Our _Blog_

Our Daily News

دولتالہ کے پر ہجوم علاقہ یو بی ایل چوک مین روڈ کے مقام پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی

دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم،2افراد جاں بحق4افراد زخمی ،زخمیوں میں ایک دوکاندار اور ایک راہگیر بھی شامل

Rival groups fight breakouts at Main Chauk Daultala, 2 Dead, 4 injured

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم،2افراد جاں بحق4افراد زخمی ،زخمیوں میں ایک دوکاندار اور ایک راہگیر بھی شامل ،واقعات کے مطابق دولتالہ کے پر ہجوم علاقہ UBLچوک مین روڈ کے مقام پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے نے خونریز تصادم کی شکل اختیار کر لی

اور فریقین نے آتشیں اسلحہ سے ایکدوسرے پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں واجد ولد اللہ دتہ سکنہ نتھہ چھتر اور رضوان ولد عادل سکنہ ناٹہ موہڑہ جاں بحق ہو گئے جبکہ منظر عباس ولد غضنفر علی سکنہ ناٹہ موہڑہ اور طلعت عباس ولد محمد عظیم ناٹہ موہڑہ تصادم میں زخمی ہوئے

فائرنگ کی زد میں آ کر ایک قریبی دوکاندارمحمد سفیر ولد محمد صدیق اور بل جمع کرانے کیلئے آنے والا ایک صارف ابرار حسین ولد فضل حسین سکنہ ناٹہ موہڑہ بھی زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو دیہی مرکز صحت دولتالہ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کردیا گیا

جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی میتیں پوسٹمارٹم کیلئے گوجرخان روانہ کر دی گئیں ،پولیس تھانہ جاتلی ضابطے کی کاروائی میں مصروف ہے ،واقع معمول کے لڑائی جھگڑوں کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے جس میں دونوں اطراف سے جانی کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا ،واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف وہراس کی فضاء قائم ہے

Daultala, Gujar Khan; A Minor row broke out between two rival groups at Main Chauk road in Daultala in which two people were shot dead while four people were injured including a passer by and a shopkeeper.

The two people who were shot dead have been identfied as Wajid son of Allah Ditta of village Natha Chatthar and Rizwan son of Adil of village Natta Morra. Other's who were injured were Manzar Abbass and Ghazanfar Ali boith of Natta Morra.

Mohammad Sadique a innocent main who had come to pay his bill was injured in the firing as well as local shopkeeper Mohammad Safeer. Both the injured were taken to hospital in Rawalpindi after being seen at local health centre in Daultala.

According to witness the two groups had a row and then firing started, The two dead bodies were taken by Jatli police for post-mortem as the situation is very serious in local villages after the murder incident.

گزشتہ شام نالہ کانسی میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش نکالنے کیلئے ریسکیو 1122کے عملہ کی کارکردگی نمود ونمائش تک ہی محدودرہی

Rescue 1122 services Gujar Khan as man dies in local kass

some image some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گزشتہ شام نالہ کانسی میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش نکالنے کیلئے ریسکیو 1122کے عملہ کی کارکردگی نمود ونمائش تک ہی محدودرہی پانی سے نعش کو نکالنے کیلئے مقامی آبادی کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہی کوششیں جاری رکھیں ریسکیوکا عملہ سرشام ہی واپس آگیا گوجرخان سٹاف میں ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے

شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام حبیب کنیال نالہ کانسی میں ڈھوک وادی کا رہائشی پچیس سالہ نوجوان شبیر نہاتے ہوئے ڈوب گیا جس کی فوری اطلاع ریسکیو کے عملہ کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر تلاش بسیار شروع تو کی لیکن سرشام ہی واپس آگئے کہ تلاش کا کام صبح کریں گے

جس پر مقامی آبادی کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نعش کی تلاش کا عمل جاری رکھا اور دوسرے روز بدقسمت شبیر کی نعش ملالہ کس کے قریب سے ملی نعش کو تلاش کرنے کے عمل کو لوگوں کی بڑی تعداد نے دیکھا اور سخت حیرت کااظہار کیا کہ بروقت امدادی کاموں میں حصہ لینے والے ریسکیو کا عملہ نے جو کارکردگی دکھائی کہ وہ انتہائی مایوس کن ہے

ماہر خوطے خور بھی ریسکیو ٹیم میں ہونے چاہیے اور رات گئے نعش تلاش کرنے کیلئے بھی آلات اور جدید لائٹ وغیرہ کا بھی انتظام ہونا چاہیے یوں تو ریسکیو کا عملہ سہولیات پہنچانے میں برق رفتار ہے لیکن یہ کارکردگی سوالیہ نشان ہے

Gujar Khan; The Rescue services 1122 in Gujar Khan were deplored by local people as a man drowned to death at a local kass in Gujar Khan. Mohammad Shabbir, 26, of Dhok Wadi drowned at Habib Kaniyal Nala Kaansi.

According to the villagers the rescue services were called to help, The 1122 services arrived but refused to work late and said the search will continue tomorrow and left leaving the family distraught.

The villagers got upset after the rescue services left and started their own search in desperate to find Mohammad Shabbir. The body of Mohammad Shabbir was eventually discovered at Malala kass the following day.

The local people speaking to pothwar.com said that the rescue services should be prepared to take the task at any time and we were disappointed with rescue services.

شفا خانہ حیوانات قاضیاں بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا۔ نہ عمارت نہ ڈاکٹر نہ ادویات، وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کی اپیل

یوسی قاضیاں کے مویشی پال حضرات نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

UC Qazian Veterinary dispensary left deserted with no doctor or medicine

some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔۔۔۔ شفا خانہ حیوانات قاضیاں بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا۔ نہ عمارت نہ ڈاکٹر نہ ادویات، ایک ملازم درجہ چہارم ہی پوری یونین کونسل کے لئے ویٹرنری ڈاکٹر کا کردار ادا کر رہا ہے۔ یوسی قاضیاں کے مویشی پال حضرات نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔محبوب بھٹی سکنہ نڑالی کسوال ، حاجی محمد ریاض سکنہ ڈھوک الہٰی بخش، محمد زعفران اسلام پورہ ، محمد صدیق، راجہ محمد شبیر ، محمد تحسین اور دیگر متعدد افراد نے بتایا کہ قاضیاں میں ویٹرنری ڈاکٹر تعینات نہیں ہے صرف ایک ویٹرنری اسسٹنٹ ہے جو اپنے فرائض سرانجام نہیں دیتا۔

جب بھی مویشیوں کے علاج کے لئے ہسپتال جائیں تو وہاں محمد اعظم نامی ملازم ہی بیٹھا ہوا ملتا ہے جو جانوروں کی بیماریوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ ڈاکٹر فیاض شاہ نامی ویٹرنری اسسٹنٹ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتا ہے اور اس کی توجہ پرائیویٹ پریکٹس پر مرکوز رہتی ہے۔ محبوب بھٹی نے بتایا کہ میں تیسرا دن ہسپتال آرہا ہوں لیکن ویٹرنری اسسٹنٹ موجود نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے موبائل فون پر میسج آتا ہے کہ اپنے جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں لیکن ہماری یوسی میں تو ویٹرنری ڈاکٹر ہی دستیاب نہیں ہے ۔ گوجرخان میں موجود سینئر حکام سے بات کی جائے تو وہ بھی کوئی ایکشن نہیں لیتے جس کی وجہ سے ہمارے قیمتی جانور بیمار ہو کر مر جاتے ہیں۔

واضع رہے کہ قاضیاں تحصیل گوجرخان کا ایک قدیمی قصبہ ہے اور شفا خانہ حیوانات کی موجودہ عمارت کم و بیش ایک صدی قبل تعمیر ہوئی تھی جہاں انسانوں کے لئے ہسپتال قائم کیا گیا تھا، ڈاکٹرز کے لئے رہائشی کمرے بھی موجود تھے۔ رورل ہیلتھ سنٹر کی الگ عمارت بننے کے بعد اس عمارت میں شفا خانہ حیوانات قائم کر دیا گیا تھا لیکن اب عمارت مکمل طور پر ناکارہ ہو کر ناقابل استعمال ہوچکی ہے ۔ کمروں کے علاوہ چاردیواری بھی گر چکی ہے اور علاقے کے نوجوانوں نے یہاں والی بال گراؤنڈ بنا لیا ہے

اگر حکومت نے توجہ نہ دی تو قیمتی زمین پر ناجائز قبضہ ہو سکتا ہے ۔ لائیو سٹاک سے متعلق حکومت کے بلند بانگ دعووں کے باوجود یوسی قاضیاں میں کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ۔ اہل علاقہ نے شفاخانہ حیوانات کی نئی عمارت تعمیر کرنے اور یہاں ویٹرنری ڈاکٹر ، مصنوعی نسل کشی کی سہولت اور ادویات فراہمی کے ساتھ ساتھ موجودہ سٹاف کو ڈیوٹی کا پابند کرنے کی اپیل کی ہے

Qazian, Gujar Khan ; The Punjab Chief Minister Mian Shahbaz Sharif is asked to take notice of current crisis at Veterinary  dispensary in Qazian, which has been left deserted with no facilities for the regions cattle.

Speaking to pothwar.com, Mahboob Bhatti of Narali Kaswal, Haji M Riaz of Dhok Elahi Buksh, M Zafran, Jabber, M Sadiq, Raja M Shabbir, M Tehseen, said, that their is only one assistant working at the Veterinary  dispensary named as M Azam, who knows nothing of animal and their sickness.

they also alleged that the Doctor Fiaz Shah who is assistant Doctor is never seen at the Veterinary  dispensary and is seen only working privately in the region. Recently an order was put by Punjab chief Minister to vaccinate cattle but that order has not been implemented in UC Qazian

The Punjab Chief Minister was asked to take notice and provide funds to construct new Veterinary  building as the current building has fallen apart and local youngster are playing games and it is likely to be taken over by land mafia next.

جاتلی مستالہ روڈ پر ٹر یفک کے المناک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق 18افر ادزخمی

فاطمہ بی سکنہ پوٹھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی جبکہ دیگر زخمیوں میں 5کی حالت تشویش ناک

Fatal accident on Jatli Mastala road, One dead 18 injured

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی مستالہ روڈ پر ٹر یفک کے المناک حادثے میں ایک خاتون جابحق 18افر ادزخمی پانچ کی حالت تشویش ناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

تفصیلات کے مطابق گذ شتہ روز پر ٹیوٹا ہائی ایس نمبرRIZ.88جوکہ ہرنال پیر پھلائی فوتگی پر جا رہے تھے کہ آہدی پی پی ایل آئل کمپنی کے قریب سامنے سے آنے والے شہ زور مزدے جس میں گیس سلنڈر لوڈ تھے سے ٹکر ا گیا

جس کے نتیجے میں ٹیوٹا ہائی ایس الٹ گئی جس سے وین میں سوارتمام مسافر شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر آر ایچ سی دولتالہ لے جایا جہاں تمام زخمیوں کوابتدائی طبی امداد کے بعد راول پنڈی ہسپتال ریفر کر دیا

حادثے میں شدید زخمی ہونے والی ایک خاتون فاطمہ بی سکنہ پوٹھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی جبکہ دیگر زخمیوں میں 5کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے

Daultala, Gujar Khan; A Fatal accident occurred on Jatli Mastala road where one person was killed and 18 people were badly injured amongst five who are fighting for their lives.

According to witness who told pothwar.com that a group of people were travelling to Harnal, Pir pallai to attend a funeral, when their vehicle a Toyota high ace got to Ahdi PPL company it collided with a oncoming vehicle loaded with gas cylinders.

In the incident the Toyota high ace overturned leaving the passengers crushed, The person who died was identified as Fatima Bi of village Potthi, The rest of injured were taken to local hospital.

The accident has been reported to happen due to speeding, The local police are investigating.

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2016

new graphics