• HOME
  • Pothwar News
  • Teh Kahuta
  • Teh Gujarkhan
  • Teh Kallar Syedan
  • Pothwar History
  • UK Events
  • Search

Bagla Rajgaan, Sakot, Tehsil Kallar Syedan

موضع بگلہ راجگان تحصیل کہوٹہ کا تعارف

سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، راجہ انوار الحق سے، کیمرہ مین شہزاد حسین) موضع بگلہ راجگان تحصیل کہوٹہ کی یو نین کو نسل مٹور میں واقع ہے۔ یہ موضع کہوٹہ کی شمال مشرق کی سمت میں تحصیل کہوٹہ کا آخری موضع ہے۔کلر سیداں شہر سے بگلہ راجگان کا فاصلہ 20کلو میٹر سے زائد ہے۔ اور سدا کمال تا مٹور روڈ پر دائیں اور بائیں دونوں اطراف میں آباد ہے۔ اس کے بعد موضع ممیام کا علاقہ شر وع ہو جاتا ہے جو کہ تحصیل کلر سیداں کی یو سی سکوٹ کا حصہ ہے۔موضع بگلہ راجگان میں ، جنجو عہ راجپوت ، کیانی برادری اور منہاس راجپوت سمیت متعدد اقوام آباد ہیں۔بگلہ راجگان کی آبادی کی اکثریت بیرون ملک روز گار سے منسلک ہے اور وطن عزیز کے لیے ذر مبادلہ بیرون ملک سے بھیج رہے ہیں۔ گا ؤں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے دو پرا ئمبری سکول موجود ہیں۔عوام کی سہولت کے واٹر سپلائی اور بجلی کی سہولت بھی موجود ہے۔سداکما ل تامٹور روڈ کی تعمیر سے بگلہ راجگان کے باسیوں کی سفری مشکلات کمی آئے گی ۔ اس سے قبل یہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اور عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا تھا۔پوٹھوار ڈاٹ کوم نے قارئین کی درخواست پر بگلہ راجگان کی ویڈیو جھلکیاں ترتیب دی ہیں ۔ ملاحضہ فر مائیں۔

 

footer_logo © 2000 - 2012 by Pothwar.com. All Rights Reserved.
About us Contact us Pothwar