیکر آمدنی کا نہ صرف حساب رکھے گی بلکہ بہتری کے اقدامات کریگی۔ اُنہوں نے بتایا کہ دربار معصوم شاہ نوٹیفکیشن نمبر ایس او پی 652اوقاف 2005ء بتاریخ 8نومبر 2005ء کے تحت محکمہ اوقاف کی ملکیت ہے جبکہ وزارت دفاع نے بھی 8دسمبر 2014ء کو این او سی جاری کر رکھا ہے۔

پنجاب وقف املاک آرڈیننس 1979ء کے تحت اوقاف کی ملکیتی جائیداد کا انتظام و انصرام چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کی طرف سے اُنکے مجاز نمائندے منیجر اوقاف ہی کر سکتے ہیں۔ کوئی شخص یا سرکاری ادارہ پنجاب وقف املاک آرڈیننس 1979ء کی خلاف ورزی کا مرتکب نہیں ہوسکتا۔

Gujar Khan; The Department of Awqaf has so far failed to take control of Chappar Shareef darbar in Gujar Khan and Potha Shareef darbar in Muree, The police have even so far declined to help despite appeal for help by Awqaf dept.

The Masoom Shah Darbar on Railway road also should have been taken over by authorties but the Railway department so far has failed to respond and told we are leaving the decesion on high court ruling.

The Awqaf dept spokesman has also said that Chappar Shareef Darbar is being run by private people under Chappar Shareef trust, Large sum of money donated from abroad to the trust and the trustee are not letting the Awqaf dept take over.

Under the Punjab-based Real Estate Ordinance, 1979, the management of the property's property property can be managed by the Chief Executive Officer of the Executive Manager. No person or government institution can be compelled to violate Awqaf dept property ordinance 1979.

ہیڈ ماسٹر چنگا بنگیال جاوید اقبال بھٹی اپنی سروس سے ریٹائرڈ ہو گئے ان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا

Head master Changa Bangyal high school, Javed Iqbal Bhatti retires

some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) را جہ طارق ایوب۔۔۔۔ ہیڈماسٹر ہائی سکول چنگا بنگیال اپنی سروس سے ریٹائرڈ ہو گئے ان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ہیڈ ماسٹر چنگا بنگیال جاوید اقبال بھٹی نے اپنی سروس سے ریٹائر منٹ لے لی ۔ان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کاا نعقاد کیا گیا جس میں کرنل خورشید ، داؤد اکبر راجہ ، سابق ہیڈ ماسٹر افضل، سابق ہیڈ ماسٹر شبیر ، سابق ہیڈ ماسٹر فیض احمد ، ہیڈ ماسٹر را جہ الطاف حسین ، سابق ہیڈ ماسٹر ملک عدالت ، ہیڈ ماسٹر ثاقب مام رضوی ،ہیڈ ماسٹرعلی اصغر ، ہیڈ ماسٹر جہانگیر افضل ، اے ای او مرکز گو جرخان محمد افتخا ر،پروفیسر محمد آصف، پنجاب ٹیچر یونین کے سابق صدر صغیر عالم ،سابق ہیڈ ماسٹر نوید بھٹی ، سیاسی و سماجی شخصیت را جہ زاہد خورشید ، سابق چیئرمین یو سی چنگا بنگیال اظہر محمود مندری ، را جہ علی اصغر (ہرڑ)، عبدالجبار بھٹی ، جہانگیر بھٹی ، محمد حنیف ، محمد خالد، ولایت بھٹی ، ،جبر ،قاضیاں ، چنگا میرہ ، دریالہ سیگن ، بیول ،گوجرخان ،کے اساتذہ کرام اور اہلیان علاقہ نے شرکت کی

تقریب سے اپنے خطا ب میں صغیر عالم نے کہا کہ جاوید صاحب ایک صاحب کردار آ دمی ہیں انہوں نے اپنے کام کو مقدم رکھا اہلیان علاقہ ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھیں گے اور ان کی کمی کو محسوس کریں گے ثاقب امام رضوی نے کہا کہ معاشرہ کبھی معلم کی تفہیم نہیں کر سکتا ہے علم جنس بازار نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ اس وقت انقلاب آئے گا جب والدین اپنے بچے کو کہیں گے کہ تم نے استاد بننا ہے ،انہوں نے کہا کہ جا نے والی کی کمی پوری نہیں ہو تی ۔

را جہ علی اصغر نے کہا کہ یہ ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر تھے ان کی قیادت میں نہ صرف چنگا میرا بلکہ کئی سکولوں نے 100 فی صد نتائج دیئے، ان کو کام کرنے کا ڈھنگ آ تا ہے ، سابق ہیڈ ماسٹر افضل صاحب نے کہا کہ جاوید صاحب انتہائی ایماندار اور دیانتدار آ دمی ہیں اور اپنی ساری سروس میں انہوں نے اپنے فرائض میں خیانت نہیں کی تقریب کے آخر میں جاوید بھٹی صاحب نے اپنے خطا ب میں کہا کہ میری ساری سروس میں کوئی بھی آدمی مجھ پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتا ہے

انہوں نے تمام شرکاء محفل کا اپنے سٹاف اور طلبا ء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے اعزاز میں یہ تقریب منعقد کی اس تقریب سے عبدالجبا ر بھٹی ، جہانگیر بھٹی ، فیض صاحب اور دیگر مقررین نے بھی خطا ب کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض طارق بھٹی نے سرانجام دئے ۔تقریب کے آ خر میں جاوید بھٹی کو تحائف پیش کئے گئے اور تمام شرکا ء کو کھلانا کھلایا گیا

Gujar Khan; Head Master Changa Bangyal school, Javed Iqbal Bhatti has opted to retire after long and distinguished service in Education, A farewll party was held by fellow teachers from surrounding region of Gujar Khan.

Speaker after speaker praised contributions of Javed Iqbal Bhatti and specially to Changa Bangyal school, Where exam result of 100% was recorded. The school under his leadership was an example school for students and staff.

Javed Iqbal Bhatti in his speech thanked all the guest and organisers of his retirement party, He said it was pleasure to have been serving as head teacher at Changa Bangyal school, During my term i can say that the work was done most honest way.

At the function present were Col Khurshid, Daud Akbar, Master Afzal, Master Afzal, Master Shabbir, Master Faiz Ahmed, Master Raja Altaf Hussain, Master Malik Adalat, Jhangir Afzal, and social and political personalities along with many ex teachers.

some image

یونین کونسل تھاتھی کے مویشی بیوپاری محمد حنیف سے ڈاکووں نے ساڑھے تین لاکھ روپے لوٹ لیے

Cattle trader robbed off his Qurbani sale in Thathi, Gujar Khan

some image some image

تھاتھی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)۔۔۔۔ یونین کونسل تھاتھی کے بیوپاری محمد حنیف سے ساڑھے تین لاکھ روپے لوٹ لیے گئے - تفصیلات کے مطابق یونین کونسل تھاتھی کے رہائشی مشہور بیوپاری محمد حنیف نے قربانی کے جانوروں کو محنت کر کے منڈیوں میں جاکر فروخت کیا سب جانوروں کو مختلف قیمتوں پر تقریبا ساڑھے تین لاکھ روپے میں فروخت کیا جب وہ گھر کو پہنچا تو رات کو چھ آدمی محمد حنیف کے گھر داخل ہو گئے اور محمد حنیف اور اس کے گھر والوں کو خوب مارا اور ساڑھے تین لاکھ روپے اور گھر پر کھڑا موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے

پولیس قاضیاں چوکی اطلاع دینے کے باوجود نہ پہنچ سکی - محمد حنیف جو ایک نہایت ہی غریب ہے کچا مکان ہے گھر کے حالات بھی ٹھیک نہیں بیوپار کام کر کے اپنا اور بچوں کا پیٹ پالتا ہے نامعلوم افراد نے اس غریب شخص کی محنت کی سب دولت لوٹ لی

یاد رہے کہ بیوپاری محمد حنیف کا جہاں گھر ہے اسی گاوں میں ہی چوہدری محمد عظیم سابق تحصیل ناظم رہائش پذیر ہیں اس گاوں کا کوئی بھی شخص اس غریب کی داد رسی کے لیے نہیں پہنچا -

پولیس چوکی قاضیاں جو ایک سوالیہ نشان ہے جو دو دن گزرنے کے باوجود اس غریب کے گھر میں نہیں گئی اگر کسی امیر کے ساتھ کوئی ایسا واقعہ ہوا ہوتا تو پولیس بھاری نفری کے ساتھ پہنچ جاتی ہے محمد حنیف نے وزیر اعلی پنجاب، وزیرداخلہ اور پولیس کے اعلی حکام سے دادرسی کی اپیل کی ہے اور پولیس چوکی قاضیاں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Thathi, Gujar Khan; Mohammad Hanif, a Well known Cattle trader in union council Thathi, Gujar Khan has been robbed of all his cash made by selling Qurbani cattle,

Mohammad Hanif told pothwar.com that, During the day he sold cattle worth 3.5 Lakh rupees at various markets in local region, When he got home Six men forced in to his house and robbed him of all his cash.

During the robbery Mohammad Hanif was also badly beaten by the gang, the men then also stole motorbike and fled. Mohammad Hanif a poor person who survives only on money raised by selling cattle during eid festival has been left broken man.

Mohammad Hanif belongs to same village where ex Nazim Ch M Azeem also lives, The Qazian police had not even arrived after two days to even register, A poor person has no rights it seems and none of local villagers have even come to help. Chief Minister was asked to take notice of the Qazian police and public should be aware what our local politicians are doing for those who need help.

چنگا میرا کے نواحی گاؤں ہیڑاں میں پرانی دشمنی کا شاخسانہ فرانس پلٹ نوجوان کو لیگی راہنماؤں نے 12گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

French national Pakistani shot and killed in Gujar Khan

some image some image some image

Above Raja Shaukat Ali Warsi, Raja Ali Asghar of Paris France and Murdered Aftab Ahmed

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقا ص الرحمن وارثی)۔۔۔۔۔ چنگا میرا کے نواحی گاؤں ہیڑاں میں پرانی دشمنی کا شاخسانہ فرانس پلٹ نوجوان کو لیگی راہنماؤں نے 12گولیاں مار کر قتل کردیا گیا،ایف آئی آر میں تین اہم مسلم لیگی راہنماؤں کے نام درج۔

تفصیلات کے مطابق مہتاب احمد ولد محمدرزاق نے تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کروائی جس میں موقف اختیار کیا کہ میرا بھائی آفتاب احمد جس نے چند سال قبل مسلم لیگ ن کے اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی تھری راجہ علی اصغر کی بھتیجی ،چیئرمین راجہ شوکت علی وارثی کی بیٹی کے ساتھ اپنی پسند کی کورٹ میرج کی تھی اور اس کے بعد میرا بھائی فرانس چلا گیا

اور اب واپس آیا تو راجہ علی اصغر ،چیئرمین راجہ شوکت وارثی نے فون کرکے میرے بھائی آفتاب کو اپنے گھر بھلایا اور وہاں پر راجہ علی اصغر ،راجہ شوکت علی وارثی اور وائس چیئرمین انجم رشید وارثی نے میرا بھائی کو کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے قتل کردیا

آفتاب احمد کو 12گولیاں لگی جس سے وہ موقع پر ہی جان بحق ہوگیا پولیس نے مسلم لیگ ن فرانس کے صدر اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی تھری راجہ علی اصغر ،چیئرمین راجہ شوکت علی وارثی اور وائس چیئرمین انجم رشید وارثی کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

Gujar Khan; A Pakistani national Aftab Ahmed was murdered in Gujar Khan over a long running feud in village Changa Maira. Aftab Ahmed had only returned to Gujar Khan few days ago.

According to Mehtab Ahmed son of Mohammad Razaq of village Changa Maira who has registered a police report said, that his brother Aftab Ahmed had court marriage with daughter of local Chairman Raja Shaukat Ali Warsi and neice of PP3 Candidate Raja Ali Asghar.

After the court marriage Aftab Ahmed departed for France, when he returned from France he was called by Raja Shaukat Ali Warsi, Raja Ali Asghar and Anjum Rashid Warsi who sprayed twelve bullets with klashniknove and killed him.

Gujar Khan police have registered a FIR against Raja Shaukat Ali Warsi, Raja Ali Asghar and Anjum Rashid Warsi and caring out investigation in to the murder. Raja Ali Asghar is also from Paris, France and was campaigning for PP3 constituency.

دولتالہ کے پر ہجوم علاقہ یو بی ایل چوک مین روڈ کے مقام پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی

دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم،2افراد جاں بحق4افراد زخمی ،زخمیوں میں ایک دوکاندار اور ایک راہگیر بھی شامل

Rival groups fight breakouts at Main Chauk Daultala, 2 Dead, 4 injured

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم،2افراد جاں بحق4افراد زخمی ،زخمیوں میں ایک دوکاندار اور ایک راہگیر بھی شامل ،واقعات کے مطابق دولتالہ کے پر ہجوم علاقہ UBLچوک مین روڈ کے مقام پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے نے خونریز تصادم کی شکل اختیار کر لی

اور فریقین نے آتشیں اسلحہ سے ایکدوسرے پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں واجد ولد اللہ دتہ سکنہ نتھہ چھتر اور رضوان ولد عادل سکنہ ناٹہ موہڑہ جاں بحق ہو گئے جبکہ منظر عباس ولد غضنفر علی سکنہ ناٹہ موہڑہ اور طلعت عباس ولد محمد عظیم ناٹہ موہڑہ تصادم میں زخمی ہوئے

فائرنگ کی زد میں آ کر ایک قریبی دوکاندارمحمد سفیر ولد محمد صدیق اور بل جمع کرانے کیلئے آنے والا ایک صارف ابرار حسین ولد فضل حسین سکنہ ناٹہ موہڑہ بھی زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو دیہی مرکز صحت دولتالہ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کردیا گیا

جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی میتیں پوسٹمارٹم کیلئے گوجرخان روانہ کر دی گئیں ،پولیس تھانہ جاتلی ضابطے کی کاروائی میں مصروف ہے ،واقع معمول کے لڑائی جھگڑوں کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے جس میں دونوں اطراف سے جانی کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا ،واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف وہراس کی فضاء قائم ہے

Daultala, Gujar Khan; A Minor row broke out between two rival groups at Main Chauk road in Daultala in which two people were shot dead while four people were injured including a passer by and a shopkeeper.

The two people who were shot dead have been identfied as Wajid son of Allah Ditta of village Natha Chatthar and Rizwan son of Adil of village Natta Morra. Other's who were injured were Manzar Abbass and Ghazanfar Ali boith of Natta Morra.

Mohammad Sadique a innocent main who had come to pay his bill was injured in the firing as well as local shopkeeper Mohammad Safeer. Both the injured were taken to hospital in Rawalpindi after being seen at local health centre in Daultala.

According to witness the two groups had a row and then firing started, The two dead bodies were taken by Jatli police for post-mortem as the situation is very serious in local villages after the murder incident.

گزشتہ شام نالہ کانسی میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش نکالنے کیلئے ریسکیو 1122کے عملہ کی کارکردگی نمود ونمائش تک ہی محدودرہی

Rescue 1122 services Gujar Khan as man dies in local kass

some image some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گزشتہ شام نالہ کانسی میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش نکالنے کیلئے ریسکیو 1122کے عملہ کی کارکردگی نمود ونمائش تک ہی محدودرہی پانی سے نعش کو نکالنے کیلئے مقامی آبادی کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہی کوششیں جاری رکھیں ریسکیوکا عملہ سرشام ہی واپس آگیا گوجرخان سٹاف میں ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے

شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام حبیب کنیال نالہ کانسی میں ڈھوک وادی کا رہائشی پچیس سالہ نوجوان شبیر نہاتے ہوئے ڈوب گیا جس کی فوری اطلاع ریسکیو کے عملہ کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر تلاش بسیار شروع تو کی لیکن سرشام ہی واپس آگئے کہ تلاش کا کام صبح کریں گے

جس پر مقامی آبادی کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نعش کی تلاش کا عمل جاری رکھا اور دوسرے روز بدقسمت شبیر کی نعش ملالہ کس کے قریب سے ملی نعش کو تلاش کرنے کے عمل کو لوگوں کی بڑی تعداد نے دیکھا اور سخت حیرت کااظہار کیا کہ بروقت امدادی کاموں میں حصہ لینے والے ریسکیو کا عملہ نے جو کارکردگی دکھائی کہ وہ انتہائی مایوس کن ہے

ماہر خوطے خور بھی ریسکیو ٹیم میں ہونے چاہیے اور رات گئے نعش تلاش کرنے کیلئے بھی آلات اور جدید لائٹ وغیرہ کا بھی انتظام ہونا چاہیے یوں تو ریسکیو کا عملہ سہولیات پہنچانے میں برق رفتار ہے لیکن یہ کارکردگی سوالیہ نشان ہے

Gujar Khan; The Rescue services 1122 in Gujar Khan were deplored by local people as a man drowned to death at a local kass in Gujar Khan. Mohammad Shabbir, 26, of Dhok Wadi drowned at Habib Kaniyal Nala Kaansi.

According to the villagers the rescue services were called to help, The 1122 services arrived but refused to work late and said the search will continue tomorrow and left leaving the family distraught.

The villagers got upset after the rescue services left and started their own search in desperate to find Mohammad Shabbir. The body of Mohammad Shabbir was eventually discovered at Malala kass the following day.

The local people speaking to pothwar.com said that the rescue services should be prepared to take the task at any time and we were disappointed with rescue services.

شفا خانہ حیوانات قاضیاں بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا۔ نہ عمارت نہ ڈاکٹر نہ ادویات، وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کی اپیل

یوسی قاضیاں کے مویشی پال حضرات نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

UC Qazian Veterinary dispensary left deserted with no doctor or medicine

some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔۔۔۔ شفا خانہ حیوانات قاضیاں بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا۔ نہ عمارت نہ ڈاکٹر نہ ادویات، ایک ملازم درجہ چہارم ہی پوری یونین کونسل کے لئے ویٹرنری ڈاکٹر کا کردار ادا کر رہا ہے۔ یوسی قاضیاں کے مویشی پال حضرات نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔محبوب بھٹی سکنہ نڑالی کسوال ، حاجی محمد ریاض سکنہ ڈھوک الہٰی بخش، محمد زعفران اسلام پورہ ، محمد صدیق، راجہ محمد شبیر ، محمد تحسین اور دیگر متعدد افراد نے بتایا کہ قاضیاں میں ویٹرنری ڈاکٹر تعینات نہیں ہے صرف ایک ویٹرنری اسسٹنٹ ہے جو اپنے فرائض سرانجام نہیں دیتا۔

جب بھی مویشیوں کے علاج کے لئے ہسپتال جائیں تو وہاں محمد اعظم نامی ملازم ہی بیٹھا ہوا ملتا ہے جو جانوروں کی بیماریوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ ڈاکٹر فیاض شاہ نامی ویٹرنری اسسٹنٹ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتا ہے اور اس کی توجہ پرائیویٹ پریکٹس پر مرکوز رہتی ہے۔ محبوب بھٹی نے بتایا کہ میں تیسرا دن ہسپتال آرہا ہوں لیکن ویٹرنری اسسٹنٹ موجود نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے موبائل فون پر میسج آتا ہے کہ اپنے جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں لیکن ہماری یوسی میں تو ویٹرنری ڈاکٹر ہی دستیاب نہیں ہے ۔ گوجرخان میں موجود سینئر حکام سے بات کی جائے تو وہ بھی کوئی ایکشن نہیں لیتے جس کی وجہ سے ہمارے قیمتی جانور بیمار ہو کر مر جاتے ہیں۔

واضع رہے کہ قاضیاں تحصیل گوجرخان کا ایک قدیمی قصبہ ہے اور شفا خانہ حیوانات کی موجودہ عمارت کم و بیش ایک صدی قبل تعمیر ہوئی تھی جہاں انسانوں کے لئے ہسپتال قائم کیا گیا تھا، ڈاکٹرز کے لئے رہائشی کمرے بھی موجود تھے۔ رورل ہیلتھ سنٹر کی الگ عمارت بننے کے بعد اس عمارت میں شفا خانہ حیوانات قائم کر دیا گیا تھا لیکن اب عمارت مکمل طور پر ناکارہ ہو کر ناقابل استعمال ہوچکی ہے ۔ کمروں کے علاوہ چاردیواری بھی گر چکی ہے اور علاقے کے نوجوانوں نے یہاں والی بال گراؤنڈ بنا لیا ہے

اگر حکومت نے توجہ نہ دی تو قیمتی زمین پر ناجائز قبضہ ہو سکتا ہے ۔ لائیو سٹاک سے متعلق حکومت کے بلند بانگ دعووں کے باوجود یوسی قاضیاں میں کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ۔ اہل علاقہ نے شفاخانہ حیوانات کی نئی عمارت تعمیر کرنے اور یہاں ویٹرنری ڈاکٹر ، مصنوعی نسل کشی کی سہولت اور ادویات فراہمی کے ساتھ ساتھ موجودہ سٹاف کو ڈیوٹی کا پابند کرنے کی اپیل کی ہے

Qazian, Gujar Khan ; The Punjab Chief Minister Mian Shahbaz Sharif is asked to take notice of current crisis at Veterinary  dispensary in Qazian, which has been left deserted with no facilities for the regions cattle.

Speaking to pothwar.com, Mahboob Bhatti of Narali Kaswal, Haji M Riaz of Dhok Elahi Buksh, M Zafran, Jabber, M Sadiq, Raja M Shabbir, M Tehseen, said, that their is only one assistant working at the Veterinary  dispensary named as M Azam, who knows nothing of animal and their sickness.

they also alleged that the Doctor Fiaz Shah who is assistant Doctor is never seen at the Veterinary  dispensary and is seen only working privately in the region. Recently an order was put by Punjab chief Minister to vaccinate cattle but that order has not been implemented in UC Qazian

The Punjab Chief Minister was asked to take notice and provide funds to construct new Veterinary  building as the current building has fallen apart and local youngster are playing games and it is likely to be taken over by land mafia next.

جاتلی مستالہ روڈ پر ٹر یفک کے المناک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق 18افر ادزخمی

فاطمہ بی سکنہ پوٹھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی جبکہ دیگر زخمیوں میں 5کی حالت تشویش ناک

Fatal accident on Jatli Mastala road, One dead 18 injured

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی مستالہ روڈ پر ٹر یفک کے المناک حادثے میں ایک خاتون جابحق 18افر ادزخمی پانچ کی حالت تشویش ناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

تفصیلات کے مطابق گذ شتہ روز پر ٹیوٹا ہائی ایس نمبرRIZ.88جوکہ ہرنال پیر پھلائی فوتگی پر جا رہے تھے کہ آہدی پی پی ایل آئل کمپنی کے قریب سامنے سے آنے والے شہ زور مزدے جس میں گیس سلنڈر لوڈ تھے سے ٹکر ا گیا

جس کے نتیجے میں ٹیوٹا ہائی ایس الٹ گئی جس سے وین میں سوارتمام مسافر شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر آر ایچ سی دولتالہ لے جایا جہاں تمام زخمیوں کوابتدائی طبی امداد کے بعد راول پنڈی ہسپتال ریفر کر دیا

حادثے میں شدید زخمی ہونے والی ایک خاتون فاطمہ بی سکنہ پوٹھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی جبکہ دیگر زخمیوں میں 5کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے

Daultala, Gujar Khan; A Fatal accident occurred on Jatli Mastala road where one person was killed and 18 people were badly injured amongst five who are fighting for their lives.

According to witness who told pothwar.com that a group of people were travelling to Harnal, Pir pallai to attend a funeral, when their vehicle a Toyota high ace got to Ahdi PPL company it collided with a oncoming vehicle loaded with gas cylinders.

In the incident the Toyota high ace overturned leaving the passengers crushed, The person who died was identified as Fatima Bi of village Potthi, The rest of injured were taken to local hospital.

The accident has been reported to happen due to speeding, The local police are investigating.

ایوان عدل گوجرخان میں ہتھکڑی لگے دو ملزمان قتل، قاتل گرفتار ، مقتولین پر دو بھائیوں کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ چل رہا تھا

Man arrested for revenge killing two people at the entrance of Gujar Khan court

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ ایوان عدل میں ہتھکڑی لگے دو ملزمان قتل، قاتل گرفتار کر لیا گیا مقتولین پر دو بھائیوں کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ چل رہا تھا مقتولین کو اڈیالہ جیل سے پیشی پر گوجر خان لایا گیا تھا اڈیالہ جیل کی گارڈ نے چھپ کر جان بچائی قاتل اورمقتولین نواحی قصبہ گلیانہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں

واقعہ کے بعد احاطہ کچہری میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا وکلاء نے واقعے کو پولیس کی غفلت کا نتیجہ قرار دے دیا لواحقین نے پولیس کی نااہلی کے خلاف جی ٹی روڈ بطور احتجاج بند کر دی ایوان عدل کے گیٹ پر تعیّنات عملہ معطل کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق گوجر خان ایوان عدل میں اس وقت شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب اڈیالہ جیل سے پیشی پر لائے گئے مقدمہ قتل کے دو ملزمان عدنان اور عثمان کو رمضان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا عدنان نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جب کہ عثمان شدید زخمی حالت میں راولپنڈی منتقل کرنے کے دوران روات کے قریب دم توڑ گیا پولیس ذرائع کے مطابق عدنا ن اور عثمان 2015ء میں تھانہ گوجر خان میں درج مقدمہ نمبر 45میں نامزد ملزم تھے اور ان پر قاتل محمدرمضان ولد محمد رفیق کے دو حقیقی بھائیوں کو قتل کرنے کا الزام تھا مقتولین اور قاتل نواحی قصبہ گلیانہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں عینی شاہدین کے مطابق ہتھکڑی میں جکڑے دونوں ملزمان ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم گوندل کی عدالت سے جب باہر نکلے تو قریب کھڑے محمد رمضان نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں عدنان موقع پر ہی دم توڑ گیا

اس موقع پر شدید قسم کی افراتفری دیکھنے میں آئی جج صاحبان اور وکلاء حضرات اپنے اپنے چیمبرز میں چلے گئے عدالتی عملے اور دیگر سائلین کی دوڑیں لگ گئیں اور مقتولین کے ساتھ موجود اڈیالہ جیل کے اہلکاروں نے بھی چھپ کر جان بچائی عثمان کوشدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کیا گیا لیکن وہ روات کے قریب دم توڑ گیا واقعے کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح شہر بھر میں پھیل گئی اس دوران مقتولین کے لواحقین اور رشتہ داروں نے پولیس کی نااہلی کے خلاف ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے احتجاجاً جی ٹی روڈ بلاک کر دی اس موقع پر ایس پی صدر نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی انھوں نے ایوان عدل کے گیٹ پر تعینات پولیس گارڈ کو معطل کر دیا معطل ہونے والوں میں اے ایس آئی امجد کانسٹیبل ناصر کانسٹیبل عبدالغفور اور ناصر شامل ہیں

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ ایوان عدل گوجر خان میں سیکیورٹی کی ناقص صورت حال کے بارے میں خفیہ محکمہ جات نے کافی عرصہ قبل نشاندہی کر رکھی تھی مصدقہ ذرائع نے پوٹھوارڈاٹ کام کو بتایا کہ اس حوالے سے مفصل رپورٹ صوبائی وزارت داخلہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام کو بھجوائی گئی تھی لیکن اس کے باوجود مقامی پولیس نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی دوسری جانب بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے بھی اس واقعے کو پولیس کی نااہلی قرار دیاہے بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ عمر اسداللہ نے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے پولیس کی مبینہ نااہلی کے خلاف آج بروز جمعرات ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے

Gujar Khan; The Gujar Khan court turned in to blood bath as two people were gunned down as they came for court hearing in Gujar Khan, A man has been arrested in a revenge killing.

Adnan and Usman of village Guliana, who were being brought to Gujar Khan for alleged murder trial were shot dead by a man. It is alleged that Adnan and Usman had shot dead two brothers in village Guliana in 2015.

In the revenge killing both men who were brought from Adiyala jail were gunned down, The police were accused of negligence, The Lawyers have protested and are holding strike over police security at the court.

چک بیلی خان میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک کمسن بچی چل بسی جبکہ 9افراد بے ہوش ہو گئے

Child dies while eating poisonous food in Chak Baile Khan, while 9 people left unconscious

some image

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک کمسن بچی چل بسی جبکہ 9افراد بے ہوش ہو گئے ڈھوک بابا شیر خان نزد نوگزی داخلی چک بیلی خان میں خان محمد ملک کے گھر دوپہر کا کھانا پکا کھانا کھانے کے تھوڑی دیر بعد مکان بنانے کے لئے لگے ہوئے مستری جاوید کی حالت خراب ہونا شروع ہو گئی

گھرکا نوجوان بشارت اسے مقامی کلینک سے طبی امداد دلوانے کے بعد اس کے گاؤں لس ملائی چھوڑ آیا واپس آکر دیکھا تو گھر کے تمام افراد میں کچھ بے ہوش اور کچھ الٹی پیچش کے مرض میں مبتلا ہو چکے تھے بشارت فوراً گاڑی منگوا کر انھیں مقامی کلینک میں لے گیا کلینک میں پہنچتے ہی بشارت خود بھی بے ہوش ہو گیا

برادری کے لوگوں نے کلینک پہنچ کر متاثرین کو فوراً راولپنڈی ہسپتال لے جانا شروع کیا اسی اثنا میں سات سالہ بچی سدرہ وہیں بھی جان دے بیٹھی جبکہ باقی 9افراد محمد بشارت، قیصر عباس، اسد محمود، مفیدہ شاہین، منزہ خاتون، عجب عباس، رابعہ، عقیلہ بی بی اور جاوید کو پہلے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارزٹر ہسپتال راولپنڈی اور پھر حالت زیادہ تشویشناک ہونے پر ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں پہنچادیا گیا جہاں وہ زیرِ علاج ہیں اہلِ خانہ کا قیاس ہے کہ کھانے میں کوئی زہریلا کیڑا گرنے سے یہ واقعہ رونما ہونے کے امکانات ہیں

Chak Bale Khan, Gujar Khan; A Child dies while eating poisonous food in Chak Baile Khan, while 9 other people were left unconscious and taken to hospital in Rawalpindi.

The incident happened at the residence of Khan Mohammad Malik in village Dhok Baba Sher Khan, Nogazi in Chak Bale Khan. The family prepared lunch and as they finished lunch, they started to feel ill.

Builders who were working in the house along with family members were taken to hospital in emergency, Seven year old Sidra died while nine others are in hospital.

According to information their may be something fallen in cooking pot which may have caused the food poisoning.

یونین کونسل نڑالی کے گاؤں ڈہوک بدھال میں دو گروپس کے درمیان جھگڑے نے خوں ریز تصادم کی شکل اختیار کرلی

آتشیں اسلحہ سے فائرنگ ،تیز دھار آلات اور ڈنڈوں کا بے دریغ استعمال ،ایک شخص جاں بحق15سے زائد افراد زخمی

Village War in Narali, Gujar Khan, One dead 25 injured

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ دو گروپس کے درمیان خوں ریز تصادم ،آتشیں اسلحہ سے فائرنگ ،تیز دھار آلات اور ڈنڈوں کا بے دریغ استعمال ،ایک شخص جاں بحق15سے زائد افراد زخمی،علاقہ کی فضاء کشیدہ،خوف وہراس پھیل گیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح نواحی گاؤں ڈہوک بدھال میں جابر نامی شخص کھیت میں ٹر یکٹر سے ہل چلا رہا تھا مخالف گروپ کے محمد اشفاق نے اس ایسا کرنے سے منع کیا جس سے دونوں میں تکرار شروع ہو گیا اشفاق نے 12 بور رائفل سے فائر کر دیا جو کہ سیدھا جابر کے سینے پر لگا جس کے نتیجے میں جابر ولد محمد الیاس سینے پر فائر لگنے سے موقع پر جان کی بازی ہار گیا اس کے بعد دو نوں گروپوں کے درمیان جھگڑے نے خون ریز تصادم کی شکل اختیار کرلی

جس میں آتشیں اسلحہ ،تیز دھار آلات اور ڈنڈوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا جبکہ اسی گروپ کے زخمیوں میں زبیر اسلام ولد محمد الیاس،عمیر اسلام ولد محمد اسلام،محمد وقاص ولد محمد الیاس،شعیب اسلام ولد اظہر اعوان،محمد روحیل ولد محمد عارف،محمد ابراہیم ولد محمد شفیق،محمد سرفراز ولد غلام رسول ،محمد عرفات ولد محمد مشتاق،جبکہ دوسرے گروپ کے زخمیوں میں محمد امین الد امیر باز خان،محمد اشفاق ولد شہباز خان،رمضان یٰسین ولد محمد یٰسین،ابصار حسین ولد محمد حسین ،تفسیر الحق ولد محمد امین ،ضیاء الاسلام ولد عبدالرزاق ،نور الاسلام ولد عبدالرزاق شامل ہیں،تصادم کے بعد زخمیوں کو فوری طور دیہی مرکز صحت دولتالہ لایا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دیکر راولپنڈی ریفر کردیا گیا

جبکہ پولیس کی ایک کثیر نفری بمعہ افسران بھی موقع پر موجود تھے اور ضابطے کی کاروائی عمل میں لا رہی تھے،جاں بحق ہونے والے جابر کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے گوجرخان بھیج دیا گیا ،واقع کے بعد علاقہ بھر بالخصوص ڈہوک بدھال کی فضاء انتہائی کشدہ ہو گئی جبکہ خوف وہراس کی لہر بھی چاروں جانب پھیل گئی تھانہ جاتلی پولیس نے دونوں گروپوں کے خلاف الگ الگ مقدمے در ج کر لیے ہیں

Narali, Gujar Khan ; A Long running feud between two rival groups in Dhok Badhal in Union council Narali has left one dead and 25 people being injured as fire arms and sticks were used by both groups in the row broken out.

According to Gujar Khan police who told pothwar.com that, Man named as Jabar was ploughing his field with his tractor in Dhok Badhal, when he was approached by rival group man named as Mohammad Ashfaq who told him to stop ploughing the tractor in the land, after that a row broke out.

Fire arms were used upon which Jabar was shot dead while 25 people from both groups were injured and taken to nearby Daultala health centre and serious cases were transferred to Rawalpindi.

Body of Jabar was handed back to the family after post mortem, Gujar Khan police have registered police case against both groups. The incident has left fearing for worst as local social and political personalities are urged to calm the situation and bring peace between the two rival groups.

سعودی عرب میں ٹریفک کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے دولتالہ کے نواحی گاؤں چک بہادر کے رہائشی کی میت بارہ دن بعد ورثاء کو موصول

Three people killed in fatal accident in Saudi Arabia

some image some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ نواحی گاؤں چک بہادر کا رہائشی سعودی عرب میں ٹریفک کے حادثے میں جاں بحق ،میت12دن بعد ورثاء کو وصول،والدین غم سے نڈھال،عرب ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی عدم تحفظ کا شکار،میت کا پاکستان پہنچنا مشکل اور مہنگا ترین مرحلہ،

تفصیلات کے مطابق حادثہ15جولائی کو پیش آیا جس میں نواحی گاؤں چک بہادر کا رہائشی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دولتالہ کے سابق PTIعدالت خان کے فرزند اور پریس کلب دولتالہ کے نائب صدر راجہ عابد نسیم کا بھتیجا زاہد محمود دیگر تین افراد سعودی عرب میں ایک سڑک کنارے سٹریٹ لائٹس کا تنصیب کا کام کر رہے تھے کہ اس دوران ایک تیز رفتار ٹریلر بے قابو ہو کر ان سے جا ٹکرایا جس میں زاہد محمود اپنے تینوں ساتھیوں سمیت اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

والدین اور احباب گزشتہ12دن سے کرب و مبتلا اور غم سے نڈھال،27جولائی کی شب(گزشتہ رات ) اسلام آباد سے ایئر پورٹ سے نعش وصول،صدر پریس کلب دولتالہ راجہ صدیق کیانی سمیت صحافتی حلقوں کا واقعہ پر دکھ کا اظہار ،واضح رہے کہ عرب ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی شہریوں کو کسی قسم کا تحفظ حاصل نہیں ہے

دوران کام جاں بحق ہونے والوں کی میت کا پاکستان پہنچنا بھی ایک مشکل ترین اور مہنگا ترین مرحلہ ہوتا ہے 15جولائی کو جاں بحق ہونے والے زاہد محمود کی میت12دن بعد ورثاء کو مل سکی ،ورثاء نے12دن جس کرب کا سامنا کیا وہ ناقابل بیان ہے ،مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ کو آبائی گاؤں چک بہادر میں ادا کی جائے گی

Saudi Arabia / Gujar Khan ; Three people were fatally killed in Saudi Arabia, when a out of control truck smashed in to public path, amongst the dead was Zahid Mahmood of Gujar Khan.

According to sources, Zahid Mahmood of village Chak Bahdur, Daultala was working on street light along with two other colleagues, when a out of control truck smashed in to them killing all three.

The incident happened on July 15th, The body of Zahid Mahmood was brought back to his native village in Chak Bahadur, Namaz e janaza is to take place today Friday 28th in Chak Bahadur.

Zahid Mahmood is son of Adalat Khan and nephew of Abid Naseem who is Vice President of Press club Daultala, The family have been left devastated and suffered for 12 days in getting his body back home.

شہیدوں اور غازیوں کی دھر تی گوجر خان کا ایک اور سپوت وطن پر قر بان ہو گیا

سپا ہی عبد الجبار خیبر ایجنسی میں آپر یشن ردالفساد کے دوران دہشت گردوں سے فائر نگ کے تبادلے میں شہید

Another brave solider from Gujar Khan lays his life for the nation

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ شہیدوں اور غازیوں کی دھر تی گوجر خان کا ایک اور سپوت وطن پر قر بان ہو گیا یونین کو نسل منگھوٹ کے قصبہ ڈھوک شاہ کا رہائشی سپا ہی عبد الجبار خبیر ایجنسی میں آپر یشن ردفساد کے آپر یشن خبیر فور میں دہشت گردوں سے فائر نگ کے تبادلے میں شہید ہوگیا

سپا ہی عبد الجبار کو آبا ئی قبر ستان ڈھوک شاہ خان میں پورے فو جی اعزاز کے ساتھ سپر دخاک کردیا گیا صدر پاکستان ممنون حسین اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی جا نب سے شہید کی قبر پر پھو لوں کی چا در یں چڑھا ئی گئی

شہید کی نما ز جنازہ میں بر یگیڈئر فیصل،کر نل عمر ان کے علاوہ دیگر اعلی فوجی افسر ان،جوانوں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شر کت کی اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہیدسپا ہی عبد الجبا کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

بر یگیڈئر فیصل نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی جا نب سے شہید کی قبر پر پھو لوں کی چا در یں چڑھا ئی اور سلامی پیش کی پاک فوج کے افسر ان نے شہید سپا ہی عبد الجبارکی قر بانی کوخر اج تحسین پیش کیاشہید سپا ہی عبد الجبار1978میں پیدا ہوا اور2013میں پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کی شہید نے 2017 ایس ایس جب میں شمو لیت اختیار کی

Gujar Khan; Another brave solider from Gujar Khan has given his life fighting terrorists, Sepoy Abdul Jabbar of Dhok Shah, union council Manghot in Gujar Khan was killed by the terrorist.

According to Army spokesman Abdul Jabbar Shaheed was involved in a operation against the terrorist in Khaiber agency in Rofsad operation during extensive fight the terrorist were defeated but Sepoy Abdul Jabbar was killed.

Full military honour was given to Sepoy Abdul Jabbar Shaheed and flowers were laid on behalf of President of Pakistan Mamnoon Hussain and Chief of Army staff Qamar Javed Bajwa.

Large number of villagers from Dhok Shah and surrounding villages attended the namaz e janaza, The family of Sepoy Abdul Jabbar Shaheed told pothwar.com, that we are proud of her son and the whole nation will not rest until every single terrorist is removed Pakistan land.

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممبر پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی فور راجہ شوکت عزیز بھٹی کو جعلی ڈگری کیس میں نا اہل قرار دیدیا

میرے خلاف فیصلہ غیر آئینی غیر قانونی اور خلاف آئین ہے, راجہ شوکت عزیز بھٹی

PML-N MPA Raja Shaukat Aziz Bhatti disqualified over fake degree

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممبر پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی فور راجہ شوکت عزیز بھٹی کو جعلی ڈگری کیس میں نا اہل قرار دیدیاایم پی اے کی جانب سے فیصلہ خلاف آئین قرار ، فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ قانونی مشاورت کے بعد کر وں گا ،

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر نے ایم پی اے حلقہ پی پی4راجہ شوکت عزیز بھٹی کی ڈگری کو جعلی قرار دیتے ہوئے انہیں نا اہل قرار دیدیا فیصلہ کی خبر تحصیل گوجر خان میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی راجہ شوکت عز یز بھٹی کے مخالف خوشی کا اظہار کر تے رہے جبکہ حامی پر امید تھے کہ راجہ شوکت عز یز بھٹی اعلی عد التوں سے ایک بار بھی سرخرو ہو ں گے اس موقع پر فیصلے کے رد عمل پر راجہ شوکت عزیز بھٹی نے بیان ایک جاری کر تے ہو ئے میں کہا گیا ہے کہ میرے خلاف فیصلہ غیر آئینی غیر قانونی اور خلاف آئین ہے

جس کی کوئی حثیت نہیں اس فیصلے میں کچھ خفیہ ہاتھ ملوث ہیں جن کو بے نقاب کر وں گا ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اس کیس میں مدعی کی حیثیت رکھتا ہے جسے فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہے ،الیکشن کمیشن سے فیصلے کی کاپی ملتے ہی ہائی کورٹ میں اس فیصلے کیخلاف درخواست دائر کرنے کا فیصلہ اپنے قانونی مشیروں سے مشاورت کے بعد کروں گااس موقع پر مسلم لیگی رہنما ؤں کو اڈنیٹر پی پی فور راجہ نعیم نواز، چیئر مین یو نین کونسلز راجہ ابر ار جنجوعہ،راجہ سجاد سرور،چوہدری ابر ار سرور ، مرزا احسن محمود،چوہدری ضیافت حسین نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا

کہ راجہ شوکت عزیز بھٹی حلقہ پی پی فور کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں انہیں کو ئی عوام سے دور نہیں کر سکتا انشا اللہ وہ اگلے چنددنوں میں دوبار بحال ہوں گے اور عوامی خدمت کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کر یں گے

Gujar Khan; A Pakistan Muslim League-Nawaz MPA Raja Shaukat Aziz Bhatti has been disqualified by the Election Commission of Pakistan (ECP) for possessing a bogus educational degree. A five-member commission of the electoral body headed by the chief election commissioner disqualified Raja Shaukat Aziz Bhatti. The PML-N MPA was elected from PP-4 constituency of Gujjar Khan.

Born in 1965, Bhatti was first elected as MPA, Punjab Assembly in 2008 general elections and functioned as chairman standing committee on environment protection between 2009 and 2013. His father Abdul Aziz Bhatti served as an MNA for two consecutive terms during 1972 and 1977.

یونین کونسل بیول کے علاقہ سنگنی چھپراں میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ،بھتیجا قتل جبکہ بھائی شدید زخمی

Land dispute leads to man shooting dead his nephew and injuring hi brother in Gujar Khan

some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقا ص الرحمن وارثی)۔۔۔۔زمین کے تنازعہ پر فائرنگ،بھتیجا قتل جبکہ بھائی شدید زخمی ہوگیا۔ یونین کونسل بیول کے علاقہ سنگنی چھپراں میں زمین کے تنازعہ پر تین بھائیوں رب نواز،عبدالمجید اور شاہ نواز کے درمیان جھگڑا ہوا پہلے خواتین گالی،گلوچ کرتی رہی

جس کے بعد رب نواز اور عبدالمجید نے پسٹل نکال لیا اور اپنے بھائی شاہ نواز اور بھتیجا قمر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں قمر کو ایک گولی جبکہ شاہ نواز کو دو گولیاں لگی جن کو فوری طور پر ہولی فیملی پہنچادیا گیا جہاں پر بھتیجا قمر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا

پولیس تھانہ گوجرخان اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ گئی اور دونوں ملزمان رب نواز اور عبدالمجید کو بمعہ اسلحہ گرفتار کر لیا جبکہ بھتیجا قمر کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو منتقل کردیا گیا

آخری اطلاعات موصول ہونے تک بھائی شاہ نواز کی حالت بھی نازک تھی عوامی وسماجی حلقوں نے ایس ایچ او گوجرخان کی بروقت کاروائی اور ملزمان کی گرفتاری پر اُنہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

Bewal, Gujar Khan; A Land dispute in village Sangni Chapran led to a man being shot dead and one injured. According to Gujar Khan police a row broke out over land dispute between three brothers, Rab Nawaz, Abdul Majid and Shah Nawaz.

First their was swearing between women and then Abdul Majid and Rab Nawaz pulled gun out and shot dead their nephew Qamar and also fired at their brother Shah Nawaz who was also injured but survived.

Gujar Khan police were called who have arrested both brothers Abdul Majid and Rab Nawaz, in possession of fire arms. The situation of Shah Nawaz is critical in the hospital.

The body of Qamar was handed back to the family after post mortem. Gujar Khan police were praised for their quick response in arresting both men.

یونین کونسل بھڈانہ میں حکومت کی نااہلی کی انتہا عروج پر، چار سالہ دور میں پانی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

عوام کا بارش کی صورت میں گھروں میں رہنا ناممکن, سابقہ ناظم یونین کونسل بھڈانہ چوہدری افتخار

Water drainage issue has not been resolved in UC Bhadana for past 4 years by current government

some image

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی) ۔۔۔۔ یونین کونسل بھڈانہ میں حکومت کی نااہلی کی انتہا عروج پر، چار سالہ دور میں پانی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ عوام کا بارش کی صورت میں گھروں میں رہنا ناممکن۔ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

سابقہ ناظم یونین کونسل بھڈانہ چوہدری افتخار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منتخب حکومتی نمائندے 4سالہ دور میں کوئی بھی اہم منصوبہ نہ لگا سکے۔ چوہدری افتخار نے کہا کہ مین روڈ بھڈانہ جو کہ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور بار بار مرمتی کرنے کے باعث روڈ لوگوں کے گھروں سے اونچی ہو چکی ہے جس کی وجہ سے بارش میں صورتحال گھمبیر ہو جاتی ہے اور بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے اور لوگوں کے صحن اور کمرے تلاب کا منظر پیش کرنے لگتے ہیں۔

وہاں کے رہنے والے مقامی لوگ شدید ترین اذیت سے دوچار ہیں۔ چوہدری افتخار نے کہا کہ لوگ راجہ پرویز اشرف کے دور کو یاد کرتے ہیں جتنے ترقیاتی کام پیپلزپارٹی کے دور میں ہوئے ماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقابلہ صرف الیکشن تک نہیں بلکہ کاموں کا بھی ہونا چاہئے۔ چوہدری افتخار نے اعلیٰ حکام سے فی الفور روڈ کے کاموں کا نوٹس لینے مطالبہ کیا تاکہ لوگوں کی تکالیف کا ازالہ ہو سکے اور عوام مون سون کے ا س موسم میں سکھ کا سانس لے سکیں

Bhadana, Gujar Khan; The water drainage issue has not been resolved for past four years by current PMl-N led government, The elected leaders are asked to take notice in union council of Bhadana in Gujar Khan.

The ex Nazim union council Bhadana, Ch Iftikhar speaking to pothwar.com said, Their has not been single development project achieved in union council Bhadana, The Bhadana road is in disastrous situation and water enters people's home.

Ch Iftikhar said the elected leaders must come out and see the situation in Bhadana, The PPP led by Raja Parvez Ashraf had done considerable Devlopment in the region and only those leaders will be elected in future who not only come during elections only but also do some work as well.

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2017

new graphics